2025-11-23@13:33:58 GMT
تلاش کی گنتی: 12635
«قومی شناختی کارڈ حاصل»:
(نئی خبر)
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (پ ر ) تحریک اہلسنّت پاکستان صوبہ سندھ کے صدر پیر سید ارشد علی شاہ کاظمی القادری نے کہا کہ نوجوان ملک و ملت کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں اور ان کی درست رہنمائی، علم و تربیت اور مثبت کردار امت مسلمہ کی ترقی، اسلام کی عظمت کی بحالی، وطن عزیز کی ترقی و استحکام اور ملکی سلامتی کے لیے نہایت ضروری ہے۔ انہوں نے یہ بات ایک پروقار استقبالیہ عشائیہ کے موقع پر کہی، جو نوجوان رہنما اور چیئرمین محافظ فاؤنڈیشن پاکستان رائو عبدالرحمٰن کی جانب سے ان کے اعزاز میں منعقد کیا گیا تھا۔ خبر ایجنسی گلزار
پاکستان اور اردن کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا ۔ فوٹو پی آئی ڈی اردن کے شاہ عبداللّٰہ دوم کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی، جس میں اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری، صحت، سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم اور دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔پاکستان اور اردن کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی مفاہمتی یادداشتوں کا تبادلہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے غزہ جنگ بندی کے لیے 8 اسلامی ممالک کے باہمی روابط مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔وزیراعظم نے شاہ عبداللّٰہ اور ان کے وفد کے اعزاز میں عشائیہ دیا، فیلڈ مارشل عاصم منیر، وفاقی وزراء اور اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔شاہ عبداللّٰہ نے غزہ تنازعہ اور جنگ کے...
بھارتی ریاست بہار کے الیکشن میں مودی کی جماعت نے روایتی انتہاپسندی، دھونس، دھمکی اور دھاندلی کے ذریعے فتح حاصل کرلی لیکن مسلم علاقوں میں بی جے پی کا سارا غرور اور تکبر خاک میں مل گیا۔ بھارتی ریاست بہار کی 243 نشستوں پر مودی کی جماعت نے ایک بھی مسلمان کو ٹکٹ نہیں دیا تو صحافیوں نے امیت شاہ پر سوالات کی بوچھاڑ کردی۔ جس پر بھارتی وزیر داخلہ اور پارٹی کے سربراہ امیت شاہ نے متکبرانہ انداز میں کہا کہ ہم اُسے ٹکٹ دیتے ہیں جس کی فتح کا کوئی امکان بھی موجود ہو۔ ریاست بہار کی آبادی کے 18 فیصد غیور مسلمانوں کو امیت شاہ کا یہ گھمنڈی بیان ایک آنکھ نہ بھایا اور مسلم علاقوں میں بی جے...
بھارت میں انسٹاگرام کے ایک تخلیق کار نے ایک ایسی ویڈیو شیئر کی ہے جس نے سوشل میڈیا پر نئی بحث چھیڑ دی—موضوع ہے ایک عام سا موموز اسٹال جس کی ماہانہ کمائی مبینہ طور پر ایک کروڑ روپے تک پہنچتی ہے۔ کیسی پریرا نامی کانٹینٹ کریئیٹر بینگلورو کے اس مشہور اسٹال پر گئے، وہاں کچھ وقت کام کیا اور پورا تجربہ ریکارڈ کرکے شیئر کر دیا۔ ویڈیو میں وہ گاہکوں کو خود موموز سرو کرتے دکھائی دیے۔ ان کے مطابق اسٹال کے پہلے ہی گھنٹے میں وہ 118 پلیٹیں فروخت کر چکے تھے۔ کچھ دیر کے مختصر وقفے کے بعد جب وہ واپس آئے تو ان کے انتظار میں مزید گاہک لائن بنا کر کھڑے تھے۔ یہ موموز اسٹال...
بھارتی ریاست گجرات میں ایک علاقہ ایسا بھی ہے جہاں کے مکین شکل و صورت سے گجراتی تو کیا بھارتی بھی نہیں لگتے اور اپنی ایک علیحدہ شناخت اور تاریخ رکھتے ہیں۔ بھارتی گجرات کے اس عجیب و غریب گاؤں کا نام حمبور ہے جہاں کے زیادہ تر مکین صرف 25 سال قبل یہاں آباد ہوئے، آخر یہ لوگ کہاں سے آئے تھے۔ اس سوال کے جواب کی تلاش میں جب صحافیوں کی ٹیم اس علاقے میں پہنچی تو حیرت انگیز حقائق سامنے آئے۔ چشم کشا رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ اس گاؤں کے 80 فیصد باسی نائیجیریا، گھانا اور کینیا سمیت دیگر افریقی ممالک سے تعلق رکھتے ہیں۔ یہ تمام افراد روزگار کی تلاش میں کسی طرح بھارتی گجرات پہنچے اور اب یہی کے مکین...
معاشی بحالی کا سفر ناگزیر,اصلاحات پر موثر عمل درآمد تیز کیا جائے ،وزیر اعظم WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )وزیراعظم نے ٹیکس چوری روکنے، تمباکو، ٹائلز اور دیگر بڑے شعبوں میں ٹیکس وصولی کے نظام میں موجود خامیوں کو مرحلہ وار موثر انداز میں ختم کرنے کے لیے انتظامی اور ادارہ جاتی اقدامات اٹھانے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ملکی ٹیکس نظام میں اصلاحات پر ہفتہ وار جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر مملکت خزانہ اظہر بلال کیانی، تمام صوبوں کے چیف سیکرٹریز، چیئرمین ایف بی آر اور دیگر متعلقہ سرکاری عہدے...
---فائل فوٹو سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ شرم بھی آتی ہے کہ ہر فیصلہ، ہر تقرری، کابینہ کے فیصلے تک بشریٰ بی بی کرتی تھیں۔سینیٹر شیری رحمان نے برطانوی جریدے کی بشریٰ بی بی سے متعلق شائع کی گئی خصوصی رپورٹ پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ عجیب و غریب چیزیں سامنے آرہی ہیں، کافی لوگوں نے یہ کہانی سنائی اور اس کی تصدیق بھی کی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایک غیر منتخب خاتون کے اشارے پر سب کچھ ہو رہا تھا، وہ حساس اداروں سے معلومات لے کر کہتی تھی کہ یہ میری روحانی پیشگوئی ہے۔ بشریٰ بی بی پر برطانوی جریدے کی خصوصی رپورٹ کی شریف مصنفہ کے ہوشربا انکشاف برطانوی جریدے ’دی اکنامسٹ‘...
قومی سلامتی کا ڈھانچہ از سر نو ترتیب ، 1976 کے بعد سب سے بڑی تبدیلی WhatsAppFacebookTwitter 0 15 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز )قومی سلامتی کے ڈھانچے کو ازسرِنو ترتیب دے دیا گیا ہے، ملک کی ہائر ڈیفنس آرگنائزیشن میں 1976 کے بعد سے کی جانے والی یہ سب سے بڑی تبدیلی ہے۔ڈان اخبار میں شائع تجزیاتی رپورٹ کے مطابق تجویز کردہ ازسرِ نو تشکیل آئین کے آرٹیکل 243 میں ترمیم اور آرمی، ایئر فورس اور نیوی سے متعلق قوانین میں بعد میں کی گئی تبدیلیوں کے ذریعے متعارف کرائی گئی، جن کے حامی اسے جدیدیت قرار دیتے ہیں، جب کہ ناقدین اسے مرکزیت کی طرف خطرناک جھکا کہتے ہیں۔اس نئے نقشے کے مرکز میں ایک...
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت کے دور کے جتنے فیصلے تھے وہ سب روحانیت کا لبادہ اوڑھے ان کی اہلیہ کرتی تھیں۔ انہوں نے جوڈیشل کمپلیکس میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف زیر سماعت ہتک عزت کیس کی کارروائی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ بانی پی ٹی آئی نے وزیراعظم شہباز شریف پر جھوٹا الزام عائد کیا تھا،آج میں عدالت پیش ہوا اور پی ٹی آئی کے وکیل کے تمام سوالوں کا جواب دیا۔ عطاء اللہ تارڑ نے بتایا کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے 2017 ء میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف ہتک عزت کا دعوی دائر کیا تھا، یہ دعوی اس وقت کیا گیا جب...
بھارت کی ایک سکھ خاتون یاتری، جو بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے لیے پاکستان آئی تھیں، لاپتہ ہونے کے چند روز بعد شیخوپورہ میں اسلام قبول کرنے اور ایک مقامی شہری سے شادی کرنے کی اطلاع پر سرکاری اور سکھ مذہبی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔ کپورتھلہ (بھارتی پنجاب) کی 48سالہ سربجیت کور جنہیں ابتدا میں ’لاپتہ‘ قرار دیا گیا تھا، 4 نومبر کو تقریباً 200 یاتریوں کے ہمراہ اٹاری واہگہ بارڈر کے ذریعے پاکستان داخل ہوئی تھیں۔ یہ جتھا ’پرکاش پروب‘ کے موقع پر ننکانہ صاحب، کرتارپور اور دیگر مقدس مقامات کی زیارت کے لیے آیا تھا۔ بیشتر یاتری 13 نومبر کو واپس بھارت لوٹ گئے، تاہم سربجیت کور ان میں شامل نہیں تھیں۔...
