2025-12-11@16:36:15 GMT
تلاش کی گنتی: 43486
«مقدمات پر»:
(نئی خبر)
اسلام آباد(نیوزڈیسک) سپریم کورٹ میں بینچ یا جج کی عدم دستیابی پر ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات اسی دن دستیاب بینچز کو سماعت کیلئے بھیجے جائیں گے۔ نئی پالیسی جاری کر دی گئی۔ سپریم کورٹ نے بینچ یا جج کی عدم دستیابی پر ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات پر نئی پالیسی جاری کی ہے۔ اعلامیے کے مطابق ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات اسی دن دستیاب بینچز کو سماعت کیلئے بھیجے جائیں گے۔ دستیاب بینچز ایسے مقدمات پر دن ساڑھے 11 بجے کے بعد سماعت کریں گے۔ اعلامیے کے مطابق دوسرے بینچ میں بھی سماعت ممکن نہ ہو تو اسی ہفتے کے دوران کیس دوبارہ مقرر ہو گا۔
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے ایک بار پھر اپوزیشن کو ایک بار پھرمذاکرات کا راستہ اپنانے کی تجویز دیدی۔ایاز صادق نے کہا کہ اپوزیشن آئے حکومت کے سامنے بٹھادیں گے، سیاست رہ جائے گی، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں، وزیراعظم اور میں بھی کہ چکا مذاکرات کیلئے دروازے کھلے ہیں۔ بیٹھ کرہی بات ہوسکتی ہے لیکن اپوزیشن مایوس کر دیتی ہے۔ ایاز صادق نے کہا کہ افواج پاکستان، عدلیہ اور پاکستان مخالف چیزیں برداشت نہیں، ہمیں جن چیزوں پر فخر ہونا چاہیے ان کیخلاف ٹوئٹس کی گئیں، کیا آپ ٹارگٹ کرکے کسی کو ختم کرسکتے ہیں؟ آپ ان کوٹارگٹ کرکے بالکل بھی تنہا نہیں کرسکتے۔ میں نے کلیئر کردیا ہے ہمارے لیے یہ...
الیکشن کمیشن کے مطابق کمیشن نے ووٹر لسٹوں کی تصدیق، وارڈز اور حلقہ بندیوں کی درستگی اور تمام انتظامات مکمل کئے ہیں۔ مزید کہا گیا کہ منتخب نمائندوں کی مدت کے حوالے سے وزیراعلیٰ کی پیش کردہ معلومات بھی درست نہیں تھیں۔ اسلام ٹائمز۔ الیکشن کمیشن نے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے فیصلہ سنایا ہے کہ کوئٹہ میں 28 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا کہ بلوچستان حکومت آئین کے مطابق الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کی معاونت کرے۔ تمام اداروں کی ہر ممکنہ معاونت کی جائے، جنہیں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کی ذمہ داری سونپی گئی۔ تحریری حکم نامے میں کہا گیا کہ بلدیاتی الیکشن...
اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر اعظم شہباز شریف نے علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے دہشتگری کا خاتمہ ناگزیر ہے۔زہر آلو د پروپیگنڈاکیا جائے تو ہم سب کا فرض ہے کہ فوج کا مقدمہ لڑیں۔ملکی معیشت استحکا م کی جانب کی گامزن ہے۔
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ فرقہ واریت کا خاتمہ ضروری ہے اس کے لیے علما اپنا کردار ادا کریں، اب بھی کچھ علما ایسے ہیں جو فرقہ واریت پر بات کرتے ہیں، فرقہ پرستی کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔ یہ بات انہوں نے قومی علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر بھی موجود تھے۔ وزیراعظم نے کہا کہ معرکہ حق میں علما اور قوم کی دعاؤں سے پاکستان کو اہم کامیابی ملی، مسلح افواج کی جرات سے بھارت کو شرم ناک شکست ہوئی، عاصم منیر کی قیادت میں فوج نے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کو معاشی...
اسلام آباد: برطانیہ کی وزیر مملکت برائے بین الاقوامی ترقی بیرونس جینی چیپمین نے ڈپٹی وزیراعظم و وزیر خارجہ پاکستان سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے وزارتِ خارجہ میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان اور برطانیہ کے درمیان باہمی دلچسپی کے اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے اور غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے اس موقع پر برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد کمیونٹی کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پُل کا کام کرتی ہے۔
اسکرین گریب/ یوٹیوب وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم میں یکجہتی کی فضا قائم ہونے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا، افواج کی قربانیوں کا مذاق اڑائیں گے تو کون پاکستان کی عزت کرے گا، جادو ٹونے سے نہیں ملک محنت سے ترقی کرے گا۔اسلام آباد میں قومی علماء کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاک فوج نے دلیری اور جرات سے جنگ لڑی ،فیلڈ مارشل نے جنگ کی قیادت کی، مسلح افواج کی جرات اور بہادری سے دشمن کو عبرتناک شکست ہوئی۔انہوں نے کہا کہ قوم میں یکجہتی کی فضا قائم ہونے تک ملک ترقی نہیں کر سکتا، ملک میں فرقہ پرستی کا خاتمہ ضروری ہے، اب بھی بعض مکاتب فکر کے لوگ کہتے ہیں اس مسجد میں...
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ معرکۂ حق میں علما کی دعاؤں اور فیلڈ مارشل کی قیادت کی بدولت اللہ تعالیٰ نے کامیابی عطا کی۔ اسلام آباد میں قومی علما کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری افواج کی بے مثال کوششیں معرکۂ حق میں ہماری کامیابی کے پیچھے تھیں۔ شہدا کے لواحقین کے چہروں پر اعتماد دیکھنے کو ملتا ہے، اس سے بڑھ کر کوئی قربانی نہیں ہو سکتی۔ یہ بھی پڑھیے: علما کے جائز مسائل حل کیے جائیں گے: محسن نقوی کی مفتی منیب الرحمان سے ملاقات میں اتفاق وزیراعظم نے کہا کہ جب تک ہمارے ملک میں فرقہ واریت کا خاتمہ نہیں ہوگا اور ایک دوسرے کے پیچھے نماز ادا نہ کرنے کی تلقین...
پاکستان کے سب سے بڑے موسیقی کے مقابلے پاکستان آئیڈل سیزن 2 کو جہاں ناظرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی مل رہی ہے، وہیں یہ شو مختلف تنازعات کا شکار بھی ہے۔ ابتدائی طور پر ججز پینل کو تنقید کا سامنا رہا اور اب شو ایک نئے تنازعے کی زد میں ہے جس کے مرکز میں ٹاپ 16 کنٹسٹنٹ ایم ابرار شاہد ہیں۔ ایم ابرار شاہد نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ انہوں نے شو سے خود کو الگ کیا ہے اور انہیں باہر نہیں نکالا گیا۔ ان کا کہنا ہے کہ انہیں شو میں منصفانہ موقع نہیں دیا گیا۔ ان کے مطابق ان کی آواز کو اس قدر آٹوٹیون کیا جا رہا تھا کہ وہ ان کی اصل...
پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے لیے ان کی 3 بہنیں اور پارٹی کے سینیئر رہنما منگل اور جمعرات کو اڈیالہ جیل کا رخ کرتے ہیں اور ملاقات نہ ہونے کے باعث پی ٹی ائی کارکنان و متعدد رہنماؤں سمیت اڈیالہ جیل کے باہر دھرنا دیتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’آواز بلند کرنا ضروری، ورنہ سب کی باری آئے گی‘، علیمہ خان کی صحافیوں کیخلاف مقدمات پر تشویش گو ماضی میں تو سیاسی رہنماؤں اور بہنوں سے عمران خان کی ملاقات کرا دی جاتی تھی لیکن گزشتہ ایک ماہ سے کسی کی ملاقات نہیں کرائی جا رہی اور صرف عمران خان کی ایک بہن نے ایک مرتبہ اس عرصے میں عمران خان سے ملاقات...
اسلام آباد: تحریک انصاف نے کہا ہے کہ اڈیالہ جیل کے باہر عمران خان کی بہنوں سے پولیس کے ناروا سلوک کی مذمت کرتے ہیں، حکومت سیاسی مخالفین کے خلاف طاقت کے بے رحمانہ استعمال پر اتر آئی ہے۔ تحریک انصاف نے کہا ہے کہ علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان نیازی عدالت کے حکم پر پُرامن طور پر موجود تھیں، رات کی تاریکی میں خواتین پر واٹر کینن اور دھکم پیل کے ذریعے حملہ کیا گیا، حکومت نے خواتین کی حرمت اور انسانی اقدار کو یکسر نظر انداز کر دیا، سرد رات میں واٹر کینن سے خواتین زخمی ہوئیں اور کئی کارکن زمین پر گر گئے۔ پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میڈیا کو پیچھے دھکیل کر سچ کو چھپانے...
الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے التوا کی درخواست مسترد کر دی ہے۔ الیکشن کمیشن کے تحریری فیصلے کے مطابق کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق 28 دسمبر کو ہوں گے۔ بلوچستان حکومت آئین کے مطابق الیکشن کمیشن اور دیگر متعلقہ اداروں کی مکمل معاونت کرے گی۔ فیصلے میں واضح کیا گیا ہے کہ انتخابات کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں، تاکہ ووٹرز، امیدواروں اور پولنگ عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے اور کوئٹہ میں بلا تعطل اور پُرامن پولنگ ہو۔ تاہم، ممبر الیکشن کمیشن بلوچستان شاہ محمد نے اختلافی نوٹ میں کہا کہ کوئٹہ میں سخت سردی کے باعث ووٹر ٹرن آؤٹ کم ہو سکتا ہے اور...
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ ریلوے میں روزانہ کی آمدن پچھلے 30 سال کا ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں وزیر ریلوے نے کہا کہ پچھلے 8 ماہ میں ریلوے میں اصلاحات کے باعث روزانہ آمدن میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ ریلوے کی اصلاحات کے نتیجے میں مسافر اور فریٹ آمدنی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ وزیر ریلوے نے کہا کہ گزشتہ 15 دنوں سے روزانہ 300 ملین روپے کی آمدنی حاصل ہو رہی ہے۔ محمد حنیف عباسی نے کہا کہ ریلوے کی جدیدکاری اور اصلاحات کے عمل کے تحت پورے پاکستان میں ریلوے ڈیجیٹائز کیا جا چکا ہے، پاکستان ریلوے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ انہوں نے...
اسلام آباد: تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 20 اور 21 دسمبر کو اسلام آباد میں قومی مشاورتی کانفرنس منعقد کرنے کا اعلان کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق تحریک تحفظ آئین پاکستان کا ہنگامی اجلاس محمود خان اچکزئی کی صدارت میں منعقد ہوا جس میں ملک کی سیاسی، آئینی اور پارلیمانی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں علامہ راجہ ناصر، اسد قیصر، مصطفیٰ نواز کھوکھر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 20 اور 21 دسمبر کو اسلام آباد میں قومی مشاورتی کانفرنس منعقد کی جائے گی جس میں اپوزیشن جماعتیں، بار کونسلز اور انسانی حقوق کی تنظیمیں مدعو ہوں گی، مصطفیٰ کھوکھر، حسین یوسفزئی اور خالد چوہدری پر مشتمل انتظامی کمیٹی قائم کردی گئی۔ اجلاس میں اڈیالہ...
سپریم کورٹ کا انصاف کی فراہمی کو مؤثر اور بروقت بنانے کے لیے بڑا اقدام سامنے آگیا۔ عدالت عظمیٰ کے جاری اعلامیے کے مطابق سپریم کورٹ نے ڈی لسٹ ہوئے مقدمات سے متعلق پالیسی تشکیل دے دی۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات اسی روز دستیاب بینچز کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیے جائیں گے، دستیاب بینچز ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات کی ساڑھے 11 بجے کے بعد سماعت کریں گے۔سپریم کورٹ کے اعلامیے کے مطابق اگر ڈی لسٹ مقدمہ دستیاب بینچ کے سامنے مقرر نہ کیا جا سکا تو اس کو آئندہ ہفتے کے لیے مقرر کیا جائے گا۔
چین نے 9 سیٹلائٹس کی کامیاب لانچنگ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز بیجنگ : چین نے ڈونگ فنگ کمرشل اسپیس انوویشن ٹیسٹ زون سے لی جیان -1وائی 11 کیریئر راکٹ کے ذریعے 9 سیٹلائٹس بشمول متحدہ عرب امارات کے 813 سیٹلائٹ کو کامیابی کے ساتھ خلا میں لانچ کیا ۔ سیٹلائٹس طے شدہ مدار میں داخل ہوئے، اور لانچنگ مشن مکمل طور پر کامیاب رہا۔ اس بار لانچ کیے گئے نو سیٹلائٹس میں سے تین کا تعلق مصر، نیپال اور متحدہ عرب امارات سے ہے، جن میں متحدہ عرب امارات کا 813 سیٹلائٹ چین اور متحدہ عرب امارات کا مشترکہ منصوبہ ہے۔ یہ سیٹلائٹ متحدہ عرب امارات کو ماحولیاتی نگرانی اور وسائل کے سروے جیسے...
( ویب ڈیسک )چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ انسانی حقوق کو تعلیم، صحت، روزگار اور انصاف تک حقیقی رسائی میں تبدیل کیا جائے۔ انسانی حقوق کے عالمی دن پر پیغام میں انہوں نے کہا کہ انسانی حقوق جمہوریت کی روح ہیں، پیپلز پارٹی ہر پاکستانی کے وقار، آزادی اور مساوی حقوق کے لیے پُرعزم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق ہر فرد کو کسی مراعات یا طاقت کی بنیاد پر نہیں بلکہ صرف انسان ہونے کے ناطے ملتے ہیں، تمام اداروں اور شہریوں کو شہری آزادیوں کا محافظ بننا اور امتیاز کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی...
ڈھاکہ میں بنگلہ دیش اور امریکہ کے درمیان 12ویں دوطرفہ دفاعی مذاکرات کا آغاز ہو گیا ہے۔ یہ سلسلہ 2012 میں شروع ہوا تھا اور اب جاری 2 روزہ مذاکرات 10 اور 11 دسمبر کو بنگلہ دیش آرمڈ فورسز ڈویژن کے ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہو رہے ہیں، جن میں دونوں ممالک کے سینئر عسکری وفود شریک ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ میں پولیس کی حفاظتی مشق، 13 نومبر کے احتجاج سے قبل سیکیورٹی اقدامات تیز سرکاری حکام کے مطابق یہ مذاکرات ڈھاکا اور واشنگٹن کے درمیان فوجی تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے ایک اہم فورم کی حیثیت رکھتے ہیں۔ 12th Bangladesh-U.S. Bilateral Defence Dialogue kicks off today at the Armed Forces Division in Dhaka.Led by BG Muhammad Ali Haider...
قومی اسمبلی کے اسپیکر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم اور انہوں نے بارہا واضح کیا ہے کہ مذاکرات کے لیے دروازے کھلے ہیں اور اگر اپوزیشن چاہے تو بات چیت آگے بڑھ سکتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں:اسپیکر ایاز صادق نے بیرسٹر گوہر کے بیان کی تصحیح کردی اسپیکر قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اور میں بارہا مرتبہ کہہ چکے ہیں کہ مذاکرات کے لیئے دروازے کھلے ہیں جواب میں کہا گیا کہ ہم آرمی چیف فیلڈ مارشل سے بات چیت کرنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جس فوج نے بھارت سے جنگ جیتی، ان کے خلاف زبان استعمال کی گئی اور پارلیمنٹ کے فلور کو عدلیہ مخالف بیانات کے لیے استعمال کیا گیا۔...
—فائل فوٹو محمود خان اچکزئی کی صدارت میں اپوزیشن جماعتوں کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس میں قومی اسمبلی سے اپوزیشن ارکان پارلیمانی پارٹی شریک ہوئے۔تحریک تحفظ آئین پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں ملکی سیاسی، آئینی، پارلیمانی صورتحال اور وفاق کو درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اعلامیے کے مطابق تحریک تحفظ آئین کے زیر اہتمام 20 اور21 دسمبر کو ’قومی مشاورتی کانفرنس‘ ہوگی، اجلاس میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی منتظر بہنوں پر تشدد کی مذمت کی گئی۔ ہمیں مانئس کرنے کی کوشش کی گئی تو یہ بھی نہیں رہیں گے: بیرسٹر گوہربیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ رات کو اڈیالہ جیل کے باہر بانی کی بہنوں...
دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ: متحدہ عرب امارات 7 ویں بار بازی لے گیا، ایشیا کی شاندار پیش قدمی، یورپ کی تنزلی
پاسپورٹ انڈیکس 2025 کے مطابق متحدہ عرب امارات نے مسلسل ساتویں سال بھی دنیا کا نمبر ون پاسپورٹ کا حامل ہونے کا اعزاز برقرار رکھا ہے۔ عالمی درجہ بندی جاری کرنے والی کمپنی Arton Capital کے مطابق اس سال بیشتر بڑے ممالک کے پاسپورٹ کا مقام و مرتبہ کم ہوا، تاہم متحدہ عرب امارات نے مزید پیش قدمی کرتے ہوئے دنیا میں برتری کو مستحکم کرلیا۔ متحدہ عرب امارات کی سبقت برقرار رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات عالمی سفری سہولتوں، سفارتی استحکام اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کے باعث اپنی پوزیشن برقرار رکھنے میں کامیاب رہا ہے۔ دنیا بھر میں سفر کے بدلتے رجحانات اور سخت ہوتی امیگریشن پالیسیوں کے باوجود یو اے ای کے شہریوں کو سب سے...
