2025-09-26@03:56:18 GMT
تلاش کی گنتی: 1217

«شاہ گینگ»:

(نئی خبر)
    سمتھسونین سینٹر فار ایسٹرو فزکس سے وابستہ ماہر فلکیات ڈاکٹر ولی سون نے ایک حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کائنات اتنی باریکی سے ترتیب دی گئی ہے کہ اسے محض اتفاق نہیں کہا جا سکتا بلکہ یہ ایک اعلیٰ ہستی کی تخلیق ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جیمز ویب سے یورینس کا نیا چاند دریافت، کل تعداد 29 ہوگئی سائنس اور مذہب صدیوں سے کائنات کے آغاز کے بارے میں بظاہر ایک دوسرے سے متصادم رہے ہیں لیکن ڈاکٹر سون کا ماننا ہے کہ ان کی پیش کردہ فائن ٹیوننگ تھیوری ان دونوں شعبوں کو باہم جوڑتی ہے۔ واضح رہے کہ یورپی میڈیا نے ایک بار پھر ڈاکٹر ولی سون کی ایک گفتگو شائع کی ہے جو انہوں نے...
    حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب حالات مشکل ہوں تو آپ کو اپنی بصیرت کو سننا سیکھنا چاہیے، لیکن جب وہ بہترین ہوں، تو آپ کو اسے اور بھی زیادہ سننا سیکھنا چاہیے۔ سونے کے انڈے دینے والی مرغی کو سونے کی تلاش میں چھوڑ دینا، شاید اپنے سر پر اپنے چشمے پہننے اور اپنے بستر کے پاس انہیں بے قابو طریقے سے تلاش کرنے کے مترادف ہو۔ جی ہاں، ہم جانتے ہیں کہ آپ ایک اچھا سا ایڈونچر پسند کرتے ہیں۔ لیکن آپ اپنے خوراک حاصل کرنے کے طریقے تلاش کر سکتے ہیں بغیر اس کے کہ جو کچھ پہلے ہی حرکت میں آیا ہے اور ترقی کر رہا ہے اسے بے ترتیب کیا جائے۔ ہر دن...
    لاہور: سی سی ڈی چوہنگ پولیس اور شاہ گینگ کے کارندوں کے درمیان مانووال کے علاقے میں ہونے والے مبینہ مقابلے میں دو خطرناک ملزمان حسنین اور عمر ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دونوں ملزمان سنگین جرائم میں ملوث اور سیکیورٹی اداروں کو مطلوب تھے۔ سی سی ڈی ذرائع کے مطابق شاہ گینگ کے یہ کارندے مانووال، چوہنگ میں روپوش تھے، ملزمان کی گرفتاری کے لیے سی سی ڈی چوہنگ نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا تو ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی، جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ملزمان سوشل میڈیا پر سی سی ڈی افسران کو کھلے عام دھمکیاں دے رہے تھے اور...
    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع خضدار میں کوئٹہ سے کراچی جانے والی قومی شاہراہ پر تیل بردار گاڑی اور ٹرالر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد جھلس کر جاں بحق اور دو شدید زخمی ہوگئے۔ لیویز حکام کے مطابق حادثے کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس نے صورتحال کو مزید سنگین کر دیا، خوفناک حادثہ زہری کراس کے قریب قومی شاہراہ این 25 پر اس وقت پیش آیا جب ایک تیل بردار گاڑی جو کوئٹہ سے کراچی کی جانب جا رہی تھی، تیز رفتاری کے باعث ایک ٹرالر سے جا ٹکرائی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں میں فوری طور پر آگ لگ گئی جس نے قریبی علاقے کو دھوئیں کے گہرے بادلوں میں لپیٹ دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ کی شدت...
    پاکستان فٹبال ٹیم کے سابق کپتان صدام حسین کا یورپ کے مشہور فٹبال کلب سے معاہدہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق  صدام حسین کا فن لینڈ کے کجانی ہاکا فٹبال کلب سے دو سال کا معاہدہ ہوا ہے۔ کراچی کے علاقے ملیر سے تعلق رکھنے والے صدام حسین 25 انٹرنیشنل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ سابق کپتان نے انڈر 23 کی سطح پر بھی 18 میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ عمان کے کلب صلالہ سے وابستہ صدام حسین کا کہنا ہے کہ سخت محنت کے بعد نئی ٹیم، نیا معاہدہ اور نیا خاندان مل گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے ایک چھوٹے سے کلب سے یورپی کلب تک کا حیرت انگیز سفر شروع ہوگا، اپنے...
    بھارتی اداکارہ تنیشتھا چترجی نے انکشاف کیا ہے وہ اس وقت اسٹیج فور کینسر سے زندگی کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ یہ بتاتے ہوئے اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر بھی شیئر کیں جن میں ایک تصویر میں ان کا سر مونڈا ہوا نظر آرہا ہے جبکہ دوسری تصویر میں وہ اپنی فلمی دنیا کے دوستوں جیسے شبانہ اعظمی، ودیا بالن، دیویا دتہ اور لارا دتہ کے ساتھ موجود ہیں۔ اداکارہ تنیشتھا چترجی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ آٹھ ماہ ان کی زندگی کے سب سے مشکل دن رہے۔ والد کو کینسر کی وجہ سے کھونے کے بعد خود اس مرض کی تشخیص ہونا بہت کٹھن لمحہ تھا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اس دوران انہیں اپنی 70 سالہ والدہ اور...
    لاہور: پنجاب کی سالٹ رینج میں بھارتی بھیڑیے (انڈین وولف) کی دوبارہ موجودگی کے شواہد سامنے آ گئے ہیں اور پہلی بار سرکاری طور پر اس نایاب جانور کی تصویری شواہد حاصل ہوئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت پنجاب میں معدومی کے خطرے سے دوچار جنگلی حیات کی بحالی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات پنجاب مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ کالا باغ کے قریب یہ تصویر محکمے کے سرکاری فوٹوگرافر نے بنائی ہے۔ ان کے بقول یہ پہلا موقع ہے جب حکومت کے پاس اس نسل کے ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب میں نایاب جنگلی حیات کی اقسام دوبارہ بحال ہو...
    لاہور: رائیونڈ میں تشدد سے شہری واجد کو قتل جبکہ اس کے دوسرے بھائی راشد کو شدید زخمی کرنے والا درندہ صفت پھل فروش گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے پھل بیچنے کے دوران ریٹ کی معمولی تلخ کلامی پر ساتھیوں کے ہمراہ دونوں بھائیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن رائیونڈ سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کے مطابق ملزم سنگین واردات کے بعد ساتھیوں کے ہمراہ موقع سے فرار ہو گیا تھا، تاہم ملزم کو ہیومن انٹیلی...
    اسلام آباد: قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ کے اجلاس میں شہلا رضا نے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے عہدیداران پر سنگین الزامات عائد کردیے۔ قومی اسمبلی کی قاٸمہ کمیٹی برائے بین الصوباٸی رابطہ کا اجلاس ثنا اللہ مستی خیل کی زیر صدارت ہوا جس میں پاکستان ہاکی فیڈریشن  کی مالی بےضابطگیوں، کھلاڑیوں کو ڈیلی الاؤنسز کی عدم اداٸیگی کا جاٸزہ لیا گیا، طلبی پر صدر پی ایچ ایف طارق بگٹی، سیکرٹری رانا مجاہد، کپتان عماد بٹ، سیکرٹری آٸی پی سی محی الدین وانی اجلاس میں شریک ہوئے۔ قائمہ کمیٹی برائے بین الصوبائی رابطہ نے ہاکی فیڈریشن کے معاملات پر ذیلی کمیٹی دوبارہ تشکیل دے دی، شیخ آفتاب احمد کو ذیلی کمیٹی کا کنوینر مقرر کیا گیا ہے جبکہ ارکان...
    ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن)  کیساتھ معاہدے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ این اے 129 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں چودہری آصف ناگرہ، طاہرہ حبیب جالب اور فرحت نور نے این اے 129 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ پی پی 87 میانوالی سے بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار زبیر حمزہ نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، این اے 66وزیر آباد سے اعجاز احمد سمہ اور طاہر اقبال چیمہ نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔
    برطانیہ میں پناہ گزینوں کو عارضی طور پر ٹھہرانے کے لیے استعمال ہونے والے ہوٹلوں کے باہر ملک گیر احتجاج کے بعد حکومت نے اعلان کیا ہے کہ پناہ گزینوں کی درخواستوں پر فیصلے کی رفتار تیز کی جائے گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ناکام درخواست گزاروں کی اپیلیں جلد نمٹانے کے لیے ایک نیا آزاد ادارہ قائم کیا جائے گا تاکہ مہنگے اور متنازعہ "ایسائلَم ہوٹلز" کے استعمال کو ختم کیا جاسکے، جو عوامی احتجاج کا مرکز بنتے جا رہے ہیں۔ احتجاج کا آغاز انگلینڈ کے قصبے ایپنگ سے ہوا جہاں ایک ہوٹل میں مقیم مہاجر پر 14 سالہ لڑکی سے جنسی زیادتی کے الزام میں فرد جرم عائد کی گئی۔ اس واقعے کے بعد ملک کے مختلف...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان سے رابطہ کرتے ہوئے دریائے توی میں جموں کے مقام پر ممکنہ بڑے سیلاب سے آگاہ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے ممکنہ صورتحال سے آگاہ کیا رابطہ 24 اگست کی صبح 10 بجے کیا گیا پاکستان نے بھارتی اطلاع کی روشنی میں الرٹ جاری کردیا ذرائع نے بتایا کہ یہ مئی میں پاک بھارت جنگ کے بعد اپنی نوعیت کا پہلا بڑا رابطہ ہے۔ اس سے قبل بھارت نے سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ Post Views: 4
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 19 اگست 2025ء) چینی وزیرِ خارجہ وانگ ژی، جو پیر کو بھارت پہنچے، وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر رہنماؤں بشمول قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول سے آج منگل کو ملاقات کر رہے ہیں۔ توقع ہے کہ وہ سرحد پر تعینات فوجیوں کی تعداد میں کمی اور کچھ تجارتی سرگرمیوں کی بحالی پر تبادلہ خیال کریں گے۔ پیر کو انہوں نے اپنے بھارتی ہم منصب سبرامنیم جے شنکر کے ساتھ بات چیت کی اور کہا کہ دونوں ملکوں کو ایک دوسرے کو مخالف یا خطرے کے طور دیکھنے کی بجائے شراکت دار اور مواقع کے طور پر دیکھنا چاہیے۔ ان ملاقاتوں کو جوہری ہتھیاروں سے لیس ہمسایہ ممالک کے درمیان برسوں سے...
