2025-09-20@23:13:47 GMT
تلاش کی گنتی: 5005

«صدر لاہور»:

(نئی خبر)
    لاہور: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر لاہور میں پبلک اور گڈز ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں 5 فیصد تک کمی کر دی گئی۔  ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا نے کرایوں میں کمی پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی اور کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام الناس کو پہنچایا جائے۔ انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ شہر کے جنرل بس اسٹینڈ اورتمام اڈوں اور پبلک ٹرانسپورٹ میں نمایاں جگہ پر نیا کرایہ نامہ آویزاں کیے جائیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ نیا کرایہ نامہ آویزاں نہ کرنے پر مختلف ٹرانسپورٹ کمپنیوں کے خلاف کارروائیاں جاری...
    نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے معروف یوٹیوبر سعد الرحمان المعروف ڈکی بھائی کو گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق  ڈکی بھائی کو لاہور ایئرپورٹ سے گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اُن کے خلاف نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔ ذرائع این سی سی آئی اے کے مطابق ڈکی بھائی کا نام پی این آئی ایل میں شامل ہے اور اُن کے خلاف مختلف الزامات کے تحت تحقیقات جاری ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمات سے بچنے کے لیے ڈکی بھائی نے بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش  کی تاہم پی این آئی لسٹ میں نام شامل ہونے پر انہیں گرفتار کیا گیا۔
    لاہور میں یوم آزادی کے موقع پر اخلاق بافتہ تقریب، فوٹو شوٹ اور ویڈیوز بنانے پر پنجاب حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت پنجاب نے تقریب کے انعقاد کا نوٹس لیتے ہوئے غیر اخلاقی ایونٹ منعقد کرنے والے گروہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ مقدمہ درج کرنے کے بعد پولیس نے مرکزی ملزم سمیت متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ لاہور پولیس مزید ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے ماررہی ہے۔  حکومت نے سوشل میڈیا پرغیر اخلاقی ویڈیوز سامنے آنے پر حکومت پنجاب نے سخت نوٹس لیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ پارٹی یا فوٹو شوٹ کے نام پر فحاشی کا پرچار  سخت قانونی جرم ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی، غیر اخلاقی حرکات کی کسی...
    پاکستان کی معروف فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے لاہور میں ہونے والی ایک پرائیویٹ LGBTQ پارٹی کو بے نقاب کر دیا جس کے مناظر دیکھ کر سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا ہوگیا۔ فیشن ڈیزائنر ماریہ بی نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بتایا کہ یہ خفیہ پارٹی لاہور میں ایک پرائیویٹ مقام پر منعقد کی گئی تھی۔ ماریا بی کے بقول اس خفیہ پارٹی میں ٹرانس جینڈرز سمیت اسکول کے بچے بھی شریک تھے۔ انھوں نے مزیدبتایا کہ اسکول کے بچوں نے خود انھیں اس پارٹی کی ویڈیوز اور تصاویر بھیجی ہیں جن میں شرکا کو شیطانی تھیم والے کپڑوں میں دکھایا گیا۔ ماریہ بی نے اس موقع پر فلمساز سرمد کھوسٹ کی فلم Joyland کا بھی ذکر کیا، جس کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ یہ لاہور میں پرائیویٹ...
    لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست 2025ء ) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں ای ٹیکسی سروس کیلئے 1100 گاڑیوں کی دستیابی کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پنجاب حکومت نے ماحول دوست روزگار منصوبہ تیار کیا ہے، صوبائی حکومت کی جانب سے الیکٹرک گاڑیوں کیلئے 65 لاکھ تک کی فنانسنگ کا فیصلہ کیا گیا ہے، لاہور میں ای ٹیکسی سروس شروع کرنے کیلئے 1100 گاڑیوں کی دستیابی کا ورکنگ پیپر تیار کرلیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے الیکٹرک ٹیکسی سروس کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے، مریم نواز جاپان سے واپسی پر ای ٹیکسی سروس پراجیکٹ پورٹل کا افتتاح کریں گی، پنجاب حکومت الیکٹرک ٹیکسی کی فنانسنگ کا سود ادا...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء)پاکستان کی تاریخ کے پہلے ای ٹیکسی سروس منصوبے سے متعلق بڑی پیشرفت سامنے آئی ہے ،پنجاب حکومت نے الیکٹرک گاڑیوں کے لیے 65 لاکھ تک کی فنانسنگ کا فیصلہ کرلیا،لاہور میں الیکٹرک ٹیکسی سروس شروع کرنے کے لیے 1100 گاڑیوں کی دستیابی کا ورکنگ پیپر تیار کرلیاگیاہے ، وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف نے الیکٹرک ٹیکسی سروس کی باقاعدہ منظوری دے دی۔وزیر اعلی مریم نواز شریف جاپان کے دورے سے واپس آتے الیکٹرک ٹیکسی سروس منصوبے کے پورٹل کا افتتاح کریں گی،پنجاب حکومت الیکٹرک ٹیکسی کی فنانسنگ کا سود ادا کرے گی،الیکٹرک ٹیکسی سروس منصوبے کے لیے سات اقسام کی 40 لاکھ سے ایک کروڑ تک مالیت کی گاڑیاں...
    فضائی سفر کے دوران مسافروں کے ذہن میں کئی خدشات ابھرتے ہیں لیکن طیارے سے پرندوں کے ٹکرا جانے کا خطرہ اکثر نظرانداز رہتا ہے، تاہم یہ پرندے جب رن وے کے قریب بڑی تعداد میں موجود ہوں تو سنگین حادثات کا باعث بھی بن سکتے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سول ایوی ایشن ذرائع نے کہا کہ 2018 سے 2022 کے دوران علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر 198 جبکہ ملک بھر میں 622 واقعات پرندوں کے طیاروں سے ٹکرانے کے رپورٹ ہوئے۔ صرف 2022 میں پی آئی اے کی 57 پروازیں اس مسئلے سے متاثر ہوئیں جن میں سب سے زیادہ لاہور سے رپورٹ ہوئیں جہاں پانچ جہازوں کو نقصان پہنچا۔ 2024 کے پہلے چھ ماہ میں پی آئی اے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) سپریم کورٹ نظرثانی بورڈ نے غیر ملکی قیدیوں کی رہائی کا حکم دیتے ہوئے سزا مکمل کرنے والے قیدیوں کو ان کے ممالک واپس بھجوانے کی ہدایت کردی۔سپریم کورٹ نظرثانی بورڈ کا اجلاس سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں منعقد ہوا ۔(جاری ہے) ہفتہ کے روز سماعت پر ایڈیشنل ہوم سیکرٹری پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل سمیت غیر ملکی قیدیوں کا معائنہ کرنے والے پنجاب انسٹیوٹ آف مینٹل ہیلتھ کے ڈاکٹرز کے علاہ پنجاب حکومت کے دیگر افسران بھی پیش ہوئے۔ اس موقع پر 35 مرد اور4 خواتین غیر ملکی قیدی سپریم کورٹ رجسٹری لاہور میں پیش کیے گئے۔ان قیدیوں پر غیر قانونی سرحد پار کرنے اورسمگلنگ کے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) پولیس نے کارروائی کر کے 7سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ترجمان پولیس کے مطابق ملزم محمد جان پٹھان نے بچی سے نازیبا حرکات کیں ،بچی کے شور مچانے پر تھپڑ مارے۔(جاری ہے) ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے بتایا کہ سفاک ملزم ریڑھی پر بچوں کے کھلونے فروخت کرتا تھا، ملزم محمد جان پٹھان بچی کے شور مچانے پر موقع سے فرار ہو گیا، 7 سالہ متاثرہ بچی مریم کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ، ساندہ پولیس نے شیطان نما سفاک ملزم کو ٹریس کر کے فوری گرفتار کر لیا، ملزم محمد جان پٹھان مزید انٹیروگیشن کے لئے انویسٹی...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2025ء) سی سی ڈی اغواء برائے تاوان سیل نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے گمشدہ اور گھروں سے بھاگے ہوئے 10بچوں کو بازیاب کرا لیا۔ترجمان سی سی ڈی کے مطابق بازیاب ہونے والے بچوں کا تعلق لاہور، قصور، راولپنڈی، اوکاڑہ، مظفرگڑھ، خانیوال، بہاولپور سمیت دیگر شہروں سے ہے، یہ بچے درباروں، ریلوے سٹیشنز اور بس سٹینڈز جیسے مقامات سے بازیاب کرائے گئے جہاں یہ بھٹک گئے تھے یا پھر غیرمحفوظ حالت میں موجود تھے۔(جاری ہے) بازیابی کے بعد تمام بچوں کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد بحفاظت ان کے والدین کے سپرد کر دیا گیا۔ترجمان نے مزید بتایا کہ سیل نے جدید ٹیکنالوجی، مخبر نظام اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 16 اگست 2025ء) صنعت کار ظفر احمد ملک کے مطابق پاکستان میں سائیکلوں کی سالانہ پیداوار 15 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ تقریباً دو لاکھ سائیکلیں درآمد کی جاتی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ کووڈ انیس کے دوران اس صنعت کو نئی زندگی ملی کیونکہ لوگوں نے صحت اور سستے سفر کے لیے سائیکلنگ کو ترجیح دی۔ آج کل نوجوان، فٹنس کی شوقین خواتین اور بزرگ اس رجحان میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں۔ لاہور کی نیلا گنبد سائیکل مارکیٹ کے صدر ماجد شاہین نے بتایا کہ پٹرول اور موٹر سائیکل کی بڑھتی قیمتوں نے سائیکل کی فروخت کو فروغ دیا ہے۔ ایک موٹر سائیکل، جو پہلے 75 ہزار...
