2025-07-06@02:36:19 GMT
تلاش کی گنتی: 357

«مخصوص نشستوں کا فیصلہ»:

(نئی خبر)
    ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر ریفارمز لانے کا فیصلہ، افسروں کے تبادلے متوقع WhatsAppFacebookTwitter 0 2 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )حکومت نے وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے)میں بڑے پیمانے پر ریفارمز لانے کا فیصلہ کرلیا۔رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے میں بڑے پیمانے پر افسران کو تبدیل کئے جانے پر غور کیا جا رہا ہے محکمے میں مبینہ کرپشن کی شکایات سمیت بے شمار شکایات کی روشنی میں فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سلسلے میں اسلام آباد، لاہور، کراچی، خیبرپختونخوا میں تعینات افسران کی کارکردگی کا جائزہ لینا شروع کردیا گیا، بہت جلد ایف آئی اے میں کرپٹ افسران کو عہدے سے ہٹایا...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے بجلی کی قیمت میں نمایاں کمی کا فیصلہ کر لیا جس کے تحت مالی سال 2024-25 کی دوسری سہ ماہی کے لیے 2 روپے فی یونٹ کمی متوقع ہے۔ پاور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے ایڈجسٹمنٹ کی درخواست بھی نیپرا کو جمع کروا دی ہے۔ منظوری کی صورت میں مارچ 2025 سے بجلی کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے جس سے عوام کو 52 ارب روپے سے زائد کا ریلیف ملے گا۔ نیپرا 12 فروری 2025 کو درخواستوں پر عوامی سماعت کرے گا۔ کمی مارچ، اپریل اور مئی کے مہینوں میں بجلی کے نرخوں پر اثرانداز ہوگی۔ کے الیکٹرک صارفین پر بھی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ لاگو ہوگی جبکہ لائف لائن صارفین کو ریلیف نہیں دیا...
    حکومت کا ایک سال پورا ہونے پر وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے ایک ہدایت نامہ تمام وزارتوں کو جاری کیا گیا۔ وزیر اعظم نے ایک سال میں ہونے والی اصلاحات پر عملدرآمد رپورٹ طلب کرلی۔ شہباز شریف نے ایک سال میں مختلف وزارتوں، محکموں میں دی گئی نوکریوں کی تفصیلات بھی طلب کی ہیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم وزارتوں، محکموں کی کارکردگی رپورٹ خود جانچیں گے۔ وزارتوں سے جواب طلب کیا گیا ہے کہ سرکاری اداروں میں اصلاحات لانے میں کتنی کامیابی ملی۔
    وزیرِاعظم کا وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ،وزیراعظم شہبازشریف وزارتوں، محکموں کی کارکردگی رپورٹ خود جانچیں گے WhatsAppFacebookTwitter 0 1 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )موجودہ وفاقی حکومت کا ایک سال مکمل ہوگیا، کیا کھویا کیا پایا؟ وزیرِاعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ ارکان کی کارکردگی کا جائزہ لینے کا فیصلہ کرلیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف وزارتوں، محکموں کی کارکردگی رپورٹ خود جانچیں گے، وزیراعظم کی جانب سے ہدایت نامہ تمام وزارتوں کو جاری کردیا گیا۔وزیراعظم شہبازشریف نے گزشتہ1 سال میں ہونے والے ریفارمزپرعملدرآمد رپورٹ طلب کرتے ہوئے ایک سال کے دوران دی گئی نوکریوں کی تفصیلات بھی مانگ لیں۔ مراسلے میں کہا گیا کہ وزارتوں/ اداروں کی طرف سے...
    ذرائع کے مطابق محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے میں 37 ڈی ایچ اوز سے کرپشن نہ کرنےکا حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں تمام ڈی ایچ اوز کے عملے کو مشیر صحت کے دفتر میں بلایا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں سرکاری ملازمین سے کرپشن نہ کرنے کا حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبے میں 37 ڈی ایچ اوز سے کرپشن نہ کرنےکا حلف لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، اس سلسلے میں تمام ڈی ایچ اوز کے عملے کو مشیر صحت کے دفتر میں بلایا جائے گا۔ اہم فیصلے کے تحت ڈی ایچ اوز کو تحریری حلف نامے...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبر پختونخوا میں منشیات کے عادی افراد کی بحالی کو صحت کارڈ سکیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی چینل آج نیوز ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کی زیر صدارت اجلاس میں منشیات کے تدارک کے لیے اقدامات اور کاروائیوں کو مزید تیز کرنے کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو کیس تیار کرکے صوبائی کابینہ کی منظوری کے لیے پیش کرنے کی ہدایت کی گئی۔کابینہ کی منظوری کے بعد منشیات کے عادی افراد کی بحالی کے لیے مراکز بحالی کو بھی صحت کارڈ کے پینل میں شامل کیا جاسکے گا۔ وزیراعظم کی پی ٹی آئی کو کمیشن کی بجائے پارلیمانی کمیٹی بنانے کی...
    ڈائریکٹر جنرل واصف سعید---فائل فوٹو  خیبر پختون خوا فوڈ اتھارٹی کی جانب سے مختلف کارروائیوں کے دوران ڈویژن بھر میں 15 روز میں چپس، نمکو اور مسالہ جات کے 13 یونٹس سیل کر دیے گئے۔خیبر پختون خوا فوڈ اتھارٹی کے مطابق مردان ڈویژن میں 3، مالاکنڈ میں7 جبکہ ڈی آئی خان اور بنوں ڈویژن میں ایک، ایک یونٹ سیل کیا گیا ہے۔خیبر پختون خوا کی فوڈ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل واصف سعید کا کہنا ہے کہ خوراک سے وابستہ غیر رجسٹرڈ کاروباروں کو ایک ماہ میں رجسٹر کرایا جائے، غیر رجسٹرڈ کاروباروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔دوسری جانب وزیرِ خوراک کے پی ظاہر شاہ طورو نے کہا ہے کہ عوام کی صحت کا تحفظ حکومت کی اولین ذمے داری...
