2025-08-02@05:23:29 GMT
تلاش کی گنتی: 462
«نامعلوم شخص کی لاش»:
(نئی خبر)
ایران اور اسرائیل کے درمیان جاری کشیدگی میں نئی پیشرفت سامنے آئی ہے، تازہ ایرانی حملے میں پہلی بار ’خیبر شکن‘ تھرڈ جنریشن میزائلوں کا استعمال کیا گیا ہے۔ یہ نہ صرف خطے میں تذویراتی طاقت کے توازن کو متاثر کرسکتے ہیں بلکہ اسرائیل کی دفاعی صلاحیتوں کے لیے ایک نیا چیلنج بھی بن سکتے ہیں۔ ’خیبر شکن‘ تھرڈ جنریشن میزائل: کیا ہے یہ ہتھیار؟ ایران نے 2022 میں ’خیبر شکن‘ میزائل متعارف کرایا تھا، جو ’ذوالفقار‘ کلاس میزائل کی جدید شکل ہے۔ اسے ایران کی اسلامی انقلابی گارڈ کور (IRGC) نے ڈیزائن کیا، اور یہ میزائل ایران کے اس اعلان کا حصہ تھا جس میں ’غیر متقارن دفاع‘ کو ترجیح دی گئی ہے۔ ’خیبر شکن‘ میزائل اہم خصوصیات:...
ایران کا جوہری پروگرام دنیا کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے، برطانوی وزیراعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز لندن: ایرانی جوہری تنصیبات پر امریکی حملوں پر برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایران مذاکرات کی میز پر واپس آئے تاکہ بحران کا سفارتی حل نکالا جائے۔ کیئر اسٹارمر نے کہا کہ ایران کا جوہری پروگرام دنیا کی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے، مشرق وسطیٰ کی صورتحال غیر مستحکم ہے، خطے میں استحکام ضروری ہے۔ دوسری جانب ایران نے امریکی حملوں کے بعد اسرائیل پر خیبر شکن میزائلوں سے حملہ کردیا، نئے مرحلے میں 20 سے 40 میزائل اسرائیلی شہروں پر داغے گئے، جس کے بعد کئی شہروں میں...
ایران نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ امریکہ کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر کیے گئے فضائی حملوں کی مذمت کے لیے فوری ہنگامی اجلاس بلائے۔ یہ مطالبہ اقوام متحدہ میں ایران کے مستقل مندوب امیر سعید ایروانی کی جانب سے اتوار کے روز جاری کردہ ایک خط میں کیا گیا۔ ایرانی سفیر نے اپنے خط میں امریکی حملے کو ”علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ“ قرار دیا اور تصدیق کی کہ اتوار کی علی الصبح ایران کی فردو، نطنز اور اصفہان میں واقع جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ ایروانی نے یہ الزام بھی عائد کیا کہ یہ حملے بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی...
امریکی حملے کے بعد ایران کا ردعمل، اسرائیل پر میزائلوں کی بارش ، آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 June, 2025 سب نیوز امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملے کے بعد، ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل پر پہلا براہ راست میزائل حملہ کر دیا۔ خبر ایجنسیوں کے مطابق ایران نے اسرائیل پر کم از کم 20 سے 40 میزائل داغے، جب کہ یروشلم اور تل ابیب میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور مختلف علاقوں میں ایئر ڈیفنس سائرن بج اٹھے۔ ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان بھی کردیا۔ اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے ایرانی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بیان جاری کیا ہے کہ ’کچھ...
تہران ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون 2025ء ) ایران میں تین نیوکلیئر تنصیبات پر فضائی حملے کرتے ہوئے امریکہ جنگ میں شامل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ کی جانب سے فردو نیوکلیئر تنصیب پر حملے کے لیے 6 بنکر بسٹر بم استعمال کیے گئے، امریکی آبدوزوں سے 30 ٹوماہاک میزائل داغے گئے جو نطنز اور اصفہان کی سائٹس پر گرے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حملوں کا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ایران کے فردو، نطنز اور اصفہان میں واقع نیوکلیئر مقامات کو نشانہ بنایا گیا، ہم نے ایران کے تین نیوکلیئر سائٹس پر اپنا بہت کامیاب حملہ مکمل کیا، تمام طیارے ایرانی فضائی حدود سے باہر نکل چکے ہیں، فردو سائٹ پر مکمل بمباری کی گئی جس...
سونیا گاندھی نے کہا کہ 13 جون 2025ء کو دنیا نے ایک بار پھر یکطرفہ فوجی طاقت کے استعمال کے خطرناک نتائج کا مشاہدہ کیا جب اسرائیل نے ایران اور اسکی خودمختاری کے خلاف شدید پریشان کن اور غیر قانونی حملہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کی سینیئر خاتون لیڈر سونیا گاندھی نے غزہ اور ایران پر اسرائیل کے حملے پر ہندوستان کی خاموشی پر سخت تنقید کی۔ ایک مضمون میں کانگریس کی سابق صدر نے نریندر مودی کی حکومت پر اسرائیل ایران جنگ کے حوالے سے پُرامن دو ملکی حل کے لئے ہندوستان کے اصولی عزم کو ترک کرنے کا الزام لگایا۔ سونیا گاندھی نے اپنے مضمون میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نتن یاہو پر...
سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے فلسطینی عوام کے لیے مملکت کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے ایک بار پر آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کیا ہے، جبکہ ایران پر اسرائیل کے حملوں کی مذمت کی۔ ہفتے کے روز استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کے 51 ویں اجلاس کے سے خطاب کرتے ہوئے شہزادہ فیصل نے واضح کیاکہ سعودی عرب فلسطینی مسئلے کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے، انسانی بحران کے سدباب اور عرب و اسلامی دنیا کے مشترکہ مؤقف کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ یہ بھی پڑھیں سعودی عرب غزہ سے فلسطینیوں کی بیدخلی کیخلاف ڈٹ گیا انہوں...
اجلاس کے موقع پر ڈی آئی جی کوئٹہ اعتزاز گورایہ نے شرکاء سے محرم الحرام کے جلوسوں اور مجالس کے دوران سکیورٹی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ محرم الحرام کی آمد کے سلسلے میں سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ اعتزاز احمد گورایہ اور ڈپٹی کمشنر کوئٹہ مہراللہ بادینی کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بلوچستان شیعہ کانفرنس کے صدر عاشق حسین ہزارہ، بزرگ عالم دین علامہ محمد جمعہ اسدی، انجمن تاجراب بلوچستان کے نمائندوں، علمائے کرام و دیگر شیعہ سنی عمائدین، امن کمیٹی کے اراکین، ایس ایس پی آپریشنز محمد بلوچ، ایس ایس پی ایڈمن دوستین دشتی، ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور دیگر متعلقہ افسران...

مسلم ممالک ایران کی ماضی کی غلطیاں بھلا کر بھرپور ساتھ دیں،تنظیم اسلامی حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) امت مسلمہ کی دینی ذمہ داری ہے کہ وہ ایران پر اسرائیلی حملوں میں برادر مسلم ملک کا عملی ساتھ دے۔ اگر ٹرمپ پاکستان سے فوجی اڈے مانگتا ہے تو اس کو واشگاف الفاظ میں ایبسولیوٹلی ناٹ کہا جائے۔اِن خیالات کا اظہار تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ نے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں قیامت ڈھانے کے بعد اب اسرائیل کی نظر بد مشرق وسطیٰ اور خلیجِ فارس کے دیگر مسلم ممالک پر ہے۔ لبنان اور شام میں تباہی مچانے کے بعد اب ناجائز صہیونی ریاست امریکا کی مکمل معاونت کے ساتھ ایران پر حملے کر رہی ہے جس میں ایران کا بے پناہ نقصان ہوا ہے اس میں کوئی...

ایران نے پھر اسرائیل پرمیزائلوں کی بارش کردی، کئی عمارتیں ملیامیٹ،چیخ وپکار(مزید سخت جواب دینے کا اعلان)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران، تل ابیب، واشنگٹن، جنیوا (مانیٹرنگ ڈیسک، خبر ایجنسیاں) ایران کی جانب سے جنگ کے آٹھویں روز جنوبی اسرائیل میں میزائلوں سے شدید حملہ کیا گیا ہے جس سے متعدد عمارتیں ملیا میٹ ہو گئی ہیں اور بیشتر مقامات سے دھواں اٹھ رہا ہے، مائیکرو سافٹ کا دفتر بھی متاثر ہوا۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایران نے گزشتہ صبح ایک مرتبہ پھر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کردی، اسرائیل کے شہر بیرشیبا میں ایک میزائل گرنے سے مائیکرو سافٹ آفس کے قریب بڑے پیمانے پر آگ لگ گئی۔بحیرہ مردار میں ڈرونز کی دو بار پروازوں کے بعد بیلسٹک میزائل داغے گئے، حملے میں متعدد شہریوں کے ہلاک و زخمی ہونے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ حملے کے...
