2025-12-12@13:13:13 GMT
تلاش کی گنتی: 3842
«ا ئی ایس او کا شہید»:
(نئی خبر)
پاکستان سپر لیگ میں شامل کی جانے والی 2 نئی ٹیموں کے حوالے سے شہروں کے ناموں پر گردش کرتی خبروں کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے صورتحال واضح کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں 2 نئی ٹیمیں شامل کرنے کا فیصلہ، گلگت اور فیصل آباد مضبوط امیدوار پی سی بی کے مطابق نئی فرنچائزز کے لیے کسی شہر کا انتخاب ابھی طے نہیں ہوا اور یہ اختیار مکمل طور پر کامیاب بولی دہندگان کے پاس ہوگا۔ بورڈ کا کہنا ہے کہ اس نے صرف وہ 6 شہر تجویز کیے ہیں جن میں سے نئی ٹیمیں منتخب کی جا سکتی ہیں۔ مزید پڑھیے: ملتان سلطانر کا پی ایس ایل میں سفر اختتام پذیر، پی سی بی نے کنٹریکٹ...
میڈیا سے گفت گو میں سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر تمام راستے اپنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمارے پاس عدالتی احکامات موجود ہیں اس کے بعد کون ہے جو مجھے روک رہا ہے؟ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ عمران خان سے ملاقات کیلیے وزیراعظم کو اب کال نہیں کروں گا، اگر کسی کے پاس اختیار نہیں ہے تو اس سے بات کرنے کا کیا فائدہ۔ میڈیا سے گفت گو میں انہوں نے کہا کہ ہم آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر تمام راستے اپنانے کی کوشش کر رہے ہیں، ہمارے پاس عدالتی احکامات موجود ہیں اس کے بعد کون ہے جو مجھے...
اقوامِ متحدہ کا انتباہ: ٹی ٹی پی جنوبی و وسطی ایشیا کے لیے سنگین خطرہ، افغان حکام کی مبینہ پشت پناہی جاری
اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل (UNSC) کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈنمارک کی ڈپٹی مستقل نمائندہ ساندرا جینسن لینڈی نے خبردار کیا ہے کہ تحریکِ طالبان پاکستان (TTP) خطے کے امن و استحکام کے لیے ایک ’سنگین خطرہ‘ بن چکی ہے۔ ان کے مطابق تنظیم کے لگ بھگ 6 ہزار جنگجو افغان سرزمین سے کام کر رہے ہیں جبکہ انہیں افغانستان کی ڈی فیکٹو اتھارٹیز کی جانب سے لاجسٹک اور عملی معاونت بھی حاصل ہے۔ لینڈی نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے سرحد پار حملوں سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے جس سے خطے میں عدم استحکام میں اضافہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان مسلسل اس خدشے کا اظہار کر رہا ہے...
ڈنمارک نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کی وسطی اور جنوبی ایشیا میں موجودگی کو ’سنگین خطرہ‘ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ دہشت گرد گروہ افغانستان کے عبوری حکام سے لاجسٹک اور مالی معاونت حاصل کر رہا ہے۔ ڈنمارک نے یہ خدشات اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے آئی ایس آئی ایل (داعش) اور القاعدہ پر پابندی سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے نیو یارک میں بدھ کو ہونے والے اجلاس میں پیش کیے۔ افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کی موجودگی طویل عرصے سے اسلام آباد اور طالبان انتظامیہ کے درمیان تنازع کا محور رہی ہے، 2021 میں طالبان کے کابل میں اقتدار واپس آنے کے بعد پاکستان نے الزام...
وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے سب سے بڑے پمز ہسپتال میں 6 ارب روپے کی لاگت سے نیا ٹراما سنٹر جلد مکمل ہو جائے گا، لندن، نیویارک، شنگھائی ایک دن بھی مئیر کے بغیر نہیں چل سکتے، یہاں ایسا فعال اور موثر نظام ہی نہیں اس پر بات ہونی چائیے۔ پمز میں زیر تعمیر نئے ٹراما سنٹر کی عمارت کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو میں وزیر صحت نے بتایا کہ پمز ہسپتال پر مریضوں کا رش بہت زیادہ ہے اور راولپنڈی، اسلام آباد کے علاوہ خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر سے بھی بڑی تعداد میں مریض علاج کے لیے یہاں آتے ہیں۔ وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ جدید ہسپتال...
عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے اپنی طویل انتظار کی جانے والی گورننس اور کرپشن ڈائگناسٹک اسیسمنٹ (جی سی ڈی اے) میں پاکستان میں بدعنوانی کے مستقل چیلنجز کو اجاگر کیا ہے، جو ریاستی اداروں میں موجود نظام کی کمزوریوں سے پیدا ہوتے ہیں، شفافیت، انصاف اور دیانتداری میں بہتری کے لیے 15 نکاتی اصلاحاتی ایجنڈا فوراً شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ نجی اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق اس رپورٹ کی اشاعت اگلے ماہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ سے 1.2 ارب ڈالر کی قسط کی منظوری کے لیے شرط قرار دی گئی ہے، جس کے مطابق پاکستان آئندہ 3 سے 6 ماہ کے اندر گورننس اصلاحات کا پیکج نافذ کرے تو 5 سال میں معاشی...
آسٹریلیا نے پہلے ایشیز ٹیسٹ کے لیے پلئینگ الیون کا اعلان کردیا۔ پہلے ٹیسٹ میں کپتانی کرنے والے اسٹیو اسمتھ نے پلئینگ الیون کی تصدیق کردی ہے۔ آسٹریلیا کی طرف سے برینڈن ڈوگٹ اور جیک ویدرالڈ ٹیسٹ ڈبیو کریں گے، پلئینگ الیون میں عثمان خواجہ جیک ویدرالڈ، مارنوس لبوشین اور کپتان اسٹیو اسمتھ شامل ہیں۔ ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، ایلیکس کیری اور میچل اسٹارک بھی ٹیم کا حصہ ہیں، جبکہ نیتھن لیون، برینڈن ڈوگٹ اور اسکاٹ بولینڈ بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے درمیان ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل پرتھ میں کھیلا جائے گا۔
واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا سعودی عرب کے بزنس فورم میں ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے میں اپنے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے دونوں جوہری طاقتوں کو ٹیرف کی تلوار دکھا کر ایک ممکنہ ایٹمی جنگ کی دلدل سے کھینچ نکالا۔ فورم سے خطاب میں ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان اور بھارت لڑنے کو تیار تھے اور مجھے ایٹمی ہتھیاروں کی بو آ رہی تھی۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں نے انہیں خبردار کیا کہ جنگ روکو ورنہ 350 فیصد ٹیرف لگا دوں گا اور تم امریکا کے ساتھ تجارت کی خواب دیکھنا بھی بھول جاؤ گے۔ انہوں نے ہنستے ہوئے بتایا کہ مشیروں نے کہا آپ ایسا...
نیو دہلی: بھارت کی جانب سے بلند بانگ دعوئوں اور جارحانہ بیانیے کے برعکس پاکستان کی فضائی حدود کی بندش نے بھارتی ایوی ایشن سمیت سیاسی و عسکری قیادت کی کمزوریاں بے نقاب کر دی ہیں. آپریشن سندور میں تاریخی ناکامی اور مسلسل مالی نقصان کے بعد بھارتی حکومت شدید دباؤ اور بوکھلاہٹ کا شکار دکھائی دے رہی ہے۔ بھارتی میڈیا چینل ریپبلک نیوز نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کی جانب سے فضائی حدود بند کیے جانے کے بعد ایئر انڈیا کو 4 ہزار کروڑ روپے سے زائد کا بھاری مالی نقصان پہنچا۔ ائیر انڈیا نے اس نقصان کی تلافی کیلیے بھارتی حکومت سے معاوضے کی درخواست بھی کر دی ہے۔ ریپبلک نیوز کے مطابق پاکستان کی فضائی...
لاہور: اے پی این ایس کے وفد کا گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان کے ساتھ گروپ فوٹو۔ چھوٹی تصاویر میں جسارت کے سی اواو سید طاہر اکبر گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر خان اور اے پی این ایس کے صدرسینیٹرسرمد علی کو جسارت کا خصوصی مجلہ پیش کررہے ہیں ۔ اس موقع پر ممتاز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
اسلام آباد: انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ(آئی ایم ایف) نے اپنی 186 صفحات پر مشتمل سخت رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان میں حکومت کے ہر درجے پر بدعنوانی کے خطرات موجود ہیں، اور سب سے زیادہ نقصان دہ کرپشن وہ ہے جو طاقتور اور مراعات یافتہ حلقے اہم معاشی شعبوں پر اثرانداز ہوکرکرتے ہیں،جن میں ریاستی ملکیتی یاریاستی سرپرستی یافتہ ادارے بھی شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں بدعنوانی کی حقیقی مقدار ناپنے کاکوئی قابلِ اعتمادطریقہ موجودنہیں،تاہم قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے صرف 2 برس میں 5300 ارب روپے کی ریکوریز اس کے حجم کااہم اشارہ ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ یہ ریکوریز بدعنوانی کے مجموعی معاشی اثرات کا صرف ایک پہلو ہیں۔وزارتِ خزانہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر جامعات و تعلیمی بورڈ سندھ محمد اسماعیل راہو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کا نئے صوبوں کا مطالبہ سندھ کی وحدت پر حملہ ہے، جو کسی صورت قبول نہیں ہوگا۔صوبوں کو رکاوٹ قرار دینا حقائق کے منافی ہے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش ہے۔وفاقی وزیر مصطفی کمال کے بیان پر ردِعمل دیتے ہوئے اسماعیل راہو نے کہا کہ سندھ کی تقسیم کے بیانات غیر سنجیدہ،اشتعال انگیز اورصوبے کے عوام کی خواہشات کے خلاف ہیں۔ٹھارویں ترمیم وفاق کو مضبوط اور صوبوں کو بااختیار بنانے کا تاریخی فیصلہ ہے۔18ویںترمیم عوام کے بنیادی حقوق کا آئینی تحفظ ہے، اسے رول بیک کرنے کی باتیں عوام دشمنی کے سواکچھ نہیں۔انہوںنے کہا کہ مصطفی کمال کو...
