2025-08-02@05:29:31 GMT
تلاش کی گنتی: 462
«نامعلوم شخص کی لاش»:
(نئی خبر)
سپریم کورٹ نے بجلی بلوں میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سرچارجز کے خلاف درخواست سماعت کے لیے منظور کرلی ہے۔ سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ختم کردیے ہیں۔ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے درخواست کو آئی پی پیز کیس کے ساتھ سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بجلی کی ہوشربا قیمتوں اور آئی پی پیز کو ادائیگیوں کیخلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر جسٹس جمال مندوخیل نے کہا کہ بجلی کے بلوں میں وصول ٹیکسز خزانے میں جاتے ہیں۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے کہا کہ بجلی کی قیمتوں پر نیپرا میں سماعت بھی ہوتی ہے۔ جسٹس حسن اظہر رضوی نے استفسار کیا کہ جماعت اسلامی نے کبھی نیپرا سماعت کے دوران...
ٹھل میں محفل جشن سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ دین اسلام کو ہر دور میں ایسے مدافعین ملے ہیں کہ جنہوں نے کفر و نفاق کے مقابلے میں دین خدا کے تحفظ اور بقاء کیلئے بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آئمہ اہل البیت علیہ السلام کی بے مثال قربانیوں کے سبب آج دین اسلام زندہ اور تابندہ ہے۔ یہ بات انہوں نے ٹھل میں مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علماء کونسل، اصغریہ آرگنائزیشن اور مسجد کمیٹی ٹھل کے زیر اہتمام جامع مسجد ٹھل میں منعقدہ جشن مدافعان اسلام کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جشن مدافعان اسلام سے...
یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین مظلوموں کی حامی جماعت ہے۔ ہم نے ہمیشہ کشمیر اور فلسطین کے مظلوموں کے حق میں آواز بلند کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کہ امت مسلمہ اور پاکستانی عوام کے دل مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ کشمیر ہماری شہ رگ حیات ہے، اور ہم کبھی بھی کشمیری عوام کو تنہاء نہیں چھوڑیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جیکب آباد میں سٹی آف نالج پبلک اسکول کے زیر اہتمام یوم یکجہتی کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ مظلوم کشمیری عوام سے...

یوم یکجہتی کشمیر: صدر اور وزیراعظم کا مظلوم کشمیریوں کی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کا عزم
صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مظلوم کشمیریوں کے عزم و استقلال پر انہیں زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے لیے اپنی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ریاستی دہشتگردی اور جبر کے سامنے کشمیری عوام کے عزم و استقلال کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے لیے اپنی مکمل اخلاقی، سفارتی اور سیاسی حمایت جاری رکھیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: یوم یکجہتی کشمیر: آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’کشمیر بنے گا پاکستان‘ جاری ایوان...
لاہور میں کشمیر کانفرنس سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم پنجاب کے صدر نے کہاکہ بھارت جیسی ناکام ریاست یہ بھول چکی ہے کہ حکومت کفر سے قائم رہ سکتی ہے لیکن ظلم سے نہیں اور ظلم جب بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے، ہمیں مولائے کائنات علی ابن ابی طالب علیہ السلام نے یہ درس دیا ہے، کہ ہم ہر مظلوم کے حمایتی اور ہر ظالم کیخلاف ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین صوبہ پنجاب کے صدر علامہ سید علی اکبر کاظمی نے لاہور میں کشمیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کسی صورت بھی مظلوم کشمیریوں کی آزادی تحریک کو نہیں روک سکتا، وہ وقت دور نہیں جب مظلوم کشمیری عوام کیلئے آزادی کا سورج طلوع...
لاہور کے تفریحی مقام جلو پارک میں عملے کی مبینہ غفلت کے باعث شیر پنجرے سے باہر نکل آیا تھا، واقعے کی چھان بین اور ذمہ داران کے تعین کے لیے تحقیقاتی کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ پارک انتظامیہ کے مطابق واقعہ عملے کے رکن کی سنگین غفلت کے باعث پیش آیا اور پنجرے کا دروازہ کھلا رہ جانے کے باعث شیر پنجرے سے باہر آ گیا۔ شیر کے باہر آنے پر پارک میں خوف وہراس پھیل گیا تھا۔ وائلڈ لائف عملے نے فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے شیر کو قابو میں کرنے کے لیے اسے بے ہوش کیا اور پھر واپس پنجرے میں منتقل کر دیا۔ مزید پڑھیں: شیرنی اور اسکا بچہ ہلاک کرنے کے جرم میں پانچ...
استور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شمس الحق لون نے کہا کہ استور سمیت پورے گلگت بلتستان میں جہاں جہاں قانون کی رٹ کو چیلنج کیا جائے گا ان کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر داخلہ شمس الحق لون نے کہا ہے مذہبی و سیاسی سرگرمیوں میں ملوث سرکاری ملازمین کی فہرست تیار ہو رہی ہے جن کیخلاف سخت کارروائی ہو گی۔ استور کے امن کو سبوتاژ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا، چاہے وہ کسی بھی فرقے سے تعلق رکھتے ہوں، حکومت کی رٹ ختم ہوئی ہے نہ ہی کمزور ہوئی ہے،حکومت ایک پہاڑ ہے جو پہاڑوں کو چیر کر ٹنل بھی بناتی ہے۔ استور میں ڈپٹی کمشنر محمد طارق اور...
اسلام آباد: محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ محکمہ موسمیات کےمطابق ملک کے بیشتر میدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کی توقع ہے تاہم بالائی خیبر پختو نخوا،گلگت بلتستان،کشمیر اورخطہ پوٹھوہارمیں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور پہاڑوں برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع ابر آلود رہنے کے علا وہ تیز ہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔مری، گلیات اور گرد و نواح میں رات کے اوقات میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ بارش اور برفبا ری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع...
