2025-11-10@16:12:13 GMT
تلاش کی گنتی: 906
«نمبر گیم پوری»:
(نئی خبر)
کراچی: ایف آئی اے امیگریشن نے کوئٹہ ایئرپورٹ پر کارروائی کے دوران پنجاب پولیس کو سنگین جرائم میں مطلوب بدنام زمانہ ملزم کو دبئی جاتے ہوئے گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کے کوئٹہ ائیرپورٹ پر تعینات عملے نے کارروائی کے دوران سنگین جرائم میں مطلوب ملزم کی بیرون فرار کی کوشش ناکام بنائی۔ ملزم محمد طاہر نے دبئی فرار ہونے کی کوشش کی، گرفتار ملزم پنجاب پولیس کو مطلوب تھا، ملزم کے خلاف تھانہ محمد پور، راجن پور میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا۔ ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں متعدد مقدمات درج ہیں۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزم کا نام اسٹاپ لسٹ میں شامل تھا جسے بعد...
عالمی گیمز 2025 کے اسنوکر ٹورنامنٹ میں عالمی چیمپئن محمد آصف سیمی فائنل میں شکست کے بعد تیسری پوزیشن کے مقابلے میں بھی مات کھا گئے۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق چین کے شہر چینگ ڈو میں جاری 12 ویں عالمی گیمز کےاسنوکر ٹورنامنٹ میں شریک پاکستان کے واحد کھلاڑی تین مرتبہ کے عالمی چیمپئن محمد آصف سیمی فائنل میں چین کے زاہو گوڈونگ سے2-0 سے ہار گئے۔ بعد ازاں تیسری پوزیشن کے میچ میں جرمنی کے الیگزینڈر نے بھی محمد آصف کو 1-2 سے شکست دےدی۔ ان کے حریف نے پہلا فریم 40-70 سے جیتا، دوسرے فریم میں محمد آصف نے 0-149 سے کامیابی پائی، اس فریم میں عالمی چیمپئن نے ٹورنامنٹ کا سب سے بڑا 141 کا بریک بھی کھیلا۔ تیسرے اور...
لاہور (نیوز ڈیسک) چین کے یانٹائی پورٹ سے پنجاب کے لیے 100 جدید الیکٹرک بسیں روانہ ہونے والی ہیں، جو جلد ہی صوبے کے ان اضلاع میں پہنچیں گی جہاں برسوں سے باقاعدہ پبلک ٹرانسپورٹ کا نظام موجود نہیں تھا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” پر بتایا کہ یہ بسیں سمندری راستے سے لائی جائیں گی اور ابتدائی مرحلے میں میانوالی، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، وہاڑی، پاکپتن اور ڈیرہ غازی خان میں چلائی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ان علاقوں میں پہلی بار جدید اور منظم پبلک ٹرانسپورٹ سروس فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اس بس سروس کا کرایہ صرف 20 روپے رکھا گیا ہے، جبکہ ہر بس میں...
مری میں ڈینگی وائرس کی صورتحال تیزی سے بگڑ رہی ہے اور متاثرہ مریضوں کی تعداد بڑھ کر 24 تک پہنچ گئی ہے، سرکاری و نجی اسپتالوں کے علاوہ کلینکس میں آنے والے مریضوں میں تیز بخار، جسمانی درد اور پلیٹ لیٹس میں کمی جیسی علامات دیکھی جا رہی ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق مریضوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ زیادہ تر کیسز مری کے نچلے علاقوں سے رپورٹ ہوئے ہیں جہاں صفائی کے حالات نہایت خراب ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ڈینگی اسپرے مہم، آگاہی پروگرام اور متاثرہ علاقوں میں خصوصی اقدامات کیے جائیں تاکہ بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا...
راولپنڈی میں ڈینگی کی شدت بڑھنے لگی ڈینگی کے 58 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ڈینگی کے باعث 11مریض اسپتالوں میں داخل ہیں جبکہ اسپتالوں میں زیرِ علاج تصدیق شدہ مریضوں کی تعداد 7 ہے۔ ڈینگی سے رواں سال راولپنڈی میں کسی مریض کی موت رپورٹ نہیں ہوئی ہے۔ ضلع راولپنڈی میں ڈینگی کے 30کیسز اور مری میں 28 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ مزید برآں ڈینگی مہم سے یکم جنوری سے اب تک 43 لاکھ سے زائد گھروں کی چیکنگ ہوچکی ہے اور 58 ہزار 364 گھروں میں لاروا کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔ علاوہ ازیں 11 لاکھ 48 ہزار 213 مقامات کی چیکنگ ہوئی ہے جس میں 11 ہزار سے زائد سائٹ پر ڈینگی پازٹیو آیا ہے...
امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل مبینہ طور پر 2026 کے اوائل میں کروم بُک کے لیے ’اسٹیم فار کروم بُک بیٹا پروگرام‘ کی سپورٹ ختم کرنے جا رہی ہے۔ رپورٹس کے مطابق 1 جنوری 2026 کے بعد یہ سہولت مکمل طور پر بند ہو جائے گی اور بیٹا ورژن میں انسٹال کیے گئے تمام گیمز خودکار طور پر صارفین کے ڈیوائسز سے حذف کردیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: گوگل ڈیپ مائنڈ نے جینی 3 لانچ کردیا، خصوصیات کیا ہیں؟ بیٹا ایپ چلانے کی کوشش کرنے والے صارفین کو اس وقت ایک پاپ اَپ میسج موصول ہورہا ہے، جس میں پروگرام کی بندش کی اطلاع دی گئی ہے۔ Google ending Steam for Chromebook support in 2026 https://t.co/PBjNikibb7 by @technacity — 9to5Google (@9to5Google)...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 اگست 2025ء) یہ رپورٹ 'ڈوئچے کرنکن فیرزیشے رُنگ‘ (ڈی کے وی) کی طرف سے شائع کی گئی ہے۔ اس نجی ہیلتھ انشورنس کمپنی نے اسے ''تشویشناک ریکارڈ‘‘ قرار دیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق صرف دو فیصد جرمن شہری مکمل طور پر صحت مند طرز زندگی کے معیار پر پورا اُترتے ہیں۔ کولون شہر کے 'ڈوئچے اشپورٹ ہوخ شولے‘ اور یونیورسٹی آف وُرسُبرگ کے تعاون سے تیار کردہ ڈی کے وی رپورٹ 2025 میں جرمن شہریوں کے صحت سے متعلق رویوں کا آٹھویں بار جائزہ لیا گیا۔ اس مطالعے میں غذائیت، جسمانی سرگرمیوں، شراب نوشی، تمباکو نوشی، اسٹریس اور بیٹھنے کے وقت پر توجہ دی گئی۔ اس سروے کے لیے 11 فروری...
—فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر روتھ فاؤ نے اپنی پوری زندگی انسانیت کے لئے وقف کردی۔وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ڈاکٹر روتھ فاؤ کی 8 ویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ ڈاکٹر روتھ فاؤ جیسی ہستیاں صدیوں میں جنم لیتی ہیں۔وزیراعلیٰ سندھ نے ڈاکٹر روتھ فاؤ کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر روتھ فاؤ کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا، وہ سندھ اور پاکستان کا فخر تھیں۔ ڈاکٹر رتھ فاؤ سول اسپتال میں 8 بستروں کے ہائی ڈپینڈینسی یونٹ کا افتتاحکراچی ڈاکٹر رتھ کے ایم فاؤ سول اسپتال کراچی کے... مراد علی شاہ نے کہا کہ ڈاکٹر روتھ فاؤ کی...
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اگست ۔2025 )امریکا میں سرکاری وسائل استعمال کرتے ہوئے دریائے اوہائیو میں پانی کی سطح کو غیر معمولی طور پر بلند کیا گیا تاکہ نائب امریکی صدر جے ڈی وینس اور ان کے اہلِ خانہ اس میں کشتی رانی کرسکیں.(جاری ہے) برطانوی جریدے کے مطابق سیکرٹ سروس نے آرمی کور آف انجینئرز سے درخواست کی تھی کہ وہ 2 اگست کو نائب صدر جے ڈی وینس کی کشتی رانی کے دوران محفوظ نیوی گیشن کو یقینی بنانے کے لیے دریائے اوہائیو میں پانی کی سطح بڑھائیں برطانوی جریدے نے خفیہ ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ دریا کی سطح میں یہ تبدیلی صرف محفوظ نیوی گیشن کے لیے نہیں بلکہ کشتی رانی کے تجربے کو...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔08 اگست ۔2025 )وفاقی حکومت کے پیٹرولیم ڈویژن میں 2 ہزار 50 ارب روپے سے زائد کی سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے نجی ٹی وی نے آڈیٹر جنرل پاکستان کی رپورٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ انٹر کارپوریٹ سرکلر ڈیبٹ کا حل نہ ہونے سے1427 ارب کے واجبات جمع ہوئے 350 ارب کے جی آئی ڈی سی فنڈز ٹرانس نیشنل پائپ لائنز کے لیے استعمال نہیں ہوئے، سوئی گیس کمپنیوں سے 69 ارب روپے کی وصولیوں میں ناکام رہی.(جاری ہے) آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ سوئی نادرن نے آر ایل این جی کو گھریلو سیکٹر کی طرف منقتل کر دیا، ونٹر لوڈ مینیجمنٹ کی خلاف ورزی کے سبب 53...
---فائل فوٹو پیٹرولیم کے شعبے میں 2 ہزار 50 ارب روپے سے زائد کی سنگین بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق انٹر کارپوریٹ سرکلر ڈیبٹ کا حل نہ ہونے سے1427 ارب کے واجبات جمع ہوئے۔ 350 ارب کے جی آئی ڈی سی فنڈز ٹرانس نیشنل پائپ لائنز کے لیے استعمال نہیں ہوئے، سوئی گیس کمپنیوں سے 69 ارب روپے کی وصولیوں میں ناکام رہی۔آڈٹ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ سوئی نادرن نے آر ایل این جی کو گھریلو سیکٹر کی طرف منقتل کر دیا، ونٹر لوڈ مینیجمنٹ کی خلاف ورزی کے سبب 53 ارب روپے جبکہ گیس فیلڈز میں کمپریشن آلات کی تنصیب میں تاخیر سے 44 ارب کا نقصان ہوا۔رپورٹ کے مطابق او...
