2025-09-18@14:01:56 GMT
تلاش کی گنتی: 3092
«کہا تھا»:
(نئی خبر)
احتجاج کامیاب رہا، بیرسٹر گوہر: لوگ کیوں نہیں آئے، مشاورت کرینگے، ایم این ایز کو وجہ بتانا ہو گی، سلمان اکرم راجہ
اسلام آباد (آئی این پی+ نوائے وقت رپورٹ) چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ 5اگست کا احتجاج کامیاب ہوا، عوام سڑکوں پر آئے اور آواز اٹھائی۔ آزاد کشمیر سمیت پاکستان کے 170 اضلاع، تمام تحصیلوں اور یونین کونسلز میں بھرپور احتجاج ہوا۔ ہم پر امن لوگ ہیں، پر امن احتجاج ہوا، عوام نے ثابت کیا کہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔ پہلی مرتبہ ایسا الیکشن کمیشن ہے جو خود سٹے پر ہے، الیکشن کمیشن کے پاس ڈائریکٹ نوٹیفکیشن کرنے کا اختیار نہیں ہے۔ علاوہ ازیں علیمہ خان نے کہا ہے کہ پولیس والے خود ہمیں بتا رہے تھے وہ بانی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں...
ثقافت کو قانون اور جغرافیہ میں قید کریں گے تو مخالفت ابھرے گی، یہ پیسہ کراچی والوں کی جیب سے نکلنا ظلم ہے سندھ حکومت نے غلطی کی ہے ثقافت کو نمبر پلیٹ پر لا کر اس کا تماشہ بنایا ہے،رہنما ایم کیو ایم کی نجی ٹی وی سے گفتگو رہنما متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) خواجہ اظہار الحسن کا کہنا ہے کہ نمبر پلیٹ کا جو ٹھیکہ 2014 میں 55 کروڑ کا تھا وہ اب 6 ارب روپے کا ہوگیا۔انہوں نینجی ٹی وی سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ ثقافت کو قانون اور جغرافیہ میں قید کریں گے تو مخالفت ابھرے گی، سندھ حکومت نے غلطی کی ہے کہ ثقافت کو نمبر پلیٹ پر لا کر اس کا...
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکریٹری بیرسٹر سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کل احتجاج میں لوگ کیوں نہیں پہنچے، پارٹی میں اس پر بات کروں گا اور اس پر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کریں گے۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ توشہ خانہ ٹو کا ٹرائل مکمل طور پر غیر آئینی اور غیر قانونی ہے، سائفر کیس میں بھی فیملی، میڈیا اور وکلاء کو داخلے سے روک دیا گیا تھا، سائفر کیس کا ٹرائل ہائی کورٹ نے 2 مرتبہ کالعدم قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہائی کورٹ کی واضع ہدایات ہیں اگر میڈیا، وکلاء اور فیملی کو داخلہ نہیں دیا جاتا تو یہ اوپن ٹرائل نہیں، 26 ویں ترمیم کے...
ویب ڈیسک: قومی اسمبلی میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی گئی۔ قرارداد کے متن کے مطابق ایوان سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے۔ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد سوشل میڈیا کے درست استعمال کے لیے قوانین بنائے۔ ڈیجیٹل حقوق، قواعد اور اخلاقیات کی آگاہی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025 وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی جانب سے پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کیا...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ کل احتجاج میں لوگ کیوں نہیں پہنچے؟ پارٹی میں اس پر بات کروں گا۔اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں اور محمود اچکزئی کل رات 11 بجے تک بانی کی بہنوں کے ساتھ چکری انٹرچینج پر رہے۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کی کال ہو کوئی ایم این اے بغیر معقول وجہ کیسے دور رہ سکتا ہے، احتجاج میں شامل نہ ہونے کی اگر کوئی معقول وجہ نہیں تو اس کا جواب دینا پڑے گا۔انہوں نے کہا کہ کل کے احتجاج پر میں نے کہا تھا یہ صوبائی اور مقامی سطح...
اسلام آباد: قومی اسمبلی میں سوشل میڈیا کے غلط استعمال کی روک تھام کے لیے قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی گئی۔ قرارداد کے متن کے مطابق ایوان سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کا مطالبہ کرتا ہے۔ وفاقی حکومت صوبائی حکومت کے ساتھ مشاورت کے بعد سوشل میڈیا کے درست استعمال کے لیے قوانین بنائے۔ ڈیجیٹل حقوق، قواعد اور اخلاقیات کی آگاہی کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025 وزیر مملکت داخلہ طلال چوہدری کی جانب سے پاکستان شہریت ترمیمی بل 2025 قومی اسمبلی میں پیش کیا گیا۔ شہریار آفریدی نے اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ شہریت بل ہے کیا، ایوان کو بتایا جائے۔ وزیر مملکت داخلہ نے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 اگست 2025ء) بدھ کے روز جاپان میں اس واقعے کو 80 سال مکمل ہو رہے ہیں جب دوسری عالمی جنگ کے آخری دنوں میں امریکہ نے جاپانی شہر ہیروشیما پر ایٹم بم گرایا، جس سے ابتدائی دھماکے میں تقریباً 80,000 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ہیروشیما میں 6 اگست کو یادگاری تقریبات منعقد کی گئیں اور تین دن بعد ناگاساکی میں ہونے والی یادگاری تقریبات میں بھی دنیا بھر سے ہزاروں افراد شرکت کریں گے۔ تاہم، اس سال زندہ بچ جانے والے افراد، جنہیں ''ہیباکوشا‘‘ کہا جاتا ہے، کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں کم ہو گی۔ مارچ میں جاری کردہ ایک سرکاری رپورٹ کے مطابق اب صرف 99,130 ہیباکوشا زندہ...
غزہ میں امریکی حکومت اور اسرائیل کے تعاون سے بنائی گئی امدادی تںطیم جی ایچ ایف کے سابق سیکورٹی اہلکار نے اسرائیل افواج اور تنظیم کے جنگی جرائم میں شامل ہونے کا بھاندا پھوڑ دیا ہے۔ سابق امریکی فوجی اینتھونی ایگوئیلر، جو غزہ میں جنگی جرائم کا مشاہدہ کرنے کے بعد مستعفی ہوگئے ہیں، نے امریکی سینیٹر کرس وینہولن کو دیے گئے ایک انٹرویو میں بتایا کہ انہیں غزہ میں امریکی امدادی تںظیم (جی ایچ ایف) کی مخصوص کردہ سائٹ میں سے ایک ’سائٹ 2‘ پر تعینات کیا گیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ وہ ایک دن سائٹ نمبر 2 کے کنٹرول روم میں آن ڈیوٹی تھے اور امداد کی تقسیم کا جائزہ لے رہے تھے کہ اسی دوران کچھ بچوں کو دیکھا جو بھیڑ اور...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 06 اگست 2025ء) بنگلہ دیش کے عبوری رہنما اور انتظامیہ کے مشیر نوبل انعام یافتہ محمد یونس نے منگل کے روز اعلان کیا کہ ملک میں عام انتخابات فروری 2026 میں ہونے والے ہیں۔ بنگلہ دیش میں گزشتہ برس عوامی بغاوت کے سبب وزیر اعظم شیخ حسینہ کی حکومت کا تختہ الٹ گیا تھا اور اس واقعے کے بعد یہ پہلے انتخابات ہوں گے۔ شیخ حسینہ گزشتہ برس پانچ اگست کو اچانک استعفیٰ دے کر فرار ہو کر بھارت آ گئی تھیں اور تب سے دہلی میں مقیم ہیں۔ ڈھاکہ میں ہفتوں کے پرتشدد اور ہلاکت خیز مظاہروں کے بعد ان کی تیسری مدت کی حکومت کا زوال ہو گیا تھا۔ اس بغاوت...
فائل فوٹو مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ ہمیں ایسے کیسوں میں ٹھونسا جارہا تھا جس میں سزا موت تھی۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہمارے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے تھے۔رانا ثنا اللہ نے کہا کہ پی ٹی آئی والے خود تو کہہ رہے تھے کہ ثبوت دکھائیں اور سزا دیں، اب سزائیں سنائی جارہی ہیں تو کہا جارہا ہے سزا دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم نے تو ہمیشہ مذاکرات کی بات کی پی ٹی آئی والے تیار نہیں ہوتے۔
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کوآرڈنیٹر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے جلسے کی کوئی درخواست نہیں دی تھی، حکومت نے حفاظتی اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعے پر مٹی نہیں ڈال سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ کوآرڈنیٹر وزیراعظم رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعے میں جن کےخلاف شواہد تھے صرف انہیں نااہل کیا گیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے جلسے کی کوئی درخواست نہیں دی تھی، حکومت نے حفاظتی اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعے پر مٹی نہیں ڈال سکتے جن کے خلاف شواہد تھے صرف انہیں...
ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کوآرڈنیٹر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے جلسے کی کوئی درخواست نہیں دی تھی، حکومت نے حفاظتی اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعے پر مٹی نہیں ڈال سکتے۔ اسلام ٹائمز۔ کوآرڈنیٹر وزیراعظم رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ 9 مئی واقعے میں جن کےخلاف شواہد تھے صرف انہیں نااہل کیا گیا۔ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا احسان افضل کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نے جلسے کی کوئی درخواست نہیں دی تھی، حکومت نے حفاظتی اقدامات کیے۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی واقعے پر مٹی نہیں ڈال سکتے جن کے خلاف شواہد تھے صرف انہیں...
— فائل فوٹو کراچی میں اپنے 2 کمسن بچوں کے ساتھ سمندر میں کود کر خودکشی کرنے والے باپ اورنگزیب عالم کے والد نے بہو کو بیٹے، پوتے اور پوتی کی موت کا ذمہ دار ٹھہرا دیا۔نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے اورنگزیب عالم کے والد نے بیٹے اور پوتوں کی خودکشی کو قتل قرار دیتے ہوئے بہو کو موردِ الزام ٹھہرا دیا اور کہا کہ ایک بدکردار لڑکی میرے گھر کو کھا گئی، میرے پوتے پوتی کو مجھے سے چھین لیا۔ یہ خودکشی نہیں قتل ہے، بیٹے کو ایسا قدم اُٹھانے پر مجبور کیا گیا۔انہوں نے بتایا کہ میرے بیٹے کو بہو کی والدہ نے بیٹی سے شادی کی پیشکش کی تھی، بیٹے نے ہماری مرضی کے...
’جیو نیوز‘ گریب وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ ہم نے کشمیر کی آزادی کی جنگ کراچی کی گلیوں میں لڑی ہے۔قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت نے کراچی کو بھی میدان جنگ بنایا ہوا تھا۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ آج کراچی را کے تسلط سے آزاد ہے، اللّٰہ کا شکر ہے کہ کراچی سے را کی قتل و غارت گری کا سلسلہ ختم ہو چکا ہے۔ یہ بھی پڑھیے ایک مرتبہ پھر اپنے شہر کو عظیم بنائیں گے، مصطفیٰ کمال پاکستان کا پہلا قرض قائد اعظم نے لیا تھا، مصطفیٰ کمال کا پارلیمنٹ میں انکشاف انہوں نے کہا کہ کراچی سے را کو ختم کیا گیا، وہاں...
اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے کہا ہے کہ پرامن احتجاج ہر سیاسی جماعت کا آئینی حق ہے لیکن ریاستی املاک کو نذرِ آتش کرنا، گھروں اور بینکوں کو جلانا، یا سڑکیں بند کرنا کسی طور بھی جائز نہیں۔ انہوں نے کہا کہ میرا احتجاج ہمیشہ پرامن رہا ہے، میں انارکی یا توڑ پھوڑ کا قائل نہیں ہوں۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ احتجاج قومی یکجہتی کو توڑنے کا ذریعہ نہیں بننا چاہیے۔ 5 اگست یومِ استحصال ہے، اس دن ہمیں کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرنا چاہیے تھا۔ بدقسمتی سے بعض جماعتیں 14 اگست جیسے قومی دنوں کو بھی انتشار کا ذریعہ بناتی ہیں۔ آج کا دن فلسطین اور کشمیر کے...
ویب ڈیسک: پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ اب ہم بانی پی ٹی آئی کی رہائی کو یقینی بناکر دم لیں گے۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے احکامات پر آج ریلیاں نکالی جا رہی ہیں،بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ میں بونیر میں ریلی کی قیادت کروں گا۔ واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کی قید کے خلاف تحریک انصاف نے آج یوم احتجاج کا اعلان کیا ہے۔ ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے وفاقی دارالحکومت میں دفعہ 144 نافذ کرتے ہوئے کہا کہ پیشگی اجازت کے بغیر...
وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے محمود اچکزئی کی تنقید پر ردعمل میں کہا کہ وہ بڑے ہیں اور میری تربیت نہیں کہ انہیں جواب دوں۔ قومی اسمبلی اجلاس میں محمود اچکزئی نے اسپیکر کو مخاطب کرکے کہا کہ آپ نے کہا کہ ایک ممبر نے آئین کی پاسداری نہیں کی، آپ ایوان کے کسٹوڈین کی حیثیت کھو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ آپ کے ممبران کو یہاں سے کھینچ کر نکالا گیا، آپ کو اسٹینڈ لینا چاہیے تھا کہ ممبران کی درگت کیوں بنائی گئی، اگر آپ کسٹوڈین رہنا چاہتے ہیں تو آپ اس پر بحث کرائیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان ملک کا سب سے مقبول لیڈر ہے، آپ سب کو اکٹھے بیٹھنا پڑے گا، بات کرنا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 اگست 2025ء) اسلام آبا میں دفتر خارجہ نے منگل کے روز یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلینسکی کے ان دعووں کو سختی سے مسترد کیا کہ روس اور یوکرین کے تنازعے میں پاکستانی شہری بھی ملوث ہیں۔ صدر زیلینسکی نے پیر کے روز دعویٰ کیا تھا کہ شمال مشرقی یوکرین میں ان کی فوج چین، پاکستان اور افریقہ کے کچھ علاقوں سمیت مختلف ممالک کے غیر ملکی "کرائے کے فوجیوں" سے لڑ رہی ہے۔ پاکستان کے دفتر خارجہ کی جانب سے آج ایک بیان میں کہا گیا کہ وہ "یوکرین کے تنازعے میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کے غلط اور بے بنیاد الزامات کو واضح طور پر مسترد کرتا ہے۔" پاکستانی دفتر...
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اگست2025ء) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ کشمیر کی تحریک آزادی میں 5 اگست 2019 سیاہ ترین دن ہے۔کراچی میں مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشعال ملک کا کہنا تھا کہ مزار قائد پر آ کر ہماری روح اورطاقت ملتی ہے، قائداعظم نے زندگی کا ہر لمحہ پاکستان کی آزادی کیلئے وقف کیا، قائداعظم نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ کہا تھا۔(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ کشمیر کی تحریک آزادی میں 5 اگست سیاہ ترین دن ہے، آج کشمیریوں کو معلوم ہے کہ آزادی کی قیمت کیا ہوتی ہے۔مشعال ملک کا کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی...
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے راہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ کل پشاور سے بڑی ریلی 3 بجے شروع ہوگی، حکومت دفعہ 144 کا نافذ کرکے ہمارے احتجاج کو کامیاب کردیتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجھے تو وزیر پارلیمانی امور کے بیان سے ہنسی آ رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ راہنما تحریک انصاف تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی تحریک جاری رہے گی۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے تیمور سلیم جھگڑا کا کہنا تھا کہ کل پشاور سے بڑی ریلی 3 بجے شروع ہوگی، حکومت دفعہ 144 کا نافذ کرکے ہمارے احتجاج کو کامیاب کردیتی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مجھے تو...
امریکی صدر کے مشیر خاص نے بھارت پر الزام عائد کیا تھا وہ پیٹرول کی مسلسل خریداری کرکے روس کی یوکرین جنگ میں مدد کر رہا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گا ہے کہ ہم ایک آزاد ملک ہیں اور روس ہمارا قابل اعتماد ساتھی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس کے ساتھ ہمارے تعلقات طویل عرصے سے غیر متزلزل اور آزمودہ ہیں جسے کسی تیسرے ملک کے نظریے سے نہیں دیکھا جا سکتا۔ بھارتی وزارت خارجہ کے بیان میں یہ واضح کیا کہ روس سے تیل کی خریداری ہمارے قومی مفاد ہے اس لیے یہ جاری رہے گی۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ روس سے سستے...
معروف اداکارہ زارا نورعباس نے مشترکہ خاندانی نظام (جوائنٹ فیملی سسٹم) کی بھرپور حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں پھر سے اس روایت کو اپنانے کی ضرورت ہے، یہی تنہائی، عدم تحفظ اورمعاشرتی خلا کا بہترین حل ہے۔فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پرایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے زارا نورعباس نے کہا کہ ہماری زندگی میں جوائنٹ فیملی کا کردار بہت اہم رہا ہے، ماضی میں جب خاندان قریب قریب رہا کرتے تھے، پیدل آنا جانا معمول تھا۔ان کا کہنا تھا کہ سب مل کر کھانا کھاتے اور بچوں کی پرورش میں ایک دوسرے کا بھرپورساتھ ہوتا تھا، تب زندگی کہیں زیادہ آسان لگتی تھی۔اداکارہ نے مزید کہا کہ موجودہ دور میں ٹوٹتے رشتے، تنہائی اور بچوں کی تربیت...
پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد یہی ہے کہ ورلڈکپ کو کیسے جیتنا ہے، دبئی کی کنڈیشنز کافی مختلف ہیں، ان کنڈیشنز کے بعد جب دبئی جائیں گے تو ہمیں اس کا کافی فائدہ ہوگا۔امریکی ریاست فلوریڈا کے شہر لاڈرہل میں میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے قومی کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ جتنی بھی سیریز کھیلی ہیں یا آگے کھیلنی ہیں وہ تمام ورلڈکپ کو مد نظر رکھ کر کھیل رہے ہیں۔سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ بنگلادیش کے خلاف ہوم اور اوے سیریز، ابھی ویسٹ انڈیز پھر ٹرائی نیشن اور ایشیا کپ یہ تمام سیریز ورلڈ کپ کو دیکھ کر کھیل رہے ہیں۔انہوں...
