2025-10-24@08:46:13 GMT
تلاش کی گنتی: 6919

«زخمی حالت میں فرار»:

(نئی خبر)
    اسلام آباد: جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ پروپیگنڈا مہم کیس میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبر پختونخوا صدیق انجم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد کے جج محمد افضل مجوکا نے درخواست ضمانت خارج کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ تحریری فیصلے میں بتایا گیا کہ درخواست گزار نے 2 نومبر 2024 کو ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی، درخواست گزار نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی جس میں ٹرائل کورٹ کو اس معاملہ کے فیصلے تک روکا گیا۔ بعدازاں، اسلام آباد ہائیکورٹ نے 19 ستمبر2025 کو رٹ پٹیشن خارج کر دی اور...
    اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل میں قید قتل کیس کے مجرم محمد عرفان کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو دی جانے والی سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر ابتدائی دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا۔ جسٹس محمد اعظم خان نے سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ اس پر ہم آرڈر جاری کریں گے۔ درخواست گزار مجرم محمد عرفان کی جانب سے وکیل نوید ملک ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ ان کا موکل قتل کے مقدمے میں 25 سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے۔ متعدد بار سپرنٹنڈنٹ جیل کو سپیریئر کلاس سہولیات فراہم کرنے کی درخواست دی گئی لیکن کوئی سہولت نہیں دی گئی۔ وکیل نوید...
    پشاور(ویب ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ میں جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے نئے وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران وکیل درخواست گزار بیرسٹر یاسین رضا نے مؤقف اپنایا کہ عدالت اس کیس کا فیصلہ میرٹ پر کرے۔ جسٹس سید ارشد علی نے ریمارکس دیے کہ یہ درخواست گزار کی مرضی ہے کہ وہ درخواست واپس لینا چاہتے ہیں یا عدالت میرٹ پر فیصلہ کرے۔ وکیل نے مؤقف دیا کہ عدالت میرٹ پر فیصلہ سنائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا۔
    پشاور (نیوز ڈیسک) پشاور ہائی کورٹ میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے استعفے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، جس میں آئینی ماہر سلمان اکرم راجہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ آئینی عہدے سے استعفیٰ دینے کے بعد اس کی منظوری کا کوئی تصور نہیں ہوتا، استعفیٰ دینے کے لمحے سے ہی وہ مؤثر ہو جاتا ہے۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے خود اسمبلی فلور پر استعفیٰ دینے کا اعلان کیا تھا، اور چیف جسٹس نے اپنے حکم نامے میں بھی یہ بات واضح کی ہے کہ انہوں نے استعفیٰ دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اب گورنر بھی اس بات پر مطمئن ہیں اور آج نئے وزیراعلیٰ حلف...
    ایک معمولی سا خاندانی جنازہ مشرقی چین کی ایک عورت کے لیے زندگی بدل دینے والا لمحہ بن گیا، جب اس نے ایک اجنبی خاتون کو سوگ کی حالت میں دیکھا، جو خاندان کے فرد کی طرح برتاؤ کر رہی تھی۔ چین کے صوبہ شینڈونگ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کو اپنے شوہر کے خفیہ ازدواجی تعلق کا انکشاف اس وقت ہوا جب وہ ایک خاندانی جنازے میں شریک تھیں۔ اس حیران کن واقعے کے بعد عدالت نے شوہر کو دوہری شادی (بگیمی) کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ایک سال قید کی سزا سنا دی۔ یہ بھی پڑھیں: طلاق مبارک ہو، بھارتی شخص کا دودھ سے غسل اور کیک کاٹ کر جشن، ویڈیو وائرل واقعہ جون 2022 میں پیش آیا...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے جج ہمایوں دلاور کے خلاف سوشل میڈیا پر مبینہ پروپیگنڈہ مہم کے کیس میں ڈائریکٹر اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا صدیق انجم کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست خارج کر دی ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے درخواست ضمانت مسترد کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے کے مطابق صدیق انجم نے 2 نومبر 2024 کو ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کی تھی۔ بعد ازاں انہوں نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایک رٹ پٹیشن دائر کی، جس میں ٹرائل کورٹ کو کیس کا فیصلہ کرنے سے روکا گیا تھا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے 19 ستمبر 2025...
    راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداد دہشتگردی عدالت نے 26نومبر احتجاج کیس میں علیمہ خان سمیت 10ملزموں پر فرد جرم عائد  کردی۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق فرد جرم تھانہ صادق آباد کے مقدمہ میں عائد کی گئی،عدالت نےا ٓئندہ سماعت پر استغاثہ کے 5گواہ طلب کرلئے،سب انسپکٹر ظہیر اور اقبال آئندہ سماعت پر شہادت کیلئے طلب کئے گئے ہیں،عدالت نے اے ایس آئی کاظم رضا، طارق محمود اورکانسٹیبل بابرکو بھی آئندہ سماعت پر طلب  کرلیا،عدالت نے مقدمہ کی سماعت 17اکتوبر تک ملتوی کردی، مقدمہ کی سماعت اے ٹی سی جج امجد علی شاہ نے کی۔ منی لانڈرنگ کیس: پرویز الہٰی کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ مزید :
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور کی سپیشل سینٹرل عدالت نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی کی ایف آئی اے منی لانڈرنگ کیس میں بریّت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا جو 25 اکتوبر کو سنایا جائے گا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپیشل سینٹرل عدالت کے جج محمد عارف خان نیازی نے گزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ پرویز الہٰی کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جاتی ہے۔ عدالت نے تحریری حکم میں لکھا کہ ملزم کی جانب سے جمع کرائی گئی درخواست کے ساتھ سروسز ہسپتال کے ڈاکٹر کی تصدیق شدہ میڈیکل رپورٹ منسلک تھی جس میں آرام کا مشورہ دیا گیا ہے۔ ویڈیو: ہنر...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کیخلاف جے یو آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پشاورہائیکورٹ میں نومنتخب وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف جے یو آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی،سلمان اکرم راجہ نے کہاکہ گورنر نے کہا ہے آج نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لیں گے ،عدالت نے کہا ہمیں پتہ ہے لیکن درخواست گزار کے وکیل کو سنتے ہیں، وہ کیا کہتے ہیں۔ وکیل درخواست گزار نے کہاکہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا، استعفیٰ منظور ہونے کے بعد وزیراعلیٰ کا انتخاب ہوتا ہے،کابینہ کو ابھی تک ڈی نوٹیفائی نہیں کیا گیا۔ سابق سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی انتقال کرگئے جسٹس...
    کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے صوبائی وزیر سعید غنی کے بھائی ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کا نام سرکاری ملازمین پر تشدد کے مقدمے سے خارج کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت کے روبرو ٹاؤن چیئرمین فرحان غنی کیخلاف سرکاری ملازمین پر تشدد کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے مقدمہ سی کلاس کرنے کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی۔ عدالت نے پولیس کی  سی کلاس رپورٹ  منظور کرتے ہوئے فرحان غنی و دیگر کیخلاف مقدمہ خارج کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ مدعی کے وکیل نے بھی مقدمہ خارج کرنے کی درخواست پر اعتراض نہیں کیا۔ مقدمے میں فرحان غنی، قمر احمد اور شکیل چانڈیو ضمانت پر رہا تھے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) عدالت عظمیٰ نے ارسا رکن سندھ سے تعینات کرنے کے سندھ ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف وفاقی حکومت کی درخواست پر اسٹیٹس کو برقرار رکھتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کردیا۔ تفصیلات  کے مطابق عدالت عظمیٰ میں انڈس ریور سسٹم اتھارٹی ( ارسا ) میں سندھ سے وفاقی رکن  کی تعیناتی کے فیصلے کیخلاف اپیل پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 5 رکنی آئینی بینچ نے سماعت کی۔ عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی استدعا پر سندھ اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں زیر سماعت مقدمات یکجا کرنے کی ہدایت کردی۔ دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل عامررحمن نے کہا کہ ارسا کے 5ارکان میں سے ایک ایک صوبوں سے اور ایک وفاق...
    ممبئی ہائی کورٹ نے بولی ووڈ اداکارہ شیلپا شیٹی سے 60 کروڑ روپے کی مبینہ مالی دھوکہ دہی کے کیس میں حیران کن سوال کیا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا ہے کہ اگر وہ بیرون ملک سفر کی اجازت چاہتی ہیں تو وہ اپنے شوہر اور بزنس مین راج کندرا کے خلاف وعدہ معاف گواہ کیوں نہیں بن جاتیں؟ یہ ریمارکس چیف جسٹس شری چندرشیکھر اور جسٹس گوتم اے. انکھد پر مشتمل دو رکنی بینچ نے اُس وقت دیے جب شیلپا شیٹی نے عدالت میں درخواست دائر کی کہ ان کے خلاف جاری لُک آؤٹ سرکلر(ایل او سی) کو عارضی طور پر معطل کیا جائے تاکہ وہ لاس اینجلس (امریکہ) میں ایک پیشہ ورانہ تقریب میں شرکت کر...
    راولپنڈی: بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے 26نومبر احتجاج کیس میں فرد جرم کی کارروائی اور مقدمہ چیلنج کر دیا جس پر فرد جرم کی کارروائی ٹل گئی۔ علیمہ خان نے عدالت کا دائرہ اختیار کو بھی چیلنج کیا ہے۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے علیمہ خان کے جاری ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔ درخواست میں موقف اپنایا کہ علیمہ خان پر احتجاج کا نہیں عمران خان تک پیغام پہنچانے کا الزام ہے، آئین ہر کسی کو بولنے کی اجازت دیتا ہے۔ پیغام پہنچانے پر دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے نہیں لگتی اور اگر پیغام پہنچانا دہشت گردی ہے تو یہ میڈیا نے بھی پیغام...
    پشاور: رکن قومی اسمبلی عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے خلاف درخواست پر عدالت نے ضمنی الیکشن روک دیا۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ون سے رکن عبداللطیف چترالی کی نااہلی کے خلاف دائر درخواست کی سماعی پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس سید ارشد علی اور جسٹس وقار احمد نے کی، جس میں عدالت نے این اے ون چترال پر ضمنی الیکشن روک دیا۔ دورانِ سماعت وکیل معظم بٹ ایڈووکیٹ  نے عدالت کو بتایا کہ عبدالاکبر چترالی کو اے ٹی سی عدالت سے سزا سنائی گئی۔ الیکشن کمیشن نے درخواست گزار کو نااہل کیا اور اب حلقے میں ضمنی انتخابات کا شیڈول جاری کیا ہے۔ درخواست گزار نے گرفتاری دے دی ہے، ان کی سزا کے خلاف اپیل...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں جاری سیاسی ہلچل کے بعد صوبے کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی آج شام حلف اٹھائیں گے۔ حلف برداری کی یہ تقریب شام 4 بجے گورنر ہاؤس پشاور میں منعقد ہوگی، جس کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ گورنر ہاؤس نے باضابطہ طور پر وزیراعلیٰ ہاؤس کو تقریب کے وقت اور مقام سے آگاہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی گزشتہ شب کراچی سے پشاور پہنچے، اور وہ پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق حلف لیں گے۔ قبل ازیں عدالت نے اپنے فیصلے میں واضح ہدایت دی تھی کہ نئے وزیراعلیٰ سے آج شام 4 بجے تک حلف لیا...
    خیبرپختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری کی تقریب آج شام 4 بجےگورنر ہاؤس میں ہوگی، گورنر ہاؤس نے وزیراعلیٰ ہاؤس کو آگاہ کردیا۔گورنر خیبرپختونخوا پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد نو منتخب وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کےلیے سندھ کا دورہ مختصر کرکے کل رات پشاور پہنچ گئے تھے۔پشاور ہائی کورٹ نے گورنر کو آج شام 4 بجے تک حلف لینے کا حکم دیا تھا، ساتھ ہی کہا تھا کہ اگر گورنر دستیاب نہیں تو صوبائی اسمبلی کے اسپیکر حلف لیں۔اسپیکر کے پی نے گورنر کو مراسلہ بھیج دیا اورکہا کہ عدالت کا حکم ہےگورنر بلا تاخیر حلف لیں،گورنر نے حلف نہ لیا تو بطور اسپیکر ان کے پاس حلف لینے کا اختیار ہوگا۔گورنر فیصل کریم...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (آن لائن+ صباح نیوز) عدالت عظمیٰ کے 8 رکنی آئینی بینچ نے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف دائر درخواستوں پر سماعت آج (بدھ) دن ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کر دی، جبکہ سماعت کے دوران فل کورٹ بینچ کی تشکیل اور سپریم کورٹ رولز 2025 کی منظوری پر ججز کے درمیان اختلافی ریمارکس سامنے آئے۔ جسٹس جمال مندوخیل اور جسٹس عائشہ ملک کے درمیان سپریم کورٹ رولز کی منظوری کے طریقہ کار پر تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ جسٹس مندوخیل نے کہا کہ فل کورٹ میٹنگ میں تمام 24 ججز شریک تھے اور سرکولیشن کے ذریعے رولز منظور کیے گئے، جبکہ جسٹس عائشہ ملک کا مؤقف تھا کہ رولز سب کے سامنے نہیں بنے اور ان...
    انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے بانی پی ٹی آئی کی بہن عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی 26 نومبر احتجاج کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دیدیا۔انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے علیمہ خان کے خلاف تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس کی سماعت کی، اس دوران عدالت نے علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں آج علیمہ خان پر فرد جرم عائد ہونا تھی، تاہم علیمہ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت...
    انتاناناریوو: افریقی جزیرہ ملک مدغاسکر میں سیاسی بحران شدت اختیار کر گیا ہے جہاں فوج کے ایک دھڑے نے صدر آندری راجولینا کی حکومت ختم کرتے ہوئے اقتدار پر قبضہ کر لیا ہے۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق مدغاسکر کی اعلیٰ آئینی عدالت نے صدر کے عہدے کو خالی قرار دیتے ہوئے فوجی افسر کرنل مائیکل رینڈرینی رینا کو عبوری سربراہِ مملکت کے طور پر کام کرنے کی دعوت دی ہے۔ عدالتی بیان کے مطابق کرنل رینڈرینی رینا کو 60 دن کے اندر نئے صدارتی انتخابات کرانے کی ہدایت کی گئی ہے،  عدالت نے آئین کے آرٹیکل 53 کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ جب بھی صدر کا عہدہ خالی قرار دیا جائے تو 30 سے 60 دن کے اندر...