سابقہ ضلعی صدر تنزیل عباس اور سابقہ ضلعی اطلاعات سیکرٹری منتظر احسن نے نئے ممبران کو اپنی ذمہ داری کے حوالے سے آگاہ کیا اور اخر میں ابوالفضل یونٹ نو منتخب صدر زین محمد نے نئی کابینہ کے ممبران سے حلف لیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان خیبر پختونخوا ریجن ضلع کرم ابوالفضل یونٹ کے زیر اہتمام مزار قائد شہید علامہ عارف حسین الحسینی پر حاضری دی گئی۔ سابقہ ضلعی صدر تنزیل عباس اور سابقہ ضلعی اطلاعات سیکرٹری منتظر احسن نے نئے ممبران کو اپنی ذمہ داری کے حوالے سے آگاہ کیا اور اخر میں ابوالفضل یونٹ نو منتخب صدر زین محمد نے نئی کابینہ کے ممبران سے حلف لیا۔
اسلام آباد(نیوزڈیسک)مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سینیٹر میر دوستین خان ڈومکی نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں بیڈ گورننس کے باعث سرفراز بگٹی کو ہٹانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے جبکہ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی سیکریٹری نے بھی تبدیلی کی تصدیق کر دی ۔تفصیلات کے مطابق دوستین ڈومکی نے سماء نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی نے نئے وزیراعلیٰ کے نام پر مشاورت شروع کر دی یے اور اِن ہاؤس تبدیلی ہو گی،نیا وزیراعلیٰ پیپلزپارٹی کا ہی ہو گا۔ پیپلز پارٹی کے پارلیمانی سیکریٹری لیاقت لہڑی نے وزیراعلیٰ بلوچستان کو تبدیل کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ کوشش ہے کہ کوئی نیا چہرہ سامنے لائیں، ایسا وزیراعلیٰ آئے جو بلو...
پاکستان نے افغان خفیہ اداروں سے منسلک ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ Al Mirsad کی جانب سے پھیلائی گئی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا کہ مبینہ طور پر داعش کی ذیلی تںطیم آئی ایس کے پی (اسلامک اسٹیٹ خراسان پروینس) کا ایک دہشتگرد پاکستان میں ہلاک ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:‘منافقت بے نقاب، اسلام کے نام نہاد ٹھیکے دار ہندوؤں سے معیشت کا سبق لینے لگے’، سوشل میڈیا پر طالبان حکومت پر شدید تنقید پاکستانی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ رپورٹ مکمل طور پر جھوٹی اور مبالغہ آمیز ہے اور اسے زلمے خلیل زاد نے غیر ذمہ دارانہ طور پر بڑھاوا دیا، جبکہ افغان GDI کے حامیوں نے بھی اس کی تائید کی۔ پاکستانی...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل انتظامیہ کی جانب سے مکمل طور پر رابطہ منقطع کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے فرنچائز کو اپنے اگلے اقدامات خود عوام کے سامنے لانے پڑ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانر کا پی ایس ایل میں سفر اختتام پذیر، پی سی بی نے کنٹریکٹ میں شامل نہیں کیا ملتان سلطانز کے مالک علی خان ترین نے ایکس پر شیئر کیے گئے ایک پیغام میں کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران پی ایس ایل مینجمنٹ کو متعدد ای میلز بھیجی گئیں جن میں ٹیم کی ویلیوایشن اور رینیوئل لیٹر...
متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے 54 ویں نیشنل ڈے کے موقع پر 2 روزہ عام تعطیل کراعلان کردیا گیا ہے۔ دبئی حکومت کے محکمہ ہیومن ریسورسز ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق دبئی حکومت کے تمام سرکاری محکموں، اداروں اور اتھارٹیز میں کام یکم اور 2 دسمبر 2025 کو معطل رہے گا، جبکہ سرکاری امور 3 دسمبر 2025 سے معمول کے مطابق بحال ہوں گے۔ یہ بھی پڑھیں: نئے سال کی آمد: یکم جنوری کو عام تعطیل کا اعلان سرکلر کے مطابق وہ ادارے اور محکمے جو شیڈولڈ شفٹس پر کام کرتے ہیں، عوام کو براہ راست خدمات فراہم کرتے ہیں یا اہم عوامی سہولیات چلاتے ہیں، اس فیصلے سے مستثنیٰ ہوں گے۔ ان اداروں کو...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا خصوصی دورہ کیا جہاں اساتذہ اور طلباء نے اُن کا بھرپور خیرمقدم کیا۔ یونیورسٹی میں منعقدہ نشست میں ملکی سلامتی، داخلی صورتحال، دفاعی اُمور اور پاک فوج کے پیشہ ورانہ کردار پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے طلباء کو سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا، مس انفارمیشن اور اس کے اصل حقائق سے آگاہ کیا اور مختلف سوالات کے مدلل جوابات دیے۔ وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے دورے کو سراہتے ہوئے کہا“بھارت کے حوالے سے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا تھا کہ ہمارے جواب کو...
نیویارک سٹی کے نو منتخب میئر ظہران ممدانی حالیہ دنوں میں امریکی سیاسی مباحثے کا مرکزی موضوع بنے ہوئے ہیں۔ ایسے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیٹے ایریک ٹرمپ نے ایک ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو کے دوران ظہران ممدانی سے متعلق کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔ ایریک ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ممدانی ’بھارتیوں سے نفرت کرتے ہیں۔‘ ایرک ٹرمپ نے ظہران ممدانی کو ’سوشلسٹ، کمیونسٹ‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اِن کی پالیسیوں سے نیویارک شہر کی مضبوطی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔ ایریک ٹرمپ کے مطابق ممدانی کی جیت اس بات کی علامت ہے کہ ’انتہائی بائیں بازو کی پالیسیاں بڑے امریکی شہروں کو کمزور کر رہی ہیں۔‘ انہوں...
بنگلہ دیش کے ضلع ڈھاکا کے شہر ساوار میں اینٹوں کے بھٹوں کے مالکان اور مزدوروں نے بدھ کے روز ایک بڑا احتجاج کیا اور ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے کو تقریباً ڈھائی گھنٹے تک بلاک کیے رکھا۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ حکومت بھٹوں کے خلاف کارروائیاں بند کرے اور ان کی سرگرمیوں کو دوبارہ شروع کرنے کی اجازت دے۔ یہ بھی پڑھیں: انسانی اسمگلروں کے جھانسے میں آنے والے 170 افراد کی لیبیا سے بنگلہ دیش واپسی احتجاج صبح تقریباً 9:30 بجے امین بازار کے بھانگا برج کے علاقے میں شروع ہوا، جہاں سینکڑوں مزدور اور بھٹہ مالکان سڑک پر بیٹھ گئے، جس کے باعث ٹریفک دونوں جانب رک گیا۔ یہ بلاکیج تقریباً 2 کلومیٹر طویل ٹریفک جام کا...
راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا ہے کہ ہندو مت کو صرف مذہبی معنوں تک محدود نہ سمجھا جائے، یہ ایک جامع اور ہمہ گیر تصور ہے۔ ان کے مطابق اگر مسلمان اور مسیحی اس ملک کی عبادت کرتے ہیں، بھارتی تہذیب و ثقافت کی پیروی کرتے ہیں، تو اپنی روایات اور رسوم چھوڑے بغیر بھی وہ ہندو کہلائے جا سکتے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بھارت: ’آئی لو محمدﷺ‘ کہنے پر مقدمات، مسلمانوں کے خلاف نیا کریک ڈاؤن آسام کے دورے کے موقع پر موہن بھاگوت آر ایس ایس کی صد سالہ تقریبات کے سلسلے میں دانشوروں، اسکالروں، ایڈیٹرز، قلمکاروں اور کاروباری شخصیات سے خطاب کررہے تھے۔ #RSS chief doesn't understand the difference...
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا جہاں انہوں نے طلبا اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ اس موقع پر طلبا و اساتذہ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی آمد کا بھرپور خیرمقدم کیا۔ نشست کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے ملکی دفاع، پاک فوج کے پیشہ وارانہ کردار، اور داخلی صورتحال پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبا کو سوشل میڈیا پر جاری پروپیگنڈا اور اصل حقائق سے بھی آگاہ کیا۔ مزید پڑھیں: سہیل وڑائچ کے کالم پر ڈی جی آئی ایس پی آر کی وضاحت میں کیا پیغام موجود ہے؟ وائس چانسلر قائداعظم یونیورسٹی نے ڈی جی آئی ایس پی آر کی...
ایشیائی ترقیاتی بینک نے صوبہ بلوچستان میں پانی کی شدید قلت کی نشاندہی کر دی۔ پانی کی شدید قلت کے باعث بلوچستان میں صرف 7 فیصد زمین زیرکاشت رہ گئی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق مسئلے کے حل کیلئے صوبے میں پانی اور موسم کا ڈیجیٹل نظام قائم کر دیا گیا ہے، اس کا مقصد درست معلومات فراہم کرنا ہے، آٹومیٹک موسمیاتی اسٹیشنز سے بارش، درجہ حرارت، ہوا کی رفتار کا درست ڈیٹا حاصل ہو رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق کسان اب موسمی ڈیٹا کی مدد سے اپنی آبپاشی کا شیڈول بہتر طریقے سے بنا سکتے ہیں، ڈیجیٹل نظام کی بدولت پانی کے ضیاع میں کمی اور زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن ہو گیا، صوبہ اب سیلاب اور خشک...
