2025-12-12@11:59:21 GMT
تلاش کی گنتی: 9329

«پر پابندی کی»:

(نئی خبر)
    پی ٹی آئی کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس، خیبر پختونخوا میں گورنر راج کی خبروں کی شدید مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اہم اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوا جس کی صدارت پارٹی چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے کی۔ اجلاس میں مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، ایم ڈبلیو ایم کے سربراہ علامہ ناصرعباس، اسد قیصر چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر سمیت قومی اسمبلی اور سینیٹ کے ارکان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملکی سیاسی صورت حال، خیبر پختونخوا سے متعلق حکومتی بیانات اور آئندہ سیاسی حکمتِ عملی پر غور کیا گیا۔اجلاس میں ایک وفاقی وزیر کی جانب سے خیبر پختونخوا میں گورنر کی...
    سینیٹر کامران مرتضیٰ(فائل فوٹو)۔ جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے پارلیمان کی ایک کمیٹی بنا دی جائے۔پیر کو ہونے والے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے کہا کہ کمیٹی جا کر بانی پی ٹی آئی کی صحت کے حوالے سے تسلی کرے۔ انہوں نے کہا کہ ائیر پورٹس پر ایف آئی اے والے شہریوں کو بلاوجہ آف لوڈ کر رہے ہیں، ایف آئی اے والے یا فورسز کے لوگ بادشاہ سلامت نہیں جس کو مرضی آف لوڈ کردیں۔ پی ٹی آئی کے سینیٹر علی ظفر نے کہا کہ پارلیمانی کمیٹی بنا دی جائے جو جاکر بانی پی ٹی آئی کو مل کر آئے، میں اس تجویز کی حمایت...
    کراچی: سندھ اسمبلی کے اجلاس میں پیر کو نیپا چورنگی کے قریب گٹر میں گر کر جاں بحق معصوم بچے ابراہیم کی موت پر اپوزیشن ارکان نے سخت احتجاج کیا، قائد حزب اختلاف اس معاملے پر بولنا چاہتے تھے اجازت نہ ملنے پر ایم کیو ایم کے ارکان ایوان سے احتجاجاً واک آوٹ کرگئے. سندھ اسمبلی کا اجلاس پیر کو اسپیکر اویس قادر شاہ کی صدارت شروع ہوا۔ ایوان کی کارروائی کے آغاز میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گر جاں بحق ہونے والے بچے ابراہیم کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔ ایم کیو ایم کے رکن افتخار عالم نے اس واقعہ پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ کیا کراچی کے بچے اس طرح...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کابل میں انسانی حقوق کے کارکنان نے افغان طالبان کی جانب سے تعلیم، اظہارِ رائے اور فکری آزادی پر سخت پابندیوں کو دہشت گردی کے فروغ کے لیے خطرناک بنیاد قرار دیا ہے۔غیرملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق کارکنان انسانی حقوق کا کہنا ہے کہ طالبان ایک خاموش، خوف زدہ اور فکری طور پر محروم معاشرہ تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں افغانستان شدید تعلیمی و فکری دباؤ کا شکار ہو چکا ہے۔رپورٹس کے مطابق طالبان نے خواتین کی تعلیم پر سخت پابندیاں عائد کر کے نہ صرف لڑکیوں کے تعلیمی مستقبل کو تاریک بنا دیا ہے بلکہ خواتین اساتذہ کی بڑی تعداد بھی بے روزگار ہو چکی ہے۔یونیورسکو اور یونیسیف کی تازہ رپورٹوں...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے بلاول ہاؤس کراچی میں اہم ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں صوبائی وزیر برائے صنعت و حرفت سردار کوہیار ڈومکی، مستونگ سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر سردار نور احمد بنگلزئی اور خضدار سے پارٹی ٹکٹ ہولڈر آغا شکیل درانی بھی موجود تھے۔ کراچی: پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے بلوچستان کے وزیراعلی سرفراز بگٹی نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں مستونگ سے پی پی پی ٹکٹ ہولڈر سردار نور احمد بنگلزئی، خضدار سے ٹکٹ ہولڈر آغا شکیل درانی اور صوبائی وزیر برائے صنعت و حرفت سردار کوہ یار ڈومکی بھی ہمراہ… pic.twitter.com/5lqdj52L0A — PPP (@MediaCellPPP) December 1, 2025...
    ایک مسافر کے کیمرے میں قید ویڈیو میں انڈین پوسٹ کے عملے کو ریلوے ٹریک پر پارسل پھینکتے ہوئے دکھایا گیا جس نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان پوسٹ نے عوامی سہولت کے لیے کیا بڑا فیصلہ کیا؟ ویڈیو میں ایک شخص ہنسنے کو روکتے ہوئے عملے کو قطار در قطار پارسل پھینکتے دیکھتا ہے اور اسے ریکارڈ کرتا ہے۔ مسافر نے کہا کہ انڈین پوسٹ کا کام پارسل کی بروقت اور محفوظ ڈلیوری ہے لیکن اس طرح ٹریک پر پھینکنے کا عمل انتہائی صدمہ دہ ہے۔ ویڈیو میں مسافر نے خطرے کی نشاندہی کی اور بتایا کہ ان میں سے کچھ پارسل مہنگی چیزیں، جیسے نئے اسمارٹ فون بھی ہو سکتے ہیں۔ اس...
    ویب ڈیسک : ڈی آئی جی ٹریفک پیر محمد شاہ نے کہا ہے کہ غیرقانونی پارکنگ کرنے والی گاڑیوں کے ای چالان کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈی آئی جی ٹریفک کراچی پیر محمد شاہ نے ایک اجلاس میں بریفنگ کے دوران کیا، کہا کہ سڑکوں پر ٹریفک مسائل کا سبب بننے والی غیرقانونی پارکنگ کے ای چالان کیے جائیں گے۔ بلدیہ عظمیٰ کراچی نے کہا کہ تمام مخدوش پیڈسٹرین پلوں کی مرمت کے لیے ترجیحی اقدامات کیے جائیں گے، پہلے مرحلے میں 20 پلوں کی مرمت کی جارہی ہے۔ لکی مروت: پولیس موبائل پر خودکش حملہ، ایک اہلکار شہید، 6 زخمی  علاوہ ازیں اجلاس میں ٹریفک کے دباؤ کا سبب بننے والی...
    مریم نواز کے کام کرنے کی رفتار ترکیہ سے بھی تیز ہے، ترک رکن پارلیمنٹ برہان کایاترک کی ملاقات میں گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس ) ترکیہ کی حکمران جسٹس اینڈ ڈیولپمنٹ پارٹی کے رکن پارلیمنٹ برہان کایا ترک کا کہنا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے کام کرنے کی رفتار ترکیہ سے بھی تیز ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز سے ترکیہ کے وفد نے ملاقات کی۔ ترک پارلیمنٹ کے رکن اور ترک گرینڈ نیشنل اسمبلی کی یورپی یونین ہم آہنگی کمیٹی کے صدر برہان کایاترک نے وفد کی قیادت کی ۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، معاشی، ماحولیاتی اور پارلیمانی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پارلیمانی وفود اور قانون ساز اداروں کے درمیان...
    دوسری طرف بعض رپورٹوں میں کچھ متوقع نام سامنے آئے ہیں جن میں گلگت سے تعلق رکھنے والے سینئر صحافی شبیر میر، اظہار ہنزائی، کرنل ابرار فاطمہ، راجہ شہباز، جوہر علی راکی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کی نگران کابینہ کا فیصلہ پانچ روز بعد بھی نہ ہو سکا۔ اسمبلی کی مدت ختم ہونے کے بعد نگران وزیر اعلیٰ جسٹس ریٹائرڈ یار محمد نے 26 نومبر کو حلف اٹھا لیا تھا تاہم پانچ روز گزرنے کے باؤجود وہ اپنی نگران کابینہ کی تشکیل نہ کر سکے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ نگران کابینہ میں شمولیت کیلئے ہونے والی کھینچا تانی تاخیر کی اہم وجہ ہے۔ کابینہ کیلئے جن ممبران کے نام دیئے گئے ہیں ان میں سے اکثر ناموں پر...
    پارلیمنٹ کیخلاف سازش کرنے والے لیڈر اپنے گریبان میں جھانکیں، اسپیکر ایاز صادق WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کی بالادستی، آئین و قانون کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے جمہوریت دشمن عناصر کو سخت پیغام دیدیا۔اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاد صادق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور ایوان کیخلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا، اور سازش کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بطور کسٹوڈین پارلیمنٹ کا تحفظ ان کی ذمہ داری ہے، اور پارلیمنٹ، آئین، قانون اور امن و امان...
      اسلام آباد(نیوزڈیسک) سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کی بالادستی اور تحفظ کا واضح پیغام دے دیا۔اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے پارلیمنٹ کی بالادستی، آئین و قانون کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے جمہوریت دشمن عناصر کو سخت پیغام دے دیا۔ اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاد صادق نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پارلیمنٹ کی بالادستی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جمہوریت اور ایوان کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنایا جائے گا، اور سازش کرنے والے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔ سردار ایاز صادق کا کہنا تھا کہ بطور کسٹوڈین پارلیمنٹ کا تحفظ ان کی ذمہ داری ہے، اور پارلیمنٹ، آئین، قانون اور امن و امان پر کوئی...
