2025-07-27@01:24:20 GMT
تلاش کی گنتی: 217

«شاہین شاہ ا فریدی نے»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عِدت کیس میں بریت کے خلاف خاور مانیکا کی اپیلوں پر سماعت کرنے والے جسٹس اعظم خان نے خود کو کیس سے الگ کرلیا ہے۔تفصیلات کے مطابق عدت نکاح کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابق خاتون اول بشری بی بی کی بریت کے خلاف خاور مانیکا کی اپیل پرسماعت اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اعظم خان نے کی۔درخواست گزار خاور مانیکا کی جانب سے زاہد آصف چوہدری، اقبال کاکڑ و دیگر عدالت پیش ہوگئے۔ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے علی بخاری، شعیب شاہین، نیاز اللہ نیازی و دیگر عدالت پیش ہوئے۔زاہد آصف...
    اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بالآخر جنگ بندی کا اعلان کر دیا گیا ہے، جو ہفتوں کی تباہ کن جنگ کا خاتمہ لے کر آیا۔ یہ جنگ، ماضی کی جنگوں کی طرح اپنے پیچھے تباہی کے آثار، بے پناہ انسانی تکالیف اور گہرے سیاسی و سماجی زخم چھوڑ گئی ہے۔ دونوں فریق اپنی کارروائیوں کے جواز کے دعوے کرتے ہیں، لیکن انسانی جانوں اور بنیادی ڈھانچے پر اس جنگ کے اثرات انتہائی شدید ہیں، اور ان کے اثرات دہائیوں تک محسوس کیے جائیں گے۔فلسطین میں نقصان انتہائی تباہ کن رہا۔ ہزاروں شہری، جن میں خواتین اور بچے شامل ہیں، اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ پوری کی پوری بستیاں ملبے کا ڈھیر بن گئیں کیونکہ فضائی حملوں اورتوپ خانے کی...
    لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) برطانیہ میں بریڈ فورڈ سے رکن پارلیمان ناز شاہ کو دوران الیکشن ہراساں کرنے والے شخص کو سزا سنادی گئی۔ ملزم ناہید خان کو 12 ہفتے قید کی سزاسنائی گئی،جب کہ 12 ماہ کے لیے معطل کردیا گیا۔ اس کے علاوہ ناہید خان کو 200 گھنٹے غیر معاوضہ کام اور 300 پاؤنڈ ہرجانہ بھی دینا ہوگا۔ یاد رہے کہ ناہید خان پر 12 جون کو الیکشن مہم کے دوران برٹش پاکستانی رکن پارلیمان کو ہراساںکرنے ، دھمکیاں دینے اور توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کا الزام تھا۔نازشاہ نے برطانوی وزیر اعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت اسلاموفوبیا کے خلاف پالیسی دینے میں ناکام رہی۔
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین ۔ 21 جنوری 2025ء ) جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں زیرسماعت توہین عدالت کیس ڈی لسٹ کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں زیر سماعت ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کو ڈی لسٹ کردیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کے ڈی لسٹنگ کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے ڈی لسٹنگ کے بعد کل سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت نہیں ہو سکے گی۔ واضح رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے آرٹیکل 191-اے سے متعلق کیس حکم کے نامے...
    جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں زیرسماعت توہین عدالت کیس ڈی لسٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 21 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )سپریم کورٹ میں جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں زیر سماعت ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کو ڈی لسٹ کردیا گیا ہے۔سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس سے ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کے ڈی لسٹنگ کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔ رجسٹرار آفس کی جانب سے ڈی لسٹنگ کے بعد کل سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت نہیں ہو سکے گی۔واضح رہے کہ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں جسٹس عائشہ ملک اور جسٹس عقیل عباسی نے آرٹیکل 191-اے سے متعلق کیس حکم کے نامے کے مطابق اسی بینچ میں مقرر نہ کرنے...
    بریڈ فورڈ سے رکن پارلیمنٹ ناز شاہ کو الیکشن کے دوران ہراساں کرنے والے شخص کو سزا سنادی گئی۔ ناہید خان کو 12ہفتے قید کی سزا، 12 ماہ کے لیے معطل کردیا گیا۔ ناہید خان کو 200 گھنٹے غیر معاوضہ کام اور 300 پاؤنڈ ہرجانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ 46 سالہ ناہید خان پر 12 جون کو الیکشن مہم کے دوران برٹش پاکستانی ناز شاہ کو ہراساں، دھمکیاں دینے اور توہین آمیز الفاظ استعمال کرنے کا الزام تھا۔ فیصلے پر ردعمل میں نازشاہ نے کہا کہ ہراساں کرنے کا عمل جمہوریت کے لیے نقصان دہ ہے۔
    کراچی (اسٹاف رپورٹر)نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ساؤتھ زون کی جانب سے زونل آفس کراچی میں ٹرانسپورٹرز کے نمائندوں کے ساتھ ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈی آئی جی موٹروے پولیس ساؤتھ زون، اصغر علی یوسفزئی نے کی۔ اجلاس میں گڈز ٹرانسپورٹ، آئل ٹینکر ایسوسی ایشن، اور ڈمپر ایسوسی ایشن کے وفود نے شرکت کی۔ ڈی آئی جی موٹروے پولیس کا کہنا تھا کہ اوورلوڈنگ کی وجہ سے شاہراہیں خراب ہو رہی ہیں، جو قومی خزانے پر اضافی بوجھ ڈال رہی ہیں حد وزن سے زائد گاڑیاں چلانے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔
    گولارچی (نمائندہ جسارت) چند روز قبل بھارتی نیوی نے متنازع سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر 22 سالہ نوجوان حافظ عرف بابلی ولدمحمد عمر ملاح نامی پاکستانی ماہی گیر کو گرفتار کیا تھا۔ واضح رہے کہ بابلی ضلع سجاول کے گاؤں محمد سومار ملاح کا رہائشی ہے، اس اثناء میں ماہی گیروں کے حقوق کے سرگرم وکیل اور سندھو لاء فرم انٹرنیشنل کے سی ای او علی چنگیزی سندھو ایڈووکیٹ ہائیکورٹ مفت قانونی خدمات دینے اور مذکورہ شخص کی بھارتی قید سے رہائی کے لیے میدان میں آ گئے۔ یہ بات ضلع بدین میں مچھیروں کے حقوق کے سرگرم کارکن اور انٹرنیشنل میڈیا اینڈ سوشل ایکٹوسٹ فورم ضلع بدین کے صدر محسن رزاق نے گولارچی میں صحافیوں سے کرتے...
    پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی فرنچائز لاہور قلندرز کے کپتان شاہین آفریدی سے لاہور میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے پلیئرزڈرافٹنگ کی تقریب کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ آپ کو جنوبی افریقہ سیریز کے دوران آرام دیا گیا تو شاہین شاہ آفریدی نے طنزاً مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ کا سوال بہت اچھا تھا کہ مجھے آرام دیا گیا تھا۔ Shaheen Afridi on why he was rested from the Test series against South Africa: "Was I rested from the Tests? Rested, really? (laughs) Your question is really nice" ???????????? pic.twitter.com/c8ixKg3GDU — Farid Khan (@_FaridKhan) January 14, 2025 شاہین آفریدی کا یہ ویڈیو کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوا تو صارفین...
    لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جنوری2025ء) لاس اینجلس میں تباہی پھیلانے والی آگ جان بوجھ کر لگائی گئی؟ امریکی پولیس نے اہم گرفتاری کر لی۔ تفصیلات کے مطابق آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات کرنے والی لاس اینجلس پولیس نے مبینہ طور پر آگ لگانے کے الزام میں ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ امریکی میڈیا کے مطابق پولیس اس بات کی تحقیقات کررہی ہے کہ لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ کہیں جان بوجھ کر تو نہیں لگائی گئی؟ اس حوالے سے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے جس سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔واضح رہے کہ امریکی شہر لاس اینجلس میں لگی آگ پر کئی روز بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا، تیز...
    پاکستان سپر لیگ 10 کی ڈرافٹنگ میں بیٹرز کیٹیگری میں بابراعظم نے بہترین بیٹر کا پیپلز چوائس، شاہین شاہ آفریدی نے بہترین بولرجبکہ شاداب خان نے بہترین آل راؤنڈر کا پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا ہے۔ پیر کو لاہور میں ہونے والی پاکستان سپر لیگ 10 کے لیے پلیئرزڈرافٹنگ کی تقریب کے دوران اعلان کیا گیا کہ پاکستان کے مایہ ناز بیٹربابراعظم نے بہترین بیٹرز کی کیٹیگری میں پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا ہے۔ اسی طرح شاہین شاہ آفریدی نے بہترین بولرجبکہ شاداب خان نے بہترین آل راؤنڈر کا پیپلز چوائس ایوارڈ جیت لیا ہے، تینوں کھلاڑیوں کا تعلق پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم سے ہے۔ اس سے قبل ایونٹ میں شامل تمام 6 فرنچائزز پلاٹینم، ڈائمنڈ، گولڈ، سلور، ایمرجنگ...