    خیبر پختونخوا حکومت نے نگراں دور حکومت میں 9 ہزار 762 بھرتی ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کرلیا، اس سسلے میں خیبر پختونخوا حکومت نے نگراں دور میں بھرتی ہونے ملازمین کو فارغ کرنے کی قانون سازی کی ہے۔ گزشتہ روز خیبرپختونخوا اسمبلی سے کے پی ملازمین کو ملازمت سے ہٹانے کا بل 2025 پاس ہونے کے بعد صوبائی حکومت نے عمل در آمد کرتے ہوئے آج نگراں دور حکومت کے 9 ہزار 762 ملازمین فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کی فہرست آج نیوز کو موصول ہوگئی۔ خیبرپختونخوا حکومت نے 23 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 تک بھرتی ملازمین کو برخاست کرنے کی منظوری دی  ۔ سرکاری دستاویز کے مطابق نگران دور میں سب سے زیادہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔28 جنوری ۔2025 )حکومت کی مذاکراتی کمیٹی کے ترجمان سینیٹر عرفان صدیقی نے کہاہے کہ اگر پاکستان تحریک انصاف کی طرف سے مذاکرات کا سلسلہ ختم کرنا ان کا حتمی فیصلہ ہے اور وہ مذکرات سے گریزاں ہیں تو ہم بھی اپنی قیادت سے مشاورت کریں گے اور کمیٹی تحلیل کرنے پر غور کریں گے. اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی خواہش یا مطالبے کے مطابق اگر تراش خراش کرنی ہے تو وہ بھی کریں گے اور اگر وہ نہیں آتے تو ظاہر ہے کہ یہ ان کا حتمی فیصلہ ہے کہ انہوں نے مذاکرات کا سلسلہ ختم کر دیا ہے.(جاری ہے) انہوں نے کمیشن بنانے...
    وزارت ریلوے نے آئندہ چند ماہ میں 15 ہزار اضافی پوسٹیں ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جو وزارت کی رائٹ سائزنگ کوششوں کا حصہ ہے۔ یہ فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے رائٹ سائزنگ کے پیر کو ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے کی، جس کا مقصد وفاقی وزارتوں میں رائٹ سائزنگ کے اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لینا تھا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے وزیر کو آگاہ کیا کہ 29 وزارتوں اور ایک آئینی ادارے سے 11,877 پوسٹوں اور 4,660 مرنے والی پوسٹوں کے خاتمے کی تصدیق حاصل ہو چکی ہے۔ اورنگزیب نے کمیٹی کے فیصلوں کے نفاذ کی تعریف کی اور وزارتوں اور محکموں کی کوششوں کو سراہا۔ وزارت...
     ویب ڈیسک:وزارت ریلوے نے آئندہ چند ماہ میں 15 ہزار اضافی پوسٹیں ختم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جو وزارت کی رائٹ سائزنگ کوششوں کا حصہ ہے،یہ فیصلہ کابینہ کمیٹی برائے رائٹ سائزنگ کے پیر کو ہونے والے اجلاس میں کیا گیاہے۔  اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر خزانہ و محصولات محمد اورنگزیب نے کی، جس کا مقصد وفاقی وزارتوں میں رائٹ سائزنگ کے اقدامات کی پیشرفت کا جائزہ لینا تھا،اسٹیبلشمینٹ ڈویژن نے وزیر کو آگاہ کیا کہ 29 وزارتوں اور ایک آئینی ادارے سے 11,877 پوسٹوں اور 4,660 مرنے والی پوسٹوں کے خاتمے کی تصدیق حاصل ہو چکی ہے،اورنگزیب نے کمیٹی کے فیصلوں کے نفاذ کی تعریف کی اور وزارتوں اور محکموں کی کوششوں کو سراہا۔ وزیر اعظم کے...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی نے توشہ خانہ کا 5 دہائیوں کا ریکارڈ پبلک کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایک سال کے عرصے کے التوا کے بعد قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی حاصل کرنے والے جنید اکبر نے اہم اعلان کیا ہے۔ تحریک انصاف کے ایم این اے اور پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین جنید اکبر نے توشہ خانہ کا5 دہائیوں کا ریکارڈ پبلک کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ توشہ خانہ کا 50 سال کا ریکارڈ نکالوں گا اور قوم کے سامنے لاؤں گا کہ کس نے کیا لیا ہے۔ تلخ تعلقات اور حالیہ مذاکرات کے قبل از وقت اختتام کے باوجود قومی اسمبلی میں پبلک اکاونٹس کمیٹی...
