2025-09-18@21:07:31 GMT
تلاش کی گنتی: 2079

«لاہور کا»:

(نئی خبر)
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ای ٹیکسی سروس کیلئے 1100 گاڑیوں کی دستیابی کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے ماحول دوست روزگار منصوبہ تیار کیا ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 65 لاکھ تک کی فنانسنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاہور میں ای ٹیکسی سروس شروع کرنے کیلئے 1100 گاڑیوں کی دستیابی کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے الیکٹرک ٹیکسی سروس کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، مریم نواز جاپان سے واپسی پر ای ٹیکسی سروس پراجیکٹ پورٹل کا افتتاح کریں گی، پنجاب حکومت الیکٹرک ٹیکسی کی فنانسنگ کا سود ادا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) سپریم کورٹ نظرثانی بورڈ نے غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے سزا مکمل کرنے والے قیدیوں کو ان کے ممالک واپس بھجوانے کی ہدایت کردی۔سپریم کورٹ نظرثانی بورڈ کا اجلاس سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں منعقد ہوا ۔(جاری ہے) ہفتہ کے روز سماعت پر ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل سمیت غیر ملکی قیدیوں کا معائنہ کرنے والے پنجاب انسٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے ڈاکٹرز کے علاہ پنجاب حکومت کے دیگر افسران بھی پیش ہوئے۔ اس موقع پر 35 مرد اور4 خواتین غیر ملکی قیدی سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں پیش کیے گئے۔ان قیدیوں پر غیر قانونی سرحد پار کرنے اورسمگلنگ کے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے گمشدہ اور گھروں سے بھاگے ہوئے 10بچوں کو بازیاب کرا لیا۔ترجمان سی سی ڈی کے مطابق بازیاب ہونے والے بچوں کا تعلق لاہور، قصور، راولپنڈی، اوکاڑہ، مظفرگڑھ، خانیوال، بہاولپور سمیت دیگر شہروں سے ہے، یہ بچے درباروں، ریلوے سٹیشنز اور بس سٹینڈز جیسے مقامات سے بازیاب کرائے گئے جہاں یہ بھٹک گئے تھے یا پھر غیرمحفوظ حالت میں موجود تھے۔(جاری ہے) بازیابی کے بعد تمام بچوں کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بحفاظت ان کے والدین کے سپرد کر دیا گیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سیل نے جدید ٹیکنالوجی، مخبر نظام اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اگست 2025ء) صنعت کار ظفر احمد ملک کے مطابق پاکستان میں سائیکلوں کی سالانہ پیداوار 15 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ تقریباً دو لاکھ سائیکلیں درآمد کی جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کووڈ انیس کے دوران اس صنعت کو نئی زندگی ملی کیونکہ لوگوں نے صحت اور سستے سفر کے لیے سائیکلنگ کو ترجیح دی۔ آج کل نوجوان، فٹنس کی شوقین خواتین اور بزرگ اس رجحان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ لاہور کی نیلا گنبد سائیکل مارکیٹ کے صدر ماجد شاہین نے بتایا کہ پٹرول اور موٹر سائیکل کی بڑھتی قیمتوں نے سائیکل کی فروخت کو فروغ دیا ہے۔ ایک موٹر سائیکل، جو پہلے 75 ہزار...
     سعید احمد:پاکستان ریلوے نے لاہور سے کراچی جانے والی دو ٹرینوں کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے جبکہ شاہ حسین ایکسپریس کو مکمل طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے. لاہورسےکراچی جانیوالی2ٹرینوں کاشیڈول تبدیل شاہ حسین ایکسپریس کومنسوخ کردیاگیا شاہ حسین کےمسافروں کوآج گرین لائن میں ایڈجسٹ کیاجائیگا,گرین لائن کراچی کیلئےمقررہ وقت رات8بجکر50منٹ پرلاہورسےروانہ ہوگی. مسافروں کوگرین کی روانگی سے1گھنٹہ قبل ریلوے سٹیشن پہنچنےکی ہدایات جاری کر دی۔   مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان 
    پولیس افسران و جوان 13 سے 15 اگست تک بغیر آرام کیے مسلسل ڈیوٹی پر رہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز سمیت تمام افسران مسلسل فیلڈ میں موجود رہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ تمام تقریبات کیلئے مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دے کر عملدرآمد کیا گیا، تمام فورسز، حساس اداروں کے اشتراک سے لاہور کو محفوظ بنایا گیا۔ فیصل کامران کا کہنا تھا کہ حساس مقامات، جلوسوں کے روٹس پر بھاری نفری تعینات رہی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں عرس داتا گنج بخشؒ، یومِ آزادی، چہلم امام حسین علیہ السلام تقریبات بخیر و خوبی مکمل ہو گئیں۔ لاہور پولیس کے بہترین انتظامات کے باعث تمام تقریبات پُرامن اختتام پذیر ہوئیں۔ مذہبی و سیاسی رہنماؤں نے پولیس کے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں 5 فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نےتمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیزکواحکامات دیدیئے،مختلف شہروں کے کرایوں میں 50 سے تین سو روپےتک کمی کردی گئی،ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے 84 پیسےکمی پر کرائے 5 فیصد کم کرنےکا فیصلہ کیاگیا ہے۔ لاہور سے سرگودھا کرایہ 50 روپے کمی کے بعد 1060 روپے،لاہور سے اسلام آباد کرایہ 100 روپے کمی کے بعد 1950 روپے مقررکردیا گیا،لاہور سے پشاور کرایہ 120 روپے کمی کے بعد 2380 روپے ہوگا،لاہورسے رحیم یارخاں کا کرایہ 140 روپےکمی کے بعد 2810 روپے،جبکہ لاہور سے حیدر آباد کرایہ 300 روپےکمی کے بعد 5800 روپےمقررہوگا،اس کے علاوہ لاہور...
    مرکزی جلوس اندرون شہر حویلی الف شاہ سے برآمد ہوا۔ جو مقررہ راستوں سے ہوتا بھاٹی چوک پہنچا، جہاں سے کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس کے شرکاء نے علامہ سید جواد موسوی کی اقتداء میں مسجد کشمیریاں چوک میں نماز ظہرین ادا کی۔ جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس ہائی الرٹ رہی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کا جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ مرکزی جلوس اندرون شہر حویلی الف شاہ سے برآمد ہوا۔ جو مقررہ راستوں سے ہوتا بھاٹی چوک پہنچا، جہاں سے کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس کے...
    سٹی42: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں 5 فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا ہے۔  محکمہ ٹرانسپورٹ نےتمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیزکواحکامات دیدیئے،مختلف شہروں کے کرایوں میں 50 سے تین سو روپےتک کمی کردی گئی،ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے 84 پیسےکمی پر کرائے 5 فیصد کم کرنےکا فیصلہ کیاگیا ہے۔   لاہور سے سرگودھا کرایہ 50 روپے کمی کے بعد 1060 روپے، لاہور سے اسلام آباد کرایہ 100 روپے کمی کے بعد 1950 روپے مقررکردیا گیا، لاہور سے پشاور کرایہ 120 روپے کمی کے بعد 2380 روپے ہوگا،لاہورسے رحیم یارخان کا کرایہ 140 روپےکمی کے بعد 2810 روپے،جبکہ لاہور سے حیدر آباد کرایہ 300 روپےکمی کے بعد 5800 روپےمقررہوگا،اس کے علاوہ لاہور...
    —فائل فوٹو لاہور کے علاقوں کاہنہ اور چوہنگ میں 2 مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چوہنگ میں مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان مارے گئے جبکہ کاہنہ میں مبینہ مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔حکام نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔ 
    علامہ سید جواد نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ امام حسینؑ کی سیرت سے الہام لیتے ہوئے، علامہ اقبال فکر و رہنمائی کا چراغ بنے اور محمد علی جناح عزم و تدبیر کا پیکر ثابت ہوئے۔ دونوں شخصیات نے مل کر امتِ مسلمہ کو جابر و ظالم انگریز کے پنجۂ استبداد سے نجات دلائی۔ مگر آج کا پاکستان اقبال کے افکار پر نہیں، بلکہ اُس غلامانہ ذہنیت پر کھڑا ہے جو انگریز نوازی، مغرب کی اندھی تقلید اور حقیقی آزادی سے گریز کا دوسرا نام ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو یومِ آزادی پر لاہور میں المصطفیٰ اسکاؤٹس کی شاندار پریڈ یومِ آزادی پر لاہور میں المصطفیٰ اسکاؤٹس کی شاندار پریڈ یومِ آزادی پر...
