2025-07-26@11:15:22 GMT
تلاش کی گنتی: 4088
«پاکستان ایک»:
(نئی خبر)
چین اور دیگر دوست ممالک کے ساتھ مل کر پرامن اور ترقی یافتہ خطہ تشکیل دینے کے لئے پرعزم ہیں، وزیر مملکت حذیفہ رحمان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر مملکت حذیفہ رحمان کاکہنا ہے چین کے شہر یانگ ژو میں منعقدہ شنگھائی تعاون تنظیم کے وزارتی اجلاس میں پاکستان نے بھرپور طریقے سے شرکت کی۔ دنیا ایک بار پھر دیکھ رہی کہ پاکستان نہ صرف ایک جغرافیائی حقیقت ہے بلکہ ایک تہذیبی ورثے اور فکری قیادت کا نام بھی ہے۔ انہوں نے کہا ہم چین اور دیگر دوست ممالک کے ساتھ مل کر ایک پر امن و ثقافتی طور پر جڑا ہوا اور ترقی یافتہ خطہ تشکیل دینے کے لئے پرعزم ہیں۔ پاکستان کا وژن امن، اشتراک اور ترقی کے ذریعے دنیا کے ساتھ جڑنا ہے۔ یوٹیوب سے پیسے کمانے والوں کو بڑادھمکا،15جولائی سے نئی پالیسی مزید :
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد :عالمی ٹیکنالوجی کمپنی میٹا نے پاکستان میں مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کے شعبے میں نہ صرف اردو زبان میں جدید ماڈلز کی تیاری بلکہ ڈیجیٹل مہارتوں کی فراہمی میں بھی بھرپور تعاون کی پیشکش کی ہے۔یہ پیشکش اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ خواجہ سے ایک اعلیٰ سطح کی ملاقات کے دوران سامنے آئی۔میٹا کے نمائندہ وفد کی قیادت صارم عزیر کر رہے تھے، جو جنوبی اور وسطی ایشیا کے لیے میٹا کے پبلک پالیسی ڈائریکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ملاقات کا مرکز پاکستان میں ڈیجیٹل ترقی، اے آئی کے عملی استعمال، نوجوانوں کی تربیت اور اردو زبان میں AI ماڈلز کی تشکیل تھا جو کہ ٹیکنالوجی کے...
گزشتہ روز کی شدید مندی کے بعد جمعرات کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا اور کاروباری سرگرمیوں کے دوران بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ دوپہر 2 بج کر 40 منٹ پر انڈیکس 133,602.12 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا تھا، جو 1,025.14 پوائنٹس یا 0.77 فیصد اضافہ ظاہر کرتا ہے، یہ تیزی بہتر معاشی اشاریوں کی بدولت جاری رہی۔ مارکیٹ میں آٹوموبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیوں، پاور سیکٹر اور ریفائنری جیسے اہم شعبوں میں بھرپور خریداری دیکھنے میں آئی پی آر ایل، حبکو، ایس این جی پی ایل، انڈس موٹر، ہنڈا، ایم سی بی، میزان بینک اور یو بی ایل...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2025ء)سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری عالمی سطح پر پاکستان کی باوقار آواز بن چکے ہیں۔چیئرمین پیپلز پارٹی کے انٹرویو کے حوالے سے اپنے بیان میں شرجیل میمن نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کرن تھاپر کو دیا گیا انٹرویو پاکستان کی ایک بڑی سفارتی کامیابی ہے۔ بلاول بھٹو نہ صرف نوجوان قیادت کے نمائندہ ہیں بلکہ پاکستان کے لیے ایک باوقار عالمی آواز بھی بنتے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی جیسے نہایت حساس موضوع پر بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا مقدمہ جس اعتماد، تیاری اور تدبر سے پیش کیا گیا، وہ قابلِ ستائش ہے۔ کرن تھاپر جیسے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان نے مالی سال25-2024 کے دوران سخت مالی حالات کے باوجود ترقیاتی اخراجات میں تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے اور 1,146 ارب روپے خرچ کرتے ہوئے ملکی تاریخ کی بلند ترین ترقیاتی سرمایہ کاری کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔جمعرات کو ماہانہ ترقیاتی رپورٹ کی تقریب رونمائی کے موقع پر خطاب میں انہوں نے کہاکہ پاکستان نے مالی سال کے دوران سخت مالی حالات کے باوجود ترقیاتی اخراجات میں ایک تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا ہے، اور ایک ہزار ارب روپے سے زائد کی رقم ترقیاتی مد میں خرچ کی...
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 33 ہزار پوائنٹس کی حد بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر ہی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے جس کے ساتھ سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار 774 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کا گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر انڈیکس 826 پوائنٹس کی کمی کیساتھ ایک لاکھ 32 ہزار 576 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔دوسری جانب انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قدر میں 7 پیسے کمی آئی، ڈالر 284.47 روپے سے کم ہو کر 284.40 روپے پر آگیا ہے۔
مظفرآباد(اوصاف نیوز)”پاکستان کشمیر کے بغیر نامکمل ہے،” لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری، ایچ آئی (ایم)، ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر نے آزاد جموں و کشمیر یونیورسٹی کے کنگ عبداللہ کیمپس میں کھچا کھچ بھرے آڈیٹوریم سے خطاب کرتے ہوئے کہا۔ اس سیشن میں UAJK، اس سے ملحقہ کالجوں اور ویمن یونیورسٹی باغ اور راولاکوٹ اور کوٹلی کی طالبات نے شرکت کی۔اکستان کی مسلح افواج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے آپریشن بنیان المرصوس کی جرات اور کامیابی کو فخر سے یاد کیا۔ یقین دلاتے ہیں کہ مادر وطن کے ایک ایک انچ کا اسی بہادری اور عزم کے ساتھ دفاع کیا جائے گا۔انہوں نے حاضرین کو یاد دلایا...
پاکستان اسٹیٹ بینک (SBP) کے گورنر جمیل احمد نے اعلان کیا ہے کہ مرکزی بینک ڈیجیٹل کرنسی کی پائلٹ پروجیکٹ شروع کرنے کے قریب ہے اور وہ ورچوئل اثاثوں کے لیے نئی قانون سازی کو حتمی شکل دے رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد پاکستان کے مالیاتی نظام کو جدید بنانا ہے اور کرپٹو کرنسی کے شعبے کو ریگولیٹ کرنا ہے۔ دنیا بھر میں مرکزی بینک ڈیجیٹل کرنسی کے استعمال پر غور کر رہے ہیں، اور پاکستان کا یہ قدم چین، بھارت، نائجیریا اور کچھ خلیجی ممالک کے تجربات کے بعد اُٹھایا گیا ہے، جہاں محدود پائلٹ پروگراموں کے ذریعے ڈیجیٹل کرنسی کی جانچ کی جا رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیے کیا پاکستان کرپٹو کرنسی میں واقعی بھارت کے مقابلے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئی بھی حکمران، حکومت پر براجمان سیاسی جماعت یا طاقت کے نشے میں چور کوئی بھی گروہ، جب بھی ایک مرتبہ ظلم و درندگی پر اُتر آتا ہے تو پھر اس کے لیے یہ ضروری ہوجاتا ہے کہ وہ اپنی بقا کے لیے روز بروز اپنی فرعونیت میں اضافہ در اضافہ کرتا چلا جائے۔ تاریخ گواہ ہے کہ دلوں پر حکومت ہمیشہ وہ لوگ، جماعتیں، گروہ اور حکمران ہی کرتے ہیں جو اخلاق، کردار، عدل اور انصاف کے اعلیٰ مدارج پر فائز ہوتے ہیں۔ یہی وہ لوگ، جماعتیں، گروہ اور حکمران ہوتے ہیں جو دنیا سے اٹھ بھی جائیں تو مرتے دم تک لوگ ان کو یاد کر کرکے روتے رہتے ہیں۔ اس کے برعکس جب کوئی حکمران...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عمومی طور پر کہا جاتا ہے کہ پاکستان کا سیاسی مستقبل ایک مضبوط اور شفاف جمہوری نظام سے وابستہ ہے۔ اس دنیا میں موجود اس وقت جو بھی نظام ہے ان میں جمہوری نظام ہی کی قبولیت نظر آتی ہے اور اسی کو بنیاد بنا کر آگے بڑھنے کی بات کی جا رہی ہے۔ لیکن پاکستان میں بدقسمتی سے جمہوریت کے نام پر ہونے والے مسلسل تجربات اور سیاسی ایڈونچر نے جمہوری نظام کو مضبوط بنانے کے بجائے کمزور کیا ہے۔ اسی لیے پاکستان میں آج بھی جمہوریت نہ صرف کمزور بنیادوں پر کھڑی ہے بلکہ اپنے ارتقائی عمل سے گزر رہی ہے۔ ریاستی نظام کی بنیادی خرابی یہ ہے کہ ہم ابھی تک عملی طور پر یہ...