طاہر جمیل:پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ہنر، روزگار اور تجارتی تعاون کو مضبوط بنانے کے لیے حالیہ دنوں میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اس سلسلے میں ترکش کمپنی ساہفیر دانش مین لک کے نمائندگان نے آذربائیجان ٹریڈ ہاؤس کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران وفد کی ملاقات ٹریڈ ہاؤس کے صدر عدیل شجاع بٹ، عاطف جاوید اور جنید انجم سے ہوئی، جبکہ ترک کمپنی کے سی ای او سرکان یلدرم اور ایمرہ ایلگن نے بھی شرکت کی ,وفد کو ادارے کے مختلف شعبوں اور وژن پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی وفد نے آذربائیجان ٹریڈ ہاؤس کے کردار کو پاکستان اورترکیہ تعاون کے...
بشریٰ بی بی سے میری ملاقاتیں رہی ہیں ،جیل جانے سے قبل مجھے انہوں نے پیغام بھیجا تھا، صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری
صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے وی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں سابق خاتونِ اول بشریٰ بی بی سے اپنی پرانی ملاقاتوں، مبینہ پیغامات، اور عمران خان سے متعلق مختلف معاملات پر اہم گفتگو کی۔ انہوں نے بشریٰ بی بی کی پیشکشوں، پیغامات اور بعد ازاں سامنے آنے والی کرپشن کہانیوں پر بھی کھل کر بات کی، جب کہ عمران خان کی سیاسی حکمتِ عملی اور جیل میں سہولیات سے متعلق بھی متعدد دعوے کیے۔ وی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے انفارمیشن منسٹر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے میری ملاقاتیں رہی ہیں، یہ ملاقاتیں اس وقت ہوئی تھیں جب ان کی شادی عمران خان سے نہیں ہوئی تھی، انہوں نے مجھے...
( ویب ڈیسک )الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کے التوا کی درخواست مسترد کر دی۔ الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی الیکشن التوا کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخاب شیڈول کے مطابق ہوگا، بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 28 دسمبر کو ہو گی۔ الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان حکومت آئین کے مطابق الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کی معاونت کرے، تمام اداروں کی ہر ممکنہ معاونت کی جائے جنہیں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کی ذمہ داری سونپی گئی۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی تحریری حکمنامے میں کہا گیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: رواں سال شہر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 806 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد میں 632 مرد، 81 خواتین، 71 بچے اور 22 بچیاں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 11,596 ہے، جن میں 9,081 مرد، 1,815 خواتین، 536 بچے اور 164 بچیاں شامل ہیں۔ذرائع کے مطابق ہیوی گاڑیوں کی ٹکر سے اس سال 244 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جن میں 41 ڈمپر، 95 ٹریلر، 56 واٹر ٹینکر، 20 مزدا اور 32 بس کے حادثات میں ہلاک ہوئے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ: وقاص احمد کی مقدمات خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)سابق سی ای او پی آئی اے مشرف رسول اور شہری وقاص احمد و سہیل علیم کے درمیان مالی لین دین کے تنازعے نے سنسنی خیز قانونی موڑ اختیار کر لیا، اسلام آباد ہائیکورٹ نے وقاص احمد کی اپنے اور اہلیہ کے خلاف درج دو مقدمات خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔وقاص احمد کی اہلیہ اور تین بچیوں کو اسلام آباد پولیس لاہور سے اٹھا کر لائی تھی ،اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس جواد طارق عدالت میں پیش ہوئے ۔ڈی آئی جی پولیس نے کہا کہ...
الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سےمتعلق درخواستوں پرفیصلہ سنادیا،جاری فیصلے میں کہاگیا ہےکہ انتخابات مؤخرکرنےکی وجوہات قانونی طورپرقابل قبول نہیں۔ پولنگ 28 دسمبرکو ہی ہوگی۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اور گورنر کی طرف سے مقامی حکومت کے انتخابات مؤخر کرنے کی درخواستیں الیکشن کمیشن کو موصول ہوئی تھیں۔ تاہم کمیشن نے دونوں درخواستیں مسترد کر دی ہیں اور انتخابات کا شیڈول برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ فیصلےمیں کہاگیاکہ حالات وواقعات کےباوجودآئینی ذمہ داری پوری کرناضروری ہے،کوئٹہ میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کاعمل 2مرتبہ مکمل کیاجاچکا ہے، اعتراضات کا فیصلہ بھی ہوچکا، ہائیکورٹ بھی درخواستیں خارج کرچکا۔ الیکشن کمیشن نےمؤقف اختیارکیا کہ آئین کے تحت بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنا ممکن نہیں،سپریم کورٹ کہہ چکی کہ انتخابی معاملات پرحکم دینا ہمارا...
اپنے بیان میں رہنماء مرکزی مسلم لیگ حنظلہ عماد نے کہا کہ امن و امان کے قیام کی ذمہ داری حکومت کی ہے، اگر کہیں بدامنی ہے تو اسکا حل انتخابات میں تاخیر نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے صوبائی ترجمان حنظلہ عماد نے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کو ایک بار پھر ملتوی کرانے کی کوشش عوام کے آئینی، جمہوری اور بنیادی حق پر حملہ ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ صوبائی حکومت جان بوجھ کر جمہوری عمل سے راہ فرار اختیار کر رہی ہے، جو کہ نہ صرف عوام کے اعتماد کو ٹھیس پہنچانے کے مترادف ہے، بلکہ مقامی سطح پر مسائل کے حل میں بھی بڑی رکاؤٹ ہے۔ اختیارات نچلی...
رہنماوں نے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ مریدکے میں ابھی تک گرفتار بے گناہ علماء و کارکنان اہلسنت کو فوری رہا کیا جائے۔ حکومت پنجاب اپنے وعدہ کے مطابق اہلسنت کے مدارس جو ابھی تک بند ہیں ان کو فوری کھولے، مساجد و مدارس اور خانقاہوں پر چھاپے فوری بند کئے جائیں، صاحبزادہ حامد رضا پر دہشت گردی کی دفعات ختم کرکے انہیں فی الفور رہا کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ قائدین تنظیمات اہلسنت نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ حکومت سانحہ مریدکے میں قادیانی سازش و مسلکی تعصب کی تحقیقات کرے۔ سانحہ مریدکے میں ابھی تک گرفتار بے گناہ علماء و کارکنان اہلسنت کو فوری رہا کیا جائے۔ حکومت پنجاب اپنے وعدہ کے مطابق اہلسنت کے مدارس جو...
اسلام آباد: انصاف کی فراہمی کو مؤثر اور بروقت بنانے کے لیے سپریم کورٹ کا بڑا اقدام سامنے آگیا۔ عدالت عظمیٰ کی جانب سے اعلامیہ جاری کیا گیا جس کے مطابق سپریم کورٹ نے ڈی لسٹ ہوئے مقدمات سے متعلق پالیسی تشکیل دے دی۔ ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات اسی روز دستیاب بینچز کے سامنے سماعت کے لیے مقرر کیے جائیں گے، دستیاب بینچز ڈی لسٹ ہونے والے مقدمات کی ساڑھے 11 بجے کے بعد سماعت کریں گے۔ اگر ڈی لسٹ مقدمہ دستیاب بینچ کے سامنے مقرر نہ کیا جا سکا تو اس کو آئندہ ہفتے کے لیے مقرر کیا جائے گا۔
صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم نے ملاقات کی۔ پارٹی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ملاقات کے دوران ڈی جی خان کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر اسامہ عبدالکریم اور انس عبدالکریم بھی موجود تھے۔ صدر مسلم لیگ ن محمد نواز شریف سے سینیٹر حافظ عبدالکریم کی ملاقات ڈی جی خان کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال اس موقع پر اسامہ عبدالکریم اور انس عبدالکریم بھی موجود تھے۔ pic.twitter.com/P43kWLR2CE — Zeeshan Malik (@ZeshanMalick) December 10, 2025
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن نے سابقہ الیکشن شیڈول برقرار رکھتے ہوئے کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی صوبائی حکومت کی درخواستیں مسترد کردیں۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات سےمتعلق درخواستوں پرفیصلہ سنادیا،جاری فیصلے میں کہاگیا ہےکہ انتخابات مؤخرکرنےکی وجوہات قانونی طورپرقابل قبول نہیں۔ پولنگ 28 دسمبرکو ہی ہوگی۔ فیصلےمیں کہاگیاکہ حالات وواقعات کےباوجودآئینی ذمہ داری پوری کرناضروری ہے،کوئٹہ میں بلدیاتی حلقہ بندیوں کاعمل 2مرتبہ مکمل کیاجاچکا ہے،اعتراضات کافیصلہ بھی ہوچکا،ہائیکورٹ بھی درخواستیں خارج کرچکا۔ قومی اسمبلی میں اپوزیشن اراکین بانی پی ٹی آئی کے پوسٹرز لے آئے الیکشن کمیشن نےمؤقف اختیارکیا کہ آئین کے تحت بلدیاتی انتخابات مؤخر کرنا ممکن نہیں،سپریم کورٹ کہہ چکی کہ انتخابی...