    کراچی: شہر قائد میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پولیس کی کارروائیاں جاری ہیں۔ گلبرگ اور شریف آباد کے علاقوں میں پولیس نے دو علیحدہ مبینہ مقابلوں کے بعد دو زخمی ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا، جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ، موٹرسائیکل، موبائل فونز اور نقدی برآمد کی گئی۔ گلبرگ پولیس نے لنڈی کوتل چورنگی کے قریب مبینہ مقابلے کے بعد ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا۔ چھیپا حکام کے مطابق زخمی ملزم کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کی شناخت صالح محمد کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ایک پستول، دو موبائل فون، نقدی اور موٹرسائیکل برآمد کی ہے۔ دوسری جانب شریف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا کو آج شام 4 بجے تک نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کا حکم دے دیا، عدالت نے قرار دیا ہے کہ اگر گورنر نے حلف نہیں لیا تو پھر اسپیکر کو ہدایت ہے کہ حلف لے۔ پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کے لیے دائر درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔ عدالت عالیہ نے گورنر خیبرپختونخوا کو آج شام 4 بجے تک نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کا حکم دے دیا، عدالت نے قرار دیا ہے کہ اگر گورنر خیبرپختونخوا نے حلف نہیں لیا تو پھر اسپیکر کو ہدایت ہے کہ وہ حلف...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">راولپنڈی (مانیٹرنگ ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ واضح رہے کہ تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں گزشتہ روز علیمہ خان پر فرد جرم عاید ہونا تھی، تاہم علیمہ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی اور وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے علیمہ خان کو گرفتار کرکے آج( بدھ) 15 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا...
    کراچی:۔ سندھ ہائی کورٹ نے کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ “رانو” کو ایئر کارگو کے ذریعے دو روز میں اسلام آباد وائلڈ لائف مینجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔ سماعت کے دوران بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ریچھ کی منتقلی پر اعتراض کیا جسے عدالت نے برہمی کے ساتھ مسترد کر دیا۔ سندھ ہائی کورٹ میں کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ “رانو” کے لیے ناکافی انتظامات سے متعلق جوڈ ایلن پریرا کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل جبران ناصر ایڈوکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ رانو کو 7 برس سے ایک جگہ قید رکھا ہوا ہے، اس کے سر میں کیڑے پڑ چکے ہیں جس پر عدالت نے سوال کیا کہ زو میں رانو...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پی ٹی آئی کراچی کے صدر راجہ اظہر کو بیرون ملک سفر سے روکنے کا معاملہ ،عدالت نے ڈی جی ایف آئی اے کو درخواست گزار کی درخواست پر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا ۔عدالت نے اپنے حکم میں کہاکہ درخواست گزار کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ کیا جائے، حکام کا کہنا ہے کہ اسٹاپ لسٹ/نو فلائی لسٹ میں نام شامل کرنے کا تمام اختیار ایف آئی اے کا ہے۔ اسٹاف رپورٹر گلزار
    عدالت عالیہ پشاور نے علی امین گنڈاپور سے متعلق وفاق اور وزارت داخلہ سے 14 دن میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔پشاور ہائی کورٹ میں علی امین گنڈاپور کے بیرون ملک سفر پر عائد پابندی کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے وفاقی حکومت اور وزارت داخلہ سے اس معاملے میں 14 دن میں رپورٹ طلب کرلی۔علی امین گنڈاپور کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ علی امین بیرون ملک جانا چاہتے ہیں لیکن ان کا نام پی سی ایل، پی این آئی ایل اور ای سی ایل میں ہے۔دوران سماعت جسٹس سید ارشد علی نے کہا کہ درخواست پہلے یہاں کے کام تو ختم کریں پھر بیرون ملک جائیں۔اس موقع پر جسٹس وقار نے کہا کہ ابھی تو درخواست گزار...
    فوٹو: اسکرین گریب سندھ ہائی کورٹ نے کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ رانو کو ایئر کارگو کے ذریعے دو روز میں اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم دے دیا۔سماعت کے دوران بلدیہ عظمیٰ کراچی نے ریچھ کی منتقلی پر اعتراض کیا جسے عدالت نے برہمی کے ساتھ مسترد کر دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں کراچی چڑیا گھر میں موجود ریچھ رانو کے لیے ناکافی انتظامات سے متعلق جوڈ ایلن پریرا کی درخواست پرسماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل جبران ناصر ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ رانو کو 7 برس سے ایک جگہ قید رکھا ہوا ہے، اس کے سر میں کیڑے پڑ چکے ہیں جس پر عدالت نے سوال کیا کہ زو میں رانو کا...
    اسلام آباد: اڈیالہ جیل کے ایک قیدی محمد عرفان نے بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کو دی جانے والی جیل سہولیات حاصل کرنے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق درخواست گزار محمد عرفان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ قتل کے مقدمے (302) میں 25 سال قید کی سزا کاٹ رہا ہے، جیل انتظامیہ کی جانب سے بارہا درخواست دینے کے باوجود اسے سپیریئر کلاس (بہتر سہولتوں) کی اجازت نہیں دی گئی۔ درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو جیل میں بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جن میں اچھی خوراک، طبی سہولتیں، بیڈ، کتابیں اور ملاقاتوں کی اجازت...
    کھیلوں کی عالمی ثالثی عدالت (CAS) کے ایک فیصلے نے دنیا بھر میں ہلچل مچا دی۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق فلسطین پر جاری اسرائیلی جارحیت کے اثرات اب کھیلوں کی دنیا تک پھیل گئے ہیں۔ انڈونیشیا نے غزہ جارحیت پر احتجاج کرتے ہوئے اپنے ملک میں ہونے والی ورلڈ جمناسٹکس چیمپئن شپ میں شرکت سے اسرائیلی کھلاڑیوں کو روک دیا تھا۔ انڈونیشیا نے واضح اعلان کیا کہ وہ فلسطینی عوام پر اسرائیلی مظالم کو نظر انداز کرتے ہوئے کسی طور اسرائیلی کھلاڑیوں کو خوش آمدید نہیں کہہ سکتے۔ انڈونیشی حکومت کا مؤقف ہے کہ کھیلوں کے نام پر ایسے ملک کو پلیٹ فارم نہیں دیا جا سکتا جو انسانیت سوز اقدامات میں ملوث ہو۔ انڈونیشیا نے جب اسرائیلی کھلاڑیوں کو ویزے جاری نہیں کئے...
