2025-05-14@13:34:21 GMT
تلاش کی گنتی: 213

«جگہ کی»:

(نئی خبر)
    پشاور: پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس نے ایک کیس کی سماعت کے دوران مسکراتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اڈیالہ جیل تو بہت اہم جگہ ہے۔ زرائع کے مطابق پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس اشتیاق ابراہیم نے 13 لاپتا افراد کے کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل انعام یوسفزئی اور ڈپٹی اٹارنی جنرل عبید اللہ انور عدالت میں پیش ہوئے۔ دوران سماعت 3 لاپتا افراد کی رپورٹس عدالت میں پیش کی گئی جبکہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے عدالت کو بتایا کہ وسیم اللہ کی گرفتاری مردان سینٹرل جیل میں ظاہر کی گئی اور محمد سلیم کی گرفتاری اڈیالہ جیل میں ظاہر کی گئی۔ اس پر چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اڈیالہ تو بہت اہم جگہ...
    اسلام ٹائمز کیساتھ انٹرویو کے دوران ایم ڈبلیو ایم خیبر پختونخوا کے رہنماء کا کہنا تھا کہ حالیہ معاہدہ پر دستخط کرنے والوں نے ہی دہشتگردوں سے دہشتگردی کرانے اور امن خراب کرنے کیلئے قرآن پر حلف لیا، موجودہ معاہدہ بہترین ہے، لیکن حکومت نے ماضی میں طے پانے والے تمام معاہدوں کو خود نقصان پہنچایا، حکومت کا شدت پسندوں کو فری ہینڈ دینا یا انکی پشت پناہی کرنا قابل تشویش ہے۔ متعلقہ فائیلیںشبیر حسین ساجدی کا بنیادی تعلق ضلع کرم کے علاقہ پاراچنار سے ہے، وہ زمانہ طالب علمی سے ہی ملی امور میں پیش پیش رہے ہیں، نوجوانی میں امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن سے منسلک رہے، اس کے بعد مجلس وحدت مسلمین سے وابستہ ہوئے، اسی پلیٹ فارم سے...
    اسلام آباد: بنگلہ دیش کے اعلیٰ سطح دفاعی وفد نے پاک ایئرفورس کے سربراہ سے ملاقات کی اور جنگی طیارے جے ایف 17 تھنڈر طیاروں سمیت دیگر جدید جنگی سامان میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان ایئر فورس کے سربراہ، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے بنگلہ دیش کے اعلیٰ سطح دفاعی وفد نے ایئر ہیڈکوارٹر اسلام آباد میں ملاقات کی۔ وفد کی قیادت لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن، پرنسپل اسٹاف آفیسر، آرمڈ فورسز ڈویژن، بنگلہ دیش نے کی۔ ملاقات کے دوران ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے دونوں ممالک کی ایئر فورسز کے درمیان فوجی شراکت داری کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ فضائیہ کے سربراہ...
    اصلاحات کے لئے سائنسی طریقہ کار کی ضرورت ہے، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز بیجنگ :جمعرات کو شائع ہونے والے چھیو شی میگزین کے دوسرے شمارے میں سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے جنرل سیکریٹری، چینی صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ کا ایک اہم مضمون شائع ہوگا، جس کا عنوان ہے ” ہمہ جہت طریقے سے اصلاحات کو مزید گہرا کرنے میں متعدد اہم نظریاتی اور عملی مسائل”۔ مضمون میں نشاندہی کی گئی ہے کہ درست راستے اور جدت طرازی پر عمل پیرا ہونا ہمہ جہت طریقے سے اصلاحات کو مزید گہرا کرنے کا ایک اہم اصول ہے۔ اصلاحات ایک جامع پروجیکٹ ہے جس کے لئے سائنسی طریقہ کار...
    پی ٹی آئی سکندر سلطان راجا کی جگہ نئے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری کے معاملے پر سرگرم WhatsAppFacebookTwitter 0 15 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نئے چیف، ممبر سندھ اور ممبر بلوچستان کی تقرری کے معاملے پر سرگرم ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق نئے چیف الیکشن کمشنر، ممبر سندھ اور بلوچستان کی تقرری کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر شبلی فراز نے چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کو الک الگ خطوط لکھ دیے۔اپنے خط میں شبلی فراز نے چیف الیکشن کمشنر کی تقرری...
    اسلام آباد (وقائع نگار)  انسداد دہشتگردی عدالت نے پی ٹی آئی احتجاج کے معاملے پر سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی 13 مقدمات میں 7 فروری تک عبوری ضمانت منظور کرلی۔ دوران سماعت فائلیں تیار کر کے نہ آنے پر جج نے وکیل خالد یوسف چودھری پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس میں کہا کہ آپ فائلیں تیار کر کے آیا کریں، میری عدالت میں آکر فائلیں سیدھی کر رہے ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے استدعا کی کہ تمام مقدمات میں عبوری درخواست ضمانتوں پر 7 فروری کی تاریخ مقرر کی جائے جس پر  جج طاہر عباس سپرا نے ریمارکس میں کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں 7 فروری کی تاریخ دیگر ملزموں کی بھی ہے لیکن کوئی سرٹیفکیٹ...
