2025-11-04@10:39:34 GMT
				 
				 تلاش کی گنتی: 3743				 
                «اور ملائیشیا کے»:
(نئی خبر)
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)اسلام آباد میں کرائم کی شرح گزشتہ پانچ سال کی کم ترین سطح پر آگئی۔اسلام آباد عالمی معیار کے لحاظ سے محفوظ شہر قراردیا گیاہے۔اسلام آباد میں کرائم انڈیکس 31شاریہ 37 فیصد ہے۔اسلام آباد کاسیفٹی انڈیکس 68 اعشاریہ 63 فیصد ہے۔سیفٹی انڈیکس کے مطابق شہریوں کو دن کے وقت اکیلے چلنے میں 81 فیصد تک اطمینان حاصل ہے۔رپورٹ آئی جی اسلام آباد سید علی ناصر رضوی اور ان کی ٹیم کی دن رات کوششوں کا نتیجہ ہے۔رپورٹ نمبیو کی جانب سے ہے، جو دنیا بھر کے شہروں میں جرائم اور تحفظ (Crime & Safety Index) کو ناپتی ہے۔جرائم کی مجموعی سطح گزشتہ پانچ سالوں میں سب سے کم ہے منفی (29%) یعنی عالمی معیار کے لحاظ...
	اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے ہم منصب انور ابراہیم کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا، جس میں خطے کی صورتِ حال اور امن کی کوششوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملائشین ہم منصب انور ابراہیم کو پاک افغان سرحدی صورتِ حال سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو افغان سرزمین سے سرحد پار دہشت گردی کا مسلسل سامنا ہے، افغان حکام افغان سرزمین سے پاکستان میں حملے کرنے والے دہشت گرد نیٹ ورکس کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کریں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے افغان حکام کی درخواست پر دوحہ میں مذاکرات کے لیے عارضی جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کی، سرحدی علاقوں میں امن و امان کی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیائی ممالک کے دورے کے دوران ممکنہ طور پر شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن سے بھی ایک اہم ملاقات کریں گے۔عالمی میڈیا  کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اس دورے کی تیاری کو حتمی شکل دے رہی ہے تاہم اب تک ٹائم فریم واضح نہیں کیا گیا۔اگر اس ملاقات کو عملی شکل دی جاتی ہے تو یہ 2019 کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلا براہِ راست رابطہ ہوگا۔جس کے دوران صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان برسوں سے جاری تنازع اور تلخیوں کے خاتمے کے لیے غیرمعمولی اقدامات اُٹھائے تھے۔سی این این کا دعویٰ ہے کہ چند ماہ قبل صدر ٹرمپ کی جانب سے شمالی کوریا کو بھیجے گئے غیر رسمی...
	 اسلام آباد:  ملائیشیا کے وزیراعظم انوار ابراہیم نے وزیراعظم شہباز شریف کو ٹیلی فونک رابطے میں پاک-افغان کشیدگی سے پیدا صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تناؤ کم کرنے اور خطے میں امن و استحکام بحال کرنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے کی پیش کش کردی۔ وزیراعظم کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کو ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سیری انور ابراہیم نے ٹیلی فون کیا اور اس موقع پر وزیراعظم نے کوالالمپور کے حالیہ دورے کے دوران شان دار مہمان نوازی کے لیے ملائشیا کی قیادت اور لوگوں کا شکریہ ادا کیا۔ بیان کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دونوں رہنماؤں نے بھی علاقائی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا، وزیر...
	پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات کا اختتامی مرحلہ مکمل، پاکستان نے ’ریڈ لائنز‘ واضح کر دیں
	— پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان دوحا میں جاری مذاکرات کااختتامی مرحلہ بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بات چیت کا ماحول سنجیدہ مگر نازک نوعیت کا تھا، اور دونوں جانب سے سیکیورٹی تحفظات کو کھل کر بیان کیا گیا۔ پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کر رہے ہیں، جب کہ ان کے ہمراہ اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اور انٹیلیجنس حکام بھی مذاکرات میں شریک تھے۔ افغان طالبان کی جانب سےوزیر دفاع ملا یعقوب وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔ ریڈ لائنز واضح: پاکستان کا دوٹوک پیغام سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغان وفد کے سامنےدوٹوک انداز میں اپنی ریڈ لائنز رکھ دیں۔ سب سے اہم نکتہ یہ تھا کہ افغان سرزمین...
	وزیرِاعظم شہباز شریف سے ملائیشیا کے ہم منصب انور ابراہیم کا ٹیلیفونک رابطہ، پاک افغان کشیدگی پر گفتگو
	وزیرِاعظم محمد شہباز شریف سے ملائیشیا کے ہم منصب انور ابراہیم نے ٹیلیفونک رابطہ کیا ہے۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیرِاعظم شہباز شریف نے کوالالمپور کے حالیہ دورے کے دوران دی جانے والی شاندار مہمان نوازی پر ملائیشیا کی قیادت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس دورے کے دوران طے پانے والی مفاہمتیں، خصوصاً حلال گوشت کی برآمد اور دیگر باہمی تعاون کے شعبوں سے متعلق اقدامات، پاکستان اور ملائیشیا کے تعلقات کو نئی بلندیوں تک لے گئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا ملائیشیا پہنچنے پُر پرتپاک استقبال، سڑکوں پر سبز ہلالی پرچموں کی بہار دونوں رہنماؤں نے علاقائی صورتحال پر بھی تبادلۂ خیال کیا، وزیرِاعظم شہباز شریف نے وزیرِاعظم انور ابراہیم کو...
	پاکستان نے غیر وابستہ تحریک یعنی ’نان الائینڈ موومنٹ‘ کے اجلاس میں جموں و کشمیر اور فلسطین کے غیر حل شدہ تنازعات اور ماحولیاتی بحران کو عالمی امن کے لیے بنیادی چیلنج قرار دے دیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے ’نان الائینڈ موومنٹ‘ کے 19ویں وزارتی وسط مدتی اجلاس میں شرکت کی، جو 15 اور 16 اکتوبر 2025 کو یوگنڈا کے دارالحکومت کمپالا میں ’مشترکہ عالمی خوشحالی کے لیے تعاون کو گہرا کرنا‘ کے موضوع پر منعقد ہوا۔ یہ بھی پڑھیں: مسئلہ فلسطین کا حل خودمختار ریاست ہے، پاکستان اور قطر کا اتفاق اجلاس سے قبل 13 سے 14 اکتوبر تک سینیئر حکام کا اجلاس ہوا، جس میں پاکستانی وفد کی قیادت اسپیشل سیکریٹری برائے اقوام متحدہ نبیل منیر...
	امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایشیائی ممالک کے دورے کے دوران ممکنہ طور پر شمالی کوریا کے حکمراں کم جونگ اُن سے بھی ایک اہم ملاقات کریں گے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ اس دورے کی تیاری کو حتمی شکل دے رہی ہے تاہم اب تک ٹائم فریم واضح نہیں کیا گیا۔ اگر اس ملاقات کو عملی شکل دی جاتی ہے تو یہ 2019 کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان پہلا براہِ راست رابطہ ہوگا۔ جس کے دوران صدر ٹرمپ نے جنوبی کوریا اور شمالی کوریا کے درمیان برسوں سے جاری تنازع اور تلخیوں کے خاتمے کے لیے غیرمعمولی اقدامات اُٹھائے تھے۔ سی این این کا دعویٰ ہے کہ چند ماہ قبل صدر ٹرمپ کی جانب سے شمالی...
	سپارکو کی جانب سے اتوار کو پاکستان کے پہلے ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ "HS-1" خلا میں بھیجنے کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیٹلائٹ کل 19 نومبر کو چین سے خلا میں روانہ کیا جائے گا۔ پاکستانی سائنس دانوں اور انجینئرز کی موجودگی میں لانچ کی تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں۔ یہ ہائپراسپیکٹرل سیٹلائٹ سیلابوں، لینڈ سلائیڈز اور دیگر قدرتی آفات کی پیشگوئی میں مدد دے گا۔ سیٹلائٹ ماحولیاتی تبدیلیوں اور ارضیاتی خطرات کی بروقت نگرانی میں معاون ثابت ہوگا۔  HS-1 سیٹلائٹ انفراسٹرکچر میپنگ اور شہری منصوبہ بندی کے لیے نئی راہیں کھولے گا۔ یہ پاکستان کا یہ مشن قومی خلائی پالیسی اور وژن 2047 کا ایک اہم سنگِ میل ہے۔ سال 2025 میں خلا میں بھیجا جانے والا یہ پاکستان کا...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کی ممکنہ ملاقات سے قبل وائٹ ہاؤس کی ترجمان کے ایک جملے نے میڈیا میں تہلکہ مچا دیا ہے۔چند روز قبل دونوں رہنماؤں کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا جس میں یوکرین جنگ بندی سمیت مختلف عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ہنگری کے دارالحکومت بوداپیسٹ میں ملاقات پر اتفاق کیا گیا۔تاہم ایک پریس کانفرنس کے دوران جب ایک صحافی نے وائٹ ہاؤس کی ترجمان کیرولین لیویٹ سے پوچھا کہ “بوداپیسٹ میں ملاقات کا فیصلہ کس نے کیا؟” تو انہوں نے نہایت غصے اور طنزیہ انداز میں جواب دیا “آپ کی ماں نے!”اس غیر متوقع جواب پر ہال میں خاموشی چھا گئی اور سوشل میڈیا پر...
	بنوں کے مغل کوٹ سیکٹر میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک کامیاب کارروائی کے دوران فتنۂ خوارج کے خطرناک گروپ طارق کچھی گروپ کو نشانہ بنایا۔ یہ بھی پڑھیں:افغان کرکٹرز ہلاکت ڈاراما: دہشتگرد ’اگلی اننگ‘ نہیں کھیل پائیں گے، جواب اسی شدّت سے دیا جاتا رہے گا سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران کمانڈر طارق کچھی اور اُس کا قریبی ساتھی حکیم اللہ عرف ٹائیگر مارے گئے۔ ذرائع کے مطابق کارروائی کے دوران خوارج کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کمانڈر طارق کچھی کی تشکیل گزشتہ 2 برس سے مختلف دہشتگرد کارروائیوں میں سرگرم تھا اور وہ طالبان کے لیے بھتہ خوری...
	وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ سے روس کے سفیر البرٹ پی خوروف کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون پر تبادلہ خیال
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ سے پاکستان میں روس کے سفیر البرٹ پی خوروف نے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات، شمالی علاقہ جات کی قدرتی خوبصورتی، سیاحت کے فروغ اور میڈیا تعاون کے مختلف پہلوئوں پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں قومی خبر رساں ادارہ ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کارپوریشن (اے پی پی) اور روس کی Sputnik نیوز ایجنسی کے درمیان مفاہمت کی یادداشت کے علاوہ پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی ورلڈ) اور آر ٹی (رشین ٹی وی) کے مابین تعاون کے معاہدے کو حتمی شکل دینے پر بھی گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر عوامی سطح کے تبادلہ پروگرام کے تحت ڈیجیٹل انفلوئنسرز...
	دنیا کی 2 بڑی معیشتوں، چین اور امریکا نے ایک بار پھر تجارتی اختلافات کم کرنے اور نئے محصولات (ٹیرِف) کے تنازع سے بچنے کے لیے آئندہ ہفتے نئے مذاکرات پر اتفاق کر لیا ہے۔ تجارتی کشیدگی میں کمی کی کوشش چینی نائب وزیراعظم ہی لی فینگ اور امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ کے درمیان ہفتے کے روز ہونے والی ویڈیو کال میں دونوں فریقین نے ’کھلا، جامع اور تعمیری تبادلۂ خیال‘ کیا۔ یہ بھی پڑھیں:توانائی کے صاف اور قابلِ تجدید ذرائع کا استعمال، چین امریکا پر بازی لے گیا رکاری چینی میڈیا کے مطابق فریقین نے فیصلہ کیا کہ آئندہ ہفتے بالمشافہ ملاقات کر کے مذاکرات کو آگے بڑھایا جائے گا۔ اسکاٹ بیسنٹ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ...
	پاک فضائیہ کے آپریشن میں 3 افغان کرکٹرز سمیت 8 ہلاک، کابل نے سہ ملکی سیریز سے دستبرداری کا اعلان کر دیا
	 افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا میں پاکستان کی مبینہ فضائی کارروائی کے نتیجے میں 3 افغان کرکٹرز سمیت کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے۔ افغانستان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) کے مطابق ہلاک ہونے والے کھلاڑیوں کی شناخت کبیر، صبغت اللہ اور ہارون کے نام سے ہوئی ہے۔  اے سی بی کا الزام اور مذمتی بیانانٹرنیشنل میڈیا رپورٹ کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ نے بیان میں کہا کہ یہ کھلاڑی ارگون سے شرنہ گئے تھے جہاں وہ ایک دوستانہ میچ میں حصہ لے رہے تھے۔ واپسی کے بعد ارگون میں ایک اجتماع کے دوران وہ پاکستان کے فضائی حملے کا شکار ہوگئے۔ Statement of Condolence The Afghanistan Cricket Board expresses its deepest sorrow and grief over...
	ویب ڈیسک:کینیڈا کے شہر آشوا میں اسلامک سینٹر کے بانی رکن اور معزز بزرگ ابراہیم بالا کو مسجد کے قریب قتل کردیا گیا ہے۔  تفصیلات کے مطابق اسلامی سینٹر کے بانی رکن 80 سالہ ابراہیم بالا کو مسجد کے قریب ہی قتل کردیا گیا۔ ابھی تک ان کے قتل کی وجہ کے بارے میں کوئی سراغ نہیں مل سکا ہے، جس نے کمیونٹی میں تشویش پیدا کردی ہے۔ اسلامک سینٹر کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہماری کمیونٹی کے ایک عزیز بھائی نے مسجد کے قریب اپنی جان کھو دی۔‘‘ ’’یہ واقعہ ہم سب کے لیے انتہائی دکھ بھرا ہے اور ہم متاثرہ خاندان کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔‘‘  فیصل آباد میں...
	اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء  اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ عوام نے ٹی ایل پی اور تحریک انصاف کی احتجاج کی کال یکسر مسترد کر دی ہے۔ بے مقصد احتجاج کی کالوں کا یہی نتیجہ نکلتا ہے۔ ملک بھر میں کاروبار زندگی رواں دواں ہے۔ وزیراعلیٰ خیبر پی کے  اجلاس میں بیٹھ کر بات چیت کرنے پر یقین نہیں رکھتے۔ وزیراعظم کی زیر صدارت خیبر پی کے  کے امن و امان سے متعلق اجلاس میں وزیراعلیٰ کی موجودگی ضروری تھی۔ معرکہ حق کے بعد پاکستانیوں کو دنیا بھر میں بہت سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ جمعہ کو یہاں اہم گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم کی زیر...
	لاہور؍ اسلام آباد (نامہ نگار+ خبرنگار+ این این آئی+ آئی این پی) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور چوہدری نے مسجد رحمت للعالمین کو سیل کرنے کیخلاف درخواست پر اے سی سٹی لاہور کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 24 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا۔ تحریک لیبک پاکستان نے موقف اپنایا کہ یتیم خانہ میں مسجد کو غیر قانونی سیل کر دیا گیا۔ سینکڑوں نمازیوں کو نماز پڑھنے سے روک دیا گیا۔ استدعا ہے کہ عدالت مسجد کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے۔ لاہور ہائیکورٹ نے کارکنوں کی لاشیں اور زخمیوں کی ہسپتالوں سے علاج معالجے کیلئے تحریک لبیک کی درخواست پر فریقین سے 23 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا۔ درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ مریدکے میں مذہبی...
	اسلام آباد: نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں اور فراہمی کی صورتحال کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز 
	فائل فوٹو۔ صدر آصف زرداری سے سیکریٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صدرِ مملکت نے خادم الحرمین شریفین اور سعودی ولی عہد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ صدر زرداری نے ڈاکٹر العیسیٰ کی مسلم امہ میں اتحاد، اعتدال اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کی کاوشوں کو سراہا۔ انھوں نے کہا مسلم ورلڈ لیگ کی انتہا پسندی اور اسلاموفوبیا کے خلاف کوششیں قابلِ تحسین ہیں، مسلم ورلڈ لیگ کی میزبانی میں لڑکیوں کی تعلیم پر بین الاقوامی کانفرنس قابلِ تعریف اقدام ہے۔ صدر مملکت نے پاکستان اور مسلم ورلڈ لیگ کے مجوزہ معاہدے کو صحت، تعلیم اور انسانی ہمدردی کے منصوبوں کے لیے اہم قرار دیا۔ صدر زرداری...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سرگودھا:۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں، جلسے جلوسوں پر پابندی اور زبان بندی کرکے ریاست اپنی رِٹ قائم کرنا چاہتی ہے۔ الیکشن میں دھاندلی ہو یا فارم 47 والے مسلط کردیے جائیں، عوام کے بولنے پر پابندی ہے۔ حکومت اور ریاست کی رِٹ کے نام پر ذاتی اجارہ داریوں کے قیام کو تسلیم نہیں کریں، جماعت اسلامی نوجوانوں سے مل کر فرسودہ نظام کو پرامن مزاحمت کے ذریعے جڑ سے اکھاڑ پھینکے گی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے سرگودھا میں بنو قابل تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے امیر جماعت اسلامی پنجاب شمالی ڈاکٹر طارق سلیم، امیر ضلع اویس قاسم سیکرٹری جنرل الخدمت فاﺅنڈیشن وقاص انجم جعفری، صدر...
	چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام اور کامن ویلتھ اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل کے درمیان آن لائن ملاقات ، نوجوانوں کی ترقی اور بااختیار بنانے کے حوالے سےتبادلہ خیال کیا
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں اورکامن ویلتھ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پروفیسر لوئس فرانسشی کے درمیان آن لائن ملاقات ہوئی جس میں نوجوانوں کی ترقی اور بااختیار بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعہ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں اور کامن ویلتھ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پروفیسر لوئس فرانسشی کے درمیان ایک اہم آن لائن ملاقات ہوئی جس میں نوجوانوں کی ترقی اور بااختیار بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم یوتھ پروگرام اور دولت مشترکہ یوتھ الائنس کے مابین جاری تعاون کو سراہا گیا۔(جاری ہے) دونوں...
	سٹی42:  ہمسایہ ملک کی محفوظ جنتوں سے پاکستان مین گھس کر دہشتگردی کی کارروائیاں کرنے میں ملوث  بھارتی پراکسی خارجی دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں ایک اور اہم کامیابی لکی مروت میں ملی ہے جہاں ہماری فورسز نے آٹھ خارجی دہشتگردوں کو منطقی انجام سے دوچار کر دیا۔  لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس اطلاعات کی بنیاد پر کاؤنٹر ٹیررسزم آپریشن کیا جس میں آٹھ خوارجی جہنم واصل ہو گئے۔  فیصل آباد میں مقیم 119 افغان مہاجروں نے رضا کار انہ طور پر پاکستان چھوڑ دیا   16 اکتوبر 2025 کو لکی مروت کے علاقے سلطان خیل میں پاک فوج نے انٹیلیجنس اطلاعات کی بنیاد پر ایک کامیاب  آپریشن کیا ، مصدقہ اطلاعات...
	برطانوی ماہرینِ غذائیت نے نئی تحقیق میں بتایا ہے کہ کیوی، رائی کی روٹی اور  دیگر مخصوص غذائی سپلیمنٹس قبض کے مستقل مسئلے کو دواؤں کے بغیر بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہو سکتے ہیں۔ یہ رہنما اصول برٹش ڈائیٹٹک ایسوسی ایشن نے جاری کیے ہیں، جن کا مقصد قبض کے علاج کے لیے غذائیت پر مبنی طریقہ کار کو فروغ دینا ہے، نہ کہ محض ادویات پر انحصار کرنا۔ تحقیق کی سربراہ، ڈاکٹر ایرینی ڈیمیڈی (Eirini Dimidi) جو کنگز کالج لندن سے وابستہ ہیں، کا کہنا ہے: ہم چاہتے ہیں کہ قبض میں مبتلا افراد خود کو مضبوط محسوس کریں، سائنسی بنیادوں پر معلومات حاصل کریں اور اپنی زندگی کے معیار کو بہتر بنائیں۔ تحقیق میں کیا بتایا گیا؟...
	اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز  شریف نے کہا ہے کہ اب بال افغانستان کے کورٹ میں ہے‘ افغانستان کے ساتھ جائز شرائط پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ وقت گزاری کیلئے سیز فائر ناقابل قبول ہے۔ سیز فائر ٹھوس شرائط پر بڑھ سکتی ہے۔ دہشتگردی کا مسئلہ مستقل حل کرنا ہو گا۔  وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی طویل مشترکہ سرحد ہے۔ پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود افغان پناہ گزینوں کی بھرپور  میزبانی کی۔ 40 لاکھ افغان دہائیوں سے پاکستان میں مقیم ہیں۔ ہم نے بھائی چارے کے رشتے کو قائم و دائم رکھا ہے۔ افغان دہشت گرد ہماری پولیس اور افواج پاکستان کے...
	عدالت نے منی لانڈرنگ کے 2 مقدمات میں پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور ان کے بیٹے کو اشتہاری قرار دے دیا۔ اطلاعات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے منی لانڈرنگ کے 2 مقدمات میں ملک ریاض اور ان کے بیٹے علی ریاض ملک کو اشتہاری قرار دے دیا ہے جہاں بحریہ ٹاؤن کی رقوم کو مبینہ طور پر منی لانڈرنگ کے ذریعے بیرون ملک بھیجنے کے کیسز کی سماعت ہوئی، اس حوالے سے اپنے فیصلے میں عدالت نے پراپرٹی ٹائیکون ملک ریاض اور دیگر اشتہاری ملزمان کے شناختی کارڈ اور سمز بھی بلاک کرنے کا حکم دے دیا۔قبل ازیں وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے دعویٰ کیا تھا کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے نے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاونِ خصوصی برائے پبلک ہیلتھ انجینئرنگ و دیہی ترقی محمد سلیم بلوچ نے کہا ہے کہ واٹر ایڈ کے تحت ’’واش پراجیکٹ‘‘ خواتین کی بنیادی صحت کے حوالے سے انقلابی کام کررہا ہے۔ پانی انسانی زندگی کی بنیادی ضرورت ہے اور اس ضمن میں محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے فعال کردار ادا کیا ہے جبکہ حکومتِ سندھ نے منصوبے کی تکمیل میں بھرپور معاونت فراہم کی ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے مقامی ہوٹل میں واٹر ایڈ کے زیرِاہتمام خواتین کی بنیادی صحت سے متعلق ’’واش سیمینار‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سیمینار میں اراکینِ سندھ اسمبلی ہیر سوہو، کرن مسعود، کنٹری ڈائریکٹر میاں محمد جنید اور صوبائی ہیڈ راحیماں سمیت...
	سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر نے کہا کہ سندھ میں کوئی بھی غیر قانونی افغان شہری مقیم ہے تو حکومت اس کے خلاف سخت ایکشن لے رہی ہے، کراچی میں غیر قانونی مقیم افغان شہریوں کی متعدد گرفتاریاں کی گئی ہیں اور گرفتاری کے بعد کئی افراد کو ڈی پورٹ بھی کیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آغا سراج درانی ایک ہنس مکھ انسان اور اچھے پارلیمینٹرین تھے اور سندھ اسمبلی کے بیلنس اسپیکر رہے، اسپیکر کے طور پر ان کی خدمات بہترین رہی ہیں، یہ ان کے لواحقین کے لیے انتہائی دکھ کی گھڑی ہے، اللہ...
	اسلام آباد (سٹاف رپورٹر/ مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد ہائیکورٹ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے 2 عہدے رکھنے پر اہم سوالات پوچھ لیے۔تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینیٹر اسحاق ڈار کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کے دو عہدے رکھنے کے خلاف رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی ۔ سماعت کے دوران جسٹس خادم حسین سومرو  نے ریمارکس دیتے ہوئے اسحاق ڈار کے وکیل سے استفسار کیا کہ ’آئین میں کہاں لکھا  ہے کہ نائب وزیر اعظم ایگزیکٹو کے اختیارات استعمال کرے گا؟ کل ڈپٹی وزیر اعظم کہہ دے کہ اسسٹنٹ وزیر اعظم بھی ہوگا تو پھر کیا کریں گے؟ یہ کیسے ہو سکتا ہے؟ اس...
	راجہ پرویز اشرف اور اسحاق ڈار—فائل فوٹوز پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے سیاسی رابطے بحال ہو گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارتِ خارجہ میں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کی مذاکراتی کمیٹیوں کا اجلاس جاری ہے، جس کی صدارت ڈپٹی وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کر رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے وفد میں راجہ پرویز اشرف، شیری رحمٰن اور ندیم افضل چن، جبکہ ن لیگی وفد میں ملک احمد خان، احد چیمہ اور رانا ثناء اللّٰہ شامل ہیں۔ مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی میں حالیہ اختلافات کے خاتمے پر پیشرفتذرائع کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات آج شام طے ہے۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورتِ حال اور آئندہ تعاون کی...
	پنجاب اور سندھ حکومتوں کے درمیان حالیہ دنوں میں جاری بیان بازی اور سیاسی تناؤ کے بعد مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان ایک اہم ملاقات طے پا گئی ہے، جس کا مقصد باہمی اختلافات کا جائزہ لینا اور کشیدگی کو کم کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں ن لیگ کی نمائندگی نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور رانا ثناء اللہ کریں گے جبکہ پیپلز پارٹی کی طرف سے راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، ندیم افضل چن اور قمر زمان کائرہ شامل ہوں گے۔ ملاقات میں خاص طور پر پنجاب حکومت سے متعلق پیپلز پارٹی کے تحفظات پر گفتگو کی جائے گی جن میں بلاول ہاؤس لاہور کی سکیورٹی واپس لینے کا معاملہ بھی شامل ہے۔...
	گوگل نے اپنا جدید ترین اے آئی ویڈیو ماڈل ویو تھری پوائنٹ ون متعارف کرادیا ہے جو اب فلو ویڈیو ایڈیٹر، جیمنی ایپ اور ورٹیکس اے آئی پلیٹ فارم پر دستیاب ہے۔ یہ نیا ورژن، مئی میں جاری ہونے والے ویو تھری کا اپ گریڈ ہے، جس میں آڈیو کوالٹی، کہانی کی تفہیم اور ویڈیو ٹیکسچر ریئلزم میں نمایاں بہتری کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل میپس میں جیمنی اے آئی نے اسسٹنٹ کی جگہ لے لی ویو تھری پوائنٹ ون فاسٹ صارفین کو تیز اور مؤثر ویڈیو جنریشن کی سہولت دیتا ہے، جب کہ نئے فیچرز کے ذریعے ویڈیوز کی آڈیو اور بصری ہم آہنگی پہلے سے کہیں زیادہ حقیقت کے قریب بن گئی ہے۔ اہم فیچرز میں اِنگریڈیئنٹس...
	وفاقی انتظامیہ کی وسیع کارروائی،اسلام آباد میں ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد اور مدارس سیل WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر اور مساجد/مدارس کے خلاف کاروائی کا معاملہ، وفاقی انتظامیہ نے ٹی ایل پی کے دفاتر، مساجد و مدرسہ کو سیل کر دیا۔ مرکزی دفتر ٹی ایل پی رولر ایریا مری روڈ اٹھال چوک سیل کر دیا گیا ،ذرائع کے مطابق مدینہ ٹاون سملی ڈیم روڈ بھارہ کہو میں واقع ٹی ایل پی آفس سیل کر دیا گیا ، مرکزی جامع مسجد و مدرسہ انوار مدینہ نئی آباد بھارہ کہو سیل کردیا گیا، مرکزی جامع مسجد محلہ ٹیکری نئی آبادی بھارہ کہو سیل کر دی گئی،یوسی لیول دفتر ٹی ایل...
	تصویر، جیو نیوز اسکرین گریب چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی سب پر لازم ہے، سب کے لیے انصاف و احترام ضروری ہے۔اسلام آباد میں سمپوزیم سے خطاب کرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ بین المذاہب ہم آہنگی اور بنیادی حقوق کسی بھی معاشرے کے استحکام میں کلیدی اہمیت رکھتے ہیں.چیف جسٹس نے کہا کہ اسلام کا پیغام برداشت اور رواداری کا ہے، آج کی تقریب آئین میں دیے گئے بنیادی حقوق سے استفادہ کا موقع فراہم کرے گی۔انہوں نے کہا کہ بروقت انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے، ہم سب نے مل کر معاشرے کی بہتری کے لیے کام کرنا ہے، اختلاف رائے کے باوجود ایک چھت تلے...
	سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کے ویبینار میں پاکستان کی معاشی سلامتی کے لیے مالی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا گیا
	سینٹر فار ایروسپیس اینڈ سیکیورٹی سٹڈیز کے ویبینار میں پاکستان کی معاشی سلامتی کے لیے مالی شمولیت کی اہمیت پر زور دیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 16 October, 2025  سب نیوز اسلام اباد میں 15 اکتوبر 2025 کو “مالی شمولیت برائے معاشی سلامتی“ کے عنوان سے ایک ویبینار کا انعقاد کیا. اس تقریب میں ماہرین نے اس بات پر تبادلہ خیال کیا کہ کس طرح جامع مالی نظام پاکستان کی معاشی و سماجی استحکام اور قومی ترقی کو مضبوط بنا سکتے ہیں۔ڈاکٹر عثمان چوہان مشیر برائے معاشی امور و قومی ترقی CASS نے پاکستان کی قومی سلامتی پالیسی میں معاشی ستون کی اہمیت پر زور دیا اور یہ مؤ قف پیش کیا کہ قومی سلامتی کا انحصار وسیع اور مضبوط...
	وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا چیئرمین پنجاب گروپ؍دنیا نیوز نیٹ ورک میاں عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال پر اظہار تعزیت
	اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے پنجاب گروپ اور دنیا نیوز نیٹ ورک کے چیئرمین میاں عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔(جاری ہے)  جمعرات کو اپنے تعزیتی بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات نے عامر محمود اور مرحومہ کے دیگر لواحقین سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عامر محمود کی ہمشیرہ کے انتقال کی خبر سن کر دلی افسوس ہوا، غمزدہ خاندان کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ مقام اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔...
	فیڈرل پبلک سروس کمیشن (FPSC) نے سی ایس ایس امتحان 2024 کے حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے جس کے مطابق اس سال محض 229 امیدوار کامیابی حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکے۔ امتحان میں شریک امیدواروں کی تعداد ایف پی ایس سی کے مطابق مجموعی طور پر 15 ہزار 602 امیدواروں نے امتحان میں شرکت کی، تاہم صرف 229 امیدوار ہی کامیابی حاصل کر پائے۔ کامیاب امیدواروں میں مرد و خواتین کی تعداد کامیاب امیدواروں میں 119 مرد اور 110 خواتین شامل ہیں۔ تحریری امتحان میں صرف 397 امیدوار کامیاب ہوئے تھے، جن میں سے 387 امیدوار زبانی امتحان (وائیوا) کے بعد حتمی مرحلے تک پہنچے۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ: آرمڈ فورسز افسران کی سول سروس میں شمولیت،...
	 پاک فوج نے چمن کے علاقے اسپن بولدک اور ژوب میں افغان طالبان اور فتنۃ الخوارج کے حملوں کو ناکام بناتے ہوئے متعدد افغان طالبان کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغان طالبان کا اسپن بولدک میں بہیمانہ حملہ ناکام بنا دیا گیا اور پاکستانی افواج نے مؤثر جواب کارروائی میں متعدد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ بیان کے مطابق 15 اکتوبر بروز بدھ کی صبح افغان طالبان نے بلوچستان کے اسپن بولدک کے 4 مقامات پر بزدلانہ حملے کیے، جنہیں پاکستانی فورسز نے مؤثر طریقے سے پسپا کر دیا، حملہ مقامی بٹی ہوئی بستیوں کے ذریعے منظم کیا گیا تھا جو شہری آبادی...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک: سوشل میڈیا کا زیادہ استعمال تعلیمی صلاحیت میں کمی سے منسلک ہے۔ اس نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ انٹرنیٹ کا زیادہ استعمال آپ کے نوجوان بچوں کی دماغی صلاحیت و قوت کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔میڈیا ذرائع کے مطابق جرنل آف دی امریکین میڈیکل ایسوسی ایشن میں رپورٹ ہونے والی اس تحقیق کے مطابق 9 سے 13 سال کی عمر کے بچوں نے جو سوشل میڈیا پر زیادہ وقت گزارتے ہیں، دو سال بعد یاداشت اور زبان کے ایک ٹیسٹ میں کافی خراب کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔اس تحقیقی ٹیم کے سربراہ اور یونیورسٹی آف کیلیفورنیا سان فرانسیسکو کے ایسوسی ایٹ پروفیسر آف پیڈیاٹرکس ڈاکٹر جیسن ناگاتا کے مطابق اس تحقیق سے یہ بات بھی سامنے...
	طالبان کی درخواست پر پاکستان اور افغانستان کے درمیان 48 گھنٹوں کے لیے جنگ بندی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان نے افغانستان کے صوبہ قندھار اور دارالحکومت کابل میں افغان طالبان اور خوارج کے ٹھکانوں پر ٹارگٹڈ حملے کیے ہیں۔سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق پاکستانی فوج نے قندھار میں افغان طالبان کی بٹالین کے ہیڈکوارٹرز نمبر 4، 8 بٹالین اور بارڈر بریگیڈ نمبر 5 کے اہداف کو نشانہ بنایا۔یہ تمام اہداف باریک بینی سے منتخب کیے گئے جو شہری آبادی سے الگ تھلگ تھے اور کامیابی سے تباہ کیے گئے۔ کابل میں بی ایل اے کے مرکز اور قیادت کو نشانہ بنایا گیا۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ...
	پاکستان کا سلامتی کونسل میں لیبیا کے خودمختار سیاسی حل کی حمایت کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025  سب نیوز نیویارک(آئی پی ایس ) پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن برائے لیبیا پر بریفنگ کے دوران لیبیا کی خودمختاری، قومی وحدت اور شفاف سیاسی عمل کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا ہے۔پاکستان کے نگران مستقل مندوب برائے اقوامِ متحدہ، سفیر عثمان اقبال جدون نے کہا کہ پاکستان ایک لیبیا کی قیادت اور ملکیت پر مبنی روڈ میپ کو استحکام کی ضمانت سمجھتا ہے اور اس حوالے سے مشن کے کردار کو مزید مضبوط بنانے کی حمایت کرتا ہے۔ انہوں نے اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ ہنا ٹیٹے کی کوششوں کو سراہتے...
	مائیکروسافٹ نے اپنا پہلا ان ہاؤس مصنوعی ذہانت پر مبنی امیج جنریٹر ایم اے آئی امیج ون (MAI-Image-1) متعارف کروا دیا ہے، جس کے بارے میں کمپنی کا کہنا ہے کہ یہ رفتار، معیار اور حقیقت پسندی کے لحاظ سے اوپن اے آئی کے سورا اور گوگل کے نینو بنانا ماڈلز سے بہتر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کیا مائیکروسافٹ کا نیا اے آئی ماڈل صارفین کی سیکیورٹی کے لیے خطرناک ہے؟ مائیکروسافٹ کے مطابق یہ نیا ماڈل فوٹو ریئلسٹک تصاویر بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، جو روشنی، عکس، بناوٹ اور قدرتی مناظر کو نہایت حقیقت سے قریب انداز میں ظاہر کرتا ہے۔ مائیکروسافٹ کا دعویٰ ہے کہ ایم اے آئی امیج ون نہ صرف تیزی سے نتائج فراہم کرتا ہے بلکہ...
	 اسلام آباد:  وزیراعظم شہباز شریف کی صدر مملکت آصف علی زرداری سے اہم ملاقات آج ہو گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اور صدر مملکت کی ملاقات میں اہم ملکی سیاسی و معاشی امور زیر غور آئیں گے۔  ایوان صدر میں ہونے والی اہم بیٹھک میں آزاد جموں و کشمیر کی سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے تحفظات اور مطالبات کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔ واضح رہے  کہ وزیراعظم شہباز شریف نے کل وفاقی کابینہ کا اجلاس بھی طلب کیا ہے، جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورت حال کا جائزہ لیا جائے گا۔
	 کراچی کے علاقے گلشن معمار افغان کیمپ میں شدید ہنگامہ آرائی کے بعد جاری آپریشن روک دیا گیا۔  گلشنِ معمار کے افغان کیمپ میں تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن شدید ہنگامہ آرائی کے بعد روک دیا گیا۔ مشتعل افراد نے پولیس پارٹی اور موقع پر موجود ہیوی مشینری پر شدید پتھراؤ کیا جس کے جواب میں پولیس کی جانب سے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق مشتعل ہجوم نے گھروں کو مسمار کرنے سے روک دیا، جس کے باعث بلدیاتی عملہ کارروائی مکمل نہ کرسکا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بیشتر افراد افغان بستی کے مستقل رہائشی نہیں تھے بلکہ خالی گھروں پر قبضہ کرنے کے لیے وہاں پہنچے تھے۔ پولیس...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی میں جاری دنیا کی سب سے بڑی ٹیکنالوجی نمائش جائٹیکس (GITEX) نے پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان ڈیجیٹل تعاون کے ایک نئے دور کا آغاز کردیا ہے۔13 اکتوبر سے شروع ہونے والی یہ بین الاقوامی نمائش 17 اکتوبر تک جاری رہے گی، جس میں دنیا بھر کی معروف ٹیکنالوجی کمپنیاں، سرمایہ کار اور حکومتی نمائندے ڈیجیٹل ترقی کے نئے مواقع پر گفتگو کر رہے ہیں۔نمائش کے دوران پاکستان کی نمائندگی وفاقی وزیرِ آئی ٹی شزا فاطمہ نے کی، جنہوں نے متحدہ عرب امارات کے وزارتِ صنعت و جدید ٹیکنالوجی کے انڈر سیکرٹری عمر احمد سووینہ السوویدی سے ملاقات کی۔اس اہم ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان ڈیجیٹل گورننس، مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید تکنیکی فریم...