    بیرسٹر سیف—قائل فوٹو پی ٹی آئی رہنما بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ مولانا صاحب عدالت جائیں، یقین ہے کہ عدالت مولانا کو قانون کا فہم واضح کرے گی۔راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کا انتخاب قانونی اور آئینی طریقے سے ہوا ہے، اس میں کوئی سقم نہیں ہے۔ گورنر کے پی نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سے بدھ کو حلف لیں: پشاور ہائیکورٹچیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ایس ایم عتیق شاہ نے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے حلف کے حوالے سے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔ بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ جمہوری عمل میں تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ بات چیت ہوتی ہے۔ان کا مزید کہنا ہے کہ...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں اڈیالہ جیل کے ایک قیدی نے درخواست دائر کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی عمران خان کے برابر سہولیات فراہم کرنے کی استدعا کی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق درخواست گزار محمد عرفان نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ وہ قتل کے مقدمے (دفعہ 302) میں 25 سال قید کی سزا کاٹ رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: اڈیالہ جیل میں قید عمران خان 73 برس کے ہوگئے، ’تم جیو ہزاروں سال، ہر سال کے دن ہوں 10 ہزار‘ انہوں نے مؤقف پیش کیا کہ جیل حکام کو متعدد مرتبہ سپیریئر کلاس سہولیات فراہم کرنے کی درخواست کی، مگر ہر بار ان کی درخواست کو نظرانداز کر دیا گیا۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ بانی پی ٹی...
    پشاور ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کے معاملے پر دائر درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔ عدالت میں سماعت کے دوران گورنر فیصل کریم کنڈی کی نمائندگی کرنے والے وکیل عامر جاوید ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ گورنر نے پیغام دیا ہے کہ اگر صوبائی حکومت جہاز بھیج دے تو وہ فوری طور پر واپس آجائیں گے۔ اس موقع پر چیف جسٹس نے ایڈووکیٹ جنرل کو مخاطب کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ جہاز کا انتظام کرلیں۔ جس پر ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے برجستہ جواب دیا کہ اب تو وزیراعلیٰ نہیں ہیں، کس سے کہیں کہ جہاز کا بندوبست کرے؟ ۔ سلمان اکرم راجا نے عدالت کو بتایا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گلگت بلتستان میں ٹیکسز کی وصولی کے خلاف دائر درخواست پر سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے سماعت غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کردی ہے۔یہ فیصلہ جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں قائم پانچ رکنی بینچ نے کیا، جس نے مقدمے کے فریقین کو نوٹسز بھی جاری کردیے ہیں۔سماعت کے دوران درخواست گزاروں محمد رزاق اور دولت کریم کے وکیل منیر پراچہ عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ وفاقی حکومت خود مختلف نوٹی فکیشنز کے ذریعے تسلیم کر چکی ہے کہ گلگت بلتستان پر ٹیکسز کا نفاذ نہیں ہوسکتا، اس کے باوجود وفاق بارڈر پر مقامی لوگوں سے ٹیکس وصول کر رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان میں جو بھی...
    پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلی سے حلف لینے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )ہائی کورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا کو کل شام چار بجے تک نومنتخب وزیراعلی سے حلف لینے کا حکم جاری کردیا اور کہا ہے کہ اگر گورنر دستیاب نہ ہوں تو اسپیکر حلف لیں۔ نئے وزیراعلی کی حلف برداری سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ سماعت کے دوران گورنر خیبر پخونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے دلائل کے لیے نامزد کیے گئے عامر جاوید ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ گورنر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت جہاز بھیج دے، میں آج واپس آ جاں گا۔ چیف جسٹس نے...
    وزیراعلٰی نے کہا کہ پہلگام دہشت گردانہ حملے نے جموں و کشمیر کی سیاحت کی صنعت کو بڑا دھچکا پہنچایا ہے، تاہم وزیراعلٰی نے امید ظاہر کی کہ معاملات اب مثبت سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے کہا کہ جی ایس ٹی کی شرح پر نظرثانی سے اس مالی سال میں ریاست کی ٹیکس وصولی میں 1,000 کروڑ روپے تک کی کمی متوقع ہے۔ آج سرینگر میں FICCI کی قومی ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اس اہم موضوع پر غور و فکر کے لئے جموں و کشمیر کو منتخب کرنے پر FICCI کی تعریف کی۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ صرف جی ایس ٹی کی...
    پشاور ہائیکورٹ نے گورنر خیبرپختونخوا کو کل شام 4 بجے تک نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کا حکم دے دیا، عدالت نے قرار دیا ہے کہ اگر گورنر نے حلف نہیں لیا تو پھر اسپیکر کو ہدایت ہے کہ حلف لیں۔ پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کی نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کے لیے دائر درخواست پر محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔ عدالت عالیہ نے گورنر خیبرپختونخوا کو کل شام 4 بجے تک نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سے حلف لینے کا حکم دے دیا، عدالت نے قرار دیا ہے کہ اگر گورنر خیبرپختونخوا نے حلف نہیں لیا تو پھر اسپیکر کو ہدایت ہے کہ وہ حلف لیں۔ اس سے پہلے نو...
    انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ٹرانزیکشن کے مقدمے میں ایم کیو ایم رہنما احمد علی کی بریت کی درخواست پر پراسیکیوٹر کو نوٹس جاری کردیے۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے روبرو کروڑوں روپے کی منی لانڈرنگ اور غیر قانونی ٹرانزکشن کے مقدمے کی سماعت ہوئی جس میں ایم کیو ایم کے رہنما احمد علی نے بریت کی درخواست دائر کردی، تفتیشی افسر اور پراسیکیوٹر عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے درخواست پر نوٹس جاری کردیے۔ استغاثہ کے مطابق مقدمے میں بانی ایم کیو ایم، بابر غوری اور دیگر اشتہاری ہیں۔ ملزمان کیخلاف سرفراز مرچنٹ نے مقدمہ درج کرایا تھا۔ ملزمان پر سماجی تنظیم خدمت خلق کے اکاؤنٹ کے...
    پشاور(نیوز ڈیسک)ہائی کورٹ نے پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق درخواست پر اپنا فیصلہ محفوظ کرلیا۔ سماعت کے دوران گورنر خیبر پخونخوا فیصل کریم کنڈی کی جانب سے دلائل کے لیے نامزد کیے گئے عامر جاوید ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ گورنر نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت جہاز بھیج دے، میں آج واپس آ جاؤں گا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ ایڈوکیٹ جنرل صاحب جہاز کا بندوست کریں پھر، جس پر ایڈووکیٹ جنرل شاہ فیصل اتمانخیل نے جواب دیا کہ اب تو وزیراعلیٰ نہیں ہیں، کس کو جہاز کا بندوبست کرنے کا کہیں؟۔ دورانِ سماعت سلمان اکرم راجا نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ علی امین گنڈاپور نے اسمبلی فلور پر...