پاکستانی نوجوان کی محبت میں پاکستان آنی والی امریکی خاتون اچانک گارڈن ویسٹ کے رہائشی اپارٹمنٹ سے آن لائن ٹیکسی میں سوارہوکر نامعلوم مقام پرروانہ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نوجوان کی محبت میں پاکستان آنی والی امریکی خاتون اونیجا اینڈریورابنس گارڈن ویسٹ کے رہائشی اپارٹمنٹ علی آرکیڈ سے اچانک روانہ ہوگئی۔ امریکی خاتون نے آن لائن ٹیکسی منگھوائی اورٹیکسی میں سوار ہوکرنامعلوم مقام پرروانہ ہو گئی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں نہیں معلوم کہ امریکی خاتون کہاں گئی ہے۔ امریکی خاتون کی سیکیورٹی پرتعینات پولیس اہلکارون کوموٹرسائیکل پرآن لائن ٹیکسی کے پیچھے روانہ کیاگیا تھا تاہم امریکی خاتون متعلقہ تھانے کی حدود سے کہیں اورچلی گئی جس کا پولیس کوعلم نہیں ہوسکا۔ اس قبل امریکی خاتون کی...
پیار میں دھوکا کھانے والی امریکا سے آئی ہوئی خاتون کراچی میں نامعلوم منزل کی جانب روانہ ہوگئی۔ رپورٹس کے مطابق امریکی خاتون نے آن لائن ٹیکسی منگوائی اور بیٹھ کر نامعلوم منزل کی جانب روانہ ہوگئی، تاہم وہ گلشن حدید کا بار بار پوچھ رہی تھی۔ پولیس اہلکار موٹرسائیکل پر آن لائن ٹیکسی کے پیچھے روانہ ہوگئے، اور امریکی خاتون کا تعاقب کرنے پر مجبور ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews امریکی خاتون آن لائن ٹیکسی پولیس پیار میں دھوکا تعاقب روانہ نامعلوم منزل نوجوان وی نیوز
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) کسٹمز ریگولیٹری ڈیوٹی کیس کی سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر اوربیرسٹر صلاح الدین میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دوران سماعت جسٹس محمد علی مظہر نے کہاکہ تاثر مل رہا ہے آپ یہاں سنجیدہ نہیں ہیں،بیرسٹر صلاح الدین نے کہاکہ آپ میری ساکھ پر سوال اٹھائیں گے تو ویسا ہی جواب دوں گا، جسٹس امین الدین نے کہاکہ بات کسی اور طرف جا رہی ہے، ایسے نہ کریں۔ قبل ازیں سپریم کورٹ آئینی بنچ میں کسٹمز ریگولیٹری ڈیوٹی کیس کی سماعت ہوئی،آئینی بنچ نے جسٹس منصور علی شاہ کے 13اور16جنوری کے آرڈر واپس لے لئے۔ آئینی بنچ نے نذرعباس توہین عدالت کیس کا ریکارڈ...

حکومت نےنوجوانوں کی ترقی کیلئے انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں، دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس وزارتی سمٹ میں مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، رانا مشہود احمد خان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 جنوری2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے کہا ہے کہ نوجوانوں کی ترقی کیلئے حکومت نے انقلابی منصوبے شروع کئے ہیں، پاکستان میں ہونے والے دولت مشترکہ ایشیا یوتھ الائنس وزارتی سمٹ میں مختلف ممالک کے درمیان تعاون اور تبادلوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، ڈیجیٹل یوتھ ہب پورٹل پر نوجوانوں کیلئے ملک اور بیرون ملک ملازمتوں، سکالر شپس کے مواقع کے بارے میں آگاہی ہو گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ رانا مشہود احمد خان نے کہا کہ معیشت، سیاست سمیت ہر شعبے میں ہر آنے والا دن ملک میں نئی خوشخبریاں لا رہا ہے،...
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپورنے کہا ہے کہ ماضی کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے آج ملک اس صورتحال سے دو چار ہے، آج ہمیں سوچنے کی ضرورت ہے کہ ہم اپنی آنے والی نسلوں کو کس طرح کا ملک چھوڑ کر جارہے ہیں۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کی میزبانی میں مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین کا مشاورتی اجلاس ہوا ہے۔ اس اجلاس میں پروفیسر ابراہیم، لیاقت بلوچ، صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر، قاری محمد یعقوب شیخ، سید ناصر عباس شیرازی، پیر سید ہارون گیلانی، علامہ عارف حسین واحدی، محمد علی درانی، بیرسٹر گوہر، اسد قیصر، بیرسٹر محمد علی سیف، علامہ ابتسام الہی ظہیر، اور دیگر سیاسی و مذہبی رہنما شامل ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے...
چنیوٹ(آئی این پی)ایف آئی اے نے چنیوٹ کے علا قہ چناب نگر سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ قادیانی گینگ کے مرکزی سرغنہ وقاص ریاض کو گرفتار کرلیا،ایف آئی اے نے تحویل میں لیکر نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا،مزید انکشافات متوقع ہیں،بتایا گیاہے کہ ایف اے نے ایک ہفتہ کے دوران دوسری مرتبہ چناب نگر میں کاروائی کر کے انسانی اسمگلنگ میں ملوث بدنام زمانہ قادیانی گینگ کے سرغنہ وقاص ریاض کو گرفتارکر لیا ،اور نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا،گینگ یورپ بھجوانے کے نام پر 31شہریوں ستے چار کروڑ روپے ہتھیا چکا ہے،بیرون ملک ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرلیا گیا،ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل فیصل آباد زون کی ٹیم نے شہریوں کی شکایات پر...
جماعت اسلامی نے بجلی بلوں اور آئی پی پیز کے معاملے پر 29 جنوری کو ملک گیر احتجاج کی کال دیدی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی پی پیز کے معاملے پر 29 جنوری کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا، انہوں نے کہا کہ ہم اراکین اسمبلیوں کی تنخواہوں میں اضافہ بھی مسترد کرتے ہیں، ایسی صورت حال ہے جہاں غربت میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے لیکن حکومت نہیں سوچ رہی ہے۔ اس موقع پر امیر جماعت اسلامی نے متنازع پیکا ایکٹ کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہ ضرور چاہتے ہیں کہ میڈیا کا کوڈ آف کنڈکٹ بنے جس کی سب پابندی کریں، سب مل کر مذہب اور ملک کے خلاف...
لاہور میں دو سالہ بچے کے اغوا اور قتل میں ماں ہی ملوث نکلی، پولیس نے ملزمہ اور اس کے آشنا سمیت تین ملزمان کو گرفتارکرلیا، بچے کی جلی ہوئی لاش بھی برآمد کرلی گئی۔ملزمہ نے آشنا کے ساتھ مل کر واردات کا منصوبہ بنایا، جس کے بعد دو سالہ اذلان 23 جنوری کو رائیونڈ سے اغوا ہوا۔پولیس نے مشکوک بیانات پر مغوی کی ماں کا موبائل فون چیک کیا تو مسلسل رابطے قریبی رشتہ دار سے نکلے جس پر ملزمہ کو حراست میں لے کر تفتیش کی گئی تو اس نے بیٹے کے اغوا کے بعد قتل کا انکشاف کردیا۔پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر لاش کوٹ رادھا کشن سے برآمد کی۔گرفتار ملزمان میں مرکزی ملزم اسلام، نوکرانی ثنا...
ہالا (نمائندہ جسارت) مدرسہ دارالعلوم الاسلامیہ میں سندھ کے نامور مفتی خالد کی قیادت میں 66 حفاظ کرام، 21 علمائے کرام کی دستار بندی کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سندھ کے نامور علمائے کرام مفتی خالد، مولانا صبغت اللہ جوگی، مولانا جمال الدین، مولانا گل حسن زنئور، مولانا ابرار انصاری، مولانا حاجی احمد سنائی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن وہ درس انقلاب ہے جس کی تعلیمات پر عمل کرنے سے دونوں جہانوں کی کامیابی اور تمام بحرانوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے، پوری دنیا کی اُمت مسلمہ کومتحد ہونے اور فتنہ فساد سے دور رہ کر آپس میں محبتیں بانٹنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حفاظ اور علماء کرام کی ذمہ...
ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) آل سندھ ٹریڈ یونین فیڈریشن نصیر ڈویژن حیدرآباد کی جانب سے کسانہ موری آفس میں لوئر اسٹاف کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف اجلاس منعقد کیا گیا، جس میں بھاری اکثریت سے مختلف قراردادیں منظور کی گئیں۔ اجلاس میں رہنماؤں نے ملازمین کے ساتھ ہونے والی ناانصافیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ آبپاشی ہمارے لیے ماں کی مانند ہے اور افسران والدین جیسے ہیں، لیکن بدقسمتی سے لوئر اسٹاف کے ساتھ ہمیشہ سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جاتا ہے۔ رہنماؤں نے شکایت کی کہ بیلدار، ٹنڈیل، خلاصی، داروغہ، مالی اور نائب قاصد جیسے ملازمین ہمیشہ بڑے افسران کے نشانے پر رہتے ہیں، ان کے خلاف بلاجواز تبادلے کیے جاتے ہیں اور تعیناتی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلوں کی منظوری دے دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے غیرملکی 86 پائلٹس کے لائسنس کی توثیق میں دو سال کی منظوری دے دی۔ 2025 میں نئے پائلٹس کی شمولیت کی فارن ویلیڈیشن میں تین سال کی توسیع کردی گئی۔ توشہ خانہ ایکٹ 2024 پر نظرثانی کے لیے وزیر دفاع کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی تعمیر نو کے عمل کی نگرانی کے لیے بھی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پرائم منسٹر ریلیف پیکیج مستحق تک پہنچانے کے لیے نئی موثر حکمت...
راولپنڈی: پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری کی لاش کو حکام نے افغان حکومت کے حوالے کردیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 11 جنوری کو پاکستان میں دہشت گردی کرنے والا افغان شہری بلوچستان کے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں مارا گیا تھا۔ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ پاکستان میں ہلاک ہونے والے افغان دہشت گرد کی شناخت محمد خان احمد خیل ولد حاجی قاسم دوران خان کے نام سے ہوئی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد محمد خان احمد خیل افغانستان کے گاؤں بلورائے ضلع وازیخوا صوبہ پکتیکا کا رہنے والا تھا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گرد افغان شہری کی...
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بگن، پستہ ونی اور ملحقہ علاقوں میں کارروائی کی جارہی ہے، بگن ڈاڈ قمر اور ملحقہ قریبی پہاڑوں میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ لوئر کرم کے علاقوں میں شرپسندوں کیخلاف کارروائیاں تیسرے روز بھی جاری ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ضلع کرم کے متاثرہ علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف جاری کارروائیاں کے دوران کرفیو نافذ ہے، لوئر کرم کے متاثرہ علاقوں میں سیکورٹی فورسز اور پولیس کے دستے بھی موجود ہیں۔ ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ بگن، پستہ ونی اور ملحقہ علاقوں میں کارروائی کی جارہی ہے، بگن ڈاڈ قمر اور ملحقہ قریبی پہاڑوں میں بھی دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ذرائع...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 20 جنوری 2025ء) 78 سالہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے سینتالیسویں صدر کا حلف اٹھا لیا ہے۔ 2017ء میں ٹرمپ نے ملک کے پینتالیسویں صدر کے طور پر منصب سنبھالا تھا۔ گو کہ اس وقت وہ سیاسی طور پر مقابلتاً نئے اور ناتجربہ کار تھے، اب البتہ کئی اہم سیاسی شخصیات اور کاروباری میدان کے بڑے بڑے نام ان کے ساتھ ہیں۔ فرانس اور یورپ کو ٹرمپ کے خلاف کھڑا ہونا چاہیے، فرانسیسی وزیر اعظم ٹرمپ کی فتح ریلی: صدارت کے پہلے ہی دن ایگزیکٹو آرڈرز کے بہت سے وعدے مستقبل کے یوکرینی بفر زون میں جرمن فوجی تعیناتی ممکن، وزیر دفاع انتہائی سرد موسم کی وجہ سے پیر بیس جنوری کے روز...