کراچی: پاکستانی ٹی وی انڈسٹری کی معروف اداکارہ سحر خان نے پوڈکاسٹ میں مہمانوں کو بلاکر انکی تذلیل اور شرمندہ کرنے کو گھٹیا ٹرینڈ قرار دے دیا۔ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں سحر خان نے حالیہ دنوں میں بڑھتے ہوئے ایسے پوڈکاسٹس اور شوز پر سخت تنقید کی ہے جو مواد کے نام پر لوگوں خصوصاً خواتین، کو شرمندہ کرتے ہیں۔ سحر خان نے لکھا کہ آج کل بہت سے پوڈکاسٹس واقعی پریشان کن ہو چکے ہیں جہاں مہمانوں کو صرف اس لیے بلایا جاتا ہے تاکہ انہیں شرمندہ کیا جائے یا ایسے سوالات پوچھے جائیں جو انہیں بے بس کر دیں۔ مزید پڑھیں: ’گالیاں پڑتی ہیں‘، تنقید کے باوجود ٹک ٹاکر وردہ ملک کی 15 منٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)جمہوریہ بلغاریہ کی سفیر ارینا گانچیوا نے کہا ہے کہ بلغاریہ اور پاکستان رواں سال اپنے سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ منا رہے ہیں یہ دونوں ملکوں کے لیے آگے بڑھنے اور بالخصوص معیشت اور تجارت کے شعبوں میں تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کا بہترین وقت ہے۔دونوں ملکوں کے درمیان پہلے ہی حکومت سے حکومت کی سطح پر باضابطہ دوطرفہ میکنزم موجود ہے جو مشترکہ بین الحکومتی کمیشن برائے اقتصادی تعاون کی صورت میں قائم ہے۔یہ کمیشن 2015 میں قائم ہوا جس کا پہلا اجلاس صوفیہ میں اور دوسرا اجلاس 2019 میں اسلام آباد میں ہوا جبکہ تیسرا اجلاس آئندہ سال بلغاریہ میں منعقد ہونے کی توقع ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">طبی ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ کان کی صفائی کے لیے روئی یا ایئربڈز کا استعمال خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔طبی ماہرین نے عام طور پر کان کے میل صاف کرنے کے لیے استعمال کی جانے والی روئی اور ایئربڈز کے استعمال سے شدید خطرات کے بارے میں عوام کو خبردار کیا ہے، ڈاکٹروں کے مطابق کان کے درد یا انفیکشن کے 70 فیصد کیسز اسی غلط عادت کی وجہ سے سامنے آتے ہیں۔ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اگرچہ لوگ کان کا میل صاف کرنے کے لیے روئی یا ایئربڈز کو ایک عام اور بے ضرر طریقہ سمجھتے ہیں، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے، کان میں روئی یا ایئربڈز داخل کرنے سے میل مزید اندر...
اسلام آباد میں ایم ٹیگ کی سہولت کا آغاز، کن کن مقامات سے حاصل کئے جا سکتے ہیں ، تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 18 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی جانب سے شہریوں کی آسانی کیلئے 7مقامات پر ایم ٹیگ کی سہولت صبح سے رات بجے تک فراہم کر دی گئی، کچنار پارک، لیک ویو پارک، ایف نائن پارک، اسلام آباد کلب، ترلئی، 26 نمبر اور ایکسائز دفتر میں شہری با آسانی ایم ٹیگ لگوا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں ایم ٹیگ کی سہولت کا آغاز کر دیا گیا ۔یم ٹیگ کی سہولت صبح سے رات بجے تک فراہم کر دی گئی، کچنار پارک، لیک ویو پارک، ایف...
اعلی پولیس افسر کے مطابق سندھ حکومت کی مشاورت سے کچھ جرمانوں کی رقم میں کمی آئندہ ہفتے متوقع ہے، ای چالان کیٹیگریز کے سلسلے میں قطعی طور پر کوئی اعلانیہ رعایت نہیں دی جا رہی بلکہ مخصوص مدت کیلئے کچھ خلاف ورزیوں پر ای چالان کم اور انتہائی خطرناک خلاف ورزیوں پر چالاننگ میں اضافہ یا تیزی کی جا سکتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ہونے والے ای چالان کے جرمانے پر ملک کے دیگر علاقوں کی نسبت کراچی میں غیرمعمولی طور پر گفتگو ہو رہی ہے۔ عوامی مطالبے کے پیش نظر پولیس حکام کی جانب سے اس سلسلے میں سوچ بچار کیا جا رہا ہے اور جلد فیصلہ متوقع ہے۔ ایک اعلی...
فاران یامین : ڈی آئی جی آپریشنز کے احکامات کی روشنی میں لاہور سٹی ڈویژن کی سکیورٹی سخت،تمام اہم مقامات پر سرکل افسران کی نگرانی میں ناکہ بندی کی جارہی ہے۔ ایس پی سٹی نے لاری اڈہ،شاہدرہ،شاہدرہ ٹاؤن،اسلام پورہ،سمیت اہم ناکوں کو چیک کیا،ایس پی سٹی نے لاہور شہر میں داخل ہونے والی مسافر بسوں میں سفر کرنے والے افراد کی چیکنگ کا مکمل جائزہ لیا،بس اسٹینڈ ،گڈز ٹرانسپورٹ اور ہوٹلز ہائے کی چیکنگ کو یقینی بنایا جا رہا ہے ، لاہور شہر میں آنیوالے مسافروں کو سخت چیکنگ کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی جا رہی ہے،سٹی ڈویژن کے اہم مقامات پر سرچ آپریشن کیے جا رہے ہیں،ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق کرایہ داروں کا اندراج...
این اے 104سے صاحبزادہ حامد رضا حقیقی نمائندے ہیں، الیکشن کمیشن کا جاری شیڈول منسوخ کیا جائے، سنی اتحاد کونسل
سنی اتحاد کونسل کے قائم مقام چیئرمین صاحبزادہ حسن رضا اور کور کمیٹی کے اراکین نے مشترکہ اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہائیکورٹ میں صاحبزادہ حامد رضا کا مقدمہ فوری سماعت کیلئے مقرر کرکے انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں، انصاف کی جیت ہوئی تو الیکشن معطل اور صاحبزادہ حامد رضا کی سیٹ بحال ہو جائے گی، عدالتوں سے انصاف ملنے کی پوری امید ہے۔ اسلام ٹائمز۔ صاحبزادہ حامد رضا کو دہشت گردی کی عدالت سے سزا سنائے جانا افسوسناک ہے، صاحبزادہ حامد رضا نے انصاف کی امید کیساتھ عدالتوں کے سامنے سرنڈر کیا، انہیں ریلیف دیا جائے۔ عدالتوں پر اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔ این اے 104 کا الیکشن جلد بازی میں کروایا جا رہا ہے۔ عدالت عالیہ...
ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے قائم مقام صدر محمود احمد ساغر نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اگنیس کالمارڈ کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ کشمیریوں کی منظم پروفائلنگ اور سیاسی قیدیوں کی سنگین صورتحال فوری عالمی مداخلت کا تقاضا کرتی ہے اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر ڈیموکریٹک فریڈم پارٹی نے ایمنسٹی انٹرنیشنل پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بڑھتے ہوئے ظلم و جبر کو روکنے کے لئے فوری مداخلت کرے۔ ذرائع کے مطابق ڈی ایف پی کے قائم مقام صدر محمود احمد ساغر نے ایمنسٹی انٹرنیشنل کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر اگنیس کالمارڈ کو لکھے گئے ایک خط میں کہا کہ کشمیریوں کی منظم پروفائلنگ اور سیاسی قیدیوں کی سنگین...
سندھ کی تقسیم کا معاملہ پاکستان کی سیاست میں ایک حساس موضوع رہا ہے جو اب ایک بار پھر سر اٹھا رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سندھ کوئی کیک نہیں جو بانٹ دیا جائے، پیپلز پارٹی کا مصطفیٰ کمال کے بیان پر ردعمل وفاقی وزیر مصطفیٰ کمال نے پیپلز پارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگرآپ ایم کیو ایم کی بات نہیں سنتے ہیں تو سندھ میں صوبہ بنے گا کیونکہ آپ حالات ایسے بنارہے ہیں اور لوگوں کو محرومیوں کا سامنا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا سندھ کے شہری اور دیہی علاقوں کے مسائل اور ثقافت میں بڑا فرق ہے۔ ان کے مطابق، شہری علاقوں کے مسائل پر صوبائی حکومت کی جانب سے مناسب توجہ نہیں...
ای چالان کے بعد ٹریفک حادثات کم ہوئے اور اب 2 واقعات ہورہے ہیں، جرمانوں سے شہر کا نقشہ دو سال میں تبدیل ہوسکتا ہے ہیوی گاڑیوں میں ٹریکر لگانا اب قانونا لازمی ہوگیا ہے اور خلاف ورزی پر ایک لاکھ روپے جرمانہ ہے،پیر محمد شاہ کا تقریب سے خطاب کراچی ٹریفک کے ڈپٹی انسپکٹرجنرل آف پولیس (ڈی آئی جی) پیر محمد شاہ نے عندیہ دیا ہے کہ چالان سے بچنے کیلیے نمبر پلیٹ چھپانے والے شہریوں کیخلاف ایف آئی آر درج ہوگی جبکہ انہوں نے چالان کی قیمت میں کمی کو زیادتی بھی قرار دے دیا۔کراچی چیمبر آف کامرس میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا کہ کراچی ٹریفک مینجمنٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے ریلویز میں یاترا ٹرین کراچی تا ننکانہ صاحب میں مسافروں سے 10 لاکھ روپے زاید کرایہ وصولی کا انکشاف ہوا ہے۔ کنوینئر رمیش لال کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی ذیلی کمیٹی برائے ریلویز کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا۔کمیٹی نے یاترا ٹرین کے مسافروں سے اضافی رقم لینے پر تشویش کا اظہار کیا، کنوینئر کمیٹی نے ریلوے حکام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یاترا ٹرین کے کرایوں میں ساڑھے 10 لاکھ روپے سے زاید فرق کیوں آیا ہے؟ کمیٹی کے رکن صادق میمن نے کہا کہ ریلوے نے کلومیٹر غلط لکھ کر کرایہ کیسے بڑھا دیا؟ بتایا جائے کلو میٹرز غلط کیسے لکھے گئے اور...
ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 سیزن 4 ، سابقہ تین ایڈیشنز کے ریکارڈز اور نمایاں کھلاڑیوں کی کارکردگی سامنے آگئی
دبئی :ڈی پی ورلڈ انٹرنیشنل لیگ ٹی 20 کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 2 دسمبر کو یومِ اتحاد (یو اے ای نیشنل ڈے) کے موقع پر رنگا رنگ تقریب کے ساتھ ہوگا، جبکہ فائنل 4 جنوری 2026 کو کھیلا جائے گا۔ چھ ٹیموں پر مشتمل اس 34 میچوں کے ٹورنامنٹ میں دنیا بھر کے معروف ٹی 20 کرکٹرز ایک بار پھر ایکشن میں نظر آئیں گے۔گزشتہ تین ایڈیشنز میں انگلش بیٹر ایلکس ہیلز 35 اننگز میں 1,156 رنز کے ساتھ سب سے آگے رہے ہیں۔ وہ اب سیزن 4 میں ابوظہبی نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کریں گے۔جیمز ونس (گلف جائنٹس) 1,055 رنز کے ساتھ دوسرے جبکہ نکولس پورن (ایم آئی ایمریٹس) 1,010 رنز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔یو...
اسمارٹ فون سے سیٹلائٹ تک اور کار سے طیارے تک، ہر ایجاد کا دل و دماغ ننھی سی مائیکروچپ میں پنہاں ہے جو عالمی ٹیکنالوجی افق اور معیشت کا ایک اہم پہلو بھی ہے۔ اس سال ہم نے چین سے امریکا تک دنیا کی بڑی طاقتوں کو برقی چپس اور نایاب معدنیات کے معاملات میں نبرد آزما دیکھا ۔ پھرتاریخ میں پہلی مرتبہ این ویڈیا کمپنی کے اثاثے ہم نے چار ٹریلیئن ڈالرز تک پہنچتے ہوئے دیکھے جو حقیقت میں ایک بھی مائیکروچپ نہیں بناتی بلکہ صرف تحقیق اور ڈیزائننگ کا کام کرتی ہے، پھر اسی ڈیزائن پر دنیا کی چند مشہور فاؤنڈریز لاکھوں کروڑوں مائیکروچپ بنا کر دیتی ہیں۔ ایک فاؤنڈری کے لیے وافر مقدار میں نایاب معدن،...
رائزنگ اسٹارز ٹی20 ایشیا کپ کے چھٹے میچ میں پاکستان شاہینز نے بھارت اے کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ بنالی۔ اس شاندار فتح میں 20 سالہ معاذ صداقت بیٹنگ اور بولنگ میں شاندار کارکردگی دکھا کر ٹیم کا ہیرو بن کر ابھرے۔ معاذ صداقت کا تعلق پشاور سے ہے اور وہ 15 مئی 2005 کو پیدا ہوئے۔ وہ بائیں ہاتھ کے بیٹسمین اور بائیں بازو کے اسپن بولر ہیں، اور بطور بیٹنگ آل راؤنڈر پاکستان کرکٹ میں ابھرتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں میں سے ہیں۔ مزید پڑھیں:رائزنگ اسٹارز ایشیا کپ، پاکستان نے بھارت کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا معاذ نے چھوٹے عمری سے ہی پلاسٹک بال کے ساتھ گلیوں میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کاای کامرس کاشعبہ آئندہ پانچ برس میں ہزاروں روزگارکے مواقع پیداکرنے کی صلاحیت رکھتاہے، تاہم ماہرین نے خبردارکیاہے کہ اگر حکومت نے فوری طور پر انسانی وسائل کی ترقی، اسکلڈورک فورس کی کمی اور تربیتی نظام کی بکھری ساخت کو درست نہ کیا تو یہ صلاحیت عملی شکل اختیار نہیں کرسکے گی۔تیز رفتار ڈیجیٹل اپنایاجانے اور متوقع ای کامرس پالیسی 2.0 کے باوجود، ماہرین نے کہاکہ پاکستان اپنے ہدف حاصل نہیں کر پائے گا،جب تک انسانی سرمائے،جدید اسکلز اور جدید لاجسٹکس و پیمنٹ انفراسٹرکچر میں فوری سرمایہ کاری نہیں کی جاتی۔ماہرین نے نشاندہی کی کہ پاکستان کا ای کامرس اور اس سے منسلک شعبے اگلے چندبرسوں میں ہزاروں نئی ملازمتیں پیداکرسکتے ہیں،تاہم اس کیلیے حکومت...
وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ بہت ضروری ہے کہ گاڑیوں پر شناختی نمبرز اور ایم ٹیگ لگے ہوں، اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے بچوں اور پیاروں کی حفاظت اور دہشتگردی کے خاتمے کے لیے اقدام کریں۔ یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں ڈیجیٹل پارکنگ اور ایم ٹیگ سسٹم نافذ کرنے کا فیصلہ نجی ٹی وی سے گفتگو کے دوران گاڑیوں پر ای ٹیگ اور ایم ٹیگ اور اسلام آباد کے شہریوں کا ڈیٹا جمع کرنے کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ دنیا میں کئی ممالک نے دہشتگردی کو شکست دی ہے۔ کور مسئلہ یہ ہے کہ نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں آتی ہیں، اس میں خودکش بمبار...
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کا شیڈول مسئلہ بننے لگا، فرنچائزز اور پی سی بی میں ڈیڈلاک برقرار ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا گیارہواں ایڈیشن آئندہ سال اپریل اور مئی میں ہوگا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2 نئی ٹیموں کی فروخت کا عمل شروع کر دیا ہے البتہ میچز کی تعداد پر تاحال اتفاق نہیں ہو سکا۔ ابتدائی طور پر 44 سے 60 میچز کی تجویز سامنے آئی ہے، فرنچائزز چاہتی ہیں کہ آمدنی میں اضافے کیلیے زیادہ میچزرکھے جائیں۔ فرنچائزز کا خیال ہے کہ ابتدائی راؤنڈ میں ہر ٹیم کو کم از کم 14 میچز کھیلنے کا موقع دیا جائے، البتہ بورڈ حکام کا کہنا ہے کہ ونڈو میں...
کانفرنس میں فرانس، اٹلی، یونان، لبنان، عراق، آئرلینڈ، سلوواکیہ، برطانیہ، فن لینڈ، روس اور خطے کے دیگر ممالک کے سفارتی وفود، پروفیسرز و تجزیہ کار چار پینلز میں بین الاقوامی قانون کے فریم ورک میں جارحیت اور دفاع کے پہلوؤں پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے سیاسی و بین الاقوامی مطالعاتی مرکز میں ایک بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز ہوا، جس کا عنوان "بین الاقوامی قانون پر حملہ، جارحیت اور دفاع" ہے۔ مذکورہ کانفرنس میں اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ "سید عباس عراقچی" شریک ہیں۔ اس ایک روزہ کانفرنس میں 350 ملکی و غیر ملکی مہمان شامل ہیں۔ کانفرنس میں فرانس، اٹلی، یونان، لبنان، عراق، آئرلینڈ، سلوواکیہ، برطانیہ، فن لینڈ، روس...
کراچی: پاکستان کاای کامرس کاشعبہ آئندہ پانچ برس میں ہزاروں روزگارکے مواقع پیداکرنے کی صلاحیت رکھتاہے، تاہم ماہرین نے خبردارکیاہے کہ اگر حکومت نے فوری طور پر انسانی وسائل کی ترقی، اسکلڈورک فورس کی کمی اور تربیتی نظام کی بکھری ساخت کو درست نہ کیا تو یہ صلاحیت عملی شکل اختیار نہیں کرسکے گی۔ تیز رفتار ڈیجیٹل اپنایاجانے اور متوقع ای کامرس پالیسی 2.0 کے باوجود، ماہرین کاکہنا ہے کہ پاکستان اپنے ہدف حاصل نہیں کر پائے گا،جب تک انسانی سرمائے،جدید اسکلز اور جدید لاجسٹکس و پیمنٹ انفراسٹرکچر میں فوری سرمایہ کاری نہیں کی جاتی۔ ماہرین نے نشاندہی کی کہ پاکستان کا ای کامرس اور اس سے منسلک شعبے اگلے چندبرسوں میں ہزاروں نئی ملازمتیں پیداکرسکتے ہیں،تاہم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی… روشنیوں کا شہر، محنت کشوں کا مسکن، اور پاکستان کی معاشی شہ رگ، مگر افسوس! سیاسی مفادات کی بندر بانٹ نے اس شہر کو اندھیروں، خوف اور محرومیوں کے گڑھ میں بدل دیا ہے۔ اس شہر کی سب سے بڑی بدقسمتی یہ نہیں کہ اسے وفاق نے نظر انداز کیا، بلکہ یہ ہے کہ اس کے اپنے نمائندے بار بار اسے بیچ کر، اپنی جیبیں بھرتے رہے۔ ایم کیو ایم؛ وہ جماعت جو کبھی مہاجروں کی شناخت اور امید کی علامت سمجھی جاتی تھی آج سیاسی موقع پرستی، وزارتوں کی بھوک اور خود غرضی کی علامت بن چکی ہے۔ایم کیو ایم نے اپنے قیام سے لے کر آج تک ’’مہاجر حقوق‘‘ کے نام پر جو سیاست کی،...
پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے پی ایس ایل کے تازہ ترین کنٹریکٹ راؤنڈ میں ملتان سلطانز کو شامل نہیں کیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پی سی بی نے کراچی کنگز، پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز سمیت باقی 5 فرنچائزز کو کنٹریکٹس جاری کردیے ہیں، تاہم ملتان سلطانز کو نیا معاہدہ نہیں دیا گیا کیونکہ وہ پی سی بی کی کمپلائنس ضروریات پوری کرنے میں ناکام رہے۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل میں 2نئی ٹیموں کی شمولیت، پی سی بی نے درخواستیں طلب کرلیں دیگر تمام فرنچائزز کو 25 فیصد اضافے کے ساتھ کنٹریکٹ آفر دی گئی اور انہیں دستخط کے لیے 10 دن کی مہلت دی گئی۔ ملتان سلطانز کو پی ایس ایل...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک تیل بردار ٹینکر کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔اسرائیلی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایران کی پاسداران انقلاب نے متحدہ عرب امارات کے ساحل کے قریب ایک آئل ٹینکر کو قبضے میں لے لیا ہے، پاسداران انقلاب نے اس قبضے کی تصدیق تو کر دی ہے، تاہم اس کے پیچھے موجود ٹھوس وجہ ابھی سامنے نہیں آئی۔رپورٹس کے مطابق گرفتار کیا جانے والا آئل ٹینکر سنگاپور کی جانب روانہ تھا اور اس میں پیٹروکیمیکل سامان موجود تھا۔ ایران کی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ جہاز غیر مجاز کارگو لے کر سفر کر رہا تھا، لیکن انہوں نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انگلینڈ کے خلاف ایشیز سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے قبل آسٹریلوی ٹیم کو فاسٹ بولر جوش ہیزل ووڈ کے ہیم اسٹرنگ اسٹرین انجری کی وجہ سے پہلے میچ سے باہر ہونے کا سامنا ہے۔اس کے ساتھ ہی ٹیم کے لیے مشکلات بڑھ گئی ہیں کیونکہ پہلے ہی پیٹ کمنز کمر کی تکلیف اور شین ایبٹ ہیم اسٹرنگ اسٹرین کے باعث دستیاب نہیں ہیں۔کرکٹ آسٹریلیا نے ہیزل ووڈ کی جگہ مائیکل نیسر کو پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ میں شامل کرنے کا اعلان کیا ہے تاکہ بولنگ لائن میں توازن قائم رہے۔ ٹیم کی یہ تبدیلی اہم ہے کیونکہ پہلے ٹیسٹ میں مضبوط فاسٹ بولنگ کی ضرورت ہوگی۔ایشیز سیریز کا پہلا ٹیسٹ 21 نومبر کو پرتھ میں شروع ہوگا،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-08-2 حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) حیدرآباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کے حوالے سے نائب صدر کے عہدے کے امیدوار ایڈووکیٹ جی ایم لغاری نے اپنی انتخابی مہم کے دوران حیدرآباد لیگل کمیونٹی کی فلاح و بہبود اور ترقی کے حوالے سے خصوصی گفتگو کی۔ ایڈووکیٹ جی ایم لغاری نے کہا کہ حیدرآباد کے وکلاء نہ صرف عدالتی نظام کا اہم حصہ ہیں بلکہ انصاف کی فراہمی میں بھی مرکزی کردار ادا کرتے ہیں اس لیے ان کی فلاح و بہبود، عزت اور سہولیات کا تحفظ ان کی اولین ترجیح ہوگی۔ انہوں نے واضح کیا کہ انتخابات میں کامیابی کے بعد وہ قانونی برادری کے لیے عملی بنیادوں پر بہت سی نئی سہولیات متعارف کرائیں گے۔ انہوں نے...
فرید آباد پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں ملی مشتبہ ماروتی بریزا کار کی جانچ جموں و کشمیر پولیس کررہی ہے، مشتبہ کار ملنے کے بعد اینٹی بم دستہ کو بلا کر گاڑی کی تلاشی لی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں لال قلعہ کے قریب کار دھماکہ کے ملزم ڈاکٹر عمر محمد کے پلوامہ واقع گھر کو بھارت کی سیکورٹی ایجنسیوں نے آج "آئی ای ڈی" سے اڑا دیا۔ دہشت گردی کے خلاف کی جا رہی سخت کارروائی کے تحت سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر کر پورے عمل کو منصوبہ بند طریقے سے انجام دیا۔ دھماکہ کی جانچ میں اب تک کئی بڑے انکشافات ہو چکے ہیں۔ دھماکہ سے جڑی مزید ایک کار جمعرات کو فرید آباد کی...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ یعنی پی ایس ایل فرنچائزز اور دیگر تجارتی اثاثوں کے لیے آزادانہ تخمینہ کاری کے عمل کو مکمل کر لیا ہے۔ اس عمل کے اختتام پر، تمام مستند پی ایس ایل فرنچائزز کو تجدیدی پیشکش کے خطوط نئی فرنچائز فیس معلومات کے ساتھ باضابطہ طور پر ارسال کر دیے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل انتظامیہ نے نئی ٹیموں کی نیلامی کی تصدیق کر دی خط میں تمام فرنچائزز سے مقررہ مدت کے اندر اپنا فیصلہ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔ Pakistan Super League Franchise Teams Valuation Reports Submitted Read more ➡️ https://t.co/cAtnc9Z2PB#HBLPSL — PakistanSuperLeague (@thePSLt20) November 14, 2025 پی سی بی نے شفافیت کو یقینی بنانے اور تخمینہ...
دستاویزی فلم تیار کرنے کا مقصد طاقت کا اظہار اور حقائق پہنچانے کے لئے اسرائیلی رائے عامہ کے ساتھ تعامل ہے، جو حقائق طویل عرصے سے عبرانی بولنے والے سامعین سے پوشیدہ ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مقبوضہ فلسطین میں غاصب اسرائیل رجیم کے ایک میڈیا آؤٹ لیٹ نے ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم کی طرف سے بنائی گئی عبرانی دستاویزی فلم کو "اسرائیل کے خلاف پروپیگنڈا جنگ" قرار دیا ہے۔ تسنیم نیوز ایجنسی نے عبرانی زبان میں اپنی پہلی دستاویزی فلم "بازان پر میزائل" نشر کی ہے، جس میں 12 روزہ جنگ کے دوران اسرائیل کے خلاف ایران کے میزائل حملوں کا احوال پیش کیا گیا ہے۔ اسرائیل کی فوج اور نیشنل نیوز ویب سائٹ نے دستاویزی فلم پر ردعمل ظاہر کیا...
اسلام آباد ؍ لاہور (نوائے وقت رپورٹ) مشیر وزیراعظم برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ استعفیٰ دینے والے ججز قابل احترام ہیں۔ ہمارا مؤقف تھا کہ مستعفی ججز کا سیاسی اور ذاتی ایجنڈا تھا۔ وہ اپنے سیاسی اور ذاتی مفاد کیلئے کوششیں کرتے رہے۔ مستعفی ججز کے خط کے مندرجات سیاسی تقریر ہیں۔ مستعفی ججز ایک چیز بھی نہیں بتا سکے کہ کس طرح 27 ویں ترمیم آئین پر حملہ ہے۔ جوڈیشل کمشن میں حکومت اور اپوزیشن کے 2,2 ارکان، عدلیہ کے 5 سینئر ترین ججز ہیں۔ جوڈیشل کمشن میں بار اور سول سوسائٹی کا ایک ایک نمائندہ بھی شامل ہے۔ سپریم کورٹ میں ہوتا رہا ہے کہ 7 ایک طرف اور 8 دوسری طرف ہیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)کے الیکٹرک کے سی ای او کی تبدیلی کے حوالے سے جمعرات کوہونے والاکے ای بورڈ اف ڈائریکٹرز کا اجلاس انتہائی اہمیت اختیار کرگیا۔ذرائع کے مطابق نئے سی ای او کے لئے تین افراد کو شاٹ لسٹ کر لیا گیا اورتینوں امیدوارکا تعلق کراچی سے ہے جو انرجی سیکٹر میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں ۔ذرائع بورڈ آف ڈائریکٹرز کے مطابق ایشیا پاک نے سی ای او کے لئے اپنا امیدوار سامنے نہ لانے کا فیصلہ کیا ہے۔توقع ہے کہ ایشیا پاک کے اس فیصلے کے بعد حکومت پاکستان کی جانب سے امیدوار لایا جائے گا ۔حکومتی امیدوار کو ایشیا پاک کی غیر مشروط حمایت حاصل ہوگئی۔ذرائع ایشیا پاک کے مطابق حکومت کے الیکٹرک اور کراچی کی بہتری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر)چین کا بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ ترقی پذیر ممالک کے لیے اقتصادی ترقی اور معاشی خوشحالی کے نئے مواقع فراہم کرتا ہے۔ اس منصوبے کے ذریعے ممالک اپنے بنیادی انفراسٹرکچر کو مضبوط بنا سکتے ہیں، جدید سڑکیں، ریلویز، بندرگاہیں اور اقتصادی زون قائم کر کے عالمی تجارت سے براہِ راست فائدہ حاصل کرنے کے ساتھ مقامی صنعتوں کو فعال اور روزگار کے مواقع بڑھاسکتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار معروف ماہر اقتصادیات ڈاکٹر شاہدہ وزارت نے کیا۔ وہ گزشتہ روز ہمدرد کارپوریٹ مرکزی دفتر میں اسپیکر جنرل (ر) معین الدین حیدر کے زیر صدارت منعقدہ ہمدرد شوریٰ کراچی کے اجلاس بعنوان’’عالمی امن، فلسطین کی جنگ بندی، پاکستان کی خارجہ پالیسی اور اْمت مسلمہ کا کردار‘‘ سے خطاب کررہی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
اسلام ٹائمز: ہم نے امریکی صدر کے اس دعوے کو فوری طور پر اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل میں ایک دستاویز کے طور پر درج کرایا ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان کے مطابق اس اعتراف کو کسی بھی عدالت میں ایک جارحانہ عمل میں امریکہ کی شرکت کے طور پر استعمال کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا ہے کہ ہم صیہونی حکومت اور امریکہ کی فوجی جارحیت کو دستاویزی شکل دینے کے معاملے پر سنجیدگی سے پیروی کر رہے ہیں اور بین الاقوامی سطح پر امریکہ کیخلاف شکایت اور مقدمہ دائر کرنے کے تمام دستیاب امکانات کا بھی جائزہ لے رہے ہیں، یہ ایک ایسا مسئلہ ہے، جس پر صدر پزشکیان کے قانونی دفتر اور عدلیہ کے تعاون سے سنجیدگی سے...
