2025-07-05@13:05:56 GMT
تلاش کی گنتی: 1669

«اسلام پورہ»:

(نئی خبر)
      پشاور: وزیر اعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے ایک بار پھر دھمکی دیتے ہوئے مسلح ہوکر اسلام آباد کی طرف پیش قدمی کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کے پیٹرن انچیف کی رہائی کے لئے پشاور میں جلسے کا انعقاد کیا گیا جس میں وزیراعلیٰ سمیت دیگر حکومتی شخصیات نے شرکت کی۔ جلسہ تاخیر سے شروع ہوا اور کوئی بھی رہنما مقامی وقت تک پنڈال نہ پہنچا، جلسے کی وجہ سے ورسک روڈ پر ٹریفک کی صورت حال بدترین رہی۔ وزیراعلیٰ کے جلسہ گاہ پہنچنے پر آتش بازی کی گئی جبکہ علی امین گنڈا پور نے اسٹیج پر آتے ہی پیٹرن انچیت کے حق میں نعرے بازی کی۔ جلسہ سے سابق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تل ابیب(مانیٹرنگ ڈیسک)ممکنہ ایرانی حملے کے پیش نظر اسرائیلی ائیرلائنز نے بین گورین ائیرپورٹ سے اپنے تمام طیارے ہٹالیے ہیں۔بن گورین ائیر پورٹ طیاروں سے تقریباً خالی ہوگیا جب کہ اسرائیلی حملوں کے بعد ایران اور عراق کی فضائی حدود بند کردی گئی ، اردن نے بھی اپنی فضائی حدود کو پروازوں کیلیے بند کر دیا۔
    کراچی سے اسلام آباد جانے والی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 500 تکنیکی وجوہات کی باعث روانہ نہ ہوسکی۔ پرواز میں تاخیر کے باعث کراچی ایئرپورٹ کے لاؤنج میں مسافروں کی گراؤنڈ اسٹاف کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی، جس کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے۔ سیرین ائیر پرواز کی روانگی کا مقررہ وقت صبح 7 بجے تھا، جسے اب تک 3 بار روانگی کا عندیہ دیا جاچکا ہے۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ عملے کی جانب سے پرواز کی تاخیر کے معاملے پر کوئی مستند وجہ بھی نہیں بتائی جارہی۔ مسافروں کا کہنا ہے کہ پرواز کے ذریعے روانگی کےلیے آج صبح 4 بجے سے ائیر پورٹ پر موجود ہیں۔ سیرین ائیر کے ترجمان کے مطابق پرواز میں تاخیر تکنیکی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان کی زیر صدارت ادارہ نور حق میں امرا اضلاع کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ وفاقی و صوبائی بجٹ میں ایک بار پھر کراچی کو نظر انداز کرنے ، ساڑھے 3 کروڑ عوا م کو جائز اور قانونی حق نہ دینے اور شہریوں کو ریلیف نہ ملنے کے خلاف بھر پور احتجاج کیا جائے گا ، حقوق کراچی تحریک کو از سر نو منظم وتیز کیا جائے گا اور بہت جلد احتجاج کی تفصیلات اور ’’حقوق کراچی تحریک‘‘ کے اگلے مرحلے کا اعلان کیا جائے گا ۔ اجلاس میں احتجاج اور تحریک کو مؤثر اور تیز کرنے کے حوالے سے شرکا نے اپنی آرا اور مختلف تجاویز پیش...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے اسرائیل کی حالیہ کارروائیوں پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزیاں کر رہا ہے۔ عاصم افتخار نے کہا کہ ایران کو اقوام متحدہ کے چارٹر کے تحت اپنے دفاع کاحق حاصل ہے، اسرائیل کا ایران پر حملہ اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی خودمختاری کے اصولوں کی خلاف ورزی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسے اقدامات نہ صرف خطے بلکہ دنیا بھر میں امن و سلامتی کے لیے شدید خطرہ بن سکتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں نہتے شہریوں اور معصوم بچوں کو بے دردی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے نیو کراچی ٹاؤن کے عوام پریشان۔ عوامی شکایات کے ازالے کے لیے کراچی الیکٹرک کارپوریشن کی جانب سے نارتھ کراچی سیکٹر 11-A دعا لان میں کھلی کچہری کا انعقاد۔ ٹاؤن وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کی کھلی کچہری میں خصوصی شرکت۔کھلی کچہری میں نیو کراچی ٹاؤن کے مختلف سیکٹر زسے عوام کی شرکت، منتخب یوسی چیئرمیز،وائس چیئرمیز،یوسی پینل کے اراکین،وارڈ کونسلر اور علاقہ معززین کی بڑی تعداد موجود تھی۔معززین نیو کراچی ٹاؤن نے وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر کو علاقے کے مسائل سے آگاہی دیتے ہوئے کہا کہ کراچی کی عوام سے اضافی ٹیکس وصول کرکے بنیادی سہولیات‘ بجلی،پانی اور گیس سے محروم کرنا سراسر ناانصافی ہے جبکہ کے الیکٹرک کی...
    ملیر کھوکھرا پار 4 نمبر قبرستان کے قریب سے ایک شخص کی چند روز پرانی گلا کٹی ہوئی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر ایدھی کے رضا کاروں کی مدد سے لاش کو ابتدائی تحقیقات کے لیے تھانے منتقل کر دیا جسے بعدازاں پوسٹ مارٹم کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا۔ کھوکھرا پار پولیس کے مطابق لاش 3 سے 4 دن پرانی ہے جس کا گلا کٹا ہوا ہے۔ تاہم، پولیس فوری طور پر مقتول کی شناخت نہیں کر سکی جس کی عمر 42 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ موت کا درست تعین ہو سکے گا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کٹھ منڈو (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) نیپال میں آسمانی بجلی گرنے سے 2 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق محکمہ نیشنل ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن اینڈ مینجمنٹ اتھارٹی کے حکام نے ایک خبر نشر کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ نیپال کے علاقے ضلع کائلا لی اور ضلع مکوانپور میں 2 افراد کی ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں۔ ہلاک شدگان میں 1 بچہ اور 1 شخص شامل ہے۔ دیگر رپورٹ کے مطابق ضلع کھوٹانگ میں 2 بچے اور 1 معمر خاتون بھی زخمی ہوئیں ہیں، جہاں مزید ہلاکتوں کے خدشات بتائے گئے ہیں۔ حکام نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ گرج چمک کے دوران گھروں کے...
    اسلام ٹائمز: اجلاس سے خطاب میں علماء و مشائخ نے کہا کہ پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ، افغانستان، قطر و دیگر مسلم حکمران ایران پر اسرائیلی بزدلانہ حملہ کیخلاف سفارتی کوششیں تیز کردیں، پاکستان کی حکومت، علماء و عوام برادر اسلامی ملک ایران کے شانہ بشانہ اور ان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، ایران کو فلسطین کی حمایت کی سزا دی جارہی ہے۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ متحدہ علماء محاذ پاکستان میں شامل مختلف مکاتب فکر کے 300 سے زائد جید علماء مشائخ خطباء و آئمہ مساجد نے اجتماعات جمعہ سے اسرائیل کی جانب سے برادر اسلامی پڑوسی ملک ایران کی جوہری تنصیبات پر حملے اور چیف آف اسٹاف جنرل محمد باقری، پاسداران انقلاب کے سربراہ جنرل حسین سلامی، ڈپٹی...
    اسرائیلی حملے کے بعد ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل اپنی احمقانہ اور سفاکانہ جارحیت پر پچھتائے گا، اسے بھرپور جواب دیں گے۔ ایرانی صد نے ٹی وی پر اپنے خطاب میں شہریوں سے درخواست کی  کہ حکومت کے پیچھے کھڑے رہیں اور ایسی خبروں پر بھروسہ نہ کریں، جس کا مقصد ملک کو کمزور کرنا ہے۔ دریں اثنا، عراق نے تمام پروازیں معطل کر دیں جبکہ ایران کے حمایت یافتہ گروپوں نے کارروائی کی دھمکی دی ہے، اور حزب اللہ اور حوثیوں نے تہران کی حمایت میں بیانات جاری کیے ہیں۔ واضح رہے کہ اسرائیل کی جانب سے ایران پر حملوں میں پاسدارانِ انقلاب کے سربراہ، ایرانی آرمی چیف اور6 جوہری سائنسدانوں سمیت...
    ایک بیان میں ایم ڈبلیو ایم کے وائس چیئرمین نے کہا کہ عالمی دہشت گرد اسرائیل اور اس کا سرپرست امریکہ مشرق وسطیٰ کو بدامنی، تباہی اور جنگ کی آگ میں جھونکنے کے درپے ہیں، یہ ناپاک سازش صرف ایران نہیں، بلکہ ہر آزاد اور غیرت مند مسلم ملک کے خلاف ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے وائس چیئرمین علامہ سید احمد اقبال رضوی نے کہا ہے کہ امریکی سرپرستی میں اسرائیل کی جانب سے برادر اسلامی ملک ایران پر ہونے والی کھلی جارحیت کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، یہ حملہ صرف ایران کی خودمختاری پر نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کے وقار، وحدت اور سلامتی پر حملہ ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا...
    احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ کھلی دہشتگردی اور عالمی قوانین کی بدترین خلاف ورزی ہے، امریکہ اور اسرائیل کا اتحاد عالم اسلام کے لیے مسلسل خطرہ بنا ہوا ہے، ایران کی اعلیٰ قیادت اور عوام نے ہمیشہ امتِ مسلمہ کے مفادات کا دفاع کیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کراچی ڈویژن کے صدر علامہ شیخ محمد صادق جعفری نے ضلع غربی کی جانب سے ایران پر اسرائیلی دہشتگردانہ حملوں اور قیمتی جانوں کے ضیاع کے خلاف جامع مسجد حیدری، اورنگی ٹاؤن نمبر 10 کے باہر منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کیا۔ مظاہرے میں بڑی تعداد میں کارکنان، اور تنظیمی ذمہ داران شریک ہوئے۔ مظاہرین نے...
    تھائی لینڈ(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔13جون 2025)ائیرانڈیا کے جہاز میں بم کی اطلاع ملنے کے بعد طیارے کف تھائی لینڈ کے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ،پروازاے آئی 379 نے بحفاظت لینڈ کر لیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر انڈیا کے مسافر طیارے نے بم کی موجودگی کی اطلاع کے باعث پھوکٹ ائر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے،ایئرپورٹ انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے متعلقہ منصوبے پر عمل کیا،شنہوا کے مطابق تھائی لینڈ کے پھوکٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ کو تھائی لینڈ کے تفریحی جزیرے پھوکٹ سے دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں بم کی موجودگی کی اطلاع موصول کے باعث طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی ایئرلائن...
    بنکاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) ایئر انڈیا کے مسافر طیارے نے بم کی موجودگی کی اطلاع کے باعث پھوکٹ ائر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔(جاری ہے) شنہوا کے مطابق تھائی لینڈ کے پھوکٹ انٹر نیشنل ایئرپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ جمعہ کو تھائی لینڈ کے تفریحی جزیرے پھوکٹ سے دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز میں بم کی موجودگی کی اطلاع موصول کے باعث طیارے نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔پروازاے آئی 379 نے بحفاظت لینڈ کر لیا ہے ، ایئرپورٹ انتظامیہ نے ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے متعلقہ منصوبے پر عمل کیا۔ ■
    اپنے ایک جاری بیان میں فلسطین کی مقاومت اسلامی کا کہنا تھا کہ آج ایران اپنی مستقل قومی پالیسی، فلسطین اور مقاومت کی حمایت میں اپنے ثابت موقف کی وجہ سے بھاری قیمت ادا کر رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے ایک جاری بیان میں اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف تازہ ترین صیہونی جارحیت کی مذمت کی۔ حماس نے صیہونی حملے کو خطرناک تبدیلی اور امت کے اصلی دشمن کے ساتھ جنگ کی تباہ کن نوعیت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ صیہونیوں کی یہ دشمنی صرف فلسطینیوں تک ہی محدود نہیں بلکہ سارے خطے اور امت اسلامی کے ساتھ ہے۔ آج صبح غاصب اسرائیل کی اسلامی جمہوریہ ایران کے خلاف وسیع پیمانے پر جارحیت ایک...
    امریکی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل ڈین ٗکین نے جمعرات کو اعلان کیا کہ بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی (IAEA) کی جانب سے ایران کے بارے میں جاری کردہ ایک نئی رپورٹ پریشان کن ہے اور امریکہ اس پیش رفت پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔ ڈین کین نے امریکی کانگریس کے اراکین کو بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ بین الاقوامی برادری اس بات پر غور کر رہی ہے کہ ایجنسی کے اس تازہ ترین فیصلے کے بعد ایسا کیا کیا جائے کہ جس میں ایران کو جوہری عدم پھیلاؤ کی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کرنے والا قرار دیا جائے۔ دوسری طرف جرمن وزیر خارجہ جوہان وڈے فل نے جمعرات کو روم میں اپنے اطالوی ہم...
    فلپائن سے تعلق رکھنے والا ایک معالج کئی برسوں سے بیماروں کو زہریلے سانپوں سے کٹواکر ان کا علاج کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: برازیل کا جزیرہ جہاں دنیا کے زہریلے ترین سانپوں کا راج ہے منڈاڈو کا ایک متنازع معالج روزالیو کلِٹ مختلف بیماریوں کے علاج کے لیے پٹ وائپر سانپ کے زہر کا استعمال کرتا ہے۔ اس کا دعویٰ ہے کہ کئی سال قبل اپنے پالتو وائپرز میں سے ایک نے اسے کاٹا لیا تھا جس کی وجہ سے اس نے سانپ کے زہر کی شفا بخش خصوصیات حادثاتی طور پر دریافت کیں۔ اس کا کہنا ہے کہ اس وقت وہ کئی بیماریوں سے لڑ رہا تھا لیکن سانپ کے ڈسنے کے کچھ ہی دنوں بعد اسے کافی...
    پشاور: وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ عمران خان سے مشاورت اور منظوری کے بغیر خیبرپختونخوا کا بجٹ منظور نہیں کیا جائے گا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنا پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اڈیالہ میں عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ علی امین گنڈا پور نے کہا کہ فارم 47 کی جعلی حکومت پچھلے ڈیڑھ سال سے مسلسل میری عمران خان صاحب سے ملاقات میں رخنے ڈالتی آئی ہے اور حساس ترین صوبے کا وزیراعلیٰ ہونے کے باوجود صرف چند بار ہی میں اپنے لیڈر سے مل سکا ہوں-  انہوں نے کہا کہ اب جبکہ ہم مالی...
    وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ نےکہا ہےکہ لگتا ہے ایران کی ایٹمی صلاحیت پر حملہ ہونے جا رہاہے، امریکا ایران کو ایٹمی صلاحیت تک نہیں پہنچنے دینا چاہتا، امریکا کسی صورت ایران کو نیوکلیئر صلاحیت استعمال نہیں کرنے دینا چاہتا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ 27 سال پہلے ایٹمی دھماکے کئے اور ایٹمی قوت ہے، اللہ تعالیٰ نے معرکہ حق میں پاکستان کو سرخرو کیا، جنگ میں بھارت کے ساتھ اسرائیل شریک تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو کوشش کرنی چاہیے ایران پر حملہ نہ ہو، ایران پر حملہ ہوا تو ایران کا بھی ردعمل آئے گا، کوشش ہو رہی ہو گی کہ ایران...
    اسلام آباد: ایئرپورٹس سیکورٹی فورس (اے ایس ایف) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے بحرین جانے والی پرواز کے مسافر سے 888 گرام آئس منشیات برآمد کر لی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایئرپورٹس سیکیورٹی فورس کے عملے کارروائی کے دوران مسافر شعیب علی  بخش کے سامان سے منشیات برآمد کرلیں، جنہوں نے منشیات نہایت مہارت سے ٹرالی بیگ میں چھپا رکھی تھی۔ اے ایس ایف کے عملے نے اسکیننگ کے دوران سامان کو مشتبہ قرار دیا اور بعد ازاں تفصیلی تلاشی کے دوران چھپائی گئی منشیات برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ آئس منشیات کے ساتھ اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا...
    تہران سے جاری اپنے بیان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کا پہلے سے زیادہ طاقتور اور تباہ کُن جواب دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ایران پر اسرائیل کے ممکنہ حملے کی اطلاعات پر سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے کمانڈر نے کہا ہے اسرائیل کے کسی بھی حملے کا پہلے سے کہیں زیادہ طاقت سے بھرپور جواب دیا جائے گا۔ تہران سے جاری اپنے بیان میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے کمانڈر جنرل حسین سلامی نے کہا کہ اسرائیلی جارحیت کا پہلے سے زیادہ طاقتور اور تباہ کُن جواب دیا جائے گا۔ خبر ایجنسی کے مطابق ایران اور اسرائیل نے گزشتہ سال ایک دوسرے پر میزائل حملے کیے تھے۔ واضح رہے کہ امریکی...
    امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن — فائل فوٹو  امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام ووٹ بینک اور کرپشن کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے پریس کانفرنس میں کہا کہ11 کروڑ پاکستانی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی گزار رہے ہیں، غربت کی لکیر 4 فیصد نیچے آ گئی ہے۔اُنہوں نے کہا کہ بجٹ پیش ہو چکا، اس پر وزیر صاحب نے پریس کانفرنس بھی کرلی۔امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کہا کہ 111 محکموں کو ٹیکس سے استثنیٰ دیا گیا، اسپیکر اور چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں 600 فیصد اضافہ کر دیا گیا۔
    آج احمد آباد ایئرپورٹ کے قریب ‘میگھانی نگر’ کے علاقے میں ایک مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اس میں تقریباً 130 سے 133 مسافر سوار تھے، تاہم حتمی تعداد کا تعین ابھی باقی ہے۔ حادثہ لینڈنگ یا ٹیک آف کے دوران پیش آیا، اس کی اصل وجہ ابھی معلوم نہیں ہوسکی۔ حادثے کے مقام پر گہرے دھوئیں کے بادل نظر آئے اور فوری طور پر ریسکیو ٹیمیں، فائر بریگیڈ اور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں۔ واقعے کے بعد سڑکیں بند کر کے علاقے کو محفوظ بنایا گیا۔ ابتدائی رپورٹس میں کسی جانی نقصان کی تصدیق ابھی نہیں ہوئی۔ تاہم حادثے کی مکمل تفتیش جاری ہے۔ حکام کے مطابق تمام پہلوئوں کا جائزہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برلن: جرمنی کے دارالحکومت برلن میں اسلام مخالف حملوں اور امتیازی سلوک کے واقعات 2024 میں خطرناک حد تک بڑھ گئے۔ ایک نئی رپورٹ کے مطابق صرف ایک سال میں ایسے 644 واقعات ریکارڈ کیے گئے، جو پچھلے سال کے مقابلے میں تقریباً 70 فیصد اضافہ ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلاموفوبیا پر نظر رکھنے والے ادارے CLAIM کی شریک ڈائریکٹر ریما حنانو نے بدھ کو پریس کانفرنس میں انکشاف کیا کہ برلن میں روزانہ اوسطاً دو اسلام مخالف واقعات پیش آئے، جن میں زیادہ تر متاثرہ خواتین تھیں۔انہوں نے کہا کہ “ہماری رپورٹ ایک پریشان کن تصویر پیش کرتی ہے۔ 2024 میں درج کیے گئے 644 واقعات اس بات کا ثبوت ہیں کہ اسلام مخالف نسل...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: پہلی حج پرواز سعودی عرب سے 340 حجاج کرام کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی۔ایئر پورٹ پر وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری، حکام وزارت مذہبی امور نے حجاج کا استقبال کیا۔اس موقع پراسلام آباد ایئرپورٹ کے مینجر آفتاب گیلانی نے کہا کہ پوسٹ حج آپریشن 10 جولائی تک جاری رہے گاان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے بعد مدینہ منورہ سے بھی اسلام آباد واپسی کی پروازیں آئیں گی، آپریشن میں 30 ہزار سے زائد حجاج اسلام آباد واپس پہنچیں گے۔آفتاب گیلانی نے کہا کہ پوسٹ حج آپریشن کےلیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر تمام انتظامات مکمل ہیں۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کیا کبھی آپ نے سوچا ہے کہ بغیر خلا میں جائے، خلا میں سیلفی کیسے لی جا سکتی ہے؟ سننے میں ناممکن لگتا ہے، لیکن اب یہ حقیقت بن چکی ہے  اور وہ بھی مفت!معروف یوٹیوبر اور ناسا کے سابق انجینئر مارک روبر نے ایک منفرد منصوبے کے ذریعے یہ خواب پورا کر دکھایا ہے۔ مارک نے گوگل پکسل، ٹی موبائل اور اپنی کمپنی کرنچ لیبز کے اشتراک سے ایک سیٹلائٹ خلا میں بھیجا ہے جس کا نام ہے: SETGUS۔ یہ سیٹلائٹ خاص طور پر اس لیے ڈیزائن کیا گیا ہے کہ آپ کی تصویر کو خلا میں زمین کے بیک گراؤنڈ کے ساتھ دکھا کر دوبارہ آپ تک پہنچا سکے۔بس آپ کو اسپیس سیلفی کی ویب سائٹ...
    مظفرآباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت نے مالی سال 2025-26 کے بجٹ میں ملک کے سب سے بڑے سوشل سیفٹی نیٹ ”بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام“ (BISP) کو وسعت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ بجٹ تجاویز کے مطابق یہ پروگرام اب آزاد جموں و کشمیر، گلگت بلتستان، اور خیبرپختونخوا کے نئے ضم شدہ اضلاع تک پھیلایا جائے گا۔ بجٹ میں شامل نکات کے مطابق کفالت پروگرام کا دائرہ کار بھی نمایاں طور پر بڑھا دیا جائے گا، جس کے تحت اب ایک کروڑ خاندانوں کو مالی امداد فراہم کی جائے گی۔ حکومت نے اس اقدام کے لیے گرانٹس کی مد میں 1928 ارب روپے مختص کیے ہیں، جو ملک کی سوشیو اکنامک بہتری کے لیے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی تھنک ٹینک نے بڑا انکشاف کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام دنیا بھرمیں تیزی سے پھیل رہا ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ایک عیسائی کی پیدائش کے مقابلے میں 3 افراد عیسائیت چھوڑ رہے ہیں ۔ رجحان برقرار رہا تو اسلام جلد دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔تھنک ٹینک پیو ریسرچ سینٹر کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2010 سے 2020 کے درمیان دنیا میں مسلمانوں کی تعداد سب سے زیادہ بڑھی، جس کے بعد مذہب سے غیر منسلک افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔امریکی تھنک ٹینک کی تازہ ترین عالمی مذہبی آبادی کی رپورٹ نے یہ انکشاف کیا ہے کہ اگرچہ عیسائیت کے ماننے والوں کی تعداد 122 ملین سے بڑھ کر 2.3 ارب...
    تحقیق کاروں نے کہا ہے کہ بالغ افراد کا اسلام قبول کرنا یا ترک کرنا اس اضافے میں نمایاں کردار نہیں رکھتا۔ رپورٹ کے مطابق، عیسائیت میں 1.8 فیصد کمی ہوئی، خاص طور پر یورپ، شمالی امریکہ، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں جہاں غیر مسیحی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دنیا بھر میں تیزی سے اسلام کے پھیلاو کے متعلق امریکی تھنک ٹینک نے انکشاف کیا ہے کہ ایک عیسائی کی پیدائش کے مقابلے میں 3 افراد عیسائیت چھوڑ رہے ہیں، رجحان برقرار رہا تو اسلام جلد دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن جائے گا۔ تھنک ٹینک پیو ریسرچ سینٹر کی تازہ رپورٹ کے مطابق 2010 سے 2020 کے درمیان دنیا میں مسلمانوں کی تعداد سب سے زیادہ بڑھی،...
    ایک حالیہ سرکاری سروے میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں کینسر کے 80 فیصد مریضوں کا علاج پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے کینسر اسپتالوں میں ہوتا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اقتصادی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے کینسر اسپتالوں میں کینسر کے مریضوں میں مرض کا اسٹیج اور مریض کی مالی حیثئت کو ملحوظ خاطر رکھے بغیر بلا تفریق علاج کیا جاتا ہے۔ اٹامک انرجی کینسر اسپتالوں میں سالانہ دس لاکھ مریضوں کا پروسیجر کیا جاتا ہے جبکہ 40 ہزار کینسر کے نئے مریضوں کا علاج کیا جاتا ہے۔ اس وقت اٹامک انرجی کینسر اسپتالوں میں 2600 کے لگ بھگ عملہ ہے جن میں اڑھائی سو ڈاکٹر،76 میڈیکل فزیشن ،47 بائیو میڈیکل...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبر پختونخوا کے وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور نے اسلام آباد میں احتجاج کے دوران ہتھیار لانے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مقابلہ کرنے کا اعلان کردیا۔ علیمہ خان کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے پہلے میڈیا سے درخواست کی کہ وہ ان کا کلپ نہ کاٹیں کیونکہ جب بھی وہ کوئی ایسی بات کرتے ہیں تو ان کا کلپ کاٹ دیا جاتا ہے، وہ خود بات کر رہے ہیں اس لیے میڈیا کو مسئلہ نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس دفعہ وہ آئیں گے تو ہتھیار ساتھ لے کر آئیں گے، پچھلی دفعہ وہ آئے تو انہیں گولیاں ماری گئیں کیونکہ وہ...
    زیرِ زمین پانی کی بے تحاشہ نکاسی، بلند و بالا عمارتوں کی غیر منصوبہ بندی تعمیر زمین کو کمزور کر رہی ہے لانڈھی، ملیر میں زمین 6 سال میں 15۔7 سینٹی میٹر دھنس چکی ہیں، سنگاپور کی رپورٹ میں انکشاف کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی کے علاقے لانڈھی اور ملیر میں زمین کے دھنسنے کا خطرہ بڑھ چکا ہے، جس سے مستقبل میں زلزلوں کے خطرات میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔ ماہرین ارضیات نے خبردار کیا ہے کہ زیرِ زمین پانی کی بے تحاشہ نکاسی اور بلند و بالا عمارتوں کی غیر منصوبہ بندی تعمیر زمین کو کمزور کر رہی ہے۔سنگاپور کے ماہرین ارضیات کی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملیر اور لانڈھی کے علاقے سال 2014 سے...
    ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے کہا ہے کہ ’مجھے صدر کے بارے میں اپنی کچھ پوسٹس پر افسوس ہے‘۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی ایک پوسٹ میں ٹیسلا کے سربراہ ایلون مسک نے کہا ہے کہ ’ مجھے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بارے میں اپنی کچھ پوسٹس پر افسوس ہے‘۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ اور ایلون مسک کی دوستی ختم، امریکی صدر کی سخت نتائج کی دھمکی انہوں نے اس حوالے سے ایک معنی خیز جملہ بھی لکھا ہے کہ ’ گزشتہ ہفتے وہ بہت دور چلے گئے‘۔ I regret some of my posts about President @realDonaldTrump last week. They went too far. — Elon Musk (@elonmusk) June 11, 2025 یادر ہے کہ ایلون مسک کا شمار...
    حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل شروع، پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) حجاج کرام کی وطن واپسی کا آپریشن باقاعدہ طور پر شروع ہو گیا ہے۔ پہلی حج پرواز سعودی عرب کے مقدس شہر جدہ سے پی آئی اے کی پرواز PK-732 کے ذریعے 340 عازمین حج کو لے کر صبح 3 بج کر 12 منٹ پر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہنچی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ منیجر آفتاب گیلانی کے مطابق حجاج کرام کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری، وزارت مذہبی امور کے ایڈیشنل ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر حج سمیت ایئرپورٹ انتظامیہ کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔ آفتاب...
    امریکا کے شہر لاس اینجلس میں جاری مظاہروں کی کوریج کے دوران ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں نیشنل گارڈ کے ایک اہلکار نے براہ راست رپورٹنگ کر رہی ایک آسٹریلوی خاتون رپورٹر کو ربڑ کی گولی مار دی۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور شدید عوامی ردعمل سامنے آیا۔ خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق، آسٹریلوی چینل 'نائن نیوز' کی رپورٹر لورین توماسی لاس اینجلس میں غیر قانونی تارکین وطن کے حق میں جاری احتجاج کی کوریج کر رہی تھیں کہ عقب میں کھڑے ایک نیشنل گارڈ اہلکار نے انہیں ربڑ کی گولی مار دی۔ چینل کی جاری کردہ ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ گولی لگتے ہی لورین توماسی درد سے...
    برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ غزہ پر حکومتی موقف سے متفق نہ ہونے والے فارن آفس کے ملازمین مستعفی ہونے پر غور کرسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فارن آفس کے 300 سے زائد ملازمین نے غزہ پر اسرائیلی طرز عمل کے حوالے سے حکومتی تعاون پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملازمین نے اپنے خدشات کا اظہار فارن سیکریٹری ڈیوڈ لیمی کے نام ایک خط میں کیا تھا۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ ملازمین نے اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت اور اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کرنے کا معاملہ اٹھایا تھا۔ فارن آفس کا کہنا ہے کہ عملے کے پاس تحفظات کے اظہار کا نظام...
    پہلی حج پرواز سعودی عرب سے 340 حجاج کرام کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی۔ ایئر پورٹ پر وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری، حکام وزارت مذہبی امور نے حجاج کا استقبال کیا۔ اسلام آباد ایئرپورٹ کے مینجر آفتاب گیلانی نے کہا کہ پوسٹ حج آپریشن 10 جولائی تک جاری رہے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک ہفتے بعد مدینہ منورہ سے بھی اسلام آباد واپسی کی پروازیں آئیں گی، آپریشن میں 30 ہزار سے زائد حجاج اسلام آباد واپس پہنچیں گے۔ آفتاب گیلانی نے کہا کہ پوسٹ حج آپریشن کےلیے اسلام آباد ایئرپورٹ پر تمام انتظامات مکمل ہیں۔ Post Views: 2
    میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ ملازمین نے اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت اور اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین کو نظر انداز کرنے کا معاملہ اٹھایا تھا۔ اسلام ٹائمز۔ برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ غزہ پر حکومتی موقف سے متفق نہ ہونے والے فارن آفس کے ملازمین مستعفی ہونے پر غور کرسکتے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فارن آفس کے 300 سے زائد ملازمین نے غزہ پر اسرائیلی طرز عمل کے حوالے سے حکومتی تعاون پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملازمین نے اپنے خدشات کا اظہار فارن سیکریٹری ڈیوڈ لیمی کے نام ایک خط میں کیا تھا۔ میڈیا رپورٹ میں کہا گیا کہ ملازمین نے اسرائیل کو اسلحہ کی فروخت اور اسرائیل کی جانب...
    سعودی عرب سے پاکستانی حجاج کرام کی واپسی کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے، اس سلسلے میں پہلی پرواز پی کے 732 جدہ سے اسلام آباد پہنچ گئی۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر خوشی اور روحانی جوش کا سماں اس وقت دیکھا گیا جب پہلی حج پرواز سعودی عرب سے حجاج کو لے کر پاکستان پہنچ گئی۔ یہ بھی پڑھیں:سعودی عرب، حجاج کرام میں قرآن پاک کے نسخوں کی تقسیم پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (PIA) کی خصوصی پرواز جدہ سے روانہ ہو کر پیر کی شب اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اتری، جس میں سرکاری اور پرائیویٹ اسکیم کے تحت جانے والے پاکستانی عازمینِ حج شامل تھے۔ وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے حاجیوں کا استقبال کیا۔جب کہ اس موقع...
    ویسٹ انڈیز کے سابق وائٹ بال کپتان نیکولس پورن نے بین الاقوامی کرکٹ سے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ 29 سالہ پورن نے ویسٹ انڈیز کے سب سے زیادہ ٹی20 میچز کھیلنے اور سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی کے طور پر اپنے کیریئر کا اختتام کیا۔ پورن نے 106 ٹی20 انٹرنیشنل میچز میں 2275 رنز بنائے جبکہ 61 ون ڈے میچز میں ان کا مجموعہ 1983 رنز رہا۔ وہ 2023 کے ون ڈے ورلڈ کپ کوالیفائرز میں ویسٹ انڈیز کے اخراج کے بعد سے کسی ون ڈے میچ میں نظر نہیں آئے تھے، اور حال ہی میں انگلینڈ کے خلاف ٹی20 سیریز کے لیے بھی انتخاب سے انکار کر چکے تھے۔ تاہم ان کی ریٹائرمنٹ اس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر اسامہ رضی نے چرم قربانی مہم کے سلسلے میں نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں ضلع وسطی کے مرکزی کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں موجود کارکنوں سے ملاقات کی۔ اسامہ رضی نے کہا کہ جماعت اسلامی کے کارکنان عید الاضحی کے دن اپنی خوشیاں قربان کر کے اورقربانی کی کھالیں جمع کر کے دراصل وسائل سے محروم طبقے اور سفید پوش خاندانوں کے لیے وسائل اکٹھا کرتے ہیں تاکہ انہیں تعلیم، علاج معالجہ اور دیگر ضروریات باوقار انداز میں مہیا کی جا سکیں۔ وہ یہ کام صرف اللہ کی رضا کے لیے اور بلا معاوضہ کرتے ہیں۔ دورے کے موقع پر امیر جماعت اسلامی ضلع وسطی سید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(نمائندہ جسارت)قاسم آباد میںپولیس چوکی پر کریکر حملہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،رسالہ روڈ پر دکان خاکستر، نسیم نگر پولیس نے انتہائی مطلوب فراڈی کو دھرلیا۔ تفصیلات کیمطابق منگل کی صبح قاسم آباد چیک پوسٹ ون فائیو پر نامعلوم دہشت گردوں نے دیسی ساختہ کریکر بم سے حملہ کیا، جس کی آواز دور دور تک سنی گئی، اس واقعے کے بعد اطراف کے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا اور بھگدڑ مچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی نشاندہی کی کوشش کررہے ہیں۔
    بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے دیگر دو بہنوں کے ہمراہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے بعد راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج سلمان اکرم راجا سمیت کسی وکیل کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، مجھے بھی آج باہر بٹھائے رکھا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے پور ے ملک میں احتجاجی تحریک شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور علی امین گنڈاپور سے کہا کہ معاشی ٹیم کو بجٹ پر مشاورت کی اجازت دی جائے۔ بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے دیگر دو بہنوں کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> شکارپور (نمائندہ جسارت) امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے شکارپور سے معصوم بچے انس تھہیم کے اغوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے مراد علی شاہ حکومت کی ناکامی قرار دیتے ہوئے معصوم بچے کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ جب تک فرض شناس اور وڈیروں بنگلوں پر حاضری نہ دینے والے پولیس افسران کو تعینات نہیں کیا جاتا اس وقت تک شکارپور سمیت سندھ میں امن کا قیام ممکن نہیں کیونکہ ان بنگلوں سے ہی جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی ہوتی ہے۔ شکارپور کا ایک پولیس افسر پہلے بھی ایسا انکشاف کر چکا ہے۔ صوبائی مشیر کے پولیس اسکواڈ کے ذریعے ڈاکوؤں کو اسلحہ فراہم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">  محراب پور(جسارت نیوز)دو گروہی تصادم، ایک شخص جاں بحق، 9 زخمی ہوگئے،پہلا گروہی تصادم گاؤں فیض محمد راجپر میں پیش ا?یا جہاں رشتہ داری کے تنازعہ پر راجپر برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوگیا، جس میں کلہاڑی، ڈنڈے چل گئے اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا، تصادم میں بابر راجپر ولد علی دوست راجپر جاں بحق ہوگیا، محمد نیاز ولد غلام حسین راجپر، علی دوست ولد غلام مرتضی راجپر، محمد نوید ولد علی دوست راجپر زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کر دیا ہے،متاثرہ فریق کے مطابق غلام مرتضیٰ، محمد جلال اور محمد راشد اور دیگر نے حملہ کیا ہے، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہے، دوسرا گروہی تصادم مورو پولیس تھانہ کی حدود چوہان کالونی...
    وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ حالیہ جنگ میں معاشی طور پر مضبوط ملک کو شکست فاش دی ہے، معاشی میدان میں بھی مخالفین کو شکست دے کر ملکی مستقبل تابناک بنانے کے لیے پُرعزم ہیں، ملکی سلامتی و دفاع کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قوم کی محنت سے ملک اب ٹیک آف کی پوزیشن میں آگیا ہے، موجودہ بجٹ میں معاشی ترقی پر خصوصی توجہ مرکوز کی ہے۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے حجاج کرام کو حج کی مبارکباد دی، وزیراعظم نے فلسطین میں جاری اسرائیلی بربریت کی شدید مذمت کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان چین سے جے-35 اسٹیلتھ، جے-500 اواکس طیاروں اور ایچ کیو-19 بیلسٹک میزائل دفاعی نظام خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے جس کے بعد چینی دفاعی کمپنیوں کے شیئرز میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف امریکی نشریاتی بلوم برگ کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ شنیانگ ائیر کرافٹ کارپوریشن کے تیار کردہ جے-35 کی عالمی مارکیٹ میں پہلی برآمد ہوگا، یہ طیارہ اپنی جدید اسٹیلتھ صلاحیتوں کی بدولت دشمن کے فضائی علاقے میں گھسنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جے-500 اواکس طیارہ اپنے کمپیکٹ سائز کی وجہ سے پاکستان کی فضائی نگرانی کی صلاحیتوں کو نا صرف مضبوط کرے گا اور علاقائی...
    سٹی 42:وفاقی بجٹ 2025-26 کےلئے قومی اسمبلی کا اجلاس کچھ دیر بعد ہونے والا ہے  کوئٹہ سے اسلام آباد آنے والی فلائی جناح کی پرواز تاخیر کا شکار  ہوگئی ، بلوچستان سے تعلق رکھنے والے بیشتر ممبر قومی اسمبلی  کوئٹہ ائیرپورٹ پر موجود  ہیں ،  انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پرواز 6 بجکر 45 منٹ پر روانہ ہوں گی۔  ممبران  اسمبلی  بجٹ سیشن میں شرکت کے لیے کوئٹہ سے  اسلام آباد جا رہے تھے ۔بجٹ تقریر چند ہی منٹ بعد شروع ہونے والی ہے جس میں کوئٹہ کے ممبر ان کی شرکت مشکل ہوگئی ہے  فیصل قریشی لائیو شو میں سوال پر برہم ہو گئے
     وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس اب سے کچھ دیر میں ہوگا۔رپورٹ کے مطابق اجلاس سے قبل پارلیمنٹ ہاؤس کی کمیٹی روم 2 میں انتظامات مکمل کرلیے گئے۔وزیراعظم شہباز شریف کا اسٹاف پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گیا، وفاقی کابینہ نئے مالی سال کی بجٹ تجاویز کی منظوری دے گی۔ذرائع نے کہا کہ کابینہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دے گی۔آئندہ مالی سال 2025-26 کے لیے تقریباً 17 ہزار 600 ارب روپے سے زائد حجم کا وفاقی بجٹ آج شام 5 بجے اسپیکر ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔اجلاس میں شرکت کے لیے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پارلیمنٹ ہاوس پہنچ گئے، وزیر خزانہ کچھ دیر پعد کابینہ کو بجٹ...
    اقتصادی سروے رپورٹ سامنے آگئی ہے جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران لاکھوں پاکستان روزگار کیلیے بیرون ملک چلے گئے ہیں۔ اقتصادی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بیرون ملک کام کیلئے جانے والوں کی تعداد سب سے زیادہ پنجاب سے ہے، جہاں سے ایک سال کے دوران 4 لاکھ 4 ہزار 345 افراد بیرون ملک گئے۔ رپورٹ کے مطابق خیبر پختونخواہ سے بیرون ملک کام کیلئے جانے والے افراد کی تعداد 1 لاکھ 87 ہزار ہے، سندھ سے 60 ہزار 424 افراد بیرون ملک کام کیلئے گئے ہیں۔ اسی طرح قبائلی علاقوں سے 29 ہزار 937 افراد بیرون ملک کام کیلئے گئے جبکہ آزاد کشمیر سے بیرون ملک جانے والی لیبر کی...
    کراچی کے علاقے لانڈھی اور ملیر میں زمین کے دھنسنے کا خطرہ بڑھ چکا ہے، جس سے مستقبل میں زلزلوں کے خطرات میں بھی اضافہ ہوسکتا ہے۔ ماہرین ارضیات نے خبردار کیا ہے کہ زیرِ زمین پانی کی بے تحاشہ نکاسی اور بلند و بالا عمارتوں کی غیر منصوبہ بندی تعمیر زمین کو کمزور کر رہی ہے۔ سنگاپور کے ماہرین ارضیات کی ایک تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ملیر اور لانڈھی کے علاقے سال 2014 سے 2020 کے دوران 15.7 سینٹی میٹر تک زمین میں دھنس چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق زمین کے دھنسنے کی یہ رفتار دنیا کے تیزی سے دھنسنے والے شہروں میں شمار کی گئی ہے، جو صرف چین کے شہر تیانجن کے بعد...
    — فائل فوٹو پاکستانی حجاج کرام کی وطن واپسی کا آپریشن کل سے شروع ہوگا۔منیجر اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آفتاب گیلانی نے کہا ہے کہ پوسٹ حج آپریشن 11 جون سے شروع ہوگا، پہلی حج پرواز صبح 3 بجے جدہ سے اسلام آباد پہنچے گی۔آفتاب گیلانی نے کہا ہے کہ پہلی پرواز سے 307 حجاج کرام وطن واپس پہنچیں گے اور پوسٹ حج آپریشن 10 جولائی تک جاری رہے گا۔ اسلامی عبادات میں ’’حج‘‘ کا مقام اور اس کی عظمت و اہمیتڈاکٹر امان اللہ اچکزئی’’حج ‘‘اسلامی عبادات... ان کا کہنا ہے کہ ایک ہفتے بعد مدینہ منورہ سے بھی اسلام آباد واپسی کی پروازیں آئیں گی، آپریشن میں 30 ہزار سے زائد حجاج اسلام آباد واپس پہنچیں گے۔آفتاب گیلانی کا...
    کراچی: ویسٹ انڈیز کے کرکٹر نکولس پوران نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ نکولس پوران نے 106 ٹی 20 میچز میں ویسٹ انڈیز کی طرف سے سب سے زیادہ 2 ہزار 275 رنز بنائے، وکٹ کیپر بیٹر ویسٹ انڈیز کی طرف سے سب سے زیادہ ٹی 20 میچز کھیلنے والے کرکٹر ہیں۔ وکٹ کیپنگ کرتے ہوئے نکولس پوران نے ٹی ٹونٹی میں 63 کیچ لئے اور 8 بیٹرز کو اسٹمپ کیا، 29 سالہ پوران نے 61 ون ڈے میچوں میں 1983 رنز بنائے اور وکٹوں کے پیچھے 25 شکار کئے۔
    ویسٹ انڈیز کے وکٹ کیپر بیٹر نکولس پوران نے 29 برس کی عمر میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کا کہنا ہے کہ نکولس پوران نے اپنے فیصلے سے بورڈ کو آگاہ کر دیا ہے۔ نکولس پوران ویسٹ انڈیز کے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ نکولس پوران ورلڈ کلاس کھلاڑی اور گیم چینجر ہیں۔ کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ نکولس پوران کے ویسٹ انڈیز کرکٹ کے لیے کارناموں کو سیلوٹ پیش کرتے ہیں۔ کرکٹ ویسٹ انڈیز نے ان کے لیے مستقبل میں نئے سفر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ نکولس...
    بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے گزشتہ ماہ پونچھ کے دورے کے دوران اعلان کیا تھا کہ سرحدی اضلاع میں مزید بنکر بنائے جائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نریندر مودی کی زیرقیادت بھارتی حکومت اپنے جنگی جنون کے تحت پونچھ، راجوری، سانبہ، کٹھوعہ اور جموں اضلاع میں مزید بنکر تعمیر کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق حکام نے بتایا کہ متعلقہ ضلعی انتظامیہ اپنے علاقوں میں اضافی بنکر تعمیر کرنے کی تجاویز پیش کریں گی، خاص طور پر پونچھ شہر میں بھی نئے بنکر تعمیر کئے جا رہے ہیں جو کنٹرول لائن پر واقع بھی نہیں ہے۔ بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے گزشتہ ماہ پونچھ کے دورے کے دوران...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کے انتہاپسند ہندوتوا نظریے سے پورے خطے کو خطرات لاحق ہیں۔ ایوانِ صدر پریس ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں نے ملاقات کی، جس میں صدر مملکت نے سب کو عید کی مبارک باد پیش کی۔ صدر زرداری نے کہا کہ ہمارے کارکن ہماری قوت ہیں، یہ مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑے رہے۔ ہمیں اپنے ملک اور دھرتی سے وفا کرنی ہے، ترقی کے لیے كام کرنا ہے۔ ملکی معیشت کو مضبوط بنیادوں پر استوار کرنے اور خود کفیل بنانے پر...
    آسٹریلوی چینل9 سے وابستہ صحافی لورین توماسی لاس اینجلس میں رونما ہنگاموں کی رپورٹنگ کے دوران ربڑ کی گولی لگنے سے زخمی ہو گئیں، انہیں گولی لگنے کی ویڈیو چشم زدن میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسٹریلوی رپورٹر توماسی کیمرے کا سامنا کرتے ہوئے اچانک درد سے چھلانگ لگاتی ہیں، جب ایک قانون نافذ کرنے والے اہلکار کیمرے کی طرف رخ کر کے فائر کرتا ہے اور گولی ان کی ٹانگ پر جا لگتی ہے۔ ABD polisi, Los Angeles'taki protestoları anlatan Avustralyalı muhabir Lauren Tomasi'yi plastik mermiyle bacağından vurdu. pic.twitter.com/NpvPX4ci7x — TRT HABER (@trthaber) June 9, 2025 یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا جب لاس اینجلس میں امیگریشن چھاپوں کے...
    پاکستان چین سے جے-35 اسٹیلتھ، جے-500 اواکس طیاروں اور ایچ کیو-19 بیلسٹک میزائل دفاعی نظام خریدنے کا ارادہ ظاہر کیا  ہے جس کے بعد چینی دفاعی کمپنیوں کے شیئرز  میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف امریکی نشریاتی بلوم برگ کی ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ معاہدہ شنیانگ ائیر کرافٹ کارپوریشن کے تیار کردہ جے-35 کی عالمی مارکیٹ میں پہلی برآمد ہوگا، یہ طیارہ اپنی جدید اسٹیلتھ صلاحیتوں کی بدولت دشمن کے فضائی علاقے میں گھسنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق جے-500 اواکس طیارہ اپنے کمپیکٹ سائز کی وجہ سے پاکستان کی فضائی نگرانی کی صلاحیتوں کو نا صرف مضبوط کرے گا اور علاقائی جھڑپوں  کے دوران بہتر...
    کینیڈا کے وزیراعظم مارک کارنی کو رواں ماہ البرٹا میں ہونے والے جی سیون سربراہی اجلاس کے لیے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو مدعو کرنے پر تنقید کا سامنا ہے، مارک کارنی نے کہا ہے کہ اُن کی دعوت بھارت کے لیے تھی، کسی خاص فرد کو نہیں بلایا۔ نجی اخبار کی رپورٹ کے مطابق کینیڈین وزیراعظم نے کہا کہ بھارت دنیا کی پانچویں بڑی معیشت ہے اور 15 تا 17 جون کے اجلاس میں زیر بحث آنے والے معاملات کے لیے اس کی موجودگی ضروری ہے۔ اوٹاوا میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے، مارک کارنی نے ایک سوال کا جواب دینے سے انکار کر دیا کہ ’کیا وہ سمجھتے ہیں کہ بھارتی وزیرِاعظم کا سکھ کارکن ہر...
    انٹرنیٹ وموبائل سروسز معطل، ارم بائی تینگول تنظیم کے لیڈر کی گرفتای کے بعد تشدد پھوٹ پڑا پانچ اضلاع میںسوشل میڈیا کے ذریعے اشتعال انگیز پیغامات، تصاویر اور ویڈیوز کی تشہیر بند بھارت کی شورش زدہ ریاست منی پورمیں ایک بار پھر حالات قابو سے باہر ہوتے جارہے ہیں اوربھارتی حکام نے پانچ اضلاع میں انٹرنیٹ اورموبائل سروسزمعطل اورکچھ علاقوںمیں کرفیونافذکردیاہے۔ امپھال ویسٹ میں ارم بائی تینگول تنظیم کے لیڈر کی گرفتای کے بعد تشدد پھوٹ پڑاہے جس کے بعد پانچ اضلاع میں انٹرنیٹ اور موبائل سروسز معطل کردی گئی ہیںجبکہ وشنو پور میں کرفیو نافذ کیاگیاہے۔ منی پور کے جن اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات بند کی گئی ہیں ان میں امپھال ویسٹ، امپھال ایسٹ، تھوبل، بشنو پور اور کاکچنگ...
    سینیٹ کا اہم ترین اجلاس کل شام 6 بجے ہو گا، اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوگا، سینیٹر فیصل سلیم رحمان 3 ترامیمی بلز پر رپورٹ پیش کریں گے، سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860ء میں ترمیم پر رپورٹ بھی ایوان میں پیش ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔  سینیٹ اجلاس کا 8 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا۔ سینیٹ کا اہم ترین اجلاس کل شام 6 بجے ہو گا، اجلاس کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوگا، سینیٹر فیصل سلیم رحمان 3 ترامیمی بلز پر رپورٹ پیش کریں گے، سوسائٹیز رجسٹریشن ایکٹ 1860ء میں ترمیم پر رپورٹ بھی ایوان میں پیش ہوگی۔نارکوٹک سبسٹینسز ایکٹ 1997ء میں ترمیم، قیمتوں پر کنٹرول اور ذخیرہ اندوزی کے قانون میں ترمیم پر رپورٹس بھی ایوان میں پیش...
    اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران 7 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد روزگار کے لیے بیرون ملک گئے، سب سے زیادہ سعودی عرب میں 62 فیصد افراد روزگار کے لیے گئے، سعودی عرب جانے والوں کی تعداد 4 لاکھ 52 ہزار ہے، عمان میں 11 فیصد، متحدہ عرب امارات میں 09 فیصد افراد روزگار کے لیے گئے۔ اسلام ٹائمز۔ اقتصادی سروے رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان سے لاکھوں افراد روزگار کے لیے بیرون ملک چلے گئے۔ اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران 7 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد روزگار کے لیے بیرون ملک گئے، سب سے زیادہ سعودی عرب میں 62 فیصد افراد...
    اقتصادی سروے رپورٹ سامنے آگئی، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان سے لاکھوں افراد روزگار کے لیے بیرون ملک چلے گئے۔ اقتصادی سروے رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران 7 لاکھ 27 ہزار سے زائد افراد روزگار کے لیے بیرون ملک گئے، سب سے زیادہ سعودی عرب میں 62 فیصد افراد روزگار کے لیے گئے، سعودی عرب جانے والوں کی تعداد 4 لاکھ 52 ہزارہے، اومان میں 11 فیصد، متحدہ عرب امارات میں 09 فیصد افراد روزگار کے لیے گئے۔ سروے رپورٹ کے مطابق بیرون ملک کام کے لیے جانے والوں کی تعداد سب سے زیادہ پنجاب سے ہے، جہاں سے ایک سال کے دوران 4 لاکھ 4...
    جامعہ کراچی حکام نے کہا تھا کہ جامعہ میں 36 انچ کی پانی کی پائپ لائن پھٹ گئی۔ واٹر کارپوریشن کے چیف انجینئر محمد اعجاز نے کہا ہے کہ جامعہ کراچی میں واٹر کارپوریشن کی کوئی مرکزی پانی کی لائن نہیں پھٹی، 36 انچ قطر کی لائن کے جوائنٹ میں لیکیج ہوئی ہے۔چیف انجینئر کا کہنا ہے کہ لیک ہونے والی لائن صرف اسکیم 33 کو پانی فراہم کرتی ہے، لیک ہونے والے لائن سے کسی اور علاقے کی پانی کی فراہمی متاثر نہیں ہوگی۔محمد اعجاز نے مزید کہا کہ اسکیم 33 کو گزشتہ رات معمول کے مطابق پانی فراہم کیا جا چکا ہے، اب شیڈول کے مطابق جمعرات کو پانی فراہم کیا جائے گا۔ جامعہ کراچی میں 36 انچ کی پانی کی پائپ لائن پھٹ...
    رپورٹ کے مطابق سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز دی گئی ہے، جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں 5 سے ساڑھے 7 فیصد تک اضافے کی تجویز زیر غور ہے, دفاعی بجٹ میں 18 فیصد اضافے کا امکان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری کے لیے وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس کل طلب کرلیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق وفاقی کابینہ آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ تجاویز کی منظوری دے گی، کابینہ سے فنانس بل کی منظوری لے کر قومی اسمبلی میں بجٹ پیش کیا جائے گا۔ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے سے متعلق تجاویز کی حتمی منظوری وفاقی کابینہ دے گی، وفاقی کابینہ کا اجلاس کل سہ پہر...
    ملائیشیا میں طالب علموں کو لے جانیوالی یونیورسٹی بس حادثے کا شکار ہوگئی جس کے نتیجے میں طالبعلموں سمیت 15 طالبعلم جاں بحق ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی ملائیشیا میں بس یونیورسٹی کیمپس آتے ہوئے منی وین سے ٹکرا گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثے کے نتیجے میں 13طالب علم موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 2افراد اسپتال میں دم توڑ گئے جو سلطان ادریس ایجوکیشن یونیورسٹی میں زیر تعلیم تھے۔ اس کے علاوہ حادثے میں 33 افراد زخمی بھی ہوئے جن میں سے 7 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والے طالب علموں کی عمر 21 سے 23 سال کے درمیان تھی اور اس حادثے...
    جنید ریاض :عیدالاضحی کے تیسرے روز بس اڈوں پر پردیسیوں کا رش بڑھ گیا۔ شہریوں نے عید اپنے آبائی علاقوں میں منانے کے بعد واپسی کا سفر شروع کر دیا۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ منگل سے دفاتر اور تعلیمی ادارے کھل رہے ہیں،منگل سے ڈیوٹی پر جانا ہے اس لئے آج آبائی شہر سے واپس آگئے،ایک روز قبل آنے سے کام پر جانے میں پریشانی کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔ شہریوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ واپسی پر ٹرانسپورٹرز کرایہ سرکاری ریٹ لسٹ کے مطابق ہی وصول کر رہے ہیں۔ نیشنل اکیڈمی کو جدید بنانا میرا سب سے بڑا مقصد ہے: عاقب جاوید ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ عید پر آبائی علاقوں میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ بھارت میں ہندوتوا کی انتہا پسندانہ سوچ نہ صرف اقلیتوں کے لیے خطرہ ہے بلکہ پورے خطے کے امن کو بھی داؤ پر لگا رہی ہے۔ایوانِ صدر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنان نے صدر زرداری سے ملاقات کی، اس موقع پر انہیں عید کی مبارکباد دی گئی۔ ملاقات کے دوران ملکی حالات، معیشت اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال بھی ہوا۔صدر زرداری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وطن سے وفاداری اور اس کی ترقی کے لیے سنجیدگی سے کام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان بے شمار وسائل اور مواقع سے...
    کراچی:شہر قائد کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع تین فیکٹریوں میں لگنے والی آگ تاحال مکمل طور پر بجھائی نہیں جا سکی۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق ان میں سے ایک فیکٹری آگ کی شدت کے باعث مکمل طور پر منہدم ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی 10 سے زائد گاڑیاں اور ایک اسنارکل آگ بجھانے کی کارروائی میں مسلسل حصہ لے رہی ہیں۔ واٹر کارپوریشن کی جانب سے اضافی پانی کی فراہمی کے لیے ٹینکر بھی موقع پر بھیجے جا رہے ہیں تاکہ فائر فائٹرز کو درپیش چیلنجز میں مدد مل سکے۔ چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ کے شعلوں کو قابو میں کر لیا گیا ہے اور اب آگ کے...
    کراچی: شہر قائد کے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع تین فیکٹریوں میں لگنے والی آگ تاحال مکمل طور پر بجھائی نہیں جا سکی۔ چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کے مطابق ان میں سے ایک فیکٹری آگ کی شدت کے باعث مکمل طور پر منہدم ہو چکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فائر بریگیڈ کی 10 سے زائد گاڑیاں اور ایک اسنارکل آگ بجھانے کی کارروائی میں مسلسل حصہ لے رہی ہیں۔ واٹر کارپوریشن کی جانب سے اضافی پانی کی فراہمی کے لیے ٹینکر بھی موقع پر بھیجے جا رہے ہیں تاکہ فائر فائٹرز کو درپیش چیلنجز میں مدد مل سکے۔ چیف فائر آفیسر کے مطابق آگ کے شعلوں کو قابو میں کر لیا گیا ہے اور...
    فوٹو اسکرین گریپ  لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون کی 2 فیکٹریوں میں آگ بدستور لگی ہوئی ہے جبکہ 2 پر قابو پالیا گیا ہے۔جن فیکٹریوں میں آگ لگی ہوئی ہے انھیں خطرناک قرار دیا جاچکا ہے جبکہ فائر فائٹرز کو 20 گھنٹے کا وقت گزرنے کے باوجود عمارت کے اندر جانے کا موقع نہیں مل سکا۔ مالاکنڈ، باٹا پہاڑی جنگل میں دو روز سے لگی آگ مزید پھیل گئیجنگل میں تیز ہواؤں اور دشوار راستوں کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں قائم فیکٹری میں لگنے والی آگ نے دیگر تین فیکٹریوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا استعمال شدہ کپڑوں کی فیکٹری نے متصل کیمیکل...
    ضلعی انتظامیہ کے مطاق عید الاضحیٰ کے موقع پر 1100 سے زائد ملازمین اور نجی اداروں کے افراد شہر کو صاف رکھنے میں مصروف رہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی خصوصی ہدایت پر میونسپل کارپوریشن کوئٹہ کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہر بھر میں صفائی و ستھرائی کا خصوصی آپریشن کامیابی سے جاری ہے۔ میونسپل کارپوریشن حکام کے مطابق عید کے پہلے روز آلائشیں اٹھانے کا وسیع پیمانے پر آپریشن مکمل کیا گیا۔ جس میں میونسپل کارپوریشن کے 1100 سے زائد افراد، جن میں ڈرائیورز، ہیلپرز اور نجی اداروں کے آلائشیں اٹھانے والے کارکن شامل تھے، نے حصہ لیا صفائی آپریشن کے لیے شہر میں 13 خصوصی کیمپ قائم کیے گئے جہاں فرنٹ اینڈ کلیکشن کے...
    مودی سرکار منی پور میں امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ہے جب کہ تازہ ترین پرتشدد احتجاج کے بعد مختلف اضلاع میں انٹرنیٹ کو بند  اور کرفیو نافذ کردیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹس کے مطابق پولیس نے کہا کہ ریاست کے ایک بنیاد پرست گروپ کے کچھ ارکان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین کی سیکورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں کے بعد انٹرنیٹ بند اور کرفیو نافذ کر دیا گیا۔ تشدد کا تازہ ترین  واقعہ اس وقت پیش آیا جب کہ ہفتے کے روز بنیاد پرست میتی گروپ ارم بائی ٹینگول کے کمانڈر سمیت 5 ارکان کی گرفتاری کی اطلاعات سامنے آئیں۔ ان افراد کی رہائی کا مطالبہ کرنے والے مشتعل ہجوم نے پولیس...
    کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ترجمان ہارٹی کلچر سوسائٹی آف پاکستان رفیع الحق نے آلائشوں کو ضائع کرنے کے بجائے انہیں کارآمد بنا کر پودوں کی کھاد بنانے کا ماشورہ دیا ہے۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں ترجمان ہارٹی کلچر سوسائٹی آف پاکستان  رفیع الحق کا کہنا تھا کہ مناسب طریقے سے ٹھکانے نہ لگانے سے آلائشیں ماحولیاتی آلودگی اور بیماریوں کا سبب بنتی ہیں لہٰذا آلائشوں کو ضائع نہ کریں ان سے پودوں کیلئے کھاد بنائیں۔رفیع الحق کے مطابق  آلائشوں کو ماحول دوست انداز میں استعمال کر کے زمین کی زرخیزی بڑھائی جا سکتی ہے جبکہ تربیت یافتہ افراد، ادارے ، شعبہ باغات اور  زرعی ادارے اس میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔آلائشوں سے...
    سٹی42: ہربنس پورہ کے علاقے کینال روڈ نہر سے نامعلوم مرد کی لاش برآمد ہوئی ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق غوطہ خور ٹیم نے لاش کو نہر سے نکال کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے لاش کو شناخت کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
     پاکستان کے رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کو روایات کی امین سرزمین کہا جاتا ہے۔ یہاں بسنے والوں کی روایات، ثقافت، تہذیب و تمدن مختلف ہے مگر یہاں بسنے والوں کے دل یکجان ہیں۔ یہاں نہ صرف ثقافتی تنوع پایا جاتا ہے بلکہ خوراک کے ذائقے بھی اسی تنوع کی خوبصورت عکاسی کرتے ہیں۔ خاص طور پر عیدِ قربان کے موقع پر بلوچستان کے مختلف علاقوں میں گوشت سے بننے والے روایتی اور منفرد پکوان خصوصی اہمیت اختیار کر لیتے ہیں، جو نہ صرف مقامی آبادی بلکہ دیگر علاقوں سے آنے والے افراد کو بھی اپنی طرف متوجہ کرتے ہیں۔ بلوچستان میں مٹن (بکری یا دنبے کا گوشت) کو سب سے زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے لانڈھی ایکسپورٹ پروسیسنگ زون میں واقع ایک فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ فائر بریگیڈ اور ریسکیو 1122 کی 4 گاڑیاں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا گیا، فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پر قابو پا لیا گیا ہے اور اسے فیکٹری کے دیگر حصوں تک پھیلنے کا امکان نہیں دیا گیا۔ ریسکیو حکام نے بتایا کہ عید کی چھٹیوں کے باعث فیکٹری بند تھی، جس کے نتیجے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تاہم آگ کی شدت کی وجہ سے مالی نقصان کی تحقیقات جاری ہیں۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کو پھیلنے...
    لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کے دورے کے موقع پر افسروں اور سپاہیوں سے گفتگو کرتے ہوے فیلڈ مارشل کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی بھارتی قبضے کے خلاف منصفانہ اور دلیرانہ جدوجہد کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا، انہوں نے جموں و کشمیر کے تنازع کے حل کی ضرورت پر زور دیا۔ اسلام ٹائمز۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عیدالاضحیٰ کے پہلے روز لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کا دورہ کیا، عیدالاضحیٰ کا پہلا دن فرنٹ لائن پر موجود سپاہیوں کے ساتھ گزارا، ایل او سی پہنچنے...
    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی پی اے) کا کہنا ہے کہ آلائشوں کی درست تلفی سے پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے کے خطرات کم کیے جا سکتے ہیں۔ ملک بھر کے ایئرپورٹس پر پرندوں سے لاحق خطرات سے متعلق آگاہی مہم شروع کردی گئی، ایئرپورٹس کے قرب و جوار میں صفائی اور پرندوں سے بچاؤ کی آگاہی مہم اور اقدامات کیے گئے۔ پی اے اے کا کہنا ہے کہ آلائشوں کی درست تلفی سے پرندوں کے جہازوں سے ٹکرانے کے خطرات کم کیے جا سکتے ہیں، عوام قربانی کے بعد باقیات کو مناسب طریقے سےٹھکانے لگائیں۔
    عیدالاضحیٰ پر مسافروں کی کمی کے باعث مختلف ایئرپورٹس کی آج کی 24 پروازیں منسوخ کردی گئیں۔کراچی اور اسلام آباد کی 4 پروازیں پی کے 300، پی کے 301، پی اے207، پی اے 208 منسوخ کردی گئی۔فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی اور لاہور کی 8 منسوخ پروازوں میں پی کے 302 اور 303 شامل ہیں۔ موسمی خرابی، 12 پروازیں منسوخکراچی اسلام اباد اور گرد و نواح کا موسم شدید خراب... لاہور اور کراچی کی نجی ایئر کی پروازیں پی اے 401، 402، 405 اور 406 منسوخ کردی گئیں۔لاہور اور کراچی کی نجی ایئر کی دو پروازیں 9P842 ،9P843 اور کراچی پشاور کی بھی 2 پروازیں ای آر 550، 551 منسوخ کر دی گئیں۔فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام اباد سکھر کی...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) صدر مملکت آصف علی زرداری نے عیدالاضحیٰ کے مبارک موقع پرعالم ِاسلام اور پوری پاکستانی قوم کو دلی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دن ایمان، قربانی، ایثار اور بھائی چارے کے جذبے کو ازسرِنوزندہ کرنے کا دن ہے ،عیدالاضحیٰ حضرت ابراہیم ؑاور حضرت اسماعیل ؑ کی بے مثال اطاعت، قربانی اور تسلیم و رضا کی یاد تازہ کرتی ہے ،اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں ہی ہماری انفرادی اور اجتماعی کامیابی مضمر ہے،دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ اس دن کو ہمارے ملک اور پوری امتِ مسلمہ کے لیے خیر، برکت، اتحاد اور خوشحالی کا ذریعہ بنائے۔ ایوان صدر میڈیا ونگ کی جانب سے جمعہ کو جاری...
    ویب ڈیسک : پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نجی ائیرلائن "ائیرکراچی" کو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس لینے کے بعد ائیر کراچی اب باقاعدہ کمرشل ایوی ایشن میں شامل ہو گئی ہے۔  ذرائع پی اے اے کاکہناہے کہ ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کے بعدائیرکراچی جلد ہی اپنا فلائٹ آپریشن شروع کر سکتی ہے۔
    اسلام آبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر قومی صحت سید مصطفی کمال اور وزیراعظم کی فوکل پرسن برائے پولیو عائشہ رضا فاروق نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے دیامر میں حالیہ رپورٹ ہونے والے پولیو کیس پر گہری تشویش کا اظہار کیا ۔(جاری ہے) وزیراعظم نے ضلع دیامر میں پولیو کیس کا سخت نوٹس لیتے ہوئے روٹین امیونائزیشن کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ۔ وزیراعظم نے کہاکہ ایسی یونین کونسلیں جہاں پولیو کے زیادہ کیسز رپورٹ ہو رہے ہیں اور امیونائزیشن بہتر نہیں ہے ان کی کڑی نگرانی کی جائے ۔
    وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے پاکستان کی جانب سے شملہ معاہدہ ختم ہو چکا ہے، ہم ایل او سی پر 1948 والی پوزیشن پر آ گئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ شملہ معاہدہ ختم ہونے کے بعد کنٹرول لائن اب سیز فائر لائن ہے، ہم واپس 1948 والی پوزیشن پر آگئے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ شملہ معاہدہ دو ممالک کے درمیان ہے، اس میں ورلڈ بینک یا کوئی تیسرا فریق نہیں ہے، شملہ معاہدہ نہ ہونے سے کنٹرول لائن سیز فائر لائن ہو جائے گی، سیز فائرلائن اس کا اصل اسٹیٹس تھا جو بحال ہو جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ 1948...
    ماڑی پور: گھر سے پھندا لگی لاش ملیر جیل سے فرار ہونیوالے قیدی کی نکلی، آخری بیان میں کیا کہا؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 5 June, 2025 سب نیوز کراچی: ماڑی پور میں گھر سے پھندا لگی لاش ملیر جیل سے فرار ہونے والے قیدی کی نکلی۔ ڈی آئی جی ساؤتھ نے کہا کہ یہ بظاہرخودکشی لگتی ہے، مفرور قیدی عیدگاہ تھانے میں درج منشیات کےمقدمے میں جیل گیا تھا، خوددکشی کرنے والے قیدی کی شناخت رضاکے نام سے ہوئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قیدی کے خلاف 30 مارچ 2022 کو عید گاہ تھانے میں مقدمہ درج ہوا تھا۔ ملیر جیل کے قیدی فرار ہوتے ہوئےکینٹین سے لاکھوں روپےکا سامان بھی لوٹ کر لےگئے پولیس حکام کا بتانا ہے کہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جون ۔2025 )سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا، ڈائریکٹوریٹ جنرل ایمیگریشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کروادی ہے نجی ٹی وی کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکال دیا گیا ہے.(جاری ہے) رپورٹ میں عدالت عالیہ کو آگاہ کیا گیا ہے کہ فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جون2025ء)سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکال دیا گیا، ڈائریکٹوریٹ جنرل ایمیگریشن نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رپورٹ جمع کروادی۔اسلام آباد ہائیکورٹ میں فواد چوہدری کا نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، اس دوران ڈائریکٹوریٹ جنرل امیگریشن کی رپورٹ اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی، جس میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نکال دیا گیا ہے۔رپورٹ میں عدالت عالیہ کو آگاہ کیا گیا کہ فواد چوہدری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے 4 جون کو نکالا گیا، اسلام آباد ہائیکورٹ...
    لاہور(نیوز ڈیسک)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا کہنا ہے کہ پنجاب کےتمام ڈویژنز میں الیکٹرک بسیں چلیں گی، 500کی بجائے 1100الیکٹرک بسیں خریدی جائیں گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلال اکبر نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز کا ویژن ہے کہ پورا پنجاب ایک جیسا ہو،الیکٹرک بسیں اسی سال دسمبر تک پنجاب کے شہروں میں چلتی نظر آئیں گی۔ دوسری جانب اسلام آباد میں میٹرو اور الیکٹرک بس سروس کے کرایوں میں اضافہ واپس لے لیا گیا۔سی ڈی اے کی جانب سے پرانے کرایوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ، سی ڈی اے اعلامیہ کے مطابق کرایوں میں اضافہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر واپس لیا گیا۔ سی ڈی اے کے مطابق اورنج لائن، گرین لائن، بلیو لائن اور...
    پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی اے اے ) نے نجی ائیرلائن ائیرکراچی کو ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس لینے کے بعد ائیر کراچی اب باقاعدہ کمرشل ایوی ایشن میں شامل ہو گئی۔ ذرائع پی اے اے نے کہا کہ ریگولر پبلک ٹرانسپورٹ لائسنس کے بعدائیرکراچی جلد ہی اپنا فلائٹ آپریشن شروع کر سکتی ہے۔