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لئے افغانستان سے رابطہ کاری ناگزیر ہے۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی قیادت میں صوبائی حکومت امن و امان کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھا رہی ہے، خیبر، اورکزئی کے قبائلی جرگوں کے بعد آج وزیراعلیٰ ہاؤس میں باجوڑ جرگہ بلایا گیا ہے، جرگے میں قبائلی عمائدین اور دیگر سٹیک ہولڈرز سے علاقے میں امن و امان کے حوالے سے تفصیلی بات چیت کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس کے بعد مرحلہ وار جرگے منعقد کئے جا رہے ہیں، مقامی قبائلی جرگوں کے بعد گرینڈ جرگہ منعقد کیا جائے گا، گرینڈ جرگے میں پائیدار...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 04 اگست 2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایک اعلیٰ معاون نے روس سے تیل خریدنے کے لیے بھارت پر شدید تنقید کرتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ نئی دہلی اس طرح یوکرین کے خلاف روسی جنگ کی بالواسطہ طور پر فنڈنگ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں امریکی حکام ماسکو سے تیل کی خریداری کے حوالے سے بھارت پر دباؤ ڈالتے رہے ہیں کہ وہ روس سے سستا تیل خریدنا بند کر دے۔ بعض بھارتی میڈیا اداروں نے پہلے اس طرح کی خبریں شائع کی تھیں کہ بھارتی کمپنیوں نے روس سے تیل کی خرید و فروخت روک دی ہے۔ تاہم صورت حال سے واقف لوگوں نے معاملے کی...
لاہور: جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ 5 اگست 2019 کا دن تاریخ عالم کا ایک سیاہ ترین دن تھا۔ اپنے بیان میں لیاقت بلوچ نے کہا کہ 5 اگست 2019 فاشسٹ حکمران نریندر مودی کا مقبوضہ کشمیر کے عوام پر مجرمانہ اقدام تھا۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست کو پوری پاکستانی قوم کشمیری بھائیوں سے بھرپور یکجہتی کا اظہار کرے گی۔ لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ کشمیر اور فلسطین کے دیرینہ تنازعات کا منصفانہ اور فوری حل عالم اسلام کے استحکام کا زریعہ بنے گا۔ انہوں نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے دورہ پاکستان کا بھی خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم دل کی گہرائیوں سے اُنہیں...
صوابی (نوائے وقت رپورٹ) رہنما پی ٹی آئی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی تو ایک گھنٹے میں ہو سکتی ہے لیکن وہ ڈیل نہیں کریں گے۔صوابی میں پریس کانفرس کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ 5 اگست کے احتجاج سے متعلق تیاریاں مکمل ہیں، تحریک آئین اور قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے پرامن ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ 5 اگست وہ دن ہے جس روز بانی پی ٹی آئی کو گرفتار کیا گیا، ہم میرٹ کے مطابق بانی پی ٹی آئی کے کیسز کا ٹرائل چاہتے ہیں، شبلی فراز اور زرتاج گل سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کو سزائیں غلط طور پر دی گئی ہیں۔ سابق اسپیکر...
غزہ میں اکیس ماہ سے جاری جنگ میں 72,000 سے زیادہ فلسطینی شہید اور 100,000 زخمی ہو چکے ۔ غذائی قلت سے بچوں کی اموات کی بڑھتی ہوئی تعداد کے درمیان اسرائیلی حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ حالیہ ہفتوں میں اقوام متحدہ کی ایجنسیوں نے غزہ کے مایوس اور بھوکے لوگوں کی تقریباً 900 اموات ریکارڈ کی ہیں جب وہ کھانا اکٹھا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں ۔ زیادہ تر ایجنسیوں کا تعلق غزہ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن (GHF) کے زیر انتظام چلتے نجی امدادی مراکز سے ہے۔ فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی، UNRWA کی کمیونیکیشن کی ڈائریکٹر ، جولیٹ توما جنگ کے دوران اور اس سے پہلے کئی بار غزہ کا دورہ کر چکی ہیں اور...
اسد قیصر—فائل فوٹو تحریکِ انصاف کے رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ احتجاج ہمارا حق ہے، ہمارا احتجاج پرامن ہو گا، اسلام آباد آنے کا کوئی پروگرام نہیں ہے۔جیو نیوز کے پروگرام جرگہ میں گفتگو کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ 5 اگست سے پورے ملک میں پروگرام کریں گے، بانیٔ پی ٹی آئی چاہتے ہیں کہ ملک میں عدلیہ اور پارلیمنٹ آزاد ہو۔انہوں نے کہا کہ قانونی طور پر بانیٔ پی ٹی آئی کی تمام کیسز میں ضمانت ہونا چاہیے، ہم نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کیا تھا، ہم چاہتے ہیں کسی کے خلاف انتقامی کارروائی نہ ہو۔سابق اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف کیسز پیپلز پارٹی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 03 اگست 2025ء) پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایران کو اقوام متحدہ کے اصولوں کے مطابق پُرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی حاصل کرنے کا مکمل حق حاصل ہے اور پاکستان اس اصولی مؤقف کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے یہ بات آج بروز اتوار اسلام آباد میں ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان سے ملاقات کے بعد ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ اس سے قبل ایرانی صدر کا وزیراعظم ہاؤس پہنچنے پر پُرتپاک استقبال کیا گیا۔ یہ ان کا بطور صدر پاکستان کا پہلا باضابطہ دورہ ہے۔ ان کے ہمراہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، سینئر وزرا اور اعلیٰ حکام پر مشتمل اعلیٰ سطحی وفد بھی...
ایرانی فوج کے سربراہ جنرل امیر حاتمی نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے کا خطرہ بدستور برقرار ہے لیکن میزائل اور ڈرون بھی تیار ہیں۔ جنرل حاتمی نے کہا کہ اگر دشمن کا خطرہ صرف ایک فیصد بھی ہو، تو اسے سو فیصد سمجھا جانا چاہیے۔ ہمیں دشمن کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے اور ممکنہ خطرات کو نظر انداز نہیں کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی میزائل اور ڈرون طیارے اسرائیل کے خلاف جوابی کارروائیوں کے لیے پہلے کی طرح تیار ہیں۔ ایران نے ڈیڑھ ماہ قبل بھی اسرائیلی بمباری کے شروع ہونے کے بعد اسرائیل کے طول و عرض میں ڈرونز کے علاوہ بیلیسٹک میزائلوں سے سخت جواب دیا تھا۔ ایرانی جواب اسرائیلی اور اس کے سب اتحادیوں کے...
اپنے ایک انٹرویو میں ڈیوڈ لمی کا کہنا تھا کہ ایران میں بہت سے لوگ نظام کی تبدیلی چاہتے ہیں۔ تاہم اس بات کی کوئی ضمانت نہیں کہ سپاہ پاسداران انقلاب کی جگہ ممکنہ آنے والی قوت، ان سے زیادہ بدتر نہ ہو۔ اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے وزیر خارجہ "ڈیوڈ لمی" نے گارڈین کو ایک انٹرویو دیا، جس میں انہوں نے ایران کے خلاف اپنے بے بنیاد الزامات دہرائے۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایران کی جانب سے حقیقی خطرہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی رہنماء مجھے یہ نہیں سمجھا سکے کہ انہیں 60 فیصد تک یورینیم افزودہ کرنے کیا ضرورت ہے؟۔ میں ایران کا یہ موقف تسلیم نہیں کرتا جسے وہ اپناتے ہیں کہ یورینیم کا...
کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران سندھ کے وزیرِ اطلاعات کا کہنا ہے کہ ذوالفقار بھٹو اور بےنظیر بھٹو کی زندگی میں ان کا میڈیا ٹرائل کیا گیا، آصف زرداری کا میڈیا ٹرائل ہوا، ہم سے زیادہ میڈیا فرینڈلی کوئی ہو بھی نہیں سکتا، ہماری گردن میں سریا نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دی، پاکستان کی آج دنیا بھر میں ایک قدر ہے، ہم نے تاریخی فتح حاصل کی، پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کا مزہ جو اب آیا پہلے کبھی نہیں آیا تھا۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران سینئر وزیر سندھ شرجیل مین نے کہا کہ پی ایف یو جے کو 75ویں...
---فائل فوٹو سندھ کے وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پاکستان نے بھارت کو تاریخی شکست دی۔ پاکستان کی آج دنیا بھر میں ایک قدر ہے، ہم نے تاریخی فتح حاصل کی، پاکستانی پاسپورٹ پر سفر کا مزہ جو اب آیا پہلے کبھی نہیں آیا تھا۔کراچی میں تقریب سے خطاب کے دوران سینئر وزیر سندھ شرجیل مین نے کہا کہ پی ایف یو جے کو 75ویں سالگرہ پر مبارکباد دیتا ہوں۔ سچ کڑوا ہوتا ہے، اس کی قیمت بھی ادا کرنا پڑتی ہے، مختلف ممالک میں صحافیوں کو قتل کیا گیا، ان حالات میں صحافت کرنا ایک چیلنج ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ صحافیوں نے بخوبی اس چیلنج کو نبھایا، بی بی شہید اور نصرت بھٹو نے صحافیوں...
