2025-07-27@01:33:18 GMT
تلاش کی گنتی: 856

«حجت الاسلام»:

(نئی خبر)
    ویب ڈیسک:عیدالاضحیٰ کے موقع پر جنرل ہسپتال لاہور میں مریضوں کے علاج معالجے اور دیگر طبی سہولتوں کی فراہمی کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ پرنسپل پروفیسر فاروق افضل کے مطابق تمام انتظامی ڈاکٹرز اور ہیلتھ پروفیشنلز کو تین شفٹوں میں ڈیوٹیاں تفویض کی گئی ہیں تاکہ کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے فوری طور پر نمٹا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر مریضوں کو مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ کل کی سرکاری چھٹی منسوخ ایم ایس ڈاکٹر فریاد حسین نے تمام شعبہ جات کو متحرک رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شعبہ ورکس کے ملازمین جنریٹرز اپ ڈیٹ اور فنکشنل رکھیں۔الیکٹریشن و دیگر عملہ اپنی...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں کئی مقامات پر افغان مہاجرین آج عیدالاضحیٰ منا رہے ہیں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سعودی عرب، امارات سمیت کئی خلیجی ممالک میں آج عید الاضحیٰ منائی جا رہی ہے جب کہ پاکستان میں بوہری برادری بھی آج عید قرباں منا رہی ہے۔ کراچی میں بوہرہ برادری نے نماز عید ادا کی اور اس کے بعد جانوروں کی قربانی کی۔ دوسری جانب پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے کئی مقامات پر افغان مہاجرین بھی آج عید الاضحیٰ منا رہے ہیں، جہاں انہوں نے نماز عید ادا کی ہے۔ مقامی ذرائع کے مطابق حیات آباد، بورڈ بازار، کارخانو مارکیٹ، شمشتو کیمپ، ناصر باغ میں نماز عید الاضحیٰ ادا کی گئی۔ دوسری جانب مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر...
    پاکستان محکمہ موسمیات کی جانب سے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں شدید گرمی کے حوالے سے الرٹ جاری کیا گیا ہے۔  محکمہ موسمیات کے مطابق 7 سے 12 جون کے دوران ملک کے بالائی علاقوں ( پنجاب، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، کشمیر، اسلام آباد ) میں دن کا درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ اسی طرح 7 سے 12 جون کے دوران ملک کے جنوبی علاقوں میں( بالائی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے علاقوں ) دن کا درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے۔ یہ بھی پڑھیے عید الاضحیٰ کے روز ملک بھر میں موسم کیسا ہو گا؟...
    فوٹو فائل ‏اسلام آباد پولیس نے عیدالاضحیٰ کے لیے سیکیورٹی پلان جاری کردیا۔  ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق عیدالاضحیٰ پر 3000 سے زائد پولیس افسران واہلکار فرائض انجام دیں گے۔ڈی آئی جی اسلام آباد کے مطابق فیصل مسجد سمیت تمام مساجد اور عید گاہوں کی سیکیورٹی کو مؤثر بنایا جائے گا۔ ڈی آئی جی جواد طارق نے اس حوالے سے بتایا کہ ٹریفک کی روانی یقینی بنانے کے لیے خصوصی دستے تعینات ہونگے۔ ڈولفن اہلکار مختلف علاقوں میں گشت پر مامور رہیں گے۔ انھوں نے کہا کہ کسی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کے لیے سی ٹی ڈی کوئیک رسپانس ٹیمیں الرٹ رہیں گی۔ ڈی آئی جی اسلام آباد کا مزید کہنا تھا کہ تفریحی مقامات پر پولیس کے خصوصی دستے تعینات ہوں...
    ملک میں عید کے دنوں اور آئندہ ہفتے کے دوران شدید گرمی کی لہر کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں 7 جون سے ہوا کا زائد دباؤ اثرانداز ہوسکتا ہے، یہ سسٹم 8 جون سے ملک کے بیشتر حصوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گا۔ 7 سے 12 جون کے دوران ملک بالائی علاقوں، وسطی و بالائی پنجاب، اسلام آباد، خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے ملک کے جنوبی علاقوں، بالائی و وسطی سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان کے کچھ حصے میں دن کے درجہ حرارت 7 سے 12 جون کے دوران معمول سے 4 سے 6 ڈگری...
    اسلام آباد: سرکاری ملازمین نے مالی سال 26-2025 کا وفاقی بجٹ پیش کیے جانے کے دوران اپنے مطالبات کے حق میں پارلیمنٹ کے باہر دھرنے کا اعلان کردیا ہے۔ چیف آرگنائزر آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس رحمان باجوہ نے کہا کہ دھرنے میں ملک بھر سے سرکاری ملازمین شرکت کریں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم کی قائم کردہ سب کمیٹی اور آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کے تحریری معاہدے پر عمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ایڈہاک ریلیف الاؤنسز بنیادی تنخواہ میں ضم کر کے پے سکیل ریوائز کیا جائے، مزدور کی کم از کم اجرت 50 ہزار مقرر کی جائے اور وفاقی سرکاری ملازمین کی پینشن اور تنخواہوں میں کم از کم 50 فیصد اضافہ...
    کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عیدالاضحیٰ پر غریبوں اور مستحق افراد کیلیے 250 جانور قربان کرنے اور گوشت تقسیم کرنے کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس کراچی میں اس سال بھی عید الاضحی پر غریبوں اور مستحق افراد کے لیے قربانی کا انتظام کیا گیا ہے۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کی ہدایت پر قربانی کے جانور گورنر ہاؤس پہنچ گئے۔ جن میں 100 اونٹ، 100 بکرے اور 50 بیل شامل ہیں۔ ترجمان گورنر سندھ کے مطابق عید کے تینوں روز مستحقین اور غریب افراد میں ایک ماہ کے راشن پیکٹ کے ساتھ قربانی کا گوشت تقسیم کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان سمیت مختلف ممالک میں ہفتے کے روز عید الاضحیٰ مذہبی جوش و...
    سٹی 42 : پنجاب کے بعد سندھ حکومت نے بھی عید الاضحٰی کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔  جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحٰی کے موقع پر کل ( جمعہ) سے پیر تک چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔ حکومت سندھ کی جانب سے اس عید پر 4 چھٹیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔  نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ 6 جون سے 9 جون تک  چھٹیاں ہوں گی ۔  وزیراعظم شہباز شریف عید الاضحٰی سعودیہ عرب میں منائیں گے
    ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق عیدالاضحیٰ سے قبل وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر قیدیوں کو 90 دن کی خصوصی سزا معافی دے دی گئی ہے۔ سیکریٹری داخلہ پنجاب نے اس ضمن میں باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ اعلان کردہ معافی سے پنجاب کی مختلف جیلوں میں قید 450 قیدی مستفید ہوں گے، جبکہ 270 قیدی فوری طور پر رہا ہو کر عیدالاضحیٰ اپنے اہلخانہ کے ساتھ منائیں گے۔ سزا میں یہ رعایت پاکستان پریزن رولز 1978 کے رول 216 کے تحت دی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق معافی ان قیدیوں کو دی گئی ہے جنہوں نے جیل میں اچھا کردار دکھایا، اور نادار قیدیوں کے جرمانے مخیر حضرات نے ادا کیے۔ تاہم، یہ معافی مخصوص نوعیت کے قیدیوں پر...
    الیکشن کمیشن سے متعلق سال 2013-14کے آڈٹ اعتراضات کے جائزے کے دوران آڈٹ حکام نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کی منظوری کے بغیر ملازمین کو 20 فیصد الیکشن الاؤنس دیا۔ رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے ملازمین کو غیر مجاز طور پر رننگ بیسک پے کا 20 فیصد الیکشن الاؤنس دیئے جانے سے متعلق آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملازمین کو یکم مارچ 2013 سے رننگ بیسک پے کا 20 فیصد الیکشن الاؤنس ادا کیا، الاؤنس وزیراعظم کی جانب سے منظور شدہ نہیں تھا ،نہ ہی فنانس ڈویژن کے ریگولیشنز ونگ کی جانب سے اس کی توثیق کی گئی۔ آڈٹ حکام  کے مطابق معاملہ ابھی سپریم کورٹ کی زیر...
    قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہایئکورٹ کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ ، سول اور سیشن عدالتیں 6 جون سے 9 جون تک بند رہیں گی۔ اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد ہائی کورٹ اور ماتحت عدالتوں میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر کی منظوری سے ڈپٹی رجسٹرار نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ ، سول اور سیشن عدالتیں 6 جون سے 9 جون تک بند رہیں گی۔
    علی امین گنڈاپور کی جانب سے بنوں جیل میں موجود قیدیوں کے لیے فی کس پچاس ہزار روپے مالی معاونت فراہم کی گئی، یہ رقم ہر بار علی امین گنڈاپور کی جیب سے ادا کی جاتی ہے سرکاری خزانے سے نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی کے قیدی ورکرز کیلئے مالی معاونت کا اعلان کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عیدالاضحیٰ کے موقع پر وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے پی ٹی آئی کے قیدی ورکرز کے لیے مالی معاونت کا اعلان کیا۔ علی امین گنڈاپور کی جانب سے بنوں جیل میں موجود قیدیوں کے لیے فی کس پچاس ہزار روپے مالی معاونت فراہم کی گئی، یہ رقم ہر بار علی امین گنڈاپور کی...
    سٹی 42 : قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس میں 2025-2026 کے سالانہ ترقیاتی پلان کی منظوری دے دی گئی، ان ترقیاتی منصوبوں میں صحت، تعلیم، انفرا سٹرکچر، واٹر سیکٹر، اور ہاؤسنگ کے شعبوں کو ترجیح دی جائے گی۔  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس ہوا۔ جس کے آغاز میں وزیراعظم نے شرکاء کو 10 مئی کے معرکہ حق میں پاکستان کی تاریخ ساز فتح پر مبارکباد پیش کی۔ شہباز شریف نے کہاکہ پاک افواج کی پیشہ ورانہ مہارت اور دلیری کی بدولت معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو فتح سے نوازا، بھارت کا پاکستان کے خلاف حالیہ بیانیہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہے جس سے خطے میں امن و سلامتی کو شدید خطرات...
    ڈمپرز ٹرک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر کراچی سے آلائشیں نہ اٹھانے کا اعلان کردیا ہے۔ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ ڈمپر ایسوسی ایشن اس سال کراچی شہر سے آلائشیں نہیں اٹھائے گی۔انہوں نے کہاکہ شرپسند عناصر کی جانب سے ان کی 20 سے 25 گاڑیاں جلائی گئی ہیں اور ابھی تک ان کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا ہے، جبکہ اس حوالے سے وہ کمشنر کراچی سمیت تمام متعلقہ اداروں کو درخواست بھی لکھ چکے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ حکومت اور لوکل گورنمنٹ ڈمپر ٹرانسپورٹ کے ساتھ ناانصافی کررہی ہے۔ کراچی میں ڈمپر اور ٹینکرز سے پیش آنے والے حادثات کے بعد شہر میں...
    ویب ڈیسک : پاکستان ریلوے نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کے لیے بڑے ریلیف کا اعلان کردیا۔ ریلویز ہیڈکوارٹرز لاہور سے جاری  بیان کے مطابق پاکستان ریلوے کی جانب سے عیدالاضحیٰ کے موقع  مسافروں کو رعایت دینے کے لیے ریلیف کا اعلان کیا گیا ہے، جس کے مطابق عید کے پہلے، دوسرے اور تیسرے روز کرایوں میں 20 فی صد کمی ہوگی۔ ریلوے کی جانب سے عید کے تینوں دن کرایوں میں 20 فی صد رعایت پاکستان ریلویز کے زیر انتظام چلنے والی تمام ٹرینوں اور کلاسز پر لاگو ہوگی، تاہم یہ رعایت صرف کرنٹ بکنگ پر دستیاب ہوگی اور اس کا اطلاق عید کی اسپیشل ٹرینز پر نہیں ہوگا۔رعایت کا فیصلہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر ریلوے کی...
    اسلام آباد  (ڈیلی پاکستان آن لائن)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے   کہ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستانی جواب کے بعد بھارت کی علاقائی بالادستی کا خواب ملیا میٹ ہو چکا ہے۔  نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق اسحاق ڈار کا کہنا ہے   کہ بھارتی حملوں کے جواب میں پاکستانی فورسز کی جانب سے 10 مئی کو کی گئی جوابی کارروائی کے بعد پاکستان کے سفارتی مشنز کامیاب اور بھارت میں سفارتی مشنز کی ناکامی پر صف ماتم بچھی ہے، ناکامی پر ایک دوسرے پر الزم تراشی کی جا رہی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پاکستان کا 23 اپریل سے 10 مئی تک کا سچ پر مبنی جو مؤقف دنیا نے...
    پاکستان ریلویز نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر مسافروں کے لیے خوشخبری سنا دی۔ ترجمان ریلویز کے مطابق عید کے تینوں روز ٹرین کے کرایوں میں 20 فیصد رعایت دی جائے گی، جو تمام ٹرینوں اور تمام کلاسز پر لاگو ہو گی۔ ترجمان نے واضح کیا کہ یہ رعایت صرف کرنٹ بکنگ پر دستیاب ہو گی، یعنی پیشگی ریزرویشن پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔ تاہم، عید اسپیشل ٹرینز اس سہولت سے مستثنیٰ ہوں گی۔ یہ فیصلہ وزیراعظم اور وزیر ریلوے کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں کیا گیا ہے تاکہ عید کے موقع پر عوام کو ریلیف فراہم کیا جا سکے۔ ریلویز حکام کے مطابق اس اقدام کا مقصد عوام کی سہولت اور سفر میں آسانی پیدا کرنا ہے،...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2025ء)الیکشن کمیشن سے متعلق سال 2013-14کے آڈٹ اعتراضات کے جائزے کے دوران آڈٹ حکام نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کی منظوری کے بغیر ملازمین کو 20 فیصد الیکشن الاؤنس دیا۔رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے ملازمین کو غیر مجاز طور پر رننگ بیسک پے کا 20 فیصد الیکشن الاؤنس دیئے جانے سے متعلق آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیا گیا۔آڈٹ حکام نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملازمین کو یکم مارچ 2013 سے رننگ بیسک پے کا 20 فیصد الیکشن الاؤنس ادا کیا، الاؤنس وزیراعظم کی جانب سے منظور شدہ نہیں تھا ،نہ ہی فنانس ڈویڑن کے ریگولیشنز ونگ کی جانب سے اس کی توثیق کی گئی۔آڈٹ حکام...
    الیکشن کمیشن سے متعلق سال 2013-14کے آڈٹ اعتراضات کے جائزے کے دوران آڈٹ حکام نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے وزیراعظم کی منظوری کے بغیر ملازمین کو 20 فیصد الیکشن الاؤنس دیا۔ رپورٹ کے مطابق الیکشن کمیشن کے ملازمین کو غیر مجاز طور پر رننگ بیسک پے کا 20 فیصد الیکشن الاؤنس دیئے جانے سے متعلق آڈٹ اعتراض کا جائزہ لیا گیا۔ آڈٹ حکام نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے ملازمین کو یکم مارچ 2013 سے رننگ بیسک پے کا 20 فیصد الیکشن الاؤنس ادا کیا، الاؤنس وزیراعظم کی جانب سے منظور شدہ نہیں تھا ،نہ ہی فنانس ڈویژن کے ریگولیشنز ونگ کی جانب سے اس کی توثیق کی گئی۔ آڈٹ حکام  کے مطابق معاملہ ابھی سپریم کورٹ کی زیر سماعت...
    جیسے ہی عیدالاضحیٰ قریب آتی ہے، سوشل میڈیا پر ایسی مہمات کا آغاز ہوجاتا ہے جو مسلمانوں کو قربانی جیسے اہم فریضے سے بدظن کرنے کی کوشش کرتی ہیں۔ جانوروں کے حقوق، غربت، یا ماحولیات جیسے بہانے بنا کر قربانی کے عمل کو غیر ضروری اور ظالمانہ ثابت کیا جاتا ہے، حالانکہ یہی لوگ دیگر مذاہب کی فرسودہ، غیر منطقی اور فضول خرچی پر مبنی رسومات پر خاموش نظر آتے ہیں۔ یہ مہم دراصل ایک سوچے سمجھے منصوبے کا حصہ ہے، جو زیادہ تر یہودی لابی کی طرف سے پھیلائی جاتی ہے جبکہ کندھا، لبرل مافیا اور دین سے ناواقف افراد کا استعمال کیا جاتا ہے تاکہ مسلمانوں کو ان کی دینی جڑوں سے کاٹا جاسکے۔ عیدالاضحیٰ پر یہودی...