    سعودی عرب میں پاکستان پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس؛ سیاسی و سماجی رہنماؤں کی بھرپور شرکت WhatsAppFacebookTwitter 0 1 December, 2025 سب نیوز جدہ (خالد نواز چیمہ) پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے زیرِ اہتمام یومِ تاسیس کی ایک پروقار اور شاندار تقریب منعقد ہوئی جس میں مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں، سماجی شخصیات اور کمیونٹی اراکین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کی صدارت پیپلز پارٹی سعودی عرب کے صدر چوہدری تصور حسین نے کی، جبکہ سابق مشیر سردار عنایت اللہ عارف مہمانِ خصوصی تھے۔ سردار شہک حیدر ٹر اعزازی مہمان اور آفتاب احمد ترابی اسٹیج سیکرٹری کے طور پر شریک ہوئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چوہدری تصور حسین نے کہا کہ پیپلز پارٹی کا یومِ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کی درخواستوں پر فیصلوں کی معطلی غیر معینہ مدت تک جاری رہ سکتی ہے، کیونکہ اس پابندی کے لیے کوئی ٹائم فریم مقرر نہیں کیا گیا۔ائیر فورس ون میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ امریکا پہلے ہی بہت سے مسائل سے دوچار ہے اور وہ نہیں چاہتے کہ مزید لوگ ملک میں داخل ہوں۔انہوں نے بعض ترقی پذیر ممالک کو جرائم کا گڑھ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے ممالک جنہیں اپنے ہی شہریوں کی بنیادی ضروریات پوری کرنے کی صلاحیت نہیں، ان کے لوگوں کی امریکا کو بھی ضرورت نہیں۔گفتگو کے دوران ٹرمپ نے ڈیموکریٹ رکن کانگریس الہان عمر پر بھی تنقید کی،...
    پاپ میوزک کی عالمی اسٹار ٹیلر سوئفٹ اپنی شادی سے قبل دنیا بھر میں شاہانہ اور اسٹارز سے بھرپور بیچلوریٹ پارٹیز منانے کی تیاری کر رہی ہیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق ٹیلر سوئفٹ اور ان کی قریبی سہیلیاں کم از کم تین سے چار خصوصی بیچلوریٹ ٹرپس کی منصوبہ بندی میں مصروف ہیں، ان ٹرپس کے لیے ٹیلر سوئفٹ کی پسندیدہ جگہوں کا انتخاب کیا گیا ہے جس میں نیویارک، نیشویل Nashville، اٹلی اور بہاماز Bahamas شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان تقریبات کا مقصد شادی سے پہلے کے مہینوں کو خوشگوار، پُرسکون اور یادگار بنانا ہے، سوئفٹ اور ان کی دوستیں مختلف ویک اینڈز اکٹھے گزار کر ناصرف تفریح کریں گی بلکہ خوبصورت مقامات پر بیٹھ کر شادی...
    ڈھاکا کے اسپیشل جج کورٹ نمبر 4 نے پیر کی صبح سرکاری رہائشی پلاٹس کی مبینہ غیرقانونی الاٹمنٹ سے متعلق ہائی پروفائل کرپشن کیس میں سابق وزیراعظم شیخ حسینہ، ان کی بہن شیخ ریحانہ اور برطانوی رکنِ پارلیمنٹ ٹولپ صدیق کو مختلف مدت کی قید سنا دی۔ عدالتی فیصلے کے مطابق شیخ حسینہ کو 5 سال، شیخ ریحانہ کو 7 سال اور ہیمسٹیڈ اینڈ کلبرن کی ایم پی ٹولپ صدیق کو 2 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ یہ بھی پڑھیں:شیخ حسینہ کو اپنی ہی قائم کردہ عدالت نے سزائے موت کا فیصلہ سنا دیا ٹُولِپ صدیق پر ایک لاکھ بنگلہ دیشی ٹکا جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے، جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں مزید 6 ماہ کی سادہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">خیبر پختونخوا اسمبلی کے اسپیکر بابر سلیم سواتی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مشاورت کے بغیر ہی فی الحال صوبائی کابینہ تشکیل دے دیں۔ذرائع کے مطابق اسپیکر کا کہنا تھا کہ کابینہ بنانے سے صوبائی معاملات چلانے میں آسانی ہوگی، جبکہ عمران خان سے ملاقات کے بعد ضرورت پڑنے پر کابینہ میں تبدیلی بھی کی جا سکتی ہے۔دوسری جانب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس سے متعلق رکن اسمبلی احتشام خان نے بتایا کہ پارٹی نے منگل کے روز اسلام آباد جانے کا فیصلہ کیا ہے۔احتشام خان کے مطابق ارکانِ اسمبلی اسلام آباد ہائیکورٹ جائیں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">صدرِ مملکت نے منگل کے روز پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا ہے۔ذرائع کے مطابق اس اجلاس میں صحافیوں اور میڈیا ورکرز کے تحفظ سے متعلق اہم بل پیش کیے جانے کا امکان ہے، جو میڈیا سے وابستہ افراد کے لیے ایک نمایاں پیش رفت تصور کی جا رہی ہے۔اس کے علاوہ مشترکہ اجلاس میں اقلیتوں کے حقوق کمیشن سے متعلق بل اور پاکستان اینیمل کونسل کا بل بھی پیش کیے جانے کی توقع ہے۔ یہ تمام بلز موجودہ قانون سازی کے ایجنڈے کا اہم حصہ ہوں گے۔مشترکہ اجلاس 9 ماہ کے وقفے کے بعد منعقد ہو رہا ہے، جسے موجودہ ملکی حالات کے تناظر میں خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ پناہ گزینوں کی درخواستوں پر پابندی ’’طویل عرصے‘‘ تک برقرار رکھنے کا ارادہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پابندی کب تک بر قرار رہے گی اس سے متعلق کوئی وقت ذہن میں نہیں۔۔ فیصلہ نیشنل گارڈز پر حملے کے بعد کیا گیا۔ ہوم لینڈ سیکورٹی کا کہنا ہے کہ پابندی کا اطلاق ان ممالک پر ہوگا جو پہلے ہی سفری پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے وائٹ ہاؤس کے قریب افغان شہری نے فائرنگ کر کے ایک نیشنل گارڈ کو ہلاک اور ایک کو زخمی کر دیا تھا۔ افغان شہری رحمان اللّٰہ لکنوال 2021 ء میں ری سیٹلمنٹ پروگرام کے تحت امریکا میں داخل ہوا تھا۔
    ٹائٹینک میں ڈوب کر ہلاک ہونیوالے ایک معمر جوڑے سے برآمد ہونے والی سونے کی پاکٹ واچ ریکارڈ 17 لاکھ 80 ہزار پاؤنڈ میں نیلام ہوگئی۔ نیلامی گھر کے مطابق یہ رقم ٹائٹینک سے متعلق کسی بھی شے کے لیے ادا کی جانے والی سب سے بڑی قیمت ہے، اس سے قبل گزشتہ سال ایک اور سنہری پاکٹ واچ 15 لاکھ 60 ہزار پاؤنڈ میں فروخت ہوئی تھی۔ یہ بھی پڑھیں: ٹائٹینک سے لکھے گئے خط کی 4 لاکھ ڈالرز میں نیلامی، خط کی خاص بات کیا ہے؟ یہ 18 قیراط کی جُولز جیرگنسن کمپنی کی کندہ شدہ گھڑی فرسٹ کلاس مسافر اسائیڈور اسٹراس کی ملکیت تھی، جو اپریل 1912 میں جہاز ڈوبنے کے دوران اپنی اہلیہ آئڈا اسٹراس کے ساتھ...
    کابل میں انسانی حقوق کے کارکنان نے افغان طالبان کی جانب سے تعلیم، اظہارِ رائے اور فکری آزادی پر سخت پابندیوں کو دہشت گردی کے فروغ کے لیے خطرناک بنیاد قرار دیا ہے۔ کارکنان کے مطابق طالبان ایک خاموش، خوف زدہ اور فکری طور پر محروم معاشرہ تشکیل دینے کی کوشش کر رہے ہیں، جس کے نتیجے میں افغانستان شدید تعلیمی و فکری دباؤ کا شکار ہو چکا ہے۔ رپورٹس کے مطابق طالبان نے خواتین کی تعلیم پر سخت پابندیاں عائد کر کے نہ صرف لڑکیوں کے تعلیمی مستقبل کو تاریک بنا دیا ہے بلکہ خواتین اساتذہ کی بڑی تعداد بھی بے روزگار ہو چکی ہے۔ یونیورسکو اور یونیسیف کی تازہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ خواتین اساتذہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">موجودہ دور میں پانی کی بوتلوں کا استعمال بہت زیادہ بڑھ چکا ہے، طالبعلموں سے لے کر دفاتر جانے والے افراد سب ان کا استعمال کرتے ہیں۔ویسے تو ان بوتلوں میں صاف پانی بھرا جاتا ہے مگر کیا انکی صفائی کا خیال نہ رکھنے سے مسائل بھی بڑھ سکتے ہیں۔ماہرین کے مطابق ایسی بوتلیں جراثیم کا گڑھ ہوتی ہیں، چاہے ان میں کسی بھی قسم کا سیال بھرا جائے۔ ضروری ہے کہ انہیں اچھی طرح صاف کیا جائے۔پانی کی بوتلوں میں جراثیم ہمارے منہ کے ذریعے اس وقت پہنچتے ہیں جب ہم پانی پیتے ہیں اور ہاتھوں سے جب ہم اس کے ڈھکن کو چھوتے ہیں۔بوتل میں وہ حصہ جہاں سے پانی باہر نکلتا ہے، وہ جراثیم کی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد ( نمائندہ جسارت) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)کے امیگریشن یونٹ نے اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر جعلی پاسپورٹ اسٹیمپ استعمال کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ایف آئی اے کے ایک اہلکار نے اے پی پی کو بتایا کہ امین خان اور حبیب اللہ نامی مسافروں کو ملائیشیا جانے والی بین الاقوامی پرواز سے اتار دیا گیا۔ اہلکار نے کہا کہ دونوں افراد پشاور اور بنوں کے رہائشی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ایف آئی اے امیگریشن افسران نے مسافروں کے پاسپورٹس میں جعلی روانگی اور ملایئشیا میں آمد کے اسٹیمپ کی موجودگی کا پتا لگایا جو ان کے سفر کی تاریخ کو جعلی ثابت کرنے کی کوشش تھی۔ اہلکار نے مزید کہا کہ دونوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(آن لائن)پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر تمام جمہوریت پسندوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔ پیپلز پارٹی قربانیوں اور کارناموں کی عظیم داستان ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے پارلیمانی جمہوریت، اَئین سازی، دفاع وطن اور پاک چین دوستی کیلیے عظیم جدوجہد کی۔ خورشید احمد شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی طاقت کو اپنا محور و مرکز بنا کرعظیم کامیابیاں حاصل کیں۔ بھٹو خاندان نے جمہوریت، آئین اور ترقی کیلئے عظیم قربانیاں دیں۔ جمہوریت اور جدوجہد کے باب میں پیپلز پارٹی شاندار اور ناقابل فراموش سیاسی تاریخ رکھتی ہے۔ خبر ایجنسی سیف اللہ
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے ٹی ایم سی ماڈل کالونی کے تحت ملیر جی ایریا لیاقت مارکیٹ میں 60سے زائد گلیوں میں 1500گھرانوں کے لیے پانی کی فراہمی کے منصوبے کا افتتاح اور ملیر ہالٹ سے سعود آباد ریلوے لائین کے ساتھ 3.5کلو میٹر نئی سڑک کی تعمیر کا سنگ ِ بنیاد رکھ دیا، منعم ظفر نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1500گھرانوں کو پانی کی فراہمی اور 3.5کلو میٹر نئی سڑک کی تعمیر کا آغاز ماڈل ٹائون کی جانب سے عوام کے لیے تحفہ ہے ، جماعت اسلامی کی عوام سے کیے گئے وعدوں کی تکمیل کی جانب پیش رفت جاری ہے ، ہم نے وعدہ کیا تھا کہ...