دنیا ایک بار پھر بے یقینی کی زد میں ہے۔ ایران اور اسرائیل کے درمیان حالیہ کشیدگی نے مشرقِ وسطیٰ میں ایک نئی آگ بھڑکا دی ہے، لیکن اس شور میں ایک اور خوفناک سازش جنم لے رہی ہے پاکستان کے خلاف اسرائیل کی خفیہ تیاری۔ جی ہاں! وہی اسرائیل جس نے عراق، شام اور ایران کے نیوکلئیر پروگرام کو نشانہ بنایا، اب پاکستان کو ’اسلامی بم‘ کا علمبردار قرار دے کر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ اس سازش کی بازگشت صرف افواہوں میں نہیں، بلکہ تل ابیب کی ہیبرو یونیورسٹی کے ایک اہم ماہر نے کھلے عام اس کا اعلان کر دیا ہے، اور صہیونی لابیوں نے اس مہم کو تیزی سے اپنا لیا ہے۔ اسرائیل کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان اور دبئی اسلامک بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ طے پا گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کا دبئی اسلامک بینک کے ساتھ ایک ارب ڈالر کا اسلامی فنانسنگ معاہدہ پاگیا، دبئی اسلامک بینک سے ایک ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ 5 سال کی مدت کیلئے ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق معاہدے کیلیے ایشیائی ترقیاتی بینک نے پالیسی بیسڈ فنانسنگ کیلئے جزوی گارنٹی فراہم کی ہے، فنانسنگ کے تحت 89 فیصد فنڈز اسلامی اصولوں پر مبنی ہیں۔یہ معاہدہ پاکستان کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے، معاہدے کیلئے دبئی اسلامک بینک نے اسلامک گلوبل کوآرڈینیٹر کا کردار ادا کیا۔

ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ فراہم کرینگے، دبئی اسلامی بنک، عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد: وزیر خزانہ
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) دبئی اسلامک بینک یو اے ای نے اعلان کیا ہے کہ وہ پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی ٹرم فائنانس فیسلٹی فراہم کرے گا، یہ سہولت علاقائی اور بین الاقوامی ما لیاتی اداروں کے کنسورشیم کے تعاون سے فراہم کی جائے گی۔ دبئی اسلامی بینک کے ایک بیان کے مطابق اس ٹرم فائنانس فیسلٹی کے لیے جزوی طور پر ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تحت پالیسی بیسڈ گارنٹی ضمانت فراہم کی گئی ہے۔ پالیسی بیس گارنٹی کی فراہمی جو کسی ایک ملک کو دی گئی ہو اپنی نوعیت کی پہلی پی بی جی ٹرانزیکشن ہے۔ اس ٹرانزیکشن کا 89 فیصد حصہ اسلامی طرز فائنانسنگ پر مشتمل ہے۔ پاکستان کے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)وزیرتوانائی و منصوبہ بندی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ پاکستان کو ایک سرسبز، پائیدار ملک بنانا چاہتے ہیں، جس کے لیے نوجوانوں کو تیارکررہے ہیں، اس خیالات کا اظہار وزیر توانائی سندھ سید ناصر حسین شاہ نے یوتھ پارلیمنٹ، میڈ ان پاکستان اور اسپورٹس اینڈیوتھ افیئرز ڈیپارٹمنٹ سندھ حکومت کے تعاون سے منعقدہ نیشنل انوائرمینٹل سسٹین ایبلیٹی کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت قابل تجدید توانائی کو فروغ دینے کے لیے کوشاں ہے، اس ضمن میں وفاقی حکومت سے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ سندھ حکومت ایسے صارفین کے لیے ٹیکس چھوٹ پر کام کررہی ہے جو 300یونٹس تک بجلی استعمال کرتے ہیں...
4 جولائی 2025پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری معاہدہ محض ایک مالیاتی دستاویز نہیں ہے بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان اعتماد و اخلاص اور امکانات اور ان پر عمل پیرا ہونے کا ایک مالی ذریعہ ہے۔یہ امکان اب حقیقت کا روپ اختیارکرنے جا رہا ہے کہ پاکستان کے لیے وسطی ایشیا تک رسائی میں آذربائیجان ایک گیٹ وے بن سکتا ہے۔ گوادر بندرگاہ سے آذری تیل اور کارگو ریل، دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کو خطوں سے نکال کر عالمی وسعت دے سکتے ہیں۔ ایک ایسے دور میں جب دنیا بدل رہی ہے، نئے روٹس، نئے راستے، نئی منزلوں کا خواب دیکھ کر اس کی تعبیر پانے کے لیے تانے بانے بنے جا رہے ہیں۔...
معروف پاکستانی ڈرامہ اور فلم ڈائریکٹر مہرین جبار نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں ادائیگیوں کے مسائل کا انکشاف کردیا۔ مہرین جبار نے حال ہی میں ایک یوٹیوب چینل کو دیے گئے انٹرویو میں ڈرامہ انڈسٹری میں پیش آنے والے ادائیگیوں کے مسائل پر روشنی ڈالی۔ مہرین جبار جنہوں نے دام، ایک جھوٹی لو اسٹوری، جیکسن ہائٹس اور دوراہا جیسے کامیاب ڈرامے ڈائریکٹ کیے ہیں، ان دنوں ایک نئے ڈرامے پر کام کر رہی ہیں جس میں عدیل حسین، شجاع اسد اور حاجرا یامین شامل ہیں۔ انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ اگرچہ پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری نے کافی ترقی کی ہے، تاہم پیشہ ورانہ رویوں کی کمی اب بھی ایک بڑا مسئلہ ہے، خاص طور پر ادائیگیوں کے معاملے میں جو کہ...
پاکستان اور دبئی اسلامک بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ طے پا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور دبئی اسلامک بینک کے درمیان ایک ارب ڈالر فنانسنگ کا معاہدہ طے پا گیا۔وزارت خزانہ کے مطابق پاکستان کا دبئی اسلامک بینک کے ساتھ ایک ارب ڈالر کا اسلامی فنانسنگ معاہدہ پاگیا، دبئی اسلامک بینک سے ایک ارب ڈالر مالیت کا معاہدہ 5 سال کی مدت کیلئے ہے۔وزارت خزانہ کے مطابق معاہدے کیلیے ایشیائی ترقیاتی بینک نے پالیسی بیسڈ فنانسنگ کیلئے جزوی گارنٹی فراہم کی ہے، فنانسنگ کے تحت 89 فیصد فنڈز اسلامی اصولوں پر مبنی ہیں۔یہ معاہدہ پاکستان کے لیے اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے، معاہدے کیلئے دبئی اسلامک...
پاکستان میں الیکٹرک وہیکل مارکیٹ میں کیپیٹل اسمارٹ موٹرز جلد ہی مکمل طور پر الیکٹرک JMEV Elight سیڈان متعارف کروانے جا رہی ہے۔ کمپنی سوشل میڈیا پر اس کار کی تشہیر کر رہی ہے۔ حالیہ پوسٹس میں اسے ایک کوپ اسٹائل گاڑی قرار دیا گیا ہے جس کا فیوچرسٹک خاکہ ہے اور یہ وعدہ کیا گیا ہے کہ یہ جلد پاکستان آ رہی ہے۔ Elight اپنی انتہائی خوبصورت ڈیزائن، ایروڈائنامک باڈی جس کا ڈریگ کو ایفیشنٹ صرف Cd 0.267 ہےاور اعلیٰ درجے کے جمالیاتی معیار کی وجہ سے پہچانی جاتی ہے۔ JMEV کی ویب سائٹ پر درج بین الاقوامی خصوصیات کے مطابق Elight میں مندرجہ زیل خصوصیات شامل ہیں۔ ایڈاپٹو ایل ای ڈی ہیڈلیمپس، جو خودکار ہائی/لو بیم ایڈجسٹمنٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے ایک بڑے بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی فنانسنگ کا بندوبست کر دیا ہے، جس کے تحت یہ رقم پانچ سالہ مدت کیلئے فراہم کی جائے گی۔وزارت خزانہ کے ترجمان کے مطابق یو اے ای کے اس بینک نے بین الاقوامی سرمایہ کاروں کے تعاون سے یہ فنانسنگ مہیا کی ہے، جبکہ دیگر اماراتی بینکوں نے بھی اس عمل میں شراکت داری کی۔بیان میں بتایا گیا کہ ایشیائی ترقیاتی بینک (ADB) نے اس فنانسنگ کے لیے پالیسی گارنٹی فراہم کی، جبکہ اس قرض کا 89 فیصد حصہ اسلامی شریعہ کے اصولوں کے مطابق حاصل کیا گیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اس پیشرفت کو خوش آئند...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 جولائی 2025ء) حکومتِ پاکستان نے آج منگل نو جولائی کو اعلان کیا ہے کہ اس نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) میں ممکنہ شیئرز کی خریداری کے لیے چار مختلف فریقوں کو ابتدائی منظوری دے دی ہے، جن میں معروف کاروباری گروپس اور ایک عسکری حمایت یافتہ ادارہ بھی شامل ہیں۔ حکومت پی آئی اے کے 51 سے 100 فیصد تک حصص فروخت کرنے کی خواہاں ہے اور اگر یہ عمل مکمل ہوتا ہے تو یہ ملک میں گزشتہ دو دہائیوں کے دوران ہونے والی پہلی بڑی نجکاری ہوگی۔ نجکاری کے اس عمل میں چار مختلف فریق شامل ہیں۔ ایک کنسورشیم میں لکی سیمنٹ، حب پاور ہولڈنگز، کوہاٹ سیمنٹ اور میٹرو...
بدھ کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی فروخت کا شدید دباؤ دیکھا گیا، جہاں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس دورانِ کاروبار 783 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 132,619.72 پر پہنچ گیا، جو کہ 0.59 فیصد کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ یہ مندی بینکنگ، فرٹیلائزر، تیل و گیس کی تلاش، اور ریفائنری جیسے اہم شعبوں میں فروخت کے باعث دیکھی گئی، نمایاں مندی کا شکار ہونے والے بڑے اسٹاکس میں اے آر ایل، این آر ایل، ایم اے آر آئی، او جی ڈی سی، پی پی ایل، پی او ایل، ایم سی بی، میزان بینک اور یو بی ایل شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، کے ایس ای 100 انڈیکس 134,000 کی سطح عبور...
