2025-09-18@20:02:51 GMT
تلاش کی گنتی: 7522

«اعلی مریم نواز»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی: عمران خان کی بہن سے صحافی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ  سوال کرنے پر دھمکیاں دی جا رہی ہیں، آپ کے بھائی بھی ایسا کرتے تھے، جس پر علیمہ خان   گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہو گئیں۔ سوال پوچھنے پر سوشل میڈیا ٹرولنگ اور دھمکیوں کے معاملے پر  اڈیالہ جیل کے باہر صحافیوں  نے علیمہ خان سے شدید احتجاج کیا۔ یاد رہے کہ منگل کے روز صحافی طیب بلوچ نے علیمہ خان سے عمار سولنگی کی ٹوئٹ میں لگائے گئے الزامات پر سوال کیا تھا، جس میں علیمہ خان کی چندے سے ذاتی جائیداد خریدنے کی تفصیلات دی گئی تھیں۔ صحافی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ طیب بلوچ کے خلاف تحریک انصاف کی سوشل میڈیا...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان پر اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران انڈہ پھینکا گیا۔ واقعے کے بعد موقع پر ہنگامہ آرائی ہوئی اور پولیس نے دو خواتین کو حراست میں لے کر اڈیالہ چوکی منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق علیمہ خان جمعہ کو اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کر رہی تھیں کہ اسی دوران دو انڈے ان کی جانب پھینکے گئے، جن میں سے ایک انڈہ انہیں لگا۔ واقعے کے بعد موجود پی ٹی آئی کارکن مشتعل ہوگئے اور احتجاج شروع کر دیا۔عینی شاہدین کے مطابق، پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دو خواتین کو حراست میں لے کر قریبی پولیس چوکی منتقل...
    سوشل میڈیا پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی پوسٹ کے عنوان سے ایک پورٹیبل واش روم کی تصویر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین شدید تنقید کررہے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے چند روز قبل اپنے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) اکاؤنٹ پر ایک تصویر شیئر کی تھی، جس میں ایک جدید پورٹیبل واش روم دکھایا گیا تھا۔ تصویر کے کیپشن میں لکھا گیا تھا کہ یہ واش روم سیلاب متاثرین کے لیے چنیوٹ کے ریلیف کیمپ میں لگایا گیا ہے۔ تاہم اس تصویر کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا، کیونکہ صارفین نے نشاندہی کی کہ یہی تصویر 2023 میں او ایل ایکس پر ایک اشتہار میں بھی موجود تھی۔   مریم نواز کے...
    پاکستانی سوشل میڈیا پر اپنے منفرد اور مزاحیہ انداز کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے علی حیدر کے حالیہ بیان پر طنز کے تیر چلا دیے۔ علی حیدر، جو گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ رائٹر اور میوزیشن بھی ہیں، ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے جہاں میزبان نے ان سے پوچھا کہ اگر 20 کروڑ روپے دیے جائیں تو کیا وہ چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گانے پر راضی ہوں گے؟ اس پر علی حیدر نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ چاہت کو اپنی زندگی جینے دیں، یہ اس کا وقت ہے اور شاید اللہ نے اس کی کوئی بڑی دعا قبول کی ہے، اس لیے ان کے...
    اسلام آباد: پی ٹی آئی کے پارلیمانی پارٹی اجلاس  میں عوامی اسمبلی کے ایجنڈے پر مشاورت کا عمل شروع ہوگیا۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بیرسٹر گوہر کی صدارت میں اپوزیشن لابیز میں شروع ہوگیا ہے اور اس سلسلے میں اراکین قومی اسمبلی کو اجلاس میں شرکت کی ہدایت کی گئی ہے۔ اجلاس میں عوامی اسمبلی سے متعلق مشاورت جاری ہے اور اس حوالے سے ایجنڈا بھی تیار کیا جا رہا ہے۔ اجلاس میں بیرسٹر گوہر کے ساتھ شاندانہ گلزار، ثنا اللہ مستی خیل، شاہد خٹک اور عامر ڈوگر سمیت دیگر ارکان شریک ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ اس اجلاس میں عوامی اسمبلی کے آئندہ لائحہ عمل سے متعلق اہم فیصلے کیے...
    انڈیالہ جیل کے باہر بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کے دوران علیمہ خان کو اس وقت سخت سوالات اور الزامات کا سامنا کرنا پڑا۔جب ایک صحافی نے ان پر اور ان کے خاندان پر دھمکیوں کے سنگین الزامات عائد کیے۔ علیمہ خان صورتحال پر کوئی جواب دیے بغیر گاڑی میں بیٹھ کر روانہ ہوگئیں۔ قوم نے ظلم قبول نہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے علیمہ خان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ عوام کے موڈ اور غصے سے صاف ظاہر ہے کہ پاکستان کس سمت جا رہا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر سنسنی خیز مناظر!صحافی طیب بلوچ کے علیمہ خان سے سوال پر خاتون رہنما تحریک انصاف برہم "آپ اوپر...
    کیوی لیجنڈ راس ٹیلر کی انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز نیوزی لینڈ کے لیجنڈ اور آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فاتح راس ٹیلر انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کے لیے تیار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق راس ٹیلر عمان میں ہونے والے آئندہ ایشیا-ایسٹ ایشیا-پیسیفک ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کوالیفائر میں ساموا کی نمائندگی کریں گے۔ ٹیلر کو آج صبح ساموا کے نامزد اسکواڈ میں شامل کیا گیا۔ ٹیلر نے انسٹاگرام پر جاری پیغام میں کہا کہ اپنے ورثے، ثقافت، گاؤں اور خاندان کی نمائندگی کرنا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ واضح رہے کہ راس ٹیلر کی والدہ کا تعلق ساموا سے ہے جس کی بناء پر ان کے پاس...
    فیض صاحب خوش قسمت تھے جو یہ کہہ گئے اور ان پر مقدمہ نہ چلا، جو مقدمے چلے اور انھوں نے قید کاٹی ان کی نوعیت دوسری تھی۔ متاع لوح و قلم چھن گئی تو کیا غم ہے کہ خون دل میں ڈبو لی ہیں انگلیاں میں نے …٭… نثار تری گلیوں پہ اے وطن کہ جہاں چلی ہے رسم کہ کوئی نہ سر اٹھا کے چلے جو کوئی چاہنے والا طواف کو نکلے نظر چرا کے چلے جسم و جاں بچا کے چلے ہے اہل دل کے لیئے اب یہ نظم بست و کشاد کہ سنگ و خشت مقید ہیں اور سگ آزاد ٭………٭ زمانہ بالکل نہیں بدلا، اب بھی ’’ سنگ و خشت ‘‘ قید میں ہیں اور...
    کراچی کے علاقے بلدیہ مدینہ کالونی گلی نمبر 3 میں گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 23 سالہ عبدالغفور کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتایا جا رہا ہے جس کی پولیس اہلخانہ سے مزید معلومات حاصل کر رہی ہے۔
    واپڈا نے پن بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف میں بڑے اضافے کی درخواست کردی۔ واپڈا آئندہ مالی سال کیلئے مالی ضروریات میں 90 فیصد اضافے کی درخواست نیپرا میں جمع کرادی گئی۔ من وعن منطوری کی صورت میں ٹیرف میں پانچ روپے پینتالیس پیسے اضافہ ہوگا۔نیپرا نے مالی ضروریات پوری کرنے کیلئے پن بجلی کے ٹیرف میں 5 روپے 45 پیسے کا بڑا اضافہ مانگ لیا ۔نیپرا میں آئندہ مالی سال کی ہماری ضروریات میں اضافے کی درخواست جمع کرا دی گئی جس کے مطابق پن بجلی کے اوسط بنیادی ٹیرف کو 6 روپے 11 پیسے سے بڑھا کر ساڑھے 11 روپے کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔نیپرا اتھارتی واپڈا کی درخواست پر 11 ستمبر کو سماعت کرے گی۔ واپڈا...
    گجرات اور گردونواح میں 577ملی میٹر کی ریکارڈ بارش،اربن فلڈنگ سے کئی عمارتیں ڈوب گئیں، ملحقہ دیہات زیر آب،قیدی لاہور اور گوجرانوالہ منتقل WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز گجرات (سب نیوز)پنجاب کے ضلع گجرات میں 573ملی میٹر کی ریکارڈ بارش نے تباہی مچادی، اربن فلڈنگ سے شہر میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہوگیا جب کہ کاروباری مراکز اور سرکاری عمارتیں ڈوب گئیں۔گجرات میں شدید بارش نے سب تہس نہس کردیا، 573ملی میٹر کی ریکارڈ بارش کے بعد سیلاب جیسی صورت حال پیدا ہوگئی، ندی اور نالوں میں طغیانی آگئی، جس کے باعث کئی دیہات ڈوب گئے، فصلوں کو بھی نقصان پہنچا اور معمولات زندگی مفلوج ہوکر رہ گئے۔شہری علاقوں میں پانی مکانوں اور دکانوں میں داخل...