پشاور میں وفود سے بات چیت کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے صوبائی امیر کا کہنا تھا کہ صوبے میں حکومتی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے اور سرکاری محکموں میں بدترین کرپشن کا سلسلہ جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی کے امیر عبدالواسع نے صوبہ بھر بالخصوص پشاور میں قتل وغارت گری، جرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور امن و امان کی دگرگوں صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف حکومت نے لوئر کرم میں آپریشن کا آغاز کردیا ہے جبکہ دوسری طرف پورا صوبہ عملاً بدامنی کی بدترین لپیٹ میں ہے اور صوبے میں حکومتی رٹ نہ ہونے کے برابر ہے اور سرکاری محکموں میں بدترین کرپشن کا سلسلہ جاری...
اسلام آباد : سابق سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ عافیہ صدیقی کی رہائی میں مخلوط حکومت کی جانب سے رکاوٹیں ڈالنے کی اطلاعات ہیں . آصف زرداری اور شہباز شریف سمیت دیگر سے اپیل کی وقت ضائع مت کیجئے۔سابق سینیٹرمشتاق احمد نے ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی کے معاملے پر اپنے بیان میں کہا کہ اطلاعات ہیں مخلوط حکومت عافیہ صدیقی کی رہائی میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے. ان کی رہائی کیلئے چند لمحے، گھڑیاں اور ساعتیں رہ گئی ہیں۔جماعت اسلامی رہنما نے آصف زرداری اور شہبازشریف سمیت دیگر سے اپیل کی وقت ضائع مت کیجئے۔انھوں نے بتایا کہ 16لاکھ سےزائدلوگوں نےآئن لائن پٹیشن کے ذریعے عافیہ صدیقی کی رہائی کامطالبہ کیا. 16لاکھ لوگوں کا آن لائن پٹیشن کے...
—فائل فوٹو لوئر کرم کے علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف کارروائیاں دوسرے روز بھی جاری ہیں۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف جاری کارروائیاں کے دوران کرفیو نافذ ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لوئر کرم کے متاثرہ علاقوں میں سیکیورٹی فورسز اور پولیس کے دستے بھی موجود ہیں۔ یہ بھی پڑھیے لوئر کرم میں دہشتگردوں کیخلاف ممکنہ آپریشن کا پلان تیار لوئر کرم کے متاثرہ علاقوں سے اب تک 20 خاندان گھر خالی کر چکے ہیں، کچھ متاثرہ خاندان رشتے داروں کے گھر اور کچھ ہنگو منتقل ہوئے ہیں۔کمشنر کوہاٹ نے کہا کہ کرم میں کارروائیاں مقامی افراد کے خلاف نہیں بلکہ شرپسندوں کے خلاف کی جا رہی ہے۔دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ پشاور...

امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ پانی کانفرنس کی تیاریوںکے جائزہ کیلیے صوبائی ذمے داران و لوئر سندھ کے امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ پانی کانفرنس کی تیاریوںکے جائزہ کیلیے صوبائی ذمے داران و لوئر سندھ کے امراء اضلاع کے اجلاس سے خطاب کررہے ہیں
کرم ( مانیٹرنگ ڈیسک+ صباح نیوز) خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے بگن لوئر کرم میں فورسز نے کرفیو نافذ کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا جب کہ لوگوں نے علاقے سے نقل مکانی شروع کردی۔علاقے میں فورسز کی بھاری نفری موجود ہے ،کئی مورچوں پر کمانڈ سنبھالیں۔پولیس نے بتایا کہ فورسز بگن کے علاقے میں داخل ہوگئی ہیں اور سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے۔قبل ازیں کرم کی صورتحال پر اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں ترجمان حکومت خیبرپختونخوا، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، آئی جی پولیس کے علاوہ دیگر سول و پولیس افسران شریک ہوئے۔ترجمان صوبائی حکومت کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شرپسند عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،...
جیکب آباد میں مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ اللہ اکبر کا نعرہ لگا کر معصوم انسانوں کو ذبح کرنے اور گاڑیوں کو نذر آتش کرنیوالے، خوراک اور ادویات لوٹنے والے مجرم ہیں۔ انکے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہونی چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ قرآن اور اہل بیت علیہم الصلاۃ والسلام سے تمسک دنیا اور آخرت میں کامیابی اور نجات کا راستہ ہے۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ میں تمہارے درمیان دو گراں قدر چیزیں چھوڑے جا رہا ہوں قرآن اور اہل بیت، کہ اگر ان سے تمسک کرو گے تو کبھی گمراہ نہ ہو...
ترجمان صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شرپسند عناصر کے خلاف بلا تفریق سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، ریاست پر امن عناصر کیساتھ کھڑی ہے اور ظالم عناصر کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، متاثرہ علاقوں میں موجود چند شرپسندوں کے خلاف کارروائی ناگزیر ہو چکی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع کرم کے علاقے میں سیکورٹی فورسز نے کرفیو نافذ کرکے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا جب کہ لوگوں نے علاقے سے نقل مکانی شروع کردی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ فورسز بگن کے علاقے میں داخل ہوگئی ہیں اور سرچ آپریشن کیا جا رہا ہے، پولیس ذرائع کے مطابق بگن میں کرفیو نافذ کردیا گیا ہے، جس کے بعد...