     سعید احمد:پاکستان ریلوے نے لاہور سے کراچی جانے والی دو ٹرینوں کا شیڈول تبدیل کر دیا ہے جبکہ شاہ حسین ایکسپریس کو مکمل طور پر منسوخ کر دیا گیا ہے. لاہورسےکراچی جانیوالی2ٹرینوں کاشیڈول تبدیل شاہ حسین ایکسپریس کومنسوخ کردیاگیا شاہ حسین کےمسافروں کوآج گرین لائن میں ایڈجسٹ کیاجائیگا,گرین لائن کراچی کیلئےمقررہ وقت رات8بجکر50منٹ پرلاہورسےروانہ ہوگی. مسافروں کوگرین کی روانگی سے1گھنٹہ قبل ریلوے سٹیشن پہنچنےکی ہدایات جاری کر دی۔   مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان 
    لاہور کے علاقے ساندہ میں 7 سالہ بچی سے نازیباحرکات کرنے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔ ترجمان پولیس نے کہا کہ ملزم محمد جان پٹھان نے بچی سے نازیبا حرکات کیں، بچی کے شور مچانے پر تھپڑ مارے۔ ایس پی ڈاکٹر محمد عمر نے کہا کہ سفاک ملزم ریڑھی پر بچوں کے کھلونے فروخت کرتا تھا،  ملزم محمد جان پٹھان بچی کے شور مچانے پر موقع سے فرار ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ 7 سالہ متاثرہ بچی مریم کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے ساندہ پولیس نے شیطان نما سفاک ملزم کو ٹریس کر کے فوری گرفتار کر لیا۔
    پولیس افسران و جوان 13 سے 15 اگست تک بغیر آرام کیے مسلسل ڈیوٹی پر رہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز سمیت تمام افسران مسلسل فیلڈ میں موجود رہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران کا کہنا ہے کہ تمام تقریبات کیلئے مربوط سکیورٹی پلان تشکیل دے کر عملدرآمد کیا گیا، تمام فورسز، حساس اداروں کے اشتراک سے لاہور کو محفوظ بنایا گیا۔ فیصل کامران کا کہنا تھا کہ حساس مقامات، جلوسوں کے روٹس پر بھاری نفری تعینات رہی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں عرس داتا گنج بخشؒ، یومِ آزادی، چہلم امام حسین علیہ السلام تقریبات بخیر و خوبی مکمل ہو گئیں۔ لاہور پولیس کے بہترین انتظامات کے باعث تمام تقریبات پُرامن اختتام پذیر ہوئیں۔ مذہبی و سیاسی رہنماؤں نے پولیس کے...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں 5 فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا ہے۔ محکمہ ٹرانسپورٹ نےتمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیزکواحکامات دیدیئے،مختلف شہروں کے کرایوں میں 50 سے تین سو روپےتک کمی کردی گئی،ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے 84 پیسےکمی پر کرائے 5 فیصد کم کرنےکا فیصلہ کیاگیا ہے۔ لاہور سے سرگودھا کرایہ 50 روپے کمی کے بعد 1060 روپے،لاہور سے اسلام آباد کرایہ 100 روپے کمی کے بعد 1950 روپے مقررکردیا گیا،لاہور سے پشاور کرایہ 120 روپے کمی کے بعد 2380 روپے ہوگا،لاہورسے رحیم یارخاں کا کرایہ 140 روپےکمی کے بعد 2810 روپے،جبکہ لاہور سے حیدر آباد کرایہ 300 روپےکمی کے بعد 5800 روپےمقررہوگا،اس کے علاوہ لاہور...
    مرکزی جلوس اندرون شہر حویلی الف شاہ سے برآمد ہوا۔ جو مقررہ راستوں سے ہوتا بھاٹی چوک پہنچا، جہاں سے کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس کے شرکاء نے علامہ سید جواد موسوی کی اقتداء میں مسجد کشمیریاں چوک میں نماز ظہرین ادا کی۔ جلوس کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ عزاداری جلوسوں اور مجالس کی سکیورٹی کیلئے پنجاب پولیس ہائی الرٹ رہی۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور میں چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کا جلوس کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ مرکزی جلوس اندرون شہر حویلی الف شاہ سے برآمد ہوا۔ جو مقررہ راستوں سے ہوتا بھاٹی چوک پہنچا، جہاں سے کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔ جلوس کے...
    سٹی42: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد محکمہ ٹرانسپورٹ نے کرایوں میں 5 فیصد تک کمی کا فیصلہ کیا ہے۔  محکمہ ٹرانسپورٹ نےتمام ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹیزکواحکامات دیدیئے،مختلف شہروں کے کرایوں میں 50 سے تین سو روپےتک کمی کردی گئی،ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے 84 پیسےکمی پر کرائے 5 فیصد کم کرنےکا فیصلہ کیاگیا ہے۔   لاہور سے سرگودھا کرایہ 50 روپے کمی کے بعد 1060 روپے، لاہور سے اسلام آباد کرایہ 100 روپے کمی کے بعد 1950 روپے مقررکردیا گیا، لاہور سے پشاور کرایہ 120 روپے کمی کے بعد 2380 روپے ہوگا،لاہورسے رحیم یارخان کا کرایہ 140 روپےکمی کے بعد 2810 روپے،جبکہ لاہور سے حیدر آباد کرایہ 300 روپےکمی کے بعد 5800 روپےمقررہوگا،اس کے علاوہ لاہور...
    لاہور: شاہدرہ ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملازمت پر جانے والی خواتین سے پرس اور موبائل فون چھیننے والے خطرناک گینگ کے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان میٹرو اسٹیشن کے گرد و نواح میں گھات لگا کر نوکری پر جانے والی خواتین کو نشانہ بناتے تھے اور اسنیچنگ کے ساتھ ساتھ گھروں میں گھس کر چوریاں بھی کرتے تھے۔ ایس پی سٹی بلال احمد کے مطابق ملزمان موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جھپٹا مارتے اور پرس، موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو جاتے۔ دس روز قبل شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں بھی ملزمان نے ایک شہری کی بہن سے واردات کی تھی جس کی فوٹیج سی سی ٹی...
    —فائل فوٹو لاہور کے علاقوں کاہنہ اور چوہنگ میں 2 مبینہ پولیس مقابلوں میں 3 ملزمان اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے مارے گئے۔اس حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ چوہنگ میں مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان مارے گئے جبکہ کاہنہ میں مبینہ مقابلے میں ایک ملزم مارا گیا۔حکام نے بتایا کہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا گیا ہے۔ 
    ریلوے پھاٹک ڈیفنس روڈ پر 2 خانہ بدوش لڑکے کچرے کے ڈھیر تلے دب کر جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو ٹیم کے مطابق جاں بحق ہونے والے دونوں لڑکے ڈیفنس روڈ پر واقع ڈمپنگ اسٹیشن پر کچرے کے ڈھیر سے پلاسٹک کی بوتلیں نکال رہے تھے کہ اچانک کچرےکا ڈھیر اُن پر آ گرا اور وہ نیچے دب گئے۔ریسکیو ٹیم  نے بتایا کہ اطلاع ملنے پر سرچ آپریشن شروع کیا گیا  اور 11 گھنٹے کی محنت کے بعد دونوں لڑکوں کی لاشوں  کو نکال لیا گیا۔ریسکیو ٹیم کے مطابق ایک لڑکے کی عمر 17 اور دوسرے کی 15 سال معلوم ہوتی ہے،لڑکے خانہ بدوش لگتے ہیں تاہم ان کی شناخت نہیں ہوسکی۔
    علامہ سید جواد نقوی نے اپنے پیغام میں کہا کہ امام حسینؑ کی سیرت سے الہام لیتے ہوئے، علامہ اقبال فکر و رہنمائی کا چراغ بنے اور محمد علی جناح عزم و تدبیر کا پیکر ثابت ہوئے۔ دونوں شخصیات نے مل کر امتِ مسلمہ کو جابر و ظالم انگریز کے پنجۂ استبداد سے نجات دلائی۔ مگر آج کا پاکستان اقبال کے افکار پر نہیں، بلکہ اُس غلامانہ ذہنیت پر کھڑا ہے جو انگریز نوازی، مغرب کی اندھی تقلید اور حقیقی آزادی سے گریز کا دوسرا نام ہے۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو یومِ آزادی پر لاہور میں المصطفیٰ اسکاؤٹس کی شاندار پریڈ یومِ آزادی پر لاہور میں المصطفیٰ اسکاؤٹس کی شاندار پریڈ یومِ آزادی پر...
    لاہور: اوپنر فخر زمان کا نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ری ہیب جاری ہے، ویسٹ انڈیز کے خلاف ٹی ٹوئنٹی  سیریز میں ہیمسٹرنگ انجری کا شکار  ہونے والے فخر پی سی بی میڈیل پینل کی تجویز کردہ مشقیں  کرنے میں مصروف ہیں۔  ذرائع کے مطابق ان کی انجری خطرناک نوعیت کی نہیں اور وہ ری ہیب مکمل کرکے  چند روز میں مکمل فٹنس حاصل کرسکتے ہیں، دوسری جانب سلیکشن کمیٹی  ارکان کی ٹرائنگولر سیریز کے ممکنہ اسکواڈ پر ابتدائی مشاورت ہوچکی ہے۔ سلیکٹرز فخر زمان کی دستیابی کے لیے پُرامید ہیں ، کپتان سلمان علی آغا کی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن سے باضابطہ میٹنگ ہونا ابھی باقی ہے،اس کے بعد ٹرائنگولر سیریز اور ایشیا کپ کے اسکواڈ کو...
    لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں صاف پانی، واٹر فلٹریشن پلانٹ اور دیگر ترقیاتی امور کا جائزہ لیا گیا۔  مریم نوازشریف کو مثالی گاؤں پراجیکٹ کے بارے میں  بریفنگ  دی گئی۔ لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ اور پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹ پر پیشرفت،  دور دراز علاقوں کے لئے واٹر پمپ لگانے کی تجویز کا بھی جائزہ لیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے واٹر فلٹریشن پلانٹ کے حوالے سے 30جون 2026ء  کی ڈیڈ لائن دے دی ہے۔ مریم نواز نے لاہور ڈویلپمنٹ پراجیکٹ میں سٹریٹس کی تعمیر و مرمت جلد مکمل کرنے پر زور دیا اور بعض پراجیکٹ کی تکمیل بروقت نہ ہونے پر نا پسندیدگی کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ  نے پنجاب کے ہر شہر میں بیوٹیفکیشن کے 122منصوبوں...
    لاہور+راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ+نامہ نگار +جنرل رپورٹر) لاہور سمیت ملک بھر میں حضرت سیدنا امام حسینؓ اور شہدائے کربلا کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ان کا چہلم روایتی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ ملک بھر سے علم اور ذوالجناح کے جلوس برآمد ہوئے جن میں نوحہ خوانی اور ماتم برپا کر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ لاہور میں چہلم حضرت امام حسینؓ کے باعث سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے۔ عزاداری جلوسوں، مجالس اور عرس کی تقریبات کے لئے پنجاب پولیس ہائی الرٹ رہی۔ مجالس، عزاداری جلوسوں، عرس تقریبات کو بھرپور سکیورٹی انتظامات فراہم کئے گئے۔ چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر 644 مجالس منعقد، 392 عزاداری جلوس برآمد ہوئے جن کیلئے...
    لاہور: ہنجر وال انویسٹی گیشن پولیس 8 سالہ بچے کو اغوا کرکے اینٹوں کے وار سے زخمی کرنے والے ملزم کو فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ہنجر وال انویسٹی گیشن و آپریشن پولیس نے جناح اسپتال سے ملنے والے زخمی بچے کا معمہ حل کردیا۔ ایس پی انویسٹی گیشن اقبال ٹاؤن سدرہ خان کے مطابق انویسٹی گیشن پولیس ہنجروال کو زخمی بچے کے بارے میں اطلاع موصول ہوئی جس پر پولیس ٹیم نے اسپتال پہنچی اور بچے کی شناخت عمل میں لائی۔ ایس پی سدرہ خان کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیجز کی مدد سے بچے کو اغوا کرنے والے اس کے محلے دار ملزم علی حسن کو گرفتار کیا گیا، ملزم نے بچے کو خالی...
    ویب ڈیسک :موسم خراب ہونے کی وجہ سے آج گلگت ایئرپورٹ کی تمام پروازیں منسوخ  اور ملک بھر کی پروازیں بھی تاخیر کا شکار۔ فلائٹ شیڈول کے مطابق اسلام آباد سے گلگت کی 4 پروازیں منسوخ ہوئیں،جبکہ مختلف وجوہات کی بنا پر ملک بھر کی 46 پروازیں تاخیر کا شکار بھی ہوئیں۔ اسلام آباد سے 11، کراچی سے 12، لاہور کی 11، کوئٹہ سے 3، ملتان، اسکردو اور پشاور سے ایک ایک پرواز تاخیر کا شکار ہوئی۔ محکمہ داخلہ کے کنٹرو ل روم سے صوبے کے تمام حساس جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ جاری  ان کے علاوہ، اسلام آباد سے دبئی کی نجی ایئر لائن کی پرواز میں 5 گھنٹے، لاہور سے نجی ایئر کی ریاض اور ابوظبی کی 2...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 اگست2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کی ٹائم لائن اور تعمیراتی معیار کو ہر صورت مد نظر رکھا جائے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں صاف پانی کی فراہمی، واٹر فلٹریشن پلانٹس، مثالی گائوں پراجیکٹ اور دیگر ترقیاتی امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وزیراعلی کو مثالی گائوں پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ دی گئی جبکہ لاہور ڈویلپمنٹ اور پنجاب ڈویلپمنٹ پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ بھی لیا گیا۔دور دراز علاقوں میں واٹر پمپ لگانے کی تجویز پر غور کیا گیا، وزیراعلی مریم نوازشریف نے واٹر فلٹریشن پلانٹس کے حوالے سے 30جون 2026ء کی ڈیڈ لائن مقرر کرتے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 اگست2025ء) راشد لطیف خان یونیورسٹی لاہور میں پاکستان کے یومِ آزادی کی مناسبت سے شاندار تقاریب کا انعقاد کیا گیا، پاکستان کی 78ویں سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، طلبا و طالبات نے ملی نغمے گا کر وطن سے محبت کا اظہار کیا۔ آر ایل کے یو لاہور میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی مناسبت سے شاندار اور رنگا رنگ تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی تقریب آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد قومی ترانہ پڑھا گیا۔ طلبا و طالبات نے ملی نغمے گائے اور جشنِ آزادی کے موضوع پر تقاریر پیش کیں۔ اس موقع پر وطن کی تاریخ اور قربانیوں کو اجاگر کرنے والی شارٹ...
    لاہور(نیوز ڈیسک) چیئرمین پرائم منسٹرز یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان کی زیرِ صدارت ایوانِ اقبال کمپلیکس لاہور میں یومِ آزادی پاکستان کے حوالے سے ایک خصوصی سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔ اس علمی و فکری اجلاس کا مقصد تحریکِ پاکستان کی جدوجہد اور قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے نوجوان نسل کو قومی تعمیر کے لیے متحرک کرنا تھا۔ سیمینار میں سابق گورنر پنجاب لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد مقبول، سینئر صحافی و تجزیہ کار سلمان غنی، اور بریگیڈیئر (ر) جاوید اقبال نے مہمانِ خصوصی کے طور پر شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطابات میں تحریکِ آزادی کے تاریخی پس منظر اور قیامِ پاکستان میں بزرگوں کی قربانیوں پر روشنی ڈالی۔ رانا مشہود احمد خاں نے کہا کہ تحریکِ پاکستان...
    سٹی42: سنٹرل ماڈل سکول کے قریب پیش آنے والے افسوسناک ٹریفک حادثے میں 12 زائرین زخمی ہو گئے، حادثہ اُس وقت پیش آیا جب ایک تیز رفتار کنٹینر زائرین کی زد میں آ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے 8 افراد کو معمولی چوٹیں آئی ہیں جبکہ 4 زخمیوں کو طبی امداد کیلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق کنٹینر داتا دربار کے سالانہ عرس کے موقع پر راستہ بند کرنےکیلئے لگایا گیا تھا تاہم یہ تیز رفتاری سے گامے شاہ سے سنٹرل ماڈل سکول کی سمت بڑھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا۔ جشن آزادی:پنجاب  کے 41 اضلاع میں بیک وقت آتشبازی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کے حصول کے لیے قومی پالیسیوں کی آزادانہ تشکیل، اغیار اور استعمار کی غلامی سے آزادی کی ضرورت ہے۔ معیشت کو آئی ایم ایف اور سود سے آزاد کر کے ہی خود انحصاری کی منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔ ’’میرا برانڈ پاکستان‘‘ خود انحصاری کے حصول کی ایک کامیاب کوشش ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم آزادی پر ایکسپو سنٹر لاہور میں بزنس مین فورم کے زیراہتمام ’’میرا برانڈ پاکستان‘‘ ایکسپو 2025ء کے پہلے روز افتتاحی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ابوذر شاد، سینئر نائب صدر خالد عثمان،...
    لاہور (خبرنگار) 14 اگست کے موقع پر لاہور ہائیکورٹ میں یوم آزادی کی پروقار پرچم کشائی تقریب منعقد ہوئی، جس میں چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم نے ہائیکورٹ کی عمارت پر قومی پرچم بلند کیا۔ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے چیف جسٹس کو گارڈ آف آنر اور سلامی پیش کی۔ یہ پہلا موقع ہے لاہور ہائیکورٹ میں پرچم کشائی کا اعزاز کسی خاتون چیف جسٹس کو حاصل ہوا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں جسٹس عالیہ نیلم نے کہا  یہ ہمارے لیے باعث مسرت ہے کہ ہم اپنا 78واں یومِ آزادی منا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا  ملک کی ترقی قائداعظم کے ویژن کے مطابق اداروں کی کارکردگی سے جڑی ہوئی ہے، اور پنجاب کی عدلیہ...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2025ء) لاہور میں موٹرسائیکل سوار لڑکی پر نامعلوم شخص کا تشدد، ملزم نے سرعام لڑکی کو بار بار تھپڑ مارے، سڑک پر بھی گھسیٹتا رہا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے چوہنگ کے علاقے میں نامعلوم شخص کی جانب سے موٹر سائیکل سوار لڑکی پر تشدد کا شرمناک واقعہ پیش آیا ہے۔ملزم کی لڑکی پر تشدد کی فوٹیج بھی سامنے آگئی جبکہ ملزم تشدد کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔لڑکی کی والدہ فرزانہ نے درج مقدمے میں بتایا کہ گھر سے سودا سلف لینے کے لیے میری بیٹی موٹر سائیکل پر گئی تو نامعلوم شخص نے تشدد کا نشانہ بنایا۔والدہ کے مطابق ملزم نے بیٹی آمنہ کو تشدد کے ساتھ ساتھ اغوا کرنے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 14 اگست2025ء) آج جیو پاک انٹرنیشنل اسپتال میں یومِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار اور پر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کی صدارت اسپتال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر، جناب محمد شکور، اور کارپوریٹ ڈائریکٹر، ڈاکٹر زین، نے کی۔ اس موقع پر سی ای او اور کارپوریٹ ڈائریکٹر نے اسپتال کے تمام اسٹاف، بشمول اقلیتی برادری کے اراکین، کے ساتھ مل کر قومی پرچم لہرایا۔(جاری ہے) جیو پاک انٹرنیشنل اسپتال ہمیشہ سے تمام مذاہب اور برادریوں کے احترام اور یکجہتی پر یقین رکھتا ہے، اسی جذبے کے تحت آج کی تقریب میں اقلیتی برادری اور ٹرانسجینڈرز کو بھرپور طریقے سے شامل کیا گیا، تاکہ قومی یکجہتی اور ہم آہنگی کا پیغام عام ہو۔ پرچم کشائی...
