2025-10-27@00:33:38 GMT
تلاش کی گنتی: 140561

«اور جنوبی»:

(نئی خبر)
    بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے ڈیم میں دریا کے بہاؤ کو روکنے کا کام کامیابی سے مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز چینی کمپنی کے زیر اہتمام ڈیم کے مرکزی حصے کی تعمیر کا آغاز ہو گیا اسلام آباد (سب نیوز) چینی کمپنی کے زیر تعمیر پاکستان کے بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ کے ڈیم میں دریا کے بہاؤ کو روکنے کا کام کامیابی سے مکمل کر لیا گیا، جس کے ساتھ ہی منصوبے کی تعمیر کا نیا مرحلہ یعنی ڈیم کے مرکزی حصے کی تعمیر کا آغاز ہو گیا۔ بالاکوٹ ہائیڈرو پاور پروجیکٹ پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں دریائے کنہار کے کنارے واقع ہے، جو دارالحکومت اسلام آباد سے تقریباً 220 کلومیٹر کے فاصلے پر...
    لاہور: سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور پروپیگنڈا کرنے پر پولیس نے ٹی ایل پی کے رہنما کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی عمران کشور کے مطابق ملزم معاویہ نے عوام کو فیک نیوز کے ذریعے سیکیورٹی اداروں اور حکومت کے خلاف اکسانے کی کوشش کی، ٹی ایل پی کے رہنما معاویہ نے سوشل میڈیا پر حقائق کے برعکس غلط خبریں پھیلائیں۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم کی غلط ویڈیوز سے شہروں کا امن خراب ہوا اور عوام میں بے چینی پیدا کی گئی، ملزم کے موبائل سے متعدد پروپگنڈے پر مشتمل ویڈیوز برآمد ہوئیں۔ ڈی آئی جی عمران کشور نے مزید بتایا کہ ملزم معاویہ کو شیخوپورہ سے گرفتار کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا...
    ماسکو: روس نے ایک نیا لانگ رینج جوہری کروز میزائل بوریویسٹنک (Burevestnik) کامیابی سے آزماتے ہوئے اپنی عسکری طاقت کا ایک اور مظاہرہ کیا ہے۔ روسی فوج کے سربراہ جنرل ویلری گراسموف نے صدر ولادیمیر پیوٹن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ تجربہ 21 اکتوبر کو کیا گیا۔ ان کے مطابق، میزائل نے 14 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور تقریباً 15 گھنٹے تک فضا میں رہا۔ جنرل گراسموف کا کہنا تھا کہ یہ جدید میزائل کسی بھی اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اپنے ہدف کو درستگی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔ روسی صدر پیوٹن نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایک منفرد ہتھیار ہے جو فی الحال دنیا کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور: دنیا کی دو بڑی معیشتوں چین اور امریکا کے درمیان تجارتی مذاکرات کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے، ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں دونوں ممالک کے اعلیٰ حکام کے درمیان بات چیت کا دوسرا روز جاری رہا جب کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ تین ملکی ایشیائی دورے کے آغاز پر ملائیشیا پہنچے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق چینی وفد کی قیادت نائب وزیراعظم ہی لی فینگ کر رہے ہیں جبکہ امریکی وفد کی سربراہی امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کر رہے ہیں،  یہ فریقین کے درمیان مذاکرات کا پانچواں دور ہے۔ اس سے قبل بات چیت جنیوا، لندن، اسٹاک ہوم اور میڈرڈ میں ہوچکی ہے۔امریکی تجارتی نمائندے جیمیسن گریئر نے کوالالمپور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا...
    چین نے کامیابی کے ساتھ نیا سیٹلائٹ لانچ کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز بیجنگ (آئی پی ایس) چین نے شی چھانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے اتوار کے روز لانگ مارچ ۔3 بی راکٹ کے ذریعے گاؤ فن نمبر14-02 سیٹلائٹ کو کامیابی سے خلا میں روانہ کیا۔ سیٹلائٹ مقررہ مدار میں داخل ہو گیا اور یہ مشن مکمل کامیابی سے ہمکنار ہوا۔ یہ سیٹلائٹ قومی معیشت، قومی دفاع کی تعمیر اور “بیلٹ اینڈ روڈ” سمیت اہم قومی حکمت عملیوں کے نفاذ کے لیے بنیادی جغرافیائی معلومات کی سہولت فراہم کرے گا۔یہ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 603 واں مشن تھا۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل...
    ملزم سمیت مقدمے کا مکمل ریکارڈ پیر کو ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا، جس کے بعد پیر سے ایف آئی اے کیس کی تفتیش کریگی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ایس آئی یو پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، تفتیش ایف آئی اے منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پولیس حکام نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس آئی یو کے اضافی چارج سنبھالنے والے ایس ایس پی اے وی ایل سی امجد شیخ کے مطابق کیس کی تفتیش ساؤتھ پولیس سے ایف آئی اے منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ انکے مطابق منصفانہ تحقیقات کیلئے کیس ایف آئی اے کے سپرد کیا جائے گا۔ انکا...
    شہید صحافی ارشد شریف کی والدہ رفعت آراء علوی کا انتقال ہو گیا۔ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اس موقع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ ایک بہادر اور عظیم ماں تھیں جنہوں نے اپنے بیٹے کو سچائی کے علم کو بلند رکھنے والا بنایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہید ارشد شریف جیسے جری اور اصول پرست صحافی قوم کا فخر ہیں۔ وزیر اعلیٰ نے مرحومہ کے لیے بلندی درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ارشد شریف کی قربانی صحافت کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی اور قوم ہمیشہ...
    آزاد کشمیر رجمنٹ کے بہادر سپوت نائیک سیف علی جنجوعہ شہید (ہلالِ کشمیر) کا 77واں یومِ شہادت آج عقیدت و احترام سے منایا جا رہا ہے۔ نائیک سیف علی جنجوعہ نے 1948 کی پاک۔بھارت جنگ کے دوران پیر کلیوہ پوسٹ پر دشمن کے خلاف بہادری اور عزم کی لازوال داستان رقم کی۔ وہ 23 اپریل 1922 کو کھنڈہار، تحصیل مہندر پونچھ (آزاد جموں و کشمیر) میں پیدا ہوئے۔ 1947 میں پاکستان واپس آکر سردار فتح محمد کریلوی کی ‘حیدری فورس’ میں شامل ہوئے، جسے بعدازاں ‘شیرِ ریاستی بٹالین’ کا نام دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیرِ اعظم کا پائلٹ آفیسر راشد منہاس نشانِ حیدر کی 54ویں برسی پر خراجِ عقیدت سیف علی جنجوعہ کو ان کی قابلیت کے پیشِ نظر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور: کمبوڈیا اور تھائی لینڈ کے درمیان برسوں سے جاری سرحدی تنازع بالآخر ختم ہوگیا، دونوں ممالک نے ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں امن معاہدے پر دستخط کر دیے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ معاہدہ آسیان سمٹ کے 47ویں اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ثالثی میں طے پایا،  اس موقع پر ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم، کمبوڈین وزیراعظم ہن منیت اور تھائی وزیراعظم انوٹن چرن ویراکول بھی موجود تھے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تقریب سے خطاب میں کہا کہ دونوں ممالک تمام دشمنیوں کے خاتمے اور اچھے ہمسایہ تعلقات کے قیام پر متفق ہو گئے ہیں، انہوں نے بتایا کہ معاہدے کے تحت 18 کمبوڈین جنگی قیدیوں کی رہائی بھی عمل میں آئے گی...
    پولیس کے مطابق دونوں ملزم باپ اور بیٹے واردات کے بعد ٰکے پی کے میں جا کر روپوش ہوگئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ کراچی ایسٹ زون انویسٹی گیشن پولیس نے ڈالمیا شانتی نگر میں پیپلز پارٹی کے یوسی وائس چیئرمین فائق خان سمیت 2 افراد کے قتل میں ملوث باپ اور بیٹے کو کے پی کے سے گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایسٹ زون انویسٹی گیشن پولیس نے ڈالمیا شانتی نگر میں پیپلز پارٹی کے یوسی وائس چیئرمین فائق سمیت 2 افراد کے قتل میں ملوث باپ اور بیٹے کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے رواں سال 17 مارچ کو شانتی نگر میں فائرنگ کرکے فائق خان کو قتل کیا تھا، جس کے قتل کا مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں...
    آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے معاملے میں وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزیر احسن اقبال کی قیادت میں ایک کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق، صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر اعظم سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور پیپلز پارٹی کی حکومت بنانے میں تعاون کی درخواست کی۔ اس پر وزیراعظم نے فیصلہ کیا کہ پیپلز پارٹی کی حمایت یا عدم حمایت کے معاملے کو احسن اقبال کی سربراہی میں بنائی گئی کمیٹی کے ذریعے دیکھا جائے۔ کمیٹی کا کام یہ ہوگا کہ وہ پیپلز پارٹی کی ٹیم کے ساتھ مذاکرات کرے اور ممکنہ حکومتی اتحاد کے حوالے سے سفارشات پیش کرے۔ واضح رہے کہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی پہلے ہی اعلان کر...
    ( ملک حشمت خان)ہنگو میں پولیس اہلکاروں نے چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنادیا۔ ڈی پی او خان زیب مہمندکے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے1پولیس اہلکار زخمی ہوگیاجبکہ پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور ہلاک ہوگیا۔ ڈی پی او خان زیب مہمندکے مطابق زخمی اہلکار ظفر عدنان کو علاج کیلئے پشاور منتقل کر دیا گیاہے، حملے کے بعد مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن جاری ہے۔   ہنگو میں گزشتہ روز پولیس چیک پوسٹ پر بارودی مواد کے دھماکے میں ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید ہوگئے تھے، ایس پی آپریشن اسدزبیر کے پہنچنے پر دوسرا دھماکا ہوا تھا۔ ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں   وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہنگو میں...
    —فائل فوٹو کراچی  کے علاقے سچل گوٹھ سے تین رکنی ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق ڈکیت گروہ مختلف علاقوں میں 50 سے زائد اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ کراچی پولیس کی پشاور میں کارروائی، 2 ملزمان گرفتارپولیس کے مطابق ملزمان پیپلز پارٹی کے سابق کونسلر فائق، کارکن اسماعیل اور ساجد کے قتل میں مطلوب تھے۔ پولیس نے کہا کہ گرفتار ڈاکوؤں نے خاتون سے اسلحے کے زور پر کان کی بالیاں بھی چھینی تھیں۔گرفتار ڈاکوؤں سے پستول، موبائل فونز، گھڑی اور نقدی برآمد ہوئی ہے۔ گرفتار ڈاکو عبدالصمد، رضوان اور آفتاب علی عادی جرائم پیشہ ہیں۔
    فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشنز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، گیس کنکشنز کی بحالی سے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ پورا ہوگیا۔اسلام آباد میں آر ایل این جی گیس کنکشنز کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ 2022 میں پی ڈی ایم حکومت کے دوران گیس کی فراہمی ایک بڑا چیلنج تھی اور اُس وقت حالات کے باعث صارفین سے معذرت کرنا پڑی۔شہباز شریف نے ماضی کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ 2013 میں ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ 20 گھنٹے سے زائد تھی، لیکن مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اندھیروں کے خاتمے کے لیے خصوصی اقدامات کیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یروشلم: اسرائیلی وزیرِ دفاع یسرائیل کاٹز نے ایک متنازع بیان میں اعلان کیا ہے کہ انہوں نے فوج کو ہدایت دی ہے کہ جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے کے باوجود غزہ کے زیرِ قبضہ حصے میں تباہی کا سلسلہ جاری رکھا جائے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس  کے مطابق اسرائیلی وزیرِ دفاعنے اسرائیلی فوج (IDF) کو حکم دیا ہے کہ وہ زرد زون  جو فی الحال اسرائیل کے کنٹرول میں ہے، اس میں عمارتوں کو مسمار کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام امریکی حکام سے جاری مشاورت کے ساتھ کیا جا رہا ہے جن میں نائب صدر، وزرائے خارجہ و دفاع، صدارتی ایلچی اور CENTCOM کے کمانڈرز شامل ہیں، یہ سب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ...
    بھارتی کرکٹ اسٹارویرات کوہلی نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ون ڈے انٹرنیشنل میں سری لنکن بلے بازکمار سنگاکارا کے رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔ یہ کارنامہ انہوں نے ہفتے کے روزسڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں انجام دیا۔ اس میچ میں کوہلی نے کپتان روہت شرما کے ساتھ شاندار شراکت قائم کرتے ہوئے 81 گیندوں پر 74 رنز کی پُراعتماد اور میچ جیتنے والی اننگز کھیلی، جس میں آٹھ چوکے شامل تھے۔ اس کے ساتھ ہی کوہلی ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میںدوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں، جن کے مجموعی رنز اب 14,255 ہو گئے ہیں۔ ویرات کوہلی...
    امریکی پراسیکیوٹرز نے ایک سابق ایگزیکٹو پر الزام عائد کیا ہے کہ اس نے سرکاری معاہدوں کے تحت سائبر انٹیلیجنس ٹولز تیار کرنے والی کمپنیوں کے تجارتی راز روس کو 13 لاکھ ڈالر میں فروخت کیے۔ یہ بھی پڑھیں:بھارتی نژاد امریکی دفاعی ماہر ایشلے ٹیلس خفیہ دستاویزات غیر قانونی طور پر رکھنے کے الزام میں گرفتار انٹرنیشنل میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی ڈسٹرکٹ کورٹ واشنگٹن میں دائر دستاویزات کے مطابق، پیٹر ولیمز نامی شخص نے اپریل 2022 سے جون 2025 کے دوران 2 نامعلوم کمپنیوں کے 8 تجارتی راز چرائے اور انہیں روس میں مقیم خریدار کو فروخت کرنے کی کوشش کی۔ دستاویزات میں یہ نہیں بتایا گیا کہ ولیمز کس کمپنی میں کام کرتا تھا، تاہم برطانوی کاروباری...
    رحیم یار خان میں مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی با اثر ملزمان کے خلاف مقدمہ درج نہ کرنے  پر  پولیس کے رویے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے 100 فٹ اونچی پانی کی ٹینکی پر چڑھ گئی۔ مبینہ زیادتی کا شکار لڑکی 100 فٹ اونچی پانی کی ٹینکی پر چڑھ گئی اور خودکشی کرنے کی دھمکی دی جسے پولیس اور  اہل خانہ نے مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی کے بعد ٹینکی سے اتارا اور اپنے ساتھ تھانے لے گئے۔ رحیم یارخان کے علاقے گلشن اقبال کی رہائشی 24 سالہ لڑکی عائشہ نے الزام لگایا کہ بااثر ملزم دو ماہ تک پہلے اسلحے کے زور پر اور پھر ویڈیو بنا کر اسے زیادتی کا نشانہ بناتا رہا۔متاثرہ لڑکی کا کہنا ہےکہ...
    پاکستان کی معروف سابق ماڈل اور اداکارہ ونیزہ احمد نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کئی سال قبل ابتدائی درجے کے کینسر (لمفوما) میں مبتلا ہوئیں، لیکن دعاؤں، قرآن پاک کی تلاوت اور روحانی عبادات کے ذریعے مکمل طور پر صحت یاب ہو گئیں۔ ونیزہ احمد نے یہ بات ندا یاسر کے مارننگ شو میں بتائی۔ انہوں نے کہا کہ فیشن کیریئر کے عروج کے دوران مسلسل بیرون ملک سفر کی وجہ سے انہیں شدید سر درد رہنے لگا۔ ابتدا میں ڈاکٹروں نے انہیںمیننجائٹس کا خدشہ بتایا، لیکن بعد میں ٹیسٹ میںلمفوما کینسر کی تشخیص ہوئی۔ اداکارہ کے مطابق،مجھے یقین ہی نہیں آیا کہ مجھے کینسر ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹرز نے کہا یہ ابتدائی مرحلے میں ہے، لیکن میں خوفزدہ...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی ہنگو دھماکے میں شہید ایس پی اسد زبیر کے گھر گئے اور شہید کے اہلِ خانہ سے ملاقات اور تعزیت کا اظہار کیا۔ کوہاٹ میں وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے سابق وزیر داخلہ اور رکن قومی اسمبلی شہریار خان آفریدی کی رہائش گاہ کا دورہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ہنگو بم دھماکے میں شہید ہونے والے شہریار آفریدی کے کزن اور ایس ایس پی آپریشن ہنگو، شہید اسد زبیر آفریدی کی شہادت پر فاتحہ خوانی کی اور لواحقین سے دلاسہ اور تعزیت کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ نے قوم کو باور کرایا کہ وہ اپنے بہادر سپاہیوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور اس واقعہ کی شدید مذمت کی۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور: صوبائی دارالحکومت پشاور میں سبزیوں کی قیمتوں میں غیر متوقع اتار چڑھاؤ نے شہریوں کو پریشان کر دیا ہے، ٹماٹر کی قیمت میں کمی ضرور ہوئی ہے مگر پیاز کی قیمت میں یکدم اضافے نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا۔میڈیا رپورٹس کےمطابق صرف ایک دن میں فی کلو ٹماٹر 40 روپے سستا ہوا ہے جبکہ پیاز 50 روپے مہنگا ہو گیا، پشاور میں فی کلو پیاز کی قیمت 100 روپے سے بڑھ کر 160 روپے ہو گئی ہے جب کہ ٹماٹر 280 روپے سے کم ہو کر 240 روپے فی کلو میں دستیاب ہے۔دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخنامہ صرف کاغذوں تک محدود ہے کیونکہ عام مارکیٹوں میں ٹماٹر 250 سے...