    اسلام آباد ( نمائندہ جسارت)پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخواہ میں بڑی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کردیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی صدارت میں تبدیلی کے بعد تنظیمی سطح پر بھی تبدیلیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے نتیجے میں پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری کی بھی تبدیلی متوقع ہے جب کہ نئے تنظیمی ڈھانچے میں عاطف خاناور ارباب شیر علی کو اہم ذمہ داریاں مل سکتی ہیں، تحریک انصاف کی ضلعی تنظیموں میں بھی تبدیلیاں کی جائیں گی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز بانی پی ٹی آئی عمران خان نے وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور سے کے پی کی صدارت لیکر جنید اکبر کو پی ٹی آئی کے پی کا نیا صدر مقرر کیا تھا۔اس حوالے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 جنوری2025ء) چئیرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی کا توشہ خانہ کا 5 دہائیوں کا ریکارڈ پبلک کرنے کا فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق ایک سال کے عرصے کے التوا کے بعد قومی اسمبلی کی پبلک اکاونٹس کمیٹی کی سربراہی حاصل کرنے والے جنید اکبر نے اہم اعلان کیا ہے۔ تحریک انصاف کے ایم این اے اور پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چئیرمین جنید اکبر نے توشہ خانہ کا 5 دہائیوں کا ریکارڈ پبلک کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ توشہ خانہ کا 50 سال کا ریکارڈ نکالوں گا اور قوم کے سامنے لاؤں گا کہ کس نے کیا لیا ہے۔ واضح رہے کہ تلخ تعلقات اور حالیہ مذاکرات کے قبل از وقت اختتام...
    بل کے مطابق 6 لاکھ سے 12 لاکھ سالانہ زرعی آمدن پر 15 فیصد ٹیکس عائد ہوگا، 12 لاکھ سے 16 لاکھ تک سالانہ زرعی آمدن پر 20 فیصد اور 16 لاکھ سے 32 لاکھ تک سالانہ زرعی آمدن پر 30 فیصد ٹیکس عائد ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے صوبہ میں زرعی انکم ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ کرتے ہوئے بل صوبائی اسمبلی میں پیش کردیا۔ نیا قانون "خیبر پختونخوا زرعی انکم ٹیکس بل 2025" کے نام سے موسوم ہوگا۔ منظور ہونے کے بعد یہ یکم جنوری سے نافذ العمل کیا جائے گا۔ مجوزہ خیبرپختونخوا زرعی انکم ٹیکس بل 2025 کے مطابق 6 لاکھ سے 12 لاکھ سالانہ زرعی آمدن پر 15 فیصد ٹیکس عائد ہوگا، 12 لاکھ...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2025ء) وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کو ایمبولینس سروس کے طور پر استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی جانب سے صوبائی حکومت کے ہیلی کاپٹر کو ایمبولینس سروس کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ اس حوالے سے تیاریاں مکمل کی جارہی ہیں۔(جاری ہے) صوبائی ہیلی کاپٹر میں مریضوں و زخمیوں کو قدرتی و انسانی آفات کے دوران دور دراز کے علاقوں سے علاج معالجے کےلیے بروقت ہسپتالوں میں منتقل کیا جائے گا۔اس حوالے سے چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری، سیکرٹری ریلیف یوسف...
    فائل فوٹو۔ خیبر پختونخوا حکومت نے نگراں دور میں بھرتی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ نگراں دور میں بھرتی کیے گئے ملازمین کو ہٹانے کیلئے بل خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس میں پیش کیا گیا، جس کے مطابق نگراں حکومت کے دوران غیر قانونی طور پر بھرتیاں کی گئیں۔   متن کے مطابق متعلقہ ادارے اس ضمن میں بل پاس ہونے پر نوٹیفکیشن جاری کریں گے۔  متن کے مطابق سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کی سربراہی میں 6 رکنی کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ کوئی قانونی پیچیدگی آڑے آئی تو کمیٹی میں ان کا جائزہ لیا جائے گا۔  متن کے مطابق  کمیٹی میں ایڈووکیٹ جنرل، لاء سمیت محکمہ خزانہ، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ اداروں کے سیکریٹریز شامل ہوں گے۔
    خیبرپختونخوا حکومت نے صوبہ میں زرعی انکم ٹیکس کے نفاذ کا فیصلہ کرتے ہوئے بل صوبائی اسمبلی میں پیش کردیا۔ نیا قانون "خیبرپختونخوا زرعی انکم ٹیکس بل 2025" کے نام سے موسوم ہوگا۔ منظور ہونے کے بعد یہ یکم جنوری سے نافذ العمل کیا جائے گا۔ مجوزہ خیبرپختونخوا زرعی انکم ٹیکس بل 2025 کے مطابق 6 لاکھ سے 12 لاکھ سالانہ زرعی آمدن پر 15 فیصد ٹیکس عائد ہوگا، 12 لاکھ سے 16 لاکھ تک سالانہ زرعی آمدن پر 20 فیصد اور 16 لاکھ سے 32 لاکھ تک سالانہ زرعی آمدن پر 30 فیصد ٹیکس عائد ہوگاَ اسی طرح 32 لاکھ سے 56 لاکھ تک سالانہ زرعی آمدن پر 40 فیصد اور 56 لاکھ سے زائد سالانہ زرعی آمدن پر...
    خیبرپختونخوا حکومت نے پولیس طرز پر ریگولیٹری فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا۔  نئی فورس کے قیام کے لیے ریگولیٹری فورس بل اسمبلی میں پیش کیا جس میں کہا گیا ہے کہ فورس ریگولیٹری قوانین پرعمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے تیارکی جائےگی۔  مسودے میں کہا گیا کہ ریگولیٹری فورس کیلئے الگ پولیس اسٹیشن اورعلیحدہ وردی ہوگی اور فورس ماحولیاتی تحفظ، قیمتوں پرکنٹرول اور 19 قوانین کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھے گی۔ متن کے مطابق ریگولیٹری فورس کنال اینڈ ڈرینج ایکٹ، الیکٹرک سٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف کارروائی کرے گی، تجاوزات، فوڈ سیفٹی اور فرٹیلائزر کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی روکنا بھی ریگولیٹری فورس کے ذمے ہوگی۔ مسودہ میں کہا گیا کہ ریگولیٹری فورس کا ہیڈ...