    لاہور: اوپنر فخر زمان کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہیب جاری ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی  سیریز میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار  ہونے والے فخر پی سی بی میڈیل پینل کی تجویز کردہ مشقیں  کرنے میں مصروف ہیں۔  ذرائع کے مطابق ان کی انجری خطرناک نوعیت کی نہیں اور وہ ری ہیب مکمل کرکے  چند روز میں مکمل فٹنس حاصل کرسکتے ہیں، دوسری جانب سلیکشن کمیٹی  ارکان کی ٹرائنگولر سیریز کے ممکنہ اسکواڈ پر ابتدائی مشاورت ہوچکی ہے۔ سلیکٹرز فخر زمان کی دستیابی کے لیے پُرامید ہیں ، کپتان سلمان علی آغا کی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سے باضابطہ میٹنگ ہونا ابھی باقی ہے،اس کے بعد ٹرائنگولر سیریز اور ایشیا کپ کے اسکواڈ کو...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں صاف پانی، واٹر فلٹریشن پلانٹ اور دیگر ترقیاتی امور کا جائزہ لیا گیا۔  مریم نوازشریف کو مثالی گاؤں پراجیکٹ کے بارے میں  بریفنگ  دی گئی۔ لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر پیشرفت،  دور دراز علاقوں کے لئے واٹر پمپ لگانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے حوالے سے 30جون 2026ء  کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ مریم نواز نے لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں سٹریٹس کی تعمیر و مرمت جلد مکمل کرنے پر زور دیا اور بعض پراجیکٹ کی تکمیل بروقت نہ ہونے پر نا پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ  نے پنجاب کے ہر شہر میں بیوٹیفکیشن کے 122منصوبوں...
    لاہور+راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار +جنرل رپورٹر) لاہور سمیت ملک بھر میں حضرت سیدنا امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کا چہلم روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ ملک بھر سے علم اور ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے جن میں نوحہ خوانی اور ماتم برپا کر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ لاہور میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے باعث سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ عزاداری جلوسوں، مجالس اور عرس کی تقریبات کے لئے پنجاب پولیس ہائی الرٹ رہی۔ مجالس، عزاداری جلوسوں، عرس تقریبات کو بھرپور سکیورٹی انتظامات فراہم کئے گئے۔ چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر 644 مجالس منعقد، 392 عزاداری جلوس برآمد ہوئے جن کیلئے...
    ویب ڈیسک :موسم خراب ہونے کی وجہ سے آج گلگت ایئرپورٹ کی تمام پروازیں منسوخ  اور ملک بھر کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں منسوخ ہوئیں،جبکہ مختلف وجوہات کی بنا پر ملک بھر کی 46 پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔ اسلام آباد سے 11، کراچی سے 12، لاہور کی 11، کوئٹہ سے 3، ملتان، اسکردو اور پشاور سے ایک ایک پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔ محکمہ داخلہ کے کنٹرو ل روم سے صوبے کے تمام حساس جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ جاری  ان کے علاوہ، اسلام آباد سے دبئی کی نجی ایئر لائن کی پرواز میں 5 گھنٹے، لاہور سے نجی ایئر کی ریاض اور ابوظبی کی 2...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2025ء) لاہور میں موٹرسائیکل سوار لڑکی پر نامعلوم شخص کا تشدد، ملزم نے سرعام لڑکی کو بار بار تھپڑ مارے، سڑک پر بھی گھسیٹتا رہا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ کے علاقے میں نامعلوم شخص کی جانب سے موٹر سائیکل سوار لڑکی پر تشدد کا شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔ملزم کی لڑکی پر تشدد کی فوٹیج بھی سامنے آگئی جبکہ ملزم تشدد کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔لڑکی کی والدہ فرزانہ نے درج مقدمے میں بتایا کہ گھر سے سودا سلف لینے کے لیے میری بیٹی موٹر سائیکل پر گئی تو نامعلوم شخص نے تشدد کا نشانہ بنایا۔والدہ کے مطابق ملزم نے بیٹی آمنہ کو تشدد کے ساتھ ساتھ اغوا کرنے...
    ضمنی الیکشن ، ن لیگ کا وزیر آباد سے وزیر اطلاعات کے بھائی بلال تارڑ لاہور سے رانا مشہود کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ضمنی الیکشن کے لیے تین حلقوں پر مشاورت مکمل کر لی۔پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیر آباد سے بلال تارڑ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے،لیگی امیدوار بلال تارڑ وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کے بھائی ہیں۔اس کے علاوہ لاہور کے حلقے سے رانا مشہود کو انتخابی میدان میں اتارنے پر بھی مشاورت کی گئی،میانوالی کے حلقے سے دو مقامی امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کر لئے گئے۔خواجہ سعد رفیق نے لاہور سے الیکشن لڑنے کی پیشکش...
    لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ضمنی الیکشن کے لیے تین حلقوں پر مشاورت مکمل کر لی۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیر آباد سے بلال تارڑ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے،لیگی امیدوار بلال تارڑ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بھائی ہیں۔ اس کے علاوہ لاہور کےحلقے سے رانا مشہود کو انتخابی میدان میں اتارنے پر بھی مشاورت کی گئی،میانوالی کے حلقے سے دو مقامی امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کر لئے گئے۔ خواجہ سعد رفیق نےلاہور سےالیکشن لڑنےکی پیشکش پر معذرت کرلی،خیال رہےکہ پارٹی قائد نواز شریف خواجہ سعد رفیق کو سینیٹ میں لانے کے خواہاں ہیں۔ Post Views: 7
    پاکستان ریلوے کی خراب کارگردگی مسافروں کے لیے پریشانی کا باعث بننے لگی ہے جب کہ کراچی سے لاہور جانے والی سیون اپ تیز گام ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق تیز گام ایکسپریس کا انجن چھانگا مانگا کے قریب فیل ہوا، شہریوں نے کہا کہ انجن فیل ہوئے ایک گھنٹہ گزر گیا تا حال متبادل انجن نہ آسکا۔ اس کے علاوہ ٹریک بند ہونے سے پیچھے آنے والی گاڑیاں بھی تاخیر کا شکار ہوگئیں۔  
    لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے جمعہ 15 اگست کو حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ضلع میں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور عوامی محکمے اس روز بند رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا 78واں یوم آزادی: ملک بھر میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار، جگہ جگہ آتش بازی حضرت علی ہجویریؒ المعروف داتا صاحب کا سالانہ عرس ملک بھر سے آنے والے ہزاروں عقیدت مندوں کو لاہور میں ان کے مزار پر حاضری کے لیے جمع کرتا ہے۔ گزشتہ ہفتے سندھ کے محکمہ تعلیم نے بھی 15 اگست کو حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر صوبے بھر کے سرکاری و نجی...
    لاہور: چوہنگ کے علاقے میں نامعلوم شخص کی جانب سے موٹر سائیکل سوار لڑکی پر تشدد کا شرمناک واقعہ پیش آٰیا ہے۔ ملزم کی لڑکی پر تشدد کی فوٹیج بھی سامنے آگئی جبکہ ملزم تشدد کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ لڑکی کی والدہ فرزانہ نے درج مقدمے میں بتایا کہ گھر سے سودا سلف لینے کے لیے میری بیٹی موٹر سائیکل پر گئی تو نامعلوم شخص نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ والدہ کے مطابق ملزم نے بیٹی آمنہ کو تشدد کے ساتھ ساتھ اغواء کرنے کی بھی کوشش کی۔ ملزم مکے اور تھپڑ مارنے کے ساتھ ساتھ بالوں سے پکڑ کر سڑک پر گھسیٹتا رہا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے نوٹس لیتے ہوئے...
    لاہور: مون سون بارشوں کے ساتویں اسپیل کے زیر اثر لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہلکی بارش کے باعث درجہ حرارت اور حبس کی شدت میں قدرے کمی آگئی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 13 سے 17 اگست کے دوران پنجاب کے بالائی حصوں میں مون سون بارشوں کا امکان ہے جبکہ 18 سے 21 اگست تک پنجاب کے بیشتر میدانی اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کے امکان ہیں۔ بارش کے دوران نکاسی آب کے لیے ضلع...