    ضمنی الیکشن ، ن لیگ کا وزیر آباد سے وزیر اطلاعات کے بھائی بلال تارڑ لاہور سے رانا مشہود کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 August, 2025 سب نیوز لاہور (سب نیوز)مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ضمنی الیکشن کے لیے تین حلقوں پر مشاورت مکمل کر لی۔پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیر آباد سے بلال تارڑ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے،لیگی امیدوار بلال تارڑ وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ کے بھائی ہیں۔اس کے علاوہ لاہور کے حلقے سے رانا مشہود کو انتخابی میدان میں اتارنے پر بھی مشاورت کی گئی،میانوالی کے حلقے سے دو مقامی امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کر لئے گئے۔خواجہ سعد رفیق نے لاہور سے الیکشن لڑنے کی پیشکش...
    لاہور: پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام معرکہ حق نیشنل جونیئر اسکواش چیمپیئن شپ 17 اگست سے شروع ہوگی، انعامی رقم 20 لاکھ روپے رکھی گئی ہے۔ ترجمان پی اے ایس کے مطابق ایونٹ 17 سے 20 اگست تک پنجاب اسکواش کمپلیکس اور لاہور گیریژن گرین میں ہوگا۔ افتتاحی تقریب 17 اگست کو شام 4بجے لاہور گیریژن گرین میں ہوگی۔ ایونٹ کے کوارٹر فائنل تک میچز پنجاب اسکواش کمپلیکس میں کھیلے جائیں گے۔ سیمی فائنل اور فائنل مقابلہ لاہور گیریژن گالف اینڈ کنٹری کلب میں ہوں گے۔ چیمپیئن شپ میں بوائز انڈر 15 اور انڈر 17 کیٹیگریز کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔ دونوں کیٹیگری کے مین راؤنڈ میں 32 کھلاڑی حصہ لیں گے۔ انڈر 15 اور انڈر...
    لاہور(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے ضمنی الیکشن کے لیے تین حلقوں پر مشاورت مکمل کر لی۔ پاکستان مسلم لیگ ن نے وزیر آباد سے بلال تارڑ کو ٹکٹ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے،لیگی امیدوار بلال تارڑ وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے بھائی ہیں۔ اس کے علاوہ لاہور کےحلقے سے رانا مشہود کو انتخابی میدان میں اتارنے پر بھی مشاورت کی گئی،میانوالی کے حلقے سے دو مقامی امیدواروں کے نام شارٹ لسٹ کر لئے گئے۔ خواجہ سعد رفیق نےلاہور سےالیکشن لڑنےکی پیشکش پر معذرت کرلی،خیال رہےکہ پارٹی قائد نواز شریف خواجہ سعد رفیق کو سینیٹ میں لانے کے خواہاں ہیں۔ Post Views: 7
    پاکستان ریلوے کی خراب کارگردگی مسافروں کے لیے پریشانی کا باعث بننے لگی ہے جب کہ کراچی سے لاہور جانے والی سیون اپ تیز گام ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا۔ رپورٹ کے مطابق تیز گام ایکسپریس کا انجن چھانگا مانگا کے قریب فیل ہوا، شہریوں نے کہا کہ انجن فیل ہوئے ایک گھنٹہ گزر گیا تا حال متبادل انجن نہ آسکا۔ اس کے علاوہ ٹریک بند ہونے سے پیچھے آنے والی گاڑیاں بھی تاخیر کا شکار ہوگئیں۔  
    لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے جمعہ 15 اگست کو حضرت داتا گنج بخشؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان کر دیا ہے۔ سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ضلع میں تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور عوامی محکمے اس روز بند رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:پاکستان کا 78واں یوم آزادی: ملک بھر میں سبز ہلالی پرچموں کی بہار، جگہ جگہ آتش بازی حضرت علی ہجویریؒ المعروف داتا صاحب کا سالانہ عرس ملک بھر سے آنے والے ہزاروں عقیدت مندوں کو لاہور میں ان کے مزار پر حاضری کے لیے جمع کرتا ہے۔ گزشتہ ہفتے سندھ کے محکمہ تعلیم نے بھی 15 اگست کو حضرت امام حسینؓ کے چہلم کے موقع پر صوبے بھر کے سرکاری و نجی...
    مون سون بارشوں کے ساتویں اسپیل کے زیر اثر لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش نے موسم کو خوشگوار بنا دیا جس سے درجہ حرارت اور حبس کی شدت میں کمی آئی محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک پہنچنے کا امکان ہے ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کا کہنا ہے کہ 13 سے 17 اگست کے دوران پنجاب کے بالائی علاقوں میں بارشیں ہوں گی جبکہ 18 سے 21 اگست تک صوبے کے بیشتر میدانی اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کی پیشگوئی ہے اس دوران اسلام آباد کشمیر بالائی پنجاب خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان میں...
    اسلام آباد، لاہور، کراچی، پشاور، کوئٹہ میں آتشبازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ تمام شہر، گلی، محلے سبز ہلالی پرچم کے رنگوں میں رنگ گئے۔ جشن آزادی کے موقع پر لاہور میں مزار اقبالؒ پر بھی گاڈرز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کا انعقاد ہوا، جس میں پنجاب رینجرز کے دستے نے پاکستان آرمی کو چارج دے دیا۔ لاہور میں صبح کا آغاز اکیس توپوں کی سلامی سے ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک بھر میں آج 78واں یوم آزادی ملی جوش و جذبے کیساتھ منایا جا رہا ہے، دن کے آغاز پر توپوں کی سلامی دی گئی اور نماز فجر میں ملکی ترقی، یکجہتی، امن اور خوشحالی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ رات 12 بجتے ہی ملک بھر میں بھارت کیخلاف...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 78 برس گزر نے کے باوجود پاکستان پر کرپٹ ٹولہ قابض ہے۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق قوم کو یوم آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے پیغام میں حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور اس کے عوام کو آزادی کے حقیقی مقاصد سے روشناس کرے، ہم نے مل کر فرسودہ نظام کو بدل کر ملک کو بانیان پاکستان کی امنگوں کا مرکز بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جاگیرداروں اور خاندانی پارٹیوں نے جابرانہ نظام مسلط کر رکھا ہے، پاکستان انشا اللہ بہت جلد دنیا کے نقشے پر حقیقی فلاحی اسلامی ریاست کے طور پر ابھرے گا۔ ...
    لاہور: چوہنگ کے علاقے میں نامعلوم شخص کی جانب سے موٹر سائیکل سوار لڑکی پر تشدد کا شرمناک واقعہ پیش آٰیا ہے۔ ملزم کی لڑکی پر تشدد کی فوٹیج بھی سامنے آگئی جبکہ ملزم تشدد کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ لڑکی کی والدہ فرزانہ نے درج مقدمے میں بتایا کہ گھر سے سودا سلف لینے کے لیے میری بیٹی موٹر سائیکل پر گئی تو نامعلوم شخص نے تشدد کا نشانہ بنایا۔ والدہ کے مطابق ملزم نے بیٹی آمنہ کو تشدد کے ساتھ ساتھ اغواء کرنے کی بھی کوشش کی۔ ملزم مکے اور تھپڑ مارنے کے ساتھ ساتھ بالوں سے پکڑ کر سڑک پر گھسیٹتا رہا۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد فیصل کامران نے نوٹس لیتے ہوئے...
    لاہور: مون سون بارشوں کے ساتویں اسپیل کے زیر اثر لاہور کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش سے موسم خوش گوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہلکی بارش کے باعث درجہ حرارت اور حبس کی شدت میں قدرے کمی آگئی۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق 13 سے 17 اگست کے دوران پنجاب کے بالائی حصوں میں مون سون بارشوں کا امکان ہے جبکہ 18 سے 21 اگست تک پنجاب کے بیشتر میدانی اضلاع میں مون سون بارشوں کی پیشگوئی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ 31 ڈگری تک جانے کے امکان ہیں۔ بارش کے دوران نکاسی آب کے لیے ضلع...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے 78 ویں جشن آزادی کے موقع پر سپریم کورٹ سمیت تمام ہائیکورٹس میں پرچم کشائی کی تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق سپریم کورٹ آف پاکستان میں پرچم کشائی کی تقریب منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی چیف جسٹس آف پاکستان تھے، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے پرچم کشائی کی، سپریم کورٹ کے ججز بھی پرچم کشائی تقریب میں شریک تھے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ  لاہور میں 4 لاکھ روپے میں اپنے گھر کے مالک بنیں ، الکبیر ٹاؤن کے مالک چوہدری اورنگزیب نے کرائے کے گھروں میں رہنے والوں کے لیے زبردست اعلان کر دیا۔۔۔۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے...