پاکستان کے فرٹیلائزر شعبے نے حال ہی میں جاری کی گئی مسابقتی کمیشن پاکستان یعنی سی سی پی کی رپورٹ میں متعدد تجزیاتی خامیوں اوراہم پہلوؤں کی کمی کی نشاندہی کرتے ہوئے اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ اسٹیک ہولڈرز کے مطابق، رپورٹ ایک محدود دائرے میں صرف مسابقتی پہلو پر مبنی جائزہ پیش کرتی ہے اوربنیادی ڈھانچہ جاتی، اسٹریٹجک اور قومی سلامتی سے متعلق مسائل، بالخصوص قدرتی گیس کی فراہمی، کو نظر انداز کرتی ہے، جو ملک میں یوریا کی پیداوار کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فوجی فرٹیلائزر کا پی آئی اے کے حصص خریدنے میں دلچسپی کا اظہار سی سی پی رپورٹ کا مقصد فرٹیلائزر سیکٹر کی مارکیٹ ڈائنامکس اور ارتکاز...
—فائل فوٹو سانحۂ دریائے سوات کی انکوائری رپورٹ پر عمل درآمد شروع ہو گیا، سرکاری ذرائع کے مطابق سیکریٹری ایری گیشن نے چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا کو خط لکھ دیا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں غفلت کے مرتکب افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی شروع ہوگئی، انکوائری رپورٹ میں متعلقہ افسران و اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی تھی۔رپورٹ میں محکمۂ اری گیشن کے 3 افسران سمیت 5 افراد غفلت کے ذمے دار قرار دے دیے گئے، افسران میں پروجیکٹ ڈائریکٹر، ڈپٹی ڈائریکٹر، ایگزیکٹیو انجینئر، گیج ریڈر، کنسلٹنٹ اور کنٹریکٹر شامل ہیں۔ سوات: متاثرہ فیملی نے دریا کے کنارے جس ہوٹل پر ناشتہ کیا اسے گرا دیا گیا ضلعی انتظامیہ کے مطابق...
میکسیکو سے تعلق رکھنے والی مشہور ٹک ٹاکر اور ریئلٹی شو ماسٹر شیف میکسیکو کی سابق امیدوار یانن کامپوس ایک افسوسناک کار حادثے کے نتیجے میں زندگی کی بازی ہار گئیں۔ مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ ہفتہ کی صبح میکسیکو کے شہر چہواہوا میں فرانسیسکو آر المیڈا ہائی وے پر پیش آیا، جہاں 38 سالہ یانن کامپوس اپنی سیاہ لگژری گاڑی میں سفر کر رہی تھیں۔ اچانک انہوں نے گاڑی پر کنٹرول کھو دیا، جو ایک کھڑی گاڑی سے ٹکرا گئی، اور تصادم کے باعث ان کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ ریسکیو ٹیم نے انہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا، جہاں وہ چند دن انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج رہنے کے بعد پیر کے...
کراچی: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) کے شعبہ امیگریشن نے کراچی ائیرپورٹ پرسنگین جرائم مین ملوث ملزم کی بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق امیگریشن کے جناح ٹرمینل ائیرپورٹ پرتعینات عملے نے اغوا اور قتل کے مقدمے میں مطلوب اشتہاری ملزم کی بیرون ملک فرارکی کوشش ناکام بنا دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم انیق خان آزاد کشمیر پولیس کومطلوب تھا، ملزم کا تعلق کوٹلی آزادکشمیر سے ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ملزم نے کراچی ائیرپورٹ سے قطر فرار ہونے کی کوشش کی، ملزم کے خلاف قتل اور اغوا کی دفعات کے تحت مقدمہ درج تھا، یہ مقدمہ گزشتہ ماہ درج ہوا تھا۔ ایف آئی اے کے ترجمان...
بھارت کے تیز گیند باز محمد سراج اور پرسدھ کرشنا نے انگلینڈ کے خلاف دی اوول ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھا کر آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ رینکنگ میں کیریئر کی بہترین پوزیشن حاصل کرلی ہے۔ پانچویں اور فیصلہ کن ٹیسٹ میں پلیئر آف دی میچ کا اعزاز حاصل کرنے والے محمد سراج نے 674 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے 12 درجے ترقی کے ساتھ 15ویں پوزیشن پر قبضہ جما لیا ہے۔ وہ اب عالمی سطح پر سرفہرست فاسٹ باؤلرز میں شمار ہونے لگے ہیں۔ دوسری جانب پرسدھ کرشنا نے بھی 8 وکٹیں حاصل کرکے 25 درجے ترقی کے بعد 59ویں پوزیشن حاصل کی ہے، جو ان کے کیریئر کی بہترین رینکنگ ہے۔ دونوں کھلاڑیوں نے انگلینڈ کے...
جرمنی کے معروف فٹبال کلب فورٹونا ڈسلڈورف نے اسرائیلی اسٹرائیکر شون وائز مین کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا ہے، یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب کھلاڑی کی سوشل میڈیا پر غزہ جنگ سے متعلق متنازع پوسٹس منظرعام پر آئیں، جن پر شائقین نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔ کلب نے منگل کے روز ایک مختصر بیان میں اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شون وائز مین کے بارے میں مکمل جانچ کرنے کے بعد بالآخر اسے سائن نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اگرچہ کلب نے فیصلے کی تفصیل بیان نہیں کی، تاہم جرمن اخبار بلڈ کے مطابق، کلب کو شائقین کی جانب سے اسٹرائیکر کے آن لائن بیانات پر شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ ان بیانات کو...
عثمان خادم:پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 129 کے ضمنی انتخاب میں بھرپور حصہ لینے کا فیصلہ کر لیا ہے. سینئر رہنما پاکستان تحریک انصاف حماد اظہر نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے گئے،پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے ارسلان ظہیر نے بھی کاغذات نامزدگی جمع کرائے،میاں اویس انجم اور مہر واجد بھی آج کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔ 18 اگست کو این اے 129 میں ضمنی الیکشن منعقد ہوگا۔ الیکشن کمیشن نے پارلیمنٹ کے پانچ اور صوبائی اسمبلی کے تین ارکان کو نااہل قرار دے دیا،9 نشستیں خالی ہو گئیں
عالمی تجارت، لاجسٹکس اور صنعتی ترقی کے نمایاں ادارے اے ڈی پورٹس گروپ نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں باضابطہ طور پر اپنا پہلا نمائندہ دفتر قائم کر دیا۔ یہ اقدام گروپ کی بین الاقوامی وسعت کے سفر میں اہم سنگ میل اور جنوبی و وسطی ایشیاء میں تجارت اور لاجسٹکس کو فروغ دینے لئے اس کی طویل المدتی وابستگی کی علامت ہے۔ گروپ کے دنیا بھر میں موجود 140 سے زائد دفاتر پر مشتمل عالمی نیٹ ورک کو مستحکم بناتے ہوئے اور پاکستان کی اہم وفاقی وزارتوں، عریگولیٹری اداروں اور سرکاری ادارون کے قریب اسٹریٹجک مقام پر واقع اسلام آباد میں قائم نیا دفتر حکومت کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ روابط کو مزید گہرا کرنے اور ترجیحی...
سپین میں تعطیلات گزارنے کے بعد ایک برطانوی لڑکے کو اپنے والدین کے ہمراہ انگلینڈ واپس جانا تھا، مگر حیران کن طور پر وہ بغیر ٹکٹ اٹلی جا پہنچا۔ والدین سے بچھڑا، غلط فلائٹ میں جا بیٹھا برطانوی اخبار’’دی گارڈین ‘‘ کے مطابق یہ واقعہ ایک مصروف ہسپانوی ایئرپورٹ پر پیش آیا، جہاں 15 سالہ لڑکا اپنے والدین سے بچھڑ گیا۔ غلطی سے وہ لندن جانے والی پرواز کی بجائے اٹلی کے شہر میلان جانے والی پرواز میں سوار ہو گیا — اور کسی نے نوٹس تک نہ لیا! والدین کی پریشانی، ایئرپورٹ پر خطرے کا الارم بجا دیا گیا لڑکے کے لاپتہ ہونے پر والدین نے فوری طور پر ایئرپورٹ سیکیورٹی کو مطلع کیا اور ایمرجنسی الارم بجا دیا گیا...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 اگست 2025ء) معروف طبی محققین اور ڈاکٹروں کی طرف سے تیار کردہ یہ رپورٹ ایک ایسے وقت میں شائع کی گئی ہے، جب جنیوا میں پلاسٹک آلودگی سے نمٹنے کے لیے ایک عالمی معاہدے پر نئی بات چیت کا آغاز ہو چکا ہے۔ دی لانسیٹ میڈیکل جرنل میں شائع ہونے والی اس رپورٹ کے مطابق، ''پلاسٹک بچپن سے بڑھاپے تک بیماریوں اور اموات کا باعث بن رہا ہے، جس سے صحت سے متعلق سالانہ 1.5 ٹریلین ڈالر سے زائد کا معاشی نقصان ہو رہا ہے۔‘‘ رپورٹ میںپلاسٹک کے اثرات کا موازنہ ہوا کی آلودگی اور سیسے سے کیا گیا اور کہا گیا کہ قوانین اور پالیسیوں کے ذریعے اس کے صحت پر...
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 اگست ۔2025 )ماہرین کے مطابق پاکستان کی ڈیجیٹل تبدیلی کے لیے بڑھتا ہوا زور اس کی تنگی سے دوچار معیشت کے لیے ایک اہم موڑ بن سکتا ہے اگر اسے مستقل پالیسیوں اور طویل مدتی سرمایہ کاری سے تعاون حاصل ہو ڈیجیٹل انفراسٹرکچر کو وسعت دینے، سمارٹ گورننس سسٹم متعارف کرانے اور نجی شعبے کی شراکت کی حوصلہ افزائی کے لیے حکومت کی حالیہ کوششوں کو عالمی معیشت میں پاکستان کو ایک مسابقتی ملک کے طور پر تبدیل کرنے کے لیے ضروری اقدامات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے.(جاری ہے) ویلتھ پاک کی رپورٹ کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے نوٹ کیا کہ ملک کا ڈیجیٹل ایجنڈا اقتصادی ترقی کو تیز کرنے،...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بینظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) نے مالی امداد کے نظام میں بڑی تبدیلی کا اعلان کر دیا۔ بی آئی ایس پی 13 اگست 2025 سے اپنے نئے “صحت اکاؤنٹس” ادائیگی نظام کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔اس نئے نظام کے تحت مستحق خواتین کو مالی امداد براہ راست ان کے ذاتی بینک اکاؤنٹس میں منتقل کی جائے گی تاکہ وہ بغیر کسی پریشانی، ایجنٹ یا فرنچائز کے خود فنڈز تک رسائی حاصل کر سکیں۔ اس اقدام کے تحت ملک کے 7 بڑے اضلاع میں فائدہ اٹھانے والے براہ راست ادائیگی حاصل کرنے کے لیے اپنی پسند کے بینک اکاؤنٹس کھول سکیں گے، یہ نقد کی منتقلی کے روایتی طریقوں سے زیادہ لچکدار، محفوظ، اور...