فائل فوٹو اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے حقیقی آزادی مارچ سے متعلق دو کیسز میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے کیس پر سماعت کی، دونوں مقدمات کی سماعت کا حکمنامہ سامنے آگیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی صحت مند ہیں، علی امین گنڈاپورعلی امین گنڈا پور کا کہنا تھا کہ دہشت گردی امریکا میں ہو یا کہیں بھی، قابلِ مذمت ہے۔ عدالت نے قرار دیا کہ علی امین گنڈاپور متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے کیس کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی۔بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل و دیگر دونوں مقدمات سے بری...
فائل فوٹو محکمہ تعلیم سندھ نے مسلسل غیرحاضری پر 150 سے زائد اساتذہ کو برطرف کردیا۔کراچی میں محکمہ تعلیم میں مسلسل غیرحاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی جاری ہے، 2022 سے 2024 تک غیرحاضر اساتذہ کے خلاف کارروائی کی گئی۔ سندھ: پاکستانی تاریخ کا سب سے بڑا 93 ہزار سے زائد اساتذہ کی بھرتیوں کا مرحلہ مکملمحکمۂ تعلیم سندھ میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا 93 ہزار سے زائد پرائمری اسکول ٹیچرز اور جونیئر ایلیمنٹری اسکول ٹیچرز کی بھرتیوں کا عمل مکمل کر لیا گیا۔ ڈائریکٹر اسکولز کراچی ارشد بیگ کا کہنا ہے کہ غیرحاضری پر 2 ہزار نئے اساتذہ کو شوکاز نوٹس جاری کیے گئے۔ جوابات سننے کے بعد 150 سے زائد اساتذہ کو برطرف کیا گیا۔ڈائریکٹر اسکولز کراچی کا...
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے حقیقی آزادی مارچ سے متعلق 2 مقدمات میں سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری ایک بار پھر جاری کر دیے ہیں۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن نے کیس کی سماعت کی، جس کا حکمنامہ عدالت نے جاری کر دیا۔ عدالت نے قرار دیا کہ علی امین گنڈا پور متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے مقدمات کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیے اسلام آباد کی عدالت نے علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے واضح رہے کہ بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) شاہ محمود قریشی، زرتاج گل اور دیگر افراد دونوں مقدمات سے پہلے ہی بری...
دبئی (نیوز ڈیسک) متحدہ عرب امارات نے رہائشی قوانین مزید سخت کر دیے ، غیر قانونی افراد کو نوکری یا رہائش دینے پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں بسے غیر قانونی افراد کو پناہ دینے پر 50 لاکھ درہم یعنی 38 کروڑ روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے۔ اماراتی رہائشی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کی سہولت کاری پر بھاری جرمانہ ہوگا، غیر قانونی رہائشی افراد کو رہائش یا نوکری دینے پر جرمانہ اور جیل بھی ہوگی۔ وزٹ ویزے پر کام کرنا جرم، 10 ہزار درہم یعنی 7 لاکھ 60 ہزار روپے سے زائد جرمانہ ہوگا جبکہ جعلی رہائشی دستاویزات پر 10 سال تک قید کی سزا بھی ہوسکتی ہے۔ حکومت امارات...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو انتخابات کرانےکا مشورہ دیدیا۔ امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں امریکی صدر نے کہا کہ یوکرینی عوام کو انتخاب کا حق حاصل ہونا چاہیے۔ انہوں نے دعویٰ کیاکہ یوکرین جنگ کو انتخابات نہ کرانےکے لیے استعمال کر رہا ہے، تنازع میں روس کو یوکرین پر برتری حاصل ہے، یوکرین اپنا بہت سا حصہ کھو چکا ہے۔ صدر ٹرمپ کاکہنا تھا کہ روسی صدر پیوٹن اور یوکرینی صدر زیلنسکی ایک دوسرے سے سخت نفرت کرتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جنگ بندی کے لیے یورپی ممالک بہتر کردار ادا نہیں کر رہے اس لیے روس اور یوکرین میں امن معاہدہ کرنا بہت مشکل ہے۔ دوسری جانب یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی...
عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور عمران خان کی بہنوں نے جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دے رکھا تھا۔ ذرائع نے بتایا کہ سابق سینیٹر اور جماعت اسلامی کے سابق رہنما مشتاق احمد بھی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے اظہار یکجہتی کیلئے فیکٹری ناکے پر پہنچے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کا دھرنا رات 2 بجے ختم کرا دیا۔ عمران خان سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے پر پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور عمران خان کی بہنوں نے جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دے...
کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے، بگٹی کی التوا کی درخواست مسترد WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز کوئٹہ: (آئی پی ایس) الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی کوئٹہ میں بلدیاتی الیکشن کے التوا کی درخواست مسترد کر دی۔الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی الیکشن التوا کی درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخاب شیڈول کے مطابق ہو گا، بلدیاتی انتخابات کیلئے پولنگ 28 دسمبر کو ہو گی۔الیکشن کمیشن کے فیصلے میں کہا گیا ہے کہ بلوچستان حکومت آئین کے مطابق الیکشن کمیشن اور دیگر اداروں کی معاونت کرے، تمام اداروں کی ہر ممکنہ معاونت کی جائے جنہیں کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کی ذمہ داری سونپی...
کوئٹہ: کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وزیراعلیٰ بلوچستان کی انتخابات ملتوی کرنے کی اپیل مسترد کرتے ہوئے واضح کر دیا کہ بلدیاتی الیکشنز مقررہ شیڈول کے مطابق 28 دسمبر کو ہی ہوں گے۔ الیکشن کمیشن نے اس حوالے سے تحریری فیصلہ بھی جاری کردیا ہے جس میں صوبائی حکومت کو ہدایت کی گئی ہے کہ کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے لیے فول پروف سیکیورٹی اور انتظامات یقینی بنائے جائیں۔ الیکشن کمیشن نے آرٹیکل 220 کے تحت صوبائی حکومت کو بلدیاتی انتخابات کے لیے مکمل معاونت فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ فیصلے میں یہ بھی بتایا گیا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان کی جانب سے بلدیاتی انتخابات...
نئی دہلی: بھارتی پارلیمنٹ میں وندے ماترم پربحث کے پس منظرمیں صدرجمعیت علماءہند مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ ہمیں کسی کے وندے ماترم پڑھنے اورگانے پراعتراض نہیں مگرہم یہ بات ایک بارپھرواضح کردینا چاہتے ہیں کہ مسلمان ایک اللہ کی عبادت کرتا ہے اوراپنی اس عبادت میں کسی دوسرے کوشریک نہیں کرسکتا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وندے ماترم نظم کے مشمولات شرکیہ عقائد وافکارپرمبنی ہیں، بالخصوص اس کے چاراشعارمیں واضح طورپر وطن کو برادر وطن کے معبود ’درگاماتا‘ سے تشبیہ دے کراس کی عبادت کےلیے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں، جوکسی بھی مسلمان کے بنیادی عقیدے اورایمان کے خلاف ہے۔ ہندوستان کا دستورہرشہری کومذہبی آزادی (دفعہ (25) اوراظہاررائے کی آزادی (دفعہ 19) فراہم کرتا ہے۔ ان دفعات...
سرینگر: نیشنل کانفرنس (این سی) کے رکن پارلیمنٹ آغا سید روح اللہ مہدی نے لوک سبھا میں اپنی تقریر کے دوران ”وندے ماترم کو مسلمانوں پر تھوپنے“ کی سخت مذمت کی۔ روح اللہ نے کہا: ”کسی بھی شہری کو وندے ماترم گانے پر مجبور کرنا آئینی رو سے شخصی آزادی کی صریح خلاف ورزی ہے اور یہ ملک کی روایت کو نقصان پہنچانے کے مترادف ہے۔“ قومی گیت ”نیشنل سانگ“ پر بحث کے دوران، سرینگر سے منتخب ایم پی نے کہا ”کوئی بھی قوم وندے ماترم (گیت) کی مخالفت نہیں کرتی اور نہ ہی اس کی بے ادبی کرتی ہے۔ تاہم مسئلہ صرف اس وقت پیش آتا ہے جب یہ کہا جاتا ہے کہ لوگوں کو اپنی وفاداری ثابت کرنے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ کے بعد یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملک میں انتخابات کرانے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ زیلنسکی کا کہنا ہے کہ وہ انتخابات اسی صورت میں کرائیں گے اگر امریکا اور دیگر اتحادی ممالک یوکرین کو سکیورٹی کی مکمل ضمانت فراہم کریں۔ ان کے مطابق مناسب تحفظ کی صورت میں انتخابات آئندہ 60 سے 90 دن کے اندر منعقد کیے جا سکتے ہیں۔ یوکرینی صدر نے یہ بھی اعلان کیا کہ امن منصوبے سے متعلق ایک نظرثانی شدہ دستاویز جلد تیار کر کے امریکا کے سامنے پیش کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین اور یورپی شراکت دار اس منصوبے پر کام کر رہے ہیں، جبکہ برطانیہ، فرانس اور جرمنی...
بلوچستان میں طویل انتظار کے بعد بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے واضح فیصلہ دے دیا ہے۔ کوئٹہ میں مقامی حکومتوں کے انتخابات شیڈول کے مطابق 28 دسمبر 2025 کو منعقد ہوں گے، حالانکہ صوبائی حکومت اور سیاسی جماعتوں نے مختلف وجوہات کے پیش نظر انتخابی شیڈول کی نظرثانی یا التوا کی درخواستیں دی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں:کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول پر حکم امتناعی جاری بلوچستان میں مقامی حکومتوں کے انتخابات کا شیڈول 3 نومبر 2025 کو جاری کیا گیا تھا، جس میں پولنگ کی تاریخ 28 دسمبر مقرر کی گئی تھی۔ اس سے قبل، چیف منسٹر اور گورنر بلوچستان نے قانون، انتظامی تیاری اور موسمی حالات کی بنیاد پر انتخابات کی...
اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے حقیقی آزادی مارچ کے دو مقدمات میں سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ سینئر سول جج مبشر حسن چشتی نے کیسز پر سماعت کی، گزشتہ روز دونوں مقدمات کی سماعت کا حکمنامہ سامنے آگیا جس کے مطابق علی امین گنڈا پور متعدد بار طلبی کے باوجود عدالت پیش نہیں ہورہے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی۔ بانی پی ٹی آئی، شاہ محمود قریشی، زرتاج گل ودیگر دونوں مقدمات سے بری ہوچکے ہیں۔ سابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور ودیگر کیخلاف تھانہ بارہ کہو میں 2 مقدمات درج ہیں۔
عمر خطاب یوسفزئی: اپر سوات کے علاقے چاتیکل مٹہ میں ٹویوٹا ہائیس کو پیش آنے والے خوفناک حادثے میں متعدد افراد جانی و مالی نقصان کا شکار ہو گئے. ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثے میں 12 افراد زخمی ہوئے جبکہ 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد 1122 ایمبولینس کے ذریعے زاکر خان شہید ہسپتال مٹہ منتقل کر دیا گیا, زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہونے کی اطلاعات ہیں۔ پنجاب نے تمام صوبوں سے زیادہ 16.5 ملین ایکڑ گندم کی ریکارڈ بوائی کر لی پولیس اور ریسکیو حکام...
چند سالوں تک ’ٹک ٹاک، انسٹاگرام اور فیس بک‘نے عالمی ایپ مارکیٹ پر قبضہ کیا ہوا تھا، لیکن اب یہ ڈومیننس ختم ہو چکا ہے۔ صرف ڈیڑھ سال سے زیادہ عرصے میں چیٹ جی پی ٹی نہ صرف اس ایلیٹ گروپ میں شامل ہوا بلکہ سب سے زیادہ ڈاؤن لوڈ ہونے والی ایپ بن گیا۔ ChatGPT reportedly has 810 Million Monthly Active Users according to Sensor Tower data via Tech Crunch Microsoft 365 Copilot reportedly has 212 Million Monthly Active Users Google Gemini reportedly has 346 Million Monthly Active Users Perplexity reportedly has 45 Million… pic.twitter.com/rwdtJBPGB6 — Evan (@StockMKTNewz) December 5, 2025 ’ AppMagic ‘کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری تا نومبر 2025 کے دوران چیٹ جی پی...
سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ گورنر راج لگانے کی کسی میں جرات نہیں، گورنر راج سے صوبہ نہیں چل سکے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مطالبہ کرتے ہیں کہ پیپلزپارٹی گورنر راج پر اپنا آفیشل مؤقف واضح کرے۔ بتائیں احمد کریم کنڈی کا بیان پارٹی پالیسی ہے یا نہیں۔ اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، گورنر راج ان کے بس کی بات نہیں۔ پی ٹی آئی امن چاہتی ہے، دہشت گردی کے خلاف تمام وسائل استعمال کیے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پالیسی میں لوکل کمیونٹی کو بھی شامل کیا جائے، پالیسی ساز صوبائی حکومت اور دیگر...
دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ مسئلہ کشمیر کو عالمی فورمز پر مؤثر انداز میں اٴْجاگر کیا جائے گا۔ دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کو بین الاقوامی برادری کے سامنے مزید واضح انداز میں پیش کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور اور وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام کے درمیان جموں و کشمیر ہاؤس میں اہم ملاقات ہوئی جس میں انجینئر امیر مقام نے انہیں یقین دلایا کہ وفاقی حکومت آزاد جموں و کشمیر میں تعمیر و ترقی کے عمل کو تیز کرنے کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھے گی۔ یہاں جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر امور کشمیر انجنئیر امیر مقام گرمجوشی سے وزیراعظم آزاد جموں...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد کے جوڈیشل مجسٹریٹ نے مسلسل غیر حاضری پر سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے پی ٹی آئی آزادی مارچ پر درج 2 مقدمات کے کیس کی سماعت کی، علی امین گنڈا پور متعدد بار طلبی کے باوجود پیش نہیں ہوئے۔ عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔ بعدازاں عدالت نے کیسز کی مزید سماعت 5 جنوری تک ملتوی کر دی۔ اراضی مالکان کو معاوضے کی ادائیگی روکنے کی استدعا مسترد، سی ڈی اے کا ڈویلپ پلاٹس دینے کا فیصلہ یاد...
اسلام آباد: کور کمانڈر بلوچستان کی یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ کور کمانڈر بلوچستان نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے طلباء اور اساتذہ کے ساتھ ملاقات کی جس میں صوبے کی ترقی، امن و امان اور نوجوانوں کے مثبت کردار پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ طلباء نے مختلف موضوعات پر سوالات کیے جن کے جامع اور مدلل جواب دیے گئے، کور کمانڈر بلوچستان نے نوجوانوں کو مثبت سوچ کے ساتھ ملکی ترقی میں فعال کردار ادا کرنے کی ترغیب دی۔ گفتگو میں تعلیم کو قومی ترقی کی اصل بنیاد قرار دیا گیا اور طلباء کو محنت اور نظم و ضبط اپنانے کی ہدایت کی گئی، اس بات پر زور دیا...
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جانب سے جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ مرد اساتذہ کی تعیناتی سے بچیوں کیلئے مسائل بڑھ رہے ہیں، لڑکیوں کے سکولوں میں صرف خواتین اساتذہ ہی تعینات کی جائیں۔ مراسلے میں مزید کہا گیا ہے کہ مرد اساتذہ کے ذریعے تدریس پر سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، سکول انتظامیہ پالیسی پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنائے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تحت پارٹنر سکولوں میں زیرِتعلیم طالبات کیلئے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔ پیف نے پارٹنر سکولوں کو فوری طور پر مرد اساتذہ کو ہٹانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔ لڑکیوں کے سکولوں میں مرد اساتذہ کی تعیناتی پر پیف نے شدید اظہارِ برہمی کیا ہے۔ پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی...
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ گورنر راج لگانے کی کسی میں جرات نہیں، گورنر راج سے صوبہ نہیں چل سکے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر کا کہنا تھا کہ مطالبہ کرتے ہیں کہ پیپلزپارٹی گورنر راج پر اپنا آفیشل مؤقف واضح کرے، بتائیں احمد کریم کنڈی کا بیان پارٹی پالیسی ہے یا نہیں، ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، گورنر راج ان کے بس کی بات نہیں، پی ٹی آئی امن چاہتی ہے، دہشت گردی کے خلاف تمام وسائل استعمال کئے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ پالیسی میں لوکل کمیونٹی کو بھی شامل کیا جائے، پالیسی ساز صوبائی حکومت اور دیگر سیاسی...
جکارتہ: انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں سات منزلہ عمارت میں ہولناک آگ بھڑک اٹھنے سے کم از کم 22 افراد جان کی بازی ہار گئے، جن میں 15 خواتین بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق عمارت کے گراؤنڈ فلور پر ڈرون بیٹری پھٹنے کے بعد آگ لگی جو چند ہی لمحوں میں اوپر کی منزلوں تک پھیل گئی۔ سینٹرل جکارتہ پولیس کے سربراہ سوساتیو پرنومو کونڈرو نے بتایا کہ آگ بھڑکنے کی اصل وجوہات جاننے کے لیے فرانزک تحقیقات جاری ہیں اور واقعے کی شفاف تفتیش کی جائے گی۔ عینی شاہدین کے مطابق آگ دوپہر کے وقت شروع ہوئی اور فائر فائٹرز کے پہنچنے تک کئی منزلیں شعلوں کی لپیٹ میں آچکی تھیں۔ جکارتہ فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق 100...
