2025-09-20@16:55:09 GMT
تلاش کی گنتی: 2007
«ویمنز ٹیم»:
(نئی خبر)
پاکستان کی بہادر خاتون پولیس افسر اے ایس پی شہربانو نقوی نے شاندار عالمی اعزاز اپنے نام کر لیا۔ ایشیا سوسائٹی نے انہیں ایشیا 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کلاس آف 2025ء کے لیے منتخب کیا ہے۔ شہربانو نقوی کو معاشرے کے کمزور طبقات کے تحفظ، پولیس سسٹم میں مثبت تبدیلی اور خدمات کے اعتراف میں اس اعزاز کے لیے نامزد کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: شہر بانو نقوی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پرنسل سیکیورٹی آفیسر تعینات اس فیلوشپ کے لیے ایشیا کے 27 ممالک سے تعلق رکھنے والے مختلف شعبوں کے 30 نمایاں افراد کا انتخاب عمل میں آیا، جن میں پاکستان کی نمائندگی شہربانو نقوی نے کی۔ اہم بات یہ ہے کہ اے ایس پی شہربانو...
شہر بانو نقوی ایشیا سوسائٹی فیلو شپ کیلئے منتخب پہلی پاکستانی خاتون افسر WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس) خاتون پولیس افسر شہر بانو نقوی کو ایشیا سوسائٹی 21 نیکسٹ جنریشن فیلو شپ کیلئے منتخب کر لیا گیا۔ پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق ایشیا سوسائٹی نے اے ایس پی شہربانو کو کلاس آف 2025 کیلئے منتخب کیا ہے، اے ایس پی شہر بانو نقوی اس فیلو شپ کے لیے منتخب ہونے والی پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون پولیس افسر ہیں۔ اس حوالے سے آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ پنجاب پولیس کے افسران کی کارکردگی کی عالمی سطح پر پذیرائی فخر کی بات ہے۔ واضح رہے کہ...
کوئٹہ: بلوچستان میں سیکیورٹی خدشات کے باعث انٹرنیٹ بند اور ٹرین سروس جزوی معطل کردی گئی۔ محکمہ داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں بشمول کوئٹہ میں تھری جی اور فور جی سروسز آج رات 9 بجے تک معطل رہیں گی۔ پی ٹی سی ایل اور این ٹی سی کی وائرلیس انٹرنیٹ سروسز بھی کوئٹہ، سبی، مستونگ، خضدار اور نوشکی میں دستیاب نہیں ہوں گی۔ دوسری جانب پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس کو سکیورٹی خدشات کی بنا پرسبی میں روک لیا گیا جبکہ آج پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس کو بھی منسوخ کردیا گیا۔ ریلوے حکام کے مطابق پنجاب میں سیلاب کی صورتحال کی وجہ سے پشاور سے کوئٹہ آنے والی جعفر ایکسپریس پانچ گھنٹے تاخیر...
لاہور: کاہنہ کے علاقے میں خاتون کو 6 سال قبل جنات کی جانب سے اغوا کیے جانے کے واقعہ پر پولیس افسران نے تلاش کے لیے سرجوڑ لیے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مغوی خاتون فوزیہ بی بی کو تلاش کرنے کے لیے پولیس افسران نے سر جوڑ لیے اور خاتون کو ٹریس کرنے کے لیے اعلی سطح کی اسپیشل انوسٹی گیشن ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ ڈی آئی جی انوسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا کو ٹیم کا سربراہ مقرر کردیا گیا ہے اور دیگر ارکان میں انوسٹی گیشن گیشن برانچ پنجاب کے ایس ایس پی عاصم کمبوہ، ایس پی انویسٹی گیشن ماڈل ٹاؤن لاہور محمد ایاز، ڈی ایس پی اسپیشل برانچ، ڈی ایس پی سیف...
کراچی میں منگھوپیر روڈ پر ڈکیتی کی ایک بڑی واردات میں نامعلوم ملزمان نے رہائشی سوسائٹی کی کیش وین کو نشانہ بناتے ہوئے 2 کروڑ 32 لاکھ روپے سے زائد کی رقم لوٹ لی۔ پولیس کے مطابق واقعہ منگھوپیر تھانے سے صرف 2 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا، جہاں پانچ مسلح افراد نے کارروائی کرتے ہوئے کیش وین کو روکا اور رقم سے بھرا تھیلا لے کر فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کا مقدمہ سوسائٹی کے سیکیورٹی سپروائزر کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق کیش وین نجی بینک کے سامنے رکی، جہاں ہمارا رائیڈر 22 لاکھ روپے سے زائد رقم کا ایک تھیلا لے کر بینک...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے جنوبی افریقہ کے دورہ پاکستان کی تاریخوں اور وینیوز کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان 12 اکتوبر سے آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل دو میچز کی سیریز میں جنوبی افریقہ کی میزبانی کرے گا۔ ٹیسٹ میچز بالترتیب لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ پہلا ٹیسٹ 12 تا 16 اکتوبر اور دوسرا ٹیسٹ 20 تا 24 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔ تین ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 28 اکتوبر کو راولپنڈی جبکہ باقی دو میچز 31 اکتوبر اور یکم نومبر کو لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ بعد ازاں تین ون ڈے میچز پر مشتمل سیریز فیصل آباد میں کھیلی جائے گی۔ میچز چار،...
عالمی چیمپئن ارجنٹینا کے اسٹار فٹبالر لیونل میسی نے ہوم گراؤنڈ پر آخری میچ یاد گار بنا لیا۔ تفصیلات کے مطابق بیونس آئرس میں ارجنٹینا اور وینزویلا کے درمیان ورلڈ کپ کوالیفائر میچ میں ارجنٹائن نے وینزویلا کو تین صفر سے شکست دی۔ ارجنٹینا کی جانب سے لیونل میسی نے دو گول کرکے اپنے وطن میں کھیلے گئے آخری میچ کو یادگار بنایا۔ اسٹیڈیم میں موجود 80 ہزار سے زائد شائقین نے لیونل میسی کو خراج تحسین پیش کیا۔ میچ کے بعد لیونل میسی آبدیدہ ہوگئے۔ ان کا کہنا تھا کہ آئندہ سال ہونے والے ورلڈ کپ کے متعلق ابھی کوئی فیصلہ نہیں کیا ہے۔جب ایونٹ کا وقت قریب آئے گا، اُس وقت کوئی فیصلہ کروں گا۔ ان کا...
پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ہونے والی کرکٹ سیریز کے لیے وینیوز کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سیریز کے میچز لاہور، راولپنڈی اور فیصل آباد میں ہوں گے، جن کا دورہ کرکٹ ساؤتھ افریقہ کی ریکی ٹیم بھی پہلے ہی کر چکی ہے۔ فیصل آباد میں وائٹ بال سیریز کے میچز کھیلے جائیں گے۔ یہ ایک تاریخی موقع ہوگا کیونکہ فیصل آباد 2008 کے بعد پہلی بار انٹرنیشنل میچز کی میزبانی کرے گا۔ جنوبی افریقہ کا ٹیسٹ اسکواڈ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لاہور پہنچے گا، جہاں ٹیسٹ سیریز کا آغاز ہوگا۔ پہلا ٹیسٹ میچ 12 اکتوبر سے لاہور میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا ٹیسٹ راولپنڈی میں شیڈول ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے...
برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے کابینہ میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کرتے ہوئے پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ شبانہ محمود کو برطانیہ کی وزیر داخلہ مقرر کر دیا۔ یہ تبدیلی اس وقت سامنے آئی جب ڈپٹی وزیراعظم اینجلا رینر نے پراپرٹی ٹیکس کم ادا کرنے کی غلطی پر استعفیٰ دے دیا۔ اس فیصلے کے تحت وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی کو ڈپٹی وزیراعظم بنا دیا گیا جبکہ یویٹ کوپر کو نیا وزیر خارجہ مقرر کیا گیا۔ ان کی جگہ وزارت داخلہ کا قلمدان شبانہ محمود کو سونپا گیا، جو اس سے قبل وزیر انصاف کے طور پر خدمات انجام دے رہی تھیں۔ 44 سالہ شبانہ محمود کو لیبر پارٹی میں ایک مضبوط، صاف گو اور ’’سیف ہینڈز‘‘ سیاستدان سمجھا جاتا ہے۔ وزارت...
کراچی: پاکستان ریلویز اور سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے مابین کینٹ اسٹیشن اور سٹی اسٹیشن کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے معاہدہ پر دستخط کر دیے گئے۔ اس حوالے سے کراچی میں تقریب منعقد ہوئی جس میں وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی اور وزیر بلدیات سندھ سعید غنی بھی موجود تھے۔ اس موقع پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری لوکل گورنمنٹ سندھ وسیم شمشاد، چیئرمین ریلوے سید مظہر علی شاہ، سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ، ایڈیشنل جنرل مینیجر انفرا حماد حسن مرزا، ڈی ایس ریلوے کراچی محمود رحمان لاکھو، ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ طارق نظامانی اور دیگر بھی موجود تھے۔ ایم ڈی سندھ سولڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور ڈی ایس ریلوے کراچی...
