2025-05-17@02:20:58 GMT
تلاش کی گنتی: 7771
«نے کاغذات»:
(نئی خبر)
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کیا، پاکستان پہلگام واقعہ کی تحقیقات کیلئے تیار ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق ایک تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے شاید پہلے ہی پلان کیا ہوا تھا کہ وہ اپنے مقاصد حاصل کرنا چاہتا ہے، بھارت نے7مئی کو جارحیت کا ارتقاب کیا۔انہوں نے کہا کہ مسلح افواج اورقوم کا ردعمل تاریخ میں مدت تک یاد رکھا جائے گا، بھارت کی جدید ٹیکنالوجی کا حشر ہو گیا، پاک فضائیہ کے پائلٹوں نے جدید ترین ٹیکنالوجی کو شکست دی۔انہوں نے بتایا کہ پاکستان بڑے بحران سے نکلا ہے، ہم یکم...
—فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید کو درج مقدمات میں 29 مئی تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔فیصل جاوید کی مقدمات کی تفصیل کے لیے دائر درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسداللّٰہ اور جسٹس فضل سبحان نے کی۔عدالت نے فیصل جاوید کو 29 مئی تک حفاظتی ضمانت دے دی۔دوران سماعت اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ فیصل جاوید کے خلاف 22 ایف آئی آر درج ہیں، صرف اینٹی کرپشن کی رپورٹ جمع کرنا باقی ہے۔
کامران مسیح کو ہلالِ جُرات سے نوازا جائے،اکرم گل کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز نیویارک:پاکستان ایئر فورس کے ہیرو اور جنگ کے غازی کامران مسیح کے اعزاز میں نیویارک میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں سابق وفاقی وزیر اکرم مسیح گل نےبطور مہمان خصوصی شرکت کی اور پاک فوج کی تاریخی کامیابی پر قوم کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی۔تقریب کا اہتمام پاکستان کرسچن ایسوسی ایشن، اوورسیز پاکستانی گلوبل فاؤنڈیشن اور کونسل آن پاک-امریکہ ریلیشنز کے باہمی اشتراک سے کیا گیا، جس کا مقصد پاک فوج کی جرات مندانہ کارکردگی کو سراہنا اور قوم کی جانب سے ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرنا تھا۔ اکرم مسیح گل...
پاکستان کی ایٹمی تنصیبات مکمل محفوظ ہیں، انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے بھارت کا ایک اور بے بنیاد پروپیگنڈا مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ پاکستان کی کسی ایٹمی تنصیب پر کوئی حملہ نہیں ہوا۔آئی اے ای اے کے ترجمان نے بھارتی میڈیا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ پاکستان کے تمام ایٹمی اثاثے محفوظ ہیں اور تابکاری کے اخراج سے متعلق گردش کرنے والی خبریں بھی مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ پاکستان کی جوہری تنصیبات بین الاقوامی معیار کے مطابق محفوظ ہیں اور کسی بھی قسم کا خطرہ لاحق نہیں۔اس مؤقف کے بعد بھارت کی جانب...
آئندہ وفاقی بجٹ پر ورچوئل تکنیکی سطح کی بات چیت شروع ہوچکی ہے، عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم اایف) کا اندازہ ہے کہ پاکستان کی مجموعی آمدنی اگلے مالی سال میں تقریباً 200 کھرب روپے تک پہنچ جائے گی، جو اس وقت کے 170 کھرب 800 ارب روپے کے تخمینے سے زیادہ ہے، آئی ایم ایف نے قرضوں کی ادائیگی کے لیے اخراجات پر سخت کنٹرول پر زور دیا ہے۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ویڈیو لنک پر 3 دن کی تکنیکی بات چیت کے بعد بجٹ کی تکمیل پر پالیسی سطح کی رسمی بات چیت پیر (19 مئی) کو شروع ہوگی اور جمعہ (23 مئی) تک جاری رہے گی، آئی ایم ایف کے اسٹاف مشن اور پاکستانی حکام...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما بیرسٹر گوہر نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سے کسی قسم کی کوئی ڈیل نہیں ہو رہی، اور نہ ہی کوئی مذاکرات زیر غور ہیں۔ انہوں نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ چیئرمین عمران خان بے گناہ ہیں، وہ ناحق اور بے بنیاد مقدمات میں قید ہیں، اور وہ کسی بھی قسم کی سودے بازی یا ڈیل نہیں کریں گے۔ بیرسٹر گوہر نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے پارلیمنٹ کے فلور پر دی جانے والی مذاکرات کی پیشکش کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ میں نے اس پیشکش کو سراہا ہے، تاہم اس حوالے سے پارٹی کے بانی عمران خان...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)حکومت 2 مہینے کے اندر تیسری بار پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوام کو محروم رکھنے کا ارادہ رکھتی ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر 4.12 روپے فی لیٹر شرح سے اضافی اخراجات عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔ نجی اخبار میں شائع خبر کے مطابق یہ اقدام صارفین کو اگلے 15 روز کے لیے ممکنہ ریلیف سے محروم کر سکتا ہے جو آج (جمعرات) اگلے 2 ہفتوں کے لیے قیمتوں کے اعلان کی وجہ سے ملنا تھا۔ یہ تجویز پیٹرولیم ڈویژن نے کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی ) کو پیش کی ہے، 4.12 روپے فی یونٹ کے اضافے کا سالانہ اثر تقریباً 75 ارب روپے بنتا ہے جو آئل مارکیٹنگ کمپنیز (او ایم...
حکومت اور عمران خان کے درمیان ڈیل کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کا واضح اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنےڈیل کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کوئی ڈیل زیر غور نہیں ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان اور حکومت کے درمیان کسی بھی خفیہ معاہدے یا مفاہمت کی بات سراسر بے بنیاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے اسمبلی فلور پر مذاکرات کی...
اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرنےڈیل کی خبروں کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کے ساتھ کوئی ڈیل زیر غور نہیں ہے۔ پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ پارٹی کے بانی عمران خان اور حکومت کے درمیان کسی بھی خفیہ معاہدے یا مفاہمت کی بات سراسر بے بنیاد ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی جانب سے اسمبلی فلور پر مذاکرات کی دعوت کو مثبت انداز میں لیا گیا، تاہم اس حوالے سے کوئی فیصلہ کرنے سے پہلے پارٹی مشاورت اور عمران خان کی رائے کو ترجیح...
کراچی کے سرکاری اسپتالوں میں ویکسیولر سرجنز کی شدید قلت کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق ڈھائی کروڑ کی آبادی رکھنے والے شہر کے سرکاری اسپتالوں میں سے سول اسپتال اور جناح اسپتال میں دو دو جبکہ ڈاؤ یونیورسٹی میں صرف ایک ویسکیولر سرجن موجود ہے۔ حیرت انگیز طور پر شہر کے بڑے سرکاری اسپتالوں میں حادثات سے متاثرہ افراد کا مکمل ڈیٹا بھی موجود نہیں۔ عباسی شہید اسپتال میں تاحال ویسکیولر سرجری کا شعبہ قائم نہیں کیا جاسکا ہے۔ عباسی شہید اسپتال میں سہولت نہ ہونے سے مریض نجی اسپتال جانے پر مجبور ہیں۔ طبی ماہرین کے مطابق ویسکیولر بائی پاس کا ایک آپریشن نجی اسپتال میں 8 سے 25 لاکھ روپے میں ہوتا ہے۔ سرکاری اسپتالوں...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15 مئی ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ عمران خان نے کوئی ڈیل نہیں کی ، سیاسی معاملات کا حل ڈائیلاگ سے ہی ہونا چاہیے اسلام آباد میں پارلیمنٹ ہاﺅس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیں اسمبلی میں مذاکرات کی پیشکش کی تھی جس کا خیر مقدم کیا. انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم عمران خان سے ہونے والی بات کو باہر کبھی شئیر نہیں کرتا،عمران خان کے بچے سامنے آئے، وہ بھی حالات سے باخبر ہیں، قاسم اور سلیمان اپنے والد سے رابطے میں ہیں اور انہوں نے بھی کہا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں کی گئی.(جاری ہے)...
اسلام آباد/نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 15 مئی ۔2025 )بین الااقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (آئی اے ای اے) نے پاکستان کی تمام ایٹمی سائٹس کو محفوظ قرار دیتے ہوئے بھارتی جھوٹ کو بے نقاب کر دیا ہے رپورٹ کے مطابق آئی اے ای اے نے کہا ہے کہ بھارت کے حملوں کے دوران پاکستان کی تمام ایٹمی تنصیبات محفوظ رہیں، پاکستان کی جوہری تنصیبات سے کوئی تابکاری خارج نہیں ہوئی بین الااقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی نے واضح کیا ہے کہ بھارت کے میزائل حملوں کے دوران پاکستان کی میزائل تنصیبات مکمل محفوظ رہیں اور پاکستانی جوہری تنصبات سے تابکاری خارج نہیں ہوئی.(جاری ہے) بھارتی حکومت نے پاکستان کی جوہری تنصیبات کونقصان پہنچنے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا لیکن...