    محکمہ داخلہ ڈیفنس پلاننگ ونگ نے دشمن کے ممکنہ حملے کی صورت میں 33 متعلقہ محکمہ جات کے کردار بارے بریفنگ دی۔ 1981 میں تیار کردہ پنجاب وار بُک کو 45 سال بعد جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔ وار بُک میں ہر محکمے اور ادارے کی ذمہ داریوں کی واضح حدبندی کی جا رہی ہے۔ صوبہ بھر کی اہم تنصیبات اور عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ضروری اقدامات بارے بھی بریفنگ دی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ میں "پنجاب وار بُک" کی تیاری بارے اہم اجلاس،، جنگ اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کیلئے مربوط حکمت عملی کا ابتدائی خاکہ پیش کیا گیا،، سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی نے اجلاس کی صدارت کی۔...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سلیکٹر اور سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے واضح کیا ہے کہ اسٹار بلے باز بابر اعظم اور وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کی ٹی20 اسکواڈ میں عدم موجودگی کارکردگی کی بنیاد پر ہے اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہیں کی گئی۔ لاہور میں ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کے لیے ٹیم کے اعلان کے موقع پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے عاقب جاوید نے کہاقومی ٹیم میں شمولیت کا معیار کارکردگی ہے، اور ہم کھلاڑیوں کو ان کی فارم کی بنیاد پر مواقع دیتے ہیں۔ جو فارم میں ہوگا، وہ ٹیم میں ہوگا۔  بابر اور رضوان کیوں ڈراپ ہوئے؟ عاقب جاوید نے وضاحت کی کہ بابر اعظم اور محمد رضوان پچھلی تین ٹی20 سیریز کا...
    ’آفریدی نے کتے کا گوشت کھایا…‘ عرفان پٹھان کی پاکستانیوں کے خلاف نفرت انگیز گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان ایک بار پھر پاکستان مخالف بیانات دے کر خبروں میں آگئے ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں نہ صرف شاہد آفریدی کے ساتھ اپنی پرانی ”چپقلش“ کو ہوا دی بلکہ غیر شائستہ زبان استعمال کر کے کھیل کی روح کو بھی مجروح کیا۔ عرفان پٹھان کی شاہد آفریدی کے ساتھ کافی کڑوی مسابقت رہی ہے۔ محض کھیل ہی نہیں بلکہ میدان سے باہر بھی شاہد آفریدی کی حرکات و سکنات عرفان کو سخت ناگوار گزرتی تھیں۔ اسی طرح کا ایک قصہ سناتے ہوئے عرفان پٹھان نے شاہد...
    کراچی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست 2025ء ) صوبہ سندھ کے شہر نواب شاہ کے قریب قومی شاہراہ پر مہنگی گاڑیوں سے بھرا ٹرالر الٹ گیا جس کے نتیجے میں لگژری گاڑیاں مکمل طور پر تباہ ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ حادثہ نواب شاہ میں قومی شاہراہ پر قاضی احمد ٹول پلازہ کے قریب پیش آیا جہاں کراچی سے لاہور جانے والا گاڑیوں سے بھرا ٹرالر الٹ گیا، جس کی وجہ سے ٹرالر پر لوڈ 8 گاڑیاں مکمل طور تباہ ہوگئیں۔ بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹروے پولیس نے ٹرالر کو چالان کے لیے روکا تو اسی دوران دوسرے ٹرالر نے کاروں سے بھرے ہوئے ٹرالر کو پیچھے سے ٹکر دے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 15 اگست 2025ء) پلاسٹک کی آلودگی کا خاتمہ کرنے کے معاہدے پر اتفاق رائے کے لیے جنیوا میں اقوام متحدہ کے تحت ہونے والی بات چیت نتیجہ خیز ثابت نہیں ہو سکی جبکہ رکن ممالک نے اس مقصد کے لیے مستقبل میں دوبارہ جمع ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یونیپ) کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر انگر اینڈرسن نے کہا ہے کہ جغرافیائی سیاسی پیچیدگیوں، معاشی مسائل اور کثیرالفریقی تناؤ کے تناظر میں 10 یوم تک کڑی گفت و شنید بدقسمتی سے معاہدے پر منتج نہیں ہو سکی۔ تاہم، یہ بات خوش آئند ہے کہ تمام تر پیچیدہ صورتحال کے باوجود رکن ممالک اس مسئلے کی اہمیت کو سمجھتے اور معاہدے کے...
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2025ء) سعودی عرب آئل کمپنی آرامکو نے اپنے جعفورہ گیس پروسیسنگ پلانٹس کے حوالے سے گلوبل انفراسٹرکچر پارٹنرز کی زیرقیادت بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے کنسورشیم کے ساتھ 11 ارب ڈالر کا لیز اینڈ لیز بیک معاہدہ کیا ہے۔ اماراتی نیوز ایجنسی ’’وام‘‘ کے مطابق گلوبل انفراسٹرکچر پارٹنرز (جی آئی پی) بلیک راک کا حصہ ہے جبکہ جعفورہ مملکت سعودی عرب میں سب سے بڑا نان ایسوسی ایٹڈ گیس ڈویلپمنٹ منصوبہ ہے جس میں تقریباً 229 کھرب اسٹینڈرڈ کیوبک فٹ خام گیس اور 75 ارب اسٹاک ٹینک بیرل کنڈینسیٹ کے ذخائر موجود ہیں، یہ منصوبہ آرامکو کی ان کوششوں کا اہم حصہ ہے جس کے تحت وہ 2021 سے 2030...
    بنگلہ دیش نے پلاسٹک آلودگی سے نمٹنے کے لیے اقوامِ متحدہ کے تحت تیار کیے جانے والے عالمی معاہدے کے تازہ مسودے کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پلاسٹک آلودگی کے خلاف عالمی معاہدہ، جنیوا میں مذاکرات فیصلہ کن مرحلے میں داخل حکومت کا کہنا ہے کہ یہ مسودہ کمزور ہے، اس میں پلاسٹک کی پیداوار اور نقصان دہ کیمیکلز پر پابندی جیسے اہم اقدامات شامل نہیں ہیں، اور یہ پلاسٹک کے پورے لائف سائیکل کو نہیں دیکھتا۔ یہ اعلان جنیوا میں بین الحکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ بنگلہ دیش نے کہا کہ مسودہ صحت پر اثرات، کیمیکلز کے خطرات اور سرحد پار پلاسٹک آلودگی کو کم کرنے کے لیے کوئی مضبوط قانون نہیں بناتا۔...
    اسلام آباد (وقائع نگار +نوائے وقت رپورٹ) قومی اسمبلی نے روٹین کا ایجنڈا معطل کرکے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2024ء منظور کرلیا جس کے تحت مسلح افواج یا سول آرمڈ فورسز کسی بھی مشکوک شخص کو حفاظتی حراست میں رکھنے کی مجاز ہوں گی۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی زیر صدارت جاری اجلاس میں جے یو آئی رکن عالیہ کامران  نے سوال اٹھایا  کہ آخر کیا جلدی ہے کہ اس بل کو اچانک منظور کیا جارہا ہے؟۔ اپوزیشن نے انسداد دہشتگردی ترمیمی بل 2024ء کی مخالفت کرتے ہوئے  گنتی کو چیلنج کردیا۔ اس پر سپیکر قومی اسمبلی نے گنتی شروع کرائی جس میں  حکومتی ارکان کی تعداد بل کی حمایت میں زیادہ نکلی۔ اس کے ساتھ قومی اسمبلی نے...
    لاہور (نیوز ڈیسک) چین کے یانٹائی پورٹ سے پنجاب کے لیے 100 جدید الیکٹرک بسیں روانہ ہونے والی ہیں، جو جلد ہی صوبے کے ان اضلاع میں پہنچیں گی جہاں برسوں سے باقاعدہ پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام موجود نہیں تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر بتایا کہ یہ بسیں سمندری راستے سے لائی جائیں گی اور ابتدائی مرحلے میں میانوالی، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، وہاڑی، پاکپتن اور ڈیرہ غازی خان میں چلائی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں پہلی بار جدید اور منظم پبلک ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس بس سروس کا کرایہ صرف 20 روپے رکھا گیا ہے، جبکہ ہر بس میں...