آج تاریخ کی سب سے بڑی ریلی ہو گی: گنڈا پور‘پی ٹی آئی ارکان اسمبلی سینیٹرز اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے
اسلام آباد‘ پشاور (نوائے وقت رپورٹ + آئی این پی) آج احتجاج کے معاملہ پر پی ٹی آئی کی اعلیٰ قیادت نے پلان کو حتمی شکل دے دی۔ تمام ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز کو اسلام آباد بلا لیا گیا۔ ارکان اسمبلی اور سینیٹرز اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے۔ ارکان صوبائی اسمبلی اپنے متعلقہ حلقوں میں احتجاج کریں گے، مرکزی قیادت کی تمام صوبائی صدور اور چیف آرگنائزرز سے مشاورت مکمل ہو گئی۔ احتجاج تحریک تحفظ آئین پاکستان کے پلیٹ فارم سے ہو گا، نگرانی پی ٹی آئی کے سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کریں گے۔ سندھ بلوچستان، کے پی ٹی آئی اور پنجاب کے ذمہ داروں نے احتجاجی شیڈول اعلیٰ قیادت کو پہنچا دیا۔ تمام ٹکٹس ہولڈرز...
کوہستان کے پہاڑی علاقے لیدی ویلی میں ایک مقامی شخص عمر خان کو گلیشیئر کے قریب ایک انسانی لاش ملی، جس کی شناخت بعد میں قومی شناختی کارڈ کی مدد سے نصیرالدین کے طور پر ہوئی، جو 1997 میں اپنے بھائی کے ساتھ سفر کے دوران لاپتا ہو گئے تھے۔ ان کے بھائی کثیرالدین کے مطابق وہ خاندانی دشمنی کی وجہ سے متبادل اور دشوار گزار راستوں سے سفر کرتے تھے۔ مقامی افراد نے بتایا کہ اس وقت فائرنگ کی آواز سنی گئی تھی، جس کے بعد نصیرالدین لاپتا ہو گئے۔ امکان ہے کہ وہ گلیشیئر میں گر گئے تھے اور ان کی لاش برف کے پگھلنے کے باعث 28 سال بعد ظاہر ہوئی۔ نصیرالدین ولد بہرام (قوم صالح...
پاکستانی ٹی وی اور فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ شرمین حنا رضوی نے اپنی انسٹاگرام پوسٹ میں شوہر عمار احمد خان سے علیحدگی کا اعلان کیا ہے۔ حنا رضوی نے متعدد مشہور ڈراموں میں کام کیا، جن میں تشنگی دل کی، امید، ہری ہری چوڑیاں، نیلی زندہ ہے، قدوسی صاحب کی بیوہ، کالج گیٹ، فیری ٹیل 1 اور 2 شامل ہیں۔ فیری ٹیل میں ان کے کردار ’’آغو جان‘‘ کو خاص طور پر سراہا گیا۔ اپریل 2024 میں حنا رضوی نے اپنے قریبی دوست اور اداکار عمار احمد خان سے شادی کی تھی، جو ڈرامہ سیریل بےشرم کےلیے مشہور ہیں۔ ان کی شادی ایک شاندار تقریب تھی، جس میں دونوں کے قریبی عزیز و اقارب اور دوستوں نے شرکت...
کوہستان کے پہاڑی علاقے لیدی ویلی میں ایک مقامی شخص عمر خان کو گلیشیئر کے قریب سے ایک لاش ملی، جو بعد میں شناختی کارڈ کی مدد سے نصیر الدین نامی شخص کی نکلی۔ نصیر الدین 1997 میں اپنے بھائی کے ساتھ سفر کے دوران لاپتا ہوئے تھے۔ ان کے بھائی کثیر الدین کے مطابق وہ خاندانی دشمنی کی وجہ سے متبادل اور دشوار گزار راستوں سے سفر کرتے تھے۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ اس وقت فائرنگ کی آواز سنائی دی، جس کے بعد نصیر الدین لاپتا ہو گئے۔ ممکنہ طور پر وہ گلیشیئر میں گر گئے تھے، اور ان کی لاش 28 برس بعد برف پگھلنے سے سامنے آئی۔ مزید پڑھیں: اسکردو کے برف پوش پہاڑوں میں ریت...
چیئرمین مہاجر اتحاد تحریک نے کہا کہ ایم آئی ٹی مہاجروں کی واحد جماعت ہے جو علیحدگی پسندوں کے سامنے سب سے بڑی رکاوٹ ہے جو ہمیشہ علیحدگی پسند قوتوں کیخلاف کھڑی رہی ہے، ہمیشہ سندھودیش اور علیحدگی پسند سندھیوں کو جس طرح ایم آئی ٹی نے للکارا وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مہاجر اتحاد تحریک کے سربراہ ڈاکٹر سلیم حیدر نے سندھ بھر کے مہاجروں سے اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان کے جشن آزادی اور معرکہ حق میں بھرپور کامیابی کو شاندار انداز میں منائیں، مہاجر جوکہ بانیان پاکستان کی اولاد ہیں جنہوں نے پاکستان بنانے اور پاکستان کو بچانے کیلئے لاکھوں جانوں کے نذرانے پیش کئے آج بھی پاکستان کی سلامتی اور استحکام کیلئے...
انورسدید (اردو کے معروف ادیب اور ممتاز نقاد کی تاریخ وفات(3 ؍اگست 2013ء) کی مناسبت سے) ـ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی میں احمد زین الدین مدیر روشنائی کو فون کیا تو دوسری طرف سے لرزتی ہوئی غم زدہ آواز آئی انور سدید! ہم سب کے دوست ڈاکٹر فرمان فتح پوری وفات پا گئے ۔۔یہ خبر بڑی المناک تھی۔ سن کر دل زور سے دھڑکا اور پھر یوں محسوس ہوا کہ میرا دل آہ و زاری کر رہا ہے ۔ خون کے آنسو بہارہا ہے میں فون پر زین سے سے بات نہ کرسکا۔ آنکھوں کے سامنے کسی ادبی تقریب کی وہ تصویر پھرنے لگی جس میں فرمان فتح پوری اگلی نشست پر بیٹھے تھے لیکن نحیف و نزار نظر آرہے تھے ۔...
پاک فوج نے اپنے مربوط جنگی ردعمل کو مضبوط بنانے کے لیے زیڈ ٹین ایم ای (Z-10ME) اٹیک ہیلی کاپٹرز شامل کر لیے ہیں۔ سرکاری نشریاتی ادارے ریڈیو پاکستان نے ہفتہ کے روز رپورٹ کیا کہ چینی ادارے ’ایوی ایشن انڈسٹری کارپوریشن آف چائنا‘ نے پہلی بار اپنے Z-10 اٹیک ہیلی کاپٹر کو فروری 2024 میں سنگاپور ایئر شو کے دوران ملک سے باہر نمائش کے لیے پیش کیا تھا۔ رائٹرز کے مطابق اس وقت تک پاکستان اس ماڈل کا واحد معروف برآمدی خریدار تھا، تاہم شو میں کسی فروخت کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔ چیف آف آرمی اسٹاف (سی او اے ایس) فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس شمولیت کی تقریب کی صدارت کی، اور بعد ازاں مظفرگڑھ...
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو تنبیہہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے ملک کے سابق صدر دمتری میدوی ایدف کے ’انتہائی اشتعال انگیز‘ بیانات کے جواب میں دو امریکی جوہری آبدوزوں کو مناسب خطوں میں پوزیشن سنبھالنےکی ہدایات جاری کر دی ہیں۔خبر رساں ایجنسی ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ انھوں نے یہ اقدام اس وجہ سے اُٹھایا ہے کیونکہ یہ احمقانہ اور اشتعال انگیز بیانات صرف الفاظ سے زیادہ بھی ہو سکتے ہیں۔انہوں نے لکھا کہ الفاظ بہت اہم ہوتے ہیں اور اکثر ان کے غیر ارادی نتائج بھی سامنے آتے ہیں۔ مجھے اُمید...
سٹی42: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی سنگین غفلت اور ناقص کارکردگی ایک بار پھر سامنے آ گئی۔ مالی سال 2022-23 کی آڈٹ رپورٹ نے محکمہ کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھا دیے ہیں، جس میں کمرشل گاڑیوں پر عائد ٹیکس کی عدم وصولی میں بڑے پیمانے پر بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔ آڈٹ رپورٹ کے مطابق محکمہ ایکسائز نے کمرشل گاڑیوں سے 76 کروڑ 22 لاکھ روپے کا ٹیکس وصول نہیں کیا۔ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ لاہور سمیت مختلف اضلاع کے 15 ایکسائز دفاتر کی غفلت کے باعث 10 لاکھ روپے کی انکم ٹیکس وصولی ممکن نہ ہو سکی جس سے حکومتی خزانے کو شدید مالی نقصان پہنچا۔ پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت...
پوسٹ کلیئرنس آڈٹ (PCA) ریکارڈ 2 سالہ کارکردگی، پاکستان کسٹمز اور ایف بی آر کے کلیدی انفورسمنٹ کے طور پر ابھرتے ہوئے 120 ارب روپے کی ٹیکس چوری اور منی لانڈرنگ پکڑلی۔گزشتہ دو سالوں کے دوران، پاکستان کسٹمز کا پوسٹ کلیئرنس آڈٹ (PCA) فنکشن ایک سرکردہ نافذ کرنے والے بازو کے طور پر ابھرا ہے – جس نے ریونیو ریکوری، فراڈ کا پتہ لگانے، اینٹی منی لانڈرنگ اور پالیسی اصلاحات میں بے مثال نتائج فراہم کیے ہیں۔ کسٹم مشینری کا ایک نسبتاً کم تسلیم شدہ جزو ہونے کے بعد، پی سی اے نے اپنے ڈیٹا پر مبنی آپریشنز اور اپنے علاقائی ڈائریکٹوریٹ میں تاریخی نفاذ کے اقدامات کے ذریعے قومی اہمیت حاصل کی۔ اس تبدیلی کے مرکز میں ڈاکٹر ذوالفقار...