بانی پی ٹی آئی عمران خان سے آج ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل کے حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے 6 رہنماوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوائی ہے ، جس میں احمد چٹھہ، فردوس شمیم نقوی اور اسامہ حمزہ کا نام شامل ہے۔ان کے علاوہ، میاں غوث، فیصل جاوید اور رانا عاطف کے نام بھی ملاقاتیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔واضح رہے عمران خان سے ان کی تینوں بہنوں علیمہ خان، نورین خانم اور عظمیٰ خان نے منگل کو سینٹرل جیل راولپنڈی میں ملاقات کی تھی ، اس موقع پر جیل کے ارد گرد سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔
اسلام آباد(این این آئی)پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کے لیے بڑی کمی کا امکان ہے۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ اور پیٹرول پر درآمدی پریمیم میں معمولی کمی کی وجہ سے پیٹرولیم مصنوعات سستی ہوسکتی ہیں۔پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 3.5 اور 7 روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیکس کی شرح کی بنیاد پر 15 مئی کو ہونے والے حتمی حساب سے پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً 3.5 روپے کی کمی کا تخمینہ ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی جا سکتی ہے۔ پیٹرول کی قیمت میں کمی کا تخمینہ پچھلے دو ہفتوں کے دوران پیٹرول کی بین الاقوامی قیمت...
نیدرلینڈ(اوصاف نیوز)کائنات کے خاتمے کی یہ نئی ممکنہ مدت اب بھی انسانی تصور سے باہر ہے مگر یہ تحقیق ہمیں کائناتی ڈھانچوں اور کائنات کے طویل مدتی انجام کے بارے میں نئے نظریات فراہم کرتی ہے۔ نیدرلینڈز کی ریڈبوڈ یونیورسٹی کے محققین کی ایک حالیہ تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ کائنات اپنے انجام کو اس وقت سے کہیں پہلے پہنچ سکتی ہے جتنا پہلے سائنسدانوں نے اندازہ لگایا تھا۔ یہ تحقیق ”جرنل آف کاسمولوجی اینڈ آسٹروپارٹیکل فزکس“ میں شائع ہوئی ہے۔ ماضی میں خیال کیا جاتا تھا کہ کائنات تقریباً 10110010^{1100} سال تک باقی رہے گی مگر نئی تحقیق کے مطابق یہ مدت محض 107810^{78} سال ہو سکتی ہے، جو کہ اگرچہ انسانی نقطہ نظر سے انتہائی طویل ہے...

مودی دوبارہ ایساکیا تو کچھ نہیں بچے گا : شہباز شریف : آرمی چیف کے ساتھ آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز کا دورہ افسروں ‘ جوانوں سے ملاقات
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی+ خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے ’’معرکہ حق‘‘ کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیرِ اعظم نے آپریشن بنیان مرصوص میں شریک افسروں و جوانوں سے ملاقات کی۔ وزیرِ اعظم آئندہ چند روز کے دوران پاک فضائیہ اور پاک بحریہ کے افسران و جوانوں سے ملاقات کیلئے ایئر بیسز اور نیول بیسز کا بھی دورہ کریں گے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وفاقی وزراء احسن اقبال، عطاء اللہ تارڑ، کور کمانڈر سیالکوٹ، اعلی سول اور عسکری...
— فائل فوٹو پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل کے حکام کو بھجوا دی گئی ہے۔ عمران خان سے ملاقات کا دن، وکلاء اور فیملی ممبرز کی فہرست سامنے آگئیپی ٹی آئی نے ملاقات کے لیے وکلاء کی فہرست جیل حکّام کو گزشتہ روز بھجوا دی تھی۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے 6 رہنماوں کی فہرست جیل حکام کو بھجوائی ہے۔اس فہرست میں احمد چٹھہ، فردوس شمیم نقوی اور اسامہ حمزہ کا نام شامل ہے۔ان کے علاوہ، میاں غوث، فیصل جاوید اور رانا عاطف کے نام بھی فہرست میں شامل ہیں۔
نائب امیرِ جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ—فائل فوٹو نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کا حکومت سے مذاکرات کا فیصلہ اچھا ہے۔لاہور سے جاری بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ پی ٹی آئی اور حکومت مذاکرات کو کھیل نہیں، بحرانوں کا علاج بنائیں۔ اقتدار کی طاقت میں لوگ اندھے اور بہرے ہو جاتے ہیں: لیاقت بلوچنائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ اقتدار کی طاقت میں لوگ اندھے اور بہرے ہوجاتے ہیں، ہر قسم کی رکاوٹیں لگا دی جاتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی بحرانوں کا حل ہمیشہ مذاکرات میں ہوتا ہے۔لیاقت بلوچ نے لاہور میں ڈمپر حادثے میں 5 افراد کی ہلاکت پر افسوس...
وادی نیلم(اوصاف نیوز) وادی نیلم کے علاقے شاہکوٹ سیکٹر پر بھارتی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے ایک خاتون شہید جبکہ کئی رہائشی مکانات بری طرح متاثر ہوئے۔ مقامی آبادی کے مطابق بھارتی افواج نے بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا، جس کے نتیجے میں کئی خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔ علاقہ مکینوں نے حکومت اور ضلعی انتظامیہ سے فوری مدد کا مطالبہ کیا ہے۔ ایک متاثرہ شخص نے کہاکہ بمشکل جان بچا کر بنکر میں پناہ لی ابھی فی الحال ہم کھلے آسمان کے نیچے ہیں ، گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے۔ حکومت ہمیں معاوضہ دے تاکہ ہم اپنے مکانات دوبارہ تعمیر کر سکیں۔ ضلعی انتظامیہ متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے لیے فوری اقدامات کرے۔ مقامی افراد...
سندھ یونیورسٹی جامشورو میں گرلز ہاسٹل کے باہر طالبات کی جانب سے انتظامیہ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ طالبات نے ہاسٹل میں اچھا کھانا نہ ملنے اور دیگر سہولیات کی عدم فراہمی پر ہاسٹل کے مرکزی گیٹ پر مظاہرہ کیا۔ طالبات کے احتجاج پر یونیورسٹی رجسٹرار نے ہاسٹل کی منتظمہ کو عہدے سے ہٹادیا۔ رجسٹرار یونیورسٹی کا کہنا ہے کہ طالبات کے الزام پر انکوائری کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ Post Views: 2

بلوچستان: محکمۂ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور گوادر میں ایک ارب روپے سے زائد کی مالی بے قاعدگیوں کا انکشاف
—فائل فوٹو بلوچستان کے محکمۂ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ اور گوادر میں ایک ارب روپے سے زائد کی مالی بےقاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ بلوچستان اسمبلی میں پیش کی گئی آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی آڈٹ رپورٹ میں گوادر میں محکمۂ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ میں 2018ء سے 2021ء کے درمیان سنگین مالی بےقاعدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔رپورٹ کے مطابق محکمے کے 59 کروڑ 18 لاکھ روپے سے زائد کے بقایاجات کا کوئی ریکارڈ دستیاب نہیں ہے، جو کہ اخراجات کے خلاف واضح بے ضابطگی کو ظاہر کرتا ہے۔ نیب کا کوہستان میگا کرپشن اسکینڈل میں 20 ارب روپے کی ریکوری کا دعویٰپشاورقومی احتساب بیورو نے خیبر پختونخوا کی تاریخ... رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ مذکورہ مدت کے دوران محکمہ پی...

چین کا بھی بھارت کو کرارا جواب،اروناچل پردیش کےدیہاتوں، دریاؤں اور جھیلوں سمیت 30 مقامات کے نام تبدیل
بیجنگ (نیوزڈیسک)چین نے متنازعہ بھارتی سرحدی علاقے پر اپنی خودمختاری کا دعویٰ مضبوط کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دیہاتوں، دریاؤں اور جھیلوں سمیت 30 مقامات کے نام تبدیل کر دیئے۔ چینی وزارت برائے شہری امور نے کہا کہ اس نے زنگنان کے، جسے بھارت اروناچل پردیش کہتا ہے، 30 مقامات کے جغرافیائی ناموں کو تبدیل کرتے ہوئے معیاری طور پر ہم آہنگ کردیا ہے۔ اس پیش رفت سے دونوں ممالک کے درمیان تناؤ میں مزید اضافہ ہوا ہے کیونکہ اس چینی اقدام سے اس کے خطہ اس پر، جسے وہ جنوبی تبت کہتا ہے، اپنے دعوے کو تقویت دی ہے۔ چین نے ایک بار پھر اروناچل پردیش بھارت کے زیرانتظام کچھ حصوں پر اپنے علاقائی دعووں کو دوبارہ ظاہر کر...
پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی اب باضابطہ طور پر حکومت سے بات چیت کو آگے بڑھانے کے لیے رجوع کرے گی۔ پاک بھارت کشیدگی کے دوران ایک اہم سیاسی پیشرفت اس وقت ہوئی ہے جب، پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی اور سابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے مذاکرت پیشکش پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔ مؤقر انگریزی اخبار میں شائع صحافی انصار عباسی کی رپورٹ کے مطابق عمران خان نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان کو اڈیالہ جیل میں ہوئی ملاقات کے دوران حکومت سے بات چیت کی اجازت دی ہے۔ تاہم سابق وزیر اعظم نے اس بات پر زور دیا ہے کہ...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انتباہ: 15سے20 مئی کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں(سندھ ،جنوبی پنجاب اور بلوچستان) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈزیادہ رہنے کا امکان۔ 15سے19 مئی کے دوران ملک کے بالائی علاقوں(وسطی/بالائی پنجاب،اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان)میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 05 سے 07 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کی توقع ۔بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہا۔...
بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان نے بھارت کے 5 جنگی جہاز، ڈرون، ایس 400 سمیت پوسٹیں تباہ کی جس کے بعد جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا۔بعدازاں پاک فوج کے ترجمان نے پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم بلا تفریق تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کے بھی ممنون جنہوں نے سیاسی اختلافات سے بالاتر ہو کر وطن کے دفاع میں متحد ہو کر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کا بہترین مظاہرہ کیا۔ بعدازاں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرنے والوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ فوج بھی میری ہے اور یہ ملک بھی میرا ہے۔ جس طرح ہمارے جوانوں نے فضائی اور زمینی...

لاہور، پاکستان پر مشکل وقت میں ایران کی حمایت، تمام مکاتب فکر کے نمائندہ وفد کی ایرانی حکام سے ملاقات
دونوں فریقین نے اس امر پر زور دیا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات صرف حکومتی سطح تک محدود نہیں بلکہ عوامی و مذہبی روابط بھی دونوں ممالک کے درمیان گہرے رشتے کا ثبوت ہیں، ایرانی حکام نے اس بات کا اعادہ کیا کہ ایران ہمیشہ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑا رہا ہے اور آئندہ بھی ہر ممکن تعاون جاری رکھے گا۔ اسلام ٹائمز۔ تمام مکاتب فکر کے علمائے کرام، مشائخ عظام، ممتاز وکلا، انجمن تاجران اور مختلف سماجی و مذہبی انجمنوں کے نمائندوں پر مشتمل ایک اعلی سطحی وفد نے آج جمہوری اسلامی ایران کے قونصل جنرل لاہور مہران موحد، اور خانہ فرہنگ ایران کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر اصغر مسعودی سے خصوصی ملاقات کی۔ اس ملاقات کا مقصد پاکستان...
اسلام آباد: نئے مالی سال 2025-2026 کے وفاقی بجٹ سے متعلق تخمینہ جات اور تجاویز کو حتمی شکل دینے کیلئے پاکستان اورآئی ایم ایف کے درمیان دس روزہ ورچوئل مذاکرات شروع ہوگئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ اور ایف بی آر حکام کی جانب سے ورچوئل مذاکرات میں شریک ہوئے اور آئی ایم ایف کو رواں سال کی معاشی کارکردگی بارے آگاہ کیا گیا جبکہ بجٹ تخمینہ جات بارے بھی بریفنگ دی۔ آئی ایم ایف کی مشاورت سے نئے بجٹ اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی، بجٹ 2025-2026 پرفریقین کے درمیان مذاکرات 10 روزجاری رہیں گے۔ آئی ایم ایف کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ ایف بی آر نے جولائی سے مارچ 8 ہزار 453...
اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرِ دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مودی بوکھلاہٹ میں کوئی بھی حرکت کر سکتا ہے، بھارت نے پھر جارحیت کی تو ہمارا جواب اور عالمی ردِ عمل بھی آئے گا۔ ’جیو نیوز‘ کے پروگرام ’آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مودی کا سیاسی سرمایہ ختم ہو گیا ہے، امریکا سمیت تمام دوست ممالک ہمارے ساتھ آن بورڈ تھے۔ دوست ممالک سیز فائر کے حق میں تھے اس لیے ہم نے سیز فائر کیا، آدھے یا پورے، بھارت کشمیر پر بات کرنے پر تو آمادہ ہوا ہے، بھارت مسئلہ کشمیر پر بات کرنے کو تیار نہیں تھا، یہ پاکستان کی کامیابی ہے۔ پاک،...
پنجاب حکومت نے شادی شدہ خواتین اساتذہ کا بڑا مسئلہ حل کردیا۔ حکومت نے ای ٹرانسفر پالیسی 2024 میں ترمیم کردی، جس کے تحت اب خواتین اساتذہ شادی کے بعد کسی بھی وقت تبادلہ کروا سکیں گی۔ یہ بھی پڑھیں وفاقی تعلیمی اداروں کی خواتین اساتذہ اور طالبات کے لیے مفت سفری سہولت کا اعلان خواتین اساتذہ شادی کے بعد ایک سال میں تبادلے کی درخواست دےسکتی ہیں، ہارڈ شپ کی بنیاد پر شادی شدہ خواتین اساتذہ کا تبادلہ ترجیحی بنیادوں پر کردیا جائےگا۔ ہارڈ شپ کی بنیاد پر تمام تبادلے سیس پورٹل کے ذریعے پورے سال جاری رہیں گے، اوپن میرٹ پر تبادلوں کے دوران ہارڈ شپ درخواستیں قبول نہیں کی جائیں گی۔ شادی کے بعد تبادلے کے لیے نکاح...
اسلام آباد: پاکستان اور عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کے درمیان بجٹ 26-2025 کے حوالے سے ورچوئل مذاکرات شروع ہوگئے ہیں جو 10 روز تک جاری رہیں گے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ ورچوئل مذاکرات میں وفاقی وزارت خزانہ اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے حکام نے شرکت کی اور اجلاس میں آئی ایم ایف کے ساتھ رواں سال کی معاشی کارکردگی کا ڈیٹا شیئر کیا گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ آئی ایم ایف کی مشاورت سے نئے بجٹ اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی، ایف بی آر نے جولائی سے مارچ 8 ہزار 453 ارب روپے ٹیکس جمع...
اسلام ٹائمز: جب یوم "آزادی" پر ڈونلڈ ٹرمپ نے یورپی یونین سے آنے والی درآمدات پر 20 فیصد اور چین کی درآمدات پر 145 فیصد ٹیکس عائد کیا اور یوکرین جنگ کے خاتمے سے متعلق خاص موقف اپنایا تو نہ چاہتے ہوئے اپنے اصلی اتحادی یعنی یورپی یونین کا خود سے دور ہونے اور اپنے سخت ترین مخالف یعنی چین سے قربتوں کا مقدمہ فراہم کر دیا۔ لیکن بات صرف یہاں ختم نہیں ہوتی بلکہ اس سے پہلے 14 فروری 2025ء کے دن جب جرمنی کے شہر میونخ میں عالمی سیکورٹی کانفرنس کا انعقاد ہوا تو امریکہ کے نائب صدر جی ڈی وینس نے یورپی ممالک کے خلاف انتہائی جارحانہ رویہ اپنایا اور ان پر سخت تنقید کرتے ہوئے اس...
پاکستان اور کویت نے باہمی دلچسپی کے مختلف شعبوں میں روابط کو مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ورکرز کے لیے سنہری موقع، کویت نے ورک ویزے جاری کرنے کا اعلان کردیا پاکستان اور کویت کے درمیان دو طرفہ سیاسی مشاورت کا چوتھا دور بدھ کے روز (14 مئی) کو کویت میں منعقد ہوا، پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل سیکریٹری خارجہ برائے مشرق وسطیٰ شہریار اکبر خان نے کی جبکہ کویتی وفد کی سربراہی معاون وزیر خارجہ برائے ایشیائی امور سمیح عیسیٰ جوہر حیات نے کی۔ دونوں فریقوں نے دوطرفہ تعلقات کے تمام شعبوں بشمول تجارت، سرمایہ کاری، انسانی وسائل کے تعاون، قونصلر اور عوام سے عوام کے رابطوں کا جائزہ لیا تاکہ دوطرفہ تعاون کو...