کراچی میں معروف وکیل شمس الاسلام کے قتل میں نامزد ملزم عمران آفریدی نے اعترافِ جرم کرلیا ہے۔ ایک ویڈیو بیان میں ملزم نے ذاتی دشمنی اور قانونی نظام سے انصاف نہ ملنے کو قتل کی وجہ قرار دیا ہے۔ عمران آفریدی نے الزام لگایا کہ شمس الاسلام نے مالی تنازع پر اس کے والد کو اغوا، تشدد اور قتل کیا تھا۔ اس کا دعویٰ تھا کہ متوفی وکیل نے ان کے خاندان پر جھوٹے مقدمات درج کروائے، جن میں دہشتگردی جیسے سنگین الزامات شامل تھے، جبکہ گھر کی خواتین کو قانونی ہتھکنڈوں کے ذریعے ہراساں کیا گیا۔ ویڈیو بیان میں عمران آفریدی کا کہنا تھا ’آج سے 4 سال پہلے میرے والد اور خواجہ شمس الاسلام کے درمیان دوستی...
لاہور (نیوز ڈیسک) وزیر اعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی تحریک نہ شروع ہونے پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھیں اب عدالت سے ملنے والی سزاؤں سے بہانہ بھی مل گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم پاکستان کے مشیر رانا ثنا اللہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا بانی نے کہا تھا کہ 5 اگست کو تحریک کو عروج پر جانا تھا لیکن ابھی تک شروع ہی نہ ہو سکی، پی ٹی آئی کو اس کے لیے بہانہ مل گیا کہ 9 مئی کیس میں سزائیں ہو گئیں اس لیے کچھ نہ کر سکے۔ انھوں نے کہا جمہوریت ڈائیلاگ سے...
عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے نہیں روکا، یہ جھوٹ ہے،بانی پی ٹی آئی کے بچوں کے پاس نائیکوپ ہے لیکن گم ہو گیا ہے، بانی پی ٹی آئی کے بچوں نے نائیکوپ اور ویزے کے لیے درخواست دی ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے کے دوران صحافی نے سوال کیا کہ مشال یوسفزئی سینیٹر بن گئی ہیں آپ انکے خلاف تھیں؟ اس پر جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ایسے لوگوں پر بات کرکے اپنا وقت ضائع نہیں کرنا چاہتی، میرا نقطہ نظر یہ ہے کہ انصاف ہونا چاہیئے تھا۔ علیمہ خان نے کاہ کہ مجھ سے اگر پوچھیں...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)امریکی صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ لوگوں کو بچانے کے لیے آبدوزیں تعینات کی ہیں۔انہوں نے کہا کہ سنا ہے بھارت اب روس سے تیل نہیں خرید رہا۔(جاری ہے) اس سے پہلے ڈونلڈ ٹرمپ نے دو جوہری آبدوزیں تعینات کرنے کا حکم دیا تھا۔ ٹرمپ کا اعلان روس کی سلامتی کونسل کے نائب چیئرمین Dmitry Medvedev کے بیان کے بعد سامنے آیا۔میدیدیف نے کہا تھا کہ ہر نیا امریکی الٹی میٹم ایک خطرہ ہے اور جنگ کی طرف ایک قدم ہے۔
مںصورہ لاہور میں پریس کانفرنس میں نائب امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور پنجاب کے درمیان جو نفرتیں پھیلائی گئی اس سے بیت نقصان ہوا، اس لانگ مارچ نے تعصب کی دیوار کو گرا دیا ہے، اس لانگ مارچ کے باعث پنجاب اور بلوچستان کی عوام کے درمیان نفرتوں کو ختم کرنے کا موقع ملا ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ ڈائیلاگ سے گاڑیوں سے باہر نکال کر قتل عام اور بلوچستان اور پنجاب میں میں نفرت ختم ہوئی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ ’’حق دو بلوچستان لانگ مارچ‘‘ کامیاب رہا، لانگ مارچ کے تمام شرکاء پُرعزم رہے اور ہمت اور استقامت...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم اگست 2025ء) وفاقی مشیر سیاسی امور رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے 9 مئی کیسز کے فیصلوں کو روکنے کیلئے 5 اگست کی تحریک کا اعلان کیا تھا، ان کو پتا تھا کہ سپریم کورٹ نے 4 مہینوں میں فیصلے کرنے کا حکم دیا ہے، ان کو سزاؤں پر اعتراض ہے تو متعلقہ فورم سے رجوع کریں، اب پی ٹی آئی کو 5 اگست کیلئے بہانہ مل گیا کہ سزائیں ہوگئیں کچھ نہیں کرسکے۔ انہوں نے اے آروائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر9 مئی کوئی ڈرامہ ہے یا افسانہ ہے تو پھر کہا جاسکتا ہے کہ یہ فیصلے طے کئے گئے ہیں، لیکن اگر...
بیرسٹر گوہر علی خان(فائل فوٹو)۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا ہے کہ یہ بات درست ہے عمر ایوب کو چیف جسٹس سے ملاقات کیلئے فون آیا تھا۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ عمر ایوب کو چیف جسٹس سے ملاقات کا کہا گیا تھا، عمر ایوب یہاں موجود نہیں تھے، ملاقات کے حوالے سے ابھی اندازہ نہیں کہ کیا ہوگا۔انھوں نے کہا کہ عمر ایوب نے کوئی پیغام نہیں بھیجا، ان کی چیف جسٹس سے ملاقات کی کوئی خواہش نہیں تھی۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب کی طرف سے پیغام آیا تھا، عمرایوب کا حق تھا انہوں نے خط لکھا تھا شاید وہ اس پر کچھ جاننا...
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ وفاق نے بجٹ میں ایف بی آر کو بے جا اختیار دیا ہے، اسے سندھ حکومت نے کم کرایا ہے، ایف بی آر قانون کا حوالہ دے کر ٹیکس لیتا ہے، ایف بی آر سندھ میں بغیر رجسٹریشن کے گاڑیاں چلا رہا ہے، ایف بی آر کو لامحدود اختیارات دینے پر ہماری جماعت نے مزاحمت کی، میں نے دیکھا ہے کہ کس طرح ایف بی آر حکام ہراساں کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مائی کراچی نمائش کا افتتاح کرتے ہوئے اسے جشن آزادی کا پہلا ایونٹ قرار دیا ہے۔ نمائش کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مراد علی شاہ نے کہا کہ...
—فائل فوٹو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ تاریخ کا بدترین دور چل رہا ہے،ہم سے ہماری سیٹیں چھین لی گئیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عبدالطیف چترالی کے حلقے پر پشاور ہائی کورٹ نے ضمنی الیکشن روک دیا ہے، ہمارے لوگوں کو بے گناہ سزائے دی گئیں۔سلمان اکرم راجا کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر ہمارے دوستوں کو نااہل کیا گیا اور سازشوں کے تحت ہمارے خلاف گواہیاں دی گئیں، گواہی نہ دینے والوں کے ساتھ بہت برا کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہم ان فیصلوں کے خلاف عدالت جائیں گے، میرے خلاف 9 مقدمے میری غیرموجودگی میں دائر کیے گئے، 5 اگست...
پاکستان تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی پنجاب شیخ امتیاز کا کہنا ہے کہ انہوں نے 9 مئی کے بعد روپوشی کے دوران 3 سے 4 دفعہ اپنا حلیہ تبدیل کیا۔ وی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے شیخ امتیاز نے بتایا کہ جب وہ روپوش تھے تو انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ وہ ایک سال تک روپوش رہے اور کچھ ماہ ایک کمرے میں گزارے اور پھر انہوں نے اپنا حلیہ تبدیل کیا لمبی داڑھی رکھ لی تھی تاکہ باہرنکل سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: 26 پی ٹی آئی ارکانِ اسمبلی کی نااہلی: حکومت اور اپوزیشن کے درمیان بات چیت کا دوسرا دور آج انہوں نے کہا کہ 2 ماہ ایک گیٹ اپ...
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیر خزانہ نے ایک مقامی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حتمی تاریخ نہیں دی جا سکتی لیکن یہ بہت جلد ممکن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آسٹریلیا کے وزیر خزانہ جم چالمرز نے کہا ہے کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنا اب محض کچھ وقت کی بات ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی وزیر خزانہ نے ایک مقامی نشریاتی ادارے کو انٹرویو میں کہا کہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی حتمی تاریخ نہیں دی جا سکتی لیکن یہ بہت جلد ممکن ہے۔ جم چالمرز نے مزید کہا کہ تاہم حماس کے یرغمالیوں کے ساتھ سلوک اور مستقبل کی فلسطینی ریاست میں حماس کے ممکنہ...
