data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250924-2-17
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) سندھ ایمپلائز الائنس کی اپیل پر سرکاری اداروں میں تالابندی اسکول کالج بند یونیورسٹی میں چار دن کی چھٹی اساتذہ کا احتجاج حکومت کو سرکاری ملازمین کا معاشی قتل نہیں کرنے دیں گے یہ موت اور زندگی کا سوال ہے حکومت اپنی عیاشیاں ختم کرنے کو تیار نہیں سرکاری ملازمین کے حقوق پر ڈاکا مار رہی ہے تفصیلات کے مطابق سندھ ایمپلائز الائنس کی اپیل پر پنشن اصلاحات بل کے خلاف سندھ بھر کی طرح ٹنڈوجام کے بھی تمام سرکاری اداروں میں ملازمین نے ہڑتال کی اور سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کی انتظامیہ نے احتجاج کی وجہ سے چار یوم کے لیے یونیورسٹی کو بند کر دیا جب کہ یونیورسٹی کے اساتذہ اور ملازمین نے اس موقع پر احتجاج کرتے ہوئے ایک بڑی ریلی نکالی جس کی قیادت ساوٹا کے صدر پروفیسر ڈاکٹر فہد نذیر کھوسو نے کی اس موقع پر انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نا اہلی اور بے حسی کی وجہ سے آج پورے سندھ کے تعلیمی اداروں اور سرکاری اداروں میں سناٹا چھایا ہوا ہے اور تمام ملازمین اپنے معاشی قتل سے حکمرانوں کو روکنے کے لیے سراپا احتجاج ہیں انھوں نے کہا پنشن اصلاحات بل کے بجائے حکومت کو ملازمین کو اس مہنگائی میں مذید ریلیف دینے کا بل منظور کرنا چاہیے اس نے بجائے ریلیف دینے کے ان کے حق پر ہی ڈاکا مارنا شروع کردیا ہے جیسے برداشت نہیں کیا جائے گا سندھ زرعی تحقیقاتی ادارے ٹنڈوجام کے ملازمین کی تنظیم سارنگیا کے مرکزی صدروشن چنا جنرل سیکرٹری شریف کا ٹھیو نے ادارے کے مرکزی دروازے پر تالا لگا کر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ سندھ کے تمام ملازمین اپنے حقوق حاصل کرنے کے لیے متحد ہو چکے ہیں سندھ حکومت نے سرکاری ملازمین کو انگریز حکومت کی طرح اپنا غلام سمجھ کر ان کے ساتھ ناروا سلوک رکھا ہوا ہے خود اپنی تنخواہوں میں چار سو فیصد اضافہ اور سرکاری ملازمین کو ان کی اپنی محنت کی کمائی دینے کو بھی تیار نہیں انھوں نے جب تک ہمیں اپنے جائز حقوق حاصل نہیں ہو جاتے ہماری جدوجہد جاری رہے گی آئی ایم ایف کی غلام حکمران ہیں سندھ کے سرکاری ملازمین کو یہ غلامی منظوری نہیں گسٹا کے صدر پنھوں بھرگڑی نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہم ایک عرصے سے احتجاج کر رہے ہیں۔

نمائندہ جسارت.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سرکاری اداروں میں سرکاری ملازمین ملازمین کو کرتے ہوئے

پڑھیں:

شام‘ سرکاری ملازمین سے مہنگی گاڑیاں واپس لے لی گئیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دمشق: شام میں حکومتی سطح پر سرکاری ملازمین کو اعزازی طور پر دی گئی لگژری گاڑیاں واپس لے لی گئیں۔
عالمی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ دنوں شامی صدر احمد الشرع نے لگژری کاروں کے مالک سرکاری ملازمین کو حکم دیا تھا کہ وہ اپنی کاروں کی چابیاں حوالے کریں یا غیر قانونی آمدن میں اضافے کی تحقیقات کا سامنا کریں۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق سرکاری ملازمین کی وہ تمام گاڑیاں جن کی آمدن سے زیادہ قیمت والی تھیں، سب واپس لے لی گئیں۔ مذکورہ حوالے سے احمد الشرع نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ حکومت کی طرف سے دی جانے والی تنخواہیں اتنی زیادہ کیسے ہوگئیں۔
رپورٹ کے مطابق ان کے 100 سے زائد حامی افراد اپوزیشن کے ایک سابق اڈے پر پہنچے، جن میں سے اکثر لگژری اسپورٹس کاروں میں تھے۔ احمد الشرع نے عہدیداروں اور کاروباری رہنماو¿ں کی سرزنش کرتے ہوئے ان سے پوچھا کہ کیا وہ بھول گئے ہیں کہ وہ انقلاب کے ذریعے اقتدار میں آئے ہیں۔

محمد ایوب

متعلقہ مضامین

  • شام‘ سرکاری ملازمین سے مہنگی گاڑیاں واپس لے لی گئیں
  • شام‘ سرکاری ملازمین مہنگی گاڑیوں سے محروم
  • ٹریبونل کے فیصلے کیخلاف حکومت سندھ کی اپیل مسترد
  • ’سرکاری ملازمین کو دہری شہریت یا ملازمت میں ایک کا انتخاب‘
  • سرکاری محکموں اور اداروں میں نئی بھرتیوں کا فیصلہ
  • سرکاری افسران اور ملازمین کی رخصت کا نظام ڈیجیٹل کر دیا گیا
  • پنجاب حکومت نے چھٹی اور اے سی آر نظام مکمل طور پر آن لائن کر دیا
  • وفاقی ملازمین کا احتجاج، جوڈیشل اور یوٹیلیٹی الاؤنس بند ہونے پر کام بند
  • حیدرآباد، واپڈا کا نجکاری کیخلاف ملک گیر احتجاج
  • ٹنڈو محمد خان :واپڈا کی ممکنہ نجکاری کے خلاف ملازمین کی ریلی