برطانوی نائب وزیراعظم اور حکمراں جاعت لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر نے اپنے عہدوں سے استعفیٰ دے دیا۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ان کا استعفیٰ اس وقت سامنے آیا جب یہ انکشاف ہوا کہ انھوں نے مشرقی سسیکس کے علاقے ہوو میں اپنی 8 لاکھ پاؤنڈ مالیت کی فلیٹ خریداری پر اسٹامپ ڈیوٹی کی مکمل ادائیگی نہیں کی تھی۔ یہ معاملہ سامنے آنے پر اینجلا رینر، جو ایشٹن اَنڈر لائن سے رکنِ پارلیمنٹ ہیں نے رواں ہفتے خود وزیراعظم کے اخلاقی مشیر کے سامنے پیش ہوئی تھیں۔ جہاں ان کا کہنا تھا کہ وہ اس غفلت کی مکمل ذمہ داری قبول کرتی ہیں اور مانتی ہیں کہ انہوں نے فلیٹ خریداری کے معاملے میں مزید ٹیکس ادا کرنے کے مشورہ پر عمل نہ کرکے غلطی...

ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کرپٹ افراد کیخلاف متحرک ، پی ٹی وی میں جعلی ڈگریوں کے ذریعے نوکری حاصل کرنے والوں کی شامت آ گئی ، مقدمات درج ، تفصیلات سب نیوز پر
ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کرپٹ افراد کیخلاف متحرک ، پی ٹی وی میں جعلی ڈگریوں کے ذریعے نوکری حاصل کرنے والوں کی شامت آ گئی ، مقدمات درج ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کرپٹ افراد کیخلاف متحرک ، پی ٹی وی میں جعلی ڈگریوں کے ذریعے نوکری حاصل کرنے والوں کی شامت آ گئی ، مقدمات درج کر لئے گئے ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کے کنٹرولر ایڈمن طارق محمود چیمہ کی درخواست پر 6ملازمین کیخلاف جعلی ڈگریاں جمع کروانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔پی ٹی وی ورلڈ کے سابق گرافک...
برطانیہ کی نائب وزیراعظم اور لیبر پارٹی کی ڈپٹی لیڈر انجیلا رینر نے اپنی ناپختہ ٹیکس ذمہ داری کا اعتراف کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے مستعفی ہو گئی ہیں ۔ ذمہ داری کا اعتراف اور تحقیقات انجیلا رینر نے اعتراف کیا کہ انہوں نے اپنے نئے گھر (ہوْو میں) پر اسٹامپ ڈیوٹی (پراپرٹی ٹیکس) کم ادا کیا، جس کی وجہ ان کے بقول، غیرماہر قانونی مشورے کا انحصار تھا انہوں نے خود کو کیس کے آزاد اخلاقی مشیر، سر لاری مگنس کو ریفر کیا، جس نے کہا کہ اگرچہ رینر نے نیک نیتی سے کام کیا، مگر یہ اقدام وزارتی کوڈ کی خلاف ورزی تھا۔ قومی ایمانداری کو درپیش چیلنج یہ واقعہ لیبر حکومت کے لیے ایک بڑا...
آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ 2025 کے لیے دفاعی چیمپئن آسٹریلیا نے مضبوط اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ سات بار ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والی آسٹریلوی ٹیم اس مرتبہ بھی ایلیسا ہیلی کی قیادت میں فیورٹ کے طور پر میدان میں اترے گی۔ ایلیسا ہیلی اس سے قبل بھی ورلڈکپ کے دو ایڈیشنز میں ٹیم کی قیادت کرچکی ہیں۔ 15 رکنی اسکواڈ میں 10 کھلاڑی وہ ہیں جو 2022 میں ویمنز ورلڈکپ جیتنے والی ٹیم کا حصہ تھیں۔ اسکواڈ: ایلیسا ہیلی (کپتان)، ڈارسی براؤن، ایش گارڈنر، کم گارتھ، گریس ہیرس، الانا کنگ، فوبی لیچفیلڈ، تاہلیا میک گرا، سوفی مولینکس، بیتھ مونی، ایلیس پیری، میگن شٹ، اینابیل سدرلینڈ، جارجیا وول، جارجیا ویرہم World Cup squad roll in! ????#CricketWorldCup pic.twitter.com/OZI2XmKlPP —...
راولپنڈی: راولپنڈی کے تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ پر پیٹرول ول پمپ پر ڈکیتی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔ فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دو موٹر سائیکل سوار ملزمان خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے پیڑول پمپ کے مینجر کے کمرے میں داخل ہوئے اور پیڑول کے غیر معیاری ہونے کی شکایت کا بہانہ بناتے رہے، ملزمان نے موقع ملتے ہی ایک فلنگ بوائے کو تشدد کا نشانہ بناکر چھ لاکھ روپے سے زائد کی نقدی اور کیشیئر کا موبائل فون لوٹ لیا۔ فوٹیج میں موٹر سائیکل سواروں کو پیٹرول پمپ پر پہنچ کر فلنگ بوائے سے بات چیت کرتے دیکھا جاسکتا ہے، ملزمان پیٹرول کے غیر معیاری ہونے کی شکایت کا کہہ مینجر کے کمرے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شوکت بسرا اور صحافی و نیو نیوز کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نصراللہ ملک کے درمیان ایک ٹی وی پروگرام میں شدید لفظی جھڑپ دیکھنے میں آئی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر احمد وڑائچ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ شوکت بسرا نے نصراللہ ملک پر سخت الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے انہیں “صحافت کا گندا کیڑا” اور “نواز شریف کا ٹاؤٹ” قرار دیا۔ یہ واقعہ پاکستان میں گہری سیاسی کشیدگی اور ذاتی نوعیت کے حملوں پر مبنی سیاسی گفتگو کی عکاسی کرتا ہے۔ شوکت بسرا ماضی میں بھی متنازع بیانات اور جھوٹے دعووں کے باعث تنقید کی زد میں آتے رہے ہیں۔ 2024...
دو سابق انگلش کپتانوں نے ٹیسٹ کرکٹ کے قوانین میں تبدیلیوں کی تجویز پیش کردی۔ سابق کپتان مائیکل وان نے متبادل کھلاڑی کے قانون کو تبدیل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی تبدیل کرنے کا قانون صرف کنکشن کی حد تک نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا آپ انجری کی وجہ سے گراؤنڈ میں نہ رہیں اور جب بیٹنگ ہو آپ کریز پر ہوں۔ مائیکل وان نے حالیہ انگلینڈ بھارت سیریز میں رشابھ پانت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر کنکشن میں اسی جیسا متبادل کھلاڑی لے سکتے ہیں تو پھر دوسری انجریز میں کیوں ایسا نہیں ہوسکتا۔ ایک اور سابق کپتان ایلسٹیئر کک نے میچ کے دوران نئی بال لینے...
سندھ کے صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کو خط لکھا ہے، جس میں پی ٹی وی کے اینکر رضوان رحمان کی جانب سے سندھ کے عوام کے خلاف نازیبا الفاظ کے استعمال پر فوری کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:یوٹیوبر رضی دادا کو پی ٹی وی نے تاحکم ثانی معطل کردیا، وجہ کیا بنی؟ خط میں کہا گیا کہ اینکر رضوان رحمان نے حالیہ سیلابی صورتحال پر حقائق بیان کرنے کے بجائے لسانی سوچ کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے لکھا کہ قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلی جیسے حساس موضوعات پر دنیا بھر کی حکومتیں مل کر کام کر رہی ہیں، لیکن اس معاملے کو بنیاد بنا کر...
کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی کالاباغ ڈیم بنانے کی تجویز پر ردعمل دیتے ہوئے اس کی سخت مخالفت کردی۔ پی پی پی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کالا باغ ڈیم بنانے کی تجویز پر اہم بیان میں کہا کہ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ صوبے کالا باغ ڈیم کی مخالفت کرچکے ہیں، جس خیبرپختونخواہ صوبے کی اسمبلی کالاباغ ڈیم کے خلاف قرارداد منظور کرچکی ہے اس صوبے کا وزیراعلیٰ کالاباغ ڈیم کی حمایت میں بات کرکے ایوان کی توہین کر رہے ہیں۔ نثار کھوڑو نے کہا کہ علی امین گنڈا پور کو سیاست سیکھنے کی ضرورت ہے کیونکہ انہیں کالاباغ ڈیم کی حمایت سے قبل سوچ سمجھ کر...
پاکستان نے ملائیشیا میں ہونے والی 20 ویں ورلڈ یوتھ اسکریبل ٹیم چیمپئن شپ اپنے نام کر لی۔پاکستان نے چھٹی مرتبہ ٹیم چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق کوالالمپور میں منعقد ہونے والی20 ویں عالمی یوتھ اسکریبل چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے مختلف کیٹیگریز میں شاندار کارکردگی دکھائی۔احزم صدیقی نے انڈر16 ورلڈ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ محمد یوسف نے انڈر10 ایج گروپ میں سلور میڈل جیتا۔ بلال آشعر نے انڈر16 میں دوسری پوزیشن حاصل کی،چیمپئن شپ میں20 ممالک کے226 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔ اختتامی تقریب میں ورلڈ یوتھ کمیٹی کے چیئرمین طارق پرویز نے اعلان کیا کہ آئندہ سال ہونے والی چیمپئن شپ کی میزبانی کینیا کرے گا۔ دریں اثنا پاکستانی ٹیم...
وی لاگ میں غیر مناسب ریمارکس پر پی ٹی وی کے اینکر پرسن رضی دادا معطل،نوٹیفکیشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز) وی لاگ میں غیر مناسب ریمارکس پر پی ٹی وی کے اینکر پرسن رضی دادا کو معطل کر دیا گیا ۔ اس حوالے سے پاکستان ٹیلی ویژن کی انتظامیہ نے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن لمیٹڈ نے اپنے کرنٹ افیئرز پروگرام کے اینکر رضوان الرحمان(عرف رضی دادا)کو معطل کردیا ہے۔پی ٹی وی ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی وی انتظامیہ کے علم میں آیا کہ اینکر نے اپنے وی لاگ میں ایک مخصوص نسلی...
پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے متعلق تجویز کو مسترد کرتے ہوئے شدید مخالفت کا اظہار کردیا۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے اپنے بیان میں کہا کہ سندھ، بلوچستان اور خود خیبرپختونخوا کی اسمبلی کالا باغ ڈیم کے خلاف قراردادیں منظور کرچکی ہیں۔ ایسے میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ کا اس منصوبے کی حمایت میں بات کرنا دراصل اپنے ہی ایوان کی توہین کے مترادف ہے۔ یہ بھی پڑھیں: بیرسٹر گوہر نے کالا باغ ڈیم کی تعمیر کے لیے علی امین گنڈاپور کے مؤقف کی حمایت کردی انہوں نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کو سیاست کے رموز سمجھنے کی ضرورت ہے اور انہیں کسی...
پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن لمیٹڈ (پی ٹی وی) نے اپنے کرنٹ افیئرز پروگرام کے اینکر رضوان الرحمان ( عرف رضی دادا) کو معطل کردیا ہے۔ پی ٹی وی ہیڈکوارٹر اسلام آباد سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی وی انتظامیہ کے علم میں آیا کہ اینکر نے اپنے وی لاگ میں ایک مخصوص نسلی گروہ کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس دیے ہیں، جس کے باعث عوام کو شدید دکھ اور پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔ خط میں کہا گیا کہ یہ رویہ قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کے منافی ہے، لہٰذا انہیں معطل کیا جارہا ہے اور آئندہ احکامات تک پی ٹی وی اسکرین پر ان کی شرکت ممنوع ہوگی۔ یہ فیصلہ ڈپٹی کنٹرولر ایڈمنسٹریشن اینڈ...
لاہور (اسپورٹس ڈیسک) کینیڈا سپر 60 لیگ میں تین پاکستانی کرکٹرز ایکشن میں نظر آئیں گے۔ ایونٹ کے لیے فرنچائز ٹیموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔ یہ ٹورنامنٹ 8 سے 13 اکتوبر تک وینکوور کے بی سی پلیس اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا۔ تجربہ کار اسپنر **سعید اجمل** ماسٹرز میسی سوگا کی نمائندگی کریں گے، جبکہ **شعیب ملک** اور **خواجہ نافع** واریئرز وائٹ روک کی جانب سے میدان میں اتریں گے۔ یہ لیگ اس حوالے سے منفرد ہوگی کہ پہلی بار کینیڈا میں کسی انڈور اسٹیڈیم میں برقی قمقموں کی روشنی میں بین الاقوامی کرکٹ کھیلی جائے گی۔ دیگر ٹیموں میں بڑے نام شامل ہیں۔ سکسرز ٹورنٹو نے **الیکس ہیلز** اور **رحمان اللہ گرباز** کی خدمات حاصل کرلی ہیں، بلٹز...
سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستان کی مسلسل دو فتوحات کے باوجود ڈیتھ اوورز میں بے جان بولنگ کپتان کی تشویش بڑھانے لگی۔ یو اے ای کو شکست دینے کے بعد پاکستانی کپتان سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹیم نے بیٹنگ میں زبردست کارکردگی دکھائی۔ابتدائی 15 اوورز میں بولنگ بھی اچھی رہی لیکن آخری پانچ اوورز میں مزید محنت کی ضرورت ہے۔ کپتان سلمان علی آغا کے مطابق اس پہلو پر ٹیم نے پہلے بھی کام کیا ہے مگر اب بھی بہتری درکار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈیتھ اوورز میں بولنگ اس وقت سب سے بڑا چیلنج ہے، اگر اس پر قابو پالیا جائے تو ٹیم اگلے میچز میں مزید بہتر نتائج دے سکتی ہے۔
کوئٹہ: شہر کے وسطی علاقے جان محمد روڈ پر ایک دل دہلا دینے والے واقعے میں شہری پر اپنی بہن کے ساتھ مسلسل جنسی زیادتی کے سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کیس کی تفتیش سیریس کرائم انویسٹی گیشن یونٹ کر رہا ہے۔ پولیس حکام نے بتایا کہ واقعہ 22 اگست کو رپورٹ ہوا جب متاثرہ خاتون اور اس کے خاندان کی جانب سے شکایت درج کرائی گئی۔ پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کا بھائی نہ صرف اس کے ساتھ جنسی زیادتی کا مرتکب ہوا بلکہ اسے طویل عرصے سے قابلِ استغراب زیادتی کا نشانہ بناتا رہا ہے۔...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسانی فوزیہ وقار نے قرار دیا ہے کہ دفتر میں ملازمین کی مسلسل سی سی ٹی وی نگرانی ہراسانی کے زمرے میں آتی ہے۔ نجی اخبار کے مطابق یہ فیصلہ راولپنڈی کے ایک نجی تعلیمی ادارے کے کیس میں سامنے آیا، جہاں خاتون افسر کی شکایت پر ادارے کے سربراہ کو 50 ہزار روپے جرمانہ اور سرزنش کی سزا دی گئی۔ شکایت کنندہ نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ چیف ایگزیکٹو افسر انہیں غیر ضروری نگرانی اور خوف و ہراس کا نشانہ بناتے ہیں۔ تحقیقات کے دوران شواہد سے ثابت ہوا کہ ملزم نے سی سی ٹی وی کیمروں کا غلط استعمال کیا اور متاثرہ ملازمہ کو سی سی ٹی وی اسکرین...
رام اللہ (عرب میڈیا/ویب ڈیسک)فلسطینی اتھارٹی نے امریکا سے صدر محمود عباس کا ویزا بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق صدر عباس کے ترجمان نبیل ابو رودینہ نے کہا کہ امریکا کے اس اقدام سے خطے میں کشیدگی اور تناؤ میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینی صدر کا ویزا بحال کرانے کے لیے واشنگٹن پر دباؤ ڈالے۔ ترجمان نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مشرق وسطیٰ اور مغربی ممالک سے مسلسل رابطے کیے گئے ہیں، خاص طور پر ان ممالک سے جو اس معاملے سے براہ راست وابستہ ہیں۔ یاد رہے کہ محمود عباس کو آئندہ ماہ نیویارک میں ہونے والے اقوام متحدہ کے سالانہ اجلاس...
راولپنڈی میں جی ٹی روڈ پر روات ٹی چوک اسلام آباد کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ ہمک کی ٹیم نائٹ پیٹرولنگ اور اسنیپ چیکنگ کے لیے روات ٹی چوک کے قریب موجود تھی کہ اچانک ایک تیز رفتار کار سڑک کنارے کھڑی پولیس موبائل سے ٹکرا گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ پولیس موبائل اور کار دونوں کو شدید نقصان پہنچا، حادثے کے نتیجے میں موبائل وین میں سوار پولیس اہلکار ڈرائیور تحسین موقع پر شہید ہوگئے جبکہ ساجد نامی اہلکار شدید زخمی ہوا جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔ حادثے کے بعد کار ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس حکام کا کہنا...
کراچی: شہر قائد کے علاقے قصبہ کالونی کٹی پہاڑی کے قریب میڈیکل اسٹور پر فائرنگ کے نتیجے میں احسان اللہ نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقتول احسان اللہ میڈیکل اسٹور کے باہر فون پر بات کر رہا تھا، جب ایک مسلح شخص اس کے قریب آیا اور بلا کسی جھگڑے کے اسے تین گولیاں مار دیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں احسان اللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ملزم واردات کے بعد فوراً موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا تعلق...
شہر قائد کے علاقے سولجر بازار میں بیوی کو قتل کرنے والے شوہر کو پولیس نے گرفتار کرلیا، ملزم نجی ٹی وی چینل میں بطور کیمرہ مین ملازمت کرتا تھا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سولجر بازار انویسٹی گیشن پولیس نے اہلیہ کے قتل میں ملوث ملزم شوہر کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ نے ملزم سے پسند کی شادی کی تھی جس کو گھریلو رنجش پر شوہر نے قتل کیا اور پھر وہ معمول کے مطابق ملازمت پر چلا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق مقتولہ ایک بیٹی کی ماں تھی جس کے شوہر کے ساتھ کافی عرصے سے جھگڑے چل رہے تھے۔ واقعے کا مقدمہ مقتولہ کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا جس کی تفتیش کے دوران پولیس نے...
راولپنڈی: راولپنڈی کے قبرستان میں دفنائی گی سات سالہ بچی کی قبر سے مبینہ چھیڑ چھاڑ ہوئی ہے جب کہ قریب ہی سفید کپڑا اور روئی پڑی ملی، والد نے پولیس کو اطلاع دی جمعہ کی صبح مجسٹریٹ کی نگرانی میں قبر کشائی کرکے پوسٹ مارٹم کروایا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس کو سات سالہ مسماتہ علینہ کے والد ظفر اقبال نے بتایا کہ وہ گتجا چوکی کے علاقے گلی نمبر 19 میں رہائش پذیر ہے 7 سالہ بیٹی علینہ 26 اگست کو فوت ہوئی جس کی تدفین خان کالونی والے قبرستان میں کی، جمعرات کی صبح فاتحہ خوانی کے لیے قبرستان گیا تو بیٹی کی قبر سے چھیڑچھاڑ ہوئی تھی اور کفن ملحقہ...