    لبرٹی چوک لاہور میں آزادی کا عظیم الشان جشن منایا گیا۔قومی پرچموں سے خوبصورت سجاوٹ کی گئی، میوزیکل کنسرٹ کا بھی انعقاد کیا گیا، لبرٹی چوک پر بڑی سکرینیں نصب کی گئیں، فائر ورکس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔راولپنڈی لیاقت باغ میں یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریب ہوئی، سبز ہلالی پرچموں اور روشنیوں سے منظر حسین ہوگیا، تقریب میں میوزیکل نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا، نامور گلوکار ابرار الحق نے سر بکھیرے۔
    عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویریؒ نے اپنے اخلاق اور حُسنِ کردار سے غیر مسلموں کو گرویدۂ اسلام کیا، ان کی بے مثل تصنیف کشف المحجوب تصوف پر سند قرار دی جاتی ہے۔ لاہور میں حضرت داتا گنج بخش کے 982ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویریؒ کے 982ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آج سے آغاز ہوگیا ہے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ لاہور جن کی نسبت سے داتا کی نگری کہلاتا ہے، ان کا نام علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا صاحبؒ ہے، حضرت علی ہجویری تقریباً 1 ہزار سال قبل افغانستان سے لاہور تشریف لائے...
    لاہور کے علاقے سبزہ زار میں باسی کھانا کھانے سے 11 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق باسی کھانا کھانے سے متاثرہ 2 بچوں کا اسپتال لایا گیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھر میں موجود کھانا کھانے سے 3 بچوں کی حالت غیر ہوگئی تھی، اسپتال میں علاج کے دوران 11 سالہ آیان دم توڑ گیا۔
    عظیم صوفی بزرگ داتا علی ہجویری کے3روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویری کے 982 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آج سے آغاز ہوگیا ہے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔لاہور جن کی نسبت سے داتا کی نگری کہلاتا ہے، ان کا نام علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا صاحب ہے، حضرت علی ہجویری تقریبا 1 ہزار سال قبل افغانستان سے لاہور تشریف لائے اور بھاٹی دروازے کے قریب قیام فرمایا، اپنے اخلاق اور حسنِ کردار سے غیر مسلموں کو گرویدہ اسلام کیا، ان کی بے مثل تصنیف کشف المحجوب تصوف پر سند قرار دی جاتی ہے۔لاہور میں حضرت...
    لاہور کے علاقے میں کم عمر بچیوں کو سر عام ہراساں کرنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ جنوبی چھاؤنی میں پیش آیا جس میں اوباش شخص کو اسکول سے واپس آتی ہوئی بچیوں کے ساتھ ہراساں و نازیبا حرکات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹیج میں اوباش شخص بچیوں کو حراساں کرکے فوری فرار ہوگیا۔ دوسری جانب بچیوں کے لواحقین نے تھانہ جنوبی چھاونی میں کاروائی کےلیے درخواست دے دی۔
    لاہور: نصیر آباد پولیس نے گھر میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔  پولیس ترجمان کے مطابق شوہر سمیع اللہ اور خاتون ثمینہ کو فون لوکیشن سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا، خاتون ملزمہ گلبرگ عسکری 5 میں واقع گھر میں کام کرتی تھی۔ گھر سے گھریلو اشیاء اور نقدی غائب ہونے کے باعث ملزمہ کو کام سے فارغ کر دیا گیا تھا تاہم ملزمہ نے چوری چھپے گھر کی ڈپلیکیٹ چابی بنا رکھی تھی۔ دونوں ملزمان گھر والوں کی غیر موجودگی میں چوری کر کے فرار ہوگئے تھے، ملزمان ضلع قصور کے رہائشی ہیں واردات کے بعد 1 سال سے لاہور میں روپوش تھے، ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی جلا گھیراﺅ کے دو مقدمات میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایت کی ہے کہ اگر ملزم کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں فوری رہا کیا جائے، یہ حکم اے ٹی سی لاہور کے جج منظر علی گل نے جاری کیا.(جاری ہے) یاد رہے کہ ایک روز قبل انہی مقدمات میں پی ٹی آئی کے دیگر راہنماﺅں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید اور 6، 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی، جب کہ ان...
    لاہور ہائیکورٹ نے ایئرپورٹ سے پکڑا گیا کروڑوں روپے مالیت کے 5 کلو سونے کی واپسی کے کیس میں کسٹم حکام سے سونے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ جسٹس خالد اسحاق نے عباس علی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کسٹم انفورسمنٹ حکام نے 2006 میں لاہور ایئرپورٹ سے پانچ کلو سونا پکڑا لیکن عدالتی کارروائی کے بعد سونا واپس نہیں کیا گیا، اعلیٰ عدالت نے بھی سونا یا اس کے مساوی موجودہ وقت کے مطابق ادائیگی کا حکم دیا لیکن کسٹم حکام سونا یا مساوی رقم دینے سے گریزاں ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت حکم کے مطابق سونا یا موجودہ وقت کے مطابق ادائیگی کرنے کا حکم دے۔ عدالت...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) غازی آباد میں بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلےمیں مارا گیا۔ چند روز قبل لاہورکے علاقےغازی آباد میں ایک شخص 90 سالہ بزرگ خاتون پروین اختر کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ کر فرار ہو گیا تھا جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی تھی۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھاگیا تھا کہ کہ سبز ٹوپی پہنےاور ماسک لگائے پینٹ شرٹ میں ملبوس شخص نے سبزی کی دکان پر بیٹھی بزرگ خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہےکہ غازی آباد میں بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت مقابلےمیں ہلاک ہوگیا ہے۔پولیس کے مطابق سی...
    لاہور: بھارت کی جانب سے آئندہ 2 روز کے دوران دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بھاکڑا ڈیم ،61 پونگ ڈیم 76 اور تھین ڈیم 64 فیصد تک بھر چکے ہیں۔ دوسری جانب، بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب، ارسا اور محکمہ آبپاشی 24 گھنٹے دریاؤں و ڈیمز کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر سیلاب نچلے درجے سے معمول پر آ گیا ہے اور...
      سعید احمد: ریلوے حکام نے لاہور سے کراچی جانے والی ٹرینوں کا تازہ شیڈول جاری کر دیا ہے. کراچی ایکسپریس 6 بجے کی 45 منٹ تاخیر سے لاہور سے روانہ ہو گی،ملت ایکسپریس 2 گھنٹے 25 منٹ تاخیر سے فیصل آباد سے روانہ ہو گی،لاہور سے کراچی جانیوالی شاہ حسین ایکسپریس کو منسوخ کردیا گیا،شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا جائیگا،گرین لائن کراچی کیلئے مقررہ وقت رات 8 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگی۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو 1گھنٹہ قبل سٹیشن آنےکی ہدایات جاری کر دیں۔
    سٹی42:  کراچی جانے والی ٹرینوں کے شیڈول میں تاخیر اور تبدیلی کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان ریلوے کے مطابق لاہور سے روانہ ہونے والی متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ ایک ٹرین کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ ٹرینوں کی تفصیلات کے مطابق  کراچی ایکسپریس لاہور سے 6 بجے روانگی تھی، مگر 45 منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔ملت ایکسپریس فیصل آباد سے روانہ ہونے والی یہ ٹرین 2 گھنٹے 25 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔شاہ حسین ایکسپریس لاہور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔منسوخ شدہ شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج رات گرین لائن ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، جو اپنے مقررہ وقت...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے 9 مئی کے 2 کیسز میں شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دیا، عدالت نے سپریٹنڈنٹ جیل کو ملزم کی رہائی کا مراسلہ جاری کر دیا۔مراسلے میں کہا گیا کہ اگر ملزم شاہ محمود قریشی کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔ راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں رہائی کا مراسلہ جاری کیا گیا، اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے مراسلہ جاری کیا۔ گھر چھوڑ کر جانے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق دو مقدمات میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بری کر کے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔ جج منظر علی گل نے ہدایت دی کہ اگر قریشی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب حال ہی میں انہی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید اور 6، 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی، ساتھ ہی ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری ہوئے تھے۔ شاہ...
    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9  مئی جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سزا یافتہ مجرموں کے جیل وارنٹ جاری کر دیے، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 10 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے اعجاز احمد چوہدری کو دس سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی،  عدالت نے میاں محمودالرشید کو10 سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے عمر سرفراز  کو 10 سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔  ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان اور تھانہ...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)لاہور کے علاقے غازی آباد میں بزرگ خاتون کی بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں مارا گیا۔پولیس کے مطابق سی سی ڈی اہلکار اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تھانہ مناواں جارہے تھے۔(جاری ہے) اس دوران 2 موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان مارے گئے۔ہلاک ملزمان میں سے ایک وہ ملزم بھی شامل تھا جس نے بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچیں تھیں۔یاد رہے کہ غازی آباد میں بزرگ خاتون کے ساتھ واردات ہوئی تھی، وہ دکان پر بیٹھی تھیں کہ ایک شخص ان کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہوگیا تھا۔اس واقعے کی...
