2025-07-23@21:34:04 GMT
تلاش کی گنتی: 14087
«میاں محمد اظہر کے»:
(نئی خبر)
سوات: صوبائی انسپکشن ٹیم نے سانحہ سوات پر انکوائری رپورٹ تیار کر کے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کو پیش کر دی ہے، جس میں نظام کی خامیوں، غفلت کے مرتکب سرکاری عہدیداروں کی نشان دہی کی گئی، جن کے خلاف تادیبی کارروائی کی منظوری بھی دی دے گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کی گئی سانحہ سوات کی 63 صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے نظام میں موجود خامیوں کی نشان دہی اور ان خامیوں اور کوتاہیوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات بھی تجویز کیے گئے ہیں۔ انکوائری رپورٹ میں سوات سانحے کے تناظر میں فرائض سے غفلت کے مرتکب سرکاری...
دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان شاہینز ٹیم 17 جولائی سے 6 اگست تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شاہینز ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لئے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا گیا۔ پاکستان شاہینز کی ٹیم دورہ انگلینڈ میں دو تین روزہ اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ اعلان کے مطابق ٹیسٹ بیٹر سعود شکیل دورہ انگلینڈ میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔ 18 رکنی سکواڈ میں پچیس سال سے کم عمر کے 11 کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت دورہ انگلینڈ میں پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: پاکستان اور روس کے درمیان ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے جہاں کراچی میں واقع پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے پروٹوکول پر دستخط کر دیے گئے۔یہ معاہدہ ماسکو میں پاکستانی سفارت خانے میں طے پایا۔ پاکستان کی جانب سے وزارت صنعت و پیداوار کے سیکرٹری سیف انجم اور روسی کمپنی انڈسٹریل انجینئرنگ ایل ایل سی کے جنرل ڈائریکٹر واديم ویلیچکو نے دستخط کیے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان اور روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی بھی موجود تھے۔ہارون اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی وزیراعظم کے وژن کا حصہ ہے اور یہ معاہدہ ملکی صنعتی ترقی کے لیے ایک...
پیپلزپارٹی کے وفد کی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات، سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے وفد نے جمعیت علمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی، جس میں خیبرپختونخوا کے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے قبل سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی، پیپلز پارٹی کے وفد نے سربراہ جے یو آئی (ف)مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت خیبر پختونخوا کے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم...
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے پیپلزپارٹی کے وفد نے ملاقات کی، جس میں خیبرپختونخوا کے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے قبل سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی، پیپلز پارٹی کے وفد نے سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان سے اسلام آباد میں اہم ملاقات کی، جس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت خیبر پختونخوا کے سینیٹ انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی، سید خورشید احمد شاہ، ظاہر شاہ، اکرم خان درانی، مولانا لطف الرحمٰن، مولانا اسعد محمود، زاہد درانی، اسجد محمود اور دیگر شریک...
پاکستان کی انڈر 18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایشیا ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں ملائیشیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ فیصلہ کن معرکے میں پاکستان کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔ یہ مقابلہ چین کے شہر ڈاہوز میں جاری ایشیا کپ کے تحت کھیلا گیا، جہاں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان ایک سنسنی خیز سیمی فائنل دیکھنے کو ملا۔ مقررہ وقت کے اختتام تک میچ تین تین گول سے برابر رہا۔ میچ کا فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹس کے ذریعے کیا گیا، جہاں پاکستان نے چار کے مقابلے میں تین گول کر کے کامیابی حاصل کی۔ گول کیپر غلام مصطفیٰ، جن کا تعلق لاہور سے ہے، نے دو شاندار گول...
اسلام آباد: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی ان کے بچوں یا بہنوں سے نہیں بلکہ ان کے اپنے طرزِعمل پر منحصر ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر لیگی رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ اگر عمران خان کے بچے پاکستان آ کر سیاست کرنا چاہتے ہیں تو وہ آئیں اور قانون کے دائرے میں رہ کر تحریک چلائیں، تو کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔ انہوں نے واضح کیا کہ بانی تحریک انصاف کی رہائی نہ تو ان کے بچوں سے ممکن ہے اور نہ ہی بہنوں سے، بلکہ یہ معاملہ مکمل طور پر ان کے اپنے...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جولائی 2025ء) چند روز قبل امریکہ کی جانب سے شام پر عائد اپنی پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا گیا تھا اور اب اقوام متحدہ کے پابندیوں سے متعلق شعبے نے بھی شام کی عبوری حکومت کی قیادت کرنے والی تنظیم تحریر الشام اور القاعدہ کے درمیان حالیہ عرصے میں فعال تعلق کی نفی کر دی ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ تازہ پیش رفت شام پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کے خاتمے کی راہ ہم وار کر سکتی ہے۔ ہیئت تحریر الشام، ماضی میں شام میں القاعدہ کی شاخ تھی۔ تاہم اس تنظیم نے 2016ء میں القاعدہ سے روابط ختم کر لیے تھے۔ یہ گروپ پہلے ''جبہۃ النصرہ‘‘ کے نام...

سپریم کورٹ نے پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین کے پنشن کیس پر فیصلہ سنا تے ہوئے انھیں پنشن کاحقدار قراردے دیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء)سپریم کورٹ نے پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین کے پنشن کیس پر فیصلہ سنا تے ہوئے انھیں پنشن کاحقدار قراردے دیا۔سپریم کورٹ نے حکم دیا کہ پی ٹی سی ایل 90 دن کے اندر پنشن کی ادائیگی کا شیڈول مرتب کرے۔پنشن پر نظرِ ثانی وفاقی حکومت کی پالیسی کے مطابق کی جائے۔ تین رکنی بینچ نے 200 سے زائد اپیلوں پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابقہ ملازمین کو پنشن کا حقدار قرار دیاہے۔(جاری ہے) چیف جسٹس اور جسٹس امین الدین خان نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دیا، جبکہ جسٹس عائشہ ملک نے اختلافی نوٹ لکھا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ مالی مسائل کسی ادارے کو...
اسلام آباد: خیبرپختونخوا (کے پی) کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ جس دن ایک بھی رکن زیادہ ہوا عدم اعتماد آسکتی ہے اور کوشش ہے کہ سابقہ پی ڈی ایم مل کر سینیٹ الیکشن لڑے۔ اسلام آباد میں مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کے بعد پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کی اور رکن قومی اسمبلی خورشید احمد شاہ نے بتایا کہ سینیٹ الیکشن ہونے جا رہا ہے، جو باتیں پہلے طے تھیں ان پر عمل کریں گے، ہر پارٹی کا مینڈیٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان سے ہمارا تعلق ہے، اس لئے آئے ہیں اور مولانا سے بات ہوئی تھی۔ گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ملک میں چینی کے بڑھتے ہوئے بحران سے نمٹنے کے لیے 5 لاکھ میٹرک ٹن چینی کی درآمد کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ اس مقصد کے لیے ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کی جانب سے پہلا ٹینڈر جاری کیا گیا ہے، جس کے تحت 3 لاکھ میٹرک ٹن چینی درآمد کی جائے گی۔ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن نے عالمی سپلائرز اور مینوفیکچررز سے 18 جولائی تک بولیاں طلب کی ہیں۔ اس سے قبل حکومت نے رواں ماہ کے آغاز میں نجی شعبے کو بھی چینی درآمد کرنے کی اجازت دی تھی، تاہم بعد ازاں وفاقی کابینہ نے سرکاری سطح پر درآمد کے حتمی فیصلے کی منظوری دی۔وزارت غذائی تحفظ کے مطابق چینی کی...
پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ، پروٹوکول پر دستخط WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان اور روس نے پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے اہم پیش رفت کرتے ہوئے پروٹوکول پر دستخط کر دیے ہیں۔ معاہدے کے تحت کراچی میں واقع پاکستان اسٹیل ملز کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا، جس سے نہ صرف صنعتی پیداوار میں اضافہ ہوگا بلکہ ملکی معیشت کو بھی تقویت ملے گی۔وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی قیادت میں وزارتِ صنعت و پیداوار کے وفد نے روسی حکام کے ساتھ معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر ہارون اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل...
لاہور: پاکستان انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا جہاں اس کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔ چین کے شہر ڈاہوز میں جاری ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور ملائیشیا کا میچ ہوا۔ مقررہ وقت میں میچ تین تین گول سے برابر رہا۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پانچ پانچ پینالٹی شوٹ آؤٹس لگائے گئے جس پر پاکستان نے تین کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کی جیت میں گول کیپر غلام مصطفی نے دو گول روک کر اہم کردار اداکیا، غلام مصطفی کا تعلق لاہور کی خواجہ جنید اکیڈمی سے ہے۔ پاکستان کا فائنل میں سامنا جاپان سے یوگا جس نے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو چار کے...