    پاکستان کی قومی والی بال ٹیم **ایشین یوتھ گیمز** کے مینز ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل تک پہنچ گئی ہے۔ بحرین میں جاری مقابلوں میں قومی ٹیم نے **کوارٹر فائنل** میں چین کو 3-0 سے شکست دی۔ اب سیمی فائنل میں پاکستان کا سامنا **افغانستان اور انڈونیشیا** کے درمیان کوارٹر فائنل کی فاتح ٹیم سے ہوگا۔ گروپ مرحلے میں پاکستان نے شاندار کارکردگی دکھائی، پہلے میچ میں ازبکستان کو 3-0 سے ہرایا اور دوسرے میچ میں سعودی عرب کو 3-1 سے شکست دے کر **گروپ چیمپئن** کے طور پر کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔ پاکستان کی یہ کامیابی نوجوان کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی اور عزم کی عکاسی کرتی ہے۔  
    ایس آئی یو پولیس کی حراست میں نوجوان کی ہلاکت کے کیس میں اہم پیشرفت سامنے آگئی، تفتیش ایف آئی اے منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ پولیس حکام نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایس آئی یو کے اضافی چارج سنبھالنے والے ایس ایس پی اے وی ایل سی امجد شیخ کے مطابق کیس کی تفتیش ساؤتھ پولیس سے ایف آئی اے منتقل کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ انکے مطابق منصفانہ تحقیقات کے لیے کیس ایف آئی اے کے سپرد کیا جائے گا۔ انکا مزید کہنا تھا کہ ملزم سمیت مقدمے کا مکمل ریکارڈ پیر کو ایف آئی اے کے حوالے کیا جائے گا جس کے بعد پیر سے ایف آئی اے...
    ویب ڈیسک: صحافی ارشد شریف کی والدہ رفعت آراء علوی انتقال کر گئیں جب کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے صحافی ارشد شریف کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا۔  سہیل آفریدی نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ ایک بہادر اور عظیم ماں تھیں جنہوں نے سچائی کا علم بلند رکھنے والا بیٹا پروان چڑھایا،  ارشد شریف جیسے جری اور بااصول صحافی قوم کا فخر ہیں۔ ہنڈائی ٹکسن ہائبرڈ بغیر سود کے آسان اقساط میں حاصل کریں  وزیر اعلی نے کہا کہ مرحومہ کے لیے بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔  سہیل آفریدی نے کہا کہ ارشد شریف کی قربانی صحافت کی تاریخ میں سنہری حروف سے...
    وفاقی وزیر برائے امور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے کہا ہے کہ پاکستان کشمیریوں کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔ لاہور میں حریت رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام متحدہ سے لے کر ہر فورم پر کشمیریوں کے حق میں بات کی ہے اور اس معاملے پر آئندہ بھی روشنی ڈالتے رہیں گے۔ یہ بھی  پڑھیے: کشمیر پر بھارتی قبضہ: وزارت امور کشمیر کا 27 اکتوبر کو یوم سیاہ بھرپور طریقے سے منانے کا اعلان وفاقی وزیر نے کہا کہ معرکہ حق میں ہم نے بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، اس معرکے کے بعد کشمیر کا مسئلہ ایک بار پھر سے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">روس نے اپنے نئے طویل فاصلے تک مار کرنے والے جوہری کروز میزائل “بوریویسٹنک” کا کامیاب تجربہ کر لیا ہے۔روسی فوج کے سربراہ جنرل ویلری گراسیموف نے صدر ولادیمیر پیوٹن کو بتایا کہ یہ تجربہ 21 اکتوبر کو کیا گیا۔ان کے مطابق بوریویسٹنک میزائل نے 14 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا اور تقریباً 15 گھنٹے تک فضا میں موجود رہا۔جنرل گراسیموف نے کہا کہ یہ میزائل کسی بھی اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم کو ناکام بنا کر اپنے ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔روسی صدر کو یہ بریفنگ روسی جوائنٹ گروپ آف فورسز کے کمانڈ سینٹر کے دورے کے دوران دی گئی۔ولادیمیر پیوٹن نے اس موقع پر کہا کہ بوریویسٹنک ایک منفرد ہتھیار ہے...
    کراچی ایسٹ زون انویسٹی گیشن پولیس نے **ڈالمیا شانتی نگر** میں پیپلز پارٹی کے یوسی وائس چیئرمین **فائق خان** سمیت دو افراد کے قتل میں ملوث باپ اور بیٹے کو **خیبر پختونخوا** سے گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے **17 مارچ 2025** کو شانتی نگر میں فائرنگ کرکے فائق خان کو قتل کیا تھا۔ اس واقعے کے مقدمے کی رپورٹ **عزیز بھٹی تھانے** میں درج کی گئی تھی۔ بعد ازاں، اس واردات کے گواہ **اسمٰعیل** کو بھی ملزمان نے چند ماہ قبل فائرنگ کرکے قتل کیا تھا۔ ملزمان ابتدائی طور پر واقعے کے بعد خیبر پختونخوا میں روپوش ہوگئے تھے، تاہم انویسٹی گیشن پولیس نے انہیں گرفتار کرکے کراچی منتقل کر دیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا...
    شہید صحافی ارشد شریف کی والدہ رفعت آراء علوی انتقال کر گئیں جب کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے شہید صحافی ارشد شریف کی والدہ کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ ارشد شریف کی والدہ ایک بہادر اور عظیم ماں تھیں جنہوں نے سچائی کا علم بلند رکھنے والا بیٹا پروان چڑھایا،  شہید ارشد شریف جیسے جری اور بااصول صحافی قوم کا فخر ہیں۔ وزیر اعلی نے کہا کہ مرحومہ کے لیے بلندیِ درجات اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ ارشد شریف کی قربانی صحافت کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھی جائے گی، قوم ارشد شریف اور اُن کی عظیم والدہ کو ہمیشہ یاد رکھے...
    وزیر اعظم شہباز شریف نے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں گھریلو گیس کنکشنز کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج پورے پاکستان کے عوام کا ایک دیرینہ مطالبہ ہورا ہوگیا، گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشنز کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2022 میں پی ڈی ایم حکومت کی حکومت بنی تو چاروں طرف سے بے پناہ دباؤ تھا کہ گیس کا کنکشن دیا جائے، کیونکہ گیس کی فراہمی میں مشکلات تھیں، چنانچہ ہمیں گیس کی فراہمی میں مشکلات تھیں اور ہر درخواست دہندہ سے ہمیں معذرت کرنا پڑی۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ بالآخر یہاں تک بات پہنچی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">برازیل: ایک حیران کن واقعے میں ایک برازیلی شہری نے انشورنس رقم حاصل کرنے کے لیے اپنی ہی قیمتی گاڑی کو نذرِ آتش کر دیا، تاہم اس کی چالاکی سی سی ٹی وی کیمرے کی آنکھ سے نہ بچ سکی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق واقعہ 5 اکتوبر کو ریاست پاراناکے علاقے لاپا میں پیش آیا، جب ایک شخص نے پولیس کو اطلاع دی کہ اسے نامعلوم مسلح افراد نے ٹریفک میں روک کر اس کی پورش 911 کیریرا میں باندھ دیا اور گاڑی کو ایک ویران علاقے میں لے جا کر آگ لگا دی۔ملزم نے پولیس کو بتایا کہ وہ محض قسمت سے بچ گیا کیونکہ کچھ راہگیروں نے اس کی چیخیں سن کر گاڑی کا دروازہ توڑا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک افغان تنازع کے حل میں گہری دلچسپی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان پیدا ہونے والے مسائل کو جلد اور بہتر انداز میں حل کر لیں گے۔ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری آسیان سمٹ سے خطاب کے دوران صدر ٹرمپ نے کہا کہ تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کی جنگ ان آٹھ جنگوں میں سے ایک ہے جو میں نے صرف آٹھ ماہ میں رکوا دی ہیں، اب ایک اور جنگ رکوانا باقی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ انہیں اطلاعات ملی ہیں کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوبارہ مسائل سر اٹھا رہے ہیں، مجھے لگتا ہے کہ میں اس مسئلے کے حل کے لیے کچھ مؤثر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واٹس ایپ نے گروپ چیٹس کے استعمال کو بہتر بنانے کے لیے ایک نیا فیچر متعارف کرایا ہے جو صارفین کے لیے خاصا مددگار ثابت ہوگا۔WABetaInfo کی رپورٹ کے مطابق یہ فیچر اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے واٹس ایپ کے نئے بیٹا ورژن میں شامل کیا گیا ہے۔گزشتہ چند ہفتوں سے اس فیچر پر کام جاری تھا، اور اب اسے مرحلہ وار صارفین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔اس نئے فیچر کے تحت صارفین @all لکھ کر گروپ چیٹ میں موجود تمام ارکان کو بیک وقت ٹیگ کر سکیں گے۔ پہلے ہر شخص کو الگ الگ مینشن کرنا پڑتا تھا، جو وقت طلب عمل تھا اور بعض اوقات کچھ نام رہ بھی جاتے تھے۔اب اس سنگل مینشن کے...
    پنجاب پولیس کے ایک اور سب انسپکٹر نے سی ایس ایس امتحان میں کامیابی حاصل کرلی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے سی ایس ایس کوالیفائی کرنے والے سب انسپکٹر بلال شاہد سے ملاقات کرکے ان کی حوصلہ افزائی کی اور اہلخانہ کو بھی مبارک باد دی۔ ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق بلال شاہد کا انتخاب ان لینڈ سروسز گروپ میں ہوا۔ بلال شاہد سی ٹی ڈی پنجاب میں خدمات انجام دے رہے ہیں، بلال شاہد نے 2018 میں بطور سب انسپکٹر محکمہ پولیس میں شمولیت اختیار کی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا کہ سب انسپکٹر نے سی ایس ایس میں کامیابی حاصل کر کے محکمہ پولیس کا نام روشن کیا۔ انہوں نے بلال شاہد کو...