پتوکی : پتوکی تھانہ صدر پتوکی کے علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں شہری قیمتی سامان سے محروم پولیس نے مقدمات درج کرلئے ۔ زرائع کے مطابق چند ماہ سے تھانہ صدر پتوکی کے علاقوںمیں ڈکیتی و چوری کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ہے ـ الرحمن سٹی میں نامعلوم چور مسجد کے باہر سے شہری آصف افتخار کی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئےـ دریں اثناء حبیب آباد میں سرکاری ویٹرنری ہسپتال سے نامعلوم چور واٹر پمپ، ہیٹر اور پائپ چوری کرکے لے گئے ـ ادھر جھیڈو چک نمبر36کے قریب واقع شمس ٹاون پراپرٹی دفتر سے نامعلوم چور موٹر پمپ، سیمنٹ ، بیٹری سمیت دیگر سامان لے اڑے تھانہ صدر پتوکی پولیس نے متاثرہ شہریوں کی الگ الگ تحریری درخواستوں پر...
چار سدہ (نوائے وقت رپورٹ) مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم نے بالادست قوتوں کو محبت سے سمجھایا ہے، شرافت سے ہماری بات مان لو۔ چارسدہ میں خطاب کرتے ہوئے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے پاکستان میں لوگ اسلام کا مذاق اْڑا رہے ہیں۔ مسلمان کا خون مسلمان پر حرام ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں اور سیاست دانوں نے مذہب اسلام کے ساتھ بہت ظلم کیا ہے۔ یہ ملک کسی کیباپ کی جاگیرنہیں۔ صنعت کار، جاگیردار، بیوروکریٹس اور عام پاکستانی کی ایک حیثیت ہے۔ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ پاکستان اسلام کے نام پر بنا ہے جس کے لیے لاکھوں مسلمانوں...
پاکستان کی اسپیس ایجنسی سپارکو نے جمعے کے روز ایک اہم سنگ میل عبور کیا ہے۔ یہ اہم سنگ میل چین کے جیوچوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے اپنا پہلا مقامی سطح پر تیار کردہ سیٹلائٹ خلا میں بھیجنا ہے۔ اس لانچ میں چین کی ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے لانگ مارچ ٹو ڈی راکٹ کے ذریعے پاکستان نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ-الیکٹرو آپٹیکل ون (پی آر ایس سی-ای او 1) سمیت 2 دیگر سیٹلائٹ بھی خلا میں روانہ کیے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستانی انجینیئرز کا تیار کردہ پہلا دیسی ای او۔1 سیٹلائٹ خلا میں بھیج دیا گیا سیٹلائٹ ریسرچ اینڈ ڈولپمنٹ سینٹر لاہور میں ای او ون کو خلا میں بھیجے جانے کے مناظر بھی دیکھائے گئے۔ سیٹلائٹ-آپٹیکل ای...
لوئر کرم میں ممکنہ آپریشن، متاثرین کے لیے ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز پشاور:خیبرپختونخوا کے ضلع کُرم میں عسکریت پسندوں کے خلاف ممکنہ آپریشن کے پیش نظر عارضی طور پر بےگھر افراد کے لیے ٹی ڈی پیز کیمپ قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع کرم کے ڈپٹی کمشنر کے دفتر کی جانب سےجاری نوٹیفکیشن کے مطابق ’قانون نافذ کرنے والے ادارے لوئر کُرم کے مختلف علاقوں میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرنے کے لیے آپریشن کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔‘نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ممکنہ آپریشن کے دوران متاثرہ آبادی کے تحفظ اور امداد کو یقینی بنانے کے لیے ٹی ڈی...
راولپنڈی: تھانہ آرے بازار کے علاقے غازی آباد میں گاڑی سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق گاڑی تین دن سے لاوارث کھڑی تھی، اطلاع ملتے ہر پولیس نے تلاشی لی تو گاڑی کی ڈگی سے نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ نامعلوم شخص کو سر میں گولی مار کر قتل کیا گیا جس کی عمر تقریباً 40 سال ہے۔ نامعلوم شخص کی لاش کو ہاتھ پاؤں باندھ کر گاڑی کی ڈگی میں رکھا گیا تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کرکے گاڑی کو تحویل میں لے لیا ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔ Tagsپاکستان
ہفتہ کے روز ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ۔تاہم شمال مغربی بلوچستان، بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان،کشمیر،مری اور گلیات میں بارش /برفباری کی توقع۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع ، با لا ئی سندھ اور خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں میں صبح /رات کے اوقات میں درمیانی سے شدید دُھند چھائے رہنے کی توقع۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اورمطلع جز وی ابر آلود رہا۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع اور با لا ئی سندھ میں درمیانی سے شدید دُھند چھائی رہی۔ آج ریکارڈکئے گئے کم سےکم درجہ حرارت: لہہ...

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر غزہ جنگ بندی کے اعلان پر سندھ سمیت ملک بھر میں یوم تشکر کے سلسلے میں جلوس وریلیاں نکالی جارہی ہیں
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن کی اپیل پر غزہ جنگ بندی کے اعلان پر سندھ سمیت ملک بھر میں یوم تشکر کے سلسلے میں جلوس وریلیاں نکالی جارہی ہیں
فائل فوٹو۔ وفاقی وزیراطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پانچ قیراط ہیرے کی انگوٹھیوں کا بشریٰ بی بی سے معلوم ہوا۔ ایک بیان میں وفاقی وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے کبھی نہیں سنا کہ 5 قیراط ہیرے کی انگوٹھی بھی ہوتی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بشریٰ بی بی نے فرح گوگی کے ساتھ مل کر لوٹ مار کی، بانی پی ٹی آئی قوم کے 80 ارب روپے ہڑپ کرگئے۔ عطاء تارڑ نے کہا کہ 190 ملین پاﺅنڈ کی لوٹی گئی رقم سے انہوں نے لاہور میں گھر بنایا، پی ٹی آئی کا کوئی ایک شخص بانی پی ٹی آئی کا ذریعہ آمدن نہیں بتا سکا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ عدالت نے 190 ملین پاﺅنڈ کیس...