اسلام ٹائمز: ایران اور ہندوستان کے مابین تعلقات کی نوعیت کا سوال ایک ایسا سوال ہے جسے بین الاقوامی تعلقات کے قوانین و ضوابط کو مد نظر رکھ کر کرنا چاہیئے۔ آخر پاکستان کے بھی اس ملک سے تعلقات ہیں جسے ایران آج کی سب سے بڑی طاغوتی طاقت اور اس مملکت کے سربراہ کو شیطان بزرگ کہتا ہے۔ لیکن ہم یہ بھی سمجھتے ہیں کی پاکستان اور ایران کے باہمی تعلقات بین الاقوامی تعلقات میں اپنی ایک الگ پہچان رکھتے ہیں۔ نیز یہ کہ دونوں ممالک کی عوام کے باہمی رشتے کی گہرائی خلیج فارس اور بحیرہء عرب کی گہرائی سے زیادہ ہے۔ تحریر: پروفیسر سید تنویر حیدر نقوی بین الاقوامی تعلقات سے مراد بین الاقوامی قوانین کے تحت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ترجمان پاک فوج نے کہا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی پاکستان کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے ایک اہم بین الاقوامی انٹرویو میں بھارت کی جانب سے پاکستان میں ریاستی سطح پر دہشتگردی کی سرپرستی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک واضح دشمنانہ پالیسی قرار دیا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نئی دہلی کی یہ حکمت عملی محض وقتی کارروائیوں تک محدود نہیں بلکہ ایک منظم منصوبہ بندی کے تحت پاکستان کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کی کوشش ہے، خاص طور پر بلوچستان جیسے حساس خطے میں۔یہ بیان انہوں نے عالمی نشریاتی ادارے الجزیرہ کو دیے گئے انٹرویو...
موجودہ حکومت نے ایک سال قبل جب اقتدار سنبھالا تو اس وقت پاکستان کے سری لنکا بننے یعنی دیوالیہ ہونے کی بات بڑے تواتر سے کی جا رہی تھی اور ماہرین معیشت بھی پاکستان کی معیشت بارے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غیر یقینی صورتحال قرار دے رہے تھے۔ لیکن پھر سب نے دیکھا کہ ایک سال کی قلیل مدت میں حکومت نے لڑکھڑاتی معیشت کو سنبھالا دے کر مستحکم کر دیا۔ اب معاشی ترقی کا مرحلہ درپیش ہے معاشی ترقی میں بھی پاکستانی معیشت کی راہ میں بہت سی رکاوٹیں ہیں ان رکاوٹوں کو ہموار کر کے ملکی معیشت کو ترقی کی شاہراہ پر حکومت کیسے آگے لے جاتی ہے، یہ تو وقت ہی بتائے گا لیکن اس حکومت...
اونچی اڑان کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس ہزار پوائنٹس تک گر گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں بدھ کے روز کاروبار کے آغاز پر زبردست فروختی دباؤ (سیلنگ پریشر) دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں کے ایس ای-100 انڈیکس میں ابتدائی لمحات میں ہی تقریباً 1000 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ صبح 10 بج کر 35 منٹ پر انڈیکس 984.11 پوائنٹس یا 0.74 فیصد کی کمی کے ساتھ 1 لاکھ 32 ہزار 419.08 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا تھا۔اس مندی کی لہر کے دوران اہم شعبوں میں فروخت کا رجحان دیکھا گیا جن میں کمرشل بینکس، کھاد، تیل...

4ماہ میں کیسز نمٹانے کے احکامات پر ناانصافی نہیں ہونی چاہئے،چیف جسٹس پاکستان کے فوادچودھری کی درخواست پر ریمارکس
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ میں فوادچودھری کی 9مئی کیسز کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ 4ماہ میں کیسز نمٹانے کے احکامات پر ناانصافی نہیں ہونی چاہئے،ایک دن ایک ہی کیس انسداد دہشتگردی عدالت میں چلے گا، یہ نہیں تمام کیسز کی ایک دن مختلف عدالتوں میں سماعت ہو ۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فوادچودھری کی 9مئی کیسز کو یکجا کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،فوادچودھری وکیل فیصل چودھری کے ہمراہ سپریم کورٹ میں پیش ہوئے،فوادچودھری نے کہاکہ عدالتی احکامات کے باوجود ہمارا مقدمہ سماعت کیلئے نہیں لگا، سپریم کورٹ احکامات کے بعد 9مئی کیسز روزانہ چل رہے ہیں،چیف جسٹس نے کہاکہ 4ماہ میں...
پاکستان نے بنگلا دیش کو تین کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دی ٓآج 9 جولائی کو چوتھا اور پول کا آخری میچ چین کے خلاف کھیلے گا،رپورٹ انڈر 18 ایشیاء کپ میں پاکستان، بنگلا دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔پاکستان نے بنگلا دیش کو پول میچ میں تین کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔چین کے شہر دازھو میں کھیلے جانے والے انڈر 18 مینز ایشیاء کپ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو تین کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دیدی۔پاکستان کی جانب سے عبداللہ اعوان اور علی حنظلہ نے دو، دو گول جبکہ آسام حیدر اور عاطف علی نے ایک ایک گول اسکور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستانی حکومت اور نیتن یاہو کی جانب سے ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کرنے سے لگتا ہے کہ دونوں ایک ہی صفحے پر ہیں۔ جماعت اسلامی جعلی حکمرانوں اور طاقتور حلقوں کے تمام تر دباؤ کے باوجود ملک میں حقیقی جمہوریت، شریعت کے نفاذ اور دستور اور آئین کے تحفظ کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاڑکانہ میں جماعت اسلامی کی جانب سے منعقدہ ایک روزہ تربیتی نشست سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری ممتاز حسین سہتو، صوبائی نائب امیر حافظ نصر اللہ عزیز، ڈپٹی جنرل سیکرٹری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایک عرصے سے بھارت تنہائیوں کی دلدل میں دھنستا چلا جارہا ہے۔ آغاز اس خبر سے کرتے ہیں کہ چار ممالک کا ایک اتحاد کواڈ کے نام سے ہے جس میں امریکا، بھارت، آسٹریلیا اور جاپان شامل ہیں یہ اتحاد امریکا نے چین کے خلاف بنایا ہے۔ چین اور جاپان کی تو آپس میں پرانی چپقلش ہے اسی وجہ سے امریکا نے اس کو اس اتحاد میں شامل کیا ہے لیکن اس کے باوجود ان دونوں ملکوں کے درمیان ایک ہزار ارب ڈالر سالانہ کی تجارت ہوتی ہے۔ امریکا کے علاہ ان تین ممالک کی سرحدیں بھی چین سے لگتی ہیں۔ چین کا آسٹریلیا سے تو کوئی تنائو یا کھچائو نہیں ہے باہم تجارت ہوتی اور سماجی تعلقات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">محمود شام ایک کہنہ مشق صحافی ہیں معاصر جریدے روزنامہ جنگ کی 23 جون کی اشاعت میں انہوں نے الخدمت کے ’’بنو قابل‘‘ پروگرام کے حوالے سے اپنے کالم کے آخر میں مسلم لیگ(ن)، پی پی، جے یو آئی، ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی سے جڑے اپنے تاثرات کا اظہار ایک سوال کی صورت میں کیا ہے، پہلے ان کے کالم سے اقتباس دیکھیے اس کے بعد اسی حوالے سے کچھ گزارشات۔ ’’الخدمت کے ’’بنو قابل‘‘ پروگرام کو اب پورے ملک میں پذیرائی مل رہی ہے 55 سالہ حافظ نعیم الرحمن نے یہ پروگرام شروع کیا تھا اس وقت وہ صرف کراچی جماعت اسلامی کے امیر تھے لیکن ان کو اپنی منزل آسمانوں پر نظر آتی...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کوٹ لکھپت جیل میں بند رہنماؤں نے ایک اور خط لکھ دیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی، ڈاکٹر یاسمین راشد کے خط میں میاں محمود الرشید، اعجاز چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ خط بھی شامل ہے۔خط کے متن کے مطابق دو بڑی جماعتوں کے درمیان میثاق جمہوریت انہی جماعتوں کےباعث ناکام ہوچکا، میثاق آئین کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی کو یقینی بنانے کےلیے کیا گیا تھا۔پی ٹی آئی رہنماؤں کے خط کے متن کے مطابق ملک کی دو بڑی جماعتوں کے رہنماؤں نے ذاتی مفادات کےلیے میثاق جمہوریت کو تباہ کیا۔خط کے متن کے مطابق پاکستان کو مسائل سے باہر نکالنے کےلیے آئین کی بالادستی اور...
وائٹ ہاؤس نے پاکستان کی جانب سے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نوبیل انعام کے لیے نامزدگی کو امریکی عوام کی ’فتح‘ قرار دیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیویٹ نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ ’صرف چند ہفتے کے دوران ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی امریکی عوام کو اتنی فتوحات دیں جتنی زیادہ تر صدور چار سال میں بھی نہ دے سکے تھے۔ انہوں نے اس فہرست میں ایک اور اضافے کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان نے بھی صدر ٹرمپ کو نوبیل انعام کے لیے نامزد کر دیا ہے جو کہ پاکستان اور انڈیا کے درمیان جوہری جنگ کو روکنے کے لیے سفارتی مداخلت کے اعتراف کے طور پر کیا گیا ہے۔ پچھلے مہینے پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی تازہ ترین رینکنگ جاری کر دی، جس میں پاکستان کی اسپنر سعدیہ اقبال ایک بار پھر دنیا کی نمبر ون بولر کے اعزاز پر براجمان ہیں۔آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ رینکنگ کے مطابق بولنگ کی فہرست میں پاکستان کی نشرح سندھو نے بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک درجے ترقی پائی اور وہ ساتویں نمبر پر پہنچ گئی ہیں۔رینکنگ کے مطابق بھارت کی آل راؤنڈر دیپتی شرما نے بھی بولرز کی فہرست میں ایک درجہ بہتری کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کر لی ہے جبکہ انگلینڈ کی لارین بیل تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔آل راؤنڈرز کی فہرست میں ویسٹ انڈیز کی...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز کاروبار کے آغاز میں فروخت کا دباؤ دیکھا گیا مگر بعد میں سرمایہ کاروں نے ایک بار پھر خریداری کا رجحان اپنایا، جس کے نتیجے میں بینچ مارک کے ایس ای 100 انڈیکس دورانِ کاروبار 134,000 کی سطح عبور کر گیا۔ دوپہر 2 بج کر 10 منٹ پر انڈیکس 743.53 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 134,113.67 کی سطح پر موجود تھا، جو کہ 0.56 فیصد کا اضافہ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اگر آئی ایم ایف کی حمایت یافتہ اہم اصلاحات پر عملدرآمد کیا گیا تو موجودہ تیزی کا رجحان مزید آگے بڑھ سکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا نئے مالی سال کا شاندار آغاز، کے ایس ای 100 انڈیکس نئی بلند...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 جولائی ۔2025 )پاکستان اپنی مینوفیکچرنگ صلاحیتوں اور عالمی مسابقت کو بڑھانے کے لیے چین کے ساتھ گہرے صنعتی اور تکنیکی تعاون کو فروغ دے رہا ہے اس تعاون کا ایک اہم جزو گوانگ ڈونگ جوتا بنانے والی مشینری ایسوسی ایشن ایک چینی حکومت سے منسلک ادارہ اور پاکستان انڈسٹریل سلائی مشینز امپورٹرز اینڈ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے درمیان پانچ سالہ معاہدہ ہے یہ معاہدہ جدید آلات اور پروڈکشن ٹیکنالوجیز متعارف کراتے ہوئے پاکستان کے جوتے، چمڑے اور گارمنٹس کی مشینری کی صنعتوں کو اپ گریڈ کرنے پر مرکوز ہے یہ مہارت کی ترقی پر بھی زور دیتا ہے، پاکستانی کارکنوں کو جدید صنعتی تقاضوں کے مطابق خصوصی تربیت حاصل کرنے کے لیے تیار کیا...