لاہور میں خطاب میں امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ عدل کے نظام انصاف کیلئے پاکستان بنایا گیا تھا۔ پولیس کو راستے سے ہٹانا ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں تھا، لیکن ہم لڑنا نہیں چاہتے، بلکہ بلوچستان کے مسائل حل کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کمیٹی پر آج سے کام شروع نہیں ہوا تو پھر میں لانگ مارچ کا آغاز کروں گا اور پھر ہم دیکھیں گے کہ کون ہمارا راستہ روکتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ سازشیں کرنیوالا حکمران طبقہ ہے اور سرمایہ داروں کیساتھ مل کر لوٹ مار کا سلسلہ جاری ہے، طاقتور لوگ جب وسائل پر قبضہ کریں گے تو غم و غصہ تو پیدا...
اسلام آباد میں آئی آر ایس کے زیر اہتمام جنوبی ایشیا میں قیام امن سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ پاکستان ہر طرح کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، پہلگام واقعہ کا ہم پر بے بنیاد الزام عائد کیا گیا، ہم نے دنیا سے کہا کہ پہلگام واقعہ پر غیر جانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، ہم نے سفارتی سطح پر دنیا کے سامنے اپنا بیانیہ پیش کیا۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کو بیرونی پشت پناہی حاصل ہے، بھارت خطے میں دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے۔ اسلام آباد میں آئی آر ایس کے...
لاہور میں صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے کیس کا فیصل آباد کی اے ٹی سی عدالت کے فیصلے کے بعد ایسی حرکت کرنے والے ایک بار نہیں کئی بار سوچیں گے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو زبردستی اداروں کے خلاف اکسا کر حملے کرنا ناقابل برداشت ہے، کسی سیاسی جماعت کے نام پر ایسی دہشت گردی کو بند ہونا چاہئے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج کا فیصلہ خوش آئند ہے، ملک کے لیے منفی سوچ رکھنے والوں کی حوصلہ شکنی ہوگی۔ صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اس فیصلے کے بعد ایسی حرکت کرنے والے ایک بار نہیں کئی بار سوچیں گے۔ انہوں...
علی امین گنڈاپور اور فیصل واؤڈا—فائل فوٹو سینیٹر فیصل واؤڈا کا کہنا ہے کہ پہلے بتا دیا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈاپور سمیت پی ٹی آئی کے نظریاتی لوگ بانی اور پی ٹی آئی کی پیٹھ میں چھرا گھونپ رہے ہیں۔’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈا پور اپنے اقتدار کے آخری مراحل میں خدمات پیش کر رہے ہیں تا کہ بچت ہو سکے۔فیصل واؤڈا نے کہا کہ آنے والے دنوں میں پی ٹی آئی کا ایک خطرناک منصوبہ منظر عام پر لائیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پہلے ہی بتا دیا تھا کہ امریکا سے مثبت خبر آنے والی ہے جو آ چکی۔
سٹی 42 : خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو ان کے کیے کی سزا مل رہی ہے، جو جو نو مئی میں ملوث تھا اس کو سزا ملنی چاہیے۔ فیصل کریم کنڈی نے پی ٹی آئی اراکین کو سزائیں سنائے جانے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بھی ان کو دیر سے سزائیں دی جا رہی ہیں یہ بہت پہلے ہو جانا چاہیے تھا۔ انہوں نے کہا کہ عمر ایوب کوئی آسمان سے اترا ہے جو اسے سزا نہیں ہونی چاہیے، ایوب خان کا پوتا جو ہمیں جمہوریت سکھاتا ہے اس پر کیا کہا جا سکتا ہے۔ پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ گورنر...
— فائل فوٹو وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ رانا تنویر کا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کا کوئی بحران نہیں، چینی برآمد اور درآمد کے معاملے پر ایک غلط تاثر پیدا کیا جاتا ہے۔رانا تنویر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ چینی کوئی پہلی بار درآمد نہیں کی جارہی ہے، گزشتہ سال چینی کا سرپلس ذخیرہ موجود تھا جسے مدنظر رکھ کر برآمد کا فیصلہ کیا۔اُنہوں نے کہا کہ چینی کی سپلائی کا ایشو بنایا جا رہا ہے، پیچھے 10 سالوں میں چینی ایکسپورٹ اور امپورٹ ہوتی رہی۔وفاقی وزیرِ غذائی تحفظ کا کہنا ہے کہ چینی کی امپورٹ اور ایکسپورٹ کوئی نئی بات نہیں ہے، چینی کی ایکسپورٹ امپورٹ کا فیصلہ شوگر ایڈوائزری بورڈ میں ہوتا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ چینی کی...
اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے قبل ہوٹل انتظامیہ نے بکنگ کینسل کردی، رہنماوں کی حکومت پر سخت تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس کے سلسلے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی مرکزی قیادت اسلام آباد کے نجی ہوٹل پہنچی لیکن مقامی ہوٹل کی انتظامیہ نے بکنگ کینسل کردی۔محمود خان اچکزئی ، مصطفی نواز، اسد قیصر، محمد زبیر، سردار عبدالقوم نیازی مقامی ہوٹل پہنچے، آل پارٹیز کانفرنس میں شریک رہنماوں نے پریس کانفرنس کی، مصطفی نواز کھوکھر نے کہا کہ ہم نے مقامی ہوٹل میں بکنگ کروائی تھی جسے بعد میں منسوخ کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ملک میں پیکا قانون اور کالا قانون نافذ کردیا گیا، یہ فسطائیت...
سینئیر سیاستدان نے کہا کہ قائداعظم کو سیاست اور طاقت نے تنہا کر دیا، زیارت جیسے علاقے میں بیمار قائداعظم کو رکھنا ظلم تھا، محمد علی جناح ایک ہی تھے، ان کی باتوں پر آج بھی چلنا ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا ہے کہ قائداعظم محمد علی جناح کو زیارت میں قید رکھا گیا، وہ روزانہ آکسیجن کے لیے ترستے رہے، سیاست اور طاقت نے انہیں تنہا کر دیا تھا۔ اپوزیشن کی آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سینئر سیاستدان جاوید ہاشمی نے کہا کہ قائداعظم نے کہا تھا برطانیہ کا نظام یہاں نہیں چلے گا، قائداعظم نے جنرلز سے کہا یو آر سرونٹس آف دی سول سوسائٹی، قائداعظم کو زیارت میں قید رکھا گیا،...
--فائل فوٹو سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ عوام حکومت کے ساتھ نہیں ہے، لاوا پھٹنے کو ہے، جتنا زیادہ لاوا دبائیں گے وہ اتنا پھٹے گا اور جب وہ سامنے آئے گا تو پاکستان کے لیے نقصان دہ ہوگا۔ اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دور میں مسلم لیگ ن نے کھل کر جلسے اور کانفرنسیں کیں، اسی شاہراہِ دستور پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے دور میں جب پی ڈی ایم جلسے، احتجاج اور پریس کانفرنس کرتی تھی تو میں سب سے آگے ہوتا تھا ہم نے کسی ایک بھی پروگرام کی اجازت نہیں لی تھی اور نہ ہی ہمیں پولیس نے کبھی تنگ کیا تھا۔ 8، 9...
اپوزیشن کی ال پارٹیز کانفرنس کے سلسلے میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کی مرکزی قیادت مقامی ہوٹل پہنچی، محمود خان اچکزئی ، مصطفے نواز، اسد قیصر، محمد زبیر، سردار عبدالقوم نیازی مقامی ہوٹل پہنچے لیکن مقامی ہوٹل کی انتظامیہ نے بکنگ کینسل کردی۔ آل پارٹیز کانفرنس میں شریک رہنماؤں نے پریس کانفرنس کی، مصطفیٰ نواز کھوکھر نے کہا کہ ہم نے مقامی ہوٹل میں بکنگ کروائی تھی جسے بعد میں منسوخ کردیا گیا، ملک میں پیکا قانون اور کالا قانون نافذ کردیا گیا، یہ فسطائیت ہے، حکومت کی جماعتیں پی ڈی ایم دور میں کانفرنس کرتے رہیں، جمہوریت کی باتیں کرتے کرتے اج ڈکٹیٹر بن گئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں کانفرنس کرنے کے لیے کوئی بھی نہیں روک سکتا، ہم نے متبادل جگہ...
اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ مودی پر جنگی جنون سوار ہے، بھارتی اقدامات خطے کا امن تباہ کر سکتے ہیں۔ جنوبی ایشیا میں قیام امن کے موضوع پر منعقدہ پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا کہ خطے میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت ملوث تھا۔ پہلگام واقعے میں ہمارا مؤقف یہی تھا کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار رہا ہے، کوئی ایسا ملک بتائیں جس نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں 90ہزار جانیں گنوائی ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان قربانیاں دے کردنیا کو دہشتگردی سے بچا رہا ہے۔ پاکستان پر پہلگام واقعے میں ملوث ہونے کا الزام لگایا گیا۔ ہمارا مؤقف...