    وزیراعظم شہبازشریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ حنیف عباسی کو اسمبلی میں خواجہ آصف سے متعلق بات نہیں کرنی چاہیے تھی، جو بھی غلط فہمی ہے آپس میں بیٹھ کر دور کریں۔ وی نیوز سے گفتگو کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ سے سوال کیا گیا کہ آپ نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے تسلسل کے حوالے سے بات کی تو یہ کتنا تسلسل ہوگا؟ جواب میں انہوں نے کہا کہ تسلسل کسی شخصیت یا عہدے کا معاملہ نہیں ہے، بلکہ موجودہ نظام اور حکومت کا تسلسل پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے لیے ضروری ہے۔ رانا ثنااللہ نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بہتر ہوئی ہے،...
    کراچی: چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ کا کہنا ہے کہ ہم نے 10 لاکھ کیوسک سیلابی ریلے کے لیے تیاری مکمل کر لی، ممکنہ سیلاب کے پیش نظر اب تک 94 ہزار 864 افراد محفوظ مقامات پر منتقل ہوگئے۔ چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے صوبائی رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کا دورہ کیا۔ چیف سیکریٹری سندھ کو محکمہ آبپاشی اور دیگر محکموں کے متعلقہ افسران نے بریفگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ گڈو بیراج پر اس وقت اَپ اسٹریم میں پانی کی آمد 337771 کیوسک جبکہ ڈاؤن اسٹریم میں پانی کا اخراج 311834 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ آصف حیدر شاہ نے کہا کہ ضلع انتظامیہ نے مختلف علاقوں میں لوگوں کو محفوظ مقامات...
    خیبر پختونخوا حکومت نے 2 سالہ بی اے اور بی ایس سی پروگرام کے خاتمے کے چند برس بعد جزوی طور پر 2 سالہ ڈگری پروگرام دوبارہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس پر صوبے کے منتخب کالجز میں عملدرآمد کیا جائے گا۔ ڈائریکٹوریٹ آف اعلیٰ تعلیم خیبر پختونخوا نے صوبے کے سرکاری کالجز کو ایک مراسلہ بھیجا ہے، جس میں ہدایت دی گئی ہے کہ اب کالجز میں یا تو 4 سالہ بی ایس پروگرام ہو گا یا نئی شروع کی جانے والی 2 سالہ ایسوسی ایٹ ڈگری۔ یہ بھی پڑھیں: خطیر فنڈز کے باوجود خیبر پختونخوا میں لاکھوں بچے تعلیم سے محروم کیوں؟ ڈائریکٹوریٹ کے مطابق صوبے کے 128 سرکاری کالجز میں نئے تعلیمی سال سے ایسوسی ایٹ...
    ملتان: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے قاسم بیلہ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا جہاں وہ سیلاب متاثرہ بچوں اور خواتین میں گھل مل گئیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے بچوں میں چاکلیٹ، بسکٹ اور وردی پیک تقسیم کیے جبکہ بچوں کو خود اپنے ہاتھوں سے جوتے پہنائیں، خواتین کو ملبوسات اوردیگر تحائف پیش کیے۔ وزیراعلیٰ فلڈ کیمپ میں ننھے بچوں کے درمیان بیٹھ گئیں جبکہ بچوں سے گپ شپ کی اور مختلف سوال پوچھے۔ انہوں نے بچوں سے حروف تہجی کے بارے میں دریافت کیا جبکہ متاثرہ خاندانوں سے مسائل اور ضروریات کے بارے میں دریافت کیا۔ مریم نواز نے خواتین کو گھروں کی بحالی کے لیے اقدامات کا یقین دلایا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے...
    بیجنگ(انٹرنیشنل ڈیسک) چین نے دوسری عالمی جنگ میں فتح کی 80 ویں سالگرہ کے موقع پر ہونے والی فوجی پریڈ میں دنیا کے جدید ترین ہتھیاروں کی نمائش کی، جن میں ہائی انرجی لیزر اور ہائی پاور مائیکروویو ویپنز شامل تھے۔ یہ ہتھیار اینٹی ڈرون میزائل اور توپ خانے کے نظام کے ساتھ پیش کیے گئے۔ ماہرین کے مطابق لیزر ہتھیار محض چند سیکنڈز میں ڈرون کو نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں کیونکہ یہ ہدف کو پہچاننے، اس پر فوکس کرنے اور تعاقب کرنے کی ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ ہائی انرجی لیزر ہتھیار کم لاگت، لامحدود ایمونیشن اور اعلیٰ درستگی کی وجہ سے ایک مؤثر ڈرون شکن نظام قرار دیے جا رہے ہیں۔ دوسری جانب ہائی پاور مائیکروویو...
    اسلام آباد کچہری میں نوسربازی کا واقعہ، عدالت میں جعلی اشتہاری ملزم پیش کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد کچہری میں نوسربازی کا دلچسپ واقعہ پیش آیا ہے جہاں اسلام آباد کی مقامی عدالت میں جعلی اشتہاری ملزم پیش کردیا گیا۔ اشتہاری ملزم نے اپنی جگہ اپنے دوست کو عدالت میں پیش کردیا، عدالت نے ضمانت مسترد کرکے دوست کو جیل بھجوانے کا حکم دیدیا، عالت سے حوالات لے جاتے ہوئے ملزم نے دوبارہ عدالت جانے کی استدعا کی۔ دوبارہ عدالت کے روبرو پیش ہوکر ملزم نے اقرار کیا کہ میں اصلی ملزم نہیں ہوں۔ واقعہ گزشتہ روز ایڈیشنل سیشن جج جہانگیر اعوان کی عدالت میں پیش آیا، اشتہاری ملزم بلال خان نے...
    کابل (نیوز ڈیسک) افغانستان میں حالیہ زلزلوں نے تباہی مچا دی، ہلاکتوں کی تعداد 1457 تک جا پہنچی جبکہ ہزاروں افراد زخمی اور لاکھوں بے گھر ہو گئے۔ طالبان انتظامیہ کے مطابق 6700 سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو چکے ہیں اور اب بھی درجنوں افراد ملبے تلے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے بدھ کے روز کمانڈوز کو فضائی راستے سے متاثرہ علاقوں میں اتارا گیا تاکہ زندہ بچ جانے والوں کو نکالا جا سکے۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق یہ وقت کے خلاف دوڑ ہے اور کئی ایسے مقامات ہیں جہاں ہیلی کاپٹر اتر نہیں سکتے تھے۔ اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ متاثرین کے لیے غذائی امداد جلد ختم ہو...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنماؤں شبلی فراز اور کنول شوذب کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواستیں خارج کردیں۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت میں دونوں رہنماؤں کے نام سفری پابندی کی فہرست (ایگزٹ کنٹرول لسٹ) سے نہ نکالنے کے معاملے پر دائر کیسز کی سماعت ہوئی۔ تاہم دو بار کیس کال ہونے کے باوجود شبلی فراز اور کنول شوذب کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا۔ عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پر درخواستیں خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ Post Views: 2
    شبلی فراز اور کنول شوزب کی ای سی ایل سے نام نہ نکالنے پر توہین عدالت کی درخواستیں خارج WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد ہائیکورٹ نے نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کی شبلی فراز اور کنول شوذب کی درخواستیں خارج کر دیں۔ اسلام آباد ہائی کورٹ میں جسٹس طارق محمود جہانگیری کی عدالت میں تحریک انصاف کے رہنما شبلی فراز اور کنول شوذب کے نام سفری پابندی کی فہرست سے نہ نکالنے پر توہین عدالت کیسز کی سماعت ہوئی۔ دو بار کیس کال ہونے پر شبلی فراز اور کنول شوذب کی جانب سے کوئی پیش نہیں ہوا جس کے باعث عدالت نے عدم پیروی پر درخواستیں خارج کر...
    کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں گھر سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی جبکہ گڈاپ میں قبرستان سے ایک شخص کی لاش ملی جو پراسرار طور پر ہلاک ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے سیکٹر 10 ون مینا بازار کے قریب گھر سے نوجوان لڑکی کی لاش ملی جس کی اطلاع پر پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش چھیپا کے رضا کاروں کی مدد سے اسپتال منتقل کیا۔ ایس ایچ او سرجانی پولیس عرفان آصف نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 19 سالہ درخشاں دختر عبدالرشید کے نام سے کی گئی جبکہ اہلخانہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ متوفیہ کی طبعی موت واقع ہوئی ہے جو کہ سانس کی بیماری میں مبتلا تھی۔ ایک سوال...
    خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں سرکاری تعلیمی اداروں کی نجکاری کے خلاف عوامی نمائندے اور سول سوسائٹی میدان میں آگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ٹی آئی حکومت کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں سرکاری تعلیمی اداروں کی پرائیویٹائزیشن کے خلاف زیدہ کے عوامی نمائندوں اور سول سوسائٹی نے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے حکومت کے اس ظالمانہ اور غریب دشمن فیصلے کو یکسر مسترد کرتے ہوئے واضح کیا کہ ہم کسی صورت تعلیمی اداروں کو پرائیوٹائزیشن کرنے نہیں دیں گے۔ مظاہرین سے جے یو آئی کے ضلعی سیکرٹری جنرل حاجی نورالاسلام، اولسی جرگہ کے صدر عبدالقدوس خان اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بقول صوبائی حکومت اگر صوبے میں تعلیم...
    پشاور: وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے پی ٹی آئی میں سینٹ الیکشن میں ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے ہونے والی تنقید پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔ پشاور میں اجلاس کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ نے کہا کہ ٹکٹوں کی تقسیم میں میرا کیا کام، سینٹ الیکشن میں ڈرامہ کیا گیا مجھ پر تنقید کی گئی جبکہ ہم خان کے حکم پر عملدرآمد کرتے ہیں کیونکہ یہ پارٹی اُن کی ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری خان سے ملاقات کرانے نہیں دی جارہی تاکہ میرا خان سے رابطہ نہ ہو، ملاقات نہ ہونے کی وجہ سے پارٹی کو نقصان ہورہا ہے اور پارٹی تقسیم ہورہی ہے جبکہ بانی چیئرمین چاہتے ہیں کہ پارٹی تقیسم...
    خیبرپختونخوا اسمبلی میں جعلی تعلیمی اسناد پر بھرتی ہونے والے ملازمین کا انکشاف ہوا ہے، جس کے بعد اسمبلی سیکرٹریٹ نے متعدد افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا  ۔  اسناد کی تصدیق پر انکشاف اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق یہ انکشاف اُس وقت سامنے آیا جب ملازمین کی تعلیمی اسناد کی جانچ پڑتال کا عمل شروع کیا گیا۔ تصدیق کے دوران معلوم ہوا کہ درجن سے زائد ملازمین نے جعلی اسناد جمع کرائیں تھیں۔ ■  ذرائع کا کہنا ہے کہ جعلی ڈگری رکھنے والوں میں نہ صرف گریڈ 19 کا ایک ریٹائرڈ افسر شامل ہے، بلکہ گریڈ 18 تک کے حاضر سروس افسران بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔   سات ملازمین کے خلاف کارروائی جاری اب تک...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنے دورہ ملتان کے موقع پر دکانیں بند کروانے کی خبروں کا نوٹس لے لیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے دورہ ملتان کے موقع پر پولیس کی جانب سے دکانیں بند کروائی گئیں تھیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے دکانیں بند کروانے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر سے فوری رپورٹ طلب کرلی۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ میرے دورے میں کسی کو تکلیف ہو، مجھے گوارا نہیں ہے۔ قبل ازیں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ہیڈ محمد والا بریچنگ پوائنٹ کا دورہ کیا جہاں اراکین پارلیمنٹ نے ملتان شہرکو بچانے پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ...
    عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے کی درخواست ضمانت میں بڑی پیشرفت، فیصلہ محفوظ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت میں بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے جب کہ عدالت نے شاہ ریز خان کی درخواست ضمانت بعد از گرفتاری پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے جج منظر علی گل نے 9 مئی 2023جلا وگھیراو کے کیس میں علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز کی بعد از گرفتاری کی درخواست ضمانت پر سماعت کی اور فریقین کے دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔سماعت کے دوران شاہ ریز خان کی والدہ علیمہ خان اور والد...
    اسلام آباد: ایف آئی اے امیگریشن حکام نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے جعلی سفری دستاویزات پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ترجمان کے مطابق زریاب احمد نامی مسافر پرتگال جانے کے لیے بین الاقوامی پرواز پر سوار ہونے والا تھا، اس کے پاسپورٹ پر پرتگال کا جعلی ورک ویزا لگا ہوا تھا۔ مسافر کا تعلق سیالکوٹ سے ہے جسے آف لوڈ کرکے مزید قانونی کارروائی کے لیے ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا جہاں اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔
    دو سابق انگلش کپتانوں نے ٹیسٹ کرکٹ کے قوانین میں تبدیلیوں کی تجویز پیش کردی۔ سابق کپتان مائیکل وان نے متبادل کھلاڑی کے قانون کو تبدیل کرنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ کھلاڑی تبدیل کرنے کا قانون صرف کنکشن کی حد تک نہیں ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ ایسا نہیں ہو سکتا آپ انجری کی وجہ سے گراؤنڈ میں نہ رہیں اور جب بیٹنگ ہو آپ کریز پر ہوں۔ مائیکل وان نے حالیہ انگلینڈ بھارت سیریز میں رشابھ پانت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ اگر کنکشن میں اسی جیسا متبادل کھلاڑی لے سکتے ہیں تو پھر دوسری انجریز میں کیوں ایسا نہیں ہوسکتا۔ ایک اور سابق کپتان ایلسٹیئر کک نے میچ کے دوران نئی بال لینے...
    پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ مریضوں کو اپنے صوبے میں علاج فراہم کریں گے۔ اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، زلزلہ متاثرین کے لیے ادویات اور دیگر سامان افغانستان بھیج دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن مریضوں کو علاج کی ضرورت ہے انھیں خیبر پختونخوا میں علاج فراہم کریں گے، اگر افغان حکومت کو میڈیکل ٹیموں کی ضرورت ہے تو ٹیمیں بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔ وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ افغان حکومت سے رابطے میں ہیں اور ہر قسم کے تعاون کے لیے تیار ہیں۔ واضح رہے کہ چند...
    زمبابوے کے پاکستانی نژاد آل راؤنڈر سکندر رضا ون ڈے کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ سکندر رضا کو سری لنکا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا۔ انہوں نے افغانستان کے محمد نبی سے آل راؤنڈر کی پہلی پوزیشن چھین لی۔ سکندر رضا ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں نو درجے ترقی پاکر 22ویں اور بولنگ میں ایک درجے ترقی سے 38ویں نمبر پر آگئے۔ ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔ محمد رضوان ایک درجہ تنزلی سے 26ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ فخر زمان ایک درجہ...
    نئی دہلی (نیوز ڈیسک) بھارت میں ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ سے بات نہ ہونے پر انوکھا قدم اٹھاتے ہوئے پورے گاؤں کی بجلی بند کردی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکا اپنی گرل فرینڈ سے بات کرنا چاہتا تھا، لیکن لڑکی کا فون بار بار مصروف آ رہا تھا۔ اس بات پر غصے میں آکر وہ بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اور کنکشن کاٹ دیا، جس سے گاؤں بھر میں بجلی معطل ہوگئی۔ نیکسٹ لیول ناراضگی، بھارت میں ایک ناراض عاشق نے محبوبہ کے گائوں کی بجلی کاٹ دی، وجہ محبوبہ کا فون بزی جا رہا تھا، ویڈیو وائرل۔۔!! pic.twitter.com/USbKdw2E0y — Khurram Iqbal (@khurram143) September 3, 2025 واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل...
    افغانستان زلزلہ؛ مریضوں کو خیبر پختونخوا میں علاج فراہم کریں گے، وزیراعلیٰ گنڈاپور WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز پشاور:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ افغانستان میں زلزلے سے متاثرہ مریضوں کو اپنے صوبے میں علاج فراہم کریں گے۔اپنے ویڈیو بیان میں وزیراعلیٰ کے پی نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، زلزلہ متاثرین کے لیے ادویات اور دیگر سامان افغانستان بھیج دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جن مریضوں کو علاج کی ضرورت ہے انھیں خیبر پختونخوا میں علاج فراہم کریں گے، اگر افغان حکومت کو میڈیکل ٹیموں کی ضرورت ہے تو ٹیمیں بھیجنے کے لیے تیار ہیں۔وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ افغان حکومت سے...
    محبت کی کہانیوں میں اکثر ڈرامہ ضرور ہوتا ہے لیکن ایک نوجوان نے غصے میں ایسا قدم اٹھایا کہ انٹرنیٹ پر لوگوں کو ہنسی بھی آئی اور حیرت بھی ہوئی۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں انڈیا میں ایک شخص کو بجلی کے کھمبے پر چڑھتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جس کے ہاتھ میں ایک بڑی کٹر موجود ہے۔ چند لمحوں بعد وہ تاریں کاٹتا ہے اور مبینہ طور پر اپنی محبوبہ کے گاؤں کو اندھیرے میں ڈبو دیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: محبوبہ کے گھر والوں سے بچنے کی کوشش میں نوجوان بھارتی سرحد عبور کرگیا رپورٹس کے مطابق نوجوان اس بات پر برہم تھا کہ اس کی محبوبہ کا فون مسلسل مصروف رہتا تھا۔ مسئلہ...