    کراچی: اسٹیٹ بینک نے عیدالاضحیٰ  پر جمعہ تا پیر تعطیلات کا اعلان کردیا۔ مرکزی بینک کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق بینک دولت پاکستان عید الاضحیٰ کے موقع پر 06 جون  تا 09 جون، 2025ء (بروز جمعہ تا پیر)  عام تعطیلات کے سبب بند رہے گا۔ واضح رہے کہ  گزشتہ روز وفاقی حکومت نے بھی ملک بھر میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کیا تھا، جس کے مطابق ملک بھر میں 6 تا 9 جون تک تعطیلات ہوں گی۔ Tagsپاکستان
    آل ڈمپر ٹرک ٹرانسپورٹ اونرز ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر آلائشیں نہ اٹھانے کا اعلان کردیا۔ یہ بھی پڑھیں جانوروں کی آلائشیں اور فضلہ کتنا خطرناک ہو سکتا ہے؟ اپنے ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہاکہ صوبائی حکومت اور لوکل حکومت کی طرف سے ہماری ساتھ ناانصافی کی جارہی ہے، جب تک مطالبات پورے نہیں ہوتے آلائشیں نہیں اٹھائیں گے۔ انہوں نے کہاکہ شرپسند عناصر کی جانب سے ہماری 20 سے 25 جو گاڑیاں جلائی گئی ہیں ابھی تک ان کا معاوضہ ادا نہیں کیا گیا، جو ناانصافی ہے۔ واضح رہے کہ کراچی میں ہیوی ٹریفک کی جانب سے موٹرسائیکل سواروں، چھوٹی گاڑیوں اور پیدل چلنے والوں کو ٹکر مارنا عام سی بات ہوگئی...
    ایک سیہ (خارپشت) نے کینیڈین صوبے برٹش کولمبیا کے شہر مکینزی سے کیلونا تک ہیلی کاپٹر، کشتی اور ٹریلر پر مفت میں سیر کرتا رہا تاہم تقریباً ساڑھے 800 کلومیٹر کے سفر کے بعد اس کی اس حرکت کا پتا لگا لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: کیا بلیاں بو سونگھ کر مالک اور اجنبی میں فرق کرسکتی ہیں؟ برٹش کولمبیا میں وائلڈ لائف ریسکیورز اب اس سیہ کی دیکھ بھال کر رہے ہیں جو ایک تباہ شدہ طیارے ملبے میں مزے سے بیٹھا رہا جسے ہیلی کاپٹر، کشتی اور ٹریلر کے ذریعے کیلونا پہنچایا جا رہا تھا۔ انٹیرئیر وائلڈ لائف ری ہیبلیٹیشن سوسائٹی کا کہنا ہے کہ ٹراسپورٹ کی گئی گاڑیوں سے گلہریوں کو ہٹانے کے لیے اس سے اکثر رابطہ...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک) حکومت بلوچستان نے عیدالاضحیٰ 2025 کے موقع پر سرکاری تعطیلات کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس حوالے سے جاری کیے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے بھر میں 6 جون سے 9 جون 2025 تک عید کی تعطیلات ہوں گی۔ سرکاری اعلامیے کے مطابق تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے، اور دیگر متعلقہ ادارے مذکورہ دنوں میں بند رہیں گے جبکہ ایمرجنسی سروسز معمول کے مطابق جاری رہیں گی۔ یہ فیصلہ عید کے دوران عوامی سہولت اور سرکاری ملازمین کو عید کی خوشیاں اپنے اہل خانہ کے ساتھ منانے کے پیش نظر کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے بھی ملک بھر میں انہی تاریخوں میں تعطیلات کا اعلان متوقع ہے۔ مزیدپڑھیں:بجلی کے بلوں...
    اسلام آباد میں عیدالاضحی کی مویشی منڈیوں سے 135.89 ملین روپے کی ریکارڈ آمدن WhatsAppFacebookTwitter 0 3 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ڈائریکٹوریٹ آف میونسپل ایڈمنسٹریشن (ڈی ایم اے)، میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی) کی جانب سے عیدالاضحیٰ 2025 کے موقع پر اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں باقاعدہ، منظم اور سہولیات سے آراستہ مویشی منڈیاں قائم کی گئیں۔ اس سال مویشی منڈیوں کی نیلامی سے مجموعی طور پر ریکارڈ 135.89 ملین روپے کی آمدن ہوئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 55 فیصد سے زائد اضافہ ہے۔ یہ آمدنی ایم سی آئی کے لیے ایک بڑی مالی کامیابی ہے اور شہری سہولیات کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ اسلام آباد کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے عیدالاضحیٰ پر 4 عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نےچھٹیوں کانوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون تک عید الاضحیٰ کی چھٹیاں ہوں گی۔ خیال رہےکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔
    پنجاب حکومت نے عیدالاضحیٰ کی مناسبت سے تعطیلات کا اعلان کردیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے جاری ہونے والے نوٹی فکیشن کے بعد صوبے بھر میں 6 جون سے 9 جون تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ہوں گی۔ تعطیلات کے دوران صوبے بھر کے نجی و سرکاری اسکول اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔ چیف سیکرٹری پنجاب کی منظوری کے بعد محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔
     سٹی 42: وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے عیدالاضحیٰ پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کی آمدن 83 ارب روپےتک پہنچ گئی ہے، رواں مالی سال 42 ارب روپے پسنجر سروسز سے، 29 ارب روپے فریٹ سروس سے اور 13 ارب دیگر ذرائع سے کمائے۔ ریلوے ملازمین کو پاکستان محکمہ ریلوے تنخواہیں خود دے رہا ہے، ریلوے میں 1413 نئی ویگنز تیار کی جا رہی ہیں۔ وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا وفاقی وزیر ریلوے نے یہ بھی کہا کہ 15 جون کو لاہور سے نارووال کے...
    ملک کے بالائی علاقوں میں بارشوں کے نئے اسپیل کی نوید، پنجاب میں آندھی جھکڑ اور بارشوں کا الرٹ جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز اسلام آبا د (سب نیوز)ملک کے بالائی علاقوں میں 3 سے 5 جون کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے جبکہ عیدالاضحی کے دوران میدانی علاقے شدید گرمی اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے، شہریوں کو احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق نمی سے بھرپور ہوائیں شمال مشرقی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جبکہ مغربی ہواں کا نیا سلسلہ 3 جون کو ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہوگا جو 5 جون تک اثرانداز رہے گا۔چترال،...
    آئی جی جیل خانہ جات کی طرف ساے جاری کردہ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں مقید قیدیوں، حوالاتیوں، خواتین اور نوعمر اسیران سے ان کے لواحقین کی عیدالاضحیٰ کے پہلے اور دوسرے روز صبح 09 بجے سے شام 05 بجے تک خصوصی ملاقات کروائی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ عیدالاضحی کے موقع پر پنجاب کی جیلوں میں مقید اسیران کی انکے لواحقین سے خصوصی ملاقات کرانے کی ہدایت جاری کر دی گئی۔ آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سپیشل ملاقاتوں کے انتظامات کے حوالے سے تمام سپرنٹنڈنٹ جیل کو مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ پنجاب کی جیلوں میں مقید قیدیوں، حوالاتیوں، خواتین اور نوعمر...
    کراچی(نیوز ڈیسک) یورپ اور برطانیہ جانے والے پاکستانیوں کے لئے بڑی خوشخبری آگئی ، پی آئی اے طیاروں میں دوران سفر جدید سہولت ملے گی۔ تفصیلات کے مطابق قومی ایئرلائن (پی آئی اے) نے مسافروں کو دوران پرواز بین الاقوامی معیار کی سہولتیں دینے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ قومی ایئرلائن نے بوئنگ 777 ساختہ طیاروں میں نئی جدید نشستیں لگائی جائیں گی، بوئنگ طیاروں میں اکنامی اور بزنس کلاس کی نشستوں کو تبدیل کیا جائے گا۔ بوئنگ طیاروں میں نیاان فلائٹ انٹرٹینمنٹ سسٹم لگانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے ، یورپ اور برطانیہ کے مسافروں کو قومی ایئرلائن کے طیاروں میں دوران سفر جدید سہولت ملے گی۔ قومی ایئرلائن کو برطانیہ ،امریکا میں پروازوں کی...