    فوٹو فائل خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس طرز پر ایک اور فورس بنانے کا فیصلہ کرلیا، نئی فورس کے قیام کےلیے ریگولیٹری فورس بل اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔فورس ریگولیٹری قوانین پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کیلئے تیار کی جائے گی، ریگولیٹری فورس کیلئے الگ پولیس اسٹیشن اور علیحدہ وردی ہوگی۔مسودے کے مطابق  ریگولیٹری فورس ماحولیاتی تحفظ، قیمتوں پر کنٹرول سمیت 19 قوانین کی خلاف ورزیوں پر نظر رکھے گی، ریگولیٹری فورس کنال اینڈ ڈرینج ایکٹ، الیکٹرک سٹی ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کرے گی۔تجاوزات، فوڈ سیفٹی اور فرٹیلائزر کنٹرول ایکٹ کی خلاف ورزی روکنا بھی ریگولیٹری فورس کے ذمہ ہوگی۔ریگولیٹری فورس کا ہیڈ آفس پشاور میں ہوگا، ہر ضلع میں الگ الگ ریگولیٹری...
    خیبرپختونخوا حکومت نے شہریوں کے لیے صحت کارڈ اسکیم میں لائف انشورنس اسکیم شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سال تک کی عمر کے خاندان سربراہ کی فوتگی پر ورثا کو 10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ ہاؤس خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ اسکیم میں لائف انشورنس اسکیم شامل کرنے کے حوالے سے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرنے کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور تقریب کے مہمان خصوصی تھے، تقریب میں صحت کارڈ اسکیم اور اسٹیٹ لائف انشورنس کے حکام نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے۔ یہ بھی پڑھیں: عسکری قیادت اور سیاسی مخالفین سے ملاقاتوں کے باعث علی امین گنڈاپور اور کارکنوں میں دوریاں اس موقع پر گفتگو میں علی امین گنڈاپور...
    ــــ فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات کرانے سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔عدالت نے خیبر پختون خوا میں الیکشن کرانے کا معاملہ الیکشن پاکستان کو بھیجتے ہوئے درخواست نمٹائی ہے۔ سینیٹ انتخابات کیس کی سماعت کل تک ملتویپشاور ہائی کورٹ نے خیبر پختون خوا میں سینیٹ انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔ عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل سیکریٹری لاء الیکشن کمیشن نے الیکشن نہ کرانے کی کوئی تسلی بخش وجہ نہیں بتائی۔عدالت نے حکم دیا ہے کہ الیکشن کمیشن 60 روز میں کے پی میں سینیٹ انتخابات کرانے سے متعلق فیصلہ کرے۔
    — جنگ فوٹو وفاقی سیکریٹری تعلیم و تربیت محی الدین وانی کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے پرائمری کے طلبہ کا بوجھ کم کرنے کے لیے آئندہ تعلیمی سال سے انہیں بے بستہ (bag less) کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔وفاقی سیکریٹری تعلیم و تربیت محی الدین وانی نے صدرِ پاکستان کے مشیر ڈاکٹر عاصم حسین کے گورنمنٹ گرلز اسکول اسلام آباد کے دورے کے موقع پر بریفنگ میں یہ بات بتائی۔ان کا کہنا ہے کہ اب طلبہ بستہ اسکول میں ہی رکھیں گے، انہیں صرف ایک کتاب اور کاپی گھر کے کام کے لیے لے جانے کی اجازت ہو گی۔ — جنگ فوٹو اس موقع پر آئی بی سی سی کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر غلام علی ملاح اور...
    پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کرانے سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی جبکہ عدالت نے الیکشن کمیشن کو 60 روز میں سینیٹ انتخابات سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ خیبرپختونخوا میں سینٹ الیکشن انعقاد کے حوالے سے درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ میں ہوئی، عدالت نے الیکشن کمیشن کو 60 روز میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے فیصلہ کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے 6 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا، فیصلہ جسٹس ایس ایم عتیق شاہ نے تحریر کیا ہے۔ فیصلے میں الیکشن کمیشن کو قانون کے مطابق 60 دنوں کے اندر صوبے میں سینٹ انتخابات کا فیصلہ کرنے کا کہا گیا ہے۔ یاد رہے کہ خیبرپختونخوا...
    الیکشن کمیشن کو 60 روز میں پختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے متعلق فیصلہ کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 24 January, 2025 سب نیوز پشاور:پشاور ہائیکورٹ نے خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کرانے سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔عدالت نے خیبر پختونخوا میں الیکشن کرانے کا معاملہ الیکشن پاکستان کو بھیجتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔عدالتی حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ اسپیشل سیکرٹری لاء، الیکشن کمیشن نے الیکشن نہ کرانے کی کوئی تسلی بخش وجہ نہیں بتائی، الیکشن کمیشن 60 روز میں کے پی میں سینیٹ انتخابات کرانے سے متعلق فیصلہ کرے۔
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کرانے سے متعلق کیس کا تحریری فیصلہ جاری  کر دیا گیا،پشاور ہائیکورٹ نے کے پی میں سینیٹ انتخابات کرانے سے متعلق درخواست نمٹا دی۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ عدالت نے کے پی الیکشن کرانے کا معاملہ الیکشن کمیشن پاکستان کو بھیج دیا، الیکشن کمیشن 60دن کے اندر کے پی میں سینیٹ انتخابات کرانے سے متعلق فیصلہ کرے،حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ سپیشل سیکرٹری لاء، الیکشن کمیشن نے الیکشن نہ کرانے کی کوئی تسلی بخش وجہ نہیں بتائی۔  پنجاب دھی رانی پروگرام کے تحت بہاول پور میں 43 اجتماعی شادیوں کی تقریب،صوبائی وزراء کی شرکت مزید :
    اسلام آباد(نمائندہ جسارت)عدالت عظمیٰ کے سینئر جج جسٹس منصورعلی شاہ نے ریمارکس دیے ہیں کہ فیصلہ حکومت کے خلاف آنے کا امکان ہوتو بینچ سے کیس ہی لے لیا جاتا ہے‘ یہ کیس شاید آپ سے غلطی سے رہ گیا لیکن بینچ میں آ گیا تو کمیٹی کا کام ختم ہوگیا، کمیٹی چلتے ہوئے کیسز واپس لے تو عدلیہ کی آزادی تو ختم ہوگئی،یہ کیس آپ سے رہ گیا اور ہمارے سامنے آگیا، آخر اللہ تعالی نے بھی کوئی منصوبہ ڈیزائن کیا ہی ہوتا ہے۔ بنچز کے اختیارات کا کیس مقررنہ کرنے پر توہین عدالت کے کیس کی سماعت جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے کی، جسٹس عقیل عباسی بنچ کا حصہ ہیں، رجسٹرار سپریم...
