سی ڈی اے کا اسلام آباد سے پیپرملبری کے درختوں کو دو مرحلوں میں ختم کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد (سب نیوز)سی ڈی اے نے اپنے ایک وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد سے پیپر ملبری کے درختوں کا خاتمہ سی ڈی اے کی اولیں ترجیح ہے۔ سی ڈی اے نے اسلام آباد شہر سے پیپر ملبری کے درختوں کے خاتمہ اور ان کی جگہ ماحول دوست پودے لگانے کے لیے نہ صرف کوشاں ہے بلکہ پیپرملبری کے درختوں کو دو مرحلوں میں ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ پہلے مرحلے میں پیپر ملبری کے بڑے اور چھوٹے درختوں کو جڑوں سمیت اکھاڑنے پر توجہ دی گئی ہے جبکہ دوسرا مرحلہ پہلے مرحلے کی کامیاب تکمیل کے بعد شروع کیا جائے گا۔

پروٹیکشن سٹاف کے اعداد و شمار کے مطابق کل 5715 درخت جو 96301 اعشاریہ15کیوبک فٹ کے برابر ہیں کو کاٹنے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔ ان میں سیکٹرز ایف-8، جی-8، جی-9، جی-10، جی-11، ایف-10، ایف-11، ڈی-12 اور زیرو پوائنٹ سمیت سرینگر ہائی وے کے علاقے شامل ہیں۔ درختوں کو جڑوں سمیت مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے سیکٹر وائز کام کے ٹینڈرزجاری کیے جارہے ہیں۔ ہر نیا کام کا ٹینڈر تب ہی جاری کیا جاتا ہے جب فارسٹر پچھلے سیکٹر میں کام کی تسلی بخش تکمیل کی تصدیق کر تا ہے ۔پہلا کام کا ٹینڈر سیکٹر ایف-8 کیلئے جاری کیا گیا، جس میں 490 بڑے اور 650 چھوٹے درختوں کو کاٹا گیا۔ یہ کام کامیابی سے مکمل ہو چکا ہے جبکہ دوسرا کام کا ٹینڈر 19-5-2025 کو سیکٹر جی-8 کیلئے جاری کیا گیا، جس میں 1405 بڑے اور 896 چھوٹے درختوں کو کاٹنا شامل ہے۔

پبلک ہیلتھ اور اسلام آباد میں ائیر کوالٹی کو مزید بہتر بنانے کیلئے سلسلہ میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی(سی ڈی اے)نے ایک اسٹریٹجک اقدام شروع کیا ہے جس کا مقصد پیپر ملبری کے درختوں کو تبدیل کرکے ماحول دوست پودے لگانا ہے۔ اس اقدام کے تحت، سی ڈی اے ہر کٹے ہوئے پیپر ملبری کی جگہ دس (10) ماحول دوست درخت لگائے گی۔ اس کوشش کے حصے کے طور پر کل 57150 مقامی پودے لگائے جائیں گے۔ تمام ماحول دوست لگانے کا انتخاب ان کا مقامی ماحول کیلئے موزونیت کی بنیاد پر کیا جاتا ہے۔ مزید برآں سی ڈی اے کے پائیدار فاریسٹ اور اسلام آباد کے رہائشیوں کی بہبود کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ سی ڈی اے ماحول دوست پودے لگانے کی مہم میں عوام کی شرکت کو نہ صرف سراہتی ہے بلکہ شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ درختوں کی غیر مجاز کٹائی کرنے والے عناصر کی بروقت نشاندھی کرنے کے سلسلہ میں سی ڈی اے کے ڈائریکٹر ماحولیات (ویسٹ)اربن 2 کو اطلاع دیں جن کو اس سلسلہ میں فوکل پرسن مقرر کیا گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان کے عوام اور حکومت کا حج انتظامات پر پاکستان و سعودی حکومت کو خراجِ تحسین پاکستان کے عوام اور حکومت کا حج انتظامات پر پاکستان و سعودی حکومت کو خراجِ تحسین یو اے ای کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم ملک سے کرپشن اور بد عنوانی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ،وزیراعظم کی نیب کے زیر التوا مقدمات کو جلد از.

.. ترکیہ کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم قومی اسمبلی اجلاس میں کھربوں روپے مالیت کے 136مطالبات زر منظور پاک بھارت کشیدگی،شاہ رخ نے اپنی فرنچائز میں 2پاکستانیوں کو شامل کرلیا TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: کے درختوں کو اسلام آباد سی ڈی اے

پڑھیں:

مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل پر بڑا فیصلہ قریب، اہم پیش رفت سامنے آگئی

مظفرآباد: مہاجرین کی نشستیں آزاد جموں و کشمیر کی سیاست میں ایک بار پھر توجہ کا مرکز بن گئی ہیں، جہاں ان نشستوں کے مستقبل سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اس معاملے پر نرم رویہ اختیار کرتے ہوئے مکمل خاتمے کے بجائے نشستوں کی تعداد میں کمی کی تجویز پر غور شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وادی کشمیر سے تعلق رکھنے والے مہاجرین کی چھ نشستیں کم کرنے کی ابتدائی تجویز زیر غور ہے۔ اس پیش رفت کو انتخابی اصلاحات کے حوالے سے ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے، جس سے طویل عرصے سے جاری سیاسی بحث کو کسی نتیجے تک پہنچانے میں مدد مل سکتی ہے۔

اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت جلد آزاد کشمیر کی قیادت کو اپنے مؤقف سے آگاہ کرے گی۔ اس سلسلے میں وزیراعظم آزاد کشمیر کی جانب سے جوائنٹ پبلک ایکشن کمیٹی سے رابطے کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے تاکہ مختلف سیاسی اور سماجی حلقوں کو اعتماد میں لیا جا سکے۔

دوسری جانب آزاد کشمیر میں انتخابی اصلاحات کے موضوع پر کل ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس بھی غیر معمولی اہمیت اختیار کر گئی ہے۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ مہاجرین کی نشستیں کم کرنے کی تجویز پر اتفاق رائے پیدا ہونے سے انتخابی نظام میں اصلاحات کی راہ ہموار ہو سکتی ہے۔

ذرائع کے مطابق اس معاملے پر مختلف سیاسی جماعتوں اور اسٹیک ہولڈرز کے درمیان مشاورت جاری ہے، جبکہ وفاقی حکومت بھی ایسا حل تلاش کرنے کی کوشش کر رہی ہے جو تمام فریقوں کے لیے قابل قبول ہو۔

سیاسی حلقوں کا ماننا ہے کہ اگر اس معاملے پر اتفاق رائے پیدا ہو جاتا ہے تو یہ آزاد کشمیر کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ویزہ اوور سٹے پر ڈی پورٹ ہونے والوں کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں ڈالنا غیر قانونی قرار
  • بیرون ملک سفری پابندیوں کے کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ
  • اسلام آباد میں دکانوں اور کاروباری مراکز کے اوقات میں توسیع، نیا شیڈول جاری
  • اسلام آباد میں مارکیٹوں اور دکانوں کے اوقات کار میں توسیع کی منظوری
  • نیپرا، بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • مہاجرین کی نشستوں کے مستقبل پر بڑا فیصلہ قریب، اہم پیش رفت سامنے آگئی
  • بجلی 1 روپیہ 73 پیسے مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
  • گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کا اے آئی پر 80 ارب ڈالر خرچ کرنے کا بڑا فیصلہ
  • دوسرا ون ڈے: پاکستان کا ٹاس جیت کر بولنگ کرنے کا فیصلہ
  • حج سے واپسی کا آغاز، 370 حجاج کرام اسلام آباد پہنچ گئے