پاسداران انقلاب ایران نے اسرائیلی جارحیت کے جواب میں کیے گئے تازہ میزائل حملوں کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان حملوں میں ہونے والی وسیع تباہی ظاہر کرتی ہے کہ ایرانی بیلسٹک میزائلوں کی حملہ آور صلاحیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایران کا سجیل 2 میزائل: اسرائیل میں تباہی مچانے والے جدید ترین ہتھیار کی خاص بات کیا؟ پاسدارانِ انقلاب کی سائڑ ’تسنیم نیوز‘ پر جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’آپریشن وعدہ صادق 3‘ کے تحت اسرائیلی قابض حکومت پر 17ویں مرحلے کا حملہ کیا گیا ہے۔ بیان کے مطابق حالیہ حملے میں داغے گئے میزائل قابض فلسطینی علاقوں میں پھیلے مختلف اہداف پر انتہائی درستگی کے ساتھ گرے۔ ان اہداف...
نیویارک: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں خطاب کے دوران ایران پر اسرائیلی حملوں کو اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے سلامتی کونسل سے اپیل کی ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملوں کی غیر مشروط اور دوٹوک مذمت اور ان حملوں کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں پاکستانی سفیر عاصم افتخار نے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کی موجودگی اوران کے خطاب کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان ان کی جنگ بندی اور مذاکرات کی اپیل سے مکمل اتفاق کرتا ہے۔ پاکستانی مندوب نے اسرائیل کی...
ملک بھر میں جمعہ کے روز موسم انتہائی گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم محکمہ موسمیات نے شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں موسم گرم اور جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، اور اس دوران 30 فیصد امکانات ہیں کہ چند علاقوں میں بارش اور گرج چمک ہوسکتی ہے۔ ملک کے دیگر علاقوں کی صورتحال پنجاب: صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اور مشرقی اضلاع میں دن کے اوقات میں شدید گرمی رہے گی۔ تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، جہلم، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ اور قریبی علاقوں میں جزوی...
عرفان ملک: منی لانڈرنگ کیسز میں اہم پیشرفت، بینکوں کی جانب سے ایف آئی اے کو مطلوبہ ڈیٹا کی فراہمی نہ ہونے کا انکشاف، تحقیقات میں رکاوٹیں پیدا ہونے لگیں۔ منی لانڈرنگ ودیگر سنگین مقدمات میں ایف آئی اے کو مشکلات کاسامنا کرنا پڑا،بینکوں نے متعدد کیسز میں اکاؤنٹ فریز کئے نہ ہی ڈیٹا فراہم کیا،ایف آئی اے کی جانب سے 8بینکوں کے صدور کو طلب کر لیا گیا،بینکوں کےصدور کی عدم پیشی پر یکطرفہ کارروائی کی جائے گی۔ ڈائریکٹرایف آئی اےلاہورسرفرازورک کاسندس فاؤنڈیشن کادورہ ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ بینکوں سےڈیٹا نہ ملنے پرتحقیقات میں تاخیر ہوئی،منی لانڈرنگ کیسز کی تحقیقات میں تاخیر سے معیشت کو نقصان ہوا۔
سائنس دانوں نے ایک انتہائی حساس خون کا ٹیسٹ تیار کیا ہے جو کینسر کی ابتدائی علامات ظاہر ہونے سے برسوں قبل کینسر زدہ رسولیوں کی نشان دہی کر سکتا ہے۔ امریکا کی جان ہوپکنز یونیورسٹی کے محققین کو ایک مطالعے میں معلوم ہوا کہ کینسرزدہ رسولیوں کے چھوڑے ہوئے جینیاتی مواد کی خون میں ابتدائی علامات کے ظاہر ہونے سے کافی عرصہ پہلے نشاندہی کی جا سکتی ہے۔ جرنل کینسر ڈِسکوری میں شائع ہونے والی تحقیق میں معلوم ہوا کہ یہ جینیاتی تغیرات کینسر کے سبب ہوتے ہیں اور کچھ مریضوں میں ان کی نشاندہی تین برس پہلے تک کی جاسکتی ہے۔ تحقیق کی شریک مصنفہ یوشوان وینگ کا کہنا تھا کہ علامات ظاہر ہونے سے تین برس قبل...
اسرائیلی فوج نے ایک ویڈیو جاری کی ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اسرائیلی ڈرونز نے ایران کے راکٹ لانچرز کو کامیابی سے نشانہ بنایا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اسرائیلی فورسز ایرانی میزائل سسٹمز اور بیلسٹک تنصیبات پر مربوط حملے کر رہی ہیں۔ امریکی نشریاتی ادارے CNN کے مطابق، اسرائیل نے ایران کی جوہری، بیلسٹک اور کمانڈ صلاحیتوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔ اسرائیلی فضائیہ کے مطابق، اب تک 70 ایرانی فضائی دفاعی بیٹریوں کو تباہ کیا جا چکا ہے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورس (IDF) کے ترجمان نے کہا کہ حالیہ حملوں میں اصفہان سمیت ایران کے 12 مختلف مقامات کو نشانہ بنایا گیا ہے، جن میں زمین سے زمین تک مار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورماتھیلو(نمائندہ جسارت) محرم الحرام کے ایام میں امن وامان کے سلسلے میں جامع حکمت عملی تشکیل دینے کی غرض سے کانفرنس ہال ڈی آئی جی آفس سکھر میں خصوصی اجلاس منعقد کیا گیا جس میں سکھر رینج کے تینوں اضلاع سکھر ،خیرپور و گھوٹکی سے شیعہ رہنماؤں ،سید رکھیل شاہ،سید مسرور شاہ ، بابر ابڑو ضلع سکھر سید ناصر شاہ، سید دربار علی شاہ ضلع خیرپور،مولوی اختر علی لونڈ،عبدالجبار حسینی،ارباب علی لونڈ ضلع گھوٹکی سمیت ضلع سکھر،خیرپور اور گھوٹکی کے ڈی آئی بی انچارجز اور پی ایس اشفاق لغاری نے شرکت کی۔محرم الحرام کے حوالے سے میٹنگ کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا ۔بعد ازاں محرم الحرام کے دوران منعقد ہونے والی مجالس اور جلوسوں کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(نمائندہ جسارت)قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے پائلٹ کے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنانے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے پائلٹ کی جانب سے ویڈیو بنانے کی تصدیق کردی۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کے صوبے القسیم سے وطن واپس آرہی تھی، اس دوران ایران نے بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر حملہ کیا تھا۔ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز کاک پٹ سے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنائی، پائلٹ کے ویڈیو بناتے وقت پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی تاہم ایرانی میزائل بہت بلندی پر تھے اور پرواز کو خطرہ نہیں تھا۔ترجمان پی آئی اے واضح کیا کہ 35 ہزار فٹ کی بلندی پر دور کی...
وزیراعظم نے خطے کے حالیہ منظرنامے پر گفتگو کرتے ہوئے کشیدگی کے دوران پاکستان کی ایران اور اس کے عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان کیساتھ اپنی ٹیلی فونک گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی حمایت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ایرانی عوام کیساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کے حملے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل خلاف ورزی ہیں، پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران کی حمایت کی ہے۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں منعقدہ انٹرنیشنل...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔17 جون ۔2025 )قومی ایئرلائن (پی آئی اے) کے ترجمان نے پائلٹ کے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنانے پر وضاحت جاری کرتے ہوئے پائلٹ کی جانب سے ویڈیو بنانے کی تصدیق کردی ہے ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کے صوبے القسیم سے وطن واپس آرہی تھی اس دوران ایران نے بیلسٹک میزائلوں سے اسرائیل پر حملہ کیا تھا. ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے پائلٹ نے دوران پرواز کاک پٹ سے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنائی، پائلٹ کے ویڈیو بناتے وقت پرواز 35 ہزار فٹ کی بلندی پر تھی تاہم ایرانی میزائل بہت بلندی پر تھے اور پرواز کو خطرہ نہیں تھا.(جاری ہے) ترجمان پی آئی اے واضح...