لاہور(نیوز ڈیسک)عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے حکومتی معاملات میں کردار کے حوالے سے عالمی جریدے کی رپورٹ پر عظمیٰ بخاری کا ردعمل سامنے آ گیا۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے برطانوی جریدے کی بشریٰ بی بی کے بارے میں رپورٹ کو سو فیصد درست اور حقائق کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے بعد بشریٰ بی بی کے کارناموں کے چرچے عالمی میڈیا میں ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی جریدے کی رپورٹ نے جعلی پیرخانے اور روحانیت میں چھپی شیطانیت سے پردہ اٹھایا ہے۔ جو مخالفین کو کہتا تھا چھوڑوں گا نہیں وہ خود جعلی طریقے سے اپنی زوجہ تک پہنچائی جانے والی معلومات کو روحانیت سمجھتا...
پاکستان میں بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات کے دوران گمشدہ سمجھی جانے والی بھارتی سکھ یاتری سربجیت کور کے بارے میں یہ انکشاف سامنے آیا ہے کہ انہوں نے اسلام قبول کرکے ایک پاکستانی شہری سے شادی کرلی ہے۔ دستیاب نکاح نامے کے مطابق 48 سالہ سربجیت کور نے 5 نومبر کو اپنا اسلامی نام نور رکھا اور ضلع شیخوپورہ کے قصبہ فاروق آباد کے رہائشی 42 سالہ ناصر حسین سے نکاح کیا، جس میں حق مہر دس ہزار روپے درج ہے جو ادا کیا جا چکا ہے۔ یہ معاملہ اس وقت سامنے آیا تھا جب بھارتی یاتریوں کا 1923 افراد پر مشتمل جتھہ دس روزہ یاترا مکمل کرنے کے بعد واہگہ کے راستے واپس روانہ ہوا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عمران خان دور حکومت میں بشریٰ بی بی کے سرکاری معاملات میں غیر معمولی اثرات اور کردار کا انکشاف ہوا ہے۔بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی سیاست کے بارے میں شائع ہونے والی رپورٹس اکثر نئی بحث چھیڑ دیتی ہیں۔ برطانوی جریدے دی اکانومسٹ کی تازہ رپورٹ نے سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے کردار کو لے کر ایک نئی اور غیر معمولی بحث کو جنم دیا ہے۔رپورٹ میں یہ دعویٰ سامنے آیا ہے کہ عمران خان کے دورِ حکومت میں کئی اہم فیصلوں، سرکاری تقرریوں اور روزمرہ انتظامی معاملات پر بشریٰ بی بی کے اثرات کا سایہ مسلسل موجود رہا۔بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق اس رپورٹ کے مصنف سینئر...
(ویب ڈیسک)پاکستان، امریکا اور متعدد عرب اور مسلم اکثریتی ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ غزہ کے لیے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے امن منصوبے کی توثیق کرنے والی امریکی قرارداد کو جلد از جلد منظور کرے۔ عرب اسلامی ملکوں نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ پاکستان، سعودی عرب امریکا، قطر، مصر، متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، اردن اور ترکی اس وقت زیر غور سلامتی کونسل کی قرارداد کے لیے اپنی مشترکہ حمایت کا اظہار کرتے ہیں۔ ویلڈن گرین شرٹس۔تھینک یو سری لنکا;چئیرمین پی سی بی محسن نقوی ان ملکوں کا کہنا ہے کہ وہ قرارداد کی فوری منظوری چاہتے ہیں، گزشتہ ہفتے امریکا نے 15 رکنی سلامتی کونسل میں باضابطہ طور...
بھارتی ریاست بہار کے اسمبلی انتخاب 2025 میں نیشنل ڈیموکریٹک الائنس (NDA) نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور نتیش کمار کو 10 ویں مرتبہ وزیر اعلیٰ بننے کا راستہ ہموار کردیا ہے۔ این ڈی اے نے 243 رکنی ایوان میں تقریباً 202 نشستیں جیت لی ہیں۔ یہ نتیش کمار اور ان کے اتحادیوں مہاگٹھ بندھن (یعنی ریاستی اپوزیشن اتحاد) کے لیے ایک کی یہ کامیابی بھاری دھچکا ہے، جو اب صرف 30-40 کے درمیان نشستوں پر محدود نظر آتی ہے۔ بہار اسمبلی انتخابات 2025 میں این ڈی اے نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے اور 202 نشستیں جیت کر مکمل اکثریت حاصل کی ہے، جو 243 رکنی اسمبلی میں فیصلہ کن جیت ہے۔ یہ بھی پڑھیے بہار الیکشن کے...
اسلام آباد میں نادرا نے شادی شدہ شہریوں کو ہدایت دی ہے کہ نکاح کے بعد اپنی ازدواجی حیثیت ریکارڈ میں اپڈیٹ کروائیں۔ اس اقدام کا مقصد شناختی اور خاندانی ریکارڈ کی درستگی کو یقینی بنانا اور مستقبل میں شناختی کارڈ، بچوں کے ب فارم اور خاندانی رجسٹریشن سرٹیفیکیٹ کے اجراء میں کسی رکاوٹ سے بچنا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:نادرا کا شہریوں کے لیے بڑا اعلان، پہلا شناختی کارڈ مفت جاری کیا جائے گا نادرا کے مطابق نکاح کے یونین کونسل میں رجسٹر ہونے کے باوجود یہ ریکارڈ خودکار طور پر نادرا میں شامل نہیں ہوتا، اس لیے شہریوں کی ذاتی موجودگی ضروری ہے۔ شہریوں کے سوالات اور وضاحت شہری یہ سوال کرتے نظر آ رہے ہیں کہ نکاح رجسٹر...
ترامیم آئین کے بنیادی ڈھانچے اور عدلیہ پر حملہ ہیں، عدلیہ کو انتظامیہ کے ماتحت کرنے کی کوشش ناقابل قبول ہے، سپریم کورٹ کے اختیارات محدود کر دیے گئے ہیں،شخصی بنیاد پر ترامیم کی گئیں،اپوزیشن جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس اطہر من اللہ کے استعفے پر خراج تحسین، جمہوری مزاحمت جاری رہے گی، آئین کو اصل شکل میں بحال کرنے کا مطالبہ،محمود اچکزئی کی صدارت میں ہونیوالے اجلاس میں فیصلہ تحریک تحفظ آئین پاکستان نے 27ویں آئینی ترمیم کے خلاف جمعے کو ملک بھر میں یوم سیاہ منانے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ 26ویں اور 27ویںآئینی ترمیم آئین کی بنیادی ڈھانچے کے خلاف ہے اور جمہوریت کی بنیادی ستون عدلیہ پر ایک وار ہے، شخصی بنیاد پر آئین میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(پ ر)سابق جماعت اسلامی ضلع شمالی سیکرٹری اطلاعات علاقہ خداکی بستی کے صاحبزادے وا الخدمت کا کارکن عمر احمد گزشتہ روز رات 9 بجے الخدمت فلٹر پلانٹ سے گھر دروازے پر پہنچا تو ایک موٹر سائکل پر دو مسلح ڈکیٹ نے اسلحے کے زورپر قیمتی موبائل فون لوٹ کر فرار ہو گئے جس کی اطلاع 15 اور سی پی ایل سی کو دی کمپلین نمبر1687126 دیاگیا۔اورسرجانی ٹاؤن تھانے میں بیان جمع کردیاگیا۔امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی طارق مجتبی نے حسن بروھی گوٹھ نذد خدا کی بستی میں لوٹ مار گھروں میں چوری کی واردہ وارداتوں میں اضافے کے واقعات پر گہرے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عمر احمد کی ڈکیٹی پر سخت مزمت کی ہے اور قانون نافذ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-08-18 لاہور (آن لائن) وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ خلاف آئین اسمبلی تحلیل کرنے والوں کو پارلیمنٹ کی بالادستی ہضم نہیں ہورہی۔سموسے پکوڑوں پر سوموٹولینے کا باب ہمیشہ کیلیے بند ہو گیا ہے۔تمام ادارے آئین کے تابع ہیں اور پارلیمنٹ سپریم ہے،یہی سویلین بالادستی ہے۔ افواج پاکستان نے دنیا بھر میں پاکستان کو سرخرو کیا۔پاک فوج نے مئی میں اپنے سے پانچ گنا بڑے دشمن کو چند گھنٹوں میں گھٹنے ٹیکنے پر مجبور کیا۔ملک کے دفاع اور امن کے قیام کیلئے افواج پاکستان کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں۔جنرل عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نے 10مئی کو تاریخ رقم کی۔جنرل عاصم منیر اورایئر چیف ظہیر بابرکی دفاع پاکستان کے اعتراف میں قوم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251115-08-11 کراچی (اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی حلقہ خواتین ضلع جنوبی کے تحت ناظمات علاقہ، حلقہ جات اور پوری ٹیم کے لیے ایک روزہ تربیتی پروگرام منعقد کیا گیا، جس میں دعوتی، تنظیمی اور شخصی مہارتوں کے مختلف پہلوؤں پر رہنمائی فراہم کی گئی۔ ناظمہ علاقہ ڈیفنس نیلم اشفاق نے سورۃ الزمر کی ابتدائی آیات کے حوالے سے درسِ قرآن پیش کیا اور اخلاص و للہیت کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے دعوت و تنظیم میں نیت کی درستی اور خلوص کے اثرات پر خصوصی زور دیا۔بعدازاں ناظمہ ضلع جنوبی شبنم امیر نےPersonality Types(MBTI)کے عنوان سے ورکشاپ کرائی، جس میں انہوں نے واضح کیا کہ مزاجی تنوع کسی بھی تحریک کی قوت ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ مختلف شخصیات...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی فضائیہ کا ایک تربیتی طیارہ ‘پلیٹس پی سی-7’ چینئی کے چنگل پٹو ضلع میں گر کر تباہ ہو گیا۔چینئی کے چنگل پٹّو ضلع میں بھارتی فضائیہ کا تربیتی طیارہ ‘پلیٹس پی سی-7’ گر کر تباہ ہوگیا، تاہم پائلٹ بروقت ایجیکٹ ہونے میں کامیاب رہا اور کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔بھارتی میڈیا اور خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی جاری کردہ ویڈیوز میں تباہ شدہ طیارے کا ملبہ زمین پر بکھرا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ حادثہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران پیش آیا، اور بھارتی فضائیہ نے بعد ازاں اس کی تصدیق کی۔فضائیہ کے بیان کے مطابق پی سی-7 مارک II تربیتی طیارہ آج دوپہر کے وقت چینئی کے قریب تمبرم علاقے میں...