    پشاور(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے اعلیٰ تعلیم کے ڈھانچے میں بڑی تبدیلی کرتے ہوئے صوبے کے سرکاری کالجز میں بی ایس پروگرام ختم کرکے اس کی جگہ **ایسوسی ایٹ ڈگری پروگرام (ADP)** شروع کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ محکمہ تعلیم کے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بی ایس پروگرامز میں شامل متعدد مضامین کو غیر ضروری قرار دیا گیا ہے۔ صوبے کے 36 کالجز میں مختلف مضامین میں بی ایس ڈگری کو باضابطہ طور پر ختم کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق بند کیے گئے پروگرامز میں **پشتو، پولیٹیکل سائنس، اردو، پاکستان اسٹڈی** سمیت دیگر مضامین شامل ہیں۔ اعلامیے میں یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ بی ایس پروگرام میں طلبہ کی انرولمنٹ...
    بھارت میں ایک حیران کن واقعہ پیش آیا جہاں ایک نوجوان نے اپنی گرل فرینڈ کا فون مسلسل مصروف ملنے پر پورے گاؤں کی بجلی بند کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق لڑکا اپنی محبوبہ سے بات نہ کر پانے پر شدید ناراض تھا۔ جب اس نے کئی بار کوشش کے باوجود کال نہیں ملائی تو غصے میں بجلی کے کھمبے پر چڑھ گیا اور مین سپلائی کاٹ دی، جس کے بعد پورا گاؤں اندھیرے میں ڈوب گیا۔ سامنے آنے والی ویڈیو میں لڑکے کو کھمبے پر چڑھ کر بجلی کاٹتے اور غصے کا اظہار کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔ یہ ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے اور صارفین مختلف تبصرے کر رہے ہیں۔ نیکسٹ لیول...
    پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں جعلی ڈگریوں پر بھرتیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق اسپیکر بابر سلیم سواتی نے تمام ملازمین کی ڈگریوں کی تصدیق کی ہدایت کی تھی جس میں مختلف ادوار میں بھرتیوں کے دوران جعلی اسناد جمع کرانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تعلیمی اسناد جعلی ثابت ہونے پر سات ملازمین کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جارہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ تعلیمی اسناد جمع نہ کرانے والے ملازمین کو نوٹس جاری کردیے گئے ہیں۔
    لاہور(نیوز ڈیسک) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کی تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی اور متنازعہ نظام ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلے میں باضابطہ حکم نامہ جاری کرتے ہوئے تمام جنگلات میں کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ماضی میں نیلامی کے نام پر درختوں کی بے رحمانہ کٹائی کی جاتی رہی اور اس سے حاصل ہونے والا پیسہ صرف چند جیبوں میں چلا جاتا تھا، جس سے نہ صرف جنگلات تباہ ہوئے بلکہ ماحولیات اور جنگلی حیات کو بھی شدید نقصان پہنچا۔ مریم نواز نے واضح کیا کہ اب یہ سلسلہ ختم...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک) وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کوئٹہ کے شاہوانی اسٹیڈیم میں بلوچ نیشنل پارٹی (مینگل) کے جلسے پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے دھماکے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔ وزیراعظم نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیرِ اعظم نے دھماکے میں ملوث افراد کی جلد نشاندہی کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوانے کا حکم دیا ہے، شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی جلسے پر حملہ بلوچستان میں دہشتگردوں کی انتشار پھیلانے کی گھناؤنی سازش کا منہ بولتا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے درختوں کی نیلامی کی آڑ میں جنگلات کی کٹائی کے دھندے پر سخت پابندی عائد کر دی۔ پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار جنگل کی لکڑی کی نیلامی کا روایتی نظام ختم کر دیا گیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ کی ہدایت پر پنجاب کے تمام جنگلات میں کٹائی اور لکڑی کی نیلامی پر فوری طور پر تاحکمِ ثانی پابندی لگا دی گئی ہے۔ اس حوالے سے باضابطہ حکم نامہ بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق مستقبل میں جدید ٹیکنالوجی اور میپنگ کے ذریعے نئے اور شفاف قواعد و ضوابط مرتب کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ نیلامی سے قبل اعلیٰ معیار کی تصاویر اور ویڈیوز فراہم کرنا بھی لازمی قرار دیا...
    بلوچستان کے غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان اب باہنر ہوکر بیرون ملک باعزت روزگار حاصل کررہے ہیں۔ ایک حالیہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی سے تربیت یافتہ 180 نوجوانوں کو بیرون ملک روزگار فراہم کیا گیا ہے۔ یہ سہولت بلوچستان ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (بی-ٹیوٹا) کے ایک نئے پروگرام کے تحت دی گئی ہے، جسے اکتوبر 2024 میں شروع کیا گیا تھا۔ یہ بھی پڑھیں: بی-ٹیوٹا کے منیجنگ ڈائریکٹر طارق جاوید مینگل کے مطابق اب تک 12 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 6 ہزار امیدواروں کو مختلف ہنرمندی کے کورسز میں داخل کیا گیا۔ ’ان میں سے 180 نوجوانوں کو خلیجی ممالک میں روزگار ملا، جن میں...
    لاہور: پنجاب کی وزیراعلی مریم نوازشریف نے مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین سے وضاحت طلب کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مسجد پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تصویر لگانے پر ڈپٹی کمشنر کی سرزنش کی ہے۔ وزیراعلی مریم نواز نے ضلعی انتظامیہ اور سرکاری اداروں کو اپنی تصویر کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
    وزیراعلی پنجاب نے مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا سخت نوٹس لے لیا،وضاحت طلب WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے مسجد پر اپنی تصویر لگانے کا سخت نوٹس لے لیا۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ڈپٹی کمشنر منڈی بہاوالدین سے وضاحت طلب کرلی ہے۔وزیراعلی پنجاب نے مسجد پر تصویر لگانے پر ڈپٹی کمشنر کی سرزنش کی ہے اور ضلعی انتظامیہ اور سرکاری اداروں کو اپنی تصویر کے حوالے سے ایس او پیز پر عمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔خیال رہے کہ منڈی بہاوالدین میں سیلاب متاثرین کے لیے قائم فلڈ ریلیف کیمپ میں بنائی گئی مسجد کی دیوار پر بینر لگایا گیا تھا جس پر پنجاب حکومت کے لوگو کے سامنے...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کالا باغ ڈیم کے بعد ملک میں صدارتی نظام کی حمایت کر دی سینئر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں صرف اے این پی کو کالا باغ ڈیم سے اختلاف ہے،جو لوگ کہتے ہیں ہماری لاشوں پر کالا باغ ڈیم بنے گا وہ سیاست کر رہے ہیں۔ سیاست پر ریاست کو ترجیح دینے کا حامی ہوں ،پیپلز پارٹی اب ڈائیلاگ اور جمہوریت پر یقین نہیں رکھتی،کالاباغ ڈیم سے سندھ اور اے این پی کو مسئلہ ہے ،منگلا ڈیم پر لوگوں کو متبادل جگہ دی گئی۔ سب کے تحفظات دور کرکے کالاباغ ڈیم بننا چاہئے ،میری پارٹی کے لوگ بھی کالاباغ ڈیم پر سیاست کر رہے ہیں...
    پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اپنی تصویر مسجد پر آویزاں کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے وضاحت طلب کر لی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے مسجد پر اپنی تصویر لگائے جانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور معاملے پر ڈپٹی کمشنر منڈی بہاؤالدین سے وضاحت مانگی ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کو سرزنش بھی کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر سیلاب متاثرہ علاقوں میں ٹینٹ سٹی قائم وزیراعلیٰ پنجاب نے ہدایت دی ہے کہ انتظامیہ اور سرکاری ادارے ان کی تصاویر کے حوالے سے مرتب کردہ ایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔ دوسری جانب مریم نواز نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے تخمینے کا حکم دیا ہے۔ ان...
    پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بھانجوں حسان نیازی، شیر شاہ اور شاہ ریز خان کے خلاف درج مقدمات اور سزاؤں کیخلاف قرارداد منظور کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن آصف محسود نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کے سزاؤں کے خلاف اسمبلی میں قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ حسان خان نیازی ،شیرشاہ خان اور شاہریز خان سمیت پی ٹی آئی رہنماؤں کے سزائیں انسانی حقوق اور انصاف کے تقاضوں کے خلاف ہیں۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ تینوں رہنماؤں کے سزائیں فوری طور پو ختم کیا جائے۔ حکومت کی عددی اکثریت کی وجہ سے قرارداد کو ایوان نے منظور کرلیا جبکہ اپوزیشن اراکین نے اس قرارداد...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کالا باغ ڈیم بنانے کی تجویز کے بعد نئے صوبوں کے قیام کی بھی حمایت کردی۔ جبکہ ملک میں صدارتی نظام کے حق میں بھی دلیل سامنے لے آئے۔ اپنے ایک بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہاکہ ضرورت کے تحت ملک میں صدارتی نظام ہونا چاہیے، عمران خان ملک میں صدارتی نظام حکومت کے حامی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دنیا بھر کے ممالک میں نئے یونٹس بنتے جارہے ہیں، لیکن پاکستان واحد ملک ہے جو اتنی بڑی آبادی کے ساتھ 4 صوبوں پر مشتمل ہے۔ علی امین گنڈاپور نے کہاکہ جب چھوٹے یونٹس بن جائیں گے تو گورننس بہترین ہوگی اور عوام کے مسائل حل ہوں گے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں فرانزک لیب کے قیام سے متعلق قرارداد منظور متفقہ طور پر منظور کرلی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں آمنہ سردار نے صوبے  کے ہر ضلع میں فرانزک لیب کے قیام کی قرارداد پیش کی۔ قرارداد کے متن میں لکھا گیا ہے کہ پولیس ایکٹ 2017 میں فرانزک لیب پہلے سے شامل ہے تاہم ابھی تک اس کا قیام عمل میں نہیں آیا، فرانزک لیب کی عدم موجودگی سے پولیس تفتیش اور عدالتی نظام کو مشکلات کا سامنا ہے۔ قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ تفتیش اور انصاف کے فراہمی کے لئے فرانزک لیب کا قیام ضروری ہے۔ہر ڈویژن کی سطح پر فرانزک لیب قائم کیا جائے۔
    سیلاب متاثرہ علاقوں میں مواصلات کا نظام اور بجلی فوری بحال کی جائے، وزیراعظم کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز بیجنگ (سب نیوز)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مواصلات کے نظام اور بجلی کی ترسیل کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کیا جائے۔وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملک میں جاری مون سون بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے بیجنگ سے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعظم نے اپنی مصروفیات کچھ دیر کے لیے ترک کر کے این ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کی تیاری و کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ لی۔وزیراعظم نے این ایچ اے اور وزارتِ توانائی کو...
    خیبر پختونخوا اسمبلی نے کاروباری آسانیوں کے فروغ کے لیے “خیبر پختونخوا آسان کاروبار بل 2025” کثرت رائے سے منظورکرلیا۔ قانون کا مقصد صوبے میں کاروبارکے عمل کوجدید، شفاف اورسہل بنانا ہے، بل کے تحت صوبے بھر میں کاروباری افراد کو “ون ونڈو آپریشن” کی سہولت دی جائے گی۔ بل کے مطابق ایک مربوط “آسان کاروبار پورٹل” قائم کیا جائے گا جس کے ذریعے تمام چھوٹے بڑے کاروباررجسٹر کیے جائیں گے۔ ہرکاروباری شخص کوایک منفرد “ڈیجیٹل آئی ڈی” دی جائے گی تاکہ تمام امورجیسے رجسٹریشن، لائسنس، پرمٹس اورادائیگیاں آن لائن اورای پیمنٹ کے ذریعے ممکن بنائی جا سکیں۔ اس قانون کے تحت “ایز آف ڈوئنگ بزنس ڈائریکٹوریٹ (EDBD)” بھی قائم کیا جائے گا جو کہ پورٹل، سروسز، اپگریڈیشن اورمینٹیننس کا...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ہدایت کی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں مواصلات کے نظام اور بجلی کی ترسیل کو ترجیحی بنیادوں پر بحال کیا جائے۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے ملک میں جاری مون سون بارشوں کے نتیجے میں پیدا ہونے والی سیلابی صورتحال اور امدادی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کے لیے بیجنگ سے اجلاس کی صدارت کی۔ وزیراعظم نے اپنی مصروفیات کچھ دیر کے لیے ترک کر کے این ڈی ایم اے اور دیگر اداروں کی تیاری و کارروائیوں پر تفصیلی بریفنگ لی۔ یہ بھی پڑھیں: سیلابی ریلے جنوبی پنجاب میں داخل، صوبے میں 24 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر وزیراعظم نے این ایچ اے اور وزارتِ توانائی کو ہدایت دی کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں...
    حکومتی بینچوں پر بیٹھ کر اپوزیشن جیسی باتیں زیب نہیں دیتیں، حنیف عباسی کی خواجہ آصف پر تنقید WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران وزیر دفاع خواجہ آصف پر کڑی تنقید کی ہے۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا، جہاں حنیف عباسی نے خواجہ آصف کا نام لیے بغیر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ بیوروکریسی کو نشانہ بنانے کا ایک شوق سا بن گیا ہے، اپنی شہرت کے لیے اپنے ہی ایوان پر الزام تراشی کی جارہی ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک طرف نظام کو ہائبرڈ کہا جاتا ہے اور دوسری طرف اسی نظام کا حصہ...
    علیمہ خان سے صحافی کے چبھتے سوالات، بانی پی ٹی آئی کی بہن کا جواب دینے سے گریز WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سے صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی اپنی طاقت کھو رہی ہے؟۔اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات کے لیے آنے والی ان کی بہن علیمہ خان سے صحافی نے سوال کیا کہ پی ٹی آئی اپنی طاقت کھو رہی ہے، جس پر علیمہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے بھائی سے ملنے آئی ہیں ،سیاست سے متعلق سوال پارلیمنٹ میں جا کر پوچھیں۔ پارلیمنٹ میں آپ کے سوال کا تسلی بخش جواب مل جائے گا۔علیمہ خان نے کہا کہ...
    بانی تحریک انصاف عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان نے اڈیالہ جیل میں بھائی سے ملاقات کے موقع پر صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا اور کہاکہ سیاسی نوعیت کے سوالات پارلیمنٹ میں کیے جائیں۔ صحافی نے علیمہ خان سے سوال کیا کہ کیا پی ٹی آئی اپنی طاقت کھو رہی ہے؟ اس پر انہوں نے جواب دیا کہ ہم یہاں اپنے بھائی سے ملاقات کے لیے آئے ہیں، سیاست سے متعلق سوالات آپ پارلیمنٹ میں پوچھیں، وہاں آپ کو تسلی بخش جواب مل جائے گا۔ علیمہ خان صاحبہ کا پرانا کچا چٹھا عمار سولنگی @fake_burster نے فلیٹ کی تصویر کے ساتھ شیئر کیا۔ آج اڈیالہ کے باہر صحافیوں خاص کر طیب بلوچ کے ہتھے چڑھ گئیں۔۔۔...
    پشاور: خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے جرمنی کے سفیر کی ملاقات کے پیغام پر اپنے اسسٹنٹ (پی اے) کی بے عزتی کر دی۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور ان کے پی اے کی گفتگو سامنے آگئی ہے، جس میں پی اے کہتا ہے کہ سر آپ کی میٹنگ کا وقت ہو چکا ہے، جس پر علی امین گنڈاپور جواب دیتا ہے کہ تمہارا کیا کام ہے جرمن سفیر آیا ہے تو کیا ہوا تم بس غلاموں کی طرح سوچنا۔ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ جرمن سفیر آگیا ہے تو پتا نہیں کیا سوچتے ہو کہ فوری بھاگوں، ذہنی غلام ادھر بیٹھے ہوئے ہیں سفیر تھوڑا انتظار کر لے گا۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین...
    خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے تمام اسکولوں میں صبح کی اسمبلی کے دوران 3 مرتبہ درود شریف پڑھنا لازمی قرار دے دیا ہے، جو تلاوتِ قرآن پاک اور قومی ترانے کے بعد پڑھا جائے گا۔ ڈائریکٹوریٹ آف ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا نے اس حوالے سے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، ایس ای ڈی اوز اور اے ایس ڈی ای اوز کو ہدایات جاری کردی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا ’علم پیکٹ پروگرام‘ کیا ہے؟ ڈائریکٹوریٹ نے تمام افسروں کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے اضلاع میں اسکولوں کی اسمبلیوں کا معائنہ کریں تاکہ نظم و ضبط، وقت کی پابندی، طلبہ کی شمولیت اور سرگرمیوں جیسے تلاوت، قومی ترانہ، دن کی سوچ...