ڈی جی آئی ساؤتھ اسد رضا نے کہا ہے کہ 28 جولائی کو مرد اور عورت کی لاشیں ملی تھیں جس کے بعد موقع سے فرانزک شواہد اکٹھے کیے گئے۔جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ساؤتھ نے کہا کہ تحقیقات کے بعد معلوم ہوا کہ دونوں مقتولین گوجرانوالا کے رہائشی تھے۔ ڈی جی آئی ساؤتھ نے کہا کہ احتشام نامی شخص ساجد کا قریبی دوست تھا جو اب غائب ہے، ہمارا فوکس احتشام نامی شخص کو گرفتار کرنے پر ہے۔اسد رضا نے کہا کہ 17 جولائی کو ساجد اور احتشام کے خلاف گوجرانوالا میں مقدمہ درج ہوا، صوبائی سطح پر معاملہ پیچیدہ نہیں، گوجرانوالا پولیس کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ چائنہ پورٹ پر جوڑے کا...

غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کی روک تھام کیلئے جو ممکن قانون سازی ہوگی وہ کی جائے گی: بلوچستان حکومت
---فائل فوٹو بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے کہا ہے کہ غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کی روک تھام کے لیے جو ممکن قانون سازی ہوگی وہ کی جائے گی۔بلوچستان حکومت کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئٹہ میں دہرے قتل کا کیس تفتیش کے مراحل میں ہے، کسی کو بھی قتل کرنے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑی ہوگی۔بلوچستان حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ حالیہ واقعے پر وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے واضح مؤقف اختیار کیا اور بہت سی جماعتوں سے بات چیت کی ہے۔
اسلام آبادآئی این پی) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے پاکستان نے مودی کی ساکھ مٹی میں ملادی، بھارتی وزیراعظم اب بین الاقوامی مذاق بن چکے ہیں۔ایک انٹرویومیں خواجہ آصف کا کہنا تھا بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو آنے سے حکومت کیوں روکے گی، پاکستان آنے کے لیے وزٹ، اجازت اور شرائط پوری کرکے آسکتے ہیں، میں نے میڈیا پر ہی پڑھا ہے کہ والد نے منع کیا کہ وہ نہ آئیں۔ان کا کہنا تھا اگر بانی پی ٹی ائی کے بیٹے فیصلہ کر رہے ہیں تو بالکل پاکستان آئیں، ہمارا موقف صرف یہ ہے کہ پی ٹی آئی تشدد کی طرف رجوع نہ کرے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا احتجاج کرنا سیاسی جماعتوں کا حق ہوتا ہے،...
امریکی صدر ٹرمپ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان سے تجارتی ڈیل مکمل ہوگئی ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر صدر ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور امریکا تیل کے ذخائر کے معاملے پر مل کر کام کریں گے۔ ٹرمپ نے تانبے کی درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف لگا دیاامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تانبے کی درآمدات پر 50 فیصد ٹیرف لگا دیا۔ انہوں نے کہا کہ شراکت داری کی قیادت کرنیوالی کمپنی کا چناؤ کیا جارہا ہے۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ شاید ایک دن ایسا آئے جب پاکستان تیل بھارت کو بیچے گا۔ٹرمپ نے کہا کہ وہ وائٹ ہاؤس میں تجارتی معاہدے کرنے میں انتہائی مصروف ہیں، انہوں نے بہت سے ممالک سے بات کی ہے اور...
وزیراعلٰی نے کہا کہ بہت سی ایسی چیزیں ہیں، جس پر مودی حکومت کو جواب دینا ہوگا، اگر پہلگام سانحہ انٹلی جنس کی ناکامی ہے تو کوئی نہ کوئی تو اس کیلئے قصوروار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پونچھ میں بدھ کو دو دہشت گردوں کے مارے جانے پر جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ یہ تو چلتا رہے گا۔ انہوں نے میڈیا سے کہا کہ آپ ان سے سوال پوچھئے، جن لوگوں نے 2019ء میں کہا تھا کہ جموں و کشمیر سے 370 ہٹنے پر ساری دہشت گردی ختم ہوجائے گی، آج 370 کو ہٹائے ہوئے تقریباً 6 سال ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج بھی دہشتگرد مار گرائے جا رہے ہیں، تو کہیں نہ...
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بھارت نے دوست ہونے کے باوجود ہم سے کم کاروبار کیا، بھارت دنیا میں سب زیادہ ٹیرف وصول کرتا ہے مگر ہمیں کم دیتا تھا۔ امریکی صدر نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ فوجی ساز و سامان کے بڑے سودے روس سے کیے، بھارت چین کے ساتھ ساتھ روس توانائی کا سب سے بڑا خریدار ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا، ٹیرف عائد ہونے پر بھارتی میڈیا میں صف ماتم بچھ گئی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یکم اگست سے بھارت کو 25 فیصد ٹیرف دینا ہوگا، بھارت نے ٹیرف ادا نہ کیا تو بھاری جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ امریکی صدر...
اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت قوانین، مؤثر اور جدید اقدامات پر عمل پیرا ہے۔صدر آصف زرداری نے انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 30جولائی کو انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن منایا جاتا ہے. تاکہ کمزور افراد کے تحفظ اور اس سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ 2025 کا موضوع ’انسانی اسمگلنگ منظم جرم ہے. استحصال کا خاتمہ کریں‘ واضح کرتا ہے کہ یہ جرم منظم نیٹ ورکس کے ذریعے کیا جاتا ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ دنیا کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے جو لاکھوں...
ویب ڈیسک : وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ 5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ ہوگیا، علیمہ باجی نے بھی نام نہاد احتجاج کی ناکامی کی پیشگی اطلاع دے دی ہے۔ اپنے بیان میں صوبائی وزیر عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ پھپھو کی خواہش پوری نہ ہوسکی بھتیجے پاکستان نہیں آ رہے، سابق بھاوج نے اپنے بچوں کو پاکستان جانے سے روک دیا ہے، جب مہاتما کے اپنے بچے ہی احتجاج میں شامل نہیں ہوں گے تو انقلاب کیسے آنا تھا؟ مودی سرکار کاایک اور نام نہاد فالس فلیگ’’آپریشن مہادیو‘‘ بری طرح بے نقاب انہوں نے کہا کہ 5 اگست کا احتجاج آغاز سے قبل ہی فلاپ شو ہوگیا، علیمہ...
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو خبردار کر دیا ہے کہ اگر دونوں ممالک کے درمیان تجارتی معاہدہ طے نہیں پایا تو بھارت کو امریکی منڈی میں 25 فیصد ٹیرف کا سامنا کرنا ہوگا۔ وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ بھارت ایک دوست ملک ضرور ہے، لیکن اس نے عالمی سطح پر سب سے زیادہ درآمدی محصولات عائد کیے ہیں جو ناقابلِ قبول ہیں۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکا اور بھارت کے درمیان تاحال کوئی جامع تجارتی معاہدہ نہیں ہوا، اور اگر پیش رفت نہ ہوئی تو امریکی انتظامیہ بھارتی مصنوعات پر بھاری محصولات عائد کرنے میں دیر نہیں کرے گی۔ یاد رہے کہ اپریل میں بھی...
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن بحال کرانے کے متعدد دعووں کے باوجود ایک بار پھر اس بات کی تردید کی ہے کہ پاک بھارت جنگ رکوانے میں کسی تیسرے فریق کا ہاتھ نہیں تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ دنیا کے کسی بھی رہنما نے بھارت کو آپریشن سندور روکنے کو نہیں کہا۔ یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ نے 27ویں بار پاک بھارت جنگ رکوانے کا تذکرہ کردیا لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے نریندر مودی نے کہا انہوں نے انکشاف کیا کہ 9 مئی کی رات امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے انہیں 3 سے 4 بار کال کی اور جب رابطہ ہوا تو مودی نے وینس کو واضح طور پر کہا...
دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد حکومت کیجانب سے معمولات کی بحالی کے دعوؤں پر طنز کرتے ہوئے انجینئر رشید نے کہا کہ جی ہاں سب کچھ نارمل ہے لیکن ہمیں سوشل میڈیا پر کچھ لکھنے کی آزادی اور اجازت نہیں، اسی لئے 3000 لوگ جیلوں میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ کشمیر کی بارہمولہ نشست سے منتخب رکن پارلیمان اور عوامی اتحاد پارٹی (اے آئی پی) کے سربراہ عبد الرشید شیخ المعروف انجینئر رشید نے پارلیمنٹ میں اپنی جذباتی تقریر کے دوران 22 اپریل کو پہلگام میں پیش آئے دہشتگرد حملے کو پوری انسانیت کا قتل قرار دیتے ہوئی اس کی مذمت کی۔ انجینئر رشید نے کہا کہ اسلامی تعلیمات کے مطابق ایک بے گناہ انسان کا قتل پوری انسانیت...