کہتے ہیں زمین پر ظلم کا چراغ جتنا بھی روشن ہو وقت کی آندھی اسے بجھا کر رہتی ہے۔ تاریخ بتاتی ہے کہ جو قومیں تکبر کی چھت پر چڑھ کر دوسروں کی قبریں کھودتی ہیں وہ بالآخر خود انہی قبروں میں دفن کر دی جاتی ہیں۔ وقت کا پہیہ آہستہ ہی سہی مگر ضرور گھومتا ہے اور اس کے نیچے آنے والا پھر کبھی اٹھ نہیں پاتا۔ اور آج وہی پہیہ نریندر مودی کی چھاتی پر چکر کاٹ رہا ہے جو کل تک پاکستان کو تنہا کرنے کے خواب دیکھا کرتا تھا۔نریندر مودی وہ شخص جو سفارت کاری کو گجراتی بازاروں کی دکان داری سمجھتا تھا وہی آج عالمی سیاست کے میدان میں تنہا، بیبس اور ذلت زدہ کھڑا...
انڈر 18 ہاکی ایشیاء کپ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 3 کے مقابلے میں 6 گول سے شکست دے دی۔ چین کے شہر دازہو میں ہونے والے ایونٹ میں بنگلادیش کو شکست دے کر پاکستان نے ایونٹ میں مسلسل تیسری کامیابی حاصل کر لی ہے۔ پاکستان کی جانب سے عبداللّٰہ اعوان اور ہنزیلہ علی نے 2، 2، عاطف علی اور عاصم نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ ایونٹ کے دوران پاکستان نے 3 میچز میں 23 گول کیے جبکہ پاکستان ٹیم کے خلاف اب تک صرف 3 گول ہو سکے ہیں۔ قومی ٹیم 9 پوائنٹس کے ساتھ گروپ میں ٹاپ پوزیشن پر آ گئی ہے، پاکستان کل چین کے خلاف اپنا میچ کھیلے گا۔ Post Views: 3
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت زون میں آغاز ہوا ہے۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی کاروبار کے آغاز پر سٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھنے میں آئی، 300 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار 809 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 1421 پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 33 ہزار 370 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔
انڈر 18 ایشیاء کپ میں پاکستان، بنگلا دیش کو شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔ پاکستان نے بنگلا دیش کو پول میچ میں تین کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دے کر گروپ میں پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی۔ چین کے شہر دازھو میں کھیلے جانے والے انڈر 18 مینز ایشیاء کپ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو تین کے مقابلے میں چھ گول سے شکست دیدی۔ پاکستان کی جانب سے عبداللہ اعوان اور علی حنظلہ نے دو، دو گول جبکہ آسام حیدر اور عاطف علی نے ایک ایک گول اسکور کیا۔ بنگلا دیش کی جانب سے اسماعیل حسین ںے دو جبکہ دین اسلام نے ایک گول اسکور کیا۔ پاکستان کل 9 جولائی کو چوتھا اور...
وفاقی بجٹ 26-2025 میں 2 فیصد نیو انرجی وہیکل (NEV) لیوی نافذ کیے جانے کے باوجود ایم جی موٹرز نے اپنی مشہور SUV ایم جی ایچ ایس ٹرافی کی قیمت 83 لاکھ 99 ہزار روپے پر برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے، جو کہ پاکستان میں کار خریداروں کے لیے ایک خوش آئند خبر ہے۔ متعدد کار ساز اداروں کی جانب سے NEV لیوی کے باعث قیمتوں میں اضافہ کیا جا چکا ہے، جو نہ صرف الیکٹرک بلکہ ہائبرڈ اور پیٹرول گاڑیوں پر بھی لاگو ہے۔ تاہم ایم جی نے اس ٹیکس کا بوجھ خود برداشت کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جسے صارفین کے لیے ایک اہم ریلیف کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ مزید پڑھیں: سوزوکی موٹرز نے پاکستان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برازیلیا (اے پی پی) بھارت کو گزشتہ روز ایک اور سفارتی دھچکے کا سامنا کرنا پڑا جب اس نے برکس تنظیم کے اجلاس کے دوران پہلگام واقعے میں پاکستان کا نام گھسیٹنے کی کوشش کی تاہم رکن ممالک نے اس کو ناکام بنا دیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق بھارت نے اپنے بیانیے کو آگے بڑھانے کے لیے لابنگ بھی کی تھی تاہم برکس فورم نے کواڈ اور ایس سی او کی طرح نئی دہلی کے دعوئوں کی توثیق کرنے سے انکار کر دیا جس سے پاکستان کے خلاف اس کی پروپیگنڈا مہم ایک بار پھر ناکام ہوگئی‘22 اپریل کے پہلگام حملے پر پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر تنہا کرنے کی بھارتی کوششوں کو پے در پے...

حیدر آباد، جماعت اسلامی کے تحت ایک روزہ تربیتی اجتماع سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسامہ رضی،عطاءالرحمن،راشد نسیم،حافظ طاہر مجید،پروفیسر مجیب اللہ منصوری،حسین احمد مدنی،حنیف شیخ خطاب کررہے ہیں،عقیل احمد خان،عبدالقیوم شیخ بھی موجود ہیں
حیدر آباد، جماعت اسلامی کے تحت ایک روزہ تربیتی اجتماع سے نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اسامہ رضی،عطاءالرحمن،راشد نسیم،حافظ طاہر مجید،پروفیسر مجیب اللہ منصوری،حسین احمد مدنی،حنیف شیخ خطاب کررہے ہیں،عقیل احمد خان،عبدالقیوم شیخ بھی موجود ہیں
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) نے آج ایک اور سنگ میل عبور کیا اور کاروبار کے دوران سو انڈیکس میں ایک لاکھ تینتیس ہزار پوائنٹس کی نفسیاتی رکاوٹ کو عبور کیا۔سو انڈیکس جو گزشتہ ورکنگ ڈے پر ایک لاکھ اکتیس ہزار نو سو انتالیس (131,949) پوائنٹس پر بند ہوا تھا ایک لاکھ تینتیس ہزار دو سو ستاون پوائنٹس پر پہنچ گیا جو کہ ٹریڈنگ کے دوران ہنڈریڈ انڈیکس میں ایک ہزار تین سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ظاہر کرتا ہے۔اسٹاک ایکسچینج میں اضافے کا رجحان حکومت کی معاشی پالیسیوں پر تاجر برادری کے بڑھتے ہوئے اعتماد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ اشتہار
اسلام آباد: ہائبرڈ ماڈل جس کی ایک عرصہ سے تمنا کی جا رہی ہے، آج مکمل طور پر تیار ہو چکا، اس کی کھلے عام توٖثیق ہی نہیں، اس کی خوشی بھی منائی جا رہی ہے۔ فوجی سربراہ کے عالمی سطح پر ملاقاتیں جوکہ منتخب رہنمائوں کیلئے مخصوص ہیں، واضح کرتی ہیں کہ طاقت کے ایوان پس پردہ نہیں رہے بلکہ مرکزی سٹیج پر ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے چند روز قبل اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ معیشت کی بحالی، بھارتی فوجی شکست، امریکا کیساتھ روابط میں بہتری سمیت تمام انقلابی تبدیلیاں وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کے مابین تعاون، اسلام آباد اور راولپنڈی کے شاندار روابط کی وجہ سے ممکن ہوئیں۔ خواجہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کو ٹوبیکو ہارم ریڈکشن (ٹی ایچ آر)اور تمباکونوشی ترک کرنے کی ارزاں خدمات و سہولیات کو ٹوبیکو کنٹرول کی قومی کوششوں کا حصہ بنانا چاہیے تاکہ ملک میں تمباکو کی مصنوعات کے بڑھتے استعمال پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ ان بالغ تمباکونوشوں کی مدد کی جا سکے جو روائتی طریقوں سے اپنی اس عادت کو ترک کرنے میں ناکام ہیں۔آلٹرنیٹیو ریسرچ انیشی ایٹیو (اے آر آئی)اور اس کی ممبر تنظیم(ہیومینٹیرین آرگنائزیشن فار سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ پاکستان (HOSDP) نے ایک مشترکہ بیان میں یہ مطالبہ کرتے ہوئے صحت عامہ کے تحفظ کیلئے پاکستان کو شواہد پر مبنی جدید سائنسی طریقوں سے استفادہ کرنے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ ٹی ایچ آر تمباکو کے نقصانات میں...