    حکومت بلوچستان نے صوبے میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت بلوچستان نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلامیہ جاری کردیا۔ رپورٹ کے مطابق حکومت بلوچستان  نے صوبے میں وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ تاریخوں سے مختلف دنوں میں چھٹییوں کا اعلان کیا ہے۔ حکومت بلوچستان کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق عید الاضحیٰ کے موقع پر صوبے میں 5 جون بروز جمعرات سے 8 جون بروز اتوار تک عام تعطیل ہوگی۔ یاد رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعطیلات 6 جون بروز جعمہ سے 9 جون بروز پیر تک ہوں گی۔ پاکستان میں ذوالحج کا چاند 30 مئی کو نظر آیا تھا اور ملک میں عید الاضحیٰ 7 جون بروز...
      بیجنگ: چین میں پاکستان کے سفیر خلیل ہاشمی نے کہا ہے کہ ہانگ کانگ کی تجارتی ثالثی میں طویل تاریخ اور عالمی سطح پر اس کی رابطہ کاری اسے بین الاقوامی ثالثی کا ایک مثالی مرکز بناتی ہے۔ انہوں نے ہانگ کانگ کے تنازعات کے پرامن حل میں نئے کردار کو سراہا۔سفیر ہاشمی نے ہانگ کانگ میں بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کے آغاز کو ایک “انقلابی منصوبہ” قرار دیا، جو تنازعات کے حل کے لیے ایک نیا نقطہ نظر فراہم کرتا ہے، جو ایشیائی حکمت اور چین کے زورِ اتحاد و ہم آہنگی کی عکاسی کرتا ہے۔ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے میں بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کے قیام کے کنونشن پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی...
    کوئٹہ (نیوز ڈیسک) عیدالاضحیٰ پر 5 سے 8 جون تک تعطیلات کا اعلان کردیا گیا جبکہ حکومت نے 6 سے 9 جون تک چھٹی کا اعلان کیاہے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان حکومت نے صوبےمیں عیدالاضحیٰ پر تعطیلات کا اعلان کردیا اور نوٹی فیکشن جاری کردیا۔ جس میں کہا ہے کہ بلوچستان میں عید کی تعطیلات 5 سے 8 جون تک ہوں گی۔ یاد رہے وزیراعظم شہباز شریف نے عید قرباں کے موقع پر تعطیلات کی منظوری دی تھی۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ عید الاضحیٰ پر 6 سے 9 جون تک چار دن کی تعطیلات ہوں گی، کابینہ ڈویژن کچھ دیر میں نوٹیفکیشن جاری کرے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا ہے اور عید الاضحیٰ...
    وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کردیا. جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے عیدالاضحٰی پر 4 عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے.عیدالاضحیٰ کے موقع پر ملک بھر میں 6 جون بروز جمعے سے 9 جون بروز پیر تک تعطیلات ہوں گی۔اس حوالے سے سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نے تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔کابینہ ڈویژن کی جانب سے وزیراعظم شہباز شریف کی منظوری کے بعد عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان میں ذوالحجہ 1446 ہجری کا چاند 30 مئی کو نظر آیا تھا. یکم ذوالحجہ 29 مئی کو تھی اور اس حساب سے پاکستان میں عید الاضحیٰ 7...
    وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کے 3 دن ٹرین کرایوں میں خصوصی رعایت کا بڑا اعلان  کردیا۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  عید الاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینز چلائی جائیں گی۔ حنیف عباسی نے کہا کہ  میڈیا کے ساتھ کیے گئے معاہدے مکمل طور پر نبھائیں گے، پاکستان ریلوے نے 77  سالہ تاریخ میں نئی کامیابیاں حاصل کیں، گیارہ مہینوں میں پاکستان ریلوے کی کارکردگی شاندار رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ ریلوے کی لیز شدہ جگہوں سے بھی آمدن حاصل ہو رہی ہے، وزیر اعظم کی سوچ کے مطابق رائل پام آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے، بولی کے عمل میں شفافیت، بڈز سب کے سامنے کھولی جائیں گی۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ...
    وفاقی حکومت نے عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ رپورٹ کے مطابق کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کی سمری کی منظوری دی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ پر 4 عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نےچھٹیوں کانوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحیٰ کی تعیطلات 6 جون سے 9 جون تک ہوں گی۔
    لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پرلوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ لیسکو نےمتعلقہ حکام کوعید کےدنوں میں سٹاف کی موجودگی یقینی بنانےکی ہدایات کی ہے۔ عید کےدنوں میں لائن اسٹاف اورشکایت سینٹرز میں عملہ موجود رہے گا۔ لیسکو حکام کا کہنا ہےکہ عید کے دنوں میں اضافی ٹرانسفامرز ٹرالیزکا بھی بندوبست کیا جاچکا ہے،ہیٹ ویو کی صورت میں بھی سٹاف اسٹینڈ بائی ہوگا۔ مزیدپڑھیں:وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا
    وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے عیدالاضحیٰ پر خصوصی ٹرینیں چلانے کا اعلان کیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں وفاقی وزیر نے کہا کہ عیدالاضحیٰ پر 5 خصوصی ٹرینیں چلائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ ریلوے کی آمدن 83 ارب روپےتک پہنچ گئی ہے، رواں مالی سال 42 ارب روپے پسنجر سروسز سے، 29 ارب روپے فریٹ سروس سے اور 13 ارب دیگر ذرائع سے کمائے۔اُن کا کہنا تھا کہ ریلوے ملازمین کو پاکستان محکمہ ریلوے کی تنخواہیں خود دے رہا ہے، ریلوے میں 1413 نئی ویگنز تیار کی جا رہی ہیں۔وفاقی وزیر ریلوے نے یہ بھی کہا کہ 15 جون کو لاہور سے نارووال کے لیے نئی ریل سروس کا آغاز ہو گا، 15 جون کو لاہور...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عیدالاضحی  پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔ کابینہ ڈویژن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے عیدالاضحیٰ پر 4 عام تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔ سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نےچھٹیوں کانوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون تک عید الاضحیٰ کی چھٹیاں ہوں گی۔ خیال رہےکہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلان کے مطابق پاکستان میں عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ ہوگی۔ Post Views: 4
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)وفاقی حکومت کی جانب سے عیدالاضحٰی پر عام تعطیلات کا اعلان کردیا گیا ۔ کابینہ ڈویژن نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا، جس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحٰی کی چھٹیوں کی سمری کی منظوری دی ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ عیدالاضحیٰ پر 4 عام تعطیلات (6 تا 9 جون) کا اعلان کیا گیا ہے۔ سیکرٹری کابینہ کامران علی افضل نےچھٹیوں کانوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔ مزیدپڑھیں:ڈیفنس میں نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنانے والا بااثر شخص سلمان فاروقی گرفتار
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 جون 2025ء ) عیدالاضحیٰ پر چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے ملک میں عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کے حوالے سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گی، اس بار عید پر 4 چھٹیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے، رواں سال عید الاضحٰی پر ہفتہ وار تعطیلات کے علاوہ صرف ایک اضافی تعطیل دیئے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا تھا، تاہم وفاقی حکومت نے کل 4 چھٹیاں دینے کا فیصلہ کیا، وزیراعظم کی طرف سے عید الاضحی پر 4 سرکاری چھٹیوں کی منظوری کے بعد نوٹی فکیشن جاری کیا گیا جس کے تحت 6 جون بروز جمعہ سے 9 جون بروز پیر تک...
    اسلام آباد: سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں اہم معاشی اہداف کی منظوری دے دی گئی۔ آئندہ مالی سال کے ممکنہ معاشی اہداف مقرر کرنے کے لیے وفاقی وزیر احسن اقبال کی زیرِ صدارت سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی نےبجٹ 26-2025  کے لیے اہم معاشی اہداف کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق  آئندہ مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کیا گیا ہے اور ترقیاتی منصوبوں پر ایک ہزار ارب روپےخرچ کرنے کا پلان ہے۔ 2025-26  کے مقابلے میں صوبے 609 ارب روپے زیادہ خرچ کریں گے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی حکومت ترقیاتی منصوبوں کے لیے بیرون ملک سے 270 ارب قرض لے گی۔  اس کے علاوہ...