    پیپلز پارٹی کے لیے جنوبی پنجاب، سندھ کے بعد کسی حد تک سرائیکی ووٹ کے باعث سیاسی گڑھ رہا ہے، یہی وجہ ہے کہ فروری کے انتخابات میں جنوبی پنجاب سے ہی پیپلز پارٹی کو نمایاں کامیابی ملی تھی جب کہ پنجاب کے باقی علاقوں اور لاہور سے بلاول زرداری سمیت اس کے تمام اہم رہنما ہار گئے تھے۔ ضلع راولپنڈی کے گوجر خان سے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف ہی قومی اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے جو ایک سال سے بھی کم عرصہ وزیر اعظم پاکستان رہے تھے مگر انھوں نے اپنے علاقے میں نمایاں ترقیاتی کام کرائے تھے جو ان کا پرانا حلقہ انتخاب ہے جس کی وجہ سے انھیں کامیابی ملی تھی۔ وسطی پنجاب سے...
    آسٹریا کی 31 سالہ معروف بیوٹی انفلوئنسر اور میک اپ آرٹسٹ اسٹیفنی پیپر کی پانچ روز سے جاری گمشدگی کا معمہ حل ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق آسٹریا کی اسٹیفنی کی لاش ہمسایہ ملک سلووینیا کے جنگل سے ایک سوٹ کیس میں برآمد ہوئی جس نے دونوں ممالک میں شدید سنسنی پھیلا دی۔ رپورٹس کے مطابق اسٹیفنی پیپر کو آخری مرتبہ ایک ہالیڈے پارٹی میں دیکھا گیا تھا۔ اسی رات انہوں نے اپنے دوستوں کو پیغام بھیجا تھا کہ سیڑھیوں پر کوئی عجیب آدمی ہے، ایک سیاہ سایہ ہے جس کے بعد خدشات ظاہر کیے جارہے تھے کہ شاید کوئی ان کا پیچھا کر رہا تھا۔ پانچ روز تک تلاش کے بعد پولیس کو سلووینیا کے جنگل میں ایک سوٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پیپلز پارٹی کے یومِ تاسیس کی تقریب سے ویڈیو لنک خطاب میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کیا کہ 18ویں آئینی ترمیم اور این ایف سی ایوارڈ میں ردوبدل کی کوئی بھی کوشش وفاق کو کمزور کرے گی اور یہ ’’آگ سے کھیلنے‘‘ کے برابر ہے۔انہوں نے بتایا کہ ن لیگ کی جانب سے صوبائی مالیاتی اختیارات میں تبدیلی کی تجاویز پیپلز پارٹی نے مسترد کر دیں۔ بلاول نے نئی آئینی عدالت کی تشکیل کو تاریخی پیشرفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے صوبوں کو برابری کی نمائندگی ملی ہے۔انہوں نے عدلیہ سے بڑے مسائل کے حل کی امید ظاہر کی اور کارکنوں پر زور دیا کہ پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں۔بلاول بھٹو زرداری  نے بھارت...
    پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس پر پیغام میں مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ جمہوریت اور آئین کی بالادستی پیپلز پارٹی کی شناخت ہے، جب کہ سندھ حکومت عوامی خدمت اور ترقی کے ایجنڈے پر پوری سنجیدگی کے ساتھ گامزن ہے، پیپلز پارٹی قیادت کی جدوجہد نے ملکی سیاست کو نئی سمت دی اور ہمیشہ آمریت کا مقابلہ کرتے ہوئے جمہوریت کی راہ ہموار کی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوامی حقوق، جمہوریت کے استحکام اور آئین کی بالادستی کے لیے مثالی جدوجہد کی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ جمہوریت کی بالادستی،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے کئی علاقوں میں شدید سرد لہر کا راج ہے، صوبے بھر میں درجہ حرارت میں زبردست کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ قلعہ سیف اللہ (قلات) صوبے کا سرد ترین مقام رہا جہاں پارہ منفی 6 ڈگری سینٹی گریڈ تک گر گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں آج دن بھر سرد اور خشک موسم رہے گا۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان کے شمالی علاقوں میں خاص طور پر صبح اور رات کے اوقات میں شدید سردی پڑنے کا امکان ہے۔دریں اثناء ملک کے بیشتر حصوں میں اگلے 12 گھنٹوں کے...
    سٹی 42: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی  نے  پاکستان پیپلز پارٹی کی 58 ویں یوم تاسیس کی تقریب سے خطاب  کیا ۔ انہوں نے کہا  حقیقی عوامی سیاست کی بنیاد بھٹو نے رکھی ، پیپلز پارٹی  ہمیشہ پاکستان کی وحدت کی ضمانت رہی ۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا دہشت گردی اور انتشار کے خلاف ریاست اور عوام متحد کھڑے ہیں، پیپلز پارٹی ہمیشہ پاکستان کی وحدت کی ضمانت رہی ہے ۔شہید ذوالفقار علی بھٹو نے سیاست کو ڈرائنگ روم سے نکال کر عوام کے درمیان لایا، حقیقی عوامی سیاست کی بنیاد بھٹو نے رکھی۔بھٹو شہید کے تاریخی فیصلوں نے پاکستان کو ناقابلِ تسخیر ایٹمی طاقت بنایا، بھارتی جارحیت کا جواب اسی مضبوط بنیاد کا نتیجہ...
    بلاول بھٹو زرداری پیپلز پارٹی کے یوم تاسیس پر بذریعہ ویڈیو لنک جلسوں سے خطاب کر رہے ہیں—فیس بک ویڈیو گریب چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ بھارت کا وزیر سندھ سے متعلق غلط بات کر رہا ہے، ملک کے تمام صوے بھائیوں کی طرح ہیں، جو مودی کا مقابلہ کرنے کی طاقت رکھتے ہیں۔پیپلز پارٹی کے 58 ویں یومِ تاسیس پر ویڈیو لنک کے ذریعے مختلف جلسوں سے خطاب میں بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دشمن پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کےلیے سازشی طریقے اپنا رہا ہے، دشمن آج بھی ملک میں دہشت گردی پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دشمن سازشی طریقے اپنا رہا ہے تاکہ پاکستان...
      پشاور:(نیوزڈیسک) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کو عہدے سے ہٹانے کی خبریں زیر گردش ہیں۔ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا کے لیے 6 ناموں پر غور کیا جارہا ہے جس میں تین سیاسی شخصیات اور تین سابق فوجی افسران شامل ہیں۔ سیاسی شخصیات میں امیر حیدر خان ہوتی، آفتاب شیر پاؤ اور پرویز خٹک کے نام زیر غور ہیں۔ گورنر کے عہدے کیلئے سابق کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل (ر) خالد ربانی، لیفٹیننٹ جنرل (ر) غیور محمود اور لیفٹیننٹ جنرل (ر) طارق خان کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ خیبرپختونخوا کے موجودہ گورنرفیصل کریم کنڈی بھی بدستور پہلی چوائس کے طور پر موجود ہیں۔ گورنر کی تبدیلی صوبے میں گورنر راج...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">انقرہ: ترکی کے پہلے بغیر پائلٹ لڑاکا طیارے کِزِل ایلما نے تاریخی کامیابی حاصل کی ہے،  اس طیارے نے گُک دُوغان نامی ایئر ٹو ایئر میزائل کو کامیابی کے ساتھ ایک جٹ طیارے کے ہدف پر داغا،  یہ دنیا میں کسی بغیر پائلٹ لڑاکا طیارے کے لیے پہلی بار ہوا ہے۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق ترکی کی دفاعی کمپنی بائیکر نے بتایا کہ میزائل نے ہدف کو ایسلسان کے موراد ریڈار کی مدد سے نشانہ بنایا، یہ پہلی بار تھا کہ ترکی کے قومی طیارے نے مقامی تیار شدہ میزائل کو ملکی ریڈار کی رہنمائی میں فضائی ہدف پر کامیابی سے فائر کیا۔اس کامیابی کے بعد کِزِل ایلما دنیا میں واحد بغیر پائلٹ لڑاکا طیارہ بن گیا ہے...
    ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ اقتدار میں آکر کہتے ہو کہ ہماری کرسی بہت مضبوط ہے۔ لیکن یاد رکھو کرسی صرف آیت الکرسی والے کی مضبوط ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلم غوری نے کہا کہ حکمراں اگر دینی اداروں کی اتنی ہی مدد کرنا چاہتے ہیں تو مساجد کے بل معاف کردیں۔ اقتدار میں آکر کہتے ہو کہ ہماری کرسی بہت مضبوط ہے۔ لیکن یاد رکھو کرسی صرف آیت الکرسی والے کی مضبوط ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان سے کوئی ذاتی جھگڑا نہیں تھا اس کی حکومت کی پالیسیوں سے جھگڑا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکمران گرم زمین پر پاؤں نہ رکھیں ورنہ پاؤں جل جائیں گے۔ زنانہ پاؤں گرم زمین...
    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس کی تقریب سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان، اسکردو، خیبر پختونخوا، پنجاب، جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے جیالوں سے ایک ہی وقت میں مخاطب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ پاکستان کے ماضی اور مستقبل سے جڑی ہوئی ہے۔ قائدِ عوام ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے دور میں عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے ملک میں جمہوریت اور 1973 کے آئین کی بنیاد رکھی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں...
    پشاور: خیبر پختون خوا کابینہ کا ہنگامی اجلاس آج طلب کر لیا گیا، جس میں بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت نہ ملنے اور سیاسی صورتحال پر غور کیا جائے گا۔ معاون خصوصی برائے اطلاعات شفیع جان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کابینہ کا اجلاس طلب کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اور پارٹی کابینہ کا بھی اجلاس آج بلایا ہے، کابینہ اجلاس کے بعد وزیراعلیٰ میڈیا کو فیصلوں سے آگاہ کریں گے۔
    بی آر ٹی کوریڈور میں بوسیدہ قطر کی جدید پائپ لائن سے تبدیلی کا کام شروع کردیا مرمتی کام یکم دسمبر تک جاری رہے گا، اس دوران متاثرہ لائن کی بندش ناگزیر ہوگی شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 3دن کے لئے پانی کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے بی آر ٹی کوریڈور میں واقع پرانے 60 انچ قطر کے بوسیدہ وال کو جدید پائپ لائن سے تبدیل کرنے کا کام شروع کر دیا ہے ۔ترجمان کے مطابق یہ مرمتی کام پیپلز سیکریٹریٹ کے قریب انجام دیا جا رہا ہے تاکہ پانی کی ترسیل کا نظام مزید محفوظ، مستحکم اور موثر بنایا جا سکے ۔ترجمان کا کہنا ہے کہ مرمتی...
    ایران کے حکام نے ہفتہ کو ملک کے بڑے ڈیموں میں سے ایک، کارخہ ڈیم، میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی کے سبب بجلی کی پیداوار روک دی۔ ڈیم اور اس کے پاور پلانٹ کے سربراہ عامر محمودی نے خبر رساں ایجنسی کو بتایا کہ کارخہ ڈیم کے ذخیرے میں پانی کی کمی کی وجہ سے پاور پلانٹ کی یونٹس کو پیداوار کے عمل سے ہٹا دیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: شدید خشک سالی: رواں سال بارش نہ ہوئی تو تہران کو خالی کرانا پڑسکتا ہے، صدر مسعود پزشکیان انہوں نے مزید کہا کہ بعد ازاں ڈیم کے نچلے والو سے پانی چھوڑا گیا تاکہ ڈاؤن اسٹریم رہائشیوں کی ضروریات پوری کی جا سکیں۔ محمودی نے بتایا کہ ڈیم...
    عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ دہلی پولیس آتشزدگی اور لوٹ مار کے الزامات ثابت کرنے کیلئے کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہیں کر سکی۔ اسلام ٹائمز۔ دہلی فسادات کے ایک کیس میں عدالت نے 5سال کی قیدو بند کے بعد 6 مسلمان نوجوانوں کو بے قصور قرار دیتے ہوئے بری کر دیا۔ ذرائع کے مطابق اس فیصلے سے نوجوانوں کے گھروں میں برسوں بعد راحت اور خوشی دیکھنے کو ملی، تاہم یہ سوال کھڑا ہو گیا کہ بے قصور نوجوانوں کی زندگیاں برباد کرنے والے پولیس افسران کی ذمہ داری کون طے کریگا؟ جن نوجوانوں کو بری کیا گیا ہے ان میں گلزار، شہزاد، واجد، ساجد، شہباز اور سلیم شامل ہیں۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ دہلی پولیس...
    پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہفتہ کو کھیلے گئے ٹرائی نیشن ٹی ٹوئنٹی سیریز کے فائنل میں پاکستانی بیٹر فخر زمان کے ایک کیچ پر بڑا تنازع کھڑا ہوگیا۔ سری لنکا کی اننگز کے انیسویں اوور میں کپتان داسن شاناکا، شاہین آفریدی کی سلو گیند پر دھوکا کھا گئے اور ایسا شاٹ کھیلا کہ فخر زمان نے شاندار جمپ کے ساتھ کیچ لیا۔ تاہم تھرڈ امپائر نے ری پلے دیکھنے کے بعد فیصلہ دیا کہ گیند کیچ مکمل ہونے کے لمحے زمین کو چھو رہی تھی اور ناٹ آؤٹ قرار دیا۔ اس فیصلے نے پاکستانی کھلاڑیوں کو حیران کر دیا اور فخر زمان نے واضح طور پر اپنی ناراضی کا اظہار کیا۔ اس کے بعد اگلی ہی گیند...
    سٹی42:  صدرمملکت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے مینٹور  آصف علی زرداری نے کہا ہے پارٹی کے 58ویں یومِ تاسیس کے موقع پر ہم اپنے بانی چیئرمین شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید محترمہ  بینظیر بھٹو کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جن کے ویژن،عزم، ہمت اور قربانیوں نے پاکستان کی جمہوری بنیادوں کو مضبوط کیا اور کئی نسلوں پر اثر انداز ہوئے۔   پاکستان پیپلز پارٹی کے اٹھاون ویں یومِ تاسیس پر اپنے پیغام میں صدرِ مملکت آصف علی زرداری کاکہناتھا کہ اپنی پوری تاریخ میں پاکستان پیپلز پارٹی نے دور کے مرکزی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیشہ جدوجہد کی۔ جب پاکستان پر آمریت کا سایہ تھا، پیپلز پارٹی نے جمہوریت کی مزاحمت کرنے والی پارٹی کے طور پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی:پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ پی پی پی کا 58واں فاوَنڈیشن ڈے صرف ایک سیاسی جماعت کا یومِ تاسیس نہیں بلکہ جمہوریت، باوقار مساوات اور سماجی انصاف کی جدوجہد سے جنم لینے والی عوامی تحریک کا جشن ہے۔ میڈیا سیل بلاول ہائوس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق چیئرمین پی پی پی نے اپنے پیغام میں کہا کہ قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی عوام کو بااختیار بنانے کی تاریخی آواز سے لے کر شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جمہوریت کے لیے بے مثال جدوجہد تک، پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ مظلوموں کے حقوق کی ڈھال بنی رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری پارٹی کا سفر ہمارے شہداءکی قربانیوں سے رقم ہے اور...
    مرمتی کام 29 نومبر سے 1 دسمبر تک جاری رہے گا اور اس دوران متاثرہ لائن کی بندش ناگزیر ہوگی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے مختلف علاقوں میں 3 دن کیلئے پانی کی فراہمی معطل کرنے کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن نے بی آر ٹی کوریڈور میں واقع پرانے 60 انچ قطر کے بوسیدہ وال کو جدید پائپ لائن سے تبدیل کرنے کا کام شروع کر دیا۔ ترجمان کے مطابق یہ مرمتی کام پیپلز سیکریٹریٹ کے قریب انجام دیا جا رہا ہے، تاکہ پانی کی ترسیل کا نظام مزید محفوظ، مستحکم اور مؤثر بنایا جا سکے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ مرمتی کام 29 نومبر سے 1 دسمبر تک جاری رہے گا اور...
    پی پی خواتین ونگ گلگت بلتستان کی صدر نے ایک بیان میں کہا کہ بلاول بھٹو زرداری کی رہنمائی میں گلگت بلتستان کے ہر گلی کوچے میں موجود کارکنان پرعزم ہیں اور عوام کا جوش و خروش یہ واضح پیغام دے رہا ہے کہ آئندہ انتخابات میں عوامی طاقت کا سیلاب تمام رکاوٹیں بہا لے جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر پیپلز پارٹی شعبہ خواتین ونگ گلگت بلتستان کلثوم مہدی نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 58 ویں یوم تاسیس کے موقع پر ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم اپنے بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کے عظیم مشن، یعنی روٹی، کپڑا اور مکان اور عوام کی حکمرانی کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے۔یہ دن...
    پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات نے پی پی کے 58 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس ایک سیاسی جماعت کا محض سالانہ دن نہیں بلکہ عوامی حقوق، جمہوریت، مساوات اور سماجی انصاف کی اُس تاریخی جدوجہد کی علامت ہے جس نے پاکستان کے ہر طبقے کو آواز دی۔  اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کی صوبائی سیکریٹری اطلاعات سعدیہ دانش نے پاکستان پیپلز پارٹی کے 58 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر اپنے خصوصی بیان میں کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا یومِ تاسیس ایک سیاسی جماعت کا محض سالانہ دن نہیں بلکہ عوامی حقوق، جمہوریت، مساوات اور سماجی انصاف کی اُس تاریخی جدوجہد...