بھارتی فضائیہ کا ایک اور طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق تربیتی طیارہ پی سی 7 چنئی کے ضلع چنگل پٹو میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا اور پائلٹ نے بروقت ایجیکٹ کرکے اپنی جان بچا لی۔ VIDEO | Tamil Nadu: An Air Force training aircraft crashed near Thiruporur in Chengalpattu district. More details are awaited. (Full video available on PTI Videos – https://t.co/n147TvrpG7) pic.twitter.com/SPPRXri1mO — Press Trust of India (@PTI_News) November 14, 2025 رپورٹس کے مطابق گزشتہ 30 سال کے دوران بھارتی فضائیہ کو 550 سے زیادہ فضائی حادثات کا سامنا رہا ہے، جن میں 150 سے زیادہ پائلٹس اپنی جانیں کھو چکے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ حالیہ...
انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) میں دہلی کیپیٹلز کی نمائدنگی کرنے والے کھلاڑی وپراج نگم نے خاتون کے خلاف ہراساں کرنے کی ایف آئی آر درج کروا دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وپراج نگم نے اتر پردیش کے بڑابانکی ضلع کے کوتوالی نگر میں خاتون کے خلاف ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے کی باقاعدہ شکایت درج کرائی۔ دہلی کیپیٹلز کے اسٹار کھلاڑی نے ایف آئی آر میں مؤقف اختیار کیا کہ انہیں ایک موبائل نمبر سے متعدد دھمکی آمیز کالز موصول ہوئیں۔ نمبر بلاک کرنے کے بعد انہیں بیرونی ممالک کے نمبروں سے کال موصول ہونا شروع ہوگئیں۔ ایف آئی آر کے متن میں مزید بتایا گیا کہ فون کالز میں خاتون نے انہیں مطالبے نہ...
فرید آباد پولیس کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی میں ملی مشتبہ ماروتی بریزا کار کی جانچ جموں و کشمیر پولیس کررہی ہے، مشتبہ کار ملنے کے بعد اینٹی بم دستہ کو بلا کر گاڑی کی تلاشی لی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی میں لال قلعہ کے قریب کار دھماکہ کے ملزم ڈاکٹر عمر محمد کے پلوامہ واقع گھر کو بھارت کی سیکورٹی ایجنسیوں نے آج "آئی ای ڈی" سے اڑا دیا۔ دہشت گردی کے خلاف کی جا رہی سخت کارروائی کے تحت سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیر کر پورے عمل کو منصوبہ بند طریقے سے انجام دیا۔ دھماکہ کی جانچ میں اب تک کئی بڑے انکشافات ہو چکے ہیں۔ دھماکہ سے جڑی مزید ایک کار جمعرات کو فرید آباد کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایڈن گارڈنز میں بھارت اور جنوبی افریقا کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن ایک متنازع واقعے نے بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمراہ کو مشکلات میں ڈال دیا۔ معاملہ اسی وقت سامنے آیا جب جنوبی افریقی کپتان ٹیمبا باووما نے بمراہ کی ایک گیند پر ایل بی ڈبلیو کی اپیل کا سامنا کیا۔ گیند باووما کے پیڈ سے لگی لیکن امپائر نے فیصلہ ناٹ آؤٹ دیا، جس پر بمراہ نے پرزور اپیل کی۔سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کلپ میں دیکھا گیا کہ فیصلہ مسترد ہونے کے بعد بمراہ اور ان کے ساتھی کھلاڑی ڈی آر ایس لینے یا نہ لینے پر بحث کر رہے تھے۔ اسی دوران اسٹمپ مائیک پر بمراہ کی آواز ریکارڈ ہوئی، جس میں وہ...
ایک انٹرویو میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے کہا کہ الیکشن میں بھرپور طریقے سے حصہ لیں گے، ہمارے پاس 8 سے 9 الیکٹیبلز موجود ہیں جو الیکشن جیتنے کی پوزیشن میں ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ نگراں وزیر اعلیٰ کیلئے کوئی نام فائنل نہیں ہوا، کوشش کی جا رہی ہے کہ متفقہ طور پر وزارت اعلیٰ کیلئے نام تجویز کریں۔ سوشل میڈیا پر جو نام چل رہے ہیں ان کے بارے میں فی الحال ہم کچھ نہیں کہہ سکتے، انشاء اللہ آئندہ دو سے تین روز میں نگراں وزیراعلیٰ کا نام فائنل کر دیا جائے گا، ابھی تک میرے ذہن میں وزیر اعلیٰ کیلئے کوئی نام نہیں ہے، جس دن ذہن میں...
تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ،اسپیکر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے 17نومبر دن تین بجے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا
تحریک عدم اعتماد کا معاملہ ،اسپیکر آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر نے 17نومبر دن تین بجے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز مظفرآباد(سب نیوز) اسپیکر آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی چوہدری لطیف اکبر نے 17نومبر دن تین بجے قانون ساز اسمبلی کا اجلاس طلب کر لیا، اجلاس میں وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کی خلاف تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری ہو گی پیپلزپارٹی نے وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوارالحق کیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی ہے ، متبادل کیلئے پیپلزپارٹی نے فیصل ممتاز راٹھور کو وزارت عظمی کیلئے نامزد کیا ہے ، آئین کے تحت تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے 3دن بعد اور 7دن کے اندر...
بزنس کمیونٹی آئینی ترمیم کی حمایت کرتی ہے ، اس سے ملک کو استحکام ملے گا،عاطف اکرام شیخ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد/حافظ آباد(سب نیوز،آئی پی ایس )صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بحالی میں بزنس کیمونٹی اور چیمبر ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں،مقامی معیشت کی بحالی کیلئے چیمبرز کو مزید با اختیار بنانے کی ضرورت ہے ،پاکستان کی بزنس کمیونٹی آئینی ترمیم کو سپورٹ کرتی ہے اس سے ملک کو استحکام ملے گا اور پائیدار پالیسیاں بنانے میں آسانی ہو گی ،ان خیالات انہوں نے حافظ آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے...
تاجک وزیر دفاع کی فیلڈ مارشل سے ملاقات، دوطرفہ تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صابرزادہ امام علی عبداللہ رحیم نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی، دونوں ممالک نے دونوں افواج کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران فوجی تربیت، انسدادِ دہشتگردی اور علاقائی امن و استحکام...
لندن (ویب ڈیسک)برطانیہ کو ایک اور طوفان کا سامنا ہے جس کے باعث ایک مہینے کی بارش ایک دن میں برس گئی۔ برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق طوفان کلاڈیا کے سبب ملک کے بعض حصوں کیلئے ایمبر وارننگ جاری کردی گئی ہے۔ جمعہ سے ہفتہ کی صبح تک کچھ علاقوں میں ایک ماہ کے مساوی بارش کا انتباہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ لندن میں دن میں بھی رات کا سماں نظر آنے لگا، تمام دن تیز بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ تیز ہوا کے ساتھ شدید بارش سے بعض مقامات پر سیلاب کا بھی خطرے کا امکان ہے۔ طوفان کلاڈیا اسپین اور پرتگال میں تیز ہواؤں اور بارش کا سبب بن چکا ہے، انگلینڈ اور ویلز کیلئے طوفان...
بھارت میں ایئر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ایئر فورس کا تربیتی طیارہ IAF PC-7 ٹرینر چینئی میٹروپولیٹن ایریا کے شہر تامبرام میں گر کر تباہ ہوا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایئر فورس کا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز پر تھا۔ تاہم حادثے سے پہلے طیارے میں موجود پائلٹ نے خود کو ایجیکٹ کرلیا تھا جس سے وہ محفوظ رہا۔ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے عدالت نے متعلقہ حکام کو فوری تفتیش کا حکم دے دیا ہے۔
دنیا کے اہم رہنماؤں نے جنوبی افریقہ میں ہونے والے جی20 سربراہ اجلاس میں شرکت سے معذرت کرلی ہے۔ رپورٹوں کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ 22 نومبر کو جوہانسبرگ میں ہونے والے اجلاس میں شریک نہیں ہوں گے۔ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اشارہ دیا تھا کہ وہ ممکنہ طور پر اجلاس میں نہیں جائیں گے، ان کا کہنا تھا کہ انہیں ’’جنوبی افریقہ سے بہت سے مسائل‘‘ ہیں۔ روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی شرکت سے انکار کردیا ہے۔ جنوبی افریقہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) کا رکن ہے، جس نے یوکرینی بچوں کے اغوا کے الزام میں پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں، جس کے باعث ان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکا کے سمندری علاقوں میں پیش آنے والے ایک حیران کن واقعے میں ایک سیل نے اپنی ہوشیاری سے کِلر وہیلز کے شکار سے جان بچائی۔فوٹوگرافر Charvet Drucker نے سیئیٹل کے قریب سمندری سفر کے دوران ایک گروپ میں موجود آٹھ کِلر وہیلز کو شکار کرتے ہوئے دیکھا۔ یہ وہیلز اپنی شکار کی مہارت کے لیے مشہور ہیں اور گریٹ وائٹ شارک سمیت دیگر سمندری جانداروں کے لیے خطرہ سمجھی جاتی ہیں۔دورانِ شکار فوٹوگرافر نے دیکھا کہ سیل وہیلز کے درمیان ہوا میں اڑتا ہوا کشتی کی جانب بڑھا۔ اس نے اپنے بچاؤ کے لیے کشتی پر چڑھنے کا فیصلہ کیا، جہاں وہیلز نے اسے گھیرنے کی کوشش کی۔ کشتی کے قریب پہنچنے پر سیل پلیٹ فارم پر...