کوالالمپور(سپورٹس ڈیسک)ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل مقابلے میں پاکستان نے ملائیشیا کو پنلٹی شوٹ آوٹ پر شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چین کے شہر داژو میں جاری ہاکی ایشیا کپ انڈر18 میں پاکستان کی مسلسل کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان سیمی فائنل مقابلہ مقررہ وقت تک 3-3 گول سے برابر رہا، پنلٹی شوٹ آؤٹ پر قومی ٹیم نے حریف ٹیم کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ پاکستان انڈر18 ٹیم ایشیا ہاکی کپ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے۔ پاکستان نے گروپ میچ میں ہانگ کانگ کو 0-8 سے شکست سے دو چار کیا۔ سری لنکا کیخلاف پاکستان نے...
کراچی میں اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش ملنے کے واقعے کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ گھر والوں کو ان کے گھر کا پتا معلوم نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق حمیرا اصغر کے چچا محمد علی نے کہا ہے کہ ہمیں کراچی میں حمیرا اصغر کے گھر کا پتا نہیں تھا۔ انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حمیرا جب بھی لاہور آتی تھی گھر ضرور آتی تھی اور ہمارا حمیرا کے ساتھ فون پر رابطہ ہوتا تھا لیکن ہمیں کراچی میں ان کے گھر کا نہیں پتا تھا۔ وہ 2018 میں کراچی چلی گئی تھیں۔ یہ بھی پڑھیے: اداکارہ حمیرا اصغر نے فلیٹ کا آخری کرایہ کب ادا کیا؟ حمیرا اصغر کے...

چین اور ملائیشیا کو ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے لیے تعاون کے منصوبوں پر عمل درآمد کرنا چاہیئے ، چینی وزیرخارجہ
بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کوالالمپور میں ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق وانگ ای نے کہا کہ فریقین کو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد کو فروغ دینا چاہیئے ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے لیے تعاون کے منصوبوں پر عمل درآمد کر نا چاہیئے اور باہمی ویزا استثنیٰ کے معاہدے پر عمل درآمد کرنا چاہیئے جو جلد نافذ العمل ہوگا۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا کہ چین سیاسی باہمی اعتماد کو مستحکم کرنے، مفادات کی ہم آہنگی اور تزویراتی ہم آہنگی کو مضبوط بنانے، نسلوں پر محیط دوستی کو فروغ دینے اور دونوں ممالک کے رہنماؤں...
بیجنگ : چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ماؤ ننگ نے جمعہ کے روزرسمی پریس کانفرنس میں چین کی جانب سے ویزا فری ٹرانزٹ میں شامل ممالک کی تعداد 55 تک بڑھانے اور اس کے اثرات کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ چین ویزا درخواست کے طریقہ کار کو آسان بنا رہا ہے اور “ون اسٹاپ” امیگریشن اور خریداری پر ٹیکس ریفنڈ کی خدمات کو لاگو کیا گیا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ غیر ملکی دوستوں کا “چائنا ٹور” اب زیادہ آسان اور پر کشش ہے ۔ ڈی کپلنگ اور تنگ نظری پر مبنی پالیسیاں چین کا انتخاب نہیں ہیں ۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہم عملی اقدامات کے ساتھ اعلیٰ سطحی کھلے پن...
بیجنگ : عالمی تہذیبوں کے مکالمے کی دو روزہ وزارتی کانفرنس بیجنگ میں شروع ہوئی۔ جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق تقریباً 140 ممالک اور خطوں سے تعلق رکھنے والے 600 سے زائد چینی اور غیر ملکی مہمانوں نے تفصیلی تبادلے کیے، انسانی تہذیب کے تنوع کے تحفظ کی وکالت کی اور مشترکہ طور پر عالمی امن اور ترقی کو فروغ دیا۔ غیر ملکی مہمانوں نے چین کے گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کو خراج تحسین پیش کیا، جو دنیا میں استحکام اور یقین پیدا کرتا ہے۔مصر کے سابق وزیر اعظم عصام عبد العزیز شرف نے کہا کہ اعتماد، افہام و تفہیم اور عوامی تبادلوں کے بغیر امن قائم نہیں ہو سکتا۔ یہیں سے گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو کی اہمیت...

وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کی گوگل کی ریجنل اے آئی ڈویلپر ایکو سسٹم اور کمیونٹیز ٹیم سے ملاقات، پاکستان میں اے آئی کے فروغ ، باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ خواجہ نے گوگل کی ریجنل اے آئی ڈویلپر ایکو سسٹم اور کمیونٹیز ٹیم سے ملاقات کی جس میں پاکستان میں مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے فروغ اور باہمی تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ گوگل ٹیم نے پاکستان میں گوگل ڈویلپر گروپس (جی ڈی جیز)، کمیونٹی بیسڈ اے آئی منصوبوں اور تعلیم پر مبنی موثر پلیٹ فارم تعلیم آباد جیسے اقدامات کے ذریعے ہونے والے مثبت اثرات سے آگاہ کیا۔جمعہ کووزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن سے جاری کردہ بیان کے مطابق اس موقع پر وفاقی وزیر کی این پلس ون ٹیم سے بھی ملاقات ہوئی...
دبئی میں جلد ہی ایک انوکھا ریسٹوران کھلنے جا رہا ہے جہاں کھانوں کی تیاری میں انسانی شیفس کی جگہ ایک مصنوعی ذہانت سے تیار شیف خدمات انجام دے گا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ’ووہو‘ نامی یہ ریسٹوران رواں برس ستمبر میں برج خلیفہ میں کھولا جائے گا، جو دنیا کی بلند ترین عمارت ہے۔ ریستوران کے ابتدائی مرحلے میں اگرچہ کھانے انسان تیار کریں گے، مگر پورے نظام کی نگرانی ایک اے آئی شیف ’ایمن‘ کے سپرد ہوگی۔ یہ بھی پڑھیں: پلک جھپکتے ہی روبک کیوب حل کرنیوالے روبوٹ نے عالمی ریکارڈ بنا دیا ’ووہو‘ کے بانیوں کے مطابق ’ایمن‘ ایک جدید اے آئی ماڈل ہے جسے فوڈ سائنس میں کئی دہائیوں کی تحقیق، مالیکیولر کمپوزیشن کے ڈیٹا اور...
پاکستان انڈر 18 ہاکی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہاکی ایشیا کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔ یہ بھی پڑھیں: کھیلوں کے میدان میں سال 2024 کے دوران پاکستان نے کیا کھویا کیا پایا؟ قومی انڈر 18 ٹیم نے سیمی فائنل میں ملائشیا کو پنالٹی شوٹ آؤٹ پر 3-4 گول سے شکست دی۔ پاکستان اور ملائشیا کے درمیان میچ 3-3 گول سے برابر ہوا تھا جس کے بعد فیصلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے کیا گیا۔ پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے پرعزم انداز میں کھیل کا آغاز کیا اور ملائشیا کے خلاف ٹائٹل کے لیے مضبوط چیلنج پیش کیا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلہ دیکھنے کو ملا اور آخرکار پاکستان نے پنالٹی شوٹ آؤٹ میں جیت...
اسرائیلی فوج نے خوراک کے متلاشی 798 فلسطینیوں کو شہید کردیا، اقوام متحدہ کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز غزہ / جنیوا(آئی پی ایس) اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے دفتر (OHCHR) نے انکشاف کیا ہے کہ غزہ میں مئی سے اب تک خوراک حاصل کرنے کی کوشش میں کم از کم 798 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان میں سے بیشتر کو اسرائیلی افواج نے امدادی مراکز یا قافلوں کے قریب نشانہ بنایا۔ جنیوا میں اقوام متحدہ کی ترجمان روینا شمدا سانی نے بتایا کہ “7 جولائی تک ہمارے پاس 798 اموات کی تصدیق ہو چکی ہے، جن میں سے 615 افراد امدادی مراکز کے آس پاس جبکہ 183 افراد امدادی قافلوں...
پاکستان اور ویتنام کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق طے پاگیا۔ دونوں ملکوں کے وزرائے تجارت کے درمیان اعلیٰ سطح کی ملاقات ہنوئی میں ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ وزیر تجارت جام کمال خان نے اپنے ویتنامی ہم منصب سے دو طرفہ تجارتی شراکت داری کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی، جس میں مختلف شعبہ جات میں تعاون کے نئے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات کے دوران فریقین نے ٹیکسٹائل، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی اور دواسازی کے شعبوں میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ ترجیحی تجارتی معاہدے (PTA) کی جانب پیش رفت پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ تجارتی...
لاہور: لاہور ہائیکورٹ نے رات بارہ بجے کے بعد ریسٹورنٹس کھلے رکھنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔ جسٹس شاہد کریم نے ہارون فاروق سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں محکمہ ماحولیات سمیت دیگر محکموں کے افسران پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران عدالت نے حکم دیا کہ ریسٹورنٹس رات بارہ بجے کے بعد کھلے رکھنے والوں کے خلاف کارروائیاں کی جائیں، کینال روڈ سے درخت عدالت کی اجازت کے بغیر نہ کاٹے جائیں۔ وکیل پی ایچ اے نے مؤقف اختیار کیا کہ درختوں سے متعلق ڈی جی پی ایچ اے کی جانب سے کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ اس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ ڈی جی کو اپنے بیان پر معذرت کرنی...
اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاکستان اور روس نے کراچی میں پاکستان سٹیل ملز کی بحالی کے لیے پروٹوکول پر دستخط کر دیئے۔ وزارت صنعت و پیداوار کے اعلامیے کے مطابق ماسکو میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی قیادت میں روس کے ساتھ وزارتِ صنعت و پیداوار کے وفد کا معاہدہ ہوا ہے۔ ’’جنگ ‘‘ کے مطابقہارون اختر خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سٹیل ملز کی بحالی وزیراعظم کے وژن کی عکاسی کرتی ہے، معاہدہ پاکستان سٹیل ملز کی ترقی اور صنعتی مستقبل کے لیے سنگ میل ہے۔ سلمان علی آغا نے بابر کو ہیرو اور حارث رؤف کو ولن قرار دے دیا پاک، روس معاہدے میں پاکستان سٹیل...
دبئی: ایران کے صدر مسعود پہزشکیان نے اقوام متحدہ کے جوہری نگرانی کے ادارے (IAEA) پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ادارہ اپنے "دوہرے معیار" کو ختم نہیں کرتا تو ایران اس کے ساتھ جوہری تعاون دوبارہ شروع نہیں کرے گا۔ ایرانی صدر کے یہ ریمارکس یورپی کونسل کے صدر انٹونیو کوسٹا سے فون پر گفتگو کے دوران سامنے آئے، جس کی تفصیلات ایرانی سرکاری میڈیا نے جاری کیں۔ صدر پہزشکیان نے واضح کیا کہ ایران کا جوہری پروگرام صرف پرامن مقاصد کے لیے ہے اور وہ ایٹمی ہتھیار بنانے کی کسی بھی کوشش کی سختی سے تردید کرتا ہے۔ ایران اور آئی اے ای اے کے درمیان تعلقات اس وقت مزید بگڑ گئے جب امریکہ اور...
کراچی: جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے لیاری بغدادی میں عمارت گرنے سے 27 افراد کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں ایس بی سی اے کے 5 ڈائریکٹر، 2 ڈی ڈی، ایک انسپکٹر اور عمارت کے مالک کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کلثوم سہتو کی عدالت کے روبرو لیاری بغدادی میں عمارت گرنے سے 27 افراد کے جاں بحق ہونے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ایس بی سی اے افسران کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔ گرفتار ملزمان میں 5 ڈائریکٹر، 2 ڈی ڈی، ایک انسپکٹر اور عمارت کا مالک شامل ہیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کتنے مقدمے ہیں؟ تفتیشی افسر نے بتایا کہ...

چین اور ملا ئیشیا کو ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے لیے تعاون کے منصوبوں پر عمل درآمد کر نا چاہیئے ، چینی وزیر خارجہ
چین اور ملا ئیشیا کو ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے لیے تعاون کے منصوبوں پر عمل درآمد کر نا چاہیئے ، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کوالالمپور میں ملائیشیا کے وزیر خارجہ محمد حسن سے ملاقات کی۔جمعہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق وانگ ای نے کہا کہ فریقین کو دونوں ممالک کے رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اتفاق رائے پر عمل درآمد کو فروغ دینا چاہیئے ، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے لیے تعاون کے منصوبوں پر عمل درآمد کر نا چاہیئے اور باہمی ویزا استثنیٰ کے معاہدے پر عمل درآمد کرنا چاہیئے جو جلد نافذ العمل ہوگا۔ چینی وزیر خارجہ...
اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے انسان نہیں، بزدل درندے ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ بلوچستان کی مٹی میں بے گناہوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نہتے مسافروں کے قتل کو "فتنہ ہندوستان" کی کھلی دہشتگردی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ معصوم پاکستانیوں کا قتل ناقابل معافی جرم ہے۔ اس کا جواب انتہائی سخت دیا جائے گا۔ اپنے جاری کردہ بیان میں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں نے انسان نہیں، بزدل درندے ہونے کا ثبوت دیا ہے۔ بلوچستان کی مٹی میں بے گناہوں کا خون ہرگز رائیگاں نہیں جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ریاست ان قاتلوں کو زمین کے اندر بھی...
ویب ڈیسک: ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت دوول کے حالیہ بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بیان نہ صرف حقائق کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کے مترادف ہے بلکہ بھارتی عوام کو گمراہ کرنے کی دانستہ کوشش بھی ہے۔ دفتر خارجہ کی ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں ترجمان نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی میں بھارت کے ملوث ہونے کے شواہد ناقابل تردید ہیں، اور عالمی برادری بھی اب بھارتی ریاستی دہشت گردی کو تسلیم کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کے لیے مسلسل پروپیگنڈا کر رہا ہے اور اجیت دوول کا بیان اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ ...
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)کراچی میں ملیر کے علاقے کھوکھراپار میں گھر کے باہر سے ملنے والی 16 سالہ لڑکی کی لاش کے معاملے میں لڑکی کیساتھ جنسی تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق لڑکی پر جنسی تشدد کے شواہد ملے ہیں، زیادتی کی تصدیق کے لیے ڈی این اے سیمپل لے لیے گئے ہیں۔ڈاکٹر سمیہ سید نے کہاکہ موت کی وجہ رپورٹس آنے کے بعد معلوم ہوگی۔(جاری ہے) یاد رہے کہ دو روز قبل کھوکھراپار میں 16 سالہ لڑکی کی گھر کے باہر سے پھندا لگی لاش ملی تھی۔پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم شک کی بنیاد پر 4...
تصویر بشکریہ سوشل میڈیا پاکستان اور روس نے کراچی میں پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے پروٹوکول پر دستخط کر دیے۔وزارت صنعت و پیداوار کے اعلامیے کے مطابق ماسکو میں وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کی قیادت میں روس کے ساتھ وزارتِ صنعت و پیداوار کے وفد کا معاہدہ ہوا ہے۔پاک روس معاہدے میں پاکستان اسٹیل ملز کو جدید بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی کے لیے روس کے ساتھ شراکت داری اور نئی صنعتی تاریخ رقم ہوگی۔ پاکستان اور روس کا کراچی میں نئی اسٹیل مل قائم کرنے پر اتفاقوزیر اعظم پاکستان کے معاون خصوصی ہارون اختر خان اور روسی نمائندے ڈینس نظروف کے درمیان ایک اہم...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جولائی2025ء)امریکی خفیہ ادارے سیکریٹ سروس نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جولائی 2024 میں ہونے والا قاتلانہ حملہ روکنے میں ناکامی پر 6 اہلکاروں کو معطل کر دیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان اہلکاروں کی معطلیاں 10 سے 42 دن کی تنخواہ کے بغیر سزا اور غیر عملی یا محدود ذمہ داریوں پر مشتمل ہیں۔(جاری ہے) یہ اعلان 13 جولائی 2024 کو پنسلوانیا میں حملے کے ایک سال مکمل ہونے کے موقع پر جاری بیان میں کیا گیا۔سیکریٹ سروس نے اس واقعے کو ناکامی قرار دیا اور کہا ہے کہ حملہ آور ایک قریبی عمارت کی چھت پر چڑھ گیا تھا جہاں سے اسے ٹرمپ پر گولی چلانے کا واضح موقع حاصل...
تحریک انصاف کے بانی عمران خان کے بیٹوں قاسم اور سلیمان کی پاکستان آمد اور سیاسی جدوجہد میں شمولیت کا معاملہ فی الحال کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ سوشل میڈیا اور سیاسی حلقوں میں جاری بحث کے برعکس زمینی حقائق مختلف نظر آتے ہیں ذرائع کے مطابق اب تک دونوں بیٹوں کی جانب سے نہ پاکستان کے لیے ویزا درخواست دی گئی ہے اور نہ ہی کسی قسم کا باقاعدہ پروگرام یا شیڈول سامنے آیا ہے۔ پاکستانی ہائی کمیشن لندن کے ویزا سیکشن کو ابھی تک گولڈ اسمتھ ہاؤس کی جانب سے کوئی باضابطہ رابطہ موصول نہیں ہوا اس حوالے سے برطانوی میڈیا اور ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان کے بیٹے اس وقت نہ پاکستان کے پاسپورٹ کے...
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے بیٹے گرفتار ہوتے ہیں تو وہ سیاسی طور پر نمایاں ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قاسم اور سلیمان عمران خان کے بیٹے ہیں اور انہیں تحریک انصاف میں شامل ہونے کا حق حاصل ہے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کے بیٹے گرفتار ہوتے ہیں تو سیاسی طور پر ان کا قد بڑھ جائے گا۔ ان کے بقول یہ ایک فطری سیاسی عمل ہے پروگرام میں شریک پی ٹی آئی کے رہنما علی ظفر نے اس بات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ قاسم اور سلیمان کا پاکستان آنے کا...