    لاہور ہائیکورٹ نے سرنڈر کیے بغیر پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی درخواستوں پر سماعت سے انکار کرتے ہوئے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ زرتاج گل کی 9 مئی کے تین مقدمات میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر بطور اعتراض لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے زرتاج گل کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ زرتاج گل کو پہلے پیش کریں پھر اپیل سنیں گے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کو برقرار رکھا۔ پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی سزا کے خلاف  اپیلوں پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر دیا تھا۔ رجسٹرار آفس کا اعتراض...
    لاہور: صوبائی دارالحکومت کے علاقے مناواں میں پولیس اور خطرناک اشتہاری ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں معمر خاتون کے کان سے بالیاں نوچنے والا مرکزی ملزم فراثت علی اپنے ساتھی جون شاہ سمیت ہلاک ہو گیا۔ دونوں ڈاکو پولیس کو کئی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ذرائع کے مطابق یہ مقابلہ اس وقت پیش آیا جب سی سی ڈی کینٹ کی ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ مقابلے کے دوران ایس ایچ او عاطف ذوالفقار بال بال بچ گئے، جب کہ فائر کی گئی گولیاں ان کی بلٹ پروف جیکٹ پر لگیں۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا مرکزی ملزم فراثت علی...
    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے تحت لاہور ٹرمینل کی توسیع اور کراچی رن وے کی اپ گریڈیشن جاری ہے۔پی اے اے کے قیام کے ایک سال مکمل ہونے پر ہیڈ کوارٹرز اور دیگر ایئرپورٹس پر تقاریب ہوئیں۔مرکزی تقریب میں ڈپٹی ڈی جی ورکس اینڈ ڈیولپمنٹ سمیر سعید شریک ہوئے، اس موقع پر ڈائریکٹرز سمیت دیگر افسران اور اسٹاف کی بڑی تعداد موجود تھی۔ڈپٹی ڈی جی نے کہا کہ پی اے اے ملک بھر میں ہوائی اڈوں کی ترقی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے، ملکی ایوی ایشن کو جدید ترین تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔سمیر سعید نے مزید کہا کہ مسلسل بدلتی ایویشن کی دنیا، مسلسل محنت کی متقاضی ہے، لاہور ٹرمینل کی توسیع...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداددہشتگردی عدالت لاہور نے سانحہ 9مئی کے 2مقدمات کا محفوظ فیصلہ سنا دیا عدالت نےشاہ محمودقریشی کو دونوں مقدمات میں بری کردیا مزید :
    خوشاب /لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)خوشاب میں پسند کی شادی پر لڑکی کے گھر والوں نے تیز دھار آلے سے میاں بیوی کا گلہ اور کان کاٹ دیئے۔(جاری ہے) پولیس کے مطابق پسند کی شادی کرنے والے عبدالخالق کا تعلق راجن پور سے ہے،زخمیوں کو تشویشناک حالت میں لاہور منتقل کردیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان واردات کے بعد فرار ہوگئے۔پولیس کے مطابق میا ں بیوی کو زخمی کرنے کاواقعہ سرفرازٹائون میں پیش آیا۔ڈی پی اوخوشاب ڈاکٹر عمارہ نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔ دوسری جانب چیئر پرسن ویمن پروٹیکشن حنا پرویز بٹ نے بھی واقعہ کا نوٹس لے لیا ۔
    کراچی: شہر قائد میں آرام باغ پولیس نے ایم اے جناح روڈ پر کارروائی کرتے ہوئے لاہور سے آئے ایک تاجر کو ماوے رکھنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی عالم شاہ مزار کے قریب کی گئی جہاں حارث نامی تاجر کی گاڑی کو روکا گیا۔ ابتدائی طور پر پولیس نے دعویٰ کیا کہ گاڑی سے ماوے کی دو پڑیاں برآمد ہوئیں، تاہم بعد ازاں 45 پڑیاں برآمد ہونے کا مؤقف اختیار کر لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار تاجر اسی رات ٹرین کے ذریعے لاہور واپسی کے لیے روانہ ہونے والا تھا۔ علاقہ مکینوں نے پولیس کی کارروائی پر...
    سی سی ڈی کی کارروائی میں 13 سالہ بچی کو اغوا کرنے والے دو اشتہاری ملزمان فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سی سی ڈی چوپنگ کی کارروائی کے دوران اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں دو ملزمان شعیب اور زبیر ہلاک ہوگئے۔ ملزمان کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شبیرشدید زخمی ہوئے جبکہ انسپکٹر عمران یوسف کی بلٹ پروف جیکٹ پر گولیاں لگیں۔ سی سی ڈی کے مطابق دونوں ملزمان نے مانگامنڈی سے دوروز قبل تیرہ سالہ بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔  
    انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے تھانہ شادمان اور جناح ہاؤس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمات کا جیل ٹرائل مکمل کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: 9 مئی سمیت دیگر کیسز میں قومی اسمبلی کے 8 ارکان کی نااہلی، عمر ایوب اپوزیشن لیڈر نہیں رہے دونوں مقدمات میں عدالت نے فیصلہ محفوظ کرتے ہوئے کمرہ عدالت میں موجود ملزمان کو باہر جانے سے روک دیا۔ تاہم بعد ازاں عدالت نے بتایا کہ محفوظ شدہ فیصلہ 11 اگست کو سنایا جائے گا۔ پولیس نے 9 مئی کو تھانہ شادمان کو جلانے کے مقدمے میں 41 ملزمان کے خلاف چالان جمع کرایا، جن میں سے 25 کا ٹرائل کیا گیا، 15 کو اشتہاری قرار دیا گیا جبکہ ایک ملزم وفات پا چکا ہے۔ اس...
    لاہور: 9 مئی جلا گھیرا ئوکے مزید 2 مقدمات کا فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور تھانہ شادمان جلا گھیرا اور راحت بیکری چوک میں گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا فیصلہ محفوظ کرلیا، دونوں مقدمات کا فیصلہ پیر 11 اگست کو سنایا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے تھانہ شادمان اور جناح ہاس کے قریب پولیس گاڑیاں جلانے سے متعلق دو اہم مقدمات کا جیل ٹرائل مکمل کر لیا ہے۔عدالت نے دونوں کیسز میں فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، جو پیر 11 اگست کو سنایا جائے گا۔ جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں رات گئے تک مقدمات کی سماعت کی۔...
    این اے 129 لاہور کے ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے راہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کے دوران ریٹرننگ افسر کا کہنا تھا کہ ہم نے مختلف محکموں سے ڈیٹا منگوایا ہے اس کے بعد فیصلہ کریں گے، سوئی گیس، ایف آئی اے، نیب اور دیگر محکموں سے ڈیٹا منگوایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ این اے 129 ضمنی الیکشن کے سلسلے میں پی ٹی آئی کے راہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل ہوگیا۔ حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال ان کے وکیل ابوذر سلمان نے مکمل کرائی۔ اس حوالے سے ریٹرننگ افسر نے کہا ہے کہ ہم نے مختلف محکموں سے ڈیٹا منگوایا ہے اس کے...
    —اسکرین گریب لاہور کے علاقے غازی آباد میں بزرگ خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ لی گئیں۔غازی آباد میں بزرگ خاتون کے ساتھ واردات ہوئی، وہ دکان پر بیٹھی تھیں کہ ایک شخص ان کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہو گیا۔واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی، جس کی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہو رہا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے بیٹے ندیم بھٹی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
    سعید احمد سعید: مختلف ایئرپورٹس پر آپریشنل وجوہات کے باعث پروازوں کے شیڈول میں رکاوٹ جس کے نتیجے میں دو بین الاقوامی پروازیں منسوخ جبکہ ایک اہم پرواز ساڑھے 14 گھنٹے تاخیر کا شکار ہو گئی۔ کوالمپور سے لاہور کے درمیان غیرملکی ایئر لائن کی دو پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔اس فیصلے سے متاثرہ مسافروں کو متبادل شیڈول یا ریفنڈ کی پیشکش کی گئی ہے۔قومی ایئر لائن (PIA) کی لاہور سے دمام جانے والی پرواز PK-247 روانگی کے وقت میں شدید تاخیر کا شکار ہے۔یہ پرواز اپنے مقررہ وقت سے ساڑھے 14 گھنٹے تاخیر کے بعد اب رات 11:30 بجے روانہ ہو گی۔مسافروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ تازہ ترین معلومات کے لیے متعلقہ ایئر لائنز سے رابطے...