کراچی: دونوں بہنوں کی عمر میں 10 ماہ کا فرق کیوں؟ حکام کے مذاق اڑانے اور شناختی کارڈ نہ بنانے پر متاثرہ خاتون عدالت پہنچ گئی۔ نادرا حکام نے بہنوں کی عمر میں 10 ماہ کے فرق کی و جہ سے خاتون کا شناختی کارڈ بنانے سے انکار کردیا، جس پر متاثرہ خاتون نادرا کے خلاف بچوں کے ہمراہ عدالت پہنچ گئیں۔ درخواست گزار صبا عدنان نے عثمان فاروق ایڈووکیٹ کے توسط سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا کہ گزشتہ 11 سال سے نادرا دفتر کے چکر لگا رہی ہوں۔ نادرا والے میرا مذاق اڑاتے ہیں۔ وکیل کے ذریعے خاتون نے بتایا کہ میرے والدین اور بہنوں کے شناختی کارڈ بھی بنے ہوئے ہیں۔ مجھ سے چھوٹی بہن...
یہ گھر ڈاکٹر عمر بنی کا تھا جو دلی میں پیر کی شب لال قلعے کے قریب ہونے والے دھماکے میں جاںبحق ہو گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع پلوامہ میں ایک کشمیری ڈاکٹر کے مکان کو تباہ کر دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارتی فوجیوں نے پلوامہ کے کوئل گاﺅں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب دھماکہ خیز مواد سے ڈاکٹر عمر نبی کے آبائی گھر کو تباہ کر دیا۔ یہ کارروائی رات تقریبا ڈھائی بجے کی گئی۔ ڈاکٹر عمر نبی بھارتی ریاست ہریانہ کے ضلع فرید آباد میں الفلاح یونیورسٹی میں اسسٹنٹ پروفیسر تھے۔ ڈاکٹر...
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما تیمور سلیم جھگڑا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ روزنامہ جنگ کے مطابق ایک بیان میں تیمور سلیم جھگڑا نے کہا ہے کہ میں ایک تقریب میں شرکت کے لیے واشنگٹن ڈی سی میں جارج ٹاؤن یونیورسٹی جا رہا تھا، باچاخان ایئر پورٹ پر امیگریشن حکام نے بیرون ملک جانےکی اجازت نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ امیگریشن حکام بتایا کہ میرا نام پی این آئی ایل میں ہے اور میرا پاسپورٹ غیرفعال ہے۔ پی ٹی آئی کے رہنما نے کہا کہ 10 دن پہلے سیکرٹری داخلہ کو خط لکھا، کوئی جواب نہیں ملا جس کے بعد خدشات کے باعث وزارت داخلہ جا کر خط خود جمع...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی فضائیہ نے لداخ کے انتہائی حساس اور چینی سرحد کے قریب واقع علاقے میں ایک نیا ایئربیس فعال کرکے خطے میں ایک نئی اسٹریٹجک پیش رفت کی ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق اس سرگرمی کے ذریعے بھارت نے نہ صرف اپنی فضائی سرگرمیوں کو مزید وسعت دی ہے بلکہ چین کے ساتھ جاری طویل کشیدگی کے پس منظر میں اپنی عسکری موجودگی بھی نمایاں طور پر بڑھا دی ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فضائیہ کے سربراہ ایئرچیف مارشل اے پی سنگھ نے بذاتِ خود سی-130 طیارے میں اس نئے ایئربیس مڈھ نیوما پر افتتاحی لینڈنگ کی، جسے بھارت انتہائی مشکل جغرافیائی حالات کے باوجود ایک بڑا عسکری سنگ میل قرار دے رہا ہے۔یہ ایئربیس سطح سمندر...
احمد منصور :تاجکستان کے وزیر دفاع کرنل جنرل صابرزادہ امام علی عبداللہ رحیم نے جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر تفصیلی گفتگو ہوئی، دونوں ممالک نے دونوں افواج کے درمیان تعاون مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ افغان کرکٹر راشد خان کی دوسری اہلیہ کون؟ تصاویر سامنے آگئیں آئی ایس پی آر کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملاقات کے دوران فوجی تربیت، انسدادِ دہشتگردی اور علاقائی امن و استحکام جیسے اہم شعبوں پر بھی اتفاق...
وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ، صدارتی آرڈر جاری WhatsAppFacebookTwitter 0 14 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)وفاقی آئینی عدالت کے ججز کی تعداد بھی بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس کے لیے صدر مملکت آصف زرداری نے صدارتی آرڈر جاری کر دیا۔ وفاقی آئینی عدالت چیف جسٹس سمیت 13 ججز پر مشتمل ہوگی۔ جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس روزی خان، جسٹس کے کے آغا خان اور جسٹس عامر فاروق وفاقی آئینی عدالت کے جج ہوں گے۔ وفاقی آئینی عدالت اسلام آباد ہائی کورٹ کے ٹاپ فلور پر قائم ہوگی۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل"...
کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن کی رہائشی ایک خاتون اپنے بچوں سمیت سندھ ہائیکورٹ پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ نادرا گزشتہ 11 سال سے ان کا شناختی کارڈ جاری نہیں کر رہا ہے۔ ’نادرا والے میرا مذاق اڑاتے ہیں‘، متاثرہ خاتون خاتون نے عدالت کو بتایا ’میں گیارہ سال سے نادرا دفتر کے چکر لگا رہی ہوں۔ وہ لوگ میرا مذاق اڑاتے ہیں اور کارڈ نہیں بناتے۔ میرے والدین اور بہنوں کے شناختی کارڈ بنے ہوئے ہیں۔ مجھ سے چھوٹی بہن کا بھی کارڈ بن گیا ہے، مگر میرا نہیں بن رہا۔‘ نادرا کا اعتراض: بہنوں کی عمر میں صرف 10 ماہ کا فرق خاتون کے مطابق نادرا حکام انہیں یہ کہہ کر کارڈ بنانے سے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">افغان مہاجرین کی وطن واپسی کا عمل مسلسل تیزی سے جاری ہے اور حکام کے مطابق ہر گزرتے دن کے ساتھ اس میں مزید اضافہ ہورہا ہے۔ سرکاری اعداد و شمار بتاتے ہیں کہ صرف گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 11 ہزار 600 افغان شہری پاکستان سے روانہ ہو کر اپنے وطن واپس پہنچے ہیں، جو کہ حالیہ دنوں میں واپسی کی بلند ترین تعداد میں سے ایک ہے۔اعداد و شمار کے مطابق اب تک مجموعی طور پر 16 لاکھ 96 ہزار افغان مہاجرین پاکستان چھوڑ کر افغانستان واپس جا چکے ہیں۔ سرکاری اداروں کا کہنا ہے کہ مہاجرین کی واپسی کا یہ سلسلہ باقاعدہ نگرانی اور سفری دستاویزات کی سخت جانچ کے بعد جاری ہے۔حکام نے...
پاکستانی اداکارہ اور سماجی کارکن فریال گوہر نے انکشاف کیا ہے کہ شادی سے قبل وہ مغربی طرز کا لباس، خصوصاً منی اسکرٹ پہنتی تھیں، تاہم شادی کے بعد محبت میں برقع تک پہن لیا۔ انہوں نے یہ بات مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہوئے بتائی۔ فریال گوہر نے اپنی خاندانی پس منظر کے بارے میں بتایا کہ ان کی والدہ کا تعلق بھارتی ریاست گجرات سے تھا، لیکن ان کے آباؤ اجداد 1910 سے پہلے جنوبی افریقہ منتقل ہوگئے تھے۔ ان کی والدہ بعد ازاں برطانیہ چلی گئیں جہاں ان کے والد جو پاکستانی فوج میں تھے، سفارت خانے میں تعیناتی کے دوران ان سے ملے اور دونوں نے شادی کی۔ اداکارہ کے مطابق ان کی والدہ مغربی ماحول...