    لندن میں آکسفورڈ یونین کے تحت پاکستان اور بھارت کے درمیان طے شدہ اہم اور مستند مباحثے میں پاکستان نے نہ صرف واضح علمی برتری دکھائی بلکہ بھارت کی ہنگامی پسپائی نے عالمی فورمز پر اس کے بیانیے کی کمزوری بھی عیاں کر دی۔ یہ بھی پڑھیں:بھارت کا آکسفورڈ یونین مباحثے سے فرار، پاکستان کی بڑی فتح بھارتی اعلیٰ سطحی وفد کے اچانک دستبردار ہونے کے بعد پاکستان نے بلامقابلہ کامیابی حاصل کی، اور اگلے ہی روز پاکستانی طلبہ نے بھارت کے متبادل کمزور پینل کو بھرپور دلائل کے ذریعے شکست دی۔ سبکی چھپانے کے لیے بھارت نے انڈیا ٹوڈے جیسے میڈیا پلیٹ فارمز کے ذریعے گمراہ کن پروپیگنڈا شروع کر دیا، جو بعد میں خود ہی جھوٹ کا پلندہ...
    ایک بیان میں پی پی سینیٹر نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو پہلی خاتون وزیر اعظم بنی، بحالی جمہوریت کی بات کرنے پر پارٹی کی قیادت کو شہید کیا گیا، کراچی میں پیپلز پارٹی نے بڑے جلسے کئے ہیں اور اتوار کا ہونے والا جلسہ بھی ایک عظیم جلسہ ثابت ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر سید وقار مہدی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی تاریخ قربانیوں اور شہادتوں سے بھری ہوئی ہے، شہید ذوالفقار علی بھٹو کی ملک کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں، شہید ذوالفقار علی بھٹو نے کو آئین دیا جس نے ملک کو جوڑ کر رکھا ہوا ہے۔ وقار مہدی نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو پہلی خاتون وزیر اعظم بنی،...
    کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران سندھ کے سینئر وزیر نے کہا کہ کراچی کو منصوبہ بندی کے تحت الطاف نامی شخص کے حوالے کیا گیا، کراچی میں ہیروئن کلچر، بھتہ کلچر اور بوری بند لاش کلچر آیا لیکن اب کراچی کا کچرہ اٹھایا جا رہا ہے اور پانی کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کو منصوبہ بندی کے تحت الطاف نامی شخص کے حوالے کیا گیا اور لندن والے بانی نے کراچی کو اسلحہ، بوری بند لاشوں اور بھتے کی پرچیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ کچھ لوگوں کی اقتدار میں آنے...
    وائس چئیرمین ایم ڈبلیو ایم نے نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجلسِ وحدتِ مسلمین پاکستان اس وقت پوری قومی بصیرت کے ساتھ سیاسی میدان میں سرگرمِ عمل ہے، ہم سیاست کو خدمت کا ذریعہ سمجھتے ہیں۔ چھوٹی تصاویر تصاویر کی فہرست سلائیڈ شو اسلام آباد، علامہ احمد اقبال رضوی کی پاراچنار کے عمائدین سے ملاقات اسلام آباد، علامہ احمد اقبال رضوی کی پاراچنار کے عمائدین سے ملاقات اسلام آباد، علامہ احمد اقبال رضوی کی پاراچنار کے عمائدین سے ملاقات اسلام آباد، علامہ احمد اقبال رضوی کی پاراچنار کے عمائدین سے ملاقات اسلام آباد، علامہ احمد اقبال رضوی کی پاراچنار کے عمائدین سے ملاقات اسلام آباد، علامہ احمد اقبال رضوی کی پاراچنار کے...
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ کراچی کو منصوبہ بندی کے تحت الطاف حسین کے حوالے کیا گیا اور لندن میں مقیم بانی نے شہر کو اسلحہ، بوری بند لاشوں اور بھتے کی پرچیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔ کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران شرجیل میمن نے کہا کہ کچھ لوگوں کے اقتدار میں آنے کے انداز اور سوچ مختلف ہوتے ہیں، اور بلاول بھٹو زرداری جب بھی وزیر اعظم بنیں گے تو عوامی طاقت سے اپنی حکومت قائم کریں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کل پیپلز پارٹی کے قیام کو 55 سال مکمل ہو رہے ہیں، اس موقع پر ملک بھر میں 100 سے زائد مقامات پر اجتماعات ہو رہے ہیں جبکہ...
    بنگلہ دیش کی سابق وزیر اعظم خالدہ ضیا کی طبیعت مزید بگڑ گئی ہے، جس کے بعد ان کے اہلِ خانہ اور پارٹی رہنماؤں نے عوام سے ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق 80 سالہ خالدہ ضیا کو 23 نومبر کو پھیپھڑوں کے انفیکشن کی علامات ظاہر ہونے پر ہسپتال داخل کیا گیا تھا، اور وہ اس وقت انتہائی نگہداشت کے یونٹ (آئی سی یو) میں زیرِ علاج ہیں۔ بی این پی کے رہنما مرزا فخرال عالمگیر نے 28 نومبر کی رات بتایا کہ ڈاکٹروں نے انہیں آگاہ کیا ہے کہ خالدہ ضیا کی حالت تشویشناک ہے۔ دی ڈیلی اسٹار کے مطابق خالدہ ضیا کو دل،...
    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ آج کے دن اور ہمیشہ کیلئے ہم فلسطینی عوام کیساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، امن معاہدے میں پاکستان نے مثبت اور تعمیری کردار ادا کیا ہے، فلسطینی شہریوں کو خوراک، علاج، صاف پانی، رہائش اور سلامتی جیسے بنیادی انسانی حقوق تک بھی رسائی حاصل نہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے عالمی یوم یکجہتی فلسطین کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ حکومت اور پاکستانی عوام پختہ عزم اور یکجہتی کیساتھ فلسطینی عوام کے شانہ بشانہ ہیں، فلسطینی عوام دہائیوں سے حق خودارادیت کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں، فلسطینیوں کی ہمت اور غیرمتزلزل حوصلے نے تاریخ میں نیا باب رقم کیا ہے، فلسطینی عوام کی جرات، بہادری اور عزم...
    چینی افواج کی ہوانگ یئن جزیرے کے علاقائی پانیوں اور فضائی حدود میں جنگی تیاریوں کے تحت نگرانی WhatsAppFacebookTwitter 0 29 November, 2025 سب نیوز بیجنگ :عوامی جمہوریہ چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے سدرن تھیٹر ن کمانڈ نے ہوانگ یئن جزیرے اور اس کے ملحقہ علاقوں میں بحری و فضائی دستوں کے ذریعے جنگی تیاریوں کے تحت پٹرولنگ کا اہتمام کیا۔ ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطابق نومبر کے مہینے کے دوران، تھیٹر کمانڈ کی افواج نے ہوانگ یئن جزیرے کے آس پاس کے علاقوں میں بحری اور فضائی پٹرولنگ کو مسلسل مضبوط کیا، متعلقہ بحری و فضائی حدود پر کنٹرول مزید مضبوط کیا، قومی خودمختاری اور سلامتی کا تحفظ یقینی بنایا گیا، اور بحیرہ...
    یورپی یونین سوشل میڈیا اور اے آئی کے استعمال پر نئی پابندیوں اور ضابطوں کی تیاری کر رہی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی پارلیمنٹ نے ایک قرارداد منظور کی ہے جس میں سوشل میڈیا، ویڈیو-شیئرنگ پلیٹ فارمز اور اے آئی چیٹ بوٹس تک رسائی کے لیے یورپ بھر میں “کم از کم عمر 16 سال مقرر کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔  اس قرارداد کے مطابق، اگر کوئی 13 سے 16 سال کی عمر کے بچے ان پلیٹ فارمز کو استعمال کرنا چاہیں تو اُنہیں ماں/باپ یا سرپرست کی اجازت درکار ہوگی اور 13 سال سے کم عمر کے بچوں کی رسائی مکمل طور پر ممنوع ہوگی۔  اس قانون کے تحت، ایسے اے آئی سسٹمز جنہیں شدید خطرہ شمار کیا جائے گا، اُن پر...
    روس نے عالمی سطح پر مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ کو مکمل طور پر بلاک کر دینے کی دھمکی دے دی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق روس نے ایک بار پھر واٹس ایپ پر جرائم کو روکنے میں ناکامی کا الزام دہراتے ہوئے روسی شہریوں کو متبادل اور مقامی ایپ پر منتقل ہونے پر زور دیا ہے۔ روسی مواصلاتی نگران ادارے روسکومنیڈزو کے مطابق اگر واٹس ایپ روسی قوانین کی پاسداری نہ کرے تو اسے مکمل طور پر بلاک کر دیا جائے گا۔ صارفین کو متبادل اور ریاستی حمایت یافتہ میسجنگ ایپ ’میکس‘ پر منتقل ہونے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔ روس نے واٹس ایپ پر ایک بار پھر جرائم روکنے میں ناکامی کا الزام...
     خیبرپختونخوا کے شہر سوات کے علاقے میں واقع فضاگٹ دارالقضاء کی پہاڑی پر آگ بھڑک اٹھی۔ذرائع کے مطابق بابوزئی، کبل، خوازہ خیلہ، چار باغ اور بریکوٹ کے فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، ریسکیو ٹیموں کو پہاڑی راستوں اور شدید دھوئیں کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے اپنے جاری بیان میں کہا کہ آگ پر جلد قابو پا لیا جائے گا، عوام سے درخواست ہے کہ ریسکیو ٹیموں کی معاونت کریں۔
    گذشتہ روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ تیسری دنیا کے ممالک سے ہجرت کو مستقل طور پر روکنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ایسے افراد کی شہریت بھی منسوخ کی جائے گی، جو اندرونی امن کیلئے خطرہ بن سکتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا نے افغان پاسپورٹ پر سفر کرنے والے تمام افراد کے لیے ویزوں کا اجرا اچانک روک دیا، جبکہ پناہ کے خواہشمندوں کی اسائلم درخواستوں پر فیصلے بھی معطل کر دیئے۔ بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ اقدام قومی سلامتی کو یقینی بنانے اور عوام کے تحفظ کے لیے ضروری سمجھتے ہوئے کیا گیا ہے، یہی وجہ ہے کہ اس طرح کے...