    فتنۃ الخوارج معصوم بچوں، شہریوں کے ساتھ ساتھ تعلیم اور امن کے بھی سب سے بڑے دشمن ہیں۔ 30 اگست کو فتنۃ الخوارج نے لکی مروت کے گاؤں ونڈا زاہد گل پرائمری اسکول میں IED دھماکا کیا۔ فتنۃ الخوارج کی مذموم کارروائی میں اسکول کی عمارت کو جزوی نقصان پہنچا۔ فتنۃ الخوارج کا یہ سفاکانہ حملہ تعلیم دشمنی اور عوام دشمنی کی کھلی مثال ہے۔ فتنۃ الخوارج نے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ وہ نہ مذہب کےخیرخواہ ہیں نہ قبائلی روایات کے محافظ۔ اسکولوں پر حملے ان کی علم دشمن سوچ کو بے نقاب کرتے ہیں۔ اسلام کی پہلی تعلیم علم کا حصول ہے لیکن فتنۃ الخوارج اسی تعلیم کو مٹانے پر تلے ہوئے ہیں۔ فتنۃ الخوارج کا...
    قومی اسمبلی اجلاس؛ جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر سوسائٹیز بنانے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:قومی اسمبلی کے اجلاس میں ارکان نے جنگلات کاٹنے اور دریاؤں پر ہاؤسنگ سوسائٹیز بنانے کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔اسپیکر سردار ایاز صادق کی صدارت میں قومی اسمبلی کا اجلاس شروع ہوا، جس میں وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے ایجنڈا معطل کرنے کی تحریک پیش کی گئی، جسے منظور کرلیا گیا۔ اجلاس میں اسد قیصر نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے بہن بھائی مشکل میں ہیں، ہم ان کے ساتھ ہیں۔ آج ہم نے فیصلہ کیا کہ احتجاجاً واک آؤٹ کریں گے۔ نظام کا ظلم جبر کی بنیاد پر چل رہا...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبے بھر کے سیلاب متاثرہ علاقوں میں متاثرین کے لیے ٹینٹ سٹی قائم کردیے گئے ہیں۔ تحصیل اٹھارہ ہزاری ضلع جھنگ میں فلڈ ریلیف کیمپ کے ساتھ ٹینٹ سٹی لگا دیا گیا ہے جہاں سیلاب متاثرین کے قیام و طعام کا شاندار انتظام کیا گیا ہے۔ علاج معالجے کے لئے ڈاکٹرز اور طبی عملہ بھی موجود ہے جبکہ متاثرین کو مفت ادویات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیمپ میں عارضی ہیلی پیڈ بھی بنایا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: سندھ میں سیلاب کب داخل ہوگا، حکومت کی تیاریاں کیا ہیں؟ اسی طرح کوٹ خیرا اور گورنمنٹ ہائی اسکول احمد پور سیال میں بھی متاثرین کے لئے...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے جعلی بینک اکاونٹس کیسز میں صدر آصف علی زرداری کے شریک ملزم یونس قدوائی کے ریڈ وارنٹ منسوخی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔ چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر نے یونس قدوائی کی ریڈ وارنٹ کے خلاف درخواست پر سماعت کی۔ کیس کال ہونے پر یونس قدوائی کی جانب سے کوئی بھی عدالت میں پیش نہ ہوا تاہم نیب اسپیشل پراسیکیوٹر رافع مقصود عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے یونس قدوائی کی درخواست عدم پیروی پر خارج کر دی۔ واضح رہے کہ یونس قدوائی نے ریڈ وارنٹ منسوخی کی درخواست دائر کر رکھی تھی۔ Tagsپاکستان
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے معروف اداکار انور علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے سینئر اداکار انور علی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی فنی خدمات کو سراہا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ انور علی کا فنونِ لطیفہ میں کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے مرحوم کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہوئے صبر کی دعا کی۔  وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انور علی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے سوگوار خاندان سے اظہارِ ہمدردی و تعزیت کی۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے سینئر اداکار انور علی کی فن و ثقافت کے لئے خدمات کو خراج...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ صوبے میں ہونے والے کلاؤڈ برسٹ کے نتیجے میں اب تک 411 افراد جاں بحق اور 12 ہزار سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ  علی امین گنڈا پور نے بیٹ رپورٹرز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں 3 مقامات پر کلاؤڈ برسٹ کے واقعات پیش آئے جس کے نتیجے میں پتھر، درخت اور پہاڑ زمین بوس ہوئے جبکہ درجنوں مکانات بھی تباہ ہوئے۔ یہ بھی پڑھیے خیبرپختونخوا میں بادل پھٹنے سے تباہی، کیا کلاؤڈ برسٹ روکا جاسکتا ہے؟ وزیر اعلیٰ کے مطابق، اب تک کے اعداد و شمار میں 411 افراد جاں بحق اور 12 ہزار 500 سے زائد خاندان متاثر ہوئے ہیں۔...
    پنجاب میں شدید بارشوں اور بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کے بعد سیلابی صورتحال نے لاکھوں افراد کو متاثر کیا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک صوبے میں 20 لاکھ سے زائد افراد متاثر اور 33 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ دریائے چناب، راوی اور ستلج میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہے جس سے مزید علاقے زیرِ آب آنے کے خدشات ہیں۔ گزشتہ دنوں دریائے راوی میں آنے والے سیلاب سے لاہور کی کئی ہاؤسنگ سوسائٹیز میں پانی داخل ہوگیا، جن میں پارک ویو سوسائٹی بھی شامل ہے۔ کئی گھروں میں پانی گھسنے کے بعد متاثرہ رہائشی اپنی ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کر رہے ہیں۔ اسی پس منظر میں سوشل...
    بھارتی ریاست اتر پردیش کے ضلع بستی میں کبڈی میچ کے دوران آسمانی بجلی گرنے کا واقعہ پیش آیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کسان ڈگری کالج کے گراؤنڈ میں کبڈی کا کھیل جاری تھا کہ اچانک درختوں پر بجلی گر گئی۔ واقعے کے بعد کھلاڑی گھبرا کر میدان سے جان بچانے کے لیے بھاگ پڑے۔ View this post on Instagram A post shared by India Today (@indiatoday) وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ آسمان سے بجلی گرتے ہی کھلاڑی اور تماشائی خوفزدہ ہو کر ادھر ادھر دوڑنے لگتے ہیں۔ خوش قسمتی سے اس واقعے میں کسی جانی نقصان یا زخمی ہونے کی اطلاع نہیں...
    غزہ میں اسرائیلی فوجی کارروائیاں فوری طور پر بند کی جائیں، برطانیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 2 September, 2025 سب نیوز لندن (آئی پی ایس) برطانیہ نے غزہ میں فوری اور بلا مشروط جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر پیش رفت نہ ہوئی تو لندن رواں ماہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کو باضابطہ طور پر ریاست تسلیم کرنے کا اعلان کرے گا۔ برطانوی وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے اپنے بیان میں کہا کہ غزہ میں ہر گزرتا دن مزید تباہی لا رہا ہے، جہاں خوراک کی کمی کے باعث 5 سال سے کم عمر ایک لاکھ 32 ہزار سے زائد بچوں کی زندگیاں خطرے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیلی...
    بیلجیم کے وزیرِ خارجہ اور نائب وزیرِاعظم میکسم پریوو نے اعلان کیا ہے کہ ان کا ملک رواں ماہ اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرے گا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر منگل کی صبح اپنے بیان میں میکسم پریوو نے کہا کہ بیلجیم اقوامِ متحدہ کے اجلاس میں فلسطین کو تسلیم کرے گا اور اسرائیلی حکومت کے خلاف سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔ وزیرِ خارجہ کے مطابق بیلجیم کی جانب سے اسرائیل پر 12 پابندیاں لگائی جائیں گی، جن میں مقبوضہ مغربی کنارے میں قائم غیرقانونی اسرائیلی بستیاں سے آنے والی مصنوعات کی درآمد پر پابندی اور اسرائیلی کمپنیوں کے ساتھ سرکاری معاہدوں کا ازسرنو جائزہ شامل ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فلسطینی...
    اسلام آباد: کشمیری حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی کی چوتھی برسی کے موقع پر مقبوضہ وادی میں مکمل شٹر ڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔  تحریک آزدی کشمیر کی توانا آواز سید علی گیلانی 1929 میں تحصیل بانڈی پورہ کے گاؤں زڑی منج میں پیدا ہوئے، انہوں نے مسجد وزیر خان سے ملحقہ مدرسے اور اورینٹل کالج لاہور سے تعلیم حاصل کی۔ اخبار خدمت میں رپورٹر، پتھر مسجد سرینگر اور انٹرمیڈیٹ کالج سوپور میں استاد کے منصب پر فائز رہے، 1972, 1977، 1987 میں مقبوضہ کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے رکن بھی منتخب ہوئے۔ سید علی گیلانی اپنے سیاسی کیریئر میں نیشنل کانفرنس، جماعت اسلامی اور تحریک حریت کے رکن بھی رہے، 1993 میں آل پارٹیز حریت کانفرنس...