	مخلوق خدا کی خدمت کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر کے سرخرو ہونا خوش قسمتی کی علامت ہے، المیہ یہ ہے کہ موجودہ دور میں سیاسی کارکنوں کا اپنا وجود، حیثیت اور جدوجہد تسلیم کروانے کیلئے مرنا پڑتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ آزاد جموں و کشمیر کے سیکرٹری جنرل چوہدری طارق فاروق نے کہا ہے کہ سیاسی کارکن کی زندگی جدوجہد سے عبارت ہوتی ہے، مخلوق خدا کی خدمت کیلئے اپنا سب کچھ قربان کر کے سرخرو ہونا خوش قسمتی کی علامت ہے، المیہ یہ ہے کہ موجودہ دور میں سیاسی کارکنوں کا اپنا وجود، حیثیت اور جدوجہد تسلیم کروانے کیلئے مرنا پڑتا ہے، راجہ نصیر احمد خان کا تعلق سیاسی کارکنوں کے اُس قبیل سے تھا جو عوام کیلئے...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل میں اقوامِ متحدہ کے امدادی مشن برائے لیبیا (UNSMIL) پر ہونے والی بریفنگ کے دوران لیبیا کی خودمختاری، قومی اتحاد اور شفاف سیاسی عمل کی بھرپور حمایت کا اعادہ کیا ہے۔اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے نگران مستقل مندوب، سفیر عثمان اقبال جدون نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان لیبیا کی قیادت اور اس کی ملکیت پر مبنی روڈ میپ کو استحکام کی بنیاد سمجھتا ہے، اور اس حوالے سے امدادی مشن کے کردار کو مزید مؤثر بنانے کی حمایت کرتا ہے۔سفیر عثمان نے لیبیا میں اقوامِ متحدہ کی خصوصی نمائندہ ہنّا ٹیٹے کی امن، قومی مفاہمت اور سیاسی استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا، اور اس عمل...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور/ سیالکوٹ ( نمائندگان جسارت ) سیکرٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق نے کہا کہ اپنی تہذیب و ثقافت کے منافی ہم نصابی سرگرمیاں وطن عزیز کی نظریاتی بنیادوں کو کمزور کرنے کی سازش ہے -اسکول میں تعلیم کے نام پر ہونے والی ہر سرگرمی سے طالبعلم نء معلومات سیکھتا اور اپنے شعور کا حصہ بنا لیتا ہے لہٰذا علم نافع فراہم کرنا معلمین اور نظام تعلیم کی ذمہ داری ہے – ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع سیالکوٹ میں اساتذہ کنونشن میں’’ معمار جہاں تو ہے‘‘ کے عنوان سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ انھوں نے کہا کہ اساتذہ کرام وطن عزیز کی فکری و اخلاقی بنیادوں کے محافظ ہیں، ان کی...
	ویب ڈیسک: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تین چھٹیوں پر سوشل میڈیا پر زیر گردش خبروں کے حوالے سے ضلعی انتظامیہ نے وضاحت جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک نوٹیفکیشن وائرل ہوا جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ اسلام آباد کے تمام تعلیمی اداروں میں تین دن کی چھٹیاں کر دی گئی ہیں تاہم ضلعی انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے وضاحت دی کہ یہ نوٹیفکیشن پرانا ہے اور دراصل سال 2024 میں جاری ہوا تھا، جسے بعض عناصر نے موجودہ حالات میں دوبارہ پھیلایا ہے تاکہ عوام میں غلط فہمی پیدا کی جا سکے۔  ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ  ضلعی انتظامیہ کے ترجمان نے واضح کیا کہ اسلام آباد...
	ویب ڈیسک:پاکستان کے لیے معاشی میدان سے اچھی خبر آگئی، پاکستان اور  عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ طے پاگیا۔  آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام پر اسٹاف لیول معاہدہ طے پا گیا، ایگزیکٹو بورڈ کی منظوری کے بعد پاکستان کو 1.2 ارب ڈالر ملیں گے۔  آئی ایم ایف کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہاگیا کہ  آئی ایم ایف کی معاونت سے جاری توسیعی فنڈ سہولت کے تحت پاکستان کا اقتصادی پروگرام بتدریج استحکام اور مارکیٹ اعتماد کی بحالی کی جانب گامزن ہے۔  ڈیلی ویجرز کی تنخواہوں میں اضافہ   بیان میں کہا گیا کہ مالی سال 2025 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ 14 سال بعد...
	 واشنگٹن:  امریکی میڈیا نے پینٹاگون کی جانب سے قومی سلامتی کے نام پر عائد کردہ نئے ضوابط کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہیں آزادیٔ صحافت کے بنیادی اصولوں کے خلاف قرار دے دیا ہے۔  امریکہ کے پانچ بڑے نشریاتی اداروں اے بی سی، سی بی ایس، سی این این، این بی سی اور فاکس نیوز نے ایک مشترکہ بیان جاری کرتے ہوئے پینٹاگون کے نئے تقاضوں کو مسترد کر دیا ہے۔ یہ بیان سی این این کمیونیکیشنز کے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شیئر کیا گیا جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ نئے قواعد صحافیوں کی قومی سلامتی سے متعلق آزادانہ رپورٹنگ کی صلاحیت کو محدود کرتے ہیں جو عوام کے جاننے کے حق اور شفاف...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251015-01-11 اسلام آباد/واشنگٹن (صباح نیوز) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکی محکمہ خزانہ، یو ایس پاکستان بزنس کونسل، سٹی بینک، آئی ایم ایف، عالمی بینک، آئی ایف سی اور اسلامی ترقیاتی بینک کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کیں، جن میں پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدے پر کامیاب مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان 1.2 ارب ڈالر کی قسط کے لیے بات چیت حتمی مراحل میں ہے اور رواں ہفتے اسٹاف لیول معاہدہ متوقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق واشنگٹن میں وزیر خزانہ نے امریکی کمپنیوں کو توانائی، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری...
	نجی ٹی وی کیساتھ انٹرویو میں وزیر دفاع نے افغان حملوں کے جواب میں فوجی کارروائی کو فطری قرار دیتے ہوئے کہا کہ "ہم نے رہائشی علاقوں یا شہریوں کو نشانہ نہیں بنایا، ہم نے صرف ٹھکانوں کو نشانہ بنایا"۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ افغانستان میں حالیہ حملوں کے بعد فی الحال اسلام آباد اور کابل کے درمیان براہ راست یا بالواسطہ کوئی رابطہ نہیں ہے اور ماحول کشیدہ ہے۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ پاکستانی سرحد کے ساتھ "غیر متوقع" افغان حملوں کے باعث دونوں ممالک کے تعلقات تعطل کا شکار ہو گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی فعال تنازعہ نہیں ہے، لیکن...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شرم الشیخ :مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقد ہونے والے غزہ امن اجلاس کے دوران ترکی کے صدر رجب طیب اردوان اور اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کے درمیان ہونے والی دلچسپ گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی ہے،  ویڈیو میں اردوان مزاحیہ انداز میں میلونی کو سگریٹ نوشی چھوڑنے کا مشورہ دیتے نظر آتے ہیں، جس پر اطالوی وزیراعظم بھی مسکراتے ہوئے برجستہ جواب دیتی ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں  مصافحے کے دوران ترک صدر نے اطالوی وزیراعظم سے کہا کہ  آپ اچھی لگ رہی ہیں لیکن اگر آپ سگریٹ نوشی چھوڑ دیں تو کسی کو بھی قتل کرسکتی ہیں، لہٰذا مجھے آپ کو سگریٹ نوشی چھوڑنے پر مجبور کرنا پڑے گا،...
	دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2025ء) وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ نے دبئی میں جاری جیٹیکس گلوبل 2025 کے دوران یو اے ای کے حکام سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جس میں ڈیجیٹل تعاون اور انوویشن کے فروغ پر اتفاق کیا گیا ۔(جاری ہے)  ترجمان وزارت آئی ٹی کے مطابق متحدہ عرب امارات کی وزارتِ صنعت و جدید ٹیکنالوجی کے انڈر سیکرٹری ہز عمر سووینہ السوویدی سے ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل گورننس، مصنوعی ذہانت ،ڈیجیٹل نیشن پاکستان ایکٹ، نیشنل ڈیٹا ایکسچینج لیئر اور کیش لیس اکانومی پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔شزا فاطمہ خواجہ نے ابو ظہبی انویسٹمنٹ آفس کے مسیمو فالچونی سے بھی ملاقات کی جس میں ڈیجیٹل سرمایہ کاری اور...
	آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات پیر مظہر سعید نے استعفی دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025  سب نیوز  مظفرآباد (آئی پی ایس ) وزیر اطلاعات آزادکشمیر مظہر سعید شاہ نے اپنی وزارت استعفی دے دیا۔ مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مظہرسعید شاہ نے وزیر اطلاعات آزادکشمیر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ میں ناگزیر وجوہات کی بنا پر استعفی دے رہا ہوں اور تعاون کرنے پر تمام صحافیوں اور وزارت اطلاعات کے عملے کا شکر گزار ہوں۔ پیرمظہر شاہ کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص سمیت ہرطرح کے معاملات میں اللہ نے ہمیں سرخرو کیا، قومی معاملات اور عوامی مفادات کیمطابق اپنی خدمات پیش کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ...
	ابوظہبی( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اکتوبر2025ء )  پاکستان رائیڈرز گروپ (PRG) کے اراکین نے متحدہ عرب امارات میں پاکستان کے سفیر فیصل نیاز ترمذی سے الوداعی ملاقات کی۔ یہ ملاقات پاکستان کے سفارتخانے ابوظہبی میں منعقد ہوئی، جس میں ملک کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے 20 سے زائد رائیڈرز نے شرکت کی۔ سفیر فیصل نیاز ترمذی نے پاکستان رائیڈرز گروپ کے جذبے، عزم اور مثبت سرگرمیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ متحدہ عرب امارات اور بیرونِ ملک پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے گروپ کے اراکین کو ہدایت کی کہ وہ اسی جذبے کے ساتھ پاکستان کے سافٹ امیج کو فروغ دینے میں اپنا کردار جاری رکھیں۔...
	    پنجاب کے شہر مریدکے میں ٹی ایل پی کے کارکنوں کے پرتشدد احتجاج کے دوران متعدد عوامی اور نجی املاک کو شدید نقصان پہنچا۔ سوشل میڈیا پر وائرل متعدد ویڈیوز میں دکھائی دے رہا ہے کہ مظاہرین نے میٹرو بس اور’ستھرا پنجاب‘ کی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا اور بعض گاڑیاں آگ لگا کر جلائی گئیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کے انتہاپسندوں کی پولیس کو یرغمال بنانے کی ویڈیو وائرل،’یہ کھلی دہشتگردی ہے‘ مقامی شہریوں اور سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیوز شائع کر کے واقعے کی مزاحمت کی اور اس پر تشویش کا اظہار کیا۔ ایک صارف نےٹی ایل پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ستھرا پنجاب کی گاڑیاں فلسطین کی آزادی کی راہ میں رکاوٹ تھیں...