    لاہور: شہریوں کی روزمرہ زندگی میں خلل ڈالے بغیر، زیر زمین سیوریج کی تنصیب کے لیے پاکستان کی تاریخ کا پہلا ٹنل بورنگ سیوریج منصوبہ منظور کر لیا گیا۔ ایگزیکٹو کمیٹی آف نیشنل اکنامک کونسل (ایکنک) نے منصوبے کی منظوری دے دی، ایکنک کونسل کی صدارت ڈپٹی پرائم منسٹر اسحاق ڈار نے کی۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے مطابق لاریکس کالونی سے گلشن راوی تک 32 کلومیٹر سے زائد سیوریج لائن کی تنصیب کی جائے گی، منصوبے سے وسطی لاہور کے گنجان آباد علاقوں کے نکاسی آب کے نظام کا دیر پا حل ممکن ہو سکے گا۔ منصوبے کی تکمیل سے تقریباً 25 لاکھ کی آبادی براہ راست مستفید ہو سکے گی، ٹنل بورنگ منصوبہ نہ...
    لاہور: ناکہ محمود بوٹی پر معمول کی چیکنگ کے دوران کار سوار خاتون نے مشتعل ہوئی اور جھگڑا کیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق مشتعل خاتون نے ایسٹرن بائی پاس کی معمول کی ٹریفک کو گاڑی کھڑی کرکے بلاک کیا، خاتون نے ناکے پر موجود دیگر اہلکاروں کے ساتھ بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔ ڈیوٹی پر موجود لیڈی پولیس اہلکار نے مشتعل خاتون کو گاڑی سائیڈ پر کرنے کا کہا لیکن کار سوار خاتون نے طیش میں آکر میٹل کی بوتل لیڈی پولیس اہلکار کے سر میں دے ماری۔ لیڈی پولیس اہلکار رباب سر پر چوٹ آنے سے زخمی ہوگئی۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ مشتعل خاتون سمیرا کو حراست میں لے کر...
    لاہور: آن لائن ٹیکسی ایپ کے ڈرائیور کا شہری سے ایک اور فراڈ سامنے آیا ہے، آن لائن ٹیکسی ایپ کا ڈرائیور 45 ہزار مالیت کا کھانا اور برتن لے کر غائب ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کے تھانے نے آن لائن ایپ کے ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے جو کہ شہری حماد حسن کی مدعیت میں ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق شہری نے ماڈل ٹاؤن میں اپنے رشتے داروں کو کھانا بھجوانے کے لیے رائیڈ بک کی، کھانا وصول کرنے کے کچھ دیر بعد رائیڈ کینسل کردی گئی، ان ڈرائیو ایپ نے رابطہ کرنے پر کوئی تسلی بخش جواب نہ دیا ڈرائیور کھانے اور برتن سمیت غائب ہوگیا، کھانا 45 ہزار روپے مالیت...
    علامتی تصویر۔ لاہور میں محمود بوٹی ناکہ پر گاڑی کی تلاشی پر خاتون مشتعل ہوگئی۔ ڈولفن اسکواڈ کے مطابق مشتعل خاتون نے بوتل مار کر لیڈی پولیس اہلکار کا سر پھاڑ دیا۔ترجمان پولیس کے مطابق خاتون نے ایسٹرن بائی پاس پر گاڑی کھڑی کر کے ٹریفک بھی بلاک کی، اہلکاروں کیساتھ بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔ پولیس کے مطابق کار سوار خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور تھانہ مناواں میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
    لاہور کینال روڈ پر تیز رفتار کار کی ٹکر سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق لاہور کے علاقے سندر میں تیز رفتار کار کی ریڑھی بانوں اور موٹرسائیکل سواروں سے ٹکر ہوئی، تینوں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق افراد کی لاشوں کو فوری طور پر ضروری کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر کار ڈرائیور کوحراست میں لے لیا، مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
    جماعت اسلامی پاکستان نے 21 سے 23 نومبر کو لاہور میں اجتماع عام کا اعلان کر دیا۔منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 21، 22 اور 23 نومبر کو مینار پاکستان گراؤنڈ میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہو گا اور اس موقع پر بڑی تحریک کا آغاز ہوگا۔امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ اجتماع عام میں دنیا بھر سے اسلامی تحریکوں کے قائدین کو شرکت کی دعوت دیں گے۔حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی نے طویل جدوجہد کرکے بڑی ٹیم تیار کی ہے، اب جماعت ملک کے لیے ایک بہترین اچھی آپشن بن کر سامنے آئے گی تاکہ گلے سڑے نظام...
    لاہور میں چینی کا بحران مزید گہرا ہوگیا ہے، لیگی رہنما اور سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں انکشاف کیا ہے کہ شہر میں پرچون دکاندار چینی فروخت کرنے سے انکار کر رہے ہیں، جس سے عام شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ لاھور میں چینی کا بحران بڑھ رھا ھے پرچون دکاندار چینی نہیں بیچ رھے ، ضلعی انتظامیہ کے میجسٹریٹ بسا اوقات بغیر خریداری دکانداروں کے خلاف چالان کاٹ رھے ھیں دکانداروں کا موقف ھے کہ 190 روپے خرید کر 173 پر بیچنا ممکن نہیں چنانچہ انہوں نے چینی رکھنا بند کر دیا ھے شوگر مافیا کو… — Khawaja Saad Rafique (@KhSaad_Rafique) August...
    فائل فوٹو  لاہور میں موٹر سائیکل سوار میاں بیوی اکبر چوک فلائی اوور سے گر کر جاں بحق ہوگئے، دونوں میاں بیوی اقبال ٹاؤن سے فیروز پور روڈ پر واقع اپنے گھر آرہے تھے کہ موت نے آ لیا۔پولیس کے مطابق 65 سالہ شیخ افضل اور ان کی 60 سالہ بیگم عابدہ نور اقبال ٹاؤن سے گھر آرہے تھے کہ اکبر چوک فلائی اوور سے اترتے ہوئے موٹر سائیکل کی رفتار تیز ہو گئی۔اسی دوران شیخ افضل کو دل کا دورہ پڑا، جس سے موٹرسائیکل بے قابو ہو کر باؤنڈری وال سے ٹکرائی اور دونوں میاں بیوی فلائی اوور سے نیچے جاگرے۔عابدہ بانو موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ شیخ افضل اسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے، پولیس...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں ماحول اور عوامی صحت کے تحفظ کے لیے ایک بڑا اورانقلابی قدم اٹھاتے ہوئے دریائے راوی میں گرنے والے 54 کلومیٹر طویل ہڈیارا ڈرین کو زہریلے صنعتی فضلے اور مضر صحت گندگی سے پاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس مقصد کے لیے متعلقہ محکموں اور ضلعی حکام کو اہداف دے دیے گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ نے قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ کے 50 سے زائد صنعتی یونٹس کو ستوکاتلہ ڈرین کے ذریعے ہڈیارا ڈرین میں کچرا پھینکنے سے روکنے کے فوری اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ اسی طرح فیصل آباد کی صنعتوں کو شہری آبادی سے ہٹا کر انڈسٹریل اسٹیٹ میں منتقل کرنے اور سیالکوٹ میں چمڑا رنگنے والی فیکٹریوں کو مخصوص صنعتی علاقوں...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔07 اگست ۔2025 )ملک میں بارشوں کے ایک اور سپیل کی پیشگوئی کر دی گئی ہے پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، بلوچستان میں بادل برسنے کی توقع ہے، اس کے علاوہ کراچی سمیت سندھ ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر ہلکی بارش یا بونداباندی کا بھی امکان ہے.(جاری ہے) این ڈی ایم اے نے کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں شدید بارشوں کے باعث ممکنہ سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری کر دیا ممکنہ بارشوں کے نتیجے میں گلگت بلتستان کے علاقوں ہنزہ، گھانچے اور شگر میں اچانک سیلابی صورتحال اور ندی نالوں میں طغیانی متوقع ہے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129میں ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے والے امیدواروں کی عبوری فہرست جاری  کر دی گئی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن کے مطابق کل 27امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، لیگی رہنما رانا مشہود، حافظ محمد نعمان نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔پی ٹی آئی کے حماداظہر، اویس انجم، میاں جمیل نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے،پیپلزپارٹی کی طاہرہ جالب، آصف ناگرہ نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے۔ الیکشن کمیشن نے کہاکہ کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل 8اگست سے شروع ہوگا، این اے 129لاہور میں ضمنی انتخاب 18ستمبر کو ہوگا۔ سی ای او کے الیکٹرک مونس علوی نے خاتون ہراسانی کیس میں عائد...