    کراچی: محمود آباد نمبر دو میں بجلی کی بندش کے خلاف علاقہ مکین سراپا احتجاج بن گئے۔ مشتعل مظاہرین نے سڑک پر ٹائر جلا کر شدید احتجاج کیا اور ٹریفک کی روانی معطل کر دی۔ علاقہ مکینوں کا کہنا تھا کہ علاقے میں طویل اور غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جس کے باعث گھروں میں پانی کی فراہمی بھی متاثر ہو رہی ہے، جبکہ بجلی کے بندش کے باعث معملات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ احتجاجی مظاہرین نے بجلی کی فوری بحالی کا مطالبہ کیا اور کے الیکٹرک کے خلاف نعرے بازی کی۔ شہریوں کا کہنا تھا کہ بارہا شکایات کے باوجود ان کی آواز نہیں سنی جا رہی۔ احتجاج کے باعث اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک کی...
    غزہ کی اسرائیلی ناکہ بندی کو توڑنے کی کوشش میں عالمی ’فریڈم فلوٹیلا‘ میں شامل ہونے کے لیے خلیج تعاون کونسل (GCC) کے ایک جہاز کی تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔ یہ جہاز جمعرات کو تیونس سے روانہ ہوگا۔ خبررساں ادارے دی نیو عرب کے عربی ایڈیشن العربی الجدید سے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بات کرتے ہوئے کارکن نے بتایا کہ جہاز میں خلیجی ممالک کے کارکنان، انسانی حقوق کے مدافعین اور ممتاز شخصیات شامل ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ حفاظتی وجوہات کے باعث شرکا کی فہرست روانگی سے کچھ دیر قبل جاری کی جائے گی تاکہ تیونس میں ان کی محفوظ آمد اور تیاری یقینی بنائی جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: غزہ پر اسرائیلی بمباری میں...
    شدید زخمیوں کو بغیر ویزا پاکستان منتقل کیا جائے، خیبر پختونخوا اسمبلی میں متفقہ قرارداد منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 1 September, 2025 سب نیوز پشاور(سب نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی میں افغانستان میں زلزلے سے نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے حکومت اور اپوزیشن نے متفقہ قرارداد منظور کرلی گئی۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ افغان بھائیوں کی ہر ممکن مدد اسلامی اور اخلاقی ذمہ داری سمجھتے ہیں، زلزلے میں جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ شدید زخمیوں کو بغیر ویزا پاکستان منتقل کرکے طبی سہولتیں مہیا کی جائیں۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ صوبہ اور وفاق باہمی تعاون کیساتھ امدادی ٹیمیں اور طبی سامان افغانستان روانہ...
    قومی کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بیٹسمین آصف علی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ آصف علی نے اپنے بیان میں کہاکہ وہ اپنے مداحوں، ساتھی کھلاڑیوں اور کوچز کے شکر گزار ہیں جنہوں نے ہر مشکل اور خوشی کے لمحات میں ان کی حوصلہ افزائی کی۔ قومی انٹرنیشنل کرکٹر آصف علی نے انٹرنیشنل کرکٹ سے استعفیٰ دے دی، قومی کرکٹر آصف علی نے 21 ون ڈے،58 ٹی ٹونٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی آصف علی کہتے ہیں پاکستان کی جرسی پہننا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز یے. میرے مداحوں، کوچز اور ساتھی کھلاڑیوں کا شکریہ جو ہر اتار چڑھاؤ میں… — Qadir Khawaja (@iamqadirkhawaja) September 1, 2025 انہوں نے اہل خانہ اور...
    قومی کرکٹ ٹیم کے جارحانہ بلے باز آصف علی نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔ سوشل میڈیا پر جاری بیان میں آصف علی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی نمائندگی کرنا اعزاز کی بات تھی، فیملی اور دوستوں نے کریئرکے اتار چڑھاؤ میں ساتھ دیا۔ آصف علی نے 21 ایک روزہ اور58 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ Post Views: 7
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے انکشاف کیا ہے کہ حالیہ سیلابی صورتحال کے دوران 490 افراد جاں بحق ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ متاثرین کے لیے فوری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور بحالی کے کام تیزی سے جاری ہیں۔ پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ بارشوں اور سیلابی ریلوں نے بنیر، شانگلہ، صوابی اور سوات جیسے اضلاع میں شدید تباہی مچائی۔ 12 سے 14 فٹ بلند سیلابی ریلے گھروں کو بہا لے گئے، کئی علاقے ملبے کا ڈھیر بن چکے ہیں۔ علی امین گنڈا پور نے بتایا کہ تمام متعلقہ ادارے فوری متحرک ہوئے، اور صرف 24 گھنٹوں کے اندر اندر ہم نے تمام متاثرہ علاقوں تک رسائی حاصل...
    خیبرپختونخوا اسمبلی نے افغانستان میں حالیہ تباہ کن زلزلے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ایک متفقہ قرارداد منظور کی ہے۔ قرارداد میں حکومت اور اپوزیشن، دونوں نے افغان عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہر ممکن امداد کی یقین دہانی کرائی۔ اجلاس کے دوران قرارداد میں کہا گیا کہ افغان بھائیوں کی مدد کو ہم اپنی اسلامی اور انسانی ذمہ داری سمجھتے ہیں۔ زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے دعا گو ہیں، اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمنائیں رکھتے ہیں۔ بغیر ویزا شدید زخمیوں کو پاکستان منتقل کرنے کی تجویز قرارداد میں خاص طور پر یہ مطالبہ کیا گیا کہ جو متاثرین شدید زخمی ہیں، انہیں بغیر ویزا فوری طور...
    پشاور: خیبرپختونخوا اسمبلی میں بانی تحریک انصاف اور ان کی اہلیہ کے ساتھ رویے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی گئی جبکہ اپوزیشن اراکین نے اس کی مخالفت کی ہے۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن آصف محسود نے ایوان میں قرارداد پیش کی جس میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ کے ساتھ غیر قانونی اور انسانی حقوق کے خلاف رویہ اپنایا جارہا ہے۔ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ بانی چیئرمین کو اخبارات اور ٹی وی تک رسائی حاصل نہیں جبکہ دونوں کو بنیادی سہولیات بھی نہیں دی جارہیں۔ اس قرارداد کی اپوزیشن اراکین نے مخالفت کی تاہم عددی اکثریت کی وجہ سے حکومت کثرت رائے سے اس کو منظور کروانے...
    خیبرپختونخوا اسمبلی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے ساتھ مبینہ غیر انسانی سلوک کے خلاف ایک قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی   جس پر ایوان میں واضح سیاسی تقسیم دیکھنے کو ملی۔ یہ قرارداد پی ٹی آئی کے رکن آصف محسود کی جانب سے پیش کی گئی، جس میں الزام عائد کیا گیا کہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کے ساتھ جیل میں ایسا سلوک کیا جا رہا ہے جو نہ صرف قانونی تقاضوں کے خلاف ہے بلکہ انسانی حقوق کی بھی سنگین خلاف ورزی ہے۔ قرارداد میں کہا گیا کہ  جیل میں بانی چیئرمین کو نہ تو اخبارات پڑھنے کی اجازت ہے، نہ...