کنونشن سے علامہ ساجد رضا اسدی، علی مصدق سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا، عامر عمران نئے ضلعی آرگنائزر آئی ایس او لیہ برائے سال 2025-26ء منتخب ہوئے، ریجنل صدر علی مصدق نے نومنتخب ضلعی آرگنائزر عامر عمران سے عہدے کا حلف لیا۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو آئی ایس او ضلع لیہ کا شہید مقاومت کنونشن، عامر عمران نئے ضلعی آرگنائزر منتخب آئی ایس او ضلع لیہ کا شہید مقاومت کنونشن، عامر عمران نئے ضلعی آرگنائزر منتخب آئی ایس او ضلع لیہ کا شہید مقاومت کنونشن، عامر عمران نئے ضلعی آرگنائزر منتخب آئی ایس او ضلع لیہ کا شہید مقاومت کنونشن، عامر عمران نئے ضلعی آرگنائزر منتخب آئی ایس او ضلع لیہ...
کنونشن سے علامہ ساجد رضا اسدی، علی مصدق سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا، عامر عمران نئے ضلعی آرگنائزر آئی ایس او لیہ برائے سال 2025-26 منتخب ہوئے، ریجنل صدر علی مصدق نے نومنتخب ضلعی آرگنائزر عامر عمران سے عہدے کا حلف لیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع لیہ کا سالانہ شہید مقاومت کنونشن ریجنل صدر جنوبی پنجاب علی مصدق کی زیرصدارت منعقد ہوا، کنونشن سے علامہ ساجد رضا اسدی، علی مصدق سمیت دیگر مقررین نے خطاب کیا۔ آخر میں ضلعی آرگنائزر آئی ایس او لیہ کا اعلان کیا گیا، عامر عمران نئے ضلعی آرگنائزر آئی ایس او لیہ برائے سال 2025-26 منتخب ہوئے، ریجنل صدر علی مصدق نے نومنتخب ضلعی آرگنائزر عامر عمران سے عہدے کا حلف...
’صحافیوں کو ذمہ داری کا احساس ہونا چاہیے‘، دھرمیندر کے انتقال کی خبر دینے والی اینکر تنقید کی زد میں
بالی ووڈ کے سینیئر اداکار دھرمیندر کے انتقال کے حوالے سے جعلی خبر نشر کرنے پر بھارتی ٹی وی اینکر انجنا اوم کشیپ شدید تنقید کی زد میں آگئیں۔ 11 نومبر کو اینکر کے چینل ’آج تک‘ پر یہ خبر چلائی گئی تھی کہ بالی ووڈ کے لیجنڈ دھرمیندر انتقال کر گئے ہیں، تاہم بعد میں اداکار کے اہل خانہ نے اس کو غلط قرار دیا۔ اس خبر کی وجہ سے انجنا اوم کشیپ سوشل میڈیا پر ٹرولنگ اور سخت تبصروں کا سامنا کررہی ہیں۔ معروف بھارتی اداکار دھرمیندر کے مطابق جب پاکستان بنا وہ آٹھویں جماعت میں تھے، اپنے مسلمان استاد رکن الدین کے گلے لگ کے روئے جب وہ جارہے تھے۔ pic.twitter.com/ZnJ1FdjYJB — Shabbir Dar (@ShabbirDar5) November 12,...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغانستان دہشتگردی کی سرپرستی کررہا ہے اور اس کے پیچھے بھارت بھی ہے۔ ہم ایسے عناصر کا زمین کے آخری کونے تک پیچھا کریں گے۔ اسلام آباد میں صحافیوں سے بات چیت میں خواجہ آصف نے بتایا کہ چند روز قبل ہوئے حملے میں افغان شہری ملوث تھے اور حالیہ اسلام آباد دھماکے میں بھی افغان شہری ملوث ہونے کے شواہد سامنے آئے ہیں۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد دھماکا: دارالحکومت کو دہشتگردوں سے محفوظ بنانے کے لیے ’سیکیور نیبر ہڈ‘ سروے کرانے کا اعلان ان کا کہنا تھا کہ ہم نے بارہا افغانستان کو آگاہ کیا مگر کابل ذمہ داری قبول نہیں کرتا، یہ واقعہ پوری دنیا کے سامنے ثبوت ہے کہ افغانستان...
ایران میں پانی کا بحران سنگین، تہران کے خالی ہونے کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 November, 2025 سب نیوز تہران (آئی پی ایس) ایران کو پانی کے بدترین بحران کا سامنا ہے، اور حکام نے خبردار کیا ہے کہ اگر ملک میں خشک سالی جاری رہی تو ایک کروڑ آبادی کا شہر تہران جلد ہی ناقابل رہائش ہوجائے گا، صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ اگر دسمبر تک بارش نہیں ہوئی تو حکومت کو تہران میں پانی کی تقسیم شروع کرنی پڑے گی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر نے 6 نومبر کو خبردار کیا کہ ’اگر ہم تقسیم بھی کریں اور پھر بھی بارش نہ ہو، تو ہمارے پاس بالکل پانی نہیں ہوگا، شہریوں کو تہران چھوڑنا...
اسلام ٹائمز: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارتِ تعلیم کے ثقافتی اور اجتماعی امور کے مسئول وحید شالچی نے اس حوالے سے فارس نیوز سے گفتگو میں کہا ہے کہ دنیا بھر میں ’’سادگی میں زیبائی‘‘ اور ’’مختلف طرزِ زیبائی‘‘ جیسے رجحانات موجود ہیں۔ ان کے مطابق دنیا بھر کی دانشمند خواتین ثقافتی تفاوت کے باوجود ایک علمی و جامعاتی نوع کے پردے اور حجاب پر کاربند رہتی ہیں، کیونکہ ہر اجتماعی ماحول اپنے خاص تقاضے رکھتا ہے۔ خصوصی رپورٹ: اسلامی جمہوریہ ایران میں جامعات نے 16 تعلیمی یونٹوں کی بنیاد پر ایسی فضا فراہم کی ہے جہاں خواتین کی فکر، علم اور اخلاق کا اظہار ممکن ہو سکے، تاکہ عورت کی قدر و منزلت سطحی و ظاہری خوبصورتی کے معیار...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سان فرانسسکو: گوگل نے انٹرنیٹ صارفین کو خبردار کیا ہے کہ حالیہ دنوں میں سیکورٹی ٹولز اور وی پی این کے نام پر سامنے آنے والی متعدد ایپس دراصل خطرناک سائبر دھوکے بازی کا حصہ ہیں۔ٹیکنالوجی کمپنی کے مطابق کئی ایپس ایسی ہیں جو خود کو محفوظ وی پی این یا سیکورٹی ایپ کے طور پر ظاہر کرتی ہیں، مگر دراصل وہ صارفین کے حساس ڈیٹا تک رسائی حاصل کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔ گوگل کی جانب سے جاری تازہ ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ ان جعلی ایپس میں ریموٹ ایکسس ٹروجنز اور بینکنگ ٹروجنز جیسے خطرناک وائرس شامل ہوتے ہیں جو صارف کے موبائل فون یا کمپیوٹر کو مکمل طور پر متاثر کرسکتے ہیں۔گوگل نے...
اسلام ٹائمز: ان کی بات جب نکلتی ہے، تو وہ صرف سننے والے کے کان تک نہیں جاتی، وہ قلبِ انسانی میں داخل ہوتی ہے۔ یہی وہ روحانی تصرف ہے جس نے مقاومت کو ایک عالمی تحریک میں بدل دیا، اور جس نے مظلوموں کی فریاد کو دنیا کے انصاف پسندوں کی زبان بنا دیا۔ غزہ کی فریاد، لندن کے احتجاج میں گونجتی ہے، قم کی دعا، نیویارک کے دل میں اثر ڈالتی ہے۔ یہی ولایت کا فیضان ہے، جو فاصلوں کو مٹا کر روحوں کو جوڑ دیتا ہے۔ خصوصی رپورٹ: دنیا کے شور و شر، میڈیا کے فریب اور سیاست کے زہر میں ڈوبے اس دور میں، ایک خاموش مگر گہرا روحانی مکالمہ برپا ہوا، ایک ایسا مکالمہ جس نے...
تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق علی رضا رشیدیان سعودی وزیرِ حج و عمرہ کی دعوت پر اس وقت مملکتِ عرب میں موجود ہیں۔ انہوں نے صالح بن ابراہیم الرشید سے ملاقات میں حج انتظامیہ کی کوششوں کو سراہا اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی طرف سے زائرین کی اوسط عمر اور گرم موسم کو مدِنظر رکھتے ہوئے منیٰ سے مقامِ رمیِ جمرات تک راستہ مختصر کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔ یہ تجویز سعودی حکام کی جانب سے خیرمقدم اور عملی جائزے کے وعدے کے ساتھ قبول کر لی گئی۔ تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق علی رضا رشیدیان سعودی وزیرِ حج و عمرہ کی دعوت پر اس وقت مملکتِ سعودی عرب میں موجود ہیں۔ انہوں نے صالح بن ابراہیم الرشید سے ملاقات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیز سیریز کے آغاز سے صرف چند دن قبل آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بڑا دھچکا لگا ہے، کیونکہ دو اہم فاسٹ بولرز، جوش ہیزل ووڈ اور شین ایبٹ، انجری کا شکار ہو گئے ہیں۔ آسٹریلوی میڈیا کے مطابق دونوں بولرز کو فٹنس مسائل کا سامنا ہے، جس کے باعث ان کی سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق، ایشیز سیریز شروع ہونے میں محض 9 دن باقی ہیں، تاہم ٹیم مینجمنٹ فاسٹ بولرز کی ممکنہ عدم دستیابی کے باعث متبادل آپشنز پر غور کر رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق، اگر ہیزل ووڈ اور ایبٹ فٹ نہ ہو سکے تو فاسٹ بولر برینڈن ڈوجیٹ کو اسکواڈ میں شامل کیا جا سکتا ہے، جو حالیہ فرسٹ کلاس میچز...
خیبر پختونخوا کے ضلع ہری پور کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 18 میں ضمنی انتخابات 23 نومبر کو ہورہے ہیں، جن میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ کاغذات نامزدگی کا عمل مکمل ہونے کے بعد الیکشن مہم بھی زور و شور سے جاری ہے، اور وفاقی حکومت بمقابلہ صوبائی حکومت کا تاثر مل رہا ہے۔ اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کی نااہلی کے بعد پی ٹی آئی کا امیدوار کون ہے؟ قومی اسمبلی میں سابق اپوزیشن لیڈر عمر ایوب احتجاج اور جلاؤ گھیراؤ کیسز میں سزا کے بعد نااہل ہوگئے، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے ان کی نشست کو خالی قرار دے کر ضمنی انتخاب...
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کا شکار 10 بڑے ملکوں میں شامل، گلوبل ایمیشن میں حصہ ایک فیصد سے بھی کم، مل کر کام کرنا ہو گا: مریم نواز کا کوپ کانفرنس میں خطاب
لاہور (نیوز رپورٹر+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ موسموں کی تبدیلی کے اثرات کا مقابلہ اب ہر فیصلے کا مرکز اور محور بن چکا ہے۔ سموگ کے خاتمے کے لئے بجٹ 94 ارب سے بڑھا کر 123 ارب روپے کر دیا۔ برازیل کے شہر بیلیم میں کوپ30 میں پاکستانی پویلین کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ پنجاب میں جنگلات اب خاموش نہیں، جھیلیں اب ساکت نہیں، پنجاب کے جنگلات میں دھڑکن لوٹ آئے گی۔ پنجاب ماحول دوست ایندھن کی طرف بڑھ رہا ہے۔ کوڑے کے ہر ڈھیر کو ایندھن میں بدلنے کی طرف جارہے ہیں۔ پنجاب کلین ایئر اینڈ ای موبیلٹی ویژن کو پورے...
افغانستان کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، اسلام آباد اور وانا حملوں کا ایسا جواب دیں گے کہ دنیا دیکھے گی، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ہم اس وقت افغانستان کے ساتھ حالت جنگ میں ہیں، اسلام آباد اور وانا حملوں کا ایسا جواب دیں گے کہ دنیا دیکھے گی۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں حملہ کرکے افغان طالبان نے ہمیں ایک پیغام دیا ہے، اور یہ دباؤ بڑھانے کی ایک کوشش ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک افغان مذاکرات کے پہلے دور میں خود موجود تھا، مجھے یہ بات سمجھ آئی ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین سے پاکستان کے خلاف دہشتگردی کو نہیں روکنا چاہتا، اور اسی لیے بات چیت کامیاب نہیں ہو سکی۔ وزیر دفاع نے کہاکہ ہماری سیکیورٹی فورسز دہشتگری کے خاتمے کے لیے اپنی جانیں قربان کررہی...
ذرائع کے مطابق حکومت اور پولیس کے اندر یہ احساس بڑھ رہا ہے کہ صرف جرمانے لگانے سے ٹریفک کے کلچر میں تبدیلی نہیں لائی جا سکتی، اس کے لیے شہری اداروں اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈپارٹمنٹ کو شامل کر کے مشترکہ کوشش کی ضرورت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ حال ہی میں متعارف کرائے گئے ای ٹکٹنگ نظام خصوصاً بھاری جرمانوں اور ناکافی سڑکوں کے انفرااسٹرکچر پر عوامی ردعمل کے بعد حکومت سندھ نے مختلف خلاف ورزیوں پر چالان کی رقم کم کرنے پر غوروخوض کرنا شروع کردیا ہے۔ شہریوں اور سیاسی جماعتوں نے پیپلز پارٹی کی قیادت، سندھ حکومت اور پولیس پر شدید تنقید کی ہے کہ بھاری جرمانے محض پیسہ کمانے کا ذریعہ بنائے گئے ہیں۔ کم از کم...
حملہ اور دہشت گردوں نے کیڈٹ کالج وانا کی بیرونی دیوار پار کرنے کی کوشش کی چوکس سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشتگردوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، آئی ایس پی آر جنوبی وزیرستان میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کا کیڈٹ کالج پر حملہ ناکام بنا دیاگیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ اور دہشت گردوں نے کیڈٹ کالج وانا کی بیرونی دیوار پار کرنے کی کوشش کی۔چوکس سیکورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی کے نتیجے میں دہشت گردوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی بروقت اور بہادری سے کارروائی میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے جبکہ 3 دہشت گرد...
بھارتی میڈیا نے گزشتہ دنوں دعویٰ کیا کہ روس کے سینٹ پیٹرزبرگ میں پاکستانی آئی ایس آئی کا جاسوسی نیٹ ورک پکڑا گیا اور ایک روسی شہری کو Mi-8 ہیلی کاپٹر اور S-400 ایئر ڈیفنس دستاویزات اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ صرف بھارتی میڈیا ہی اس خبر پر پروپیگنڈا کر رہا ہے۔ یہ جھوٹی کہانی صرف بھارتی میڈیا سائٹس جیسے Economic Times, Firstpost اور Republic World میں دیکھی گئی ہے۔ کوئی روسی یا بین الاقوامی میڈیا اس کی تصدیق نہیں کر رہا۔ مزید پڑھیں: ٹی ایل پی سے متعلق فیک نیوز پھیلانے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائی کا آغاز روس کی بڑی نیوز ایجنسیوں جیسے TASS، RIA Novosti، Interfax، RT اور Kommersant میں اس گرفتاری کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ ایشیا و بحرالکاہل کے خطے میں حیاتیاتی تنوع اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے درکار مالی خلا پر کرنے کے لیے ہر سال ایک کھرب ڈالر سے زاید سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی، ماحولیاتی وموسمیاتی نظاموں کے تحفظ سے روزگار، پیداواری صلاحیت اور مالی استحکام میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ایشیا پیسیفک کلائمٹ رپورٹ 2025 میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی و موسمیاتی نظاموں میں سرمایہ کاری ضروری ہے کیونکہ ایشیا و بحرالکاہل کے خطے کی مجموعی پیداوار کا تقریبا 75 فیصد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر )آل پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے وفد کی کراچی چیمبر آف کامرس میں رہنماؤں سے ملاقات ، صدر سمیت پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کی گئی، وفد میں آل پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر رانا وحید ، اسمال ٹریڈرز کمیٹی کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے چیئرمین عبدالمجید میمن ،کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر ریحان حنیف ،عارف لاکھانی ،رانا اکرم اور دیگر موجود تھے،تقریب میں آل پاکستان فرنیچر ایسوسی ایشن سندھ چیپٹر کے رہنما حسیب اخلاق ، مدثر ملک ،چودھری افضل ،عاصم خان ،خرم سلمان اور شہزاد منیب بھی موجود تھے ،اس موقع پر رانا وحید نے کہا کہ اس وقت ہمارے لیے سب سے بڑا کاروباری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">منیلا (انٹرنیشنل ڈیسک) ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ ایشیا و بحرالکاہل کے خطے میں حیاتیاتی تنوع اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے درکار مالی خلا پر کرنے کے لیے ہر سال ایک کھرب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی۔ ماحولیاتی وموسمیاتی نظاموں کے تحفظ سے روزگار، پیداواری صلاحیت اور مالی استحکام میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے۔ اس بات کا انکشاف ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ایشیا پیسیفک کلائمٹ رپورٹ 2025 ء میں کیا گیا ہے۔رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی و موسمیاتی نظاموں میں سرمایہ کاری ضروری ہے کیونکہ ایشیا و بحرالکاہل کے خطے کی مجموعی پیداوار کا تقریبا 75 فیصد حصہ ان شعبوں سے آتا ہے جو براہِ راست یا بالواسطہ طور...
خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کا کیڈیٹ کالج پر حملہ ناکام بناتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی حمایت یافتہ گروہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے کیڈٹ کالج وانا پر حملہ کیا۔ حملہ آوروں نے کالج کے حفاظتی حصار کو توڑنے کی کوشش کی، تاہم فورسز کی بروقت اور مؤثر کارروائی نے ان کے شر انگیز منصوبے ناکام بنا دیے۔ بیان کے مطابق شدت پسندی میں ملوث دہشتگردوں نے دھماکا خیز گاڑی کے ذریعے مرکزی گیٹ پر دھاوا بولنے کی کوشش کی، جس کے نتیجے میں گیٹ منہدم ہوا اور قریبی انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا۔ آئی ایس پی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارت میں زہریلا کھانسی کا شربت پینے سے درجنوں بچوں کی ہلاکت نے ایک بار پھر ترقی پذیر ممالک میں ادویات کے معیار اور حفاظتی اقدامات پر سنگین سوالات اٹھا دیے ہیں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کی ریاستوں مدھیہ پردیش اور راجستھان میں زہریلا کھانسی کا شربت پینے سے کم از کم 24 بچے جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد ایک بار پھر ترقی پذیر ممالک میں دواؤں کے معیار اور حفاظتی اقدامات پر سنجیدہ سوالات اٹھ کھڑے ہوئے ہیں۔ یہ واقعہ نیا نہیں، 2022 میں گیمبیا، ازبکستان، انڈونیشیا اور کیمرون میں بھی آلودہ شربت پینے سے 300 سے زائد بچوں کی ہلاکت ہو چکی ہے۔رپورٹس کے مطابق متاثرہ بچوں میں بخار، قے، پیشاب...