    لاہور میں پہلی بار جدید برقی ٹرام سروس کے آغاز کے بعد وہاں کے شہری خوش ہیں اور اسے شہر کی ترقی کا ایک اہم قدم قرار دے رہے ہیں، لیکن کراچی کے عوام میں شدید احساسِ محرومی پایا جا رہا ہے۔ لاہور میں چلنے والی یہ برقی ٹرام چین سے درآمد کی گئی ہے جس میں قریباً 250 مسافروں کی گنجائش ہے اور یہ ایک بار 10 منٹ چارج کرنے پر 25 سے 27 کلومیٹر کا سفر کر سکتی ہے۔ کراچی میں عوامی نقل و حمل کے نظام کی خراب حالت، سڑکوں کی خستہ حالی اور ٹرام جیسی سہولیات کی عدم موجودگی شہریوں کے روزمرہ مسائل کو مزید بڑھا رہی ہے جس کے باعث شہریوں نے لاہور کی ٹرام...
    فائل فوٹو لاہور میں چوہنگ کے علاقے میں خاوند کے سامنے بیوی کے گینگ ریپ کا چوتھا مرکزی ملزم پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہوگیا۔سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے قصور میں چھاپا مارا، فائرنگ کے تبادلے میں مرکزی ملزم عمران ہلاک ہوگیا۔سی سی ڈی کے مطابق ہلاک ملزم عمران نے گینگ ریپ کی مکمل پلاننگ کی تھی۔سی سی ڈی حکام کے مطابق مقدمے میں نامزد 3 ملزمان اویس، زاہد اور ارشاد پہلے مقابلے میں مارے جاچکے ہیں۔واضح رہے کہ چوہنگ میں 4 ملزمان نے خاتون کو خاوند کے سامنے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔واقعے کا وزیراعلیٰ اور آئی جی پنجاب نے نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور کو متاثرہ...
    لاہور: چوہنگ میں خاوند کے سامنے بیوی کے گینگ ریپ واقعے کا مرکزی ملزم گرفتاری کے لیے چھاپے کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن نے گینگ ریپ مرکزی ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مارا اور قصور میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں چوتھا مرکزی ملزم عمران ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے انسپکٹر شاہد جیکٹ کی وجہ سے محفوظ رہے تاہم ملزمان کی فائرنگ سے بلٹ پروف جیکٹس اور موبائل کو نقصان پہنچا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: لاہور، چوہنگ میں خاتون سے اجتماعی زیادتی، پولیس مقابلے میں دو مرکزی ملزمان ہلاک انہوں نے بتایا کہ ہلاک ملزم عمران نے گینگ ریپ کی...
    —فائل فوٹو لاہور کے جناح اسپتال میں چوری کے الزام میں معطل ڈاکٹر نے آپریشن تھیٹر میں داخل ہو کر زبردستی مریض کا آپریشن کرنے کی کوشش کی۔منع کرنے پر ڈاکٹر نے آپریشن تھیٹر کے عملے سے بدتمیزی کی۔ڈاکٹر اسپتال سے سامان چوری کے الزام میں معطل ہے اور محکمۂ صحت میں اس کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔اسپتال کے سیکیورٹی سپروائزر کی مدعیت میں پولیس نے ڈاکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
    لاہور ہائیکورٹ کے پناہ گاہ پراجیکٹ کے ملازمین کی مستقلی سے متعلق کیئے گئے فیصلے کے مطابق ملازمت کی مستقلی بنیادی حق نہیں، مستقل ملازمت ایک رعایت ہے جو پالیسی اور قانونی شرائط سے منسلک ہے۔ تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ حکومت چاہے تو مخصوص شرائط کے تحت اس رعایت کا اختیار استعمال کر سکتی ہے، 2018ء کے ریگولرائزیشن ایکٹ کا اطلاق پراجیکٹ پوسٹوں پر نہیں ہوتا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے پناہ گاہ پراجیکٹ کے ملازمین کی مستقلی سے متعلق بڑا فیصلہ سنا دیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کے مطابق پراجیکٹ کی پوسٹوں پر ریگولرائزیشن ایکٹ کا اطلاق نہیں ہوتا، 2 رکنی بینچ نے پناہ گاہ منصوبے کے کنٹریکٹ ملازمین کی مستقل تقرری کی اپیلیں خارج کر دیں۔...
    لاہور ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 06 اگست 2025ء ) عوام کی انتظار کی گھڑیاں ختم، اب لاہور میں جدید ترین سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ چلے گی۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرام”سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ“ میں تجرباتی سفرکرکے باقاعدہ آغاز کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایس آر ٹی ٹرام میں علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک روڈ ٹیسٹ کی مانیٹرنگ کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایس آر ٹی کا معائنہ کیا اور موجود سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ایس آر ٹی کے ٹیسٹ کے ڈرائیو کا بھی جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے عام ٹریفک کے درمیان ایس آر ٹی...
    لاہور: آرمی میوزیم محض ایک عجائب گھر نہیں بلکہ پاکستان کی تاریخ کا دھڑکتا ہوا دل ہے، ایک ایسا مقام جہاں غلامی کی زنجیروں سے آزادی کی صبح تک کا ہر منظر، ہر قربانی، ہر آہٹ اور ہر سسکی گویا مجسم ہو جاتی ہے، لاہور کے آرمی میوزیم میں جب آپ قدم رکھتے ہیں تو محسوس ہوتا ہے جیسے وقت تھم گیا ہے اور تاریخ آپ سے خود مخاطب ہو رہی ہو۔ اس میوزیم کی سب سے منفرد بات وہ ڈیوراما (تھری ڈی ماڈلز) ہیں جو صرف ماڈلز نہیں بلکہ عینی شاہد ہیں اُس جدوجہد کی، جس کی کوکھ سے پاکستان نے جنم لیا، 1857 کی پہلی جنگِ آزادی ہو یا تحریکِ پاکستان کے ولولہ انگیز لمحے، سب...
    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین میں تجرباتی سفرکیا اور ’سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ‘ سے شہریوں کو جدید اور ماحول دوست سفری سہولیات میسر آ سکیں گی۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین "سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ (SRT)” میں تجرباتی سفر کیا اور خود روڈ ٹیسٹ مانیٹر کیا۔تجرباتی سفر علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک کیا گیا.جہاں وزیراعلیٰ نے عام ٹریفک کے درمیان ٹرین کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے ایس آر ٹی کے تکنیکی پہلوؤں، سہولیات اور روڈ ٹیسٹ سے متعلق وزیراعلیٰ کو تفصیلی بریفنگ دی۔وزیراعلیٰ نے ٹرین میں موجود سہولیات، نشستوں، وینٹیلیشن اور دیگر انتظامات کا...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 129 لاہور میں ضمنی الیکشن کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آج آخری تاریخ ہے،پی ٹی آئی کے امیدوار حماد اظہر کے کا غذات نامزدگی آر او آفس نے واپس کر دیئے۔ نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق ذرائع آر او آفس کا کہنا ہے کہ حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی پر معمولی نوعیت کا اعتراض آیا ہے ، ہر امیدوار کو کاغذات نامزدگی کیلئے 13 پوائنٹ مکمل کرنے ہوتے ہیں۔ آر او آفس کے مطابق حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی میں ایک پوائنٹ کی کمی تھی، غلطی دور کر دی گئی تو کاغذات جمع کر لیں گے۔ آئی سی سی نے پلیئرز کی نئی رینکنگ جاری...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعلیٰ مریم نوازشریف نے پاکستان کی تاریخ کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین ’’سپر اٹانیمس ریپڈ ٹرانزٹ‘‘ میں تجرباتی سفر کیا، مین علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک روڈ ٹیسٹ خود مانیٹر کیا۔ ان کا کہنا ہے کہ گوجرانوالہ اور فیصل آباد میں بھی ایس آر ٹی کی خوشخبری آرہی ہے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور میں پہلی اربن الیکٹرک ٹرین میں تجرباتی سفر کیا، دوران سفر سپر اٹانیمس ریپڈ ٹرانزٹ کا معائنہ کیا اور ایس آر ٹی میں موجود سہولتوں کا جائزہ لیا۔ ایک وفاقی وزیر کے منسٹرانکلیومیں موجود 36نمبر بنگلے کی تزئین و آرائش کے لیے 4کروڑ 73لاکھ روپے کا ٹینڈر جاری کردیا مریم نواز...