جنوبی افریقہ ویمنز کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان اور آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈکپ لیے قومی ویمنز ٹیم کی تیاریاں جاری ہیں۔ تفصیلات کے مطابق قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا ایل سی سی اے گراؤنڈ میں تربیتی کیمپ شروع ہوگیا۔ ???? Pakistan's training camp ahead of the South Africa ODI series and ICC Women's World Cup 2025 gets underway in Lahore#BackOurGirls | #PAKWvSAW pic.twitter.com/GexQNAfj4c — Pakistan Cricket (@TheRealPCB) August 29, 2025 قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا تربیتی کیمپ 11 ستمبر تک جاری رہے گا۔ تربیتی کیمپ کے روزانہ دو سیشن ہوں گے۔ پہلا ٹریننگ سیشن صبح 10 بجے سے دوپہر ساڑھے بارہ بجے تک اور دوسرا سیشن سہ پہر چار بجے سے شام ساڑھے چھ بجے تک ہوگا۔
اسلام آباد: وفاقی حکومت اور وزارت توانائی پاور ڈویڑن کی ہدایات پر آئیسکو نے بجلی کے بلوں میں لگنے والی پی ٹی وی لائسنس فیس ختم کردی ہے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو انجینئر چوہدری خالد محمود نے بتایا کہ اسلام آباد میں اس سہولت کا اطلاق تمام ٹیرف کے حامل صارفین پر یکم جولائی 2025 سے کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے آئیسکو کے تمام فیلڈ دفاتر کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔ چیف ایگزیکٹوآفیسر نے بتایا کہ صارفین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مزید معلومات کے لیے آئیسکو کے قریبی دفاتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
وفاقی حکومت اور وزارت توانائی (پاور ڈویژن) کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے صارفین کے بجلی بلوں میں شامل پی ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر آئیسکو، انجینئر چوہدری خالد محمود کے مطابق یہ سہولت اسلام آباد ریجن کے تمام صارفین — خواہ ان کا کوئی بھی ٹیرف ہو — پر یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ اس فیصلے کے تحت آئیسکو کے تمام فیلڈ دفاتر کو واضح ہدایات جاری کر دی گئی ہیں تاکہ اس پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر نے صارفین سے درخواست کی کہ اگر انہیں اس حوالے سے کسی بھی...
لاہور: گلشن راوی میں کوڑے کے ڈرم سے ملنے والی نومولود کی لاش کا معما پولیس نے حل کر لیا ہے۔ ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کی ہدایت کی، جس کے بعد ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کی سربراہی میں ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ گلشن راوی ملک شہزاد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق مرکزی ملزم اپنی والدہ کے ہمراہ موٹرسائیکل پر نومولود کی لاش کو کوڑے دان میں پھینک کر فرار ہوگیا تھا۔ ایس پی سدرہ خان کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی...
اسلام آباد: 26 ترمیم کے بعد پی ٹی آئی اعلیٰ عدالتوں سے خاطر خواہ ریلیف حاصل نہیں کر سکی۔ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپورنے عمران خان کیساتھ جیل میں ملاقات کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے، قبل ازیں ایسی ہی ان کی درخواست رجسٹرار سپریم کورٹ نے اعتراض کیساتھ واپس کر دی تھی جس کیخلاف اپیل تاحال زیر التوا ہے۔ 25 جون کو وزیراعلیٰ گنڈا پور جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں گئے، صوبائی بجٹ پر مشاورت کیلئے عمران خان سے ملاقات کی درخواست پر غور کی استدعا کی، جسٹس منصور نے چیف جسٹس یا رجسٹرار سپریم کورٹ سے رجوع کرنے پر زور دیا۔ عمران خان کے سوشل میڈیا پر بیان کے بعد وزیر اعلیٰ گنڈا پور...
حکومت نے پاکستان ٹیلی وژن کارپوریشن (پی ٹی وی) کے لیے 11 ارب روپے کی سبسڈی کی منظوری دے دی ہے۔ یہ سبسڈی اس نقصان کے ازالے کے لیے دی جا رہی ہے جو بجلی کے بلوں میں ٹی وی لائسنس فیس ختم کرنے کے بعد ادارے کو برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ سبسڈی کی تقسیم اور مقصد وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی نے 11 ارب روپے کی سبسڈی میں سے 3.8 ارب روپے فوری طور پر جاری کرنے کی منظوری دی،جبکہ باقی رقم سہ ماہی اقساط میں جاری کی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں:بجلی کے بنیادی ٹیرف میں کمی، الیکٹریسٹی ڈیوٹی اور پی ٹی وی فیس کا خاتمہ، کیا بلوں پر فرق پڑے گا؟ یہ رقم تنخواہوں،...
برلن (نیوز ڈیسک) جرمن اخبار فرینکفرٹر الگمائنے نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ ہفتوں میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے چار مرتبہ فون پر رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن مودی نے کالز ریسیو نہیں کیں۔ رپورٹ کے مطابق مودی کا رویہ نئی دہلی کے “شدید غصے اور احتیاط” کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ صورتحال اس وقت پیدا ہوئی جب ٹرمپ انتظامیہ نے بھارت پر 50 فیصد درآمدی ٹیرف عائد کیا، جو برازیل کے بعد دنیا میں کسی بھی ملک پر سب سے زیادہ ہے۔ امریکی تھنک ٹینک کے تجزیہ کار مائیکل کوگلمین نے کہا کہ اگر یہ دعویٰ درست ہوا تو اس کا مطلب ہے کہ امریکا اور بھارت کے تعلقات بحران کا...
دبئی:دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی میں ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ کا تیسرا ایڈیشن شروع ہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جو 3 ستمبر تک سنگل لیگ راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت 18 میچز کھیلیں گی۔ تمام مقابلے دبئی میں منعقد ہوں گے۔ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے سی ای او ڈیوڈ وائٹ نے افتتاحی موقع پر کہا کہ یہ ایونٹ نوجوان کرکٹرز کے لیے اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔ ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ یہ ان نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے کہ وہ خود کو ثابت کریں اور اصل لیگ میں جگہ بنانے کا دعویٰ پیش کریں۔ گزشتہ سال کھیل کا...
امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز یو ایس اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کھا گئیں۔ میچ کی تفصیل مقام: آرتھر ایشے اسٹیڈیم حریف: کیرولینا موچوا نتیجہ: 3-6، 6-2، 1-6 سے شکست وینس ولیمز کا بیان “میں آج جیت نہیں سکی، لیکن مجھے فخر ہے کہ میں نے بہت اچھا کھیلا۔” پس منظر عمر: 45 سال اعزازات: 7 گرینڈ سلیم ٹائٹلز موجودہ رینکنگ: ویمنز ٹینس میں 582 واں نمبر یو ایس اوپن میں شرکت: وائلڈ کارڈ کے ذریعے اہم نکات ولیمز کا تجربہ اور کھیلنے کا عزم اب بھی مداحوں کو متاثر کر رہا ہے۔ کیرولینا موچوا اگلے راؤنڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔ Post Views: 6
لاہور کے علاقے رائیونڈ میں 30 روپے کے تنازع پر تشدد کرکے 2 بھائیوں کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم اویس گرفتارکر لیا گیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی نے بتایا کہ ملزم اویس کی نوجوان کو بلا مارنے کی فوٹیج سامنے آئی تھی، واقع میں ملوث اب تک دو ملزمان اویس اور تیمور گرفتار کیے جاچکے ہیں۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر نے کہا کہ بقیہ 4 ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں، قتل کی تفتیش سی سی ڈی چوہنگ کے حوالے کر دی گئی۔
امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز کو یو ایس اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست ہوگئی۔ آرتھر ایشے اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں 45 سالہ وینس ولیمز نے کیرولینا موچوا کے خلاف شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا تاہم وہ کامیابی حاصل نہ کرسکیں۔ وینس ولیمز کو 3-6، 6-2 اور 1-6 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ وینس ولیمز کا کہنا تھا کہ میں آج جیت نہیں سکی، لیکن مجھے فخر ہے کہ میں نے بہت اچھا کھیلا۔ واضح رہے کہ سات بار کی گرینڈ سلیم چیمپئن اب ویمنز ٹینس رینکنگ میں 582 ویں نمبر پر ہیں اور ٹورنامنٹ میں کھیلنے کے لیے وائلڈ کارڈ حاصل کیا تھا۔
لاہور: رائیونڈ میں تشدد سے شہری واجد کو قتل جبکہ اس کے دوسرے بھائی راشد کو شدید زخمی کرنے والا درندہ صفت پھل فروش گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزم نے پھل بیچنے کے دوران ریٹ کی معمولی تلخ کلامی پر ساتھیوں کے ہمراہ دونوں بھائیوں کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن رائیونڈ سٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ملزم کو گرفتار کیا، ایس ایس پی انویسٹی گیشن محمد نوید نے پولیس ٹیم کو ملزمان کی فوری گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔ ایس پی انویسٹی گیشن صدر معظم علی کے مطابق ملزم سنگین واردات کے بعد ساتھیوں کے ہمراہ موقع سے فرار ہو گیا تھا، تاہم ملزم کو ہیومن انٹیلی...
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ 18ویں ترمیم کے بعد گورنر کے پاس کوئی خاص ایگزیکٹو اختیارات نہیں ہیں، کبھی ذاتی کام کے لیے بیوروکریسی سے رابطہ نہیں کیا۔ یہ بھی پڑھیں: کراچی کے مسائل کا حل کیسے ممکن ہے؟ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے نسخہ بتادیا کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ بارشوں نے کراچی میں بہت تباہی مچائی، لوگ بہت پریشان تھے اور گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے تھے، تاجروں کا اربوں روپے نقصان ہوا، شہر میں بارشوں سے 18 سے زیادہ افراد جاں بحق ہوئے۔ کامران ٹیسوری نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد گورنر کے پاس کوئی خاص ایگزیکٹو اختیارات نہیں ہیں، بطور آئینی سربراہ...