	آزاد کشمیر کے وزیر اطلاعات مظہر سعید نے استعفیٰ دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025  سب نیوز مظفرآباد (آئی پی ایس) وزیر اطلاعات آزادکشمیر مظہر سعید شاہ نے اپنی وزارت استعفیٰ دے دیا۔مظفر آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مظہرسعید شاہ نے وزیر اطلاعات آزادکشمیر کے عہدے سے مستعفیٰ ہونے کا اعلان کیا۔انہوں نے کہا کہ میں ناگزیر وجوہات کی بنا پر استعفیٰ دے رہا ہوں اور تعاون کرنے پر تمام صحافیوں اور وزارت اطلاعات کے عملے کا شکر گزار ہوں۔پیرمظہر شاہ کا کہنا تھا کہ آپریشن بنیان مرصوص سمیت ہرطرح کے معاملات میں اللہ نے ہمیں سرخرو کیا، قومی معاملات اور عوامی مفادات کےمطابق اپنی خدمات پیش کیں۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کے 45 ممالک کے سامنے...
	وزیرِ خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے واشنگٹن میں امریکی محکمہ خزانہ کے اعلی حکام سے ملاقات کی اور پاکستان و امریکہ کے درمیان ٹیرف معاہدے پر کامیاب مذاکرات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیرِ خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لیے واشنگٹن میں موجود ہیں۔انہوں نے امریکی کمپنیوں کو تیل و گیس، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ یو ایس۔پاکستان بزنس کونسل کے رہنماں اور اراکین سے ملاقات میں وزیرِ خزانہ نے معیشت کے استحکام اور نجی شعبے کے قائدانہ کردار پر زور دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کاروباری طبقے کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے پرعزم ہے۔سٹی بینک کے نمائندوں سے ملاقات میں...
	غزہ جنگ بندی کے بعد اٹلی فلسطین کو تسلیم کرنے کے قریب ہے، اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025  سب نیوز اٹلی کی وزیراعظم جارجیا میلونی نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد ان کا ملک فلسطین کو بطور ریاست تسلیم کرنے کے پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے۔مصر کے شہر شرم الشیخ میں ہونے والی امن کانفرنس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میلونی نے کہا کہ ’’اگر یہ معاہدہ مکمل طور پر نافذ ہوگیا تو اٹلی کی جانب سے فلسطین کی تسلیم شدگی یقینی طور پر قریب ہوگی۔‘‘انہوں نے کہا کہ اٹلی فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتا ہے اور غزہ کے عوام کے لیے انسانی...
	وقاص عظیم :پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف معاہدے پر کامیاب مذاکرات، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کا مذاکرات کی کامیابی پر اظہار اطمینان، وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی واشنگٹن میں امریکی محکمہ خزانہ کے اعلیٰ حکام سے ملاقات کی۔ ملاقات میں پاکستان کے مضبوط معاشی اشاریوں پر بریفنگ، وزیرِ خزانہ نے امریکی کمپنیوں کو تیل و گیس، معدنیات، زراعت اور آئی ٹی میں سرمایہ کاری کی دعوت دی، وزیرخزانہ نے آئی ایف سی کے ریجنل نائب صدر ریکارڈو پولیتی سے بھی ملاقات کی۔   سیمنٹ سستاہوگیا    وزیرِ خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے امریکی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے نتیجے میں ٹیرف معاہدہ طے پانے کا خیر مقدم کیا ہے۔ امریکی محکمۂ خزانہ کے...
	سعودی عرب کے مختلف حصوں میں موسمیاتی غیر یقینی صورتحال برقرار ہے، جہاں تیز ہواؤں اور بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاض میں ہوائیں 40 سے 49 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، جس سے افقی دید متاثر ہو رہی ہے۔ مکہ مکرمہ ریجن کے علاقوں طائف، أضم، اور بنی یزید میں ہلکی سے معتدل بارش اور گرج چمک کا امکان ہے جو رات 8 بجے تک جاری رہ سکتا ہے۔ مشرقی ریجن میں حفر الباطن سمیت کئی اضلاع کے لیے زرد اور نارنجی الرٹ جاری کیا گیا ہے، جہاں تیز ہواؤں اور درمیانی بارشوں سے سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔ بادل پھٹنے اور ژالہ باری کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ عسیر ریجن کے...
	مصر میں ملاقات : ٹرمپ نوبل انعام کے سب سے زیادہ حقدار : شہباز شریف : چاہو ہتاں پاکستان پاکستان اور بھارت بہترین ہمسائے بن کر رہیں : امریکی صدر
	اسلام آباد+ قاہرہ (خبرنگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیر اعظم محمد شہباز شریف اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مابین پیر کو یہاں غزہ میں جنگ بندی کیلئے شرم الشیخ امن سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات ہوئی۔ وزیر اعظم اور امریکی صدر کے مابین گرمجوشی سے مصافحہ اور خوشگوار ماحول میں جملوں کا تبادلہ ہوا۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سربراہ اجلاس میں شریک رہنمائوں سے فرداً فرداً ملاقات کی۔ وزیر اعظم محمد شہباز شریف ملاقات کیلئے آئے تو امریکی صدر نے ان سے گرمجوشی سے مصافحہ کیا جس کے بعد دونوں رہنمائوں میں خوشگوار ماحول میں بات چیت ہوئی۔ بعد ازاں سربراہ اجلاس میں شریک رہنمائوں کا گروپ فوٹو بھی ہوا جس میں وزیر اعظم پاکستان محمد شہباز...
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(صباح نیوز)جمعیت علما ء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل ممبر قومی اسمبلی مولانا عبدالغفورحیدری نے تحریک لبیک پاکستان پر رات کے اندھیرے میں آپریشن پر شدید رد عمل دیتے ہوئے کہاکہ تحریک لبیک پاکستان کے قافلہ پر وحشیانہ تشدد ناقابل قبول ہے ، اپنے مطالبات کے حق میں ہر جماعت کو اور ہر فرد بشر کو جلسہ مظاہرہ یا احتجاج کا حق ہے ۔تحریک لبیک کے علما اور انکے کارکنوں پر رات کی تاریکی میں ڈائریکٹ فائر کھولنا کسی طرح بھی پاکستان سے ہمدردی نہیں۔ تحریک لبیک بار بار کہ رہی تھی کہ ہم غزہ اور فلسطین کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلیے مظاہرہ کرنا چاہتے ہیں مگر حکومت پنجاب بضد تھی کہ اسرائیل کو کسی طرح...
	 واشنگٹن:  وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ٹیرف ڈیل کے حوالے سے امریکی انتظامیہ کے ساتھ کامیاب مذاکرات کو نتیجہ خیز قرار دیا۔ وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب نے ان جذبات کا اظہار  معاون امریکی وزیر خزانہ برائے بین الاقوامی مالیات رابرٹ کپروتھ  اور قونصلر  جوناتھن گرینسٹین  سے یہاں واشنگٹن ڈی سی میں ملاقات کے دوران کیا۔ واضح رہے کہ وزیر خزانہ آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کے سالانہ اجلاسوں میں شرکت کے لئے واشنگٹن میں موجود ہیں۔  ملاقات کے دوران وزیر خزانہ نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت ملک کی مضبوط اقتصادی بنیادوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے  امریکی محکمہ خزانہ کے حکام کو پاکستان میں ورچوئل اثاثوں...
	بھارت کے توانائی منصوبہ بندی کے ادارے نے دریائے برہم پترکے طاس سے 2047 تک 76 گیگا واٹ سے زائد پن بجلی کی صلاحیت منتقل کرنے کے لیے 6.4 کھرب روپے لگ بھگ 77 ارب ڈالر مالیت کا ترسیلی منصوبہ تیار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چین کا میگا ڈیم بھارت کا کتنا پانی کاٹ دے گا؟ میڈیا رپورٹس کے مطابق سینٹرل الیکٹریسٹی اتھارٹی نے پیر کے روز بتایا کہ یہ منصوبہ شمال مشرقی ریاستوں میں 12 ذیلی طاسوں میں پھیلے 208 بڑے پن بجلی منصوبوں پر مشتمل ہے، جن کی مجموعی صلاحیت 64.9 گیگا واٹ ہے، جبکہ اضافی 11.1 گیگا واٹ پمپڈ اسٹوریج پلانٹس سے حاصل کی جائے گی۔ India unveils $77 billion hydro plan as China builds upstream damhttps://t.co/opeYcylpsZ...
	ملاقات میں خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق ہوا کہ خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی میں آج وزیراعلی ( لیڈر آف دی ہاؤس) کا انتخاب ایک غیر آئینی عمل تھا جسے قبول نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون لیگ اور جے یو آئی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا انتخاب غیرآئینی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی وفد امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچا اور ملاقات کی۔ وفد میں احسن اقبال، انجنئیر امیر مقام، اعظم نذیر تارڑ شامل تھے جب کہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور...
	 اسلام آباد:  ن لیگ اور جے یو آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کا انتخاب غیرآئینی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی وفد امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچا اور ملاقات کی۔ وفد میں احسن اقبال، انجنئیر امیر مقام، اعظم نذیر تارڑ شامل تھے جب کہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور مخدوم آفتاب شاہ شریک ہوئے۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق ہوا کہ خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی میں آج وزیراعلی ( لیڈر آف دی ہاؤس) کا انتخاب ایک غیر آئینی عمل تھا جسے قبول نہیں کیا...
	ن لیگ اور جے یو آئی نے کے پی اسمبلی میں نئے وزیراعلی کے انتخابی عمل کوغیرآئینی قراردیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025  سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) مسلم لیگ ن اور جے یو آئی نے خیبر پختونخوا اسمبلی میں نئے وزیراعلی کے انتخابی عمل کو غیر آئینی قرار دیدیا۔مسلم لیگ ن کے رہنماوں نے مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی، ملاقات میں وفاقی وزرا احسن اقبال، امیرمقام، اعظم نذیر تارڑ شریک ہوئے۔ جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف الرحمان، راشد سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور آفتاب شاہ شریک تھے۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ خیبرپختونخوا...