    دونوں رہنماؤں نے آزاد کشمیر میں جاری اور آئندہ شروع کیے جانے والے ترقیاتی منصوبوں پر بات چیت کی، جس کا مقصد علاقے کی ترقی اور خوشحالی کو یقینی بنانا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور سے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے ملاقات کی، ملاقات کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کیلئے حکمت عملی، آزاد کشمیر میں جاری ترقیاتی منصوبوں سمیت کئی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ممبر اسمبلی جاوید بٹ، سابق مشیر حکومت سردار امجد یوسف، ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان پیپلز پارٹی سید عزادار حسین کاظمی، مرکزی رابطہ سیکرٹری پی پی پی آزاد کشمیر عامر ذیشان جرال، سیاسی و سماجی رہنما راجہ اشفاق کفل گڑھی، ڈاکٹر راجہ محمد آفتاب، سابق پولیٹیکل سیکرٹری سردار شبریز صابر، سابق...
     (ویب ڈیسک ) خیبرپختونخوا کے شہر سوات کے علاقے میں واقع فضاگٹ دارالقضاء کی پہاڑی پر آگ بھڑک اٹھی۔  ذرائع کے مطابق بابوزئی، کبل، خوازہ خیلہ، چار باغ اور بریکوٹ کے فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔  ریسکیو ٹیموں کو پہاڑی راستوں اور شدید دھوئیں کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔  ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا اپنے جاری بیان میں کہنا ہے کہ آگ پر جلد قابو پا لیا جائے گا، عوام سے درخواست ہے کہ ریسکیو ٹیموں کی معاونت کریں۔ پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا  
    خیبرپختونخوا کے شہر سوات کے علاقے میں واقع فضاگٹ دارالقضاء کی پہاڑی پر آگ بھڑک اٹھی۔ذرائع کے مطابق بابوزئی، کبل، خوازہ خیلہ، چار باغ اور بریکوٹ کے فائر فائٹرز آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں، ریسکیو ٹیموں کو پہاڑی راستوں اور شدید دھوئیں کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا اپنے جاری بیان میں کہنا ہے کہ آگ پر جلد قابو پا لیا جائے گا، عوام سے درخواست ہے کہ ریسکیو ٹیموں کی معاونت کریں۔
    اسلام آباد (وقائع نگار) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے اپوزیشن کے سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی نے ملاقات کی ہے۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق اپوزیشن سینیٹرز اور اراکین قومی اسمبلی کی اہم ملاقات میں شریک اراکین میں سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس، فیصل جاوید، سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور اراکین قومی اسمبلی بیرسٹر گوہر علی خان، اقبال آفریدی، عاطف خان، ڈاکٹر امجد علی خان، سردار لطیف کھوسہ اور محمد جمال احسن خان شامل تھے۔ سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہمارا سیاست سے بڑا آپس میں بھائی چارے اور رواداری کا رشتہ ہے۔ معاملات کی بہتری کیلئے پی ٹی آئی رویہ ٹھیک کرے۔ پارلیمانی کمیٹیوں کا حصہ بنے۔ حکومت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">251129-08-3 سری نگر( مانیٹرنگ ڈیسک )بی جے پی کے مطالبے پر مقبوضہ کشمیر کی ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی میں مسلمان طلبا کے داخلے پر پابندی عاید کرنے کا پر غور کیا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی بی جے پی کی قیادت نے ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی میں مسلمان طلبا کے داخلے پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔بی جے پی کے رہنماؤں نے یہ متنازع اور غیر آئینی مطالبہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو پیش کردہ ایک یادداشت میں کیا ہے۔خیال رہے کہ بی جے پی کا یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا ہے جب یونیورسٹی کی 50 نشستوں میں سے 42 پر مسلمان امیدوار طلبا کامیاب ہوگئے ہیں۔بی جے پی رہنما سنیل شرما نے الزام...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز گلزار
    روس کے ریاستی مواصلاتی نگراں ادارے روسکومنیڈزور نے انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ کو مکمل طور پر بلاک کرنے کی دھمکی دے دی۔ خبررساں ادارے کے مطابق اگر واٹس ایپ نے روس کے قوانین کا پاس نہ کیا تو ایپلی کیشن پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی جائے گی۔ روسی حکام کی جانب سے یہ فیصلہ واٹس ایپ اور ٹیلی گرام کالز پر اگست پر عائد کی جانے والی پابندیوں کا ایک سلسلہ ہے۔ حکام کی جانب سے ان پلیٹ فارمز (بشمول میٹا) پر الزام عائد کیا گیا تھا کہ یہ فراڈ اور دہشتگردی کے کیسز میں قانون نافذ کرنے والے اداروں سے معلومات نہ شیئر نہیں کر رہے۔ جمعہ کے روز روسکومنیڈزور نے الزامات دہراتے ہوئے...
    بی جے پی کے مطالبے پر مقبوضہ کشمیر کی ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی میں مسلمان طلبا کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا پر غور کیا جا رہا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی بی جے پی کی قیادت نے ماتا ویشنو دیوی یونیورسٹی میں مسلمان طلبا کے داخلے پر پابندی کا مطالبہ کردیا۔ بی جے پی کے رہنماؤں نے یہ متنازع اور غیر آئینی مطالبہ لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کو پیش کردہ ایک یادداشت میں کیا ہے۔ خیال رہے کہ بی جے پی کا یہ مطالبہ اس وقت سامنے آیا ہے جب یونیورسٹی کی 50 نشستوں میں سے 42 پر مسلمان امیدوار طلبا کامیاب ہوگئے ہیں۔ بی جے پی رہنما سنیل شرما نے الزام لگایا کہ یونیورسٹی ہندو عقیدت مندوں...
    بچے سردیوں میں اپنی پسند کے گرم کپڑے اور جیکٹ پہن سکیں گے اور اسکول انتظامیہ بچوں کو مخصوص گرم لباس پہننے پر مجبور نہیں کرے گی، خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ محکمہ تعلیم سندھ نے نجی اسکولوں کو موسم سرما میں مخصوص رنگ، ڈیزائن کے سوئیٹر یا جیکٹ پہننے کی پابندی سے روک دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹی ٹیوشنز کا تمام نجی اسکولوں کو ہدایت نامہ جاری کیا، جس میں صوبہ کے تمام نجی اسکولوں کو موسم سرما میں مخصوص کلر یا ڈیزائن کی جیکٹ پہننے کی پابندی سے روکا گیا ہے۔ ڈائریکٹر پرائیوٹ انسٹیٹیوشن سندھ رفیعہ جاوید نے کہا کہ نوٹیفکیشن کے بعد بچے سردیوں میں اپنی پسند کے...
    وزیراعلیٰ پختونخواہ کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بھی سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کی پارلیمنٹ  کی کارروائی نہ چلنے دینے کی دھمکی دے دی ہے۔  خیبر پختون خوا کے وزیراعلیٰ اپنی حکومت کی تمام ذمہ داریاں چھوڑ کر راول پنڈی کی اڈیالہ جیل کے قریب ایک پولیس چیک پوسٹ پر ایک دن بیٹھے رہے، ان کی ضد تھی کہ جیل کے حکام ان کی جیل میں قید کی سزا کاٹ رہے ان کی پارٹی کے بانی سے ملاقات کروائیں۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ وہ سیاسی ملاقاتیں کرنے کی اجازت نہیں دے رہے، یہ ملاقاتین جیل کے قواعد کے خلاف ہیں۔ جیل حکام کے اس انکار کو لے کر خیبر پختونخوا کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد:وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے بانی تحریکِ انصاف عمران خان سے ملاقات نہ کرانے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے پارلیمان کی کارروائی نہ چلنے دینے کی دھمکی دے دی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق  وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی رات اڈیالہ جیل کے باہر کارکنان کے ہمراہ دھرنا دیے بیٹھے رہے تاکہ انہیں اپنے قائد سے ملاقات کی اجازت مل سکے، تاہم رات بھر انتظار اور کوششوں کے باوجود یہ ملاقات ممکن نہ ہو سکی۔ہفتہ کی صبح وزیراعلیٰ سہیل آفریدی قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے عدالت پہنچے، جہاں انہوں نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ سے ملاقات کی درخواست کی، لیکن چیف جسٹس نے ان سے ملنے سے انکار کردیا، صورتحال پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: 23 نومبر کو ہونے والے ضمنی انتخابات پر فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے جامع رپورٹ جاری کرتے ہوئے انتخابی عمل کو مجموعی طور پر منظم اور پُرامن قرار دیا ہے، رپورٹ میں متعدد اہم خامیوں اور تشویشناک پہلوؤں کی نشاندہی بھی کی گئی ہے، خصوصاً انتخابی مہم کے ضابطوں کی خلاف ورزیوں اور انتہائی کم ووٹر ٹرن آؤٹ پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔فافن کے مطابق مبصرین نے پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ کے عمل کو مجموعی طور پر منظم، پُرامن اور قواعد کے مطابق پایا۔ 98 فیصد مشاہدہ شدہ پولنگ بوتھوں میں بیلٹ باکسز کے تمام مطلوبہ چار سیل درست حالت میں موجود تھے جب کہ 96 فیصد بوتھوں پر سیکریسی اسکرینیں...