اسلام آباد(صغیر چوہدری ) شراب و اسلحہ برآمدگی کیس۔وزیر اعلی خیبر پختون خواہ عدالت میں پیش ہوگئے جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی کی عدالت میں کیس کی سماعت شروع علی امین گنڈا پور کے وکیل راجہ ظہور الحسن عدالت میں پیش ہوگئے آج عدالتی حکم پر تعمیل کرتے ہوئے پیش ہوئے ہیں تھوڑا سا ٹائم دے دیں ، مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے استفسار کیا کہ آپ ٹائم لے لیں لیکن علی امین گنڈا پور کو پیش کریں وکیل صفائی نے کہا کہ سیکورٹی آچکی ہے جیسے ہی گرین سگنل دیں گے، علی امین گنڈا پور پہنچ جائے، عدالت نے علی امین گنڈا پور کے آنے تک سماعت میں وقفہ کردیا۔ بعد ازاں وزیر اعلیٰ کے پی کے علی امین...
مارگلہ کی پہاڑیوں سے ٹکرا کر تباہ ہونے والے ایئربلیو طیا رہ حادثے کو 15 برس بیت گئے لیکن افسوس ناک واقعے میں اپنوں کے بچھڑ جانے کا غم آج بھی تازہ ہیں۔بدقسمت طیارے نے7 بجکر 41 منٹ پر کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ سے اڑان بھری اور 9 بجکر 41 منٹ پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر قائم کنٹرل ٹاور سے رابطہ منقطع ہوا اور اسی دوران جہاز حادثے کا شکار ہوا، حادثے میں 6 کریو ممبران سمیت 152 مسافر جاں بحق ہوئے تھے۔حادثے کے تحقیقات کرنے والے سیفٹی انویسٹی گیشن بورڈ نے اپنی رپورٹ میں پائلٹ کو فلائنگ ڈسپلن کی سنگین خلاف ورزیوں پر حادثے کا ذمہ دار قرار دیا۔تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق پائلٹ نے خود کو غیر...
ضلع شرقی سے تعلق رکھنے والی 48 سالہ خاتون ڈینگی وائرس سے جاں بحق ہو گئی ہیں، جو رواں سال کراچی میں ڈینگی سے ہونے والی پہلی ہلاکت ہے۔ یہ بھی پڑھیں:چلاس میں ڈینگی کے وار: 500 افراد شکار، 2 جاں بحق محکمہ صحت کے مطابق اب تک سندھ بھر میں ڈینگی کے 345 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ شہریوں کی معمولی سی غفلت بھی مچھر کی افزائش کا سبب بن سکتی ہے۔ پھینکی گئی بوتلیں اور پانی جمع کرنے والا کوڑا کرکٹ مچھروں کے لاروا کی افزائش کے لیے موزوں ترین جگہیں ہیں۔ ڈینگی کے ساتھ ساتھ ملیریا اور چکن گونیا بھی مچھر کی بڑھتی ہوئی آبادی کے باعث پھیل رہے ہیں۔...
ضلع شرقی کی رہائشی 48 سالہ خاتون کو 23 جولائی کو نجی اسپتال میں داخل کیا گیا، جس میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں رواں سال ڈینگی سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوگئی۔ محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع شرقی کی رہائشی 48 سالہ خاتون کو 23 جولائی کو نجی اسپتال میں داخل کیا گیا، جس میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی، اس کا علاج کیا جا رہا تھا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی اور انتقال کر گئی۔ یہ رواں سال شہر میں ڈینگی سے پہلی ہلاکت ہے۔
شہر قائد میں ڈینگی سے رواں برس کی پہلی ہلاکت رپورٹ ہوئی ہے۔محکمہ صحت سندھ کے مطابق ضلع شرقی کی رہائشی 48 برس کی خاتون ڈینگی کے باعث انتقال کر گئی ،خاتون 23 جولائی کو نجی ہسپتال میں داخل ہوئی،خاتون کوڈینگی، ذیابیطس سمیت دیگر امراض کی شکایت تھی۔دوسری جانب محکمہ صحت کا مزید کہنا ہے جاں بحق خاتون کراچی کے ضلع ایسٹ کی رہائشی تھی۔واضح رہےسندھ بھرمیں مجموعی طور پر رواں برس 300 سے زائد افراد ڈینگی سے متاثر ہو چکے ہیں۔
سانحہ سوات پر مرتب کی گئی انکوائری رپورٹ میں پولیس کی غفلت، کوتاہیوں اور ناقص عملدرآمد کا پردہ چاک ہو گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ پولیس کی جانب سے دفعہ 144 پر مناسب طریقے سے عمل درآمد نہ ہونے اور بروقت حفاظتی اقدامات نہ کیے جانے کی وجہ سے قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا۔ واقعے کی تفصیلات رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 27 جون کی صبح حادثے کے مقام کے قریب پولیس کی گاڑی موجود تھی، تاہم دریا کے کنارے جانے پر کوئی پابندی لاگو نہیں کی گئی، حالانکہ دفعہ 144 نافذ تھی۔ ایف آئی آرز کی صورتحال دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کل 106 ایف آئی آرز درج ہوئیں۔ ان میں سے صرف 14 ایف آئی...
بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سابق وزیر اعظم عمران خان کے جیل جانے کے بعد ’قیدی نمبر 804‘ کی اصطلاح تحریک انصاف کے کارکنان اور حامیوں میں ان سے محبت کی وجہ سے عام ہو گئی ہے۔ اسی نمبر کی شرٹس، ٹوپیاں، جیولری، چپل، جیکٹس اور دیگر سامان بھی مارکیٹ میں موجود ہے اور جس چیز پر 804 لکھ دیا جائے پی ٹی آئی کے دیوانوں میں اس کی ڈیمانڈ بھی بڑھ جاتی ہے اور وہ منی مانگی قیمت میں اسے خریدنے کو تیار ہو جاتے ہیں۔ ایسی کئی اشیا کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب پولیس کی گاڑی کا نمبر 804، ویڈیو وائرل حال ہی میں ایک ویڈیو سوشل...
سٹینڈرڈ اینڈ پورز گلوبل نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی: معاشی ٹیم کی کارکردگی قابل تعریف، وزیراعظم
اسلام آباد (نمائندہ خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی سٹینڈرڈ اینڈ پورز گلوبل نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ ’ٹرپل سی‘ سے ’بی مائنس‘ کر دی۔ سٹینڈرڈ اینڈ پورز گلوبل نے ایک بیان میں کہا کہ ’مستحکم آؤٹ لک ہماری اس توقع کی عکاسی کرتا ہے کہ جاری معاشی بحالی اور حکومت کی آمدنی بڑھانے کی کوششیں مالیاتی اور قرض کے اشاریوں کو مستحکم کریں گی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 20.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئے، جبکہ مہنگائی کی شرح 4.5 فیصد تک کم ہو گئی۔ سٹینڈرڈ اینڈ پورزگلوبل کے مطابق شرح سود گر کر 11 فیصد پر آ گئی۔ سٹیٹ بینک نے شرح سود میں 1100 بیسس پوائنٹس کمی کی۔ رپورٹ میں مزید بتایا کہ...
غزہ: سنگین غذائی قلت کے بعد برستے بارود نے ماحولیاتی بحران پیدا کردیا، مٹی اور پانی زہریلے ہوگئے WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز غزہ (آئی پی ایس) غزہ میں امداد کی بندش سے جہاں سنگین غذائی قلت ہے وہیں اب مسلسل گولہ باری اور بارود سے ماحولیاتی بحران نے بھی سر اٹھا لیاہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی بلوم برگ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ غزہ میں جنگ کے باعث ماحولیاتی بحران جنم لے رہا ہے، علاقے میں موجود آلودہ پانی، زہریلی مٹی اور بیماریاں پھیلانے والا کچراجمع ہوگیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق سوک فراس بازار اب 2 لاکھ ٹن کچرے کا ڈھیر بن چکا ہے، 45 فیصد غزہ شہر خالی، سڑکیں تباہ اور کچرا بے قابو ہو...
راو دلشاد:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے میٹرک کے سالانہ امتحانات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلباء و طالبات کو مبارکباد دی.مریم نواز نے حرم فاطمہ ،ہارون حامدکو میٹرک میں پہلی پوزیشن حاصل کرنے پرمبارکباد دی،فیصل آباد کے معیز قمر ،ساہیوال کے فیضان فرید اسرار کو دوسری پوزیشن لینے پرمبارکباد دی،راولپنڈی کے عثمان، ننکانہ کے حاجی ابوذر کو تیسری پوزیشن لینے پر مبارکباد دی، نورالہدیٰ اور ملتان کی حسینہ فاطمہ کو تیسری پوزیشن حاصل کرنے پر مبارکباد دی۔ میٹرک امتحان میں فیل ہونے پر طالبعلم نے بڑا قدم اٹھالیا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نےطالبات کی پوزیشن حاصل کرنے پر مسرت کا اظہار کیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ بیٹیوں نےمیٹرک کے امتحانات میں نمایاں پوزیشنیں...
چین کی ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ 18 دسمبر سے جزیرے بھر میں آزاد کسٹمز آپریشن کاباضابطہ آغاز کرے گی بیجنگ :چین کی اسٹیٹ کونسل انفارمیشن آفس کی پریس کانفرنس میں ، نیشنل ڈیولپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے ڈپٹی ڈائریکٹر وانگ چھانگ لن نے اعلان کیا کہ رواں سال 18 دسمبر سے چین کی ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ جزیرے بھر میں آزاد کسٹمز آپریشن کا باضابطہ آغاز کرے گی ۔انہوں نے کہا کہ یہ پیش رفت ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ کی تعمیر کے لیے ایک تاریخی منصوبہ ہے، جو کھلے پن کو مزید وسعت دینے کا ایک اہم اقدام ہے اور سنگ میل اہمیت کا حامل ہے۔ ہائی نان فری ٹریڈ پورٹ میں لبرلائزیشن اور سہولت کاری کی...