    یروشلم: اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ غزہ کے شہریوں کو علاقے سے نکلنے کی اجازت دی جائے گی، جب کہ فوج وہاں بڑے پیمانے پر آپریشن کی تیاری کر رہی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سمیت ماضی میں غزہ کے شہریوں کو دوبارہ آباد کرنے کی تجاویز نے فلسطینیوں میں تشویش اور عالمی برادری میں مخالفت پیدا کی تھی۔ اسرائیلی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے نیتن یاہو نے کہا کہ "ہم انہیں زبردستی نہیں نکال رہے، لیکن اگر وہ جانا چاہیں تو ہم اجازت دیں گے۔" انہوں نے مزید کہا کہ "پہلے انہیں جنگی علاقوں سے نکلنے کا موقع دیں گے، اور اگر وہ چاہیں تو غزہ سے بھی باہر جا سکیں گے۔" غزہ کی...
    سوئی گیس نے شہر قائد کے ضلع ویسٹ کے مختلف علاقوں میں مرمتی اور بحالی کے کام کی وجہ سے 14 اگست کو گیس کی فراہمی بند کرنے سے معذرت کرلی۔  سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کی لائنوں کی بحالی کے پروگرام میں معاونت کی درخواست پر ڈسٹرکٹ ویسٹ کراچی کے کچھ علاقوں میں جمعرات، 14 اگست 2025 کو 14 گھنٹوں کے لئے گیس کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔  یومِ آزادی کی عام تعطیل کے تناظر میں صارفین کو درپیش آنے والی ممکنہ زحمت کے پیشِ نظر سوئی سدرن کی اعلیٰ انتظامیہ نے اپنی پائپ لائن کی منتقلی کے پروگرام کو کسی اور وقت کے لئے...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بہت سے ملک دشمن عناصر پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوششیں کررہے ہیں، دہشتگردی کسی کو قبول نہیں، کیونکہ اس سے سب یکساں طور پر متاثر ہورہے ہیں۔ وفاق نے افغانستان کے ساتھ مذاکرات پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ صوبائی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہاکہ ہم نے شروع دن سے صوبے میں امن کے لیے جرگوں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا دہشتگردوں کے ہاتھوں یرغمال، میرا اپنے گاؤں جانا تک محال ہے، مولانا فضل الرحمان انہوں نے کہاکہ ان کوششوں کا مقصد دہشتگردی کے خلاف عوام کو آن بورڈ کرنا اور ان کا اعتماد حاصل کرنا ہے، دہشتگردی جس طرح...
    بغداد(انٹرنیشنل ڈیسک) عراق اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے، اور اسی ہیٹ ویو کے دوران ملک کو بڑے پیمانے پر بجلی کے بریک ڈاؤن کا سامنا کرنا پڑا۔ درجہ حرارت کئی شہروں میں 50 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، جبکہ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ یہ لہر ایک ہفتے سے بھی زیادہ جاری رہ سکتی ہے۔ وزارتِ بجلی کے مطابق غیر معمولی گرمی، صارفین کی بڑھتی ہوئی ڈیمانڈ اور بابل و کربلا میں زائرین کی بڑی تعداد نے پاور سسٹم پر بے پناہ دباؤ ڈال دیا۔ اس دباؤ کے باعث دو اہم ٹرانسمیشن لائنیں بند ہو گئیں، جس سے 6 ہزار میگاواٹ سے زیادہ بجلی اچانک گرڈ سے نکل گئی اور ملک بھر کے متعدد...
    میاں بیوی کی علیحدگی بچوں کی زندگیوں پر گہرے اثرات مرتب کرتی ہے، اور ایسے کئی واقعات روزمرہ زندگی اور عدالتوں میں دیکھنے کو ملتے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ کراچی کی نوجوان ماہ نور کا ہے، جس کی زندگی ماں باپ کی علیحدگی کے باعث کئی مشکلات کا شکار ہے۔ ماہ نور کی کہانی 22 سال پرانی ہے، جب اس کے والدین کا طلاق ہوگیا تھا اور وہ صرف 9 ماہ کی تھی۔ چھوٹی عمر میں اس کے لیے باپ کی محبت اور تعلق کا مطلب سمجھنا مشکل تھا، لیکن وقت گزرنے کے ساتھ وہ اپنے والد کی کمی محسوس کرنے لگی۔ 17 برس کی عمر میں ماہ نور نے اپنے ماموں کے ذریعے اپنے والد سے رابطہ کیا...
    اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے، نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اورمشترکہ ترقی کی بنیاد پر قائم ہے۔ اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور تمام حقوق حاصل ہیں۔ قائداعظم نے کہا تھا پاک سرزمین میں ہر شہری کے حقوق برابر ہیں۔ اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ اور مساوی مواقع کی فراہمی کیلئے پرعزم ہیں۔ آئین کے تحت ہر شہری کو اظہار رائے کی بھی مکمل آزادی ہے۔ پاکستان ہر قسم کی انتہاپسندی اور مذہبی عدم برداشت کے خلاف پرعزم ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے...
    بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان اور ان کے بھائی فیصل خان کے درمیان کشیدہ تعلقات کی خبریں پہلے بھی گردش میں رہی ہیں، مگر حال ہی میں فیصل خان کے ایک انکشاف نے مداحوں کو حیران کردیا ہے۔ فیصل خان کا کہنا ہے کہ چند سال قبل عامر خان نے انہیں ممبئی میں اپنے گھر پر ایک سال سے زیادہ عرصے تک قید رکھا۔ اس دوران ان کا موبائل فون چھین لیا گیا، انہیں زبردستی دوائیں دی جاتی رہیں اور کمرے کے باہر پہرہ دینے کے لیے گارڈز موجود تھے تاکہ وہ باہر نہ نکل سکیں۔ بھارتی میڈیا سے گفتگو میں فیصل نے بتایا کہ اس وقت ان کی فیملی نے ان پر شیزوفرینیا کا الزام لگایا...
    وفاقی دارالحکومت میں اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور تمام حقوق حاصل ہیں، قائد اعظم نے کہا تھا پاک سرزمین میں ہر شہری کے حقوق برابر ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی اور مشترکہ ترقی کی بنیاد پر قائم ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں اقلیتوں کے عالمی دن کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور تمام حقوق حاصل ہیں، قائد اعظم نے کہا تھا پاک سرزمین میں ہر شہری کے حقوق برابر ہیں۔ ...
    چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اہم اجلاس، پلاننگ ونگ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے اور چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ڈی اے کے پلاننگ ونگ کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ممبر پلاننگ ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر فنانس طاہر نعیم، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈی جی پلاننگ ڈاکٹر ظفر اقبال، ڈی جی بلڈنگ کنٹرول اینڈ ہاسنگ فیصل نعیم، ڈی جی اسلام آباد واٹر سردار خان زمری، ڈی جی ریسورس شکیل احمد، ڈی جی سپیشل پراجیکٹس ارشد چوہان اور دیگر سنئیر افسران نے شرکت...
    — فائل فوٹو  وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ دنیا میں مذہب کے حوالے سے کتنی عدم برداشت ہے، بھارت میں مذہبی عدم برداشت کے سنگین نوعیت کے واقعات ہوتے ہیں۔اپنے بیان میں مراد علی شاہ نے کہا کہ فخر سے کہہ سکتا ہوں کہ سندھ مذہبی رواداری سے متعلق پوری دنیا میں مثال ہے، سندھ صوفیوں کی دھرتی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ شاہ عبداللطیف بھٹائی کے عرس کا آج آخری روز ہے، سندھ کے صوفیوں نے مذہبی رواداری کا درس دیا، ہندو، سکھ، مسیحی اور ہر مذہب کے لوگ ساتھ ہیں اور اقلیتوں کا دن منا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ تمام مذاہب کے لوگوں کو وزیر اعلیٰ ہاؤس بلایا تھا اور درخواست کی...
     ویب ڈیسک:کراچی میں 24 انچ قطر کی مین گیس سپلائی لائن کی ری روٹنگ کے باعث شہر کے متعدد علاقوں میں اتوار کی رات 10 بجے سے پیر کی رات 10 بجے تک سپلائی بند رہے گی۔  سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کراچی کے علاقے جام صادق میں 24 انچ قطر کی مین گیس سپلائی لائن کی ری روٹنگ کے کام کا آخری مرحلہ اتوار کی رات کے لیے پلان کیا گیا ہے اور توقع ہے کہ پیر کی شام تک مکمل ہوجائے گا۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کادورہ امریکا،اعلیٰ سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں  ترجمان سوئی سدرن گیس کا کہنا تھا کہ جام...
    ایم کیو ایک پاکستان کے چیئرمین کا معرکہ حق جشن آزادی کے سلسلے میں اورنگی ٹاؤن میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اس ملک کی آزادی کا احترام ہمارے خون میں شامل ہے، جنہوں نے پاکستان بنانے کے لئے دو بار ہجرت کی وہ اورنگی کے لوگ ہیں، اس یوم آزادی کو ماہ آزادی کے طور پر منانے کا فیصلہ ایم کیو ایم کا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ پاکستان بنانے کا شکریہ، جس قوم نے پاکستان بنایا ہے وہ آج میرے سامنے بیٹھی ہے۔ ایم کیو ایک پاکستان کے چیئرمین خالد مقبول صدیقی نے معرکہ حق جشن آزادی کے سلسلے میں اورنگی ٹاؤن میں منعقدہ...
    اسرائیل حکومت کے غزہ میں جنگ کے دائرہ کار بڑھانے کے منصوبے کے خلاف اسرائیلی شہریوں کی جانب سے بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرے کیے گئے، جن میں صرف تل ابیب اور دیگر شہروں میں مجموعی طور پر تقریباً 1 لاکھ افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے جنگ بندی، اسرائیلی قیدیوں کی فوری رہائی اور فلسطینی شہریوں کی جانیں بچانے کا مطالبہ کیا۔ یہ بھی پڑھیں: اسرائیل میں احتجاج: جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کا مطالبہ تل ابیب میں میوزیم آف آرٹ کے سامنے ہاسٹیجز اسکوائر پر 60 ہزار سے زائد افراد جمع ہوئے جبکہ ہزاروں مظاہرین نے کیریا ملٹری بیس کے گرد مارچ کیا۔ یروشلم، حیفا اور نازیریت میں بھی ہزاروں افراد سڑکوں پر نکلے۔ مظاہرین میں سابق فوجی...
    ایران نے قفقاز میں امریکا کے حمایت یافتہ مجوزہ "ٹرمپ راہداری" منصوبے کو اپنی قومی سلامتی کے لیے سنگین خطرہ قرار دے دیا ہے۔  ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے سینئر مشیر، علی اکبر ولایتی نے واضح کیا کہ ایران اپنی سرحدوں کے قریب اس منصوبے کی اجازت نہیں دے گا۔ ولایتی کا کہنا تھا کہ امریکا اس منصوبے کے ذریعے قفقاز میں اپنی عسکری اور سیاسی موجودگی کو مضبوط بنانا چاہتا ہے، جو ایران کے لیے ناقابلِ قبول ہے۔ ایرانی وزارتِ خارجہ نے بھی سرحد کے قریب کسی بھی غیر ملکی مداخلت کو مسترد کر دیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امریکا کی ثالثی میں ہونے والے امن معاہدے میں قفقاز میں...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ کی جانب سے آپریشن ’سِندور‘ کے دوران مبینہ طور پر پاکستانی طیاروں کو تباہ کرنے سے متعلق دیر سے دیے گئے بیان کو غیر حقیقی اور غیر موزوں وقت پر دیا گیا قرار دیا ہے۔ خواجہ آصف نے ’ایکس‘ پر دیے گئے ایک بیان میں کہاکہ یہ ایک ستم ظریفی ہے کہ بھارتی سیاسی قیادت کی تزویراتی کوتاہیوں کے نتیجے میں ہونے والی بڑی ناکامیوں کا ملبہ بھارتی افواج کے سینیئر افسران پر ڈالا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جنگ کے 3 ماہ بعد انڈین فضائیہ جاگ گئی، 6 پاکستانی جہاز تباہ کرنے کا انوکھا دعویٰ انہوں نے کہاکہ تین ماہ تک بھارت کی جانب سے ایسا کوئی...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے قیوم آباد میں پولیس چوکی کے باہر فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور پولیس اہلکار سمیت 3 افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت عباس کے نام سے ہوئی ہے۔  کراچی، فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحقشاہ لطیف ٹاؤن میں فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، جبکہ اردو بازار میں گولی چلنے سے زخمی ہونے والا شخص دم توڑگیا۔ ایس ایس پی کورنگی اور انچارج سی ٹی ڈی قیوم آباد پولیس چوکی پہنچے، جائے وقوع سے شواہد جمع کرلیے گئے ہیں۔ایس ایس پی کورنگی نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اہل کار چوکی کے باہر دوستوں کے ساتھ بیٹھا تھا کہ فائرنگ کردی گئی۔انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ...
    انگلینڈ کے کرکٹ ریگولیٹر نے ایجنٹ مغیث احمد پر کرکٹ سے متعلقہ کسی بھی قسم کی سرگرمی پر پانچ سال کی پابندی عائد کر دی۔ کرک انفو کے مطابق ایجنٹ مغیث احمد پر انگلش کاؤنٹی میں کوچ کے پاس بے ضابطگی کے لیے جانے کے جرم میں پابندی عائد کی گئی اور وہ کم از کم 30 مہینے تک معطل رہیں گے۔ کرکٹ ریگولیٹر نے رواں برس مارچ میں فیصلہ سنایا تھا کہ مغیث احمد (جو متعدد پاکستانی کھلاڑیوں کی نمائندگی کر چکے ہیں) نے کوچ کو ایک پیشکش کی جس کے تحت فرنچائز لیگز میں مخصوص کھلاڑیوں کو کمیشن کے عوض منتخب کرنا تھا۔ کوچ نے اگلے روز ایجنٹ کے آنے کو رپورٹ کیا جبکہ تحقیقات کرنے والا ٹریبیونل...
    پاکستان کے فرٹیلائزر شعبے نے حال ہی میں جاری کی گئی مسابقتی کمیشن پاکستان یعنی سی سی پی کی رپورٹ میں متعدد تجزیاتی خامیوں اوراہم پہلوؤں کی کمی کی نشاندہی کرتے ہوئے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کے مطابق، رپورٹ ایک محدود دائرے میں صرف مسابقتی پہلو پر مبنی جائزہ پیش کرتی ہے اوربنیادی ڈھانچہ جاتی، اسٹریٹجک اور قومی سلامتی سے متعلق مسائل، بالخصوص قدرتی گیس کی فراہمی، کو نظر انداز کرتی ہے، جو ملک میں یوریا کی پیداوار کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فوجی فرٹیلائزر کا پی آئی اے کے حصص خریدنے میں دلچسپی کا اظہار سی سی پی رپورٹ کا مقصد فرٹیلائزر سیکٹر کی مارکیٹ ڈائنامکس اور ارتکاز...
    یروشلم: اسرائیل نے اپنی تاریخ کا سب سے بڑا تجارتی معاہدہ مصر کے ساتھ طے کر لیا ہے، جس کے تحت مصر کو 2040 تک تقریباً 130 ارب مکعب میٹر (BCM) قدرتی گیس فراہم کی جائے گی۔ یہ معاہدہ مصر کی کمپنی بلو اوشن انرجی کے ساتھ کیا گیا ہے، جس کی مالیت 35 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔  یہ نیا معاہدہ اسرائیل اور مصر کے درمیان موجودہ گیس معاہدے کی توسیع ہے اور خطے میں توانائی کے شعبے میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کی کوشش ہے۔ گیس فراہم کرنے والی اسرائیلی کمپنی نیومڈ (NewMed)، جو کہ لیویاتھن پارٹنرشپ کی قیادت کر رہی ہے، نے اس معاہدے کو اسرائیل کے گیس ذخائر کی دریافت کے بعد سب سے...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک) جنگی جنون کی مودی سرکار ہیوی ڈیوٹی مسلح ڈرون اور براہموس سپرسونک کروز میزائل خریدنے کی تیاری کر رہی ہے۔ مودی سرکار خطے کو ایک بار پھر جنگ میں دھکیلنے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ مہلک ہتھیاروں کا ذخیرہ بنانا آپریشنل تیاریوں میں اس کی ناکامی کا اعتراف ہے۔ یہ پاکستان کے ہاتھوں S-400 فضائی دفاعی نظام کی عظیم تباہی کا بھی واضح ثبوت ہے۔ جنگی ہتھیار لاد کر مودی سرکار پاکستان پر یک طرفہ جارحیت کی تیاریوں میں مصروف ہے۔ ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارتی وزارت دفاع نے 87 ہیوی ڈیوٹی مسلح ڈرونز اور 110 سے زائد براہموس سپرسونک کروز میزائل خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ جنگی سازوسامان کی...
    قدرت نے ہمیں بہت سے عناصر Chemical Elementsسے نوازا ہے۔ سورج کے اندر ہائیڈروجن جلتی ہے تو نظامِ شمسی بخوبی چل رہا ہے۔آکسیجن ہماری فضاء میں موجود ہے تو ہم اسے سانس کے ذریعے جسم کے اندر لے جاتے ہیں اور ہمارا خون صاف ہوتا ہے۔ 1869میں روسی سائنسدان ڈیمتری منڈالیف نے ایٹم کے مرکزے میں پروٹانزProtons کی مقدار کی بنیاد پر پیریاڈِک ٹیبلPeriodic Table مرتب کیا۔کسی بھی ایٹم کے مرکزےNucleusمیں پروٹانز کی مقدار ہی کسی عنصرElementکو عنوان بخشتی ہے۔ اس ٹیبل کی ابتدا ہائیڈروجن کے عنصر سے ہوتی ہے کیونکہ ہائیڈروجن کے مرکزے میں صرف ایک پروٹان ہوتا ہے جس کے گرد ایک ہی الیکٹران گردش کر رہا ہوتا ہے۔ایٹموں کے مرکزے میں جوں جوں پروٹانز کی تعداد بڑھتی...
    کراچی: سابق پاکستانی کپتان شاہد آفریدی نے قومی ٹیسٹ ٹیم کی گرتی ہوئی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اس کی بڑی وجوہات ناقص سلیکشن فیصلے اور کمزور ڈومیسٹک نظام کو قرار دیا ہے۔ مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کو دیے گئے حالیہ انٹرویو میں شاہد آفریدی نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کو بغیر مناسب تجربے کے قومی ٹیم میں شامل کیا جا رہا ہے۔ آفریدی نے کہا کہ سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ کھلاڑیوں کو بہت جلد قومی ٹیم میں شامل کر لیا جاتا ہے، بعض اوقات صرف پی ایس ایل میں ایک یا دو اچھی اننگز کے بعد انہیں منتخب کر لیا جاتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے لیے کھیلنا اتنا...
    اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر برائے قومی صحت سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ حکومت میڈیکل آلات اور ادویات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ہرممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شینڈون گروپ کے چیئرمین سے ملاقات کے دوران کیا ۔ وفاقی وزیر نے پاکستان میں طبی آلات اور ادویات کی مقامی پیداوار کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت میڈیکل آلات اور ادویات کے شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لئے ہرممکن سہولیات فراہم کرے گی۔ 
    بیرسٹر گوہر کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کا اجلاس،موجودہ سیاسی حالات میںبیانیے کو مزید مؤثر بنانے پر اتفاق عدالتی فورمز پر دباؤ بڑھانے اور عوامی حمایت کیلئے عدلیہ کی توجہ آئینی اور قانونی امور پر مبذول کرائی جا سکے،ذرائع پی ٹی آئی نے اپنے اراکین اسمبلی و سینیٹ کی نااہلی کے خلاف اور آئندہ کی حکمت عملی کے سلسلے میں سپریم کورٹ کے باہر احتجاج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہچیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان کی زیرصدارت پارلیمانی پارٹی کے اہم اجلاس میں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران ممکنہ احتجاج، پارٹی قیادت کی نااہلیوں اور یوم آزادی 14 اگست کے موقع پر ملک گیر احتجاج کے امکانات پر تفصیلی مشاورت...
    مچھلی کی خوراک پر21 کروڑ کا خرچ ظاہر میسرز پرویز ایسوسی ایٹس کو ٹھیکہ جاری ہوا ، میسرز طلحہ انٹرپرائز سے خریداری کروائی،ذرائع مشترکہ انسپکشن بھی نہیں ہوئی اور ناہی خوراک خریداری کی تصدیق ، تحقیقات کی سفارش محکمہ لائیو اسٹاک اینڈ فشریز سندھ میں کروڑوں کا اسکینڈل سامنے آگیا، 21 کروڑ مچھلی کی خوراک پر خرچ کرنے کا دعوی، ٹھیکہ بھی من پسند کمپنی کو جاری، اعلی حکام نے انکوائری کرنے کی سفارش کر دی۔ جرات کی رپورٹ کے مطابق عالمی بینک کے اشتراک سے شروع کئے گئے منصوبے ایکسلیریٹڈ ایکشن پلان (فشریز سیکٹر) میں مالی سال 2022-23 اور 2023-24 کے دوران پروجیکٹ کوآرڈینیٹر نے مچھلی کے مختلف تالابوں کو 21 کروڑ روپے کی خوراک فراہم کرنے کا دعوی...
      ویب ڈیسک :کراچی کے مختلف علاقوں میں گیس کی فراہمی آج رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک معطل رہے گی۔ ترجمان ایس ایس جی سی کےمطابق کراچی میں جام صادق پل کےقریب 24 انچ قطر کی لائن منتقلی کے باعث گیس سپلائی بندرہےگی،لائن کی منتقلی بی آرٹی یلولائن منصوبےکی سرگرمی کےلئےکی جارہی ہے ترجمان کےمطابق سپلائی بندہونےسےڈی ایچ اےکےتمام فیز،ڈیفنس ویو اور اخترکالونی متاثر ہوں گے، اعظم بستی، قیوم آباد اورکلفٹن کے3، 5 اور 6 بلاک بھی متاثرہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں
    جرمنی کے معروف فٹبال کلب فورٹونا ڈسلڈورف نے اسرائیلی اسٹرائیکر شون وائز مین کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا ہے، یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب کھلاڑی کی سوشل میڈیا پر غزہ جنگ سے متعلق متنازع پوسٹس منظرعام پر آئیں، جن پر شائقین نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔ کلب نے منگل کے روز ایک مختصر بیان میں اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شون وائز مین کے بارے میں مکمل جانچ کرنے کے بعد بالآخر اسے سائن نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اگرچہ کلب نے فیصلے کی تفصیل بیان نہیں کی، تاہم جرمن اخبار بلڈ کے مطابق، کلب کو شائقین کی جانب سے اسٹرائیکر کے آن لائن بیانات پر شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ ان بیانات کو...
    گیس کے لاکھوں صارفین کو نئے گیس کنکشن فراہم کرنے کے لیے تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئیں جب کہ گیس کمپنیوں سمیت دیگر اداروں نے اپنی تجاویز حکومت کو ارسال کر دیں۔ ایکسپریس نیوز کو ملنے والے اعداد و شمار کے مطابق سوئی ناردرن گیس پائپ لائن کے پاس 30 لاکھ کے قریب گیس کنکشن لگوانے کی درخواستیں گزشتہ چار  برسوں سے التوا کا شکار ہیں۔ گیس کے نئے کنکشن پر پابندی سال 2021 میں  عائد ہوئی جب گیس کا بحران سنگین ہوگیا  اور گیس کی لوڈ شیڈنگ شروع کر دی گئی۔ نئے کنکشن پر پابندی عائد ہونے کی وجہ سے 30 لاکھ کے قریب صارفین   گیس سے محروم ہیں اور مہنگی ترین ایل پی جی استعمال کرتے پر...
    جنگی جنون میں گم مودی سرکار، سپاہیوں کی زندگیوں سے کھیلنے لگی، ہتھیاروں کے سائے میں پلتی بھارتی فوج مسلسل ذہنی دباؤ کا شکار ہے۔ عالمی سطح پر مودی کی جگ ہنسائی اور بھارتی فوجیوں کا مورال زمین بوس ہوگیا، ذہنی دباؤ کے باعث خودکشیوں میں ہوشربا اضافہ ہونے لگا۔ بھارتی فوجی مودی کی جنگی جنونیت کا ایندھن بن گئے، ذہنی دباؤ نے خودکشی پر مجبور کر دیا۔ دی ٹریبیون انڈیا کی رپورٹ کے مطابق ’’چھتیس گڑھ آرمڈ فورس کے افسر نے خود کو سرکاری رائفل سے گولی مار لی، واقعہ ضلع کونڈاگاؤں کے بایانار کیمپ میں اتوار کی رات پیش آیا۔‘‘ ڈی ایس پی کے مطابق افسر دنیش سنگھ چندیل نے کمرے میں خودکشی کی، فائر کی آواز سن...
      عالمی تجارت، لاجسٹکس اور صنعتی ترقی کے نمایاں ادارے اے ڈی پورٹس گروپ نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں باضابطہ طور پر اپنا پہلا نمائندہ دفتر قائم کر دیا۔ یہ اقدام گروپ کی بین الاقوامی وسعت کے سفر میں اہم سنگ میل اور جنوبی و وسطی ایشیاء میں تجارت اور لاجسٹکس کو فروغ دینے لئے اس کی طویل المدتی وابستگی کی علامت ہے۔ گروپ کے دنیا بھر میں موجود 140 سے زائد دفاتر پر مشتمل عالمی نیٹ ورک کو مستحکم بناتے ہوئے اور پاکستان کی اہم وفاقی وزارتوں، عریگولیٹری اداروں اور سرکاری ادارون کے قریب اسٹریٹجک مقام پر واقع اسلام آباد میں قائم نیا دفتر حکومت کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ روابط کو مزید گہرا کرنے اور ترجیحی...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت، اربعین کے زائرین کے لیے زمینی سفر پر پابندی کے بعد ضروری اقدامات کر رہی ہے، اور اس حوالے سے بلوچستان حکومت کو کوئٹہ سے ایران اور عراق کے لیے براہ راست پروازیں چلانے کی ہدایت دی گئی ہے۔سرکاری خبر رساں اے پی پی کے مطابق ہر سال پاکستان سے شیعہ مسلمان اسلامی مہینے صفر میں کربلا (عراق) کی زیارت کے لیے ایران کے راستے زمینی سفر کرتے ہیں تاکہ اربعین کے روحانی اعمال میں شرکت کر سکیں۔ اربعین، امام حسینؓ کی شہادت (واقعہ کربلا) کے بعد چالیس روزہ سوگ کے اختتام کی علامت ہوتی ہے۔ گزشتہ ماہ کے آخر میں حکومت نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اعلان کیا تھا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 05 اگست 2025ء) پلاسٹک کے فضلے کی بڑھتی ہوئی مقدار اور انسانی صحت، سمندری حیات اور معیشت پر اس کے اثرات سے نمٹنے کے لیے جنیوا میں ایک عالمی معاہدے کو حتمی صورت دینے کی کوششیں جاری ہیں۔اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (یونیپ) نے کہا ہے کہ ایسے معاہدے کے بغیر 2060 تک پلاسٹک کے فضلے کی مقدار تین گنا بڑھ چکی ہو گی جس سے انسانوں اور زمین کو بہت بڑا نقصان ہو گا۔ Tweet URL 2022 میں رکن ممالک نے پلاسٹک کی آلودگی کے بحران کا خاتمہ کرنے کے مقصد سے اس معاہدے کے لیے بات چیت شروع کی تھی جس کی پابندی ارکان پر لازم ہو گی۔(جاری ہے) اس...
    اسلام آباد :چین کی جا نب سے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے کوائی زو-1 اے لانچ راکٹ کے ذریعے پاکستان کے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ پی آر ایس ایس -01 کی کا میابی سے خلا میں روانگی چین اور پاکستان کے خلائی تعاون کے سفر میں ایک اہم سنگ میل قرار دی گئی ہے اور دونوں ممالک نیز خطے کی ترقی اور تعاون کے لیے غیر معمولی اہمیت کا حامل ہے۔ منگل کے روز چینی میڈیا کی رپورٹ کے مطا بق ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ایک ایسا سیٹلائٹ ہے جو زمین کی سطح اور زمینی ماحول کا آپٹیکل یا الیکٹرانک جائزہ لینے کے لیے سینسرز استعمال کرتا ہے۔ یہ موسمیات، وسائل، سمندر اور ماحولیات جیسے شعبوں میں وسیع پیمانے پر استعمال...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )ماہرین کے مطابق پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے بڑھتا ہوا زور اس کی تنگی سے دوچار معیشت کے لیے ایک اہم موڑ بن سکتا ہے اگر اسے مستقل پالیسیوں اور طویل مدتی سرمایہ کاری سے تعاون حاصل ہو ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو وسعت دینے، سمارٹ گورننس سسٹم متعارف کرانے اور نجی شعبے کی شراکت کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت کی حالیہ کوششوں کو عالمی معیشت میں پاکستان کو ایک مسابقتی ملک کے طور پر تبدیل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے.(جاری ہے) ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے نوٹ کیا کہ ملک کا ڈیجیٹل ایجنڈا اقتصادی ترقی کو تیز کرنے،...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے مالی امداد کے نظام میں بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا۔ بی آئی ایس پی 13 اگست 2025 سے اپنے نئے “صحت اکاؤنٹس” ادائیگی نظام کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔اس نئے نظام کے تحت مستحق خواتین کو مالی امداد براہ راست ان کے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی تاکہ وہ بغیر کسی پریشانی، ایجنٹ یا فرنچائز کے خود فنڈز تک رسائی حاصل کر سکیں۔ اس اقدام کے تحت ملک کے 7 بڑے اضلاع میں فائدہ اٹھانے والے براہ راست ادائیگی حاصل کرنے کے لیے اپنی پسند کے بینک اکاؤنٹس کھول سکیں گے، یہ نقد کی منتقلی کے روایتی طریقوں سے زیادہ لچکدار، محفوظ، اور...
    دنیا کو پلاسٹک کے بڑھتے ہوئے بحران سے بچانے کے لیے جنیوا میں جاری اقوام متحدہ کے زیرِاہتمام مذاکرات حتمی مرحلے میں داخل ہو گئے ہیں، جہاں 179 ممالک کے مندوبین اور سینکڑوں ماہرین ماحول، سائنس دان اور صنعتی نمائندے پلاسٹک کی آلودگی روکنے کے عالمی معاہدے پر غور کر رہے ہیں۔ یہ مجوزہ معاہدہ پلاسٹک کی تیاری، استعمال، ری سائیکلنگ اور تلفی کے تمام مراحل کا احاطہ کرے گا۔ اس کا مقصد پلاسٹک کے فضلے کو کم کرنا اور ماحول، انسانی صحت اور معیشت پر اس کے مضر اثرات کا سدباب ہے۔ اقوام متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام (UNEP) نے خبردار کیا ہے کہ اگر دنیا نے فوری اقدام نہ کیا تو 2060 تک پلاسٹک کا فضلہ 3 گنا بڑھ...
    لاہور: یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف نے آج ملک گیر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے تحت پنجاب بھر میں ریلیاں اور مظاہرے کیے جائیں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق 5 اگست کو یومِ سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے ہر حلقے میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، اور اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز و تنظیمی عہدیداران کو بھرپور شرکت کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ لاہور میں بھی مختلف حلقوں میں احتجاج کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ صدر پی ٹی آئی لاہور امتیاز شیخ کے مطابق پارٹی آج لاہور کے مختلف علاقوں میں بھرپور مظاہرہ کرے گی جبکہ کسی ایک مقام پر پاور شو کی بھی کوشش کی جائے گی...
    اسلام آباد‘ پشاور (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) آج احتجاج کے معاملہ پر پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے پلان کو حتمی شکل دے دی۔ تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلا لیا گیا۔ ارکان اسمبلی اور سینیٹرز اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے۔ ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے، مرکزی قیادت کی تمام صوبائی صدور اور چیف آرگنائزرز سے مشاورت مکمل ہو گئی۔ احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہو گا، نگرانی پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کریں گے۔ سندھ بلوچستان، کے پی ٹی آئی اور پنجاب کے ذمہ داروں نے احتجاجی شیڈول اعلیٰ قیادت کو پہنچا دیا۔ تمام ٹکٹس ہولڈرز...
    انڈٖونیشیا کے شہر بالی کے خوبصورت ترین سیاحتی مقام پر ممتاز اسلامی اسکالر اور تقابل ادیان کے ماہر ڈاکٹر ذاکر نائیک نے قدرے خطرناک اور حیرت انگیز کرتب کرکے اپنے فالورز کو حیران کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے مشہور سیاحتی جزیرے نوسا پینیڈا کے ساحل ٹرٹل بیچ پر فطری حسن اور مہم جو سرگرمی ایک ساتھ دیکھنے کو ملی۔ یہ مہم جو کوئی اور نہیں بلکہ عالمی شہرت رکھنے والے اسکالر 59 سالہ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے مکمل مہارت اور تمام تر حفاظتی اقدامات کے ساتھ پُر اعتماد انداز میں انجام دی۔ ڈاکٹر ذاکر نائیک نے جس بلندی سے بنجی جمپ لگانے کا مظاہرہ کیا وہ 430 فٹ اونچی تھی۔ وہ کافی دیر ہوا میں معلق رہے گویا فضاؤں میں تیر رہے ہوں۔ وہ...
     پاکستان کے باصلاحیت طلبہ پر مشتمل 21 رکنی وفد نے حال ہی میں ترکیہ کے شہر استنبول میں منعقدہ استنبول یونیورسٹی ماڈل یونائیٹڈ نیشنز (IUMUN) میں شرکت کی، جو ترکیہ کا سب سے بڑا اور نمایاں تقریری مقابلہ تصور کیا جاتا ہے۔ اس بین الاقوامی ایونٹ میں بے ویو اکیڈمی، کراچی گرامر اسکول، لاہور گرامر اسکول، نکسر کالج اور دی سیڈر اسکول کے طلبہ نے پاکستان کی نمائندگی کی۔ اس بین الاقوامی مقابلے میں پاکستانی وفد نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 میں سے 4 کمیٹیوں میں ایوارڈز حاصل کیے۔ احمد نسیم کھرل اور یحییٰ جمالی نے آؤٹ اسٹینڈنگ ڈپلومیسی ایوارڈ اپنے نام کیا، جبکہ آئیلا طارق، منتہٰی کامران اور وانیا عمیر کو ان کی عمدہ کارکردگی پر...
    شیعہ علما کونسل کا زائرین کے زمینی راستے نہ کھولنے پر جمعہ کو ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)شیعہ علما کونسل پاکستان مرکزی جنرل سیکرٹری علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے شیعہ ذائرین کے زمینی راستوں کے ذریعے اربعین جانے پر پابندی کیخلاف آج سے ملک بھر میں احتجاج اور دھرنوں کا اعلان کر دیا ہے،وفاقی حکومت زمینی راستوں کی بندش کا فیصلہ واپس لے، حکومت مسلسل ٹال مٹول کا رویہ اپنا کر زائرین کا وقت ضائع کر رہی ہے جس پر مرکزی مجلس عاملہ نے عوامی احتجاج میں جانے کا فیصلہ کیا ہے ملک بھر میں احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی اور جمعہ کو ملک گیر احتجاجی مظاہرے...
    حکومت نے نئے گیس کنکشن حاصل کرنیوالوں کو سستی آر ایل این جی دینے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت نے ایک اہم فیصلہ کیا ہے جس کے تحت گھریلو اور تجارتی شعبوں میں نئے گیس کنکشن کے خواہشمندوں کو درآمد شدہ گیس آر ایل این جی فراہم کی جائے گی جو ایل پی جی کے مقابلے میں 31.25 فیصد سستی ہوگی۔ اس فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ نئے گیس صارفین کو موجودہ گھریلو صارفین کے برابر نہیں سمجھا جائے گا جن کے لئے سلیب کے لحاظ سے 12 مختلف کیٹیگریز موجود ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایک سینئر سرکاری عہدیدار نے بتایا کہ پاکستان کواسوقت آر ایل این جی (درآمد شدہ گیس) کی اضافی مقدار...
    بھارت میں ہندوتوا نظریے پر کاربند مودی سرکار نے ایک بار پھر خطے کو عدم استحکام کی طرف دھکیلنے کی کوششیں تیز کر دی ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انڈین آرمی نے 212 عدد 50 ٹن وزنی ٹینک ٹرانسپورٹر ٹریلرز کی خریداری کے لیے 224 کروڑ روپے کے معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں، جو جنگی گاڑیوں اور بھاری ہتھیاروں کی نقل و حمل کے لیے استعمال ہوں گے۔ یہ ٹریلرز جدید ہائیڈرولک اور پنیومیٹک لوڈنگ ریمپس سے لیس ہیں اور بھارتی کمپنی اینجسکیڈس ایروسپیس نے ان کی فراہمی کا معاہدہ حاصل کیا ہے۔ اس خریداری کو مودی سرکار کی “آتم نربھر بھارت” مہم کے تحت ایک اہم عسکری قدم قرار دیا جا رہا ہے۔ ماہرین کا کہنا...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان ایک جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے تیل کے ذخائر کی مشترکہ ترقی کے اعلان پر خوشی منا رہا ہے، تو دوسری جانب واشنگٹن نے اب تک یہ اشارہ نہیں دیا کہ آیا امریکی توانائی کی دیوہیکل کمپنی ایکسون موبل (ExxonMobil) پاکستان کے سمندری تیل و گیس کے ذخائر کے لیے دوبارہ بولی میں حصہ لے گی یا نہیں۔اگرچہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات کی ایک طویل تاریخ رہی ہے، لیکن امریکی آئل اینڈ گیس کمپنیاں پاکستان میں زیادہ فعال نہیں رہیں۔ پاکستان کے دو صوبے  خیبر پختونخوا اور بلوچستان  تیل اور گیس کے ذخائر سے مالا مال ہیں، تاہم سیکیورٹی چیلنجز کی وجہ سے ممکنہ منصوبوں پر پیش رفت...