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہر سیاسی جماعت، رہنما، ان کے کارکنوں اور اہلِ خانہ کو آئینی حدود میں رہتے ہوئے احتجاج کا حق حاصل ہے، اور یہی حق عمران خان کے صاحبزادگان کو بھی حاصل ہے۔ یہ بھی پڑھیں:عمران خان کے بیٹے شریک ہوں گے تو تحریک مزید کامیاب ہوگی، جنید اکبر خواجہ سعد رفیق نے اپنی فیس بک پوسٹ میں لکھا کہ عمران خان کے بچوں کے ساتھ ویسا سلوک نہیں ہونا چاہیے جیسا ماضی میں بے نظیر بھٹو، ان کے بھائیوں، اہلِ خانہ، بیگم کلثوم نواز، مریم نواز، حمزہ شہباز، شریف خاندان اور دیگر سیاسی گھرانوں کے ساتھ روا رکھا گیا۔ انہوں نے اپیل کی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن: امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی کے امکانات ماضی کی نسبت کہیں زیادہ روشن ہو چکے ہیں۔ملائیشیا میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فریقین کے درمیان کئی بنیادی شرائط پر اتفاق ہو چکا ہے اور اب صرف عملدرآمد کے طریقہ کار کو حتمی شکل دینا باقی ہے۔کوالالمپور میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مارکو روبیو نے کہا کہ ہم جنگ بندی کے بہت قریب ہیں، بات چیت مثبت سمت میں آگے بڑھ رہی ہے، اگرچہ ہم یہ بھی جانتے ہیں کہ ماضی میں اسی مرحلے پر معاہدے ناکام ہو چکے ہیں، لیکن اس بار امید زیادہ ہے۔امریکی وزیر خارجہ نے...
نئی دہلی (اوصاف نیوز)بھارت میں ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادیو کو والد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق پچیس سالہ رادھیکا کے قتل کی وجہ گھریلو جھگڑا بتایا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق والد رادھیکا یادیو کے سوشل میڈیا اور ریلز پر مصروف رہنے کی وجہ سے ناخوش تھے۔فائرنگ کے بعد ٹینس کھلاڑی کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ پولیس نے والد کو حراست میں لے کرلائسنس یافتہ اسلحہ بھی برآمد کرلیا ہے۔ پولیس نے رادھیکا کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور قتل کا مقدمہ درج کرلیا۔ انسداد دہشتگردی عدالت: شاہ محمود قریشی، عمر سرفرازچیمہ اور...
پاکستان کے سابق ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل نے قومی ٹیم میں سلیکشن کے غیر شفاف عمل پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے موجودہ کرکٹ سسٹم کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک نجی اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہر چار ماہ بعد کپتان، کوچ اور سلیکٹرز کی تبدیلی ہو رہی ہے، کوئی مربوط نظام دکھائی نہیں دیتا اور نہ ہی کوئی ایسا شخص ہے جو ٹیم کو درست سمت میں لے جائے کامران اکمل نے کہا کہ فیصلے چند افراد کی ذاتی پسند و ناپسند کی بنیاد پر کیے جا رہے ہیں جس کا خمیازہ پوری ٹیم کو بھگتنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے سلیکشن میں مستقل مزاجی نہ ہونے پر شدید مایوسی...

پاکستان کی توانائی کی دھاتوں کی صلاحیت استعمال کرنے کے لیے مضبوط پالیسی، بنیادی ڈھانچے کی ضرورت ہے. ویلتھ پاک
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جولائی ۔2025 )پالیسی مضبوط انفراسٹرکچر، اور قابل عمل ریگولیٹری ماحول پاکستان کو قدرتی طور پر پیدا ہونے والی توانائی کی دھاتوں کو استعمال کرنے کے لیے سرمایہ کاری کو راغب کرنے میں مدد کر سکتا ہے تاکہ مقامی صنعت کی ضروریات کو پورا کیا جا سکے اور برآمدی ویلیو ایڈڈ مصنوعات کو برآمد کیا جا سکے توانائی دھاتیں دھاتی عناصر کا ایک متنوع گروپ ہیںجن میں لیتھیم، کوبالٹ، کاپر، اور نایاب زمینی عناصر شامل ہیں۔(جاری ہے) وہ بیٹریوں، الیکٹرک گاڑیوں، ونڈ ٹربائنز، قابل تجدید توانائی کے نظاموں اور توانائی کے ذخیرہ کرنے کے آلات کی پیداوار کے لیے ضروری اجزا ہیں. سینئر ماہر ارضیات عبدالبشیر نے ویلتھ پاک سے بات کرتے ہوئے کہاکہ...
کوالالمپور: سابق مس گرینڈ ملائیشیا، اداکارہ اور ماڈل لیشالینی کاناران نے مندر میں پیش آنے والے ایک سنگین واقعے کا انکشاف کیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق مس گرینڈ ملائیشیا لیشالینی نے الزام لگایا ہے کہ سیلانگور کے علاقے میں واقع ماریامّن مندر کے ایک پجاری نے انہیں جنسی طور پر ہراساں کیا۔ لیشالینی کے مطابق وہ حال ہی میں مذہب سے دوبارہ جڑنے کی کوشش کر رہی تھیں اور روز مندر جارہی تھیں تاکہ وہ اپنی روایتی رسومات سیکھ سکیں۔ مذہب سے جڑے رہنے کی اس کوشش میں ایک پجاری ان کی رہنمائی کر رہا تھا، جس پر وہ بھروسہ کرتی تھیں۔ ماڈل نے انسٹاگرام پر اپنے ساتھ پیش آنے والے واقعے کا انکشاف کرتے ہوئے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> روم: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے ایک نئی ٹیم کی شمولیت کا امکان مزید مضبوط ہوگیا ہے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے یورپ ریجنل کوالیفائر میں ایک بڑا اپ سیٹ دیکھنے میں آیا جہاں اٹلی نے اسکاٹ لینڈ کو 12 رنز سے ہرا کر تاریخ رقم کرنے کی دہلیز پر قدم رکھ دیا۔گزشتہ روز کھیلے گئے سنسنی خیز مقابلے میں سابق آسٹریلوی اوپنر اور اطالوی کپتان جو برنس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ اطالوی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں پر 167 رنز بنائے۔ جواب میں اسکاٹش بیٹرز مقررہ ہدف تک پہنچنے میں ناکام...

فلسطین کے حق میں مظاہروں کے الزام میں گرفتار محمودخلیل نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف2کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعوی دائرکردیا
نیویارک(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جولائی ۔2025 )امریکا کی کولمبیا یونیورسٹی کے گریجویٹ محمود خلیل نے امیگریشن حراست کے خلاف ٹرمپ انتظامیہ سے ہرجانے کا مطالبہ کیا ہے ان کے وکلا نے دو کروڑ ڈالر ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا ہے جس میں جھوٹی قید، بدنیتی پر مبنی قانونی چارہ جوئی اور یہود مخالف کے طور پر بدنام کرنے کا الزام لگایا گیا .(جاری ہے) خلیل کو امیگریشن ایجنٹوں نے 8 مارچ کو گرفتار کیا تھا امریکی حکومت انہیں ملک بدر کرنا چاہتی ہے کیونکہ ان پر الزام ہے کہ ان کی سرگرمیاں ملک کی خارجہ پالیسی کے مفادات کے لیے نقصان دہ ہیں جون کے اواخر میں ایک وفاقی جج نے اپنے فیصلے میں کہا تھا کہ خلیل...
اسلام آباد:فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی )کے صدر عاطف اکرام شیخ کی قیادت میں وفد نے وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انور چوہدری سے ملاقات کی۔ وفد میں چیئرمین پی سی ایم اے شیخ عمر ریحان، ملک سہیل حسین اور کنور قطب الدین خان شامل تھے۔ ملاقات میں پورٹس کی کارکردگی، انفراسٹرکچر میں بہتری، بلیو اکانومی، سرمایہ کاری، مشترکہ منصوبوں اور بزنس کمیونٹی کو درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ بحری ترقی اور ملکی معیشت میں نجی شعبے کا کردار اہم ہے۔ بحری تجارت اور اقتصادی ترقی کے فروغ کے لیے تاجروں کے تحفظات کو دور کیا جائے گا۔ صدر ایف پی سی سی آئی...
لیاری کے علاقے بغدادی میں ایک عمارت کے گرنے کے معاملے میں پولیس نے 9 ملزمان کو گرفتار کر لیا جن میں ایس بی سی اے کے 5 ڈائریکٹرز، 2 ڈپٹی ڈائریکٹرز، ایک انسپیکٹر اور عمارت کے مالک شامل ہیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کتنے مقدمے ہیں؟ تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ایک مقدمہ ہے ، بلڈنگ گرنے کے بعد ایف آئی آر کاٹی گئی ہے۔ وکیل صفائی شہاب سرکی نے عدالت کو بتایا کہ کیس یہ ہے کہ بلڈنگ 1986 میں بنی، اس کا ریکارڈ ایس بی سی اے کے پاس ہے۔ ریکارڈ میں تمام چیزوں کا بتایا گیا ہے کہ یہ کام کس کا ہے۔ وکیل نے موقف اختیار کیا کہ بلڈنگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ بھارت کے ساتھ ملٹری سیز فائر وہاں کی سیاسی قیادت ہضم نہیں کر پا رہی۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کوالالمپور میں ایک بین الاقوامی تقریب سے خطاب کے دوران بھارت کی سیاسی قیادت پر شدید تنقید کی اور واضح الفاظ میں کہا کہ پاک بھارت سرحد پر فوجی سطح پر سیزفائر تو مؤثر ہے، مگر بھارتی قیادت کی نفسیاتی حالت اس سکون کو برداشت نہیں کر پا رہی۔انہوں نے کہا کہ نئی دہلی مسلسل ایسی حرکتیں کر رہی ہے جن سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ امن سے زیادہ اشتعال انگیزی کو ترجیح دیتی ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان نے تمام تر اقتصادی چیلنجز کے...