    ہالی ووڈ کی مشہور اداکارہ جون لاک ہارٹ، جو ٹی وی سیریز لاسٹ اِن اسپیس اور لاسّی میں اپنے یادگار کرداروں کے لیے جانی جاتی تھیں، 100 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق، جون لاک ہارٹ کا انتقال جمعرات کی شب طبعی وجوہات کی بنا پر ہوا۔ ان کی بیٹی جون الزبتھ اور نواسی کرسٹیانا آخری لمحات میں ان کے ساتھ موجود تھیں۔ خاندانی ترجمان لائل گریگری نے بتایا کہ وہ اپنی زندگی کے آخری دنوں تک بہت خوش تھیں اور روزانہ نیویارک ٹائمز اور ایل اے ٹائمز پڑھتی تھیں، کیوں کہ وہ دنیا کے حالات سے باخبر رہنا ضروری سمجھتی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: ہالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار رابرٹ ریڈفورڈ 89 برس کی...
    مسلم لیگ (ن) کے قائد و صدر نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ وقت کے ساتھ پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف جاتی عمرہ پہنچے جہاں انہوں نے نواز شریف سے ملکی سیاسی اور اقتصادی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ نواز شریف نے اس موقع پر کہا کہ ملکی معیشت کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت ہے اور وقت کے ساتھ پاکستان ترقی کی جانب بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی انتھک محنت کی بھی تعریف کی اور کہا کہ دنیا بھی آپ کے کام کی قدر کرتی ہے۔
    دم نکل گیا تو پولیس والوں نے لاش پر بھی ڈنڈے مارے ، پولیس حراست میں نوجوان کے قتل میں نئے انکشافات WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز کراچی (آئی پی ایس) کراچی میں اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) کی مبینہ حراست میں جاں بحق بہاولپور کے نوجوان عرفان بلوچ کے کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، پولیس نے مقدمے میں نامزد دو اہلکاروں کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ واقعے کے خلاف مقتول کے لواحقین نے سہراب گوٹھ پر تابوت اٹھا کر شدید احتجاج کیا جو سات گھنٹے بعد ختم ہوا۔ تفصیلات کے مطابق 22 اکتوبر کو کراچی میں ایس آئی یو پولیس کی حراست میں نوجوان عرفان مبینہ تشدد سے جاں...
    (اویس کیانی)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر اور قائم مقام امریکی سفیر نے علیحدہ علیحدہ ملاقاتیں کیں جن میں دو طرفہ تعلقات اور خطے کی مجموعی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیاگیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ اور قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر نے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں انسدادِ منشیات، انسانی سمگلنگ اور سیکورٹی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر بھی گفتگوکی گئی۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے 5 برس بعد برطانیہ کے لئے فضائی آپریشن کے آغاز پر برطانوی حکومت اور ہائی کمشنر جین میریٹ سے اظہار تشکرکیا۔برطانوی ہائی کمشنر اور قائم مقام امریکی سفیر نے منشیات کے خلاف پاک بحریہ کے حالیہ آپریشن کو سراہا،برطانوی...
    روس نے نئے لانگ رینج جوہری کروز میزائل بوریویسٹنک کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ روسی فوج کے سربراہ جنرل ویلری گراسموف نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ آزمائش 21 اکتوبر کو کی گئی۔ جنرل گراسموف کے مطابق، یہ میزائل تقریباً 14 ہزار کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے تقریباً 15 گھنٹے فضا میں رہا اور کسی بھی اینٹی میزائل ڈیفنس سسٹم کو ناکام بنا کر اپنے ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ صدر پیوٹن نے اس موقع پر کہا کہ یہ ایک منفرد ہتھیار ہے اور اس وقت دنیا کے کسی بھی ملک کے پاس ایسا ہتھیار موجود نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اہم جوہری کروز میزائل کے ٹیسٹ مکمل ہو چکے ہیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی مسلسل ناقص کارکردگی کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو نیا کنٹریکٹ نہ دینے کا فیصلہ کر لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق محمد وسیم کی جگہ نیا ہیڈ کوچ آئندہ ہفتے تعینات کیے جانے کا امکان ہے،  محمد وسیم کو 2024 میں ویمن ٹیم کی کوچنگ سونپی گئی تھی، ان کے دور میں ٹیم کی کارکردگی میں کوئی نمایاں بہتری نہیں آ سکی۔بورڈ کی مکمل سپورٹ کے باوجود ویمن ٹیم اہم بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں خاطر خواہ نتائج دینے میں ناکام رہی،  ویمن ورلڈ کپ میں ٹیم ایک بھی میچ نہ جیت سکی، جب کہ متعدد کھلاڑیوں نے شکایت کی کہ کوچ کھلاڑیوں کی تربیت...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے آج سے ملک بھر میں گھریلو گیس کنکشن کھولنے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق  اسلام آباد میں گھریلو گیس کنکشن کی بحالی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف  نے کہا کہ آج پورے پاکستان کے عوام کا ایک دیریینہ مطالبہ ہورا ہوگیا، گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشن کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ 2022 میں پی ڈی ایم حکومت کی حکومت بنی تو چاروں طرف سے بے پناہ دباؤ تھا کہ گیس کا کنکشن دیا جائےْ، ہمیں گیس کی فراہمی میں مشکلات تھیں اور ہر درخواست دہندہ سے ہمیں معذرت کرنا پڑی۔ سرگودھا؛ جیب...
    — اسکرین گریب رحیم یار خان میں مبینہ زیادتی کی شکار لڑکی مقدمہ درج نہ ہونے پر احتجاجاً اونچی پانی کی ٹنکی پر چڑھ گئی۔ریسکیو اور پولیس اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لڑکی کو ٹنکی سے اتار لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ لڑکی اور اس کی والدہ کو تھانہ صدر پہنچا دیا گیا ہے۔متاثرہ لڑکی کی والدہ نے پولیس پر الزام عائد کیا ہے کہ پولیس ملزم کے خلاف مقدمہ درج نہیں کر رہی۔ ملزم بیٹی سے زیادتی کرتا رہا اور ویڈیوز بناتا رہا۔دوسری جانب ڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ میرے علم میں ابھی یہ بات آئی ہے۔ اس کیس کی تحقیقات کریں گے۔
    وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب نے آٹے کی فراہمی پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی یہ الزام حقائق کے منافی ہے۔پنجاب سے آٹے کی ترسیل مکمل شفاف طریقے سے پرمٹس کے تحت ہو رہی ہے، پنجاب اپنے عوام کا حق کسی دوسرے صوبے کے سیاسی تماشوں پر قربان نہیں کر سکتا۔ عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہماری اولین ذمہ داری پنجاب کے عوام ہیں۔وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف نے ہر شہری کے لیے آٹے کی دستیابی اور مناسب قیمت کو یقینی بنایا ہے۔یہی عوام دوست طرزِ حکمرانی ہے جو دوسروں کو ہضم نہیں ہو رہا۔ اگر خیبرپختونخوا کی ضرورت پنجاب سے حاصل شدہ آٹے سے بڑھ گئی ہے تو انہیں چاہیے کہ...
    پاک افغان مسئلہ حل کرنا مشکل نہیں ہے، فی الحال کچھ نہیں کررہا، ڈونلڈ ٹرمپ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز کوالالمپور: (آئی پی ایس) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری تنازعات کو بخوبی حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، تاہم فی الحال انہیں اس میں مداخلت کی ضرورت محسوس نہیں ہو رہی۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری آسیان سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ “میں نے سنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوبارہ مسائل پیدا ہو رہے ہیں، اور مجھے لگتا ہے کہ میں اس مسئلے کے حل کے لیے کچھ کر سکتا ہوں۔” امریکی صدر نے مزید کہا کہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان بڑھتے ہوئے تنازعات کے حل میں ذاتی دلچسپی رکھتے ہیں اور اس مسئلے کو جلد اور مؤثر انداز میں حل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری آسیان سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ان کے دورِ صدارت میں متعدد علاقائی تنازعات ختم کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ “تھائی لینڈ اور کمبوڈیا کے درمیان ہونے والی لڑائی ان آٹھ جنگوں میں سے ایک تھی جنہیں میں نے صرف آٹھ ماہ میں رکوا دیا، اب ایک اور تنازع باقی ہے جسے ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔”ٹرمپ نے کہا کہ انہیں حال ہی میں اطلاع...
    اسلام آباد: حکومتِ پاکستان نے رواں سال کے لیے گندم خریداری کا جامع منصوبہ تیار کرتے ہوئے عبوری گندم پالیسی کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دے دی ہے، جس کے تحت وفاقی اور صوبائی حکومتیں نجی شعبے کے ذریعے مجموعی طور پر 6.25 ملین میٹرک ٹن گندم خریدیں گی۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق گندم کی عبوری پالیسی کی سفارشات آئندہ ہفتوں میں وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کی جائیں گی،  پالیسی کے تحت وفاق کی جانب سے 1.5 ملین ٹن، پنجاب 2.5 ملین ٹن، سندھ ایک ملین ٹن، خیبر پختونخوا 7.5 لاکھ ٹن جبکہ بلوچستان 5 لاکھ ٹن گندم خریدے گا۔ ذرائع وزارتِ فوڈ سیکیورٹی کے مطابق اس بار وفاقی اور صوبائی حکومتیں کاشتکاروں سے براہِ راست خریداری نہیں کریں...