    کراچی: چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے افغانستان کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا جبکہ اسپنر مجیب الرحمٰن اسکواڈ کا حصہ نہیں بن سکے۔ اگلے ماہ 19 فروری سے پاکستان میں شروع ہونے والے ایونٹ میں افغان ٹیم کی قیادت حشمت اللہ شاہدى کریں گے۔ تجربہ کار اسپنر مجیب الرحمٰن کی جگہ غضنفر کو اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ غضنفر اس وقت آئی ایل ٹی20 میں ایم آئی ایمریٹس کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ افغان کرکٹ بورڈ کے عبوری چیف سلیکٹر احمد سلیمان کے مطابق ڈاکٹرز نے مجیب الرحمٰن کو مکمل صحتیابی تک صرف ٹی20 فارمیٹ پر توجہ دینے کا مشورہ دیا اس لیے انہیں اسکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ اسکے علاوہ، اوپننگ بلے باز...
    میاں محمد اشفاق: فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی  پہلوانوں کے شہر گجرانوالہ پہنچ گئے، جہاں ستارہ پاکستان ریاض پہلوان کے اکھاڑے میں ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔  شاہین شاہ کو  گجرانوالہ کی روائتی پگ پہنائی گئی اور پہلوانی گرز پیش کی گئی، شاہین شاہ اکھاڑے میں پہلوانوں سے مصافحہ کیا اور تصویریں بنوائیں۔ انہوں نے اکھاڑے میں پہلوانوں کا دنگل دیکھا اور داو پیچ سے خوب محظوظ ہوتے رہے، شاہین شاہ آفریدی نے زور آزمائی کرنے والے پہلوانوں کو خوب داد دی۔  سینئر صحافی جاوید شہزاد انتقال کرگئے   شاہین شاہ آفریدی نے ستارہ پاکستان سے مکالمہ  کرتے ہوئے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہوئی ستارہ پاکستان ریاض پہلوان آپ سے مل کر،میں پھر دنگل دیکھنے گوجرانوالہ...
    کراچی: شہر قائد میں آج دن 12 بجے سے شام 6 بجے تک سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر ایوان صدر روڈ بند رہے گا۔ ترجمان ٹریفک پولیس کے مطابق فوارہ چوک سے کھجور چوک تک دونوں اطراف کے روڈ عارضی طور پر بند رہیں گے، ٹریفک کو متبادل راستہ فراہم کیا جائے گا۔ شارع فیصل سے آئی آئی چندریگر روڈ کی جانب جانے والے فوارہ چوک سے دین محمد وفائی روڈ جا سکتے ہیں جبکہ وہ مسافر حضرات ایم آر کیانی چوک سے شاہین کمپلیکس کی جانب بھی جا سکتے ہیں۔ آئی آئی چندریگر روڈ سے شارع فیصل اور صدر جانے والے شاہین چوک سے ایم آر کیانی چوک اور فوارہ چوک سے سرور شہید روڈ استعمال کر...
    لاہور:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 2ٹیسٹ میچز کی سیریز ملتان اسٹیڈیم میں کھیلی جائے گی، جس کے لیے پاکستان کا ممکنہ اسکواڈ سامنے آ چکا ہے، تاہم  فاسٹ بالرز شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کو اس سیریز کے لیے شامل نہ کرنے کا امکان ہے، جس کی وجہ سے کرکٹ کے حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہوگئی ہیں۔ میڈیا ذرائع کے مطابق شاہین آفریدی کو بھی چند ناگزیر وجوہات کی وجہ سے آرام دیے جانے کا امکان ہے، تاہم اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ وہ آئندہ چیمپئنز ٹرافی اور سہ فریقی سیریز کے لیے مکمل طور پر تیار ہوں۔  اسی طرح نسیم شاہ کو جنوبی افریقا کے خلاف ناقص کارکردگی کے بعد ٹیم سے باہر رکھا...
    لاہور: قومی ٹیم جنوبی افریقا سے شکست کے بعد اب ویسٹ انڈیز سے ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ کرکٹ سیریز کیلیے تیار ہے جس کا ممکنہ اسکواڈ سامنے آگیا۔ ویسٹ انڈیز اور پاکستان کے درمیان دو ٹیسٹ میچز ملتان اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جس کے لیے مہمان ٹیم دو روز قبل پاکستان پہنچ چکی ہے۔ اسکواڈ میں کون ان کون آؤٹ ہوسکتا ہے؟ جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں ٹخنے کی انجری کا شکار صائم ایوب اس سیریز میں ایکشن میں نظر نہیں آئیں گے کیونکہ ڈاکٹرز نے انہیں 6 ہفتے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز میں صائم کی جگہ عبداللہ شفیق کی شمولیت کا قوی امکان ہے۔ کپتان شان مسعود...