پنجاب اسمبلی کے معطل ارکان نے اسپیکر ملک محمد احمد خان سے ملاقات کی، جس میں پی ٹی آئی کے 26 ارکان کی نااہلی ریفرنس سمیت اہم پارلیمانی امور پر بات چیت کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی: 26 معطل ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنسز، اسپیکر کی جانب سے ذاتی سماعت کا فیصلہ ملاقات سے قبل معطل ارکان نے اپوزیشن چیمبر میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر کی زیر صدارت مشاورت کی، جس میں تمام ممکنہ آپشنز پر غور کیا گیا۔ اسپیکر سے ملاقات کے دوران وزیر پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان، چیف وہپ رانا محمد ارشد اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ اسپیکر نے اجلاس میں 27 جون کو اسمبلی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی کے حوالے...
لاہور:ٹی 20 کپتان سلمان علی آغا کا اوپننگ بیٹسمین صائم ایوب کے حوالے سے دلچسپ انکشاف سامنے آگیا۔ سلمان علی آغا نے پی سی بی کی طرف سے جاری کردہ دلچسپ انٹرویو میں بتایا کہ صائم ایوب سے بھوک برداشت نہیں ہوتی، کھانے کا زیادہ شوقین شاداب خان ہے جبکہ باہر جاکر کھانے کا بل زیادہ تر بابر اعظم ہی دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر کوئی خدانخواستہ مشکل وقت آن پڑے گا تو سب سے پہلے اپنی بیگم اور پھر کرکٹرز میں سے عبداللہ شفیق کو فون کروں گا۔ دلچسپ سوالوں کے جوابات میں سلمان آغا نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میرا ایک ہی شادی سے شوق پورا ہوگیا ہے، دوسری شادی نہیں کروں گا، شادی...
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ ڈیجیٹل میڈیا پاکستان اور چین کے درمیان نئی راہداری ہے۔ عطاء تارڑ نے چین میں فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کو ہم ہمیشہ اپنا آہنی بھائی کہتے آئے ہیں۔ ہماری سرحدیں، پہاڑ اور دریا بھی ایک دوسرے سے جڑے ہیں، پاکستان وادی سندھ کی عظیم تہذیب کا وارث ہے، اس تہذیب کا آغاز چین سے ہوتا ہے۔اُنہوں نے کہا کہ قدیم شاہراہ ریشم آج پاک چین اقتصادی راہداری کی شکل اختیار کر چکی ہے۔ یہ شاہراہ صرف تجارت کا ذریعہ نہیں بلکہ دوستی کا راستہ ہے، سی پیک تہذیبوں کو جوڑنے کا راستہ ہے، پاکستان ایک ایسی قوم ہے جو تہذیبوں کے سنگم پر واقع ہے۔ وفاقی وزیر...
عالمی یوم آبادی کے موقع پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پیغام, 11 جولائی 2025 ہر سال آبادی کا عالمی دن اس عزم کے ساتھ منایا جاتا ہے کہ آبادی میں پائیدار اضافے اور جامع ترقی کو فروغ دینے کے کے لیے پوری دنیا متحد ہے ۔ اس سال کا تھیم، "نوجوانوں کو بااختیار بنانا کہ وہ ایک منصفانہ اور پرامید دنیا میں اپنے مطلوبہ خاندانوں کو تشکیل دے سکیں،" پاکستان کے آبادیاتی منظرنامے کے لئے ایک اہم پیغام رکھتا ہے ۔ 242 ملین کی آبادی کے ساتھ، جن میں سے تقریباً 65% کی عمریں 30 سال سے کم ہیں، پاکستان اپنی تاریخ کے ایک نازک موڑ پر کھڑا ہے۔ نوجوانوں کی یہ بڑی تعداد ایک غیر معمولی موقع اور...
اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پولیس رویے کے خلاف اہم فیصلہ سناتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس مقدمے کے اندراج سے انکار یا تاخیر نہیں کر سکتی۔ جسٹس اطہر من اللہ نے پولیس رویے کے خلاف 30 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریر کیا، جس میں عدالت نے قتل کے ملزم سیتا رام کی بریت کی اپیل منظور کر لی۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ پراسیکیوشن ملزم کے خلاف شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی ۔ واضح رہے کہ سیتا رام پر چندر کمار کو 2018 میں قتل کرنے کا الزام تھا۔ عدالت نے فیصلے میں کہا کہ مدعی کے بروقت اطلاع کے باوجود مقدمہ 2 دن کی تاخیر سے درج ہوا ۔ ایس ایچ او نے تسلیم...
محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ خیبرپختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان، پنجاب، اور بالائی علاقوں میں شدید بارشیں متوقع ہیں، جن سے طغیانی اور لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بڑھ گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اسلام آباد اور گردونواح میں بھی بارش کی پیشگوئی ہے، جبکہ خیبرپختونخوا کے اضلاع دیر، چترال، سوات، ملاکنڈ، بونیر، شانگلہ، باجوڑ، کوہستان، مانسہرہ، کرم، خیبر، اورکزئی، بنوں، ڈی آئی خان اور دیگر علاقوں میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا امکان ہے۔پشاور میں کم سے کم درجہ حرارت 24 اور زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے، جبکہ مالم جبہ میں سب سے کم...
تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر مراد سعید اپنے خلاف مختلف کیسز میں گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہیں اور کافی عرصہ سے سیاسی منظرنامے سے غائب ہیں، 9 مئی واقعے کے بعد مقدمات اور گرفتاری کے ڈر سے زیادہ تر رہنماؤں نے خاموشی اختیار کرلی تھی یا پھر پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر رہے تھے، ایسے میں مراد سعید نے روپوشی کا انتخاب کیا تاہم اب مراد سعید کی ایک مرتبہ پھر سے سیاست اور پارلیمنٹ میں انٹری ہونے والی ہے۔ خیبر پختونخوا میں 21 جولائی کو ہونے والے سینیٹ انتخابات کے لیے پاکستان تحریک انصاف نے اپنے امیدواروں کو ٹکٹ جاری کر دیے ہیں، مراد سعید کو سینیٹ میں لانے کے لیے جنرل نشست کا...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)پی ٹی سی ایل ملازمین پنشن کیس میں سپریم کورٹ نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دے دیا۔ سپریم کورٹ میں پی ٹی سی ایل ملازمین کی پنشن سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس امین الدین خان نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دیا۔ چیف جسٹس اور جسٹس امین الدین نے جسٹس عائشہ کے فیصلے سے اختلاف کیا، تین رکنی بینچ نے پونے دو سو سے زائد اپیلوں،درخواستوں کی سماعت کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔ ہم اپنی سرزمین کو فتنۃ الہندُوستان اور اس کے سہولت کاروں سے ہر صورت پاک کریں گے، صدر سپریم کورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین پنشن کے مکمل...
ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم نے کہا ہے کہ گزشتہ سال پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان تجارت میں 25% سے زیادہ اضافہ ہوا، اور ہم دونوں ممالک کے درمیان مزید معاشی تعلقات کو مستحکم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ ملائیشیا کے وزیرِ اعظم انور ابراہیم نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’ایکس‘ (سابقہ ٹوئٹر) پر پاکستان کے نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ، محمد اسحاق ڈار کے ساتھ ہونے والی ملاقات اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات پر خوشی کا اظہار کیا۔ Turut menerima kunjungan hormat Timbalan Perdana Menteri merangkap Menteri Luar Pakistan, Mohammad Ishaq Dar dan bicara kami menyentuh persiapan lawatan rasmi Perdana Menteri Shehbaz Sharif ke Malaysia tidak lama lagi, di mana beberapa MoU dijangka...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جولائی 2025ء) ایک ایسے ملک میں جہاں سرکاری مردم شماری کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ کس طرح ہندو آبادی 2011 میں 8.54 فیصد سے کم ہو کر 2022 میں 7.95 فیصد رہ گئی، وہاں ہندوؤں کے لیے سیاسی جماعت کا تصور بہت ہی جرات مندانہ ہے۔ بنگلہ دیش نے مذہبی تشدد سے متعلق امریکی انٹیلیجنس سربراہ کا بیان رد کر دیا تاہم تمام مشکلات کے باوجود، بنگلہ دیش سناتن پارٹی (بی ایس پی) نے 26 اگست 2022 کو ڈھاکہ میں اپنے وجود میں آنے کا اعلان کیا۔ حالانکہ بنیاد پرست عناصر کی مخالفت نے اس وقت کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کو بی ایس پی کو سیاسی تنظیم...