    شہر قائد کے علاقے بفرزون میں تیز رفتار منی بس نے کمسن راہ گیر بچے کو روند کر ہلاک کر دیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بفرزون سیکٹر 16 کے سامنے ڈبل روڈ پر واقع پیٹرول پمپ کے قریب منی بس نے راہ گیر بچے کو کچل دیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور ریسکیو حکام موقع پر پہنچے جہاں سے بچے کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کیلیے منتقل کیا گیا۔ ایس ایچ او تیموریہ سب انسپکٹر فراز نے بتایا کہ راہ گیر بچے کی عمر 8 سال کے قریب ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کے ذمہ دار ڈرائیور میرسلام کو گرفتار کر کے منی بس اپنے قبضے میں لے لی...
    پاکستان آرمی ایوی ایشن میں شامل ہونے والا نیا ہیلی کاپٹر جدید ترین ہے، ہر موسم میں اور رات کے کسی بھی وقت درست نشانہ لگانے کی صلاحیت رکھتا ہے، یہ ہیلی کاپٹر جدید ریڈار، الیکٹرانک وارفیئر اور نائٹ سٹرائیک کی صلاحیت سے لیس ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کے لیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے قومی اتحاد اور سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا، کور کمانڈر ملتان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا، کور ہیڈکوارٹرز میں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی پاکستان سے حالیہ جنگ مین عبرتناک شکست اور عالمی سطح پر جگ ہنسائی کے باوجود باز نہ آئے اور ایک بار پھر جنگی زبان میں گیڈر بھبکیاں دیتے ہوئے پاکستان کو براہموس میزائل حملے کی دھمکی دے ڈالی۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق اتر پردیش کے شہر وارانسی میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے مودی نے کہا کہ اگر پاکستان نے دوبارہ کوئی گناہ کیا، تو یوپی میں بننے والے میزائل دہشتگردوں کو نیست و نابود کر دیں گے۔ مودی نے دعویٰ کیا کہ برہموس میزائل اب لکھنؤ میں تیار کیے جائیں گے، اور پاکستان میں صرف ان کا نام سن کر ہی نیندیں حرام ہو جاتی ہیں۔ تجزیہ کاروں کے...
    ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس نے ٹریلر کو اپنے قبضے میں لیکر کلینر کو بھی حراست میں لے لیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے ماڑی پور روڈ پر ٹریلر نے راہگیر خاتون کو کچل کر ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ماڑی پور روڈ قبا مسجد کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی، جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفیہ راہگیر تھی جس کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی، جبکہ اس کی عمر 35 سال کے قریب بتائی ج رہی ہے۔ حادثہ ٹریلر کی ٹکر سے پیش آیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا تاہم پولیس...
    پاکستان کی سب سے بڑی آئل ریفائنری کمپنی سینرجیکو (Cnergyico) نے پہلی مرتبہ امریکا سے خام تیل خریدنے کا معاہدہ کر لیا ہے۔ کمپنی کے نائب چیئرمین اسامہ قریشی نے خبر رساں ادارے رائٹرز کو بتایا کہ یہ معاہدہ امریکی کمپنی ویٹول کے ساتھ کیا گیا ہے اور ابتدائی طور پر 10  لاکھ بیرل (1 ملین) خام تیل اکتوبر میں درآمد کیا جائے گا۔ قریشی کے مطابق یہ ٹیسٹ اسپاٹ کارگو ہے جو کہ کمپنی کے جامع معاہدے کے تحت خریدا جا رہا ہے۔ اگر یہ کھیپ تجارتی طور پر فائدہ مند ثابت ہوئی تو کمپنی ہر ماہ ایک کھیپ درآمد کرنے پر غور کرے گی۔ یہ بھی پڑھیے: خام تیل کی درآمدات میں اضافہ انہوں نے واضح کیا کہ...
    اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے درمیان طے پانے والے تجارتی معاہدہ کے اہم نکات کے بارے میں حکام تو ابھی تک خاموش ہیں تاہم پس پردہ ہونے والی ملاقاتوں سے یہ تاثر ملتا ہے کہ اہم شعبوں میں امریکی سرمایہ کاری پر ٹیرف زیرو کردیا جائیگا اور امریکی کمپنیوں کے ساتھ دیگر ممالک کے مقابلے میں زیادہ نرم رویہ اختیارکیا جائے گا۔ یکم اگست سے پہلے اس معاہدے کی تکمیل میں صدرٹرمپ اور فیلڈ مارشل عاصم منیرکی ملاقات نے اہم کردار ادا کیا ہے۔امریکا کی طرف سے بھی پاکستان کے ساتھ باقی علاقائی ممالک خاص طور پربھارت ،ویتنام اور انڈونیشیا کے مقابلے میں ٹیرف کے معاملے میں نرمی برتی جائیگی۔ اس معاہدے کے نتیجے میں امریکا کو...
    اسلام آباد: پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کے گھریلو کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن نے گیس کنکشنز پر عائد پابندی کے خاتمے کی سمری ارسال کردی۔ نئے گیس صارفین کو درآمدی گیس کے کنکشنز فراہم کیے جائیں گے، درآمدی گیس کنکشنز کی فیس قدرتی گیس کنکشنز سے کئی گنا زیادہ ہوگی۔ درآمدی گیس کے نئے کنکشن کی فیس 41 ہزار روپے تک ہوگی اور وفاقی کابینہ کی منظوری کے بعد نئے گیس کنکشنز کا اجرا شروع کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ رواں ماہ پیٹرولیم ڈویژن سے منسلک ذرائع نے دعویٰ کیا تھا کہ وفاقی حکومت نئے گیس کنکشن پر عائد پابندی ہٹانے پر غور کر رہی ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کو...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ امریکا کے ساتھ تاریخی تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے جس کے لیے اتھاہ گہرائی سے صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ ایکس پر انہوں نے لکھا کہ معاہدے میں صدر ٹرمپ نے قائدانہ کردار ادا کیا، یہ تاریخی معاہدہ ہمارے بڑھتے ہوئے تعاون کو مزید فروغ دے گا۔ وزیراعظم نے یہ بھی لکھا کہ اس معاہدے سے آنے والے دنوں میں ہماری دیرپا شراکت داری کی حدود کو مزید وسعت دی جا سکے گی۔ ہمیشہ قومی مفاد میں معاشی سفارتکاری کو ترجیح دی: اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ الحمدللہ، پاکستان کا امریکا کے ساتھ تاریخی معاہدہ طے پا گیا...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مودی پر جنگی جنون سوار ہے، بھارتی اقدامات خطے کا امن تباہ کر سکتے ہیں۔ جنوبی ایشیا میں قیام امن کے موضوع پر منعقدہ پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ  نے کہا کہ خطے میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث تھا۔ پہلگام واقعے میں ہمارا مؤقف یہی تھا کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار رہا ہے، کوئی ایسا ملک بتائیں جس نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 90ہزار جانیں گنوائی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قربانیاں دے کردنیا کو دہشتگردی سے بچا رہا ہے۔ پاکستان پر پہلگام واقعے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا۔ ہمارا مؤقف...
    ویب ڈیسک :پاکستان اور امریکا کے مابین تجارتی معاہدہ کامیابی سے طے پا گیا ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق پاک امریکا معاہدے کے نتیجے میں باہمی ٹیرف خاص طور پر امریکا میں پاکستانی مصنوعات پر لگنے والے ٹیرف میں کمی آئے گی۔   اس معاہدے کا مقصد دو طرفہ تجارت کا فروغ ، منڈی تک رسائی کو بڑھانا، سرمایہ کاری کو راغب کرنا اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔  وزارت خزانہ کے مطابق یہ پیش رفت وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی امریکی وزیر تجارت ہاورڈ لوٹنک اور امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریر سے ملاقات کے دوران ہوئی۔ تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر  ملاقات میں سیکرٹری کامرس جواد پال اور امریکا میں...
    کینیڈا نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے پر آمادگی ظاہر کرتے ہوئے اسے چند اہم شرائط سے مشروط کردیا ہے۔ یہ پیش رفت اس وقت سامنے آئی ہے جب کینیڈا کے وزیرِاعظم مارک کارنی نے اعلان کیا کہ ان کی حکومت اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ستمبر میں ہونے والے اجلاس کے دوران فلسطین کو باقاعدہ ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ مارک کارنی کے اس اعلان کو کینیڈا کی خارجہ پالیسی میں ایک بڑی تبدیلی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جسے وزیرِاعظم نے مشرقِ وسطیٰ میں دو ریاستی حل کی جانب عملی پیش رفت کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں کینیڈا کو توقع تھی کہ...
    اسلام آباد؍ لاہور (خبر نگار خصوصی+ کامرس رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان طے شدہ معاہدے کے تحت چینی کی طے شدہ قیمت پر عملدرآمد یقینی بنانے کی سختی سے ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت بدھ کو چینی کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ وزیر اعظم نے پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن اور حکومت کے درمیان طے شدہ معاہدے کے تحت 165 روپے ایکس مل قیمت اور 173 روپے ریٹیل قیمت پر  عملدرآمد یقینی...