    گرینڈ الائنس ملازمین اتحاد نے تنخواہوں میں اضافے کے حق میں قلات پریس کلب کے باہر بھوک ہڑتالی کیمپ لگادیا، جہاں مظاہرین نے اپنی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافے کا مطالبہ دہرایا ہے۔ قلات پریس کلب کے باہر اس بھو ک ہڑتالی کیمپ میں 3 اساتذہ کرام بھوک ہڑتال پر بیٹھ گئے، بھوک ہڑتالی ملازمین کا مطالبہ ہےکہ حکومت ملازمین کی تنخواہوں میں 100 فیصد اضافہ کرے کیونکہ شدید مہنگائی کی وجہ سے ملازمین کی گزر اوقات نہایت ہی مشکل ہوگئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: جامعہ بلوچستان: 3 ماہ کی تنخواہیں نہ ملنے پر ملازمین 16دن سے سراپا احتجاج ملازمین کا کہنا تھا کہ گرینڈ الائنس کا چارٹر آف ڈیمانڈ جلد از جلد منظور کیا جائے، شدید مہنگائی کی وجہ سے ملازمین...
    — فائل فوٹو  سندھ میں عیدالاضحیٰ کے دوران کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے آگاہی مہم شروع کر دی گئی۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق سندھ بھر کی 53 مویشی منڈیوں میں کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے اسپرے کیا گیا اور کانگو وائرس کے خطرے کے پیش نظر 66 کمیونٹی سیشنز منعقد کیےگئے۔محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ کھال میں چپکی ہوئی ٹک سے پھیلنے والا کانگو وائرس خطرناک ہے، کانگو وائرس سے شرح اموات 10 سے 40 فیصد تک ہے، کانگو وائرس جانوروں کی کھال میں چپکی ہوئی ٹک میں پایا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے مویشی منڈی جانے والے افراد کانگو وائرس سے بچاؤ کیلئے احتیاطی اقدام کریں، ماہرین صحت بلوچستان: رواں سال کانگو وائرس کا...
    چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کا اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں کالعدم تنظیموں پر قربانی کی کھالیں اکٹھی کرنے پر مکمل پابندی عائد ہے، تمام اضلاع میں عیدالاضحی کے حوالہ سے ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی کے اجلاس منعقد ہوئے، کسی کالعدم تنظیم کو قربانی کی کھالوں کیلئے بینرز اور بورڈز لگانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ داخلہ میں ایس سی سی ایل او کا اجلاس منعقد ہوا۔ صوبائی ویر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے بھی شرکت کی جبکہ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔ ایڈووکیٹ جنرل...
    مفتیٔ اعظم مصر ڈاکٹر نذیر ایاد—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا مصر میں پاکستان کے سفیر عامر شوکت نے جامعۃ الازہر کے مفتی اعظم ڈاکٹر نذیر ایاد سے ملاقات کی ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں مسلم دنیا کو درپیش چیلنجز اور مسائل پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق پاکستان اور مصر کے درمیان دینی تعلیم میں تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ترجمان نے کہا کہ ملاقات میں نفرت انگیز تقاریر کو عالمی امن اور بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے خطرہ قرار دیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق پاکستانی سفیر نے اسلام کے حقیقی پیغام کی ترویج میں الازہر کے علماء کے کردار کو سراہا۔مفتیٔ اعظم مصر ڈاکٹر نذیر ایاد نے اس موقع پر گفتگو میں...
    سی ڈی اے میں شاہانہ فیصلے ، غریب عوام کے لیے میٹرو بس کے کرایوں میں اضافہ ، آفیسرز عید الائنس سے محروم،جبکہ بورڈ ممبران کیلئے 8 کروڑ سے زائد کی نئی گاڑیاں خرید لی گئیں ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 1 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد (ایڈیٹر انوسٹی گیشن)سی ڈی اے میں مسلسل ایسے فیصلے سامنے آ رہے ہیں جن کو دیکھ کر لگتا ہے کہ کوئی پوچھنے والا نہیں یا کس کا ڈر نہیں، سی ڈی اے نے غریب عوام کو جڑواں شہروں میں سفری سہولت فراہم کرنے والی میٹرو بس سروس کے کرایوں میں سو فیصد اضافہ کردیا ہے جس کی وجہ سبسڈی کے اضافی بوجھ کو ختم کرنا بتایا جا رہا ہے...
    حکومت پنجاب کا عوامی تحفظ کیلئے اہم فیصلہ, محکمہ داخلہ نے عید الاضحی کے دوران عارضی نصب ہونے والے مکینیکل جھولوں پر پابندی عائد کر دی۔ یہ بھی پڑھیں:عید الاضحیٰ کے روز ملک بھر میں موسم کیسا ہو گا؟ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق تفریحی پارکس میں مستقل بنیادوں پر نصب مکینیکل جھولوں کے لیے فٹنس سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق مستقل نصب میکینیکل جھولوں کے مالکان یا آپریٹرز متعلقہ ڈپٹی کمشنرز سے فٹنس سرٹیفکیٹ حاصل کریں ۔ ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق ہدایت کی گئی ہے کہ ضلعی انتظامیہ تصدیق کرے کہ ہر مکینیکل جھولا حفاظت کے ضروری معیارات پر پورا اترتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان ریلوے نے عید...
    چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی (آئی او میڈ) کے منفرد فوائد کو فروغ دینے کے لئے پاکستان اور ہم خیال ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔ پاکستانی نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ہانگ کانگ میں بین الاقوامی تنظیم برائے ثالثی کے قیام کے کنونشن کی دستخطی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر سینیٹر اسحاق ڈار سے  ملاقات کے دوران وانگ یی نے کہا کہ چین پاکستان اور دیگر ممالک کے ساتھ مل کر تنازعات کے رضاکارانہ اور موثر نئے متبادل حل فراہم کرنے اور عالمی جنوب...
    اسلام آباد: پاکستان کی جانب سے افغانستان میں سفیر تعینات کرنے کے فیصلے کے بعد اہم سفارتی پیشرفت سامنے آئی ہے جس کے تحت افغان طالبان حکومت نے بھی پاکستان کے اس اقدام کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسلام آباد میں موجود اپنے ناظم الامور کو سفیر کے درجے پر ترقی دینے کا اعلان کر دیا۔ افغان وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں اور یہ اقدام دونوں برادر ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کی راہ ہموار کرے گا۔ پاکستان کی جانب سے افغانستان میں سفیر کی تعیناتی کا فیصلہ حالیہ سفارتی روابط میں بہتری اور باہمی مشاورت کے بعد سامنے آیا ہے جسے علاقائی سطح پر ایک...
    افغانستان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی اور پاکستانی وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار—فائل فوٹو بشکریہ اے ایف پی کابل اور اسلام آباد کے درمیان تعلقات میں بہتری کی علامت کے طور پر دونوں ہمسایہ ممالک نے ایک دوسرے کے دارالحکومتوں میں سفاتخانوں کو سفیر کی سطح پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔یہ فیصلہ بیجنگ میں دونوں ممالک کے اعلیٰ سفارتکاروں کی ملاقات کے چند دن بعد سامنے آیا ہے۔افغان وزارت خارجہ کے بیان کہا گیا ہے کہ افغانستان پاکستان کے سفارتی مشن کو سفیر کی سطح تک بڑھانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتا ہے۔وزارت خارجہ کے مطابق کے اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کی حیثیت کو سفیر کے درجے تک بڑھایا جائے گا۔افغان وزارتِ خارجہ نے سوشل میڈیا...
    افغانستان نے پاکستان کے سفارتی مشن کو سفیر کی سطح تک بڑھانے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان میں اپنے سفارتی مشن کو سفیر کے درجے تک بڑھانے کا اعلان کیا ہے۔ گزشتہ روز نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے افغانستان میں اپنے سفارتخانے کو سفیرکی سطح پراپ گریڈکرنے کا اعلان کیا تھا، جس کا افغانستان کی عبوری حکومت نے خیرمقدم کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا افغانستان کے لیے ناظم الامور کو سفیر کے عہدے پر اپ گریڈ کرنے کا فیصلہ افغان وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ اسلام آباد میں افغان ناظم الامور کی حیثیت کو سفیر کا درجہ دے دیا جائے گا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان متعدد شعبوں میں دوطرفہ تعاون...