افغانستان کو تنہا نہ چھوڑیں، دیرپا امن کیلیے عملی اقدام ہی واحد راستہ ہے، پاکستان کا اقوام متحدہ میں مؤقف
نیویارک: اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں افغانستان کی صورتحال پر مباحثے میں پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے عالمی برادری پر زور دیا کہ افغانستان کو تنہا نہ چھوڑیں، دیرپا امن کیلیے عملی اقدام ہی واحد راستہ ہے۔ پاکستان کے مستقل مندوب سفیر عاصم افتخار احمد نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ، محترم صدرِ اجلاس، ہم آپ کے شکر گزار ہیں کہ آپ نے اس اہم بحث کا انعقاد کیا۔ یہ افغانستان کی صورتحال پر غور و فکر کا ایک اہم موقع ہے۔ پاکستان افغانستان کا قریبی ترین ہمسایہ ملک ہے۔ ہمارے دونوں عظیم ممالک جغرافیہ، تاریخ، ثقافت، نسل، زبان، مذہب اور تہذیب کے مضبوط برادرانہ رشتوں سے بندھے ہوئے ہیں۔ ایک فوری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت اور امریکا کے تعلقات میں ایک جہاں ایک بحرانی سی کیفیت دکھائی دی رہی ہے وہیں دونوں ملکوں کے درمیان اس صورت حال سے نکلنے کے لیے ہمہ جہتی مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ پاکستان اور بھارت دونوں کے ساتھ امریکا تعلقات کی ایک نئی کہانی رقم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔ دونوں ملکوں کو ان کے دو روایتی دوستوں چین اور روس سے تھوڑا دور کرتے ہوئے اپنے قریب لانے کی کوشش زوروں پر ہے۔ بھارت تمام تر دباؤ کے باوجود روس کے ساتھ اپنے تاریخی تعلقات کو امریکی پسند کی سطح پر لانے سے انکاری ہے اسی طرح پاکستان کو اپنے روایتی دوست چین سے فاصلہ اختیار کرنے پر آمادہ کرنے کے لیے ہر...
پاکستان میں بہت کم ایسے اہل سیاست ہیں جو لکھنے ،پڑھنے اور علمی و فکری صلاحیتوں میں اپنا منفرد نام رکھتے ہیں ۔معروف سیاسی و سماجی دانشور، مصنف اور کالم نگارقیوم نظامی ایسے ہی لوگوں میں شمار ہوتے ہیں۔ انھوں نے پیپلز پارٹی میں بھی ایک فعال کردار ادا کیا اور علمی و فکری میدان میں بھی لوگوں کی راہنمائی کی ہے۔ ان کی سیاست کا دور نظریاتی یا دائیں اور بائیں بازو کی سیاست سے جڑی نظریاتی کشمکش کا دور تھا جہاں ان سمیت بہت سے سیاسی کارکنوں نے سیاسی اور جمہوری حقوق سمیت آئین کی بالادستی و حکمرانی کو یقینی بنانے اور ملک کی جمہوری خطوط پر عملی تشکیل میں ایک بڑا اور موثر کردار ادا کیا۔ پاکستان...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے بلاک چین اور کرپٹو کے آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق ورچوئل اثاثہ جات ریگولیٹری اتھارٹی ملک کے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ڈیجیٹل اثاثہ جاتی نظام کے لیے ایک جامع قانونی و ادارہ جاتی فریم ورک کے قیام کی جانب ایک تاریخی قدم ہے۔ ڈان نیوز کے مطابق اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ تجویز کردہ اتھارٹی ایک خودمختار ریگولیٹر کے طور پر کام کرے گی جو ورچوئل اثاثہ جات سروس فراہم کنندگان کو لائسنس جاری کرنے، نگرانی کرنے اور مانیٹر کرنے کے ساتھ ساتھ ایف اے ٹی ایف کے رہنما اصولوں اور بین الاقوامی بہترین روایات کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کو یقینی بنائے گی۔اعلامیہ کے مطابق کابینہ...
حکومت نے اسٹیٹ بینک کا 500 ارب روپے کا قرض قبل از وقت ادا کر دیا جس کے نتیجے میں مجموعی قبل از وقت ادائیگیوں کا حجم 1500 ارب روپے تک پہنچ گیا۔وزارتِ خزانہ، حکومتِ پاکستان نے مالی نظم و ضبط کی جانب ایک اور جرات مندانہ قدم اُٹھاتے ہوئے اسٹیٹ بینک آف پاکستان (SBP) کا 500 ارب روپے کا قرض اپنی ادائیگی کی مدت 2029 سے 4 سال پہلے ہی ادا کر دیا ہے۔قرضہ مینجمنٹ آفس (DMO) کے ذریعے کی گئی یہ ادائیگی پاکستان کی بہترین مالی حکمت عملی کا ثبوت ہے۔یہ اقدام مستقبل پر مرکوز معاشی نظم و نسق کو ظاہر کرتا ہے، جس کا مقصد ایک مضبوط، قابلِ اعتماد اور مالی طور پر پائیدار پاکستان کی تشکیل...
بھارت اور پاکستان کے درمیان مختصر جھڑپ کے دوران رفال طیارے استعمال کیے گئے تھے اور اب فرانس نے الزام عائد کیاہے کہ چین نے اس کے رفال طیاروں کے خلاف مبینہ طور پر غلط معلومات پھیلانے کی کوشش کی۔ جرمن نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایسوسی ایٹڈ پریس نے فرانسیسی فوجی اور انٹیلی جنس حکام کے حوالے سے یہ دعویٰ کیا ہے کہ مئی کے اوائل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان مختصر لڑائی کے بعد چین نے فرانسیسی ساختہ رفال جنگی طیاروں کے خلاف غلط معلومات پھیلانے کی کوشش کی۔ واضح رہے کہ بھارت نے اس تنازعے کے دوران رفال جنگی طیاروں کا بھی استعمال کیا تھا اور بھارتی حکام نے اپنے جنگی طیاروں کے مار گرائے جانے...
کینسر دنیا بھر میں موت کی ایک بڑی وجہ بنتا جا رہا ہے، اور پاکستان میں بھی یہ ایک تیزی سے پھیلتا ہوا مرض ہے۔ اس مہلک بیماری کی شدت، شرح اموات، اور پیچیدہ علاج نے نہ صرف مریضوں بلکہ ان کے خاندانوں کو بھی ذہنی، جسمانی اور مالی بحرانوں میں مبتلا کر رکھا ہے۔ اس مضمون میں ہم پاکستان میں کینسر کی موجودہ صورت حال، اسباب، عوامی احتیاطی تدابیر، اور حکومتی پالیسیوں کا جائزہ لیں گے۔ آغا خان یونیورسٹی کی مرتبہ ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ہر سال تقریباً ایک لاکھ پچاسی ہزار (185,000) افراد کینسر میں مبتلا ہوتے ہیں، جبکہ نیشنل کینسر رجسٹری آف پاکستان کی حالیہ مرتبہ رپورٹ کے مطابق اندازاً سوا لاکھ (125,000) کے قریب...
قطری شہزادی شیخہ اسماء آل ثانی پاکستان کی خطرناک اور 8,126 میٹر بلند پہاڑی چوٹی نانگا پربت سر کرنے والی پہلی قطری خاتون بن گئیں۔ شیخہ اسماء نے شدید موسم، برفانی طوفان اور دشوار گزار راستوں کے باوجود نانگا پربت، جسے "قاتل پہاڑ" کے نام سے جانا جاتا ہے کی چوٹی پر قومی پرچم لہرایا۔ ان کا یہ کارنامہ نہ صرف کوہ پیمائی کی دنیا میں ایک نمایاں کامیابی ہے بلکہ عالمی سطح پر خواتین کو بااختیار بنانے کی تحریک میں بھی ایک روشن مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ شیخہ اسماء کا یہ کارنامہ اُن کی 14 بلند ترین چوٹیوں کی مہم میں نواں کامیاب مرحلہ ہے، نانگا پربت کی فتح کے ساتھ شیخہ اسماء عالمی کوہ...
بارشیں ہمیشہ سے زمین کی زرخیزی اور فطری نظام کا حصہ رہی ہیں، لیکن جب یہی نعمت انسانی غفلت، حکومتی نااہلی اور ناقص انفراسٹرکچر کے باعث قیامت کی صورت اختیار کر لے تو سوال اٹھتے ہیں۔ کیا ہم موسمیاتی تبدیلی کو سنجیدگی سے لے رہے ہیں؟ کیا ہمارے ادارے اس بڑھتے ہوئے عالمی بحران سے نمٹنے کی اہلیت رکھتے ہیں؟ اسلام آباد اور راولپنڈی میں حالیہ موسلادھار بارشوں نے شہری زندگی مفلوج کر دی۔ سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل ہو گئیں، ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوا، درخت اور سائن بورڈز تیز ہوا کے باعث گر پڑے، کئی گھروں کی چھتیں منہدم ہو گئیں، اور عوام ایک بار پھر بنیادی سہولیات کو ترستے نظر آئے۔ لوگ اپنی آنکھوں کے سامنے...
پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کی اسامیوں کےلیے 22 جون کو ہونے والا پیپر لیک ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق معاملہ سامنے آنے کے بعد اتھارٹی نےسوشل میڈیاپرپیپرلیک معاملےکی تحقیقات شروع کردیں، تحقیقات میں ایک امیدوار کے پیپر سے لیک شدہ پیپر میچ کرگیا۔ ابتدائی تحقیقات کےمطابق پیپر ایک امیدوار نے لیک کیا تھا،جس امیدوار نے پیپر لیک کیا اسے ڈس کوالیفائی کردیا گیا۔ پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیکیورٹی کا پیپر لیک ہونے کی خبر بے بنیاد ہے،امتحان 22 جون کو مکمل سیکیورٹی میں منعقد ہوا۔ پی اے اے نے کہا کہ پیپر کی تصویر امتحان ختم ہونے کے دو گھنٹے بعد اپلوڈ کی گئی، امتحان منعقد ہونے کے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 07 جولائی 2025ء) پاکستان میں شدید مون سون بارشوں اور اچانک آنے والے سیلاب نے ملک کے مختلف حصوں میں تباہی مچا دی ہے، جہاں گزشتہ 10 روز کے دوران کم از کم 72 افراد ہلاک اور 130 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ یہ اعداد و شمار نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) اور صوبائی حکام کی جانب سے آج سات جولائی بروز پیر جاری کیے گئے۔ یہ ہلاکتیں ملک کے چاروں صوبوں خیبر پختونخوا،پنجاب، سندھ اور بلوچستان سے رپورٹ ہوئی ہیں۔ این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ مزید بارشوں کا خطرہ موجود ہے اور مقامی حکام کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ساتھ...