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان ریلویز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور حنیف عباسی کی صدارت میں ہونے والے خصوصی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ملک بھر، خصوصاً بلوچستان میں ریلویز لائنز اور ٹرینوں کی سیکیورٹی کے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ریلویز کی اراضی پر تجاوزات کے خلاف مشترکہ کریک ڈاؤن کیا جائے گا، جس میں نیشنل کونسٹیبلری اور ریلویز پولیس حصہ لیں گی۔ ایف سی بھی انسداد تجاوزات آپریشن میں ریلویز پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کرے گی۔ مزید پڑھیں: بلوچستان حکومت اور پاکستان ریلویز کا پیپلز ٹرین سروس شروع کرنے پر اتفاق وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان ٹرینیں چلانے کا...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی پاکستان اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔ فاطمہ ثناء پہلی مرتبہ ون ڈے ورلڈکپ میں قومی ٹیم کی کپتانی کریں گی۔ قومی ویمن ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ جنوبی افریقہ سے 3 ون ڈے انٹرنیشنل بھی کھیلے گا۔ وویمنز کرکٹ ورلڈکپ بھارت اور سری لنکا میں 30 ستمبر سے دو نومبر تک شیڈول ہے۔ پاکستان کے تمام میچ سری لنکا میں ہوں گے۔ نتالیا پرویز، رامین شمیم، صدف شمس، سعدیہ اقبال، شوال ذوالفقار، سیدہ عروب شاہ پہلی بار ون ڈے ورلڈکپ کھیلیں گی۔ آئی سی سی ورلڈکپ کوالیفائر اسکواڈ میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، گل فیروزہ اور نجيحہ علوی اسکواڈ سے باہر ہو گئی...
اسلام آباد: وزارت اطلاعات کے حکام نے قائمہ کمیٹی اجلاس میں کہا ہے کہ بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس ختم کرنے سے مالی بوجھ بڑھ گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس چیئرمین پولین بلوچ کی صدارت میں ہوا۔ دورانِ اجلاس پیپلز پارٹی کی رکن سحر کامران نے گزشتہ اجلاس کے احتجاجاً ختم ہونے کا معاملہ اٹھا دیا اور کہا کہ گزشتہ اجلاس اس لیے ختم ہوا تھا کہ وزارت کی جانب سے پی ٹی وی کے حوالے سے تفصیلات نہیں دی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی میں اب تک تنخواہیں نہیں دی گئیں۔ اس موقع پر مہتاب اکبر راشدی...
بابر اعظم، محمد رضوان یا کوئی اور جو پرفارم کرے ٹیم میں دوبارہ جگہ بنا سکتا ہے 3 میچوں کی کارکردگی پر ان کی فارم کو جانچنا درست نہیں وہ اچھے کھلاڑی ہیں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید نے دعوی کیا ہے کہ منتخب کردہ 17 کا کھلاڑی بھارت سمیت کسی بھی ٹیم کو ہرا سکتے ہیں۔عاقب جاوید نے ایشیاء کپ میں 14 ستمبر کے پاک بھارت میچ پر تبصرہ کیا اور کہا کہ پُرامید ہوں کہ منتخب کیے گئے 17 کھلاڑی بھارت کو ہرا سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بگ بیش اور پی ایس ایل جیسے ایونٹ آگے آئیں گے، بابر اعظم، محمد رضوان یا کوئی اور جو پرفارم کرے ٹیم میں دوبارہ جگہ بنا سکتا ہے۔ہیڈ کوچ...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت اطلاعات کے حکام کا قائمہ کمیٹی اجلاس میں کہنا ہے بجلی کے بلوں میں ٹی وی فیس ختم کرنے سے مالی بوجھ بڑھ گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا اجلاس چیئرمین پولین بلوچ کی صدارت میں ہوا۔ دورانِ اجلاس پیپلز پارٹی کی رکن سحر کامران نے گزشتہ اجلاس کے احتجاجاً ختم ہونے کا معاملہ اٹھا دیا اور کہا کہ گزشتہ اجلاس اس لیے ختم ہوا تھا کہ وزارت کی جانب سے پی ٹی وی کے حوالے سے تفصیلات نہیں دی گئی تھیں۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی میں اب تک تنخواہیں نہیں دی گئیں۔ اس موقع پر مہتاب اکبر راشدی اور...
اسپیس ایکس (اپنی سب سے بڑی راکٹ اسٹارشپ کی10ویں ٹیسٹ فلائٹ کے لیے تیار ہے، جو 24 اگست بروز اتوار کو ٹیکساس کے اسٹار بیس ہیڈکوارٹر سے متوقع ہے۔ اس پرواز میں Ship 37 اور Booster 16 استعمال کیے جائیں گے۔ کمپنی کے مطابق اس مشن کے مقاصد میں کئی اہم تجربات شامل ہیں، جن میں لینڈنگ برن ٹیسٹ، دوبارہ فضا میں داخلے کے تجربات اور پے لوڈ ڈپلائمنٹ نمایاں ہیں۔ پے لوڈ میں 8 اسٹارلنک سیمولیٹرز شامل ہیں جو نئی جنریشن سیٹلائٹس کی نقل کرتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس کا Crew-11 کامیابی سے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن کے لیے روانہ، مشن کے مقاصد کیا ہیں؟ اس مشن کے دوران اسپیس ایکس ایک راپٹر انجن کو مدار میں دوبارہ...
کراچی کے صحافی خاور حسین کی لاش ملنے سے قبل کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے صحافی خاور حسین کی لاش ملنے کے معاملے پر ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن کا بیان اور فوٹیج سامنے آگئی ہے۔شہید بینظیر آباد فیصل بشیر میمن نے کہا کہ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل چکی ہے. جس کا باریک بینی سے جائزہ لیا جارہا ہے، عینی شاہدین گولی چلنے کی آواز کسی نے نہیں سنی۔ڈی آئی جی فیصل بشیر نے کہا کہ گاڑی کے شیشے چڑھے ہوئے تھے قریب کسی کے ہونے کے شواہد نہیں ملے اس کے علاوہ سی ڈی آر کا ڈیٹا چوبیس گھنٹے...
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 اگست 2025ء ) یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کیخلاف نیشنل سائبر کرائم ایجنسی میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزم پر غیر قانونی آن لائن جوا کھیلنے والی ایپس کے ذریعے منی لانڈرنگ کا الزام ہے، ٹک ٹاکر ڈکی بھائی کو سوشل میڈیا پر جوئے کی ترغیب دینے اور فحش مواد پھیلانے کے الزام میں حراست میں لیا گیا، ڈکی بھائی سماجی رابطوں کی ویب سائٹس کے ذریعے عوام کو گمراہ کرتا رہا، ٹک ٹاکر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر جوئے کی ایپلی کیشن سمیت فحش مواد اپ لوڈ کیا تھا، جس کی وجہ سے ڈکی بھائی کو نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن...
تصویر:سوشل میڈیا پشاور انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی نے ایک تاریخی اعزاز اپنے نام کرلیا، اسپتال نے 14 اگست کو ایک ہی دن میں 14 ٹرانس کیتھیٹرک اے اورٹک والو امپلانٹیشن (TAVI) سرجریز کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ترجمان رفعت انجم کے مطابق یہ کامیابی سربیا کے اسپتال کا پرانا ریکارڈ توڑ کر حاصل کی گئی، جہاں ایک دن میں 13 سرجریز کی گئی تھیں۔ 6 ماہ میں 3 ہزار سے زائد چلڈرن ہارٹ سرجری کا ریکارڈ بن گیا: مریم نوازوزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ چلڈرن ہارٹ سرجری کا پروگرام جاری ہے، 6 ماہ کے دوران 3 ہزار سے زائد چلڈرن ہارٹ سرجریز ہوئیں جو کہ ایک ریکارڈ بن گیا ہے۔ میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر علی رضا نے بتایا...
پاکستانی شوبز کے اداکار گوہر رشید کی والدہ نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھ دیا ہے۔ گوہر رشید کی والدہ، فرزانہ منیر، نے ڈرامہ سیریل "بریانی" کے ذریعے اپنے اداکاری کے کیریئر کا آغاز کیا، جس میں وہ ایک اہم کردار میں نظر آئیں گی۔گوہر نے سوشل میڈیا پر اپنی والدہ کے ساتھ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے جذباتی پوسٹ بھی کی، جس میں بتایا کہ ان کی والدہ نے ڈرامہ "بریانی" کے ذریعے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھا ہے۔پوسٹ میں انہوں نے یہ بھی بتایا کہ وہ اور ان کی اہلیہ، اداکارہ کبریٰ خان، شوٹنگ کے پہلے روز جلدی اُٹھ کر اپنی والدہ کو سیٹ پر چھوڑنے گئے۔اداکار نے بتایا کہ ان کی والدہ شوٹنگ کے پہلے...
نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کو گرفتار کرلیا۔ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے ۔اُن کیخلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔ذرائع این سی سی آئی اے کے مطابق ڈکی بھائی کا نام پی این آئی ایل میں شامل ہے اور اُن کے خلاف مختلف الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔مقدمات سے بچنے کے لیے ڈکی بھائی نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پی این آئی لسٹ میں نام شامل ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا۔
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف 34 برس بعد ون ڈے سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔ سنہ 1991 میں قومی ٹیم کو آخری دفعہ جس سیریز میں شکست ہوئی تھی اس کا سب سے بڑا حاصل انضمام الحق تھے جنہوں نے فیصل آباد میں اپنے دوسرے ون ڈے میچ میں میلکم مارشل اور کرٹلی ایمبروز جیسے عظیم تیز رفتار باؤلروں کا ہیلمٹ پہنے بغیر بڑی جی داری سے سامنا کرتے ہوئے 60 رنز بنائے تھے۔ بین الاقوامی کرکٹ میں ایک نووارد کا اپنے زمانے کی مضبوط ٹیم کے خلاف اعتماد دیدنی تھا۔ یہ اننگز مستقبل میں ان کے بڑے کارناموں کا نقطہ آغاز تھی جس کا پہلا بھرپور اظہار سنہ 1992 کے ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں ہوا۔ فائنل...
پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے سینئر فنکارہ پروین اکبر کے ایک حالیہ تبصرے پر طنزیہ انداز میں ردعمل دیا، جو سوشل میڈیا پر خوب چرچا بن گیا۔ چند روز قبل ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران پروین اکبر نے صنم سعید کی تعریف کرتے ہوئے یہ بھی کہا تھا کہ ’’وہ مجھے لڑکی کم اور لڑکا زیادہ لگتی ہیں، گویا ایک ٹام بوائے کی طرح‘‘۔ یہ بیان تیزی سے وائرل ہوا اور مداحوں کے درمیان بحث کا موضوع بن گیا۔ اسی پس منظر میں صنم سعید نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری پر ایک نیا اصطلاحی لفظ ’’آنٹی پرینیور‘‘ شیئر کیا، جو دراصل ’’آنٹی‘‘ اور ’’انٹرپرینیور‘‘ کو ملا کر بنایا گیا ہے۔ اس کا مطلب...
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست2025ء) یوٹیوبر ڈکی بھائی کو گرفتار کر لیا گیا، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے یوٹیوبر کو لاہور ائیرپورٹ سے حراست میں لیا۔ تفصیلات کے مطابق ن یشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو گرفتار کرلیا۔(جاری ہے) ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اُن کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔ ذرائع این سی سی آئی اے کے مطابق ڈکی بھائی کا نام پی این آئی ایل میں شامل ہے اور اُن کے خلاف مختلف الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات سے بچنے کے لیے ڈکی...
تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ کے لیے ممکنہ کھلاڑیوں کا اعلان کل ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کو پی سی بی کے ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق ایشیا کپ کے لیے بابر اعظم اور محمد رضوان کی واپسی کا قوی امکان ہے۔ ٹیم اسکواذ اٹھارہ کھلاڑیوں پر مشتمل ہوسکتا ہے۔ سلیکٹر عاقب جاوید اور ہیڈ کوچ کی کل پریس کانفرنس میں کھلاڑیوں کے ناموں کے اعلان کے ساتھ دورہ بنگلہ دیش اور دورہ ویسٹ انڈیز میں ناکامیوں کی وجوہات بھی بتائیں گے۔ ذرائع کے مطابق تین ملکی سیریز اور ایشیا کپ کی تیاریوں پر بھی تفصیلات شئیر کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، کپتان سلمان علی آغا اور سلیکٹرز نے ہفتے کو ممکنہ کھلاڑیوں کی فہرست کو...
ویب ڈیسک: نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کو جائیداد منجمد کرنے کے اختیارات حاصل ہوں گے، جائیداد منجمد کرنے یا بحال کرنے کے لیے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کی اجازت لازمی قرار دی گئی ہے، نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے رولز کا نوٹیفیکشن جاری کر دیا گیا۔ وزارت داخلہ نے رولز کے اجرا کا نوٹیفکیشن این سی سی آئی اے کو ارسال کر دیا ہے، رولز کے مطابق این سی سی آئی اے تحقیقات کے لیے بین الاقوامی اداروں سے معاونت لے سکے گی۔ مائع قدرتی گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان این سی سی آئی اے حساس اداروں اور صوبوں سے تعاون کرے گی، اینٹی آن لائن مالی فراڈ اور آن لائن چائلڈ...
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاہے کہ نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ منصوبہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو لینڈ ڈاکومنٹیشن کے مسائل حل کرنے میں مدد دے گا۔انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم 17 سے 19 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔ لندن میں اسحاق ڈار کی برطانوی ڈپٹی وزیراعظم انجیلا رینر سے ملاقات طے ہے، ان کی پارلیمنٹری انڈر سیکریٹری حمیش فالکونر سے بھی ملاقات ہو گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسحاق ڈار دولتِ مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شیرلی آیوکر بوچوے سے ناشتے پر ملاقات کریں گے۔انہوںنے کہا کہ وزیرخارجہ برطانوی اراکین پارلیمنٹ، کشمیری رہنمائوں اور...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہےکہ اسحاق ڈار لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے،منصوبہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو لینڈ ڈاکومنٹیشن کے مسائل حل کرنے میں مدد دے گا۔روزنامہ جنگ کے لیے اعزاز سید نے لکھا ، ترجمان نے کہاکہ نائب وزیراعظم 17 سے 19 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے،اسحاق ڈار کی برطانوی ڈپٹی وزیراعظم انجیلا رینر سے ملاقات طے ہے، ان کی پارلیمنٹری انڈر سیکریٹری حمیش فالکونر سے بھی ملاقات ہو گی۔ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار دولتِ مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شیرلی آیوکر بوچوے سے ناشتے پر ملاقات کریں گے،وزیرخارجہ برطانوی اراکین پارلیمنٹ، کشمیری رہنماؤں اور برٹش پاکستانی کمیونٹی سے بھی...
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)نائب وزیراعظم ووزیرخارجہ اسحاق ڈار لندن میں پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔ایک بیان میں ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ یہ منصوبہ برطانیہ میں مقیم پاکستانیوں کو لینڈ ڈاکومنٹیشن کے مسائل حل کرنے میں مدد دے گا۔انہوں نے کہا کہ نائب وزیراعظم 17 سے 19 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کریں گے۔(جاری ہے) لندن میں اسحاق ڈار کی برطانوی ڈپٹی وزیراعظم انجیلا رینر سے ملاقات طے ہے، ان کی پارلیمنٹری انڈر سیکریٹری حمیش فالکونر سے بھی ملاقات ہو گی۔ترجمان دفتر خارجہ نے بتایاکہ اسحاق ڈار دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شیرلی آیوکر بوچوے سے ناشتے پر ملاقات کریں گے۔ترجمان کے مطابق وزیرخارجہ برطانوی...
کراچی: سابق بھارتی کرکٹر کرسن گھاوری نے ویرات کوہلی اور روہت شرما کی ریٹائرمنٹ سے متعلق بڑا انکشاف کردیا۔ بھارت کے دو بڑے کرکٹرز ویرات کوہلی اور روہت شرما نے مئی 2025 اچانک ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لیکر دنیائے کرکٹ کو حیران کر دیا تھا۔ دونوں نے یہ فیصلہ بارڈر گاوسکر ٹرافی میں آسٹریلیا کے خلاف ناقص کارکردگی کے بعد کیا تھا تاہم سابق بھارتی کرکٹر کرسن گھاوری نے اس معاملے پر بالکل نیا مؤقف پیش کیا ہے۔ کرسن گھاوری نے انکشاف کیا کہ ویرات اور روہت مزید ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا چاہتے تھے لیکن بی سی سی آئی کی اندرونی سیاست نے انہیں مجبور کیا کہ وہ ریٹائرمنٹ لیں۔ انہوں نے کہا کہ ویرات کوہلی آرام سے مزید...
لاہور(آئی این پی )عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری ؒکے 982 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات خصوصی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہو گئیں ،جس میں ملک و قوم کی ترقی، سلامتی و خوشحالی کیلئے دعائیں کی گئیں،عرس کے دوران قرات، نعت خوانی اور سماع کی محفلیں عروج پر رہیں۔عرس کے تیسرے روز بھی زائرین کی بڑی تعداد نے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھا ئے ۔تقریبات کے پہلے اور دوسرے روز بھی دربار حضرت داتا گنج بخش پر زائرین کی آمد کا سلسلہ جاری رہا، اندرون ملک اور بیرون ملک سے ہزاروں زائرین نے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔اس موقع پر زائرین کی تواضع کیلئے دودھ کی...
لاہور: ہنجر وال انویسٹی گیشن پولیس 8 سالہ بچے کو اغوا کرکے اینٹوں کے وار سے زخمی کرنے والے ملزم کو فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہنجر وال انویسٹی گیشن و آپریشن پولیس نے جناح اسپتال سے ملنے والے زخمی بچے کا معمہ حل کردیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس ہنجروال کو زخمی بچے کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی جس پر پولیس ٹیم نے اسپتال پہنچی اور بچے کی شناخت عمل میں لائی۔ ایس پی سدرہ خان کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے بچے کو اغوا کرنے والے اس کے محلے دار ملزم علی حسن کو گرفتار کیا گیا، ملزم نے بچے کو خالی...

وفاقی وزیر داخلہ کافتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف ریگی آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس کو زبردست خراج تحسین
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے علاقے ریگی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس اور محکمہ انسداد دہشت گردی(سی ٹی ڈی) کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی اور پولیس کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی میں 18 مقدمات میں مطلوب انتہائی مطلوب بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، جو ملکی سلامتی کے خلاف مذموم عزائم رکھتے تھے۔انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی نے دشمن کے ناپاک منصوبے ناکام بنا کر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔وزیر داخلہ کا مزید کہنا تھا...