    وفاقی کابینہ کے اجلاس میں توشہ خانہ کے نظام میں مزید شفافیت لانے کے لیے توشہ خانہ ایکٹ 2024 پر نظر ثانی کا فیصلہ کرلیا گیا، وزیراعظم نے اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دے دی۔ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اہم فیصلے کیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف توشہ خانہ 2 کیس میں مزید ایک گواہ کا بیان ریکارڈ اعلامیے کے مطابق وفاقی کابینہ نے کابینہ ڈویژن کی سفارش پر پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک کے موجودہ 86 پائلٹس کے لائسنز کی توثیق میں 2 سال اور 2025 میں نئے پائلٹس کی شمولیت کی فارن ویلیڈیشن میں 3 سال کی...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 جنوری ۔2025 )سپریم کورٹ نے بینچز کے اختیارات کا کیس مقرر نہ کرنے پر توہین عدالت کیس میں سینئر وکیل منیر اے ملک اور حامد خان کو عدالتی معاون مقرر کر دیا جبکہ اٹارنی جنرل آف پاکستان سے بھی معاونت طلب کرلی، جسٹس منصور علی شاہ نے ریمارکس دیے پروسیجر کمیٹی چلتے ہوئے کیسز واپس لے تو عدلیہ کی آزادی تو ختم ہو گئی، جہاں محسوس ہو فیصلہ حکومت کیخلاف ہو سکتا ہے تو بینچ سے کیس ہی واپس لے لیا جاتا ہے.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے بینچز کے اختیارات کا کیس مقررنہ کرنے پر توہین عدالت...
    شاہد سپراء: وفاقی حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کے لیے بجلی کی قیمتوں میں کمی لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے نیپرا میں فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی بنیاد پر ایک روپیہ تین پیسے فی یونٹ کی کمی کی درخواست دائر کر دی ہے۔ نیپرا نے اس درخواست پر 30 جنوری کو سماعت مقرر کر دی ہے۔ اس کمی کا اطلاق دسمبر 2024 میں استعمال ہونے والی بجلی کے یونٹس پر ہوگا، جس سے صارفین کو ماہ فروری کے بلوں میں ریلیف مل سکے گا۔ پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ہے، ہمارا نشان عمران خان ہیں: بیرسٹر گوہر یاد رہے کہ یہ ریلیف دسمبر کی پیداواری لاگت...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا میں سی این جی اسٹیشنز دوبارہ کھل گئے ہیں،حکومت نے بندش کا اپنا فیصلہ واپس لے لیا ہے۔محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے سی این جی اسٹیشنز کھولنے سے متعلق اعلامیہ جاری کیا،یاد رہے گزشتہ روز محکمہ داخلہ نے سی این جی اسٹیشنز 31 جنوری تک بند رکھنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔ دوسری جانب وزیرپیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمارے گیس ذخائر میں سالانہ 9فیصد کمی ہورہی ہے،طلب پورا کرنے کیلئے ایل این جی درآمد کرنا پڑتی ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ گیس کی لیکج اور چوری میں فرق ہے،بلوچستان میں صرف 39فیصد گیس بلوں کی وصولی ہوتی ہے،گزشتہ 4سال کے دوران گیس کاایک بھی نیاکنکشن نہیں دیا گیا۔گیس کے نئے ذخائر کی دریافت...
    پشاور: خیبر پختونخوا حکومت نے پولیس طرز پر اضلاع کی سطح پر الگ سے فورس بنانے کا فیصلہ کیا ہے جو جرائم کی تحقیقات، مجرموں کو عدالتوں تک لانے لے جانے اور دیگر امور میں حکومتی ہدایات پر فرائض سرانجام دے گی۔ فورس کے لیے الگ پولیس اسٹیشنز بنائے جائیں گے اور حکومت ضرورت کے مطابق فورس اسٹیشنز کی تعداد بڑھا سکے گی، فورس کے قیام کے لیے خیبر پختونخوا ریگولیٹری فورس ایکٹ 2025 آج اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔  ایکٹ کے تحت فورس اضلاع کی سطح پر بنائی جائے گی جس کی الگ سے وردی ہو گی، ریگولیٹری فورس کی وردی کے غیر مجاز استعمال پر جرمانہ اور سزا ہو گی، فورس کو جرائم میں استعمال...