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی ایک پرانی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں ںے اپنے بچوں کے ہمراہ پاکستان آنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ وائرل ویڈیو ایک پروگرام کی ہے جس میں پاکستان کی سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر نے بھی شرکت کی تھی جس میں انہوں ںے شاہ رخ خان سے پاکستان کے متعلق سوال کیا تو اداکار نے انکشاف کیا کہ میں 15 سے 17 سال کی عُمر کے درمیان اپنے والد کے ہمراہ پاکستان آیا تھا۔ اور پشاور، سوات، لاہور اور کراچی گھومنے گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے امید ہے کہ ایک دن میں اپنے بچوں کو بھی وہاں لے کر جا سکوں گا۔ شاہ رخ پاکستان...
برازیل(اوصاف نیوز) برکس سربراہی اجلاس میں بھارت کو ایک اور سفارتی دھچکا لگ گیا جب کہ اعلامیے میں پہلگام واقعہ کی مذمت کی گئی لیکن مودی سرکار کی کوشش کے باوجود پاکستان کا نام نہیں لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے پہلگام واقعے میں پاکستان کا نام شامل کروانے کی بھرپور کوشش کی تھی، برکس اعلامیہ بھارت کی ایک اور واضح سفارتی ناکامی ثابت ہوا ہے۔ برکس اعلامیے میں الفاظ مکمل طور پر غیر جانبدار رکھے گئے، برکس اجلاس میں دو اہم ممالک چین اور روس کے سربراہ بھی شریک نہیں ہوئے، 2012 کے بعد چینی صدر پہلی مرتبہ اس اہم اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی، یہ عدم...
برازیل میں برکس سربراہی اجلاس میں بھارت کو ایک اور سفارتی دھچکا لگ گیا جب کہ اعلامیے میں پہلگام واقعہ کی مذمت کی گئی لیکن مودی سرکار کی کوشش کے باوجود پاکستان کا نام نہیں لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق بھارت نے پہلگام واقعے میں پاکستان کا نام شامل کروانے کی بھرپور کوشش کی تھی، برکس اعلامیہ بھارت کی ایک اور واضح سفارتی ناکامی ثابت ہوا ہے۔ برکس اعلامیے میں الفاظ مکمل طور پر غیر جانبدار رکھے گئے، برکس اجلاس میں دو اہم ممالک چین اور روس کے سربراہ بھی شریک نہیں ہوئے، 2012 کے بعد چینی صدر پہلی مرتبہ اس اہم اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی اجلاس میں شرکت نہیں کی، یہ عدم شرکت ثابت کرتی ہے...
برازیل میں منعقد ہونے والے برکس (BRICS) سربراہی اجلاس میں بھارت کو ایک اور سفارتی دھچکا اُس وقت لگا جب اجلاس کے اعلامیے میں پہلگام حملے کی مذمت تو کی گئی، لیکن پاکستان کا ذکر تک نہ کیا گیا، حالانکہ بھارت کی بھرپور کوشش تھی کہ اس حملے کو پاکستان سے جوڑ کر اعلامیے میں اس کا نام شامل کروایا جائے۔ ذرائع کے مطابق بھارت نے اجلاس کے دوران پاکستان مخالف الفاظ شامل کرنے کے لیے مسلسل دباؤ ڈالا، مگر برکس کے رکن ممالک نے غیر جانبدار مؤقف اپناتے ہوئے اعلامیے کو متوازن اور ذمہ دارانہ رکھنے پر اصرار کیا۔ اعلامیے میں صرف دہشتگرد حملوں کی مذمت کی گئی، مگر پاکستان کا ذکر شامل نہ ہونے کو بھارت کی سفارتی...
چین میں مقیم پاکستانی شہری کا سیلاب کے وقت شاندار دوستی کا عملی مظاہرہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز گوئی یانگ(شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو کی رونگ جیانگ کاؤنٹی میں شدید سیلاب کے بارے میں جان کر پاکستان سے تعلق رکھنے والے خرم شہزاد نے فوراً کاؤنٹی کے لئے ایک ٹرک امدادی سامان بھیجا۔یہ کاؤنٹی ویلیج سپر لیگ کی جائے آغاز ہے۔ جون کے آخر میں رونگ جیانگ مسلسل بارشوں کی وجہ سے شدید سیلاب کی لپیٹ میں آ گیا تھا۔ سیلاب پر قابو پانے اور خشک سالی سے نجات کے مقامی ہیڈ کوارٹرز نے ملک کے 4درجاتی موسمیاتی انتباہی نظام میں سیلاب سے نمٹنے کے سب سے اعلیٰ سطح یعنی اول درجے کا ہنگامی...
بھارت میں جس یوٹیوبر جیوتی ملہوترا کو حال ہی میں ’پاکستانی جاسوس‘ قرار دے کر گرفتار کیا گیا، وہ چند ماہ قبل کیرالہ حکومت کی دعوت پر سرکاری مہمان کے طور پر ریاست کے مختلف سیاحتی مقامات کی سیر کر چکی ہیں۔ ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ انکشاف آر ٹی آئی (Right to Information) کے تحت حاصل کردہ سرکاری معلومات سے ہوا ہے، جس نے بھارتی ریاستی سطح پر سفارتی بیانیے کی ساکھ پر کئی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ جیوتی ملہوترا، جن کا یوٹیوب چینل Travel with Jo بھارت سمیت پاکستان، بنگلہ دیش اور تھائی لینڈ کی سیاحت پر مبنی ہے، کیرالہ حکومت کے ’ڈیجیٹل انفلوئنسر پروگرام‘ کے تحت نہ صرف ریاستی اداروں کے تعاون سے سفر کرتیں رہیں...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز کاروبار کا آغاز مثبت رجحان کے ساتھ ہوا، جہاں کے ایس ای 100 انڈیکس ابتدائی لمحات میں 133,000 کی سطح عبور کر گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صبح 10 بج کر 15 منٹ پر کے ایس سی بینچ مارک انڈیکس 133,257.44 پوائنٹس پر پہنچ گیا جو کہ 1,308.38 پوائنٹس یا 0.99 فیصد اضافہ ہے۔ کاروباری سرگرمیوں میں نمایاں تیزی آٹو موبائل اسمبلرز، کمرشل بینکس، تیل و گیس کی تلاش سے وابستہ کمپنیوں، آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ریفائنریز کے شعبوں میں دیکھی گئی، بڑی کمپنیوں جیسے کہ اے آر ایل، حبکو، پی ایس او، ایس ایس جی سی، ایففرٹ، ایم سی بی، میزان بینک اور یو بی ایل کے شیئرز سبز رنگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: پاکستانی سرمایہ کاروں کے لیے نیا کاروباری ہفتہ ایک خوش کن اور پرجوش آغاز لے کر آیا۔ آج پیر کے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس نے اپنی تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو چھو لیا۔اس غیر معمولی پیش رفت نے نہ صرف حصص بازار میں خوشی کی لہر دوڑا دی بلکہ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بھی ایک نئی توانائی فراہم کی۔مارکیٹ کھلتے ہی ابتدائی لمحات میں ہی مثبت اشارے دیکھنے میں آئے اور سرمایہ کاری کے حجم میں تیزی سے اضافہ ہوا۔ پہلے ہی گھنٹے میں انڈیکس میں 1066 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے یہ سطح 133,015 پوائنٹس تک جا پہنچی۔...
حالیہ بجٹ کے بعد پاکستان میں عوام کو جہاں دیگر مالیاتی مشکلات کا سامنا ہے، وہیں آن لائن خریداری کرنے والوں کے لیے بھی ایک نیا چیلنج سامنے آیا ہے۔ عالمی شہرت یافتہ آن لائن مارکیٹ پلیسز جیسے کہ ’ٹیمو‘ اور ’علی ایکسپریس‘ پر فروخت ہونے والی اشیاء کی قیمتیں اچانک تین سے چار گنا بڑھ گئی ہیں، جس پر صارفین سوشل میڈیا پر شدید برہمی کا اظہار کر رہے ہیں۔ بجٹ میں کیا تبدیلی آئی؟ حکومت پاکستان نے ’ڈیجیٹل پریزنس پروسیڈز ٹیکس ایکٹ‘ متعارف کرایا ہے، جس کے تحت پاکستان میں بیرون ملک سے آنیوالی آن لائن مصنوعات پر ’5 فیصد نیا ٹیکس‘ عائد کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ان غیر ملکی کمپنیوں پر بھی اب ’18 فیصد...
پاکستان سٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ، انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 7 July, 2025 سب نیوز کراچی(آئی پی ایس) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ریکارڈز قائم ہونے کا سلسلہ برقرار ہے۔ کاروباری ہفتے کے پہلے روز کاروبار کے آغاز پر ہی سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔ ٹریڈنگ کے دوران 1400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار 395 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز کاروبار کے اختتام پر سٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈ انڈیکس 1262 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 31...

پی ایس ایکس میں کاروبار کا شاندار آغاز، انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار کی سطح عبور کرکے نئی بلندی پر پہنچ گیا
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا شاندار آغاز ہوا ہے۔نجی ٹی وی جیونیوز کے مطابق پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نئے مالی کے سال کے پہلے روز ہی کاروبار کا مثبت رجحان جاری ہے اور پیر کے روز کاروباری ہفتے کے پہلے روز جب کہ مارکیٹ میں مسلسل ساتویں روز کاروبار کا شاندار انداز میں آغاز ہوا ہے۔پیر کو کاروبار کے آغاز پر ہی 100 انڈیکس میں 1187 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جس سے انڈیکس ایک لاکھ 33 ہزار 137 کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔گزشتہ ہفتے کا احوال:گزشتہ ہفتے پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس ہفتے بھر میں 7570 پوائنٹس اضافے سے 131949 پر بند ہوا اور کاروباری ہفتے میں انڈیکس 7629 پوائنٹس کے...