فضا علی نے اپنے شو کے دوران وینا ملک کی کم عمر لڑکے کے ساتھ متنازع ویڈیوز بنانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔ فضا علی اور وینا ملک دونوں پاکستان کی باصلاحیت اور معروف اداکارائیں ہیں جنہوں نے تقریباً دو دہائی قبل اپنے فنی کیریئر کا آغاز کیا۔ دونوں نے متعدد مقبول ٹی وی ڈراموں میں کام کیا اور ساتھ ہی کامیاب ہوسٹ کے طور پر بھی اپنی شناخت بنائی۔ فضا علی ان دنوں مختلف مارننگ شوز کی میزبانی کرتی نظر آتی ہیں، جبکہ وینا ملک سیاحت پر مبنی پروگرامز اور سیاسی طنز و مزاح کے شوز کے لیے پہچانی جاتی ہیں۔ وینا ملک نوجوان لڑکوں کے ساتھ بولڈ انداز میں گانے اور ڈانس ویڈیوز بنا کر...
کراچی: شہر قائد میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں تھمنے کا نام نہیں لے رہیں۔ ماڈل کالونی میں پیش آنے والی ایک واردات کی سی سی ٹی وی فوٹیج ایکسپریس نیوز نے حاصل کر لی ہے۔ فوٹیج میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ شہری گلی میں موٹر سائیکل پر بیٹھا ہوا تھا جب دو مسلح ڈاکو موٹر سائیکل پر آئے اور اسے اسلحے کے زور پر اطمینان سے لوٹ کر فرار ہو گئے۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ واردات کے دوران ملزمان کو کسی قسم کی مزاحمت یا خطرے کا سامنا نہیں تھا۔ شہری سے موبائل فون، نقدی یا دیگر قیمتی سامان چھیننے کے بعد دونوں ڈاکو آرام سے جائے واردات سے چلے گئے۔
اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے خیبرپختونخوا کے علاقے ریگی میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر خیبرپختونخوا پولیس اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی اور پولیس کی بروقت اور پیشہ ورانہ کارروائی میں 18 مقدمات میں مطلوب انتہائی مطلوب بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا، جو ملکی سلامتی کے خلاف مذموم عزائم رکھتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی نے دشمن کے ناپاک منصوبے ناکام بنا کر یہ ثابت کر دیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ہر خطرے کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ وزیر داخلہ کا...
دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2025ء) قونصلیٹ جنرل آف پاکستان دبئی میں 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی تقریب قومی جوش و ولولے سے منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے بڑی تعداد میں افراد شریک ہوئے۔ صدر، وزیراعظم اور نائب وزیراعظم پاکستان کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔(جاری ہے) قونصل جنرل حسین محمد نے تقریب میں شریک کمیونٹی کو خوش آمدید کہا اور حالیہ بیرونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان کی کامیابیوں، خصوصاً معرکۂ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کو تاریخی کارنامے قرار دیا۔ انہوں نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کو یو اے ای اور پاکستان کی ترقی میں اپنا تعمیری کردار جاری رکھنے کی تلقین کی۔ انہوں نے یو اے ای حکومت کا شکریہ...
ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2025ء) ابوظہبی میں پاکستان کے سفارتخانے میں 78واں یومِ آزادی قومی جوش و جذبے سے منایا گیا۔ پرچم کشائی کی تقریب میں پاکستانی کمیونٹی اور ان کے اہل خانہ کی بڑی تعداد شریک ہوئی، جبکہ قومی قیادت کے پیغامات پڑھ کر سنائے گئے۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور اتحاد، ایمان اور قربانی کو پاکستان کی ترقی کی بنیاد قرار دیا۔ انہوں نے حالیہ بیرونی جارحیت کے مقابلے میں پاکستان کی کامیابیوں، خصوصاً معرکۂ حق اور آپریشن بنیان المرصوص کو تاریخی سنگ میل قرار دیا۔ انہوں نے پاکستانی کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ سال ترسیلاتِ زر 7.9 ارب ڈالر تک پہنچیں۔ تقریب میں آن لائن...
خلیجی ریاست کویت میں ملاوٹ شدہ شراب پینے سے ہلاکتوں کا سلسلہ خوفناک رخ اختیار کر گیا۔ عرب میڈیا کے مطابق کویت کی وزارتِ صحت نے تصدیق کی ہے کہ زہریلی شراب پینے سے اب 13 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وزارت صحت نے بتایا کہ زہریلی شراب پینے سے 63 سے زائد افراد کی حالت تشویشناک ہے جن میں سے 31 کو وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا پڑا۔ 21 بینائی محروم ہوگئے۔ کویتی وزارتِ صحت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ شراب میں میتھانول کی موجودگی پائی گئی جو ایک انتہائی خطرناک کیمیکل ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کیمیکل کا پہلا حملہ بصارت پر ہوتا ہے اور متاثرہ شخص بینائی محروم یا کمزور ہوجاتی ہے۔ زہریلی شراب پینے سے متاثرہ افراد...
سینئر صحافی اور ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی نے معرکۂ حق ایوارڈ لینے سے معذرت کر لی۔انصار عباسی نے سیکریٹری کابینہ کو ایوارڈ نہ لینے کے فیصلے سے آگاہ کر دیا۔ایڈیٹر انویسٹی گیشن دی نیوز انصار عباسی کا کہنا ہے کہ پوری قوم معرکۂ حق ایوارڈ کی حق دار ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے کوئی غیر معمولی کام نہیں کیا، جو کیا وہ میرا فرض تھا۔
ویسٹ انڈیز سے 34 سال بعد ون ڈے سیریز میں تاریخ ساز شکست پر پاکستان ٹیم کے کپتان محمد رضوان صفائیاں دینے لگے۔ انہوں نے کہا کہ آخری 10 اوورز میں ویسٹ انڈیز کی ٹیم ہم سے میچ دور لے گئی، قسمت نے بھی ساتھ نہیں دیا، جیڈن سیلز نے پوری سیریز میں ہمیں پریشان کیا۔ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کو آخری اور فیصلہ کن ون ڈے میں 202 رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے کر 3 میچز پر مشتمل سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی ہے۔ میچ کے بعد گفتگو میں ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے ویسٹ انڈیز سے شکست کی وجہ جلد وکٹیں گرنے کو قرار دیا اور کہا کہ ابتدائی 40 اوورز تک میچ ہمارے...
کویت سٹی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 اگست 2025ء) پاک ڈونرز نے، سنٹرل بلڈ بینک جابریہ کے تعاون سے، اپنا 30واں بلڈ ڈونیشن ڈرائیو جمعہ، 8 اگست 2025 کو کامیابی کے ساتھ منعقد کیا جس میں 180 سے زائد ڈونرز نے خون عطیہ کرنے کے لیے رجسٹریشن کی۔ شرکاء میں پاکستانی کمیونٹی کے افراد کے ساتھ ساتھ مختلف دیگر قومیتوں کے ڈونرز بھی شامل تھے، جس نے انسانیت کی خدمت کے لیے سرحدوں سے ماورا جذبے کو اجاگر کیا۔ پاک ڈونرز ٹیم نے تمام پاکستانی معزز شخصیات، مہمانوں اور ڈونرز کو خوش آمدید کہا۔ "دن کے ہیروز" – یعنی ڈونرز – کو خصوصی خراجِ تحسین پیش کیا گیا جن کی قربانیاں بے شمار زندگیاں بچاتی ہیں۔ پاک ڈونرز کی خواتین وِنگ...
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی20 اور ون ڈے فارمیٹ کے کھلاڑیوں کی تازہ ترین رینکنگ جاری کردی۔ آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی20 بیٹرز رینکنگ کے مطابق بھارت کے ابھیشیک شرما بدستور پہلے نمبر پر موجود ہیں۔ آسٹریلیا کے ٹم ڈیوڈ نے شاندار کارکردگی کے باعث 6 درجے ترقی حاصل کرتے ہوئے ٹاپ 10 میں جگہ بنالی اور اب وہ 10 ویں پوزیشن پر پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان کی جانب سے کوئی بھی کھلاڑی ٹی20 بیٹرز کے ٹاپ 10 میں شامل نہیں۔ پاکستان کے کپتان بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد 18 ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ ٹی20 بولرز رینکنگ بولرز کی فہرست میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کا پہلا نمبر برقرار ہے۔ اس...

بھارتی فوجی افسران کی ٹی وی شو میں شرکت پر تنقید، مودی حکومت پر فوج کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا الزام
ممبئی (نیوز ڈیسک )بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے رئیلٹی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت کے یوم آزادی کے حوالے سے ریکارڈ کیے گئے شو کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔ شو میں کرنل صوفیہ قریشی، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ اور کمانڈر پرینا دیوسھالی کو خوش آمدید کہا گیا۔ کلپ کا آغاز کرنل صوفیہ کے ساتھ ہوا جو ہاٹ سیٹ پر بیٹھی تھیں۔ امیتابھ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’پاکستان یہ کرتا چلا آ رہا ہے۔ تو جواب دینا بنتا تھا سر۔ اسی لیے آپریشن سندور کو پلان کیا گیا‘۔ امیتابھ نے ان کی بات سنی اور سر ہلا دیا۔ یہ ویڈیو...
بھارت کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے رئیلٹی شو ’کون بنے گا کروڑ پتی‘ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں بھارت کے یوم آزادی کے حوالے سے ریکارڈ کیے گئے شو کی ایک جھلک دکھائی گئی ہے۔ شو میں کرنل صوفیہ قریشی، ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ اور کمانڈر پرینا دیوسھالی کو خوش آمدید کہا گیا۔ کلپ کا آغاز کرنل صوفیہ کے ساتھ ہوا جو ہاٹ سیٹ پر بیٹھی تھیں۔ امیتابھ سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ’پاکستان یہ کرتا چلا آ رہا ہے۔ تو جواب دینا بنتا تھا سر۔ اسی لیے آپریشن سندور کو پلان کیا گیا‘۔ امیتابھ نے ان کی بات سنی اور سر ہلا دیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’سندور بن گیا تندور‘،...