    پشاور: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں ایک بڑے امن جرگے* کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے، جس کا مقصد صوبے میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی کے خاتمے اور دیرپا امن کے قیام کے لیے مشترکہ اور جامع حکمتِ عملی تشکیل دینا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر علی خان نے کی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ سہیل آفریدی، صوبائی صدر جنید اکبر، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ اجلاس میں صوبے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال، حالیہ دہشت گردی کے واقعات اور امن و استحکام سے متعلق چیلنجز پر...
    لاہور سمیت پنجاب کے وسطی اور بالائی علاقے بدستور شدید فضائی آلودگی کی لپیٹ میں ہیں، جس کے باعث کھلی فضا میں سانس لینا شہریوں کے لیے خطرناک بنتا جا رہا ہے۔ محکمۂ موسمیات اور ماحولیاتی ماہرین کے مطابق لاہور میں بدھ کی صبح راوی روڈ کے علاقے میں ایئر کوالٹی انڈیکس خطرناک حد تک بڑھ کر 810 تک پہنچ گیا، جب کہ شہر کا اوسط اے کیو آئی 367 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا۔ دیگر شہروں میں بھی صورتحال تشویشناک ہے — گوجرانوالا میں ایئر کوالٹی انڈیکس 627 اور فیصل آباد میں 434 تک جا پہنچا۔ ماہرینِ صحت نے شہریوں کو سختی سے ماسک استعمال کرنے اور غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز کا مشورہ دیا ہے۔...
    اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ دوحہ جنگ بندی معاہدے کے بعد سے افغان سرزمین سے کوئی بڑا دہشت گردانہ حملہ نہیں ہوا ہے۔ اسلام آباد اور افغان طالبان حکومت کے درمیان مذاکرات کا اگلا دور استنبول میں آج ہوگا۔دفتر خارجہ نے اس پیش رفت کو مثبت نتیجہ قرار دیا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ نے کہا ہے کہ افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اس وقت بند ہے اور سیکیورٹی صورتحال کے جائزے تک بند ہی رہے گی۔ دفتر خارجہ کے نئے تعینات ہونے والے ترجمان طاہر اندرابی نے اپنی پہلی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس ہفتے کے اوائل میں دوحہ میں طے پانے والی جنگ بندی نے بڑے پیمانے پر اپنے...
    لاہور: پی ڈی ایم اے نےسیلاب سے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دینے کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے۔ ترجمان کے مطابق 27 اضلاع کی 72 تحصیلوں کو موضع جات کے لحاظ سے آفت زدہ قرار دیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق  50 فیصد سے زیادہ متاثر ہونے والے موضع جات کو آفت زدہ قرار دیا گیا۔ آفت زدہ قرار دینے کا نوٹیفکیشن بورڈ آف ریونیو پنجاب اور پی ڈی ایم اے کے اشتراک سے جاری کیا گیا۔ یہ فیصلہ پنجاب نیشنل کلیمیٹیز پری وینشن اینڈ ریلیف ایکٹ 1958 کے تحت کیا گیا ہے۔ جس کے تحت ضلعی انتظامیہ کو متاثرہ علاقوں میں فوری بحالی اور امدادی سرگرمیاں تیز کرنے کی ہدایت بھی کی گئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت پر ایک بڑا مالیاتی اسکینڈل سامنے آگیا ہے، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ ارب پتی صنعت کار گوتم اڈانی کے گروپ کو خفیہ طور پر 3.9 ارب ڈالر کی خطیر رقم فراہم کی گئی، جو سرکاری انشورنس کارپوریشن کے ذریعے منتقل ہوئی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق مودی حکومت کے بااثر سرکاری افسران نے اس پورے منصوبے کی براہِ راست نگرانی کی اور اڈانی گروپ کو سہارا دینے کے لیے حکومتی سطح پر خصوصی انتظامات کیے گئے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس کارروائی کا مقصد اڈانی گروپ کی گرتی ہوئی مارکیٹ ساکھ کو بحال کرنا تھا، جو گزشتہ برس امریکی تحقیقات کے بعد شدید دباؤ میں آ گیا...
    کراچی ایسٹ زون انویسٹی گیشن پولیس نے ڈالمیا شانتی نگر میں پیپلز پارٹی کے یوسی وائس چیئرمین فائق خان سمیت 2 افراد کے قتل میں ملوث باپ اور بیٹے کو کے پی کے سے گرفتار کرلیا۔ ایسٹ زون انویسٹی گیشن پولیس نے ڈالمیا شانتی نگر میں پیپلز پارٹی کے یوسی وائس چیئرمین فائق سمیت 2 افراد کے قتل میں ملوث باپ اور بیٹے کو خیبر پختونخوا سے گرفتار کرلیا۔ ملزمان نے رواں سال 17 مارچ کو شانتی نگر میں فائرنگ کر کے فائق خان کو قتل کیا تھا جس کے قتل کا مقدمہ عزیز بھٹی تھانے میں درج کیا گیا تھا جب کہ واقعے کے گواہ اسمٰعیل کو بھی ملزمان نے چند گزشتہ ماہ فائرنگ کر کے قتل کیا تھا۔...
    وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں مرغوب احمد کے گھر جا کر ان کی اہلیہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے مرحومہ کی مغفرت اور بلندی درجات کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔  
     راولپنڈی میں شہریوں کی سفری سہولت کے لئے الیکٹرک بسیں چلانے کا منصوبہ تیار کر لیا گیا۔راولپنڈی میں ابتدائی طور پر 4 روٹس پر 45 الیکٹرک بسیں چلائی جائیں گی ، کرایہ 25 روپے ہوگا، 20 ہزار مسافر روزانہ سفر کریں گے، میٹرو سٹیشن اور اولڈ واران ڈپو میں چارجنگ سٹیشن کی تعمیر جاری ہے۔صدر سے 26 نمبر چونگی اور اڈیالہ روڈ کے روٹس چلائے جائیں گے ، راجہ بازار سے کرال چوک اور سواں اڈہ تک روٹس چلائے جائیں گے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف پہلے بھی کئی شہروں میں الیکٹرک بسوں کا افتتاح کر چکی ہیں۔
    وزیراعظم شہباز شریف نے آر ایل این جی کنکشن کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2022 میں پی ڈی ایم کی حکومت بنی تو بے پناہ دباؤ تھا کہ نئے کنکشن دیے جائیں لیکن اس وقت یہ ممکن نہیں تھا کیوں کہ گیس دستیاب نہیں تھی۔ انہوں نے کہا کہ آج وہ دن آیا ہے کہ پورے پاکستان میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کا اجرا کیا جا رہا ہے، لاکھوں درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ شہباز شریف نے کہا کہ مخلوط حکومت اور اتحادیوں کو مبارکباد پیش کرنا چاہتا ہوں کہ آج کنکشن کا اجرا ہورہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: وفاقی کابینہ کا نئے گیس کنکشنز پر عائد پابندی ختم کرنے کا فیصلہ اس سے قبل...
    پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ وہ اپنی شادی کے لباس کو اپنی بہو کے لیے خاص تحفے کے طور پر رکھیں گی۔ ماہرہ خان نے بتایا کہ اُن کی شادی کی تقریبات کا آغاز والدہ کی خواہش پر “دعائے خیر” کی تقریب سے ہوا تھا، جس میں معروف شاعرہ زہرہ نگاہ نے دعا کروائی۔ اداکارہ کے مطابق، “دعائے خیر کی تقریب میرے لیے بہت خاص تھی۔ میرا لباس ڈیزائنر عمر سعید نے حیدرآبادی انداز میں تیار کیا تھا، جس کے ساتھ میں نے ہلکا میک اپ، پھولوں کے زیورات اور چوٹی باندھی تھی۔” ماہرہ نے مزید کہا، “یہ جوڑا میرے دل کے بہت قریب ہے، اور میں چاہتی ہوں کہ جب...
    کشمیر سے فلسطین تک — ایک ہی کہانی، دو المیے WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز تحریر: محمد محسن اقبال کہا جاتا تھا کہ برطانوی سلطنت پر سورج کبھی غروب نہیں ہوتا — یہ جملہ فخر کا بھی تھا اور طنز کا بھی۔ کیونکہ جس طرح اس سلطنت کی حدود براعظموں تک پھیلی ہوئی تھیں، اسی طرح اس کے سائے بھی تاریخ کے کئی خطوں پر دراز ہوگئے۔ برطانوی تاج کے تحت کیے گئے دو فیصلوں نے جنوبی ایشیا اور مشرقِ وسطیٰ میں وہ بیج بوئے جن کی جڑیں آج بھی خون میں ڈوبی ہوئی ہے۔ ایک فیصلہ برصغیر کی تقسیم کا تھا، جو 1947 میں ہوا جس میں کشمیر کے تناظر میں بد نیتی پر...
