2025-05-17@22:03:29 GMT
تلاش کی گنتی: 1251
«لاہور کا»:
(نئی خبر)
لاہور: پاکستان میں شوال کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج (30 مارچ) کو منعقد ہوگا۔ اجلاس میں علمائے کرام اور محکمہ موسمیات کے ماہرین شرکت کریں گے، جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں محکمہ اوقاف بلڈنگ میں بھی چاند دیکھنے کا اہتمام کیا جائے گا۔ ماہرین کے مطابق شوال کا چاند گزشتہ روز دوپہر 3 بجکر 59 منٹ پر پیدا ہو چکا ہے اور آج مغرب کے وقت اس کی عمر 25 گھنٹے سے زیادہ ہوگی جس کے باعث اسے انسانی آنکھ سے باآسانی دیکھا جا سکے گا۔ ریسرچ رویت ہلال کمیٹی کونسل کے مطابق چاند نظر آنے کے قومی امکانات موجود ہیں اور اگر ملک بھر سے شہادتیں موصول ہوئیں تو پاکستان...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں خشک موسم کا سلسلہ شروع ہو گیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہونا شروع ہو گیا ہے ، لاہور میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے ، عدالفطر کی چھٹیاں بھی خشک موسم میں گزریں گی، آئندہ دو سےتین روز میں بارش کا امکان نہیں ہے ۔ کراچی میں آج بھی رات اور صبح کے اوقات میں خنکی محسوس کی گئی ہے ، شمال مغربی سمت سے چلنے والی ہواوں کے سبب درجہ حرارت کم ہوا، آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم گرم، خشک اور مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔ نیوزی لینڈ...
عیدالفطر کا حتمی اعلان چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کرینگے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اجلاس کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے سے زائد ہو گی، 26 گھنٹے کی عمر پر چاند نظر آنے کے روشن امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 19 گھنٹے عمر میں چاند نظر آنا شروع ہو جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ماہ شوال کا چاند دیکھنے کیلئے صوبائی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ایوان اوقاف لاہور کی بلڈنگ پر طلب کیا گیا ہے۔اجلاس کی صدارت ڈی جی مذہبی امور پنجاب خالد محمود سندھو کریں گے۔ اجلاس میں محکمہ موسمیات سمیت معروف عالم دین کمیٹی ممبران شریک ہونگے۔ اجلاس میں لاہور سمیت پنجاب بھر سے چاند نظر آنے کی شہادتیں وصول کی جائیں گی۔ صوبائی...
فاران یامین: تھانہ اچھرہ کی حدود میں شہریوں نے پتنگ بازی کی پابندی کو ہوا میں اُڑا دیا، جس سے شہریوں کی زندگی کو خطرات لاحق ہو گئے۔ سلطان احمد روڈ، جاوید مارکیٹ، بابا اعظم اور پاکستانی چوک میں پتنگ بازی کے واقعات معمول بن گئے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ پتنگ بازوں نے صرف اپنے شوق کے لیے دوسروں کی زندگیوں کو داؤ پر لگا دیا ہے۔ سحری کے بعد روزانہ کی بنیاد پر پتنگ بازی کا یہ عمل جاری رہتا ہے جس کی وجہ سے اہل علاقہ میں تشویش پائی جا رہی ہے۔ سٹی @ 10 ، 29 مارچ ،2025 اس صورتحال کے پیش نظر پولیس اور متعلقہ حکام سے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے...
لاہور(نوائے وقت رپورٹ) لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص بیرون ملک ایسا جرم کرے جو پاکستان میں بھی جرم ہو تو ایسے شخص کے خلاف پاکستان میں کارروائی ہو سکتی ہے۔ جسٹس تنویر احمد شیخ نے ملزم محمد ارشاد کی درخواست ضمانت میں قانونی نقطہ طے کر دیا۔ جسٹس تنویر احمد شیخ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مدعی مقدمہ کے مطابق وہ 1992 سے عمان میں گولڈ جیولری کا کاروبار کر رہا ہے، مدعی کے مطابق ملزم ارشاد 4 سال سے عمان میں اس کے پاس نوکری کر رہا تھا۔ مدعی نے ہیرے کی انگوٹھی اور سونا خریدنے کے لیے ملزم کو 23 ہزار 600 عمانی ریال دیئے تھے، ملزم نے اسی دن رقم...
لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کی مساجد میں عیدالفطر کی نمازوں کے اوقات کار جاری کردیے گئے۔ جامع مسجد ملک ایاز میں نمازعید صبح4:45منٹ پراداکی جائےگی، مولانا مصطفی رضا نمازعیدکی امامت کرائیں گے۔ اس کے علاوہ جامع مکی مسجد انار کلی میں نماز عید صبح 6:15 منٹ پرادا کی جائےگی، مولانا عبدالجبارنمازعیدکی امامت کرائیں گے۔ جامع مسلم مسجد لوہاری لاہور میں نماز عیدصبح ساڑھے 6 بجے ادا کی جائے گی، مولانا ذوالقرنین نمازعیدکی امامت کرائیں گے۔ جامع مسجد تکیہ بلاقی شاہؒ میں نمازعیدصبح ساڑھے6بجےاداکی جائےگی، مولانا مصباح الرحمان نمازعیدکی امامت کرائیں گے۔ جامع مسجد تکیہ سائیں سردار وارث روڈ گراؤنڈمیں نمازعیدصبح6:45پراداہوگی, مولانا محمد رمضان نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے. جامع مسجد کھنگراں والی مزنگ اڈامیں نمازعیدصبح6:45پراداکی جائےگی, قاری حفیظ الرحمان نمازعیدالفطرکی امامت کرائیں گے. ...
لاہور(نیوز ڈیسک)برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہور میں عید سے قبل مرغی کے گوشت کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ لاہور میں سرکاری نرخنامے کے مطابق مرغی کا گوشت 595 روپے کلو ہے اور انڈوں کی فی درجن قیمت 264 روپے ہے۔لاہور میں زندہ برائلر مرغی کا تھوک ریٹ 397 روپے کلو جبکہ زندہ برائلر کا پرچون ریٹ 411 روپے کلو ہے۔ سرکاری قیمتوں کے برعکس لاہور شہر میں چکن 700 سے 750 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، بون لیس کے دام 1100 سے 1250 روپے فی کلو وصول کیے جا رہے ہیں۔ مزیدپڑھیں:پی سی بی ڈائریکٹر میڈیا سمیع الحسن برنی عہدے سے مستعفی
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء) ملزم ساحر حسن سے ملنے والا موبائل فرانزک کیلئے لاہور بھیج دیاگیا، فرانزک کے بعد مزید نام سامنے آنے کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق ویڈ برآمدگی کیس میں ملزم ساحر حسن سے ملنے والا موبائل فرانزک کیلئے لاہور بھیج دیا گیا۔تفتیشی ذرائع نے بتایا کہ ملزم بازل کی ٹریول ہسٹری بھی ایف آئی اے سے مانگی جائے گی اور ملزم ساحر کے دیگر ساتھیوں کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔(جاری ہے) ذرائع کا کہنا تھا کہ ملزم کے ساتھی بازل ودیگر کو شامل تفتیش کیا جائے گا، ملزم کے ساتھی ملک کے دیگر شہروں سے منشیات کانیٹ ورک آپریٹ کر رہے تھے۔لاہور،کراچی،اسلام آبادودیگرشہروں سے منشیات کانیٹ...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)عید الفطر پربچوں کو نئے کرنسی نوٹوں کی عیدی دینے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد نے اسٹیٹ بینک لاہور آفس کے باہر کا رخ کیا ، نئے کرنسی نوٹوں کی مانگ کو دیکھتے ہوئے منہ مانگے دام وصول کئے گئے ، چاند رات پر نرخ مزید بڑھ جائیں گے ۔(جاری ہے) نئے کرنسی نوٹ خریدنے کے لئے آنے والوں نے بتایا کہ 10 روپے والی نئے نوٹوں کی گڈی پراضافی 600روپے مانگے جارہے ہیں اور 500روپے تک وصول کئے جارہے ہیں،20روپے والی گڈی پر 800سے 1000 روپے اضافی مانگے جارہے ہیں اور600سے 700تک وصول کئے جارہے ہیں، 50روپے والی گڈی پر 1200سے 1500روپے 100روپے والی نئے کرنسی نوٹوں کی گڈی...

کوئی شخص بیرون ملک ایسا جرم کرے جو پاکستان میں بھی جرم ہو تو اس کے خلاف پاکستان میں کارروائی ہو سکتی ہے. لاہورہائی کورٹ
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔29 مارچ ۔2025 )لاہور ہائیکورٹ نے کہا ہے کہ اگر کوئی شخص بیرون ملک ایسا جرم کرے جو پاکستان میں بھی جرم ہو تو ایسے شخص کے خلاف پاکستان میں کارروائی ہو سکتی ہے جسٹس تنویر احمد شیخ نے ملزم محمد ارشاد کی درخواست ضمانت تفصیلی فیصلہ میں کہا ہے کہ مدعی مقدمہ کے مطابق وہ 1992 سے عمان میں گولڈ جیولری کا کاروبار کر رہا ہے .(جاری ہے) مدعی کے مطابق ملزم ارشاد 4 سال سے عمان میں اس کے پاس نوکری کر رہا تھا مدعی نے ہیرے کی انگوٹھی اور سونا خریدنے کے لیے ملزم کو 23 ہزار 600 عمانی ریال دیے تھے ملزم نے اسی دن رقم اپنے اور اپنی بیوری کے...