یوکرینی صدر نے انتخابات کے بدلے سکیورٹی کی ضمانت مانگ لی، یوکرینی صدر نے کہا کہ اگر امریکا اور دیگر اتحادی سکیورٹی کی ضمانت دیں تو وہ انتخابات کرانے کے لیے تیار ہیں اور یہ انتخابات اگلے 60 سے 90 دنوں میں کرائے جا سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دباؤ کے بعد یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملک میں انتخابات کرانے کی حامی بھر لی۔ صدر زیلنسکی نے انتخابات کے بدلے سکیورٹی کی ضمانت مانگ لی، یوکرینی صدر نے کہا کہ اگر امریکا اور دیگر اتحادی سکیورٹی کی ضمانت دیں تو وہ انتخابات کرانے کے لیے تیار ہیں اور یہ انتخابات اگلے 60 سے 90 دنوں میں کرائے جا سکتے ہیں۔ یوکرینی صدر نے امن...
صدر زیلنسکی یوکرین میں 90 دن کے اندر مشروط انتخابات کرانے پر رضامند WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز روم (آئی پی ایس) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ملک آئندہ 60 سے 90 دن کے اندر عام انتخابات کرانے کے لیے تیار ہے بشرطیکہ مغربی اتحادی انتخابی عمل کے لیے مکمل سکیورٹی کی ضمانت فراہم کریں۔ اٹلی کے دورے کے بعد اپنے طیارے میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے زیلنسکی نے کہا کہ وہ انتخابات سے متعلق کسی بھی تاخیر کے حامی نہیں تاہم سکیورٹی کی صورتحال بنیادی رکاوٹ ہے۔ صدر زیلنسکی نے کہا کہ میں انتخابات کے لیے تیار ہوں اور میں کھلے عام امریکہ اور یورپی اتحادیوں سے درخواست کر...
لاہور(نیوز ڈیسک) شدید دھند کے باعث ممکنہ حادثات سے بچنے کیلئے موٹروے ایم 5 ملتان شیر شاہ انٹرچینج سے ظاہر پیر تک بند کر دی گئی۔ ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق موٹرویز کی بندش کا مقصد عوام کے جان و مال کا تحفظ ہے، دھند میں لین کی خلاف ورزی خطرناک حادثات کا باعث ہوسکتی ہے، روڈ یوزرز لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کریں، شہری دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دھند میں صبح 10 تا شام 6 تک محفوظ سفری اوقات ہیں، ڈرائیور حضرات فوگ لائٹس لازمی استعمال کریں، غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں، رہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 130 پر...
اڈیالہ کے قریب دھرنا ختم، پولیس کا مظاہرین کو منتشر کرنےکیلئے واٹر کینن کا استعمال، پی ٹی آئی کارکنوں کا پتھراؤ
اڈیالہ کے قریب دھرنا ختم، پولیس کا مظاہرین کو منتشر کرنےکیلئے واٹر کینن کا استعمال، پی ٹی آئی کارکنوں کا پتھراؤ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 December, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں اور پی ٹی آئی کارکنوں کا دھرنا رات 2 بجے ختم کرا دیا۔ پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنےکے لیے واٹر کینن چلا دی، سینیٹر مشتاق بھی بانی پی ٹی آئی کی بہنوں سے اظہاریکجہتی کےلیے پہنچےجو واٹرکینن کی زدمیں آگئے۔ کارکنوں کی جانب سے پولیس پرپتھراؤ کیا گیا۔ پولیس نے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور پارٹی کے بانی...
راولپنڈی(نیوز ڈیسک) پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر پی ٹی آئی کا دھرنا ختم کرادیا۔ مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے واٹر کینن کا استعمال کیا گیا، کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا، ذرائع کے مطابق پولیس نے متعدد کارکنوں کو حراست میں لے لیا۔ پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور پارٹی کے بانی عمران خان کی بہنوں کو آج ملاقات کی اجازت نہ ملی جس پر انہوں نے جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دے رکھا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں کو پولیس نے فیکٹری ناکے پر روکا، علیمہ خان کی جانب سے کارکنان کو پرسکون رہنے کی ہدایت کی گئی اور وہ کارکنوں کو ناکے سے پیچھے ہٹاتی رہیں۔ ...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین کو جلد از جلد انتخابات کرانے چاہئیں تاکہ عوام خود اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں دعویٰ کیا کہ جنگ کو انتخابات نہ کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے روس کو برتری مل رہی ہے اور یوکرین اپنا کافی حصہ کھو چکا ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ یورپی ممالک امن مذاکرات میں مؤثر کردار ادا نہیں کر رہے، اس لیے روس اور یوکرین میں امن معاہدہ کرنا مشکل ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یوکرینی عوام کو حق راۓ دینا چاہیے۔ دوسری جانب یوکرینی صدر زیلنسکی نے انتخابات کی حمایت کا اظہار کیا اور کہا ہے کہ...
جینو سائیڈ واچ جیسی تنظیموں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلمانوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں، اقلیتوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنانے اور نسل کشی کی تیاریوں کو روکنے کے لئے اقدامات کریں۔ اسلام ٹائمز۔ نسل کشی کے متاثرین کی یاد اور روک تھام کے عالمی دن کے موقع پر ماہرین نے مودی کے دورحکومت میں بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر اور بھارت میں مسلمانوں کو نسل کشی کے بڑھتے ہوئے شدید خطرے کے بارے میں خبردار کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت میں ہندوتوا لیڈر کھلے عام مسلمانوں کے قتل عام کی دھمکیاں دے رہے ہیں، جبکہ بھارت اور مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں کے خلاف منظم ظلم...
سرینگر سے منتخب رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی نے کہا کہ کوئی بھی برادری وندے ماترم کی توہین نہیں کرتی لیکن مسئلہ اس وقت پیدا ہوتا ہے جب لوگوں کو اپنی وفاداری ثابت کرنے کے لیے اسے گانے پر زبردستی مجبور کیا جاتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں نیشنل کانفرنس کے ممبر پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی نے کہا ہے کہ شہریوں کو وندے ماترم گانے پر مجبور کرنا مذہبی آزادیوں کی خلاف ورزی اور بھارت کے سیکولر آئین پر حملہ ہے۔ ذرائع کے مطابق لوک سبھا میں بھارتی ترانے پر ہونے والی بحث میں حصہ لیتے ہوئے سرینگر سے منتخب رکن پارلیمنٹ آغا روح اللہ مہدی نے کہا کہ کوئی...
بھارت کے سابق اسپنر ہرڀجن سنگھ نے کہا ہے کہ روہت شرما اور ویرات کوہلی 2027 ورلڈ کپ میں بھارتی ٹیم کے ’پہلے 2 نام‘ ہونے چاہییں۔ ان کے مطابق اگر نوجوان کھلاڑیوں کے لیے تجربہ کار اسٹارز کو نظرانداز کیا گیا تو بڑے میچز میں یہ بھارت کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ویرات کوہلی نے پُوما چھوڑ کر ایجیلیٹاس اسپورٹس سے شراکت کرلی جنوبی افریقہ کے خلاف شاندار سیریز کے بعد ہرڀجن نے اپنے یوٹیوب چینل پر کہا کہ ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر اور چیف سلیکٹر اجیت اگرکر کو ’’جوان کھلاڑیوں کی تلاش میں تجربہ نہیں کھونا چاہیے۔ ہرڀجن کا کہنا تھا کہ روہت اور ویرات سے بہتر کھلاڑی موجود نہیں۔ ٹیم کو ان کے...
پاکستان میں نئی ایئر لائنز کراچی ایئر اور ایئر ساؤتھ جلد متعارف ہونے والی ہیں، جو مقامی سطح پر فضائی سفر کی ضروریات کو کسی حد تک پورا کر سکیں گی۔ مذکورہ بالا ایئر لائنز کے منتظمین کے مطابق یہ اندرونِ ملک سستی اور بہتر سفری سہولتیں فراہم کریں گی۔ تاہم مجموعی طور پر ملک میں اس وقت ڈومیسٹک فلائٹس کی شدید کمی ہے، جس کی سب سے بڑی وجہ اندرونِ ملک کے بجائے بین الاقوامی پروازوں کو ترجیح دینا ہے۔ پاکستان کی مقامی ایئر لائنز میں سیرین ایئر (SereneAir) اور ایئر سیال (AirSial) کی اندرونِ ملک پروازیں اس وقت شدید متاثر یا معطل ہیں۔ سیرین ایئر کی تمام شیڈول ڈومیسٹک پروازیں 2 اکتوبر 2025 سے منسوخ ہیں۔ پاکستان سول...