    محکمہ داخلہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا، خیبرپختونخوا میں گھریلو صارفین کو سوئی گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے سوئی گیس نہیں مل رہی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا میں سوئی گیس پریشر میں کمی کے باعث گھریلو صارفین کو گیس کی فراہمی کے لیے دفعہ 144 کے تحت سی این جی اسٹیشنز 31 جنوری تک کھولنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے اعلامیہ جاری کردیا گیا، خیبرپختونخوا میں گھریلو صارفین کو سوئی گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے سوئی گیس نہیں مل رہی۔ گھریلو صارفین کی جانب سے بار بار شکایت کی جارہی ہے جس پر حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے صوبہ بھر میں سی این جی اسٹیشنز بند کرنے کا فیصلہ...
    پشاور میں اعلیٰ سطح اجلاس کے بعد ترجمان خیبر پختونخوا حکومت کا کہنا تھا کہ شرپسند امدادی سامان کے قافلوں کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں، متاثرہ علاقوں کے عوام کی رہائش کیلئے بہترین متبادل انتظامات کیے گئے ہیں۔ اُنکا کہنا تھا کہ عوام تعاون کریں، حکومت جلد شرپسندوں کا خاتمہ کرکے علاقے میں امن بحال کر دیگی۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع کُرم کے متاثرہ علاقوں میں شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ پشاور میں اعلیٰ سطح اجلاس کے بعد ترجمان خیبر پختونخوا حکومت بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ خدشہ ہے کہ امن پسند لوگوں کے درمیان کچھ شرپسند گھس گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جلد شرپسندوں کا خاتمہ کرکے علاقے...
    پشاور: خیبرپختونخوا( کے پی کے ) کی  حکومت نے شرپسندوں کے خلاف سخت کارروائی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع کرم کے متاثرہ علاقوں میں دہشت گردی کرنے والوں کے خلاف آپریشن کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق ترجمان کے پی کے نے کہاکہ  چند شرپسند عناصر کی وجہ سے آپریشن ضروری ہوگیا ہے، امن معاہدے پر قانون کے مطابق عمل درآمد کرایا جائےگا۔ مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کاکہنا تھا کہ کرم کی صورتحال پر اسٹیک ہولڈرز سمیت دیگر اداروں کے افسران سے مشارت جاری ہے، 3 ماہ سےکرم میں امن بحال کرنے کی کوشش کر رہےہیں، کچھ شرپسندوں کی وجہ سے عوام کا جینا محال ہوگیا ہے۔ انہوں نے مزید کہاکہ  دہشت گردوں نے ڈپٹی کمشنر ...
    خیبر پختونخوا حکومت نے ضلع کرم میں امن و امان کی تازہ ترین سنگین صورت حال کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے شر پسند عناصر کے خلاف بلاتفریق سخت کارروائی کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس کے لیے متاثرہ علاقوں کے عوام کو رہائش کے لیے متبادل جگہ منتقل کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ اتوار کو ترجمان صوبائی حکومت خیبر پختونخوا کے مطابق ضلع کرم کی تازہ ترین صورت حال پر خیبر پختونخوا کی انتظامیہ کا اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا، آئی جی پولیس کے علاوہ دیگر سول و پولیس افسران شریک ہوئے۔ اجلاس کے بعد ترجمان صوبائی حکومت خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ اجلاس میں ضلع کرم میں امن و...
    خیبرپختونخوا حکومت کا کرم ایجنسی میں امن و امان کی بحالی کے لیے آپریشن کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )خیبر پختونخوا کی حکومت نے کرم ایجنسی میں امن و امان کی بحالی کے لیے مختلف علاقوں میں آپریشن کا حتمی فیصلہ کرلیا۔ کرم ایجنسی کے کشیدہ علاقوں بگن، چھپری، چھپری پروان، مندوری میں آپریشن کیا جائے گا، تاکہ علاقے سے بیامنی کا خاتمہ کیا جاسکے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کرم کی جانب سے جاری کیے گئے نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے متاثرین کے لیے عارضی کیمپ قائم کیے جائیں گے۔ نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ کرم ایجنسی میں آپریشن کے دوران متاثرین کے لیے کیمپ...
    پشاور (جسارت نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے نگران دور میں بھرتی سرکاری ملازمین کو فارغ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔نگران دور میں بھرتی ہونے والے سرکاری اہلکاروں کو نکالنے کے لئے قانون تیار کر لیا گیا، خیبر پختونخوا ملازمین (سروسز سے ہٹانا) بل 2025 اسمبلی ایجنڈے میں شامل تھا۔بل کا اطلاق 22 جنوری 2023 سے 29 فروری 2024 کے دوران ہونے والی بھرتیوں پر ہوگا، بچوں اور اقلیتی کوٹہ کے ساتھ ساتھ پبلک سروس کمیشن کے ذریعے ہونیوالی بھرتیوں کو استثنیٰ حاصل ہوگا۔مجوزہ بل کے مطابق نگران دور کے ملازمین کو نکالنے میں حائل رکاوٹیں دور کرنے کے لئے کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ 7 رکنی کمیٹی کی سربراہی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ کریں گے۔ملازمین کے حوالے سے کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا،...
    اسلام آباد: حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت اخراجات میں کمی کیلئے تین مرحلوں کی کامیابی سے تکمیل کے بعد حکومت کی رائٹ سائزنگ کے چوتھے مرحلے کا آغاز کردیا جس کے تحت پانچ وزارتوں کی رائٹ سائزنگ (تشکیل نو) کی جائے گی۔ ایکسپریس کے مطابق اس حوالے سے حکومت کی تشکیلِ نو کے لیے قائم کمیٹی کا اہم اجلاس جمعہ کو وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کی تشکیلِ نو کے لیے چوتھے مرحلے کے آغاز کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وفاقی وزیر برائے مواصلات عبدالعلیم خان، اراکین قومی اسمبلی اور متعلقہ وزارتوں و ڈویژنز کے سیکریٹریز شریک ہوئے۔ اجلاس کے آغاز پر وزیر خزانہ...