پاکستان میں مصنوعی ذہانت کی سیاست میں مداخلت اب محض تصور نہیں، بلکہ ایک فعال مظہر بن چکی ہے۔ xAI کے چیٹ بوٹ (گروک) کو پاکستانی صارفین، بالخصوص پاکستان تحریکِ انصاف اور پاکستان مسلم لیگ نواز کے حامی، تیزی سے ایک غیر رسمی سیاسی حوالہ بنانے لگے ہیں۔ یہ رجحان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ X (سابقہ ٹویٹر) پر نمایاں طور پر نظر آتا ہے، جہاں روزانہ درجنوں صارفین گروک کو ٹیگ کر کے سیاسی سوالات کرتے ہیں اور اس کے جوابات کو اپنے نظریاتی بیانیے کے ثبوت کے طور پر پیش کرتے ہیں۔ گروک کے جوابات کو تنقیدی، مزاحیہ، یا جارحانہ انداز میں استعمال کرتے ہوئے، ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش کی جاتی ہے۔ بعض صارفین گروک...
پاکستان کے سینئر اداکار نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں طنزیہ انداز میں کہا کہ ایک عام شہری کبھی میٹر کو گھورتا ہے، کبھی سورج کو اور کبھی اپنے بچوں کو مگر کہیں سے کوئی ریلیف نظر نہیں آتا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے سینئر اداکار نعمان اعجاز نے بجلی یونٹس کے نظام پر شدید ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ 200 یونٹ والی بدمعاشی کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔ نعمان اعجاز نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں طنزیہ انداز میں کہا کہ ایک عام شہری کبھی میٹر کو گھورتا ہے، کبھی سورج کو اور کبھی اپنے بچوں کو مگر کہیں سے کوئی ریلیف نظر نہیں آتا۔ انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ خدارا 200...
سات مئی سے قبل عالمی سطح پر پاکستان کی اہمیت نہ ہونے کے برابر تھی لیکن تین چار دن کی لڑائی میں دنیا کی سب سے بڑی افواج رکھنے والی اور پانچویں بڑی معاشی قوت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاکستان عالمی سطح پر قابل ذکر عسکری طاقت بن کر ابھر آیا۔ اکلوتی سپرپاور ، امریکہ کے صدر نے پاکستانیوں کو ذہین وباصلاحیت قرار دیا اور امید ظاہر کی کہ پاکستان سے تجارت میں اضافہ ہو گا۔ ان چار دن کے دوران وطن عزیز میں قومی یک جہتی نے جنم لیا اور مایوسی کے بادل چھٹ گئے۔ پاکستانی قوم کی عزت اور وقار میں اضافہ ہوا۔ نئی امنگوں نے جنم لیا۔ یہ تاریخ ساز ، خوش آئند اور...
اوساکا ایکسپو 2025 میں پاکستان کا پویلین عالمی توجہ کا مرکز بن گیا جب کہ 180 ممالک اور 80 پویلینز میں پاکستان کا پویلین سب سے منفرد قرار دیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانی پویلین کا منفرد ڈیزائن خیوڑہ کی عالمی شہرت یافتہ پنک سالٹ کانوں کی عکاسی کرتا ہے، پاکستانی پویلین میں قدرتی نمک کی چٹانوں کا لمس زائرین کے لیے ایک یادگار تجربہ رہا۔ پاکستانی پویلین کا پنک سالٹ گارڈن زائرین کے لیے سکون و شفا کا ذریعہ بن گیا، پاکستان کا پنک ہمالیائی نمک اپنی رنگت اور طبی فوائد کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ ایکسپو تھیم سے ہم آہنگ پویلین 'زمین کے ساتھ ہم آہنگی' کے تصور کو اجاگر کرتا ہے۔ پاکستانی پویلین نہ صرف...
اوساکا ایکسپو 2025 میں پاکستان پویلین عالمی توجہ کا مرکز بن گیا ہے اور دیکھنے والے متاثر ہوئے بغیر نہیں پا رہے ہیں۔ اوساکا ایکسپو میں 180 ممالک کے 80 پویلینز میں پاکستان کا پویلین سب سے منفرد قرار دیا گیا ہے۔ پاکستان پویلین کا منفرد ڈیزائن خیوڑہ کی عالمی شہرت یافتہ پنک سالٹ کانوں کی عکاسی کرتا ہے جہاں قدرتی نمک کی چٹانوں کا لمس، دیکھنے والوں کے لیے ایک یادگار تجربہ ہے اور سکون و شفا کا ذریعہ بن گیا۔ یہ بھی پڑھیے: چائنا انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو میں جدید ترین ٹیکنالوجی کی دھوم پاکستان کا پنک ہمالیائی نمک اپنی رنگت اور طبی فوائد کی وجہ سے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ پویلین ‘زمین کے ساتھ ہم آہنگی’ کے...
یہ وقت خاموشی کا نہیں،بیداری کا ہے،نئے پاکستان کے لیے آواز اٹھائیں،محمد عارف WhatsAppFacebookTwitter 0 6 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد: ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی، کرپشن، بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی اور عوام کی بدترین حالت کے پیشِ نظر بانی تحریکِ انقلاب پاکستان محمد عارف نے ایک پرامن عوامی تحریک کا اعلان کردیا ہے۔محمد عارف نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یہ انقلاب خون سے نہیں، قانون سے آئے گا۔ ہماری جدوجہد کسی سیاسی جماعت یا شخصیت کے خلاف نہیں بلکہ ظلم، ناانصافی، اور مہنگائی کے خلاف ہے۔ ہمارا مقصد ہے کہ ہر پاکستانی کو انصاف، سستی تعلیم، صحت اور زندگی گزارنے کے لیے بنیادی سہولتیں میسر ہوں۔انہوں نے کہا کہ انقلاب اُس وقت آئے گا،...
پاکستان نے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ میں ہانگ کانگ کو شکست دےدی ۔تفصیلات کے مطابق ویزا تاخیر سے ملنے کی وجہ سے پاکستان ٹیم چند گھنٹوں قبل چین پہنچی، بغیر پریکٹس کئے میچ کھیلا تاہم اس کے باوجود پاکستانی ٹیم نے 8 گول سے کامیابی حاصل کی۔پاکستان نے دوسرے کواٹر میں ایک تیسرے میں دو اور آخری کواٹر میں پانچ گول کئے۔پاکستان کی جانب سے شہباز حسن، عبداللہ ایوان اور محمد فاروق نے دو دو گول کئے جبکہ عامر سہیل اور محمد زمان نے ایک ایک گول کیا۔
(ویب ڈیسک)سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ نے طوفان برپا کردیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا کہ سمپسنز کارٹون نے ایک مشہور پاکستانی کرکٹر کے کار حادثے میں جاں بحق ہونے کی پیشگوئی کی ہے۔ سمپسنز کارٹون کی جو پوسٹ وائرل ہورہی ہے اس میں کسی کھلاڑی کا نام تو نہیں لکھا گیا لیکن کارٹون کی مشابہت کی بنا پر مداح کمنٹس سیکشن میں پاکستانی مشہور کرکٹر محمد رضوان، شاداب خان اور بابر اعظم کا نام لے رہے ہیں۔ وائرل ہونے والی پوسٹ میں ایک جعلی سمپسنز اسکرین شاٹ کے ساتھ لکھا گیا ہے: ’’یہ تکلیف دہ ہے۔ پاکستان کے عظیم کرکٹرز میں سے ایک، اچانک کار حادثے میں چل بسا۔ پوری دنیا کے مداح صدمے میں ہیں… لیکن یہ...
یوم عاشور کے موقع پر پیغام میں چیئرمین پیپلز پارٹی نے قوم پر زور دیا کہ وہ عاشورہ کا دن عقیدت، وقار اور تمام مسالک کے احترام کے ساتھ منائیں اور اس عظیم قربانی کے اصل پیغام کو فروغ دیں جو اتحاد و امن ہے، آئیے ہم حضرت امام حسینؑ کی میراث سے حوصلہ لے کر ایک ایسا پاکستان بنائیں جو ناانصافی، فرقہ واریت اور خوف سے پاک ہو۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یومِ عاشورہ کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ عاشورہ ہمیں حق اور باطل، عدل اور ظلم کے درمیان ابدی جنگ کی یاد دلاتا ہے، کربلا میں حضرت امام حسینؑ، ان کے اہلِ بیتؑ اور جاں نثار ساتھیوں...
سری لنکا میں جاری ساؤتھ ایشین کراٹے چیمپئن شپ میں پاکستان کے حزیفہ ارشد نے کیڈٹ انفرادی کاتا میں گولڈ میڈل جیت لیا۔ کولمبو میں ہونے والے مقابلوں میں حذیفہ ارشد نے شاندار پرفارمنس دکھا کر ملکی پرچم سربلند کیا۔ چیمپئن شپ میں پاکستانی دستے نے اب تک ایک گولڈ، ایک سلور اور سات برانز میڈل جیت لیے ہیں۔ چیمپئن شپ میں پاکستان بھارت سری لنکا بنگلہ دیش نیپال اور بھوٹان شریک ہیں۔ میڈل ٹیبل پر بھارت پہلے نمبر پر موجود ہے۔
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ حق کا راستہ کٹھن مگر دائمی فلاح کا ذریعہ بنتا ہے، اگر ہم کربلا کی روشنی میں اپنا راستہ طے کریں تو پاکستان فلاحی اور خوددار ریاست بن سکتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق یوم عاشور پر اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ یوم عاشور ہمیں صبر، قربانی اور اصولوں پر ڈٹے رہنے کی عظیم مثال عطا کرتا ہے، میدانِ کربلا کا معرکہ کوئی عام معرکہ نہیں بلکہ رہتی دنیا تک ایک دائمی پیغام ہے۔ ملک کو چیلنجز درپیش، بطور قوم حسینی کردار کی ضرورت ہے: صدر مملکت انہوں نے کہا...