      کراچی (نیوزڈیسک) صوبہ سندھ میں نجی اسکولوں کو موسم سرما میں مخصوص کلر یا ڈیزائن کی جیکٹ پہننے کی پابندی سے روک دیا، ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز نے تمام نجی اسکولوں کو ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ رفیعہ جاوید نے کہا کہ بچے سردیوں میں اپنی پسند کے گرم کپڑے اور جیکٹ پہن سکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اسکول انتظامیہ بچوں کو مخصوص گرم لباس پہننے پر مجبور نہیں کرے گی۔ خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ جاوید نے واضح احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بچوں پر کوئی ڈریس جیکٹ کی پابندی نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیرِ تعلیم...
    صوبہ سندھ میں نجی اسکولوں کو موسم سرما میں مخصوص کلر یا ڈیزائن کی جیکٹ پہننے کی پابندی سے روک دیا، ڈائریکٹوریٹ آف پرائیویٹ انسٹیٹیوشنز نے تمام نجی اسکولوں کو ہدایت نامہ جاری کر دیا۔ اس حوالے سے ایڈیشنل ڈائریکٹر پرائیویٹ انسٹیٹیوشن سندھ رفیعہ جاوید نے کہا کہ بچے سردیوں میں اپنی پسند کے گرم کپڑے اور جیکٹ پہن سکیں گے۔ انھوں نے کہا کہ اسکول انتظامیہ بچوں کو مخصوص گرم لباس پہننے پر مجبور نہیں کرے گی۔ خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ ایڈیشنل ڈائریکٹر رفیعہ جاوید نے واضح احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ بچوں پر کوئی ڈریس جیکٹ کی پابندی نہیں ہے۔ انھوں نے کہا کہ وزیرِ تعلیم سندھ سردار علی شاہ کی ہدایت پر نجی اسکولوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بھارتی ریاست آسام کی اسمبلی نے ایک متنازع قانون منظور کر لیا ہے جس کے تحت ایک سے زائد شادیوں کو جرم قرار دیا گیا ہے۔ اس قانون کے نفاذ کے بعد پہلی شادی کے موجود ہونے کے باوجود دوسری شادی کرنے والے افراد کو سات سال قید کی سزا ہو سکتی ہے، جبکہ اگر پہلی بیوی کی اجازت نہ لی گئی ہو تو سزا میں اضافہ ممکن ہے۔بل کے مطابق پہلی شادی کو چھپا کر دوسری شادی کرنے والے افراد کو دس سال تک قید ہو سکتی ہے، اور بار بار یہ جرم کرنے پر سزا دگنی کر دی جائے گی۔اس کے علاوہ دوسری شادی کرنے یا کروانے والے افراد کو سرکاری نوکری یا مقامی انتخابات میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسرائیل معاہدے کی کھلی خلاف ورزی کر رہا ہے اور دوسرے مرحلے کی منتقلی میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق حماس نے رفح میں محصور اپنے عسکریت پسندوں کے حوالے سے اسرائیلی اقدامات کو غزہ معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔  حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا کہ تحریک نے غزہ معاہدے کے پہلے مرحلے کے تمام تقاضوں پر مکمل طور پر عمل کیا ہے۔ حازم نے زور دیا کہ اسرائیل ہی دوسرے مرحلے میں داخلے میں رکاوٹ ڈال رہا ہے۔حازم قاسم نے واضح کیا کہ حماس کے وفد کا قاہرہ کا دورہ دوسرے مرحلے میں منتقلی اور اس کی تیاری شروع کرنے کے لیے تحریک کی سنجیدگی کی تصدیق کرتا ہے۔...
    بنگلہ دیش کے مولوی بازار کے سریمینگل اپازیلا کے اخشابپور علاقے میں دانے کے کھیت سے ایک اژدھے (پائتھون) کو بنگلہ دیش وائلڈ لائف سروس فاؤنڈیشن نے محفوظ طریقے سے بچا کر مقامی جنگلات کے دفتر کے حوالے کر دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:انگلینڈ: سڑک پر گھومتا اژدھا پکڑا گیا، لوگوں کا دلچسپ رد عمل بتایا گیا ہے کہ کسانوں نے جمعہ کی صبح نوآگاؤں فوکرباری کے قریب کھیت میں اژدھا  دیکھا تو خوفزدہ ہو کر کام روک دیا اور فوری طور پر فاؤنڈیشن کو اطلاع دی۔ فاؤنڈیشن کے ڈائریکٹر سوپان دیو ساجل نے بتایا کہ اژدھے (پائتھون) کو بغیر کسی نقصان کے بچا کر متعلقہ وائلڈ لائف دفتر کے سپرد کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ اسی علاقے...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی نے بانیٔ پی ٹی آئی سے ملاقات نہ کروانے پر پارلیمنٹ کی کارروائی نہ چلنے دینے کی دھمکی دے دی۔سہیل آفریدی نے منگل کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے سامنے احتجاج کرنے کا اعلان کر دیا۔اڈیالہ جیل کے باہر رات بھر کے دھرنے کے بعد عدالت جانے والے وزیرِ اعلیٰ کے پی سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔ آپ نے مجھے کیوں روکا؟ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کا پولیس افسران سے سوالاس موقع پر سہیل آفریدی نے پولیس افسران سے سوال کیا آپ نے مجھے کیوں روکا؟ ہم ڈیڑھ سال سے قانون اور آئین کا احترام کر رہے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے...
    بنگلہ دیش نیشنل پارٹی (بی این پی) کی سربراہ خالدہ ضیا کی طبی حالت انتہائی تشویشناک ہوگئی ہے۔ نیاپلتن سینٹرل جامع مسجد جمعے کی نماز کے بعد خصوصی دعا کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بی این پی کے سیکریٹری جنرل میرزا فخرالاسلام عالمگیر نے بتایا کہ جمعرات کی شب ڈاکٹرز نے ان کی صحت کو بہت نازک قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: چیف ایڈوائزر محمد یونس سے خالدہ ضیا کی مختصر ملاقات، اہلیہ کی خیریت دریافت کی فخرالاسلام کے مطابق پارٹی کی جانب سے ملک بھر میں جمہ نماز کے بعد خالدہ ضیا کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعاؤں کی اپیل کی گئی تھی، جس کے تحت مختلف شہروں کی مساجد میں اجتماعی دعا کا اہتمام کیا...
      اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الجیریا کے سفیر برائے پاکستان ابراہیم رُومانی اور جرمنی کی سفیر انا لیپل نے چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی سے پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔ سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق الجیریا کے سفیر برائے پاکستان ابراہیم رُومانی نے پالیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، علاقائی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تباد لہ خیال کیا گیا، چیئرمین سینیٹ نے سفیر کا پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس میں الجیریا کی فعال شرکت کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ الجیریا کے وفد کی شرکت پاکستان اور الجیریا کے درمیان دیرینہ دوستی، باہمی احترام اور مشترکہ اصولوں کی عکاس ہے، چیئرمین سینیٹ نے...
    کانگریس رکن پارلیمنٹ نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ میں اس صحت بحران پر فوری، جامع اور تفصیلی بحث کرائی جائے تاکہ عوام کو درپیش اس سنگین مسئلے کے حل کیلئے مؤثر حکمتِ عملی وضع کی جاسکے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس کے رہنما اور پارلیمنٹ میں لیڈر آف اپوزیشن راہل گاندھی نے جمعہ کے روز وزیراعظم نریندر مودی پر دہلی میں بگڑتی ہوئی فضائی آلودگی کے مسئلے پر تشویشناک خاموشی اختیار کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ پارلیمنٹ میں اس صحت بحران پر فوری، جامع اور تفصیلی بحث کرائی جائے تاکہ عوام کو درپیش اس سنگین مسئلے کے حل کے لئے مؤثر حکمتِ عملی وضع کی جا سکے۔ راہل گاندھی نے اپنے بیان میں کہا کہ دہلی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">عوامی نیشنل پارٹی نے وفاقی حکومت کو 28 ویں آئینی ترمیم کے لیے مفصل تجاویز ارسال کی ہیں، جن کا مقصد وفاقیت کو مستحکم کرنا اور صوبوں میں معاشی انصاف کو یقینی بنانا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز میں سب سے اہم نکتہ یہ ہے کہ آبی بجلی پیدا کرنے والے صوبوں پر وفاقی سطح پر لگنے والے ٹیکس کو ختم کیا جائے اور ان صوبوں میں گھریلو صارفین کے لیے بجلی کا ریٹ 10 روپے فی یونٹ تک مقرر کیا جائے۔ اس کے علاوہ اے این پی نے یہ بھی تجویز دی کہ تمباکو کے کاشتکاروں پر تمام ٹیکس ختم کیے جائیں...
    سٹی42:  مشال یوسفزئی کی علامہ ناصر عباس  کے درمیان کیا ہوا، پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی اجلاس کی "اندرونی کہانی" سامنے آگئی۔  پی ٹی آئی کی سینیٹ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں خیبر پختونخوا سے سینیٹر مشال یوسف زئی نامزد اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس کے خلاف کھڑی ہو گئیں۔  مشال یوسفزئی نے کہا اگر آپ کو بانی پی ٹی آئی نے اختیار دے ہی دیا ہے تو کچھ کر کریں توسہی۔  پاکستان نے افغانستان سے تاجکستان سرحد پر چینی شہریوں پرحملہ بزدلانہ فعل قرار دیدیا   مشال یوسفزئی نے ناصر عباس پر طنز کرتے ہوئے کہا،  آپ کی پارٹی ہے ہی کتنی،  لیکن اس کے باوجود آپ پر اعتماد کیا۔ مشال یوسفزئی نے محمود اچکزئی کی...