اسلام آباد: پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں بھارت کی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر انہیں اور پوری پاکستانی قوم کو مبارک باد دی۔ وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات آذر بائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل یک جہتی اور حمایت پر صدر الہام علییوف کے ساتھ ساتھ آذربائیجان کے برادرعوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کا عکاس ہے۔...
وزیراعظم محمد شہبازشریف نے خطے میں کشیدگی کم کروانے کیلیے کردار ادا کرنے پر متحدہ عرب امارات کی سفارتی کوششوں اور تعمیری کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم نے متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔ وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں حالیہ بحران کو کم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی سفارتی کوششوں اور تعمیری کردار کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ وزیرِ اعظم نے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ پاکستان جنوبی ایشیاء میں امن کا خواہاں ہے اور اسی جذبے کے تحت بھارت...
سٹی 42: وزیراعظم محمد شہبازشریف اور متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید النہیان کے درمیان آج ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی ۔وزیراعظم نے جنوبی ایشیاء میں حالیہ بحران کو کم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کی سفارتی کوششوں اور تعمیری کردار کے لیے تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات ہمیشہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان جنوبی ایشیاء میں امن کا خواہاں ہے اور اسی جذبے کے تحت بھارت کے ساتھ جنگ بندی مفاہمت پر رضامندی ظاہر کی ہے۔ انہوں نے افہام و تفہیم کی فضاء کو برقرار رکھنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا لیکن ساتھ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سعودی عرب کے بعد قطر پہنچے جہاں امیرِ قطر تمیم بن حمد نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ عرب میڈیا کے مطابق امیرِ قطر کے ساتھ ملاقات میں امریکی صدر نے مشرق وسطیٰ میں پائیدار امن اور اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایک دوسرے کے ساتھ تجارتی تعاون میں مزید اضافے پر اتفاق کرتے ہوئے اقتصادی معاہدوں پر دستخط بھی کیے۔ ان معاہدوں میں امریکی طیارہ ساز کمپنی بوئنگ سے طیاروں کی خریداری کا ایک ایسا معاہدہ بھی شامل ہے جو کمپنی کی تاریخ کا سب سے بڑا ’’آرڈر‘‘ ہے۔ امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے دفاعی شعبے میں دونوں ممالک کے درمیان Letter of Intent پر بھی دستخط...
آذربائیجان کے سفیر کی وزیراعظم سے ملاقات، بنیان مرصوص کی کامیابی پر مبارک باد دی WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات میں بھارت کی جارحیت کے خلاف آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر انہیں اور پوری پاکستانی قوم کو مبارک باد دی۔وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات آذر بائیجان کے سفیر خضر فرہادوف نے وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات کے دوران وزیراعظم نے جنوبی ایشیا میں حالیہ کشیدگی کے دوران پاکستان کے ساتھ غیر متزلزل یک جہتی اور حمایت پر صدر الہام علییوف کے ساتھ ساتھ آذربائیجان کے برادرعوام کا تہہ دل...
بھارتی لکھاری و نغمہ نگار جاوید اختر نے پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی بدترین شکست کے بعد پاک بھارت تنازع پر محتاط رویہ اپناتے ہوئے مزید تبصرہ کرنے سے انکار کر دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔ وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ صحافی جاوید اختر نے صحافیوں کو کسی بھی سوال کا جواب دینے سے منع کر دیا اور کہا کہ یہ صحیح جگہ نہیں ہے اس کے بعد بھی صحافی اصرار کرتے رہے جس پر جاوید اختر غصے میں آ گئے اور کہا کہ آپ وقت لے کر میرے گھر آئیں، میں نے پہلے بھی کئی انٹرویوز دیے ہیں پھر دے دوں گا۔ یہ ویڈیو پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی بدترین...
لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالتوں میں زیرسماعت 9 مئی واقعات کے کیسز کو تیزی سے نمٹانے کے لیے ہفتے میں 4 دن سماعت کا فیصلہ کرلیا گیا۔ سانحہ 9 مئی کے مقدمات کا جلد فیصلہ کرنے کے لیے ہفتے میں 4 دن جیل ٹرائل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے 9 مئی کے کیسز کو جلد نمٹانے کے لیے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جناح ہاؤس حملہ، عسکری ٹاور حملہ اور تھانہ شادمان نذر آتش سمیت 14 مقدمات کا جیل ٹرائل جاری ہے، اب منگل ، بدھ، جمعرات اور ہفتے کے دن جیل ٹرائل ہوا کریں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا...

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ، زخمی جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی ، جذبے اور جرات کو خراجِ تحسین
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے راولپنڈی کے کمبائنڈ ملٹری ہسپتال (سی ایم ایچ) کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے حالیہ پاک-بھارت کشیدگی کے دوران زخمی ہونے والے فوجی جوانوں اور شہریوں کی عیادت کی۔ اپنے دورے کے دوران، اسپیکر قومی اسمبلی نے ملک کی سرحدوں کے دفاع میں مسلح افواج کی جرات، حوصلے اور دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کی صلاحیتوں کو سراہا۔انہوں نے قوم کے محافظوں اور معصوم شہریوں کی قربانیوں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا جو انہوں نے بھارتی جارحیت کا بہادری سے سامنا کرتے ہوئے دیں۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے بھارتی فوج کے بلا اشتعال حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک)راولپنڈی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان سے کل ملاقات کا دن ہے، تحریک انصاف نے ملاقاتیوں کی فہرست میں تبدیلی کردی، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا نام فہرست سے نکال دیا گیا جبکہ ان کی جگہ احمد چٹھہ کا نام شامل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان سے کل اڈیالہ جیل ملاقات کرنے والوں کی فہرست سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا نام نکال دیا گیا۔ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی فہرست سے علی امین گنڈا پور کا نام خارج کرکے ان کی جگہ احمد چٹھہ کا نام شامل کر دیا گیا۔ نئی فہرست...
عمران خان سے جیل میں ملاقات کرنے والوں کی فہرست سے وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور کا نام خارج WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز) اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے کل ملاقات کا دن ہے، تحریک انصاف نے ملاقاتیوں کی فہرست میں تبدیلی کردی، وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا نام فہرست سے نکال دیا گیا جبکہ ان کی جگہ احمد چٹھہ کا نام شامل کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے سابق وزیراعظم عمران خان سے کل اڈیالہ جیل ملاقات کرنے والوں کی فہرست سے وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کا نام نکال دیا گیا۔اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کی...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عوام کے لیے خوشخبری، آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں معمولی کمی اور پیٹرول پر درآمدی پریمیم میں کمی کے بعد پیٹرول اور ڈیزل سستے ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ وزارت خزانہ آئندہ چند روز میں قیمتوں کا باضابطہ اعلان کرے گی، جس کا اطلاق 16 مئی سے متوقع ہے۔ مزیدپڑھیں:پاکستان کے ساتھ مل کر 6 ممالک نے بھارت پر سائبر حملہ کیا، ٹائمز آف انڈیا
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا کا بانی پی ٹی آئی کی رہائی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے بانی پی ٹی آئی کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے خلاف تاریخی فتح نے پاکستانی قوم کو متحد کر دیا ہے، اور اس اتحاد کو برقرار رکھنے کے لیے بانی چیئرمین پر درج سیاسی نوعیت کے مقدمات کا خاتمہ ناگزیر ہو چکا ہے۔ بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ بانی چیئرمین ملک کے سب سے مقبول عوامی رہنما ہیں، ان کو جعلی اور بے بنیاد مقدمات میں قید رکھنا قوم کو دوبارہ تقسیم کرنے کے مترادف ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جعلی حکومت قومی اتحاد کے...
ریاض ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 مئی 2025ء ) سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کے لیے امریکی صدر کی کوششیں قابل تعریف ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کا خیر مقدم کریں گے، جی سی سی خطے میں امن کا خواہاں ہے، غزہ میں بھی جنگ بندی پر زور دیتے ہیں۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں گلف سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے خلیجی ممالک اور امریکہ کے تعلقات کو سراہا اور اُمید ظاہر کی کہ یہ تعلقات مزید بلند سطح تک پہنچیں گے، سربراہی اجلاس خلیجی ممالک اور امریکہ...
