2025-07-09@15:44:18 GMT
تلاش کی گنتی: 305
«امریکی شہری کی رہائی»:
(نئی خبر)
کراچی( اسٹاف رپورٹر) گلوبل عافیہ موومنٹ کی رہنما اور ملک کی معروف نیورو فزیشن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی جلد رہائی کے لیے فوری طور پر مدد کرنے کی اپیل کی ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی اپیل پر سبکدوش ہونے والے امریکی صدر جوبائیڈن کو عافیہ کی رحم کی بنیاد پر رہائی کے لیے پٹیشن کی حمایت میں بارہ لاکھ سے زائد افراد پہلے ہی دستخط کر چکے ہیں۔ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی، ڈاکٹر عافیہ کے وکیل کلائیو اسمتھ کے ہمراہ امریکی دارالحکومت واشنگٹن ڈی سی پہنچ گئیں ہیں۔ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی معافی کی درخواست کے حوالے سے وہ اگلے...
کراچی(جسارت نیوز)ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے امریکی صدر جو بائیڈن کو رحم کی درخواست(mercy petition) پر دس لاکھ سے زائد افراد نے آن لائن دستخط کردیئے ہیں جس میں ہرگھنٹے بعد ہزاروں کی تعداد میںاضافہ ہو رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق عافیہ موومنٹ کی رہنما اور ملک کی معروف نیورو فزیشن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے عوام سے اپیل کی تھی کہ وہ سبکدوش ہونے والے امریکی صدر کو انسانی ہمدردی کی بنیاد پر عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے رحم کی اپیل بھیجیں کیونکہ ہر سبکدوش ہونے والے امریکی صدر کو امریکی قانون کے مطابق قیدیوں کی سزا معاف کرنے کا اختیار حاصل ہے۔ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے دس لاکھ دستخطوں کا ہدف حاصل کرنے پر ڈاکٹر عافیہ کے...
امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ’ ہش منی کیس ‘ میں غیرمشروط رہائی مل گئی تاہم عدالت نے ان کا جرم برقرار رکھا۔ امریکی میڈیا کے مطابق نومنتخب امریکی صدر کو ’ ہش منی‘ کیس میں عدالت سے غیرمشروط مل گئی، ڈونلڈ ٹرمپ کو نہ جیل جانا پڑے گا اور نہ ہی کوئی جرمانہ ادا کرنا پڑے گا۔ تاہم اس کا مطلب یہ نہیں کہ وہ بے قصور ثابت ہوگئے، ان پر رقم چھپانے کا جرم ثابت ہوچکا تھا جسے عدالت نے برقرار رکھتے ہوئے یہ جرم ان کے ریکارڈ میں شامل کرنے کا حکم جاری کیا۔ یوں ڈونلڈ ٹرمپ امریکی تاریخ کے پہلے صدر ہوں گے جو مجرمانہ ریکارڈ کے ساتھ عہدہ صدارت سنبھالیں گے۔ امریکی میڈیا کے...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے انتہائی قریبی ساتھی رچرڈ گرینیل سے لے کر میٹ گیٹز تک اپنے تبصروں اور سوشل میڈیا پوسٹس میں بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرتے نظر آتے ہیں جس سے بیرون ملک پی ٹی آئی کی مہم کی عکاسی بھی ہوتی ہے لیکن تجزیہ کاروں کو یقین نہیں ہے کہ یہ حکمت عملی کام کرے گی۔ عرب ٹیلی ویژن کی ایک رپورٹ کے مطابق جب نئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی ساتھی رچرڈ گرینیل نے گزشتہ سال نومبر میں اسلام آباد میں احتجاج کے دوران جیل میں قید پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کیا تو یہ ان کی یہ پوسٹ فوری وائرل ہو...
اسلام آباد(نمائندہ جسارت) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ کسی غیرملکی کو غیرقانونی طورپرپاکستان میں قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔محسن نقوی سے امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے الوداعی ملاقات کی جس دوران وزیر داخلہ نے پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے لیے امریکی سفیرڈونلڈ بلوم کی خدمات کو سراہا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔الوداعی ملاقات میں امریکی سفیر نے پاکستان میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کی۔ اس موقع پر محسن نقوی کا کہنا تھا کہ دہشت گردی ایک عالمی مسئلہ ہے، عالمی برادری کو مل کر کر دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے لائحہ عمل بنانا ہوگا۔اس موقع پر امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ...