2025-09-18@21:10:09 GMT
تلاش کی گنتی: 2079

«لاہور کا»:

(نئی خبر)
    — فائل فوٹو لاہور کے علاقے چوہنگ میں خاوند کے سامنے بیوی سے مبینہ زیادتی کا ایک اور ملزم پولیس سے فائرنگ کے تبادلے میں مارا گیا۔پولیس کے مطابق خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی میں ملوث 4 میں سے 2 ملزمان اویس اور ارشاد پہلے ہی سی سی ڈی کے ساتھ ہونے والے مقابلے میں مارے جاچکے ہیں۔اجتماعی زیادتی کے کیس میں ملوث چوتھے ملزم کی تلاش جاری ہے۔ لاہور: خاتون سے مبینہ زیادتی کے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاکپولیس کا دعویٰ ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کردی جس کے بعد جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ...
    لاہور: رینالہ خورد میں مڈوائف نے لالچ میں آ کر خاتون کو سرکاری اسپتال سے گھر لے جا کر غیر قانونی آپریشن کیا تاہم حالت بگڑنے پر خاتون جاں بحق جبکہ مڈوائف فرار ہوگئی۔ نجی کلینک میں ارم بی بی کی ہلاکت پر علاقے میں افسوس کی لہر ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مڈوائف منزہ کو گرفتار کر کے ملزمہ کے خلاف مقدمہ بجرم 302 درج کر لیا جس پر مزید تفتیش جاری ہے۔ چیئر پرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ نے کہا کہ واقعے پر فوری نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او سے رپورٹ طلب کر لی گئی، غیر قانونی طبی عمل ناقابلِ برداشت ہے۔ حنا پرویز بٹ نے کہا کہ پولیس کو...
    مسعود پزشکیان نے لاہور میں مزار اقبال پر حاضری دے کر حکیم الامت کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے مزار اقبال پر فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں کی کتاب میں تاثرات قلمبند کر کے علامہ اقبال کی شاعری، فلسفے اور امت کے احیاء کے پیغام کو خراج تحسین پیش کیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا دورہ لاہور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا دورہ لاہور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا دورہ لاہور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا دورہ لاہور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا دورہ لاہور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا دورہ لاہور ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا دورہ...
     اسلام آباد؍ لاہور (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ+ کامرس رپورٹر) حکومت چینی کی قیمت 173 روپے کلو کر کے بھول گئی۔ ملک بھر میں حکومت کے مقرر کردہ نرخ پر عوام کو چینی دستیاب نہیں، کئی شہروں میں چینی کی قلت کے باعث شہری 180سے 195 روپے فی کلو خریدنے پر مجبور ہیں۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں ریٹیل میں چینی کی فی کلو 190 روپے میں فروخت جاری ہے۔ لاہور کے بازاروں سے چینی ہی غائب ہونے لگی۔ دکانوں پر 173 روپے کے ریٹ ضرور درج ہیں مگر چینی دستیاب نہیں۔ اس حوالے سے لاہور میں دکانداروں کا کہنا ہے کہ اکبری منڈی سے چینی کی سپلائی کئی روز سے بند پڑی ہے۔ وہ چینی کہاں سے لا کر...
    لاہور (خبر نگار +این این آئی)پنجاب کے 17اضلاع میں قائم صارف عدالتوں کو ختم کر دیا گیا، کیس سیشن کورٹس منتقل ہوں گے جبکہ صارف عدالتوں کے ججز کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں صارف عدالتوں کے کیس متعلقہ سیشن کورٹس کو منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2025 میں ترمیم کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے حکم نامہ جاری کیا ہے، چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشل نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن ججز، ایڈیشنل سیشن ججز کو کنزیومر کورٹس کے کیسز سننے کا اختیار حاصل ہے، ہر ضلع کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کنزیومر کورٹس کا انتظامی جج ہوگا۔ڈسٹرکٹ...
    ویب ڈیسک: وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے چند روز قبل لاہور سے شروع کی گئی پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کراچی پہنچنے کے بعد واشنگ لائن کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔  رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹرین کی ایک اکانومی کلاس کی بوگی واشنگ لائن کی طرف جاتے ہوئے اچانک پٹری سے اتر گئی خوش قسمتی سے ٹرین اس وقت خالی تھی اور کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حادثے کے باعث واشنگ لائن کی طرف جانے والا ریلوے ٹریک بلاک ہو گیا، جس سے ریلوے کی صفائی اور دیکھ بھال کے معمولات متاثر ہوئے,ٹرین لاہور سے کراچی پہنچی تھی کہ حادثہ ہوگیا. محدود مدت تک عجائب گھروں میں داخلہ مفت؛ حکومت...
    لاہور: چوہنگ میں خاوند کے سامنے بیوی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کے اندوہناک کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ سی سی ڈی ماڈل ٹاؤن پولیس نے بقیہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کرتے ہوئے شدید فائرنگ کے تبادلے میں تیسرا مرکزی ملزم زاہد ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس سے انسپکٹر شاہد اور اہلکار علی بال بال بچ گئے۔ دونوں اہلکار بلٹ پروف جیکٹس کی بدولت محفوظ رہے، تاہم فائرنگ کے نتیجے میں پولیس موبائل اور بلٹ پروف جیکٹس کو نقصان پہنچا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے ملزم زاہد کو گینگ ریپ کے وقت دیگر ملزمان نے فون کرکے موقع...
    ایران کے صدر مسعود پزشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا، مزار اقبال پر حاضری کے بعد وہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ ایرانی صدر ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ لاہور پہنچے، جہاں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ ایرانی صدر کی آمد پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پاکستانی اور ایرانی پرچموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، جب کہ ایرانی صدر کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بھی بچھایا گیا۔ یہ مسعود پزشکیان کا بطور صدر پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے، جس دوران ان کی صدرِ پاکستان آصف علی زرداری اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار...
    ایرانی صدر کا دورہ پاکستان؛ لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے،وزیر اعظم کا استقبال،21توپوں کی سلامی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )ایران کے صدر مسعود پزشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا، مزار اقبال پر حاضری کے بعد وہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ایرانی صدر ایک اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ لاہور پہنچے، جہاں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ایرانی صدر کی آمد پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پاکستانی اور ایرانی پرچموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، جب کہ ایرانی صدر کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بھی بچھایا گیا۔ یہ...
    لاہور میں پاک بزنس ایکسپریس واشنگ لائن کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ گزشتہ روز اسلام آباد ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا جس کے بعد آج  پاک بزنس ٹرین بھی ڈی ریل ہوگئی، روزیراعظم شہباز شریف نے چند روز قبل ٹرین کا افتتاح  کیا تھا۔ پاک بزنس ایکسپریس واشنگ لائن کے قریب حادثے کا شکار ہوئی، حادثے کے بعد ریلوے انتظامیہ نے ٹرین کو ٹریک پر چڑھانے کی کوشش شروع کردی۔
    مزار اقبال پر میڈیا سے گفتگو میں ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان اور ایران مضبوط ثقافتی ومذہبی تعلق میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علامہ اقبالؒ کی عظیم فکر نے انقلاب اسلامی کی راہ ہموار کی۔ ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات وقت کیساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان دورہ پاکستان کے پہلے مرحلے میں لاہور پہنچے۔ ایئرپورٹ پر وزیراعلٰی پنجاب  مریم نواز، وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ بچوں نے معزز مہمان کو گلدستے پیش کئے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقی بھی صدر کے ہمراہ ہیں۔ ایرانی صدر لاہور ایئرپورٹ سے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)پنجاب کے 17اضلاع میں قائم صارف عدالتوں کو ختم کر دیا گیا، کیس سیشن کورٹس منتقل ہوں گے جبکہ صارف عدالتوں کے ججز کو لاہور ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب میں صارف عدالتوں کے کیس متعلقہ سیشن کورٹس کو منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔پنجاب کنزیومر پروٹیکشن ایکٹ 2025 میں ترمیم کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے حکم نامہ جاری کیا ہے، چیف جسٹس عالیہ نیلم کی منظوری کے بعد ڈی جی ڈسٹرکٹ جوڈیشل نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔نوٹیفکیشن کے مطابق سیشن ججز، ایڈیشنل سیشن ججز کو کنزیومر کورٹس کے کیسز سننے کا اختیار حاصل ہے، ہر ضلع کا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کنزیومر...
