2025-11-03@16:18:50 GMT
تلاش کی گنتی: 1842
«ئی اے کے»:
(نئی خبر)
2014میں اے پی ایس واقعے کے بعد تمام سیاسی جماعتوں،صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے ایک متفقہ پلان بنایا ،جس کا نام نیشنل ایکشن پلان رکھا گیا،ڈی جی آئی ایس پی آر
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا ہے کہ 2014میں اے پی ایس واقعے کے بعد تمام سیاسی جماعتوں ،صوبائی اور وفاقی حکومتوں پشاور میں بیٹھے اور ایک متفقہ پلان کیساتھ باہر آئے،جس کا نام رکھا گیا نیشنل ایکشن پلان۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کاکہناتھا کہ اس میں کچھ نکات تھے ہمارے سیاسی رہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اگر دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑنا ہے توہمیں یہ کام کرنے ہیں،یہ حقیقت آپ کے سامنے ہے اور تاریخ کا حصہ ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کاکہناتھا کہ اس کے بعد پچھلی حکومت نے 2021میں اس نے انہی نکات میں سے جن پر کچھ کام ہو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوگل نے اپنے جدید جیمنائی ماڈلز کی ایک نئی پیش رفت کا اعلان کیا ہے جس کے تحت جیمنائی 2.5 بیسڈ ایجنٹس جلد کمپیوٹر یوزر انٹرفیس کو براہِ راست کنٹرول کر سکیں گے۔یہ ایجنٹس ماؤس کرسر حرکت دے سکیں گے، آئٹمز پر کلک کریں گے اور فارمز یا فائلز میں ٹائپ بھی کر سکیں گے — اور وہ یہ سب اسی وقت کریں گے جب آپ سکرین پر موجود ہوں گے۔ فی الحال یہ فیچر پریویو میں ہے اور ڈویلپرز کو ایسی ایپس بنانے کی اجازت دے گا جو صارف کے ڈیسک ٹاپ یا براؤزر عناصر سے جڑیں۔ماڈل ایک اسکرین ریڈنگ/انٹرپریٹیشن طریقہ استعمال کر کے اسکرین اور اس کے اجزا کو سمجھتا ہے، جس سے عام آٹومیشن سے...
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لیے پری بڈنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے،پارلیمانی سیکرٹری برائے نجکاری آسیہ اسحاق صدیقی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2025ء) پارلیمانی سیکرٹری برائے نجکاری آسیہ اسحاق صدیقی نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کے لیے پری بڈنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہےاور بولی نومبر کے آخر تک متوقع ہے۔(جاری ہے) جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فرسٹ ویمن بینک کے لیے بولیاں موصول ہو چکی ہیں اور فروخت و خریداری کا معاہدہ 17 اکتوبر کو طے شدہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن کے فروخت و خریداری کے معاہدے کو رواں سال دسمبر سے پہلے حتمی شکل دینے کی توقع ہے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ اس طرح کی جابرانہ کارروائیاں مقبوضہ جموں و کشمیر میں امن اور حالات معمول کے مطابق ہونے کے بھارتی حکومت کے جھوٹے دعوئوں کو بے نقاب کرتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نئی دہلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (ایس آئی اے) نے بھارتی پیراملٹری فورس اور پولیس کی مدد سے مختلف اضلاع میں متعدد گھروں پر چھاپے مارے اور تلاشیاں لیں۔ ذرائع کے مطابق اسلام آباد شوپیاں، کولگام، بارہمولہ اور بانڈی پورہ اضلاع میں بیک وقت چھاپے مارے گئے۔ مکینوں نے بتایا کہ بھارتی فورسز نے پورے محلوں کو محاصرے میں لے کر گھروں کی تلاشی لی اور خواتین اور بزرگوں سمیت مکینوں...
آئی سی سی بی ایس کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر محمد رضا شاہ، پولیس سرجن کراچی ڈاکٹر سمعیہ سید طارق، ایس ایف ڈی ایل کے انچارج اور پروجیکٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر اشتیاق احمد خان، ڈائریکٹر سی پی ایل سی شناخت پراجیکٹ عامر حسن اور ایس ایف ڈی ایل کے لیگل ایڈوائزر ڈاکٹر عامر حسین نے سیشن سے خطاب کیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ فرانزک ڈی این اے اور سیرولوجی لیبارٹری (ایس ایف ڈی ایل) کی جانب سے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی اور حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی میں جمعرات کو میڈیا پروفیشنلز کے لیے فرانزک ڈی این اے آگاہی سیشن پر ایک روزہ تربیتی سیشن منعقد کیا گیا جس میں تعلیم، سائنس، کرائم اور صحت سمیت مختلف شعبہ...
سرفراز بنگلزئی—فائل فوٹو کالعدم بلوچ نیشنل آرمی (بی این اے) کے سابق کمانڈر سرفراز بنگلزئی کا کہنا ہے کہ کالعدم بی ایل اے کے لوگوں کی ماہ رنگ بلوچ کے ساتھ تصویریں سامنے آ چکی ہیں۔میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا ہے کہ کالعدم بی ایل اے کو بیرونِ ملک سے فنڈنگ ہوتی ہے، جھوٹ کا سہارا لے کر عوام کو گمراہ کیا جاتا ہے، ملک دشمن عناصر کے پروپیگنڈے میں آ کر میں نے اپنے بچے اور ساتھی کھوئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے کرپشن و ناانصافی سے مایوس ہو کر کالعدم تنظیم میں شامل ہوا تھا: گلزار امام شنبے سرفراز بنگلزئی کا قومی دھارے میں شامل ہونا ملک دشمنوں کی شکست، تجزیہ کار سرفراز بنگلزئی نے کہا ہے...
چینی اکیڈمی آف سائنسز کے انسٹیٹیوٹ آف زولوجی کے سائنس دانوں کی ایک تحقیقی ٹیم نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی پروٹین لینگویج ماڈل کی مدد سے زندگی کے ارتقا کا اہم راز دریافت کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: مصنوعی ذہانت نے مذہبی معاملات کا بھی رخ کرلیا، مذاہب کے ماننے والے کیا کہتے ہیں؟ مذکورہ ٹیم نے زندگی کے ارتقائی عمل کا ایک اہم میکانزم دریافت کیا جو یہ وضاحت کرتا ہے کہ مختلف جاندار ایک جیسے ماحولیاتی حالات کے تحت کیسے خود بخود ملتے جلتے افعال اختیار کر لیتے ہیں۔ اس سائنسی تصور کو ‘Convergent Evolution’ کہا جاتا ہے جس کا مطلب ہے کہ مختلف انواع میں ایک جیسی خصوصیات کا آزادانہ اور بار بار ظہور جو مخصوص...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی معروف کمپنی اوپن اے آئی نے اپنا کم قیمت سبسکرپشن پلان چیٹ جی پی ٹی گو پاکستان سمیت ایشیا کے مزید 16 ممالک میں متعارف کرا دیا ہے۔ یہ اعلان کمپنی کے سربراہ سیم آلٹ مین نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (ٹوئٹر) پر کرتے ہوئے کیا۔سیم آلٹ مین نے کہا کہ صارفین کی جانب سے طویل عرصے سے یہ مطالبہ کیا جا رہا تھا کہ چیٹ جی پی ٹی کو زیادہ سستا اور قابلِ رسائی بنایا جائے۔ اسی مقصد کے تحت کمپنی نے ابتدا میں چیٹ جی پی ٹی گو کو بھارت اور انڈونیشیا میں متعارف کرایا تھا، جس کے مثبت ردعمل کے بعد اب اسے پاکستان، افغانستان، بنگلادیش، بھوٹان، برونائی، کمبوڈیا،...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایف آئی اے اور یو این او ڈی سی کے درمیان تعاون سے گجرات میں انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی ہجرت کے موضوع پر کمیونٹی آگاہی سیشن کا انعقاد
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2025ء) وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے منشیات و جرائم (یو این او ڈی سی)کے تعاون سے گجرات میں انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی ہجرت کے موضوع پر ایک روزہ کمیونٹی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا۔اس سیشن میں نوجوانوں، مردوں، خواتین، واپس آنے والے افراد اور خواجہ سرا کمیونٹی کے اراکین کو انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی ہجرت جیسے جرائم سے متعلق آگاہی فراہم کی گئی۔ سیشن میں 104 شرکا نے شرکت کی جن میں ایف آئی اے گجرات سرکل کے افسران، تحفظ مرکز کے وکٹم سپورٹ افسران، سماجی بہبود، محنت، خواتین ترقی، اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز، پنجاب پولیس اور مقامی تنظیموں کے نمائندے شامل...