    سٹی42: 78ویں یومِ آزادی کے موقع پر لاہور پولیس نے سیکیورٹی کے سخت اور مربوط انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کے مطابق جشنِ آزادی کے دوران سیکیورٹی ہائی الرٹ رہے گی اور شہریوں کو مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔سی سی پی او لاہور نے کہا کہ یومِ آزادی کی تقریبات کے دوران عوام کے جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔ پارکوں، پبلک مقامات اور اہم تنصیبات پر اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟ بلال صدیق کمیانہ نے واضح کیا کہ اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ ون ویلنگ،...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ ملک پر سرمایہ داروں جاگیرداروں اور اسٹبلیشمنٹ کا تسلط ہے۔ حکمران تعصبات پیدا کرکے قومی یکجہتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ جو قومی وحدت اور یکجہتی کیلئے انتہائی مہلک ہیں۔فوجی آپرپشنز سے آج تک کوئی مسئلہ حل نہیں ہوسکا اور نہ آئندہ ہوگا۔لوگوں کو احساس تحفظ دیا جائے تو معاملات خود بخود بہتر ہوسکتے ہیں۔سیاسی ڈان بد دیانتی کے کام انتہائی دیانتداری سے کررہے ہیں۔حکومت اور اپوزیشن مل بانٹ کر کھانے کے ماہر ہیں۔جماعت اسلامی تعصبات کے بت پاش پاش کرکے ملک میں قومی یکجہتی کو فروغ دینے اور عوام کی محرومیاں دور کرنے کی جدوجہد کررہی ہے۔ جماعت اسلامی کا نومبر میں لاہور میں ہونے...
    لبرٹی چوک لاہور میں آزادی کا عظیم الشان جشن منایا گیا۔قومی پرچموں سے خوبصورت سجاوٹ کی گئی، میوزیکل کنسرٹ کا بھی انعقاد کیا گیا، لبرٹی چوک پر بڑی سکرینیں نصب کی گئیں، فائر ورکس نے دیکھنے والوں کو حیران کردیا۔راولپنڈی لیاقت باغ میں یوم آزادی کی رنگا رنگ تقریب ہوئی، سبز ہلالی پرچموں اور روشنیوں سے منظر حسین ہوگیا، تقریب میں میوزیکل نائٹ کا بھی اہتمام کیا گیا، نامور گلوکار ابرار الحق نے سر بکھیرے۔
    چیئرمین پیپلز پارٹی کا کراچی میں نئی حب کینال منصوبے کے افتتاح کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ لیاری کو پانی پہنچانے کے لیے پی سی ون منظور ہو چکا ہے، حب ڈیم سے نئی کینال کے ذریعے کراچی کو پانی ملے گا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ لاہور کیلئے شہباز سپیڈ، کراچی کیلئے سلو ہو، ایسا نہیں ہونا چاہئے، وزیراعظم سے کہیں گے کہ کے فور منصوبے پر کام جلد مکمل کیا جائے۔ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں نئی حب کینال منصوبے کا افتتاح کر دیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لیاری کو پانی پہنچانے...
    عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویریؒ نے اپنے اخلاق اور حُسنِ کردار سے غیر مسلموں کو گرویدۂ اسلام کیا، ان کی بے مثل تصنیف کشف المحجوب تصوف پر سند قرار دی جاتی ہے۔ لاہور میں حضرت داتا گنج بخش کے 982ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویریؒ کے 982ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آج سے آغاز ہوگیا ہے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ لاہور جن کی نسبت سے داتا کی نگری کہلاتا ہے، ان کا نام علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا صاحبؒ ہے، حضرت علی ہجویری تقریباً 1 ہزار سال قبل افغانستان سے لاہور تشریف لائے...
    لاہور کے علاقے سبزہ زار میں باسی کھانا کھانے سے 11 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔پولیس حکام کے مطابق باسی کھانا کھانے سے متاثرہ 2 بچوں کا اسپتال لایا گیا تھا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ گھر میں موجود کھانا کھانے سے 3 بچوں کی حالت غیر ہوگئی تھی، اسپتال میں علاج کے دوران 11 سالہ آیان دم توڑ گیا۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء) صوبائی دارالحکومت کے علاقہ سبزہ زار میں زہریلا کھانا کھانے سے ایک بچہ جاں بحق، 2کی حالت تشویشناک ہو گئی۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والے بچے کی شناخت 11سالہ ایان کے نام سے ہوئی۔پولیس کے مطابق زہریلا کھانا کھانے سے 10سالہ اذان اور 12سالہ ایمن کی حالت تشویشناک ہے، تینوں بچوں کو دوپہر میں والدہ نے کھانا کھلایا۔(جاری ہے) بچوں کو کھانا کھلا کر والدہ گھر کے کام سے باہر چلی گئی، والدہ واپس گھر لوٹی تو تینوں بچوں کو بیہوشی کی حالت میں پایا، والدہ نے تینوں بچوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا۔دوران علاج 11سالہ ایان دم توڑ گیا، دو بچے تاحال زیر علاج...
    عظیم صوفی بزرگ داتا علی ہجویری کے3روزہ عرس کی تقریبات کا آغاز WhatsAppFacebookTwitter 0 13 August, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)عظیم صوفی بزرگ حضرت داتا علی ہجویری کے 982 ویں عرس کی 3 روزہ تقریبات کا آج سے آغاز ہوگیا ہے، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔لاہور جن کی نسبت سے داتا کی نگری کہلاتا ہے، ان کا نام علی بن عثمان ہجویری المعروف داتا صاحب ہے، حضرت علی ہجویری تقریبا 1 ہزار سال قبل افغانستان سے لاہور تشریف لائے اور بھاٹی دروازے کے قریب قیام فرمایا، اپنے اخلاق اور حسنِ کردار سے غیر مسلموں کو گرویدہ اسلام کیا، ان کی بے مثل تصنیف کشف المحجوب تصوف پر سند قرار دی جاتی ہے۔لاہور میں حضرت...
    عارف علوی : فائل فوٹو  سیشن کورٹ لاہور نے سابق صدر مملکت عارف علوی کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست ایف آئی اے کے جواب کی روشنی میں نمٹا دی۔درخواست گزار نے عارف علوی کے متنازع بیان پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے شہزادہ عدنان کی درخواست پر سماعت کی، ایف آئی اے کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ معاملہ علماء بورڈ کو بھجوا دیا گیا ہے۔اس پر عدالت نے باور کروایا کہ علماء بورڈ کی رائے آنے کے بعد دیکھا جائے کہ یہ کوئی جُرم بنتا ہے یا نہیں، عدالت نے ہدایت کی کہ تفتیشی افسر علماء بورڈ کی رائے کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی کریں۔
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اعجاز چودھری کی جیل میں طبیعت بگڑ جانے پر انہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق وکیل رانا مدثر ایڈووکیٹ کے مطابق اعجاز چودھری کے گردوں میں انفیکشن ہے جس کی وجہ سے انہیں شدید تکلیف کا سامنا ہے، جبکہ ان کے پتے میں بھی سات پتھریاں پائی گئی ہیں۔ جیل حکام نے اعجاز چودھری کو تکلیف کے باعث فوری طور پر لاہور کے پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹی ٹیوٹ (پی کے ایل آئی) منتقل کیا۔ وکیل نے بتایا کہ اعجاز چودھری کا وزن اب تک 22 کلوگرام کم ہو چکا ہے اور ہسپتال میں ان کے مختلف میڈیکل...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی  کے ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی رکنیت معطلی کے خلاف درخواست  خارج   کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے  درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر خارج کردی،سپیکر  کا ایم پی اے امتیاز محمود شیخ کی 15 اجلاسوں کیلئے رکنیت معطلی کا اقدام قانونی قرار دیدیا۔جسٹس خالد اسحاق  نے ایم  پی اے امتیاز محمود شیخ کی درخواست پر حکم جاری کیا ۔ یاد رہے کہ عدالت نے آج درخواست کے قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کیاتھا،درخواست گزار کی جانب سے اظہر صدیق ایڈووکیٹ نے دلائل دئیے۔ موڈیز نے پاکستان کی ریٹنگ مثبت سے مستحکم کردی مزید :
    لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور میں حضرت علی ہجویریؒ کے عرس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے واضح کیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے صدر اور محسن نقوی کے وزیراعظم بننے کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ایسی افواہیں ملک میں غیر ضروری الجھن پیدا کرتی ہیں اور جب تک کوئی بات ثابت نہ ہو اسے پھیلانا مناسب نہیں۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ حکومت معمول کے مطابق کام کر رہی ہے اور اپنی آئینی مدت مکمل کرے گی۔ معیشت میں بہتری آرہی ہے، سفارتی محاذ پر بھی پاکستان کو کامیابیاں مل رہی ہیں اور ملک ترقی کی سمت بڑھ رہا ہے۔ ان کے...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)لاہور ہائیکورٹ اور مقامی عدالتیں کل اور پرسوں( جمعرات اور جمعہ ) بند رہیں گی ۔14 اگست کو یومِ آزادی کی مناسبت سے عام تعطیل ہو گی، جبکہ 15 اگست کو حضرت داتا گنج بخش کے عرس کے موقع پر تعطیل دی گئی ہے ۔
    لاہور: لاہور کے نواحی علاقے تھانہ مانگا منڈی میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پربیوی کو زہر کی گولیاں دے کر قتل کردیا۔ خاتون کے اہل خانہ نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ مقتولہ کا شوہر اکثر اسے تشدد کا نشانہ بناتا تھا اور بھائیوں کے ساتھ مل کر قتل کیا ہے۔ اہل خانہ کے مطابق خاتون فرزانہ بی بی کو اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں وہ علاج کے دوران دم توڑ گئی۔ مانگا منڈی پولیس نے مقدمہ درج کر کے تین ملزمان زاہد، ناصر اور اختر کو گرفتار کرلیا جن سے تفتیش جاری ہے۔
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2025ء) لاہور کی سیشن عدالت نے غیر ملکی دورے کے دوران مذہب سے متعلق غیر مناسب الفاظ استعمال کرنے پر سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست نمٹا دی اور انکوائری افسر کو علما بورڈ کے موقف کی روشنی میں کارروائی کا حکم دے دیا۔(جاری ہے) ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہزاد راجہ نے شہری شہزادہ عدنان کی درخواست پر فیصلہ سنایا۔ درخواست گزار کی طرف سے مدثر چوہدری ایڈووکیٹ نے دلائل دیے۔ ایف آئی اے کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ معاملہ فتوی کے لیے علما بورڈ کو بھجوا دیا گیا ہے۔
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رکن پنجاب اسمبلی شیخ امتیاز کی رکنیت معطلی کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ نجی ٹی  وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے استفسار کیاکہ کیا سپیکر کی رولنگ پر عدالت مداخلت کر سکتی ہے؟کیا اسمبلی کنڈکٹ پر ہم مداخلت کرسکتے ہیں؟وکیل درخواست گزار نے کہاکہ سپیکر آرڈر کیخلاف درخواست قابل سماعت ہے،کورم پورا نہ ہونے کی نشاندہی پر پابندی لگائی گئی، ہائیکورٹ نے کہاکہ کیا کورم کی گنتی کرانا عدالت کا کام ہے۔ مکمل الیکٹرک Mercedes G Wagon اب پاکستان میں بھی۔۔۔ جدید ترین گاڑی اور قیمت بھی مناسب مزید :
    آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ مجالس اور جلوسوں کیلئے بھرپور سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں گے، چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر 644 مجالس، 392 عزاداری جلوس برآمد ہونگے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں 37 ہزار سے زائد افسران و اہلکار فرائض سر انجام دیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ چہلم حضرت امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں پنجاب پولیس نے سکیورٹی کے تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا ہے کہ مجالس اور جلوسوں کیلئے بھرپور سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں گے، چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر 644 مجالس، 392 عزاداری جلوس برآمد ہونگے۔ لاہور سمیت صوبہ بھر میں 37 ہزار سے زائد افسران و اہلکار فرائض...