    سٹی42:  پنجاب کی تاریخ میں ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے لاہور میں پاکستان کی پہلی اربن الیکٹرک ٹرین  سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ (SRT) کا آغاز کر دیا گیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹرین کے روڈ ٹیسٹ میں نہ صرف شرکت کی بلکہ خود مانیٹرنگ بھی کی۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک ایس آر ٹی کے تجرباتی سفر میں شرکت کی۔عام ٹریفک کے درمیان رننگ چیک کے دوران ٹرین کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور شہریوں کی جانب سے خوشی کا اظہار بھی دیکھنے میں آیا۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں مکمل...
    لاہور میں اورنج لائن ٹرین کے کامیاب تجربے کے بعد پبلک ٹرانسپورٹ میں ایک اور اہم پیش رفت میں پاکستان کی پہلی جدید ترین اربن الیکٹرک ٹرین سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ  یعنی ایس آر ٹی کا کامیاب تجرباتی سفر کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک اس منفرد اربن الیکٹرک ٹرین کا روڈ ٹیسٹ خود مانیٹر کیا اور عام ٹریفک کے درمیان اس کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا۔ وزیراعلیٰ نے جدید سہولیات سے آراستہ ایس آر ٹی کا معائنہ کیا اور اس میں موجود ائیرکنڈیشنڈ ڈبوں اور دیگر سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے ٹرین کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ  یہ...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اگست2025ء) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں کرنٹ لگنے سے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق چاروں افراد ایک دکان کی چھت پر نصب لوہے کا بورڈ اتار رہے تھے کہ اچانک وہ بجلی کی تاروں سے ٹکرا گیا، کرنٹ لگنے کے باعث چاروں افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔(جاری ہے) حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں 45 سالہ ندیم، 25 سالہ نعمان ولد خالد، 26 سالہ اویس ولد توحید شامل ہیں، جبکہ چوتھے فرد کی شناخت نہ ہو سکی۔پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے جبکہ ابتدائی رپورٹ کے مطابق واقعہ اتفاقیہ حادثہ تھا۔
    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پر لاہور میں احتجاج کے دوران پولیس نے ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی اور رکن صوبائی اسمبلی شعیب امیر سمیت پارٹی کے متعدد رہنماؤں کو گرفتار کر لیا۔ رپورٹ کے مطابق اراکین صوبائی اسمبلی نے شہر میں ریلی نکالی، پولیس نے رکن صوبائی اسمبلی شعیب امیر کو گرفتار کر لیا، اس کے علاوہ ڈپٹی اپوزیشن لیڈر معین قریشی کی بھی گرفتاری کی اطلاع ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی فرخ جاوید مون نے الزام لگایا کہ پولیس نے ہماری گاڑیوں پر ڈنڈے برسائے، شیشے توڑے، اراکین صوبائی اسمبلی کو زد وکوب کیا، کپڑے پھاڑ دئیے۔ لاہور میں 6 سے زیادہ ایم پی ایز کو حراست میں لیے جانے کی اطلاع ہے، زیر حراست رہنماؤں میں ڈپٹی اپوزیشن...
    سٹی42: بانی کو عدالتوں کی کارروائی اور سزاؤں سے بچانے کے لئے وفاقی دارالھکومت پر حملے کرنے والے پی ٹی آئی کے وزیراعلیٰ علی امین اپنی پارٹی کے "سٹرانگ ہولڈ" مین اس قدر لاچار ہو گئے کہ کئی ہفتوں کی تیاری کے بعد آج ملک گیر احتجاج کے سلسلہ میں پشاور میں ریلی نکالی تو اس مین بندے نہین آئے، وزیراعلیٰ علی امین اپنی ریلی میں تقریر کئے بغیر ہی گھر چلے گئے۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے آج پانچ اگست کو کئی ہفتوں کی تیاری ےک ساتھ جو ریلی نکالی اس ریلی کے  قلعہ بالا حصار  پہنچنے پر علی امین کو کارکنوں سے خطاب کرنا تھا لیکن وہ کارکنوں سے خطاب کیے بغیر ہی نکل گئے۔  الیکشن کمیشن...
    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جمشید دستی کی خالی نشست پر ضمنی انتخاب کا شیڈول معطل کردیا۔  الیکشن کمیشن نے لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے پر این اے 175 مظفر گڑھ کا شیڈول معطل کیا۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ لاہور ہائی کورٹ کی جانب سے حکم آنے تک الیکشن پروگرام معطل رہے گا۔
    چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم کے اقدامات، 500روپے کورٹ فیس کا نوٹیفکیشن واپس WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم کی ذاتی دلچسپی اور موثر اقدامات کے باعث پنجاب حکومت نے فنانس بل 2024 میں ترمیم کرتے ہوئے عدالتی فیصلے کی مصدقہ نقل کے لیے مقرر کردہ 500 روپے کورٹ فیس کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔اس اہم فیصلے پر وکلا تنظیموں نے چیف جسٹس عالیہ نیلم کو خراجِ تحسین پیش کیا اور انہیں اپنا اصل لیڈرقرار دیا۔چیف جسٹس عالیہ نیلم سے لاہور ہائیکورٹ بار کے صدر آصف نسوانہ، لاہور بار کے صدر مبشرالرحمن چوہدری، ملتان، راولپنڈی اور بہاولپور بارز کے عہدیداروں نے ملاقات کی، اس موقع پر ایڈووکیٹ جنرل...
    ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی شوکت بسرا نے گلبرگ، ٹکٹ ہولڈر چوہدری اصغر گجر اور حافظ ذیشان رشید نے کینال روڈ اور تحریک انصاف پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے جاتی امرا میں ریلی نکالی۔ پولیس نے عالیہ حمزہ کو گرفتار کرنے کوشش کی، وہ خود تو بچ نکلیں لیکن ان کی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کی بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کیلئے احتجاج کی کال ناکام ہوگئی۔ پارٹی قیادت کارکنان کو احتجاج کیلئے نکالنے میں ناکام رہی، پی ٹی آئی لاہور تنظیم بھی احتجاج کا اعلان کرکے غائب ہوگئی۔ پی ٹی آئی کے کئی اراکین اسمبلی اور متحرک ورکرز گرفتار ہوگئے۔ عمران خان کی قید کو دو سال...
    لاہور(نیوز ڈیسک) تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور میں یومِ سیاہ کے موقع پر احتجاجی سرگرمیوں سے قبل پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے اس کے تین سو سے زائد کارکنان کو حراست میں لے لیا ہے۔ پی ٹی آئی لاہور کے صدر امتیاز شیخ نے بتایا کہ لاہور کے تمام حلقوں میں آج یوم سیاہ کے تحت بھرپور احتجاج کی تیاریاں مکمل کر لی گئی تھیں اور پارٹی ٹکٹ ہولڈرز سمیت کارکنان کو اپنی اپنی حلقہ نشستوں پر احتجاج کی ہدایت کی گئی تھی، تاہم اس سے قبل ہی پولیس نے چھاپوں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ امتیاز شیخ کا کہنا تھا کہ لاہور پولیس منظم طریقے سے پی ٹی...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )پی ٹی آئی نے لاہور سے 300 سے کارکنان کو حراست میں لیے جانے کا دعوی کیا ہے جبکہ سندھ کے ضلع ٹنڈوالہیار میں پی ٹی آئی کے ضلعی صدر ایڈووکیٹ نہال لاشاری کو گرفتار کر کے انصاف ہاﺅس کو بند کردیا گیا. صدرپی ٹی آئی لاہور امتیاز شیخ نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور میں یوم سیاہ کے طور پر بھرپور احتجاج کیاجارہا ہے ، پی ٹی آئی کے تمام ٹکٹس ہولڈر اور کارکنوں کو ہدایت دی گئی تھی کہ وہ اپنے حلقوں میں احتجاج کریں پی ٹی آئی رہنما نے دعوی کیا کہ لاہور پولیس پی ٹی آئی رہنماں اور کارکنوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار...