	پاکستان مسلم لیگ ن اور جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخابی عمل کو مسترد کردیا۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے مسلم لیگ ن کے وفد نے ملاقات کی، جس میں وفاقی وزیر احسن اقبال، انجنیئیر امیر مقام، اعظم نذیر تارڑ شامل تھے۔ اسلام آباد: حکومتی وفد کی امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد مسلم لیگ نون کے رہنماوں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ملاقات میں وفاقی وزیر احسن اقبال، انجنئیر امیر مقام، عظم نذیر تارڈ شریک ملاقات میں مولانا لطف الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد… pic.twitter.com/T5EcACRT4X — Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) October 13, 2025  ملاقات میں جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف...
	ایک بیان میں چیئرمین ایم ڈبلیو ایم نے کہا کہ سینکڑوں پاکستانیوں کے قتلِ عام اور مسلسل ریاستی جبر کے بعد یہ فارم 47 کے ذریعے مسلط کردہ حکومت اخلاقی اور سیاسی طور پر اپنے حقِ حکمرانی سے محروم ہو چکی ہے، اب اس مظلوم قوم پر مزید تجربات کی کوئی گنجائش نہیں رہی اس حکومت کو فوراً مستعفی ہو کر گھر جانا چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے چیئرمین سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ تحریکِ لبیک پاکستان کے اقصیٰ مارچ کے شرکاء پر ریاستی جبر، براہِ راست فائرنگ اور بے گناہ افراد کی شہادت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہوں، نہتے شہریوں پر گولیاں چلانا کسی بھی مہذب، جمہوری اور اسلامی...
	 اسلام آباد:  دنیا میں آئی ٹی کے ذریعے آنے والے انقلاب کے آگے پرانی ایجادات صرف میوزیم اور نادر اشیا کے طور پر اپنی پہچان بنانے کیلئے رہ گئی ہیں، ان ہی میں سے ٹائپ رائٹر بھی ایک ماضی کی یاد بن گیا ہے۔ ٹائپ رائٹر کی ایجاد نے لکھنے کے کام میں انقلاب پیدا کردیا تھا، ہر دفتر اور چھوٹے بڑے اداروں میں ٹائپ رائٹر کا ہونا لازمی ہوتا تھا، اب تحریری کام صرف یہ رہ گیا ہے کہ دستخط کر دیے جائیں، ٹائپ رائٹر کا موجد کرسٹوفر لیتھم شوس 1819 میں امریکا کی ایک ریاست پنسلوینیا میں پیدا ہوا۔ چودہ برس کی عمر میں وہ ایک چھاپہ خانے میں کام کرنے لگا۔ تھوڑی ہی مدت میں اس نے طباعت میں...
	لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ گنڈا پور کی وزارتِ اعلی دو گھریلو خواتین کی لڑائی کی نذر ہوگئی، جبکہ خیبرپختونخوا کا نیا وزیر اعلی پرچی نہیں بلکہ فرشی ہے جو سلام کر کر کے وزیر اعلی بنا ہے،عثمان بزدار کو بیگم کے کہنے پر لگایا گیا جبکہ گنڈا پور کو باجی کے کہنے پر ہٹایا گیا، جو اس جماعت کی سیاسی حقیقت کو بے نقاب کرتا ہے،کے پی میں آج جعلی الیکشن ہوا، ایک وزیراعلی کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا اور دوسرا منتخب کرلیا گیا، سہیل آفریدی نے صرف بڑھکیں ماریں، صوبے کی ترقی پر کوئی بات نہیں کی،عظمیٰ بخاری نے واضح کیا...
	چین  نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی جھڑپوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ممالک سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اس کے شہریوں اور خطے میں موجود چینی سرمایہ کاری کے تحفظ کو یقینی بنائیں۔ چینی وزارتِ خارجہ کے ترجمان لین جیان نے   معمول کی پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ ’چین پاکستان اور افغانستان کے تعلقات کو بہتر بنانے اور ترقی دینے میں تعمیری کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کابل اور اسلام آباد پرامن اور محتاط رہیں گے، اور مکالمے اور مشاورت کے ذریعے اپنے باہمی خدشات کو مناسب انداز میں حل کرتے رہیں گے تاکہ تنازع میں شدت پیدا نہ ہو۔ گزشتہ اگست میں چین کے وزیرِ...
	اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اکتوبر ۔2025 ) سپر ٹیکس کیس کی سماعت دوران ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ مکالمے ہوئے،سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس کی سربراہی جسٹس امین الدین خان نے کی. سماعت کے دوران مختلف کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے اپنے دلائل پیش کیے وکیل فروغ نسیم نے موقف اختیار کیا کہ مقررہ تاریخ کے بعد ٹیکس نافذ نہیں کیا جا سکتا اس موقع پر جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ یہ معاملہ آج تک واضح کیوں نہیں ہو سکا؟ ہر بار یہی مسئلہ دوبارہ زیر بحث آ جاتا ہے.(جاری ہے)  جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس دئیے کہ این ایف...
	صوبائی وزیرِ اطلاعات عظمیٰ بخاری نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کا سیلاب اور اس کے نقصانات کا سروے تقریباً مکمل مراحل میں ہے اور بہت جلد سیلاب متاثرین کو مالی امداد کی فراہمی شروع کر دی جائے گی۔ خیبرپختونخوا اسمبلی میں نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے بیان کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ کہتے ہیں کہ وہ پرچی وزیرِ اعلیٰ نہیں ہیں، وہ دو خواتین کی لڑائی میں آئے ہیں اور علیمہ باجی کے کہنے پر لگائے گئے ہیں، ایک وزیر اعلیٰ عثمان بزدار بیگم کے کہنے پر لگایا گیا دوسرا وزیر اعلیٰ باجی کے کہنے پر لگادیا گیا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جنوبی پنجاب کے لیے مخصوص...
	لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔13 اکتوبر ۔2025 ) پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ٹی ایل پی کے ممکنہ احتجاج کے پیش نظر شہر کے تعلیمی اداروں کو وقت سے پہلے بند کردیا گیا ہے جبکہ دوپہر کے بعد شہرکی مرکزی شاہراﺅں کو بھی بند کیئے جانے کی اطلاعات ہیں تاہم سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے ابھی تک اس سلسلے میں کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا.(جاری ہے)  اطلاعات کے مطابق جی ٹی روڈ پر مریدکے کے قریب ٹی ایل پی کے مرکزی قافلے کو منتشرکیئے جانے کے بعد تنظیم کے کارکناں کو ملتان روڈ پر واقع ٹی ایل پی کے مرکزمیں جمع ہونے کی ہدایات جاری کی گئیں تھیں صوبائی حکومت کی جانب سے شہر میں دفعہ...
	معروف اداکارہ سنگیتا بجلانی نے جولائی میں اپنے فارم ہاؤس پر ہونے والی چوری اور توڑ پھوڑ کے واقعے کے بعد اپنی حفاظت کے لیے اسلحہ لائسنس کی درخواست دی ہے۔ انہوں نے پونے رورل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سندیپ سنگھ گل سے ملاقات کر کے کیس کی تحقیقات میں تاخیر پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ سنگیتا بجلانی کے فارم ہاؤس میں نامعلوم افراد نے نقدی، ٹی وی اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کیں اور گھر کی دیواروں پر فحش گرافٹی بھی کی۔ پولیس کے مطابق چوری ہونے والی نقدی تقریباً 50,000 روپے اور ٹی وی کی قیمت 7,000 روپے بتائی گئی ہے۔ اداکارہ نے واقعے کو ’گہرا تکلیف دہ‘ اور ’ذہنی طور پر صدمہ پہنچانے والا‘ قرار دیا...
	 اسلام آباد:  سپر ٹیکس کیس کی سماعت کے دوران ججز اور وکلا کے درمیان دلچسپ مکالمے ہوئے، تاہم سماعت کل تک کے  لیے ملتوی کردی گئی۔ سپریم کورٹ کے 5 رکنی آئینی بینچ نے سپر ٹیکس سے متعلق کیس کی سماعت کی، جس کی سربراہی جسٹس امین الدین خان نے کی۔  سماعت کے دوران مختلف کمپنیوں کے وکیل فروغ نسیم نے اپنے دلائل پیش کیے۔ وکیل فروغ نسیم نے مؤقف اختیار کیا کہ مقررہ تاریخ کے بعد ٹیکس نافذ نہیں کیا جا سکتا۔ اس موقع پر جسٹس محمد علی مظہر نے استفسار کیا کہ یہ معاملہ آج تک واضح کیوں نہیں ہو سکا؟ ہر بار یہی مسئلہ دوبارہ زیر بحث آ جاتا ہے۔ جسٹس جمال مندوخیل نے ریمارکس...
	 کراچی:  شہر قائد کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے دو علیحدہ واقعات میں چار افراد زخمی ہو گئے، جبکہ زخمیوں کو مختلف اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پہلا واقعہ محمودآباد کے علاقے چنیسر گوٹھ میں پیش آیا، جہاں دو مخالف گروپوں کے درمیان جھگڑے کے دوران فائرنگ سے تین افراد زخمی ہوئے۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمیوں میں 30 سالہ نوید، 20 سالہ ظہیر حسین اور عدنان شامل ہیں۔ تینوں زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ دوسری جانب نارتھ ناظم آباد بلاک Q میں بھی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 32 سالہ شخص مارکرس زخمی ہوا۔ اُسے فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا۔
	اورنگی ٹاؤن میں یوسی 4کے جماعت اسلامی کے چیئرمین عطائے ربی جامع مسجد دیارحبیب کے قریب سیوریج کی نئی لائن کے کام کا معائنہ کررہے ہیں
	data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار 
	اپنی ایک رپورٹ میں اسرائیلی چینل 12 کا کہنا تھا کہ ریاض، تل ابیب کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لانے کیلئے تیار ہے مگر شرط یہ ہے کہ اسرائیل، فلسطین کے دو ریاستی حل کو قبول کرے۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی چینل 12 نے دعویٰ کیا کہ فلسطین کے دو ریاستی حل کی صورت میں امکان ہے کہ آئندہ سال سعودی عرب، اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کے عمل میں شامل ہو جائے۔ یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق، چینل 12 نے سعودی شاہی خاندان کے ایک سورس کا حوالے دیتے ہوئے کہا کہ ریاض، تل ابیب کے ساتھ اپنے تعلقات معمول پر لانے کے لئے تیار ہے مگر شرط یہ ہے کہ اسرائیل، فلسطین کے دو ریاستی...
	حکومت نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے 25 لاکھ سے زائد گھریلو صارفین کے اگست کے بجلی بل معاف کر دیے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گوجرانوالہ، پشاور، ملتان، لاہور، فیصل آباد، اسلام آباد اور قبائلی علاقوں کے صارفین کو مجموعی طور پر 17 ارب روپے سے زائد کا ریلیف دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سیلاب متاثرین کے بجلی بلوں پر بڑے ریلیف کا فیصلہ، ٹیکسز ختم کرنے پر غور رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ گوجرانوالہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (گیپکو) کے 15 لاکھ صارفین اور پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی (پیپکو) کے 4 لاکھ 75 ہزار صارفین کے بل معاف کیے گئے ہیں۔ اسی طرح ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی (میپکو) کے 2 لاکھ 65 ہزار، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی...
	’’الحمد اللہ ہم نے غرور خاک میں ملا دیا ‘‘ پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا پیغام منظر عام پر آ گیا
	 راولپنڈی ( خصوصی رپورٹ )افغان جارحیت کو ناکام بنانے کے بعد پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا پیغام منظر عام پر آ گیا ۔   ’’بھرپور اور بروقت جواب دیا ‘‘بلوچستان اور خیبر پختونخوا کےغیور قبائل کا بارڈر پر جانے کیلئے اصرار، پاک فوج سے اظہار یکجہتی  سرحد سے موصول ہونیوالے آڈیو پیغام میں فوجی جوان کی جوش و جذبے سے بھرپور آواز سنی جا سکتی ہے کہ ’’الحمد اللہ  ہم نے افغان فوجیوں اور بھارتی پالتو کتوں کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، ہم نے قبضہ کی گئی چوکیوں پر پاکستانی پرچم لہرا دیئے ہیں، وطن کی مٹی کی  حفاظت کیلئے پاک فوج کے جوان مستعد اور چوکس ہیں۔پاک فوج کے جوانوں نے...
	پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمرانوں کو کہتے ہیں قوم کے مزاج کو سمجھنے کی کوشش کریں، 35 سال تک حکومت اسٹیبلشمنٹ کی رہی ہے اور اپنی ناکامی کا اعلان کرکے حکومت سیاست دانوں کے لیے چھوڑ دے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے افغانستان کے حکمران طالبان کو بھارت سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال ہو رہی ہے۔ پشاور میں غزہ مارچ سے خطاب کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں کو کہتے ہیں قوم کے مزاج کو سمجھنے کی کوشش کریں، 35 سال تک حکومت اسٹیبلشمنٹ کی رہی ہے اور اپنی ناکامی کا اعلان کرکے حکومت...
	افغان جارحیت کو ناکام بنانے کے بعد پاک فوج کے جوان نے لہو گرما دینے والے اپنے ایک پیغام میں کہا کہ الحمد اللہ  ہم نے افغان فوجیوں اور بھارتی پالتو کتوں کا غرور خاک میں ملا دیا ہے۔ پاک فوج کے جوان نے کہا کہ ہم نے قبضہ کی گئی چوکیوں پر پاکستانی پرچم لہرا دیئے ہیں.پاک فوج کے جوانوں نے ثابت کیا ہے کہ ہم جاگ رہے ہیں اور ملک کی حفاظت کر رہے ہیں، پاک فوج کے جوانوں کو پاکستان کی غیور عوام کا سلام۔ وطن کی مٹی کی  حفاظت کے لیے پاک فوج کے جوان مستعد اور چوکس ہیں۔پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی اشتعال انگیزی کا بھرپور طریقے سے جواب دیا گیا. پاکستان کے...
	پاک افغان سرحدی کشیدگی کے دوران افغان جارحیت کو ناکام بنانے کے بعد پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا پیغام وائرل ہوگیا۔ فوجی جوان نے کہاکہ الحمد اللہ! ہم نے افغان فوجیوں اور بھارتی پالتو کتوں کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، ہم نے قبضہ کی گئی چوکیوں پر پاکستانی پرچم لہرا دیے ہیں۔ پاک افغان بارڈر پر طالبان کی جانب سے بِلا اشتعال جارحیت/ پاکستان کا منہ توڑ جواب افغان جارحیت کو ناکام بنانے کے بعد پاک فوج کے جوان کا لہو گرما دینے والا پیغام الحمد اللہ ہم نے افغان فوجیوں اور بھارتی پالتو کتوں کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، فوجی جوان ہم نے قبضہ کی گئی چوکیوں… pic.twitter.com/O03foPKRC0 — PTV News...
	ایک بیان میں متحدہ ترجمان نے کہا کہ پچھلے سترہ برسوں سے یہ گورکھ دھندہ اپنے عروج پر چل رہا ہے، جعلی اکثریت کا ڈھونگ رچنے کے لئے بوگس ڈومیسائل پر غیر مقامیوں کی بھرمار اور شہری اِداروں پر ان کی یلغار نے عروس البلاد شہر کو لاقانونیت اور جرائم کی آماجگاہ بنا دیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے کراچی کے تاجر و صنعت کار برادری کو بھتے کی پرچیاں ملنے کو سندھ حکومت کے سترہ سالوں کی گورننس کے منہ پر طمانچے کے مترادف قرار دے دیا۔ بہادر آباد مرکز سے جاری کردہ بیان میں ترجمان متحدہ نے کہا کہ اربوں روپے محصول اور کھربوں روپے سرکاری سرپرستی میں چلنے والے کارِ خیر 'سسٹم'...
	 قبائلی عوام نے افغان جارحیت پر افغانستان کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف ہتھیار اٹھانے کا اعلان کر دیا۔غیور قبائلی عوام نے آڈیو پیغام میں کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے شانہ بشانہ ہیں، وطن کا دفاع ہماری ذمہ داری ہے اور ہم اسے پورا کریں گے، پہلے بھی دہشت گردوں کو سبق سکھایا اب بھی سکھائیں گے۔قبائل نے کہا کہ پاکستان کی افواج ہمارے ماتھے کا جھومر اور اس کے شہدا ہمارا فخر ہیں، پاکستان نے ایک طویل عرصے تک افغان مہاجرین کی میزبانی کی، اس کا آج یہ صلہ دیا جا رہا ہے۔عمائدین نے دو ٹوک کہا کہ افغان مہمان بن کر آئیں گے تو سر پر بٹھائیں گے، دشمن اور حملہ...
	اوسلو: نوبیل امن انعام کمیٹی کے چیئرمین یورگن واٹنے نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو انعام نہ دیے جانے کے حوالے سے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوبیل انعام کے فیصلے صرف الفریڈ نوبیل کے نظریات اور ان کی وصیت کی بنیاد پر کیے جاتے ہیں، کسی مہم یا سیاسی دباؤ کا ان پر کوئی اثر نہیں ہوتا۔ نوبیل امن انعام کے اعلان کے بعد یورگن واٹنے سے سوال کیا گیا کہ صدر ٹرمپ نے بارہا خود کو انعام کا حقدار قرار دیا اور اسے نہ دینا امریکا کی توہین قرار دیا۔ اس پر چیئرمین نے کہا کہ کمیٹی کو ہر سال ہزاروں خطوط موصول ہوتے ہیں جن میں مختلف لوگ امن کے حوالے سے اپنی آراء دیتے ہیں،...
	پاکستان نے بھارت و افغانستان کے مشترکہ اعلامیے اور بھارت میں افغان نگران وزیرِ خارجہ کے بیانات پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق وزارتِ خارجہ کے ایڈیشنل سیکریٹری (ویسٹ ایشیا و افغانستان) نے آج افغانستان کے سفیر کو طلب کرکے پاکستان کے گہرے خدشات سے آگاہ کیا۔ ترجمان نے بتایا کہ افغان سفیر کو بتایا گیا ہے کہ مشترکہ اعلامیے میں جموں و کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینا اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور جموں و کشمیر کی قانونی حیثیت کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ بیان میں اس اقدام کو مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی قربانیوں اور ان کے حقِ خودارادیت کی منصفانہ جدوجہد کے خلاف شدید بے...
	ڈیرہ اسماعیل خان پولیس ٹریننگ سینٹر میں خوارج کے حملے کے دوران مسجد میں موجود امام مسجد مولانا عصمت مروت کو شہید کر دیا گیا۔ اللہ کے گھر میں، عبادت کے مقام پر، اس کے امام کو نشانہ بنانا، یہ اسلام دشمنی کی بدترین شکل ہے۔ اس حملے میں ایک سویلین اور چھ پولیس اہلکاروں، (کُل 7 افراد)   کی شہادت ہوئی، یہ وہی خوارج ہیں جنہوں نے پہلے علی مسجد، کوچہ رسالدار اور پولیس لائنز مسجد میں نمازیوں کو شہید کیا۔ یہ اسلام کے دشمن— امت کے اتحاد کے قاتل، امن و محبت کے منکر اور دین کے چہرے پر بدنما داغ ہیں۔
	ٹرمپ کو نوبیل انعام کیوں نہ ملا؟ نوبیل کمیٹی کے چیئرمین کا بیان سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 11 October, 2025  سب نیوز چیئرمین نوبیل کمیٹی یورگن واٹنے کا ٹرمپ کو نوبیل انعام نہ دینے سے متعلق بیان سامنے آگیا۔نوبیل امن انعام کے اعلان کے بعد یورگن سے سوال کیا گیا کہ صدر ٹرمپ بارہا خود کو نوبیل انعام کا حقدار قرار دیتے رہے اور نہ ملنے کو امریکا کی توہین کہا۔ْاس پر چیئرمین کمیٹی نے جواب دیا کہ نوبیل امن انعام دینے کی طویل تاریخ میں کمیٹی نے مختلف مہمات دیکھی ہیں اور کمیٹی کو ہر سال ہزاروں خطوط موصول ہوتے ہیں جن میں لوگ امن پر اپنی رائے دیتے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ کمیٹی ایک ایسے کمرے میں...