    لاہور(نیٹ نیوز) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے الحمرا کلچرل کمپلیکس لاہور میں جشنِ آزادی کے موقع پر منعقدہ عظیم الشان کنسرٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان آج ایک نئے سفر پر گامزن ہے، جہاں آپریشن "بنیان مرصوص" کے بعد ملک ترقی کی نئی منازل طے کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا پاک افواج نے نہ صرف سرحدوں پر بھارت کو شکست دی بلکہ اس کی پراکسیز کو بھی ناکام بنایا۔کنسرٹ میں صوبائی وزیر شافع حسین،فیصل کھوکھر، معاون خصوصی سلمیٰ بٹ،سیکرٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی، ڈی جی پی آر غلام صغیر شاہد،چیئرمین الحمرا رضی احمد و دیگر سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ اس موقع پر عظمیٰ بخاری نے شریک نوجوانوں، فنکاروں اور شہریوں کو خراج تحسین...
    اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت )وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے کہا کہ پاکستان ریلوے ریکوڈک کے حوالے سے اہم فیصلہ کرنے جارہی ہے، لاہور اور کراچی سمیت 4ریلوے سٹیشنز کی اپ گریڈیشن کرنے جارہے ہیں ۔ وہ منگل کو پارلیمنٹ ہاس کے باہر میڈیا سے گفتگوکر رہے تھے۔انہوں  نے کہا کہ لاہور ریلوے سٹیشن کے بعد ستمبر کو کراچی ریلوے سٹیشن، 30ستمبر کو حیدر آباد ریلوے سٹیشن اسکے بعد دادو اور روہڑی ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن کا آغاز کیا جائے گا ان چار سٹیشنوں کی اپ گریڈیشن پر 30کروڑ روپے لاگت آئے گی۔ انہوں نے بتایا کہ ریلوے سٹیشن کی اپ گریڈیشن کے ساتھ ساتھ پاکستان ریلویز ٹرین سروس کو بھی بہتر بنارہی ہے۔ 
    گورنمنٹ کالج لاہور میں بہت اعلیٰ معیار کی بڑی یادگار تقریبات دیکھی ہیں لیکن اگر کسی تقریب کو واقعتاً تاریخی قرار دیا جاسکتا ہے تو وہ 1975میں ہونے والا راونیز بمقابلہ اولڈ راونیز (گورنمنٹ کالج کے موجودہ اور پرانے طلباکے درمیان) ہونے والا عظیم الشان مباحثہ تھا، جو اردو اور انگریزی دونوں زبانوں میں (Bilingual) تھا۔ مباحثے کا عنوان تھا ’’روزی ضمیر بیچ کر ہی ملتی ہے‘‘ انگریزی کے الفاظ اس طرح تھے، "Living is possible only at the cost of conscience"۔ اس مباحثے کا اہتمام کس نے کیا اور یہ کیسے ممکن ہوا یہ جاننے کے لیے قارئین کو شہباز شیخ کے متعلق جاننا ہوگا۔ شہباز شیخ کا مختصر ترین تعارف یہ ہے کہ بے غرض دوستی، اخلاص، passion،...
    لاہور کے علاقے میں کم عمر بچیوں کو سر عام ہراساں کرنے کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یہ واقعہ جنوبی چھاؤنی میں پیش آیا جس میں اوباش شخص کو اسکول سے واپس آتی ہوئی بچیوں کے ساتھ ہراساں و نازیبا حرکات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ فوٹیج میں اوباش شخص بچیوں کو حراساں کرکے فوری فرار ہوگیا۔ دوسری جانب بچیوں کے لواحقین نے تھانہ جنوبی چھاونی میں کاروائی کےلیے درخواست دے دی۔
    اولمپئن ارشد ندیم ایک ماہ زیرِ علاج رہنے کے بعد لندن سے لاہور پہنچ گے۔ ڈاکٹر  علی شیر باجوہ کی زیر نگرانی ارشد ندیم کی پنڈلی کی سرجری  ہوئی۔ ذرائع کے مطابق ارشد ندیم ری ہیب مکمل کرنے کے چند روز کے بعد پنجاب اسٹیڈیم میں اپنی ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔ دو ڈائمنڈ لیگز سے دستبرداری کے بعد ارشد ندیم کا اب ہدف ٹوکیو(جاپان) میں ستمبر میں ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ کے لیے تیاری کرنا ہے۔
    لاہور: نصیر آباد پولیس نے گھر میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث میاں بیوی کو گرفتار کر لیا۔  پولیس ترجمان کے مطابق شوہر سمیع اللہ اور خاتون ثمینہ کو فون لوکیشن سے ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا، خاتون ملزمہ گلبرگ عسکری 5 میں واقع گھر میں کام کرتی تھی۔ گھر سے گھریلو اشیاء اور نقدی غائب ہونے کے باعث ملزمہ کو کام سے فارغ کر دیا گیا تھا تاہم ملزمہ نے چوری چھپے گھر کی ڈپلیکیٹ چابی بنا رکھی تھی۔ دونوں ملزمان گھر والوں کی غیر موجودگی میں چوری کر کے فرار ہوگئے تھے، ملزمان ضلع قصور کے رہائشی ہیں واردات کے بعد 1 سال سے لاہور میں روپوش تھے، ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 اگست ۔2025 )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے نو مئی جلا گھیراﺅ کے دو مقدمات میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دے دیا ہے عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ہدایت کی ہے کہ اگر ملزم کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو انہیں فوری رہا کیا جائے، یہ حکم اے ٹی سی لاہور کے جج منظر علی گل نے جاری کیا.(جاری ہے) یاد رہے کہ ایک روز قبل انہی مقدمات میں پی ٹی آئی کے دیگر راہنماﺅں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید اور 6، 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی، جب کہ ان...
    لاہور سے راولپنڈی جانے والی ریل کار ’سبک رفتار‘ بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ رپورٹ کے مطابق ریلوے ذرائع نے کہا کہ  کامونکی ایمن آباد کے درمیان  پٹری ٹوٹی ہوئی تھی، ریلوے عملے کو پیٹرولنگ کے دوران  ٹریک کا ٹوٹا ہوا حصہ ملا، ریلوے عملے نے ٹریک کے ٹوٹنے کی بروقت اطلاع کی۔ ذرائع نے بتایا کہ اس دوران راولپنڈی جانے والی ریل کار سبک رفتار وہاں سے گزرنے والی تھی، ریلوے کے عملے کی اطلاع پر ٹرین  کو فوری روک دیا گیا۔ ذرائع  نے کہا کہ ٹریک کی مرمت کے بعد ٹرین کو راولپنڈی کے لئے روانہ کر دیا گیا، اس سے قبل یکم اگست کو اسلام آباد ایکسپریس ٹرین بھی اسی طرح حادثے کا شکار ہوئی تھی۔ ذرائع نے کہا...
    لاہور ہائیکورٹ نے ایئرپورٹ سے پکڑا گیا کروڑوں روپے مالیت کے 5 کلو سونے کی واپسی کے کیس میں کسٹم حکام سے سونے سے متعلق تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ جسٹس خالد اسحاق نے عباس علی کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ کسٹم انفورسمنٹ حکام نے 2006 میں لاہور ایئرپورٹ سے پانچ کلو سونا پکڑا لیکن عدالتی کارروائی کے بعد سونا واپس نہیں کیا گیا، اعلیٰ عدالت نے بھی سونا یا اس کے مساوی موجودہ وقت کے مطابق ادائیگی کا حکم دیا لیکن کسٹم حکام سونا یا مساوی رقم دینے سے گریزاں ہے۔ درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت حکم کے مطابق سونا یا موجودہ وقت کے مطابق ادائیگی کرنے کا حکم دے۔ عدالت...