      چولستان (نیوزڈیسک) صحرائے چولستان میں اونٹوں کو لاحق خطرناک بیماری کی تشخیص ہوگئی۔فرانزک رپورٹ کےمطابق اونٹوں میں پاسٹوریلا ملٹوسیڈا نامی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، جسے مقامی زبان میں گل گھوٹو بھی کہاجاتا ہے،گل گھوٹو کے باعث متاثرہ جانور تیز بخار، نزلہ، سانس پھولنے اور سوجن جیسی علامات ظاہر کرتے ہیں۔لائیو سٹاک ماہرین کا کہنا ہےکہ گل گھوٹو کےدوران گلے کےغدود بڑھ جاتے ہیں، جس کے باعث جانور کو شدید سانس کی تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے،یہی بیماری بعض اوقات اونٹ کی اچانک موت کا سبب بھی بن جاتی ہے۔ اسپیشل سیکرٹری لائیو اسٹاک جنوبی پنجاب اسد نعیم کےمطابق چولستان میں اب تک 21 ہزار 175 اونٹوں کا معائنہ مکمل کیا جا چکا ہے، جبکہ بیماری کی...
    حسن خیل میں گیس پائپ کو دھماکے سے اڑانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق سی ٹی ڈی پشاور تھانے میں مقدمہ متنی ایس ایچ او کی مدعیت میں درج کیا گیا، مقدمے میں دہشت گردی کے دفعات سمیت خوف و ہراس پھیلانے سمیت دیگر دفعات شامل ہیں۔ مقدمے کے متن کے مطابق دہشت گروں نے تخریب کاری کے لیے گیس پائپ لائن کو بارودی مواد سے اڑایا، ایک دھماکا ریمورٹ کنٹرول ہوا اور دوسرا پائپ کے ساتھ بارودی مواد نصب تھا۔ گیس پائپ لائن پر دھماکا 26 نومبر کو ہوا تھا، دھماکے سے پشاور سمیت صوبے کے مختلف علاقوں کو گیس کی سپلائی معطل ہوئی تھی۔ 
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی ساری توجہ ایک ایسے مطالبے پر مرکوز ہے جسے قانون اجازت نہیں دیتا—یعنی اڈیالہ جیل میں کرپشن کیس میں سزا کاٹنے والے بانی پارٹی سے براہِ راست سیاسی رہنمائی لینا۔ اپنے بیان میں عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کی اس طرزِ سیاست کے باعث صوبے کے عوام کو درپیش گورننس کے مسائل پس منظر میں چلے گئے ہیں۔ ان کے مطابق جیل میں موجود کسی قیدی سے سیاسی مشاورت نہ صرف جیل قوانین کی خلاف ورزی ہے بلکہ صوبائی حکومت کی ترجیحات کو بھی بے نقاب کرتی ہے، جو امن، ترقی اور عوامی سہولتوں کے بجائے اسی بیانیے...
    پاکستانیوں کو امارات کے ویزے نہ ملنے سے متعلق حکومت کی وضاحت سامنے آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 November, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) دفتر خارجہ نے عام شہریوں کو دبئی کے ویزا نہ ملنے سے متعلق سینیٹ کمیٹی میں وزارت داخلہ کی بریفنگ کو پرانا ریکارڈ قرار دے دیا۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی نے آج خارجہ آفس میں صحافیوں کو بریفنگ دی۔دبئی کے ویزا کی پاکستانیوں کے لیے بندش کے سوال پر انہوں نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے ویزوں پر کوئی نئی پابندی عائد نہیں کی گئی، یو اے ای میں پاکستانی سفیر شفقت علی خان نے بھی ویزوں پر پابندی کی تردید کی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ طاہر انداربی نے...
    لاہور سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی پانچ مقدمات میں عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع کر دی۔ جمعہ کو لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سابق وفاقی وزیر فواد چو ہدری کیخلاف مختلف مقدمات پر سماعت کی،فواد چوہدری آج عبوری ضمانت کی مدت ختم ہونے کے باوجود عدالت میں پیش نہ ہوئے جس پر وکلاء کی جانب سے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ فواد چودھری بیمار ہیں اور ہسپتال میں داخل ہیں جس پر عدالت نے ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر فواد چوہدری کے وکیل سے ضمانتوں پر دلائل طلب کر لیے۔ فواد...
    عدالت نے انجینئر رشید کی یکم دسمبر سے شروع ہونے والے پارلیمنٹ اجلاس میں شرکت کے لیے پیرول پر رہائی کیلئے اپنا فیصلہ محفوظ سنایا۔ اسلام ٹائمز۔ نئی دلی کی خصوصی این آئی اے عدالت نے مقبوضہ کشمیر کے ضلع بارہمولہ سے منتخب بھارتی پارلیمنٹ کے رکن انجینئر عبدالرشید کو پارلیمنٹ کے آئندہ سرمائی اجلاس میں شرکت کی اجازت دے دی ہے۔ ذرائع کے مطابق انجینئر رشید کی طرف سے ایڈووکیٹ وکیات اوبرائے اور ایڈووکیٹ نشیتا گپتا نئی دلی کی پٹیالہ ہائو س کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج پرشانت شرما کی عدالت میں پیش ہوئے اور انجینئر رشید کو پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں شرکت کی اجازت دینے سے متعلق دائر درخواست کے حق میں دلائل پیش کئے۔ عدالت نے انجینئر...
    ایف آئی اے امیگریشن نے اسلام آباد ائرپورٹ پر بڑی کارروائی کرتے ہوئے جعل سازی سے بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔ تفصیلات کے مطابق ملائیشیا جانے والے 2 مسافروں کو آف لوڈ کر دیا گیا ہے۔ مسافروں میں امین خان اور حبیب اللہ شامل ہیں۔ مسافر بین الاقوامی پرواز کے ذریعے ملائیشیاء جا رہے تھے۔ مسافروں کا تعلق پشاور اور بونیر سے ہے۔ مسافروں کے پاسپورٹس پر روانگی کی جعلی اسٹمپ لگی ہوئی تھی۔ مسافروں کے پاسپورٹس پر ملائیشاء آمد کی بھی جعلی اسٹمپ لگی ہوئی تھی۔ مسافروں کو مزید قانونی کاروائی کے لئے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل اسلام آباد کے حوالے کر دیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے سفر محفوظ اور آسان بنانے کے لیے پنجاب میں ٹریفک مینجمنٹ میں 60 سال بعد پہلی بار 20 بڑے اصلاحی اقدامات کا اعلان کر دیا۔  نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت ٹریفک کے جدید نظام کی منصوبہ بندی، روڈ سیفٹی اور نظم و نسق پر تفصیلی اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب میں کسی بھی گاڑی کا بار بار چالان ہوگا تو گاڑی نیلام ہوگی ، سرکاری گاڑی قانون سے بالاتر نہیں، قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی سرکاری گاڑیوں کو بھاری جرمانہ ہوگا۔ پی ٹی آئی کے 13 کارکنوں کی رہائی کا حکم وزیراعلیٰ نے پنجاب میں ون...
    عمران خان کی جیل ملاقاتوں کے حوالے سے سامنے آنے والی شکایات میں نیا پہلو سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملاقاتوں میں رکاوٹ حکومت نہیں بلکہ خود عمران خان اور ان کے گھرانے کے اندرونی انتظامات ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمران خان اپنے کچھ وکلا اور بہنوں کی بار بار کی رہائی کہانیوں اور غیر سنجیدہ تجاویز سے بیزار ہو چکے ہیں، لہٰذا اکثر ملاقاتوں سے گریز کرتے ہیں۔ مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کو سیاسی چال کے طور پر استعمال کررہی ہے، طلال چوہدری دوسری جانب بشریٰ بی بی ملاقاتوں کے شیڈول پر نمایاں اثر رکھتی ہیں اور وہ نہیں چاہتیں کہ عمران خان اپنی بہنوں یا مخصوص وکلا سے بار بار ملیں۔...
    واشنگٹن ڈی سی کے قریب وائٹ ہاؤس کے پاس فائرنگ کے واقعے میں نیشنل گارڈ کی 20 سالہ اہلکار سارہ بیکاسٹرم جاں بحق ہوگئیں۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سارہ ویسٹ ورجینیا کے شہر سمر ویلی Summersville سے تعلق رکھتی تھیں، ایک قابل احترام، ذمہ دار اور شاندار شخصیت کی حامل تھیں۔ مزید پڑھیں: افغان شہری کی فائرنگ سے زخمی خاتون نیشنل گارڈ ہلاک، غیرقانونی تارکین وطن امریکا کیلیے خطرہ بنتے جارہے ہیں، ٹرمپ سارہ نے جون 2023 میں ویسٹ ورجینیا آرمی نیشنل گارڈ میں شمولیت اختیار کی، وہ ملٹری پولیس کمپنی 863 کے ساتھ تعینات ہوئیں۔ وہ واشنگٹن ڈی سی میں نیشنل گارڈ کی ڈیوٹی پر موجود تھیں اور تھینک گیونگ تعطیلات کے دوران رضاکارانہ خدمات انجام دے رہی...
    اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے خان وزیر کی زندگی حوصلے اور جدوجہد کی ایک روشن مثال ہے۔ خان وزیر 2016 میں ایک سنگین سڑک حادثے کا شکار ہوئے جس میں اُن کی ایک ٹانگ ضائع ہوگئی۔ جسمانی چیلنج کے باوجود انہوں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنے لیے باعزت روزگار کا راستہ خود تلاش کیا۔ آج وہ فوڈ پینڈا کے رائیڈر کے طور پر اسلام آباد کے مختلف سیکٹرز میں کھانا ڈلیور کرتے ہیں۔ ایک ٹانگ پر زندگی کا بوجھ اٹھانا بلاشبہ آسان نہیں، لیکن خان وزیر کا حوصلہ قابلِ تعریف ہے۔ وہ روز دفاتر اور گھروں تک آرڈر پہنچاتے ہوئے لوگوں کے چہروں پر خوشی لاتے ہیں اور ساتھ اپنی زندگی کو بہتر بنانے کی کوشش بھی جاری...