لاہور: نیو انارکلی پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کے 5 رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔ ڈی ایس پی حافظ عبیداللہ نے سٹی ہیڈ کوارٹر لوہاری گیٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ گرفتار ملزمان میں سالہ اور بہنوئی بھی شامل ہیں، جنہوں نے چند روز میں درجنوں موٹر سائیکل چوری کیے۔ ڈی ایس پی حافظ عبیداللہ کے مطابق دوران تفتیش ملزمان کے حیران کن انکشافات سامنے آئے۔ ملزمان نے منظم گروہ کی شکل اختیار کر رکھی تھی اور لاہور کے مختلف علاقوں سے موٹر سائیکل چوری کر کے آدھے گھنٹے میں پرزہ پرزہ کر دیتے تھے۔ آن لائن بھی موٹر سائیکل پارٹس فروخت کیے جاتے تھے۔ چوری شدہ موٹر سائیکلوں کو...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 مارچ2025ء)صوبائی دارالحکومت لاہور کے مختلف مقامات سے 5افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ ایدھی فائونڈیشن کے ترجمان کے مطابق مصری شاہ تیزاب احاطہ کے قریب 60سالہ رکشہ ڈرائیور حرکت قلب بند ہونے سے جاں بحق ہو گیا،متوفی کی شناخت 60سالہ محمد احمد کے نام سے ہوئی جو منچن آباد بہاولنگر کا رہائشی تھا۔شفیق آباد کے علاقے سے بیہوشی کی حالت میں ملنے والا 75سالہ بزرگ ہسپتال میں دم توڑ گیا۔(جاری ہے) مزنگ ٹیمپل روڈ سے 25سالہ نوجوان فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا جس کی شناخت نہیں ہوسکی۔سبزہ زار پی بلاک کے گھر سے ڈھانچہ نما لاش برآمد ہوئی ہے ، متوفی بظاہر نشے کا عادی معلوم ہوتا ہے جس...
لاہور: نیو انارکلی بازار میں عید کی شاپنگ کے لیے آئی خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق خاتون بازار میں شاپنگ کر رہی تھی جب ملزم فیصل یعقوب نے اسے تنگ کرنا اور چھیڑ چھاڑ کرنا شروع کر دی۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی نیو انارکلی پولیس نے بروقت ریسپانس دیتے ہوئے ملزم کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ ایس پی سٹی کیپٹن (ر) قاضی علی رضا نے پولیس کی فوری کارروائی کو سراہتے ہوئے ایس ایچ او نیو انارکلی انسپکٹر اختر اور ان کی ٹیم کو شاباش...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10 ویں ایڈیشن کے ٹکٹوں کی فروخت کا اعلان کردیا گیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق پی ایس ایل کے میچز چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔پی ایس ایل کا فائنل 18 مئی کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوگا۔پی ایس ایل 10 کے ٹکٹوں کی فروخت 3 اپریل سےشروع ہوگی اور ٹکٹ جمعرات کو سہ پہر 3 بجے آن لائن دستیاب ہوں گے۔ پی سی بی کے مطابق فزیکل ٹکٹ 7 اپریل سے ملک بھر میں نجی کوریئر سینٹرزپردستیاب ہوں گے۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کے چاروں وینیوز کے عام ٹکٹ 650 روپے میں دستیاب ہوں گے، پی ایس ایل کے افتتاحی میچ کے...

وزیر داخلہ محسن نقوی کی کاوشیں ،لاہور کا بے سہارا و یتیم بچوں کا خستہ حال ادارہ ماڈل چلڈرن ہوم میں تبدیل
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر داخلہ محسن نقوی کی کاوشیں ،لاہور کا بے سہارا و یتیم بچوں کا خستہ حال ادارہ ماڈل چلڈرن ہوم میں تبدیل ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق محسن نقوی کا نگران وزیر اعلیٰ کی حیثیت سے لگایا پودا تناور درخت بن گیا ،لاہور کا بے سہارا و یتیم بچوں کا خستہ حال ادارہ ماڈل چلڈرن ہوم میں تبدیل ہو گیا ۔لاہور انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسز کی زیر نگرانی سمن آباد میں جدید سہولتوں سے آراستہ پہلے ماڈل چلڈرن ہوم کا قیام عمل میں آیا ۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے ماڈل چلڈرن ہوم کا دورہ کیا اور بے سہارا و یتیم بچوں کے لیے ماڈل ہوم میں فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔...
فوٹو: بی بی سی وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت 43 ایکڑ پر محیط محمود بوٹی ڈمپ سائٹ کے 1.3 کروڑ ٹن کچرے کو ملک کے پہلے شہری جنگل اور سولر پارک میں تبدیل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ کلین اینڈ گرین پنجاب کے تحت اگست 2024 میں شروع کیا گیا تھا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا سوشل میڈیا پر ایک بیان میں کہنا ہے کہ محمود بوٹی ڈمپنگ سائٹ کو جنگل اور سولر پارک میں تبدیل کرنے کے منصوبے سے انشا اللّٰہ 9 لاکھ 30 ہزار ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مساوی گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج میں کمی آئے گی اور سالانہ ایک لاکھ 5 ہزار کاربن کریڈٹس پیدا ہوں گے۔ انہوں...
لاہور ہائی کورٹ —فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ اور ضلعی عدلیہ کے ججز کے لیے ہیلتھ انشورنس سہولت کا آغاز ہو گیا ہے۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ہیلتھ انشورنس سہولت کا افتتاح کیا۔ہیلتھ انشورنس سہولت انشورنس کمپنی کے اشتراک سے شروع کی گئی ہے۔انشورنس کمپنی کے نمائندے نے ہیلتھ انشورنس سہولت کے تمام فیچرز پر تفصیلی بریفنگ دی۔ جسٹس انوارالحق پنوں بطور جج لاہور ہائیکورٹ ریٹائرلاہور ہائی کورٹ کے جسٹس انوارالحق پنوں اپنے عہدے سے ریٹائر ہو گئے۔ تقریب میں چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ عالیہ نیلم نے لاہور ہائی کورٹ کے ججز اور جوڈیشل افسروں کو ہیلتھ انشورنس کارڈ بھی دیے۔لاہور ہائی کورٹ میں ہوئی افتتاحی تقریب میں لاہور ہائی کورٹ کے سینئر...
لاہور: نانینگ یونیورسٹی سنگاپور کے سائنس دانوں نے سیوریج کے گارے سے گاڑیاں چلاتی ہائیڈروجن گیس اور جانوروں کے لیے پروٹین سے بھرپور چارا بنانے کا انقلابی سائنسی طریق عمل دریافت کر لیا۔ یاد رہے کراچی و لاہور سمیت دنیا بھر کے شہر وقصبے ہر سال ’’10 کروڑ ٹن‘‘یہ گارا پیدا کرتے ہیں، یہ سیوریج کی نالیاں بند کرتا اور ضائع جاتا ہے۔ نئے طریقے میں پہلے مخصوص کیمیکل گارے میں ملا کر دھاتیں الگ کی جاتی ہیں پھر الیکٹرولائسیز عمل سے گارا فیٹی تیزابوں میں بدلتا ہے جبکہ پانی ہائیڈروجن اور آکسیجن میں تقسیم ہوتا ہے، ہائیڈروجن بطور ایندھن استعمال ہو گی۔ آخر میں جراثیم گارے کے فیٹی تیزابوں کو پروٹین میں بدل کر اسے جانوروں کا...
بادشاہی مسجد لاہور میں 27 ویں شب کے موقع پر نماز تراویح اور اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی، بابرکت رات میں عبادات نوافل اور تلاوت قرآن درود و سلام سمیت ملک و قوم کی امن و سلامتی،استحکام اور آرمی چیف عاصم منیر کی والدہ کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کروائی گئی۔بادشاہی مسجد میں 27 ویں شب میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا، اجتماع میں خطیب بادشاہی مسجد عبدالخبیر آزاد نے شب قدر کی فضیلت پر خصوصی خطاب کیا، لیلتہ القدرکی رات میں نوافل ادا کیے گئے قرآن پاک کی تلاوت اور درود سلام کی صدائیں بلند رہی۔مولانا عبدالخبیر آزاد نے آخر میں خصوصی دعا کروائی جس میں...