     کراچی میں 22ویں ہیلتھ ایشیا 2025 نمائش کامیابی سے اختتام پذیر ہوگئی۔ ایس آئی ایف سی اور وزارتِ صحت کے اشتراک سے 22 ویں ہیلتھ ایشیا نمائش 23 تا 25 اکتوبر 2025 کراچی ایکسپو سینٹر میں منعقد ہوئی ۔ وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال اور بلوچستان کے صوبائی وزیرِ صحت بخت محمد کاکڑ کی اختتامی تقریب میں خصوصی شرکت، ایڈیشنل سیکرٹری وزارتِ صحت لئیق احمد نے نمائش میں مختلف اسٹالز کا دورہ کیا۔ جدید ہیلتھ ٹیکنالوجی کے فروغ سے پاکستان کے صحت کے شعبے میں انقلابی پیش رفت کی بنیاد رکھی گئی۔ وفاقی وزیرِ صحت سید مصطفیٰ کمال کے مطابق نجی و سرکاری شعبے کے تعاون سے صحت کے میدان میں نئے مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ وزارتِ صحت...
    آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے پیپلزپارٹی متحرک، صدر زرداری کا وزیراعظم سے رابطہ WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے لیے صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے شہباز شریف کو آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے فیصلے پر اعتماد میں لیا، شہباز شریف نے مسلم لیگ آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک سونپ دیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلم لیگ ن کی کمیٹی میں احسن اقبال، رانا ثنااللہ اور امیر مقام شامل ہیں اور پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات سے قبل کمیٹی نے مسلم لیگ...
    آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے عمل میں پیپلز پارٹی سرگرم ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور انہیں آزاد کشمیر میں حکومت بنانے کے فیصلے سے آگاہ کیا۔ اس کے بعد وزیراعظم نے مسلم لیگ ن آزاد کشمیر امور کمیٹی کو پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات کی ذمہ داری سونپ دی۔ کمیٹی میں احسن اقبال، رانا ثنا اللہ اور امیر مقام شامل ہیں اور وہ پیپلز پارٹی کے ساتھ مذاکرات سے قبل مسلم لیگ ن آزاد کشمیر سے مشاورت کر رہی ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ ن کے پارلیمانی لیڈر اور سابق وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر نے واضح کیا کہ ن لیگ...
    اسلام ٹائمز کے ساتھ اپنی خصوصی گفتگو کے دوران سابق سینیٹر نے کہا کہ اسرائیل پر دنیا کا کوئی قانون لاگو نہیں، کیونکہ اسے دنیا کی بااثر طاقتوں کی فل سپورٹ حاصل ہے۔ انکی شہہ پر وہ ہر قانون کو چیلنج کرتا ہے۔ چنانچہ جنگ بندی کے بعد جب انکے قیدی رہا ہوگئے تو اس نے بے گناہ شہریوں پر پھر سے بمباری شروع کی۔ حالانکہ عام شہریوں پر بمباری کرنا بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی ہے، مگر اسرائیل کو اس قانون سے مکمل چھوٹ حاصل ہے۔ چنانچہ جب وہ دیکھتا ہے کہ اسے ڈانٹنے او روکنے والا کوئی نہیں تو وہ اپنی پالیسی کے تحت سو جرائم اور زیادتیاں کرے گا۔ علامہ سید عابد الحسینی کا شمار ملک...
    پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں حکومت کی تبدیلی کے لیے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کے خلاف عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی منظوری گزشتہ روز صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں دی گئی۔ ذرائع کے مطابق حکومت سازی کے معاملے میں صدر زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف سے رابطہ کیا، جس پر مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے امور کی کمیٹی کو پیپلز پارٹی سے مذاکرات کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔ آئین ساز اسمبلی میں حکومت بنانے کے لیے پیپلز پارٹی کو 27 ارکان کی حمایت درکار ہے، لیکن اس وقت پارٹی کے پاس صرف 17 ارکان ہیں۔ دیگر جماعتوں کی موجودہ صورتِ حال کچھ یوں ہے: مسلم لیگ ن: 9...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک کی میئرشپ کے مسلم امیدوار ظہران ممدانی نے کہا ہے کہ ان کے سیاسی مخالفین نے انہیں دہشت گرد کے طور پر پیش کرنے کی بھرپور کوشش کی، مگر وہ نفرت کے بجائے اتحاد، انصاف اور ہم آہنگی کا پیغام لے کر میدان میں اترے ہیں۔برونکس کی ایک مسجد کے باہر اپنے جذباتی خطاب میں ظہران ممدانی اس وقت آب دیدہ ہوگئے جب انہوں نے نائن الیون کے بعد امریکی معاشرے میں مسلمانوں کے لیے بدلتے حالات کا ذکر کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ 9/11 کے بعد ان کی خالہ، جو ہمیشہ حجاب پہنتی تھیں، خود کو غیر محفوظ محسوس کرنے لگیں، اور یہ احساس کئی امریکی مسلمانوں کے لیے ایک مشترکہ درد بن گیا۔انہوں نے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک افغان تعلقات میں درپیش مسائل کے حل میں دلچسپی ظاہر کی اور کہا کہ وہ اس معاملے کو جلد اور مؤثر طریقے سے سلجھا سکتے ہیں۔ ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں جاری آسیان سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ 8 ماہ میں کئی تنازعات کو روکا ہے اور اب ایک اور مسئلہ حل کرنے کا وقت باقی ہے۔ صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ انہوں نے سنا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان دوبارہ مسائل جنم لے رہے ہیں، اور انہیں یقین ہے کہ وہ اس معاملے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا، “میں دونوں ممالک کو جانتا ہوں اور یہ مسئلہ میں...
    ہنگو میں آئی ای ڈی دھماکے میں شہید ہونے والے ایس پی اسد زبیر کے پاس حساس مقام پر جانے کے دوران بلٹ پروف گاڑی موجود نہیں تھی، جس کی وجہ سے ان کی گاڑی دھماکے کی زد میں آئی۔ ذرائع کے مطابق، اس مقام پر چند سال قبل ایک ایس ایچ او کو بھی نشانہ بنایا گیا تھا اور کچھ عرصہ قبل ضلع ہنگو میں ڈی پی او پر بھی حملے کی کوشش کی گئی تھی۔ باوجود اس حساسیت کے، ضلع ہنگو کو صرف ایک بلٹ پروف گاڑی فراہم کی گئی تھی، جو ڈی پی او ہنگو کے زیر استعمال ہے، جبکہ ڈی ایس پی سطح تک پولیس کو بھی بلٹ پروف گاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے۔ واضح رہے...
    —فائل فوٹو پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے پنجاب میں مالی بےضابطگیوں سے متعلق 25 کیسوں کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔سیکریٹری ہیلتھ کو مالی بدعنوانی کے 25 کیسز کی تحقیقات 30 دن میں مکمل کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کے مطابق 2021 اور 22 میں پنجاب بھر کی ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز میں ادویات غیرقانونی طور پر خریدی گئیں۔2021 اور 22 کی آڈٹ رپورٹ میں ملازمین کی غیر قانونی بھرتی کی گئی۔پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کے مطابق اسپتالوں کے لیے سامان  اور ادویات مارکیٹ سے تین گنا زائد نرخ پر خریدنے کا انکشاف ہواچیئرمن پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری احمد اقبال نے کہا کہ عثمان بزدار کے دور میں پنجاب کو بے دردی سے لوٹا گیا۔ 
    لیاقت بلوچ — فائل فوٹو نائب امیر جماعتِ اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ پاک افغان جنگ بندی ہی نہیں پائیدار تعلقات خطے کی ضرورت ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین جاری مذاکرات کے موقع پر جارحانہ بیانات غیر ضروری ہیں، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے قومی ایکشن پلان پر جانبدارانہ عمل نے بڑا نقصان پہنچایا ہے۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی سیاست کو پی پی، مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی نے شرمناک بنادیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ جماعتِ اسلامی کا کسان روڈ کارواں پُرامن ہوگا، جماعتِ اسلامی کسانوں کی ترجمان ہے۔
    الیکشن کمیشن کے ذرائع کے مطابق کسی سیاسی جماعت پر باضابطہ پابندی صرف آئین کے آرٹیکل 17کے تحت ریفرنس بھیج کر لگائی جا سکتی ہے، جو الیکشن ایکٹ کی شق 212 کے تحت عمل میں آتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ چونکہ ٹی ایل پی پر پابندی انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت لگائی گئی ہے، اس لئے سیاسی طور پر یہ جماعت اب بھی الیکشن کمیشن میں رجسٹرڈ ہے اور موجودہ قوانین کے مطابق عام انتخابات میں حصہ لینے کی اہل ہے۔ اسلام ٹائمز۔ تحریک لبیک پاکستان پر انسدادِ دہشتگردی ایکٹ کے تحت پابندی کے باوجود تحریک لبیک پاکستان الیکشن کمیشن آف پاکستان کی سیاسی جماعتوں کی فہرست میں بدستور شامل ہے۔ وزارت داخلہ کی جانب سے نوٹیفکیشن میں...