    ڈاکٹر صاحب نے نسخہ لکھتے ہوئے کہا کہ دوا تو میں لکھ رہا ہوں مگر آپ کو ضرور پینتیس 40 منٹ واک کرنی ہوگی تب ہی آپ کا مسئلہ حل ہوگا!! ڈاکٹر صاحب واک، مگر میں کہاں کروں گی میرے تصور میں ٹوٹی سڑکیں بہتے ہوئے گٹر کا پانی اور کوڑا کر کٹ سامنے آگیا، میں جو کراچی میں رہتے ہوئے اپنی طبیعت اور مزاج سے عاجز بھی ہوں یہ سن کر سوچ میں پڑ گئی کہ کیا کروں کراچی جو میرا محبوب شہر ہے مگر اس کی صورتحال میرے دل کو دکھانے کا سبب بھی ہے کراچی جو پاکستان کا سب سے بڑا شہر ہے ماحولیاتی آلودگی اور تباہ حال انفرا اسٹرکچر کی بدولت سنگین صورتحال سے دوچار ہے،...
    کراچی کے ضلع وسطی، خصوصاً ناظم آباد میں سپریم کورٹ کے احکامات کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری ہے ، جس کے باعث علاقے کا انفراسٹرکچر تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے ۔ رہائشی پلاٹس کو بھاری رشوت کے عوض کمرشل یونٹس میں تبدیل کیا جا رہا ہے ، جبکہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے ) کے افسران، خاص طور پر بلڈنگ انسپکٹر اورنگزیب خان، ان غیر قانونی سرگرمیوں کی سرپرستی کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اورنگزیب خان گزشتہ پانچ سالوں سے غیر قانونی تعمیرات میں ملوث ہیں اور انہوں نے مقامی بلڈرز اور پراپرٹی ڈیلرز سے کروڑوں روپے رشوت وصول کی ہے ۔ناظم آباد کے مختلف...
    جنوبی وزیرستان کے علاقہ سراروغہ میں محسود قبائل کا قومی جرگہآئی جی ایف سی سائوتھ کی شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 13 January, 2025 سب نیوز ڈیرہ اسماعیل خان( محمد ریحان )جنوبی وزیرستان کے علاقہ سراروغہ میں محسود قبائل کا قومی جرگہ، آئی جی ایف سی سائوتھ نے مسائل کے حل کی یقین دہانی کرا دی ۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقہ سراروغہ میں محسود قبائل کے نمائندہ وفدکا آئی جی ایف سی سائوتھ میجر جنرل مہرعمرنیازی کے ساتھ گرینڈ جرگے کا انعقاد ہوا جرگے میں قبائلی عمائدین، سیاسی و سماجی شخصیات، اور صحافیوں نے شرکت کی۔ جرگے میں سابقہ سینیٹر مولانا صالح شاہ، ملک رفا خان، اور رکن صوبائی اسمبلی آصف خان محسود نے محسود قوم کو درپیش...
    چترال :چترال کے علاقے گہریت گول کنزروینسی میں ہسپانوی شکاری نے 160 میٹر کی دوری سے 5 منٹ میں کشمیری مارخور کا شکار کرلیا۔ ڈائریکٹر فاریسٹ آفس (وائلڈ لائف) فاروق نبی کے مطابق شکار کے لیے ہسپانوی شکاری نے 1 لاکھ 91 ہزار ڈالرز میں پرمٹ حاصل کیا، جس کے ساتھ ٹیکسز شامل کرکے کل 2 لاکھ 20 ہزار ڈالرز ادا کیے گئے۔ یہ شکار کھلی نیلامی کے ذریعے جیتا گیا تھا۔ اس سے پہلے امریکی شکاری رونالڈ جوئے نے پاکستان کی تاریخ میں سب سے مہنگے کشمیری مارخور کا شکار 2 لاکھ 81 ہزار ڈالرز میں کیا تھا۔
    بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے سابق کھلاڑی، وکیل اور عبوری بورڈ کے عبوری سیکریٹری دیوجیت ساکھیا کو بورڈ کا نیا سربراہ منتخب کرلیا ہے۔ اتوارکو بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کی جانب سے ایک نوٹیفکیشن جاری کیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ دیوجیت ساکھیا کو بی سی سی آئی کا سیکریٹری کے عہدے سے صدرمنتخب کرلیا گیا ہے۔ 55 سالہ ساکھیا جے شاہ کی جگہ لیں گے جنہوں نے بین الاقوامی کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کا چیئرمین بننے کے بعد یہ عہدہ چھوڑ دیا تھا۔ بزنس مین اور ریاستی کرکٹ ایڈمنسٹریٹرپربھتیج سنگھ بھاٹیا کو بی سی سی آئی کا خزانچی مقررکیا گیا ہے۔ جے شاہ کے گزشتہ ماہ...
    سڈنی (اسپورٹس ڈیسک)بھارت کے خلاف میلبرن ٹیسٹ سے دھواں دار ڈیبیو کرنے والے نوجوان بیٹر سیم کونسٹاس سریز کے بعد بھی خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں۔سیریز جیتنے میں اہم کردار ادا کرنے والے 19 سالہ سیم کونسٹاس کے متعلق سابق آسٹریلوی کپتان رکی پونٹنگ کا ماننا ہے کہ اگر بلے باز کو اپنی جگہ بطور ٹیسٹ اوپنر پکی کرنی ہے تو ان کو ابھی بہت کچھ کرنا ہوگا۔لیجنڈ کرکٹر کا کہنا تھا کہ اگر نوجوان بلے باز اس ہی طرح کھیلتے رہے تو ان کا نہیں خیال کہ وہ ٹیسٹ اوپننگ بیٹسمین کے طور پر زیادہ عرصہ تک ٹِک پائیں گے۔رکی پونٹنگ نے کہا کہ یہ ایک بڑا اسٹیج ہے اور بلے باز نے ایم سی جی میں خوب...