تحریک انصاف کے 35 ایم پی اے اپوزیشن کو ووٹ دے سکتے ہیں، ہم نمبر پورا ہونے تک اپنے امیدوار کو مشکل میں نہیں ڈالیں گے: جے یو آئی
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما اور معروف قانون دان کامران مرتضیٰ نے انکشاف کیا ہے کہ خیبر پختونخوا میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے قریباً 35 ارکانِ اسمبلی اپوزیشن امیدوار کو ووٹ دے سکتے ہیں۔ اپوزیشن اپنے وزیراعلیٰ کے امیدوار کو اُس وقت تک میدان میں نہیں لائے گی جب تک نمبر گیم پوری طرح واضح نہ ہو جائے۔ ’وی نیوز‘ کو خصوصی انٹرویو میں کامران مرتضیٰ نے کہا کہ پی ٹی آئی اس وقت 3 دھڑوں میں بٹی ہوئی ہے۔ ایک ایفیڈیویٹ گروپ، ایک عمران خان گروپ اور ایک علی امین گنڈاپور گروپ۔ اگر یہ تینوں گروپ متحد رہے تو حکومت برقرار رہ سکتی ہے، لیکن بکھرنے کی صورت میں اپوزیشن فیصلہ کن کردار ادا...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2025ء) قومی ایئر لائن (پی آئی ای)کے امریکن روزویلٹ ہوٹل کے مستقبل کا دپرپا فیصلہ تاحال نہ ہو سکا، ہوٹل سے متعلق مختلف تجاویز پر غور جاری ہے۔ایک تجویز ہے کہ روزویلٹ ہوٹل کو مسمار کرکے بڑا کمرشل پلازہ اسکی جگہ تعمیر کیا جائے اور دوسرا آپشن یہ ہے کہ ہوٹل کو برقرار رکھ کر اسے تجارتی مقاصد میں تبدیل کرکے منافع کمایا جائے۔(جاری ہے) اس متعلق کسی فرم سے جوائنٹ وینچر کے طور معاہدہ کیا جائے لیکن تاحال روزویلٹ ہوٹل کے لیے حکومت فنانشل ایڈوائزر کی تقرری نہیں کر سکی۔اس سے قبل، ایک امریکی فرم نجکاری کمیشن کو روزویلٹ ہوٹل کے لیے فنانشل ایڈوائزر کی خدمات سے دستبردار ہوگئی تھی۔...
26ویں آئینی ترمیم کیس؛فرق نہیں پڑتا موجودہ بنچ ریگولر ہے یا آئینی کیس سننے کا فیصلہ موجودہ بنچ کر سکتا ہے،وکیل منیر اے ملک کے دلائل
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ کیا موجودہ 8رکنی بنچ فل کورٹ تشکیل دینے کا دائرہ اختیار رکھتا ہے،وکیل منیر اے ملک نے کہاکہ فرق نہیں پڑتا موجودہ بنچ ریگولر ہے یا آئینی کیس سننے کا فیصلہ موجودہ بنچ کر سکتا ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بنچ میں 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 8رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی۔ جنوری 2023بریک ڈاؤن؛نیپرا نے کے الیکٹرک کو ڈھائی کروڑ روپے جرمانہ کردیا وکیل منیر اے ملک نے کہاکہ فل کورٹ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے-1 چترال پر ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ترجمان الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ حلقے میں پولنگ 23 نومبر کو ہو گی، امیدوار 15 سے 17 اکتوبر تک اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا سکیں گے۔ شیڈول کے تحت کاغذات کی سکروٹنی 22 اکتوبر کو ہوگی جبکہ اعتراضات پر فیصلے تین نومبر تک سنائے جائیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 5 نومبر کو جاری کی جائے گی اور انتخابی نشانات 6 نومبر کو الاٹ کیے جائیں گے۔ محکمہ موسمیات نے جمادی الاول کے چاند سے متعلق پیشگوئی جاری کر دی مزید :
ایک حیران کن تحقیق میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ممکن ہے انسانوں کے ڈی این اے میں اجنبی مخلوق یعنی ایلینز کے جینز شامل ہوچکے ہیں۔ امریکا کے ڈی این اے ریزونینس ریسرچ فاؤنڈیشن کے بانی ڈاکٹر میکس ریمپل کے مطابق یہ عمل انسانیت میں ممکنہ طور پر ایک جینیاتی تبدیلی کی علامت ہوسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: نیویارک: آسمان میں پراسرار اشیا کی نقل و حرکت، کیا یہ خلائی مخلوق کی کارستانی ہے؟ ڈیلی میل کے مطابق ڈاکٹر ریمپل نے عام افراد اور اُن لوگوں کے ڈی این اے کا تجزیہ کیا جن کا دعویٰ ہے کہ وہ ایلینز کے ذریعے اغوا ہوچکے ہیں۔ تحقیق میں ایک ہزار جینومز پراجیکٹ سے حاصل کردہ 581 خاندانوں کے ڈیٹا کا تجزیہ...
درخواست میں کہا گیا کہ فرقہ وارانہ عداوت، بدامنی اور نفرت کو مزید پھیلنے سے روکنے کیلئے اس ویڈیو کو فوری طور پر ہٹانا ضروری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ آف انڈیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی آسام یونٹ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کئے گئے ایک ویڈیو کو ہٹانے کی درخواست پر جواب طلب کیا ہے۔ مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے تیار کردہ ویڈیو میں آسام پر مسلمانوں کے قبضہ کئے جانے کے من گھڑت اور تضحیک آمیز منظر کو دکھایا گیا ہے اور اسے ایسے مستقبل سے جوڑ دیا گیا ہے کہ اگر بی جے پی آئندہ انتخابات میں ہار جاتی ہے تو ایسا ہوسکتا ہے۔ ویڈیو کی غیر معمولی فرقہ وارانہ نوعیت نے سوشل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوگل نے اپنے سرچ انجن کے اے آئی موڈ کو عالمی سطح پر تیزی سے وسعت دیتے ہوئے مزید 40 خطوں میں متعارف کرا دیا ہے، جبکہ اب یہ فیچر 35 زبانوں کی سپورٹ کے ساتھ دستیاب ہے۔ خوش آئند بات یہ ہے کہ اب پاکستان میں بھی گوگل سرچ کا اے آئی موڈ اردو زبان میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔یہ فیچر ابتدا میں مارچ 2025 میں بطور پریویو امریکا میں متعارف کرایا گیا تھا، جسے بعد میں ستمبر کے آغاز میں مزید زبانوں اور ممالک تک پھیلایا گیا۔ اب گوگل کا اے آئی موڈ دنیا کے 200 سے زائد ممالک اور خطوں میں دستیاب ہے۔گوگل کے مطابق، نئے جیمنائی ماڈلز نے سرچ کو پہلے سے کہیں...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اکتوبر ۔2025 ) قومی ایئرلائن(پی آئی اے ) کے طیاروں میں فنی خرابیوں کے واقعات میں اچانک اضافے سے پروازوں میں کئی گھنٹے کی تاخیر معمول بن گیا ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فنی خرابیوں کے باعث پی آئی اے کی 11 پروازیں غیر معمولی تاخیر کا شکار رہیں جبکہ کئی طیارے زمینی عملے کی تکنیکی ٹیموں کے زیر معائنہ رہے.(جاری ہے) اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز ایئربس طیارے کے ہفتہ وار چیک کی وجہ سے دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی اسی طرح کراچی سے لاہور پرواز پی کے 177 اور اسلام آباد سے کراچی پرواز پی کے 309 طیاروں کے نوز ویل میں فنی خرابی کے باعث...
کراچی: قومی ایئرلائن کے طیاروں میں فنی خرابیوں کے واقعات میں اچانک اضافے سے پروازوں میں کئی گھنٹے کی تاخیر معمول بن گیا۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران فنی خرابیوں کے باعث پی آئی اے کی 11 پروازیں غیر معمولی تاخیر کا شکار رہیں جبکہ کئی طیارے زمینی عملے کی تکنیکی ٹیموں کے زیرِ معائنہ رہے۔ اسلام آباد سے دبئی جانے والی پرواز ایئربس طیارے کے ہفتہ وار چیک کی وجہ سے دو گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔ اسی طرح کراچی سے لاہور پرواز پی کے 177 اور اسلام آباد سے کراچی پرواز پی کے 309 طیاروں کے نوز ویل میں فنی خرابی کے باعث تاخیر سے روانہ ہوئیں۔ کراچی سے سکھر جانے والی اے ٹی...
امریکی پاپ اسٹار ٹیلر سوئفٹ کا نئے البم ’دی لائف آف اے شو گرل‘ کی تشہیری مہم غیر متوقع تنازعے میں گھر گئی ہے۔ مداحوں نے الزام لگایا ہے کہ گلوکارہ نے اپنی تشہیری مہم میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کردہ ویڈیوز استعمال کی ہیں۔ ٹیلر سوئفٹ نے اپنے بارہویں اسٹوڈیو البم کی تشہیر کےلیے گوگل کے ساتھ شراکت کی تھی، جس کے تحت ایک ڈیجیٹل اسکیوینجر ہنٹ مہم کا آغاز کیا گیا۔ اس مہم کا مقصد دنیا بھر کے مداحوں کو انٹرایکٹو طریقے سے شامل کرنا تھا۔ جب صارفین نے گوگل پر ٹیلر سوئفٹ سرچ کیا تو انہیں ایک پیغام موصول ہوا جس میں 12 شہروں کے 12 دروازوں کے ذریعے ایک ویڈیو انلاک کرنے کی ترغیب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (آن لائن) پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے تصدیق کی ہے کہ صوبے کے دریاؤں میں پانی کا بہاؤ نارمل ہے اور حالیہ بارشوں کے باعث پانی کا بہاؤ بڑھ رہا ہے تاہم کسی بھی قسم کے سیلاب کا خدشہ موجود نہیں۔ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا کے مطابق دریائے راوی جسڑ کے مقام پر پانی کا بہاؤ 23 ہزار کیوسک، شاہدرہ پر 22 ہزار کیوسک، بلوکی ہیڈ ورکس پر 55 ہزار اور ہیڈ سدھنائی پر 45 ہزار کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔دریائے ستلج گنڈا سنگھ والا کے مقام پر پانی کا بہاؤ 59 ہزار کیوسک جبکہ سلیمانکی پر 31 ہزار کیوسک ہے۔ دریائے چناب مرالہ کے مقام پر 31 ہزار،...