قومی اسمبلی میں تینوں سروسز ایکٹ میں ترمیم کی منظوری دیدی: چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ تقرر سے 5 برس تک
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+ آئی این پی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے 27 ویں آئینی ترمیم بل پر دستخط کر دیئے۔ 27 ویں آئینی ترمیم دونوں ایوانوں سے منظور ہو چکی ہے۔ بل اب آئین کا حصہ بن گیا ہے۔ قبل ازیں سینٹ نے 27 ویں آئینی ترمیم کی نئی ترامیم کے ساتھ منظوری دیدی۔ ایوان میں اپوزیشن کی جانب سے احتجاج اور نعرے بازی کی گئی۔ ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ سینٹ کا اجلاس چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی کی سربراہی میں ہوا جس میں 27 ویں آئینی ترمیم کا نیا متن پیش کیا گیا۔ وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے 27 ویں ترمیم کے نئے متن کو سینٹ میں پیش کیا جس کے بعد ترامیم...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سری لنکا کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر کمار سنگاکارا نے پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے کے حق میں بیان دے کر بھارتیوں کو آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ سکیورٹی معاملات میں کچھ کھلاڑیوں کی جانب سے دورہ ملتوی کیے جانے کی درخواست پر رد عمل میں سنگاکارا کا کہنا تھا کہ کچھ دوستیاں ایسی ہوتی ہیں جن کو چھوڑا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس ٹیم کا حصہ تھا جس پر لاہور میں حملہ ہوا لیکن پاکستانی فورسز نے اسے ناکام بنا دیا تھا۔ کمار سنگاکارا نے کہا کہ اس کے بعد بھی میں بہت بار پاکستان آیا ہوں اور آئندہ بھی آتا رہوں گا کیونکہ پاکستان میں کرکٹ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعرات کو زبردست تیزی کیساتھ کاروبار کا اختتام ہوا ،کے ایس ای 100انڈیکس 2400پوائنٹس بڑھ گیا اورمارکیٹ میں 1لاکھ59ہزار اور 1لاکھ60ہزار کی 2نفسیاتی حد بحال ہو گئیں۔۔کاروباری تیزی سے مارکیٹ کے سرمائے میں 219ارب روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 59.74فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑ?ھ گئیں۔اسٹاک ماہرین کے مطابق کم قیمت حصص کی خریداری اور مقامی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے نئی انویسٹمنٹ نے کاروباری تیزی کو فروغ دیا جس سے مارکیٹ مثبت زون میں بند ہوئی ۔دن بھر مارکیٹ میں مختلف شعبوں، بشمول آٹو موبائل اسمبلرز، سیمنٹ، کمرشل بینکس، فرٹیلائزر، آئل اینڈ گیس ایکسپلوریشن کمپنیاں، آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سیز)، پاور جنریشن اور ریفائنری سیکٹرز میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حال ہی میں افغان طالبان کے نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور، ملا عبدالغنی برادر نے کابل میں تاجروں کو سخت پیغام دیا ہے کہ وہ تین ماہ کے اندر پاکستان پر انحصار ختم کریں اور دیگر متبادل راستے اور مارکیٹس تلاش کریں۔ یہ ہدایت بنیادی طور پر پاکستان کے بار بار سرحدی راستے بند کرنے اور تجارتی راستوں کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی شکایت کے تحت دی گئی ہے۔ یعنی طالبان نے پاکستان کی شکایت کو دور کرنے کے بجائے پاکستان سے تجارتی رابطے ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، لیکن اپنی دہشت گردی سے باز نہ آنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بظاہر طالبان کی پالیسی واضح طور پر پاکستان پر اقتصادی انحصار کم...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لداخ: بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے چینی سرحد کے قریب متنازع خطہ لداخ کے علاقے میں نئے ایئربیس کا افتتاح کردیا جہاں جنگی جہازوں کے آپریشنز کی سہولت ہے۔غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی وزارت دفاع کے عہدیداروں نے بتایا کہ بھارتی ایئرفورس کے سربراہ ایئرچیف مارشل اے پی سنگھ سی-130 طیاروں میں متنازع خطہ لداخ کے مڈھ نیوما ایئرفورس اسٹیشن پہنچے جو سطح سمندر سے 13 ہزار فٹ کے بلندی پر واقع ہے۔شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بھارتی عہدیداروں نے بتایا کہ ایئرچیف مارشل اے پی سنگھ کے طیارے نے نئے ایئربیس پر افتتاحی لینڈنگ کی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق لداخ میں بنایا گیا ایئربیس اس خطے میں تیسرا کلیدی اسٹیشن ہے، جو چین...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز نسلی بنیادوں پر خواتین اور بچوں کو قتل و زیادتی کا نشانہ بنا رہی ہیں۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کی کی خواتین کی تنظیم نے کہا ہے کہ سوڈان میں ریپڈ سپورٹ فورسز نسلی بنیادوں پر خواتین اور بچوں کو قتل و زیادتی کا نشانہ بنا رہی ہیں۔الفاشر شہر کے زوال نے جنگ میں دارفور کے خطے پر ریپڈ سپورٹ فورسز کی گرفت کو مضبوط کیا ہے، اڑھائی سال سے آر ایس ایف اور سوڈانی فوج کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔الفاشر سے بے گھر ہونے والوں نے بتایا کہ عام شہریوں کو سڑکوں پر فائرنگ کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور ڈرونز کے ذریعہ حملے کیے جارہے ہیں، الفاشر سے فرار...
بھارتی فضائیہ کے سربراہ نے چینی سرحد کے قریب متنازع خطہ لداخ کے علاقے میں نئے ایئربیس کا افتتاح کردیا جہاں جنگی جہازوں کے آپریشنز کی سہولت ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بھارت کی وزارت دفاع کے عہدیداروں نے بتایا کہ بھارتی ایئرفورس کے سربراہ ایئرچیف مارشل اے پی سنگھ سی-130 طیاروں میں متنازع خطہ لداخ کے مڈھ نیوما ایئرفورس اسٹیشن پہنچے جو سطح سمندر سے 13 ہزار فٹ کے بلندی پر واقع ہے۔ شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بھارتی عہدیداروں نے بتایا کہ ایئرچیف مارشل اے پی سنگھ کے طیارے نے نئے ایئربیس پر افتتاحی لینڈنگ کی۔ رپورٹ کے مطابق لداخ میں بنایا گیا ایئربیس اس خطے میں تیسرا کلیدی اسٹیشن ہے، جو چین کے...
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے حکومتی فنڈنگ کے متعلق بل پر دستخط کیے جانے کے بعد ملکی تاریخ کا طویل ترین حکومتی شٹ ڈاؤن ختم ہو گیا ہے۔اس سے قبل امریکی کانگریس کے ایوان زیریں نے حکومتی شٹ ڈاؤن کو ختم کرنے کا بل منظور کیا تھا۔ ایوانِ نمائندگان میں رائے شماری کے دوران بل کے حق میں 222 جبکہ مخالفت میں 209 ووٹ پڑے، چھ ڈیموکریٹ ارکان نے بھی ریپبلیکنز کا ساتھ دیتے ہوئے اس بل کی منظوری کے لیے ووٹ دیا تھا۔ اس بل پر دستخط کرنے سے قبل صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ملک کبھی اس سے بہتر حالت میں نہیں رہا، آج بہترین دن ہے۔ واضح رہے کہ 43...
اسلام آباد: (نیوزڈیسک) وفاقی کابینہ نے پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ایئر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں وزیراعظم نے تمام وزراء کا 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری پر شکریہ ادا کیا جبکہ وزراء نے 27ویں ترمیم کی منظوری پر وزیراعظم کو مبارکباد دی اور کھڑے ہوکر ان کا استقبال کیا۔ اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے پاکستان آرمی ایکٹ، پاکستان ایئر فورس ایکٹ اور پاکستان نیوی ایکٹ میں ترامیم کی منظوری دے دی، ترامیم کا مقصد افواج پاکستان سے متعلق قوانین کو ستائیسویں آئینی ترمیم سے ہم آہنگ کرنا ہے، ترامیم کے تحت چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی کا عہدہ موجودہ چیئرمین کی ریٹائرمنٹ...
---فائل فوٹو پاکستان کی طبی تاریخ میں سنگ میل عبور ہوگیا، اسلام آباد کے پمز اسپتال میں پہلی مرتبہ جدید ٹومائے سرجیکل روبوٹ کے ذریعے سرجری کامیابی سے انجام دی گئی۔اس پیچیدہ آپریشن میں برطانیہ کے بین الاقوامی ماہرین نے بھی حصہ لیا۔سرجری کی رہنمائی پمز کے پروفیسر شمیم خان، پروفیسر متین شریف اور ڈاکٹر جاوید برکی نے کی جبکہ اسپتال کے ماہرین ڈاکٹر عاطف انعام شامی، ڈاکٹر برہان الحق اور ڈاکٹر خالد سعید نے بھی آپریشن میں حصہ لیا۔پمز کے ڈائریکٹر روبوٹک سرجری ڈاکٹر متین شریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ روبوٹک سرجری سے پیچیدہ آپریشن اب زیادہ محفوظ اور مؤثر ہوں گے۔ڈاکٹر متین شریف کے مطابق یہ سرجری ایک خاتون مریضہ کی گئی ہے، ٹومائے روبوٹ...
بھارتی دارالحکومت دہلی میں پیر کے روز ہونے والے لال قلعہ دھماکے کے بعد بھارت کے کئی میڈیا اداروں نے اپنی رپورٹوں میں ترکیہ کو نشانہ بنانا شروع کردیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکے میں ملوث ملزمان کو ترکیہ سے لاجسٹک سپورٹ فراہم کی گئی، اور ان کے غیرملکی روابط انقرہ تک پہنچتے ہیں۔ بھارتی خبر رساں ادارے ”انڈیا ٹوڈے“ نے اپنی رپورٹ میں دعویٰ کیا کہ تحقیقاتی اداروں نے گرفتار ملزمان اور ایک غیرملکی ”ہینڈلر“ کے درمیان تعلقات کا سراغ لگایا ہے، جو مبینہ طور پر ترکیہ کے دارالحکومت انقرہ سے کارروائیوں کی نگرانی کرتا تھا۔ انڈیا ٹوڈے نے پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس ہینڈلر کا کوڈ نیم ”عکاسہ“ تھا، جس کے...