    خیبرپختونخوا اسمبلی نے جنوبی وزیرستان میں موبائل سروس کی بندش کے خلاف قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان تحریک انصاف کے رکن آصف محسود نے جنوبی وزیرستان میں موبائل سروس کی بندش کے خلاف قرارداد پیش کی۔ قرارداد میں کہا گیا تھا کہ آج کے جدید دور میں معاشی ترقی، تعلیم اور رابطوں کے لیے موبائل ضروری ہے، ساؤتھ وزیرستان میں موبائل سروس بحال کی جائے۔ خیبر پختونخوا اسمبلی میں ساوتھ وزیرستان میں موبائل بحالی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی۔
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف  تریموں بیراج کے قریب قائم فلڈ ریلیف کیمپ پہنچیں، جہاں انہوں نے متاثرہ افراد کی خیریت دریافت کی اور امدادی سرگرمیوں کا خود جائزہ لیا۔ انہوں نے اسپورٹس کمپلیکس میں قائم ریلیف کیمپ کا معائنہ کیا، فیلڈ اسپتال میں موجود طبی سہولیات، دواؤں کی دستیابی اور ڈاکٹرز کی موجودگی کا تفصیل سے جائزہ لیا۔ موقع پر موجود انتظامیہ نے وزیراعلیٰ کو امدادی کاموں کے بارے میں بریفنگ بھی دی۔ مریم نواز نے کیمپ میں موجود خواتین، بچوں اور دیگر متاثرین سے خود بات چیت کی، ان کے مسائل سنے، اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔ کیمپ میں ایک ہمدرد ماں اور بہن کی طرح موجود رہیں، جو محض ایک عہدے کی نہیں بلکہ احساس کی...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سیلابی صورتحال پر یہ پروپیگنڈا کیا جارہا ہے کہ کسی کی فیکٹری کو بچایا گیا، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ترجیح صرف اور صرف انسانی جانوں اور آبادی کو بچانا ہے، چاہے وہ فیکٹری میری اپنی ہی کیوں نہ ہو۔ تریموں بیراج کے قریب فلڈ ریلیف کیمپ کے دورے کے دوران وزیراعلیٰ نے اسپورٹس کمپلیکس میں قائم کیمپ کا معائنہ کیا اور متاثرہ افراد سے ملاقات بھی کی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے تریموں بیراج کے قریب فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ کیا۔ سپورٹ کمپلیکس میں قائم کیمپ کا جائزہ لیتے ہوئے ریلیف انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت دی۔ وزیراعلیٰ مریم نواز نے متاثرہ مرد و خواتین سے ملاقات کی...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے این ای ڈی یونیورسٹی کے لیکچرار کی عہدے سے تنزلی و تبادلے کیخلاف درخواست پر تادیبی کارروائی سے روک دیا۔ ہائیکورٹ میں این ای ڈی یونیورسٹی کے لیکچرار کی عہدے سے تنزلی و تبادلے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ عثمان فاروق ایڈووکیٹ نے موقف دیا کہ درخواستگزار واثق علی خان کو نامعلوم شکایات پر معطل کرکے عہدے سے تنزلی کی گئی۔ درخواستگزار کو گریڈ 18 کے لیکچرار سے گریڈ 17 کا اسسٹنٹ رجسٹرار بنادیا گیا۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے درخواستگزار کی رسائی بھی محدود کردی ہے۔ شعبہ میٹریل انجینیئرنگ کے چیئرمین نے بدنیتی کی بنیاد پر درخواست گزار کیخلاف نامعلوم شکایت پر کارروائی کی۔ درخواستگزار پی ایچ ڈی اسکالر ہے، رسائی روکنا غیر...
    پشاور: محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے افغانیوں کے انخلا کے دوران میڈیکل کیمپ قائم کرنے کا اعلان کردیا۔ مشیر صحت احتشام علی کا کہنا ہے کہ افغان بھائیوں کے انخلا کے دوران ان کی صحت کا خصوصی خیال رکھا جائے گا، باحفاظت واپسی کیلئے ان کی صحت کی دیکھ بھال کی ذمہ داری ہماری ہے۔  مشیر صحت احتشام علی نے کہا کہ محکمہ صحت کے قائم کردہ میڈیکل کیمپوں میں ادویات مہیا کی جائیں گی، افغان بھائیوں کی ہر ممکن خدمت کیلئے محکمہ صحت ہمیشہ گراؤنڈ پر موجود رہے گا۔ مشیر صحت نے ڈی جی ہیلتھ کو ضلع خیبر میں افغان مہاجرین کیلئے میڈیکل کیمپ قائم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ علی مسجد سے لیکر افغان بارڈر تک افغانستان جانے...
    راولپنڈی میں ڈینگی لاروا برآمد کرنے کی دھمکیاں دے کر شہریوں کو بلیک میل اور رشوت طلب کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ اینٹی کرپشن راولپنڈی نے محکمہ ہیلتھ پنجاب کے سینٹری انسپکٹر عمران اصغر کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔ مجسٹریٹ سید علی جواد نقوی کی نگرانی میں کنٹونمنٹ بورڈ دفتر کے باہر چھاپہ مارا گیا جبکہ کارروائی کے دوران انسپکٹر کی جیب سے نشان زدہ 20 ہزار روپے برآمد ہوئے۔ ایف آئی آر کے مطابق انسپکٹر کلینک مالک عمران مغل سے ڈینگی لاروا برآمد کرنے اور مقدمہ درج کرانے کی دھمکیاں دے کر ڈیڑھ لاکھ روپے کا مطالبہ کرتا رہا۔ متاثرہ کلینک مالک نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست دی جس پر ٹریپ ریڈ کروایا گیا۔ اینٹی...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ حریت رہنما سید علی شاہ گیلانی نے پوری زندگی حقِ خودارادیت کی جدوجہد کے لیے وقف کی، ان کی زندگی قربانی اور ثابت قدمی کی علامت ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں حریت رہنما سید علی گیلانی کی چوتھی برسی پر دیے گئے اپنے پیغام میں کہا کہ بھارتی ظلم و ستم اُن کے عزم اور جراّت کو غیر متزلزل نہ کر سکا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سید علی گیلانی کے مؤقف نے کشمیری عوام کو آزادی کی جدوجہد پر ثابت قدم رکھا۔ صدر مملکت کا کہنا تھا کہ سید علی گیلانی کا لہو تحریکِ آزادی کو ہمیشہ زندہ رکھے گا، پاکستان کشمیری عوام...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے بانی رہنما سید علی گیلانی کو ان کی چوتھی برسی پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا کہ سید علی گیلانی نے اپنی پوری زندگی کشمیری عوام کے حقِ خودارادیت کی جدوجہد کے لیے وقف کر دی۔ بھارتی مظالم اور جبر ان کے عزم و حوصلے کو متزلزل نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کشمیری عوام کی آواز ہر عالمی فورم پر بلند کرتا رہے گا اور بھارتی بربریت کشمیری عوام کے جذبہ حریت کو کبھی توڑ نہیں سکتی۔ صدر نے مزید کہا کہ کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے پاکستان میں موجود بین الاقوامی میڈیکل سینیٹر اور چین پاکستان جوائنٹ لیب جیسے منصوبوں کو مزید فعال بنایا جائے اور اس ضمن میں چین اور پاکستان کی مابین شراکت داری کو مزید توسیع دی جائے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے دورہ چین کے دوران تیانجن یونیورسٹی میں نیشنل ارتھ کوئیک سمولیشن سینٹر کا دورہ کیا، نیشنل ارتھ کوئیک سیمولیشن سینٹر میں وزیراعظم کو ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریسکیو ٹیکنالوجیز بشمول نئی تیار کردہ میڈیکل ریسکیو گاڑیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم کو قدرتی آفات کے لیے احتیاطی تدابیر کے لیے تیار کردہ جدید ٹیکنالوجی کے حوالے سے بریفنگ دی گئی، وزیراعظم کو بتایا گیا کہ چین اور...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے ملیر 52 شاہ مزار کے قریب گھر میں ایک نوجوان نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی۔  تفصیلات کے مطابق ملیر سٹی کے علاقے 52 شاہ مزار کے قریب گھر میں ایک شخص نے گلے میں رسی کا پھندا لگا کر خودکشی کر لی ، متوفی کی لاش ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کی گئی۔  ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت 26 سالہ محمد اسامہ ولد محمد عامر کے نام سے کی گئی۔  پولیس کا کہنا ہے کہ ورثا موت کی تصدیق کے بعد لاش پولیس کارروائی کرائے بغیر اپنے ہمراہ لے گئے ، علاقہ پولیس تحقیقات کر رہی ہے ۔
    JAKARTA: انڈونیشیا میں پرتشدد احتجاج کے بعد اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ واپس لے لیا گیا جہاں مظاہروں کے دوران 5 افراد جاں بحق ہوگئے۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق جکارتہ میں صدارتی محل میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر پرابوو سوبیانتو نے کہا کہ سیاسی جماعتیں اراکین پارلیمنٹ کے مراعات میں کٹوتی پر متفق ہوگئی ہیں۔ صدر پرابوو سوبیانتو نے کہا کہ پارلیمنٹ میں موجود رہنماؤں کو پیغام دیا گیا ہے کہ پارلیمنٹ سے متعلق کئی پالیسیاں ختم کردی گئی ہیں، جس میں اراکین کے بھاری الاؤنسز اور غیرملکی سفر پر ملنے والی مراعات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اور فوج کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں کہ سرکاری عمارات کو نقصان...
    وفاقی اردو یونیورسٹی کی سینیٹ کا ایجنڈا وائس چانسلر کی تنخواہ کے تعین سے متعلق دو سرکاری اداروں کی اہم دستاویزات کو پوشیدہ رکھتے ہوئے جاری کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ سینیٹ کے 3 ستمبر کو ہونے والے اس اجلاس کا ایجنڈا یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہوا ہے  جس میں اعلی تعلیمی کمیشن آف پاکستان اور وفاقی وزارت تعلیم کی ان اہم یا غیر معمولی ایڈوائسز کو دانستہ طور پر ایجنڈے کا حصہ نہیں بنایا گیا ہے جو بظاہر جامعہ اردو کے وائس چانسلر کو موجودہ وصول کی جانے والی تنخواہ سے روکتی ہیں۔ تاہم سابق رجسٹرار اور ٹریژرار کی جانب سے ان دستاویز میں موجود ایڈوائز کے برعکس جامعہ اردو کے وائس چانسلر کو 8 لاکھ...