وزیراعظم محمدشہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے ساتھ سی پیک 2 کے لئے رابطے میں ہیں، امریکا کے ساتھ تعلقات کو استوار کر رہے ہیں۔ لاہور ریلوے اسٹیشن پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں نے رکوائی ہے، پاکستان کی اس سے بڑی ڈپلومیٹک کامیابی اور کیا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت 4 روزہ جنگ انتہائی خطرناک تھی، تاہم پاکستان نے یہ جنگ جیتی، جس کی پوری دنیا معترف ہے، قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ تھیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ پاک فوج نے بہادری اور مہارت کے ساتھ بھارت کا مقابلہ کیا، ہماری فضائی افواج نے بھی شاندار انداز...
—فائل فوٹوز بانیٔ تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) نے اپنے بچوں کو پاکستان آنے سے روک دیا۔بانیٔ پی ٹی آئی نے ہدایت کر دی ہے کہ قاسم اور سلیمان پاکستان نہیں آئیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل بانیٔ پی ٹی آئی کی ہمشیرہ نے بتایا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی کے دونوں صاحبزادے قاسم اور سلیمان پاکستان آئیں گے۔ یہ بھی پڑھیے پی ٹی آئی نے عمران کے بیٹوں کی پاکستان آنیکی تصدیق کردی بانی پی ٹی آئی کے بیٹے ضرور پاکستان آئیں، خوش آمدید کہیں گے، عطا تارڑ بانی کے بیٹے پاکستان آئینگے‘ گرفتاری کی بات کم ظرفی‘ گنڈاپور اس حوالے سے عمران خان کی بہن علیمہ خان، پارٹی رہنما سلمان اکرم راجہ اور بیرسٹر علی ظفر نے سلیمان...
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے چین کے ساتھ سی پیک 2 کے لیے رابطے میں ہیں، امریکا کے ساتھ تعلقات کو استوار کر رہے ہیں۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پاک بھارت جنگ میں نے رکوائی ہے، پاکستان کی اس سے بڑی ڈپلومیٹک کامیابی اور کیا ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک بھارت 4 روزہ جنگ انتہائی خطرناک تھی، تاہم پاکستان نے یہ جنگ جیتی، جس کی پوری دنیا معترف ہے، قوم کی دعائیں ہمارے ساتھ تھیں۔پاک فوج نے بہادری اور مہارت کے ساتھ ہندوستان کا مقابلہ کیا، ہماری فضائی افواج نے بھی شاندار انداز میں اپنی جرات دکھائی۔ 9 مئی مقدمات میں انصاف کا خون ہو رہا ہے،...
وزیر اعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ہماری جنگ حق کی ہے یہ جنگ ہم ہی جیتیں گے، ان کی بار بار چیلنج کر رہا ہوں کہ سیاسی طریقوں سے یہ ہماری حکومت گرا سکتے ہیں، جمہوری طریقے سے ہماری حکومت گرانے کی ان کی اوقات ہے نہ حیثیت۔ اسلام آباد ڈسٹرکٹ کورٹس پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں ان کا کہنا تھا کہ اس ملک میں قانون حرکت میں نہیں ہے، جو حالات ہیں اس کی جنگ بانی پی ٹی آئی لڑ رہے ہیں، یہ جھوٹے اور من گھڑت کیسز بہت پہلے سے چل رہے تھے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ ہم ہمیشہ سے اپنے آپ کو قانون کے سامنے پیش کرتے ہیں، اس طرح کی پیشیوں سے...
اسلحہ شراب برآمدگی کیس: علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری منسوخ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد:وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں عدالت میں پیش ہو گئے، جس کے بعد عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ضمانتی کو دیا گیا شوکاز نوٹس بھی واپس لے لیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی، راجہ ظہور الحسن نے کہا کہ آج ہم اپنا 342 کا بیان ریکارڈ نہیں کروائیں گے، عدالت پہلے بریت کی درخواست پر دلائل...
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور اپنے خلاف اسلحہ اور شراب برآمدگی کیس میں عدالت میں پیش ہو گئے، جس کے بعد عدالت نے ان کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں علی امین گنڈاپور کے خلاف اسلحہ و شراب برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ضمانتی کو دیا گیا شوکاز نوٹس بھی واپس لے لیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے کیس پر سماعت کی، راجہ ظہور الحسن نے کہا کہ آج ہم اپنا 342 کا بیان ریکارڈ نہیں کروائیں گے، عدالت پہلے بریت کی درخواست پر دلائل سنے اس حوالے سے آڈر موجود ہے۔ جج مبشر حسن چشتی نے کہا کہ چلیں آپ اپنے دلائل شروع کریں میں سن...

’دعا ہے کہ میری شادی برقرار رہے مگر آپ کی حرکتیں ایسی نہیں‘، رجب بٹ کا اپنے سالے کو دھمکی آمیز پیغام
معروف پاکستانی یوٹیوبر رجب بٹ جن کے فیملی وی لاگز عوام میں کافی مقبول ہوتے ہیں وہ آج کل مختلف تنازعات میں گھرے ہوئے ہیں جہاں ایک طرف وہ مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں وہیں ان کے اپنی اہلیہ ایمان کے ساتھ کشیدہ تعلقات بھی سوشل میڈیا پر آگئے ہیں۔ ایمان کے بھائی عون نے کہا ہے کہ ایمان پر سوشل میڈیا پر آںے کے حوالے پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ اب اس حوالے سے رجب بٹ نے حالیہ ویڈیو میں عون کو دھمکی آمیز پیغام میں کہا ہے کہ یہ میرا اور میری بیوی کا مسئلہ ہے، جب تک وہ میری بیوی ہے آپ نے اس کو ٹک ٹاک پر نہیں لے کر آنا لیکن آپ کی حرکتیں ایسی...
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر—فائل فوٹو گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا ہے کہ آصف زرداری ایوان صدر میں نہ بیٹھے ہوتے تو یہ سسٹم 6 ماہ نہیں چل سکتا تھا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت سے جنگ جیتنے کے پیچھے چین کی سپورٹ تھی کیونکہ زرداری نے چین کے 13، 14 دورے کیے۔سردار سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف نے آصف زرداری کو مفاہمت کا بادشاہ قرار دیا ہے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آصف زرداری کے خلاف بات کرنے والے پہلے ضرور تحقیق کر لیں۔
مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ انہوں نے سابق وزیر خزانہ مفتاع اسماعیل پر ذاتی الزام نہیں لگایا بلکہ سینیٹ اجلاس میں بطور وزیرپارلیمانی امور متعلقہ وزارت کا جواب پڑھ کر سنایا۔ یہ بھی پڑھیں: مفتاع اسماعیل نے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کی، اویس لغاری نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چوہدری نے کہا کہ مفتاع اسماعیل پر کسی نے ذاتی طور پر اٹیک کرنے کوشش نہیں کی بلکہ مفتاع اسماعیل پرسنل ہوکر حملے کررہے ہیں۔ طارق فضل چوہدری نے کہا ’میں نے بطور وزیر پارلیمانی امور سینیٹ میں بے نظیر نشوونما پروگرام کے حوالے سے متعلقہ وزارت کا تحریری جواب پڑھ کر سنایا،...
بھارت کے ایوان زیریں (لوک سبھا) میں پیر کو آپریشن سندور پر بحث کے دوران اس وقت گرما گرمی ہوگئی جب اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے حکومت سے سوال کیا کہ آپریشن سندور کیوں روکا گیا؟۔ بھارتی لوک سبھا کے خصوصی اجلاس کے دوران وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے آپریشن سندور پراظہار خیال کرتے ہوئے کہا ”ہم نے اپنی فوج کو مکمل آزادی دی کہ وہ اہداف کا تعین کریں اور منہ توڑ جواب دے۔ انہوں نے کہا کہ ”10 مئی کی صبح، جب بھارتی فضائیہ نے کئی پاکستانی ایئربیسز کو تباہ کیا تو پاکستان نے شکست تسلیم کرتے ہوئے جنگ بندی کی درخواست کی۔“ انہوں نے دعویٰ کیا کہ “پاکستان کے ڈی جی ایم او نے فون...
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سابق وزیر خزانہ کا بھی کرپٹو پر وہی بیانیہ جو بھارت کا ہے، بغیر تحقیق کے کسی پر الزام لگانا دشمن کا ایجنڈا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کرپٹو کرنسی سے متعلق نظام وضع کیا گیا ہے، کرپٹو کونسل کے قیام کے ساتھ قوانین بھی وضع کیے گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، کرپٹو سے متعلق مفتاح اسماعیل کا بیانیہ زمینی حقائق کے برعکس ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ مفتاح اسماعیل کا بھی کرپٹو پر وہی بیانیہ جو بھارت کا ہے،...
امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ اگر میں نہیں ہوتا دنیا میں 6 جنگیں ہوتیں جن میں سب سے بڑی جنگ پاک بھارت کی ہوتی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا، تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے ساتھ بہت زیادہ تجارت کرتا ہے۔ پھر میں پڑھ رہا ہوں کہ دونوں ممالک ایک دوسرے کو مار رہے ہیں۔ امریکی صدر کے مطابق جس پر میں نے سوچا کہ ان دونوں ممالک کے درمیان جنگ بندی کرانا میرے لیے آسان ہوگا کیونکہ اس قبل، میں بھارت اور پاکستان تنازع کو بھی تجارتی دباؤ کے ذریعے سلجھا چکا ہوں۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ میں نے دونوں (تھائی لینڈ اور کمبوڈیا) کے...