لاہور ہائیکورٹ اور لاہور بار کے مشترکہ اجلاس کے اعلامیہ کے مطابق عید کے بعد 26ویں آئینی ترمیم اور پیکا ایکٹ کے کالے قانون کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس کروائی جائے گی۔ہائیکورٹ بار کے مطابق اے پی سی کا مقصد 26ویں آئینی ترمیم کے اعلیٰ عدلیہ کی کارروائی اور انصاف کی فراہمی میں شدید منفی اثرات کو روکنا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ہائیکورٹ بار نے عید کے بعد آل پارٹیز کانفرنس بلوانے کا اعلان کر دیا۔ لاہور ہائیکورٹ اور لاہور بار کے مشترکہ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق عید کے بعد 26ویں آئینی ترمیم اور پیکا ایکٹ کے کالے قانون کے خلاف آل پارٹیز کانفرنس کروائی جائے گی۔ ہائیکورٹ بار کے مطابق اے پی سی...
لاہور: پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج اور کل ہلکی بارش کے ساتھ ہوا چلنے کے امکانات ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گجرانوالہ، راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژن کے اضلاع میں بارش اور ہوا چلنے کے امکانات ہیں۔ لاہور اور پنجاب کے باقی ڈویژن میں بادل بن برسے گزر جائیں گے جبکہ لاہور میں بادل اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی جاری رہے گی۔ پنجاب کے مختلف اضلاع میں ہونے والی بارش سے موسم خوش گوار ہو جائے گا۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 19 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 تک جانے کے امکانات ہیں۔ Tagsپاکستان
لاہور میں 14 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ایس پی کینٹ کی ہدایت پر برکی پولیس نے فوری ایکشن کیا اور 14 سالہ بچے کے ساتھ بد فعلی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس پی کینٹ اویس شفیق نے کہا کہ ملزم بچے کے والد کا دوست تھا، گھر میں آنا جانا تھا، بچہ گھر میں اکیلا تھا بچے کو گھر میں اکیلا دیکھ ملزم نے بچے کو زبردستی بد فعلی کا نشانہ بنا ڈالا۔ متاثرہ بچے کے والد شبیر کی مدعیت میں نامزد ملزم عمر کے خلاف فوری مقدمہ درج کرلیا گیا، بچوں کا جنسی استحصال کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)بانی پی ٹی آئی نے نو مئی کے آٹھ مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کے لیے ایک بار پھر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق بانی پی ٹی آئی نےاپنےوکیل بیرسٹرسلمان صفدرکی وساطت سےمتفرق درخواستیں دائر کیں،بانی پی ٹی آئی نے موقف اپنایا کہ سیاسی انتقام کےلیےمقدمات میں نامزدکیاگیا،دورکنی بنچ نے24مارچ کوکیسزسماعت کےلیےمقررکیےتھے۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ چوبیس مارچ کو بنچ کی عدم دستیابی کے باعث کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی،عدالت درخواست ضمانتوں کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرے۔ آئی ایم ایف نے بجلی ٹیرف میں کمی کی اجازت دیدی مزید :
لاہور: بارش برسانے والا نیا سسٹم پنجاب میں داخل ہوگیا، جس کے نتیجے میں کئی اضلاع میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ کچھ ہفتوں سے جاری خشک موسم کے بعد بارش برسانے والا نیا سسٹم پنجاب میں داخل ہوا ہے، جس کے نتیجے میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے۔ پنجاب میں چند ہفتوں سے راتیں ٹھنڈی اور دن میں موسم گرم اور خشک دیکھا جا رہا تھا، جس کے بعد نیا بارش کا سسٹم صوبے میں داخل ہونے کے نتیجے میں آج گجرانوالہ، راولپنڈی اور سرگودھا ڈویژن کے اضلاع میں بارش اور تیز ہوا چلنے کی توقع ہے۔ موسمیاتی ماہرین کا کہنا ہے کہ صوبے کے...
نومئی مقدمات: عمران خان نے ضمانتوں کی فوری سماعت کیلئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 March, 2025 سب نیوز لاہور: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے متفرق درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کیں۔ بانی پی ٹی آئی نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، دو رکنی بنچ نے 24 مارچ کو کیسز سماعت کیلئے مقرر کئے تھے، 24 مارچ کو بنچ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت نہ ہو...
لاہور: بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں درخواست ضمانتوں کی جلد سماعت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے وکیل بیرسٹر سلمان صفدر کی وساطت سے متفرق درخواستیں لاہور ہائیکورٹ میں دائر کیں۔ بانی پی ٹی آئی نے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام لگا کر مقدمات میں نامزد کیا گیا ہے، دو رکنی بنچ نے 24 مارچ کو کیسز سماعت کیلئے مقرر کئے تھے، 24 مارچ کو بنچ کی عدم دستیابی کے باعث سماعت نہ ہو سکی، کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی۔ دائر درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ 9 مئی کے آٹھ مقدمات...
عیدالفطر کے موقع پر لاہور کے تعلیمی اداروں میں 28 مارچ سے 2 اپریل تک چھٹیوں کا اعلان کر دیا گیا۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے عیدالفطر کے موقع پر تعلیمی اداروں میں چھٹیوں کا اعلان کیا ہے۔ پنجاب کے تعلیمی اداروں میں عید کی چھٹیاں 28 مارچ بروز جمعہ سے 2 اپریل بروز بدھ تک ہوں گی دوسری جانب سیکرٹری اسکولز خالد وٹو کا کہنا ہے کہ سرکاری اسکول 28 مارچ سے 6 اپریل تک بند رہیں گے۔ سرکاری اسکولوں میں 4 اپریل کو سالانہ نتائج کا اعلان کیا جائے گا جبکہ 7 اپریل سے نئی تعلیمی سال کا آغاز ہو گا
لاہور(نیوز ڈیسک)روڈا کی کوششوں سے لاہور میں محمود بوٹی کوڑے کا ڈھیر سونے کی کان بن گیا جس کے ذریعے اربوں روپے کی کمائی ہوگی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز کے ستھرا پنجاب وژن پر روڈا نے محمود بوٹی ڈمپ سائٹ پر کام کیا۔ ماحولیاتی منصوبے کے تحت کاربن کریڈٹ، بائیو گیس اور بجلی پیداوار سے 2 دہائی تک آمدن آئے گی جبکہ کاربن کریڈٹ سے صرف ہر سال 2.3 ارب ملیں گے اور 5 میگا واٹ بجلی بھی بیچی جائے گی۔ ڈمپ سائٹ سے پیدا بائیو گیس بھی حکومت پنجاب کو اربوں کا ریونیو دے گی۔ سی ای او روڈا عمران امین کا کہنا تھا کہ محمود بوٹی میں شجرکاری اور سولرپارک کا بننا منصوبے کو مزید ماحول دوست بنائے...
سید حنین زیدی نے بہترین میزبانی پر علامہ سید عبدالخبیر آزاد کا شکریہ ادا کیا۔ علامہ سید عبدالخبیر آزاد کا کہنا تھا یہ دستر خوان سب کا ہے اور رمضان کی برکتوں سے سب اکٹھے ہوتے ہیں، میں دل کی اتہاہ گہرائیوں سے خیالِ نو کے اراکین کو خوش آمدید کہتا ہوں۔ اسلام ٹائمز۔ بین المذاہب و بین المسالک ہم آہنگی کی عالمگیر تنظیم خیالِ نو کے اراکین کی چیئرمین رویت ہلال کمیٹی و خطیب بادشاہی مسجد علامہ سید عبدالخبیر آزاد کی میزبانی میں افطار کا انعقاد کیا گیا۔ افطار میں تمام مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ خیال نو کی جانب سے سید حنین زیدی، سید شہزاد روشن گیلانی اور اسد اعوان نے مہمانوں کو...
لاہور: مزنگ پولیس کی حراست میں نوجوان ہلاک ہوگیا جس کے ورثا نے پولیس پر تشدد کا الزام عائد کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق رات گئے مزنگ پولیس نے اچھرہ سے اعجاز نامی نوجوان کو حراست میں لیا تھا جسے بعد ازاں طبیعت خراب ہونے پر اسپتال منتقل کیا گیا مگر وہ جانبر نہ ہوسکا۔ پولیس کے مطابق اعجاز کے بھائی انعام کو گرفتار کرنے کی کوشش کی گئی تاہم وہ موقع سے فرار ہوگیا جس کے بعد پولیس نے اس کے بھائی اعجاز کو حراست میں لے لیا۔ انعام منشیات فروشی کے مقدمے میں مطلوب تھا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اعجاز کو قانونی کارروائی کے تحت حراست میں لیا گیا تھا اور تھانے منتقل کرتے وقت اس کی...
لاہور: سیشن عدالت لاہور نے قتل میں ملوث ملزم محمد عمران عرف صابی کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے اسے سزائے موت اور تین لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔ ایڈیشنل سیشن جج چوہدری شاہد حمید نے فیصلہ سنایا۔ ملزم کے خلاف 2021 میں تھانہ رائیونڈ سٹی میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج ہوا تھا۔ پراسیکیوشن کے مطابق ملزم نے اپنے بھتیجے علی شان کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔ پراسیکیوٹر ساجد سعید بھٹی نے عدالت میں شواہد پیش کیے، ملزم کے خلاف تیرہ گواہوں نے بیان قلمبند کرائے۔
لاہور (نیوزڈیسک )لاہور،راولپنڈی سمیت پنجاب کےتعلیمی اداروں میں عیدالفطرکی تعطیلات کااعلان کر دیا گیا۔ و زیرتعلیم پنجاب نے چھٹیوں کا اعلان کرتے ہو ئے بتا یا کہ تعلیمی اداروں میں عیدکی تعطیلات28مارچ سے2اپریل تک ہوں گی۔ مزیدپڑھیں:پاکستان میں سولر مارکیٹ کریش کر گئی ، قیمتوں میں مزید کمی
علی ساہی : 12 روز چھٹی کےبعد ایس ایس پی عمران کشور نے دوبارہ ڈی آئی جی ایڈمن لاہور کے عہدے کا چارج سنبھال لیا. اعلی افسران کی مداخلت کےبعد عمران کشور نےاستعفی واپس لیا۔مستعفی ہونے کے بعد گزشتہ ہفتے اسلام آباد میں اعلی شخصیت سےملاقات بھی کی۔ملاقاتوں کے بعد عمران کشور نے استعفی واپس لے کرجوائنگ دی۔ واضح رہے کہ عمران کشور نے ترقی نہ ملنے پر دل برداشتہ ہوکر آئی جی پنجاب کو استعفی دے دیا تھا ۔جبکہ عمران کشور اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹڈ ہیں جو وفاق کے تحت ہے ایف بی آر کا بنیادی ڈھانچہ حساس قرار، پیکا قانون لاگو
لاہور ( نیوز ڈیسک ) پی ٹی آئی ویمن ونگ کااجلاس،عید کے بعد بانی کی رہائی کیلئے مظاہرے کرنے کا فیصلہ ۔ اجلاس کی صدارت جنرل سیکرٹری ویمن ونگ پاکستان روبینہ شاہین نے کی۔ اجلاس میں پی ٹی آئی ویمن ونگ کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ عید کے بعد بانی پی ٹی آئی کی رہائی سے متعلق تحریک کو تیز کرنے کا فیصلہ۔ اجلاس میں پی ٹی آئی ویمن ونگ کی عہدیداران کی بانی پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی ۔ اجلاس میں بانی پی ٹی آئی اور اسیران کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا گیا ۔ پی ٹی آئی جنرل سیکرٹری ویمن ونگ لاہور ثمینہ خاور حیات کی شرکت۔ پی ٹی آئی...
لاہور: لاہور چڑیا گھر میں قیمتی اور نایاب جانوروں کی اموات کا سلسلہ نہ رک سکا، قومی جانور مارخور سمیت جیمزبک اور سیبل اینٹی لوپ بھی دم توڑ گئیں، مادہ سفید ٹائیگر کی ٹوٹی ٹانگ کا کامیاب آپریشن ہوا، سندھ آئی بیکس اور اوریکس کے ہاں نئے مہمانوں کی آمد نے چڑیا گھر انتظامیہ کا دکھ کا کم کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور چڑیا گھر میں بیرون ملک سے لائی گئی ایک اور مادہ جمیز بوک بھی منگل کے روز دم توڑ گئی، جمیز بوک کئی ہفتوں سے سردی کی وجہ سے انفیکشن کا شکار تھی اور اس کا علاج کیا جارہا تھا تاہم وہ جانبرد نہیں ہوسکی۔ دو روز قبل قومی جانور مادہ مارخود اچانک دم توڑ گئی،...
لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے لاہور ڈویژن میں جاری کتا مار مہم کے خلاف حکم امتناع جاری کرتے ہوئے مہم فوری طور پر روکنے کا حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے درخواست گزار ایرج حسن سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزاروں کی جانب سے ایڈووکیٹ التمش سعید عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر فریقین سے آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا ہے، عدالت نے سرکاری وکیل کو ہدایات لے کر آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ حکومت اینیمل برتھ کنٹرول پالیسی پر عمل درآمد کو یقینی بنائے۔
— فائل فوٹو لاہور کے علا قے شاہدرہ میں 22 سالہ لڑکی کو قتل کر دیا گیا۔ پولیس کے مطابق قتل ہونے والی لڑکی کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے، جبکہ قتل کی وجوہات کا علم نہیں ہوسکا ہے۔ ساہیوال: شادی سے انکار پر لڑکے نے لڑکی کو قتل کردیا ایف آئی آر کے مطابق ملزم لڑکی سے شادی کرنا چاہتا تھا لیکن لڑکی اور اس کی والدہ نے انکار کردیا۔ قتل کرنے کے بعد نامعلوم ملزمان جائے وقوع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔
لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے نظر بندی قانون معطل ہونے سے متعلق پنجاب حکومت کی کیس کی جلد سماعت کے لیے درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے 27مارچ کو مرکزی کیس سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مس عالیہ نیلم نے پنجاب حکومت کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔ وکیل پنجاب حکومت نے موقف اپنایا کہ عدالت نے زینب عمیر اور دیگر کی درخواست پر نظر بندی قانون کا سیکشن معطل کر رکھا ہے، استدعا ہے کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
لاہور: لاہور سمیت پنجاب بھر میں خوش موسم کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث گرمی کی شدت میں اضافہ ہونے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دن کی طرح راتوں میں درجہ حرارت میں بتدریج اضافہ ہونے لگا ہے جبکہ شہریوں میں پنکھوں کے ساتھ اے سی کا استعمال بڑھنے لگا ہے۔ آئندہ چند روز تک موسم خشک رہے گا تاہم بارش کے امکانات نہیں۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 18 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری تک جانے کے امکانات ہیں۔
حسن علی: چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری آج لاہور پہنچیں گے۔ تفصیلات کےمطابق بلاول بھٹو آج گورنر ہاؤس میں افطار ڈنر میں شرکت کریں گے،اور جیالوں سے خطاب بھی کریں گے،بلاول بھٹو پنجاب کے رہنماؤں اور پارلیمانی پارٹی کے ارکان سے ملاقات بھی کریں گے۔ پارٹی رہنماؤں اور جیالوں کو خصوصی ہدایات بھی جاری کریں گے۔ مسلم لیگ ن سے پاور شیئرنگ کے لئے بنائی گئی پیپلزپارٹی کی رابطہ کمیٹی ن لیگی کمیٹی سے ہونے والی میٹنگ کی بلاول بھٹو کو بریفنگ بھی دے گی۔ قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال
رومیل الیاس : تھانہ کاہنہ کے باہر وکلاء کااے ایس پی معاذ کیخلاف احتجاج جاری ہے احتجاجی مظاہرے میں وکلاء کی کثیر تعداد شریک، نعرے بازی کررہے ہیں ، مظاہرے میں شریک وکلاء نے ٹائرجلا کر روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔مظاہرین کا الزام ہے کہ پولیس نے وکیل رہنما وقاص اسلم کاہلوں پر تشدد کیا،مظاہرین نے اے ایس پی کاہنہ سرکل کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا قلات ؛ 24 گھنٹے بعد موبائل نیٹ سروس بحال تھانہ کاہنہ کے باہر وکلاء کا احتجاج جاری ہے ، وکلاء نے قصور سے لاہور آنے والی سڑک کو روکاوٹیں لگا کر ٹریفک کے بند کر دیا،وکیل رہنما وقاص اسلم کاہلو بھی زخمی حالت میں احتجاج میں شامل ہوگئے ، وکیل...
لاہور میں مزنگ پولیس نے قمار بازوں کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے کجی دانہ پر جوا کھیلتے 11 جواریوں کو گرفتار کر لیا جن کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، موبائل فونز اور دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا۔ ایس ایچ او مزنگ احسن اقبال کے مطابق پولیس نے قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 11 جواریوں کجی دانہ پر جوا کھیلتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں عمران ،قربان، علی ، ندیم، ارشد اور عاطف وغیرہ شامل ہیں۔ ایس پی سول لائنز ڈاکٹر عبدالحنان نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او مزنگ اور دیگر ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ قمار بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رہے...
کراچی سے لاہور جانیوالی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 302 کئی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی ہے۔ کراچی سے ذرائع کے مطابق طیارے میں فنی خرابی کے باعث پرواز روانہ نہ ہوسکی، پرواز کو صبح 8 بجے روانہ ہونا تھا، فنی خرابی اب تک دور نہ ہوسکی۔ ذرائع کے مطابق پرواز کی روانگی سے متعلق معلومات فراہم نہیں کی جا رہی، جس پر مسافروں نے احتجاج کیا۔ ایئرپورٹ انتظامیہ کے مطابق شام 6 بجے تک پرواز کی روانگی متوقع ہے۔
سٹی42: پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے لاہور سے سکردو کے لیے فلائٹ آپریشن کا آغاز کرنے کا اعلان کیا ہے۔ پی آئی اے 31 مارچ سے سکردو کے لیے پروازوں کا آغاز کرے گی۔ پی آئی اے حکام نے اس سلسلے میں شیڈول بھی جاری کر دیا ہے جس کے مطابق لاہور سے سکردو کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کی جائیں گی۔ یہ پروازیں بروز سوموار اور بدھ کو آپریٹ ہوں گی۔ بلوچستان میں زلزلے کے جھٹکے
لاہور ( خصوصی نامہ نگار ) امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ معاشرے میں تبدیلی کی جدوجہد سب سے عظیم کام ہے، نوجوان قوم کی امیدوں کا مرکز ہیں، وہ آگے بڑھیں اور انقلاب کی نوید بنیں۔ جماعت اسلامی بنوقابل کے ذریعے آئی ٹی کے شعبہ میں انقلاب برپا کررہی ہے،طلبہ وطالبات تربیت لے کر رضاکارانہ طور پر پروگرام کا حصہ بنیں۔ حکمرانوں نے جان بوجھ کر قوم کو تعلیم سے محروم رکھا، اربوں کا تعلیمی بجٹ کرپشن کی نذر ہوجاتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے الخدمت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور میں افطار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔گرینڈ افطار میں 6000 سے زائد یتیم بچوں، ان کی ماؤں اور...
سلامی کی تقریب میں فوج کے اعلیٰ حکام اور جوانوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ تقریب میں ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی کی دعائیں بھی کی گئیں۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں بھی یوم پاکستان ملی جوش وجذبے سے منایا جا رہا ہے۔ لاہور میں دن کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے کیا گیا۔ یوم پاکستان کے سلسلے میں محفوظ شہید گیریژن میں نماز فجر کے بعد سادہ و پُروقار تقریب منعقد ہوئی۔تقریب کا آغاز تلاوت و قرآن پاک سے ہوا، پاک فوج کے چاق وچوبند دستے نے اکیس توپوں کی سلامی سے دن کا آغاز کیا۔ اس موقع پر فضا نعرہ تکبیر،...
لاہور: لاہور میں سابق ایم پی اے کی جانب سے اپنے ڈرائیور پر تشدد کا واقعہ سامنے آیا ہے۔ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کے گن مین رب نواز کو گرفتار کر لیا جبکہ سابق ایم پی اے کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز کے مطابق واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔ فیصل کامران نے بتایا کہ سابق ایم پی اے نے معمولی بات پر ڈرائیور فاروق کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ جیسے ہی واقعے کی ویڈیو پولیس کو موصول ہوئی، فوراً ایکشن لے کر کارروائی کا آغاز کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واضح...
لاہور: لاہور: تھانہ شاد باغ پولیس نے 18 سالہ نوجوان سلیم کو نہر میں پھینک کر قتل کرنے والے ملزمان کو 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی والدہ نے گزشتہ روز اپنے بیٹے کے لاپتہ ہونے کی اطلاع دی تھی، جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا گیا۔ تفتیش کے دوران مقتول کے دوست منیب اور زبیر کو حراست میں لیا گیا، جنہوں نے دورانِ تفتیش سلیم کو نہر میں دھکا دے کر قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ شاد باغ پولیس نے ریسکیو ٹیم کے ہمراہ نہر میں سرچ آپریشن کیا اور مقتول کی لاش برآمد کر لی۔ تفتیش کے دوران یہ بھی انکشاف ہوا کہ ملزمان نے واقعے کو...
عیدالفطر پر عید اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیراعظم کی ہدایت پر وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے عیدالفطر کے لیے عید اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کردیا۔ پاکستان ریلوے کی جانب سے عوام کے لیے عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ پہلی اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کراچی کینٹ سے براستہ ملتان، ساہیوال اور لاہور روانہ ہوگی، دوسری اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوگی، جبکہ تیسری اسپیشل ٹرین 27 مارچ کو لاہور سے براستہ ملتان اور کراچی روانہ ہوگی۔ چوتھی اسپیشل ٹرین 27 مارچ کو کراچی سے راولپنڈی روانہ ہوگی جبکہ پانچویں اسپیشل ٹرین 28 مارچ کو کراچی کینٹ سے براستہ ملتان اور...
ویب ڈیسک:پاکستان ریلوے کی جانب سے عوام کیلئے اس عید پر 5 اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ وزارت ریلوے کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ عید کے موقع پر مسافروں کو زیادہ سہولت اور محفوظ سفر فراہم کیا جائے گا، پہلی اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کراچی کینٹ سے براستہ ملتان، ساہیوال، لاہور روانہ ہو گی۔ وزارت ریلوے کے مطابق دوسری اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کوئٹہ سے پشاور روانہ ہو گی، تیسری اسپیشل ٹرین 27 مارچ کو لاہور سے براستہ ملتان کراچی کیلئے روانہ ہو گی جب کہ چوتھی اسپیشل ٹرین 27 مارچ کو کراچی سے راولپنڈی روانہ ہو گی جو فیصل آباد، سرگودھا، لالاموسیٰ سے ہوتے ہوئے راولپنڈی پہنچے گی۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے...
فوجداری کارروائی میں ڈی این اے رپورٹ بنیادی ثبوت نہیں، لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 March, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) لاہورہائیکورٹ کے جسٹس طاق ندیم نے بڑا فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ فوجداری کارروائی میں ڈی این اے رپورٹ بنیادی ثبوت نہیں ہوسکتا، دیگر شواہد غلط ہوں تو صرف ڈی این اے رپورٹ سے ملزم کو جرم سے لنک کرنا کافی نہیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس طاق ندیم نے قانونی نکتہ طے کردیا، عدالت نے 19سالہ لڑکی سے زیادتی کے بعد گلا کاٹ کر قتل کرنے کے کیس کا فیصلہ سنایا۔ عدالت میں مقدمے میں عمر قید پانے والا ملزم کو چھ سال بعد بری کردیا۔ جسٹس طارق ندیم لاہور...
وزیراعلی پنجاب کے جیل ریفارمز ایجنڈا کے تحت اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جب کہ جیل انڈسٹری میں کام کرنے والے قیدیوں کو معاوضہ ملنا شروع ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری صوبے کی مختلف جیلوں میں ہنر مند قیدی اپنے اہل خانہ کی کفالت کے قابل ہو گئے، ڈسٹرکٹ جیل شاہ پور میں قیدیوں کو نوروزی چپل کی تیاری پر معاوضہ دیا گیا، قیدیوں کے ہاتھوں تیار کردہ نوروزی چپل مارکیٹ میں فروخت ہو رہی ہے۔ نوروزی چپل کی فروخت سے حاصل ہونے والی اجرت براہِ راست قیدیوں کے ذاتی اکاؤنٹس میں جمع ہوتی ہے ماہرین کے زیر نگرانی قیدیوں نے اعلیٰ معیار کی نوروزی چپل تیار کرنا سیکھی، قیدیوں کی تیار کردہ نوروزی چپل اپنی...
لاہور میں یوم شہادت کی مناسبت سے شبیہہ تعزیہ کا مرکزی جلوس مبارک حویلی اندرونی اکبری گیٹ سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں پر گامزن ہے۔ جلوس نماز مغرب سے قبل کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگا۔ جلوس کے شرکاء نوحہ خوانی اور ماتم کر رہے ہیں۔ رنگ محل چوک میں علامہ سید جواد موسوی کے اقتدار میں نماز ظہیرین ادا کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ یوم شہادت امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام دنیا بھر میں انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا جا رہا ہے۔ لاہور میں یوم شہادت کی مناسبت سے شبیہہ تعزیہ کا مرکزی جلوس مبارک حویلی اندرونی اکبری گیٹ سے برآمد ہوکر اپنے مقررہ راستوں پر گامزن ہے۔ جلوس نماز مغرب سے قبل کربلا گامے...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں مزید دو ججوں کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان آفریدی نے 8 اپریل کو جوڈیشل کمشن کا اجلاس طلب کیا۔ سپریم کورٹ میں دو ججز لاہور ہائی کورٹ سے لانے پر غور ہوگا اور اس کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے 5 سینئر ججوں کے ناموں کو زیر غور لایا جائے گا۔ جوڈیشل کمیشن کو لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان کی جانب سے درخواست بھی دائر کردی گئی۔ جس میں انہوں نے استدعا کی ہے کہ کمشن میرے بارے میں جولائی 2024ء کے اجلاس میں دیے گئے ریمارکس میٹنگ منٹس سے حذف کرے۔ جسٹس شجاعت...
سٹی42: پنجاب کے شہروں میں انسداد دہشت گردی کے ادارہ سی ٹی ڈی نے 166 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کرکے 11 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز سرگودھا، راولپنڈی، پاکپتن، گجرات، چکوال، بہاولپور، بہاولنگر اورفیصل آباد میں کیے گئے۔ سی ٹی ڈی نے بتایاکہ میانوالی میں ٹی ٹی پی کا خطرناک دہشت گرد بارودی مواد سمیت گرفتار کیاگیا، گرفتار دہشت گردوں سے دھماکہ خیز مواد، ڈیٹونیٹرز، پمفلٹ اور نقدی برآمدکی گئی۔ ’زندگی‘ نے تاجروں کی سہولت کےلیے QR ساؤنڈ باکس متعارف کروا دیا گرفتار ملزمان کی شنا خت حیدر سلطان، ولی رحمان، زبیر، امین، اکبر، مقصود خان، عمیر، ظفر اقبال، ابراہیم قاسمی، محب اللہ اور...