ریاستی محتسب نے 16 جون کو تل ابیب اور اس کے ان نواحی علاقوں کا دورہ کیا، جو ایرانی حملوں سے متاثر ہوئے تھے، وہیں انہون نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے خبردار کیا کہ لاکھوں اسرائیلی شہریوں کو ایرانی میزائل حملوں سے مناسب تحفظ حاصل نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی حملوں کے بعد صیہونی انتظامیہ کو اپنے لاکھوں غیر محفوظ شہریوں کی فکر لاحق ہوگئی، جنہیں زیر زمین محفوظ ٹھکانوں سمیت دیگر حفاظتی ٹھکانوں تک رسائی نہیں۔ اسرائیلی حکومت کی جانب سے تقریبا پورے ملک میں جنگ کی صورت میں حفاظتی ٹھکانے بنائے گئے ہیں، جنہیں ہنگامی حالات میں استعمال کیا جاتا ہے لیکن ایرانی حملوں کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ کم سے کم 26 لاکھ اسرائیلی افراد محفوظ ٹھکانوں تک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان اور ایران کی سمندری سرحد کے قریب واقع دور دراز ساحلی علاقے جی واٹر بے میں ایک تقریباً 35 فٹ لمبی نیلی وہیل (بلو وھیل) کی لاش پیر کے روز ملی ہے۔ مقامی ماہی گیر احمد بلوچ نے یہ لاش بلوچستان کے کنتانی علاقے کے قریب سمندر میں تیرتی ہوئی دیکھی۔ ماہرین کے مطابق یہ شاید پگمی بلو وھیل تھی، جو کئی دن پہلے سمندر میں ہلاک ہوئی اور تیز لہروں کے باعث کنارے پر آ پہنچی ہے۔اگرچہ وہیل کی موت کی درست وجہ معلوم نہیں ہو سکی، تاہم خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ مچھلیاں پکڑنے والے جالوں (گل نیٹس) میں پھنس کر ہلاک ہوئی ہو گی، جو اکثر گہرے پانیوں میں...
قومی ایئرلائن کے پائلٹ نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے گئے میزائلوں کی دوران پرواز ویڈیو ریکارڈ کرلی جب کہ اب ترجمان پی آئی اے نے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنانے کے واقعے کی تصدیق کردی ہے۔ ترجمان پی آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 35ہزار فٹ سے زیادہ بلندی ہو تو دور سے بھی چیزیں نظر آتیں ہیں، پروازپی کے 168کا حامل طیارہ سعودیہ کی حدود میں تھا اور میزائل کا رخ ایران سے عرق اور اسرائیل کی جانب تھا۔ یاد رہے کہ گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزری تو ایرانی میزائلوں کی کھیپ دمام سٹی سے گزر رہی تھی۔ قومی ایئرلائن...
اسلام آباد: پاکستان اور سعودی عرب سمیت 20 ملکوں کے وزرائے خارجہ نے ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ تہران کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے سے گریز کیا جائے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ایک مشترکہ اعلامیے میں ان ملکوں نے ریاستوں کی خود مختاری و علاقائی سالمیت کے احترام، اچھی ہمسائیگی کے اصولوں کی پاسداری اور تنازعات کے پرامن حل پر زور دیا۔ اعلامیے کے مطابق ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرنے والوں میں پاکستان، سعودی عرب، الجزائر، بحرین، برونائی، چاڈ، کوموروس، جبوتی، مصر،عراق، اردن، کویت، لیبیا، اسلامی موریطانیہ، قطر، صومالیہ، سوڈان، ترکی، عمان اور متحدہ عرب امارات کے وزائے خارجہ شامل ہیں۔ اعلامیے میں کہا...
کراچی: سائٹ ایریا میٹرووِل شہدا قبرستان سے 40 سالہ نامعلوم شخص کی کمبل میں لپٹی ہوئی لاش ملی ہے جسے نامعلوم ملزمان نے انتہائی بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح سائٹ اے تھانے کے علاقے سائٹ ایریا میٹرووِل شہدا قبرستان سے ایک شخص کی کمبل میں لپٹی ہوئی لاش ملی ہے جسے نامعلوم ملزمان نے انتہائی بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوع سے شواہد اکٹھا کرنے کرنے کے لیے کرائم سین یونٹ کو طلب کر لیا گیا۔ مقتول کی لاش قانونی کارروائی کے لیے ایدھی ایمبولینس کے ذریعے عباسی...

پی آئی اے پائلٹ نے اسرائیل کی جانب فائر کیے گئے ایرانی میزائلوں کی سعودی فضائی حدود میں ویڈیو بنالی
ذرائع کے مطابق گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ایئر لائن کا طیارہ جس وقت سعودی فضائی حدود میں دمّام سٹی پر سے گزر رہا تھا عین اس وقت ایران سے فائر کیے گئے بیلسٹک میزائل سعودی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے اسرائیل کی جانب جا رہے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے پائلٹ نے دوران پرواز اسرائیل کی جانب فائر کیے گئے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنالی، پائلٹ نے یہ ویڈیو سعودی فضائی حدود میں اپنے طیارے کے کاکپٹ سے بنائی۔ ایئر لائن ذرائع کے مطابق گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ایئر لائن کا طیارہ جس وقت سعودی فضائی حدود میں دمّام سٹی پر سے گزر رہا تھا عین اس وقت ایران...
کراچی: قومی ایئرلائن کے پائلٹ نے ایران کی جانب سے اسرائیل پر فائر کیے گئے میزائلوں کی دوران پرواز ویڈیو ریکارڈ کرلی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ایئرلائن کی پرواز سعودی عرب کی فضائی حدود سے گزری تو ایرانی میزائلوں کی کھیپ دمام سٹی سے گزر رہی تھی۔ قومی ایئرلائن کے پائلٹ نے ویڈیو سعودی فضائی حدود میں اپنے طیارے کے کاک پٹ سے بنائی۔ جس مقام پر اس منظر کو فلمایا گیا وہاں سے ایرانی سرحد بہت قریب ہے۔ ہوائی بازی پر نظر رکھنے والے ماہرین کے مطابق فضا میں موجود طیاروں کو بیلسٹک میزائل سے کوئی خطرہ نہیں ہوتا کیونکہ یہ اپنے ہدف کی جانب بلندی پر پرواز کرتے ہیں۔
قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کے پائلٹ نے دوران پرواز اسرائیل کی جانب فائر کیے گئے ایرانی میزائلوں کی ویڈیو بنالی، پائلٹ نے یہ ویڈیو سعودی فضائی حدود میں اپنے طیارے کے کاکپٹ سے بنائی۔ایئر لائن ذرائع کے مطابق گزشتہ شب جدہ سے پاکستان آنے والی قومی ایئر لائن کا طیارہ جس وقت سعودی فضائی حدود میں دمّام سٹی پر سے گزر رہا تھا عین اس وقت ایران سے فائر کیے گئے بیلسٹک میزائل سعودی فضائی حدود سے گزرتے ہوئے اسرائیل کی جانب جا رہے تھے۔اس دوران پائلٹ نے اپنے طیارے کے کاکپٹ سے ان میزائلوں کی ویڈیو بنالی، اس مقام پر ایرانی سرحد بہت قریب ہے۔ ذرائع کے مطابق ان بیلسٹک میزائلوں سے پرواز کرتے طیاروں کو کوئی خطرہ...
لاہور: سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب مدثر ریاض ملک نے چیف وائلڈ لائف رینجر مبین الٰہی کی سفارشات پر محکمہ جنگلی حیات میں وسیع پیمانے پر تقرریوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ جاری کردہ اعلامیے کے مطابق متعدد افسران کو فوری طور پر تبدیل کر کے نئی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جبکہ بعض کو عبوری طور پر اضافی چارج دیے گئے ہیں تاکہ زیر تربیت افسران کی عدم موجودگی میں امور کی انجام دہی میں رکاوٹ نہ آئے۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر راولپنڈی ریجن احسان احمد راجہ اور گجرانوالہ ریجن کے زاہد اقبال شیخ کو فوری طور پر تبدیل کر کے ہیڈ آفس رپورٹ...
تل ابیب/تہران(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔15 جون ۔2025 )ایران کے میزائل حملوں میںحیفہ میں واقع گیس پائپ لائنز اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے جس کے بعد بعض ڈاﺅن اسٹریم آپریشنز کو عارضی طور پر بند کر دیا گیا ہے یہ بات اسرائیلی آئل ریفائنریز کمپنی نے بتائی ہے . برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی آئل ریفائنریز کمپنی نے اعتراف کیا ہے کہ ایرن کے میزائل حملوں سے حیفہ میں واقع گیس پائپ لائنز اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے اسرائیل کی آئل ریفائنریز کمپنی کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے باوجود ریفائننگ کی بنیادی سہولت بدستور کام کر رہی ہیں تاہم بعض ڈاﺅن اسٹریم آپریشنز کو عارضی طور پر بند...
ملک کے مختلف حصوں میں جاری شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے کیونکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے پری مون سون سسٹم کے تحت بارشوں، تیز ہواؤں اور گرد آلود طوفانوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار یعنی 15 جون کو ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ میدانی علاقوں میں انتہائی شدید گرمی متوقع ہے، تاہم، کچھ مقامات پر جزوی طور پر ابر آلود موسم کے ساتھ گرد آلود ہواؤں، گرج چمک اور ہلکی بارش کا امکان بھی موجود ہے۔ ’یہ موسمی صورتحال جنوبی و شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، بالائی و جنوب مشرقی سندھ، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان کے...
اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ایران پر ایک اور بڑے حملے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جلد اسرائیلی طیارے تہران کی فضاؤں میں ہوں گے۔ نیتن یاہو نے ایک ویڈیو پیغام میں ایران کو سنگین نتائج کی دھمکی دی اور کہا کہ ایران کو ایسا غیر متوقع اور سخت جواب دیا جائے گا، جس کا اندازہ اس کی قیادت نے کبھی نہیں لگایا ہوگا۔ آیت اللہ کی حکومت کو ہر جگہ نشانہ بنایا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیں ایران کا اسرائیل کے خلاف ’آپریشن وعدہ صادق سوم‘ جاری، میزائل حملوں میں 4 اسرائیلی ہلاک اسرائیلی وزیراعظم نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اسرائیل کو ایران پر ان حملوں کے لیے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مکمل حمایت...
اسرائیل نے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی، نتائج بھگتنا ہوں گے: چین، روس WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس ) اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں چین اور روس نے موقف اپنایا ہے کہ اسرائیل نے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی کی ہے، اسرائیل کا ایران پر حملوں کا کوئی جواز نہیں۔سلامتی کونسل کے اجلاس میں چینی مستقل مندوب فو کانگ نے اسرائیل کے ایران پر حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملے ایران کی سلامتی خودمختاری کی خلاف ورزی ہیں اور چین کو اسرائیلی پر خطر حملوں کے حوالے سے گہری تشویش ہے کیونکہ ان حملوں کے نتائج اسرائیل کو بھی بھگتنا ہو گا۔ چینی مستقل مندوب نے زور...
تل ابیب(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جون ۔2025 ) ایران کے اسرائیل پر جوابی حملوں کے بعد یروشلم میں زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں عرب نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیلی حکام نے ایران کے خلاف آپریشن کو کامیاب قرار د یتے ہوئے حملوں کو ایک طویل مہم کا آغاز قراردیا ہے اوراسرائیلی عوام کو خبردار کیا کہ ایران کی جانب سے بڑے پیمانے پر جوابی حملے متوقع ہیں.(جاری ہے) اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس مہم کا مقصد ایران کے جوہری پروگرام کو نقصان پہنچانا ہے اسرائیلی حکام کا ماننا ہے کہ ایران اس وقت ایک کمزور پوزیشن میں ہے اس کا فضائی دفاع پچھلے سال کے فضائی حملوں میں متاثر ہوا ہے اور خطے میں...
سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بے نتیجہ، امریکا کا اسرائیل کی حمایت کا اعتراف WhatsAppFacebookTwitter 0 14 June, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ پر بلایا گیا ہنگامی اجلاس کسی واضح نتیجے کے بغیر ختم ہوگیا، امریکا، ایران اور دیگر ممالک کے نمائندوں نے اپنی پوزیشن واضح کی تاہم عالمی ادارہ کوئی متفقہ لائحہ عمل اختیار کرنے میں ناکام رہا۔ اسرائیلی حملے کی مذمت، ایران کو دفاع کا حق حاصل ہے: پاکستان اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کا حق حاصل ہے، پاکستان ایران پر اسرائیل کے غیرقانونی حملے...
ایران پر اسرائیلی حملے کے نتیجے میں ہونیوالے جانی نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 13 June, 2025 سب نیوز تہران: ایران پر اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصانات کی تفصیلات سامنے آگئی۔ایرانی کی نیم سرکاری مہر نیوز ایجنسی کے مطاب اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں ایران میں 78 افراد جاں بحق جبکہ 329 زخمی ہوئے۔خبررساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی حملوں میں تہران کے رہائشی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا۔ دوسری جانب اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فوجی عہدیداروں اور ایٹمی سائنسدانوں کے نام بھی جاری کردیے گئے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق شہید فوجی عہدیداروں میں پاسداران انقلاب کے سربراہ میجر جنرل حسین سلامی، پاسداران انقلاب کے سابق سربراہ محمد حسین افشردی عرف محمد...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے ایران پر بلا جواز اسرائیلی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ایران کی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ نائب وزیراعظم نے جمعہ کو سماجی رابطہ کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر ایک بیان میں کہا کہ اس گھنائونے اقدام نے بین الاقوامی قانون کی بنیادوں اور انسانیت کے ضمیر کو بھی ہلا کر رکھ دیا ہے۔(جاری ہے) نائب وزیر اعظم نے کہا کہ اسرائیلی حملوں نے علاقائی استحکام اور بین الاقوامی سلامتی کو بھی شدید نقصان پہنچایا ہے۔ سینیٹر اسحاق ڈار نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان ایران کی حکومت اور عوام کے...
سعودی عرب نے ایران پر اسرائیل کے فضائی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے انہیں برادر اسلامی ملک ایران کی خودمختاری اور سلامتی پر کھلی جارحیت اور بین الاقوامی قوانین و اصولوں کی صریح خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مملکت سعودی عرب، برادر اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیلی جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتی ہے، جو ایک آزاد ریاست کی خودمختاری کو پامال کرنے کے مترادف ہے۔ مزید پڑھیں: اسرائیلی حملے غیر ذمہ دارانہ اور خطرناک ہیں، جوہری مذاکرات کے ثالث عمان کا ردعمل سعودی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اس جارحیت کو فوری طور پر روکنے...
ترجمان ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے کہا ہے کہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکا کو بھی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترجمان ایرانی پاسدران انقلاب برگیڈیئر جنرل ابولفضل شکراچی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ایران پر حملہ دہشت گرد امریکی حکومت کی مکمل معلومات اور حمایت کے ساتھ کیا گیا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ اسرائیل کو پاسدارانِ انقلاب کے چیف کمانڈر حسین سلامی کے قتل کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیل نے امریکی حمایت سے ایران پر حملے کیے، اسرائیل کو حملے کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔ ترجمان پاسدارانِ انقلاب نے مزید کہا کہ اسرائیل کے ساتھ ساتھ امریکا کو بھی بھاری قیمت چکانی پڑے...
رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای اور ایران کی مسلح افواج نے اسرائیلی حملوں کو بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رجیم اسرائیل کی جانب سے ایران کیخلاف 300 کے قریب فضائی حملوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف جنرل محمد باقری کی شہادت واقع ہوئی ہے، فارس نیوز کے نامہ نگار نے جنرل محمد باقری کی شہادت کی اطلاع دی ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای اور ایران کی مسلح افواج نے اسرائیلی حملوں کو بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
عراق نے جمعہ کے روز اپنی فضائی حدود بند کرتے ہوئے ملک بھر میں فضائی آمدورفت معطل کر دی ہے، یہ اقدام اسرائیل کی جانب سے ایران کے جوہری اور عسکری مقامات پر حملوں کے بعد کیا گیا۔ سرکاری خبر رساں ادارے عراقی نیوز ایجنسی کے مطابق وزارتِ ٹرانسپورٹ نے عراقی فضائی حدود بند کر دی ہیں اور ملک کے تمام ہوائی اڈوں پر فضائی آپریشن معطل کر دیا گیا ہے۔ عراقی حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر کیا گیا ہے تاکہ عوامی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔ عراق کی فضائی حدود خطے میں اہم فضائی گزرگاہ سمجھی جاتی ہے اور اس کی بندش کے اثرات بین الاقوامی...
رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای اور ایران کی مسلح افواج نے اسرائیلی حملوں کو بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رجیم اسرائیل کی جانب سے ایران کیخلاف 300 کے قریب فضائی حملوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف جنرل محمد باقری کی شہادت واقع ہوئی ہے، فارس نیوز کے نامہ نگار نے جنرل محمد باقری کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای اور ایران کی مسلح افواج نے اسرائیلی حملوں کو بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای اور ایران کی مسلح افواج نے اسرائیلی حملوں کو بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی رجیم اسرائیل کی جانب سے ایران کیخلاف 300 کے قریب فضائی حملوں میں اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف جنرل محمد باقری کی شہادت واقع ہوئی ہے، فارس نیوز کے نامہ نگار نے جنرل محمد باقری کی شہادت کی تصدیق کی ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی سید علی خامنہ ای اور ایران کی مسلح افواج نے اسرائیلی حملوں کو بھرپور جواب دینے کا اعلان کیا ہے۔
ایرانی وزیر دفاع کا کہنا ہےکہ ملک کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر الرٹ ہے۔ تل ابیب کے حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل حسین سلامی سمیت سینیئر جوہری سائنسدانوں محمد مہدی طهرانچی و فریدون عباسی کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ ایرانی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ ملک کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر الرٹ ہے۔ تل ابیب کے حملوں کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ تہران کے شمال مشرق میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ کرمان شاہ میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، خرم آباد میں شدید دھماکے، ایرانی دفاعی سسٹم کا اسرائیل کے میزائلوں...