— فائل فوٹو وزیر اعظم شہباز شریف نے آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز میں شامل پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا۔وزیرِاعظم شہباز شریف نے پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کے دورے کے دوران آپریشن بنیان مرصوص میں شریک افسران و جوانوں سے ملاقات کی۔اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو بھی موجود تھے۔ پیپلز پارٹی کا کل یوم تشکر منانے کا اعلان سینئر وزیر سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ بلاول بھٹو نے مودی کو گجرات اور کشمیر کا قصائی قرار دیا تھا، اب تو کہا جائے گا کہ مودی جنوبی ایشیا کا قصائی ہے۔ کور کمانڈر سیالکوٹ، اعلیٰ...
دبئی : آئی ایل ٹی 20 کے 20 سیزن4 کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے منگل 2 دسمبر 2025 کو متحدہ عرب امارات کے قومی دن (عید الاتحاد) سے ہوگا ٹورنامنٹ میں 6 ٹیموں حصہ لیں گے 34 میچوں پر مشتمل اس سیزن کا فائنل اتوار 4 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔ خلیجی خطے کی سب سے بڑی ٹی 20 لیگ اپنے روایتی وقت جنوری ۔ فروری کی بجائے دسمبر ۔ جنوری میں ہورہی کیونکہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈ کپ فروری- مارچ 2026 میں کھیلا جائے گا۔آئی ایل ٹی 20 کے چیئرمین اور امارات کرکٹ بورڈ کے وائس چیئرمین خالد الزرعونی نے کہا کہ انہیں اس بات اعلان کرتے ہوئے خوشی ہورہی کہ آئی ایل...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں کمی اور پیٹرول پر درآمدی پریمیم میں معمولی کمی کی وجہ سے 31 مئی کو ختم ہونے والے اگلے پندرہ دن کیلئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تقریباً 3.5 اور 7 روپے فی لیٹر کی کمی کا امکان ہے تاہم یہ ریلیف ٹیکس کی غیر تبدیل شدہ شرحوں سے مشروط ہے۔(جاری ہے) باخبر ذرائع نے بتایا کہ موجودہ ٹیکس کی شرحوں کی بنیاد پر 15 مئی کو ہونے والے حتمی حساب سے پیٹرول کی ایکس ڈپو قیمت میں تقریباً 3.5 روپے کی کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل (ایچ ایس ڈی) میں 7 روپے فی لیٹر کمی...
ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 مئی2025ء)سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں امن کیلئے امریکی صدر کی کوششیں قابل تعریف ہیں، پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کا خیر مقدم کریں گے۔(جاری ہے) گلف سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا کہ جی سی سی خطیمیں امن کا خواہاں ہے، غزہ میں جنگ بندی پر زور دیتے ہیں۔انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات کے حل کاخیرمقدم کریں گے، جنوبی ایشیا میں امن کیلئے امریکی...
انسداد دہشتگردی لاہور کی عدالتوں میں زیرسماعت 9 مئی واقعات کے کیسز کو تیزی سے نمٹانے کے لیے ہفتے میں 4 دن سماعت کا فیصلہ کرلیا گیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالتوں (اے ٹی سیز) نے 9 مئی 2023 کے فسادات سے متعلق مقدمات کی سماعت سپریم کورٹ کی جانب سے 4 ماہ میں ختم کرنے کی ہدایت کے بعد تیز کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان 9 مئی واقعات پر کوئی معافی نہیں مانگیں گے، پی ٹی آئی نے واضح کردیا یہ مقدمات 9 مئی 2023 کو سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد ہونے والے فسادات سے متعلق ہیں۔ جن کے مطابق پی ٹی آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں پر الزام ہے کہ انہوں نے فوجی تنصیبات...
بیجنگ : چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے چائنا- سی ای ایل اے سی فورم کے چوتھے وزارتی اجلاس میں شرکت کرنے والے سی ای ایل اے سی کے شریک چیئرمین کولمبیا اور ہونڈوراس کے وزراء خارجہ کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کی اور سوالات کے جوابات دیئے۔ وانگ ای نے کہا کہ اجلاس میں بیجنگ اعلامیہ اور مشترکہ ایکشن پلان (2025-2027) جاری کیا گیا، فریقین نے تین سالہ تعاون کے 100 سے زائد منصوبوں پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ، چین نے لاطینی امریکہ کی ترقی کو سپورٹ کرنے کے لیے 20 اقدامات کا اعلان بھی کیا۔ وانگ ای نے اجلاس میں حاصل ہونے والے اہم اتفاق رائے پر بھی روشنی ڈالی۔پہلا، چائنا- سی ای ایل اے سی...
بیجنگ :امریکی حکومت نے ایک انتظامی حکم نامہ جاری کیا، جس میں 14 مئی سے چین پر عائد کردہ محصولات میں تبدیلی کا اعلان کیا گیا۔چین امریکہ اقتصادی اور تجارت اعلی سطحی مذاکرات کے اہم اتفاق رائے کو عملی جامہ پہنانے کے لیے،چین کی ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن نے 13مئی کو ایک اعلان جاری کیا ہے جس کے مطابق 14 مئی کی دوپہر 12 بجکر 1 منٹ سے، “امریکہ سے درآمد ہونے والے سامان پر اضافی ٹیرف کی شرح کو 34% سے کم کر کے 10% کر دیا جائے گا، اور 90 دنوں کے لیے امریکہ پر 24% اضافی ٹیرف کی شرح کو معطل کر دیا جائے گا۔ ریاستی کونسل کے کسٹمز ٹیرف کمیشن کے اعلان” (ٹیرف کمیشن...
منعم ظفر— فائل فوٹو امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ 2028ء میں بھی کے فور کے تحت کراچی والوں کو پانی ملنے کا امکان نہیں۔منعم ظفر نے ادارۂ نورِ حق میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارت کیخلاف جنگ میں کامیابی پر افواج پاکستان کو مبارکباد پیش کی۔منعم ظفر نے کہا کہ قوم اس جنگی صورتحال میں افواج پاکستان کی پشت پر موجود تھی، قوم میں ایسا جذبہ پیدا ہوگیا کہ سب یکجا ہوگئے۔شہر کے حالات پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لوگ روزانہ لاشیں اٹھا رہے ہیں، 42 نوجوان اسٹریٹ کرمنلز کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں، اس پورے سسٹم کی خرابی میں پولیس مکمل طور پر ملوث ہے۔ سندھ پر مسلط پیپلز پارٹی...
— فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے سب سے بڑے اسکینڈل، 36 ارب روپے کی مبینہ بدعنوانی کی تحقیقات کےلیے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔پشاور میں ہونے والے اجلاس کی صدارت اسپیکر کے پی اسمبلی بابر سلیم سواتی کر رہے تھے۔اسپیکر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ خیبر پختونخوا کی تاریخ کا پہلا سب سے بڑا اسکینڈل ہے، صرف ایک محکمے میں تقریباً 40 ارب روپے کی بدعنوانی ہوئی ہے۔ ملکی تاریخ کا بڑا مالیاتی اسکینڈل، خیبر پختونخوا کے سرکاری بینک اکاؤنٹس سے 40 ارب روپے کی خورد برد کا انکشافپشاورخیبر پختونخوا کے سرکاری بینک اکاؤنٹس سے... ان کا کہنا ہے کہ یہ پہلا اسکینڈل ہے جس میں کوئی سیاسی شخصیت ملوث نہیں بلکہ اسکینڈل میں اکاؤنٹنٹ...
لاہور: مرکزی جمعیت اہل حدیث کے امیر علامہ ساجد میر کی وفات کے بعد پنجاب سے سینیٹ کی خالی ہونے والی جنرل نشست پر انتخابات 29 مئی کو ہونگے۔ صوبائی الیکشن کمیشن آفس سے دو امیدواروں حافظ عبدالکریم اور علامہ ہشام الہی ظہیر نے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے، کل کاغذات نامزدگی جمع کرانے کا آخری روز ہے۔ مسلم لیگ ن نے ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہل حدیث حافظ عبدالکریم کو سینیٹ کی نشست پر اپنا امیدوار نامزد کردیا، وزیر اعظم شہباز شریف نے حافظ عبدالکریم کو کاغذات نامزدی جمع کرانے کی ہدایت کردی ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر مسلم لیگ ن میاں نواز شریف نے پروفیسر ساجد میر کے فرزند احمد میر کو سینیٹ نشست کی پیشکش کی تھی جس...
اپنے پیغام میں مراد علی شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے چارٹر آف ڈیموکریسی کے ذریعے سیاسی انتقام کا دروازہ بند کیا اور مفاہمت، برداشت اور جمہوری تسلسل کی نئی روایات قائم کیں، سی او ڈی نے سیاسی بلوغت، ادارہ جاتی استحکام اور جمہوریت کو نئی جہت دی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے چارٹر آف ڈیموکریسی (سی او ڈی) کی 19ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے پیغام میں اسے پاکستان کی سیاسی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے اس تاریخی دستاویز کے ذریعے جمہوری قوتوں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا، جو آمریت کے خلاف ایک موثر آواز بنی۔ سید مراد...