8 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے 5 سنئیر ججز میں سے سپریم کورٹ کے ججز کی تقرری کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ سے ججز کی تقرری کا معاملہ، چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی نے 8 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔ اجلاس میں لاہور ہائیکورٹ کے 5 سنئیر ججز میں سے سپریم کورٹ کے ججز کی تقرری کی جائے گی۔ لاہور ہائی کورٹ کے 5 سینئر ججز میں سے 2 ججز کی سپریم کورٹ میں تقرری ہوگی۔
اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے سپریم کورٹ میں مزید دو ججوں کی تعیناتی کے لیے جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا۔ چیف جسٹس پاکستان یحییٰ خان افریدی نے 8 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں سپریم کورٹ میں دو مزید ججز لانے پر غور کیا جائے گا۔ سپریم کورٹ میں دو ججز لاہور ہائی کورٹ سے لانے پر غور ہوگا اور اس کے لیے لاہور ہائی کورٹ کے 5 سینیئر ججوں کے ناموں کو زیر غور لایا جائے گا۔ Post Views: 1

سپریم کورٹ میں 2ججز لاہور ہائیکورٹ سے لانے کا معاملہ ،چیف جسٹس نے 8اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا
سپریم کورٹ میں 2ججز لاہور ہائیکورٹ سے لانے کا معاملہ ،چیف جسٹس نے 8اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس طلب کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 March, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سپریم کورٹ میں لاہور ہائیکورٹ سے 2 ججز لانے کے معاملے پر چیف جسٹس پاکستان یحیی خان آفریدی نے 8 اپریل کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں سپریم کورٹ میں 2 مزید ججز لانے پر غور کیا جائے گا، سپریم کورٹ میں 2 ججز لاہور ہائیکورٹ سے لانے پر غور ہوگا۔ لاہور ہائیکورٹ کے 5 سینئر ججز کو سپریم کورٹ لانے کے لیے زیر غور لایا جائے گا، اس...
لاہور: لاہور کو دوبارہ "باغوں کا شہر" بنانے کے لیے "رنگ آف لاہور" اور "لنگز آف لاہور" منصوبوں کے نئے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا۔ پنجاب کی سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے شاہدرہ کے داخلی مقام پر "لنگز آف لاہور" منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس منصوبے کے تحت دریائے راوی کے دونوں کناروں پر 800 ایکڑ رقبے پر تین کروڑ درخت لگانے کی مہم شروع کر دی گئی ہے۔ بی آر بی نہر، لاہور نہر، ہڈیارہ نالہ، ایم 11 اور ایم 2 موٹروے سے ملحقہ 814 ایکڑ اراضی پر مزید 50 لاکھ درخت لگائے جا رہے ہیں۔ لاہور کے گرد سبز حصار بنانے کے لیے 18 ایکڑ سے زائد رقبے پر 70 لاکھ سے زائد سایہ...
سٹی42: یوم شہادت حضرت علیؓ کے موقع پر پنجاب پولیس نے سکیورٹی پلان فائنل کر لیا۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق مجالس و عزاداری جلوسوں کے شرکا کی چیکنگ کے لئے 1971 میٹل ڈٹیکٹرز، 457 واک تھرو گیٹس استعمال کئے جائیں گے، سیف سٹیز اتھارٹی، ضلعی انتظامیہ کے کیمروں کی مدد سے عزاداری جلوسوں اور مجالس کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی، لاہور سمیت پنجاب بھر میں کیٹیگری اے کے 27 عزاداری جلوس برآمد، 62 مجالس منعقد ہونگی، سینٹرلپولیس آفس میں قائم مرکزی کنٹرول اینڈ مانیٹرنگ روم سے تمام تر سرگرمیوں کی نگرانی کی جائے گی۔ خبردار ! رات گئے تک جاگنا اچھا نہیں۔۔ انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے یوم شہادت حضرت...
لاہور(اوصاف نیوز)اختیارات سے تجاوز، کرپشن کی شکایت پر متعلقہ ایس ایچ او، محرر معطل ہوں گےلاہور پولیس کی کرپشن، اختیارات سے تجاوز پر مزید سخت پالیسی پر عمل درآمدڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او جوہر ٹاؤن، محرر، 4 کانسٹیبلز کو معطل کر دیا۔ چند روز قبل خاتون ایم پی اے کے بیٹے سے رشوت مانگنے کا وقعہ ثابت ہونے پر کاروائی واقعہ کی انکوائری مکمل ہونے پر ایس ایچ او، محرر اور سپاہیوں کے خلاف کاروائی کی گئی۔ایس پی صدر سے ناقص نگرانی پر وضاحت طلب کرلی کرپشن، اختیارات سے تجاوز ریڈ لائن، کراس کرنے والا سیٹ پر نہیں رہے گا۔۔ہر شہری وی آئی پی کی حیثیت رکھتا ہے، ذیادتی کرنے والا محکمہ کا بدترین دشمن ہے،...
سیکرٹری داخلہ پنجاب نورالامین مینگل نے صوبہ بھر کے امن و امان کی تازہ صورتحال کے بارے میں بریفنگ دی۔ کابینہ کمیٹی نے یوم حضرت علی کرم اللہ وجہہ اور رمضان المبارک کے آخری عشرے کے دوران سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ کابینہ کمیٹی نے قیام اللیل کے دوران مساجد کے گرد سخت حفاظتی انتظامات کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں ایس سی سی ایل او کا 25 واں اجلاس ہوا۔ صوبائی وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی بھی اجلاس میں موجود تھے، جبکہ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔...
فوٹو: فائل لاہور سے جدہ جانے والی قومی ایئرلائن کی پرواز پی کے 860 سے پرندہ ٹکرا گیا، جس کے باعث پرواز تاخیر کا شکار ہوگئی۔ ترجمان قومی ایئرلائن نے بتایا کہ پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن کے بلیڈ متاثر ہوئے، کراچی سے ضروری پرزہ جات متبادل ایئرلائن کی پرواز سے لاہور پہنچائے جارہے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ بلیڈز کی تبدیلی کے بعد طیارہ جدہ کےلیے 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ کردیا جائے گا۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق پرندہ ٹکرانے سے طیارے کے انجن کے بلیڈ متاثر ہوئے، کراچی سے ضروری پرزہ جات متبادل ایئر لائن کی پرواز سے لاہور پہنچائے جا رہے ہیں، بلیڈز کی تبدیلی کے بعد طیارہ جدہ کے لئے 3 گھنٹے تاخیر سے روانہ کر دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ قومی ایئرلائن پی آئی اے کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا۔ ذرائع کے مطابق پی آئی اے کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 860 کے طیارے سے لاہور ایئرپورٹ پر پرندہ ٹکرا گیا، پرندہ بوئنگ 777 طیارے کے انجن نمبر 2 سے ٹکرایا ہے۔ جدہ سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 860 میں 300 سے زائد مسافر سوار تھے، پرندہ ٹکرانے...

چیئرمین پی ٹی اے کو بلا کر مایوسی ہوئی، انہیں سن کر لگتا ہے توہین عدالت کا نوٹس دینا پڑیگا: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ
ایکس پر پابندی کے خلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ چیئرمین پی ٹی اے کو بلا کر ہمیں مایوسی ہوئی، انہیں سن کر لگتا ہے کہ ہمیں توہین عدالت کا نوٹس دینا پڑے گا۔سوشل میڈیا ایپ ایکس پر پابندی کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جس دوران چیئرمین پی ٹی اے حفیظ الرحمان بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ ایکس کو ایک ای میل کی گئی ہے، جس پر عدالت نے پوچھا کیا آپ ایکس کے ساتھ کسی معاہدے میں ہیں؟ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب دیا، نہیں ایکس کے ساتھ ہمارا...
پی ٹی آئی کی 22 مارچ کو مینار پاکستان گراؤنڈ پر جلسے کی اجازت سے متعلق تحریک انصاف کے اکمل باری کی درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے کی۔ درخواست گزار اکمل باری نے استدعا کی کہ پی ٹی آئی 22 مارچ کو مینار پاکستان پرجلسہ کرنا چاہتی ہے، لیکن انتظامیہ جلسے کی اجازت کی درخواست پر فیصلہ نہیں کررہی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے جواب جمع کیوں نہیں کرایا، جس پر سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر کے جواب کی ضرورت نہیں ہے، دیگر فریقین کے جواب آ گئے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ نے کل تک ڈپٹی کمشنر لاہور کو جواب جمع کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید عدالتی کارروائی...