    ایران کے صدر کا طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر اترا تو وزیراعلیٰ مریم نواز اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ ایران کے لاہور میں قونصل جنرل مہران موحد فر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان پاکستان پہنچ گئے۔ ایران کے صدر کا طیارہ لاہور ایئرپورٹ پر اترا تو وزیراعلیٰ مریم نواز اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ ایران کے لاہور میں قونصل جنرل مہران موحد فر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ مسعود پزشکیان کا بطور صدر، پاکستان کا یہ پہلا سرکاری دورہ ہے۔ 2 روزہ سرکاری دورے پر ایرانی صدر کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطح کا وفد...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اگست 2025ء ) ایران کے صدر مسعود پزشکیان اپنے اہم سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔ تفصیلات کے مطابق ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اپنے دو روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچ چکے ہیں، یہ ان کا ایران کے صدر کی حیثیت سے پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے جس کا مقصد دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا ہے، ایرانی صدر اپنے اس اہم دورے کے دوران صدر پاکستان آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقاتیں کریں گے، ان ملاقاتوں میں وفود کی سطح پر مذاکرات بھی شامل ہوں گے، ان کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی، سینئر وزراء اور اعلیٰ سطح کے حکام بھی پاکستان پہنچے...
    راؤ دلشاد:ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آج سہ پہر 3 بجے لاہور پہنچیں گے، جہاں علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔  ذرائع  کے مطابق  وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور وفاقی وزیر ہاؤسنگ و تعمیرات میاں ریاض حسین پیرزادہ استقبال کرینگے،ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان مزار اقبال پر حاضری دیں گے۔ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان آج ہی لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوں گے،ایرانی صدر کے ہمراہ وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا،اسلام آباد میں ایرانی صدر کی صدرآصف علی زرداری،وزیراعظم سے ملاقاتیں ہونگی. راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا بطور ایرانی صدر پاکستان کا پہلا سرکاری دورہ ہے،وزیراعظم شہباز شریف نے 27...
    ویب ڈیسک:خیبرپختونخوا ، پنجاب اور آزاد کشمیر کے کئی علاقوں میں زلزلہ، پشاور،لاہوراور اسلام آباد سمیت کئی اظلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق سوات،مالاکنڈ، دیر، مردان، ہری پور، ایبٹ آباد میں بھی زلزلہ آیا، چارسدہ، کرک اور آزاد کشمیر کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، راولپنڈی، گوجرانوالہ اور گردونواح میں بھی زلزلے کےجھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 جبکہ گہرائی 114 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔ راولپنڈی ایکسپریس ٹرین کو حادثہ زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، ایمرجنسی آپریشن سینٹر...
    لاہور: ڈیفنس سی کے علاقے میں دو مزدوروں پر بااثر ملزم آفتاب میو کے مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آفتاب میو نامی شخص پلاسٹک کے پائپ سے دو مزدوروں، آصف اور تنویر پر تشدد کر رہا ہے۔ ویڈیو منظرعام پر آتے ہی پولیس نے حرکت میں آ کر کارروائی کی اور ملزم کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کردیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کی ہدایت پر ایس پی کینٹ قاضی علی رضا نے فوری طور پر ایس ایچ او ڈیفنس سی رضا عباس اور...
    اسلام آباد ایکسپریس لاہور سے راولپنڈی جاتے پٹڑی سے اتر گئی، 50 سافر زخمی، وزیراعظم کا اظہار افسوس WhatsAppFacebookTwitter 0 1 August, 2025 سب نیوز مریدکے(سب نیوز)لاہور سے اسلام آباد جانے والی اسلام آباد ایکسپریس کو حادثہ پیش آیا ہے، جس سے 50 مسافر زخمی ہوگئے ہیں۔جمعہ کے روز لاہور سے اسلام آباد جانے والی اسلام آباد ایکسپریس کالا شاہ کاکو اور مریدکے کے درمیان نالہ ڈیک کے قریب خوفناک حادثے کا شکار ہو گئی، ٹرین کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں اور 3 مکمل طور پر الٹ گئیں، جبکہ 50 مسافر زخمی ہو گئے۔حادثے کے فوری بعد مسافروں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور متعدد زخمی مسافر مدد کے منتظر رہے۔ ابتدائی طور پر امدادی ٹیمیں...
    ریلوے حکام کے مطابق حادثہ کالا شاہ کاکو کے قریب پیش آیا جہاں اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کی 4 بوگیاں ٹرین سے الگ ہو کر پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے میں 25 مسافر زخمی ہوئے۔ امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ریسکیو آپریشن کا آغاز کردیا، زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے جبکہ شدید زخمیوں کو ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور سے راولپنڈی جانیوالی اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کالا شاہ کاکو کے قریب پٹڑی سے اتر گئی۔ ریلوے حکام کے مطابق حادثہ کالا شاہ کاکو کے قریب پیش آیا جہاں اسلام آباد ایکسپریس ٹرین کی 4 بوگیاں ٹرین سے الگ ہو کر پٹڑی سے اتر گئیں، حادثے میں 25 مسافر زخمی ہوئے۔ امدادی ٹیموں نے...
    لاہور: ہائیکورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلمان شہباز کے خلاف چیک ڈس آنر کے مقدمے کے اندراج کے احکامات کو کالعدم قرار دے دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے سلمان شہباز کی دائر کردہ درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ سنایا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ سیشن کورٹ نے 10 جولائی کو چیک ڈس آنر کے معاملے پر مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا، جو قانون کے منافی اور حقائق کا جائزہ لیے بغیر جاری کیا گیا۔ درخواست میں مزید استدعا کی گئی کہ سیشن کورٹ کے فیصلے کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے کالعدم قرار دیا جائے۔ چیف جسٹس عالیہ نیلم نے فریقین کے دلائل...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی نے لاہور لیبارٹریز کے ٹیسٹ اور تجزیئے کو عالمی سطح پر تسلیم کئے جانے پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا ہے اور اس ضمن میں چیئر مین پی سی ایس آئی آر ڈاکٹر سید حسین امام عابدی اور ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر قرت العین سید کے اقدامات کی مکمل توثیق کرتے ہوئے ڈاکٹر قرت العین کی خدمات بطور کنسلنٹ حاصل کر نے اور پی سی ایس آئی آر کی لیبارٹریز جنوبی پنجاب خاص طورپر ملتان میںقائم کر نے کی سفارش کی ہے ۔ گزشتہ روز قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کا اجلاس پاکستان کونسل آف سائنٹیفک اینڈ انڈسٹریل ریسرچ (پی سی ایس آئی آر)لیبارٹریز کمپلیکس لاہور میں خواجہ...
    لاہور: ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن آف پنجاب(ٹی ڈی سی پی )کی جانب سے پاکستانی نامور بائیکرز کا ایک گروپ وسطی ایشیا کے بین الاقوامی سیاحتی اور ثقافتی سفر پر روانہ ہوگیا، 15 بائیکرز کا  یہ قافلہ اقتصادی تعاون تنظیم( ایکو)کے چار رکن ممالک پاکستان، افغانستان، تاجکستان اور ازبکستان کے مابین سیاحتی روابط کو فروغ دینے کی وسیع تر کوشش کا حصہ ہے۔ بائیکرز کو ٹی ڈی سی پی کے مینجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر محمود نے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں واقع سیاحتی بس ٹرمینل سے رخصت کیا۔ ایکسپریس نیوز کو بائیکر گروپ کے لیڈر مکرم ترین نے بتایا کہ ان کا یہ سفر 23 دنوں پر مشتمل ہوگا، جس کے دوران بائیکرز تقریباً 5 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ...
    لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں خاتون کے ساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی کرنے والے 4 میں سے 2 ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے۔ پولیس حکام کا بتنا ہے کہ لاہور کے علاقے چوہنگ میں 4 افراد نے ایک خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپا مارا گیا تو انہوں نے فائرنگ کر دی، جوابی فائرنگ میں 2 ملزمان ہلاک ہو گئے جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ بچے کے ساتھ زیادتی کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار دوسری جانب بیگم کوٹ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والے اوباش ملزم گرفتار کر لیا۔ ملزم ورغلاء کر معصوم بچے کو...
    سینئر سیاستدان میاں اظہر کے انتقال سے خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 129 لاہور پر ضمنی الیکشن 18ستمبر کو ہوگا، شیڈول جاری کر دیا گیا، کاغذات نامزدگی 4 سے 6 اگست تک جمع کرائے جا سکیں گے۔آر او عثمان غنی کے مطابق این اے 129 لاہور کے لیے نامزد امیدواروں کے نام 7 اگست کو شائع کر دیے جائیں گے۔ کاغذات نامزدگی کی اسکروٹنی کی آخری تاریخ 11 اگست ہے، کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کرنے کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں دائر کرنے کی آخری تاریخ 16 اگست ہے۔ حتمی امیدواروں کی فہرست 23 اگست کو شائع کی جائے گی، نام واپس لینے اور حتمی امیدواروں کی فہرست شائع کرنے کی آخری تاریخ 25 اگست ہے۔ امیدواروں کو...