اسکرین گریب - سوشل میڈیا کراچی میں ملیر کے علاقے کھوکھراپار میں گھر کے باہر سے ملنے والی 16 سالہ لڑکی کی لاش کے معاملے میں لڑکی کیساتھ جنسی تشدد کا انکشاف ہوا ہے۔پولیس سرجن ڈاکٹر سمیہ سید کے مطابق لڑکی پر جنسی تشدد کے شواہد ملے ہیں، زیادتی کی تصدیق کے لیے ڈی این اے سیمپل لے لیے گئے ہیں۔ڈاکٹر سمیہ سید کا کہنا ہے کہ موت کی وجہ رپورٹس آنے کے بعد معلوم ہوگی۔یاد رہے کہ دو روز قبل کھوکھراپار میں 16 سالہ لڑکی کی گھر کے باہر سے پھندا لگی لاش ملی تھی۔ پولیس نے شبہ ظاہر کیا تھا کہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم شک کی بنیاد پر 4 افراد کو حراست میں بھی...
لیاری میں 5 منزلہ عمارت گرنے کے واقعے پر پولیس نے ابتدائی اطلاعی رپورٹ عدالت میں جمع کرا دی، جس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے 6 ڈائریکٹرز سمیت 14 افراد کو واقعے کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:سانحہ لیاری: گورنر سندھ کی جانب سے متاثرین کے لیے پلاٹ، راشن اور رہائش کا اعلان رپورٹ کے مطابق مذکورہ عمارت 1986 میں مالک نے 2 حصوں پر مشتمل گراؤنڈ پلس 5 کی صورت میں تعمیر کی تھی، جو کافی عرصے سے خستہ حال اور ناقابلِ رہائش ہو چکی تھی۔ پولیس رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ 20 فلیٹس پر مشتمل عمارت کا ایک حصہ ایس بی سی اے افسران کی مجرمانہ...
عظمیٰ بخاری نے کہا کہ محرم الحرام کے انتظامات پر مجالس اور جلوسوں کے منتظمین کا مطمئن ہونا خوش آئند ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے محرم کے تمام انتظامات کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ خود کی۔ عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اہل تشیع کمیونٹی کا پنجاب حکومت سے تشکر کا اظہار اچھی روایت ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات عظمی بخاری سے عزداری کے جلوسوں کے لائسنس ہولڈر اور امن کمیٹی کے ارکان نے ملاقات کی۔ مجالس اور جلوس کے لائسنس ہولڈرز نے محرم میں عزاداران امام حسینؑ کیلئے مثالی انتظامات پر اظہارِتشکر کیا۔ شیعہ علماء کونسل کے ارکان نے محرم الحرام کے پہلے عشرے کے دوران بہترین انتظامات و سہولیات کی فراہمی پر مریم نواز کا شکریہ ادا کیا۔ ملاقات...
اسلام آباد: پاکستان اور روس نے پاکستان اسٹیل ملز (PSM) کراچی کی بحالی اور جدید کاری کے لیے ایک پروٹوکول پر دستخط کیے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان طویل المدتی صنعتی شراکت داری کو مزید تقویت ملی ہے۔ پاکستان ایمبیسی، ماسکو میں پاکستان کی طرف سے صنعت و پیداوار کے سیکرٹری جناب سیف انجم اور روسی وفد کی طرف سے انڈسٹریل انجینئرنگ ایل ایل سی کے ڈائریکٹر جناب وادم ویلیچکو نے دستخط کیے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی جناب ہارون اختر خان اور پاکستان کے روس میں سفیر جناب محمد خالد جمالی بھی موجود تھے۔ اس منصوبے کا مقصد اسٹیل کی پیداوار کو دوبارہ شروع کرنا اور اس میں توسیع کرنا ہے، جو دونوں...
سپریم کورٹ کا پی ٹی سی ایل پنشنرز کے حق میں فیصلہ ، 90 دن میں ادائیگی کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) سپریم کورٹ آف پاکستان نے پی ٹی سی ایل کے سابق ملازمین کے پنشن کیس پر فیصلہ سنا دیا، تین رکنی بنچ نے 200 سے زائد اپیلوں پر تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے سابقہ ملازمین کو پنشن کا حقدار قرار دے دیا۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس امین الدین خان نے پنشنرز کے حق میں فیصلہ دیا جبکہ جسٹس عائشہ ملک نے اختلافی نوٹ لکھا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں پی ٹی سی ایل کے سابقہ ملازمین کو پینشن کا مکمل حقدار قرار دیتے ہوئے کہا کہ ادارے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اگر بانی پی ٹی آئی کے بیٹے گرفتار ہوتے ہیں تو وہ سیاسی طور پر ابھر سکتے ہیں۔ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کے بیٹوں کو تحریک انصاف میں شامل ہونے کا پورا حق حاصل ہے، اور اگر انہیں گرفتار کیا جاتا ہے تو یہ ان کے سیاسی مستقبل کے لیے نیا دروازہ کھول سکتا ہے۔اسی پروگرام میں پی ٹی آئی رہنما علی ظفر نے وضاحت کی کہ عمران خان کے بیٹے قاسم اور سلیمان صرف اپنے والد سے ملاقات کے لیے پاکستان آنا چاہتے ہیں، اور ان کا جیل جانے کا کوئی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جولائی 2025ء) پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلوچستان کے علاقے ژوب میں نو مسافروں کو بسوں سے اتار کر قتل کرنے کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے اس کا الزام بھارت پر عائد کیا ہے۔ وزیر اعظم ہاؤس سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق شہباز شریف نے کہا، ''نہتے شہریوں کا قتل 'فتنۃ الہندوستان' کی کھلی دہشت گردی ہے۔‘‘ وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا،''بے گناہ افراد کے خون کا بدلہ لیا جائے گا اور دہشت گردوں سے پوری قوت سے نمٹیں گے۔‘‘ پاکستان میں جمعے کے روز حکام نے بتایا کہ جنوب مغربی صوبے بلوچستان میں جمعرات کی شام کو مسلح افراد نے...

تولیدی صحت، تعلیم اور سماجی تحفظ میں سرمایہ کاری ہی مضبوط قوم کی بنیاد ہے، آصفہ بھٹو زرداری کا یوم آبادی کے موقع پر پیغام
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہر ماں کی صحت، ہر بچے کا تحفظ اور ہر خاندان کی ترقی ہمارا قومی فرض ہے، ہماری توجہ اس بات پر مرکوز رہنی چاہیے کہ ہر ماں صحت مند ہو، ہر بچہ محفوظ ہو اور ہر خاندان کو ترقی کرنے کا موقع ملے۔ ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق خاتون اول نے ان خیالات کا اظہار عالمی یوم آبادی کے موقع پر اپنے پیغام میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو زچگی کی صحت، بچوں کی فلاح و بہبود اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے حوالے سے سنگین چیلنجز درپیش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تولیدی...
کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جولائی 2025)نجی ایئرلائن کے عملے کی غفلت،لاہور سے کراچی جانے والے مسافر کو جدہ پہنچا دیا گیا، مسافر بھی پریشان اور جہاز کا عملہ بھی مشکلات کا شکار ہوا تاہم مسافر کی واپسی اور شکایت کرنے پر پاکستان ائیر پورٹ اتھارٹی نے نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات شروع کر دی، لاہور ایئرپورٹ منیجر نے نجی ایئرلائن کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ایئرپورٹ منیجر نے کہا کہ کراچی کے مسافرکا جدہ پہنچ جانا مذکورہ ایئرلائن کی غفلت اور لاپروائی ہے۔ اتھارٹی کو نجی ایئرلائن کے خلاف کارروائی کی درخواست کردی ہے۔مسافر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈومیسٹک ایئرلائن کی جگہ 2 طیارے لگے ہوئے تھے۔ طیارے میں سوار ہونے کے بعد ایئرہوسٹس کو ٹکٹ بھی دکھائی تھی۔(جاری...
پاکستان اور روس نے کراچی میں واقع پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی اور جدید کاری کے لیے ایک پروٹوکول پر دستخط کیے ہیں، جس سے دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ صنعتی شراکت داری کی تجدید ہوئی ہے۔ یہ معاہدہ ماسکو میں پاکستانی سفارت خانے میں منعقدہ تقریب میں کیا گیا، جس پر پاکستان کی طرف سے سیکرٹری برائے صنعت و پیداوار سیف انجم اور روس کی جانب سے انڈسٹریل انجینئرنگ ایل ایل سی کے جنرل ڈائریکٹر وادیم ویلیچکو نے دستخط کیے۔ یہ بھی پڑھیں: وفاقی کابینہ نے پاکستان اسٹیل ملز کو نجکاری پروگرام سے نکالنے کی منظوری دیدی اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان اور روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی بھی موجود تھے۔ ...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ (ڈی ایس ٹی) کی 3 رکنی ٹیم نے جمعرات کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوا بازی کے حفاظتی انتظامات کا معائنہ مکمل کر لیا، جسے ’اطمینان بخش اور بین الاقوامی معیار کے مطابق‘ قرار دیا گیا ہے۔ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ بات ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ترجمان نے بتائی، یہ ٹیم 8 جولائی کو 3 روزہ معائنہ کے لیے پاکستان پہنچی تھی۔برطانوی ہائی کمیشن کے نمائندے کے ہمراہ اس ٹیم نے اپنا جائزہ ایک افتتاحی اجلاس سے شروع کیا، جس میں چیف سیکیورٹی آفیسر اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) کے مطابق ’ابتدائی بریفنگ...

تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھ انسانی تہذیب اور عالمی امن و ترقی کے لیے ایک اہم محرک ہے، چینی میڈیا سروے
تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھ انسانی تہذیب اور عالمی امن و ترقی کے لیے ایک اہم محرک ہے، چینی میڈیا سروے WhatsAppFacebookTwitter 0 9 July, 2025 سب نیوز بیجنگ :عالمی تہذیبوں کے مکالمے پر وزارتی کانفرنس کے موقع پر،سی جی ٹی این اور رین من یونیورسٹی آف چائنا نے مشترکہ طور پر دنیا کے 41 ممالک کے 12,000 جواب دہندگان پر مشتمل ایک سروے کیا۔ سروے میں جواب دہندگان نے عمومی طور پر اس بات پر اتفاق کیا کہ تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھ انسانی تہذیب کی ترقی اور عالمی امن و ترقی کے فروغ میں ایک اہم محرک ہے ۔ یہ بھی تسلیم کیا گیا کہ صدر شی جن پھنگ کی طرف سے پیش...
چین آسیان کو اپنی ہمسایہ سفارتکاری کے لئے ترجیح کے طور پر دیکھتا ہے، چینی وزیر خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 10 July, 2025 سب نیوز کوا لا لمپور :چین – آسیان وزرائے خارجہ کا اجلاس ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں منعقد ہوا جس کی مشترکہ صدارت چینی وزیر خارجہ وانگ ای اور چین – آسیان تعلقات کے کوآرڈینیٹر ممالک کے نمائندوں نے کی۔آسیان ممالک کے وزرائے خارجہ، آسیان مبصرین اور آسیان کے سیکرٹری جنرل نے اس اجلاس میں شرکت کی۔جمعرات کے روزاس موقع پر وانگ ای نے کہا کہ چین آسیان کو اپنی ہمسایہ سفارتکاری کے لئے ترجیح اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لئے ایک مثالی زون کے طور پر دیکھتا ہے۔ انہوں نے کہا...
اسلام آباد(اوصاف نیوز)پاکستان اور روس کے درمیان اسٹیل ملز کی بحالی کا معاہدہ طے پا گیا۔اسٹیل ملز کی بحالی کے بعد تعلیم یافتہ طبقے کیلئے ملازمتوں کے مواقع میسر آئیں گے . اعلامیے کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر کی قیادت میں وفد نے روس سے معاہدہ کیا، ماسکو میں دونوں ملکوں کے حکام نے اسٹیل ملز بحالی کے پروٹوکول پر دستخط کردیئے۔ اعلامیے کے مطابق سیکریٹری صنعت و پیداوار اور روس کے متعلقہ افسر نے دستخط کیے، معاہدہ کے تحت پاکستان اسٹیل ملز کو جدید بنایا جائے گا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر کا کہنا ہے کہ اسٹیل ملز بحالی میں روس کی شراکت داری سے نئی تاریخ رقم ہوگی، پاکستان اسٹیل ملز روس کے...
قدرتی گیس عالمی توانائی کے ذرائع میں ایک اہم کردار ادا کرتی ہے، جس کا استعمال بجلی کی پیداوار، حرارتی نظام اور صنعتی، تجارتی اور گھریلو سطح پر کیا جاتا ہے۔ دنیا میں چند مخصوص ممالک ایسے ہیں جو قدرتی گیس (Natural Gas) کے سب سے بڑے ذخائر کے مالک ہیں۔ درج ذیل چارٹ دنیا کے سب سے بڑے قدرتی گیس کے ذخائر والے 10 ممالک کو ظاہر کرتا ہے۔ ذخائر اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ قدرتی گیس کے حامل یہ ممالک موجودہ مارکیٹ قیمت پر گیس نکالنے کے لیے اقتصادی طور پر اہل ہیں۔ اس چارٹ میں دیا گیا ڈیٹا آئل اینڈ گیس جرنل سے امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے ذریعے جاری کیا گیا ہے۔
کراچی میں شلوار قمیض پہنے شہری کو ریسٹورنٹ سے نکال دیا گیا جس پر شہری نے عدالت سے رجوع کر لیا۔ شہری عبداللطیف ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ وہ اپنے دوستوں کے ہمراہ 18 مئی کو نجی ریسٹورنٹ میں کھانا کھانے گئے۔ سب دوستوں نے شلوار قمیض پہنی ہوئی تھی جس پر ریسٹورںٹ انتظامیہ نے شلوار قیمض کو ’چیپ ڈریسنگ‘ قرار دیا اور کہا کہ ہم اس ڈریس کوڈ پر کھانا فراہم نہیں کر سکتے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ نے ہمیں کہا کہ ’تماشا نہ لگائیں ورنہ ہم آپ کو زبردستی یہاں سے نکالیں گے‘۔ شہری نے ریسٹورنٹ کے اس رویے پر کنزیومر کورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ کا چائینیز ریسٹورنٹ اس قدر زیادہ...
25 سالہ ٹینس کھلاڑی رادھیکا یادو کو ان کے والد دیپک یادو نے اس کے ٹینس اکیڈمی چلانے کے تنازعے پر گولیوں سے چھلنی کر دیا۔ یہ افسوسناک واقعہ بھارت کے شہر گروگرام میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق دیپک یادو نے اپنی لائسنس یافتہ ہتھیار سے 3 گولیاں اپنی بیٹی پر چلائیں۔ اس کے بعد دیپک یادو کو گرفتار کر لیا گیا اور اس نے اپنے جرم کا اعتراف بھی کر لیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ رادھیکا یادو اپنے والد کی مخالفت کے باوجود اپنی ٹینس اکیڈمی چلانے پر بضد تھی، جس پر دونوں کے درمیان شدید بحث ہوئی۔ دیپک یادو، جو اپنے اخراجات کے لیے کرایہ پر انحصار کرتے تھے، اپنی بیٹی کے اس کاروباری فیصلے سے...
یرِوان (مانیٹرنگ ڈیسک) آرمینیا کے صدر نے ایک حالیہ بیان میں کہا ہے کہ ان کے ملک کے پاکستان کے ساتھ کوئی سفارتی تعلقات نہیں ہیں، تاہم وہ ان تعلقات کو قائم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے پاکستان کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ “پاکستان کوئی ایسا ملک نہیں جسے نظر انداز کیا جا سکے، خاص طور پر ہمارے خطے میں۔ اگر آرمینیا اور پاکستان کے درمیان روابط قائم ہوں، تو ممکن ہے کہ پاکستان کا قفقاز (Caucasus) سے متعلق رویہ بھی مختلف ہو جائے۔” صدر آرمینیا نے واضح کیا کہ وہ پاکستان کے ساتھ ڈائیلاگ کو بھارت سے اپنے قریبی تعلقات کے منافی نہیں سمجھتے۔ President of Armenia ????????: "We don't have any...
فلسطینیوں کے حامی معروف امریکی طالب علم اور انسانی حقوق کے تحفظ کے لیے سرگرم کارکن محمود خلیل نے ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف 20 ملین ڈالر کے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے، جس میں ان پر غیر قانونی حراست اور ان کی شہرت کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ خلیل، جو 3 ماہ سے زائد عرصے تک جیل میں قید رہے، نے الزام لگایا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے نہ صرف انہیں غیر قانونی طور پر قید کیا بلکہ ان کے خلاف جان بوجھ کر کارروائی کی اور ان کا نام بدنام کیا۔ جمعرات کو دائر کی جانے والی قانونی درخواست میں امریکی محکمہ داخلی سلامتی، امیگریشن اینڈ کسٹمز انفورسمنٹ (ICE)، اور محکمہ خارجہ کو...
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں فلیٹ سے ملنے والی اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش وصول کرنے کے بعد اہلخانہ میت لے کر لاہور روانہ ہوگئے ہیں۔ اداکارہ حمیرا اصغر کے بھائی نوید اصغر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تاثر دیا گیا کہ والدین بہن کو قبول نہیں کررہے جو کہ افواہیں تھیں، ہم پہلے دن سے انتظامیہ اور پولیس سے رابطے میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا پر بتایا گیا کہ حمیرا اصغر کے والدین نے اس سے قطع تعلق کر لیا ہے اور اس کی میت وصول کرنے نہیں آئیں گے لیکن اگر لاش پولیس کی کسٹڈی میں ہے تو انہوں نے تحقیقات کرنی ہوتی ہیں، قانونی تقاضے مکمل کرنے پڑتے ہیں پھر لواحقین کو...
