2025-07-26@11:15:10 GMT
تلاش کی گنتی: 116

«گلوکارہ شکیرا»:

(نئی خبر)
    چیمپئنز ٹرافی کے لیے خاص طور پر جدید طرز سے تعمیر کیے جانے والے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو شام 7 بجے کیا جائے گا۔ اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے کرکٹ کے دیوانوں اور لاہوریوں کے لیے بڑی خوشخبری کا اعلان کیا ہے۔ محسن نقوی کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق قذافی اسٹیڈیم کے شاندار افتتاح کے موقع پر معروف گلوکار پرفارمنس دیں گے جس سے لطف اندوز ہونے کے لیے شائقین کو کسی قسم کا کوئی ٹکٹ نہیں خریدنا پڑے گا اور ان کا داخلہ فری ہو گا۔ پرفارم کرنے والے گلوکاروں...
    معروف بھارتی گلوکار اُدِت نارائن حالیہ دنوں میں ایک متنازعہ ویڈیو واقعے کے باعث سرخیوں میں ہیں۔ ایک وائرل ویڈیو میں انہیں ایک کنسرٹ کے دوران ایک خاتون مداح کو بوسہ دیتے ہوئے دیکھا گیا، جس پر سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی جا رہی ہے۔ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اُدِت نارائن ایک مشہور گانے ’ٹپ ٹپ برسا پانی‘ پر پرفارم کر رہے تھے۔ اس دوران کئی خواتین مداح ان کے قریب آئیں تاکہ سیلفیز لے سکیں۔ ایک خاتون جب ان کے قریب پہنچی تو گلوکار نے اسے لبوں پر بوسہ دیا، جس پر انٹرنیٹ صارفین نے سخت ردعمل کا اظہار کیا اور ان کے رویے کو نامناسب قرار دیا۔         View this post...
    پاکستان ویمنز ہاکی ٹیم کی انٹرنیشنل پلئیر دعا خالد خان گلوکار طاہر عباس راجا سے نکاح کرلیا۔ قومی ویمنز ہاکی ٹیم کی نائب کپتان دعا خالد نے نہایتی سادہ انداز میں عمرہ ادائیگی کے دوران نکاح کیا، جسکی تصاویر انہوں نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر بھی شیئر کیں۔ اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر انٹرنیشنل ہاکی پلئیر نے شوہر کے ہمراہ نکاح کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیشپن لکھا کہ ''کعبہ کے سائے میں ایک محبت کی داستان!، اللہ کی رحمت کے سائے میں، خانہ کعبہ کو ہمارا گواہ بنا کر، ہم نے ایک دوسرے کو قبول کیا''۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے ساتھ انٹرنیشنل ہاکی کا میلہ بھی سجے گا ہاکی پلئیر کو نکاح کی...
    پاکستانی گلوکار عاطف اسلم نے حال ہی میں دبئی میں ایک شاندار کنسرٹ میں پرفارم کرکے مداحوں کو محظوظ کیا اور ان کے گانوں نے شائقین کو جھومنے پر مجبور کر دیا۔ کنسرٹ کے بعد، عاطف اسلم نے بھارتی ریپر اور گلوکار ہنی سنگھ اور عالمی شہرت یافتہ امریکی گلوکار جیسن درولو کے ساتھ ایک شاندار عشائیے میں شرکت کی۔ یہ تینوں سپر اسٹارز دبئی میں ایک ساتھ وقت گزارتے نظر آئے، جس کی تصاویر اور ویڈیوز انہوں نے سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔  ان پوسٹس نے مداحوں میں قیاس آرائیوں کو جنم دیا کہ کہیں یہ ملاقات کسی بڑے میوزک پروجیکٹ کا پیش خیمہ تو نہیں؟ ہنی سنگھ نے اپنی پوسٹ میں عاطف اسلم کو اپنا "سرحدوں سے بالاتر...
    پاپ گلوکارہ حدیقہ کیانی نے ایک تصویر شیئر کی ہے جس میں انہیں اپنی بہن کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔ فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ پر شیئر کی گئی تصویر میں حدیقہ کیانی اور ان کی بہن کی شکل ہو بہو ایک جیسی لگ رہی ہے جیسے وہ دونوں جڑواں ہوں۔  پوسٹ میں گلوکارہ نے اپنی بہن کو سالگرہ کی مبارکباد دی۔   View this post on Instagram   A post shared by Hadiqa Kiani (@hadiqakianiofficial) صارفین نے تصویر دیکھ کر تبصرہ کیا کہ کیا آپ دونوں جڑواں ہیں تو کئی صارفین کا کہنا تھا کہ حدیقہ کیانی خود کو ہی سالگرہ کی مبارکباد دے رہی ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ ایک لمحے کے لیے انہیں لگا...
    پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ معروف اداکار، گلوکار اور میزبان فخر عالم کے کراچی میں واقع گھر میں چوری کی واردات ہوئی  ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے تمغۂ امتیاز یافتہ میزبان نے اس افسوس ناک واقعے کی اطلاع دی ہے۔  فخر عالم نے لکھا ہے کہ کراچی میں میرے گھر کو لوٹ لیا گیا ہے، پولیس جائے وقوع پر موجود ہے اور واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔  انہوں نے بتایا کہ میرے لیے چیزیں اہم نہیں ہیں لیکن ذہنی سکون کی کوئی قیمت نہیں ہوتی اور یہ سب انتہائی پریشان کن ہے، مجھے امید ہے کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔   گلوکار کا کہنا ہے کہ ذہنی سکون...
    عالمی شہرت یافتہ صوفی گلوکارہ عابدہ پروین کی صحت سے متعلق ان کی ٹیم کی جانب سے وضاحتی پیغام جاری کردیا گیا۔  اداکارہ مایا علی نے قطر میں لیجنڈری گلوکارہ عابدہ پروین کے ساتھ ایک یادگار تصویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، جس میں انہیں وہیل چیئر پر بیٹھے دیکھ کر مداحوں میں تشویش پھیل گئی تھی کہ گلوکارہ وہیل چیئر پر کیوں ہیں۔ تاہم مداحوں کی جانب سے سوالات پرعابدہ پروین کی ٹیم نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک اسٹوری کے ذریعے مداحوں کو ان کی خیریت کے بارے میں آگاہ کیا ہے۔          View this post on Instagram                  ...
    بھارت کے معروف گلوکار سونو نگم نے ساتھی گلوکار اے آر رحمان کے کمپوز کردہ فلم’یُووراج‘ کے گانوں اور میوزک پر تنقید کی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک حالیہ انٹرویو میں سونو نگم نے گانے ’شانو شانو‘ کو معمولی اور اچھا گانا نہ ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ’اس پر بات نہ کریں۔ میں جھوٹ نہیں بول سکتا اور خراب گانے کی تعریف نہیں کر سکتا۔‘  فلم کے دیگر گانوں کے بارے میں سوال پر سونو نگم نے کہا، ’وہ بھول جائیے، اس فلم لے سارے گانے بیکار تھے۔‘ A post shared by Sonu Nigam (@sonunigamofficial) یاد رہے کہ یُووراج سبھاش گھئی کی ہدایت کاری اور پروڈکشن میں بننے والی ایک میوزیکل رومانوی فیملی ڈراما فلم تھی،...
    معروف ہالی ووڈ گلوکار جسٹن بیبر اور ان کی اہلیہ ہیلی بیبر کے ہاں گزشتہ سال پہلے بچے کی پیدائش کے بعد سے ان کی ذاتی زندگی سے متعلق قیاس آرائیاں تیزی سے گردش کر رہی ہیں۔  حالیہ دنوں میں اطلاعات سامنے آئیں کہ جسٹن بیبر نے انسٹاگرام پر کچھ قریبی افراد کو ان فالو کر دیا، جن میں ان کے سسر اور ہیلی کے والد، اسٹیفن بالڈون بھی شامل ہیں۔ مزید یہ انکشاف ہوا کہ جسٹن نے اپنی بیوی ہیلی کو بھی ان فالو کر دیا تھا، حالانکہ ہیلی اب بھی انہیں فالو کرتی ہیں۔  دونوں کی ازدواجی زندگی کے بارے میں چہ مگوئیاں اس وقت شدت اختیار کر گئیں جب گزشتہ اکتوبر میں جسٹن نے ہیلی کو ان...
    معروف گلوکارہ مہناز بیگم کی آج بارہویں برسی منائی جارہی ہے۔ انیس سوپچپن میں کنیز رضا کے نام سے کراچی میں پیدا ہونے والی مہنازبیگم نے ریڈیو' ٹیلی ویژن اور فلموں کیلئے مختلف قسم کے گیت گائے۔ انہوں نے مجموعی طور پر پندرہ سو سے زائد نغمے ریکارڈ کرائے۔ حکومت نے ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا۔ وہ دو ہزار تیرہ میں آج ہی کے روز انتقال کرگئیں۔
    پاکستان کے معروف گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری پکڑی گئی ہے۔ لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کی ٹیم نے بیوٹی پارلر پر چھاپہ مارا تو اس دوران گلوکار جواد احمد نے لیسکو ملازمین پر تشدد کیا، اور ان سے میٹر بھی چھین لیا۔ یہ بھی پڑھیں جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری، ’اسکی ذمہ داری بھی عمران خان پر ڈالی جائے گی؟‘ لیسکو حکام نے گلوکار جواد احمد کی جانب سے ملازمین پر تشدد کرنے کے خلاف پولیس کو درخواست دے دی ہے، اور بجلی چوری کا مقدمہ درج کرنے کے لیے بھی رجوع کیا ہے۔ لیسکو حکام کے مطابق جب ملازمین نے بیوٹی پارلر پر چھاپہ مارا تو اس دوران...
    گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری پکڑی گئی۔ رپورٹس کے مطابق جواد احمد کی اہلیہ نے میٹر کا فیز ڈیڈ کر رکھا تھا، لیسکو ٹیم کی چیکنگ کے دوران گلوکار جواد احمد کالے ڈالے پر پہنچ گئے، میٹر ریڈرز کو زودکوب کیا اور زبردستی میٹر چھین کر بھاگ گئے۔ گلوکار جواد احمد کی اہلیہ کے بیوٹی پارلر میں بجلی چوری پکڑی گئی، میٹر کا فیز ڈیڈ کر رکھا تھا، لیسکو ٹیم کی چیکنگ کے دوران جواد احمد کالے ڈالے پر پہنچ گئے، میٹر ریڈرز کو زودکوب کیا اور زبردستی میٹر چھین کر بھاگ گئے۔ pic.twitter.com/h2MMqzRwwU — WE News (@WENewsPk) January 16, 2025 واقعے کے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین کی جانب...
    پاکستانی فوک میوزک کو دنیا میں نمایاں پہچان دلانے والے لیجنڈ گلوکار عطا اللہ خان عیسیٰ خیلوی کی فن موسیقی کی میراث کو آگے بڑھانے کے لیے ان کے صاحبزادے گلوکار سانول خان عیسیٰ خیلوی نے میوزک انڈسٹری میں بڑی انٹری دے دی ہے۔ حال ہی امریکہ سے پاکستان پہنچنے والے گلوکار سانول خان عیسیٰ خیلوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بیرون ملک کئی میوزک پروجیکٹس کا آغاز کیا ہے۔ گانوں کی ویڈیو شوٹ مکمل کرنے وہ پاکستان آئے ہیں۔ 2025 میں میوزک لوورز کو پنجابی ، اردو اور سرائیکی زبان میں ایسے گیت سننے کو ملیں گے جو ماضی اور حال کا شاندار امتزاج ہوں گے، سانول خان عیسیٰ خیلوی کا مزید کہنا تھا...
    لاہور(نیوزڈیسک)لاہور یونیورسٹی میں قوالی نائٹ کے موقع پر جسٹن بیبر کے گانے ’بے بی‘ پر قوالی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔یونیورسٹی میں قوالی نائٹ کی تقریب میں قوالوں نے کینڈین گلوکار جسٹن بیبر کے گانے ’بے بی‘ کو قوالی کی شکل میں پیش کیا جسے سن کر وہاں موجود لوگ بالخصوص سوشل میڈیا صارفین حیران رہ گئے۔ کینیڈین گلوکار جسٹن بیبر کے مقبول ترین گانے ’بے بی‘ کا قوالی ورژن سوشل میڈیا پر وائرل ۔قوالی کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ناصرف پاکستان بلکہ بھارت میں بھی ہزاروں افراد نے دیکھی۔ View this post on Instagram A post shared by apna ghar samjho???? (@khattti.meethi.baateinn) ’بے بی‘ کو قوالی کا تڑکا دینے کے لیے اس میں روایتی...
    پاکستان کی مشہور گلوکارہ ’شے گل‘، جو اپنے عالمی مقبول گانے ’پسوڑی‘ کے لیے جانی جاتی ہیں، نے حال ہی میں اپنے حقیقی نام سے متعلق حیران کن انکشاف کر دیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ دنانیر مبین کے پروگرام میں شے گل نے انکشاف کیا ہے کہ ان کا اصل نام ’انوشے بابر گل ‘ہے تاہم انہیں میوزک انڈسٹری میں شے گل نام سے جانا جاتا ہے۔ گلوکارہ نے بتایا کہ ’شے‘ کا ’نِک نیم ‘ ان کے یونیورسٹی کے دنوں میں وجود میں آیا، جب ان کے ایک دوست نے ان کی مشابہت مشہور ڈرامہ سیریز ’گیم آف تھرونز‘ کے ایک کردار سے کی اور انہیں ’شے‘ کہنا شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ دنانیر مبین کے...