    عدالتی فیصلہ خوش آئند، ملک کیلئے منفی سوچ رکھنے والوں کی حوصلہ شکنی ہو گی، عظمی بخاری کا سزائوں پر ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا کہ آج کا فیصلہ خوش آئند ہے، ملک کے لیے منفی سوچ رکھنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے بعد ایسی حرکت کرنے والے ایک بار نہیں کئی بار سوچیں گے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں کو زبردستی اداروں کے خلاف اکسا کر حملے کرنا ناقابل برداشت ہے، کسی سیاسی جماعت کے نام پر ایسی دہشت گردی کو بند ہونا چاہئے۔عظمی بخاری نے کہا کہ اس فیصلے کے بعد اب سوسائٹی میں بحث...
    پی ٹی آئی کا مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی امتیاز محمود شیخ نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دی ہے، ابھی جلسے کیلئے این او سی داخل نہیں کیا گیا۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ جلسے کی اجازت کیلئے این او سی جاری کیا جائے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل"...
    مظاہرے میں دعائے کمیل، مجلس عزا اور احتجاج کا شیڈول دیدیا گیا ہے۔ منتظمین کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آج شب آٹھ بجے لاہور پریس کلب پہنچیں اور وہاں پر دعائے کمیل کی تلاوت ہوگئی جس کے بعد مجلس عزا کا اہتمام کیا جائے گا اور مجلس کے بعد ماتم ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے زائرینِ کربلا کیلئے حکومت کی جانب سے زمینی راستوں کی بندش کیخلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ آج پھر لاہور پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔ مظاہرے میں دعائے کمیل، مجلس عزا اور احتجاج کا شیڈول دیدیا گیا ہے۔ منتظمین کی جانب سے شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آج شب آٹھ بجے...
    سسٹم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے 3 مرحلوں میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔ ہارڈ ویئرو سافٹ ویئر کی تبدیلی پر 3 ارب کے اخراجات آئیں گے۔ رواں مالی سال میں پہلے مرحلے میں سسٹم کی تبدیلی کیلئے 1 ارب کے فنڈز کا اجرا، اپ گریڈیشن پلان میں نئے کیمروں کی تنصیب، ٹریفک انٹیلی جنس مینجمنٹ سسٹم، ڈیٹا کی اپگریشن شامل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سیف سٹیز اتھارٹی لاہور کو اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ سیف سٹیز حکام کا کہنا تھا کہ 2016 میں شروع کیا گیا سافٹ ویئر و ہارڈویئر پرانا ہو گیا ہے۔ سسٹم کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے 3 مرحلوں میں اپ گریڈ کیا جائے گا۔ ہارڈ ویئرو...
    5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں دائر کردہ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دی ہے، ابھی جلسے کیلئے این او سی داخل نہیں کیا گیا۔درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ جلسے کی اجازت کیلئے این او سی جاری کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو مینار پاکستان پر جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ تحریک انصاف کے رکن پنجاب اسمبلی امتیاز محمود شیخ نے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور کو جلسے کی اجازت کیلئے درخواست دی ہے، ابھی جلسے کیلئے این او...
    لاہور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 11 سالہ بچے سے زیادتی کی کوشش کرنے والا اوباش ملزم گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ملزم ورغلاء کر معصوم بچے کو اپنے کمرے میں لے گیا اور زیادتی کرنے لگا، بچے کی چیخ پکار سے ملزم موقع سے بھاگ گیا۔ چوکی بیگم کوٹ پولیس نے اطلاع ملنے پر بروقت کارروائی کرتے ملزم کو گرفتار کر لیا، گرفتار ملزم ذوالقرنین کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
    — فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ میں وزیراعظم کے بیٹے سلیمان شہباز کی کمپنی پر مقدمہ درج کرنے کے حکم کے خلاف درخواست منظور ہوگئی۔لاہور ہائی کورٹ نے سلیمان شہباز کی کمپنی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم کالعدم قرار دے دیا۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے سلیمان شہباز کی درخواست پر سماعت کی۔درخواست میں مقدمہ درج کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی تھی۔
     طلحہ اشرف :جماعت اسلامی نے لاہور پریس کلب کے باہر دھرناجاری ہے، جس میں مظاہرین کی بڑی تعداد شریک ہے۔ْ ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مظاہرین کو مکمل سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں باتھ رومز، پانی، جگہ اور ناشتہ شامل ہے۔  مظاہرین کا کہنا ہے کہ وہ مولانا ہدایت اللہ کی کال کے منتظر ہیں، جس کے بعد اسلام آباد کی جانب روانہ ہوں گے۔ تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے وزیر اعظم شہباز شریف کے بیٹے سلیمان شہباز کے خلاف چیک ڈس آنر کے مقدمے کے اندراج کے سیشن کورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے آج سماعت کے دوران سلیمان شہباز کی دائر کردہ درخواست پر فیصلہ سنایا، عدالت نے قرار دیا کہ سیشن کورٹ نے 10 جولائی کو جو احکامات جاری کیے وہ قانون کے تقاضوں کے منافی تھے اور مقدمہ درج کرنے کا حکم حقائق کا مکمل جائزہ لیے بغیر دیا گیا۔ درخواست گزار کی استدعا پر عدالت نے یہ بھی واضح کیا کہ قانون کی رو سے بغیر مناسب شواہد اور قانونی تقاضوں...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) جماعت اسلامی اور پنجاب حکومت کے درمیان دو روز تک جاری رہنے والے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں۔ دونوں اطراف کے درمیان طے پایا ہے حقوق بلوچستان لانگ مارچ کے شرکاء لاہور پریس کلب کے سامنے احتجاج اور پڑاؤ ڈالیں گے اور اسی دوران وفاقی حکومت کی اعلی سطح کمیٹی امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن اور ان کی ٹیم سے لانگ مارچ کے مطالبات پر مذاکرات کرے گی۔  نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ اور پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے جماعت کے سیکرٹری جنرل امیرالعظیم، امیر بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن، اور صوبائی وزراء سلمان رفیق، صہیب بھرتھ کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر پنجاب کے امیر جاوید قصوری اور امیر...
    پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے بھر میں مزید بارشوں کا الرٹ جاری کردیا۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی پنجاب کے مطابق آئندہ 24 گھنٹے میں لاہور، قصور، شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں شدید بارش متوقع ہیں۔ پی ڈی ایم اے حکام نے بتایا کہ بارشوں کے باعث لاہور، راولپنڈی اور گجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ صوبے میں مون سون بارشوں کا سلسلہ 31 جولائی تک جاری رہ سکتا ہے ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے چناب، جہلم، راوی اور ان سے ملحقہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے جبکہ دریائے ستلج میں گنڈاسنگھ کے مقام پر پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے...
    لاہور، جماعت اسلامی اور پنجاب حکومت کے حق دو بلوچستان مارچ پر مذاکرات کامیاب WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)پنجاب حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان کامیاب مذاکرات کے بعد حق دو بلوچستان مارچ پر معاملات طے پاگئے، لانگ مارچ کے شرکا منصورہ سے لاہور پریس کلب جائیں گے جبکہ جماعت اسلامی کے رہنماوں پر مشتمل وفد مطالبات پر مذاکرات کے لیے اسلام آباد روانہ ہو گا۔پنجاب حکومت اور جماعت اسلامی کے درمیان حق دو بلوچستان مارچ کے حوالے سے دوسرے روز بھی مذاکرات میں پنجاب حکومت کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب، وزیر قانون صہیب بھرتھ اور خواجہ سلمان رفیق نے شرکت کی جبکہ لیاقت بلوچ، امیر العظیم اور ہدایت الرحمن بلوچ نے جماعت اسلامی...
    ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل لاہور نے  شاہدرہ پاسپورٹ آفس پر چھاپہ مار کر پاسپورٹ آفس انچارج  سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان نے کہا کہ گرفتار ملزمان میں ندیم بٹ، آکاش شیراز اور غلام رسول پاشا شامل ہیں، ملزمان شہریوں کو پاسپورٹ فوری بنوانے کا جھانسہ دے کر پیسے ہتھیاء رہے تھے۔ بیان کے مطابق ملزمان سے پاسپورٹس, ٹوکن، بنک چالان، رسیدیں ودیگر شواہد برآمد ہوئے، دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔
    سرکاری ذرائع کے مطابق صدر مسعود پزشکیان 2 اگست کو لاہور پہنچیں گے جہاں وہ اپنے دورے کا باضابطہ آغاز کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی صدر لاہور پہنچ کر شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے جس کے بعد وہ اسی روز شام کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے سرکاری دورہ پاکستان کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صدر مسعود پزشکیان 2 اگست کو لاہور پہنچیں گے جہاں وہ اپنے دورے کا باضابطہ آغاز کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ایرانی صدر لاہور پہنچ کر شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے جس کے بعد وہ اسی روز...
    جمشید دستی کی جانب سے اشتیاق اے خان ایڈووکیٹ نے دلائل دیئے۔ وکیل نے  موقف اختیار کیا کہ الیکشن کمیشن نے جمشید دستی کو جعلی تعلیمی اسناد کی بنیاد پر نااہل قرار دیا، الیکشن کمیشن نے این اے 175 سے جمشید دستی نااہل قرار دیا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے این اے 175 میں ضمنی الیکشن شیڈول معطل کر دیا۔ عدالت نے الیکشن کمیشن، اٹارنی جنرل سمیت دیگر کو نوٹس جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ نے جمشید دستی کی نااہلی کیخلاف درخواست پر تین رکنی بنچ نے این اے 175 میں ضمنی الیکشن کا شیڈول معطل کردیا۔ لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما جمشید دستی کی نااہلی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے اٹارنی جنرل فار پاکستان کو...
    لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں نشے کے عادی شخص نے گھر والوں اور دوستوں کی طرف سے پیسے نہ ملنے پر اپنی گردن پر بلیڈ سے کٹ مار لیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہربنس پورہ کے علاقے میں 40 سالہ عمیر جمیل کو زخمی حالت میں اسپتال لایا گیا اور دعویٰ کیا گیا کہ وہ پتنگ کی ڈور پھرنے سے زخمی ہوئے ہیں۔  پولیس نے اس واقعے کی تفتیش شروع ہوئی تو سارے ڈرامے کا بھانڈا ہی پھوٹ گیا۔ تفتیش میں یہ بات سامنے آئی کہ عمیر جمیل نشے کا عادی تھا اور اپنے بہن بھائیوں سے پیسے مانگتا تھا، جس نے پیسے نہ ملنے پر زخمی عمیر نے اپنے دوست اکبر کے گھر ہربنس پورہ میں بلیڈ سے اپنے گلے پر کٹ...
    —فائل فوٹو لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں نشے کے عادی شخص نے پتنگ کی ڈور گلے پر پھرنے کاڈرامہ رچا دیا۔ یہ بھی پڑھیے لاہور میں پتنگ کی ڈور سے 3 افراد زخمی پولیس کے مطابق مذکورہ شخص عمیر جمیل نشے کا عادی ہے، جو پیسوں کے لیے بہنوئی کو دھمکیاں دیتا تھا۔ پولیس نے بتایا ہے کہ بہنوئی کی طرف سے پیسے نہ ملنے پر عمیر جمیل نے اپنے گلے پر کسی چیز سے کٹ لگا لیا۔ پولیس نے یہ بھی بتایا ہے کہ پتنگ کی ڈور پھرنے کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا، زخمی شخص کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے جدید سہولیات سے آراستہ پاک بزنس ٹرین کا لاہور اسٹیشن پر افتتاح کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نے لاہور کے ریلوے اسٹیشن پر پاک بزنس ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا اللہ تارڑ، اور ریلوے حکام بھی موجود تھے۔ افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے پاکستان ریلوے میں "مثبت تبدیلی" پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج مدتوں بعد مجھے لاہور ریلوے اسٹیشن آ کر بہت مسرت ہوئی اور یہاں خوشگوار تبدیلی دیکھنے کو ملی۔ وزیر اعظم نے مزید بتایا کہ پاک بزنس ٹرین میں صرف اشرافیہ کے لیے نہیں بلکہ عام آدمی کے لیے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ریلوے  کی لاہور سے کراچی بزنس ٹرین کی افتتاحی تقریب ریلوے سٹیشن پر منعقد ہوئی۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی اور بزنس ٹرین کا افتتاح کیا۔وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ریلوے کی کارکردگی پر بریفنگ دی ، جس میں بتایا گیا کہ بزنس ٹرین میں بہترین سفری  سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایاگیا، بزنس ٹرین میں عالمی معیار کی سٹنگز ،کچن اور ڈائیننگ ایریاز کی سہولت  ہوگی ۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان ریلوے کو آمدن میں گزشتہ مالی سال 93 ارب کا منافع کمایا ۔ پاکستان ریلوے اور پنجاب حکومت لاہور سےراولپنڈی تک بلٹ ٹرین بھی شروع کرنے جارہے ہیں ۔ ...
    ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کا شیڈول فائنل، 2اگست کو لاہور آمد متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے سرکاری دورہ پاکستان کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صدر مسعود پزشکیان 2 اگست کو لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ اپنے دورے کا باضابطہ آغاز کریں گے۔ذرائع کے مطابق ایرانی صدر لاہور پہنچ کر شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے، جس کے بعد وہ اسی روز شام کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ 3 اگست کو ایرانی صدر کی مصروفیات کا محور پاکستان کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔اسلام آباد میں قیام کے دوران مسعود پزشکیان...
    وفد میں یونیورسٹی آف صدا و سیما ایران کے صدر ڈاکٹر شہاب اسفندیاری، سابق نائب وزیر کھیل و نوجوانان ایران واحد یمن پور، انسٹیٹیوٹ آف کلچر اینڈ آرٹ ایران کے ڈائریکٹر سجاد صفار ہارندی، ٹی وی پروڈیوسر مجتبیٰ حیدری، میڈیا پروفیشنل علی رضا کمیلی اور ٹی وی پروڈیوسر علی صدرینیا شامل تھے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ایرانی وفد کا منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ ایرانی وفد کا منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ ایرانی وفد کا منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ ایرانی وفد کا منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ ایرانی وفد کا منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ ایرانی وفد کا منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ ایرانی وفد کا منہاج یونیورسٹی لاہور...
    سٹی 42: پاکستان ریلوے نے  لاہور سے کراچی بزنس ٹرین کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا لاہور کراچی بزنس ٹرین کی افتتاحی تقریب ریلوےسٹیشن پر منعقد ہوئی،وزیر اعظم شہباز شریف  بطور مہمان خصوصی  شریک ہوئے ، وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی ،معاون خصوصی طلحہ برکی غزالی سلیم بٹ،سینئر صحافی مجیب الرحمنٰ شامی، سینئر صحافی سہیل وڑائچ  ،نجم ولی خان،عمران یعقوب خان ،افتخار احمد، حفیظ اللہ نیازی ،منصور علی خان، رضی دادا، عثمان بھٹی ،راؤ دلشادحسین،حسن رضا سمیت   ریلوے حکامبھی تقریب میں شریک تھے حنیف عباسی نے وزیر اعظم شہباز شریف کو ریلوے کی کارکردگی پر بریفنگ  دی، بریفنگ   میں بتایا گیا کہ بزنس ٹرین میں سفرکی بہترین سروسز کی فراہمی کو یقینی بنایاگیاہے،بزنس ٹرین میں عالمی معیار کی سٹنگز ،کچن، ڈائیننگ ایریاز کی...
    وفد میں یونیورسٹی آف صدا و سیما ایران کے صدر ڈاکٹر شہاب اسفندیاری، سابق نائب وزیر کھیل و نوجوانان ایران واحد یمن پور، انسٹیٹیوٹ آف کلچر اینڈ آرٹ ایران کے ڈائریکٹر سجاد صفار ہارندی، ٹی وی پروڈیوسر مجتبیٰ حیدری، میڈیا پروفیشنل علی رضا کمیلی اور ٹی وی پروڈیوسر علی صدرینیا شامل تھے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو ایران کے اعلیٰ سطح کے وفد کا منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ ایران کے اعلیٰ سطح کے وفد کا منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ ایران کے اعلیٰ سطح کے وفد کا منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ ایران کے اعلیٰ سطح کے وفد کا منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ ایران کے اعلیٰ سطح کے وفد کا منہاج...
    لاہور:ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کے سرکاری دورۂ پاکستان کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق صدر مسعود پزشکیان 2 اگست کو لاہور پہنچیں گے، جہاں وہ اپنے دورے کا باضابطہ آغاز کریں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایرانی صدر لاہور پہنچ کر شاعر مشرق علامہ اقبال کے مزار پر حاضری دیں گے، جس کے بعد وہ اسی روز شام کو وفاقی دارالحکومت اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ 3 اگست کو ایرانی صدر کی مصروفیات کا محور پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں ہوں گی۔ اسلام آباد میں قیام کے دوران مسعود پزشکیان وزیراعظم شہباز شریف سے دو طرفہ مذاکرات کریں گے، جن میں باہمی تجارت، بارڈر مینجمنٹ، توانائی اور علاقائی سلامتی جیسے اہم امور...