اسلام آباد میں چینی مہنگی بیچنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ کا بھرپور ایکشن WhatsAppFacebookTwitter 0 23 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اسلام آبادضلعی انتظامیہ نے چینی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کریک ڈاؤن کا آغاز کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی ہدایت پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں اور مقررہ نرخ سے زائد قیمت پر چینی فروخت کرنے پر متعدد دکانیں سیل کر دیں جبکہ کئی دکانداروں کو گرفتار بھی کیا گیا۔ ڈی سی اسلام آباد کا کہنا ہے کہ مہنگی چینی فروخت کرنے والوں کے خلاف بلا تفریق کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ زائد قیمت...
دہلی کے وزیر اور اکالی دل کے رہنما منجندر سنگھ سرسا نے سابق وزیراعلیٰ مدھیہ پردیش کمال ناتھ کی 1984 کے سکھ مخالف فسادات میں مبینہ موجودگی سے متعلق پولیس رپورٹ عدالت میں پیش نہ کیے جانے پر دہلی ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ درخواست میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ عدالت حکومت کو ہدایت دے کہ وہ 1 نومبر 1984 کو گوردوارہ رکاب گنج صاحب میں ہونے والے سانحے کی رپورٹ عدالت میں پیش کرے، جس میں سابق اے سی پی گوتم کول نے اس وقت کے پولیس کمشنر کو کمال ناتھ کی جائے وقوعہ پر موجودگی کے بارے میں رپورٹ دی تھی۔ مزید پڑھیں: گولڈن ٹیمپل پر آپریشن بلیو اسٹار کو 41 برس مکمل، بھارتی سکھوں کے زخم...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اگرچہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل) نے آمدنی میں اضافہ کیا ہے، لیکن یہ ادارہ اب بھی مسلسل خسارے کا شکار ہے، جس پر اس کی مالی صحت اور مستقبل کی حکمتِ عملی سے متعلق سنجیدہ سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ڈان اخبار میں شائع خبر کے مطابق وزارتِ خزانہ کے سینٹرل مانیٹرنگ یونٹ (سی ایم یو) کی جانب سے جاری کردہ مالی سال 25-2024 کے پہلے 6 ماہ (جولائی تا دسمبر) کی کارکردگی رپورٹ کے مطابق پی ٹی سی ایل نے اس عرصے کے دوران 7.2 ارب روپے کا خسارہ برداشت کیا، جس سے اس کے مجموعی نقصانات 43.6 ارب روپے تک جا پہنچے ہیں۔رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے...
ویب ڈیسک:وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بانی تبدیلی کے لیے ہمیشہ 90دن کا کہا کرتے تھے، آج سے وہ 90دن شروع ہوگئے ہیں بانی کی رہائی کے لیے تحریک شروع کی جا رہی ہے، پورے پاکستان میں ہر گلی، کوچے، قصبے اور شہر سے لوگوں کو اکٹھا کریں گے اور پھر فیصلہ کریں گے کہ ہم نے مقامی سطح پر احتجاج کرنا ہے یا ایک جگہ جمع ہونا ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ آج قوم میں شعور آگیا ہے، 8فروری کو ثابت ہو اکہ قوم جاگ گئی ہے، بانی پی ٹی آئی کے کیسز میں کچھ ہے ہی نہیں، بانی کے کیسز نہیں چلائے جارہے کیونکہ ان...
پی اے اے کی جانب سے پائلٹس کو لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران انتہائی احتیاط کی ہدایت کر دی گئی۔ نوٹم میں ایئرلائنز کو طیاروں میں اضافی ایندھن رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے، طیاروں کو فضا اور زمین پر روکا جاسکتا ہے، اس لیے طیاروں میں اضافی ایندھن لازمی رکھیں۔ اسلام ٹائمز۔ لاہور ایئرپورٹ پر پرندوں کی موجودگی طیاروں کے محفوظ فلائٹ آپریشن کے لیے خطرہ، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی نے نیا نوٹم جاری کر دیا۔ پی اے اے کی جانب سے پائلٹس کو لاہور ایئرپورٹ پر طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران انتہائی احتیاط کی ہدایت کر دی گئی۔ نوٹم میں ایئرلائنز کو طیاروں میں اضافی ایندھن رکھنے کی ہدایت کی...
اسلام آباد (وقائع نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان کی عدالت نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی، صحت اور وطن واپسی سے متعلق کیس میں وفاقی حکومت کی جانب سے ایک بار پھر رپورٹ پیش نہ کرنے پر برہمی کا اظہارکرتے ہوئے رپورٹ پیش نہ کرنے پر وزیر اعظم اور وفاقی وزراء کو توہین عدالت نوٹس جاری کرنے اور عدالت طلب کرنے کا عندیہ دے دیا۔ گذشتہ روز ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کی درخواست پر سماعت کے دوران درخواست گزار کی جانب سے وکیل عمران شفیق جبکہ وفاق کی جانب سے ایڈیشنل اٹارنی جنرل راشد حفیظ اور دیگر عدالت پیش ہوئے۔ جسٹس سردار اعجازاسحاق خان نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل سے کہاکہ ڈاکٹر عافیہ کے معاملے پر معاونت...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر) کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری(کاٹی) کے صدر جنید نقی نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( کے سی سی آئی) کی قیادت میں تاجر برادری کی 19 جولائی کو ملک گیر پرامن ہڑتال کے اعلان کی حمایت کردی۔ انہوں نے تاجروں کے مؤقف کو بروقت، جائز اور کاروباری طبقے کے حقیقی جذبات کی عکاسی قرار دیا ہے۔ صدر کاٹی نے کہا کہ موجودہ فنانس ایکٹ میں شامل کیے گئے کاروبار دشمن اقدامات نے صنعت و تجارت کی فضا کو شدید طور پر متاثر کیا ہے اور اب خاموشی کا مطلب معیشت کی مزید بربادی ہوگا۔ جنید نقی نے کہا کہ ہم کراچی چیمبر کے فیصلے کی بھرپور حمایت کرتے ہیں، کیونکہ حکومت نے...
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی ایک ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے اسلام آباد کے پوش علاقے ایف سکس میں بیورلے سینٹر کے باہر ایک غریب خاتون کی ریڑھی ہٹا دی اور اس کی تصویر بھی پوسٹ کر دی۔ پوسٹ کی گئی تصویر میں پہلے اور بعد کا منظر دکھایا گیا تھا ایک تصویر میں دکھایا گیا کہ خاتون نے سڑک کے کنارے اپنی ریڑھی لگائی ہوئی ہے جس پر غباروں سمیت چند اشیاء بیچنے کے لیے رکھی ہیں جبکہ دوسری تصویر میں اس جگہ سے خاتون کی ریڑھی ہٹا دی گئی اور کیپشن میں لکھا کہ ’بیورلے سینٹر بلیو ایریا کے باہر‘۔ یہ پوسٹ وائرل ہوئی تو صارفین ڈی سی اسلام آباد کو...
نجی ایئرلائن ایئرسیال کی ایک حیران کن غفلت نے ایک عام مسافر کو اُس کی منزل کراچی کے بجائے سعودی عرب کے شہر جدہ پہنچا دیا۔ یہ واقعہ اس وقت منظرِ عام پر آیا جب لاہور سے کراچی جانے والے ایک مسافر نے فلائٹ میں 2 گھنٹے بیٹھنے کے بعد سوال کیا کہ ’ہم کراچی کب پہنچیں گے؟‘ جس پر پورا عملہ پریشان ہو گیا۔ متاثرہ مسافر کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ پر 2 طیارے کھڑے تھے، اور اسے ایئرسیال کے عملے نے جدہ جانے والی پرواز میں سوار کروا دیا۔ میں نے ٹکٹ ایئرہوسٹس کو بھی دکھایا، مگر کسی نے نہیں بتایا کہ میں غلط فلائٹ پر سوار ہوں۔ میرے پاس نہ پاسپورٹ تھا اور نہ ویزہ، پھر بھی...
پاکستان کے بیشتر شہروں میں عوام بجلی اور گیس کے بلوں میں ’اوور بلنگ‘ کی شکایات کر رہے ہیں، ایسا ہی ایک واقعہ راولپنڈی کے علاقے دھمیال کے رہائشی راجہ اللہ دتہ کے ساتھ پیش آیاجب سوئی گیس کمپنی نے ان کو 4 ماہ کی گیس کے استعمال پر ایک کروڑ 23 لاکھ روپے سے زائد کا گیس بل بھیج دیا۔ راجہ اللہ دتہ کا کہنا ہے کہ جب وہ اپنی شکایت لے کر سوئی گیس کے دفتر پہنچے تو عملے نے کہا کہ بل ہر صورت ادا کرنا ہوگا۔ بل کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو صارفین اس پر خوب تنقید کرتے نظرآئے۔ صحافی خرم اقبال نے بل کی تصویر پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ میرے ملک...
کانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ وزیراعظم کو اپنی آبائی ریاست گجرات میں بگڑتے بنیادی ڈھانچے اور بار بار پیش آنے والے پل حادثات پر بھی توجہ دینی چاہیئے۔ اسلام ٹائمز۔ انڈین نیشنل کانگریس نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے حالیہ غیر ملکی دورے کے بعد ان پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب جب وہ وطن واپس آ چکے ہیں، تو انہیں ریاست منی پور، پہلگام اور اپنے آبائی ریاست گجرات سمیت دیگر داخلی مسائل پر سنجیدگی سے توجہ دینی چاہیئے۔ نریندر مودی نے حال ہی میں پانچ ممالک، گھانا، ترنیداد و ٹوباگو، ارجنٹینا، برازیل اور نمیبیا کا دورہ مکمل کیا، جس کے دوران وہ برازیل کے شہر ریو ڈی جنیریو میں 17ویں برکس سربراہی اجلاس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میرپورخاص(نمائندہ جسارت) کمرے میں گیس کے اخراج سے ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں چھ زخمیوں میں ایک زخمی حیدرآباد کے اسپتال میں دم توڑ گیا، جبکہ پانچ زخمی تاحال زیر علاج ہیں تفصیلات کے مطابق پانچ روز قبل میرپورخاص کے علاقے مہاجر کالونی کے ایک مکان کے کمرے میں سوئی گیس کے اخراج کے نتیجے میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت چھ افراد جھلس کر زخمی ہو گئے تھے میرپورخاص سول اسپتال میں برن وارڈ نہ ہونے کی وجہ سے حیدرآباد کے اسپتال میں منتقل کیا گیا تھا جہاں ایک زخمی 55 سالہ منظور احمد شیخ جو کہ حیدرآباد کا رہائشی تھا اور اپنی بیٹی سے ملاقات کیلئے میرپورخاص آیا تھا دوران علاج...
نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کوالالمپور میں منعقدہ آسیان اجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے، دفتر خارجہ
نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار 11 جولائی 2025 کو کوالالمپور ملائیشیا میں ہونے والے آسیان ریجنل فورم (ARF) کے 32ویں وزارتی اجلاس میں پاکستان کے وفد کی قیادت کریں گے۔ اس اہم اجلاس میں آسیان کے سیکریٹری جنرل سمیت فورم کے 27 رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور نمائندگان شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ایشیا پیسفک خطے کو درپیش سیاسی و سلامتی کے امور پر بات چیت ہوگی جس کا مقصد امن، استحکام اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان آسیان کے وژن کی حمایت میں ثابت قدم ہے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نائب وزیرِ اعظم اور وزیرِ خارجہ اپنے دورہ کوالالمپور کے دوران ملائیشیا کے وزیرِ خارجہ سمیت دیگر شریک...
فلسطینیوں کے فون، سوشل میڈیا، انٹرنیٹ سرگرمیاں، ویڈیوز اور چہروں کی شناخت کی جاتی ہے، گوسپل سسٹم زیرِ زمین اہداف تلاش کرتا ہے اور سرنگیں شناخت کرکے ازخود حملے کرتا ہے۔ یہ ویئر از ڈیڈی ٹارگٹڈ سسٹم اس وقت حملہ کرتا ہے، جب مطلوبہ شخص کسی مخصوص مقام پر ہو۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطینوں کے قتلِ عام سے متعلق اماراتی اخبار کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آئی ہے، جس کے مطابق اسرائیل کی آرٹیفیشل انٹیلی جنس جنگی مشین فلسطینیوں کو نشانہ بنا رہی ہے۔ اماراتی اخبار کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں فلسطینیوں کو نشانہ بنانے کے فیصلے اب مشینیں کر رہی ہیں، انسانی مداخلت نہایت محدود رہ گئی ہے، اسرائیل نے سالوں کا ڈیٹا، کالز، پیغامات اور سوشل میڈیا ایک مشین لرننگ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شہدادپور (نمائندہ جسارت) شہدادپور کے قریب پرانی براچری میں سولنگی برادری کے دو گروپوں میں تصادم، دو خواتین سمیت تین افراد زخمی، خاتون کا حمل ضائع ،متاثرین کا احتجاج، شہداد پور پولیس نے کوئی کارروائی نہیں کی۔ تفصیلات کے مطابق شہداد پور ہالا روڈ پر پرانی براچری میں سولنگی برادری کے دو گروپوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں فدا حسین سولنگی ، لیلیٰ سولنگی ، عذرا سولنگی اور اہلیہ وسیم سولنگی شدید زخمی ہوگئے۔ زخمی فدا حسین سولنگی نے الزام لگایا کہ وہ اپنے اہل خانہ کے ساتھ گھر پر تھا کہ اچانک علی رضا سولنگی، مرتضیٰ سولنگی، سجو سولنگی، تنویر سولنگی اور دیگر جو کہ ایک جرائم پیشہ خاندان کے افراد ہیں، نے ان پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی( اسٹاف رپورٹر) چیئرمین ناظم آباد ٹاؤن سید محمد مظفر اور وائس چیئرمین محمد نعمان صدیقی نے یو سی ون کے نمائندہ وفد سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے اور فوری حل کر نے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر چیئرمین سید محمد مظفرنے علاقے میں جاری پانی کے شدید بحران پر کھل کر بات کی اور واٹر کارپوریشن کے متعلقہ حکام سے ملاقات کرکے ان کے سامنے بھی تمام مسائل رکھے اوربحران کے حل کے لیے عملی اقدامات کامطالبہ ۔چیئرمین سید محمد مظفر نے کہا کہ ناظم آباد میں پانی کا بحران پورے کراچی سے کہیں زیادہ سنگین ہے۔ اس کی بڑی وجہ یہ ہے کہ ناظم آباد کا جغرافیہ اس نوعیت کا ہے...
آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے ہر سال رپورٹ جاری کی جاتی ہے جس میں وفاقی وزارتوں، سرکاری ادارے میں مالی بے ضابطگیوں، قواعد کے خلاف ورزیوں اور سرکاری فنڈز کے غلط استعمال کی نشان دہی کی جاتی ہے، سال 24-2023 کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزارتوں میں 1100 ارب سے زائد مالیت کی مختلف بے ضابطگیوں کی نشان دہی کی گئی ہے۔ آڈیٹر جنرل کی رپورٹ کے مطابق اس سال کی سب سے بڑی بے ضابطگی 35 لاکھ 90 ہزار ٹن گندم امپورٹ کرنے کے فیصلے کو قرار دیا گیا ہے، اس فیصلے سے 300 ارب روپے سے زائد کا نقصان ہوا ہے، یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا کہ جب ملک بھر میں گندم کی پیداوار ہو...
فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ یوم عاشور قربانی کے جذبے کو سلام کرنے کا دن ہے، پنجاب حکومت نے جلوسوں اور مجالسی کی سکیورٹی کیلئے بھرپور انتظامات کئے ہیں، محرم الحرام پر امن و امان کیلئے ہر ایک کا کردار اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بار سائبر پٹرولنگ فورس کو متحرک کیا گیا، پنجاب کی پوری انتظامیہ محرم کے دوران متحرک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ یوم عاشور پر پورے ملک میں مذہبی ہم آہنگی نظر آ رہی ہے، فرقہ واریت کو ہوا دینے والے عناصر سے لاتعلقی اختیار کریں۔ فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیر عظمیٰ...
علی امین کے خلاف عدم اعتماد کی تیاری : نمبر گیم پوری، خواجہ آصف نے اپنی حکومت کے خلاف محاذ کھول دیا
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news ایاز صادق تحریک عدم اعتماد خواجہ آصف علی امین گنڈاپور نمبر گیم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: ملک میں مالی سال 2025-26 کا آغاز عوام کے لیے کسی خوشخبری کے بجائے مہنگائی کی نئی لہر لے کر آیا ہے، جس نے پہلے ہی ہفتے میں صارفین کے ہوش اُڑا دیے ہیں۔تازہ ترین ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے، جس کے باعث عام شہریوں کے لیے روزمرہ ضروریات کو پورا کرنا مزید مشکل تر ہوتا جا رہا ہے۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق2025-26 کے ابتدائی ہفتے میں مہنگائی کی رفتار میں 0.73 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جو سالانہ بنیادوں پر بڑھ کر 2.06 فیصد تک جا پہنچی ہے۔ یہ شرح گزشتہ ہفتے کی 1.52...
ملک میں پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دے دی۔پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑے اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ تنظیموں نے شدید ردعمل دیا ہے دوسری جانب عوامی حلقوں نے بھی اس اضافے کو مسترد کر دیا۔پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے صدر ملک شہزاد اعوان نے اپنے ویڈیو بیان میں ملک کی ٹرانسپورٹ برادری کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کیا ہے۔ملک شہزاد اعوان نے 5 فیصد کرایہ بڑھانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے سے صرف ٹرانسپورٹ برادری ہی نہیں بلکہ ملک بھر کے عوام متاثر ہوں گے۔ انہوںنے کہا کہ ہمیں کوئی تحفظ حاصل نہیں۔پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس...
اسلام آباد ہائیکورٹ کی ماہِ جون کی کارکردگی رپورٹ جاری, جسٹس انعام امین منہاس 313 مقدمات نمٹا کر پہلے نمبر پر
اسلام آباد ہائیکورٹ کی ماہِ جون کی کارکردگی رپورٹ جاری, جسٹس انعام امین منہاس 313 مقدمات نمٹا کر پہلے نمبر پر
ویب ڈیسک : خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹرکی مرمت میں 37کروڑ کی مالی بے ضابطگی سامنے آئی ہے۔ آڈٹ حکام نے اس معاملے پر 2 مرتبہ محکمے کو وضاحت کے لیے خطوط ارسال کیےتاہم کوئی جواب نہیں دیا گیا۔ آڈٹ رپورٹ میں محکمے کی خاموشی اور غیر شفاف عمل کو سنگین بدانتظامی قرار دیتے ہوئے فوری تحقیقات کی سفارش کی گئی ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ معاملہ نیب یا دیگر تحقیقاتی اداروں کو بھیجنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 24-2023 کے دوران ہیلی کاپٹر کی مرمت اور اسپیئر پارٹس کی خریداری پر 37 کروڑ روپے خرچ کیے گئے جن میں ضابطوں کی سنگین خلاف ورزی کی گئی۔ سپریم کورٹ...
امریکی انٹیلی جنس ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ایران نے اسرائیل کے حملوں کے بعد گزشتہ ماہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے کی تیاریاں کی تھیں۔ ذرائع کے مطابق، ایران نے خلیج فارس میں بحری جہازوں پر بارودی سرنگیں لوڈ کی تھیں، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ آیا ان مائنز کو بعد میں جہازوں سے اتارا گیا یا نہیں۔ امریکی حکام کا کہنا ہے کہ یہ معلومات سیٹلائٹ تصاویر اور دیگر خفیہ ذرائع کے ذریعے حاصل کی گئیں۔ اگر ایران یہ اقدام کرتا تو یہ عالمی سطح پر شدید کشیدگی پیدا کر سکتا تھا کیونکہ آبنائے ہرمز توانائی کی ترسیل کا سب سے اہم بحری راستہ ہے۔ واضح رہے کہ آبنائے ہرمز سے روزانہ تقریباً 21...