    لاہور: سیف سٹی کیمروں کی ٹریسنگ سے لاہور میں آن لائن ٹیکسی ایپ کے ذریعے قیمتی سامان لوٹنے والا 4 رکنی گینگ گرفتار کر لیا گیا۔ جیل روڈ لاہور سے آن لائن ٹیکسی کا ڈرائیور شہری کا لاکھوں مالیت کا سامان لے کر فرار ہوگیا۔ شہری نے 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر کال کرکے فوری پولیس کی مدد طلب کی، کال موصول ہوتے ہی سیف سٹی کے ورچوئل پٹرولنگ آفیسر نے کیمروں کی مدد سے ٹریسنگ شروع کی۔ سیف سٹی کی اے آئی بیسڈ ٹیکنالوجی سے ملزمان کی گاڑی کا مکمل روٹ ٹریس کرکے لوکیشن پولیس کو فراہم کی گئی۔ پولیس نے سیف سٹی کی نشاندہی پر فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ تفتیش میں...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) غازی آباد میں بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلےمیں مارا گیا۔ چند روز قبل لاہورکے علاقےغازی آباد میں ایک شخص 90 سالہ بزرگ خاتون پروین اختر کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچ کر فرار ہو گیا تھا جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی تھی۔سی سی ٹی وی ویڈیو میں دیکھاگیا تھا کہ کہ سبز ٹوپی پہنےاور ماسک لگائے پینٹ شرٹ میں ملبوس شخص نے سبزی کی دکان پر بیٹھی بزرگ خاتون کے کانوں سے سونے کی بالیاں نوچی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہےکہ غازی آباد میں بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت مقابلےمیں ہلاک ہوگیا ہے۔پولیس کے مطابق سی...
     ملک اشرف: ضلعی عدلیہ کے ترجمان کے مطابق لاہور کی تمام عدالتیں 14 اور 15 اگست کو تعطیل کے باعث بند رہیں گی۔  14 اگست یومِ آزادی کی مناسبت سے عام تعطیل ہو گی,15 اگست حضرت داتا گنج بخشؒ کے عرس پر عدالتوں کی چھٹی ہوگی. لاہور ہائیکورٹ اور تمام مقامی عدالتیں دونوں دن بند رہیں گی. سیشن ججز اور بار عہدیداروں کو پیشگی آگاہ کر دیا گیا.
    لاہور: بھارت کی جانب سے آئندہ 2 روز کے دوران دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے پنجاب کے مطابق بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح میں غیر معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بھاکڑا ڈیم ،61 پونگ ڈیم 76 اور تھین ڈیم 64 فیصد تک بھر چکے ہیں۔ دوسری جانب، بالائی علاقوں میں بارشوں کے باعث پنجاب کے دریاؤں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔ پی ڈی ایم اے پنجاب، ارسا اور محکمہ آبپاشی 24 گھنٹے دریاؤں و ڈیمز کی صورتحال کو مانیٹر کر رہے ہیں۔ ڈی جی عرفان علی کاٹھیا کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ کے مقام پر سیلاب نچلے درجے سے معمول پر آ گیا ہے اور...
      سعید احمد: ریلوے حکام نے لاہور سے کراچی جانے والی ٹرینوں کا تازہ شیڈول جاری کر دیا ہے. کراچی ایکسپریس 6 بجے کی 45 منٹ تاخیر سے لاہور سے روانہ ہو گی،ملت ایکسپریس 2 گھنٹے 25 منٹ تاخیر سے فیصل آباد سے روانہ ہو گی،لاہور سے کراچی جانیوالی شاہ حسین ایکسپریس کو منسوخ کردیا گیا،شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج گرین لائن میں ایڈجسٹ کیا جائیگا،گرین لائن کراچی کیلئے مقررہ وقت رات 8 بجکر 50 منٹ پر روانہ ہوگی۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ڈین تعیناتی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو 1گھنٹہ قبل سٹیشن آنےکی ہدایات جاری کر دیں۔
    سٹی42:  کراچی جانے والی ٹرینوں کے شیڈول میں تاخیر اور تبدیلی کے باعث مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پاکستان ریلوے کے مطابق لاہور سے روانہ ہونے والی متعدد ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوئیں جبکہ ایک ٹرین کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔ متاثرہ ٹرینوں کی تفصیلات کے مطابق  کراچی ایکسپریس لاہور سے 6 بجے روانگی تھی، مگر 45 منٹ کی تاخیر سے روانہ ہوئی۔ملت ایکسپریس فیصل آباد سے روانہ ہونے والی یہ ٹرین 2 گھنٹے 25 منٹ تاخیر کا شکار ہوئی۔شاہ حسین ایکسپریس لاہور سے کراچی جانے والی شاہ حسین ایکسپریس کو منسوخ کر دیا گیا ہے۔منسوخ شدہ شاہ حسین ایکسپریس کے مسافروں کو آج رات گرین لائن ایکسپریس میں ایڈجسٹ کیا جائے گا، جو اپنے مقررہ وقت...
    عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ملزم کی رہائی کا مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے میں کہا گیا کہ اگر ملزم شاہ محمود قریشی کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کر کیا جائے۔ راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں رہائی کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے 9 مئی کے 2 کیسز میں شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دیا ہے۔ عدالت نے سپرنٹنڈنٹ جیل کو ملزم کی رہائی کا مراسلہ جاری کر دیا۔ مراسلے میں...
    لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق عدالت نے 9 مئی کے 2 کیسز میں شاہ محمود قریشی کو رہا کرنے کا حکم دیا، عدالت نے سپریٹنڈنٹ جیل کو ملزم کی رہائی کا مراسلہ جاری کر دیا۔مراسلے میں کہا گیا کہ اگر ملزم شاہ محمود قریشی کسی اور مقدمے میں مطلوب نہیں تو رہا کیا جائے۔ راحت بیکری کے باہر جلاؤ گھیراؤ اور تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمہ میں رہائی کا مراسلہ جاری کیا گیا، اے ٹی سی کے جج منظر علی گل نے مراسلہ جاری کیا۔ گھر چھوڑ کر جانے...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ سے متعلق دو مقدمات میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو بری کر کے ان کی رہائی کا حکم دے دیا۔ جج منظر علی گل نے ہدایت دی کہ اگر قریشی کسی اور کیس میں مطلوب نہیں ہیں تو انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔ یہ فیصلہ اس وقت سامنے آیا جب حال ہی میں انہی کیسز میں پی ٹی آئی رہنماؤں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کو 10، 10 سال قید اور 6، 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی، ساتھ ہی ان کی جائیدادیں ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری ہوئے تھے۔ شاہ...
    انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 9  مئی جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات میں ڈاکٹر یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چوہدری کی جائیدادوں کو ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے سزا یافتہ مجرموں کے جیل وارنٹ جاری کر دیے، عدالت نے ڈاکٹر یاسمین راشد کو 10 سال قید اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے اعجاز احمد چوہدری کو دس سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی،  عدالت نے میاں محمودالرشید کو10 سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ عدالت نے عمر سرفراز  کو 10 سال قید کی سزا اور 6 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی۔  ملزمان کے خلاف تھانہ شادمان اور تھانہ...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء) لاہور میں ہلکی بارش اور بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں لکشمی چوک، ایبٹ روڈ، شملہ پہاڑی، ڈیوس روڈ، مال روڈ، سول سیکرٹریٹ، اسلامپورہ، چوبرجی، جیل روڈ، فیروزپور روڈ، مسلم ٹاؤن، گلبرگ، گلشن راوی اور کاہنہ میں بونداباندی ریکارڈ کی گئی۔(جاری ہے) بارش کے ساتھ چلنے والی ٹھنڈی ہوا نے حبس کی شدت کو کم کر دیا جس سے شہریوں نے سکون کا سانس لیا، گرمی اور گھٹن سے پریشان عوام نے بارش کو قدرت کا انعام قراردیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران وقفے وقفے سے مزید بارش کا امکان ہے، شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2025ء)لاہور کے علاقے غازی آباد میں بزرگ خاتون کی بالیاں نوچنے والا ملزم ساتھی سمیت پولیس مقابلے میں مارا گیا۔پولیس کے مطابق سی سی ڈی اہلکار اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے تھانہ مناواں جارہے تھے۔(جاری ہے) اس دوران 2 موٹرسائیکل سوار ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں دو ملزمان مارے گئے۔ہلاک ملزمان میں سے ایک وہ ملزم بھی شامل تھا جس نے بزرگ خاتون کے کانوں سے بالیاں نوچیں تھیں۔یاد رہے کہ غازی آباد میں بزرگ خاتون کے ساتھ واردات ہوئی تھی، وہ دکان پر بیٹھی تھیں کہ ایک شخص ان کے کانوں سے بالیاں نوچ کر فرار ہوگیا تھا۔اس واقعے کی...
    لاہور ہائیکورٹ نے سرنڈر کیے بغیر پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی درخواستوں پر سماعت سے انکار کرتے ہوئے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ زرتاج گل کی 9 مئی کے تین مقدمات میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر بطور اعتراض لاہور ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے زرتاج گل کو پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ زرتاج گل کو پہلے پیش کریں پھر اپیل سنیں گے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے رجسٹرار آفس کے اعتراض کو برقرار رکھا۔ پی ٹی آئی رہنما زرتاج گل کی سزا کے خلاف  اپیلوں پر لاہور ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کر دیا تھا۔ رجسٹرار آفس کا اعتراض...