بھارتی گووا کے شہر اَڑپورا کے ایک نائٹ کلب میں جان لیوا آتشزدگی کے واقعے میں کلب کے 4 مالکان میں سے ایک کو دہلی سے گرفتار کرلیا ہے۔ سیاحتی مقام پر واقع نائٹ کلب ’برچ بائے رومیو لین‘ میں گزشتہ ویک اینڈ پر ہولناک آتشزدگی میں غیرملکیوں سمیت کم از کم 25 افراد کی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔ تحقیقات میں تیزی لاتے ہوئے اس سلسلے میں گووا پولیس نے منگل کے روز نائٹ کلب کے مشترکہ مالکان میں سے ایک اجے گپتا کو حراست میں لے لیا ہے۔ گووا کے وزیر اعلیٰ پرمود سوانت نے جائے وقوعہ کا دورہ کر کے سخت کارروائی کا اعلان کیا تھا۔ پولیس نے ابتدائی شبہ ظاہر کیا ہے کہ آگ ممکنہ طور...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو ملک میں عام انتخابات کرانے کا مشورہ دیدیا ہے جس کے جواب میں یوکرینی صدر نے سیکورٹی کی ضمانت ملنے پر 2 سے 3 ماہ میں انتخابات کرانے کی ہامی بھر لی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک امریکی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں یوکرین کو مشورہ دیا ہے کہ ملک میں انتخابات کرائے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ یوکرینی عوام کو اپنے نمائندے چننے کا حق ملنا چاہیے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یوکرین جنگ کو انتخابات نہ کرانے کے جواز کے طور پر استعمال کر رہا ہے جبکہ روس کو تنازع میں برتری حاصل ہے اور یوکرین اپنا بڑا حصہ کھو چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیے...
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان(ای سی پی) نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے لیے ڈی آر اوز اور آر اوز کو مجسٹریٹ کے اختیارات تفویض کر دیے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق اختیارات کا اطلاق فوری طور پر ہوگا اور نتائج کے اعلان تک برقرار رہے گا۔ الیکشن کمیشن نے کہا کہ اسلام آباد بلدیاتی انتخابات 15 فروری 2026 کو شیڈول ہیں، جس کے لیے مجسٹریٹ اختیارات ضابطہ فوجداری 1898 کے تحت دیے گئے ہیں، افسران انتخابی ایکٹ کی دفعات 169 اور 171 کے تحت خلاف ورزیوں پر کارروائی کر سکیں گے۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ انتخابی خلاف ورزی کے جرم پر سیکشن...
پشاور: خیبر پختونخوامیں رواں سال کے دوران دہشت گردی کے 1588 واقعات رپورٹ ہوئے ہیں اور ضلع بنوں میں سب سے زیادہ واقعات پیش آئے جبکہ 7 ہزار سے زائد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے۔ خیبرپختونخوا کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی آئی ڈی) کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق خیبرپختونخوا میں 2025 کے دوران 14 اضلاع میں دہشت گردی کے 1588 واقعات رپورٹ ہوئے اور مختلف مقدمات میں 7 ہزار 111 ملزمان نامزدکیے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ دہشت گردی کے سب سے زیادہ 394 کیسز بنوں میں رپورٹ ہوئے ہیں، شمالی وزیرستان میں دہشت گردی کے 181، پشاور میں 163، ڈی آئی خان میں 152 کیسز رجسٹرڈ ہوئے ہیں۔ سی...
اڈیالہ جیل کے باہر آغاز ہونے والا احتجاجی دھرنا منگل اور بدھ کی درمیانی شب اچانک اس وقت ختم ہوگیا جب پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا۔ پی ٹی آئی کارکنان اور بانی چیئرمین عمران خان کی دو بہنیں کئی گھنٹے جیل کے باہر ملاقات نہ ہونے کے خلاف بیٹھے تھے، جس دوران پولیس، کارکنان اور قیادت کے درمیان کشیدگی بڑھتی رہی۔ رات 2 بجے پولیس نے اڈیالہ جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر موجود دھرنا ختم کرا دیا۔ ذرائع کے مطابق کارکنان کی جانب سے پولیس پر شدید پتھراؤ کیا گیا جبکہ پولیس نے مظاہرین کو پیچھے دھکیلنے کے لیے واٹر کینن کا استعمال کیا۔ اس کارروائی کے دوران جماعت اسلامی کے...
کراچی سے تعلق رکھنے والی 18 سالہ طالبہ راحیلہ کا خواب تھا کہ وہ ڈاکٹر بنے، لیکن 2015 میں راحلیہ کو تیزاب کے حملے کا سامنا کرنا پڑا، جس سے ان کا چہرہ اور جسم بری طرح جھلس گیا، اور وہ ایک آنکھ کی بینائی سے محروم ہو گئیں۔ یہ انتقامی حملہ ایک پولیس اہلکار ذیشان عمر نے کیا تھا، جب راحیلہ کے والدین نے اس کی شادی کی پیشکش کو مسترد کردیا تھا۔ مزید پڑھیں: خواتین پر ڈیجیٹل تشدد کے خاتمے کے لیے متحد ہونا ہوگا: صدر آصف زرداری راحیلہ کے انکار کو وہ برداشت نہ کر سکا اور پیچھا کرنے لگا۔ حملہ رمضان میں جمعۃ الوداع کے روز اس وقت کیا گیا جب راحیلہ گھر کا دروازہ کھولنے کی...
پنجاب حکومت کے عظیم الشان ’تاریخی لاہور بحالی پروگرام‘ کے تحت شہر کے قلب میں واقع 350 سال پرانا شاہکار مغلیہ فن تعمیر نیلا گنبد اپنی اصل خوبصورتی اور شان و شوکت واپس لایا جا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا نوازشریف سیاسی سرگرمیاں چھوڑ کر لاہور کا تاریخی ورثہ بحال کروائیں گے؟ یہ اپنے نیلے رنگ کے شاندار ٹائلز کی وجہ سے نیلا گنبد کہلاتا ہے اور سنہ 1673-74 میں مغل دور کے مشہور روحانی بزرگ حضرت عبدالرزاق مکی رحمۃ اللہ علیہ کے مقبرے کے طور پر تعمیر کیا گیا تھا۔ دہائیوں تک اس تاریخی یادگار کے چاروں طرف دکانیں، ہوٹل اور مکانات بن جانے کی وجہ سے یہ عظیم الشان عمارت تقریباً نظر سے اوجھل ہو گئی تھی۔ یہاں...
صدر ابووو کی شہباز شریف سے ملاقات، فیلڈ مارشل بھی موجود تھے: پاکستان، انڈونیشیا میں 7 ایم او یوز، معاہدے
اسلام آباد‘ لاہور (خبر نگار خصوصی + اپنے سٹاف رپورٹر سے + نمائندہ خصوصی+ کامرس رپورٹر + نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور جمہوریہ انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو نے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات، دفاع، سلامتی، صحت، تعلیم، سائنس و ٹیکنالوجی، زراعت اور ماحولیاتی تعاون مزید مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کا اعادہ اور دو طرفہ تجارتی حجم بڑھانے کے لیے انڈونیشیا-پاکستان ترجیحی تجارتی معاہدے پر نظرثانی کرنے پر اتفاق کیا ہے۔ گزشتہ روز وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہبازشریف نے انڈونیشیا کے صدر پرابووو سوبیانتو کا وزیر اعظم ہائوس اسلام آباد میں استقبال کیا، صدر پرابووو سوبیانتو کو وزیراعظم ہائوس آمد پر گارڈ آف آنر...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سوار محمد حسین شہید نشان حیدر کے 54 ویں یوم شہادت پر چیف آف ڈیفنس فورسز، نیول چیف اور ائر چیف نے خراج عقیدت پیش کیا۔ مسلح افواج سوار محمد حسین شہید کی بہادری کو یاد کرتی ہے۔ انہوں نے 1971ء کی جنگ کے دوران دشمن کا بہادری سے مقابلہ کیا۔. سوار محمد حسین شہید کے جرات مند اقدامات سے دشمن کے متعدد ٹینک تباہ ہوئے۔ ان کی جرات و بہادری سے میدان جنگ کا نقشہ تبدیل ہوا۔
ایک امریکی عہدیدار نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات کے سامنے موجود متعدد مشکلات اور چیلنجز کے باوجود کہا کہ مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایک امریکی عہدیدار نے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات کے سامنے موجود متعدد مشکلات اور چیلنجز کے باوجود کہا کہ مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔ فارس نیوز کے مطابق، ایک امریکی عہدیدار نے الجزیرہ نیٹ ورک کو بتایا کہ تمام مشکلات کے باوجود غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کے دوسرے مرحلے کے لیے مذاکرات میں کچھ پیش رفت ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ توقع رکھتا ہے کہ 2026 کے اوائل میں...
اسلام آباد (نوائے وقت رپوٹ) وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کے بعد کسی کا عمران خان سے ملاقات کا ایک فیصد بھی امکان نہیں ہے۔ عطاء تارڑ کا کہنا تھا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سروے میں 66 فیصد لوگوں نے کہاکہ کسی کم کیلئے رشوت نہیں دی، ملک میں شفافیت اور میرٹ کو ترجیح دی گئی ہے، ملک کے ڈیفالٹ کی شرطیں لگتی تھیں، لیکن اب ہم استحکام سے ترقی کی طرف جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کے تحت ریفارم اور فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے سے معاشی استحکام آیا ہے۔ آئی ایم ایف نے ہمارے ریفارم سٹرکچر کی تعریف کی ہے۔ ایف بی آر میں سفارش...
