2025-11-23@18:36:35 GMT
تلاش کی گنتی: 40647
«القسام نے»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی میں عالمی ائیر شو کے دوران بھارت کے جنگی طیارے تیجس کے گر کر تباہ ہونے کے واقعے نے بھارتی فضائیہ کے اندر موجود کئی کمزوریوں کو عالمی سطح پر بے نقاب کر دیا ہے۔یہ واقعہ اس لمحے پیش آیا جب بھارتی پائلٹ دبئی ایئرشو میں ایروبیٹک اسٹنٹ کا مظاہرہ کر رہا تھا کہ طیارہ اچانک توازن کھو بیٹھا اور بلندی پر فضا میں جھٹکے کھاتا ہوا نیچے آیا اور دیکھتے ہی دیکھتے دھماکے سے تباہ ہوگیا۔ حادثے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیمیں متحرک ہوئیں، تاہم پائلٹ جانبر نہ ہو سکا۔بھارتی فضائیہ نے حادثے اور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی...
پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، جس میں علی الصبح پل کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش کی گئی۔ پولیس کے مطابق علی الصبح بنوں کے نواحی علاقے بسیہ خیل میں واقع دوا پُل کو دھماکے سے اڑانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔ پولیس نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا، جس میں بم ڈسپوزل اسکواڈ بنوں پولیس نے 8 سے 10 کلو بارود سے بھری بالٹی سے بنائی گئی دیسی آئی ای ڈی کو ناکارہ بنا دیا۔ اہل علاقہ نے پولیس کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے زیر استعمال انفرا اسٹرکچر کو تباہ کر کے معصوم لوگوں کو مشکل میں ڈالنے والے...
ویب ڈیسک:اسلام آباد میں عوامی انٹرنیٹ تک رسائی بہتر بنانے کے لیے حکومت نے دسمبر 2025 تک 30 مفت وائی فائی ہاٹ اسپٹس فعال کرنے کا منصوبہ تیار کرلیا ہے۔ قومی ٹیلی کمیونیکیشن کارپوریشن (NTC) نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ منصوبے پر کام تیزی سے جاری ہے اور مقررہ مدت میں ہاٹ اسپٹس فعال کر دیئے جائیں گے۔ حکام کے مطابق یہ اقدام حکومتی پالیسی کے تحت ملک بھر میں ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے کی طرف اہم پیش رفت ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات منصوبے کے تحت وفاقی دارالحکومت کے اہم مقامات، مرکزی مارکیٹس، عوامی مقامات اور سرکاری عمارتوں میں ہاٹ اسپٹس...
وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان سسٹم آج سے فعال ہوگیا ہے۔سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں سے خودکار ای چالان کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت خلاف ورزی کی تصاویر اور کوڈ کے ساتھ ای چالان گاڑی کے مالک کو موصول ہوگا اور جرمانہ مقررہ وقت پر جمع کرانا لازم ہوگا۔ ای چالاننگ سسٹم کو سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منسلک کیا گیا ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خودکار سی سی ٹی وی کیمروں سے چالان جاری کیے جائیں گے۔ ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر خودکار جرمانہ جب کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل، لین وائلیشن اور دوران ڈرائیونگ موبائل فون کے...
معروف بالی ووڈ اداکار اور بزنس مین وویک اوبرائے نے انکشاف کیا ہے کہ وہ 15 سال کی عمر میں مالی طور پر خود مختار ہو گئے تھے اور 16 سال کی عمر تک اپنی محنت سے اسٹاک مارکیٹ کے ذریعے اپنا پہلا ایک کروڑ روپے کما چکے تھے۔ ایک انٹرویو میں وویک نے بتایا کہ ان کے خاندان کے پاس تقسیم سے پہلے بہت جائیداد تھی لیکن سب کھو جانے کے بعد انہیں اپنی زندگی خود بنانا پڑی، اسی تجربے نے انہیں پیسہ کمانے کی اہمیت سمجھائی۔ وویک نے 19 سال کی عمر میں پہلا کاروبار شروع کیا جس سے وہ 12 کروڑ روپے اکٹھے کرنے میں کامیاب ہوئے، حالانکہ ان کی اپنی سرمایہ کاری صرف 20–25 لاکھ تھی۔...
گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے حادثے میں طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تھانہ بگنوتر کی حدود میں واقع بیرن گلی کے قریب ایک گاڑی (کیری ڈبہ) خوفناک حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بیرن گلی سے ایبٹ آباد آنے والی یاسر خلیل کی گاڑی (کیری ڈبہ) کھڑی کے مقام پر ایک ہزار فٹ سے زائد گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جن میں 2 انٹر کی طالبات بھی شامل تھیں جو امتحان دینے...
ایبٹ آباد(نیوز ڈیسک) گاڑی گہری کھائی میں گرنے کے حادثے میں طالبات سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق تھانہ بگنوتر کی حدود میں واقع بیرن گلی کے قریب ایک گاڑی (کیری ڈبہ) خوفناک حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جاگری، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ گاڑی کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا۔ عینی شاہدین کے مطابق بیرن گلی سے ایبٹ آباد آنے والی یاسر خلیل کی گاڑی (کیری ڈبہ) کھڑی کے مقام پر ایک ہزار فٹ سے زائد گہری کھائی میں جا گری۔ حادثے میں 6 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے، جن میں 2 انٹر کی طالبات بھی...
---فائل فوٹو ایک دن کی بندش کے بعد بلوچستان سے ٹرین سروس بحال کر دی گئی ہے۔ریلوے حکام کے مطابق ٹرین سروس گزشتہ روز ایک دن کے لیے معطل کی گئی تھی، آج پشاور اور کراچی کے لیے جعفر ایکسپریس اور بولان میل سبی سے روانہ ہوں گی۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ دونوں ٹرینوں کے مسافروں کو چمن ٹرین کی بوگیوں میں سبی پہنچایا جائے گا۔ریلوے حکام کے مطابق سبی سے مسافر اپنی اپنی منزل کی جانب روانہ ہوں گے ہوں گے۔
میئر نیویارک کی امریکی صدر سے ملاقات،اسرائیلی فنڈنگ روکنے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 22 November, 2025 سب نیوز نیویارک (آئی پی ایس) میئر نیویارک ظہران ممدانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات میں اسرائیلی فنڈنگ روکنے کا مطالبہ کردیا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں ظہران ممدانی نے کہا کہ صیہونی فوج فلسطینیوں کی نسل کشی اور ہماری حکومت اُسے پیسہ دے رہی ہے ۔ نیویارک کے عوام چاہتے ہیں اُن کے ٹیکس کا پیسہ تنازعات کے بجائے بنیادی ضروریات پر خرچ ہو ۔ اس موقع پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ بولے ظہران ممدانی سے میٹنگ کے بعد میری رائے تبدیل ہوگئی۔ ظہران ممدانی نیتن یاہو...
راولپنڈی (نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہر راولپنڈی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر ای چالان سسٹم آج سے فعال ہوگیا ہے۔ سیف سٹی پروجیکٹ کے کیمروں سے خودکار ای چالان کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جس کے تحت خلاف ورزی کی تصاویر اور کوڈ کے ساتھ ای چالان گاڑی کے مالک کو موصول ہوگا اور جرمانہ مقررہ وقت پر جمع کرانا لازم ہوگا۔ ای چالاننگ سسٹم کو سیف سٹی کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر سے منسلک کیا گیا ہے اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر خودکار سی سی ٹی وی کیمروں سے چالان جاری کیے جائیں گے، ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر خودکار جرمانہ جب کہ بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل، لین وائلیشن اور دوران...
نیویارک (نیوزڈیسک) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ڈنمارک اور روس نے فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم سے عالمی برادری کو خبردار کر دیا۔ اقوام متحدہ اجلاس میں ڈنمارک اور روس کا وسطی اور جنوبی ایشیا میں فتنہ الخوارج کو سنگین خطرہ قرار دیکر پاکستانی موقف پر مہر ثبت کردی۔ روسی مستقل مندوب واسیلی نیبینزیا کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی سے پڑوسی ممالک میں عدم استحکام کے خدشات بڑھ گئے، افغانستان سے دہشت گردی وسطی ایشیا اور اس سے آگے بھی پھیلنے کا واضح خطرہ موجود ہے۔ روسی مندوب نے کہا کہ خراسان صوبے میں داعش تیزی سے سرگرم اور خطرناک ہو رہی ہے۔ افغانستان مغربی افواج کے انخلا کے بعد چھوڑے...
معرکہ حق میں پاکستان کے ہاتھوں عبرتناک شکست کا عالمی سطح پر اعتراف کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی کانگریس کی رپورٹ میں آپریشن سندور کی ناکامی کے اعتراف پر بھارتی رہنماؤں نے مودی کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔ امریکی کانگریس کی رپورٹ پر بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنما جے رام رمیش مودی پر برس پڑے۔ بھارتی رہنما جے رام رمیش کا کہنا تھا کہ امریکی کانگرس کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پہلگام میں کوئی دہشت گرد حملہ نہیں ہوا۔ رپورٹ کہتی ہے کہ پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی جیت ہوئی ہے۔ جے رام رمیش نے کہا کہ بھارتی شکست پر مودی کو اپنی مجرمانہ خاموشی توڑنی چاہیے۔ عالمی سطح پر پہلگام حملے کو...