    ویب ڈیسک: لاہور پولیس میں بڑی انتظامی پیش رفت, 524 اسسٹنٹ سب انسپکٹرز (اے ایس آئیز) کو ان کے عہدوں پر باقاعدہ طور پر کنفرم کر دیا گیا ہے۔  ترجمان لاہور پولیس کے مطابق کنفرمیشن کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔ ان اے ایس آئیز کا تعلق لاہور پولیس کے مختلف ونگز سے ہے۔بقایا 800 سے زائد اے ایس آئیز کی کنفرمیشن کے حوالے سے ڈی آئی جی ایڈمن کی منظوری کے بعد جلد احکامات جاری کیے جائیں گے۔ڈی آئی جی ایڈمن عمران کشور کی زیر صدارت پروموشن بورڈ کا انعقاد ہوا۔اجلاس میں ایس ایس پی ڈسپلن محمد کاشف اسلم، ایس ایس پی لیگل غلام حسین چوہان اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد نوید شریک ہوئے۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز...
    لاہور: یومِ استحصالِ کشمیر کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف نے آج ملک گیر احتجاج کا اعلان کر رکھا ہے، جس کے تحت پنجاب بھر میں ریلیاں اور مظاہرے کیے جائیں گے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق 5 اگست کو یومِ سیاہ کے طور پر مناتے ہوئے ہر حلقے میں احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، اور اراکین اسمبلی، ٹکٹ ہولڈرز و تنظیمی عہدیداران کو بھرپور شرکت کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ لاہور میں بھی مختلف حلقوں میں احتجاج کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ صدر پی ٹی آئی لاہور امتیاز شیخ کے مطابق پارٹی آج لاہور کے مختلف علاقوں میں بھرپور مظاہرہ کرے گی جبکہ کسی ایک مقام پر پاور شو کی بھی کوشش کی جائے گی...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 5 اگست کو ’تحریکِ آزادی‘ کے عنوان سے ملک گیر احتجاج کی کال کے بعد مختلف شہروں میں سیکیورٹی اداروں نے کریک ڈاؤن شروع کردیا ہے۔ لاہور سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شہر کے مختلف تھانوں میں اب تک 200 سے زیادہ کارکنان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ متعدد تھانوں میں ایف آئی آرز بھی درج کرلی گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی ایف نائن پارک میں جلسے کی درخواست مسترد، راولپنڈی میں بھی دفعہ 144 نافذ آئی ایل ایف لاہور کے صدر ملک شجاعت جندران کے مطابق گرفتار کیے گئے کارکنان لاہور کے مختلف تھانوں میں موجود ہیں۔ تحریک انصاف کے مطابق آئی ایل ایف لاہور...
    لاہور: رینالہ خورد میں مڈوائف نے لالچ میں آ کر خاتون کو سرکاری اسپتال سے گھر لے جا کر غیر قانونی آپریشن کیا تاہم حالت بگڑنے پر خاتون جاں بحق جبکہ مڈوائف فرار ہوگئی۔ نجی کلینک میں ارم بی بی کی ہلاکت پر علاقے میں افسوس کی لہر ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مڈوائف منزہ کو گرفتار کر کے ملزمہ کے خلاف مقدمہ بجرم 302 درج کر لیا جس پر مزید تفتیش جاری ہے۔ چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ واقعے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی گئی، غیر قانونی طبی عمل ناقابلِ برداشت ہے۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ...
    لاہور میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے 5 اگست کے مجوزہ احتجاج سے قبل پولیس نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 200 سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، جن میں سے کچھ کو شورٹی بانڈز (ضمانتی مچلکوں) پر چھوڑ دیا گیا ہے، تاہم پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور پولیس کی جانب سے ”ڈور ناکنگ“ کی کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کے 5 اگست کے احتجاج کے پیش نظر گرفتاری کے خدشے کے باعث پی ٹی آئی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔سلمان...
    پی ٹی آئی کے 5اگست احتجاج سے قبل لاہور میں کریک ڈاون، 200سے زائد کارکن گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کی جانب سے 5 اگست کے مجوزہ احتجاج سے قبل پولیس نے بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 200سے زائد کارکنوں کو حراست میں لے لیا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ افراد کو شہر کے مختلف علاقوں سے گرفتار کیا گیا، جن میں سے کچھ کو شورٹی بانڈز (ضمانتی مچلکوں)پر چھوڑ دیا گیا ہے، تاہم پی ٹی آئی کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے اور پولیس کی جانب سے ڈور ناکنگ کی کارروائیاں بھی کی جا رہی ہیں ۔خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد میں ہونے...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست ۔2025 )پنجاب میں مزید طوفانی بارشوں کا الرٹ جاری کردیا گیا، جس کی وجہ سے سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے خطرات بھی ظاہر کیے گئے ہیں محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں اس وقت مون سون کا ایک کمزور سسٹم موجود ہے، جس کے باعث بارشوں کی شدت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جس کی وجہ سے شہر میں بارشوں کا سلسلہ سست روی کا شکار ہو گیا ہے اور درجہ حرارت میں بھی اضافہ ہو رہا ہے لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 27 جب کہ زیادہ سے زیادہ 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا امکان ہے.(جاری ہے) پی ڈی ایم اے نے 7 اگست تک دوبارہ شدید بارشوں...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔04 اگست ۔2025 )لاہور میں گھریلو ناچاقی پر تنسیخ نکاح کا دعوی کرنیوالی خاتون کو شوہر نے مردہ قرار دیکر شناختی کارڈ منسوخ کرادیا، خاتون نے عدالت سے رجوع کیا جس پر پر نادرا نے کارڈ بحال کردیا، عدالت نے کیس نمٹاتے ہوئے شوہر کیخلاف کارروائی کی ہدایت کردی.(جاری ہے) لاہور میں شوہر نے گھریلو ناچاقی پر تنسیخ نکاح کا دعوی کیا، جس پر شوہر نے خاتون کو مردہ قرار دیکر شناختی کارڈ منسوخ کروادیا، ایل ڈی اے نے خاتون کی تنخواہیں روک لیں، حبیبہ نامی خاتون نے عدالت سے رجوع کرلیا لاہور ہائیکورٹ میں خاتون کو مردہ قرار دیکر شناختی کارڈ منسوخ کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی، ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا لاہور ریجن، ایس...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 04 اگست2025ء) پاکستان میں پہلی بار ٹرانسجینڈرز کمیونٹی کے لئے ہسپتال میں فری علاج معالجہ کے لئے مکمل جدید وارڈ اور یتھ کارڈز کا آغاز۔ٹرانسجینڈرز کے علاج معالجہ میں پیدا ہونےو الی رکاوٹوں نفرتیوں اور امتایزی سلوک کا خاتمہ کردیا گیا۔   جیو پاک انٹرنیشنل ہسپتال موہلنوال لاہور نے پیپلز نیڈز ویلفیئر سوسائٹی کے تعاون سے پاکستان میں اپنی نوعیت کے پہلے ٹرانسجینڈر صحت انیشی ایٹو کا باقاعدہ آغاز کر دیا۔ اس موقع پر خصوصی ٹرانسجینڈر صحت وارڈ اور آپریشن تھیٹر کا افتتاح کیا گیا، جو ٹرانسجینڈر کمیونٹی کو درپیش صحت کی سہولتوں میں پائے جانے والے خلا کو پُر کرنے کی جانب ایک انقلابی قدم ہے۔افتتاحی تقریب میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی...
    سٹی 42: علامہ اقبال ایئرپورٹ پرامیگریشن نظام میں بہتری کیلئے عملی اقدامات کردیے گئے لاہورایئرپورٹ پر غیر ملکی مسافروں کیلئے نئے امیگریشن کاؤنٹرز قائم کیے گئے ، وزیر داخلہ محسن نقوی کی خصوصی ہدایات پر ایئرپورٹ پرکاؤنٹر قائم کئے گئے،غیر ملکی مسافروں کو امیگریشن کلیئرنس میں غیر ضروری تاخیر کا سامنا نہیں کرنا پڑے گانئے کاؤنٹرز سے غیر ملکی سیاحوں، سرمایہ کاروں اور کاروباری وفود کو سہولت ملے گی،اس اقدام کا مقصد پاکستان میں سیاحت، تجارت اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے،وطن واپس آنے والے پاکستانیوں کیلئے بھی امیگریشن کا عمل تیز اور آسان ہو جائے گا،نئے کاؤنٹرز کے قیام کا مقصد امیگریشن سروسز کو بین الاقوامی معیار کے مطابق بہتر بنانا ہے  ملکہ کوہسار مری میں...