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں 3 ڈرائیورز بھی شہید ہوئے ہیں، لوئر کرم فائرنگ کے بعد لاپتا چار ٹرک ڈرائیورز کی لاشیں ملی ہیں، ڈرائیورز کو تشدد کے بعد قتل کیا گیا ہے، ان ڈرائیورز کی لاشیں لوئر کرم کے علاقہ اڑوالی سے برآمد ہوئی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ کرم میں گزشتہ روز قافلے پر حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد دو ہوگئی جب کہ فائرنگ کے وقت لاپتہ چار ٹرک ڈرائیورز کی لاشیں ملی ہیں، سیکیورٹی فورسز نے کرم میں کرفیو نافذ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع کرم میں کرفیو نافذ کردیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے پوزیشن سنبھال لیں، علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا گشت جاری ہے۔ گزشتہ روز قافلے پر فائرنگ سے...
پشاور: ڈی آئی خان: کرم میں گزشتہ روز قافلے پر حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد دو ہوگئی جب کہ فائرنگ کے وقت لاپتا چار ٹرک ڈرائیورز کی لاشیں ملی ہیں، سیکیورٹی فورسز نے کرم میں کرفیو نافذ کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قبائلی ضلع کرم میں کرفیو نافذ کردیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے پوزیشن سنبھال لیں، علاقے میں سیکیورٹی فورسز کا گشت جاری ہے۔ گزشتہ روز قافلے پر فائرنگ سے ایک سیکیورٹی اہلکار شہید اور جوابی کارروائی میں چھ دہشت گرد مارے گئے تھے تاہم اب دہشت گردوں کے حملے میں شہید اہلکاروں کی تعداد دو ہو گئی۔ دوسری جانب پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں 3 ڈرائیورز بھی شہید ہوئے ہیں،...
خیبرپختونخوا کے علاقے لوئر کرم سے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کرم: امدادی سامان لے جانے والے قافلے پر فائرنگ، حملہ آوروں نے گاڑیوں کو آگ لگا دی پولیس کے مطابق لوئر کرم کے نواحی علاقے اڑوالی سے 4 افراد کی ہاتھ پاؤں بندھی لاشیں ملی ہیں، مقتولین کو تشدد کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیا گیا۔ جاں بحق افراد میں عمران علی ،حسن علی ، شاہد علی اورہنگو سے تعلق رکھنے والے تنویر عباس شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: کرم: کے پی حکومت نے بنکر مسمار کرنے کا عمل شروع کردیا پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں علی زئی اسپتال منتقل کردی گئی ہیں جبکہ اس ضمن میں تحقیقات جاری ہیں، تحقیقات...
لاہور کے مختلف علاقوں سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جن کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔ ایدھی کے ترجمان کے مطابق مزنگ اور عابد مارکیٹ کے نزدیک 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، جب کہ مسلم ٹاؤن میں نقشہ اسٹاپ کے قریب 50 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔ اسی طرح لیاقت آباد کے چھوٹی پھاٹکی کے قریب 50 سالہ شخص فٹ پاتھ پر مردہ حالت میں ملا، جبکہ مناواں کے بسم اللہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب 45 سالہ شخص نشے کے زیادہ استعمال کی وجہ سے ہلاک ہو گیا۔ ایدھی کے رضاکاروں نے پولیس کارروائی مکمل ہونے کے بعد ان لاشوں کو مردہ خانہ منتقل کر دیا ہے۔
لاہور کے مخلتف مقامات سے چار نامعلوم افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی فی الحال شناخت نہیں ہو سکی۔ ایدھی ترجمان کے مطابق مزنگ، عابد مارکیٹ کے قریب 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی جبکہ مسلم ٹاؤن، نقشہ اسٹاپ کے قریب 50 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا۔ اسی طرح لیاقت آباد، چھوٹی پھاٹکی کے قریب 50 سالہ شخص فٹ پاتھ کنارے مردہ حالت میں ملا جبکہ مناواں، بسم اللہ ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب 45 سالہ شخص نشے کی زیادتی سے ہلاک ہوا۔ ایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد لاشیں مردہ خانہ منتقل کر دی ہیں۔
حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی حیدرآباد کا ڈیڈکشن بلوں اور ٹیکسز کی بھرمار کیخلاف آج احتجاج کا اعلان ۔ تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد کے تحت بجلی بلوں میں ڈیڈکشن،ٹیکسوں کی بھر مار قیمتوں میں اضافے کے خلاف 17 جنوری بروز جمعتہ المبارک اورنگزیب مسجد گاڑی کھاتہ پر بعد نماز جمعہ بجے امیر جماعت اسلامی ضلع حیدرآباد حافظ طاہر مجید کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا جا ئے گا اور عزہ میں جنگ بندی کے اعلان پر یوم تشکر منایا جائے گا۔
پی ایس ٹی جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ کی لاٹھی بے آواز ہے، مظلوم فلسطینیوں کی آہیں ناجائز ریاست کے باپ امریکہ کو جلا کر بھسم کر دیں گے، ڈوبتی ہوئی امریکی معیشت کے پیش نظر اسرائیل کو مجبورا اب غزہ میں جنگ بندی کرنی پڑے گی۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک ملتان کے نومنتخب ذمہ داران کا اجلاس جامع مسجد جلال باقری میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے کی، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے کہا کہ حکومت پاکستان بجلی کے نرخ کم کر کے عوام کو فوری ریلیف دے، آئی پی پیز سے کیے گئے معاہدے محض...