    ‏چوہدری سالک حسین کے ایک سالہ پرانے کلپ کو توڑ موڑ کر پیش کرنا انتہائی شرمناک عمل ہے ۔ مصطفیٰ ملک WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات و ترجمان غلام مصطفیٰ ملک نےپاکستان مسلم لیگ کے سنئیر نائب صدر اور وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کے ایک سالہ پرانے کلپ کو توڑ موڑ کر اسرائیل کی حمایت میں بیانیے بنانے کی مذموم کوششوں کو انہتائی شرمناک اور جھوٹا بیان قرار دیا ہے اتوار کے روز جاری کیے گِئے اپنے ایک بیان میں مصطفی ملک نے کہا کہ چوہدری سالک حسین نے ہمیشہ فلسطین کے مسلمانوں کے جرات مندانہ موقف اپنایا اور وہ فلسطین کو شہ رگ سے قریب...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملائیشیا کے دورے پر روانگی سے قبل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مختصر قیام کیا، جہاں انہوں نے جہاز میں قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی اور وزیراعظم شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے ملاقات کی۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے قطر کے کردار کو سراہا اور کہا کہ قطر نے اس معاملے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔ طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ انہیں چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ ایک مثبت اور تعمیری ملاقات کی توقع ہے، اور امید ہے کہ چین یکم نومبر سے نافذ ہونے والے اضافی ٹیرف سے بچنے...
    پولیس ذرائع نے بتایا کہ نہ صرف سکیورٹی اہلکاروں بلکہ دیگر عملے کی بھی اسکریننگ کی جا رہی ہے۔ سکیورٹی اسٹاف اور دیگر اسٹاف کی اسکریننگ کالعدم مذہبی جماعت سے تعلق کی بنیاد پر کی جا رہی ہے۔ اسکریننگ میں تمام اسٹاف کو چیک کیا جا رہا ہے کہ ان کا کالعدم مذہبی جماعت سے کوئی تعلق تو نہیں اور چیکنگ کے دوران تصدیق کی صورت میں انہیں جاتی عمرہ اور سی ایم آفس کی سکیورٹی سے ہٹا دیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ٹی ایل پی پر پابندی کے بعد مریم نواز کے سکیورٹی اسٹاف اور دیگر عملے کی اسکریننگ شروع کر دی گئی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی سکیورٹی کے تمام اہل کاروں کی اسکریننگ شروع...
    پاکستان تحریکِ انصاف نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے لیے ایک متفقہ حکمتِ عملی تیار کی جا سکے۔ وزیرِاعلیٰ ہاؤس پشاور میں پی ٹی آئی کی سینیئر قیادت کا اہم اجلاس ہوا جس میں چیئرمین بیرسٹر گوہر، وزیرِاعلیٰ سہیل آفریدی، صوبائی صدر جنید اکبر، اسد قیصر اور دیگر رہنما شریک ہوئے۔ اجلاس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی غور کیا گیا اور امن جرگہ بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ امن جرگے میں سابق وزرائے اعلیٰ، گورنرز، علماء، جرگہ مشران، سول سوسائٹی، وکلاء اور دیگر اہم شخصیات کو مدعو کیا جائے گا۔ اس جرگے کا مقصد دہشت گردی کے خاتمے اور پائیدار...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ میں جنگ بندی معاہدہ کرانے میں اہم کردار ادا کرنے پر قطر کا شکریہ ادا کیا ہے۔ امریکی صدر کی ملائیشیا جاتے ہوئے قطری دارالحکومت دوحہ میں ایئر فورس ون کی ری فیولنگ کے دوران جہاز میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات ہوئی۔ دوران ملاقات وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن الثانی سے ٹرمپ نے کہا کہ قطر نے مشرقِ وسطیٰ میں امن کی کوششوں میں نمایاں کردار ادا کیا ہے، اور ان کی شراکت کے بغیر یہ ممکن نہ ہوتا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم سے قطری وزیرِ تجارت کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے جانے کا عزم امیرِ قطر نے ایک بیان میں کہا کہ ملاقات...
    الطاف حسین وانی نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی اقدامات خطے کے امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں، عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ کشمیر کے دیرپا اور پرامن حل کے لیے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔ اسلام ٹائمز۔ کشمیر پالیسی ریسرچ انسٹیٹیوٹ کے زیراہتمام مظفرآباد میں ”مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کا قبضہ اور کشمیریوں کا حق مزاحمت” کے عنوان سے ایک سیمینار منعقد ہوا جس میں معروف کشمیری رہنمائوں، ماہرین امورِ کشمیر، دانشوروں، اساتذہ، طلباء و طالبات اور مختلف مکاتبِ فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ ذرائع کے مطابق سیمینار سے دیگر لوگوں کے علاوہ کل جماعتی حریت کانفرنس کی آزاد جموں و کشمیر شاخ کے کنوینر غلام محمد صفی، چیئرمین کشمیر انسٹیٹیوٹ آف...
    بنوں کے علاقے نار جعفر میں ایک شادی کی تقریب دوران فائرنگ کے واقعے میں 3 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق رات گئے شادی کی تقریب میں موسیقی چل رہی تھی اور ڈی جے پر خواجہ سرا رقص کر رہے تھے، اسی دوران خواجہ سرا کو چھیڑنے کے معاملے پر دو گروپوں کے درمیان جھگڑا شروع ہوا۔ جھگڑے کے دوران دونوں گروپوں نے اسلحے کا استعمال کیا اور ایک دوسرے پر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 8 زخمی ہوئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کیا گیا، جن میں 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی...
    آج ملک بھر میں میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلے کے لیے ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ ہو رہا ہے، جس میں ایک لاکھ 40 ہزار سے زائد طلبہ شرکت کر رہے ہیں۔ سوشل میڈیا پر امتحان کے پرچے لیک ہونے کے معاملے پر سی ای او سندھ ٹیسٹنگ سروس پروفیسر آصف احمد شیخ نے وضاحت دی ہے کہ جو پرچے سوشل میڈیا پر گردش کر رہے ہیں، وہ جعلی ہیں اور ان کی کوئی صداقت نہیں ہے۔ انہوں نے طلبہ کو ہدایت کی کہ جو طلبہ جووینائل کارڈ کے بغیر امتحان دینے والے ہیں، وہ مایوس نہ ہوں اور اپنے میٹرک یا انٹر کی اوریجنل مارک شیٹ ساتھ لائیں۔ داخلہ ٹیسٹ کے لیے ملک بھر میں 32 مراکز قائم...
    5 سال کے تعطل کے بعد قومی ائیرلائن کی پہلی پرواز اسلام آباد سے برطانیہ کے شہر مانچسٹر پہنچی۔ترجمان قومی ائیرلائن کے مطابق بوئنگ 777 طیارے نے اسلام آباد سے مانچسٹر کا براہِ راست سفر 5 گھنٹے میں طے کیا اور مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے ائیرپورٹ پر اتر گئی۔ مانچسٹر ائیرپورٹ پر پاکستانی کمیونٹی نے پرواز کا پرتپاک استقبال کیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے۔ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے ہوابازی و دفاع خواجہ آصف نے برطانیہ کے لیے قومی ائیرلائن کے فلائٹ آپریشن کی بحالی کا افتتاح کیا۔ تقریب میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ بھی موجود تھیں۔ یاد رہے کہ 2022 میں پی ٹی آئی کے وزیر ہوا بازی غلام سرور خان کے...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ محمد وسیم کو نیا کنٹریکٹ نہ دینے کا اصولی فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس فیصلے کی وجوہات واضح ہیں۔ محمد وسیم 2024 میں ویمن ٹیم کے ہیڈ کوچ بنے تھے، لیکن ان کی کوچنگ میں ٹیم کی کارکردگی مسلسل مایوس کن رہی۔ بورڈ کی مکمل سپورٹ کے باوجود ٹیم ورلڈ کپ میں ایک بھی میچ نہیں جیت سکی، جبکہ سری لنکا کے خلاف میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ ذرائع نے بتایا کہ ہیڈ کوچ ہونے کے باوجود محمد وسیم کی جانب سے کھلاڑیوں کو مناسب کوچنگ فراہم نہیں کی گئی۔ ان کی اپنی بیٹنگ اچھی تھی، لیکن ٹیم کی بیٹنگ مسلسل کمزور رہی۔ اس کے علاوہ...
    کراچی: بھارتی بیٹنگ اسٹار ویرات کوہلی نے ایک اور سنگِ میل عبور کرتے ہوئے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں کمار سنگاکارا کے رنز کا ریکارڈ توڑ دیا۔  یہ کارنامہ انہوں نے ہفتے کے روز سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) میں آسٹریلیا کے خلاف تیسرے اور آخری ون ڈے میچ میں انجام دیا۔ کپتان روہت شرما کے ساتھ شاندار شراکت قائم کرنے والے کوہلی نے 81 گیندوں پر 74 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی جس میں آٹھ چوکے شامل تھے۔  اس کے ساتھ ہی وہ ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں، جن کے مجموعی رنز اب 14,255 ہیں۔ ویرات کوہلی نے 305 میچز میں 57.71...