انسپکٹر جنرل پنجاب پولیس عثمان انور ۔ فوٹو فائل یومِ شہادتِ حضرت علی رضی اللّٰہ عنہ کے موقع پر پنجاب پولیس نے سیکیورٹی پلان مکمل کر لیا۔ اس حوالے سے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ یومِ شہادتِ حضرت علیؓ پر سیکیورٹی انتہائی سخت ہو گی۔آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ لاہور سمیت صوبے بھر میں 26 ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار عزاداری کے جلوسوں اور سیکیورٹی پر تعینات ہوں گے۔ لاہور: رمضان المبارک کا سیکیورٹی پلان مرتبحکومتِ پنجاب نے لاہور میں رمضان المبارک کی آمد پر مساجد اور امام بارگاہوں کا سیکیورٹی پلان مرتب کر لیا۔ ان کا کہنا ہے کہ لاہور میں عزاداری کے جلوسوں اور سیکیورٹی پر 8...
لاہور: پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے موقع پر 5 اسپیشل ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ شیڈول کے مطابق پہلی اسپیشل ٹرین 26 مارچ کو کراچی سے لاہور روانہ ہوگی، جب کہ دوسری ٹرین کوئٹہ سے پشاور کے لیے 26 مارچ کو چلے گی۔ اسی طرح تیسری ٹرین لاہور سے کراچی 27 مارچ کو روانہ ہوگی جب کہ چوتھی ٹرین کراچی سے راولپنڈی براستہ فیصل آباد سرگودھا 27 مارچ کو چلے گی۔ علاوہ ازیں پانچویں اسپیشل ٹرین کراچی سے لاہور براستہ فیصل آباد، شیخوپورہ چلے گی۔ پاکستان ریلوے ہیڈکوارٹر نے تمام ڈی ایس افسران کو عید ٹرین انتظامات کے حوالے سے ہدایات جاری کر دی ہیں۔
آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز کے سلسلے میں پاکستان کی ویمن کھلاڑیوں کا 10 روزہ تربیتی کیمپ لاہور میں لگے گا، کھلاڑیوں کو آج رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ آئی سی سی ویمن کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کے سلسلے میں پاکستان کی ویمن کھلاڑیوں کا 10 روزہ تربیتی کیمپ لاہور میں لگے گا، کھلاڑی مقامی ہوٹل میں رپورٹ کرنے کے بعد جمعے سے ٹریننگ کا آغاز کریں گی۔ کرکٹرز ہیڈ کوچ محمد وسیم کی زیر نگرانی میں تربیتی کیمپ میں حصہ لیں گی، کیمپ میں خواتین کھلاڑیوں کوا سکلز بڑھانے کی ٹریننگ دی جائے گی۔ کیمپ میں فنٹس کے ساتھ فیلڈنگ، بولنگ اور بیٹنگ کی پریکٹس کرائی جائے گی، جبکہ خواتین کھلاڑیوں کے درمیان...
کراچی: پاکستان ریلوے نے عید الفطر کے موقع پر کراچی سے 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔ ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق کراچی سے لاہور کے لیے 2 عید اسپیشل ٹرینیں جبکہ کراچی سے راولپنڈی کے لیے ایک ٹرین چلائی جائے گی۔ ترجمان کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے 26 مارچ کو چلائی جائے گی، پہلی عید اسپیشل ٹرین دوپہر ایک بجےمسافروں کو لے کر روانہ ہوگی۔ دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن سے راولپنڈی کے لیے 27 مارچ کو چلائی جائےگی جو مسافروں کولے کر رات ساڑھے 8 بجے روانہ ہوگی۔ ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے لاہور کے لیے تیسری عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے روانہ...
پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کو 22 مارچ کو مینار پاکستان لاہور پرجلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر پی ٹی آئی کو مینار پاکستان لاہور پر جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت لاہور ہائیکورٹ میں جلسے کی اجازت نہ دینے کے متعلق جواب کل جمع کروائے گی، چیف سیکرٹری ، آئی جی ، ہوم سیکرٹری ، کمشنر سمیت دیگر کی جانب سے جواب جمع کروایا جائے گا۔ لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر کل پی ٹی آئی کے رہنماء اکمل خان کی درخواست پر سماعت کریں گے۔ پنجاب حکومت کی...
ملک اشرف : پنجاب حکومت نے پی ٹی آئی کو 22 مارچ کو مینار پاکستان پرجلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ممکنہ دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر جلسے کی اجازت نہ دینے کا فیصلہ کیا گیا ، ،پنجاب حکومت لاہور ہائیکورٹ میں جلسے کی اجازت سے متعلق جواب کل جمع کروائے گی،چیف سیکرٹری ، آئی جی ، ہوم سیکرٹری ، کمشنر لاہور کی جانب سے جواب جمع کروایا جائے گا،جسٹس فاروق حیدر ،، پی ٹی آئی کے رہنماء اکمل خان کی درخواست پر سماعت کریں گے،پنجاب حکومت کی جانب سے اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل محمد ادریس رفیق بھٹی پیش ہوں گےپی ٹی آئی نے 22 مارچ کو جلسے کی اجازت کیلئے لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کررکھا ہے ...
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 82 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات میں 14 سال سے کام کرنے والی 2 گھریلو ملازمہ خواتین واردات کی ماسٹر مائنڈ نکلیں۔ پولیس نے کہا کہ ملازمت کرنے والی خواتین نے ڈکیت گینگ کے ساتھ مل کر واردات کروائی، واردات میں ملوث گروہ کا سرغنہ عثمان بٹ ساتھیوں سمیت گرفتار کیا۔ پولیس حکام کے مطابق گھریلو ملازمہ خواتین کو بھی گرفتار کرلیا گیا، ملزمان سے چوری شدہ سونا اور نقدی برآمد کرلی گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں ملازمہ خواتین واردات کے وقت گھر پر موجود تھیں، سحر اور بشری نے ڈاکوؤں کو گھر میں داخل کروایا۔ حکام کے مطابق ڈاکوؤں کو گھر کی تمام قیمتی اشیاء کی لوکیشن معلوم تھی، ڈاکو نے سونا ایک جیولری شاپ پر فروخت کیا...
پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر عوام کی سہولت کے لئے سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان ریلوے کے حوالے سے بتایا کہ پہلی عید سپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لئے 26 مارچ کو چلائی جائے گی جو دوپہر 1 بجے مسافروں کو لے کر روانہ ہو گی۔ دوسری ٹرین کراچی سٹی سٹیشن سے راولپنڈی کے لئے 27 مارچ کو چلائی جائے گی۔یہ ٹرین مسافروں کو لے کر رات ساڑھے 8 بجے روانہ ہو گی۔ کراچی سے لاہور کے لئے تیسری عید سپیشل ٹرین کراچی کینٹ سٹیشن روانہ کی جائے گی جو رات 9 بجے 28 مارچ کو کراچی سے لاہور کے لئے روانہ کی جائے گی۔
پاکستان ریلوے کی جانب سے عیدالفطر موقع پر مسافروں کی سہولت کے لیے کراچی سے 3 عید اسپیشل ٹرینیں چلائی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان ریلویز نے عید پر خصوصی ٹرین آپریشن کے لیے اقدامات مکمل کر لیے ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق عیدالفطر کے موقع پر کراچی سے لاہور کے لیے 2 عید اسپیشل ٹرینیں اور کراچی سے راولپنڈی کے لیے ایک اسپیشل ٹرین چلائی جائے گی۔ پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے 26 مارچ کو دوپہر ایک بجے مسافروں کو لے کر روانہ ہو گی، دوسری عید اسپیشل ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن سے راولپنڈی کے لیے 27 مارچ کو چلائی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: عیدالفطر پر پورا ہفتہ چھٹیاں، تاریخوں کا...
---فائل فوٹو پاکستان ریلوے نے عیدالفطر کے موقع پر عوام کی سہولت کے لیے اسپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔ ترجمان ریلوے کے مطابق پہلی عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن سے لاہور کے لیے 26 مارچ کو چلائی جائے گی جو دوپہر 1 بجے مسافروں کو لے کر روانہ ہو گی۔ وفاقی حکومت نے عید تعطیلات کا اعلان کر دیاوفاقی حکومت نے عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ دوسری ٹرین کراچی سٹی اسٹیشن سے راولپنڈی کے لیے 27 مارچ کو چلائی جائے گی۔یہ ٹرین مسافروں کو لے کر رات ساڑھے 8 بجے روانہ ہو گی۔کراچی سے لاہور کے لیے تیسری عید اسپیشل ٹرین کراچی کینٹ اسٹیشن روانہ کی جائے گی جو رات 9 بجے 28 مارچ کو کراچی...
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔19 مارچ ۔2025 ) لاہور ہائی کورٹ نے قراردیاہے کہ قتل کا واقعہ تاخیر سے پولیس کو رپورٹ کرنے کا فائدہ ملزم کو ہو گا لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس سردار اکبر ڈوگر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ملزم واصف کی اپیل پر 16 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے 16 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا اور قانونی نکتہ طے کیا.(جاری ہے) جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے فیصلے میں لکھا کہ ملزم واصف سعید سمیت دیگر پر 2018 میں قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا، ٹرائل کورٹ نے 2021 میں تین شریک ملزموں کو بری جبکہ ملزم...