سندھ حکومت نے وفاق سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ گندم کی طرح چاول کی بھی امدادی قیمت مقرر کرنے کے لیے مؤثر مکینزم تیار کرے تاکہ کاشتکاروں کو ان کی محنت کا جائز معاوضہ مل سکے۔ تفصیلات کے مطابق وزیرِ زراعت سندھ سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ سندھ حکومت چاول کے کاشتکاروں کی مشکلات سے بخوبی آگاہ ہے۔ چاول کی امدادی قیمت مقرر کرنا وفاقی حکومت کا اختیار ہے تاہم سندھ حکومت کا مطالبہ ہے کہ وفاق فوری طور پر اس سلسلے میں فیصلہ کرے۔ سردار محمد بخش مہر نے بتایا کہ چاول کے کاشتکاروں کی شکایات کے ازالے اور ان سے براہِ راست رابطے کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹیاں قائم کر دی گئی ہیں۔...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251113-08-25 سیف اللہ
اسلام آباد کی تاریخ میں پہلی روبوٹک سرجری کامیابی سے مکمل کرلی گئی۔ پمز اسپتال میں سرجری کے لیے جدید ٹومائے سرجیکل روبوٹ کا استعمال کیا گیا اور سرجری میں برطانیہ کے بین الاقوامی ماہرین نے بھی حصہ لیا۔پمز کے پروفیسر شمیم خان، پروفیسر متین شریف اور ڈاکٹر جاوید برکی نے رہنمائی کی جب کہ پمز کے ماہرین ڈاکٹر عاطف انعام شامی، ڈاکٹر برہان الحق اور ڈاکٹر خالد سعید نے بھی اس میں شرکت کی۔ڈائریکٹر روبوٹک سرجری ڈاکٹر متین شریف نے پمز اسپتال میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ روبوٹک سرجری سے پیچیدہ آپریشن اب زیادہ محفوظ اور مؤثر ہوں گے۔ڈاکٹر متین کے مطابق ٹومائے نام کا روبوٹ چائنا میں بنایا گیا ہے، مشن ہےکہ روبوٹک سرجری پورے پاکستان...
پیر کے روز بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ہونے والے دھماکے کے بعد بھارتی میڈیا نے الزام تراشی کا رخ ترکیے کی جانب موڑ دیا۔ بھارتی میڈیا کی متعدد رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا کہ دہلی دھماکے میں ملوث عناصر کو مبینہ طور پر ترکیے سے لاجسٹک سپورٹ فراہم کی گئی۔ ان الزامات پر نئی دہلی میں ترکیے کے سفارتخانے نے سخت ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتی میڈیا کی خبروں کو بے بنیاد اور گمراہ کن قرار دیا۔ ترک سفارتخانے کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ بھارت کے بعض میڈیا ادارے بدنیتی پر مبنی جھوٹا پروپیگنڈا پھیلا رہے ہیں، جس میں یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ ترکیہ بھارت میں دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہے یا...
اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ کورٹس کمپلیکس کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز جسٹس اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس کے ساتھ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور ہائیکورٹ بار کے صدر واجد گیلانی نے اجلاس میں شرکت کی، جبکہ ڈی آئی جی سکیورٹی اور اے آئی جی اسپیشل برانچ نے انتظامات پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں طے پایا کہ داخلی دروازوں پر واک تھرو گیٹس اور اسکینرز نصب کیے جائیں گے تاکہ سائلین کے سامان کی سکیورٹی کلیئرنس کے بعد کمپلیکس میں داخلہ ممکن ہو۔ داخلی دروازے کے ساتھ زگ زیگ گرلز لگائی جائیں گی اور کمپلیکس کی چھتوں پر اسنائپرز تعینات کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ وکلا اور سکیورٹی...
اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے انکشاف کیا ہے کہ ایک نہیں بلکہ مزید تین لوگ بھی ووٹ دینے کو تیار ہیں اور یہ تینوں اس وقت پارلیمنٹ میں موجود ہیں۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ سیف اللہ ابڑو اور احمد ملک میرے بھائی ہیں اور اس وقت وہ میرے گھر میں ہیں، دونوں آج ووٹ دینے کے لیے تیار ہیں۔ سینیٹر فیصل واوڈا نے صحافیوں کے سوالات کے جواب میں کہا کہ ہمیں لکھنے پڑھنے کی عادت نہیں، اس لیے غلطیاں ہوجاتی ہیں۔ یہ ہمارا جمہوری حق ہے کہ اگر کوئی کامہ اور فل اسٹاپ کی غلطیاں ہیں تو انہیں درست کرکے دوبارہ پیش کیا جائے۔ انہوں نے...
’بھارتی ہاتھ سے انکار نہیں‘، سری لنکن ٹیم کے واپس جانے کے عندیہ کے پیچھے آئی پی ایل کا کیا کردار ہے؟
پاکستان میں جاری سیریز کے دوران اس وقت غیر یقینی کی فضا پیدا ہوئی جب اطلاعات سامنے آئیں کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم نے حالیہ سیکیورٹی خدشات کے باعث ابتدائی طور پر وطن واپسی پر غور کیا ہے۔ تاہم بعدازاں ٹیم مینجمنٹ اور سری لنکن کرکٹ بورڈ کی مشاورت کے بعد یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا۔ واضح رہے کہ چند کھلاڑیوں نے مخصوص واقعات کے بعد سیکیورٹی سے متعلق اپنے خدشات ٹیم مینجمنٹ کے ساتھ شیئر کیے تھے، جس کے نتیجے میں ٹیم کے اندر وقتی بے چینی ضرور پیدا ہوئی مگر جیسے ہی پاکستانی حکام اور سری لنکن بورڈ کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطے ہوئے، صورتحال میں واضح بہتری آئی۔ مزید پڑھیں: دہشتگردوں کو شکست، سری لنکن ٹیم پاکستان...
پنجاب حکومت نے کالجز میں سیکیورٹی کے سخت اقدامات کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ محکمہ داخلہ کے حکم پر محکمہ ہائیر ایجوکیشن کو کالجز میں حفاظتی اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ سرکاری مراسلے کے مطابق کالجز میں درج ذیل اقدامات کیے جائیں گے: کالجز میں داخلے کے لیے ایک مرکزی گیٹ فعال ہوگا، جبکہ دیگر تمام دروازے بند رکھے جائیں گے۔ داخلے کے وقت تمام بیگز اور گاڑیوں کی جانچ کی جائے گی۔ مزید پڑھیں: پنجاب حکومت نے مینوئل اسلحہ لائسنس کی کمپیوٹرائزیشن اور توثیق کا عمل روک دیا داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈٹیکٹرز نصب کیے جائیں گے۔ طلبا اور عملے کو ہر وقت شناختی کارڈز ساتھ رکھنے ہوں گے۔ اسٹیکرز کے...
سری لنکا کے سابق کپتان اور معروف کمنٹیٹر کمار سنگاکارا نے پاکستان میں کرکٹ سیریز کھیلنے کے حق میں بیان دے کر بھارتیوں کو آگ لگا دی۔ تفصیلات کے مطابق حالیہ سیکیورٹی معاملات میں کچھ کھلاڑیوں کی جانب سے دورہ ملتوی کیے جانے کی درخواست پر رد عمل میں سنگاکارا کا کہنا تھا کہ کچھ دوستیاں ایسی ہوتی ہیں جن کو چھوڑا نہیں جا سکتا۔ انہوں نے کہا کہ میں اس ٹیم کا حصہ تھا جس پر لاہور میں حملہ ہوا لیکن پاکستانی فورسز نے اسے ناکام بنا دیا تھا۔ کمار سنگاکارا نے کہا کہ اس کے بعد بھی میں بہت بار پاکستان آیا ہوں اور آئندہ بھی آتا رہوں گا کیونکہ پاکستان میں کرکٹ کا الگ ہی مزہ ہے...
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے تین ملکی ٹورنامنٹ کے شیڈول میں بھی ردوبدل کردیا، سیریز کے تمام میچز اب راولپنڈی میں 18 سے 29 نومبر کے درمیان ہوں گے۔ اس سے قبل سیریز کے میچز 17 سے 29 نومبر تک راولپنڈی اور لاہور میں ہونا تھے۔ تین ملکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کے علاوہ سری لنکا اور زمبابوے کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ شریک بورڈز کی مشاورت سے آپریشنل وجوہات کی بنیاد پر کیا گیا۔ اس سے قبل پی سی بی نے سری لنکا سے بقیہ دو ون ڈے میچوں کا شیڈول بھی تبدیل کیا تھا۔ دوسرا ون ڈے 13 کے بجائے 14 اور تیسرا ون...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز تیزی دیکھی جارہی ہے۔ کاروبار کے دوران بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 2009 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 60 ہزار 193 پر آگیا۔ آج اب تک کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 971 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا جبکہ ایک لاکھ 60 ہزار 379 کی بلندی تک بھی گیا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 183 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
اسلام آباد( ویب ڈیسک) وفاقی کابینہ کا آج اجلاس وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہو گا جس میں ملک کے سیاسی و سلامتی کے امور زیر غور آئیں گے۔ وفاقی کابینہ کے ارکان اج دن 11:10 بجے وانا کیڈٹ کالج کے طلبہ کو ریسکیو کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرنے کے حوالے سے اہم گفتگو کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں آئینی ترامیم کی روشنی میں مختلف قوانین میں تبدیلیوں کی منظوری دی جائے گی، آرمی ایکٹ، نیوی ایکٹ اورائیر فورس ایکٹ میں ترامیم کی منظوری متوقع ہے، یہ ترامیم 27 ویں آئینی ترمیم کے بعد نئے آئینی ڈھانچے کے مطابق کی جائیں گی تاکہ قانون میں ہم آہنگی قائم ہو۔ اجلاس میں...