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں ڈنمارک اور روس نے فتنہ الخوارج کے مذموم عزائم سے عالمی برادری کو خبردار کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ اجلاس میں ڈنمارک اور روس کا وسطی اور جنوبی ایشیا میں فتنہ الخوارج کو سنگین خطرہ قرار دیکر پاکستانی موقف پر مہر ثبت کردی روسی مستقل مندوب واسیلی نیبینزیا کا کہنا تھا کہ افغانستان میں دہشتگرد تنظیموں کی موجودگی سے پڑوسی ممالک میں عدم استحکام کے خدشات بڑھ گئے۔ مندوب کا کہنا تھا کہ افغانستان سے دہشت گردی وسطی ایشیا اور اس سے آگے بھی پھیلنے کا واضح خطرہ موجود ہے۔ روسی مندوب نے کہا کہ خراسان صوبے میں داعش تیزی سے سرگرم اور خطرناک ہو رہی ہے۔ افغانستان مغربی افواج کے انخلا...
علی پور میں نجی اسکول کی طالبات اور خواتین ٹیچرز سے زیادتی اور ویڈیوز وائرل ہونے کے اسکینڈل میں مزید پیشرفت سامنے آگئی ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق ہدایت رضوی کے خلاف ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا جو کہ متاثرہ ٹیچر کے والد کی مدعیت میں درج ہوا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم تین سال سے ویڈیوز بنا کر بلیک میل کر کے زیادتی کرتا رہا، اسکول ریکارڈ ترتیب دینے کے بہانے گھر بلا کر میڈم اور ٹیچرز سے زیادتی کی۔ مدعی کے مطابق ویڈیوز وائرل کرنے کی دھمکی دے کر متعدد بار زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔ Tagsپاکستان
لاہور: مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کے تین روزہ اجتماع عام کا آغاز ہوگیا جس میں ملک بھر سے خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں افراد شریک ہیں۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن نے اجتماع عام کے افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکمرانوں نے ابراہم اکارڈ کا حصہ بننے کا سوچا تو عبرت کا نشان بنادیں گے، کشمیر پر سودے بازی بھی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ آج مینارپاکستان کا دامن شرکا کے لیے چھوٹا پڑ گیا ہے، اس اجتماع میں ملک بھر سے لوگ شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کا یہ تاریخی اجتماع ناصرف پاکستان کے لیے اتحاد یگانگت کی علامت بن گیا...
اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں حریت رہنما نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز کی طرف سے گھروں پر چھاپوں، تلاشی کی کارروائیوں اور جھوٹے الزامات کے تحت کشمیری نوجوانوں کی گرفتاریوں اور بانڈی پور کے مرکزی بازار میں درجنوں دکانوں کی ضبطگی کی مذمت کی۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے سینئر رہنما محمد فاروق رحمانی نے کہا ہے کہ جارح بھارتی حکومت کی طرف سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بین الاقوامی انسانی قانون اور بنیادی شہری حقوق کی پامالی کاسلسلہ مسلسل ہے، جس کی وجہ سے کشمیریوں کی شدید سماجی اور معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ذرائع کے مطابق محمد فاروق رحمانی نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان...
سیکیورٹی فورسز نے کے پی میں کارروائیاں، امریکی ساختہ اسلحہ اور جدید آلات برآمد دہشت گرد گروہ پاکستان کیخلاف کارروائیوں میں استعمال کر رہے ہیں،سیکیورٹی ذرائع سیکیورٹی فورسز نے کے پی میں کارروائیاں کرتے ہوئے فتنہ الخوارج سے امریکی ہتھیاروں کا بڑا ذخیرہ برآمد کرلیا۔تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیوں کے دوران فتنہ الخوارج سے بڑی تعداد میں امریکی ساختہ اسلحہ اور جدید آلات برآمد ہوئے ہیں۔سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ضبط کیے گئے ہتھیاروں پر واضح نشانات موجود ہیں کہ یہ امریکی حکومت کی ملکیت ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اسلحہ اور آلات وہی ہیں جو امریکی فوج اور نیٹو افواج افغانستان سے انخلا کے دوران چھوڑ گئی تھیں، جنہیں بعدازاں دہشت گرد...
جنوبی افریقہ کے G20 اجلاس میں عالمی طاقتوں نے امریکی بائیکاٹ کے باوجود ایک متفقہ مسودہ اعلامیہ تیار کر لیا ہے۔ یہ اعلامیہ اقتصادی تعاون، عالمی ترقیاتی منصوبوں، اور ماحولیاتی مسائل پر مشترکہ موقف کی عکاسی کرتا ہے۔ امریکی حکومت نے اجلاس میں حصہ نہیں لیا، جس سے عالمی سطح پر اجلاس کی اہمیت اور دباؤ میں اضافہ ہوا۔ دیگر بڑی معیشتوں نے اپنے موقف کو مضبوطی سے پیش کیا تاکہ اقتصادی اور ماحولیاتی تعاون جاری رہ سکے۔ مزید پڑھیں: روس امریکہ کشیدگی: جی 20 اجلاس کا مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہوسکا یہ اقدام دنیا کے 20 اہم معیشتوں کے اتحاد اور ملّی تعاون کے لیے ایک اہم پیغام ہے۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ اعلامیہ مستقبل کے بین...
اسلام آباد(آئی این پی )وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس امین الدین خان نے کہا ہے کہ بنیادی حقوق کا تحفظ آئینی عدالت کی ترجیح ہے، آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانت سے کی جائے گی۔ چیف جسٹس امین الدین خان نے آئینی عدالت کے قیام کے بعد اپنے پہلے پیغام میں کہا ہے کہ آئینی عدالت کا قیام شفافیت اور عوامی رسائی میں اہم سنگِ میل ہے، اس عدالت کا قیام ہماری قومی آئینی جدوجہد میں ایک اہم سنگِ میل ہے۔وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس نے کہا کہ اس عدالت کو ایک نہایت اہم اور نازک فریضہ سونپا گیا ہے، یہ ریاستِ پاکستان کے قانون کی حکمرانی اور آئینِ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دیرپا وعدے سے ہماری...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی مغربی کنارے اور مسجد اقصیٰ کی بے حرمتی کی مذمت کرتے ہیں۔ بھارت مقبوضہ کشمیر کی آبادی کا تناسب بدلنے کی مسلسل کوشش کر رہا ہے۔ عالمی برادری سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔ افغانستان کے ساتھ بارڈر بندش اور تجارت پر حکومتی پالیسی برقرار ہے۔ طالبان ایسے افغان شہریوں کو روکیں جو پاکستان میں دہشتگردی کر رہے ہیں۔ پاکستان کا کابل میں سفارتخانہ کھلا اور فعال ہے۔ ایس سی او کے مستقبل کی حکمت عملی پر تمام ارکان نے متفقہ اعلامیہ جاری کیا۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے روسی صدر پیوٹن سے اہم ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے پاکستان ٹیچر ڈویلپمنٹ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تدریس ایک مقدس مشن ہے اور اساتذہ ہی قوم کے مستقبل کے حقیقی معمار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ استاد طالب علموں کو شناخت کا شعور دیتے ہیں، ان کی شخصیت نکھارتے ہیں اور ذہن سازی کرکے انہیں معاشرے کے ذمہ دار شہری بناتے ہیں۔ پروفیسر احسن اقبال نے کہا کہ بچوں کو اردو زبان اور ہمارے تہذیبی ورثے سے روشناس کرانا اساتذہ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ مستقبل کی جنگیں قومیں کلاس رومز میں لڑ رہی ہیں۔ بدقسمتی سے پاکستان نے ماضی میں سیاسی عدم استحکام...
لیہ کروڑ لعل عیسن میں ایک سال قبل نومولود کو فروخت کرنے والے باپ سمیت 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ایک سال بعد معاملے کی حقیقت پتا چلنے کے بعد ماں نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرا دیا، بچے کے باپ اور دیگر 4 افراد گرفتار کرلیا گیا۔خاتون کا الزام ہے کہ شوہر نے اپنی، بہن، اسپتال کی ملازمہ اور ڈاکٹر کے ساتھ مل کر بچے کو 8 لاکھ میں فروخت کر دیا تھا۔ بچے کو برآمد کر لیا گیا ہے۔
ریاض احمدچودھری مودی حکومت کی فسطائیت اور ہندوتوا نظریات نے نہ صرف بھارت کے سیکولر تشخص کو داغدار کیا بلکہ اقلیتوں کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز کردیا ہے۔ فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے سکھ برادری کے خلاف جابرانہ ہتھکنڈوں کے استعمال اور دبا ئوکے باوجود خالصتان تحریک مزید زور پکڑ رہی ہے۔گرپتونت سنگھ پنوں نے مودی حکومت کو سخت تنقید کا نشانہ بنا تے ہوئے کہا کہ بھارتی حکومت اندرجیت سنگھ کو ہتھیاروں کے جھوٹے کیس میں پھنسانے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے مودی حکومت کو للکارتے ہوئے کہا کہ اگر ہمت ہے تو کینیڈا، امریکہ یا یورپ میں آ کر گرفتاری کر کے دکھائے۔ اجیت ڈوول! تمہارا سمن تیار ہے اور میں تمہارا انتظار کر...