    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی لڑاکا طیاروں اور فوجی اہداف کو بے اثر کرنے میں شاندار کامیابی حاصل کی، پاکستان کی کامیابی ایک ناقابل تردید حقیقت ہے، بھارتی عوام کو گمراہ کرنے کی بجائے لیڈرز اپنی مسلح افواج کے نقصانات کو تسلیم کریں۔ اسلام ٹائمز۔ آپریشن سندور پر بھارتی پارلیمنٹ میں بحث پر دفتر خارجہ کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان  آپریشن سندور  پر ہندوستانی راہنماؤں کے بے بنیاد اور اشتعال انگیز بیانات کو مسترد کرتا ہے، اس طرح کے بیانات تنازعات کو بڑھاوا دینے کے خطرناک رجحان کی عکاسی کرتے ہیں۔ دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات اور ثبوتوں کے بغیر پاکستان پر حملہ کیا،...
    لاہور: لاہور میں گلی محلوں سے گزرنے والی خواتین کو جنسی ہراساں کرنے والے ملزم کو فوٹیج سامنے آنے پر پولیس نے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق خواتین کو ہراساں کرنے والے ایک ملزم کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آئی ہے جو گلی محلوں میں آنے جانے والی خواتین کے ساتھ غیر اخلاقی حرکت کرنے میں ملوث ہے۔ ویڈیو منظرعام پر آنے پر پولیس حرکت میں آئی اور ملت پارک تھانہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزم والٹن روڈ کا  رہائشی ہے جسے نیازی اڈے سے گرفتار کیا گیا، ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔ ایس ایچ او ملت پارک سہیل لیاقت گوندل کے مطابق...
    میانمار کی فوجی حکومت نے انتخابی مظاہروں پر سخت سزاؤں کا قانون نافذ کر دیا۔ بین اقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے قانون کے تحت الیکشن کیخلاف تقریر اور احتجاج پر طویل قید کی سزا دی جائے گی۔ قانون کے مطابق الیکشن عمل میں خلل ڈالنے پر 3 سے7 سال قید کی سزا ہو گی۔ اجتماعی خلاف ورزی پر سزائیں 5 سے 10 سال قید تک بڑھا دی جائیں گی۔ ووٹروں یا امیدواروں کو دھمکانے یا نقصان پہنچانے پر 20 سال قید کی سزا مقرر کی گئی ہے۔ الیکشن کے دوران کسی کی ہلاکت میں ملوث افراد کو سزائے موت دی جائےگی۔ نیا قانون ایسے کسی بھی عمل کو جرم قرار دیتا ہے جو انتخابی عمل کو متاثر کرتا...
    پاکستان اور امریکا کی بحریہ نے شمالی بحر ہند میں مشترکہ مشق کی ہے، مشق کا مقصد باہمی روابط اور تعاون کو فروغ دینا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاک بحریہ کا بندرگاہوں پر خطرات سے نمٹنے کے لیے 2 روزہ مشقوں کا انعقاد ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز ’پی این ایس شمشیر‘ نے امریکی بحریہ کے جہاز ’یو ایس ایس فٹزجیرالڈ‘ کے ساتھ شمالی بحرِ ہند میں مشترکہ بحری مشق میں حصہ لیا۔ اس مشق کا مقصد دونوں ممالک کی بحری افواج کے درمیان پیشہ ورانہ روابط کو فروغ دینا اور باہمی تعاون کو مزید مضبوط بنانا تھا۔ امڈیا پر سختیاں اور پاکستان کے ساتھ مشقیں۔۔ امریکہ کتنا بدل گیا ہے۔۔ پاک بحریہ کے جہاز شمشیر کی...
    ماہرین کے مطابق طرزِ زندگی میں معمولی تبدیلی جگر کے کینسر کے کیسز میں واضح کمی لا سکتی ہے۔ جگر کے کینسر پر بنائے گئے لانسٹ کمیشن کو ایک تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ الکوحل کی کھپت اور مٹاپے میں کمی اور ہیپاٹائٹس ویکسین لگوانے کے رجحان میں اضافے سے پانچ میں سے تین کیسز کو مرض سے بچایا جا سکتا ہے۔ ماہرین کے اندازے کے مطابق 2050 تک جگر کے کینسر کے نئے کیسز 2022 میں ریکارڈ ہونے والے 8 لاکھ 70 ہزار کی تعداد سے بڑھ کر 15 لاکھ 20 تک پہنچ سکتے ہیں۔ گروپ کے مطابق مٹاپے سے تعلق رکھنے والے جگر کے کینسر کے کیسز کا تناسب 5 فی صد سے بڑھ کر 11 فی...
    مودی کا بڑھتا ہوا جنگی جنون بھارت کو ایک انتہا پسند فوجی ریاست میں بدل رہا ہے، جنوبی ایشیا میں عسکری دباؤ بڑھانے کے لیے مودی سرکار ہائپر سانک میزائلوں جیسے مہلک ہتھیاروں پر اندھا دھند سرمایہ لگا رہی ہے۔ تعلیم، صحت اور روزگار جیسے بنیادی مسائل سے منہ موڑ کر مودی سرکار اپنی ناکامیوں کو اسلحے کے ڈھیر میں چھپانے کی کوشش میں مصروف ہے۔ بھارتی دفاعی تحقیقاتی ادارے (IDRW) نے براہموس 2 منصوبے کی تفصیلات جاری کر دیں۔ رپورٹ کے مطابق بھارت اور روس براہموس 2 ہائپر سونک میزائل کی مشترکہ تیاری کے لیے سرگرم ہے۔ روسی صدر پیوٹن کے دورہ بھارت کے دوران براہموس 2 کی منظوری اور ٹیکنالوجی شیئرنگ پر فیصلہ متوقع ہے۔ براہموس 2 روس...
    اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر و مستقل نمائندے نے شامی خودمختاری، قومی اتحاد و جغرافیائی سالمیت کے حوالے سے ایران کے پختہ عزم پر تاکید کرتے ہوئے، شام کے جنوبی صوبوں کو مرکزی حکومت کی خود مختاری سے علیحدہ کرنیکے صیہونی ایجنڈے پر سختی کیساتھ خبردار کیا ہے اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ میں ایرانی سفیر و مستقل نمائندے امیر سعید ایروانی نے آج شب، "مشرق وسطی کی صورتحال: شام" کے موضوع پر منعقدہ سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے، غاصب صیہونی رژیم کے غیر قانونی اقدامات کے باعث علاقائی استحکام کو لاحق سنگین خطرات پر خبردار کیا اور زور دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران، عرب جمہوریہ شام کی خودمختاری، قومی اتحاد و جغرافیائی سالمیت کے حوالے سے...
    لاہور: پنجاب اسمبلی میں شدید ہنگامہ آرائی، گالی گلوچ اور ہاتھا پائی کے بعد صورتحال ایوان سے نکل کر اسمبلی احاطے تک جا پہنچی، جہاں حکومتی اور اپوزیشن ارکان ایک بار پھر آمنے سامنے آ گئے۔ اسمبلی سیکریٹریٹ نے واقعے کے بعد اپوزیشن کے دو ارکان کی رکنیت معطل کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایوان میں جھڑپ کے بعد جب اپوزیشن ارکان پریس ہال سے باہر نکل رہے تھے تو دو نا معلوم افراد ان سے مبینہ طور پر ٹکرا گئے، جنہوں نے بعد ازاں اپوزیشن ارکان کو گالیاں دیں۔ اس ناخوشگوار صورتِ حال میں اسمبلی سیکیورٹی فوری طور پر موقع پر پہنچی اور دونوں فریقین کو علیحدہ کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں ہنگامہ آرائی، اپوزیشن رکن...
    چین کے تاریخی اور دنیا بھر میں مشہور شاولن معبد کے سربراہ شی یونگ شن کے خلاف بدچلنی، مالی بے ضابطگیوں اور جنسی جرائم جیسے سنگین الزامات پر باقاعدہ فوجداری تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق معبد کی انتظامیہ نے اتوار کے روز بتایا کہ شی یونگ شن پر متعدد خواتین سے نامناسب تعلقات، مالی بدعنوانی اور دیگر غیر اخلاقی حرکات کی مختلف ادارے چھان بین کررہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بدھ راہبوں کو جنسی ویڈیوز سے بلیک میل کرکے کروڑوں بٹورنے والی خاتون گرفتار شی یونگ شن، جنہوں نے 1981 میں راہب کا درجہ اختیار کیا اور 1999 سے شاولن معبد کے 30 ویں سربراہ کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے تھے، ان پر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 28 جولائی 2025ء) امریکہ اور یورپی یونین کے درمیان اتوار کے روز جس تجارتی معاہدے کا اعلان ہوا ہے، اس کی تفصیلات کا مکمل انکشاف ابھی باقی ہے۔ کئی یورپی رہنماؤں نے اس معاہدے کا خیر مقدم کیا ہے، تاہم اس پر کئی حلقوں کی جانب سے تنقید بھی ہو رہی ہے۔ یورپی یونین اور امریکہ کے درمیان تجارتی معاہدے کا اعلان اتوار کے روز کیا گیا، جس پر یورپی کمیشن کی صدر ارزلا فان ڈیئر لائن نے کہا کہ یہ معاہدہ "استحکام لائے گا۔" بعد میں صحافیوں سے بات چیت میں انہوں نے یہ بھی کہا کہ جہاں تک کاروں پر ٹیرفس کی سطح کی بات ہے، تو وہ جو "ہم حاصل...