پاکستان، امریکہ تجارتی مفاہمتی معاہدہ: 9 جولائی کی ڈیڈ لائن سے قبل کامیابی پاکستانی مصنوعات پر دوبارہ بھاری ٹیرف کا خطرہ ٹال سکتی ہے
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پاکستان اور امریکہ کے درمیان تجارتی مذاکرات کے حالیہ دور میں ایک اہم مفاہمتی معاہدہ طے پا گیا ہے، جو برآمدی شعبے کے مستقبل کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔9 جولائی کی ڈیڈ لائن سے قبل یہ کامیابی پاکستانی مصنوعات، بالخصوص ٹیکسٹائل اور زرعی اشیاء پر دوبارہ بھاری ٹیرف عائد ہونے کے خطرے کو مؤثر طور پر ٹال سکتی ہے۔ سیکرٹری تجارت جاوید پال کی قیادت میں پاکستانی وفد نے واشنگٹن میں 4 روزہ مذاکرات کامیابی سے مکمل کیے اور اب وہ وطن واپسی کی تیاری میں مصروف ہے۔ اگرچہ دونوں ممالک کے درمیان فریم ورک پر اصولی اتفاق ہو چکا ہے، تاہم باضابطہ اعلان اْس وقت کیا جائے گا جب امریکا اپنے دیگر تجارتی...
مخصوص نشستوں کے معاملے پر سپریم کورٹ نے اپنا فیصلہ سنا دیا ہے۔ اس فیصلے کے بعد پاکستان کے سیاسی منظر نامے پر بہت سی تبدیلیاں رونما ہوئی ہیں۔ اہم تبدیلی یہ ہوئی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو قومی اسمبلی میں پیپلزپارٹی کے اتحاد کی زیادہ ضرورت نہیں رہی۔ مسلم لیگ (ن) اگر چاہے تو وہ حکومت کے لیے آزاد امیدواروں کو بھی چن سکتی ہے۔ آرٹیکل 62A کی حقیقی تشریح کے بعد پی ٹی آئی کے اندر فارورڈ بلاک بھی بن سکتا ہے، یہ تو ہے قومی اسمبلی کا معاملہ، مگر سینیٹ میں مسلم لیگ (ن) پیپلز پارٹی کی رضا مندی کے بغیرکوئی قانون پاس نہیں کرا سکتی۔ اس حکومت نے کامیابی کے ساتھ ڈیڑھ برس نکال لیا۔...
پاکستان اور بھارت کا رشتہ تاریخ، تہذیب اور جغرافیہ کے گہرے روابط رکھنے کے باوجود کشیدگی، بداعتمادی اور تنازعات سے عبارت رہا ہے۔ دونوں ممالک کے مابین سرحدوں پر خار دار دیواریں تو موجود ہیں، لیکن قدرتی مسائل، خاص طور پر موسمیاتی اور ماحولیاتی چیلنجز، ان کے درمیان کسی سرحد کے پابند نہیں۔فضائی آلودگی، پانی کی کمی، ہیٹ ویوز، سمندری طوفان کے خطرات، طوفانی بارشیں اور برفانی گلیشیئرز کے پگھلنے جیسے مسائل دونوں ممالک کے شہریوں کو یکساں اور شدید متاثرکررہے ہیں۔ ہمیں یاد رکھنا ہو گا کہ پاکستان اور بھارت طویل المدتی موسمیاتی بحران کی لپیٹ میں ہیں، جو ان کے ماحولیاتی، معاشی اور سماجی ڈھانچے پر گہرے اثرات ڈال رہا ہے۔ ایسے میں سوشل میڈیا ہمیں ایک نیا...
ریاست چترال کو 1969 میں پاکستان میں باقاعدہ طور پر ضم کر کے صوبہ خیبر پختونخوا کا حصہ بنایا گیا۔ چترال اپنی ثقافتی، لسانی، جغرافیائی اور نسلی انفرادیت کے باعث باقی صوبے سے کافی مختلف ہے، اس کے علاقوں میں چترال، اپر چترال، لوئر جب کہ اس سے ملحق وادی کیلاش اور بعض شمالی پہاڑی علاقے شامل ہیں۔ ان علاقوں میں بولی جانے والی زبانوں میں کھوار، کیلاشہ، یدغہ، اردو اور پشتو دفتری امور میں بولی جاتی ہے۔ ان کی الگ موسیقی، شاعری اور ثقافتی ورثے ہیں۔ ان کی زبان کالاشہ ہے، یہاں کی آبادی قدیم یونانی و ہندآرائی عقائد سے متاثر انفرادی دیو مالائی نظام، یہ لوگ بتوں، فطری عناصر، سورج، چاند اور موسموں کی پرستش کرتے ہیں۔ ان...
عالمی امور کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے درمیان بڑھتی قربت کا یہ سفارتی انداز ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے جس میں سیاست کم، انسانیت اور خلوص زیادہ جھلکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ای سی او سربراہی اجلاس کے بعد خانکندی کی فضاؤں میں ایک دلکش منظر دیکھنے کو ملا جب وزیرِاعظم پاکستان محمد شہباز شریف، ترک صدر رجب طیب اردوان اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ایک ساتھ چہل قدمی کی، باتیں کیں اور دوستی کے جذبے کو ہاتھوں کی زنجیر میں پرو دیا۔ آذربائیجان کے صدر علیوف نے مہمانوں کو نہ صرف خانکندی کی تاریخی عمارتوں سے متعارف کرایا بلکہ خود راہنمائی کرتے ہوئے شہر کی تاریخ کے دلکش اوراق بھی کھولے۔...
مظفرآباد(نیوز ڈیسک) صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر سے وزیر جنگلات آزاد جموں و کشمیر چوہدری اکمل سرگالہ کی ملاقات، وزیر جنگلات چوہدری اکمل سرگالہ کا پاکستان مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر کی پارلیمانی پارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا فیصلہ، صدر مسلم لیگ ن آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر و دیگر نے وزیر کو پارٹی میں شمولیت پر مبارکباد پیش کی ۔ تفصیلات کےمطابق شاہ غلام قادر کا کہنا تھا کہ چوہدری اکمل سرگالہ نے 2021 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ سے الیکشن لڑ کر آزاد کشمیر اسمبلی کا حصہ بنے تھے ، پاکستان کے جنرل الیکشن میں انہوں نے پاکستان مسلم لیگ ن کے ٹکٹ سے الیکشن لڑا تھا...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو تیزی سے گردش کررہی ہے جس کے بارے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ یہ پاکستان کے کسی شہر کی ہے، ویڈیو کو ’ایکس‘ پر بنے( Dr. Xia Khan) اکاؤئٹ پر شیئر کیا گیا، اس ویڈیو کے کیپشن میں پنجاب حکومت کے اعلیٰ افسران کو نشانہ بنایا گیا۔ سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا کہ ’’ پنجاب حکومت پاکستان! مبینہ طور غیرقانونی روڈ پر ریڑھی لگانے پر اسسٹنٹ کمشنر صاحبہ غصہ میں آگئیں۔ کیپشن کی تحریر میں سوال اٹھا گیا کہ ’’ کیا اسسٹنٹ کمشنر کسی شہری کو اس طرح تھپڑ مارنے کا مجاز رکھتی ہے؟ کیا کوئی قانون اس کو شہری...
اسحاق ڈار : فائل فوٹو نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی باتیں قیاس آرائیاں ہیں۔لاہور میں داتا دربار پر میڈیا سے گفتگو کے دوران اسحاق ڈار سے صحافی نے سوال کیا کہ کیا نواز شریف اڈیالا جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کیلئے جا رہے ہیں؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ یہ صرف قیاس آرائیاں ہیں، یہ ملاقات کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن ہمیں کسی کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ قانون اپنا راستہ خود بنائے گا، خود اسپانسرڈ قسم کی خبریں پھیلائی جاتی ہیں، ہم تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر کام کرنے...
پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے بھارت کیخلاف شاندار فتح حاصل کی، خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 5 July, 2025 سب نیوز سیالکوٹ(آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے بھارت کیخلاف شاندار فتح حاصل کی۔اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے کامیاب سفارت کاری سے مسلم امہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا۔ رخواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں مسلم امہ کے اتحاد سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مقف اور جنگ بندی ممکن ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے پاکستان کا عالمی سطح پر وقار بلند ہوا ہے۔خواجہ آصف نے مزید کہا ہے کہ 2 ماہ سے بھی کم...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے آپریشن ’بنیان مرصوص‘ کے ذریعے بھارت کیخلاف شاندار فتح حاصل کی۔اپنے ایک بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے کامیاب سفارت کاری سے مسلم اُمہ کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں مسلم اُمہ کے اتحاد سے اسرائیلی جارحیت کے خلاف مؤقف اور جنگ بندی ممکن ہوئی۔انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے پاکستان کا عالمی سطح پر وقار بلند ہوا ہے۔خواجہ آصف نے مزید کہا ہے کہ 2 ماہ سے بھی کم عرصے میں پاکستان نے شاندار کامیابیاں حاصل کیں، ہم آج ایک متحد قوم ہیں، خطے اور دنیا میں پاکستان کو عزت کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔...
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے 5 جولائی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ 5 جولائی کا دن پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، ایک غیر آئینی اقدام کے ذریعے ملک کی پہلی منتخب عوامی حکومت کو برطرف کیا گیا،5 جولائی 1977 کو جنرل ضیا الحق نے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی قیادت میں قائم جمہوری حکومت پر شب خون مارا۔ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ اگر بھٹو کی حکومت برقرار رہتی تو آج پاکستان ایک خوشحال، ترقی یافتہ اور مضبوط ملک ہوتا، ذوالفقار علی بھٹو نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کی بنیادرکھی۔ مزدوروں اور کسانوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے اصلاحات کیں اور پاکستان کو اسلامی دنیا کے اتحاد...