اسلام آباد: ہائی کورٹ کی ماہِ جُون کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی گئی ہے، جس کے مطابق قائم مقام چیف جسٹس مقدمات نمٹانے کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہیں۔ جُون 2025ء کے دوران اسلام آباد ہائیکورٹ نے مجموعی طور پر 985 مقدمات نمٹائے۔ اس حوالے سے عدالت کی ماہ جون کی ججز کارکردگی رپورٹ یکم سے 30 جون 2025 کے عرصے پر مشتمل ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ جسٹس انعام امین منہاس 313 مقدمات نمٹا کر دیگر تمام ججز میں سرفہرست رہے۔ رپورٹ کے مطابق جسٹس محسن اختر کیانی اور جسٹس محمد اعظم خان نے بالترتیب 125، 125 مقدمات کے فیصلے سنائے اور دوسرے نمبر پر رہے جب کہ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(کامر س رپورٹر)فیڈریشن آف پاکستان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نائب صدر امان پراچہ نے کہا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے سے ملکی ایکسپورٹ سب سے زیادہ متاثر ہوگئی ہیں۔ امان پراچہ نے کہا کہ ہم نے حکومت سے گیس کی قیتموں میں کمی کا مطالبہ کیا تھا ،حکومت نے کمی کے بجائے اضافہ کردیا جس کے بعد ہم خطے میں اور مہنگے ہوجائیں گے اور ہماری ایکسپورٹ بڑھنے کے بجائے کم ہوجائے گی۔انہوں نے کہا کہ حالیہ کچھ دنوں میں گیس،پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں ، روزمرہ اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہواہے جس سے نہ صرف عوام متاثر ہوئے ہیں بلکہ صنعتی پیدواری لاگت بڑھنے سے فیکٹریاں بھی بند ہونگی اور لوگ بیروزگار...
خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر کی مرمت میں 37 کروڑ کی مالی بے ضابطگی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 July, 2025 سب نیوز پشاور(آئی پی ایس) خیبرپختونخوا حکومت کے ہیلی کاپٹر کی مرمت میں مالی بے ضابطگیاں سامنے آگئیں۔ آڈٹ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ مالی سال 24-2023 کے دوران ہیلی کاپٹر کی مرمت اور اسپیئر پارٹس کی خریداری پر 37 کروڑ روپے خرچ کیے گئے، جن میں ضابطوں کی سنگین خلاف ورزی کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق یہ اخراجات اسٹیبلشمنٹ و ایڈمنسٹریشن ڈپارٹمنٹ کے تحت کیے گئے، اور متعلقہ ٹینڈرنگ میں قواعد و ضوابط کی پاسداری نہیں کی گئی۔ آڈٹ حکام نے اس معاملے پر دو مرتبہ محکمے کو وضاحت کے لیے خطوط ارسال کیے، تاہم کوئی جواب نہیں...
احمد پور شرقیہ ٹول پلازہ کے قریب طالبات کی وین میں آگ لگ گئی۔ آگ لگنے کے باعث ایک طالبہ جاں بحق جبکہ دس زخمی ہوگئیں۔ریسکیو حکام کے مطابق وین میں آگ ایل پی جی کی لیکیج کے باعث لگی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ذمہ داروں کو قرار واقعی سزا دینے کا حکم، واقعے کی رپورٹ طلب کرلی۔
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے بعد ٹرانسپورٹ مالکان نے مختلف روٹس پر کرائے میں غیرمعمولی اضافہ کر دیا ہے، جس سے عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، مختلف شہروں کو جانے والے روٹس پر مسافروں سے 50 روپے سے لے کر 300 روپے تک زائد کرایہ وصول کیا جا رہا ہے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق لاہور سے فیصل آباد، بھلوال، چکوال اور سیالکوٹ جانے والے روٹس پر کرایہ 50 روپے بڑھا دیا گیا ہے، جبکہ لاہور سے میرپور، اسلام آباد، کوٹلی اور کراچی جانے والوں کے لیے کرائے میں 200 سے 300 روپے تک کا اضافہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سیالکوٹ، چکوال، ساہیوال، بھلوال اور جھاوریاں جانے والی مسافر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرائے بڑھا دیئے۔لاہور سے فیصل آباد، بھلوال، چکوال، سیالکوٹ والے روٹ پر کرایہ 50 روپے بڑھا دیا گیا، میر پور، کراچی، اسلام آباد، کوٹلی والے روٹ پر دو سو سے تین سو روپیہ اضافہ کر دیا گیا۔سیالکوٹ، چکوال، ساہیوال، بھلوال، جھاوریاں جانے والے روٹ پر مسافروں سے 50 سے 100 روپے زیادہ وصولے جانے لگے۔لاہور سے سیالکوٹ کا کرایہ 700 سے بڑھا کر 750 کر دیا گیا، لاہور سے کوٹلی کا کرایہ 2000 سے بڑھا کر 2300 روپے کر دیا گیا۔
ویب ڈیسک : پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا،مسافروں نے شدید پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہر طرف سے غریب ہی پس رہا۔ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ٹرانسپورٹرز نے کرایوں میں اضافہ کردیا، لاہور سے فیصل آباد، بھلوال، چکوال، سیالکوٹ روٹ کیلئے 50 روپے جبکہ میرپور، کراچی، کوٹلی کیلئے 200 سے 300 روپے اضافہ کردیا گیا۔ جوڈیشل کمیشن کا اجلاس: پشاورہائیکورٹ کےچیف جسٹس کیلئے جسٹس عتیق شاہ کا نام منظور حکومت نے پیٹرول 8 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافہ کردیا، جس کے بعد ٹرانسپورٹرز نے بھی کرایوں میں اضافہ کردیا۔ رپورٹ کے مطابق سیالکوٹ، چکوال، ساہیوال، بھلوال اور...
فائل فوٹو دریائے سوات میں سیاحوں کے ڈوبنے کے واقعے پر محکمہ آبپاشی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سیلاب سے متعلق تمام متعلقہ اداروں کو پیشگی وارننگ جاری کردی گئی تھی۔ واقعہ شدید بارش کے باعث اچانک پانی کا بہاؤ بڑھنے سے پیش آیا۔رپورٹ کے مطابق 27 جون کو خوازہ خیلہ کے مقام پر دریا کا بہاؤ چند گھنٹوں میں 6738 کیوسک سے بڑھ کر 77782 کیوسک ہوگیا تھا۔جاری کردہ رپورٹ کے مطابق محکمہ آبپاشی نے ریلے سے متعلق تمام متعلقہ اداروں کو صبح 8:41 پر وارننگ جاری کردی تھی اور اسکی ڈی سی سوات، چارسدہ اور نوشہرہ کو بھی پیشگی اطلاع دی گئی تھی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 27 جون کو واٹس ایپ پر تمام...
صوبائی وزیر صحت و چییرمین کابینہ کمیٹی برائے امن و امان خواجہ سلمان رفیق نے اس موقع پر کہا کہ محرم الحرام کے دوران سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر امن و امان کی فضاء کو نقصان پہنچانے والے عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کا سائیبر پٹرولنگ سیل 24/7 متحرک ہے اور فرقہ واریت میں ملوث افراد گرفتار کیے جا رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 31 واں اجلاس ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت و چیئرمین خواجہ سلمان رفیق نے کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین، سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> لاہور (نمائندہ جسارت) حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان کی مرکزی شوریٰ کا تین روزہ اجلاس منصورہ میں ذاکتر حمیرا طارق کی صدارت میں منعقد ہوا ,جس میں حلقہ خواتین کی تنظیمی پلاننگ اور عمل درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا – تربیتی پروگرامات کی پلاننگ ، عمل درآمد کی صورتحال بھی زیر غور رکھی گئی‘ناظمات حلقہ ، ناظمات صوبہ کے کام کا جائزہ لیا گیا اور آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا گیا۔ – شوریٰ میں یہ اہم فیصلہ کیا گیا کہ جماعت اسلامی کے اجتماع عام میں خواتین بھر پور شرکت کے عزم کا اعادہ کیا گیا – اور اجتما و عام کے لیے ناظمہ اجتماع کا تقرر بھی کیا گیا – سیکرٹری جنرل نے...
مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ گنڈا پور کا استعفیٰ مانگنے والے تھرپارکر میں بھوک سے ہلاکتوں پر بلاول اور مری میں سیاحوں کے جاں بحق ہونے پر مریم نواز سے استعفیٰ مانگیں۔ مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر سیف نے سانحہ سوات پر وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ سوات کا موسم خراب تھا، ایئیرایمبولینس کے استعمال پر بڑے نقصان کا خدشہ تھا، غفلت کے ذمہ داران کے خلاف کارروائی جاری ہے، تجاوزات کو بھی گرایا جارہا ہے۔ دریائے سوات میں 12 اموات پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے استعفیٰ کے مطالبے پر بیرسٹرسیف نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ وزیراعلی علی امین گنڈا پور سے استعفی مانگ رہے ہیں وہ...
لاہور: پنجاب میں فرقہ واریت اور اشتعال انگیزی پر مبنی 271 سوشل میڈیا اکاؤنٹ پی ٹی اے کو رپورٹ کیے گئے جب کہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیزی میں ملوث 17 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ محکمہ داخلہ پنجاب میں کابینہ کمیٹی برائے امن و امان کا 31 واں اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت صوبائی وزیر صحت اور چیئرمین خواجہ سلمان رفیق نے کی۔ اجلاس میں صوبائی وزیر چوہدری شافع حسین نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران محرم الحرام کے سکیورٹی پلان پر عمل درآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بریفنگ دی۔ کابینہ کمیٹی نے سائبر پٹرولنگ اینڈ کوئیک ایکشن سیل کی کارکردگی کا جائزہ...
نریندر مودی کی سیاسی زندگی کے دن پورے ہو چکے ہیں، بھارت ایس سی او میں اپنا جھوٹا موقف نہیں منوا سکا:دفاع خواجہ آصف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہےکہ بھارت اپنا غلط اور جھوٹ پر مبنی مؤقف ایک انتہائی اہم بین الاقوامی فورم ایس سی او میں نہیں منواسکا۔ نجی ٹی وی جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ کوئی فریق سندھ طاس معاہدہ معطل نہیں کرسکتا، اب بھارت ہٹ دھرمی پر اترا ہوا ہے کیونکہ جنگ میں پاکستان سے شکست کے بعد مودی جھوٹے بیانیے سے عزت بچانا چاہ رہا ہے مگر حقیقت یہ ہےکہ مودی کی سیاسی زندگی کے دن پورے ہوچکے ہیں۔ وزیردفاع نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس میں ماحول میں کوئی کشیدگی نہیں تھی، فورم کے رولز کے مطابق تمام چیزیں طے ہوئیں، اس میں یہ شامل نہیں...