ایرانی وزیر دفاع کا کہنا ہےکہ ملک کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر الرٹ ہے۔ تل ابیب کے حملوں کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل حسین سلامی سمیت سینئر جوہری سائنسدانوں محمد مہدی طهرانچی و فریدون عباسی کی شہادت کی تصدیق کر دی گئی ہے۔ ایرانی وزیر دفاع کا کہنا ہےکہ ملک کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر الرٹ ہے۔ تل ابیب کے حملوں کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ تہران کے شمال مشرق میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ کرمان شاہ میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، خرم آباد میں شدید دھماکے، ایرانی دفاعی سسٹم کا اسرائیل کے میزائلوں سے...
ایرانی وزیر دفاع کا کہنا ہےکہ ملک کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر الرٹ ہے۔ تل ابیب کے حملوں کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر اسرائیل کے فضائی حملوں میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے سربراہ جنرل حسین سلامی سمیت سینئر جوہری سائنسدانوں کی شہادت کی اطلاعات ہیں۔ ایرانی وزیر دفاع کا کہنا ہےکہ ملک کا فضائی دفاعی نظام مکمل طور پر الرٹ ہے۔ تل ابیب کے حملوں کا بھر پور جواب دیا جائے گا۔ تہران کے شمال مشرق میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔ کرمان شاہ میں بھی دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں، خرم آباد میں شدید دھماکے، ایرانی دفاعی سسٹم کا اسرائیل کے میزائلوں سے مقابلہ جاری ہے۔ امام خمینی ایئر پورٹ پر تمام...

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر راہنما اور سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی سے ترکیہ کے سفیر ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو کی ملاقات
اسلام آباد( نیوز ڈیسک)پاک ترکیہ دوستی نئی بلندیوں کو چھو رہی ہے اور سلامتی اور دفاع سمیت باہمی تعاون کے نئے امکانات دونوں ممالک کو مزید قریب لا رہے ہیں۔ حالیہ بھارتی جارحیت کے دوران ترکیہ نے ایک سچے اور مضبوط دوست کا کردار ادا کیا جسے پاکستان ہمیشہ یاد رکھے گا۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ کے سینیئر راہنما اور سینیٹ کی امور خارجہ کمیٹی کے چیئرمین سینیٹر عرفان صدیقی نے ترکیہ کے سفیر عزت مآب ڈاکٹر عرفان نذیر اوغلو سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جنہوں نے جمعرات کو سینیٹ سی بلاک میں اُن سے ملاقات کی۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے ترکیہ کے سفیر کا اپنے دفتر آمد پر انتہائی گرم جوشی سے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا...
تھانہ کوہسار پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے تجارتی مراکز میں چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں:ڈاکوؤں کی فائرنگ سے اسلام آباد پولیس کا آفیسر شہید، سپاہی زخمی ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت کامران مسیح کے نام سے ہوئی ہے، جس کے قبضے سے مسروقہ نقدی بھی برآمد کر لی گئی ہے۔ ملزم کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور پولیس کی جانب سے تفتیش جاری ہے۔ ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق کا کہنا ہے کہ ملزم کو قانون کے مطابق قرار واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ انہوں...
کراچی کی تاریخ میں پہلی بار محض 12 دنوں میں 36 زلزلے ریکارڈ کیے گئے۔ یکم جون سے شروع ہونے والی اس سلسلے کے دوران گزشتہ رات بھی کراچی کے مشرقی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی زلزلوں کی زد میں، کیا احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ضرورت ہے؟ زلزلوں کی شدت 1.5 سے 3.6 کے درمیان رہی اور یہ جھٹکے مختصر دورانیے کے تھے۔ خوش قسمتی سے اب تک کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔ یہ زلزلے کراچی کے مختلف علاقوں بشمول قائدآباد، گڈاپ، ملیر، ڈی ایچ اے اور کورنگی میں محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے بعد متاثرہ علاقوں میں خوف و ہراس کی فضا قائم ہے، جبکہ سوشل...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان چین سے جے-35 اسٹیلتھ، جے-500 اواکس طیاروں اور ایچ کیو-19 بیلسٹک میزائل دفاعی نظام خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جس کے بعد چینی دفاعی کمپنیوں کے شیئرز میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف امریکی نشریاتی بلوم برگ کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ شنیانگ ائیر کرافٹ کارپوریشن کے تیار کردہ جے-35 کی عالمی مارکیٹ میں پہلی برآمد ہوگا، یہ طیارہ اپنی جدید اسٹیلتھ صلاحیتوں کی بدولت دشمن کے فضائی علاقے میں گھسنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جے-500 اواکس طیارہ اپنے کمپیکٹ سائز کی وجہ سے پاکستان کی فضائی نگرانی کی صلاحیتوں کو نا صرف مضبوط کرے گا اور علاقائی...
لاس اینجلس میں امیگریشن چھاپوں کے خلاف مظاہروں کی کوریج کے دوران پولیس نے ایک آسٹریلوی خاتون صحافی کو ربڑ کی گولی سے نشانہ بنایا گیا۔ آسٹریلوی نیوز چینل نائن نیوز کی نمائندہ لورین توماسی اس وقت زخمی ہوئیں جب ایک پولیس افسر نے براہ راست کیمرے کی سمت ربڑ کی گولی چلائی، جو ان کی ٹانگ پر آ لگی۔ واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکی ہے جس میں لورین کو تکلیف سے چیختے اور اپنی پنڈلی پکڑتے دیکھا جا سکتا ہے، موقع پر موجود ایک شخص نے پولیس اہلکار کو مخاطب کرتے ہوئے چیخ کر کہا کہ تم نے رپورٹر کو گولی مار دی ہے۔ لورین توماسی مظاہروں کی صورتحال بیان کر رہی...
سٹی42: ہربنس پورہ کے علاقے کینال روڈ نہر سے نامعلوم مرد کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق غوطہ خور ٹیم نے لاش کو نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے لاش کو شناخت کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ امام خمینی نے انقلاب اسلامی کے ذریعے نہ صرف ایران کو بیدار کیا بلکہ پوری دنیا کے مظلوموں خصوصاً فلسطینی عوام کیلیے آواز بلند کی۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی بلوچستان و رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا ہے کہ امام خمینی کا نام مظلوموں کے دفاع، استقامت کی علامت ہے۔ دیانتداری و اخلاص سے عوامی حقوق کے حصول ظلم و جبر کے خلاف جدوجہد وقت کی اہم ضرورت ہے۔ فلسطینی غزہ کے مسلمانوں پر مظالم کے ذمہ دار امریکہ و اسرائیل کیساتھ مسلم حکمران و سپہ سالار بھی ہیں۔ مسلمانوں کے ساتھ لاکھوں افواج اسلحہ و گولہ بارود اور ایٹم بم تک ہونے...
تجزیہ کار رامی خوری نے الجزیرہ کو بتایا کہ یہ حملہ کوئی حیران کن نہیں تھا کیونکہ اسرائیل نے حالیہ مہینوں میں خطے میں لوگوں کا قتل عام جاری رکھا ہوا ہے۔ انہوں نے ان حملوں کو اسرائیل کی طرف سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کے نمونے کے طور پر بیان کیا۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیل نے جمعرات، 5 جون 2025 کو جنوبی بیروت کے علاقوں، خاص طور پر ضاحیہ کے نواحی علاقے پر وسیع فضائی حملے کیے۔ فارس نیوز کے مطابق، گزشتہ نومبر میں حزب اللہ کے ساتھ جنگ بندی قائم ہونے کے بعد لبنانی دارالحکومت پر اسرائیل کا یہ چوتھا حملہ ہے، اور لبنانی حکام کے مطابق، جنگ بندی کے آغاز کے بعد یہ سب سے بڑا...
محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، تاہم کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ اسلام آباد اور گردونواح میں بھی گرمی کا زور برقرار رہے گا، البتہ دن کے وقت مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ جمعہ کے روز بھی ملک بھر میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرمی پڑنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ پنجاب: ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور ڈیرہ غازی خان سمیت جنوبی پنجاب کے بعض علاقوں میں گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔ دیگر اضلاع میں...
شفافیت کو فروغ دینے کے اقدامات کے تحت کےالیکٹرک نے ایک خصوصی مائیکرو سائٹ لانچ کی ہے جس کے ذریعے اس کے نیٹ ورک سے منسلک صارفین اپنے علاقے کی بجلی کی صورتحال اور نقصانات کے پروفائل کی معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔ یہ پورٹل صارفین کو ان کے علاقے کے پاور پروفائل کے بارے میں بروقت اور حقیقی معلومات فراہم کرتا ہے، تاکہ وہ بہتر طور پر آگاہ رہیں اور بجلی کی ترسیل پر اثر انداز ہونے والے عوامل کو سمجھ سکیں۔ صارفین اپنا کےالیکٹرک اکاؤنٹ نمبر درج کر کے جان سکتے ہیں کہ ان کا علاقہ بجلی کی فراہمی کے اعتبار سے کہاں کھڑا ہے، جس سے وہ بہتری کے لیے باخبر اقدامات اُٹھا سکتے ہیں۔ کےالیکٹرک...