افغان مہاجرین کی باعزت وطن واپسی کا سلسلہ تیزی سے جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ ایک روز میں تقریباََ 11 ہزار 6 سو افغان مہاجرین کو باعزت طریقہ سے افغانستان واپس بھیجا گیا۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اب تک تقریباََ16 لاکھ96 ہزار افغان مہاجرین کی وطن واپسی ہو چکی ہے۔ ہر شخص کے دستاویزات کی تصدیق کے بعد ہی سرحد عبور کرنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ افغان مہاجرین کی واپسی قانونی طریقہ کار کے تحت کی جا رہی ہے جبکہ افغان مہاجرین کی واپسی کا اقدام پاکستان نے اپنی قومی سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے اٹھایا ہے۔ مزید برآں افغان مہاجرین کیلئے ایف سی اور سول انتظامیہ کی جانب سے ناصرف رہائش بلکہ کھانے کا...
کنڑ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار اُپندر اور اُن کی اہلیہ پریانکا ایک بڑے سائبر فراڈ کا شکار ہو گئے، جس میں اُنہیں تقریباً 1.5 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ ستمبر میں پیش آیا جب پریانکا نے آن لائن ایک چیز آرڈر کی۔ تھوڑی دیر بعد اُن کے فون پر ایک لنک موصول ہوا، جسے کلک کرنے پر ہیکرز کو اُن کے واٹس ایپ اکاؤنٹ تک رسائی مل گئی۔ یہ بھی پڑھیے جعلی آن لائن ٹریڈنگ پلیٹ فارمز اور انویسٹمنٹ اسکیم صارفین کو کس طرح لوٹتے ہیں؟ ہیکرز نے اُن کے اکاؤنٹ سے مختلف رابطوں پر پیغامات بھیجے اور فوری رقم بھیجنے کی درخواست کی۔ کئی لوگوں، بشمول اُپندر اور اُن کے بیٹے نے...
صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کے روز قانون پر دستخط کرکے 43 دن کی سب سے طویل امریکی حکومتی بندش ختم کر دی۔ ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز نے بل کو 222 کے مقابلے میں 209 ووٹوں سے منظور کیا۔ مزید پڑھیں:امریکی سینیٹ میں فنڈنگ بل منظور، طویل شٹ ڈاؤن ختم ہونے کا امکان اس قانون کے تحت وفاقی ملازمین کی تنخواہیں ادا کی جائیں گی، خوراک کی امداد بحال ہوگی اور ایئر ٹریفک کنٹرول سسٹم دوبارہ فعال ہوگا۔ فنڈنگ 30 جنوری تک بڑھائی گئی ہے، جس سے وفاقی قرض میں مزید 1.8 ٹریلین ڈالر کا اضافہ ہوگا۔ مزید پڑھیں: امریکا میں شٹ ڈاؤن سے زندگی مفلوج، 1500 سے زائد پروازیں منسوخ معاشی اور عوامی خدمات کی بحالی کے ساتھ ہی تعطیلات کے موسم...
لاہور+اسلام آباد(سپورٹس رپورٹر)بھارتی ہتھکنڈے ناکا م ہوگئے ‘پاکستان کرکٹ بورڈ کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سری لنکن کرکٹ ٹیم کے منیجرکا بیان سامنے آیا تھا کہ کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی دورہ پاکستان ادھورا چھوڑ کر واپس جانا چاہتے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی کی جانب سے ون ڈے سیریز اور ٹرائی سیریز کو بچانے کیلئے ہر ممکن کوشش کی گئی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے سری لنکن ٹیم کی سکیورٹی بڑھانے کی یقین دہانی کروائی۔پی سی بی کی یقین دہانی کے بعد سری لنکن کرکٹ ٹیم نے دورہ پاکستان جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔سری لنکن کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ اگر کوئی کھلاڑی...
امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ استحکام فورس کے قیام کے لیے نئی ترمیم شدہ قرارداد پیش کر دی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس فورس کو ایک بورڈ آف پیس کے تحت قائم کیا جائے گا، جس کی سربراہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ غزہ استحکام فورس کے بورڈ کے مختلف ذیلی ادارے قائم کیے جائیں گے، جو غزہ میں معاشی بحالی کے پروگرام اور غیر ریاستی گروہوں کو غیر مسلح کرنے کے اقدامات کی نگرانی کریں گے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق، امریکی مسودے میں صدر ٹرمپ کا مکمل 20 نکاتی امن منصوبہ شامل ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مصر میں ٹرمپ کی موجودگی میں غزہ کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا...
سید مراد علی شاہ کی زیرصدارت بڑی شاہراہوں کے ترقیاتی کاموں پر جائزہ اجلاس سڑکوں کا بنیادی ڈھانچہ سندھ کی معاشی ترقی کی ریڑھ کی ہڈی ہے، وزیراعلیٰ کا خطاب وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے کے ترقیاتی منصوبوں کے جائزے کے لیے منعقدہ اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو ہدایت دی ہے کہ وفاقی، صوبائی اور غیر ملکی امداد سے جاری بڑی شاہراہوں کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کی جائے تاکہ انہیں مقررہ وقت میں مکمل کیا جاسکے۔ اجلاس میں صوبائی وزراء جام خان شورو اور حاجی علی حسن زرداری، چیف سیکریٹری آصف حیدر شاہ، چیٔرمین منصوبہ بندی و ترقی نجم شاہ اور دیگر اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔ اجلاس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروباری اتار چڑھاو کے بعد محدود پیمانے پر تیزی دیکھی گئی ،کاروبار کے اختتا م پر کے ایس ای 100انڈیکس 300پوائنٹس بڑھ گیا اور مارکیٹ 1لاکھ58ہزار کی نفسیاتی حد پر بحال ہو گئی جبکہ مارکیٹ کے سرمائے میں 12ارب روپے سے زاید کااضافہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ 39.16فیصد حصص کی قیمتیں بھی بڑھ گئیں۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں ایک روزہ شدید مندی کے بعد بدھ کو تیزی کی واپسی ہوئی جس کے نتیجے میں ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں 1600سے زاید پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔اس دوران آٹومائل اسمبلرز، سیمنٹ، تجارتی بینک، کھاد، تیل و گیس کی تلاش کرنے والی کمپنیز، او ایم سیز، بجلی پیدا کرنے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
بین الاقوامی سفر کی منصوبہ بندی جہاں دلچسپ ہے وہی ویزے کا عمل اسی طرح مشکل اور تھکا دینے والا بھی ہوتا ہے کیونکہ بعض اوقات کاغذی کارروائی مکمل کرنا آسان نہیں ہوتا تاہم سفر کے شوقین ان تمام مراحل کو عبور کرلیتے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق دنیا کے مہنگے ترین ویزے کے حامل ممالک میں نہ تو امریکا ہے اور نہ برطانیہ جیسا ترقی یافتہ ملک بلکہ ایک ہمالیائی ملک ہے، جس کا وزٹ ویزا دنیا کا مہنگا ترین ویزا شمار کیا جاتا ہے۔ دنیا کے مہنگے ترین ویزے کا حامل ملک بھوٹان ہے کیونکہ اس کے ویزے کا فیس اسٹرکچر دیگر ممالک کی معمولی نہیں ہے، جیسے دیگر ممالک ایک دفعہ فیس چارج کرتے ہیں اور بھوٹان کا...
خیبرپختونخوا حکومت کی جانب سے بلائے گئے امن جرگے کا مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت کی جانب سے بلائے گئے جرگے کے مشترکہ اعلامیے میں دہشت گردی کی مذمت کی گئی جبکہ اس کے خاتمے کیلیے صوبائی اسمبلی کو اعتماد میں لینے، داخلی اور سلامتی کی ذمہ داریاں پولیس اور سی ٹی ڈی کو دینے کا مطالبہ کیا گیا۔ اس کے علاوہ امن جرگے نے غیر ضروری پوسٹوں کے خاتمے، خیبرپختونخوا اور شورش زدہ علاقوں میں معدنیات کی غیر قانونی منتقلی کے خاتمے، پاک افغان کے تجارتی راستے کھولنے، پاک افغان خارجہ پالیسی صوبائی حکومت کی مشاورت سے بنانے اور صوبائی حکومت و صوبائی اسمبلی سے نیشنل ایکشن پلان مرتب کرنے کا مطالبہ کیا۔ اسپیکر بابر سلیم سواتی...
فروزان نے کہا کہ ایک ایسی دنیا میں جہاں ایران کی تصویر مسخ کرنے پر اربوں خرچ کیے جا رہے ہیں، سب سے مؤثر جواب ایرانی ثقافت، اخلاق اور فن کے حقیقی و زندہ تجربے کی پیشکش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران کی بلدیہ کے سیاحتی محکمے کے سربراہ امیر قاسمی نے بتایا ہے کہ دارالحکومت میں بینالمللی سیاحت، مساجد کے محور کے عنوان سے ایک نیا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے، جو ابتدائی طور پر پانچ منتخب مساجد میں بطورِ نمونہ نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اس منصوبے کے اہم اجزاء میں سیاحتی و معلوماتی راستے، منتخب شدہ ممالک کے ساتھ ثقافتی روابط کا قیام، اور کثیراللسانی مواد کی تیاری شامل ہے۔ قاسمی کے...