اڈیالہ جیل حکام کی نظرثانی درخواست مسترد، عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد:ایف آئی اے سینٹرل عدالت اسلام آباد نے سہولیات فراہمی کیس میں اڈیالہ جیل حکام کی فیصلے پر نظرثانی کی درخواست مسترد کر دی۔اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی بیرون ملک موجود بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو کرانے اور ذاتی معالج سے چیک اَپ بھی کرانے کا حکم دیا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ 10 جنوری، 28 جنوری اور 3 فروری کے عدالتی حکم پر عمل درآمد کریں۔ عدالت نے تمام حقائق کو دیکھنے کے بعد ہی آرڈر کیا تھا اس لیے...
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 May, 2025 سب نیوز عوام کے لیے خوشخبری، آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتوں میں معمولی کمی اور پیٹرول پر درآمدی پریمیم میں کمی کے بعد پیٹرول اور ڈیزل سستے ہونے کا امکان ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 5 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر تک کمی متوقع ہے۔ وزارت خزانہ آئندہ چند روز میں قیمتوں کا باضابطہ اعلان کرے گی، جس کا اطلاق 16 مئی سے متوقع ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں...
بمبئی (اوصاف نیوز)بھارتی حکومت نے امریکی صدر ڈونلد ٹرمپ کے اس مؤقف کو چار دن کے وقفے کے بعد باضابطہ طور پر رد کر دیا کہ ٹرمپ نے پاکستان کے ساتھ سیز فائر کرنے میں بھارت کی مدد کی تھی۔ اس امر کا اظہار بھارتی وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے منگل کے روز ہفتہ وار بریفنگ کے دوران کیا ہے۔ بھارتی ترجمان کا کہنا تھا کہ نئی دہلی میں اعلیٰ قیادت واشنگٹن میں امریکہ کی اعلیٰ قیادت کے ساتھ پچھلے ہفتے رابطے میں تھی۔ یہ رابطے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی اورجنگی ماحول کی وجہ سے تھے۔ تاہم ترجمان نے کہا اس معاملے میں بھارت اور امریکہ کے درمیان تجارتی امور سے کوئی تعلق نہیں تھا۔...
ذرائع کے مطابق نقصانات پر مبنی رپورٹ ضلعی ڈپٹی کمشنروں سے تیار کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، جس میں سول انفرا سٹرکچر، گھروں، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات اکٹھی کی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے بھارتی حملوں سے نقصانات کی تفصیلات پر مبنی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کر دی۔ وزیراعظم سیکرٹریٹ نے چاروں صوبوں سمیت گلگت بلتستان اور آزادکشمیر حکومت کو ہدایت کی ہے کہ وہ بھارتی حملوں سے ہونیوالے نقصانات کی تفصیلات پر رپورٹ تیار کرکے بھجوائیں۔ ذرائع کے مطابق نقصانات پر مبنی رپورٹ ضلعی ڈپٹی کمشنروں سے تیار کرانے کی ہدایت کی گئی ہے، جس میں سول انفرا سٹرکچر، گھروں، تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کو پہنچنے والے نقصان کی تفصیلات...

والد کی رہائی کے لیے ہم انسانی حقوق کی علم بردار ہر حکومت سے اپیل کریں گے.عمران خان کے بیٹوں کا انٹرویو
لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 14 مئی ۔2025 )پاکستان تحریک انصاف کے بانی اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے بیٹوں سلیمان خان اور قاسم خان نے ایک انٹرویو کے دوران عمران خان کی رہائی کے حوالے سے مطالبہ کیا ہے کہ اپنے والد عمران خان کی رہائی کے لیے ہم ہر اس حکومت سے اپیل کریں گے جو آزادی اظہار اور حقیقی جمہوریت کی حامی ہو اس معاملے پر توجہ دینے کے لیے ٹرمپ سے بہتر اور کون ہوسکتا ہے.(جاری ہے) برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سابق وزیراعظم کے دونوں بیٹوں نے پہلی مرتبہ عوامی سطح پر پوڈ کاسٹر ماریو نوفل کو انٹرویو دیا ہے جس میں انہوں نے عمران خان کی رہائی کے لیے صدر ٹرمپ سمیت...
سرحد کے دونوں جانب قوم پرست عناصر موجود ہیں، اور ان کے پاس بہت بڑے بڑے سوشل میڈیا پلیٹ کی صورت میں موجود ہیں جہاں دیکھا جاسکتا ہے کہ کس طرح جھوٹی اور سچی خبروں کو بڑھا چڑھا کر یا مسخ کرکے اس انداز میں پیش کیا جاتا رہا ہے کہ دوسری طرف کے لیے نفرت، دشمنی اور عداوت پیدا کرنے میں جہاں آسانی ہو وہیں عوامی رائے کو اپنے حق میں کرنے کی بھی بھرپور کوششیں کی گئی جس نے نتیجہ میں سرکاری سرپرستی میں چلنے والے میڈیا ہاؤس اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ رکھنے والوں نے خوب کمائی کی اگر حقیقت کے آنکھ سے دیکھا جائے تو یہ سرے سے ہی غلط اقدام ہے، اپنے مفادات اور چند سکوں...
لاہور کے علاقے باغبان پورہ میں آخری منٹ اسٹاپ کے قریب ڈمپر نے کئی رکشوں اور موٹرسائیکلوں کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق ریسکیو حکام نے کہا کہ حادثہ لاہور کے علاقے باغبان پورہ کے جی ٹی روڈ پر پیش آیا جس دوران ڈمپر نے 3 رکشوں اور 2 موٹرسائیکلوں کو ٹکر ماردی۔ ریسکیو حکام کا بتانا ہے کہ حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور 4 افرادزخمی بھی ہوئے۔ حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 2 اسکول کی بچیاں بھی شامل ہیں، جاں بحق ہونے والے اسکول کی بچیوں کی شناخت 12 سالہ عائمہ اور 10 سالہ حافظہ کے ناموں سے ہوئی، جاں بحق میں 45 سالہ رفاقت، 41 سالہ داود اور ایک...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورنے انکشاف کیا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان معاف کرنے اور مذاکرات کے لیے تیار ہیں، موجودہ سیاسی عدم استحکام اور معاشی بحران ملک کو نقصان پہنچا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکمل رہائی کے لیے بھی درخواست زیر سماعت ہے، اور تمام آئینی راستے اپنائے جا رہے ہیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر ہفتے ملاقات کا عدالتی حکم موجود ہے، لیکن اس پر عمل نہیں ہو رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بجٹ قریب ہے، سیکیورٹی اور دیگر اہم معاملات...
محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا کے چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ ملک کے جنوبی میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان ہے۔اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بعد از دوپہر تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ دن کے اوقات میں جنوبی اضلاع میں شدید گرم رہنے کی توقع ہے۔خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم...
اسلام آباد(نیٹ نیوز+نمائندہ خصوصی) پاکستان اور روس کراچی میں نئی سٹیل مل کے قیام پر متفق ہوگئے جبکہ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان اور روس کے نمائندے ڈینس نازروف کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی۔اعلامیے کے مطابق ملاقات کا مرکزی موضوع پاکستان میں نئی سٹیل ملز کا قیام تھا۔اعلامیے میں بتایا گیا ہے دونوں فریقین نے پاکستان اور روس کے درمیان کراچی میں نئی سٹیل مل کے قیام کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی، دونوں ممالک نے اس منصوبے کو آگے بڑھانے اور اس پر عمل درآمد کے لیے مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) آئندہ مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کیلئے پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا جو 16 مئی تک جاری رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کرے گی، بجٹ 26-2025 کے اہداف کا باہمی مشاورت سے تعین کیا جائے گا جبکہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اقتصادی اصلاحات جاری رکھے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی نے آئی ایم ایف ٹیم کی پاکستان آمد کو متاثر کیا، آئی ایم ایف وفد کا آئندہ ہفتے پاکستان دورے کا امکان ہے، آئی ایم ایف کا دورہ پاکستان ایک ہفتے تاخیرکا...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)انٹرنیشنل مانیٹری فنڈز کا دورۂ پاکستان ایک ہفتے تاخیر کا شکار ہوگیا، آن لائن مذاکرات آج سے شروع ہوں گے۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پاکستان کے نئے بجٹ پر پاک آئی ایم ایف مذاکرات آج سے آن لائن شروع ہوں گے، جبکہ آئی ایم ایف وفد کا دورۂ پاکستان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔ وزارت خزانہ کے ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے وفد کا دورۂ پاکستان ایک ہفتہ تاخیر کا شکار ہوگیا ہے، جس کے باعث آن لائن مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کرے گی، نئے بجٹ کے اہداف کا تعین باہمی مشاورت سے کیا...