    عید الاضحیٰ کی آمد کے پیشِ نظر محکمہ داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں دفعہ 144 کے نفاذ کی ہدایات جاری کردیں۔ عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیکریٹری داخلہ پنجاب نے صوبہ بھر میں عوامی مقامات پر سری پائے جلانے، جانوروں کے فضلے اور اوجھڑیوں کو مین ہولز، نالیوں اور نہروں میں پھینکنے پر دفعہ 144 نافذ کردی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کی منظوری دے دی  اسی طرح منظور شدہ مقامات کے علاوہ کسی بھی جگہ قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر دفعہ 144 کے نفاذ کا حکم جاری کیا گیا ہے۔  محکمہ داخلہ پنجاب نے دریاؤں، نہروں، ڈیمز اور جھیلوں میں نہانے، تیراکی اور کشتی رانی پر بھی دفعہ 144 کا نفاذ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )خلیج، ایشیاءاور اس سے آگے کے بہت سے ممالک نے فلکیاتی پیشین گوئیوں کی بنیاد پر عیدالاضحیٰ 2025ءکیلئے عام تعطیل کی تاریخوں کی تصدیق کی ہے، کچھ ممالک میں عید الاضحیٰ 6 جون اور کچھ میں 7 جون کو منائی جائے گی۔عیدالاضحی 6 جون بروز جمعہنجی ٹی وی سما کے مطابق سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، عمان، قطر، آسٹریلیا، کویت اور انڈونیشیا سمیت کئی ممالک میں عیدالاضحی 6 جون کو منائی جائے گی اور یوم عرفات 5 جون کو ہوگا۔عید الاضحی 7 جون بروز ہفتہ:پاکستان، مراکش، موریطانیہ، برونائی، ملائیشیا، بھارت اور بنگلہ دیش میں عید الاضحیٰ 7 جون کو منائی جائے گی۔سرکاری اعلانات کی بنیاد پر دنیا بھر میں عیدالاضحیٰ 2025ءکی تعطیلات کی فہرست...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے لیے چار دن کی چھٹیوں کی منظوری دے دی ہے۔ ملک بھر میں 6 جون (بروز جمعہ) سے 9 جون (بروز سوموار) تک عیدالاضحیٰ کی تعطیلات ہوں گی، تاہم صوبوں کی جانب سے اب تک عید کی چھٹیوں کا اعلان نہیں کیا گیا۔ خیال رہے پاکستان میں عید الضحیٰ کا پہلا دن بروز ہفتہ 7 جون کو ہوگا۔ نائیجیریا میں موسلادھار بارشوں کے بعد سیلاب نے تباہی مچادی، 100 سے زائد افراد ہلاک
    ہانگ کانگ‘ کابل‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ خبر نگار خصوصی) پاکستان نے ہانگ کانگ میں عالمی ثالثی تنظیم کے قیام کی کنونشن پر دستخط کر دیئے۔ دفترخارجہ کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق پاکستان کی جانب سے نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے عالمی ثالثی تنظیم کے کنونشن پر دستخط کئے۔ اسحاق ڈار نے تقریب سے خطاب میں چین کے وژن کو سراہا۔ غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق چین  عالمی ثالثی تنظیم کو اقوام متحدہ کی عالمی عدالت انصاف کے ہم پلہ ادارہ بنانے کی خواہش رکھتا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ہانگ کانگ کی بین الاقوامی ساکھ کو مضبوط کرنا اور اسے عالمی تنازعات کے حل کے لیے ایک مرکز کے...
    وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر 6 سے 9 جون تک چار روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے تاہم سندھ حکومت نے سرکاری افسران کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں۔ سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ اس تہوار کے دوران کرایوں کی شکایات کے ازالے کے لیے کیا ہے۔ صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شرجیل انعام میمن نے عیدالاضحیٰ پر صوبائی اور ریجنل ٹرانسپورٹ افسران کی تمام تعطیلات منسوخ کرتے ہوئے عید کے ایام میں انہیں اپنی ڈیوٹی پر حاضری ہونے کی ہدایت کی ہے۔شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ عید پر لاکھوں شہری بیرون شہرسفر کرتے ہیں اور اس موقع پر ٹرانسپورٹرز کی جانب سے زائد کرایہ وصولی کی شکایات سامنے آتی ہیں۔صوبائی وزیر نے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 مئی2025ء) حکومت کا عیدالاضحیٰ کی تعطیلات کا اعلان، چار دن کی چھٹیوں کی منظوری دے دی گئی ۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے لیے چار دن کی چھٹیوں کی منظوری دے دی، ملک بھر میں جمعہ سے پیر تک (6 تا 9 جون) عید کی تعطیلات رہیں گی۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات کے بعد اب سعودیہ نے بھی عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔(جاری ہے) عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا آغاز 5 جون بروز جمعرات سے اتوار 8 جون تک ہوں گی۔ اتوار تک عید کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کے...
    عید الاضحیٰ پر چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا ۔ وزیراعظم نے عید کی تعطیلات کی منظوری دے دی۔ وفاقی حکومت نے 6 جون سے 9 جون تک عید الضحٰی کی سرکاری چھٹیاں کا اعلان کیا ہے ، اس مرتبہ عید کی 4 چھٹیوں کا اعلان کیا گیاہے ، 10 جون کو منگل کے روز سے دفاتر کھل جائیں گے ۔ تعلیمی اداروں میں پہلے سے ہی موسم گرما کی چھٹیاں چل رہی ہیں ۔
    حکومت نے عیدالاضحی کی تعطیلات کا اعلان کردیا، کتنی چھٹیاں ہوں گی، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)حکومت نے عیدالاضحی کے لیے تعطیلات کا اعلان کردیا، وزیراعظم نے چار دن کی چھٹیوں کی منظوری دے دی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحی کے لیے چار دن کی چھٹیوں کی منظوری دے دی، ملک بھر میں جمعہ سے پیر تک (6 تا 9 جون)عید کی تعطیلات رہیں گی۔تعطیل کے موقع پر تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے، بینکس بند رہیں گے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبریکم جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی...
    عید الضحیٰ پر ایک 2 نہیں پوری 4 چھٹیاں ہوں گی! وزیراعظم شہباز شریف نے 4 سرکاری چھٹیوں کی منظوری دے دی۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے لیے تعطیلات کا اعلان کردیا. وزیراعظم نے 4 دن کی چھٹیوں کی منظوری دے دی۔ملک بھر میں جمعہ 6 جون سے پیر 9 جون تک عید کی تعطیلات رہیں گی. تعطیل کے موقع پر تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے، بینکس بند رہیں گے۔
    اسلام آباد: حکومت نے عیدالاضحیٰ کے لیے تعطیلات کا اعلان کردیا، وزیراعظم نے چار دن کی چھٹیوں کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے عیدالاضحیٰ کے لیے چار دن کی چھٹیوں کی منظوری دے دی، ملک بھر میں جمعہ سے پیر تک (6 تا 9 جون) عید کی تعطیلات رہیں گی۔ تعطیل کے موقع پر تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے، بینکس بند رہیں گے۔
    اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنے خصوصی انٹرویو کے دوران سابق صدر تحریک حسینی اور موجودہ ڈپٹی سیکرٹری انجمن حسینیہ کا کہنا تھا کہ امام خمینی جیسی شخصیات صدیوں میں پیدا ہوتی ہیں، انہوں نے کہا کہ امام خمینی نے جب لاشرقیہ ولا غربیہ کا نعرہ بلند کیا تو اس وقت دنیا کو یہ ماورائے عقل لگا، مگر آج اس نے حقیقت کا روپ دھار لیا ہے۔ متعلقہ فائیلیںعلامہ سید تجمل الحسینی کا تعلق ضلع کرم کے علاقے ابراہیم زئی سے ہے۔ ابتدائی تعلیم اپنے گاؤں میں حاصل کرنے کے بعد، جامعۃ الشہید عارف الحسینی پشاور میں ابتدائی دینی علوم حاصل کئے۔ یہاں سے فراغت کے بعد اعلیٰ دینی علوم کے حصول کیلئے قم (ایران) چلے گئے۔ تحصیل علم کیساتھ موصوف...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 مئی2025ء)نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارے مشرقی ہمسایہ ملک کی حالیہ بلا اشتعال ، بلاجواز فوجی جارحیت علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے،جموں و کشمیر کا حل طلب تنازعہ جنوبی ایشیا میں تنازعات کا بنیادی ذریعہ بنا ہوا ہے،سندھ طاس معاہدے جیسے بین الاقوامی معاہدوں کو موخر کرکے نئی اور خطرناک مثالیں قائم کی جا رہی ہیں۔ثالثی کی بین الاقوامی تنظیم (آئی او ایم ای ڈی) کی دستخطی تقریب سے خطاب میں اسحق ڈار نے کہا کہ ہمسایہ ملک نے بین الاقوامی برادری کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کشیدگی میں کمی کے مطالبے کو مکمل...
    ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے  میں ثالثی کے لیے بین الاقوامی عدالت کے کنونشن پر دستخط کی تقریب کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 30 May, 2025 سب نیوز  بیجنگ :چین کے خصوصی انتظامی علاقے ہانگ کانگ میں ثالثی کے لیے بین الاقوامی عدالت کے کنونشن پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی۔ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ  ای نے دستخط کی تقریب میں شرکت کی۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا نے بتایا کہ تقریب میں ایشیا، افریقہ، لاطینی امریکہ اور یورپ کے 60 سے زائد ممالک   اور اقوام متحدہ سمیت تقریباً  20 بین الاقوامی تنظیموں کے  اعلیٰ سطحی نمائندوں ، سابق ممتاز سیاستدانوں  اور بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین نے شرکت...
    اسلام آباد: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ہمارے مشرقی ہمسایہ ملک کی حالیہ بلا اشتعال اور بلاجواز فوجی جارحیت علاقائی اور عالمی امن و سلامتی کے لئے سنگین خطرہ ہے۔ ثالثی کی بین الاقوامی تنظیم (آئی او ایم ای ڈی) کی دستخطی تقریب سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمسایہ ملک نے بین الاقوامی برادری کی جانب سے تحمل کا مظاہرہ کرنے اور کشیدگی میں کمی کے مطالبے کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے جارحیت کی، جموں و کشمیر کا حل طلب تنازعہ جنوبی ایشیا میں تنازعات کا بنیادی ذریعہ بنا ہوا ہے،  اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق...
    ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت آپریشنل کمانڈرز کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس کے آغاز میں شہید سدھیر عباسی کے لئے فاتحہ خوانی اور زخمی جعفرجہانگیر کی صحت یابی کے لئے دعا کی گئی۔ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کی زیر صدارت آپریشنل کمانڈرز کانفرنس۔ عیدالاضحیٰ کی سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے اہم فیصلے۔ تمام مویشی منڈیوں میں فراڈ، جعلی کرنسی اور کسی بھی مدد کے لئے پولیس ڈیسک قائم کئے جائیں گے۔ 832 مقامات پر نماز عید ادا کی جائے گی جس کے لئے خصوصی ناکہ… pic.twitter.com/T8FlaIngbg — Islamabad Police (@ICT_Police) May 30, 2025 کانفرنس میں عیدالاضحیٰ کی سکیورٹی انتظامات اور کرائم کے حوالے...
    دوحہ (اوصاف نیوز)سلطنت عمان نے عید الاضحیٰ پر 4 روز کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ شاہی فرمان کے مطابق جمعہ کو عید ہونے کی وجہ سے اضافی چھٹی دی جارہی ہے۔ عرب میڈیا نے مسقط ڈیلی کے حوالے سے لکھا ہے کہ آسمانی علوم کے عمانی ماہر ڈاکٹر صبیح بن رحمان السعدی نے کہا ہے کہ سلطنت عمان ممکنہ طور پر 6 جون 2025 بروز جمعہ عید الاضحی منائے گی۔ السعدی نے پیشین گوئی کی ہے کہ آج 27 مئی بروز منگل کی شام ذوالحجہ کا چاند نظر آجائے گا۔ ڈاکٹر سعدی کا مزید کہنا ہے کہ ذوالحجہ 1446 ہجری کے چاند کا سورج کے ساتھ ملاپ 27 مئی کو مقامی وقت کے مطابق ٹھیک 7 بج کر 03 منٹ...
    محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔محکمہ موسمیات کی جانب سے آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں شدید گرم رہنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔اس دوران کشمیر، خطہ پوٹھوہار اور بالائی خیبرپختونخوا میں بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری ہونے کی بھی توقع ہے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی علاقوں میں...
    متحدہ عرب امارات کے بعد اب سعودیہ نے بھی عید الاضحیٰ کے پُرمسرت موقع پر ملک بھر میں عام تعطیلات کا اعلان کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات کا آغاز 5 جون بروز جمعرات سے اتوار 8 جون تک ہوں گی۔ اتوار تک عید کی چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کے بعد مملکت میں پیر 9 جون سے لوگ ملازمتوں پر لوٹ آئیں گے۔ سعودی وزارت محنت اور افرادی قوت کی جانب سے جاری بیان میں امید ظاہر کی گئی یہ چھٹیاں شہریوں کو عبادتوں، فریضہ قربانی اور ثقافتی ذمہ داریوں کو نبھانے میں مددگار ثابت ہوگی۔ قبل ازیں متحدہ عرب امارات نے عید الاضحیٰ پر 5 جون سے 8 جون تک 4 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ یاد...
    عید الاضحیٰ کی چھٹیوں کا فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کی بیرون ملک دورے سے واپسی پر ہوگا جب کہ  نئے مالی سال کا بجٹ 10 جون کو ہی پیش کیا جائے گا۔ وفاقی سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال نے کہا میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ البتہ قومی اقصادی کونسل کے اجلاس کی تاریخ میں ردوبدل کیا جا سکتا ہے،اے پی سی سی کے اجلاس کی تاریخ کا تعین ابھی تک نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات آج پھر ہونگے، مذاکرات میں تنخواہ دار طبقے اور صنعتی شعبے کو ریلیف دینے پر بات چیت ہوگی۔ ان کا کہنا تھا کہ نئے مالی سال کے بجٹ اہداف اور ممکنہ اقدامات پر...
    اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ آج کا دن یو این امن دستوں کی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے قربانیوں کی یاد دہانی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیرِاعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج کا دن ایک پُرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے لیے امن دستوں کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔ اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن کے موقع پر جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج عالمی برادری کے ساتھ اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منا رہے ہیں، آج کا دن یو این امن دستوں کی بین الاقوامی امن اور سلامتی کے لیے قربانیوں کی یاد...
    —فائل فوٹو سندھ حکومت نے عیدالاضحیٰ پر قربانی کی کھالیں جمع کرنے کا ضابطہ اخلاق جاری کردیا۔اس حوالے سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق کھالیں جمع کرنے کے لیے متعلقہ کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی اجازت لینی ضروری ہے، کمشنر اور ڈی سی رجسٹرڈ فلاحی اداروں، مدارس اور خیراتی اداروں کو اجازت نامہ دیں گے۔اعلامیے کے مطابق کالعدم تنظیم کو کھالیں جمع کرنے کی اجازت نہیں ہوگی، کھالیں جمع کرنے کے لیے کیمپ اور بینر لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 7 جون ہفتے کو ہو گی: چیئرمین مرکزی رویتِ ہلال کمیٹیکراچی، لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور سمیت ملک بھر میں ذوالحج کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 7 جون ہفتے کو ہو...
    سعودی عرب(نیوز ڈیسک)سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ پر 4 چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا۔ سعودی میڈیا رپورٹس کےمطابق سعودی حکومت نے عیدالاضحیٰ کے موقع پرسرکاری اور نجی اداروں میں 4 تعطیلات کا اعلان کیا ہے،تعطیلات عرفات کے دن یعنی جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون تک ہوں گی،معمول کا کام پیر 9 جون سے دوبارہ شروع ہوگا۔ سعودی عرب میں عید قرباں 6 جون کو منائی جائے گی،خیال رہے کہ اس سے قبل سعودی اسٹاک مارکیٹ میں چھ چھٹیوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ موریطانیہ حج پرواز حادثہ اور 210 عازمین حج کی شہادت؟ حقیقت سامنے آگئی
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بالائی خیبرپختونخوا ، پنجاب ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں آج شام آندھی چلنے اور بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق چند مقامات پر موسلادھار بارش یا ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔ البتہ ملک کے میدانی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد، تربت اور سبی میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کےعلاوہ بھکر،لسبیلہ،حیدر آباد، نواب شاہ 45،لاہور،ملتان،جہلم،ڈیرا اسماعیل خان 42، پشاور، مظفر آباد 39، اسلام آباد 38، کراچی37،کوئٹہ 34، اور گلگت میں 33 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔
     اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام, آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منا رہے ہیں۔  یہ دن نہ صرف اقوام متحدہ کے امن دستوں کی جانب سے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے حصول میں دی گئی لاتعداد قربانیوں کی ایک یاددہانی ہے بلکہ ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے لیے ان امن دوستوں کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔  اقوام متحدہ کے امن مشن کی سات دہائیوں پر محیط تاریخ میں 235,000 سے زائد پاکستانی امن دستوں نے دنیا بھر میں اقوام متحدہ کے 48 مشنز میں امتیازی خدمات انجام دیتی رہی ہیں۔ 181 پاکستانی امن فوجیوں نے بین...
      اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ امن مشنز کو درپیش خطرات اور چیلنجز پر قابو پانے کی ضرورت ہے۔ اقوام متحدہ کے امن دستوں کے عالمی دن پر اپنے خصوصی پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم عالمی برادری کے ساتھ مل کر اقوام متحدہ کے امن دستوں کا عالمی دن منا رہے ہیں۔ یہ دن نہ صرف اقوام متحدہ کے امن دستوں کی جانب سے بین الاقوامی امن اور سلامتی کے حصول میں دی گئی لاتعداد قربانیوں کی ایک یاددہانی ہے بلکہ ایک پرامن، مستحکم اور خوشحال دنیا کے لیے ان امن دوستوں کے اہم کردار کا اعتراف ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اقوام متحدہ کے...
    متحدہ عرب امارات کی حکومت نے عید الاضحیٰ پر سرکاری ملازمین کے لیے چھٹیوں کا اعلان کردیا۔ عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے انسانی وسائل نے اس سال عید الاضحیٰ پر 4 دن کی تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ اعلان میں کہا گیا ہے کہ یہ تعطیلات 9 ذی الحج سے 12 ذی الحج تک ہوں گی یعنی جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون تک سرکاری دفاتر بند رہیں گے۔ پیر 9 جون سے سرکاری دفاتر میں معمول کے مطابق کام دوبارہ شروع ہو جائے گا۔ قطر نے پہلے ہی ملک میں 5 روزہ تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔ سعودی عرب سمیت دیگر ممالک میں بھی یوم عرفہ سے عید الاضحیٰ کے تیسرے روز تک تعطیلات ہوں گی۔    
    —تصویر بشکریہ سوشل میڈیا کراچی کے کیڈٹ کالج گڈاپ کی انتظامیہ نے طالب علم کی ہلاکت پر انکوائری بورڈ تشکیل دے دیا۔کیڈٹ کالج گڈاپ کی انتظامیہ کے اعلامیے کے مطابق 3 رکنی بورڈ طالب علم سالار کی ہلاکت سے متعلق تحقیقات کرے گا۔کالج کے اعلامیے کے مطابق تحقیقاتی بورڈ کی رپورٹ سامنے آنے پر سالار کے والدین کو بھی آگاہی دی جائے گی۔اس سے قبل سالار کے اہلِ خانہ نے الزام لگایا تھا کہ سالار کی طبیعت خراب ہونے پر کالج انتظامیہ نے غفلت برتی، اس لیے وہی موت کی ذمے دار ہے۔اہلِ خانہ نے استفسار کیا تھا کہ اسپتال کی ہدایت کے باوجود سالار کو آئی سی یو میں منتقل کیوں نہ کیا گیا؟
    پاکستان میں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آگیا۔ یاد رہے کہ منگل کو ذی الحج 1446 ہجری کا چاند دیکھنے کیلئے ملک بھر میں زونل اور ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس متعلقہ مقامات پر ہوئے تھے تاہم چاند نظر آنے کے حوالے سے کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی تھی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا تھا جس کی صدارت چیئرمین مولاناعبدالخبیرآزاد نے کی اور اجلاس کے اختتام کے بعد پریس کانفرنس میں انہوں نے اعلان کیا تھا کہ ملک بھر میں کہیں بھی ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا۔ مولاناعبدالخبیرآزاد نے کہا تھا کہ متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا یکم ذی الحج 29 مئی جمعرات اور عید الاضحیٰ 7 جون بروز...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان نے بین الاقوامی ثالثی تنظیم میں بطور بانی رکن شمولیت اختیار کر لی۔نجی سوشل میڈیا ویب سائٹ وی نیوز نے دفتر خارجہ کے حوالے سے بتایا کہ نائب وزیراعظم و وزیرِخارجہ اسحاق ڈار 29 سے 30 مئی ایک روزہ سرکاری دورے پر چین کے زیرِانتظام خصوصی علاقے ہانگ کانگ جائیں گے جہاں وہ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار میڈی ایشن (بین الاقوامی ثالثی تنظیم) کی بنیاد رکھے جانے سے متعلق کنونشن پر دستخط کرنے کی تقریب میں شرکت کریں گے۔دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم کنونشن پر دستخط اور تقریب سے خطاب کریں گے۔ وہ اپنے دورے کے دوران کئی اہم دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے۔دفتر خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان کا...
    ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 مئی 2025ء ) متحدہ عرب امارات نے سرکاری شعبے کے ملازمین کے لیے عید الاضحی کی تعطیلات کا اعلان کردیا۔ خلیجی میڈیا کے مطباق متحدہ عرب امارات میں سرکاری ملازمین کو اس سال عید الاضحیٰ کے لیے چار دن کا ویک اینڈ ملے گا، فیڈرل اتھارٹی آف ہیومن ریسورس کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بدھ کو اتھارٹی نے کہا کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر 9 ذی الحج سے 12 ذی الحج تک چھٹیاں ہوں گی، اس کا مطلب ہے کہ پبلک سیکٹر کے ملازمین جمعرات 5 جون سے اتوار 8 جون تک چھٹیوں پر رہیں گے، پبلک سیکٹر کے ملازمین کے لیے پیر 9 جون کو دوبارہ کام شروع ہو...
    اسلام آباد(خبر نگار) ملک میں ذی الحج کا چاند نظر نہیں آیا ۔ عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا۔ جس کی صدارت عبدالخبیرآزاد  نے کی۔ عبدالخبیرآزاد نے اعلان کیا کمیٹی کو ملک بھر سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی جس کے بعد یکم ذی الحج 29 مئی جمعرات کو ہوگی اور عید الاضحیٰ 7 جون بروز ہفتہ کو ہوگی۔ ملائیشیا اور برونائی میں بھی ذوالحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالاضحیٰ 7 جون کو منائی جائے گی۔ سعودی عرب کی تمیر رصدگاہ میں ذوالحجہ کا چاند نظر آگیا، مملکت میں عیدالاضحیٰ 6 جون جمعہ کو ہوگی۔ بدھ 28 مئی یکم ذوالحجہ ہوگا، وقوف عرفات جمعرات 5 جون...
    ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 مئی2025ء) 8 ممالک میں 6 جو کو عید الاضحٰی منانے کا اعلان۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب سمیت 7 اسلامی ممالک اور ایک غیر مسلم ملک میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا۔ سب سے پہلے انڈونیشیا میں ذی الحج کا چاند نظر آیا، جبکہ عمان خلیجی ممالک میں پہلا ملک ہے جہاں ذی الحج 1446 ہجری کا چاند نظر آیا، جس کے بعد سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور آسٹریلیا میں بھی ذی الحج کا چاند نظر آ گیا۔ یوں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر، کویت، بحرین، انڈونیشیا، آسٹریلیا اور عمان میں یکم ذی الحج 1446 ہجری 28 مئی کو ہو گی جبکہ عید الاضحٰی 6 جون کو منائی جائے گی۔...
    چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی زیرصدارت مرکزی اجلاس کوہسار بلڈنگ میں ہوا، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کیلئے موجود تھے، تاہم ملک بھر سے کہیں بھی چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر سے کہیں بھی ذوالحج کے چاند کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں، یکم ذوالحج 29 مئی جبکہ عیدالاضحیٰ 7 جون کو ہوگی۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا سید عبدالخبیرآزاد کی زیرصدارت مرکزی اجلاس کوہسار بلڈنگ میں ہوا، اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اراکین کے علاوہ محکمہ سپارکو، موسمیات اور دیگر محکموں کے ممبران معاونت کیلئے موجود تھے۔ دوسری...