وقاص احمد:ڈولفن فورس اور پیرو اسکواڈ کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی۔ ایس پی ڈولفن کا کہنا ہے کہ ڈکیتی وچوری کی وارداتوں میں ملوث 15ملزمان گرفتار کر لیا،ملزمان سے 5 موٹر سائیکل، 5 موبائل فون برآمد کر لی گئی،ہیلپ لائن پرموصول110کالزپرفوری رسپانس عمل میں لایاگیا،دورانِ پٹرولنگ 48 اشتہاری سمیت 684 عادی مجرمان، 37 عدالتی مفروران گرفتار کر لیا گیا،ملزمان سے 18 پستول،1 رائفل، 3 خنجر، درجنوں گولیاں و میگزینز برآمد،منشیات فروشوں سے 40 بوتلیں شراب، 620 گرام آئس، چرس ہیروئین برآمد کر لی گئی۔ انارکلی : مکان کی چھت گر نے سےملبےتلےدب کر5افراد زخمی ایس پی ڈولفن نے بتایا کہ 139مشکوک گاڑیاں و موٹر سائیکلیں تھانوں میں بند ، 839 افراد کیخلاف قانونی کارروائی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">شہدادپور (نمائندہ جسارت) سوئی سدرن گیس کمپنی کا گیس نادہندگان صارفین کے خلاف سخت آپریشن جاری، درجنوں کنکشن منقطع کر دیے گئے۔ گیس بلوں کی عدم ادائیگی، چوری یا غیر قانونی کنکشن برداشت نہیں کیے جائیں گے۔ جو بھی صارفین گیس کمپنی کے واجبات ادا نہیں کرے گا یا غیر قانونی طور پر گیس استعمال کرے گا، اس کے خلاف فوری ایف آئی آر درج کر کے سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ شہدادپور سوئی سدرن گیس کمپنی نے گیس نادہندگان اور غیر قانونی گیس کنکشن استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ یہ کارروائی شہدادپور کے مختلف علاقوں جن میں عظیم بھٹی چوک، اقصی کالونی، راجپوت کالونی، جانی پورہ، سوائی روڈ، جٹیا ٹائون،...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">یاماگاٹا: جاپان کے شمالی علاقے میں واقع یاماگاٹا ایئرپورٹ پر ایک سیاہ ریچھ کی اچانک موجودگی نے فضائی آپریشن معطل کر دیا، جس کے نتیجے میں کم از کم 12 پروازیں منسوخ کر دی گئیں، حکام اور ریچھ کے درمیان اس وقت صورتحال “جمود” کی شکار ہے کیونکہ ریچھ اب بھی ایئرپورٹ کے احاطے میں موجود ہے اور پکڑ میں نہیں آ رہا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق ایئرپورٹ حکام کے مطابق ریچھ پہلی مرتبہ جمعرات کی علی الصبح رن وے پر دیکھا گیا، جس پر فوری طور پر ہوائی اڈے کو بند کر دیا گیا۔ بعد ازاں دوپہر کے قریب ریچھ دوبارہ رن وے پر آ نکلا، جس کے باعث پروازوں کو ایک بار پھر روک دیا گیا۔سوشل...
لاہور: پنجاب میں جدید ٹرانسپورٹ کے بڑے منصوبے کے تحت الیکٹرک بسیں صوبے بھر میں دوڑیں گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ای بس پراجیکٹ سمیت مختلف ٹرانسپورٹ منصوبوں پر پیشرفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ مریم نواز نے جنوبی پنجاب اور دُوردراز اضلاع کو ترجیحی بنیادوں پر ای بسیں فراہم کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ہر نئی سہولت صرف بڑے شہروں کو دینا اب ماضی کی بات ہے، ہم دیہات کو بھی بڑے شہروں کے برابر لائیں گے۔ انہوں نے حکم دیا کہ پہلے مرحلے میں 24 اضلاع کو 240 ای بسیں دی جائیں جب کہ لاہور، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور...
کراچی (اوصاف نیوز)کراچی ایئر پورٹ پر غیرملکی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا،ایئر پورٹ حکام کے مطابق پرواز ٹی کے 709 کراچی سے استنبول کے لیے روانہ ہو رہی تھی، ایئر بس اے 330 طیارے سے ٹیک آف کے دوران پرندہ ٹکرایا۔ ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹ روانگی روک کر طیارے کو فوری طور پر ٹیکسی وے پر لے آیا، بعدازاں معائنے کے دوران طیارے کے انجن سے پرندے کے پر ملے۔ اے 330 طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے اور مسافروں کو آف لوڈ کر کے پرواز ٹی کے 709 کی روانگی رات 9 بجے ری شیڈول کر دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق بارش کے بعد ایئر پورٹ پر کیڑے مکوڑوں کی...
آئی ایم ایف کے مطالبات کو پورا کرنے کیلئے حکومت نے گیس 50 فیصد مہنگی کرنے کی منظوری دیدی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 June, 2025 سب نیوز اسلام آباد:حکومت نے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے مطالبات کو پورا کرنے کے لیے بظاہر ایک اقدام کے طور پر گیس کی قیمت میں 50 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یکم جولائی سے تمام صارفین کے لیے گیس کے مقررہ چارجز میں اضافے کی منظوری دے دی۔ غیر گھریلو صارفین کے لیے گیس کی قیمت میں 29 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جس کا مقصد اضافی 72 ارب روپے جمع کرنا ہے۔ جمعہ کو وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی...
یہ صرف اعداد و شمار نہیں ہیں۔ یہ وہ لوگ ہوسکتے ہیں جو ملبے کے نیچے دفن ہوچکے ہیں، بھوک سے جاں بحق ہوچکے ہیں، یا بے گھری اور ہجرت کے عالم میں بغیر کسی ریکارڈ کے کھو چکے ہیں۔ یہ زبردست انسانی نقصان اسرائیل کے غزہ پر تباہ کن حملے کی شدت کو واضح کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کربلائے عصر غزہ میں 3,77,000 سے زائد فلسطینی لاپتہ ہیں، نہ وہ زندوں میں شمار ہوتے ہیں اور نہ ہی مردوں میں۔ یہ چونکا دینے والا اعداد و شمار اسرائیلی فوجی ڈیٹا پر مبنی ایک تجزیے سے سامنے آئے ہیں، جو جنگ کے آغاز کے بعد غزہ کی آبادی میں زبردست کمی کو ظاہر کرتا ہے۔ جنگ سے قبل غزہ کی...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 27 جون 2025ء) اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی میں امدادی سامان کی تقسیم کے مراکز کے قریب فلسطینی شہریوں پر جان بوجھ کر فائرنگ کرنے کے الزامات پر ممکنہ جنگی جرائم کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ یہ خبر اسرائیلی اخبار ہارٹز نے آج ستائیس جون بروز جمعہ شائع کی۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران غزہ کے مقامی ہسپتالوں اور حکام کے مطابق ان علاقوں میں، جہاں خوراک تقسیم کی جا رہی تھی، ایسی شوٹنگز میں سینکڑوں فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ہارٹز کے مطابق ان تحقیقات کا حکم فوج کے ایڈووکیٹ جنرل کی جانب سے دیا گیا ہے۔ چند اسرائیلی فوجیوں نے اپنی شناخت ظاہر نہ کرنےکی شرط پر انکشاف کیا...
— فائل فوٹو کراچی ایئر پورٹ پر غیرملکی ایئر لائن کی پرواز سے پرندہ ٹکرا گیا۔ایئر پورٹ حکام کے مطابق پرواز ٹی کے 709 کراچی سے استنبول کے لیے روانہ ہو رہی تھی، ایئر بس اے 330 طیارے سے ٹیک آف کے دوران پرندہ ٹکرایا۔ ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ پائلٹ روانگی روک کر طیارے کو فوری طور پر ٹیکسی وے پر لے آیا، بعدازاں معائنے کے دوران طیارے کے انجن سے پرندے کے پر ملے۔اے 330 طیارے کو گراؤنڈ کردیا گیا ہے اور مسافروں کو آف لوڈ کر کے پرواز ٹی کے 709 کی روانگی رات 9 بجے ری شیڈول کر دی گئی ہے۔حکام کے مطابق بارش کے بعد ایئر پورٹ پر کیڑے مکوڑوں کی بہتات ہو جاتی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:گرم موسموں میں قدرت کی جانب سے عطا کردہ ایک ایسا پھل جو نہ صرف ذائقہ دار ہوتا ہے بلکہ کئی طبی فوائد سے بھرپور بھی ہے، وہ ہے جامن، گہرے جامنی رنگ کا یہ رس دار پھل اپنی لذت، فرحت بخش اثرات اور طبی خواص کے باعث پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش سمیت کئی ایشیائی ممالک میں بے حد مقبول ہے، سادہ زبان میں کہا جائے تو جامن محض ایک موسمی پھل نہیں بلکہ ایک قدرتی دوا بھی ہے۔ماہرین کیا کہتے ہیں؟ماہر غذائیت کے مطابق جامن میں وافر مقدار میں وٹامن C، آئرن، فائبر، کیلشیم، فاسفورس، میگنیشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس پائے جاتے ہیں۔ اس میں کم کیلوریز کے ساتھ ساتھ گلوکوز کی مقدار بھی کم ہوتی ہے، جو...
اسلام آباد(صغیر چوہدری )چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کو نیب کی سالانہ رپورٹ 2023-24 پیش کردی۔رپورٹ میں نیب نے بتایا کہ نیب نے لوٹی ہوئی رقم 5311 ارب روپے کی تاریخ ساز اور ریکارڈ ریکوری کی ہے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی نیب کی 5311 ارب روپے کی ریکوری پر نیب کو خراج تحسین پیش کیا اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ نیب کی بے مثال ریکوریاں اس کی غیرجانبداری اور مؤثر کارکردگی کا ثبوت ہیں، اسپیکر قومی اسمبلی نے نیب میں کفایت شعاری، ڈیجیٹل تبدیلی اور AI سے شفاف تحقیقات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ایاز صادق نے شکایات کے ازالے کیلئے نیب کی سہولت کاری اقدامات...
ویب ڈیسک: وزیر اعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ بندی خوش آئند ہے جبکہ پاکستان نے بھرپور طور پر ایران کی حمایت کی۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا، اجلاس میں ملک کی مجموعی صورت حال کا جائزہ لیا گیا,اجلاس میں وفاقی کابینہ کو قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کے فیصلوں پر اعتماد میں لیا گیا۔ آج کے گوشت اور انڈوں کے ریٹس -جمعرات 26 جون ، 2025 کابینہ اجلاس میں وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کے کشیدگی کے دوران اور بعد میں زبردست کردار پر قرارداد کی منظوری بھی دی گئی, وفاقی کابینہ نے ایران...