لاہور: اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) پاکستان نے بین الاقوامی منشیات اسمگلنگ کے نیٹ ورک کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ "حاجی طارق خان گروپ" کا خاتمہ کردیا۔ ترجمان اے این ایف کے مطابق ادارے کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی تھی کہ منشیات کے بین الاقوامی اسمگلر اندرونِ سندھ کے غریب اور مجبور افراد کو ورغلا کر خلیجی ممالک، بالخصوص سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر اور عمان میں منشیات اسمگلنگ کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ اے این ایف نے جدید اور تکنیکی بنیادوں پر کی گئی تفتیش کے دوران مشکوک افراد کی فزیکل اور ڈیجیٹل نگرانی سے یہ شواہد حاصل کیے کہ گروہ کے کارندے کم پڑھے لکھے نوجوانوں کو سہانے مستقبل کے...
لاہور: پنجاب کی سینیئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے اس سال اسموگ کے تدارک کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) پر مبنی ایک نیا نظام متعارف کرایا ہے۔ لاہور میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں مریم اورنگزیب نے بتایا کہ اس نظام کے ذریعے صوبے بھر میں فضائی آلودگی، اسموگ کی شدت اور بھارت سے آنے والی آلودہ ہواؤں کے اثرات کی پیش گوئی ممکن ہوگئی ہے۔ یہ نظام صوبے میں ایئر کوالٹی کے درست تجزیے اور بروقت اقدامات کے لیے پہلی جامع تکنیکی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں پنجاب خصوصاً لاہور میں اسموگ کی سطح معلوم کرنے یا اس کی پیشگی نگرانی کے لیے کوئی...
اسلام آباد: پاکستان کی ٹیکنالوجی اور صلاحیت سازی کی ترقی میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔ پاکستان میں مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل ترقی کے نئے مواقعوں کے لیے ایس آئی ایف سی کی معاونت سے وزیر آئی ٹی اور سعودی کمپنی' جی او ٹیلی کمیونیکیشن' کے درمیان اہم ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر جی او ٹیلی کمیونیکیشن گروپ نے پاکستان میں ’’گو اے آئی حب‘‘ کے قیام کا اعلان کیا جس کا باضابطہ افتتاح رواں ماہ ہوگا۔ ہب کا مقصد علم کی منتقلی، صلاحیت سازی اورمسا ئل کے مشترکہ ڈیجیٹل حل کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔ دونوں ممالک نے ڈیٹا سینٹرز، ڈیجیٹل انفراسٹرکچر اور تکنیکی تربیت میں تعاون پر بھی آمادگی کا اظہار کیا۔
پاکستان کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے اسلام آباد کے ڈائمنڈ کرکٹ گراؤنڈ میں ناقص سہولیات پر شدید تنقید کی ہے، جس نے کرکٹ بورڈ اور انتظامیہ کی کارکردگی پر ایک بار پھر سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔ شاہد آفریدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام آباد کے ڈائمنڈ گراؤنڈ کی خستہ حالی نہایت افسوسناک اور قابل تشویش ہے۔ ٹوٹی ہوئی کرسیاں، گندے اور ناقابل استعمال واش رومز۔ کیا ہمارے فرسٹ کلاس کرکٹرز، جو قومی کرکٹ کے مستقبل کی بنیاد ہیں، ایسے غیر معیاری حالات کے مستحق ہیں؟ یہ بھی پڑھیں: کون سے 4 قومی کرکٹرز قائداعظم ٹرافی کے ابتدائی راؤنڈ میں ایکشن میں نظر آئیں گے؟...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)کراچی پریس کلب کی اسکلز ڈویلپمنٹ کمیٹی اور میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کے اشتراک سے ورکنگ جرنلسٹس کے لیے مصنوعی ذہانت(اے آئی ) کیسے نیوز رومز کو نئی شکل دے رہی ہے کے عنوان سے ایک روزہ معلوماتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ورکشاپ سے کراچی پریس کلب کے صدر فاضل جمیلی، اسکلز ڈویلپمنٹ کمیٹی کے سیکرٹری منظر الہی،ثاقب صغیر، قاضی محمد یاسر،کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر نصراللہ چوہدری،میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی (ایم ایم ایف ڈی)کے بانی و ایگزیکٹو ڈائریکٹر اسد بیگ اور جری اللہ شاہ نے اظہار خیال کیا۔میڈیا میٹر سے وابستہ سینئر صحافی اور اے آئی ٹولس کے ٹرینر اسد بیگ نے ورکشاپ میںمصنوعی ذہانت (AI)سے متعلق مختلف تکنیکی پہلوؤں پر تفصیل...
26 سالہ فیشن اسٹوڈنٹ مریم محمد کو ایک سخت اور جامع انتخابی عمل کے بعد متعدد امیدواروں میں سے منتخب کیا گیا ہے تاکہ وہ عالمی مس یونیورس مقابلے میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی نمائندگی کریں۔ مریم محمد وہ پہلی اماراتی خاتون ہوں گی جو اگلے ماہ تھائی لینڈ میں ہونے والے اس عالمی مقابلے میں متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کریں گی۔ View this post on Instagram A post shared by Missuniverseuae (@missuniverseuae2025) اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات نے مجھے بڑے خواب دیکھنے کا حوصلہ دیا ہے۔ میں اُن خواتین کی آواز بننا چاہتی ہوں جو پرعزم، جستجو رکھنے والی اور بااختیار بننے کی خواہشمند ہیں۔ مس یونیورس...
برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کا پی آئی اے کی برطانیہ کے لیے فلائٹس بحالی کا خیرمقدم، پیغام میں کیا کہا؟
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اعلان کیا ہے کہ وہ 25 اکتوبر 2025 سے برطانیہ کے لیے اپنی پروازیں دوبارہ شروع کر رہی ہے۔ ابتدائی مرحلے میں اسلام آباد اور مانچسٹر کے درمیان نان اسٹاپ پروازیں چلائی جائیں گی۔ اس موقع پر برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی، جس میں وہ پی آئی اے کی دو ایئر ہوسٹسز کے ہمراہ موجود ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ مبارک ہو! پی آئی اے 25 اکتوبر کو اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے اپنی پہلی پرواز کا آغاز کرے گی، یوں یہ برطانیہ کی فضاؤں میں واپس آنے والی پہلی پاکستانی ایئرلائن بن جائے گی۔ Mubarak! PIA is set to make...
سعید احمد: پی آئی اے کے فضائی عملے کی گاڑی کو حادثہ, فضائی عملہ کے ارکان بذریعہ سڑک پشاور سے لاہور گاڑی کے ذریعے آرہے تھے. حادثے میں پی آئی اے کے فضائی عملے کے تین ارکان سوار تھے جن میں سے دو خواتین فضائی میزبان زخمی ہوئی ہیں. عروج سحر، عارفہ عرفان اور کاشف علی نامی فضائی عملے کے ارکان کو کو الشفا انٹرنیشنل ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ اس سے قبل بھی بذریعہ سڑک جاتے ہوئے پی آئی اے کے فضائی عملے کے ساتھ حادثہ ہوچکا ہے، پی آئی اے شعبہ میڈیکل کے حکام ہسپتال میں موجود ہیں ۔ کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
سعید احمد:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے مسقط کے لیے پروازوں کی بحالی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ لاہور اور اسلام آباد سے پروازوں کی بحالی کا فیصلہ کیا گیا,28 اکتوبر سے لاہور سے مسقط کے لیے پروازوں کا آغاز کیا جائے گا,اسلام آباد سے مسقط کے لیے پروازوں کا آغاز 30 اکتوبر سے کیا جائے گا پی آئی اے مسقط فلائٹ آپریشن کے لیے ائیربس اے320 طیارے استعمال کریگی,لاہور سے مسقط ہفتہ وار ایک پرواز چلائی جائے گی. کوئٹہ اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
اماراتی شناخت، شہریت و کسٹم اتھارٹی نے یو اے ای میں مقیم غیرملکیوں کی جانب سے اپنے دوستوں کے لیے وزٹ ویزے جاری کرانے کے نئے ضوابط جاری کردیئے ہیں۔ شناخت و شہریت اتھارٹی کا کہنا ہے کہ امارات میں مقیم کوئی بھی غیرملکی اگر اپنے پہلے درجے کے رشتہ دار کو وزٹ پر بلانے کا خواہش مند ہو تو لازمی ہے کہ اس کی ماہانہ تنخواہ 4 ہزار درھم سے کم نہ ہو۔ اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ قانونی طورپر مقیم غیرملکی کی جانب سے دوسرے یا تیسرے درجہ کے رشتہ دار کے لیے وزٹ ویزہ جاری کرانے کی صورت میں ماہانہ تنخواہ کی کم از کم حد 8 ہزار درھم مقرر کی گئی ہے۔ امارات...
اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے ،چھ کارروائیوں میں 4 ملزمان گرفتار کر لئے،لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد کر لی گئی،اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے اسلام آباد،راولپنڈی ،ملتان، پشین،اٹک اورپشاور کارروائیاں کی گئیں،کارروائیوں کے دوران منشیات سمگلرزسے بھاری مقدار میں منشیات برآمدکر لی گئی ہے،اے این ایف نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے-
گوادر : جماعت اسلامی کے تحت ایک روزہ تربیت گاہ سے ایم پی اے مولانا ہدایت الرحمن ، مولانا لیاقت بلوچ ودیگر خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
لاڑکانہ ،پی پی چیئرمین کے سیاسی سیکرٹری ایم پی اے جمیل احمد سومرو کو نکاسی آب کے ترقیاتی منصوبے کی بریفنگ دی جارہی ہے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے صدر ایمل ولی خان نے دعویٰ کیا ہے کہ وفاقی وزارتِ داخلہ نے ان اور ان کے خاندان کو فراہم کی جانے والی تمام سرکاری سیکیورٹی واپس لے لی ہے۔ ایکس پر اپنے بیان میں ایمل ولی خان نے کہا “وفاقی حکومت کی وزارتِ داخلہ نے مجھ سے، میرے والد اور خاندان سے تمام سیکیورٹی اہلکار واپس بلا لیے ہیں۔ اگر مجھ یا میرے خاندان کے ساتھ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آتا ہے تو اس کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔” انہوں نے کہا کہ وہ عوام کے لیے آواز اٹھاتے رہیں گے اور ہر ممکن صورتحال کے لیے تیار ہیں۔“میں اب اپنی ذاتی اور سلالارز...
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے اعلان کیا ہے کہ برطانیہ کے لیے پروازیں 25 اکتوبر سے دوبارہ شروع کی جائیں گی۔ ابتدائی طور پر مانچسٹر سے اسلام آباد کے درمیان نان اسٹاپ پروازیں چلائی جائیں گی۔ یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے آپریٹنگ پرمٹ مل گیا، پروازیں کب شروع ہوں گی؟ یہ اعلان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب گزشتہ روز لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے بتایا تھا کہ قومی ایئرلائن رواں ماہ برطانیہ کے لیے پروازوں کا آغاز کرے گی۔ تاہم اس وقت کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی تھی۔ پی آئی اے کو حال ہی میں برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی سے فارن ایئرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ اور تھرڈ کنٹری آپریٹر کی...
ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی قانونی کارروائی کے بعد یوٹیوب نے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے بنائی گئی اس جوڑے کی ویڈیوز حذف کر دیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ ویڈیوز اے آئی بالی وُڈ عشق نامی یوٹیوب چینل پر موجود تھیں جنہیں مجموعی طور پر ایک کروڑ 60 لاکھ سے زائد بار دیکھا گیا تھا۔ ان ویڈیوز میں مختلف بالی ووڈ اداکاروں کو مصنوعی انداز میں قابلِ اعتراض یا رومانوی مناظر میں پیش کیا گیا تھا۔ رپورٹ کے مطابق چینل پر موجود 259 ویڈیوز میں بعض مناظر میں مشہور شخصیات کو بوس و کنار کرتے یا نجی لمحات میں دکھایا گیا تھا۔ یوٹیوب کے مطابق شکایت سامنے آنے اور ہرجانے کے نوٹس کے بعد مذکورہ چینل تخلیق...
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) نے برطانوی آپریشن کے آغاز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق پہلی پرواز 25 اکتوبر سے روانہ ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں:لاہور سے پیرس کے لیے پی آئی اے پروازیں بند، اسلام آباد آپریشن جاری رہے گا ابتدائی مرحلے میں پی آئی اے اسلام آباد سے مانچسٹر کے لیے ہفتہ وار دو پروازیں آپریٹ کرے گی۔ یہ پروازیں ہفتے اور منگل کے روز چلیں گی۔ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے پرواز دوپہر 12 بجے روانہ ہوگی اور شام 5 بجے مانچسٹر پہنچے گی، جبکہ مانچسٹر سے واپسی کی پرواز شام 7 بجے روانہ ہو کر اگلی صبح 7 بجے اسلام آباد پہنچے گی۔ ترجمان کے مطابق...
اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں سماج دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری ہے ،چھ کارروائیوں میں خاتون سمیت سات ملزمان کو گرفتارکر لیا گیا،لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمدکی گئی،اینٹی نارکوٹکس فورس کی جانب سے اسلام آباد ،پشاور،لاہوراور اٹک میں منشیات سمگلرز کیخلاف کارروائیاں کی گئیں،کارروائیوں کے دوران منشیات سمگلرز سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کر لی گئی ہے،اے این ایف نے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرکے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے-
ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب عرفان کاٹھیا نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب کے بعد متاثرہ علاقوں میں سروے کا کام جاری ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیلاب سے متاثرہ صوبے کے 27 اضلاع میں سروے شروع ہوچکا ہے، سروے کے بعد ڈیٹا کی جانج پڑتال ہوتی ہے، نادرا سے شناختی کارڈ چیک کیے جاتے ہیں اور لینڈ ریکارڈ اتھارٹی اور لائیو اسٹاک کے محکمے کا ڈیٹا دیکھا جاتا ہے کہ کس کے پاس کتنی زمین یا مال مویشی تھے۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر سیلاب متاثرین کا سروے تیزی سے جاری، ہر فرد کے نقصان کا ازالہ کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ اس عمل سے گزارنے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے مانچسٹر کیلئے قومی ایئر لائن پی آئی اے کی پروازوں کے آغاز کی نوید سنا دی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں خواجہ آصف نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل سے یہ مشکل وقت ختم ہو رہا ہے، 25 اکتوبر سے اسلام آباد سے مانچسٹر کیلئے پی آئی اے کی دو ہفتہ وار پروازوں کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی آئی اے پر پی ٹی آئی حکومت کے دور میں جو پابندیاں لگیں، اب وہ ختم ہونے جا رہی ہیں۔ قبل ازیں پاکستانی ہائی کمیشن لندن نے اعلان کیا کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی برطانیہ کیلئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ابوظبی (آن لائن) وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی نے متحدہ عرب امارات کے وزیر توانائی و انفراسٹرکچر سہیل محمد المزروعی سے ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے درمیان ریل نظام کی بہتری اور انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔یہ ملاقات ابوظہبی میں منعقدہ گلوبل ریل اینڈ انفراسٹرکچر کانفرنس اینڈ ایگزی بیشن کے موقع پر ہوئی۔ وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے یو اے ای حکومت کی جانب سے پرتپاک استقبال پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ عالمی ایونٹ تجربات کے تبادلے اور باہمی تعاون کو فروغ دینے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔انہوں نے خاص طور پراتحاد ریل پروجیکٹ کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ ایک...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر ) کمشنر کراچی سید حسن نقوی کی زیر صدارت دودھ ڈیری فارمرز ہول سیلرز اور ریٹیلرزاور صارفین کے نمائندوں اور متعلقہ افسران کے ساتھ ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ دودھ کی نئی قیمت دودھ کا معیار چیک کرنے کے بعد مقرر کی جاے گی۔ کمشنر نے دودھ کا معیار چیک کرنے کیلیے متعلقہ محکموں اور صارفین کے نمائندوں پر مشتمل کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی فارمرز، ہول سیلرز اور ریٹیلرز کے دودھ کے نمونوں کا معیار چیک کرے گی۔ کمیٹی کا سربراہ اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹرز رابعہ سید کو مقرر کیا گیا ہے جبکہ کمیٹی کے ارکان میں بیورو آف سپلائی فوڈ اتھارٹی، ویٹ اینڈ میز رزکے افسران...
لندن(ڈیلی پاکستان آن لائن)لندن میں پاکستانی ہائی کمیشن نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) اس ماہ برطانیہ کے لیے اپنی پروازوں کا دوبارہ آغاز کرے گی۔اعلان میں کوئی حتمی تاریخ نہیں دی گئی، جو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کیا گیا۔بیان میں کہا گیا کہ’ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل سول ایوی ایشن اتھارٹی یوکے کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے آج فارن ایئرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ (ایف او پی) جاری کیا، جو برطانیہ اور پاکستان کے درمیان تجارتی پروازوں کے آغاز کے لیے آخری دستاویز ہے۔’ بالفور ڈیکلریشن میں اسرائیلی ریاست کے قیام کا ذکر نہیں تھا، برطانیہ کے سابق وزیرِ خارجہ آرتھر بالفور کے پڑپوتے کا انٹرویو میں انکشاف...
پاکستان ہائی کمیشن لندن نے اعلان کیا ہے کہ قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو برطانیہ میں پروازوں کے لیے آپریٹنگ پرمٹ مل گیا ہے جس کے بعد رواں ماہ پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔ ہائی کمیشن کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا گیا کہ ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے سول ایوی ایشن اتھارٹی یوکے کا شکریہ ادا کیا ہے جس نے فارن ایئرکرافٹ آپریٹنگ پرمٹ جاری کیا، جو پاکستان اور برطانیہ کے درمیان کمرشل پروازوں کے لیے آخری دستاویز تھا۔ یہ بھی پڑھیں: برطانوی ہائی کمشنر کا پی آئی اے کے ساتھ یادگار سفر، تجربہ کیسا رہا؟ بیان کے مطابق پی آئی اے کو پہلے ہی تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی...
اس سال کے اوائل میں شیفیلڈ کی رہائشی ریچل (فرضی نام) کو ایک شخص کے ساتھ تعلقات پر وضاحت کرنے کے لیے بات کرنی تھی لیکن انہوں نے اپنے دوستوں یا دیگر قریبی افراد کو شامل کرنے کے بجائے مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے رجوع کرلیا۔ یہ بھی پڑھیں: لاکھوں ملازمتیں مصنوعی ذہانت کے نشانے پر، کون بچ پائے گا؟ بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ریچل نے بتایا کہ وہ کافی پریشان تھیں اور رہنمائی چاہتی تھیں لیکن اس معاملے میں اپنے دوستوں کو شامل نہیں کرنا چاہتی تھیں۔ خاتون نے اوپن اے آئی کے ماڈل چیٹ جی پی ٹی سے رابطہ کیا۔ وہ ان کے مطابق ایک حوصلہ افزا اور تھراپی جیسی زبان میں ان سے گویا ہوا...
اسلام آباد: نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کے مالیاتی خصارے میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوگیا۔ تفصیلات کے مطاق گزشتہ پانچ سال کے دوران این ایچ اے کو 13کھرب 65 ارب خسارے کا سامنا رہا جبکہ مجموعی آمدنی 159 ارب رہی۔ سال 2021 میں این ایچ اے کو 2کھرب 54ارب اور 2022 میں 1کھرب 68ارب کا خسارہ ہوا۔ اسی طرح سال 2023 میں این ایچ اے کو 4کھرب 13ارب اور 2024 میں 3کھرب 18ارب روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔ سال 2025میں ادارے کو 3کھرب 10ارب کا خسارہ برادشت کرنا بڑا۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پرنسٹن: دنیا بھر میں روزانہ کروڑوں افراد جنریٹیو آڑٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) چیٹ بوٹس استعمال کرتے ہیں، مگر ان کے فراہم کردہ جوابات میں اکثر غلط بیانی یا گمراہ کن معلومات شامل ہوتی ہیں۔ اس رجحان کی وجہ پرنسٹن یونیورسٹی کی ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی ہے، جس نے واضح کیا ہے کہ یہ خامی دراصل ان ماڈلز کی تربیت کے طریقہ کار کا نتیجہ ہے۔تحقیق کے مطابق اے آئی چیٹ بوٹس کو اس انداز میں ٹرین کیا جاتا ہے کہ وہ صارف کو ہمیشہ مطمئن رکھنے کی کوشش کریں، یہی وجہ ہے کہ وہ اکثر وہی جواب فراہم کرتے ہیں جو بظاہر صارف کو خوش کر دے، خواہ اس میں حقائق کو نظر انداز کیوں...
ابوظہبی: متحدہ عرب امارات نے ویزہ قوانین میں بڑی تبدیلیاں کرتے ہوئے متعدد نئی اقسام کے ویزے متعارف کروا دیے ہیں۔ ان نئے قوانین کے تحت آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے ماہرین کے لیے خصوصی ویزہ، مختلف ایونٹس، فیسٹیولز، نمائشوں، کانفرنسز اور کھیلوں کی سرگرمیوں میں شرکت کے لیے ایونٹ ویزہ شامل ہے۔ نئے ویزہ نظام کے تحت کروز شپ یا تفریحی شپ سے آنے والے سیاحوں کو ملٹی پل انٹری ویزہ دیا جائے گا۔ اسی طرح جنگ یا قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کو بغیر اسپانسر ایک سالہ رہائشی پرمٹ ملے گا۔ اماراتی حکومت کے مطابق بیوہ خواتین اور طلاق یافتہ خواتین اب بغیر اسپانسر رہائش حاصل کر سکیں گی۔ رشتہ داروں اور دوستوں کے وزٹ ویزہ کے لیے اسپانسر کی...
سی ڈی اے کا بحریہ ٹاؤن کے خلاف بڑا ایکشن، شوکاز نوٹس جاری،کاپی سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 3 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) نے بحریہ ٹاؤن پر عوامی سہولت کے پلاٹس کو غیر قانونی طور پر تجارتی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کے الزام میں شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔سی ڈی اے کی جانب سے جاری نوٹس کے مطابق بحریہ ٹاؤن (پرائیویٹ) لمیٹڈ نے اسلام آباد کے زون فائیو میں واقع “بحریہ ٹاؤن فیز II, III, V اور VI” میں سی ڈی اے کے نام پر منتقل شدہ پلاٹس، جنہیں سڑکوں، پارکس، قبرستان اور عوامی عمارتوں کے لیے مختص کیا گیا تھا، غیر قانونی طور پر تجارتی استعمال میں لے...
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کے خلاف ایم اے جناح روڈ پر احتجاجی مارچ کے شرکا سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحتی امور سردار یاسر الیاس خان کی چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات
وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحتی امور سردار یاسر الیاس خان کی چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا سے ملاقات WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے کوآرڈینیٹر برائے سیاحتی امور سردار یاسر الیاس خان نے چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی ) و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا سے سی ڈی ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔ ملاقات میں دارالحکومت اسلام آباد کو سیاحت و میزبانی کی صنعت کے فروغ کے حوالے سے مختلف منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر انجنئیرنگ سید نفاست رضا، ممبر انوائرمنٹ اسفندیار بلوچ، ڈی جی ریسورس، ڈی جی بلڈنگ اینڈ ہاسنگ سمیت...
پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) آڈٹ 2024 میں اسلام آباد اور ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹس نمایاں کارکردگی پر سرفہرست قرار پائے گئے ہیں۔ پی اے اے نے سالانہ کارکردگی آڈٹ کے نتائج کا اعلان کر دیا جس کے مطابق اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ بڑے مراکز میں سب سے آگے رہا جبکہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو علاقائی ہوائی اڈوں میں بہترین قرار دیا گیا۔ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے کراچی اور لاہور سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا جبکہ ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ نے پشاور، فیصل آباد اور کوئٹہ پر سبقت حاصل کی۔ پی اے اے آڈٹ میں مسافروں کو سہولیات، ٹرمینل کی صفائی، ایئر سائیڈ سیفٹی اسٹینڈرڈ/معیار، لائٹنگ سسٹمز، لفٹس، بیگیج ہینڈلنگ سسٹم، سیکیورٹی پروٹوکول کا نفاذ اور پیروی اور ریسکیو...
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے )وزیر مملکت برائے خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیا نی نے ابوظہبی کے قصر البحر (صدارتی محل) میں متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات کے دوران، وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے وزیراعظم محمد شہباز شریف کی جانب سے صدر متحدہ عرب امارات اور برادر یو اے ای کی عوام کیلئے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا۔ انہوں نے وزیراعظم کی طرف سے شیخ محمد بن زاید آل نہیان کو پاکستان کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔ صدر یو اے ای نے خیر سگالی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے پاکستان کی قیادت اور عوام کے لیے اپنے مخلصانہ جذبات کا اظہار کیا۔ دونوں...
مانچسٹر میں کپتانوں، انجینئرز اور فضائی میزبانوں کی رہائش کیلئے انتظامات شروع کر دیئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کی قومی ایئر لائن پی آئی اے نے برطانیہ کے فلائٹ آپریشن کی منصوبہ بندی تیز کر دی۔ پی آئی اے نے مانچسٹر میں کپتانوں، انجینئرز اور فضائی میزبانوں کی رہائش کیلئے انتظامات شروع کر دیئے ہیں، اس سلسلے میں ہوٹل سروسز کیلئے درخواستیں طلب کرلی گئی ہیں۔ پی آئی اے نے مانچسٹر میں اپنے عملے کو ہوٹل سروسز کی فراہمی کیلئے درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ تین نومبر مقرر کی ہے۔ پی آئی اے کا کہنا ہے کہ درخواستیں پی آئی اے شعبہ سپلائی چین کے جی ایم پروکیورمنٹ کو ارسال کی جائیں، پی آئی اے کو گزشتہ ہفتے برطانیہ کیلئے فلائٹ آپریشن کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوگل نے اپنے سرچ چیٹ بوٹ کے اے آئی موڈ کو مزید اپ ڈیٹ کردیا ہے تاکہ یہ صارفین کے لیے زیادہ مؤثر ثابت ہو۔کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ اس موڈ میں ایک نیا فیچر شامل کیا گیا ہے جو خاص طور پر تصویری یا ویژول سرچز کو بہتر بنانے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔ماضی میں جب صارفین کسی تصویر کے حوالے سے سوال پوچھتے تھے تو اے آئی موڈ زیادہ ٹیکسٹ کے ذریعے جواب دیتا تھا جسے دیکھ کر عجیب محسوس ہوتا تھا۔ گوگل سرچ کے نائب صدر روبی اسٹین نے بھی اس بات کا اعتراف کیا کہ اس انداز میں نتائج پیش ہونا صارفین کے لیے غیر ضروری اور مضحکہ خیز لگتا تھا، اسی...
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریٹریشن کے تحت 38ویں سینئیر مینجمنٹ کورس کے فیکلٹی و زیر تربیت افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ
نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریٹریشن کے تحت 38ویں سینئیر مینجمنٹ کورس کے فیکلٹی و زیر تربیت افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ WhatsAppFacebookTwitter 0 1 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)نیشنل انسٹیٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریٹریشن کے تحت بدھ کے روز 38ویں سینئیر مینجمنٹ کورس کے فیکلٹی و زیر تربیت افسران نے سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا۔ ممبر پلاننگ و ڈیزائن ڈاکٹر خالد حفیظ، ممبر فنانس طاہر نعیم اور سی ڈی اے افسران نے 38ویں ایس ایم سی افسران کا سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں خیر مقدم کیا۔ ممبر پلاننگ و ڈیزائن نے ایس ایم سی کے شرکا کو سی ڈی اے کے اغراض و مقاصد، انتظامی ڈھانچہ، فنکشنز اور آپریشنز کے متعلق بریفنگ دیتے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے صدر محسن نقوی نے بھارتی میڈیا کی خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر بھارتی کپتان کو دفتر آکر ایشیا کپ کی ٹرافی وصول کرنے کی دعوت دے دی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر جاری اپنے بیان میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے کہا کہ میں نے نہ کوئی غلط کام کیا، نہ ہی بھارتی کرکٹ بورڈ سے معافی مانگی ہے اور نہ ہی کبھی بی سی سی آئی سے معافی مانگوں گا۔ یہ سب بھارتی میڈیا کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں ہیں۔محس نقوی کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اوپن اے آئی ٹیکنالوجی کی دنیا میں ایک نئی اور دلچسپ پیش رفت کرنے جارہی ہے۔رپورٹس کے مطابق کمپنی ٹک ٹاک کی طرز پر ایک خفیہ ایپلیکیشن ’سورا 2‘ لانچ کرنے کی تیاری کر رہی ہے، جس کا مقصد صارفین کو مکمل طور پر اے آئی جنریٹڈ ویڈیو فیڈ فراہم کرنا ہے۔ ماہرین اس ایپ کو ٹک ٹاک کا ممکنہ متبادل قرار دے رہے ہیں۔رائٹرز اور وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ سورا 2 ایپ عمودی ویڈیو فیڈ کے ساتھ swipe-to-scroll نیویگیشن فراہم کرے گی، یعنی صارفین بالکل سوشل میڈیا ایپس کی طرح ویڈیوز کو اسکرول کرکے دیکھ سکیں گے۔ اس پلیٹ فارم پر تیار ہونے والی تمام ویڈیوز صرف اور صرف اے آئی...
محسن نقوی کی زیر صدارت دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی مانگ لی ذرائع یہ آئٹم اے سی سی میٹنگ کے ایجنڈے پر موجود نہیں، محسن نقوی راجیو شکلا کا ٹرافی لینے کے لیے محسن نقوی سے مسلسل اصرار ذرائع بھارتی ٹیم کو ٹرافی چاہیے تو کپتان اے سی سی کے دفتر آ کر مجھ سے وصول کر لے، محسن نقوی بھارتی ٹیم کو ٹرافی دینے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہ ہو پایا میں تو ٹرافی دینے کے لئے گراونڈ میں موجود رہا محسن نقوی کا جواب بھارتی بورڈ نے ٹرافی نہ لینے کا فیصلہ کیا اور اس کے بارے میں بتایا اجلاس میں جواب
ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بھارتی ٹیم کو اگر ٹرافی چاہیے تو کپتان اے سی سی کے دفتر آ کر مجھ سے وصول کر لے۔ محسن نقوی کی زیرصدارت دبئی میں ایشین کرکٹ کونسل کا اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ راجیو شکلا نے محسن نقوی سے ٹرافی مانگ لی۔ ایشیا کپ کی ٹرافی لینے سے انکار نہیں کیا،سوریا کمار یادیو صدر اے سی سی محسن نقوی نے کہا کہ یہ آئٹم اے سی سی میٹنگ کے ایجنڈے پر موجود نہیں، راجیو شکلا ٹرافی لینے کیلئے مسلسل اصرارکرتے رہے۔ جس پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم کو اگر ٹرافی چاہیے تو کپتان اے سی سی کے...
اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈائون ،چھ کارروائیوں کے دوران نو ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا-کارروائیوں میں لاکھوں روپے مالیت کی منشیات بھی برآمد کی گئی-اے این ایف نے اسلام آباد میں یونیورسٹی کے قریب گاڑی سے منشیات برآمد کرکے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا،موٹر وے ٹول پلازہ اسلام آباد کے قریب سے مسافر وین میں سوار ملزم سے چھ کلو چرس برآمد کی گئی،حیدر آباد میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے تین کلو گرام چرس برآمد کی گئی، گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کااعتراف کیا ہے-دیگر کارروائیوں میں کوٹ عبدالمالک ٹول پلازہ شیخوپورہ کے قریب گاڑی سے منشیات برآمد، دو ملزمان گرفتارکئے گئے،سنگر...
متحدہ عرب امارات کی فیڈرل اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی نے 29 ستمبر کو ویزا قوانین میں اہم ترامیم اور نئی سہولتوں کا اعلان کیا ہے۔ اتھارٹی کے مطابق نئی پالیسی کے تحت 4 نئے وزٹ ویزوں کا اجرا کیا گیا ہے، جن میں مصنوعی ذہانت کے ماہرین، انٹرٹینمنٹ، ایونٹس، کروز شپس اور لیژر بوٹس کے شعبوں کے لیے خصوصی ویزے شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان، متحدہ عرب امارات کے مابین مختلف شعبوں میں تعاون پر اتفاق مزید برآں ایک سالہ ’انسانی بنیادوں پر رہائشی پرمٹ‘ بھی متعارف کرایا گیا ہے جسے مخصوص شرائط کے تحت بڑھایا جاسکے گا۔ The Federal Authority for Identity, Citizenship, Customs and Port Security announces new amendments and additions to entry visa...
دارالحکومت میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی شکایات کے ازالے اور روک تھام کے لیے کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) اور میونسپل کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) نے مشترکہ اقدامات مزید تیز کر دیے ہیں۔ ایم سی آئی انتظامیہ کے مطابق شہریوں کی سہولت کے لیے ہیلپ لائن نمبر 1334 مکمل طور پر فعال کر دیا گیا ہے، جو 24 گھنٹے اور ہفتے کے ساتوں دن شکایات وصول کرکے فوری کارروائی کے لیے کام کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ شہری ڈی سی آفس پورٹل کے ذریعے بھی شکایات درج کرا سکتے ہیں۔ اسلام آباد میں آوارہ کتوں کو قابو کرنے کے لیے ترامڑی میں واقع اسٹرے ڈاگ سینٹر کو فعال بنایا گیا ہے جہاں کتوں کو پکڑنے...
بھاری رشوت کے عوض شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش ناکام، 2ایف آئی اے اہلکار گرفتار WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بھاری رشوت کے عوض شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے و امیگریشن کلیرینس کی کوشش ناکام ہوگئی جب کہ ایف آئی اے امیگریشن کے اے ایس آئی سمیت دو اہلکار گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری کی کرپشن و بدعنوانی میں ملوث عملے کے بارے میں زیرو ٹالرینس پالیسی و ہدایات کے تحت نیو اسلام آباد پر امیگریشن عملے کے ڈیوٹی کے دوران موبائل فون پاس رکھنے اور استعمال پر سختی سے پابندی عائد کی گئی۔اس دوران...
نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے بھاری رشوت کے عوض شہریوں کو بیرون ملک بھجوانے و امیگریشن کلیرینس کی کوشش ناکام ہوگیا جب کہ ایف آئی اے امیگریشن کے اے ایس آئی سمیت دو اہلکار گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ڈائریکٹر ایف آئی اے اسلام آباد زون شہزاد ندیم بخاری کی کرپشن و بدعنوانی میں ملوث عملے کے بارے زیرو ٹالرینس پالیسی و ہدایات کے تحت نیو اسلام آباد پر امیگریشن عملے کے ڈیوٹی کے دوران موبائل فون پاس رکھنے اور استعمال پر سختی سے پابندی عائد کی گئی۔ اس دوران کچھ اسٹاف ممبران کی جانب سے پابندی کی خلاف کی شکایت ملنے پر شہزاد ندیم بخاری کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن اسلام آباد ائرپورٹ سلمان لیاقت نے سرپرائز...
سندھ اسمبلی کی رکن اور پارلیمانی سیکریٹری برائے اقلیتی امور روما مشتاق مٹو کا کہنا ہے کہ آج کا دن پاکستان کے نام ہے اور سندھ کے عوام بھی دل کی گہرائیوں سے اپنی قومی ٹیم کے لیے دعاگو ہیں۔ قومی کرکٹ ٹیم کے نام پیغام میں روما مشتاق مٹو نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک بھارت فائنل صرف ایک کھیل نہیں بلکہ پوری قوم کے خوابوں، دعاؤں اور جذبات کی ترجمانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی شاہینوں کے پاس تاریخ رقم کرنے اور سبز ہلالی پرچم کو مزید سربلند کرنے کا سنہری موقع ہے۔ قوم کو اپنے ہیروز سے بڑی توقعات وابستہ ہیں اور پوری قوم ان کے...
فائل فوٹو فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے سال 2025 کے لیے انسانی اسمگلرز کی نئی ریڈ بک جاری کر دی ہے، جس میں انتہائی مطلوب 143 انسانی اسمگلرز کے نام شامل کیے گئے ہیں۔ایف آئی اے کی طرف سے جاری کی گئی ریڈ بک میں سب سے زیادہ تعداد گوجرانوالہ زون کو مطلوب انسانی اسمگلرز کی ہے۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق انتہائی مطلوب انسانی اسمگلرز کی یہ 13ویں ریڈ بک ہے جس میں 6 خواتین انسانی اسمگلرز کے نام بھی شامل ہیں، اس سے پہلے ایف آئی اے نے سال 2023 میں 156 انسانی اسمگلرز پر مشتمل ریڈ بک جاری کی تھی۔سال 2025 کی ریڈ بک میں گوجرانوالہ زون 70 انسانی اسمگلرز کے ساتھ سر...
لاہور: انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف) نے مختلف شہروں میں کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 5 خواتین سمیت 10 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ اے این ایف ترجمان کے مطابق کارروائیوں کے دوران 1 کروڑ 35 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 91.886 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔ ہتار روڈ ہری پور کے قریب کارروائی کے دوران ایک ملزم کے قبضے سے 300 گرام چرس اور 60 گرام آئس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ وہ تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرتا تھا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر بھی اے این ایف نے بڑی کارروائیاں کیں۔ دبئی جانے والے مرد اور خاتون کے پیٹ سے 706 گرام وزنی 99 ہیروئن بھرے کیپسول برآمد کیے گئے۔ دوسری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
مس کنڈکٹ:سی ڈی اے نے گریڈ 18کے آفیسر احمد الدین کو معطل کر دیا،نو ٹیفیکشن سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وفاقی ترقیاتی ادارے (سی ڈی اے )نے ایمرجنسی ڈیزاسٹر منیجمنٹ ڈائریکٹیوریٹ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر گریڈ 18کے آفیسر احمد الدین کو معطل کر دیا،ایچ آر ڈی کی طرف سے جاری احکامات کے مطابق ان کی معطلی کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی بنیادپر کی گئی ہے۔معطل آفیسر کو فوری طور پر ایچ آر ڈی رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔جاری تحریری احکامات کے مطابق ان کی معًطلی آئندہ احکامات تک جاری رہے گی۔نوٹیفیکشن کی منظوری متعلقہ اتھارٹی سے لی گئی ہے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے...
بھارت کی فالس فلیگ آپریشن کی آڑ میں پاکستان پر جنگ مسلط کرنے کی کوشش چار ماہ گزر جانے کے باوجود ذلت و رسوائی کا سبب بن رہی ہے۔ پہلے پہل جنگ کے دوران دنیا کے جدید ترین سمجھے جانے والے ففتھ جنریشن اسٹیلتھ رافیل طیارے اور جدید ایس 400 دفاعی نظام تباہ کروالیا اور اب عالمی سطح پر سبکی کا سامنا کررہا ہے۔ نہ صرف سیاسی اور سفارتی محاذ بلکہ کھیلوں کے میدان میں بھی اسٹار کھلاڑیوں کی جانب سے بھارت کا مذاق اڑایا جارہا ہے۔ پاک بھارت میچ کے دوران حارث رؤف نے بھارتی شائقین کی جانب سے غیر اخلاقی جملے کسے جانے پر ہاتھ سے رافیل گرنے کا اشارہ کیا۔ Unseen and Exclusive:#HarisRauf trolling Indians on boundary...
اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ڈیٹا لیک سے متعلق تحقیقات مکمل کر لی ہیں جن کے مطابق ٹیلی کام کمپنیوں سے صارفین کا ڈیٹا لیک ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ملا۔ پی ٹی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ پر دستیاب شہریوں کا ڈیٹا پرانا ہے اور یہ مختلف ذرائع سے حاصل کیا گیا، ٹیلی کام کمپنیوں سے اس کا اخراج نہیں ہوا۔ تحقیقات میں یہ بھی واضح ہوا کہ شہریوں کے کال ڈیٹا ریکارڈ (سی ڈی آر)، ٹریول ہسٹری، فیملی ٹری اور گاڑیوں کی رجسٹریشن کا ڈیٹا ایک ہی جگہ موجود نہیں ہوتا، اور یہ معلومات ٹیلی کام آپریٹرز کے پاس دستیاب بھی نہیں ہیں۔ پی ٹی اے کے مطابق مختلف ذرائع سے...
کرپشن اورناقص تفتیش کا الزام،ایف آئی اے کے 2 انسپکٹرز اور 2 سب انسپکٹرز نوکری سے فارغ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) کرپشن اور ناقص تفتیش میں ملوث ایف آئی اے کے پانچ افسران کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو انسپکٹرز اور دو سب انسپکٹرز کو نوکری سے برخاست جبکہ ایک خاتون انسپکٹر کی تنزلی کر دی گئی۔ ایف آئی اے کےمطابق سزا پانے والے اہلکار اسلام آباد،کراچی اور لاہور زون میں تعینات تھے،کرپشن اور غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث اہلکاروں کے خلاف سخت اقدامات کے احکامات جاری ہیں۔ خاتون انسپکٹر کو ناقص تفتیش پرسب انسپکٹر کےعہدے پرتنزلی کی سزا دی گئی،ڈی جی ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ احتسابی عمل سے...
راولپنڈی: ایف آئی اے میں کرپشن اور ناقص تفتیش میں ملوث 5 افسران کو محکمانہ سزائیں سنا دی گئیں، 4 افسران کو نوکریوں سے برطرف جبکہ خاتون آفیسر کے عہدے کی تنزلی کرکے انسپکٹر سے سب انسپکٹر کر دیا۔ ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجا کی زیر صدارت اردلی روم کا انعقاد کیا گیا جس میں اہلکاروں کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی۔ محکمانہ کارروائی کے تحت پانچ افسران کو سزا سنا دی گئی، دو انسپکٹر اور دو سب انسپکٹر کرپشن اور ناقص تفتیش پر نوکری سے برخاست کیے گئے جبکہ خاتون انسپکٹر کو ناقص تفتیش پر سب انسپکٹر کے عہدے پر تنزلی کی سزا دی گئی۔ سزا پانے والے اہلکار اسلام آباد، کراچی اور...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس ر پورٹر)کراچی کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن (KCAA) کے انتخابات 2025ء تیزی سے قریب آتے ہی انتخابی ماحول میں گرما گرمی بڑھ گئی ہے اور انتخابی دوڑ نے نئی شکل اختیار کر لی ہے۔ بزنس مین پینل اور کسٹم ایجنٹس الائنس کے درمیان سخت مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے جبکہ بڑی تعداد میں کسٹمز ایجنٹس انتخابی سرگرمیوں میں شریک ہو کر اپنے اپنے امیدواروں کی حمایت کر رہے ہیں۔گزشتہ روز بزنس مین پینل نے ایک کامیاب پاور شو کا مظاہرہ کیا، جس میں کسٹمز ایجنٹس کی بڑی تعداد موجود تھی۔ اس موقع پر افتخار شیخ ، محمود الحسن اعوان اور پینل کے رہنماؤں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ تبدیلی کا نعرہ لے کر...
وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ سے پاکستان میں کیمبرج اسیسمنٹ انٹرنیشنل ایجوکیشن (CAIE) کی کنٹری ڈائریکٹر عظمیٰ یوسف نے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔اس موقع پر سیکریٹری اسکول ایجوکیشن زاہد علی عباسی سمیت دیگر افسران بھی شریک تھے۔ ملاقات میں سندھ کے تعلیمی ڈھانچے میں بہتری، خصوصاً کریکولم ڈیولپمنٹ، اساتذہ کی تربیت (ٹیچرز ٹریننگ)، فاؤنڈیشنل لرننگ اور اسسمنٹ ریفارمز جیسے شعبوں کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس مقصد کے لیے ایک جوائنٹ ورکنگ گروپ بنانے پر اتفاق کیا گیا جو مستقبل میں عملی اقدامات اور سفارشات تیار کرے گا۔ وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ نے کہا کہ حکومت سندھ کے سرکاری اسکولوں میں کیمبرج انٹرنیشنل ایگزامینیشنز متعارف کروانے کے لیے سنجیدہ ہے۔ انہوں نے بتایا کہ...
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے اعلامیہ کے مطابق صوبائی کابینہ کے فیصلے پر ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو متعدد امور میں فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کر دئیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت بلوچستان نے صوبے میں ضلعی انتظامیہ کے افسران کو فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کر دئیے گئے۔ محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق بلوچستان کابینہ کے فیصلے کے بعد صوبے کے ڈپٹی کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور اسسٹنٹ کمشنرز کو کوڈ آف کرمنل پروسٹیجر 1898 کی شق 14-A کے تحت ان کے زیر انتظام حدود میں وفاقی اور صوبائی قوانین کے تحت جنگلات، مائنز اینڈ منرلز، خوراک میں ملاوٹ، خوراک کے تحفظ، سرکاری زمین...
نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے) میں 16 روزہ ریڈ بال ٹریننگ کیمپ مکمل ہو گیا، جہاں قومی کھلاڑیوں نے 12 اکتوبر سے جنوبی افریقہ کے خلاف شروع ہونے والی 2 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل ہوم سیریز کے لیے بھرپور تیاری کی۔ یہ بھی پڑھیں: ویمنز ورلڈ کپ: پاکستان ٹیم کی سری لنکا میں پریکٹس، بھرپور تیاریاں قومی ٹیسٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ اظہر محمود کی زیر نگرانی مجموعی طور پر 11 کھلاڑیوں نے کیمپ میں حصہ لیا، جن میں بابراعظم، عبداللہ شفیق، علی رضا، اذان اویس، کامران غلام، محمد علی، محمد حریرہ، محمد سلمان، روحیل نذیر، ساجد خان اور شمیل حسین شامل تھے۔ این سی اے کے کوچز اور دیگر عملہ بھی معاون رہا۔ محمد رضوان اور نسیم شاہ کیمپ...
اے آئی کے باعث جنگیں زیادہ خطرناک ہوسکتی ہیں، خواجہ آصف کا مصنوعی ذہانت کے عسکری استعمال پرشدید تحفظات کا اظہار
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2025ء)وزیر دفاع خواجہ آصف نے مصنوعی ذہانت کے عسکری استعمال پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے باعث آئندہ کی جنگیں زیادہ خطرناک ہوسکتی ہیں،مصنوعی ذہانت امن کا ذریعہ بنے، ہتھیار نہیں، مصنوعی ذہانت کی عسکریت پسندی عدم تحفظ کو بڑھاتی ہے،اگر اس ٹیکنالوجی کو ذمہ داری سے استعمال کیا جائے، تو یہ جامع ترقی اور مشترکہ خوشحالی کی ضامن بن سکتی ہے، عالمی سطح پر کسی بھی واضح اصولی یا قانونی فریم ورک کی غیر موجودگی میں، مصنوعی ذہانت انقلاب ڈیجیٹل تقسیم کو مزید گہرا، انحصار کو مزید پیچیدہ، اور امن کو خطرے میں ڈال سکتا ہے۔سلامتی کونسل میں مصنوعی ذہانت اور عالمی...
وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کی حکمرانی کو اقوام متحدہ کے نظام کی قانونی حیثیت سے جوڑا جانا چاہیے۔ یہ بھی پڑھیں:بوئنگ اور پیلنٹیئر کا دفاعی پیداوار میں مصنوعی ذہانت کے استعمال پر اشتراک نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس برائے اعلیٰ سطحی اوپن ڈبیٹ “مصنوعی ذہانت اور بین الاقوامی امن و سلامتی” سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ یقینی بنانا ہوگا کہ اے آئی کو امن اور ترقی کے فروغ کے لیے استعمال کیا جائے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان اے آئی گورننس پر سالانہ مکالمے (Annual Dialogue) اور بین الاقوامی سائنسی پینل کے قیام کا خیر مقدم کرتا ہے۔ انہوں نے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+وقائع نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے شہری کو پلاٹ کا قبضہ نہ دینے کے خلاف کیس کی سماعت میں اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا ہے کہ چیئرمین سی ڈی اے کے وارنٹ گرفتاری جاری کروں تب کام ہوگا؟اسلام آباد کے جسٹس محسن اختر کیانی نے سیکٹر ای الیون میں شہری کو پلاٹ کا قبضہ نہ دینے کے خلاف کیس کی سماعت کی۔عدالتی حکم کے باوجود متاثرہ شہری کو پلاٹ کا قبضہ نہ دینے پر جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل سی ڈی اے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اتنے عرصے سے کیس چل رہا ہے ابھی تک متاثرین کو قبضہ کیوں نہیں دیا گیا، کیا چیئرمین سی ڈی اے...
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے باعث آئندہ کی جنگیں زیادہ خطرناک ہوسکتی ہیں۔خواجہ آصف نے یہ بات سلامتی کونسل میں مصنوعی ذہانت اور عالمی امن و سلامتی مباحثے سے خطاب میں کہی۔انہوں نے کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت مصنوعی ذہانت کا امن کیلئے استعمال ہونا چاہیے۔وفاقی وزیر نے بتایا کہ پاکستان نے رواں سال اپنی پہلی مصنوعی ذہانت پالیسی بنائی ہے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">250925-01-24اسلام آباد (صباح نیوز)پی آئی اے کی برطانوی فضائی آپریشن کی راہ ہموار، تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی سی او)کی منظوری حاصل کرلی،پی آئی اے کا آئندہ ماہ سے برطانیہ کے لیے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کرے گا۔ ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ائر لائن پی آئی اے کو برطانیہ کے لئے تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی سی او)کی باضابطہ منظوری مل گئی پی آئی اے آئندہ ماہ سے برطانیہ کے لیے براہ راست فضائی آپریشن کا آغاز کرے گا،پہلے مرحلے میں مانچسٹر کی پروازیں چلائی جائیں گی، جس کے بعد برمنگھم اور لندن بی نیٹ ورک میں شامل کیا جائے گا،گزشتہ روز برطانوی محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے باقاعدہ طور پر پی آئی اے کو...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: قومی ایئر لائن (پی آئی اے) کو برطانیہ کیلئے مسافر بردار اور کارگو پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قومی ایئر لائن کو برطانیہ کے لیے مسافر اور کارگو پروازیں چلانے کی اجازت مل گئی ہے، جس کے بعد فضائی آپریشن کی بحالی کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق قومی ایئر لائن کو تھرڈ کنٹری آپریٹر (ٹی سی او) سرٹیفکیٹ جاری کر دیا گیا ہے، جو 5 سال کے لیے مؤثر ہوگا۔رپورٹ کے مطابق پی آئی اے آئندہ ماہ براہ راست پروازوں کا آغاز مانچسٹر سے کرے گا، جس کے بعد برمنگھم اور لندن بھی فضائی نیٹ ورک میں شامل کیے جائیں گے۔ اس اجازت نامے کے...
برطانیہ نے پی آئی اے کو کارگو کے بعد مسافر پروازوں کی بھی اجازت دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز کراچی: (آئی پی ایس) پاکستان کی قومی ایئرلائن کو ایک ہی روز میں دوسری بڑی کامیابی حاصل ہوگئی، پی آئی اے کو برطانیہ نے کارگو آپریشن کے بعد مسافر پروازوں کی بھی اجازت دے دی۔ برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پی آئی اے کو TCO (Third Country Operator) کا فائنل لائسنس جاری کر دیا ہے جس کے بعد پی آئی اے کو برطانیہ سے باقاعدہ طور پر فلائٹ آپریشن شروع کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ پی آئی اے حکام کے مطابق فلائٹ آپریشن کا آغاز پہلے مرحلے میں مانچسٹر ایئرپورٹ سے کیا جائے گا، اس...
برطانیہ کے لیے پاکستان سے کارگو فلائٹس کا آغاز جلد ہونے جا رہا ہے۔ قومی ایئرلائن پی آئی اے کی کارگو فلائٹس کے لیے برطانیہ نے مستقل اجازت دے دی ہے جبکہ برطانیہ کےمحکمہ ٹرانسپورٹ نےسی ای او قومی ایئرلائن کے نام سے اجازت نامہ جاری کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے: پی آئی اے کو برطانیہ کے لیے تھرڈ کنٹری آپریٹر کی باضابطہ منظوری مل گئی برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ کے خط کے مطابق قومی ایئرلائن کو کارگو پروازوں کی اجازت اسلام آباد، لاہور اور کراچی سے برطانیہ کے لیے دی گئی ہے، اجازت نامہ 18 اگست 2030 تک کے لیے ہے، اسلام آباد اور لاہور سے برطانیہ جانے والے سامان کی چیکنگ کے لیے ای ڈی سی مشین کا...
پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کو برطانیہ کے لیے تھرڈ کنٹری آپریٹر (TCO) کی باضابطہ منظوری مل گئی ہے، جس کے بعد طیارے براہِ راست پروازیں کرنے کے قابل ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں:برطانوی ہائی کمشنر کا پی آئی اے کے ساتھ یادگار سفر، تجربہ کیسا رہا؟ یہ منظوری نہ صرف مسافروں کی پروازوں کے لیے ہے بلکہ کارگو آپریشنز کے لیے بھی کمپنی کو فعال ہونے کی اجازت دی گئی ہے، اور اسے برطانیہ کی ٹرانسپورٹ ڈپارٹمنٹ نے ’Air Cargo Carrier 3 (ACC3)‘ سند بھی جاری کی ہے، جو آئندہ 5 سال تک معتبر رہے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی آئی اے اپنی پروازیں اکتوبر سے شروع کرے گی، ابتدا میں منچسٹر کو شامل کیا...
اسلام آباد ہائی کورٹ کا سی ڈی اے کو پلاٹ قبضے کے لیے آخری انتباہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد ہائی کورٹ نے سیکٹر ای الیون میں شہری صادقہ عارف کے پلاٹ کے قبضے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران سی ڈی اے کی غیر سنجیدگی پر سخت نوٹس لیا۔تفصیلات کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی نے وکیل سی ڈی اے سے مکالمے میں کہا کہ اتنے عرصے سے کیس چل رہا ہے، متاثرہ شہری کو ابھی تک قبضہ کیوں نہیں دیا گیا۔ عدالت نے انتباہ دیا کہ اگر چیئرمین سی ڈی اے نے حکم پر عمل نہ کیا تو وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں گے اور بعد میں جرمانہ بھی ہو...
کراچی: یورپی سول ایوی ایشن کانفرنس(ای سی اے سی)کا 2 رکنی وفد پاکستان پہنچ گیا ہے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) کے نیشنل ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرزکے لیےخصوصی تربیت کا آغاز کر دیا ہے۔ سول ایوی ایشن اتھارٹی حکام کےمطابق یورپی سول ایوی ایشن کانفرنس کے وفد نے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل لقمان سے ملاقات کی اور ماہرین نے سی اے اے(پاکستان)کے نیشنل ایوی ایشن سیکیورٹی انسپکٹرزکے لیےخصوصی تربیت کا آغاز کر دیا ہے، جس کا مقصد پاکستان کےریگولیٹری ٹیسٹنگ فریم ورک کو یورپی یونین کے معیارات سےہم آہنگ کرنا ہے۔ سی اے اےحکام نے بتایا کہ پاکستان میں واحد حفاظتی ریگولیٹری اتھارٹی کےطور پر اپنےقیام کے بعد سےسول ایوی ایشن اتھارٹی نے مختلف ڈومینز...