اسلام آباد(طارق محمودسمیر)بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی طرف سے شکست کے بعدلگائے گئے بے بنیادالزامات اوراپنی ناکامی کو کامیابی ظاہرکرنے کی کوششیں جاری ہیں ،بھارتی عوام کو دھوکہ دینے اوراپنے اشتعال انگیزبیانات کے ذریعے پاکستان سے عبرت ناک شکست کوچھپانے کی کوششیں جاری ہیںاورانہوں نے اپنے ایک خطاب میں پاکستان پربے بنیادالزامات عائد کئے اورپاکستان کے دفترخارجہ نے ان الزامات کو سختی سے مستردکردیاہے،بہرحال ایک حقیقت تو واضح ہوچکی ہیکہ پاکستان کی فوج اورفضائیہ نے بھارت پر اپنی برتری ثابت کرلی ہیاوردنیابھرمیںاسے تسلیم کیاگیاہے،اب تو بھارتی فوجی ترجمان بھی یہ مان رہے ہیں کہ رافیل طیارے گریہیں،پاکستانی پائلٹس کی مہارت اورچینی ٹیکنالوجی کو دنیابھرمیں شہرت مل چکی ہے،پاکستانی پارلیمنٹ نے نریندرمودی کو سرینڈرمودی کاخطاب دے دیاہے،اس ضمن میں پیپلزپارٹی کے رہنماعبدالقادرپٹیل نے قومی اسمبلی...
وفاقی وزیر خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو معاشی بحرانوں سے مستقل نجات دلانے اور پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لیے برآمدات پر مبنی ترقی ہی واحد قابلِ عمل حکمتِ عملی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے معروف صنعت کاروں اور برآمدکنندگان کے ایک وفد سے ملاقات کے دوران کیا، جس کی قیادت پاکستان بزنس کونسل (PBC) کے سابق چیئرمین شبیر دیوان نے کی۔ یہ ملاقات حکومت کے نجی شعبے اور صنعتی برادری کے ساتھ جاری مشاورتی عمل کا حصہ تھی، جس کا مقصد آئندہ بجٹ کی تیاری اور معاشی اصلاحات سے متعلق پالیسی سازی میں اسٹیک ہولڈرز کی آرا کو شامل کرنا ہے۔ وزیر خزانہ نے گفتگو کے...
پاکستان کے آئندہ مالی سال2025-26 کیلیے وفاقی بجٹ سازی بارے حکومت اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے درمیان ورچوئل مذاکرات کا آغاز آج سے شروع ہورہا ہے۔ جو 16 اپریل تک جاری رہیں گے۔ بجٹ مذاکرات کے دوسرے اور آخری مرحلے کے لیے آئی ایم ایف مشن ہفتے کے روز اسلام آباد پہنچے گا اور 23 مئی تک مذاکرات ہوںگے۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی نے آئی ایم ایف ٹیم کی پاکستان آمد کو متاثر کیا۔آئی ایم ایف خطے میں سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے اسلام آباد کے سفر میں تاخیر کے بعد آج سے نئے بجٹ پر ورچوئل مذاکرات کا آغاز کرے گا۔ سکیورٹی صورتحال کے باعث آئی ایم ایف مشن منگل کی بجائے اب ویک اینڈ پر...
ویب ڈیسک: آئندہ مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کیلئے پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل مذاکرات کا آغاز آج سے ہوگا جو 16 مئی تک جاری رہیں گے۔ ذرائع کے مطابق حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ نئے مالی سال کے بجٹ پر مشاورت کرے گی، بجٹ 26-2025 کے اہداف کا باہمی مشاورت سے تعین کیا جائے گا جبکہ حکومت آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اقتصادی اصلاحات جاری رکھے گی۔ گرمی میں اضافہ،محکمہ موسمیات نے خبردار کر دیا ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک بھارت کشیدگی نے آئی ایم ایف ٹیم کی پاکستان آمد کو متاثر کیا، آئی ایم ایف وفد کا آئندہ ہفتے پاکستان دورے کا امکان ہے، آئی...
امریکا میں پاکستان کے سفیر، رضوان سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے تعلقات کی تاریخی گہرائی اور وسعت بیکراں ہے۔ دونوں ملکوں کے تعلقات کا آغاز 15 اگست 1947 کو اس وقت ہوا جب امریکی صدر ہیری ٹرومین نے بانی پاکستان کو ایک مخلصانہ خط کے ذریعے دوستانہ روابط کی بنیاد رکھنے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اب پاک امریکا تعلقات کا نیا دور مضبوط اقتصادی تعاون سے عبارت ہے۔ رضوان سعید شیخ نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) کے سینئر سویلین اور فوجی افسران پر مشتمل وفد کا خیر مقدم کیا۔ یہ وفد پاکستان کے معتبر تربیتی ادارے سے قومی سلامتی اور وار کورس مکمل کرنے کے بعد امریکا کے نیئر ایسٹ ساؤتھ ایشیا...
ترجمان حریت قیادت کا کہنا ہےکہ کشمیری عوام کی حقیقی قیادت، جن میں سے بیشتر بھارتی جیلوں میں قید ہیں، کو مجوزہ مذاکرات میں شامل کیا جانا چاہیے تاکہ کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق تنازعہ کشمیر کے کسی بھی حل کو یقینی بنایا جا سکے۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس نے پاک بھارت مذاکرات کی بحالی اور تنازعہ کشمیر پر امریکہ کی ثالثی کی کوششوں کا خیر مقدم کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈوکیٹ عبدالرشید منہاس نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں ثالثی کی پیشکش پر امریکہ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ مسئلہ کشمیر کے حتمی حل کیلئے پاکستان اور بھارت کے درمیان بامعنی مذاکرات کیلئے سازگار ماحول پیدا کرنے...
غزہ(نیوز ڈیسک)جنوبی غزہ کے علاقے خان یونس پر اسرائیل کے بد ترین حملے میں 20 سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے۔ عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج کی جانب سے خان یونس کے یورپی اسپتال کے احاطہ میں 9 بنکر بسٹر بم پھینکے گئے، بم پھٹنے سے کئی مقامات پر زمین پھٹ گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی حملے میں اب تک 28 فلسطینی شہید جبکہ 70 افراد زخمی بھی ہوئے۔ اسرائیل کی جانب سے زخمیوں کو نکالنے والوں پر بھی بمباری کی گئی، بم حملوں کے باعث اسپتال کے قریب کھڑی بس زمین میں دھنس گئی۔ ترجمان اسرائیلی فوج کے مطابق خان یونس میں حملے میں حماس کے رہنماؤں کو نشانہ بنایا گیا ، حماس رہنما اسپتال...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان۔ تاہم گلگت بلتستان،کشمیر اوربالائی خیبرپختونخوا میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ چند مقامات پر تیزہوائیں چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ۔ بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ ملک کے جنوبی میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں شدید گرم رہنے کا امکان۔ گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کےبیشترعلاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم کشمیر،گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش (ملی میٹر): گلگت بلتستان : گوپس 04، چلاس 01، خیبرپختونخوا: پٹن 04،...
اسلام آباد: آئندہ مالی سال2025-26 کیلیے وفاقی بجٹ سازی بارے پاکستان اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے درمیان ورچوئل مذاکرات کا آغاز آج (بدھ) سے ہوگا جو 16 اپریل تک جاری رہیں گے۔ بجٹ مذاکرات کے دوسرے اور آخری مرحلے کے لیے آئی ایم ایف مشن ہفتے کے روز اسلام آباد پہنچے گا اور 23 مئی تک مذاکرات ہوںگے۔ تفصیلات کے مطابق پاک بھارت کشیدگی نے آئی ایم ایف ٹیم کی پاکستان آمد کو متاثر کیا۔آئی ایم ایف خطے میں سیکیورٹی صورتحال کی وجہ سے اسلام آباد کے سفر میں تاخیر کے بعد آج (بدھ) سے نئے بجٹ پر ورچوئل مذاکرات کا آغاز کرے گا۔ مزید پڑھیں: بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں آئی ایم...
ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے کہا ہے کہ میڈیکل شعبہ سے وابستہ طلبہ و طالبات بے چینی کا شکار ہیں، میڈیکل کے طلباء کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے جن کی طرف توجہ دینا اور ان کا حل نکالنا ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان حسن بلال ہاشمی نے کہا ہے کہ میڈیکل شعبہ سے وابستہ طلبہ و طالبات بے چینی کا شکار ہیں، میڈیکل کے طلباء کو بے شمار مسائل کا سامنا ہے جن کی طرف توجہ دینا اور ان کا حل نکالنا ضروری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلامی جمعیت طلبہ پرائیوٹ میڈیکل کالجز کے زیراہتمام پشاور میں منعقدہ سالانہ انڈرگریجویٹ میڈیکل فورم (یو ایم ایف)...
وزیرِ اعظم شہباز شریف اور ترک صدر رجب طیب اردوان—فائل فوٹوز وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کی پاکستان کی حمایت اور یکجہتی کا خیر مقدم کیا ہے۔جاری کیے گئے بیان میں وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ دیرینہ، آزمودہ اور برادرانہ تعلقات پر پاکستان کو فخر ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ہر نئے چیلنج کے ساتھ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں، صدر اردوان کی جنوبی ایشیاء میں امن کے فروغ کے لیے کوششیں قابلِ تعریف ہیں۔ ترک صدر اردوان نے ایک بار پھر پاکستانی عوام کے دل جیت لیے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف شہباز شریف نے کہا کہ بھارت سے کشیدگی کے دوران پاکستان اور ترکیہ...
اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے جنگ کے میدان میں شکست کے بعد سفارتی سطح پر اپنائے جانے والے ہتھکنڈوں کا بھی منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے کر ملک چھوڑنے کی ہدایت کردی۔ دفترخارجہ کے ترجمان شفقت علی خان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دے دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان نے اسلام آباد میں تعینات بھارتی ہائی کمیشن کے ایک اہلکار کو اُس کی سرگرمیوں کی بنیاد پر "ناپسندیدہ شخصیت" قرار دے دیا ہے کیونکہ بھارتی اہلکار کی حرکات سفارتی استحقاق اور حیثیت سے...
ایک نئی تحقیق میں سائنس دانوں نے خبردار کیا ہے کہ یہ کائنات ہماری سوچ سے زیادہ تیزی کے ساتھ اپنے انجام کو پہنچ رہی ہے۔ سائنس دانوں کی جانب سے کیے گئے اس ہوشربا انکشاف کے باوجود ان کا خیال ہے کہ دنیا کے اختتام میں ابھی کافی وقت (10^78 برس یعنی ایک کے ساتھ 78 صفر) ہے۔ اس سے قبل سائنس دانوں کا خیال تھا کہ کائنات کے پاس 10^1100 برس رہ گئے ہیں۔ یہ وقت سفید ڈوارف ستاروں کے مکمل طور پر ختم ہونے کے لیے کافی ہے۔ یہ ستارے کائنات میں سب سے زیادہ مدت تک وجود رکھنے والے اِجرام ہوتے ہیں۔ 2023 کے ایک مقالے کے فالو اپ پر کی گئی نئی تحقیق میں بتایا...
سٹی42: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ کے ساتھ ملکر دہشت گردی کی تمام شکلوں کو جڑ سے اکھاڑ کر پھینکیں گے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کرد ورکرز پارٹی (پی کے کے) کی قیادت کے پارٹی کو تحلیل کر کے ترکیہ کے ساتھ شامل رہ کر وفاق کی سیاست کرنے کے اعلان کو خوش آئند قرار دیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ" پی کے کے" پارٹی کی تحلیل ترکیہ کو دہشت گردی سے پاک کرے گی اور یہ مستقل امن کی جانب اہم قدم ہے، جس کا پاکستان خیر مقدم کرتا ہے۔ کھانے کے برتن دِل کے دشمن نکلے، لاکھوں کو موت کے منہ میں پہنچا دیا ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں شہباز شریف نے لکھا...
بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ نے اپنی پچھلی فلم لال سنگھ چڈھا کی ناکامی کے طویل وقفے کے بعد پھر سے تہلکہ مچانے کے لیے میدان میں اترنے کا فیصلہ کرلیا۔ عامر خان اپنے مداحوں کے لیے اس بار سنہ 2007 کی سپرہٹ فلم تارے زمین پر کے سیکوئل کے ساتھ واپس آرہے ہیں۔ اس سیکوئل کا نام معمولی تبدیلی کے ساتھ ’’ستارے زمین پر‘‘ رکھا گیا ہے۔ مداحوں کا انتظار ختم ہوا اور فلم کا ٹریلر بالآخر جاری کردیا گیا۔ عامر خان ایک بار پھر ایک ایسی فلم کے ساتھ واپس آ گئے جو ناظرین کو رُلا دے گی، ہنسا دے گی اور دل سے جھنجھوڑ کر ایک نیا عزم اور حوصلہ دے گی۔ ٹریلر میں عامر خان کو ایک باسکٹ بال کوچ...
رانا ثنا اللہ کا پاکستان اور بھارت میں دہشت گردی کی تحقیقات کیلئے آزاد کمیشن بنانے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ کاغذوں میں سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سے کچھ نہیں ہوتا، پاکستان کے حصے کا پانی تو آ رہا ہے، اگر انڈیا نے دریاوں کا رخ موڑا تو یہ اقدام جنگ سمجھا جائے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے کہا کہ کاغذوں میں سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے سے کچھ نہیں ہوتا، پاکستان کے حصے کا پانی آ رہا ہے، اگر انڈیا نے پاکستان کے حصے میں دریاوں کے پانی...
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2025ء) عمران خان کا کہنا ہے کہ میں پاک فضائیہ، فوجی جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں جنہوں نے بھارتی طیاروں اور تنصیبات کو تباہ کر کے کامیابی حاصل کی ۔ تفصیلات کے مطابق اڈیالہ جیل میں قید بانی تحریک انصاف کا اہم پیغام سامنے آیا ہے۔ اپنے پیغام میں عمران خان کا کہنا ہے کہ “پاک بھارت حالیہ کشیدگی نے ایک بار پھر ثابت کیا کہ پاکستانی ایک بہادر اور خوددار قوم ہیں۔ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ “فوج بھی میری ہے اور یہ ملک بھی میرا ہے”- جس طرح ہمارے جوانوں نے فضائی اور زمینی سرحدوں پر مودی کو شکست دی ویسے ہی پاکستانی عوام خصوصاً سوشل میڈیا نے مودی...
باوثوق ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ کل سے بجٹ تیاریوں پر مذاکرات ہونا تھے، رواں ہفتے ورچوئل مذاکرات اور آئندہ ہفتے پاکستان میں ہوں گے، آن لائن مذاکرات کے دوران بجٹ تجاویز شیئر کر دی جائیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ آئی ایم ایف وفد بجٹ تیاری کیلئے شیڈول کے مطابق نہ پہنچ سکا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے ساتھ اب بجٹ تیاری مذاکرات آن لائن ہوں گے، بجٹ تیاری کیلئے آئی ایم ایف وفد کی آمد آئندہ ہفتے ممکن ہے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف وفد کے ساتھ کل سے بجٹ تیاریوں پر مذاکرات ہونا تھے، رواں ہفتے ورچوئل مذاکرات اور آئندہ ہفتے پاکستان میں ہوں گے، آن لائن مذاکرات کے...
بھارت نے پہلگام حملے کی تحقیقات مکمل ہونے سے قبل پاکستان پر حملہ کرکے بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی کی۔ آج ایک سوال کے جواب میں وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے کہاکہ 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے حملے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں۔ یہ بھی پڑھیں پاک بھارت کشیدگی: عالمی سطح پر چینی جنگی ہتھیاروں کی مانگ میں اضافہ بھارت نے اپنی تحقیقات کے نتائج کا انتظار کیے بغیر 6 سے 10 مئی کے درمیان پاکستان پر سینکڑوں سپرسونک میزائل اور ملٹری ڈرون فائر کردیے، جو بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارت نے پاکستان کے مختلف شہروں پر میزائلوں سے حملہ کیا،...
اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان کو بیل آؤٹ معاہدے کے تحت آئی ایم ایف سے ایک ارب ڈالر جلدملنے کی امید ہے۔ برطانوی خبر ایجنسی روئٹرز سے گفتگو کرتےہوئے محمد اورنگزیب نے کہا کہ بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی کا پاکستان پر کوئی بڑا مالی اثر نہیں پڑے گا، کشیدگی کے باعث کسی نئے معاشی جائزے کی ضرورت نہیں ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا آئی ایم ایف کے ساتھ بجٹ پر بات چیت 23 مئی تک جاری رہے گی، ہمارا ہدف امریکا سے کپاس، سویا بین اور ہائیڈرو کاربن کی درآمدات میں اضافہ ہے۔ واضح رہے کہ آئندہ مالی سال کے بجٹ کے لیے تیاریاں جاری ہیں، جس کے لیے پاکستان اور آئی...