معروف اینکر اقرار الحسن اپنی تین بیگمات کے ساتھ خوشگوار زندگی بسر کررہے ہیں، انہوں نے اب اپنے معاشی معاملات کے حوالے سے یوٹرن لیا ہے۔ اپنے پروگرام میں جرائم اور اس میں ملوث افراد کو منفرد طریقے سے بے نقاب کرنے والے اقرار الحسن کے پاکستان میں ہزاروں مداح ہیں۔ انہوں نے گزشتہ انٹرویو میں اپنے معاشی حالات کے حوالے سے دعویٰ کیا تھا کہ وہ کرائے کے گھر میں رہائش پذیر ہیں اور مستقبل میں اپنا گھر بنانے کیلیے کوشاں ہیں۔ اقرار الحسن نے دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے کبھی اپنا گھر نہیں خریدار اور ہمیشہ سے ہی کرائے کے گھر میں رہے جبکہ صحافتی کیریئر کا آغاز بھی کرایے کے گھر سے کیا جبکہ اُن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے اور اس کے دل میں ابھرنے والے وسوسوں تک کو ہم جانتے ہیں ہم اس کی رگ گردن سے بھی زیادہ اْس سے قریب ہیں۔ (اور ہمارے اس براہ راست علم کے علاوہ) دو کاتب اس کے دائیں اور بائیں بیٹھے ہر چیز ثبت کر رہے ہیں۔ کوئی لفظ اس کی زبان سے نہیں نکلتا جسے محفوظ کرنے کے لیے ایک حاضر باش نگراں موجود نہ ہو۔ پھر دیکھو، وہ موت کی جاں کنی حق لے کر آ پہنچی، یہ وہی چیز ہے جس سے تو بھاگتا تھا۔ اور پھر صور پھونکا گیا، یہ ہے وہ دن جس کا تجھے خوف دلایا جاتا تھا۔ ہر شخص اِس حال میں آ گیا...
پاکستان کی معیشت کے لیے جولائی تا اکتوبر 2025 کے ابتدائی 4 ماہ محض کیلنڈر کے اوراق نہیں بلکہ ایک معاشی اور تجارتی آزمائش نامہ ہے۔ اس عرصے میں ملک کی درآمدات 23 ارب 10 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز تک پہنچ گئیں جو گزشتہ برس کے ابتدائی 4 ماہ 20 ارب 30 لاکھ ڈالرز یعنی 15.51 فی صد زیادہ ہیں۔ اس طویل جست نے معیشت کی سانسیں روک لی ہیں کیونکہ ایک ایسا ملک جہاں کا امیر طبقہ اشرافیہ ملکی پیداوار سے زیادہ غیر ملکی برانڈز کا دل دادہ ہو، جب اچانک اس اضافے کے دباؤ میں آتا ہے تو تجارتی توازن ہی نہیں بگڑتا بلکہ ڈالر کے ذخائر کو کمزور کرتا ہے۔ روپے کی قدر کو لرزاتا ہے، بجٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین نے بنیادی حقوق کے تحفظ کو آئینی عدالت کی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عدالت میں آئین کی تشریح شفافیت، آزادی اور دیانت سے کی جائے گی۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس وفاقی آئینی عدالت جسٹس امین الدین نے آئینی عدالت کے قیام کے بعد پہلا پیغام جاری کردیا۔ چیف جسٹس امین الدین نے شفافیت اور عوامی رسائی کو اہم سنگ میل قرار دیا اور باور کرایا کہ آئینی عدالت کا قیام ہماری قومی آئینی جدوجہد میں ایک اہم سنگ میل ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ریاست پاکستان کے قانون کی حکمرانی اور آئین اسلامی جمہوریہ پاکستان کے دیرپا وعدے سے ہماری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد (نمائندہ جسارت)پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی ریحان راجپوت نے کہا ہے کہ سردیوں کے آتے ہی سوئی گیس اور بجلی کی لوڈشیڈنگ نے شہریوں کو مشکلات میں مبتلا کردیا ہے۔ موسم سرما میں جب سوئی گیس کی طلب میں اضافہ ہوتا ہے تو محکمہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے لوڈشیڈنگ کے دورانیے میں بھی اضافہ کردیا جاتا ہے اس کے علاوہ کم پریشر کی وجہ سے گھروں میں خواتین ہوٹلوں اور گیس سے چلنے والی اشیاء کے استعمال کرنیو الوں کیلیے پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایک طرف تو ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ایل پی جی کے استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے تو دوسری طرف گیس...
لاہور: اجتماع گاہ میں ایک بچہ حافظ نعیم الرحمن کی تصویر والی ٹی شرٹ ، ایک شخص جماعت اسلامی کے جھنڈے کے کلر کی پگڑی باندھا ہوا ہے، بچیاں پارٹی کے جھنڈے تھامے جبکہ ایک خاتون موٹر بائیک پر شرکت کے لیے آرہی ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان ، سیکرٹری توفیق الدین صدیقی استقبالیہ کیمپ میں لوگوں کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> قرآن و حدیث گلزار
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ افغان طالبان کی حمایت یافتہ تحریک طالبان، پاکستان کے خلاف متعدد ہائی پرو فائل حملے کرچکی ہے، جن میں بعض میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان بھی ہوا۔ اقوام متحدہ میں ڈنمارک کی نائب مستقل مندوب اور داعش و القاعدہ پر سین کشنز کمیٹی 1267 کی سربراہ ایمبیسڈر سینڈراج نسن لانڈی نے سلامتی کونسل کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا کہ تقریباً چھ ہزار جنگجوؤں پر مشتمل ٹی ٹی پی خطے کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے اور اسے طالبان کی عبوری حکومت کی جانب سے لاجسٹک اور مالی معاونت حاصل ہے۔ اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی تازہ رپورٹ نے ایک بار پھر اس حقیقت کو نمایاں...
کرم میں سکیورٹی فورسز کے 2 کامیاب آپریشنز میں بھارتی حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کے 23 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 19 نومبر 2025 کو خیبر پختونخوا کے ضلع کرم میں 2 علیحدہ آپریشنز کے دوران بھارتی پراکسی فتنۃ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 23 خوارج مارے گئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر سکیورٹی فورسز نے ٹارگٹڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 12 خوارج ہلاک ہو گئے۔ آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق اسی علاقے میں ایک اور خوارج گروہ کی...
اسلام آباد: پاکستان اور یورپی یونین نے غیرقانونی ہجرت روکنے اور قانونی راستے فعال کرنے کی حمایت اور معاونت کا اعادہ کیا اور یورا معاہدے پر عمل درآمد یقینی بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ دفترخارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے برسلز میں یورپی یونین کے کمشنر برائے امور داخلہ اور مائیگریشن میگنس برونر سے ملاقات کی اور اس دوران انہوں نے حال ہی میں منعقد ہونے والے پاکستان-ای یو مائیگریشن موبلٹی ڈائیلاگ کا خیرمقدم کیا۔ اسحاق ڈار نے یورپی یونین میں ہنر مند لیبر کی قانونی نقل مکانی آسان بنانے اور ان کو منظم کرنے کے لیے "ڈائیلاگ فریم ورک” کی افادیت پر روشنی ڈالی۔ اعلامیے کے مطابق دونوں فریقوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد ( اسٹاف رپورٹر)تنظیم خادم انسانیت حیدرآبادکی جانب سے بچوں کا عالمی دن منا یا گیا اس موقع پر سجاد خان چیر مین تنظیم خادم انسانیت حیدرآباد نے کہا ہر سال 20 نومبر کو دنیا بھرم بچوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔ اس دن کا مقصد بچوں کے حقوق، ان کی فلاح و بہبود، تعلیم، صحت، تحفظ اور بہتر مستقبل کے لیے مؤثر اقدامات کو اجاگر کرنا ہے۔ یہ دن اقوامِ متحدہ نے 1954 میں مقرر کیا تھا تاکہ دنیا بھر میں بچوں کے لیے امن، خوشحالی اور مساوی مواقع کو فروغ دیا جا سکے۔نعیم شیخ جنرل سیکریٹری Tkih-ngo Khadim E Insaniatابچوں کے عالمی دن کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ:بچوں کے حقوق کے بارے میں آگاہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ تعلقہ سٹی حیدرآباد و ینگ سٹیزن ویلفئیر ایسوسی ایشن حیدرآباد کے مشترکہ اشتراک سے سے بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے گورنٹمنٹ گرلز پرائمری اسکول پھلیلی کالج لالو لاشاری میں ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی۔تقریب میں شفقت علی سولنگی، ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفئیر (وی۔اے) حیدرآباد،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر قرۃ العین شاہ۔ ینگ سٹیزن ویلفیئر ایسوسی ایشن کے مبارک علی ارباب صدر۔جواد احمدجنرل سیکریٹری۔اظہار جتوئی فنانس سیکرٹری۔ منٹھار جتوئی۔ ٹاؤن چیئرمین، نیرون کوٹ ٹاؤن آپا رقیہ ہیڈ میسٹریس کے علاوہ بچوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹرجناب شفقت علی سولنگی، اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر قرۃالعین شاہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ بچے ہمارے مستقبل کے معمار ہیں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)مخدوم نوح سرور کی درگاہ کے پندرہویں سجادہ نشین، نامور شاعر اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر مخدوم امین فہیم کی برسی کے موقع پر، سروری تنظیم کے بانی چیئرمین، سروری سرہان اور سندھی ادبی بورڈ کے چیئرمین مخدوم سعیدالزمان ”عاطف” نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مخدوم امین فہیم نہ صرف سروری سلسلے کی روحانی میراث کا درخشاں ستارہ تھے، بلکہ وہ پاکستان کی سیاست میں بردباری، روایت، رواداری اور عشقِ وطن کی علامت بھی تھے۔ ان کی شخصیت محبت، وفاداری اور اصول پسندی کی ایسی مثال ہے جو ہمیشہ یاد رکھی جائے گی۔مخدوم سعیدالزمان عاطف نے کہا کہ میں مخدوم نوح سرور کا مرید ضرور ہوں مگر میرا مرشد مخدوم امین فہیم ہیں۔ انہوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کے چیف کمشنر آئی آر ایس ، ایم ٹی او احمد کمال نے کہا ہے کہ چھوٹے صنعتکاروں اور تاجروں کو ٹیکس گوشوارے کے کوائف اور معلومات کے اندراج میں رہنمائی فراہم کرنے کیلئے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے تعاو ن سے آگاہی سیمینار منعقد کئے جائیں گے۔ کورنگی انڈسٹریل زون کے مسائل حل کرنے کیلئے کاٹی میں احمد مختار شاہانی کو فوکل پرسن تعینات کیا جارہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی)میں صنعتکاروں سے خطاب میں کیا۔ تقریب میں کاٹی کے صدر محمد اکرام راجپوت، ڈپٹی پیٹرن ان چیف زبیر چھایا، سینئر نائب صدر زاہد حمید،...
اسلام ٹائمز: آج سے ٹھیک ایک سال قبل ضلع کرم کے علاقہ بگن میں ایک ایسا اندوہناک اور دلخراش سانحہ پیش آیا، جہاں مسافر کانوائے کو تکفیری دہشتگردوں نے نشانہ بنانا، اس سانحہ میں معصوم بچوں اور خواتین سمیت 55 مسافر شہید اور 70 کے قریب زخمی ہوگئے۔ اس واقعہ میں ظالم دہشتگردوں نے نہتے مسافروں پر مظالم کے وہ پہاڑ توڑے جس کی مثال کرم کی تاریخ میں نہیں ملتی۔ متعلقہ فائیلیںرپورٹ: سید عدیل عباس کہا جاتا ہے کہ جنگ کے بھی کوئی اصول ہوتے ہیں، جہاں نہ مسافروں کو نقصان پہنچایا جاتا ہے اور نہ ہی خواتین اور بچوں کو۔ لیکن آج سے ٹھیک ایک سال قبل ضلع کرم کے علاقہ بگن میں ایک ایسا اندوہناک اور دلخراش سانحہ پیش آیا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پڈعیدن(نمائندہ جسارت) نوشہروفیروز میں ماہی گیروں کے عالمی دن پر ملاح برادری کا شاندار جلسے کا انعقاد،ماہی گیروں کی بھرپور شرکت۔ تفصیلات کے مطابق نوشہرو فیروز میں ماہی گیروں کے عالمی دن کے موقع پر ملاح برادری کی جانب سے بائی پاس پر ایک شاندار اور بھرپور جلسے کا انعقاد کیا گیا، جس میں ضلع بھر سے ملاح برادری کے سینئر رہنماؤں اور معزز شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ جلسے میں حاجی فیض محمد ملاح، مرکزی چیئرمین ملاح فورم حاجی سائیں رکھیو، مرکزی نائب صدر بشیر ملاح، صدر ماجد سکندر اور جنرل سیکرٹری ذوالفقار علی ملاح سمیت دیگر رہنماؤں نے خطاب کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ملاح قوم صدیوں سے ماہی گیری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا ورلڈ ٹیلی ویژن ڈے پر پیغام میں کہا ہے کہ ٹیلی ویژن تعلیم، تفریح اور عالمی شعور کے فروغ کا مؤثر ذریعہ ہے، ٹیلی ویژن کے ذریعے پاکستان کا سوفٹ امیج، ثقافت اور مثبت پہلو دنیا کے سامنے لائے جائیں، گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کا کہنا تھا کہ میڈیا عالمی سطح پر پاکستان کے امن پسند تشخص کو اْجاگر کرے، فلسطین، کشمیر اور موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی مسائل کو اجاگر کرنے میں ٹی وی اہم کردار ادا کر سکتا ہے، نوجوانوں کی تعلیم اور شعور بیدار کرنے میں ٹیلی ویژن ایک مضبوط پلیٹ فارم ہے، پاکستان کا امن، ترقی اور مثبت پیغام دنیا تک پہنچانے میں میڈیا کا کردار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اتحاد المدارس الاسلامیہ کے ناظم الامتحانات مفتی اکرام اللہ واحدی نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انسان کے لئے سب سے بڑی دولت اس کے نیک اعمال ہیں، اور ان اعمال کی حفاظت کرنا آج کے دور میں پہلے سے کہیں زیادہ ضروری ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے موجودہ حالات میں نوجوان مختلف فتنوں، لغویات اور گمراہ کن نظریات کا نشانہ بن رہے ہیں، ایسے میں عبادت، کردار اور اخلاق کی مضبوطی ہی انہیں محفوظ رکھ سکتی ہے۔مفتی اکرام اللہ واحدی نے کہا کہ نیک عمل صرف انجام دینا کافی نہیں، بلکہ اسے ریا، دکھاوے، غفلت اور گناہوں سے بچا کر رکھنا اصل کامیابی ہے۔ انہوں نے نوجوانوں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سندھ نے صوبے میں ڈینگی کی صورتحال کے حوالے سے اپنی یومیہ رپورٹ جاری کر دی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے 63 نئے مریض داخل ہوئے جبکہ نجی اسپتالوں میں 52 مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، جس کے بعد صوبے بھر میں زیرِ علاج مریضوں کی مجموعی تعداد 114 ہوگئی ہے۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ کراچی ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں 31 مریض اور حیدرآباد ڈویژن کے سرکاری اسپتالوں میں 15 مریض داخل کئے گئے۔ صوبے کے سرکاری اسپتالوں میں 69 مریض صحتیاب ہوکر گھروں کو روانہ ہوئے جبکہ نجی اسپتالوں میں 79 مریض مکمل طور پر صحتیاب ہوئے۔ رپورٹ کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) شہر قائد میں 3 روز کے دوران تاجروں اور شہریوں سے بھتا طلب کرنے کا تیسرا واقعہ بھی سامنے آگیا۔ آرام باغ پولیس نے ریسٹورنٹ کے کاروبار سے وابستہ شخص کی مدعیت میں نامعلوم بھتا خوروں کے خلاف بھتا طلب کرنے کا مقدمہ درج کرلیا جس میں بھتا خور نے رقم کی منتقلی کے لیے نجی بینک کا اکائونٹ نمبر بھی دیا ہے۔ شہر میں بھتا خوری کے واقعات سے متعلق سی پی ایل سی کے اعداد و شمار کا جائزہ لیا جائے تو گزشتہ 2 سالوں میں 139 بھتا خوری کے واقعات رپورٹ ہوئے جس میں سال 2023ء میں 50جبکہ سال 2024ء میں بھتا طلب کرنے کے 89واقعات رپورٹ ہوئے۔ سی پی ایل سی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)مہاجر اتحاد تحریک کے چیئرمین ڈاکٹر سلیم حیدر کے ماموں اور بین الاقوامی شہرت یافتہ ای این ٹی سرجن ، سابق ڈائریکٹر جناح اسپتال، سابق پرنسپل ڈاؤ میڈیکل اور سندھ میڈیکل کالج پروفیسر قاضی محفوظ الحسنین جلیسی کی نماز جنازہ ہفتے کو بعد نماز ظہر مسجد سلطان ڈیفنس کراچی میں ادا کی جائیگی۔ ڈاکٹر پروفیسر قاضی محفوظ الحسنین جلیسی گزشتہ روز بیماری کے باعث90 سال کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔ ڈاکٹر پروفیسر جلیسی جناح میڈیکل سینٹر کے سابق ڈائریکٹر ، سندھ میڈیکل سینٹر اور ڈاؤ میڈیکل کالج کے سابق پرنسپل رہنے کے علاوہ بین الاقوامی ای این ٹی سرجن تھے ۔ مانیٹرنگ ڈیسک گلزار
سٹی42: افغان سرزمین قتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ہاتھوں دہشت گردی کے لیے استعمال ہو رہی ہے۔ افغان رہنما کی جانب سے 4 ہزار خود کش بمبار پاکستان بھیجنے کی دھمکی پاکستان کے مؤقف کی تصدیق کرتی ہے۔ یہ بات پاکستان کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے اسلام آباد میں پاکستانی اور غیر ملکی صحافیوں کے لئے نیوز بریفنگ میں بتائی۔ پاکستان کے فارن آفس کے ترجمان نے بریفنگ دیتے ہوئےبتایا کہ افغان طالبان حکومت کے فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کی حمایت کرنے کی وجہ سے پاکستان نے سرحد بند کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات ترجمان نے بتایا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت افغانستان کے ہاتھوں ہمارے شہریوں کے قتل...
برطانیہ کی ایک عدالت میں افغان نژاد شہری 23 سالہ احمد ملاخیل نے 12 سالہ بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا اعتراف کرلیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق احمد ملاخیل نے اس سے قبل اپنے جرم سے انکار کرتے ہوئے ان الزامات کو جھوٹ قرار دیا تھا۔ تاہم اب ملزم نے واروک کراؤن کورٹ میں اپنے سنگین جرم کا اعتراف کرلیا لیکن ایک بچے کو اغوا کرنے اور 13 سال سے کم عمر کے بچے کے ساتھ جنسی زیادتی کے دو الزامات سے انکار کیا۔ احمد خلیل ملا کو اس کے ساتھی محمد کبیر کے ساتھ پیش کیا گیا تھا جس نے ان تینوں الزامات کو ماننے سے انکار کردیا۔ جس کے بعد عدالت نے سماعت ملتوی کردی اور اب اگلی سماعت 26 جنوری کو ہوگی۔...
امریکا میں ماں کے خلاف عدالت میں گواہی خود ان کی بیٹی نے دی تھی۔ جس نے اپنے ہم جماعت کے ساتھ نازیبا حالت میں دیکھا تھا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق جولائی 2024 میں پولیس کو 14 سالہ طالب علم نے خاتون کے خلاف شکایت درج کرائی تھی۔ نابالغ لڑکے کا کہنا تھا کہ وہ اپنی ہم جماعت لڑکی کے گھر اسکول کے کام سے گیا تھا جہاں لڑکی کی ماں نے جنسی تعلقات استوار کیے۔ اس بیان کے بعد دیگر 5 کم عمر طلبا نے بھی شکایتیں درج کرائیں کہ مذکورہ خاتون نے انھیں بھی جنسی اشتہا پر مشتمل میسیجز کیے۔ پولیس نے خاتون کو گرفتار کر لیا اور ان کی بیٹی نے بھی پولیس کو اپنی ماں کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سردیوں میں دہی کھانے سے زکام یا فلو ہونے کے حوالے سے عام تاثر کافی عرصے سے گھریلو سوچ کا حصہ رہا ہے، لیکن سائنسی تحقیق اس بات کی تصدیق نہیں کرتی۔ماہرین کے مطابق دہی ایک غذائیت سے بھرپور خوراک ہے جو جسم پر متعدد مثبت اثرات ڈالتی ہے، البتہ اس کے استعمال میں درجہ حرارت اور وقت اہم عوامل ہیں۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں دہی کھانے سے زکام یا فلو نہیں ہوتا کیونکہ یہ بیماری صرف وائرس کی وجہ سے پیدا ہوتی ہے، اور دہی میں کوئی ایسا وائرس موجود نہیں جو انسان کو بیمار کرے۔تاہم، فریج سے نکالی گئی انتہائی ٹھنڈی دہی فوراً کھانے سے کچھ لوگوں کے حلق، ناک اور گلے کی...
اسلام آباد(نیوزڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہاہے کہ سماء نیوز کے پروگرام ’ میرے سوال‘ میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کبھی پراکسی وار ختم نہیں ہوئی تھی، اب دوبارہ پراکسی وار میں شدت آئی ہے، بھارت اپنی خفت مٹانے کیلئے افغانستان کے ذریعے ہمیں متاثر کرنا چاہتا ہے، دہشتگردی 80کی دہائی میں شروع ہوئی، ہم دہشتگردی پر قابو پائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مئی کے کچھ وقت بعد بھارت کے ساتھ ایک اور جنگ کا خطرہ تھا، ہماری فتح کی تصدیق امریکا کر رہا ہے،ہمیں کبھی اتنا بڑا بریک تھرو نہیں ملا، ہم طالبان سے متعلق کافی عرصے سے شور مچا رہے ہیں، بھارت کے ساتھ جنگ کا خطرہ اب بھی برقرار...
ملک میں مافیاز کاراج،ظلم کا نظام مزید نہیں چل سکتا؛ حافظ نعیم الرحمان کا اجتماع عام کے افتتاحی سیشن سے خطاب
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کہا ہے کہ موجودہ نظام عوام کو ریلیف نہیں دے سکتا، مافیاز کا راج ہے، کسان، مزدور اور نوجوان سب پس رہے ہیں،ہم لوگوں کو بیدار کریں گے، ظلم کا یہ نظام اب مزید نہیں چل سکے گا۔حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ بدل دونظام تحریک کا مقصد ملک میں عدل، شفافیت اور اسلامی نظام کا نفاذ ہے، سازشوں یا فارم 47 کے ذریعے اقتدار میں نہیں آئیں گے۔یہ بات انہوں نے گریٹر اقبال پارک میں جماعت اسلامی کے ’’ بدل دو نظام‘‘ کے سلوگن پر تین روزہ ’’اجتماع عام‘‘ میں افتتاحی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔یہ بھی پڑھیں: جماعت اسلامی کا 3 روزہ اجتماعِ عام کا آغاز، لاکھوں...
اجلاس میں شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا بعدازاں رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ چاند نظر نہیں آیا اس لیے یکم جمادی الثانی اتوار 23 نومبر کو ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ ماہ جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم تاریخ اتوار کو ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق ماہ جمادی الثانی 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت اجلاس زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور کی عمارت میں ہوا۔ اجلاس میں رابطے کے فرائض وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان سے حافظ عبدالقدوس اور ڈاکٹر شاہد الرحمن نے ادا کیے، فنی معاونت کے لیے محکمہ موسمیات سے ڈاکٹر محمد حسن علی بیگ موجود تھے، زونل رویت کمیٹی پاکستان کے ارکان مفتی...
اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ طالبان پاکستان مخالف دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہے ہیں۔ ہفتہ وار پریس بریفنگ میں دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے پاکستان کی جانب سے درپیش سنگین سیکورٹی خدشات، علاقائی سفارتی سرگرمیوں اور عالمی مسائل پر جامع پالیسی مؤقف پیش کیا۔ انہوں نے سب سے اہم نکتے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی سرزمین مسلسل پاکستان کے خلاف دہشت گردانہ سرگرمیوں کے لیے استعمال ہو رہی ہے اور یہ سلسلہ کسی وقفے کے بغیر جاری ہے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ متعدد حملوں میں ملوث گروہوں کے روابط افغانستان سے جڑے ہوئے ہیں اور طالبان انتظامیہ ان عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی کرنے میں ناکام رہی ہے۔...
لاہور: پاکستان میں جمادی الثانی 1447ھ کا چاند نظر نہیں آیا۔ مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت لاہور میں ہوا۔ جس میں جمادی الثانی کے چاند کے نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، اجلاس کے بعد چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ملک میں کہیں بھی چاند نظر ہیں آیا لہٰذا یکم جمادی الثانی بروز اتوار 23 نومبر کو ہو گی۔
پی آئی اے کا سنیئر فلائٹ اسٹیورڈ آصف نجم کینیڈا میں مبینہ طور پر لاپتا ہو گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز (پی آئی اے)کا ایک اور ملازم مبینہ طور پر نجکاری کے خوف سے کینیڈا میں غائب ہوگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور سے کینیڈا کی پرواز کے فلائٹ پرسر آصف نجم کینیڈا میں مبینہ طور پر غائب ہوگئے ہیں اور پرواز ان کے بغیر ہی واپس آگئی ہے۔آصف نجم 16نومبر کو لاہور سے ٹورنٹو کی پرواز سے کینیڈا پہنچا تھا اور 19نومبر کی پرواز سے ٹورنٹو سے عملے کے ارکان کو واپس لاہور پہنچنا تھا لیکن آصف نجم 16سے 19نومبر کے دوران ہوٹل سے غائب ہوگیا۔اس سے قبل بھی پی...
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کو چند ڈیموکریٹ قانون سازوں کو ’غدار‘ قرار دیتے ہوئے سخت تنقید کی ہے۔ یہ ردعمل اس ویڈیو کے بعد سامنے آیا جس میں سابق فوجی پس منظر رکھنے والے ڈیموکریٹس نے فوج اور انٹیلیجنس کمیونٹی کے اہلکاروں کو یاد دہانی کرائی تھی کہ ان کا حلف آئین سے وفاداری کا ہے اور انہیں کسی بھی غیر قانونی حکم کو ماننے کی ضرورت نہیں۔ یہ بھی پڑھیں:ٹرانسپرینسی ایکٹ پر دستخط، کیا ڈونلڈ ٹرمپ خود بھی اس کی لپیٹ میں آئیں گے؟ ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹرتھ سوشل پر متعدد بیانات میں ان ڈیموکریٹس کے اقدام کو ریاست کے خلاف بغاوت قرار دیا اور ان پر قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ...
امریکا (ویب ڈیسک) بیٹی کی کلاس میں پڑھنے والے 14 سالہ لڑکے سے جنسی تعلقات رکھنے والی خاتون کو 26 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔ امریکی ریاست لوزیانا میں لیان یمارینو نامی خاتون اپنی بیٹی کے اسکول کے ایک 14 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی تعلقات رکھتی تھیں، جس پر عدالت نے اسے 26 سال قید کی سزا سنائی ہے، اس دوران خاتون کی بیٹی نے عدالت میں گواہی دیتے ہوئے ماں کیلئے سخت ترین سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق 45 سالہ یمارینو نے کم عمر لڑکے کے ساتھ تعلقات رکھنے اور کم از کم پانچ دیگر نو عمر طلبہ کو جنسی نوعیت کے پیغامات بھیجنے کے الزامات پر کوئی مزاحمت نہ کرنے...
یہ ہتھیار پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی پچھلے کچھ عرصے میں کی جانی والی کارروائیوں کے دوران پکڑے گئے۔ امریکی ہتھیاروں پہ واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ وہ امریکی حکومت کی ملکیت ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں سے فوجی کارروائیوں کے دوران پکڑے جانے والے فتنۃ الخوارج کے زیر استعمال امریکی ہتھیار پہلی بار منظر عام پر آگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ ہتھیار پاک فوج اور سیکیورٹی فورسز کی پچھلے کچھ عرصے میں کی جانی والی کارروائیوں کے دوران پکڑے گئے۔ امریکی ہتھیاروں پہ واضح طور پر لکھا ہوا ہے کہ وہ امریکی حکومت کی ملکیت ہیں۔ امریکی فوج اور نیٹو، انخلا سے پہلے امریکی ہتھیار افغانستان چھوڑ گئی تھی۔ ان امریکی ہتھیاروں کو...
—فائل فوٹو سیکیورٹی فورسز نے 2 کارروائیاں کرتے ہوئے بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 20 اور 21 نومبر کو خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں۔سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت کے علاقے پہر خیل میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا، جس میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے حصہ لیا۔ یہ بھی پڑھیے خیبر پختونخوا سیکیورٹی فورسز کے آپریشنز، بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے 30 دہشت گرد ہلاک کارروائی بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 10 خوارج ہلاک کردیے...
اقوام متحدہ نے اپنی تازہ رپورٹ میں امریکا کو دنیا کا سب سے بڑا امداد دینے والا ملک قرار دیا ہے، جبکہ یورپی یونین دوسرا اور متحدہ عرب امارات تیسرا بڑا عطیہ دہندہ رہا۔ اقوام متحدہ کے ادارے یو این آفس فار کوآرڈی نیشن آف ہیومینیٹیرین افیئرز (UNOCHA) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق امریکا نے رواں سال 3.57 بلین ڈالر کی انسانی امداد فراہم کی، جو عالمی امداد کا 14.9 فیصد بنتا ہے۔ متحدہ عرب امارات نے اس سال 1.46 بلین ڈالر کی امداد دی، جو اقوام متحدہ کے ریکارڈ کے مطابق مجموعی عالمی امداد کا 7.1 فیصد ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال عالمی انسانی امداد کا حجم 20.5 بلین ڈالر رہا، جس...
اسلام آباد: آئینی عدالت کے پہلے چیف جسٹس امین الدین خان نے وفاقی عدالت کے قیام کو ملک کی قانونی تاریخ کا غیر معمولی موڑ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ یہ عدالت آئین کی تشریح، شہری آزادیوں کے تحفظ اور شفاف قضائی عمل کو نئی سمت دینے کے لیے قائم کی گئی ہے۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ملکی عدالتی ڈھانچے میں اس نئے فورم کا قیام اس عزم کا اظہار ہے کہ پاکستان کے دستور کو حقیقی معنوں میں بالادستی اور احترام فراہم کیا جائے اور عوامی مفاد کے ہر معاملے پر آئینی اصولوں کی روشنی میں یکساں انصاف مہیا ہو۔ چیف جسٹس نے اپنے پہلے باضابطہ پیغام میں کہا کہ آئین کی تشریح نہ صرف...
کوئٹہ میں ایک روزہ معطلی کے بعد موبائل فون ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروس بحال کر دی گئی ہے۔ شہر میں گزشتہ ہفتے بھی اسی نوعیت کی پابندی لگائی گئی تھی، جس نے شہریوں کو شدید مشکلات سے دوچار کیا۔ بار بار کی انٹرنیٹ معطلی کے باعث طلبہ، کاروباری افراد اور آن لائن خدمات پر انحصار کرنے والے صارفین کے معمولات بری طرح متاثر ہوئے۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ اچانک بندش کی وجہ سے رابطے کا نظام متاثر ہوا اور متعدد اہم امور تعطل کا شکار ہوئے۔ متعدد افراد نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ موبائل ڈیٹا سروس کو فوری طور پر بحال کیا جائے تاکہ روزمرہ زندگی معمول کے مطابق...
سٹی 42: پاکستان نے بھارتی غیر قانونی مقبوضہ کشمیر میں سنگین انسانی حقوق کی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے بیان میں کہا کہ قابض بھارت کی پالیسیاں کشمیری آبادی کی اجتماعی سزا کے مترادف ہیں، مقبوضہ میں وسیع پیمانے پر گرفتاریاں اور پابندیاں شدید تشویش کا باعث ہیں۔کشمیری نوجوانوں کی شناخت اور مذہب کی بنیاد پر پروفائلنگ کی رپورٹس تشویش ناک ہیں۔بھارت مقبوضہ کشمیر کی آبادیاتی ساخت تبدیل کرنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ بھارت کشمیریوں کے مذہبی، ثقافتی اور سماجی ورثے کو کمزور کر رہا ہے۔یہ اقدامات کشمیریوں کی جائز سیاسی...
سٹی 42: مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ جمادی الثانی 1447ھ کا چاند نظر نہیں آیا۔ مولانا سید محمد عبد الخبیر آزاد کی زیرصدارت اجلاس لاہور میں منعقد ہوا۔ملک بھر سے موصول شہادتوں اور موسمی رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موسم صاف تھا مگر کہیں سے شہادت موصول نہ ہوئی۔مرکزی، زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں نے چاند کی عدم رویت کی تصدیق کی۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات جمادی الثانی 1447ھ کا پہلا روز 23 نومبر 2025 بروز اتوار ہو گا۔ اجلاس میں علما، ماہرین فلکیات اور سرکاری نمائندے شریک ہوئے۔چیئرمین نے کہا: پاکستان میں چاند نظر نہ آنے کا اتفاقی فیصلہ ہوا۔ پاکستان سمیت...
(اویس کیانی)وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے بنوں کے علاقے میں امن کمیٹی کے دفتر پر فتنہ الخوارج کے حملے کی مذمت، جانی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیرداخلہ محسن نقوی نےجاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کی یہ بزدلانہ کارروائی امن و استحکام کو نقصان پہنچانے کی مذموم کوشش ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ فتنہ الخوارج کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں عوام کے بلند حوصلے کو کمزور نہیں کر سکتیں،قوم اور ریاست امن دشمنوں کے سامنے متحد کھڑی ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات
ویب ڈیسک : خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں سے افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کا استعمال شدہ اسلحہ برآمد کیا گیا، بتایا گیا ہےکہ دہشتگردوں سے ایم 4، ایم 16 اور دیگر خود کار جدید اسلحہ، نائٹ وژن گاگلز اور دیگر جدید آلات بھی برآمد ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلحے میں امریکی فوج اور نیٹو کے زیر استعمال اعلیٰ کوالٹی کا دھماکا خیز مواد اور تاریں بھی شامل ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف سے گورنر خیبرپختونخواہ کی ملاقات ذرائع کے مطابق امریکی اور نیٹو افواج کے انخلا کے وقت یہ اسلحہ چھوڑ دیا گیا تھا،...
لاہور:(نیوزڈیسک) جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا، یکم تاریخ اتوار کو ہوگی۔ ماہ جمادی الثانی 1447 ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرصدارت اجلاس زونل رویت ہلال کمیٹی لاہور کی عمارت میں ہوا۔ اجلاس میں رابطے کے فرائض وزارت مذہبی امور حکومت پاکستان سے حافظ عبدالقدوس اور ڈاکٹر شاہد الرحمن نے ادا کیے، فنی معاونت کے لیے محکمہ موسمیات سے ڈاکٹر محمد حسن علی بیگ موجود تھے، زونل رویت کمیٹی پاکستان کے ارکان مفتی محمد احمد، مولانا فتح محمد راشدی نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں شہادتوں کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا بعدازاں رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا کہ چاند نظر نہیں آیا اس لیے...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی دارالحکومت میں پہلے سیون اسٹارہوٹل اور نیا کنونشن سینٹر تعمیر کرنے کی منظوری دیدی گئی۔ چیئرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا نے کہا تمام منصوبے اعلیٰ معیار کے مطابق اور مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں گے ۔ نئے کنونشن سینٹر میں ایکسپو اور ایگزیبیشن مرکز بھی شامل ہو گا۔ اعلامیہ کے مطابق 19 ارب 37 کروڑ روپے لاگت سے جدید کنونشن سینٹر 18 ماہ میں مکمل کیا جائے گا ۔ جو قومی اور بین الاقوامی تقریبات کا مرکزی مقام بنے گا ۔ واضح رہے کہ 2027 میں شنگھائی تعاون تنظیم کا سربراہی اجلاس نئے کنونشن سینٹر میں ہی ہوگا۔ ایس سی او اجلاس کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں پہلا سیون اسٹار ہوٹل تعمیر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برازیل کے ابھرتے ہوئے فٹبال اسٹار وِنیسیئس جونیئر نے آن لائن مقبولیت میں دنیا کے بڑے ناموں کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نیا سنگِ میل قائم کر لیا ہے اور پرتگالی لیجنڈ کرسٹیانو رونالڈو کو پیچھے دھکیل کر عالمی سطح پر سب سے زیادہ مقبول ایتھلیٹ بن گئے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران برازیل کے ابھرتے ہوئے فٹبال اسٹار وِنیسیئس جونیئر کے انسٹاگرام فالوورز میں ریکارڈ 15 لاکھ کا اضافہ ہوا، جبکہ صرف اسی عرصے میں ان سے متعلق 3 لاکھ 14 ہزار سے زائد میڈیا رپورٹس سامنے آئیں۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق انسٹاگرام پر وِنیسیئس جونیئر کے ہیش ٹیگز کی تعداد بھی 14 لاکھ تک جا پہنچی، جس نے ان کی آن لائن...
بھارتی فضائیہ (IAF) کی تاریخ میں طیارہ حادثات کا ریکارڈ بھی تشویشناک رہا ہے۔ مختلف تحقیقاتی رپورٹس کے مطابق گزشتہ کئی دہائیوں میں IAF کو ہزاروں طیاروں کے حادثات کا سامنا کرنا پڑا، جن میں لڑاکا جیٹس، ٹرینرز، ہیلی کاپٹرز اور دیگر طیارے شامل ہیں۔ یہ حادثات انسانی جانوں اور قیمتی اثاثوں کا بڑا ضیاع ہیں۔ کل حادثات اور پائلٹس کی ہلاکتیں رپورٹس کے مطابق گزشتہ 30 سالوں میں IAF کے 534 طیارے حادثات کا شکار ہو چکے ہیں، جس میں کم از کم 152 پائلٹس ہلاک ہوئے ہیں۔ اس عرصے میں کئی طیارے زمین سے ٹکرانے، تکنیکی خرابی یا فضائی جنگی مشقوں کے دوران تباہ ہوئے۔ MiG-21: حادثاتی ریکارڈ کا ’فلائنگ کوفن‘ MiG-21 ماڈل سب...
ماہ جمادی الثانی کا چاند نظر نہیں آیا،یکم جمادی الثانی 1437ھ 23نومبر بروز اتوار ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے ماہ جمادی الثانی 1437ھ کے چاند کی رویت بارے اعلان کر دیا۔مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے مطابق ماہِ جمادی الثانی 1437ھ کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان بھر سے چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی ،یکم جمادی الثانی 1437ھ اب 23 نومبر بروز اتوار ہوگی۔لاہور میں زونل رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ایوانِ اوقاف شاہ چراغ بلڈنگ میں منعقد ہوا، اجلاس کی صدارت چیئرمین مولانا سید محمد عبدالخبیر آزاد نے کی۔محکمہ موسمیات، سپارکو اور وزارتِ سائنس کے نمائندگان اجلاس سے منسلک رہے، ماہرین ڈاکٹر حسن علی بیگ،...
دبئی ائیر شو، بھارتی لڑاکا طیارہ گرنے کے بعد ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے شیئرز بھی گرگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز نئی دہلی (سب نیوز)دبئی ائیر شو میں بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس گرنے کے بعد ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈ کے شیئرز بھی گرگئے۔جمعہ کو دبئی ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، بھارتی طیارہ ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گرا۔بھارتی ائیرفورس نے طیارہ گرنیاور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔بھارتی فضائیہ کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی جا رہی ہے۔رپورٹس کے مطابق دبئی ائیر شو میں بھارتی لڑاکا طیارہ تیجس گرنے کے بعد ہندوستان ایروناٹکس لمیٹڈکے شیئرز میں ڈھائی فیصد سے زیادہ کی کمی...
دبئی ائیر شو میں طیارہ گرنے کا واقعہ، بھارتیوں کی اپنی فضائیہ پر تنقید، ائیر چیف کے استعفے کا مطالبہ
دبئی ائیر شو میں طیارہ گرنے کا واقعہ، بھارتیوں کی اپنی فضائیہ پر تنقید، ائیر چیف کے استعفے کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 November, 2025 سب نیوز دبئی (سب نیوز) ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ تیجس گرنے کے بعد بھارتیوں نے اپنی فضائیہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا اور ائیر چیف کے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔جمعہ کو دبئی ائیر شو کے دوران بھارت کا جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ، بھارتی طیارہ ایروبیٹک اسٹنٹ کے دوران گرا۔بھارتی ائیرفورس نے طیارہ گرنیاور پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی ہے۔بھارتی ائیرفورس کے مطابق بھارتی لڑاکاطیارہ تیجس مقامی وقت کے مطابق 2بج کر 10 منٹ پر گرا، حادثے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی...
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اڈیالہ جیل میں ملاقاتوں کی پابندی پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو باضابطہ خط ارسال کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے خط میں لکھا کہ بانی پی ٹی ائی کے اہلِ خانہ کو عدالتی اجازت کے باوجود ملاقات کیلئے روکا گیا، سابق وزیر اعظم کی بہنوں سے بدسلوکی کی گئی جبکہ بزرگ خواتین کو سڑک پر بٹھایا گیا۔ یہ اقدام غیر انسانی، غیر اخلاقی اور عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے۔ خط میں پنجاب حکومت سے فوری عدالتی احکامات پر عمل درآمد کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ خط میں سہیل آفرہدی نے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ اس کے...
صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے ویژن کو امریکی کانگریس نے جنوبی ایشیا میں مثال قرار دیا ہے۔ اپنے بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امریکی کانگریس کا مریم نواز کو لکھا گیا خط حوصلہ افزا اور قابل ستائش ہے۔ امریکی قانون ساز بھی مریم نواز کی لیڈرشپ کے معترف ہیں۔ انہوں نے مریم نواز کے اینٹوں کے بھٹوں اور بھٹہ مزدوری سے متعلق اقدامات کو سراہا ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ امریکی کانگریس نے مریم نواز کے ماحولیات اور جبری مشقت کے خاتمے کے اقدامات کو قابل تعریف قرار دیا اور جدید بھٹہ نظام کو خطے میں مثال قرار دیا گیا ہے۔ امریکی قانون سازوں نے بھی اعتراف کیا کہ مریم...
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع اپر چترال کے ایک دور افتادہ گاؤں کے سکول کے بچوں کی ایمانداری نے سب کو حیران کر دیا ہے۔وادی کھوت کے پرائمری سکول کے بچوں کو گھر جاتے ہوئے راستے میں کچھ رقم ملی، جسے انہوں نے خرچ کرنے کی بجائے سنبھال کر رکھا اور اگلے دن سکول ہیڈ ماسٹر کے حوالے کر دی۔سکول ہیڈ ماسٹر کے مطابق بچوں نے 210 روپے ان کے حوالے کیے اور کہا کہ یہ پیسے ہمیں سکول کے باہر ملے ہیں، جس کے بھی ہیں ان کے حوالے کر دیں۔ہیڈ ماسٹر نے بچوں کی ایمانداری کو سراہنے کے لیے پورے سکول کے سامنے ان سے پیسے وصول کیے اور دونوں بچوں کو شاباشی دی، سکول انتظامیہ...
دبئی ایئر شو میں کرتب دکھانے والا بھارتی فضائیہ کا تیجس طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس پر بالی ووڈ کے ستاروں نے مودی سرکار کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق متعدد فنکاروں نے فوجی طیارہ حادثہ کی مذمت کرتے ہوئے فوجی طیاروں کی سیکیورٹی اور ٹیسٹنگ کے عمل کو مزید سخت بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے واقعے کی مکمل اور شفاف تحقیقات کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ فوجیوں کے اہل خانہ ہمیشہ بے یقینی کا شکار رہتے ہیں۔ ماضی کی معروف اداکارہ جیہ بچن نے بھی واقعے کی شفاف تفتیش پر زور دیتے ہوئے کہا کہ فوجیوں اہلکاروں کو محفوظ ماحول دیا جائے۔ شتروگھن سنہا اور راج ببر سمیت دیگر اداکاروں نے بھی...
سیکیورٹی ماہرین نے انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ میں ایک بڑی خامی کی نشان دہی کی ہے جس نے دنیا بھر میں 3 ارب سے زائد صارفین کے فون نمبرز کو افشا کر دیا ہے۔ پرائیویسی کے اس نقص کو سائبر مجرمان استعمال کرتے ہوئے مشہور ایپ پر موجود صارفین کی شناخت اور ان سے متعلق معلومات کو حاصل کرنے کے لیے استعمال کر سکتے ہیں۔ جس کو بعد ازاں مخصوص اہداف کے خلاف استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس خامی کی نشان دہی یونیورسٹی آف ویانا اور ایس بی اے ریسرچ کی ایک ٹیم کی جانب سے کی گئی۔ پرائیویسی میں یہ کمزوری واٹس ایپ کے کانٹیکٹ ڈسکوری میکینزم میں ہے جو صارفین سے ان کے فون مین...
—فائل فوٹوز اسلام آباد میں راجہ فاروق حیدر اور انوار الحق کے درمیان دلچسپ جملوں کا تبادلہ ہوا ہے۔راجہ فاروق حیدر خان نے انوارالحق سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ کیا تماشہ بنایا ہوا ہے؟ کابینہ میں 9 لوٹے ہیں۔ انوار الحق نے فاروق حیدر سے الٹا سوال کر دیا کہ انہیں بنایا کس نے؟ کس نے ووٹ دیا؟ یہ بھی پڑھیے ہم آزاد کشمیر حکومت کا حصہ نہیں بنیں گے: راجہ فاروق حیدر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ ان کا حال ادھر ڈوبے ادھر نکلے والا ہے، تماشہ بنایا ہوا ہے۔انوار الحق نے کہا کہ آپ نے ووٹ دیا، نہ ہیر کا فرق چھوڑا، نہ رانجھے کا۔راجہ فاروق حیدر نے کہا کہ میرا کچھ اب کوئی...
چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس لاہور میں ہوا— ملک میں جمادی الثانی 1447ھ کا چاند نظر نہیں آیا، یکم جمادی الثانی اتوار 23 نومبر کو ہو گی۔مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیرِ صدارت لاہور میں ہوا۔اجلاس کے بعد چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے ’جیو نیوز‘ کو بتایا کہ ملک میں کہیں بھی جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، لہٰذا یکم جمادی الثانی اتوار 23 نومبر کو ہو گی۔ادھر کراچی میں محکمۂ موسمیات کے دفتر میں زونل رویتِ ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی کے ارکان نے شرکت کی۔
ابھی تک ایران کی جانب سے پاکستان افغان طالبان تنازع میں ثالثی پر عملی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، دفتر خارجہ
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ابھی تک ایران کی جانب سے پاکستان افغان طالبان تنازع میں ثالثی پر عملی دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، بہت سے ممالک نے پاکستان افغان ثالثی کی بات کی ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ چار سال ہم نے جانی نقصانات، کالعدم ٹی ٹی پی، فتنہ الہندوستان حملوں کے باوجود افغانستان سے رابطے بحال رکھے، دونوں ممالک کے درمیان تجارت افغانستان کے ہاتھوں ہمارے شہریوں کے قتل عام کا لائسنس نہیں۔دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ ہم نے 4 سال افغان طالبان سے بار بار بات کی، ان چار برسوں میں افغان سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کم ہونے کی بجائے کئی گنا بڑھ گئی، افغانستان سےحالیہ تصادم میں افغان سرزمین سے سرحدی تجارتی...
اسلام آباد ہائی کورٹ بار نے وفاقی آئینی عدالت کی منتقلی کی مطالبہ کردیا۔صدر اسلام آباد ہائی کورٹ بار واجد گیلانی نےکابینہ ارکان کے ہمراہ اسلام آباد میں نیوز کانفرنس کی۔اُن کا کہنا تھا کہ وفاقی آئینی عدالت کو وفاقی شرعی عدالت کی بلڈنگ میں منتقل کیا جائے جبکہ وفاقی شرعی عدالت میں کم کیسز ہیں، اُس عدالت کو ہائیکورٹ منتقل کردیں۔واجد گیلانی نے مزید کہا کہ 27ویں آئینی ترمیم کے بعد وفاقی آئینی عدالت کا قیام عمل میں لایا گیا، یہ ملک کی سب سے بڑی عدالت ہے، جس نے حتمی طور پر سپریم کورٹ بلڈنگ جانا ہے۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے ججز نے صوبائی رجسٹریوں میں جاکر کام کرنا ہے، وفاقی شرعی عدالت میں کم کیسز...
تصویر سوشل میڈیا۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ اسرائیل سے دوستی اور فلسطینیوں سے بے وفائی قبول نہیں، ہم چاہتے ہیں کسی کو کسی پر فوقیت حاصل نہ ہو۔لاہور میں مینار پاکستان پر جماعت اسلامی کے 3 روزہ اجتماع عام سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ عدالت میں سب ایک جیسے ہوتے ہیں کسی کو استثنیٰ نہیں ہوتا۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کا نظام سب کے لیے، یہ عدل اور انصاف کا نظام ہے۔ حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ ملک میں عدل اور انصاف کا نظام لائیں گے، محروموں، مجبوروں، مزدوروں، کسانوں اور نوجوانوں کی آواز بنیں گے۔انھوں نے کہا کہ اجتماع کے تیسرے دن میں لائحہ عمل کا اعلان...
فائل فوٹو خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں، سیکیورٹی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں سے افغانستان میں امریکی اور نیٹو افواج کا استعمال شدہ اسلحہ برآمد کیا گیا۔سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ دہشتگردوں سے ایم 4، ایم 16 اور دیگر خود کار جدید اسلحہ، نائٹ وژن گاگلز اور دیگر جدید آلات بھی برآمد ہوئے۔ بنوں: امن کمیٹی کے دفتر پر دہشتگردوں کا حملہ، 7 افراد جاں بحقپولیس کے مطابق دہشتگردوں نے ہوید کے علاقے میں رات کے وقت امن کمیٹی کے دفتر پر حملہ کیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اسلحے میں امریکی فوج اور نیٹو کے زیر استعمال اعلیٰ کوالٹی کا دھماکا خیز مواد اور تاریں بھی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برطانیہ کے ممتاز جریدے ’’دی اکانومسٹ‘‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی تیسری اہلیہ بشریٰ بی بی عمران خان پر گہرے اثرات رکھتی تھیں۔ رپورٹ کے مطابق 2018ء میں عمران خان کے وزیراعظم بننے کے بعد ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سرکاری فیصلوں پر اثر انداز ہوتی رہیں۔ یہاں تک کہ عمران خان کی فیصلہ سازی پر ’’روحانی مشاورت‘‘ کا رنگ غالب ہونے کی شکایت پیدا ہوئی اور عمران خان اپنے اعلان کردہ اصلاحاتی ایجنڈے کو نافذ کرنے میں ناکام رہے۔ دی اکانومسٹ کے مطابق عمران خان کے ڈرائیور اور گھر کے ملازمین نے دعویٰ کیا کہ بشریٰ بی بی کے آنے کے بعد گھر میں عجیب و غریب رسومات شروع ہوگئیں۔ جیسے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیرپور (جسارت نیوز ) خیرپور میں موت کا رقص قبیلی جھگڑے میں چار افراد قتلِ ، ایس ایس پی خیرپور کا نوٹس عارضی پولیس پکٹ قائم لاشیں پوسٹ مارٹم کے بعد ورثا حوالے دونوں گروپ مورچہ بند ہوگئے علاقے میں خوف کے سائے۔ تفصیلات کے مطابق خیرپور کے قریب پریالو تھانہ کی حدود میں قبائلی تصادم شدت اختیار کر گیا فائرنگ میں 4 افراد موت کے آغوش میں چلے گئے جبکہ اْلرا اور جتوئی گروپوں کے درمیان شدید فائرنگ سے صورتحال کشیدگی کے باعث علاقے میں خوف وحراس کی فضا قائم ہے جبکہ افراد جاں بحق لاشوں کی شناخت نوجوان ماجد الرو ، گلن الرو، دھنی بخش الرو ، اعظم جتوئی کے ناموں سے ہوئی ہے علاقے میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قنبرعلی خان (نمائندہ جسارت) ڈی آئی جی پولیس لاڑکانہ ڈویژن رینج ناصر آفتاب پٹھان نے کہا ہے کہ رواں سال شہر میں کوئی سنگین واردات سامنے نہیں آئی، جو پولیس کی مؤثر حکمتِ عملی اور مربوط کارروائیوں کا نتیجہ ہے۔ پولیس نے ریگولر کرائم پر نمایاں حد تک قابو پالیا ہے۔ جبکہ جرائم کی شرح میں مجموعی طور پر واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ یہ بات انہوں نے ضلع کشمور میں اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ ڈی آئی جی ناصر آفتاب نے کہاکہ فصلوں کے سیزن میں عموماً جرائم بڑھ جاتے ہیں، تاہم اس حوالے سے پولیس مکمل طور پر الرٹ ہے اور مشکوک سرگرمیوں کی نگرانی سخت کردی گئی ہے۔ ایک سال قبل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت ) سکھر اسمال ٹریڈ ر ز کے صدر حاجی محمد جاوید میمن نے کہا ہے کہ تاجروں کے اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کو قائم رکھ کر ہی تاجروں کے مسائل حل کیے جاسکتے ہیں،الحمد اللہ سکھر اسمال ٹریڈرز روز اول سے چھوٹے تاجروں کو ایک پلیٹ فارم پر یکجا کرنے اور انکے مسائل کے حل کیلئے مخلصانہ اقدامات اٹھا رہی ہے، آج سکھر اسمال ٹریڈرز میں شہر کی اہم تجارتی یونینز نیو آئرن مارکیٹ گولیمار سکھر اور انجمن تاجران نیم کی چاڑھی کی شمولیت اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم نے اپنے ذاتی مفادات کے بجائے تاجروں کے اجتماعی مفادات کیلئے کام کیا ہے یہی وجہ ہے کہ آج شہر بھر کی تجارتی تنظیمات سکھر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے سردیوں میں گیس سے متعلق حادثات سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم کا آغاز کر دیا۔ مہم کا مقصد شہریوں کو احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا اور گیس کے محفوظ استعمال کو یقینی بنانا ہے۔کوئٹہ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے سردیوں میں گیس حادثات کی روک تھام کے لیے آگاہی مہم شروع کر دی گئی جس کا افتتاح جی ایم راحیل ملک اور ترجمان سلمان صدیقی نے کیا۔ افتتاح کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ترجمان نے کہا کہ انسانی زندگی بچانے کے لیے یہ مہم نہایت اہم ہے اور مارچ 2026 تک جاری رہے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ غفلت سے بچنے کے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ ( آئی این پی )جمعیت علما اسلام پاکستان کے صوبائی امیر مولانا عبدالمالک،حاجی عبدالرزاق لانگو، پروفیسر حسین احمد شیرانی، مولانا عبدالغنی ساسولی اور ڈاکٹر حفیظ الرحمن کھوسہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں روزانہ کی بنیاد پر سیکورٹی وجوہات کے نام پر موبائل ڈیٹا اور انٹرنیٹ سروسز بند کرنے کا سلسلہ اب ناقابلِ برداشت ہو چکا ہے یہ اقدامات نہ صرف حکومت کی شدید انتظامی ناکامی ظاہر کرتے ہیں بلکہ لاکھوں شہریوں کو معاشی، تعلیمی اور سماجی طور پر مفلوج کر کے رکھ دیتے ہیں ڈیٹا سروس کی اچانک بندش نے کوئٹہ کے عوام کو جدید دنیا سے کاٹ کر رکھ دیا ہے۔ آج کے دور میں انٹرنیٹ بنیادی ضرورت ہے کاروبار،...