چینی صدر کی جانب سے چین ویتنام انفرادی و ثقافتی تبادلے کے سال کے باضابطہ آغاز کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری تولام کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور مشترکہ طور پر چین ویتنام انفرادی و ثقافتی تبادلے کے سال کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال چین کے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کا آخری سال ہے اور ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی 14 ویں قومی کانگریس کی تیاری کے لئے ایک اہم سال ہے۔ فریقین کو اعلیٰ سطح کے...
بیجنگ : چینی صدر شی جن پھنگ نے کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری تولام کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کی اور مشترکہ طور پر چین ویتنام انفرادی و ثقافتی تبادلے کے سال کے باضابطہ آغاز کا اعلان کیا۔بدھ کے روز چینی میڈ یا کے مطابق شی جن پھنگ نے کہا کہ رواں سال چین کے 14 ویں پانچ سالہ منصوبے کا آخری سال ہے اور ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی 14 ویں قومی کانگریس کی تیاری کے لئے ایک اہم سال ہے۔ فریقین کو اعلیٰ سطح کے تبادلوں کے سیاسی قائدانہ کردار کو مکمل طور پر بروئے کار لاتے ہوئے قریبی تبادلوں کو برقرار رکھنا چاہیے تاکہ باہمی فائدہ مند تعاون میں مزید...
سرکاری توانائی کمپنی یوکرینیرگو نے کھارکیو، سومی، پولتاوا، زاپوریزیا، ڈنیپروپیٹرووسک اور کیروووہراڈ کے علاقوں میں بجلی کی ہنگامی بندش کی اطلاع دی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روس نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے یو کرین پر بڑے پیمانے پر کروز میزائل داغ دیے، جس کے نتیجے میں توانائی کے انفرا اسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کے بعد یو کرین کئی علاقوں میں بجلی کی بندش پر مجبور ہوگیا۔ سعودی نشریاتی ادارے میں شائع رپورٹ کے مطابق یوکرین کے وزیر توانائی نے کہا ہے کہ روس نے یوکرین کے خلاف بڑے پیمانے پر فضائی حملہ کیا ہے، جس کے نتیجے میں ملک کو احتیاطاً بجلی کی بنچش پر مجبور ہونا پڑا۔ ہرمن ہالوشچینکو نے فیس بک پر لکھا کہ دشمن یوکرین کے باشندوں کو دہشت زدہ...
لیاری گینگ وار اور پولیس حملوں میں ملوث ملزم ملا نثار نے بریت کی 6 درخواستیں دائر کردیں۔ کراچی سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت میں گینگ وار کے ملزم ملا نثار کی جانب سے بریت کی 6 درخواستیں دائر کی گئی۔ درخواستوں میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پولیس نے ملزم کو جھوٹے کیسز میں ملوث کیا ہے۔ مقدمات کے مدعی نے اپنے بیانات میں ملا نثار کا کردار واضح نہیں کیا۔ شریک ملزم بری ہوچکے ہیں۔ مقدمات میں پولیس پر فائرنگ کچھ نہیں بتایا گیا۔ ملا نثار کیخلاف نہ ہی کوئی ثبوت اور شواہد موجود ہیں۔ ملا نثار کو مقدمات سے بری کیا جائے۔ ملا نثار اور اس کے ساتھیوں کیخلاف 2013 اور 2014 میں...
وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں اہم فیصلوں کی توثیق کا امکان ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی صدارت میں وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے، جس میں 8 نکاتی ایجنڈے پر بحث کی جا رہی ہے۔ اہم اجلاس میں وفاقی اداروں میں رائٹ سائزنگ کمیٹی کی سفارشات پیش کی جائیں گی۔ علاوہ ازیں ایوی ایشن ڈویژن کو وزارت دفاع کے ماتحت کرنے کی سمری منظوری کے لیے پیش کی جائے گی جب کہ نارکوٹکس ڈویژن کو وزارت داخلہ میں ضم کرنے کی منظوری بھی دی جاے گی۔ اس کے علاوہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ای سی سی کے فیصلوں کی توثیق کی جاے گی ۔
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے + این این آئی) اسلام آباد ٹریفک پولیس کے کانسٹیبل زبیر شاہ وفاقی دارالحکومت کے سیکٹر I-9 میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے شہید ہو گئے۔ کیپیٹل پولیس کے ترجمان کے مطابق ٹریفک پولیس کانسٹیبل زبیر شاہ نامعلوم افراد کی گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔انہوں نے کہا کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر تے ہوئے تفتیش کا عمل شروع کر دیا ہے۔ مشتبہ افراد کی گرفتاری کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ وزیر داخلہ نے اتوار کو اپنے بیان میں شہید پولیس جوان زبیر شاہ کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ...
لاہور: وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری دے دی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں اپنی چھت اپنا گھر پروگرام سے متعلق اہم فیصلے کئے گئے۔دوران اجلاس بریفنگ میں کہا گیا کہ پنجاب بھر میں تقریباً 5 ہزار شہری اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت لون لے چکے ہیں، پروگرام کے تحت 4200 سے زائد مکان تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن ہیں۔ دوران اجلاس وزیر اعلیٰ پنجاب نے ’’اپنی چھت اپنا گھر پروگرام‘‘ کیلئے 62 ارب روپے کی منظوری دی۔اس موقع پر مریم نواز شریف نے مئی تک 40 ہزار افراد کو قرض دینے کا ہدف مقرر کر دیا، پروگرام...