    کفایت شعاری مہم کے تحت مزید پانچ وزارتوں کی تشکیل نو کا فیصلہ،وزارت مواصلات، وزارت ریلوے، وزارت تخفیفِ غربت و سماجی تحفظ، محصولات ڈویژن اور پٹرولیم ڈویژن شامل WhatsAppFacebookTwitter 0 17 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )حکومت نے کفایت شعاری پالیسی کے تحت اخراجات میں کمی کیلئے تین مرحلوں کی کامیابی سے تکمیل کے بعد حکومت کی رائٹ سائزنگ کے چوتھے مرحلے کا آغاز کردیا جس کے تحت پانچ وزارتوں کی رائٹ سائزنگ (تشکیل نو) کی جائے گی۔ اس حوالے سے حکومت کی تشکیلِ نو کے لیے قائم کمیٹی کا اہم اجلاس جمعہ کو وفاقی وزیر برائے خزانہ و محصولات سینیٹر محمد اورنگزیب کی زیرِ صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں وفاقی حکومت کی تشکیلِ نو...
    اپوزیشن جماعتوں نے ملک میں آئین و قانون کی بالادستی، عدلیہ کی آزادی اور عوام کی حکمرانی کے لیے مل کر جدوجہد کرنے کے لیے آئندہ چند روز میں تمام اپوزیشن جماعتوں کو ون پوائنٹ ایجنڈے پر اکٹھا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ جمعہ کو پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے خلاف 190 ملین پاؤنڈز کے فیصلہ سنائے جانے کے بعد اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس عوام پاکستان پارٹی کے سبربراہ شاہد خاقان عباسی کے گھر پر منعقد ہوا، جس کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں محمود خان اچکزئی، شاہد خاقان عباسی، عمرایوب اوراسد قیصر نے مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کیا۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما اسد قیصر نے کہا...
    چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ جب احتساب عدالت کے جج نے فیصلہ سُنایا تو بانی پی ٹی آئی عمران خان ہنس پڑے اور کہا کہ جو (جج) ناانصافی پر فیصلے کرتے ہیں اُن کو پروموشن ملتی ہے، جو حق پر فیصلے دیتے ہیں، انہیں آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) بنا دیا جاتا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ بشریٰ بی بی بھی فیصلہ سن کر مسکرائی تھیں۔ ہمیں فیصلہ سن کر کوئی حیرانگی نہیں، ہم نے دیکھا کہ 2 سال سے ہمارے ساتھ عدلیہ کا رویہ غیر منصفانہ اور امتیازی رہا ہے۔ مزید پڑھیں: 190 ملین پاؤنڈ کیس، فیصلے سے عدلیہ کی...
    بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کیخلاف 190ملین پاؤنڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ کچھ دیر بعد سنایا جائے گا۔ فیصلہ سنانے کے لیے روالپنڈی کی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔ اس حوالے سے راولپنڈی پولیس نے لاء اینڈ آرڈر برقرار رکھنے کے لیے سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا ہے، اڈیالہ جیل کے اطراف کی نگرانی ایس پی صدر نیبل کھوکھر کریں گے۔ ایس ڈی پی او صدر دانیال رانا کو سیکیورٹی انچارج جبکہ ایس ایچ او صدر اعزاز عظیم سیکیورٹی انتظامات کے سب انچارج مقرر کیے گئے ہیں۔ ایس ایچ او تھانہ چونترہ ثاقب عباسی، انسپکٹر محمد سلیم انچارج چوکی اڈیالہ کے فرائض انجام دیں گے۔ اڈیالہ جیل کے اطراف میں...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ مجھے نکالنے کا فیصلہ ہو گیا ہے اگر نکالنے کا فیصلہ پہلے سے ہی کر دیا گیا تھا تو پھر شوکاز ایک فار میلٹی ہے۔ روزانہ کے شوکاز سے تنگ آ گئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی نے نکالنا ہے تو بے شک نکال دیں کوئی گناہ نہیں کیا۔ کوئی شک نہیں کہ بانی پی ٹی آئی جن لوگوں کے نرغے میں ہیں وہ ان کے کان بھر رہے ہیں۔ کچھ لوگ بانی پی ٹی آئی سے جا کر غلط بیانیاں کرتے ہیں۔
    مسلسل خراب پرفارمنس اور شکستوں کے بعد دنیا کے امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ پر اسٹارز کھلاڑیوں کی تنخواہیں بوجھ بننے لگیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے کھلاڑیوں کی تنخواہوں کے ڈھانچے پر بڑا ردوبدل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اب پلئیرز کی تنخواہ براہ راست انفرادی کارکردگی سے منسلک ہوں گی۔  بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) فیملیز کو ٹور پر ساتھ لیجانے کے معاملے پر سخت کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں، جس کے تحت کھلاڑیوں کے ہمراہ اہلخانہ اور گرل فرینڈز سمیت کسی کو سفر کی اجازت نہیں ہوگی۔ مزید پڑھیں: مسلسل شکستوں نے روہت، گمبھیر میں اختلافات پیدا کردیے بورڈ حکام کا خیال ہے کہ دورے کے دوران بیویوں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے گیس ٹیرف میں اضافے پر فیصلہ نہ ہوسکا۔نجی ٹی وی جیو نیوز نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ کیپٹوپاور پلانٹس ٹیرف میں اضافے کی تجویز ماننے سے انکاری ہیں جس کی وجہ سے وزیراعظم کے پاس موجودکیپٹو پاورپلانٹس کے لئے گیس قیمتوں میں اضافے کی سمری پر فیصلہ نہیں ہوا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پٹرولیم ڈویژن کی ٹیرف میں اضافے کی بجائے گیس کنکشنز کو ڈس کنیکٹ کرنےکی تجویز ہے مگرکنکشنز کو ڈس کنیکٹ کرنے کی تجویز آئی ایم ایف کو قبول نہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ آئی ایم ایف پروگرام کو آن ٹریک رکھنے کے لئے گیس ٹیرف ری بیسنگ رواں ماہ کی جائے گی، کیپٹوپاورپلانٹس گیس ٹیرف بڑھانے کے...