    وفد میں یونیورسٹی آف صدا و سیما ایران کے صدر ڈاکٹر شہاب اسفندیاری، سابق نائب وزیر کھیل و نوجوانان ایران واحد یمن پور، انسٹیٹیوٹ آف کلچر اینڈ آرٹ ایران کے ڈائریکٹر سجاد صفار ہارندی، ٹی وی پروڈیوسر مجتبیٰ حیدری، میڈیا پروفیشنل علی رضا کمیلی اور ٹی وی پروڈیوسر علی صدرینیا شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے اعلیٰ سطح کے وفد نے منہاج یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا۔ وفد کے اعزاز میں الفارابی ایڈیٹوریم میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ وفد میں یونیورسٹی آف صدا و سیما ایران کے صدر ڈاکٹر شہاب اسفندیاری، سابق نائب وزیر کھیل و نوجوانان ایران واحد یمن پور، انسٹیٹیوٹ آف کلچر اینڈ آرٹ ایران کے ڈائریکٹر سجاد صفار ہارندی، ٹی وی پروڈیوسر مجتبیٰ حیدری، میڈیا پروفیشنل...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پی آئی اے نے لاہور کے علاقے چوبرجی چوک میں کھڑے جہاز کی تزین و آرائش کے کا م کا آغاز کر دیاہے ، طیارے اور سیارہ گاہ کی بحالی کا کام 14 اگست تک مکمل کیاجائے گا۔ تفصیلات کے مطابق یوم آزادی کے روز عوام اور بچے نئے تیار کردہ جہاز کی سیر کرسکیں گے ، 80 کی دہائی سے گراونڈ کیا گیا طیارہ حالات کیساتھ اپنی خوبصورتی کھو بیٹھا تھا ، اورنج لائن ٹریک کی تعمیر کے دوران بھی طیارے پر گرد کی انمٹ تہہ جم گئی تھی۔  پی آئی اے نے یورپ اور برطانیہ کیلئے پروازیں بحال ہونے پر اپنی ری برینڈنگ کا فیصلہ کیا ہے ،  چوبرجی طیارے کی بحالی پی...
    لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ پولیس مقابلے میں ممکنہ ہلاکت کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کرتے ہوئے آئی جی پنجاب اور دیگر فریقین کو درخواست گزار کے خلاف غیر قانونی کارروائی سے روکنے کا حکم دے دیا۔درخواست گزار محمد شہروز کی جانب سے دائر درخواست پر چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے سماعت کی۔درخواست گزار کا موقف تھا کہ پولیس نے اس سے 2 لاکھ 50 ہزار روپے رشوت کا مطالبہ کیا اور رشوت نہ دینے پر اسے پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکی دی گئی۔درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ پولیس کو مبینہ جعلی مقابلے میں قتل کرنے سے روکنے کا حکم دیا جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیئے کہ محض تحفظات کی بنیاد پر درخواست گزار...
     پتوکی کے چوک جھلار میں نامعلوم افراد نے شہری کی پالتو بندریا کو ڈنڈوں اوراینٹوں کے وار کر کے بے دردی سے مار ڈالا۔بندریا کی ہلاکت کے بعد اس کے مالک عبدالعزیز نے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کی جس میں اس نے کہا کہ بندریا 4 سال سے اس کے پاس تھی اور وہ اس کے خاندان کا فرد تھی۔عبدالعزیز نے کہا کہ اس کی بندریا بھینسوں کے باڑے میں تھی کہ نامعلوم افراد نے ڈنڈوں اور پتھروں سے اس کا سرکچل دیا،بندریا کی ہلاکت پر اس کا پورا خاندان غم زدہ ہے۔ بندریا کے مالک کی درخواست پر پولیس نے 4 دن بعد مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔
    ملتان‘ لاہور (سپیشل رپورٹر+ خصوصی نامہ نگار+نوائے وقت رپورٹ) حق دو بلوچستان مارچ گزشتہ صبح 9 بجے ملتان سے لاہور کی جانب روانہ ہوا۔ ٹھوکر نیاز بیگ آمد پر استقبال کیا گیا۔ ہدایت الرحمن بلوچ ممبر صوبائی اسمبلی بلوچستان و امیر جماعت اسلامی بلوچستان نے بلوچستان کے عوام کے جائز حقوق کی جد وجہد کو ہر صورت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری نے حکومت کی تمام تر رکاوٹوں اور اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود ''حق دو بلوچستان کو لانگ مارچ '' کی ساہیوال آمد پر خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا ہدایت الرحمان کا قافلہ بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل کی خاطر ہے۔ حکمران  ہمارے راستے میں رکاوٹیں...
    لاہور: لاہور میں 5 اگست کو احتجاج کی اجازت نہ ملنے کی صورت میں پر ایکسپریس نیوز پی ٹی آئی کا پلان بی سامنے لے آیا۔ ایکسریس نیوز کے مطابق بڑے احتجاج یا جلسے کی اجازت نہ ملنے پر حلقوں میں احتجاج کی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے۔ ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق تحریک انصاف پانچ اگست کو پنجاب کے ہر حلقے میں احتجاج کرے گی اور تمام حلقوں میں احتجاج کی فوٹیج قیادت کو بھیجی جائے گی جبکہ 5 اگست کے بعد بڑے شہروں میں احتجاج کی کال دی جائے گی۔ احتجاجی تحریک کے حوالے سے ڈویژنل تنظیم اور ٹکٹ ہولڈرز کو ہدایت جاری کر دی گئیں جبکہ 5 اگست سے قبل یوسی...
    چینی سرکاری ریٹ پر دستیاب نہیں، لاہور اور اسلام آباد کے بازاروں سے تو غائب ہی ہوگئی۔لاہور میں چینی کمیاب ہوگئی، بازاروں میں قلت کے باعث ڈیلرز نے کاروبار بند کردیا۔ہول سیلرزکا کہنا ہے کہ انہیں ملز والے سرکاری ریٹ پر چینی فراہم نہیں کر رہے، زیادہ تر شہروں میں ہول سیلرز کو سرکاری ایکس مل قیمت پر چینی دستیاب نہیں۔ہول سیلرز کا کہنا تھا کہ اسی طرح ہول سیلرز کے سرکاری ریٹ پر دکاندار کو چینی نہیں مل رہی جس سے گھریلو صارف بھی سرکاری قیمت پر چینی حاصل کرنے میں ناکام ہے۔
    لاہور : سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنیوالوں کو ایک لاکھ روپے کیش دینے کا اعلان کردیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایچ اے نے درخت لگانے کی مہم کا آغاز کردیا، پلانٹ فور پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے، اربن فاریسٹ سے پنجاب کا گرین کور بڑھانا ہے۔ سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ پنجاب کی پہلی اسموگ گنز کو کل میڈیا کے سامنے پیش کریں گے ، پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنیوالوں کو ایک لاکھ روپے کیش ملے گا جب کہ لائٹس کو ایل ای ڈی پرمنتقل کریں گے تو کاربن گرین کریڈٹ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔28جولائی 2025)پنجاب میں پٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کروانے والوں کو ایک لاکھ دینے کافیصلہ،سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے پیٹرول موٹر بائیک کو الیکٹرک میں تبدیل کرنیوالوں کو ایک لاکھ روپے کیش دینے کا اعلان کردیا، پنجاب کی پہلی سموگ گنز کو کل میڈیا کے سامنے پیش کریں گے،لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر کاکہنا ہے کہ لائٹس کو ایل ای ڈی پرمنتقل کریں گے تو کاربن گرین کریڈٹ ملے گا۔پی ایچ اے نے درخت لگانے کی مہم کا آغاز کردیا ہے۔ پلانٹ فور پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب کا وژن ہے۔ اربن فاریسٹ سے پنجاب کا گرین کور بڑھانا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ اوکا پودہ 1399 پر کال کریں تو...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے ملک کے مختلف حصوں میں 28 جولائی سے 31 جولائی تک شدید بارشوں، طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ اورشہری سیلاب کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا ہے۔ این ڈی ایم اے کی پیشگوئی کے مطابق اس دوران پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے، جس کے باعث پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی پیدا ہو سکتی ہے۔ مزید پڑھیں: ملک بھر میں طوفانی بارشوں اور سیلاب کا خطرہ، این ڈی ایم اے کا الرٹ جاری محکمہ موسمیات اوراین ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے شہروں لاہور، فیصل آباد، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں شدید بارشوں کی پیش...
    اسلام آباد کے ریسٹورنٹس میں گدھے کے گوشت کی فروخت کا انکشاف ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر میمز اور مزاحیہ تبصروں کا طوفان اٹھ کھڑا ہوا ہے۔ یاد رہے کہ کچھ برس قبل لاہور میں گدھے کا گوشت ہوٹلوں میں فروخت ہونے کی خبر نے پورے پاکستان میں تہلکہ مچا دیا تھا۔ تب سے لے کر آج تک لاہور والے ’’گدھا گوشت پارٹی‘‘ کے طعنے سہتے آرہے ہیں۔ لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ لاہور اس ’’اعزاز‘‘ میں تنہا نہیں رہا کیونکہ اسلام آباد بھی اسی فہرست میں شامل ہوچکا ہے! تازہ ترین خبروں کے مطابق اسلام آباد کے علاقے ترنول میں فوڈ اتھارٹی نے 25 ٹن گدھے کا گوشت پکڑ لیا جو مختلف ہوٹلوں اور ریسٹورنٹس کو...
    لاہورسی سی ڈی سٹی کوتوالی اور ڈاکوئوں کے درمیان مبینہ مقابلے میں ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا ۔پولیس کے مطابق ڈاکو کی شناخت وسیم عرف علی کے نام سے ہوئی ہے جو درجنوں سنگین جرائم میں ملوث تھا۔بتایا گیا ہے کہ ملزمان کی اطلاع پر اسلامپورہ کے علاقے میں چھاپہ مارا فائرنگ کے دوران ایک ملزم ہلاک ہو گیا ۔فرار ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔
    آئی ایس او لاہور کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں جو قیامت برپا کر رکھی ہے، یہاں تک کہ خوراک و ادویات کی فراہمی بھی بند ہے، غزہ کے معصوم بچے قحط کا شکار ہو کر اپنی جانیں قربان کر رہے ہیں، ایسے میں عالمی برادری، بالخصوص عربوں کی مجرمانہ خاموشی قابل مذمت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں ’’نابودیِ اسرائیل مہم‘‘ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے آئی ایس او پاکستان ضلع لاہور کی جانب سے ’’نابودی اسرائیل مہم‘‘ کے تحت لاہور کی تاریخیی مال روڈ پنجاب اسمبلی ہال کے سامنے امریکہ و اسرائیل کے پرچم آویزاں کر دیئے گئے ہیں۔ آئی ایس او لاہور...
    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ترنول میں گزشتہ دنوں گدھے کے گوشت کی فروخت کا سنسنی خیز انکشاف سامنے آیا۔ فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے غیرملکی ملزم کو گرفتار کرلیا جبکہ چھاپے کے دوران تقریباً 60 زندہ گدھے برآمد کیے گئے جبکہ 25 من تیار گوشت بھی ملا۔ ریسٹورنٹس میں گدھے کے گوشت کی فروخت کا انکشاف ہونے کے بعد جہاں سوشل میڈیا صارفین اس پر کڑی تنقید کرتے نظر آئے اور جن ہوٹلوں میں گوشت سپلائی کیا جاتا تھا اس کو سیل کرنے کا مطالبہ کرتے نظر آئے وہیں کئی صارفین نے میمز بنائیں اور مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ شروع کر دیا۔ صحافی حامد میر نے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے لکھا کہ اتنے زیادہ گدھے ذبح...
    اسلام آباد: ‎وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے پی سی ایس آئی آر لیب کمپلیکس لاہور کے خلاف الزامات سے متعلق حقائق جانچنے والی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ٹیسٹنگ کے عمل میں شفافیت اور سائنسی دیانت داری کو یقینی بنایا جائے گا اور کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ عوام اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہو سکے۔ وزارت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے مؤقف اختیار کیا کہ محکمہ پلاںٹ پروٹیکشن نے اُن کے سپاری (Betel Nut) کے نمونے کو افلاٹوکسِن ٹیسٹ کے لیے پی سی ایس آئی آر...
    لاہور میں جماعت اسلامی کے قائدین کیساتھ ملاقات میں وزیر مملکت برائے داخلہ کا کہنا ہے کہ لانگ مارچ کے شرکاء کو ملتان اور لاہور  پہنچنے تک حکومت مکمل سکیورٹی دے گی۔ وزیر مملکت نے کہا کہ لاہور میں وفاقی حکومت کی کمیٹی حق دو بلوچستان کے منتظمین سے بات چیت کرے گی، کوشش کی جائے گی مارچ لاہور میں ہی اختتام پذیر ہو، اور اسلام آباد جانے کی ضرورت ہی نہ رہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر مملکت طلال چوہدری نے منصورہ لاہور میں مرکز جماعت اسلامی کا دورہ کیا اور جماعت اسلامی کے قائدین کیساتھ ملاقات کی، جس کی اہم تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی بلوچستان کی جانب سے’’حق دو بلوچستان تحریک‘‘ کے لانگ مارچ کے حوالے...
    محسن جعفری: چکوال اسلام آباد لاہور موٹروے پر بلکسر انٹرچینج کے قریب ہونے والے افسوسناک بس حادثے کے بعد سکائی ویز بس کمپنی کے مالک، اڈہ منیجر اور ڈرائیور کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعات 279، 322، 337-G، 427 اور 109 کے تحت تھانہ صدر چکوال میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ پولیس ایف آئی آر کے مطابق ڈرائیور عاطف نذیر ہفتے کی رات 12 بجے لاہور سے راولپنڈی کے لیے روانہ ہوا۔وہ صبح 5 بجے راولپنڈی پہنچا، جہاں منیجر اور کمپنی مالک نے اسے آرام کا وقت دیے بغیر صبح 6 بجے دوبارہ لاہور کے لیے روانہ کر دیا۔ڈرائیور کو غنودگی محسوس ہو رہی تھی اور وہ بس لاپرواہی اور تیز رفتاری سے چلا رہا تھا۔اسی لاپرواہی...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ+ خصوصی نامہ نگار) مرکزی جمعیت علماء اسلام کے زیر اہتمام غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کے لیے جامعہ قاسم العلوم شیرانوالا دروازہ لاہور میں مرکزی امیر مولانا میاں محمد اجمل قادری کی زیر صدارت آل پارٹیز یکجہتی فلسطین کانفرنس ہوئی۔ قرآن وسنہ موومنٹ کے چئیرمن علامہ ابتسام الہٰی ظہیر، جمیعت علماء اسلام (س) کے سربراہ مولانا عبدالحق ثانی، سنی علماء کونسل کے صوبائی صدر علامہ اشرف طاہر، تحریک مدح صحابہ کے صدر مولانا عبدالرؤف فاروقی، مولانا مفتی احمد علی ثانی، مولانا عبدالرب امجد، سنی علماء کونسل لاہور کے صدر مولانا حافظ حسین احمد اور دیگر دینی و مذہبی جماعتوں کے راہنمائوں ڈاکٹر مفتی خالد محمود ازھر، مفتی محمد ریاض جمیل، میاں عرفان الحق قادری اور...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) اسلامی نظریہ کونسل کے چیئرمین علامہ راغب حسین نعیمی نے کہا ہے کہ نفرت انگیز بیانیہ معاشرے کیلئے زہر قاتل ہے۔ نفرت انگیز بیانات دینے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے۔ علماء کرام اپنے خطابات میں عوام کو جوڑنے والے پیغامات کو عام کریں۔ مذہبی، لسانی اور سیاسی بنیادوں پر نفرت پھیلانے سے مکمل اجتناب کیا جائے۔ ہمیں بحیثیت قوم ایک دوسرے کے نظریات، مسالک اور سوچ کا احترام کرتے ہوئے محبت، امن اور اتحاد کو اپنا شعار بنانا ہوگا۔ سیدنا امام حسینؓ کی سیرت ہمیں یہ سبق دیتی ہے کہ وقتی فائدہ کیلئے اصول قربان نہیں کیے جاتے۔ آج بھی اگر ہم کربلا کے پیغام کو سمجھ لیں تو معاشرے سے ظلم، کرپشن اور ناانصافی...
    لاہور: پنجاب حکومت جہاں ایک طرف ہیلتھ سیکٹر پر اربوں روپے خرچ کرنے کے دعوے کر رہی ہے، اسپتالوں کو پبلک پرائیوٹ پارٹنرشپ کے تحت چلانے جا رہی ہے وہی گزشتہ2 سال میں بروقت طبی امداد نہ ملنے،آگ لگنے، آکسیجن کے ختم ہونے سمیت متعدد واقعات میں پنجاب کے چھوٹے بڑے اسپتالوں میں270سے زائد نوزائیدہ بچے جاں بحق ہو گئے۔ پیدائشی طور پر مختلف مسائل سے دوچار جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد اس کے علاوہ ہے ، سالانہ سیکڑوں میں ہے۔  تفصیلات کے مطابق نوزائیدہ بچوں کو بہترین طبی سہولیات دینے کیلئے صوبے کے چھوٹے بڑے ہسپتالوں میں قائم نرسریز عدم سہولیات کے باعث کھنڈر کا منظر پیش کرتی ہیں جس کے باعث گزشتہ دو سال...
    لاہور: لاہور میں چینی سرکاری ریٹ کے بجائے دکانداروں کی مرضی پر فروخت ہونے لگی، مہنگائی کے باعث دیگر اشیاء کی طرح چینی مہنگی ہونے سے شہری پریشان ہیں۔ پیرا اور پرائز کنٹرول مجسٹریٹس بھی چینی کو سرکاری ریٹ پر فروخت نہ کروا سکے۔ سرکاری طور پر چینی کی قیمت 173 روپے مقرر کی گئی ہے۔ بڑے ڈیپارٹمنٹل اسٹورز نے چینی  فروخت کرنا چھوڑ دی، شہر کے بیشتر چھوٹے اور بڑے ڈیپارٹمنٹ اسٹورز پر چینی غائب ہے۔ شہر میں دکاندار چینی 200 سے لے کر 210 روپے تک فروخت کر رہے ہیں۔ اسٹورز مالکان کا کہنا ہے کہ چینی کم سے کم 190 روپے کی پڑتی ہے جو کم قیمت پر فروخت کر رہے ہیں وہ...