جمعرات کے روز امدادی کارکنوں نے یمن کے حوثیوں باغیوں کے حملے سے تباہ ہو کر ڈوبنے والے یونانی بحری جہاز ایٹرنٹی سی کے مزید 3 عملے کے ارکان اور ایک سیکیورٹی گارڈ کو بحیرہ احمر سے زندہ بچا لیا، جبکہ حوثیوں نے جہاز کے عملے میں شامل بعض افراد کو اپنی تحویل میں رکھنے کا دعویٰ کیا تھا۔ یہ اس ہفتے دوسرا یونانی مال بردار جہاز تھا جسے یمن کے حوثیوں نے نشانہ بنایا، جس سے یمن کے ساحل کے قریب کئی مہینوں سے قائم نسبتاً سکون ختم ہو گیا، یہ علاقہ بحیرہ احمر کا دروازہ ہے اور تیل و تجارتی سامان کے لیے ایک اہم راستہ سمجھا جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کئی بین الاقوامی شپنگ کمپنیوں نے...
وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے سرڈھاکہ میں نہتے مسافروں کے قتل کو ’فتنہ الہندوستان کی کھلی دہشتگردی‘ قرار دیتے ہوئے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پاکستانی شناخت پر معصوموں کا قتل ناقابل معافی جرم ہے اور اس کا جواب سخت ہوگا۔ انہوں نے دہشتگردوں کو بزدل درندے قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے انسانیت کی بجائے درندگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بلوچستان کی مٹی میں بے گناہوں کا خون ضائع نہیں جائے گا، اور ریاست ان قاتلوں کو زمین کے اندر بھی چھپنے کا موقع نہیں دے گی۔ میر سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ حکومت دہشتگردی کے ہر منصوبے کو طاقت، عزم اور اتحاد...
پی ای سی ایچ ایس میں عمران تالپور اور ابریز ابڑو کے چرچے ،نیاز لغاری کی سرپرستی خالد بن ولید روڈ کے رہائشی پلاٹ جی 128 اور بی ٹو 112 پر کمرشل تعمیرات جاری سندھ بلڈنگ بلڈنگ افسران کراچی میں جاری ناجائز تعمیرات کے محافظ ضلع شرقی پی ای سی ایچ ایس خلاف ضابطہ تعمیرات میں عدالتی حکم عدولیاںتحقیقاتی اداروں کی دانستہ چشم پوشی برقرار جی 128 اور B2 112 خالد بن ولید روڈ رہائشی پلاٹ منظم انداز سے کمرشل تعمیرات میں تبدیل جرآت سروے جاری ناجائز تعمیرات پر نیاز لغاری سے موقف لینے کی کوشش کی گئی رابطہ ممکن نہ ہوا۔صوبائی حکومت کے زیر انتظام قائم ادارے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی میں کچھ عرصہ قبل ڈائریکٹر شرقی تعینات ہونے...
اسلام آباد: وزیر برائے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 500 ارب روپے کے نیلم جہلم ہائیڈرو پاور منصوبے کی سرنگ کے بیٹھ جانے کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی اور مالی کارروائی کرنے کے لیے ایک انکوائری کمیشن تشکیل دیا ہے۔ احسن اقبال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2کمیٹیوں کی رپورٹوں کی بنیاد پر وزیراعظم نے ایک رٹائرڈ جج کی سربراہی میں انکوائری کمیشن تشکیل دیا ہے تاکہ منصوبے کی سرنگ کے بیٹھ جانے کے ذمے داروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جا سکے۔ اختیارات کے مطابق کمیشن ذمہ داروں کے خلاف قانونی، انتظامی اور مالی کارروائیوں کی سفارش کرے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے...
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہمیں مکمل طور پر علم ہے کہ صدر آصف علی زرداری، وزیرِ اعظم شہباز شریف، اور چیف آف آرمی اسٹاف کو نشانہ بنانے والی مذموم مہم کے پیچھے کون ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ایکس‘ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ میں واضح طور پر کہہ چکا ہوں کہ نہ تو اس بارے میں کوئی بات ہوئی ہے، اور نہ ہی صدر سے استعفیٰ لینے یا چیف آف آرمی اسٹاف کے صدر بننے کی کوئی تجویز زیرِ غور ہے۔وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ صدرِ پاکستان کو مسلح افواج کی قیادت کے ساتھ ایک مضبوط اور باوقار تعلق حاصل ہے، انہوں نے صاف الفاظ...
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی سینٹرل کمیٹی کے پبلسٹی ڈیپارٹمنٹ کی ڈپٹی ہیڈ، وزیر اور پارٹی سیکرٹری برائے نیشنل ریڈیو اینڈ ٹیلی ویژن ایڈمنسٹریشن چائنا (این آر ٹی اے) سا شو من کے درمیان جمعرات کو یہاں اہم ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں پاکستان اور چین کے درمیان دوطرفہ میڈیا تعاون کو وسعت دینے، مشترکہ پروڈکشنز، فیک نیوز کے تدارک، تربیتی پروگراموں اور ثقافتی تبادلے کے نئے امکانات پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ پاکستان میڈیا اور ابلاغ کے میدان میں چین کے تجربات سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ ملاقات میں اس امر پر اتفاق کیا گیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ عمران خان کی رہائی ان کے بچوں یا بہنوں سے نہیں بلکہ ان کے اپنے طرزِعمل پر منحصر ہے۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر لیگی رہنما اور سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اگر عمران خان کے بچے پاکستان آ کر سیاست کرنا چاہتے ہیں تو وہ آئیں اور قانون کے دائرے میں رہ کر تحریک چلائیں، تو کسی کو کوئی اعتراض نہیں ہوگا۔انہوں نے واضح کیا کہ بانی تحریک انصاف کی رہائی نہ تو ان کے بچوں سے ممکن ہے اور نہ ہی بہنوں سے، بلکہ یہ معاملہ مکمل طور پر ان کے اپنے رویے اور طرز عمل پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوالالمپور (آن لائن) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار آسیان کے 32ویں علاقائی فورم کے وزارتی اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے کوالالمپور پہنچ گئے۔ ان کے دورے کا مقصد علاقائی تعاون، اقتصادی شراکت داری اور سیکیورٹی امور پر رکن ممالک کے ساتھ بات چیت کو فروغ دینا ہے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق کوالالمپور انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پاکستان کے سفیر سید احسن رضا اور ملائیشیا کی وزارت خارجہ کے سینئر حکام نے اسحاق ڈار کا پرتپاک استقبال کیا۔ اجلاس کے دوران نائب وزیراعظم مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے، جن میں اقتصادی، تجارتی اور علاقائی سلامتی سے متعلق امور زیر غور آئیں گے۔ یہ دورہ پاکستان کی خارجہ...
معاون خصوصی طارق فاطمی نے روس کے نائب وزیراعظم اور روسی قیادت کو پاکستان کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام پہنچاتے ہوئے زور دیا کہ دونوں ممالک کی قیادت کی سطح پر خیرسگالی پاکستان اور روس کے درمیان دو طرفہ تعلقات میں بہتری کی مثبت رفتار کو یقینی بنارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ روسی نائب وزیراعظم الیکسی اوورچک نے کہا ہے کہ پاکستان اور روس قدرتی اتحادی ہیں جب کہ صدر ولادیمیر پیوٹن پاکستان کو معیشت اور توانائی کے شعبوں میں اہم اسٹریٹجک شراکت دار سمجھتے ہیں۔ دفتر خارجہ سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی کی قیادت میں معاون خصوصی صنعت و پیداوار و فوکل پرسن برائے پاکستان اسٹیل ملز ہارون اختر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">گوادر (نمائندہ جسارت)ایس ایس پی ضیا مندوخیل سے گوادر پریس کلب کے وفد کی ملاقات ۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ضیا مندوخیل سے گوادر پریس کلب کے ایک نمائندہ وفد جس کی قیادت صدر اسماعیل عمر ، نائب صدر بشیر قاسم ، جوائنٹ سیکرٹری جاوید احمد ، سینئر صحافی عبیداللہ اور اختر ملنگ کررہے تھے نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفد نے گوادر میں منشیات کی روک تھام اور وائن اسٹورز پر شراب کی فروخت اور کنٹرول کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے کم عمر لڑکوں کو شراب کی فروخت پر مکمل پابندی اور علاقے میں منشیات کے خاتمے کے لیے مؤثر کارروائی کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ اس موقع پر ایس ایس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ لائبیریا کے صدر کی رواں انگریزی پر حیران رہ گئے جس پر دونوں رہنماؤں کے درمیان دلچسپ مکالمہ ہوا۔واقعہ اْس وقت پیش آیا جب افریقی ممالک کے رہنماؤں کا ایک وفد وائٹ ہاؤس میں صدر ٹرمپ سے ملاقات کے لیے آیا۔ صدر ٹرمپ نے لائبیریا کے صدر سے پوچھاکہ آپ نے اتنی اچھی انگریزی کہاں سے سیکھی؟ اس پر لائبیریا کے صدر نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ میں نے انگریزی لائبیریا سے سیکھی ہے۔ ٹرمپ نے جواب سن کر دلچسپی کا اظہار کیا اور کہ یہاں میز پر بیٹھے کچھ لوگ اتنی اچھی انگریزی نہیں بول سکتے۔