    میں نے کہا تھا جب میرے وکلا آئیں تو میں آجا ئو ں گا: عمران خان کا 190 ملین پا ئو نڈ کی سماعت پر ردعمل WhatsAppFacebookTwitter 0 14 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری کہا ہے کہ بانی نے گزشتہ روز جج احتساب عدالت کی کہی گئی باتوں کا جواب دیا ہے۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں فیصل چوہدری کا کہنا تھاکہ توشہ خانہ کیس ٹو میں جرم کا عنصر نہیں، ٹرائل فوری روکا جائے، بانی پی ٹی آئی اوربشری بی بی کیخلاف جھوٹے کیسزکی سیریزچلی آرہی ہے، بانی پی ٹی آئی نے گزشتہ روز جج احتساب عدالت کی کہی گئی باتوں...
    راولپنڈی،اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد کی خصوصی احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے تحریک انصاف کے سابق چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف 190 ملین پاؤنڈ کے مالیاتی اسکینڈل پر مبنی القادر ٹرسٹ ریفرنس کا فیصلہ ایک بار پھر 17 جنوری تک موخر کردیا ہے، عدالت نے یہ فیصلہ دونوں ملزمان اور ان کے وکلا کی عدم موجودگی کے باعث موخرکیا، عدالت نے ریمارکس دیے کہ بشریٰ بی بی کو آج فیصلہ کے سنائے جانے کا علم تھا لیکن وہ عدالت پیش نہیں ہوئی جبکہ سابق چیئرمین کو بھی دو مرتبہ پیغام بھجوایا گیا لیکن وہ بھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے، عدالت نے قرار دیا کہ صبح ساڑھے 8 بجے سے عدالت...
    اسلام آباد: عمران خان اور بشریٰ بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے، جس کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ  بی بی نے توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع  کیا ہے۔ بانی پی ٹی آئی  اور بشریٰ بی بی نے اسپیشل جج سینٹرل کا بریت مسترد کرنے کا فیصلہ چیلنج  کیا ہے۔ درخواست گزار نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ 14 نومبر کا توشہ خانہ ٹو کیس میں بریت مسترد کرنے کا ٹرائل کورٹ کا فیصلہ خلاف قانون ہے۔...
    گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ ملتوی ہونا عدالت کا فیصلہ ہے۔ تحریک انصاف کو این آر او نہیں ملنے والا، فیصلہ مذاکرات کی وجہ سے ملتوی نہیں ہوا۔ گورنر فیصل کریم کنڈی نے پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ تحریک انصاف والے دہشتگردوں کے سہولت کار ہیں۔ وزیراعلیٰ اپنے ضلع میں امن قائم نہیں کرسکتا۔ یہ دہشتگردوں کو لیکر آئے۔ میں نے اے پی سی بلائی انتشار پارٹی نہیں آئی لیکن ہم جرگے کے لیے وزیراعلیٰ ہاؤس گئے۔ گورنر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی کو چاہیے کہ کوہاٹ میں اس وقت تک بیٹھے جب تک کرم روڈ کھل جائے۔ نااہلی کی وجہ سے کرم میں 25 کلومیٹر...
    انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 26نومبر احتجاج کیس میں پی ٹی آئی کے 153 کارکنان کی ضمانتیں منظور اور24 کارکنان کی ضمانتیں مسترد کر دیں۔انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد نے 26 نومبر کے احتجاج سے متعلق کیسز میں پی ٹی آئی کے 177 کارکنان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔اے ٹی سی نے پی ٹی آئی کے 153 کارکنان کی ضمانتیں منظور کرلیں جبکہ 24 کارکنان کی ضمانتیں مسترد کر دیں۔عدالت نے تھانہ کراچی کمپنی کے 48 ملزمان میں سے 43 کی ضمانتیں منظور کیں جبکہ 5 کی مسترد کیں۔ تھانہ ترنول کے 7 ملزمان میں سے 2 کی ضمانتیں منظور اور 5 کی مسترد ہوئیں جبکہ تھانہ آئی 9 کے 10 ملزمان میں سے 9 کی...
    ---فائل فوتو  اسلام آباد کی انسداد دِہشت گردی کی عدالت نے 26 نومبر کے کیسز میں پاکستان تحریکِ انصاف کے177 کارکنان کی ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے گرفتار مظاہرین کی درخواستوں پر سماعت کی۔ پی ٹی آئی کے 200 گرفتار مظاہرین کی ضمانت کی استدعاانصر کیانی نے عدالت سے استدعا کی کہ بے گناہ کارکنوں کو اٹھایا گیا ہے، ضمانتیں منظور کی جائیں۔ عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف کے 153 کارکنان کی ضمانتیں منظور جبکہ 24 کارکنان کی درخواستیں مسترد کر دیں۔عدالت کی جانب سے تھانہ کراچی کمپنی کے 48 ملزمان میں سے 43 کی درخواستِ ضمانت منظور جبکہ 5 کی مسترد کر دی گئی ہیں۔