کنونشن میں خصوصی طور پر آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی، ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین جھنگ، رکن ذیلی نظارت آئی ایس او جھنگ، پرنسپل جامعہ شمس العلوم الجعفریہ قائم بھروانہ مولانا سید روح اللہ کاظمی نے شرکت کی اور خطاب بھی کیا۔ اسلام ٹائمز۔ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان ضلع جھنگ کے شہید مقاومت کنونشن کا انعقاد کیا گیا، کنونشن میں تحصیل صدور، یونٹ صدور، علمائے کرام، سابقین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن میں خصوصی طور پر آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر سید امین شیرازی نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں ضلعی صدر مجلس وحدت مسلمین جھنگ، رکن ذیلی نظارت آئی ایس او جھنگ، پرنسپل جامعہ شمس العلوم الجعفریہ قائم بھروانہ مولانا سید...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ ایشیا و بحرالکاہل کے خطے میں حیاتیاتی تنوع اور موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لیے درکار مالی خلا پر کرنے کے لیے ہر سال ایک کھرب ڈالر سے زائد سرمایہ کاری کی ضرورت ہوگی، ماحولیاتی وموسمیاتی نظاموں کے تحفظ سے روزگار، پیداواری صلاحیت اور مالی استحکام میں خاطر خواہ اضافہ ممکن ہے۔ سرکاری خبر رساں ادارے ’اے پی پی‘ کی رپورٹ کے مطابق اس بات کا انکشاف ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے ایشیا پیسیفک کلائمٹ رپورٹ 2025 میں کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ماحولیاتی و موسمیاتی نظاموں میں سرمایہ کاری ضروری ہے کیونکہ ایشیا و بحرالکاہل کے خطے کی مجموعی پیداوار کا تقریبا 75 فیصد حصہ ان شعبوں...
اسلام ٹائمز: ایران نے یہ بیج مشرقِ وسطیٰ میں بویا، سوڈان نے افریقہ میں اسے مضبوط کیا اور نیویارک کے عوام نے مغرب میں اسے آواز دی۔ دنیا اب طاقت کی نہیں، اصول کی سیاست کی طرف بڑھ رہی ہے۔ یہ ایک ایسا عہد ہے، جہاں قومیں اپنی تقدیر خود لکھنا چاہتی ہیں اور عالمی طاقتوں کے پرانے کھیل کے لیے جگہ تیزی سے کم ہوتی جا رہی ہے۔ وقت فیصلہ کرے گا کہ امریکہ اپنی پالیسیوں میں تبدیلی لاتا ہے یا ایک نئے تصادم کی راہ ہموار ہوتی ہے، لیکن ایک بات طے ہے کہ دنیا اب پرانی نہیں رہی۔ دنیا اب ڈکٹیٹرشپ سے نکل کر اپنے فیصلے اپنے ایوانوں میں کرنا چاہتی ہے، ایسے فیصلے جو انسانی اصولوں...
جے ایس او کنونشن سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے ایس یو سی سربراہ نے کہا کہ موجودہ دور کے تقاضوں کے مطابق کام کرنے کی ضرورت ہے تاکہ جے ایس او ایک امتیازی اور معتبر طلبہ تنظیم کے طور پر سامنے آئے، جو نوجوانوں کی اصلاح و فلاح کے لیے سرگرم ہو۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سربراہ علامہ سید ساجد علی نقوی نے جے ایس او پاکستان کے کنونشن سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے مجلسِ نظارت، مرکزی کابینہ اور تمام شرکاء کو خراجِ تحسین پیش کیا اور تنظیمی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ جے ایس او ایک با مقصد طلبہ تنظیم ہے جس کے دستور میں واضح اہداف و مقاصد موجود ہیں،...
ونڈ اسکرین تنازع پی آئی اے کی نجکاری کے پرائس کم کروانے کیلئے سازش بھی ہوسکتی ہے: ترجمان قومی ایئرلائن
---فائل فوٹو قومی ایئرلائن کے ترجمان عبداللّٰہ حفیظ خان نے کہا ہے کہ قومی ایئرلائن کی نجکاری حتمی مراحل میں ہے، ونڈ اسکرین سے متعلق معاملہ قومی ایئرلائن کی نجکاری کے پرائس کم کروانے کے لیے سازش بھی ہو سکتی ہے۔جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران عبداللّٰہ حفیظ خان نے کہا کہ جہاز کی وِنڈ اسکرین میں ایک اسکریچ نوٹ کیا گیا تھا، وِنڈ اسکرین کا اسکریچ ایسا نہیں تھا کہ جس کی وجہ سے فلائٹ پرواز کے قابل نہ ہو، جہاز کو غیرملکی انجینئرز نے کلیئر کیا اور جہاز نے پرواز بھری۔انہوں نے مذید کہا کہ بیرون ملک کی ایجنسی نے معاملات دیکھ کر ہمیں پروازوں کی اجازت دی، جن کے پاس انجینئرنگ کی ڈگری...
لاہور میں ’’جشن اقبال‘‘ سے خطاب میں صوبائی وزیر خزانہ نے کہا کہ اقبالؒ نے مسلمانوں کو جمود سے نکال کر عمل، یقین اور خودداری کی راہ دکھائی۔ وہ مسلمانوں کو جغرافیائی حدود سے آزاد پوری دنیا پر حکمرانی کرتے دیکھنا چاہتے تھے۔ ان کا فلسفہ خودی ان کی اسی خواہش کا ترجمان ہے۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ اطلاعات و ثقافت پنجاب کے زیراہتمام الحمراء آرٹس کونسل لاہور میں شاعرِ مشرق، مفکرِ پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کے یومِ پیدائش کے موقع پر پروقار تقریب ’’جشنِ اقبالؒ‘‘ کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر خزانہ پنجاب میاں مجتبیٰ شجاع الرحمٰن اور اسلامی جمہوریہ ایران کے قونصل جنرل مہران موحد فر نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک اور...
بھارتی اداکارہ سیلینا جیٹلی نے اپنے بھائی میجر (ریٹائرڈ) وکرانت جیٹلی کے لیے جذباتی پوسٹ شیئر کی ہے، جو 2024 سے متحدہ عرب امارات میں حراست میں ہیں۔ پوسٹ میں سیلینا نے لکھا کہ وہ ہر لمحہ اپنے بھائی کے لیے فکر مند ہیں اور انہوں نے اس کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے۔ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ ’میرا ڈمپی، مجھے امید ہے تم ٹھیک ہو، مجھے امید ہے تم جانتے ہو کہ میں تمہارے لیے ایک پتھر کی طرح کھڑی ہوں، امید ہے تم جانتے ہو کہ میں نے ایک بھی رات تمہارے لیے روئے بغیر نہیں سوئی، امید ہے تم جانتے ہو کہ میں تمہارے لیے سب کچھ قربان کر دوں گی،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">تہران: ایران اس وقت تاریخ کی بدترین خشک سالی کی لپیٹ میں ہے۔ دارالحکومت تہران کے بعد اب مقدس شہر مشہد میں بھی پانی کی سنگین قلت نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔مقامی خبررساں ادارے کے مطابق مشہد میں پانی ذخیرہ کرنے والے تمام بڑے ڈیم خطرناک حد تک خالی ہو چکے ہیں اور ان میں پانی کی سطح تین فیصد سے بھی نیچے جا چکی ہے، جس کے باعث شہر میں پانی کی فراہمی کا نظام بری طرح متاثر ہوا ہے۔مشہد میں پانی کی تقسیم کی ذمہ دار کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو نے خبردار کیا ہے کہ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو شہر کو پانی کی شدید قلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارت آج نریندر مودی کی قیادت میں انتہا پسندی، فرقہ واریت اور نفرت کے ایک ایسے دائرے میں داخل ہو چکا ہے جس سے واپسی مشکل دکھائی دیتی ہے۔ مودی سرکار کی ’’ہندوتوا‘‘ پالیسی نے بھارت کے سیکولر آئین، جمہوری روایات اور انسانی حقوق کے بنیادی اصولوں کو عملاً پامال کر دیا ہے۔ ایک قوم، ایک مذہب‘‘ کا یہ نعرہ درحقیقت بھارت کے اندر ایک مخصوص طبقے، ہندو بالادست گروہ کی حکمرانی قائم کرنے کا منصوبہ ہے، جس کے نتیجے میں اقلیتوں، خصوصاً مسلمانوں کو دوسرے درجے کے شہری میں تبدیل کردیا گیا ہے۔ گزشتہ دنوں مختلف ہندو مذہبی رہنماؤں کی نفرت انگیز تقاریر، عسکری اداروں کے مذہبی انتہا پسند گروہوں سے تعلقات، اور سیاسی قیادت کی خاموش...
مسلم لیگ ن کے رہنما و سابق ایم این اے افتخار احمد چیمہ صاحب دل کا دورہ پڑنے کے باعث انتقا کرگئے۔ تفصیلات کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شرف اور نواز شریف نے گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔ شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ان کی ناگہانی وفات پر دِلی رنج ہوا۔ وہ مسلم لیگ ن کے باوفا رکن اور میرے مخلص ساتھی تھے۔ انہوں نے کہا کہ میں دُکھ کی اِس گھڑی میں انکے خاندان کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔ اللہ تعالٰی انہیں اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر و ہمت سے یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین وزیراعظم نے مرحوم کے بھائی سابق آئی جی موٹر وے ذوالفقار احمد چیمہ...