کار دھماکے اور مقبوضہ کشمیر میں گرفتاریوں میں ممکنہ تعلق کی تحقیقات جاری ہے، دہلی پولیس WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز سری نگر(آئی پی ایس )بھارتی پولیس یہ تحقیقات کر رہی ہے کہ آیا اس ہفتے دہلی میں ہونے والے کار بم دھماکے کا تعلق مقبوضہ کشمیر سے گرفتار کیے گئے 7 افراد سے ہے، جن کے قبضے سے اسلحہ اور بم بنانے کا مواد برآمد ہوا تھا۔غیر ملکی خبررساں اداروں اے ایف پی اور رائٹرز کے مطابق پیر کی شام دہلی کے تاریخی لال قلعے کے باہر ہونے والے دھماکے میں 8 افراد ہلاک اور کم از کم 20 زخمی ہوئے۔ بھارتی حکام نے دھماکے کی تحقیقات سخت انسدادِ دہشت گردی قوانین کے تحت شروع کر...
پاک افغان خارجہ پالیسی میں وفاق صوبے سے مشاورت کرے، پولیس اور سی ٹی ڈی داخلی سلامتی کی قیادت کریں گی: کے پی امن جرگہ کا اعلامیہ
پاک افغان خارجہ پالیسی میں وفاق صوبے سے مشاورت کرے، پولیس اور سی ٹی ڈی داخلی سلامتی کی قیادت کریں گی: کے پی امن جرگہ کا اعلامیہ WhatsAppFacebookTwitter 0 12 November, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس )خیبرپختونخوا اسمبلی میں ہونے والے امن جرگے کا اعلامیہ جاری کردیا گیا۔خیبرپختونخوا اسمبلی میں امن جرگہ ہوا جس میں پاکستان تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی، پیپلزپارٹی اور جماعت اسلامی سمیت مختلف جماعتوں کے وفود نے شرکت کی۔ امن جرگے کے شرکا کیلئے ریڈ کارپٹ بچھایا گیا، شرکا کا استقبال اسپیکربابرسلیم سواتی اور اپوزیشن لیڈر ڈاکٹرعباد اللہ نے کیا۔ جرگہ کے شرکاگورنرفیصل کریم کنڈی، سابق گورنرغلام علی کوپولیس نیسلامی پیش کی جبکہ سابق وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان کو پولیس کے دستے نے سلامی...
بنگلہ دیش نے سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کے حالیہ بھارتی میڈیا انٹرویوز پر بھارت کے خلاف شدید احتجاج درج کرایا ہے اور اس اقدام کو ’گہری تشویش کا باعث‘ اور ’دوطرفہ تعلقات کے لیے نقصان دہ‘ قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:حسینہ واجد کے قریبی ساتھی کی چوری پکڑی گئی، 97 ملین ڈالر منی لانڈرنگ اسکینڈل پر فرد جرم عائد ذرائع کے مطابق بدھ کے روز ڈھاکہ میں وزارت خارجہ نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر پاون بدھے کو طلب کیا تاکہ بھارت کے اس فیصلے پر اپنی ناپسندیدگی کا اظہار کیا جا سکے جس کے تحت حسینہ، جو بنگلہ دیش میں انسانیت کے خلاف جرائم کے مقدمات کا سامنا کر رہی ہیں، بڑے بھارتی نیوز اداروں کو انٹرویوز دے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی : پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں بدھ کو کاروباری ہفتے کےتیسرے روز کاروبار کے دوران اتار چڑھاؤ کے بعد دن کا اختتام مثبت زون میں ہوا۔حصص مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 1500 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس ایک لاکھ 59 ہزار 445 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔بعد ازاں دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 313 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 58 ہزار 183 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر 100 انڈیکس 3667 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ایک لاکھ 57 ہزار 870 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔ ویب ڈیسک فاروق اعظم صدیقی
—فائل فوٹو وزیرِ داخلہ سندھ کے دفتر نے مختلف ذرائع ابلاغ، میڈیا، سوشل میڈیا پر محکمۂ داخلہ سندھ سے منسوب سیکیورٹی سے متعلق اعلامیے کی سختی سے تردید کرتے ہوئے اسے جعلی، من گھڑت اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔اعلامیے میں مبینہ طور پر ایڈیشنل چیف سیکریٹری سندھ کی جانب سے مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اس تاثر کو فروغ دینے کی کوشش کی گئی ہے کہ 12 سے 30 نومبر تک خطرات کی سطح میں اضافہ ہو گا۔محکمۂ داخلہ حکومتِ سندھ نے دفتر سے جاری کیے گئے وضاحتی بیان میں بتایا ہے کہ محکمۂ داخلہ اس طرح کے کسی بھی مکتوب، الرٹ کے جاری کرنے کی سختی سے تردید کرتا ہے اور مذکورہ بالا مکتوب اس کے عنوان...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل: امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیراعظم برائے اقتصادی امور ملا عبدالغنی برادر نے افغان تاجروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ تجارت کے لیے پاکستان پر انحصار ختم کریں اور متبادل تجارتی راستے اختیار کریں۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کے نائب وزیراعظم نے تاجروں اور صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام افغان تاجر اور صنعت کار پاکستان کے بجائے دیگر ممالک کے تجارتی راستوں کی طرف رجوع کریں اور جلد از جلد درآمدات و برآمدات کے لیے متبادل آپشنز پر عمل درآمد کریں۔انہوں نے خبردار کیا کہ حکومت اس ہدایت کے بعد ایسے تاجروں کے ساتھ کوئی تعاون نہیں کرے گی جو پاکستان کے ساتھ تجارت جاری رکھیں گے بلکہ ان...
خیبر پختونخوا امن جرگے میں اس وقت تنازعہ پیدا ہوگیا جب قومی ترانہ بجنے پر تمام شرکاء احتراماً کھڑے ہوگئے، تاہم پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم) کے ارکان اپنی نشستوں پر بیٹھے رہے۔ خیبر پختونخوا امن جرگے میں تمام شرکاء قومی ترانے کے احترام میں کھڑے ہوئے مگر پی ٹی ایم کے ارکان اپنی نشستوں پر بیٹھے رہے. قومی ترانے کیلئے کھڑے نہ ہونا ملک دشمن ایجنڈے کی عکاسی کرتا ہے.pic.twitter.com/9pKyZqTT6C — Haroon ul Rasheed (@Haroonn_natamam) November 12, 2025 معروف صحافی ہارون رشید نے اپنی ایکس (سابق ٹوئٹر) پوسٹ میں اس واقعے کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ قومی ترانے کے دوران کھڑے نہ ہونا ملک دشمن ایجنڈے کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ واقعہ بعد ازاں سیاسی اور...
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی الرٹ جعلی ہے، تمام سرکاری سیکیورٹی ایڈوائزریز صرف محکمہ داخلہ کے مجاز ذرائع سے جاری ہوتی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ سندھ نے کراچی میں سیکیورٹی الرٹ سے متعلق سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے نوٹیفکیشن پر وضاحتی بیان جاری کر دیا ہے۔ منگل کے روز اسلام آباد کچہری کے باہر خودکش بم دھماکے کے بعد سوشل میڈیا پر کراچی میں سیکیورٹی الرٹ سے متعلق جعلی نوٹیفکیشن جاری ہوا تھا۔ حکومتِ سندھ نے جعلی نوٹیفکیشن کو مسترد کرتے ہوئے جعلی سیکیورٹی الرٹ کو گمراہ کن قرار دے دیا۔ محکمہ داخلہ سندھ نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والا سیکیورٹی الرٹ جعلی ہے، تمام سرکاری سیکیورٹی ایڈوائزریز صرف محکمہ داخلہ کے مجاز ذرائع سے...
اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے 27ویں آئینی ترامیم پر ووٹنگ سے قبل اہم ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ جے یو آئی نے حکومتی آئینی ترامیم پر پارٹی پالیسی واضح کر دی۔ اعلامیہ کے مطابق جے یو آئی کے تمام ارکانِ قومی اسمبلی و سینیٹ ترامیم کے خلاف ووٹ دیں گے، پارٹی پالیسی کے خلاف ووٹ دینے والا رکن آئین کے آرٹیکل 63/A کے تحت نااہلی کا حقدار ہوگا۔ مولانا فضل الرحمان نے جے یو آئی کے تمام اراکین پارلیمنٹ کو تحریری ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ اعلامیہ کے مطابق جے یو آئی ستائیسویں ترمیم یا دیگر حکومتی ترامیم کی مخالف ہے۔ مرکزی ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کے مطابق، ترمیم...
بدھ کے روز کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 203 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ ایک لاکھ 59 ہزار 516 کی بلندی تک بھی گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ملا جلا رجحان دیکھا گیا۔ کاروبار کے اختتام پر بازار حصص کے 100 انڈیکس میں 313 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد 100 انڈیکس ایک لاکھ 58 ہزار 183 پر بند ہوا۔ بدھ کے روز کاروبار کے دوران 100 انڈیکس ایک لاکھ 57 ہزار 203 پوائنٹس کی نچلی سطح تک آیا، جبکہ ایک لاکھ 59 ہزار 516 کی بلندی تک بھی گیا۔ واضح رہے کہ منگل کے روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس ایک لاکھ 57...