کراچی: سابق قومی فاسٹ بولر شعیب اختر نے ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں ون ڈے سیریز میں بھاری شکست کے بعد پاکستانی ٹیم پر کڑی تنقید کی ہے۔ تیسرے ون ڈے میں پاکستان ٹیم کی شکست کے بعد سرکاری ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے شعیب اختر نے وائٹ بال ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کے کردار پر بھی سوال اٹھایا۔ ان کا کہنا تھا کہ نیوزی لینڈ کے کوچ بطور ٹی ٹوئنٹی کوچ اچھے ہیں مگر ون ڈے فارمیٹ میں ان کا انداز سمجھ سے باہر ہے۔ شعیب اختر نے کہا کہ ون ڈے میں کامیابی کے لیے بیٹنگ، بولنگ اور اسپن سمیت تمام شعبوں میں آزمودہ کھلاڑیوں کو کھلانا ہوگا۔ اگر آپ معیاری آل راؤنڈرز اور پرفارمرز شامل...
کراچی: سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر نے پیر کو دی ہنڈرڈ میں لندن اسپرٹ کی جانب سے 51 گیندوں پر 71 رنز بناکر آل ٹائم رنز اسکورر کی فہرست میں کوہلی سے آگے نکل گئے۔ ٹی 20 کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والوں کی فہرست میں اب وارنر پانچویں نمبر پر پہنچ گئے، کوہلی نے اپنے آخری ٹی 20 میچ 4 جون کو آئی پی ایل میں رائل چیلنجرز بنگلور کی نمائندگی کی تھی۔ کوہلی اب تک 414 ٹی 20 میچز میں مجموعی طور پر 13 ہزار 543 رنز جوڑ کر چھٹی پوزیشن پر چلے گئے جبکہ وارنر 419 میچز میں 13 ہزار 545 رنز بناکر ان سے آگے نکل گئے۔ ٹی 20 میں وارنر 8...
کراچی: آئی سی سی ویمنز ٹی 20 رینکنگ میں پاکستانی خواتین کرکٹرز کو بھی عمدہ کارکردگی پر ترقی مل گئی۔ پاکستان کی نمائندگی کرنے والی منیبہ علی اور فاطمہ ثنا نے حالیہ آئرلینڈ کے خلاف سیریز میں اپنی بہترین کارکردگی کے باعث عالمی رینکنگ میں پوزیشن بہتر بنائی ہے۔ سیریز کے آخری میچ میں منیبہ علی نے ناقابل شکست سنچری سے پاکستان کو فتح دلائی تھی، انھیں اس کارکردگی کا صلہ رینکنگ میں تین درجے ترقی کی صورت میں ملا اور وہ 32 ویں نمبر پر پہنچ گئیں۔ اسی طرح، آل راؤنڈر فاطمہ ثنا نے بھی اپنی صلاحیتوں سے پاکستان کو فائدہ پہنچایا، انھوں نے بیٹنگ رینکنگ میں چار درجے ترقی حاصل کی اور 59ویں نمبر پر پہنچ...
ویسٹ انڈیز کرکٹ ٹیم نے 34 سال بعد پاکستان کے خلاف ون ڈے سیریز جیت کر ایک تاریخی کارنامہ انجام دے دیا۔ منگل کو ٹرینیڈاڈ میں کھیلے گئے فیصلہ کن میچ میں میزبان ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 202 رنز سے کامیابی حاصل کی اور 3 میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کر لی۔ کپتان شائی ہوپ نے قیادت کا حق ادا کرتے ہوئے ناقابل شکست 120 رنز بنائے اور ٹیم کو 6 وکٹوں کے نقصان پر 294 رنز کے مستحکم مجموعے تک پہنچایا۔ جواب میں فاسٹ بولر جےڈن سیلز نے تباہ کن باؤلنگ کرتے ہوئے 6 وکٹیں حاصل کیں اور پاکستانی ٹیم کو صرف 92 رنز پر ڈھیر کر دیا۔ یہ 1991 کے بعد پہلی...
پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق پاک امریکہ انسداد دہشت گردی مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے، دہشت گردی کی تمام شکلوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک امریکہ انسداد دہشت گردی ڈائیلاگ کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق پاک امریکہ انسداد دہشت گردی مذاکرات اسلام آباد میں ہوئے، دہشت گردی کی تمام شکلوں سے نمٹنے کے لیے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق مذاکرات میں بی ایل اے، داعش اور ٹی ٹی پی سے لاحق خطرات پر موثر حکمت عملی کی اہمیت پر زور دیا۔ اعلامیہ کے مطابق امریکہ نے دہشت گرد تنظیموں پر قابو پانے کے لیے پاکستان کی...
سٹی42: پنجاب پولیس نے پی ٹی آئی کے بانی کی بہنوں کو حراست میں لے لیا۔ راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر علیمہ خان اور نورین خان اپنے کارکنوں کے ساتھ تاحال موجود ہیں۔ پولیس نے داہگل ناکہ پر پہلے کئی کارکنوں کو حراست میں لیکر قیدی وین میں بٹھا دیا۔ موقع پر موجود صحافیوں کے مطابق موقع سے 6 کارکنان کو حراست میں لیکر قیدی وین میں بٹھا دیا گیا تھا۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ بعد میں پولیس نے علیمہ خان اور نورین خان کو حراست میں لے لیا۔ پولیس نے پہلے سے حراست میں لیے گئے کارکنوں کو قیدی وین سے نکال کر چھوڑ دیا۔ Waseem Azmet
پاکستان کرکٹ ٹیم نے ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ میں ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز تیسرا ون ڈے قومی کرکٹ ٹیم وی نیوز ویسٹ انڈیز
پی ٹی آئی نے سینیٹ کی نشستیں بڑھانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا WhatsAppFacebookTwitter 0 12 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)تحریک انصاف نے سینیٹ کی نشستیں بڑھانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا، بل میں کہا گیا ہے کہ نشستیں 96 سے بڑھا کر 113 کی جائیں۔تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے سینیٹ کی نشستیں بڑھانے کے لیے آرٹیکل 59 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔بل میں سینیٹ کی نشستوں کی تعداد 96 سے بڑھا کر 113 کرنے کی تجویز دی گئی ہے، خواتین، ٹیکنو کریٹ اور اقلیتوں کی نشستوں کی تعداد بھی بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔بل کے مطابق سینیٹ میں ہر صوبے خواتین، ٹیکنو کریٹس اور اقلیتی...
ویب ڈیسک: تحریک انصاف نے سینیٹ کی نشستیں بڑھانے کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا، بل میں کہا گیا ہے کہ نشستیں 96 سے بڑھا کر 113 کی جائیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق پی ٹی آئی نے سینیٹ کی نشستیں بڑھانے کے لیے آرٹیکل 59 میں ترمیم کا بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا۔ بل میں سینیٹ کی نشستوں کی تعداد 96 سے بڑھا کر 113 کرنے کی تجویز دی گئی ہے، خواتین، ٹیکنو کریٹ اور اقلیتوں کی نشستوں کی تعداد بھی بڑھانے کی تجویز دی گئی ہے۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ بل کے مطابق سینیٹ میں ہر صوبے خواتین، ٹیکنو کریٹس اور اقلیتی نشستوں کی تعداد 4...
پاکستان اور ویسٹ انڈیز آج برائن لارا اسٹیڈیم، ٹارووبا میں 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز کے تیسرے اور آخری مقابلے میں آمنے سامنے ہوں گے۔ سیریز ایک، ایک سے برابر ہے، جس کے بعد یہ میچ دونوں ٹیموں کے لیے فیصلہ کن حیثیت اختیار کر گیا ہے۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ شائقین کرکٹ بے صبری سے منتظر ہیں کہ کون سی ٹیم ٹرافی اپنے نام کرے گی۔ پہلے دونوں میچوں کا احوال سیریز کا آغاز پاکستان نے شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے ساتھ کیا۔ پہلے میچ میں پاکستانی بولرز نے ویسٹ انڈیز کو کم اسکور پر روک دیا، اور بیٹنگ لائن نے ہدف 5 وکٹوں سے بہ آسانی حاصل...
اویس کیانی: وزیر داخلہ کا ژوب میں 3 بھارتی سرپرست دہشت گرد ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین،،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 بھارتی سرپرستی یافتہ دہشت گردوں کی ہلاکت پر فورسز کو سلیوٹ پیش کیا۔ انہوں نے فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش ناکام بنائی گئی۔ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ وفاقی حکومت کا14اگست کوعام تعطیل کااعلان اسلام آباد۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کابلوچستان کے ضلع ژوب میں فتنہ الہندوستان کے مزید 3 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی...
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی نے راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں ملزم کو جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ وسطی کی عدالت کے روبرو راشد منہاس روڈ پر ڈمپر کی ٹکر سے بہن اور بھائی کے جاں بحق ہونے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ملزم فردوس کو عدالت میں پیش کیا۔ تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم کے پاس سے ہیوی ٹرانسپورٹ لائسنس نہیں ملا البتہ ملزم کے پاس ایل ٹی وی لائسنس ہے اور وہ بھی 2016 میں ایکسپائر ہو چکا ہے جبکہ ڈمپر کے مالک کے حوالے سے معلومات کرنی ہے۔ تفتیشی افسر نے مزید بتایا کہ...