    عدالت کے تحریری فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ یہ درخواست صوبائی اسمبلی کے اسپیکر اور اراکین اسمبلی نے آئین کے آرٹیکل 255 کے تحت دائر کی ہے، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ اگر گورنر حلف لینے سے قاصر ہیں تو اسپیکر یا کسی اور مناسب شخصیت کو یہ ذمہ داری تفویض کی جائے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف کے معاملے پر پشاور ہائی کورٹ نے گورنر کی دستیابی جاننے کا حکم دے دیا۔ ہائیکورٹ نے خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف نہ لیے جانے سے متعلق درخواست پر گزشتہ سماعت کا تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے، جس میں عدالت نے حکم دیا کہ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل گورنر کی دستیابی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالت نے کیس کی سماعت کی، جس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ گورنر اس وقت سرکاری دورے پر ہیں اور کل دوپہر دو بجے وطن واپس آئیں گے۔چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آیا گورنر نے حلف برداری کے حوالے سے کوئی رضامندی ظاہر کی ہے یا نہیں؟ اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ گورنر کی واپسی کے بعد ہی فیصلہ ہوگا، اور انہوں نے عامر جاوید ایڈووکیٹ کو اپنے نمائندے کے طور پر نامزد کیا ہے۔عامر جاوید ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ گورنر کل واپس آ جائیں گے، ان...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے ۔عدالت نے یہ حکم 26 نومبر ڈی چوک احتجاج کیس کے سلسلے میں جاری کیا ہے۔ کیس کی سماعت جج امجد علی شاہ نے کی۔ عدالت نے علیمہ خان کی بار بار عدم حاضری پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے حکم دیا کہ انہیں گرفتار کر کے کل 15 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے۔واضح رہے کہ آج کی سماعت میں علیمہ خان پر فردِ جرم عائد کی جانی تھی، مگر وہ پیش نہ ہوئیں۔ ان کے وکیل کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست دی گئی، جو عدالت...
    پشاور: خیبر پختونخوا کی سیاست ایک بار پھر ہلچل کا شکار ہو گئی ہے، جہاں جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) نے صوبے کے نئے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے انتخاب کو عدالت میں چیلنج کر دیا ہے۔ ہائی کورٹ میں یہ درخواست جے یو آئی کے پارلیمانی لیڈر لطف الرحمن کی جانب سے بیرسٹر یاسین رضا کے توسط سے جمع کرائی گئی، جس میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کا استعفا تاحال منظور نہیں ہوا، لہٰذا نئے وزیراعلیٰ کا انتخاب قانونی طور پر درست نہیں۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ گورنر خیبر پختونخوا نے علی امین گنڈاپور کو 15 اکتوبر کو پیش ہونے کی ہدایت کی ہے تاکہ استعفے کی تصدیق ہو سکے۔...
    کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے کوئٹہ ٹریفک اصلاحات کیس میں اہم فیصلے سناتے ہوئے شہر میں ٹریفک نظام کی بہتری، ماحولیاتی تحفظ اور جدید ٹرانسپورٹ منصوبوں پر فوری عمل درآمد کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے سینٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں آٹو رکشوں کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ خلاف ورزی کی صورت میں رکشوں کو فوری طور پر ضبط کیا جائے۔ مزید برآں، عدالت نے حکومت بلوچستان کو ہدایت دی کہ الیکٹرک بسوں اور جدید ٹرانسپورٹ منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے، جبکہ ٹریفک پولیس کو 188.7 ملین روپے فنڈز فوری طور پر جاری کرنے کے احکامات دیے گئے۔ حکومت بلوچستان کی جانب سے...
    انسدادِ دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے علیمہ خان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ صادق آباد میں 26 نومبر کے گھیراؤ جلاؤ کے مقدمے کی سماعت خصوصی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ سماعت کے دوران علیمہ خان کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، تاہم عدالت نے یہ درخواست مسترد کرتے ہوئے ناقابلِ ضمانت وارنٹِ گرفتاری جاری کرنے کا حکم دیا۔ یہ بھی پڑھیے: انسدادِ دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے علیمہ خان کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے عدالت میں پراسیکیوٹر ظہیر شاہ پیش ہوئے، جبکہ علیمہ خان کی جانب سے وکیل محمد فیصل ملک اور حسنین سنبل پر مشتمل قانونی ٹیم پیش ہوئی۔ علیمہ...
    کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے کراچی زو میں مادہ ریچھ رانو کے لئے ناکافی انتظامات سے متعلق درخواست پر زو انتظامیہ کو 2 روز میں رانو کو اسلام آباد وائلڈ لائف منیجمنٹ بورڈ کے حوالے کرنے کا حکم دیدیا۔ سندھ ہائیکورٹ میں جسٹس محمد اقبال کلہوڑو نے کراچی زو میں مادہ ریچھ رانو کے لئے ناکافی انتظامات سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ سیکریٹری وائلڈ لائف اور سینئر ڈائریکٹر کراچی زو عدالت میں پیش ہوئے۔ درخواستگزار کے وکیل نے موقف دیا کہ رانو کو سات برس سے ایک جگہ قید رکھا ہوا ہے۔ رانو کے سر میں کیڑے پڑ چکے ہیں۔ عدالت نے کے ایم سی انتظامیہ پر اظہار برہمی کرتے ہوئے ریمارکس دیے کہ ایسی حالت میں رانو کو کیسے...
    اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ جس افسر نے کام کرنا ہے وہ کام کا ہے، جو نہیں کرتا وہ گھر جائے۔ وفاقی دارالحکومت کے علاقے شاہ اللہ دتہ اور سی 13 کے متاثرین کی درخواستوں پر سماعت  میں عدالت نے سی  ڈی اے کو متاثرین کی درخواست پر ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت  کردی۔ عدالت نے کیس میں شامل سی ڈی اے کے ایک ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ رکوانے کی متفرق درخواست مسترد کرتے ہوئے  وکیل کی استدعا پر برہمی کا اظہار کیا۔ وکیل نے اس حوالے سے استدعا کی تھی کہ اس کیس میں شامل ایک ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ ہورہا ہے حتمی...
    ذرائع کے مطابق شرجیل امام نے بہار اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دینے کے لیے دلی کی ایک عدالت سے 15 اکتوبر سے 29 اکتوبر تک عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دلی فسادات سازش کیس میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت گرفتار سٹوڈنٹ لیڈر شرجیل امام نے بہار اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کے لیے عدالت میں عبوری ضمانت کیلئے درخواست دائر کی ہے۔ ذرائع کے مطابق شرجیل امام نے بہار اسمبلی کے انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دینے کے لیے دلی کی ایک عدالت سے 15 اکتوبر سے 29 اکتوبر تک عبوری ضمانت کی درخواست دائر کی ہے۔ وہ بہار کے بہادر گنج حلقہ سے آزاد...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے لیے حکومتیں معنی نہیں رکھتیں، گھی سیدھی انگلی سے نہ نکلے تو ٹیڑھی کرنا ہوگی۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق نومنتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کے معاملے پر ہائی کورٹ میں  درخواست کی سماعت سے قبل پی ٹی آئی رہنما اور ارکان اسمبلی  عدالت پہنچے، جن میں  اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی بابر سلیم سواتی، سلمان اکرم راجا ،جنید اکبر، اسد قیصر  اور دیگر رہنما شامل تھے۔ عدالت کا بشریٰ بی بی کیخلاف 29 مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم سپیکر صوبائی اسمبلی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عدالت میں ہر...
    راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے بشریٰ بی بی کے خلاف 29 مقدمات کا ریکارڈ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ 26 نومبر احتجاج کیسز کے حوالے سے کیس کی سماعت میں عدالت نے بشریٰ بی بی کی 29 مقدمات میں عبوری ضمانتوں میں 4 نومبر تک توسیع کردی۔ دوران سماعت وکلا مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکے جب کہ پولیس بھی ریکارڈ نہیں لائی۔ جج امجد علی شاہ  نے حکم دیا کہ آئندہ تاریخ پر تمام 29 مقدمات کا ریکارڈ پیش کیا جائے۔ عدالت نے فریقین وکلا کو بھی آئندہ تاریخ پر حتمی دلائل پیش کرنے کی ہدایت کی جب کہ پولیس کو جیل میں بشریٰ بی بی سے تفتیش بھی مکمل کرنے کا...