    پیپلزپارٹی کا این اے 129لاہور کی خالی ہونے والی نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس )پیپلزپارٹی نے میاں اظہر کے انتقال کے بعد خالی ہونے والی این اے 129 کی نشست پر ضمنی الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی نیر بخاری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن سے ہمارا ایسا کوئی معاہدے نہیں کہ پیپلزپارٹی ضمنی الیکشن میں ن لیگ کے مد مقابل الیکشن نہیں لڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو بیرون ملک ہیں آج میں ان سے مشاورت کروں گا، مشاورت کے بعد جلد پیپلزپارٹی کے امیداروں سے درخواسیتیں لینے کی تاریخ دوں گا۔نیر بخاری کا...
    ابراہیم قریشی : شاہ پور کانجراں میں  جماعت اسلامی پی پی 167 کے زیر انتظام ممبرز کنونشن  ہوا ،کنونشن کی صدارت امیر جماعت اسلامی لاہور ضیاء الدین انصاری نے کیسیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم بھی  کانفرنس میں  شریک ہوئے ، امیر جماعت اسلامی لاہور غربی سید علی ارتضیٰ حسنی بھی خصوصی شریک ہوئے ،صدر سیاسی کمیٹی ضلع غربی میاں ظہور احمد وٹو  بھی موجود تھے ، امیر پی پی 167 چوہدری عبد القیوم گجر سمیت دیگر نے شرکت کی،امیر العظیم کی جانب سے علاقے کی نو منتخب کمیٹیوں سے حلف لیا گیا اے سی شالیمار اور پیرافورس پرمسلح لینڈمافیاکاحملہ ؛ پولیس نے دو ملزم گرفتار کرلیے جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل امیر العظیم نے کہا...
    ڈی جی آئی ایس پی آراحمد شریف چوہدری کا جی سی یونیورسٹی لاہور کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)جی سی یونیورسٹی لاہور میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے دورہ کیا جہاں طلبہ کا جذبہ دیدنی تھا۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر)لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جی سی یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا۔ جی سی یونیورسٹی لاہور میں طلبہ نے قومی جذبے سے لبریز ملی نغمہ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی آمد پر یونیورسٹی کی فضا پاک فوج کے حق میں نعروں سے گونج اٹھی۔آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر نوجوانوں نے اظہارِ یکجہتی...
    دو سالوں کے دوران 5ارب 78 کروڑ سے زائد کی بجلی چوری کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)دو سالوں کے دوران 5ارب 78کروڑ روپے سے زائد مالیت کی بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔آڈٹ رپورٹ کے مطابق 2 سال میں 2 لاکھ 62 ہزار 740 صارفین بجلی چوری میں ملوث پائے گئے، بجلی کی چوری میں پشاور، حیدر آباد اور لاہور ریجن سب سے آگے رہے جبکہ اسلام آباد بھی بجلی کی چوری میں شامل رہا۔ دستاویزات کے مطابق بجلی چوری ڈائریکٹ کنیکشن، کنڈے، میٹر ٹیمپرنگ اور جعلی میٹرز کے ذریعے کی گئی، بجلی چوری سال 2022-23 اور 2023-24 کے دوران 9 ریجنز میں ہوئی۔آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ پشاور...
    وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی—فائل فوٹو وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف 29 جولائی کو اپ گریڈ بزنس ٹرین کا افتتاح کریں گے۔ لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے 50 ارب روپے ہمارے برانچ روٹس کے لیے رکھے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ہمیں 50 اسٹیشنوں پر فری وائی فائی لگا کر دے رہا ہے۔ حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان کے تمام ریلوے اسٹیشنز کو اپ گریڈ کریں گے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہم نے ایسکیلیٹرز لگائے ہیں۔وفاقی وزیرِ ریلوے حنیف عباسی نے یہ بھی کہا ہے کہ نیا لاہور، راولپنڈی ٹریک بچھانا ہے۔
    پی سی ایس آئی آر کمپلیکس لاہور کیخلاف الزامات: تحقیقاتی رپورٹ منظرِ عام پر لانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ‎وزارتِ سائنس و ٹیکنالوجی نے پی سی ایس آئی آر لیب کمپلیکس لاہور کے خلاف الزامات سے متعلق حقائق جانچنے والی کمیٹی کی رپورٹ منظر عام پر لانے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ ٹیسٹنگ کے عمل میں شفافیت اور سائنسی دیانت داری کو یقینی بنایا جائے گا اور کمیٹی کی سفارشات پر مکمل عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ عوام اور کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہو سکے۔ وزارت کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے مؤقف اختیار...
    —فائل فوٹو ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جی سی یونیورسٹی لاہور کا دورہ کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی آمد پر پاک فوج کے حق میں نعرے لگائے گئے اور طلبا نے قومی جذبے سے لبریز ملی نغمے کے ذریعے اظہار یکجہتی کیا۔آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر اظہارِ یکجہتی کرتے ہوئے طلبا نے پاک فوج کو دل سے سراہا۔
    جی سی یونیورسٹی لاہور میں ڈی جی آئی ایس پی آر کے دورے کے دوران طلبہ کا جذبہ دیدنی تھا۔  جی سی یونیورسٹی لاہور میں طلبہ نے قومی جذبے سے لبریز ملی نغمہ کا شاندار مظاہرہ کیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کی آمد پر یونیورسٹی کی فضا پاک فوج کے حق میں نعروں سے گونج اٹھی۔ آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی پر نوجوانوں نے اظہارِ یکجہتی کیا اور ان کا جذبہ حب الوطنی نمایاں تھا، جی سی یو کے ہال میں ملی نغمے کی گونج تھی جب کہ  طلبہ نے پاک فوج کو دل سے سراہا۔
    اسلام آباد سے لاہور جانے والی مسافر بس چکوال میں حادثے کا شکار ہو گئی جس کے نتیجے میں 6 مسافر جاں بحق اور 24 زخمی ہو گئے۔ریسکیو حکام کے مطابق مسافر بس کو حادثہ موٹر وے پر ڈھوک سیال کے قریب پیش آیا اور بس بے قابو ہو کر کھائی میں جا گری۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق اور 24 زخمی ہوئے، زخمیوں کو ٹراما سینٹر کلر کہار اور ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کا اس حوالے سے بتانا ہے کہ حادثے کا شکار ہونے والی بس اسلام آباد سے لاہور جا رہی تھی، حادثہ بس ڈرائیور کی غفلت اور لاپرواہی کے باعث پیش آیا۔
    لاہور: لاہور سمیت پنجاب بھر میں مون سون کا سسٹم موجود ہے، تاہم محکمہ موسمیات کے مطابق موسلادھار بارش کی بجائے ہلکی بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ بارش کی شدت میں کمی آنے کے بعد درجہ حرارت اور حبس میں اضافہ ہوگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات نے مزید کہا کہ آج کہیں کہیں ہلکی بارش ہو سکتی ہے، تاہم زیادہ بارش کا امکان کم ہے۔ پی ٹی ایم اے نے 28 سے 31 جولائی تک مون سون کے پانچویں سپیل...
    لاہور(لیڈی رپورٹر)ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے طلبا و طالبات کیساتھ خصوصی نشست میں بھارت کے آپریشن سندور کو خاک میں ملانے اور معرکہ حق(آپریشن بنیان مرصوص) کی زبردست فتح کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔انہوں نے نے خصوصی طور پر معرکہ حق کے دوران نوجوانوں کے جذبے، سوچ اور حب الوطنی سراہا۔ اس موقع پر طلبا و طالبات نے معاشرتی و قومی امور بالخصوص سیکورٹی کے تناظر میں کھل کر سوالات پوچھے۔ نشست کے اختتام پر جی سی  یونیورسٹی لاہور کے طلبہ نے خصوصی طور پر ملی نغمے کے ذریعے پاک فوج کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا اور قومی اتحاد کی بہترین ترجمانی کی۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی نے لاہور کے حلقہ این اے 129 کے ضمنی انتخاب میں حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا۔ ن لیگ میں بھی کسی بڑے کھلاڑی کو بھی میدان میں اتارے جانے پر غور جاری ہے، دونوں پارٹیاں حتمی اعلان الیکشن کمیشن کی جانب سے شیڈول جاری ہونے کے بعد کرینگی۔ پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے رکن قومی اسمبلی میاں اظہر کے انتقال کے باعث لاہور کی نشست این اے 129 خالی ہوگئی، جس پر ضمنی الیکشن کا اعلان الیکشن کمیشن آف پاکستان کرے گی۔سماء نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے این اے 129 سے ضمنی الیکشن میں حماد اظہر کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرلیا جبکہ فیصلہ کیا...
    سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر لاہور کے مقامی ہوٹل میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے، اس موقع پر 70 پاؤنڈ وزنی کیک کاٹا جائے گا۔ تقریب میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔  ملک بھر سے سیاسی رہنماؤں کی جانب سے صدر زرداری کو مبارکباد اور نیک تمناؤں کے پیغامات موصول ہوئے۔  وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے پیغام میں کہا کہ آصف علی زرداری کی جمہوریت کیلئے دی گئی قربانیاں ناقابلِ فراموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صدر زرداری نے آئین کی بالادستی، جمہوری اقدار اور مفاہمتی سیاست کا علم بلند رکھا، اور ان کی سیاسی بصیرت پاکستان کا قیمتی اثاثہ ہے۔ مرغی کی...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے  9 مئی کیس میں ضمانت منسوخی کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔ بانی پی ٹی آئی نے لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے لاہور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف اپیل دائر کر دی گئی، لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منسوخی کی درخواست خارج کر دی تھی۔
    پاکستان شوبز کی اداکارہ عمارہ چوہدری نے کراچی میں تنہا رہنے کے اپنے تجربے کا احوال بتا دیا۔  حال ہی میں عمارہ چوہدری ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شریک ہوئیں جہاں انہوں نے ساتھی اداکارہ حمیرا اصغر کی موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کسی کیلئے بھی اکیلئے رہنا آسان نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بہت سے لوگ پڑھائی یا کام کی وجہ سے دیگر شہروں سے آکر تنہا رہتے ہیں اور ایسے میں گھر والوں کو بہت یاد بھی کرتے ہیں۔ عمارہ نے بتایا کہ ان کا تعلق بھی لاہور سے ہے ان کا گھر اور اہلِ خانہ لاہور میں ہیں مگر وہ اکثر کام کے سلسلے میں...
    سٹی42:لاہور پارکنگ کمپنی کی منظور شدہ سائٹس پر اوورچارجنگ کا سلسلہ نہ رک سکا، شہریوں سے سرکاری نرخ سے تین گنا زائد رقم وصول کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انارکلی بازار سمیت متعدد مقامات پر پارکنگ فیس کے نام پر شہریوں سے من مانے نرخ وصول کیے جا رہے ہیں۔ موٹرسائیکل کی پارکنگ کے لیے 30 سے 40 روپے جبکہ کار پارکنگ کے لیے 40 کے بجائے 100 روپے تک وصول کیے جا رہے ہیں۔ کوٹ رادھا کشن: 13 سالہ لڑکی کا لرزہ خیز قتل، حنا پرویز بٹ کا نوٹس شہریوں کا کہنا ہے کہ اوورچارجنگ کے باوجود انہیں پارکنگ پرچی بھی نہیں دی جاتی، اور جب پرچی کا مطالبہ کیا جائے تو...
    لاہور ہائی کورٹ نے گندم کی قیمت مقرر نہ کیے جانے کے خلاف دائر درخواست پر فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے پنجاب حکومت کو قیمتوں کےتعین سے متعلق بنائے گئے قانون پر عمل درآمد کا حکم دے دیا۔ عدالتی فیصلے میں محکمہ زراعت کی گندم کے فی من اخراجات کی رپورٹ کو شامل کیا گیا ہے جس کے مطابق فی من گندم کی لاگت 3 ہزار 533 روپے ہے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ سرکاری اداروں نے سیزن کے دوران آئین کے تحت اپنا کردار ادا نہیں کیا اور نہ ہی اخراجات کو مدنظر رکھ کر فی من قیمت کا تعین کیاگیا۔ عدالت نے نشاندہی کی کہ سرکاری وکیل کے مطابق قیمتوں کے تعین کے لیے قانون بنا دیا گیا ہے...
    لاہور ہائیکورٹ نے گندم کی قمیت مقرر نہ کرنے سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب حکومت کو قمیتیں مقرر کرنے سے متعلق بنائے گئے قانون پر عمل درآمد کا حکم دیا ہے۔ محکمہ زراعت کی گندم کے فی من اخراجات کی رپورٹ کو فیصلے کا حصہ بنایا گیا۔ عدالت عالیہ نے کہا محکمہ زراعت کی رپورٹ کے مطابق گندم کی فی من لاگت 3533 روپے ہے۔ عدالت عالیہ نے کہا سرکاری وکیل کے مطابق قیمتوں کے تعین کیلئے قانون بنا دیا گیا، سرکاری اداروں نے سیزن کے دوران آئین کے مطابق کردار ادا نہیں کیا، کم زمین والے اور ٹھیکے پر کاشتکاری کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے کہا کہ حکومتی اداروں نے اخراجات کو مدنظر رکھ کر...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  ہائیکورٹ نے گندم کی قیمت مقرر نہ کرنے سے متعلق درخواست کا فیصلہ سنا دیا ہے ، عدالت نے پنجاب حکومت کو قیمتیں مقرر کرنے سے متعلق قانون پر عملدرآمد کا حکم جاری کر دیاہے ۔ عدالت نے محکمہ زراعت کی گندم کے فی من اخراجات کی رپورٹ کو بھی فیصلے کا حصہ بنایا  ہے۔  فیصلے میں کہا گیاہے کہ محکمہ زراعت کی رپورٹ کےمطابق گندم کی فی من لاگت 3ہزار 533 روپے ہے۔ سرکاری وکیل کے مطابق قیمتوں کے تعین کیلئے قانون بنا دیا گیا ہے،  سرکاری اداروں نے سیزن کے دوران آئین کے مطابق کردار ادا نہیں کیا،  کم زمین والے اور ٹھیکے پر کاشتکاری کرنے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے،  حکومتی...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جولائی2025ء)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے میو ہسپتال لاہور کا اچانک دورہ کیا۔صوبائی وزیر صحت نے او پی ڈی، فارمیسی و دیگر شعبہ جات کا جائزہ لیا۔صوبائی وزیر نے میو ہسپتال میں کیو مینجمنٹ سسٹم کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ٹوکن نمبر سسٹم میں بہتری لانے، مریضوں کی آسانی کیلئے بینچز بڑھانے اورایئر کنڈیشنرز کو مکمل فعال کرنے کی بھی ہدایت کی۔صوبائی وزیر صحت نے ایمرجنسی میں موبائل فون استعمال کرنے پر ایک پی جی آر کو شوکاز نوٹس جاری کیا۔صوبائی وزیر نے گھڑی وارڈ سرجیکل ٹاور کا دورہ کرکے مریضوں کی عیادت بھی کی۔اس موقع پر سی ای او میو ہسپتال پروفیسر ہارون حامد اور ایم ایس میو ہسپتال...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ ہمیں اب بہتری کی طرف جانا چاہیے۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی تشدد کی سیاست پر یقین نہیں رکھتی، پی ٹی آئی کے تمام لوگوں نے برداشت کیا۔ انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے مذاکرات کا عمل آگے نہیں بڑھ سکا، میں سمجھتا ہوں کہ ہمیں اب بہتری کی طرف جانا چاہیے۔  چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ 39 پارلیمنٹیرین  نااہلی کی رسک پر ہیں، یہ اقدام جمہوریت کیلئے خوش آئند نہیں ہوگا۔  عدالتی نظام میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر غور کر رہے ہیں:...
    دلشاد راؤ:  ییلو لائن پر چلنے والی ایس اے آر ٹی ٹرین کےٹیسٹ رن کیلئےاسیمبلنگ کا آغاز کر دیا۔ چائینیز کمپنی نورینکو کے انجینئرنگ ونگ نے ریل کی اسیمبلنگ شروع کردی،جدید ترین پٹڑی لیس ایس آرٹی ریل گزشتہ ہفتے لاہور پہنچی تھی،ایس آرٹی ریل کو اورنج لائن کے اسٹیبلنگ یارڈ میں پارک کیاگیا،ریپڈ ریل کی اسیمبلنگ جلد مکمل کرکے آزمائشی طور پر کینال روڑ پر چلایا جائیگا،ییلو لائن روٹ پر چلنے والی ٹرین کا 24 کلومیٹر کا ٹریک تعمیر ہوگا،ریپڈ ٹرانزٹ ریل بغیر ڈرائیور کےچلنے والی جدید ترین خودکار ٹرانسپورٹ ہے۔  دریائے چناب میں پانی کی سطح بلند, الرٹ جاری  لاہور میں ڈرائیور کی آپشن کو ہی ملحوظ خاطر رکھا جائے گا،ریل نظام میں آٹومیٹڈ کنٹرول، سیفٹی سینسرز...