اسلام آباد: وفاقی وزیر قومی غذائی تحفظ رانا تنویر حسین سے تاجکستان کے سفیر یوسف شریف زادہ ملاقات کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
لاہور (نوائے وقت رپورٹ) صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا کہ اڈیالہ کی دیواروں نے ایک شخص کو ذہنی مریض بنا دیا، دھمکیاں دینے والا آج مظلوم بنا بیٹھا ہے، فتنہ کی سیاست اور پاکستان اکٹھے نہیں چل سکتے۔عظمیٰ بخاری نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی نے آئی ایم ایف کو خطوط لکھے، پی ٹی آئی نے ملک کودیوالیہ کرنے کیلئے ہرحربہ استعمال کیا، بانی اپنے دور میں مخالفین کودھمکیاں دیتے تھے، بانی پی ٹی آئی کی ذہنی کیفیت کا معائنہ ہونا چاہئے۔ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت ذہنی مریض کیلئے سپیشل ٹیم بنائے، بانی منہ پر ہاتھ پھیر کر کہتے تھے چھوڑوں گا نہیں، اڈیالہ کا قیدی بانی ایم کیو ایم پارٹ 2...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سے برطانیہ کی وزیر برائے ترقی بیرونس چچیپمین نے ملاقات کی، اس موقع پر برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ اور دوسرے اعلی حکام بھی موجود تھے، ملاقات میں دو طرفہ اور اقتصادی امور پر بات چیت کی گئی، وزیر خزانہ نے ائی ایم ایف میں برطانیہ کی طرف سے پاکستان کی حمایت کی۔ تحسین کی جس کے باعث پاکستان کا ریویو کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ ملاقات میں استحکام حاصل کرنے کے لیے پاکستان کی مائیکرو اکنامک کاوشوں پر بات چیت کی گئی۔ دونوں ممالک کے درمیان معاشی استحکام اور ساختی اصلاحات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ توانائی سیکٹر کی بہتری‘ قرضوں کے انتظام اور سرکاری اداروں میں اصلاحات، پنشن...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
اسلام آباد: وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات بیرسٹر دانیال چودھری اور وزیر مملکت برائے قانون بیرسٹر عقیل ملک مشترکہ پریس کانفرنس کر رہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر مملکت طلال چودھری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی والے بانی سے ملاقات کرنا ہی نہیں چاہتے پی ٹی آئی والوں کی خواہش ہے کہ جیل کے باہر سیاسی شعبدہ بازی کی جائے۔ پی ٹی آئی حالات کو اس طرف لے جا رہی ہے کہ اسے سیاسی شہید بننے کا موقع ملے ملاقات کیلئے قانون میں دیئے گئے تقاضے پورے نہیں کئے جاتے، سیاسی لوگوں کی بانی پی ٹی آئی کی نظر میں کوئی عزت و وقعت نہیں ہے۔ سیاسی لوگوں نے بہت سے فیصلے کئے مگر جیل سے سارے رد ہو گئے۔ ان کی پارلیمانی کمیٹی کی کوئی سیاسی وقعت نہیں ان کی پارلیمانی پارٹی نے ضمنی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا،...
اسلام آباد (خبر نگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرِ صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں پانی اور فوڈ سکیورٹی جیسے قومی مسائل پر اجلاس میں ارکان قومی اسمبلی چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید اور وزارت آبی وسائل کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ سپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ پانی کی قلت ایک سنگین قومی مسئلہ ہے جس کے حل کے لیے تمام سٹیک ہولڈرز کو موثر اور ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنا ہوں گے۔ اس اہم موضوع کی حساسیت کے پیشِ نظر اجلاس میں اپوزیشن اراکینِ اسمبلی کو بھی خصوصی طور پر مدعو کیا گیا ہے تاکہ مشترکہ مشاورت کے ذریعے قومی سطح پر جامع حکمتِ عملی تشکیل دی جا سکے۔ پاکستان کے مستقبل کو محفوظ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ بدعنوانی کیخلاف ٹھوس اقدامات اٹھانا حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انسداد بدعنوانی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ بد عنوانی جرم کے ساتھ سماجی، معاشی اور معاشرتی ظلم ہے، روز اول سے بدعنوانی کے خاتمے کے لیے زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی ہے، بدعنوانی کے باعث معاشرے میں بدامنی اور مایوسی پھیلتی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومتی امور میں شفافیت، کرپشن کے خاتمے اور سروس ڈلیوری میں بہتری کی پالیسی سے عالمی سطح پر ملک کا امیج بہتر ہوا ہے، کے پی آئیز سسٹم نے حکومتی افسران کو مزید مستعداور متحرک بنایا جس سے عوامی خدمات میں بہتری...
اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے دعویٰ کیا ہے کہ محکمہ ریلوے میں روزانہ کی آمدن پچھلے 30 سال کا ریکارڈ توڑ رہی ہے۔ ویڈیو پیغام میں وزیر ریلوے نے کہا کہ پچھلے 8 ماہ میں ریلوے میں اصلاحات کے باعث مسافر اور فریٹ آمدنی میں غیر معمولی اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 15 دنوں سے روزانہ 300 ملین روپے کی آمدنی حاصل ہو رہی ہے۔ ریلوے کی جدیدکاری اور اصلاحات کے عمل کے تحت پورے پاکستان میں ریلوے ڈیجیٹائز کیا جا چکا اور پاکستان ریلوے ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ سٹیشنز کی اَپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ اب ریلوے ٹریک پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ نوکنڈی سے روہڑی اور روہڑی سے کراچی تک...
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان نے آئی ایف ایف توسیعی پروگرام پر شدید سیلاب کے باوجودبہت ٹھوس عمل درآمد کیا ہے اور استحکام کو برقرار رکھا اور ملک کی بیرونی اور فنانسنگ کی صورتحال میں بہتری پیدا ہوئی، پالیسی کی ترجیحات مائیکرو اکنامک استحکام پر مرکوز رہیں گی اور پبلک فائنانس کو بہتر بنانے کے لیے ان اصلاحات کو اگے بڑھایا جائے، مسابقت میں بہتری لائی جائے، پیداوار اضافہ کیا جائے اور سیفٹی نیٹ میں مزید بہتری لائی جائے۔ سرکاری تحویل کے کاروباری اداروں میں اصلاحات کی جائیں، انرجی سیکٹر کو بہتر بنایا جائے اور پبلک سروس کی دستیابی میں بھی بہتری پیدا کی جائے، موسمیاتی تبدیلی سے متعلق اصلاحات پر تیزی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر اور پارٹی کے بانی عمران خان کی بہنوں کو گزشتہ روز ملاقات کی اجازت نہ ملی جس پر انہوں نے جیل کے قریب فیکٹری ناکے پر دھرنا دے دیا۔ علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ملاقات کی اجازت عرصے سے نہیں دی جا رہی‘ میری بہن نے گزشتہ ملاقات پر کوئی سیاسی گفتگو نہیں کی، بانی پی ٹی آئی کو کس کے احکامات پر قید تنہائی میں رکھا گیا ہے، ہم ملاقات کے لیے آئے، پچھلے ایک ماہ سے اسی مقصد کے لیے آ رہے ہیں۔ علیمہ خان کا تحریک انصاف کے کارکنان اور قائدین کے ہمراہ رات گئے تک دھرنا جاری رہا جبکہ پولیس نے مذاکرات بھی شروع...
ابو ظبی: متحدہ عرب امارات نے ملک بھر میں جمعہ کی نماز کے اوقات میں اہم تبدیلی کا اعلان کر دیا، جس کے تحت پوری مملکت کی تمام مساجد میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2 جنوری 2026 سے جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں ایک ساتھ ادا کی جائے گی۔ یہ اعلان جنرل اتھارٹی آف اسلامک افیئرز، اوقاف و زکوٰۃ کی جانب سے کیا گیا جس کے مطابق نئے اوقات کا مقصد پورے امارات میں نماز جمعہ کے وقت کو یکساں بنانا ہے۔ اتھارٹی نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ قبل از وقت مساجد پہنچیں...
راولپنڈی: موٹر وے پولیس نے شدید دھند اور حد نگاہ صفر ہونے کی وجہ سے موٹر وے ایم ون پشاور سے رشکئی تک بند کر دی ہے۔ موٹروے پولیس کے ترجمان کے مطابق موٹروے کی بندش عوام کی جان و مال کے تحفظ کے پیش نظر کی گئی ہے۔ ترجمان کے مطابق قومی شاہراہ پر دھند کا سلسلہ برقرار ہے جس سے حد نگاہ شدید متاثر ہے۔ موٹروے پولیس نے خبردار کیا ہے کہ دھند میں لین کی خلاف ورزی سنگین حادثات کا باعث بن سکتی ہے، اس لیے ڈرائیورز لین ڈسپلن کی سختی سے پابندی کریں۔ سفر کرنے والے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں، کیونکہ دھند میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