    جس افسر نے کام کرنا ہے وہ کام کا ہے، جو نہیں کرتا وہ گھر جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ جس افسر نے کام کرنا ہے وہ کام کا ہے، جو نہیں کرتا وہ گھر جائے۔ وفاقی دارالحکومت کے علاقے شاہ اللہ دتہ اور سی 13 کے متاثرین کی درخواستوں پر سماعت میں عدالت نے سی ڈی اے کو متاثرین کی درخواست پر ایک ماہ میں فیصلہ کرنے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے کیس میں شامل سی ڈی اے کے ایک ڈپٹی کمشنر کا تبادلہ رکوانے کی متفرق درخواست مسترد...
    راولپنڈی: انسداد دہشت گردی عدالت نے علیمہ خان کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔ تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر ڈی چوک احتجاج  کیس کے سلسلے میں انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔ واضح رہے کہ تھانہ صادق آباد احتجاج کیس میں آج علیمہ خان پر فرد جرم عائد ہونا تھی، تاہم علیمہ خان عدالت میں پیش نہیں ہوئیں، جس پر عدالت نے حاضری معافی کی درخواست مسترد کردی اور وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے علیمہ خان کو گرفتار کرکے کل بدھ 15 اکتوبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔...
    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی حلف برداری کے معاملے پر پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ عدالت میں داخلے سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عدالت سے اچھے فیصلے کی امید ہے، اب تو کوئی ایشو باقی نہیں رہا۔ 90 ووٹ لے کر وزیراعلیٰ منتخب ہوچکے ہیں، اگر کوئی رکاوٹ ڈالتا ہے تو یہ آئین و قانون کی خلاف ورزی ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: ن لیگ اور جے یو آئی نے وزیراعلیٰ کے پی کا انتخاب مسترد کردیا، عدالت جانے کا اعلان دوسری جانب جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے پارلیمانی لیڈر لطف الرحمان بھی نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی تعیناتی...
    پشاور (نیوزڈیسک ) خیبر پختو نخوا میں نیا سیاسی بحران‘ تحریک انصاف کے نامزد امیدوار سہیل آفریدی 90 ووٹ لیکر نئے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا منتخب‘اپوزیشن ارکان کا ایوان سے احتجاجا واک آئوٹ‘ گورنر خیبرپختونخوا نے حلف لینے سے گریز کردیا۔ فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ کا پیر کو ہونے والا انتخاب غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جب تک علی امین کا استعفیٰ منظور نہیں ہوتا، وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی تصور ہوگا جبکہ اپوزیشن لیڈر نے سہیل آفریدی کے انتخاب کو آج عدالت میں چیلنج کرنے کا اعلان کر دیا۔ دوسری جانب پشاور ہائی کورٹ میں نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی حلف برداری کیلئے درخواست جمع کرادی گئی‘ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے درخواست...
    راولپنڈی(این این آئی)بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان پر 26 نومبر احتجاج کیس میں  فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی  آج منگل تک ملتوی کردی گئی۔تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر احتجاج کیس کے سلسلے میں عدالت نے علیمہ خان کی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی (آج) منگل 14 اکتوبر تک ملتوی کردی۔دورانِ سماعت ملزم عاطف ریاض کے عدالت میں پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے جب کہ عدالت نے علیمہ خان سمیت تمام ملزمان کو نوٹس جاری کر کے (آج) منگل کو طلب کر لیا ہے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ججا م جد علی شاہ نے حکم دیا کہ کل منگل 14 اکتوبر...
    راولپنڈی: علیمہ خان پر 26 نومبر احتجاج کیس میں  فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کل تک ملتوی کردی گئی۔ تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر احتجاج کیس کے سلسلے میں عدالت نے علیمہ خان کی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی کل منگل 14 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ دورانِ سماعت ملزم عاطف ریاض کے عدالت میں پیش   ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے جب کہ عدالت نے علیمہ خان سمیت تمام ملزمان کو نوٹس جاری کر کے کل طلب کر لیا ہے۔ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے ججا م جد علی شاہ نے حکم دیا کہ کل منگل 14 اکتوبر ملزمان پر فرد...
    انسدادِ منشیات عدالت نے چاول برآمد کرنے کی آڑ میں ہیروئن اسمگل کرنے کے تین مقدمات میں فیصل آباد کے ایکسپورٹر ملزم کو مجموعی طور پر 64 برس قید کی سزا سنادی۔ کراچی میں انسداد منشیات عدالت نے چاول برآمد کرنے کی آڑ میں ہیروئن اسمگل کرنے کے تین مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے فیصل آباد کے ایکسپورٹر علی اکبر مرزا کو مجموعی طور پر 64 برس قید کی سزا سنادی۔ عدالت نے ملزم پر مجموعی طور پر 25 لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید 15 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم نے رشوت کے حوالے سے کوئی خاص ثبوت پیش نہیں کر سکا۔ ہیروئن...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے واقعات میں لاہور کے علاقے زمان پارک کے باہر جلائو گھیرا ئوکے الزام میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فلک جاوید کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔پولیس نے ملزمہ فلک جاوید کو سینٹرل جیل کوٹ لکھپت سے لاکر عدالت کے روبرو پیش کیا، پولیس کے مطابق ملزمہ پر الزام ہے کہ وہ زمان پارک میں ہونے والے جلا ئوگھیرائوکے دوران سرگرم رہی۔عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر انویسٹی گیشن رپورٹ طلب کرلی۔واضح رہے کہ فلک جاوید اس سے قبل این...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ (آن لائن)بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر ایمل ولی خان کے انتخاب کو درست قرار دے دیا۔جسٹس کامران ملاخیل کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔شہری محمد علی کنرانی کی جانب سے سینیٹر ایمل ولی خان کے انتخاب کو چیلنج کیا گیا تھا۔عدالت نے قرار دیا کہ سینیٹ انتخابات کے تمام آئینی و قانونی تقاضے پورے کیے گئے۔عدالت نے شارٹ آرڈر جاری کرتے ہوئے درخواست کو خارج کر دیا، تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائیگا۔سینیٹر ایمل ولی خان کی جانب سے کیس کی پیروی سنگین خان ایڈووکیٹ، اولس یار خان ایڈووکیٹ اور دیگر ملگری وکیلان نے کی۔سماعت کے موقع پر صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، جنرل سیکرٹری مابت کاکا اور دیگر اراکین بھی...
    کراچی:۔ انسداد منشیات عدالت نے چاول برآمد کرنے کی آڑ میں ہیروئن اسمگل کرنے کے تین مقدمات میں فیصل آباد کے ایکسپورٹر ملزم کو مجموعی طور پر 64برس قید کی سزا سنادی۔ کراچی میں انسداد منشیات عدالت نے چاول برآمد کرنے کی آڑ میں ہیروئن اسمگل کرنے کے تین مقدمات کا فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے فیصل آباد کے ایکسپورٹر علی اکبر مرزا کو مجموعی طور پر 64برس قید کی سزا سنائی۔ عدالت نے ملزم پر مجموعی طور پر 25لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کردیا۔جرمانہ کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید 15ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ ملزم رشوت کے حوالے سے کوئی خاص ثبوت پیش نہیں کرسکا، ہیروئن کا پاﺅڈر حساس ہوتا ہے، وہ...
    پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت کے دوران عدالت نے کہا کہ جن اشتہارات کی خلاف ورزی کا ذکر کر رہے ہیں وہ فائل پر موجود نہیں ہیں، کیسے ثابت ہوگا کہ وہ اشتہارات قانون کے مطابق ہیں یا نہیں۔ عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو مزید دستاویزات فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پی آئی اے کی نجکاری کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل پر لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ میں سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نزاکت حسین ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس وقاص رؤف نے استفسار کیا کہ کیا آپ پی آئی اے خریدنا چاہتے ہیں۔؟ درخواست گزار وکیل نے جواب دیا...
    اے این پی سربراہ ایمل ولی خان کے بلوچستان سے بطور سینیٹر انتخاب کو شہری نے چیلنج کیا تھا، عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ ایمل ولی خان نے آئینی تقاضے پورے کئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر ایمل ولی خان کے انتخاب کو آئینی اور قانونی طور پر درست قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیا۔ جسٹس کامران ملاخیل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں شہری محمد علی کنرانی نے ایمل ولی خان کے سینیٹ انتخاب کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے اپنے مختصر حکم میں کہا کہ سینیٹ الیکشن کے تمام آئینی و قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں۔ عدالت نے درخواست...
    اے این پی سربراہ ایمل ولی خان کے بلوچستان سے بطور سینیٹر انتخاب کو شہری نے چیلنج کیا تھا، عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے کہا کہ ایمل ولی خان نے آئینی تقاضے پورے کئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان ہائی کورٹ نے سینیٹر ایمل ولی خان کے انتخاب کو آئینی اور قانونی طور پر درست قرار دیتے ہوئے ان کے خلاف دائر درخواست کو مسترد کر دیا۔ جسٹس کامران ملاخیل کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں شہری محمد علی کنرانی نے ایمل ولی خان کے سینیٹ انتخاب کو چیلنج کیا تھا۔ عدالت نے اپنے مختصر حکم میں کہا کہ سینیٹ الیکشن کے تمام آئینی و قانونی تقاضے پورے کیے گئے ہیں۔ عدالت نے درخواست...
    کوئٹہ: بلوچستان ہائی کورٹ نے ایک اہم اور تاریخی فیصلے میں قرار دیا ہے کہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ 1997ء (ATA) کے تحت سزا یافتہ قیدی کسی بھی قسم کی خصوصی یا عام معافی کے قانونی حق دار نہیں، دفعہ 21-ایف کے تحت دہشتگردی کے مجرموں کے لیے معافی یا سزا میں کمی کی کوئی گنجائش موجود نہیں اور اس شق میں کسی قسم کی تشریح یا نرمی نہیں جاسکتی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس محمد کامران خان ملاخیل اور جسٹس نجم الدین مینگل پر مشتمل دو رکنی بینچ نے 2023ء اور 2024ء میں دائر متفرق آئینی درخواستوں پر مشترکہ فیصلہ سناتے ہوئے تمام پٹیشنز خارج کر دیں۔ فیصلے کے مطابق درخواست گزاروں نے موقف اختیار کیا تھا کہ انہیں...
    ملاقات میں خیبر پختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق ہوا کہ خیبر پختونخوا صوبائی اسمبلی میں آج وزیراعلی ( لیڈر آف دی ہاؤس) کا انتخاب ایک غیر آئینی عمل تھا جسے قبول نہیں کیا جاسکتا۔ اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون لیگ اور جے یو آئی نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا انتخاب غیرآئینی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومتی وفد امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچا اور ملاقات کی۔ وفد میں احسن اقبال، انجنئیر امیر مقام، اعظم نذیر تارڑ شامل تھے جب کہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور...
    اسلام آباد: ن لیگ اور جے یو آئی نے وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کا انتخاب غیرآئینی قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومتی وفد امیر جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچا اور ملاقات کی۔ وفد میں احسن اقبال، انجنئیر امیر مقام، اعظم نذیر تارڑ شامل تھے جب کہ جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد خان اور مخدوم آفتاب شاہ شریک ہوئے۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور اتفاق ہوا کہ خیبرپختونخوا صوبائی اسمبلی میں آج وزیراعلی ( لیڈر آف دی ہاؤس) کا انتخاب ایک غیر آئینی عمل تھا جسے قبول نہیں کیا...
    فرانس کے علاقے سینٹ روز، گواڈیلوپ میں ایک 60 سالہ شخص سپر مارکیٹ کو لوٹنے کے بعد جان بوجھ کر گرفتار ہونے کا انتظار کیا۔ یہ بھی پڑھیں: امریکا: ’ہوئے مر کے ہم جو رسوا‘، ایک مبینہ چور کی موت کے 128 برس بعد تدفین یہ غیر معمولی واقعہ ستمبر کے آخر میں سینٹ روز میں پیش آیا۔ وہ شخص پہلے فائر فائٹر رہ چکا تھا اور جس کا کوئی کرمنل ریکارڈ نہیں تھا۔ اس نے منہ پرسیاہ نقاب پہنا اور ایک ہتھیار تھامے سپر مارکیٹ میں داخل ہوا جو مقامی تھانے کے قریب واقع تھی۔ مذکورہ شخص نے کاؤنٹر سے رقم مانگی، ایک ٹکڑا پنیر اور ایک بوتل شراب بھی لی پھر آہستہ آہستہ اپنی گاڑی کی طرف گیا...
    سندھ ہائیکورٹ نے شہری کی جانب سے رینجرز کو مقدمہ اندراج کا اختیار دینے سے متعلق دائر درخواست کو جرمانے کے ساتھ مسترد کردیا جبکہ جج نے بھارتی وزیر کے بیان کا حوالہ دینے پر بھی سخت ریمارکس دیے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سندھ ہائیکورٹ نے رینجرز کو مقدمے کے اندراج کے اختیارات سے متعلق درخواست جرمانے کے ساتھ مسترد کردی۔ قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس ظفر احمد راجپوت کی سربراہی میں دو رکنی بینچ کے روبرو رینجرز کو مقدمے کے اندراج کے اختیارات سے متعلق درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار نے کہا کہ پولیس اور رینجرز کو کارروائی کا حکم دیا جائے اور شہریوں کا قتل عام روکا جائے۔ درخواستگزار کو جرائم کی روک تھام کی آفیشنل...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2025ء) لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے نو مئی کے واقعات میں لاہور کے علاقے زمان پارک کے باہر جلائو گھیرا ئوکے الزام میں درج مقدمے میں پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ایکٹیوسٹ فلک جاوید کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کیس کی سماعت کی۔(جاری ہے) پولیس نے ملزمہ فلک جاوید کو سینٹرل جیل کوٹ لکھپت سے لاکر عدالت کے روبرو پیش کیا، پولیس کے مطابق ملزمہ پر الزام ہے کہ وہ زمان پارک میں ہونے والے جلا ئوگھیرائوکے دوران سرگرم رہی۔عدالت نے تفتیشی افسر سے آئندہ سماعت پر انویسٹی گیشن رپورٹ طلب کرلی۔واضح...
    سابق وزیر خارجہ اور تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف درج مقدمات کی تفصیل سامنے آگئی۔عدالت عالیہ اسلام آباد میں جسٹس محمد اعظم خان نے سابق وزیر خارجہ کی صاحبزادی مہر بانو قریشی کی درخواست پر سماعت کی۔دوران سماعت عدالت میں شاہ محمود قریشی درج مقدمات کی تفصیل فراہم کی گئی، جس میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف اسلام آباد میں 17 مقدمات درج ہیں۔وفاقی پولیس کے ڈی ایس پی لیگل ساجد چیمہ عدالت میں رپورٹ کے ساتھ پیش ہوئے جبکہ درخواست گزار کی جانب سے کوئی بھی پیش نہ ہوسکا۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ محمودقریشی کے خلاف اسلام آباد کے مختلف تھانوں میں17 مقدمات مختلف دفعات کے تحت درج ہیں۔عدالت...
    پاکستان مسلم لیگ ن اور جمعیت علما اسلام (جے یو آئی) نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخابی عمل کو مسترد کردیا۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے مسلم لیگ ن کے وفد نے ملاقات کی، جس میں وفاقی وزیر احسن اقبال، انجنیئیر امیر مقام، اعظم نذیر تارڑ شامل تھے۔ اسلام آباد: حکومتی وفد کی امیر جےیوآئی مولانا فضل الرحمان کی رہائشگاہ آمد مسلم لیگ نون کے رہنماوں کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ملاقات میں وفاقی وزیر احسن اقبال، انجنئیر امیر مقام، عظم نذیر تارڈ شریک ملاقات میں مولانا لطف الرحمان، علامہ راشد محمود سومرو، ایم پی اے سجاد… pic.twitter.com/T5EcACRT4X — Jamiat Ulama-e-Islam Pakistan (@juipakofficial) October 13, 2025 ملاقات میں جے یو آئی کی جانب سے مولانا لطف...
    پولیس نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور عدالت کو بتایا کہ ملزمان پر توڑ پھوڑ اور پولیس اہلکاروں ہر حملے کا الزام ہے۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے سماعت کی۔ ملزمان میں امتیاز احمد، عامر عباس، ناصر خان، مجاہد عباس اور سمیع اللہ سمیت چار مقدمات کے سو سے زائد دیگر کارکنان شامل تھے۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس پر حملہ اور پُرتشدد احتجاج کرنے پر تحریک لبیک پاکستان کے کارکنان کو انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے سو سے زائد ملزمان کا 11 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا۔ پولیس نے مختلف تھانوں سے ٹی ایل پی 100 سے زائد گرفتار کارکنان کو انسداد دہشتگردی عدالت...
    اپوزیشن نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی قرار دیتے ہوئے عدالت جانے کا اعلان کر دیا جب کہ خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے بھی اس حوالے سے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ منظو رہونے تک وزیراعلیٰ کا انتخاب کیسے ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ علی امین گنڈاپور کے استعفے سے مطمئن نہیں، علی امین بدھ کے روز میرے پاس آجائیں، انہیں چائے بھی پلاؤں گا اور استعفی بھی منظور ہو جائے گا، لیکن جب تک استعفیٰ منظور نہیں ہوتا تب تک وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر آئینی تصور ہوگا۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوال کیا کہ نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا نوٹیفکیشن کون گرے گا، اس سے قبل گورنر خیبرپختونخوا نے وزیراعلیٰ علی...
    علیمہ خان پر 26نومبر احتجاج کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کل تک ملتوی WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)علیمہ خان پر 26نومبر احتجاج کیس میں فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کل تک ملتوی کردی گئی۔تھانہ صادق آباد میں درج 26 نومبر احتجاج کیس کے سلسلے میں عدالت نے علیمہ خان کی ایک دن کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے فرد جرم کی کارروائی کل منگل 14 اکتوبر تک ملتوی کردی۔دورانِ سماعت ملزم عاطف ریاض کے عدالت میں پیش ہونے پر وارنٹ گرفتاری منسوخ کردیے گئے جب کہ عدالت نے علیمہ خان سمیت تمام ملزمان کو نوٹس جاری کر کے کل طلب کر لیا ہے۔انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے...
    پی ٹی آئی کا نو منتخب وزیر اعلی خیبرپختونخوا کی حلف برداری کیلئے عدالت سے رجوع کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 October, 2025 سب نیوز پشاور (سب نیوز)نو منتخب وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی حلف برداری کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم رات سے ہی پشاور میں موجود ہے، بیرسٹر علی ظفر، نعیم حیدر پنجھوتا اور دیگر رہنما پشاور میں موجود ہیں نئے وزیر اعلی کا آج ہی پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا امکان ہے جب کہ تحریک انصاف کے صوبائی صدر وکلا کے ہمراہ پشاور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ذرائع نے کہا کہ نو منتخب وزیر اعلی چیف...
    نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی حلف برداری کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع نے کہا کہ پی ٹی آئی کی لیگل ٹیم رات سے ہی پشاور میں موجود ہے، بیرسٹر علی ظفر، نعیم حیدر پنجھوتا اور دیگر رہنما پشاور میں موجود ہیں نئے وزیر اعلی کا آج ہی پشاور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے کا امکان ہے جب کہ تحریک انصاف کے صوبائی صدر وکلا کے ہمراہ پشاور ہائی کورٹ پہنچ گئے۔ ذرائع نے کہا کہ  نو منتخب وزیر اعلی چیف جسٹس کو خط لکھیں گے، وہ ایڈووکیٹ جنرل کے توسط سے خط چیف جسٹس کو ارسال کریں گے، 26 ویں آئینی ترمیم کے بعد چیف جسٹس کو اختیار حاصل ہے کہ وہ...
    پشاور: اپوزیشن لیڈر خیبرپختونختوا اسمبلی ڈاکٹر عباد اللہ نے وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر کے پی نے کہا کہ ہم توکل تک سمجھ رہے تھےکہ استعفیٰ منظور ہوا، اس لیے امیدواروں نےکاغذات جمع کروائے اور امیدوار سامنے لائے۔ ڈاکٹر عباد اللہ نے کہا کہ ان کے وکیل کہہ رہے ہیں یہ ٹھیک ہے، ہم کہہ رہے ہیں یہ غلط ہے، وزیراعلیٰ کا انتخاب غیرآئینی ہے اور اپوزیشن کل وزیراعلیٰ کے انتخاب کے خلاف عدالت جائے گی۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے سہیل آفریدی آج 90 اراکین کی حمایت سے خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب ہوئے ہیں جب...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2025ء) امیر بالاج قتل کیس میں لاہور کی سیشن عدالت نے گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج کردی۔امیر بالاج قتل کیس میں سیشن عدالت نے گوگی بٹ کی عبوری ضمانت خارج کردی،گوگی بٹ عدالت کے رو برو پیش نہ ہوا،عدالت نے عدم پیروی کی بنیاد پرعبوری ضمانت خارج کی۔(جاری ہے) عدالت نے عقیل عرف گوگی بٹ کی 13اکتوبرتک عبوری ضمانت منظور کررکھی تھی،چوہنگ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