لاہور: لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ایم فری وائی فائی سروس کے دائرہ کار کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔ لاہور میں مفت وائی فائی سروس کے مقامات کی تعداد 200 سے بڑھا کر 230 کر دی گئی ہے، جبکہ اس سروس کو جدید ٹیکنالوجی وائی فائی 6 پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ ترجمان کے مطابق وائی فائی 6 ٹیکنالوجی کی بدولت صارفین کو مزید تیز اور مستحکم انٹرنیٹ کی سہولت میسر ہوگی۔ سیف سٹیز اتھارٹی کی جانب سے پنجاب کے 11 اضلاع میں 300 مقامات پر مفت وائی فائی کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ سروس لاہور، قصور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، جہلم اور اٹک میں فعال ہے،...
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مارچ2025ء)لاہور ہائیکورٹ نے قانونی نکتہ طے کرتے ہوئے کہا ہے کہ قتل کا واقعہ تاخیر سے پولیس کو رپورٹ کرنے کا فائدہ ملزم کو ہو گا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس سردار اکبر ڈوگر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے ملزم واصف کی اپیل پر 16 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے 16 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا اور قانونی نکتہ طے کر دیا۔جسٹس سردار اکبر ڈوگر نے فیصلے میں لکھا کہ ملزم واصف سعید سمیت دیگر پر 2018 میں قتل سمیت دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ٹرائل کورٹ نے 2021 میں تین شریک ملزموں کو بری جبکہ ملزم...
سعیداحمد: عید الفطر کے موقع پر ریلوے حکام نے مسافروں کی سہولت کے لیے 5 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے, ان ٹرینوں کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 3عید سپیشل ٹرینیں لاہور اور کراچی کے مابین چلائی جائیں گی۔ایک ٹرین کوئٹہ سے پشاور جبکہ ایک ٹرین کراچی سے راولپنڈی کے مابین چلائی جائے گی۔کوئٹہ سے پشاور کی ٹرین سکیورٹی اداروں کی اجازت ملنے کے بعد آپریٹ کی جائے گی۔ بیٹے نے کھانے میں معمولی تاخیر پر ماں کو قتل کردیا پہلی عید سپیشل ٹرین 26 مارچ کو کراچی سے لاہور کے مابین چلائی جائے گی۔دوسری عید سپیشل ٹرین 27 مارچ کو لاہور سے کراچی کے مابین چلائی جائے گی۔تیسری عید سپیشل...
علی ساہی: وزیر اعلیٰ پنجاب کے حکم پر فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا گیا ہے جس کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں وائی فائی کی فراہمی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں فری وائی فائی کی فراہمی کے مقامات 200 سے بڑھا کر 230 کر دیے گئے ہیں۔لاہور میں فری وائی فائی سروس کو جدید ٹیکنالوجی، وائی فائی 6 پر منتقل کر دیا گیا ہے۔وائی فائی 6 ٹیکنالوجی کی بدولت صارفین کو مزید تیز اور مستحکم انٹرنیٹ سروس ملے گی۔پنجاب کے دیگر 11 اضلاع میں سروس 300 پوائنٹس پر مفت وائی فائی سروس فعال کی گئی ہے۔لاہور، قصور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، جہلم، اور اٹک میں...
لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں خشک موسم کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع میں بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ آج بھی جاری رہے گا۔ لاہور میں موسم ابر آلود رہے گا تاہم بارش کا امکان نہیں ہے۔ مزید پڑھیں: پنجاب میں موسم خشک؛ کل بادلوں کا راج ہوگا، برسیں گے یا نہیں؟ خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہورہا ہے۔ لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 18 اور زیادہ سے زیادہ 30 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی گرمی کی شدت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ آئندہ چند روز میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
لاہور(نیوز ڈیسک)سابق وزیر اعظم نواز شریف اس وقت مسلم لیگ ن کے صدر ہیں اور اس کے ساتھ وہ لاہور کی قدیم عمارتوں کی بحالی کی نئی اتھارٹی کے سرپرست اعلیٰ بھی بن گئے ہیں۔ اتوار کو نواز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت منعقدہ ایک خصوصی اجلاس میں لاہور اتھارٹی فار ہیرٹیج ریوائیول یعنی لہر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے، جس کے پیٹرن ان چیف یعنی سرپرست اعلیٰ نواز شریف کو بنایا گیا ہے۔ نواز شریف جب بھی اقتدار میں آئے تو انہوں نے موٹرویز کا جال پورے پاکستان میں بچھایا اور اپنے ہی ادوار میں انہیں مکمل کروانے کی کوشش بھی کی، اس بار وہ نہ تو وزیر اعظم ہیں اور نہ...
سٹی42: پی ٹی آئی کی قیادت بی ایل اے کے دہشتگردوں کی مذمت اور پاک فوج کے جوانوں اور شہدا جعفر ایکسپریس سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلی نکالنے کا اعلان کر کے مکر گئی۔ گیارہ مارچ کو بلوچستان کے ویران علاقے مین بی ایل اے کے دہشتگردوں نے عورتوں اور بچوں سے بھری ٹرین جھعفر ایکسپریس کو اسلحہ کے زور پر روک کر مسافروں کو یرغمال بنا لیا تھا اور متعدد مسافروں کو شہید کر دیا تھا۔ اس سانحہ کی پاکستان میں تو مذمت کی ہی گئی ، دنیا بھر کی حکومتوں اور عوام نے بھی اس ظالمانہ دہشتگردی کی مذمت کی اور پاکستان کے عوام اور حکومت کے ساتھ ہمدردی اور یکجہتی کا اظہار کیا۔ ونے کی قیمت...
لاہور میں آوارہ کتوں کو مارنے کے خلاف سول سوسائٹی نے احتجاج کیا۔ آوارہ کتوں کو مارنے کے خلاف لاہورہائیکورٹ چوک سے ٹاؤن ہال تک احتجاجی اورآگاہی واک کی گئی۔ احتجاجی واک میں جانوروں کے حقوق کے کارکنوں، طلبا اورسول سوسائٹی کے نمائندوں نے شرکت کی۔ مزید پڑھیں: جانوروں کے حقوق کیلیے سرگرم ادارے کا آوارہ کتوں کو مارنے کی غیر قانونی مہم روکنے کا مطالبہ مظاہرین نے کتوں کو بے رحمانہ طریقے سے مارنے کا سلسلہ بندکرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈی سی آفس لاہور کو لاہورہائیکورٹ کے احکامات کی کاپی پیش کی گئی۔ اس موقع پر جانوروں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی کارکن عائزہ حیدر کا کہنا تھا کہ لاہور ہائی کورٹ نے کتوں کو مارنے پر پابندی...
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانتوں کے کیس میں سپیشل پراسیکیوٹرکو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیدیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9مئی کے 8مقدمات میں ضمانتوں پر سماعت ہوئی، جسٹس شہبازعلی رضوی اور جسٹس طارق سلیم شیخ نے سماعت کی،سپیشل پراسیکیوٹر کی غیرحاضری پر عدالت نے اظہار برہمی کیا،وکیل بانی پی ٹی آئی نے کہاکہ ٹرائل کورٹ میں بھی سپیشل پراسیکیوٹر کا ایسا ہی رویہ رہا،عدالت نے سپیشل پراسیکیوٹر کو آئندہ سماعت پر پیش ہونے کا حکم دیدیا، عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانتوں پر سماعت پیر تک ملتوی کردی۔...
لاہور: تھانہ وحدت کالونی کی حدود سے آن لائن خریداری کا بہانہ بنا کر ملزمان شہری کا قیمتی موبائل لے کر فرار ہوگئے۔ ملزمان نے جعلی آن لائن ٹرانزیکشن کا دعویٰ کرکے شہری کو دھوکا دیا۔ سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کی مدد سے کیس ٹریس کرنا شروع کیا جس میں ملزمان کو شہر کی مختلف شاہراہوں پر دیکھا گیا۔ سیف سٹی اور پولیس کی بروقت کارروائی سے ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ ترجمان سیف سٹیز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے موبائل فونز، کیش اور دیگر ڈیجیٹل ڈیوائسز برآمد ہوئیں، ملزمان نوسربازی اور فراڈ کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے۔ شہری کسی بھی مشتبہ سرگرمی کی اطلاع فوری طور پر...
—فائل فوٹو لاہور کی سیشن عدالت نے منشیات کیس کے ملزم کو عدم ثبوت پر بری کر دیا۔ لاہور سیشن کورٹ میں کمرہ عدالت کے باہر نوجوان قتلپولیس کے مطابق کمرہ عدالت کے باہر ملزم نواز کو نامعلوم شخص نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور فرار ہو گیا۔ لاہور کی سیشن کورٹ کے جج حافظ رضوان عزیز نے ملزم منشا کے خلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے فیصلہ سنا دیا۔ملزم کے خلاف کاہنہ پولیس نے 2020ء میں مقدمہ درج کیا تھا۔پولیس کا ملزم پر الزام تھا کہ اُس کے قبضے سے 1 ہزار 70 گرام منشیات برآمد ہوئی تھی۔