سوشل میڈیا پر بھارت کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بہار الیکشن مہم کے دوران ایک سیاسی رہنما راجیش رنجن عرف پپو یادو نے دوران انٹرویو ہی صحافی کو پیسے پکڑائے جس پر صحافی نے کہا کہ یہ تو ان کا پیار ہے اور اس دوران کیمرہ بھی آن رہا۔ پیسے لینے کے بعد صحافی نے کہا کہ پپو یادو غریبوں کے مسیحا ہیں، ساتھ ہی انہوں نے کمیرہ مین پر غصہ کرتے ہوئے کہا کہ ان پر فوکس کرو۔ ویڈیو وائرل ہوئی تو صارفین اس پر مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔ خرم اقبال نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی صحافی کا کانفیڈنس لیول چیک کریں، بہار الیکشن مہم کے دوران ایک سیاسی رہنما نے...
وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے ہیپاٹائٹس کے عالمی دن کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ ہیپاٹائٹس سی کی روک تھام اور مکمل خاتمےکے لیے حکومت پاکستان کی جانب سے ایک جامع قومی پروگرام کا آغاز کیا جا چکا ہے۔ وزیراعظم نے بتایا کہ اس پروگرام کا ہدف ہے کہ 2030 تک 165 ملین سے زائد افراد کی اسکریننگ کی جائے، اور تمام مثبت کیسز کا مفت علاج فراہم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں تشخیص، علاج اور آگاہی مہمات جاری ہیں تاکہ ہر شہری کو بروقت طبی سہولیات میسر آئیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں ہیپاٹائٹس سی کی شرح تشویشناک حد تک بلند ہے،...
’جیو نیوز‘ گریب سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ مجھ پر بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے متعلق لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام کے لیے مجھ سے کچھ نہیں لیا گیا، 2019ء میں، میں جیل میں تھا جب بی آئی ایس پی کا پروگرام ہوا۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا تھا کہ جس سال میں وزیر تھا اس پروگرام کے لیے 5 ارب نہیں 20 ارب روپے رکھے گئے تھے، میرے بعد اسحاق ڈار اور محمد اورنگزیب نے مسلسل پیسے بڑھائے۔انہوں نے کہا کہ طارق فضل نے سینیٹ میں جو جواب دیا وہ جھوٹ پر مبنی تھا۔ طارق فضل چوہدری کو کہا ہے کہ وہ معافی مانگیں...
—فائل فوٹو قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ 5 اگست کو پُرامن احتجاج ہوگا جس کی تیاریاں مکمل ہیں۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ جیل میں برا سلوک کیا جارہا ہے۔عمر ایوب کا کہنا تھا کہ آصف علی زرداری کی شوگر ملز ہیں ان کی پانچوں انگلیاں گھی میں ہیں، چینی کی ذخیرہ اندوزی کی جا رہی ہے۔ پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب کیخلاف کارروائی کرنے سے روک دیاپشاور ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن کو کارروائی سے روکتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ انہوں نے کہا کہ پیٹرول، گیس اور دیگر اشیاء مہنگی ہوگئی...
کوالالمپور: تھائی لینڈ اور کمبوڈیا نے جاری سرحدی تنازع کے خاتمے کے لیے غیر مشروط جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ معاہدہ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں ہونے والے اعلیٰ سطحی مذاکرات میں طے پایا۔ مذاکرات میں تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیراعظم، کمبوڈیا کے وزیراعظم اور ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم شریک ہوئے، جب کہ امریکا اور چین کے سفیر بھی اس موقع پر موجود تھے۔ ملائیشین وزیراعظم انور ابراہیم نے میڈیا کو بتایا کہ دونوں فریقین نہ صرف جنگ بندی پر متفق ہوگئے ہیں بلکہ براہ راست رابطے بحال کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی صدر نے بھی دونوں ممالک کے سربراہان سے پرامن حل تلاش کرنے کی اپیل کی تھی۔ کمبوڈین...
مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ اسٹیڈیم میں بھارت اور انگلینڈ کے درمیان جاری ٹیسٹ میچ کے دوران ایک شخص کو، جو پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہنے ہوئے تھا، سیکیورٹی اہلکاروں نے میدان سے باہر نکال دیا۔ پاکستانی شائق کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اہلکاروں نے انہیں شرٹ ڈھانپنے کا کہا جس پر انہوں نے کہا کہ مجھے یہ لکھ کر بتائیں، میں اس کو کیوں ڈھانپوں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی والوں نے بولا شرٹ تبدیل کر لو یا گراؤنڈ سے چلے جاؤ۔ یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین اس پر تنقید کرتے نظر آئے، صحافی نیلم اسلم نے کہا کہ یہ بالکل ناقابلِ قبول اور قانون کے خلاف ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے...
وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں 5 اگست 2019ء کو بھارت کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے ان کے خلاف مزاحمت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں لوگوں نے 5 اگست 2019ء کو جب بھارت نے علاقے کی خصوصی حیثیت منسوخ کر دی، کشمیر کی حالیہ تاریخ کے سیاہ ترین دنوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے اسے کشمیریوں کے خلاف اعلان جنگ قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق سرینگر سمیت وادی کشمیر کے مختلف علاقوں میں پوسٹر چسپاں کئے گئے ہیں جن میں 5 اگست 2019ء کو بھارت کے یکطرفہ اور غیر...
ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بار پھر پاک بھارت جنگ بندی کا ذکر کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی جنگ پاکستان اور بھارت کے تنازع کی یاد دلاتی ہے’واشنگٹن میں گفتگو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کا ذکر کردیا، واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کی جنگ میں بہت سے لوگ مر رہے ہیں، نہوں نے کہا کہ یہ صورتحال انہیں پاکستان اور بھارت کے تنازع کی یاد دلاتی ہے جسے انہوں نے کامیابی سے روکا، ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے رہنماؤں سے ٹیلیفون پر بات کی ہے دونوں جنگ بندی اور امن چاہتے ہیں
بھارت کی بلوچستان،خیبرپختونخوا میں پراکسی وارجاری ہے،حنیف عباسی WhatsAppFacebookTwitter 0 27 July, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وفاقی وزیرریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے بھارت کی بلوچستان، خیبرپختونخوا میں پراکسی وار جاری ہے۔لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ ہم معاشرے کی اصلاح میں اہم کردارادا کررہے ہے، ریلوے کی بہتری کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کیخلاف پاکستان کوعظیم فتح ملی،ہمیں اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، آج بھارت اپنے زخم چاٹ رہا ہے، وزیراعظم اورفیلڈ مارشل کی بہترین حکمت عملی سے پاکستان کا وقارمزید بلند ہوا۔ وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ کامیاب سفارت کاری سے پاکستان کے دنیا سے تعلقات مزید مضبوط ہورہے...
صدر ٹرمپ کی فون کال کے بعد تھائی لینڈ کے قائم مقام وزیر اعظم پھم تھم وچایچائی نے کہا تھا کہ وہ اصولی طور پر جنگ بندی اور جلد بات چیت پر راضی ہو گئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا میں اتوار کو چوتھے روز بھی جھڑپیں جاری ہیں، حالاں کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مداخلت کے بعد دونوں فریقوں نے جنگ بندی پر بات چیت کے لیے آمادگی ظاہر کی تھی۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق دونوں ہمسایہ ممالک ہر سال لاکھوں غیر ملکی سیاحوں کی منزل ہوتے ہیں، اس وقت کئی سالوں کے خونریز ترین تنازع میں الجھے ہوئے ہیں، جس میں اب تک کم از کم 33 افراد کی ہلاکت...
راولپنڈی کے تھانہ پیر ودھائی کے علاقہ فوجی کالونی میں جرگہ کے حکم پر شادی شدہ خاتون کے قتل کیس میں نیا موڑ آگیا۔ مقتولہ کے دوسرے شوہر عثمان نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا، عثمان نامی لڑکے نے گزشتہ رات خود آکر پولیس کو گرفتاری دے دی۔ مقتولہ اور عثمان کے نکاح کی دستاویزات بھی سامنے آگئی، مقتولہ نے مظفرآباد میں 12 جولائی کو عثمان سے نکاح کرلیا تھا۔ مقتولہ کا خاوند چہلہ بانڈی مظفر آباد کا رہائشی ہے راولپنڈی میں ملازمت کرتا ہے، مقتولہ نے جوڈیشل مجسٹریٹ مظفرآباد کے روبرو اپنا بیان بھی جمع کرایا تھا۔ مقتولہ سدرہ عرب نے عدالت سے تحفظ بھی مانگا تھا، مقتولہ سدرہ عرب نے عدالت میں عثمان کے ساتھ مرضی سے نکاح...