جدہ (اوصاف نیوز)سعودی اخبار العربیہ اردو کے مطابق لوئیس ابی راشد ستر سالہ یوروگوئین سے تعلق رکھنے والے مسلمان ہیں جنہیں مشرف بہ اسلام ہوئے بیس سال ہو چکے ہیں اور اللہ نے انہیں ادائیگی حج کا موقع دیا ہے۔ انہیں اس سال خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے حج اور عمرہ کے اپنے پروگرام کے تحت بطور خاص مہمانوں میں شامل کیا ہے۔ شاہ سلمان کی طرف سے مہمانوں کی فہرست میں شامل کیے جانے کے بعد سعودی وزارت برائے اسلامی امور نے اس سلسلے میں شاہی دعوت کو عملی شکل دینے کے لیے اہتمام کیا تاکہ ستر سالہ یہ مہمان روحانی اطمینان اور ادائیگی حج کا فریضہ ادا کر سکیں۔ کیونکہ وہ طویل عرصے سے...
کراچی(اوصاف نیوز)شہر قائد چار دن سے زلزلوں کی زد میں ہے، جس کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔ اتوار سے اب تک 21 زلزلے محسوس کیے جا چکے ہیں، جس سے شہری خوف زدہ ہیں۔ قائدآباد، شاہ لطیف ٹاؤن بھینس کالونی، ڈی ایچ اے سٹی، کورنگی اور دیگر علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث عوام خوفزدہ ہو کر گھروں سے نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.1 ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کی گہرائی تقریباً 80 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز ملیر سے تقریباً 10 کلومیٹر مشرق کی جانب تھا۔ یاد رہے کہ اتوار کی شام سے کراچی میں زلزلوں کا سلسلہ شروع ہوا...
اسلام آباد کے سیکٹر جی 13 میں نامعلوم افراد نے 17 سالہ ٹک ٹاکر کو فائرنگ کر کے قتل کردیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق مقتولہ کی شناخت 17 سالہ ثنا یوسف کے نام سے ہوئی جس کا تعلق چترال سے تھا اور وہ ٹک ٹاکر تھی۔ پولیس نے واقعے کے بعد ثنا یوسف کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلیے پمز اسپتال منتقل کردیا۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے امام خمینیؒ کی بصیرت، عالمی سیاسی فہم اور مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کرنے پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ بانی انقلاب اسلامی، رہبر کبیر حضرت امام خمینی رحمۃ اللہ علیہ کی 36ویں برسی کی مناسبت سے مدرسہ خاتم النبیینؐ کوئٹہ میں "مظلوم فلسطین کی حمایت میں امام خمینیؒ کا کردار" کے عنوان سے کانفرنس منعقد ہوئی۔ جس میں علماء اور سماجی، مذہبی و سیاسی رہنماؤں نے خطاب کیا۔ تقریب کا آغاز قرآن خوانی سے کیا گیا، جسے امام خمینیؒ اور شہدائے فلسطین کی یاد میں منعقد کیا گیا۔ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر ملی یکجہتی کونسل بلوچستان و امیر جماعت اسلامی بلوچستان مولانا ہدایت الرحمن بلوچ نے...
غزہ کی جانب سے یہ راکٹ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں گیڈئون کے رتھ کے نام سے ایک وسیع زمینی آپریشن کا آغاز کر دیا ہے اور حالیہ دنوں میں غزہ کے مختلف علاقوں کو بھاری فضائی حملوں اور توپ خانے سے نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی ذرائع نے بتایا ہے کہ شمالی غزہ پٹی سے تین راکٹ صہیونی بستیوں کی جانب داغے گئے ہیں۔ فارس نیوز کے مطابق، اسرائیل کے داخلی محاذ نے اطلاع دی ہے کہ غزہ کی پٹی کے مضافات نیرم اور عین ہاشلوشا کے علاقے میں، خطرے کے سائرن کو فعال کر دیا گیا ہے۔ اسرائیلی چینل 12 کے مطابق، غزہ پٹی سے صہیونی بستیوں کی جانب...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی وزارت توانائی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان کی طرف سے اعلان کردہ بجلی کے فی یونٹ 7.41روپے کمی کا اسپیشل ریلیف اب بھی موجود ہے۔ وزارت توانائی کے پاور ڈویژن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملک کی تاریخ میں ان مہینوں میں کم ترین پن بجلی کی پیداوار اور دوسرے ایندھن سے چلنے والے مہنگے پاور پلانٹس کی وجہ سے بجلی کی پیداوار میں فیول کی قیمت میں اضافہ ہو رہا ہے۔ اسی کم پن بجلی کے رجحان کو دیکھتے ہوئے وزارت توانائی نے تمام صوبائی حکومتوں اور وفاقی متعلقہ وزارتوں کو انرجی ایفیشنٹ بلڈنگ کوڈز پر عمل درآمد کا لکھا ہوا ہے تاکہ بجلی بلوں میں گرمیوں اور شدید سردی میں کمی رہے۔...

ایران ٹرمپ کیساتھ جوہری معاہدہ کرلے ورنہ حملوں کا سامنا کرنے کیلئے تیار رہے ،سعودی عرب نے اسرائیل کا پیغام پہنچادیا
تہران (اوصاف نیوز)سعودی عرب کے وزیرِ دفاع نے گزشتہ ماہ تہران میں ایرانی حکام کو ایک دوٹوک پیغام دکہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے جوہری معاہدے پر مذاکرات کی پیشکش کو سنجیدگی سے لیں کیونکہ یہ اسرائیل کیساتھ جنگ کے خطرے سے بچنے کا واحد راستہ ہے۔ برطانوی نیوز ایجنسی کے ذرائع کے مطابق سعودی عرب کے 89 سالہ بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے بیٹے شہزادہ خالد بن سلمان کو یہ انتباہی پیغام لے کر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے پاس بھیجا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ طویل مذاکرات کیلئے زیادہ صبر نہیں رکھتے۔ شہزادہ خالد نے سینئر ایرانی حکام کے گروپ کو بتایا کہ ٹرمپ کی ٹیم جلد معاہدہ چاہے گی...
لاہور: غیرقانونی اسلحے کی فروخت میں لاہور پولیس کے ملازمین کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا اور اس سلسلے میں او سی یو سول لائن ڈویژن کے اہلکاروں نے ریلوے اسٹیشن لنڈا بازار کے قریب سے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ لاہور میں غیرقانونی اسلحے کی فروخت کے حوالے سے درج ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ لنڈا بازار ریلوے اسٹیشن کے قریب دو افراد گاڑی سے اتر کر بازو پر سیاہ اسکول بیگ لٹکائے پیدل جا رہے تھے۔ ایف آئی آر میں کہا گیا کہ او سی یو سول لائن کے سب انسپکٹر طارق نے اپنی ٹیم کے ہمراہ دونوں مشتبہ افراد کو روکا اور تلاشی کے دوران انہوں نے اپنی شناخت طارق...
اپنے جاری بیان میں بی یو جے نے اعلان کیا کہا صھافی پر تشدد میں ملوث وکلاء کیخلاف قانونی کارروائی تک وکلاء کی پریس کانفرنسز اور دیگر سرگرمی کی کوریج کا بائیکاٹ کرینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس نے کوئٹہ میں ضلع کچہری کے قریب نجی ٹی وی چینل کے رپورٹر حنیف بازئی پر وکلاء کی جانب سے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے وکلاء کے پریس کانفرنسز و دیگر سرگرمیوں کی کوریج کے بائیکاٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ بی یو جے کے بیان میں کہا گیا کہ اس واقعے میں نہ صرف صحافی کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا، بلکہ آزادی صحافت، آئینی حقوق اور انسانی وقار کو بھی پامال کیا گیا۔ وکلاء نے صحافی...
اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو کے دوران سابق صدر تحریک حسینی اور موجودہ ڈپٹی سیکرٹری انجمن حسینیہ کا کہنا تھا کہ امام خمینی جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں، انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے جب لاشرقیہ ولا غربیہ کا نعرہ بلند کیا تو اس وقت دنیا کو یہ ماورائے عقل لگا، مگر آج اس نے حقیقت کا روپ دھار لیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںعلامہ سید تجمل الحسینی کا تعلق ضلع کرم کے علاقے ابراہیم زئی سے ہے۔ ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کرنے کے بعد، جامعۃ الشہید عارف الحسینی پشاور میں ابتدائی دینی علوم حاصل کئے۔ یہاں سے فراغت کے بعد اعلیٰ دینی علوم کے حصول کیلئے قم (ایران) چلے گئے۔ تحصیل علم کیساتھ موصوف...
اسلام آباد، پولیس افسر کے قتل میں ملوث 2ملزمان ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 29 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) تھانہ شہزاد ٹاون کی حدود میں پولیس پارٹی پر شدید فائرنگ کے بعد جوابی کارروائی میں پولیس افسر کے قتل میں ملوث 2 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ترجمان اسلام آباد پولیس نے بتایا کہ گزشتہ روز اسسٹنٹ سب انسپکٹر سدھیر احمد عباسی کو شہید اور کانسٹیبل جعفر جہانگیر کو شدید زخمی کرنے والے دونوں ڈکیت اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے۔ترجمان کے مطابق پولیس ٹیم گرفتار ڈکیت گینگ کے 2 خطرناک ملزمان کو ساتھی ڈکیتوں کی گرفتاری اور ریکوری کے لیے نشان دہی کی غرض سے لے کر جارہی تھی۔پولیس ٹیم کے گینگ کے ٹھکانے...
فائل فوٹو۔ سیکیورٹی فورسز نے بھارتی پراکسی تنظیم "فتنہ الہندوستان" کے 5 دہشت گرد ہلاک کردیے۔ مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 28 مئی کو بلوچستان میں 2 مختلف کارروائیاں کیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع لورا لائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا۔ جس کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے بعد بھارتی سرپرستی میں کام کرنے والے 4 دہشتگرد مارے گئے، دہشتگردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔ ہلاک دہشتگرد دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے...
—فائل فوٹو کراچی کے مختلف علاقوں سے آج اب تک نامعلوم افراد کی 4 لاشیں ملی ہیں۔یہ بات ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے جاری کیے گئے بیان میں بتائی ہے۔ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کے مطابق ان چاروں مرنے والوں کی موت کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ سچل، گھر سے خاتون کی لاش ملی کراچی سچل تھانے کی حدود صادق ٹاؤن میں واقع گھر سے... ایدھی فاؤنڈیشن کے ترجمان نے بتایا ہے کہ تمام میتوں کو ایدھی ہوم سہراب گوٹھ کے سرد خانے منتقل کر دیا گیا ہے۔ترجمان ایدھی فاؤنڈیشن کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ لاشیں سائٹ ایریا، گارڈن، ناردرن بائی پاس اور پورٹ قاسم سے ملی ہیں۔
اسلام آباد: ایف بی آر نے اسمگل شدہ اشیاء کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والوں کو 5 لاکھ روپے تک انعام دینے کا اعلان کردیا۔ اس حوالے سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کسٹمز کمانڈ فنڈ قائم کرنے کا باضابطہ طور پر نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔ ایف بی آر کے مطابق کسٹمز کمانڈ فنڈ سے اسمگلنگ روکنے کیلئے معلومات فراہم کرنے والوں کو پیشگی ادائیگی کی جائے گی، اسمگل شدہ اشیاء کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کو 5 لاکھ روپے تک معاوضہ فراہم کیا جا سکے گا۔ نوٹی فکیشن کے مطابق فنڈ کو انسداد اسمگلنگ کارروائی کے اخراجات کیلئے استعمال میں لایا جا سکے گا، فنڈ سے کسٹمز افسران کو...

پاکستان کو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں خصوصاً فلسطین کیلیے بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے: مولانا فضل الرحمٰن
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ عالمِ اسلام کی پہلی ایٹمی طاقت کا اعزاز پاکستان کو حاصل ہے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابق یوم تکبیر پر اپنے پیغام میں مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان کے دفاع پر کوئی آنچ نہیں آنے دیں گے۔ پاکستان کو دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں خصوصاً فلسطین کے لیے بھرپور آواز بلند کرنے کی ضرورت ہے۔پاکستان کو اسلامی فلاحی ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔قیامِ پاکستان کے لیے لاکھوں مسلمانوں نے قربانیاں دیں، پاکستان کا دفاع ایمانی فریضہ ہے۔ سینیٹ سے پنجاب کی خالی نشست کا الیکشن کیوں ملتوی کیا گیا ؟ وجہ سامنے...
کولمبیا کے پُرسکون شہر بوگا میں اچانک آسمان چمکا، اور پھر کچھ ایسا ہوا جس نے نہ صرف مقامی لوگوں کو چونکا دیا بلکہ ساری دنیا کو حیرت میں ڈال دیا۔ آسمان سے ایک چمکدار، وزنی دھاتی گولہ زمین پر آگرا۔ ایسا منظر جو صرف سائنس فکشن فلموں میں دیکھا جاتا تھا، اب حقیقت میں لوگوں کے سامنے تھا۔ یہ پراسرار شے محض ایک گول دھات کا ٹکڑا نہیں بلکہ معمہ بن چکی ہے۔ مقامی ماہرین، خاص طور پر محقق جوس لوئس ویلازکویز، اس گولے کا بغور مطالعہ کر رہے ہیں اور ان کا مشاہدہ خاصا حیران کن ہے۔ گولے کی تین الگ سطحیں ہیں، مگر اس میں نہ کوئی جوڑ ہے، نہ کوئی ویلڈنگ کا نشان۔ گویا یہ کسی...
عزاداری ایکشن کمیٹی قصبو کے اراکین سے آنلائن اجلاس کے موقع پر علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ گزشتہ سال عاشور کے دن عزاداری امام حسین (ع) پر افسوسناک اور ناجائز حملہ کیا گیا، جسکے دوران نہتے عزاداروں پر پتھراؤ کیا گیا اور بعد ازاں تین جھوٹے اور جعلی مقدمات درج کیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ دادو میں جھوٹے مقدمات سے عزاداروں کو دبانے اور عاشقان امام حسین علیہ السلام کو خوفزدہ کرنے کی کوشش کی گئی۔ عزاداروں نے بے خوف ہوکر جبر کا مقابلہ کیا۔ یہ بات انہوں نے عزاداری ایکشن کمیٹی قصبو ضلع دادو کے اراکین اور بانیان مجالس کے ساتھ...
پشاور (اوصاف نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے دہشت گردوں سے مراسم رکھنے والے سرکاری ملازمین کی فہرستیں تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق دہشت گردوں کے علاوہ منشیات فروشوں سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کے گرد بھی گھیرا تنگ کر دیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس اور ڈسٹرکٹ انٹیلی جنس اداروں سے مشکوک سرگرمیوں میں ملوث ملازمین کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں، دہشت گرد تنظیموں سے تعلق رکھنے والے ملازمین کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین سے متعلق پولیس اور انٹیلی جنس اداروں کے ڈیٹا کی نادرا سے تصدیق کی جائے گی، مشکوک ملازمین کی جائیدادیں اور بینک کھاتے ایف بی آر...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26 مئی 2025)سپریم کورٹ نے ججز کے تبادلوں سے متعلق اہم آئینی مقدمے کی سماعت کے دوران ریمارکس دیئے ہیں کہ ججز کے تبادلوں میں 4 مراحل پر عدلیہ کی منظوری لازمی ہے، ججز کے تبادلوں سے متعلق اہم آئینی مقدمے کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ میں عدلیہ کی خودمختاری، سنیارٹی اور آئینی آرٹیکلز پر گہرے سوالات اٹھا دئیے گئے۔ سپریم کورٹ میں ججز ٹرانسفر کیس کی سماعت جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بنچ نے کی جس میں وکیل فیصل صدیقی نے دلائل دیئے جب کہ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان کل اپنے دلائل جاری رکھیں گے۔وکیل فیصل صدیقی نے موقف اپنایا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا قیام آئین کے...
لندن(اوصاف نیوز) پنجاب کا طالبعلم ایف بی آئی کی نظروں میں اچانک کیسے آگیا اور کیوں گرفتار ہوا۔ چار سال قبل گرفتار ہونے والے پاکستانی طالبعلم کی گرفتاری کی داستان برطانوی خبررساں ادارے بی بی بی سی اردو نے شائع کرکے نئے سوالات اٹھادیئے ۔ خبر رساں ادارے کے مطابق آج سے لگ بھگ چار سال قبل پاکستان سے ’ابنِ عبداللہ الپاکستانی‘ نامی ایک انسٹاگرام صارف نےعراق میں موجود ایک دوسرے صارف سے ’گھر بیٹھے بم بنانے کی ترکیب‘ جاننے کے لیے بات چیت کی۔ انسٹاگرام پر جب وہ ’پروفیشنل کوک 67‘ نامی صارف سے امونیم نائیٹریٹ، سلفر، امونیم پاؤڈر، چارکول اور دیگر اجزا وغیرہ کے استعمال سے ’بم بنانے کی ابتدائی تربیت لینے کی کوشش کر رہے تھے‘ تو...
گزشتہ 3 برسوں کے دوران کرپشن اور دیگر بدعنوانیوں میں ملوث 3503 سرکاری ملازمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وفاقی اداروں میں کرپشن میں ملوث ملازمین کی گرفتاری اور ان سے کی جانے والی ریکوریز سے متعلق رپورٹ سامنے آئی ہے جس کےمطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ نے سال 2022 سے 25 تک 47 ایف آئی آر رجسٹر کر کے 434 ملزمان کے خلاف تحقیقات کیں۔ رپورٹ کے مطابق کرپشن میں ملوث 56 سرکاری ملازمین سے مجموعی طور پر 6 ہزار 367 ایکڑ اراضی جس کی مالیت 41 ارب 53 کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے بازیاب کرائی گئی ہیں۔ علاوہ ازیں کرائے اور بقایا جات کی مد میں 99 کروڑ روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔ بجلی...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2025ء)سونے کی سلاخوں اور اینٹوں کی اسمگلنگ کے علاوہ غیر قانونی کاروبار میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ترجمان کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے کراچی میں صدر کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے سونے کی سلاخوں کی اسمگلنگ اور غیر قانونی فروخت و خریداری میں ملوث 5 ملزمان کو گرفتار کیا۔ملزمان بیرون ملک حوالہ ہنڈی نیٹ ورک کے ذریعے ادائیگیاں کرنے میں ملوث تھے ۔(جاری ہے) ملزمان کی تحویل سے 11,58,62,000روپے اور سونے کی 10 تولہ وزنی سونے کی 17اینٹیں برآمدکرلی گئیں۔چھاپا مار کارروائی کے دوران سونے کے اندراج سے متعلق رجسٹر اور پیڈز بھی قبضے میں لیے گئے ہیں۔ گرفتار ملزمان میں ناصر...
لوئر دیر: دیر لوئر کے مختلف علاقوں میں جنگلات کو لگی آگ نے خطرناک صورت اختیار کر لی۔ آگ تیزی سے پھیل رہی ہے اور اس کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث بلند شعلے کئی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق گھنے جنگلات اور جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے۔ آگ نے اب تک کئی کلومیٹر کے علاقے کو متاثر کیا ہے، جس سے ماحولیاتی نظام کو بھی شدید خطرات لاحق ہو چکے ہیں۔ ریسکیو ادارے، محکمہ جنگلات، وائلڈ لائف، سول ڈیفنس اور مقامی رضاکار آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں، تاہم دشوار گزار پہاڑی علاقوں اور شدید گرمی کے باعث امدادی کاموں میں مشکلات...
ایک ہنگامی اجلاس سے خطاب میں اسرائیلی وزیراعظم نے دھمکی دی کہ ہم سے نفرت کرنے والوں نے یہ حملہ کیا ہے، جنھیں اس کی قیمت چکانا ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا میں ایک حملے میں 2 اسرائیلی سفارت کاروں کے قتل کے بعد دنیا بھر اسرائیلی سفارت خانوں پر حملوں کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزراعظم نیتن یاہو نے اس حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس میں اہم فیصلے کیے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل واشنگٹن میں مرنے والوں کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اس حملے کے بعد ہم فوری طور پر دنیا بھر میں اپنے...
مزید حملوں کا خدشہ؛ نیتن یاہو کا دنیا بھر میں اسرائیلی سفارتخانوں کی سیکیورٹی بڑھانے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس )امریکا میں ایک حملے میں 2 اسرائیلی سفارت کاروں کے قتل کے بعد دنیا بھر اسرائیلی سفارت خانوں پر حملوں کا خدشہ مزید بڑھ گیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی وزراعظم نیتن یاہو نے اس حوالے سے ایک ہنگامی اجلاس میں اہم فیصلے کیے ہیں۔ اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل واشنگٹن میں مرنے والوں کے خاندانوں کے ساتھ ہے۔ نیتن یاہو نے مزید کہا کہ اس حملے کے بعد ہم فوری طور پر دنیا بھر میں اپنے...
سٹی42: شہر لاہور کے تین مختلف مقامات سے تین نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جو بظاہر نشے کے عادی معلوم ہوتے ہیں۔ لاشیں ایدھی فاؤنڈیشن کے ذریعے ہسپتال منتقل کر دی گئیں۔ ایدھی کے ترجمان کے مطابق شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے سے 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔لاری اڈا مین بازار سے 28 سالہ نامعلوم شخص مردہ حالت میں ملا اور کوٹ لکھپت کے علاقے چندرائے روڈ سے بھی ایک نامعلوم شخص کی لاش ملی۔ترجمان کے مطابق جاں بحق تینوں افراد کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی تاہم ابتدائی اندازے کے مطابق وہ منشیات کے عادی معلوم ہوتے ہیں۔ خصوصی بچوں کےسکولوں کے اوقات کار میں کمی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 22 مئی ۔2025 )وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے وفاقی اداروں میں کرپشن میں ملوث ملازمین کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش کردی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے گزشتہ 3 سال کے دوران کرپشن میں ملوث سرکاری اداروں کے 3 ہزار 500 ملازمین کو گرفتار کیا ہے. رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے کی قومی اسمبلی میں پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرپشن میں ملوث 8 ہزار 784 ملازمین کے خلاف انکوائریاں شروع کی گئیں، انکوائریوں کے بعد 3 ہزار 479 مقدمات درج کیے گئے.(جاری ہے) ایف آئی اے نے ملزمان کے خلاف کرپشن پر 2 ہزار 206 مقدمات درج کرکے انہیں...
اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ معصوم اور بے گناہ بچوں کو نشانہ بنانا بزدلی کی انتہا ہے، جو نہ دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق ہے اور نہ ہی کسی مہذب معاشرے میں ایسے گھناؤنے فعل کی گنجائش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی سیکرٹری نشر و اشاعت علامہ مقصود علی ڈومکی نے خضدار میں معصوم بچوں کی اسکول بس پر ہونے والے دہشتگردانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک، دلخراش اور شرمناک ہے۔ معصوم اور بے گناہ بچوں کو نشانہ بنانا بزدلی کی انتہا ہے، جو نہ دین اسلام کی تعلیمات کے مطابق ہے اور نہ ہی کسی مہذب معاشرے میں ایسے گھناؤنے...
ایم ڈبلیو ایم سندھ کے صدر کا کہنا تھا کہ استعماری قوتیں ملک میں عدم استحکام دیکھنا چاہتے ہیں، بلوچستان میں جاری دہشتگردی میں دہشتگرد جماعتوں کے پیچھے بھارتی و اسرائیلی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہیں، دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھر پور ایکشن لیا جانا ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ باقر عباس زیدی نے خضدار معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ بزدلانہ کاروائی میں بھارت اور اسرائیل ملوث ہے، اس سے قبل بھی پشاور سانحہ آرمی پبلک اسکول میں معصوم بچوں کو دہشتگردی کا نشانہ بنایا گیا تھا، بلوچستان میں مسلسل دہشتگری پھیلا کر ہر طبقات میں خوف کی فضا پیدا...
تحصیل ادینزئی کے مختلف علاقوں خانپور، ترناؤ، اسبنڑں، باغکنڈئ، رامیال غزو، باڈوان، کوٹیگرام اور اوسکئی کے گھنے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی۔ آگ نے کئی کلومیٹر پر علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دیر لوئر کے مختلف علاقوں کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی۔ تحصیل ادینزئی کے مختلف علاقوں خانپور، ترناؤ، اسبنڑں، باغکنڈئ، رامیال غزو، باڈوان، کوٹیگرام اور اوسکئی کے گھنے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی۔ آگ نے کئی کلومیٹر پر علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آگ تیزی کے ساتھ آبادی کی طرف بڑھنے لگی ہے جبکہ گھنے جنگلات اور جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو 1122، محکمہ جنگلات، وائلڈ...
اپنے بیان میں علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ اسرائیلی بربریت کیخلاف دنیا بھر میں آوازیں بلند ہو رہی ہیں، لیکن بدقسمتی سے بیشتر مسلم ممالک کے حکمران اس ظلم کیخلاف کوئی سنجیدہ اقدام کرنے کے بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے غزہ میں پیدا ہونے والے سنگین انسانی بحران پر اقوام متحدہ کی تازہ ترین وارننگ کو عالم انسانیت کے ضمیر کو جھنجھوڑنے والی خبر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے انسانی امور کے سربراہ ٹام فلیچر نے خبردار کیا ہے کہ اگر 48 گھنٹوں کے اندر اندر غزہ میں فوری انسانی امداد فراہم نہ کی گئی تو تقریباً 14 ہزار شیر خوار...