    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاک افواج کی جانب سے نائیک سیف علی جنجوعہ شہیدؒ، ہلالِ کشمیر، کی 77ویں برسی کے موقع پر خراجِ عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے ترجمان کے مطابق نائیک سیف علی جنجوعہ شہیدؒ نے 1948 کی جنگ کے دوران پیر کلیوا رج کے دفاع میں غیر معمولی جرات اور عزمِ صمیم کا مظاہرہ کرتے ہوئے مادرِ وطن کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کی بہادری اور قربانی قوم کے لیے ہمیشہ مشعلِ راہ رہے گی۔ پاک افواج کے سربراہان...
    کراچی: پاکستان کی معروف سابق ماڈل اور اداکارہ ونیزہ احمد نے انکشاف کیا ہے کہ وہ کئی سال قبل ابتدائی درجے کے کینسر (لمفوما) میں مبتلا ہوئیں، تاہم دعاؤں، قرآن پاک کی تلاوت اور روحانی عبادتوں کے ذریعے مکمل صحت یاب ہوگئیں۔ ونیزہ احمد نے یہ انکشاف ندا یاسر کے مارننگ شو میں گفتگو کے دوران کیا۔ اُنہوں نے بتایا کہ اپنے فیشن کیریئر کے عروج پر، مسلسل بیرون ملک سفر کے دوران اُنہیں شدید سر درد رہنے لگا۔ ابتدائی طور پر ڈاکٹرز نے انہیں میننجائٹس (گردن توڑ بخار) بتایا، مگر بعد میں ٹیسٹ کے نتیجے میں لمفوما کینسر کی تشخیص ہوئی۔ اداکارہ کے مطابق، “مجھے یقین ہی نہیں آیا کہ مجھے کینسر ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹرز نے کہا یہ...
    وزیراعظم  شہباز شریف نے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما میاں مرغوب احمد کی رہائش گاہ پہنچے، انہوں نے میاں مرغوب احمد سے ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔  وزیراعظم نے مرحومہ کی بلندی  درجات کی دعا کی، وزیراعظم نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت کیا اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء میاں مرغوب احمد کی رہائش گاہ آمد وزیراعظم کا میاں مرغوب احمد سے ان کی اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس وزیراعظم کی مرحومہ کی بلندی ء درجات کی دعاء وزیراعظم کی سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت اور ان کے لئے صبر جمیل کی دعاء… pic.twitter.com/7W1Qd77yVK — PTV News (@PTVNewsOfficial)...
    مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما اور آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ ان کی جماعت آزاد کشمیر میں حکومت سازی کا حصہ نہیں بنے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی پارٹی اپوزیشن میں بیٹھنے کا فیصلہ کرچکی ہے، اور اس فیصلے میں تبدیلی کی قطعاً کوئی گنجائش نہیں، پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں یہ فیصلہ ہوچکا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کی سیاست میں ہلچل، آنے والے دنوں میں کیا ہونے جارہا ہے؟ اس سے قبل صدر پاکستان مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر شاہ غلام قادر نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ مسلم لیگ (ن) آزاد جموں و کشمیر اپنے بنیادی نصب العین کے مطابق تحریکِ آزادیٔ جموں و...
    لاہور اور پنجاب کے وسطی علاقوں میں فضائی آلودگی میں اضافہ ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے کھلی فضا میں سانس لینا شہریوں کے لیے خطرہ بن گیا ہے۔ لاہور کے راوی روڈ علاقے میں صبح کے اوقات میں ائیر کوالٹی انڈیکس (AQI) 810 تک پہنچ گیا، جبکہ شہر میں اوسط AQI 367 پارٹیکولیٹ میٹرز ریکارڈ کیا گیا۔ گوجرانوالہ میں 627 اور فیصل آباد میں 434 AQI درج ہوا۔ ماہرین شہریوں کو ماسک پہننے کی ہدایت کر رہے ہیں۔ محکمہ تحفظ ماحولیات کا کہنا ہے کہ ہوا کے کم دباؤ والے زونز اور سرحد پار سے آنے والی آلودگی اسموگ میں اضافے کی بڑی وجہ ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ بھارتی پنجاب سے آلودہ ہواؤں کی آمد سے لاہور اور...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے سابق مشیر اسٹیو بینن نے کہا ہے کہ مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے لیے سہ ریاستی حل (تھری اسٹیٹ سلوشن) کی ضرورت ہے، جس میں یروشلم کے مقام پر ایک ’عیسائی ریاست‘ کا قیام بھی شامل ہو۔ یہ بھی پڑھیں:یروشلم میں امریکی سفارتخانے کے باہر مظاہرہ، اسرائیل کی حمایت پر امریکا کے خلاف نعرے اپنے پوڈکاسٹ ’وار روم‘ میں گفتگو کرتے ہوئے بینن نے کہا کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو کا ’گریٹر اسرائیل‘ منصوبہ ناکام ہو چکا ہے۔ ان کے بقول یہ منصوبہ خود اسرائیل کے لیے تباہ کن ثابت ہوا۔ اب وقت آگیا ہے کہ 3 ریاستوں کا حل اپنایا جائے، جن میں سے ایک عیسائی ریاستِ یروشلم ہونی چاہیے۔ انہوں...
    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا مجوزہ شیڈول سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز کراچی:(آئی پی ایس)آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم 2026 کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گی جہاں دو مرحلوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز کھیلی جائے گی۔ پہلے مرحلے میں تین ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز 30 جنوری سے 5 فروری تک کھیلی جائے گی جو بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ 2026 سے قبل ہوگی۔ ورلڈ کپ کے بعد دوسرے مرحلے میں تین ایک روزہ میچوں کی سیریز 13 سے 19 مارچ تک شیڈول ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی سیریز کے مقامات اور تفصیلی شیڈول کا باضابطہ اعلان کرے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے سی...
    اسلام ٹائمز: یہ تسلیم کرنا ضروری ہے کہ تمام مذہبی شخصیات، تنظیمیں اور ادارے دین کے خیرخواہ ہیں اور وہ اپنے اپنے ذوق، سلیقے اور فہم کے مطابق خدمتِ دین میں مصروف ہیں۔ ان میں سے کوئی بھی دین کا غدار یا خائن نہیں۔ شخصیت پرستی، جماعتی تعصب اور غیر معصوم افراد کی بلا قید و شرط اطاعت دراصل روحِ توحید اور ملی وحدت کے منافی ہے۔ دینی و اجتماعی مفاد کا تقاضا یہ ہے کہ کسی سے عداوت نہیں اور برّ و تقویٰ کے کاموں میں ہر ایک سے تعاون کی پالیسی پر عمل کیا جائے۔ ہر ادارہ، تنظیم یا جماعت ملی ترجیحات اور دینی اصولوں کے مطابق اپنے بنیادی اہداف کے لیے طویل المدتی منصوبے بنائے اور وقتی...
    ترکیہ میں بحیرہ ایجیئن حادثہ، مہاجرین کی کشتی ڈوبنے سے 17 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 26 October, 2025 سب نیوز ترکیہ کے سیاحتی مقام بودروم کے قریب بحیرہ ایجیئن میں ایک دلخراش حادثے میں مہاجرین کی کشتی ڈوب گئی، جس کے نتیجے میں 17 تارکینِ وطن جان کی بازی ہار گئے۔ حکام کے مطابق دو افراد کو زندہ بچا لیا گیا ہے۔ صوبہ موغلا کے گورنر آفس کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 17 میں سے 14 افراد کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، جب کہ باقی لاپتا افراد کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ واقعے کے بعد چار کوسٹ گارڈ کشتیاں، ایک ہیلی کاپٹر اور ماہر غوطہ خوروں کی ٹیمیں امدادی...
    آسٹریلوی کرکٹ ٹیم 2026 کے آغاز میں پاکستان کا دورہ کرے گی، جس میں دونوں ٹیمیں دو مرحلوں پر مشتمل وائٹ بال سیریز کھیلیں گی۔ ذرائع کے مطابق، پہلے مرحلے میں تین ٹی 20 میچوں کی سیریز 30 جنوری سے 5 فروری تک شیڈول ہے، جو اسی سال بھارت اور سری لنکا میں ہونے والے ٹی 20 ورلڈ کپ سے پہلے ہوگی۔ ورلڈ کپ کے بعد دوسرے مرحلے میں تین ون ڈے میچز 13 سے 19 مارچ تک کھیلے جائیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ جلد ہی سیریز کے مقامات اور تفصیلی شیڈول کا باضابطہ اعلان کرے گا۔ کرکٹ آسٹریلیا کے سی ای او ٹوڈ گرین برگ نے 3 جون کو آن لائن پریس کانفرنس میں پاکستان کے مجوزہ دورے پر...
     ملک بھر کے میڈیکل اور ڈینٹل کالجوں میں داخلوں کے لیے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ کا آغاز ہو گیا، امتحانی مراکز کے اطراف میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی، طبی حکام بھی موقع پر موجود ہیں۔ملک کے 188 سرکاری و نجی میڈیکل اور ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ ہو رہا ہے، ملک میں 35 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ ایک بین الاقوامی مرکز ریاض میں قائم کیا گی،پنجاب میں 46، سندھ میں 17، خیبرپختونخوا میں 11، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں1، 1 نجی میڈیکل کالج ہے، اسی طرح خیبرپختونخوا میں 6، پنجاب میں 25 اور سندھ میں 12 نجی ڈینٹل کالجز کام کر رہے ہیں۔یونیورسٹی آف...