    لاہور: صوبائی دارالحکومت کے علاقے مناواں میں پولیس اور خطرناک اشتہاری ملزمان کے درمیان مبینہ مقابلہ ہوا، جس کے نتیجے میں معمر خاتون کے کان سے بالیاں نوچنے والا مرکزی ملزم فراثت علی اپنے ساتھی جون شاہ سمیت ہلاک ہو گیا۔ دونوں ڈاکو پولیس کو کئی سنگین وارداتوں میں مطلوب تھے۔ ذرائع کے مطابق یہ مقابلہ اس وقت پیش آیا جب سی سی ڈی کینٹ کی ٹیم نے ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی، جس پر ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ مقابلے کے دوران ایس ایچ او عاطف ذوالفقار بال بال بچ گئے، جب کہ فائر کی گئی گولیاں ان کی بلٹ پروف جیکٹ پر لگیں۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والا مرکزی ملزم فراثت علی...
    لاہور کے مختلف تھیٹرز میں رقاصاؤں کے فحش رقص اور اسٹیج ڈراموں میں اخلاقی حدود کی خلاف ورزی پر پنجاب آرٹس کونسل نے سخت ایکشن لے لیا۔ پنجاب آرٹس کونسل کی مانیٹرنگ ٹیم نے حالیہ دنوں شہر کے متعدد تھیٹرز میں پیش کیے جانے والے ڈراموں کا جائزہ لیا جس دوران متعدد رقاصاؤں کے اسٹیج پرفارمنس میں بے ہودہ حرکات اور غیر اخلاقی ڈانسز سامنے آئے۔ پنجاب آرٹس کونسل نے ضابطۂ اخلاق کی سنگین خلاف ورزی پر مشہور اسٹیج اداکاراؤں انزاءخان، مدیحہ بٹ اور شازیہ بلوچ کو باضابطہ وارننگ نوٹس جاری کردیئے۔ جس میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ اگر آئندہ ایسی حرکات دہرائی گئیں تو نہ صرف تھیٹر لائسنس منسوخ کیا جا سکتا ہے بلکہ ان فنکاراؤں پر...
    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے تحت لاہور ٹرمینل کی توسیع اور کراچی رن وے کی اپ گریڈیشن جاری ہے۔پی اے اے کے قیام کے ایک سال مکمل ہونے پر ہیڈ کوارٹرز اور دیگر ایئرپورٹس پر تقاریب ہوئیں۔مرکزی تقریب میں ڈپٹی ڈی جی ورکس اینڈ ڈیولپمنٹ سمیر سعید شریک ہوئے، اس موقع پر ڈائریکٹرز سمیت دیگر افسران اور اسٹاف کی بڑی تعداد موجود تھی۔ڈپٹی ڈی جی نے کہا کہ پی اے اے ملک بھر میں ہوائی اڈوں کی ترقی کے منصوبوں پر کام کر رہی ہے، ملکی ایوی ایشن کو جدید ترین تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے۔سمیر سعید نے مزید کہا کہ مسلسل بدلتی ایویشن کی دنیا، مسلسل محنت کی متقاضی ہے، لاہور ٹرمینل کی توسیع...
    لاہور ہائی کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی رہنما زرتاج گل کی 9 مئی کے مقدمات میں سزاؤں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کے دوران چیف جسٹس عالیہ نیلم نے بطور اعتراض درخواست گزار کو پیش کرنے کی ہدایت کر دی۔چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے سماعت کی، دوران سماعت چیف جسٹس عالیہ نیلم نے ریمارکس دیے کہ زرتاج گل کو پہلے پیش کریں، پھر اپیل سنیں گے۔ عدالت کو آگاہ کیا گیا کہ لاہور ہائی کورٹ کے رجسٹرار آفس نے بھی زرتاج گل کی سزا کے خلاف اپیلوں پر اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ زرتاج گل سزا یافتہ ہیں، پہلے سرنڈر کریں.سرنڈر کیے بغیر اپیل قابل سماعت نہیں۔زرتاج...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ اور جناح ہاؤس کے قریب گاڑیاں جلانے سے متعلق دونوں مقدمات میں شاہ محمود قریشی کو بری کر دیا۔ عدالت نے یہ فیصلہ محفوظ کرنے کے بعد سنایا۔ پہلا مقدمہ 9 مئی کو پولیس کی گاڑیاں جلانے کا تھا، جس میں 45 گواہوں کے بیانات قلمبند کیے گئے۔ اس کیس میں 25 ملزمان گرفتار، 15 اشتہاری جبکہ ایک ملزم کا انتقال ہو چکا تھا۔ دوسرا مقدمہ جناح ہاؤس کے قریب جلاؤ گھیراؤ سے متعلق تھا، جس میں بھی 45 سرکاری گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کی گئی اور 17 ملزمان کا جیل ٹرائل ہوا۔ عدالت نے شاہ محمود قریشی کی بریت کی وجہ...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انسداددہشتگردی عدالت لاہور نے سانحہ 9مئی کے 2مقدمات کا محفوظ فیصلہ سنا دیا عدالت نےشاہ محمودقریشی کو دونوں مقدمات میں بری کردیا مزید :
    —فائل فوٹو لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی 14 اگست کو کنونشن کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست نمٹا دی۔جسٹس خالد اسحاق نے پی ٹی آئی رہنما اکمل خان باری کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو کل شام سے پہلے پی ٹی آئی کی درخواست کا فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔اکمل خان نے درخواست میں مؤقف اپنایا کہ پی ٹی آئی 14 اگست کو مینار پاکستان پر کنونشن کرنا چاہتی ہے، متعلقہ اتھارٹی کو اجازت کے لیے درخواست دی جس پر کوئی فیصلہ نہیں کیا جا رہا ہے۔ آئین کے تحت سیاسی جماعتوں کے اجتماعات پر کوئی پابندی نہیں ہے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی...
    لاہور: گوالمنڈی چوکی میو اسپتال پولیس نے ایک کارروائی کرتے ہوئے لاہور کے مختلف علاقوں میں وارداتیں کرنے والے خواتین کے 5 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق 5 رکنی خواتین گینگ دکانوں اور مارکیٹوں میں وارداتیں کرتا ہے۔ تازہ واردات میں ملزمہ میو اسپتال علاج معالجے کے لیے آئی اور خواتین کے بیگ اور موبائل چوری کرتی رہی۔ ملزمان خواتین دوران واردات اسلحہ کا بھی استعمال کرتی رہیں۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں خواتین  کو واردات اور اس کے بعد فرار ہوتے دیکھا جا سکتا  ہے۔ چوکی میو اسپتال پولیس نے خواتین پر مشتمل گینگ کو بروقت کارروائی کرکے واردات کی منصوبہ بندی ناکام بنا دی۔ ایس پی سٹی کے مطابق  ملزمان خواتین ایک...
    لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء) پنجاب حکومت نے عالیہ حمزہ کخلاف درج مقدمات کی تفصیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروا دی۔لاہور ہائیکورٹ میں پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کے کیسز سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی، پنجاب حکومت نے عالیہ حمزہ کے خلاف درج مقدمات سے متعلق رپورٹ جمع کرا دی۔(جاری ہے) رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالیہ حمزہ کیخلاف پنجاب بھر میں مجموعی طور پر 21 مقدمات درج ہیں تاہم اینٹی کرپشن کے حوالے سے کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔رپورٹ کے مطابق عالیہ حمزہ کیخلاف لاہور میں 3، قصور میں 7، گوجرانوالہ میں ایک، راولپنڈی میں 4، میانوالی میں 2 اور فیصل آباد میں 4 مقدمات درج ہیں۔عالیہ حمزہ کیخلاف رپورٹ کی...
    لاہور(نیوز ڈیسک)لاہور میں ضلعی ایجوکیشن اتھارٹی نے تعطیلات کے دوران اسکول کھولنے پر سخت ایکشن لیتے ہوئے 13 نجی تعلیمی اداروں کو شوکاز نوٹس جاری کر دیے۔ اتھارٹی کی خفیہ ٹیموں نے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے تو کئی اسکولز گرمی کی تعطیلات کے باوجود کھلے پائے گئے۔ نوٹس میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ اقدام پنجاب پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشنز ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔ اسکول پرنسپلز کو ہدایت دی گئی ہے کہ مقررہ وقت پر پیش ہو کر وضاحت دیں، بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ چھٹیوں میں اضافے کا فیصلہ نجی اور سرکاری دونوں اداروں پر یکساں لاگو ہے۔ والدین کو بھی مشورہ دیا...
    لاہور/رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 اگست2025ء)لاہور سے ملتان جانے والی موسی پاک ایکسپریس کو رائیونڈ ریلوے اسٹیشن پر حادثہ پیش آگیا۔ریلوے ذرائع کے مطابق موسی پاک ایکسپرس کوحادثہ بریک فیل ہوجانے کے باعث پیش آیا، ٹرین کی 2 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، حادثے میں 4 مسافرزخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔(جاری ہے) ریلوے ذرائع نے مزید بتایا کہ زخمی ہونے والے مسافروں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، حادثے کی مزید تحقیقات شروع کر دی گئی۔ذرائع کے مطابق ڈائون لائن 4پرسگنل کلیئرملنے کے باوجودڈرائیورٹرین روکنے میں ناکام رہا جس کی وجہ سے ٹرین انجن اورکوچ سینڈ ہمپ...