اسلام آباد (نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ٹارگٹ کلنگ کا واقعہ ، افسوسناک فائرنگ واقعہ میں ٹریفک اہلکار زبیر شاہ شہید ہوگئے۔پولیس کے مطابق آئی نائن میں پولیس ناکے پرنامعلوم دہشتگردوں کی فائرنگ سےٹریفک اہلکار زبیر گولی لگنے سے جام شہادت نوش کر گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ فرار ملزمان کی تلاش کیلئے سرچ آپریشن جاری ہے۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے آئی نائن میں ملزمان کی فائرنگ سے ٹریفک پولیس کے شہید جوان زبیر شاہ کو خراج عقیدت جبکہ لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی جلد گرفتاری کا حکم...
اسرائیل نے یمن میں حوثیوں کے زیرکنٹرول علاقوں میں شدید بمباری کی ہے، جس میں پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اسرائیل نے یمن کے میزائل اور ڈرون حملوں کے جواب میں جمعہ کے روز حوثی اہداف کو نشانہ بنایا، جن میں ایک پاور اسٹیشن اور ساحلی بندرگاہیں شامل تھیں۔ اکتوبر 2023 میں غزہ میں جنگ کے آغاز کے بعد سے یمنی باغی گروپ نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے طور پر اسرائیل پر درجنوں میزائل اور ڈرون فائر کیے تھے۔ جمعہ کو کیے گئے حملوں میں حدیدہ اور راس عیسیٰ بندرگاہوں، حزیاز پاور اسٹیشن اور فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ حملوں میں ایک شخص کی ہلاکت...
جمعہ کے اجتماع سے خطاب میں وفاق المدارس الشیعہ کے صدر کا کہنا تھا کہ برگزیدہ صحابی رسول حضرت سلمان فارسی رضی اللہ عنہہ کو امیرالمومنین حضرت علی علیہ السلام نے مدائن کا گورنر بنایا تو گدھے پر سوار ہو کر پہنچے، گورنر ہاوس کی بجائے کرائے کی دکان میں رہنے لگے۔ کھانا خود پکاتے تھے۔ جب سیلاب آیا تو مختصر سامان لے کر چل دیئے۔ کہنے لگے جس کا سامان مختصر ہو گا وہ پل صراط سے آسانی سے گزر جائے گا۔ جس کا زیادہ ہو گا، اسے مشکل ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر علامہ حافظ سید ریاض حسین نجفی نے کہا ہے کہ اسلام دو چیزوں کا نام ہے اطاعت خالق کائنات اور...
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر برائے داخلہ و انسداد منشیات محسن نقوی نے اے این ایف ہیڈکوارٹرز راولپنڈی کا دورہ کیا۔ اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جمعرات کو جاری بیان کے مطابق ڈائریکٹر جنرل اے این ایف میجر جنرل عبد المعید نے ان کا استقبال کیا۔ وفاقی وزیر کو اے این ایف کی طرف سے سال 2024ء کے دوران منشیات کی سمگلنگ کے خلاف حاصل کی گئی کامیابیوں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر نے منشیات سمگلنگ کے انسداد کے لئے اے این ایف کی کاوشوں کو سراہا۔ وفاقی وزیر نے منشیات کے مسئلے سے موثر طریقے سے نمٹنے کی غرض سے محکمے کی پیشہ ورانہ ضروریات پوری کرنے کیلئے ڈی جی اے این...
ملاقات کے بعد حاجی محمد شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتظامیہ نے اپر کرم میں گاڑیوں پر مشتمل قافلے کو گزارنے کے لیے تعاون کا مطالبہ کیا، جس پر انسانی بنیادوں پر تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ ضلعی انتظامیہ اور لوئر کرم کے اہلسنت عمائدین کے درمیان ملاقات کی تفصیل منظر عام پر آگئی۔ بدھ کو لوئر کرم کے علاقے چھپری ریسٹ ہاؤس میں عمائدین اور انتظامیہ کے درمیان اہم ملاقات ہوئی، ملاقات میں عمائدین کی نمائندگی فرمان اللہ اور عادل استاد نے کی، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ڈی آئی جی اور کمانڈنٹ نے شرکت کی۔ ملاقات کے بعد حاجی محمد شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ انتظامیہ نے...
سہون شریف میں علماء سے گفتگو کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ مظلومین پارا چنار کے حق میں پرامن احتجاج کرنے پر سندھ پولیس نے بدترین شیلنگ اور تشدد کرکے ملت جعفریہ کے نوجوانوں کو شہید اور زخمی کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ملت جعفریہ اور مظلومین پاکستان کی آواز بن چکی ہے۔ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے ہر فورم پر ملت کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے۔ یہ بات انہوں نے سہون شریف میں علمائے کرام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ علامہ مقصود ڈومکی نے سہون شریف پہنچ کر مولانا طاہر حسین نجفی اور شیعہ...
لاہور کے علاقے ہربنس پورہ کے علاقے میں نا معلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو نے کھڑی گاڑی میں موجود فیملی کو لوٹ لیا۔ ہربنس پورہ میں ڈاکو نے اسلحے کے زور پر 20 لاکھ سے زائد مالیت کی نقدی اورطلائی زیورات لوٹ لیے۔ ملزم کو سی سی ٹی وی کیمروں اور دیگرذرائع کی مدد سے گردونواح میں ٹریس کیا جا رہا ہے۔ متاثرہ شہری آصف خان کی مدعیت میں نا معلوم ملزم کے خلاف فوری مقدمہ درج کر لیا گیا۔ ایس پی کینٹ نے ہربنس پورہ پولیس کو فوری ملزم ٹریس کر کے گرفتار کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ملزم جلد پولیس کی گرفت میں ہو گا۔
—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی ہے۔اس موقع پر وفاقی سیکریٹری داخلہ خرم علی آغا اور امریکی ڈپٹی ہیڈ آف مشن نیٹلی بیکر بھی موجود تھیں۔ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور پاک امریکا تعلقات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی الوداعی ملاقاتوفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی۔ محسن نقوی نے پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے لیے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے...