2025-11-04@14:58:44 GMT
تلاش کی گنتی: 4060

«کے آلہ کار»:

(نئی خبر)
    سٹی 42: مسافروں کو ماڈرن سہولیات کی فراہمی کے لیے   پاکستان ائیرپورٹ اتھارٹی  نے  ملک بھر  کے ائیرپورٹس پر آٹومیٹڈ ٹیلر مشینوں کی تنصیب کا فیصلہ کرلیا ۔  ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے مختلف بینکوں کو آٹومیٹڈ ٹیلر مشین کی تنصیب کے لیے مدعو کر لیا۔مسافروں کو کرنسی کی ترسیل، ٹرانزیکشن میں آسانی کے لیے مختلف بینکوں سے معاہدہ زیر غور ہے۔ ملک کی صنعتی ترقی گھریلو، چھوٹے اور درمیانے پیمانے کی صنعتوں کی ترقی سے مشروط ہے؛ وزیراعظم لاہور، کراچی، فیصل آباد، ملتان، اسلام آباد ائیرپورٹس پر آٹومیٹڈ ٹیلر مشینیں نصب کی جائیں گئیں۔ پشاور، کوئٹہ،  سکھر، گوادر، سکردو، گلگت ائیرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لیے آٹومیٹڈ ٹیلر مشین لگائی جائے گئی ۔پاکستان...
    لاہور: وفاقی حکومت نے قومی ہاکی کھلاڑیوں کے اعزاز میں خصوصی تقریب منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس تقریب کا مقصد نیشنز کپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر داخلہ اور چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے اعلان کردہ انعامی رقم کے تحت ہر کھلاڑی کو 10،10 لاکھ روپے دیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ بے روزگار قومی ہاکی کھلاڑیوں کو مختلف سرکاری محکموں میں نوکری بھی فراہم کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کے بھی اس تقریب میں شرکت کرنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان ہاکی ٹیم نے حال ہی میں نیشنز کپ میں دوسری...
     سید احمد :   پاکستانی نجی ایئرلائن ایئر سیال نے پاکستان سے ابوظہبی کے لیے پروازوں کے آغاز کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ نئی پروازیں لاہور اور اسلام آباد سے آپریٹ کی جائیں گی۔ ایئر سیال کے مطابق یکم دسمبر سے ابوظہبی کے لیے پروازوں کا باقاعدہ آغاز کیا جائے گا۔ایئرلائن لاہور سے ہفتہ وار3 جبکہ اسلام آباد سے ہفتہ وار 4 پروازیں آپریٹ کرے گی۔ لاہور سے ابوظہبی کے لیے پرواز پی ایف 796 کال سائن کے ساتھ آپریٹ ہوگی، جو سوموار، بدھ اور ہفتہ کے روز روانہ کی جائے گی،لاہور سے پرواز رات1 بجے ابوظہبی کے لیے روانہ ہوگی۔ خلاء میں بھیجا جانے والا سیٹلائیٹ پاکستان کو ماحولیاتی تبدیلیوں کے بارے تحقیق میں مدگار ثابت ہوگا؛...
    اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات کی درخواست پر آفس اعتراضات دور کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے رجسٹرار آفس اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی جانب سے علی بخاری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری محکمہ داخلہ پنجاب، آئی جی پولیس اور سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو 23 اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔ دوران سماعت، علی بخاری ایڈووکیٹ نے دلائل میں کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی کی بانی پی ٹی آئی سے جیل ملاقات کی پٹیشن پر رجسٹرار آفس نے متعدد اعتراضات عائد...
    انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی نے جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی ہے۔راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں میچ سیکورٹی ڈیوٹی کے باعث کوئی بھی گواہ عدالت پیش نہ ہو سکا ۔جی ایچ کیو حملہ کیس کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ دوران سماعت شیخ رشید احمد و دیگر ملزمان عدالت پیش ہوئے۔ سماعت کے آغاز پر پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ اس مقدمہ کے گواہان کرکٹ میچ سیکورٹی ڈیوٹی پر ہیں اس لیئے آج پیش نہیں ہوسکتے جس پر عدالت نے کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے آئندہ تاریخ 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔
    پشاور، کوئٹہ‘ بولان (نوائے وقت رپورٹ) بکا خیل پولیس سٹیشن پر عسکریت پسندوں نے حملے کردیا۔ پولیس کی بھرپور جوابی کارروائی پر دہشتگرد فرار ہوگئے۔ آر پی او سجاد خان کے مطابق حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ علاوہ ازیں بلوچستان کے ضلع پنجگور کے علاقے چتکان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اور رکنِ بلوچستان اسمبلی میر رحمت صالح بلوچ کے بھائی ولید صالح بلوچ کو قتل کر دیا۔ پولیس نے بتایا کے سیاسی رہنما کے بھائی کے قتل کا یہ واقعہ اتوار کی شام انکے رہائشی علاقے میں ہی پیش آیا ہے۔ دریں اثناء بلوچستان ضلع نصیر آباد کے علاقہ بولان میں لیویز تھانے پر دستی بم حملے سے آگ لگ...
    دوحا: دوحا میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا۔ اس پیش رفت پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، الحمداللہ۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک اب ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے جو خطے میں امن و استحکام کے قیام کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ 25 اکتوبر کو استنبول میں دونوں ممالک کے وفود دوبارہ ملاقات کریں گے جہاں تفصیلی معاملات پر بات چیت...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اکتوبر2025ء) وفاقی حکومت نے قومی گندم پالیسی 26-2025 کی منظوری دیتے ہوئے گندم کی خریداری 3,500 روپے فی من کی بین الاقوامی درآمدی قیمت کے مطابق کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے حکومت اس پالیسی کے ذریعے عوامی مفادات کا تحفظ کرتے ہوئے کسانوں کے منافع کو یقینی بنائے گی۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت گندم پالیسی26-2025 سے متعلق اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا جس میں پنجاب، سندھ، بلوچستان اور گلگت بلتستان کے وزرائے اعلیٰ، خیبرپختونخوا کے وزیرِ اعلی کے نمائندے، آزاد جموں و...
    ناجائز تعلق کی وجہ سے ہونے والے جھگڑے نے 2 جانیں لیں۔شوہر کے سامنے اسکی حاملہ بیوی کو بےدردی سے قتل کردیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ دہلی کے علاقے رام نگر میں پیش آیا جہاں حاملہ عورت کا قاتل اسکے شوہر کے جوابی حملے میں مارا گیا، 22 سالہ خاتون کو اس کے آشنا نے چھری کے وار سے قتل کیا اس دوران اسکے شوہر نے مزاحمت کی۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت شالنی کے نام سےجبکہ قاتل حملہ آور آشُو عرف شیلندرکے نام سے ہوئی جوایک جرائم پیشہ شخص تھا جس کا شالنی سے تعلق تھا۔ پولیس نے بتایا کہ قتل ہونے والی شالنی 2 بچیوں کی ماں تھی، اسکا شوہر آکاش ایک رکشہ ڈرائیور...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کی مرکزی مجلس عاملہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنےآگئی، مرکزی مجلس عاملہ نے حکومت کے ساتھ اتحاد پر تفصیلی غور کیا۔ذرائع کےمطابق اجلاس میں حکومت سے اتحاد کے خاتمے کا مطالبہ سامنے آ یا۔ پیپلز پارٹی کی مرکزی مجلس عامہ نے آصف زرداری کی درخواست پر مطالبات پورے کرنے کیلئے حکومت کو ایک ماہ کی مہلت دینے کی منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق  سی ای سی اراکین وفاق، پنجاب حکومت،ن لیگ کے رویئے پر کھل کر برسے ، اجلاس میں خیبرپختونخوا اور پنجاب کے اراکین نے جذباتی گفتگو کی اور کہا کہ  پارٹی قیادت حکم دے وفاق، پنجاب میں ن لیگ کو تگنی کا ناچ نچا دیں، ن لیگ بار بار کی سیاسی ٹھوکروں کے...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور ملائیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم کے درمیان اہم ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں نے پاک-ملائیشیا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کا عزم ظاہر کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کوالالمپور کے حالیہ دورے کے دوران ملائیشیا کی قیادت اور عوام کی گرمجوش میزبانی پر شکریہ ادا کیا ۔ وزیراعظم دفتر سے جاری بیان کے مطابق، دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں ہے، تاہم سرحد پار سے دہشت گردی کے واقعات تشویشناک ہیں۔ انہوں نے “فتنہ الخوارج”، “فتنہ الہند”، “ٹی ٹی پی” اور “بی ایل اے” جیسے گروہوں کے خلاف کارروائی کو امن کے...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان طویل تناؤ کے بعد بالآخر جنگ بندی (سیز فائر) پر معاہدہ طے پا گیا۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے تصدیق کی ہے کہ دونوں ہمسایہ ممالک نے ایک دوسرے کی سرزمین کے احترام اور دہشت گردی کے خاتمے پر اتفاق کیا ہے۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کی تصدیق اور اظہارِ تشکر پاکستانی وفد کے سربراہ اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس (سابق ٹوئٹر) پر بیان میں تصدیق کی کہ سیز فائر معاہدہ طے پا چکا ہے۔ پاکستان اور افغانستان کے مابین سیز فائر کا معاہدہ طے پاگیا۔ پاکستان کی سرزمین پہ افغانستان سے دھشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ھوگا۔ دونوں ھمسایہ ملک ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے الحمدوللہ 25اکتوبر...
    دوحا: دوحا میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والے اہم مذاکرات کے بعد جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا۔ اس پیش رفت پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سرزمین پر افغانستان سے دہشت گردی کا سلسلہ فی الفور بند ہوگا، الحمداللہ۔ خواجہ آصف نے مزید کہا کہ دونوں ہمسایہ ممالک اب ایک دوسرے کی سرزمین کا احترام کریں گے جو خطے میں امن و استحکام کے قیام کی طرف ایک اہم قدم ہے۔   وزیر دفاع نے اعلان کیا کہ 25 اکتوبر کو استنبول میں دونوں ممالک کے وفود دوبارہ ملاقات کریں گے جہاں تفصیلی معاملات پر بات چیت ہوگی تاکہ...
    — پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان دوحا میں جاری مذاکرات کااختتامی مرحلہ بھی مکمل کر لیا گیا ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق بات چیت کا ماحول سنجیدہ مگر نازک نوعیت کا تھا، اور دونوں جانب سے سیکیورٹی تحفظات کو کھل کر بیان کیا گیا۔ پاکستانی وفد کی قیادت وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کر رہے ہیں، جب کہ ان کے ہمراہ اعلیٰ سطحی سیکیورٹی اور انٹیلیجنس حکام بھی مذاکرات میں شریک تھے۔ افغان طالبان کی جانب سےوزیر دفاع ملا یعقوب وفد کی سربراہی کر رہے ہیں۔ ریڈ لائنز واضح: پاکستان کا دوٹوک پیغام سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان نے افغان وفد کے سامنےدوٹوک انداز میں اپنی ریڈ لائنز رکھ دیں۔ سب سے اہم نکتہ یہ تھا کہ افغان سرزمین...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان جاری کشیدگی کو کم کرنے کے لیے دوحا میں مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو گیا ہے، جبکہ دوسرا مرحلہ کل دوبارہ قطر کے دارالحکومت میں منعقد ہوگا۔ سفارتی ذرائع کے مطابق مذاکرات میں پاکستان کے وفد کی قیادت وزیر دفاع خواجہ آصف نے کی، جبکہ افغان وفد کی قیادت طالبان حکومت کے وزیر دفاع ملا یعقوب کر رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے افغان حکام کے سامنے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا کہ افغان سرزمین پر کالعدم دہشت گرد گروپوں کی موجودگی ناقابلِ قبول ہے۔ پاکستان نے زور دیا کہ ٹی ٹی پی اور دیگر شدت پسند عناصر کی جانب سے ملک میں کی جانے والی دہشت گردی کو...
    پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) نے بطور اتحادی پارٹی حکومت کو مزید وقت دینے کا فیصلہ کرلیا۔ چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو کی زیر صدارت سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے اجلاس میں حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد کے لیے ایک ماہ کا مزید وقت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں wenews بلاول بھٹو پیپلز پارٹی سی ای سی اجلاس مسلم لیگ ن وعدوں پر عملدرآمد وی نیوز
    ایڈیشنل چیف سیکریٹری ڈویلپمنٹ بلوچستان زاہد سلیم کی سربراہی میں آج گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تحت جاری مختلف ترقیاتی منصوبوں، خصوصاً بزنس پلان اور واٹر پراجیکٹ کا تفصیلی جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹر جنرل جی ڈی اے معین الرحمان خان اور چیف انجینیئر حاجی سید محمد نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی اور وفاقی حکومت کے تعاون سے جاری منصوبوں کی مالی و فزیکل پیشرفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔ یہ بھی پڑھیں: گوادر شپ یارڈ کی تعمیر میں مقامی سطح پر روزگار کو مرکزی حیثیت دی جائے گی، اسحاق ڈار ڈی جی جی ڈی اے نے بتایا کہ واٹر سپلائی منصوبے کے تحت 11 ارب روپے کی لاگت سے شادی کور سے چاوڑ ڈگار اور وہاں سے گوادر...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ جنوبی افریقہ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے کپتان کی تبدیلی کا فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ ہیڈ کوچ مائیک میسن نے اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کو باضابطہ طور پر خط لکھا ہے، جس میں سیریز کے لیے کپتان کا نام فائنل کرنے کے لیے سلیکشن اور ایڈوائزری کمیٹی کا مشترکہ اجلاس بلانے کی سفارش کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: محمد رضوان کو ون ڈے ٹیم کی قیادت سے ہٹانے کا فیصلہ، نیا کپتان کون ہوگا؟ محسن نقوی نے خط دونوں کمیٹیوں کو بھجوا دیا ہے، جبکہ اجلاس 20 اکتوبر کو منعقد ہوگا، جس میں ون ڈے اسکواڈ اور قیادت کے حوالے سے حتمی فیصلے کیے...
    بھارتی اترپردیش میں پیش آنے والے ایک انوکھے ڈرامے میں پولیس کی دوڑیں لگ گئیں جب کہ عوام جم غفیر بھی اس حیران کن واقعے کو دیکھنے جمع ہوگیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر مرزا پور میں ماں نے بیٹی کو گھر کی صفائی ستھرائی نہ کرنے پر خوب ڈانٹا اور اسے سخت سست کہا جس پر نوجوان لڑکی کو غصہ آگیا۔ نوجوان لڑکی نے جھاڑو پھینکی اور گھر سے باہر نکل کر قریب ہی نصب بلند موبائل ٹاور پر آناً فاناً چڑھ گئی۔ والدین اور اہل محلہ لڑکی اس غیر متوقع حرکت پر انگشت بدنداں رہ گئے۔ مدد کے لیے پولیس کو بلوایا گیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے اہل محلہ اور پاس ہی کھیت میں کام کرنے والے کسانوں کی...
    گڑھی یاسین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علامہ مقصود ڈومکی نے کہا کہ پاکستان کے 25 کروڑ عوام آج بھی وہی نظریہ رکھتے ہیں جو بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ اور علامہ اقبالؒ کا تھا، کہ فلسطین فلسطینیوں کا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان صوبہ سندھ کے صوبائی آرگنائزر علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ کسان کو اس کی محنت کا صلہ ملنا چاہئے۔ پاکستان میں جان بوجھ کر زراعت کو تباہ کیا جا رہا ہے۔ کھاد، پیٹرول اور زرعی ادویات کی قیمتیں کئی گنا بڑھا دی گئی ہیں، جبکہ گندم اور دھان کی قیمتیں گرا کر کسان کو دیوالیہ بنا دیا گیا ہے۔ انکا کہنا تھا کہ فلسطین کے مستقبل کا فیصلہ...
    اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اکتوبر2025ء ) سپریم جوڈیشل کونسل کی اکثریت کا اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کیخلاف شکایت پر کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سپریم جوڈیشل کونسل و چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی نے آج سپریم کورٹ آف پاکستان میں کونسل کے اجلاس کی صدارت کی، سپریم کورٹ کے ججز جسٹس سید منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس عالیہ نیلم اور چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر اجلاس میں شریک ہوئے۔ بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں 12 جولائی 2025ء کو ہوئے کونسل کے فیصلے کے تحت سپریم کورٹ اور ہائی...
    افغانستان کی طرف سے ایونٹ سے دستبرداری کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے واضح کردیا ہے کہ آئندہ ماہ پاکستان میں شیڈول سہ ملکی کرکٹ سیریز مقررہ وقت پر ہی منعقد ہوگی۔ افغانستان کی دستبرداری کے بعد ٹورنامنٹ کے مستقبل پر سوالات اٹھائے گئے تھے، تاہم پی سی بی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سیریز شیڈول کے مطابق جاری رہے گی، جس میں پاکستان اور سری لنکا شرکت کریں گے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان کرکٹ کے لیے اہم خبر، نیوزی لینڈ نے سہ فریقی سیریز اور چیمپیئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے کا اعلان کردیا سیریز 17 سے 29 نومبر تک منعقد ہونے کا امکان ہے، جبکہ پی سی بی متبادل تیسری ٹیم کے لیے...
    قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی نے پاکستان ریلوے کو حساس روٹس پر باقاعدہ گشت کو مزید مضبوط بنانے اور ہر ٹرین میں 3 جیمز نصب کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ مسافروں کو دہشت گرد حملوں سے محفوظ رکھا جا سکے۔ کمیٹی کا اجلاس چیئرمین کی عدم موجودگی میں رمیش لال کی زیر صدارت ہوا، جس میں جعفر ایکسپریس حملے، ریلوے کی اراضی پر قبضوں اور کراچی۔پپری فریٹ کوریڈور منصوبے پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: دشت دھماکے کے بعد متاثرہ ٹریک کی مرمت مکمل، جعفر ایکسپریس سمیت بلوچستان میں ٹرین سروسز بحال اجلاس کے دوران حکام نے بتایا کہ جعفر ایکسپریس کو 7 اکتوبر کو سندھ کے سلطان کوٹ ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک دیسی...
    قطر کے وزیرِ دفاع کے معنی خیز بیان نے واضح کیا کہ اب نرمی ختم ہو چکی ہے، پاکستان نے جمعہ کے روز ایک بار پھر افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ حملے شمالی وزیرستان میں ایک دہشتگرد بم و گولا باری کے حملے کے فوراً بعد کیے گئے، جس کا نشانہ ایک فوجی تنصیب تھی، اور یہ واقعہ اسلام آباد اور کابل کے درمیان دو روزہ جنگ بندی میں توسیع کے چند گھنٹے بعد پیش آیا تھا۔ انگور اڈہ کے علاقے اور افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے ارگون اور برمل اضلاع سے واقعات کی اطلاع ملی، جہاں سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کالعدم حافظ گل بہادر گروپ کے...
    بالی ووڈ کے مشہور اداکار اکشے کمار نے اپنی شخصیت، آواز اور تصویر کے غیر قانونی استعمال کے خلاف ممبئی ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ مقدمہ اے آئی جنریٹڈ ڈیپ فیک مواد کی بڑھتی ہوئے غلط استعمال کے تناظر میں دائر کیا گیا ہے، جو نہ صرف اداکار کی شہرت کو نقصان پہنچاتا ہے بلکہ عوامی سطح پر بھی سنگین نتائج کا باعث بنتا ہے۔ اکشے کے وکیل سینئر ایڈووکیٹ بیرندرا سراف نے بتایا کہ ایسے مواد سوشل میڈیا پر اتنی تیزی سے بڑھ رہے ہیں کہ ہر مواد کو فوری طور پر ٹریک کرنا ناممکن ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نقصان ہونے سے پہلے وضاحت جاری کرنا مشکل ہوتا ہے، جو...
    پاکستان نے افغانستان کے سرحدی علاقوں میں دہشتگرد گروہ حافظ گل بہادر گروپ کے خلاف اہم فضائی کارروائیاں کیں جن میں گروپ کی اعلیٰ قیادت سمیت 70 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: فتنۃ الخوارج کے خلاف کامیاب آپریشن، صدر اور وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین سینیئر سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ فضائی حملے شمالی وزیرستان اور جنوبی وزیرستان کے ساتھ ملحقہ افغان سرحدی علاقوں میں کیے گئے۔ ان کارروائیوں میں خودکش حملہ آور بھی شامل تھے جنہیں سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ’خوارج‘ قرار دیا گیا ہے۔ گزشتہ 48 گھنٹوں میں دہشت گرد حملے گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران افغانستان سے پاکستان پر متعدد دہشت گرد حملے کیے گئے جن کا...
    سہیل آفریدی نے کہا کہ افغان حکومت کے ساتھ بات چیت ہونی چاہیے، کراس بارڈر ٹیررازم روکنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے، صرف آپریشن سے مسائل حل نہیں ہوں گے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن کا قیام، گڈ گورننس اور عمران خان سمیت تمام اسیروں کی رہائی اولین ترجیح ہے، عمران خان سے ملاقات کر کے آئندہ کا لائحہ عمل دوں گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز سابق صوبائی وزیر شوکت علی یوسف زئی سے ملاقات کے دوران کیا۔ اس موقع پر خیبر ایجنسی اور دیگر علاقوں سے آئے عمائدین، سابق وزرا اور اراکین اسمبلی نے بھی ان سے ملاقات کی۔ سہیل آفریدی نے کہا کہ افغان حکومت کے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: قومی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کا عمل مکمل کر لیا ہے، جس کا باضابطہ اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے،  سابق کپتان بابر اعظم کی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں واپسی کے قوی امکانات ہیں جبکہ صائم ایوب اور محمد حارث کو ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے حالانکہ دونوں بیٹرز ایشیا کپ میں نمایاں کارکردگی نہیں دکھا سکے تھے۔میڈیا رپورٹس کےمطابق سلیکشن کمیٹی، کوچنگ اسٹاف اور ٹیم انتظامیہ کے درمیان مشاورت کے بعد فیصلہ کیا گیا ہے کہ نوجوان بیٹرز کو مزید اعتماد دینے اور انہیں مستقل کھلاڑیوں کے طور پر تیار کرنے کے لیے مزید موقع فراہم کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق حسن...
    اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے  جمعیت علمائے پاکستان کے سیکرٹری جنرل علامہ شاہ اویس نورانی کو یقین دلایا ہے کہ کسی بھی بے گناہ شخص کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی اور کسی مدرسے کو بند نہیں کیا جائے گا۔اویس نورانی نے اسلام آباد میں وزیر داخلہ  سے ملاقات کی اور حکومت سے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ملاقات  میں مذہبی ہم آہنگی، رواداری، بھائی چارے اور قومی اتحاد کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں اس بات پر مکمل اتفاق کیا گیا کہ ملک میں پائیدار امن کے قیام اور سماجی ہم آہنگی کے لیے تمام مکاتبِ فکر کو باہمی تعاون اور مثبت کردار ادا کرنا ہوگا۔وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے واضح کیا...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2025ء) چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خاں اورکامن ویلتھ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پروفیسر لوئس فرانسشی کے درمیان آن لائن ملاقات ہوئی جس میں نوجوانوں کی ترقی اور بااختیار بنانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔جمعہ کو وزیراعظم یوتھ پروگرام سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم یوتھ پروگرام کے چیئرمین رانا مشہود احمد خاں اور کامن ویلتھ کے اسسٹنٹ سیکرٹری جنرل پروفیسر لوئس فرانسشی کے درمیان ایک اہم آن لائن ملاقات ہوئی جس میں نوجوانوں کی ترقی اور بااختیار بنانے کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وزیراعظم یوتھ پروگرام اور دولت مشترکہ یوتھ الائنس کے مابین جاری تعاون کو سراہا گیا۔(جاری ہے) دونوں...
    زون فائیو ہاؤسنگ اسکیم کا معاملہ پھر گرم، سی ڈی اے نے او پی ایف کے خلاف نوٹس جاری کر دیا،کاپی سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 17 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے پلاننگ ونگ، ڈائریکٹوریٹ آف ہاؤسنگ سوسائٹیز نے اوورسیز پاکستانی فاؤنڈیشن (او پی ایف) کو ’’او پی ایف ہاؤسنگ اسکیم زون فائیو‘‘ کے حوالے سے شرائط کی عدم تکمیل پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔سب نیوز کو موصول نوٹس کے مطابق ’’او پی ایف ہاؤسنگ اسکیم‘‘ کا ابتدائی لے آؤٹ پلان 17 مئی 2002 کو سی ڈی اے کی جانب سے منظور کیا گیا تھا۔ بعد ازاں 8 اکتوبر 2011 کو ترقیاتی کام شروع کرنے کے لیے این...
    سندھ ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی کو تحقیقات کے لیے طلب کیے جانے کے معاملے پر نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (NCCIA) سے رپورٹ طلب کرلی۔ سماعت کے دوران عدالت نے استفسار کیا کہ درخواست گزار کے خلاف این سی سی آئی اے کن الزامات پر تحقیقات کر رہی ہے؟ عدالت نے فردوس شمیم نقوی کی گرفتاری سے روکنے کے حکمِ امتناع میں توسیع کر دی۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی سمیت 550 افراد پر مقدمہ درج، کراچی میں کتنی گرفتاریاں ہوئیں؟ جسٹس عمر سیال نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق سندھ ہائیکورٹ آئی جی اسلام آباد سے جواب طلب نہیں کر سکتی۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا پہلے ایف...
    نادرا (نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی) نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کے قومی شناختی کارڈ (NICOP) کی منسوخی پر فیس ختم کر دی ہے۔ یہ سہولت کسی پاکستانی شہری کے انتقال کی صورت میں لواحقین کے لیے عمل کو آسان اور تیز تر بنانے کے لیے فراہم کی گئی ہے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ کی ہدایت پر نئی پالیسی نافذ یہ نئی پالیسی وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر متعارف کرائی گئی ہے، جس کے تحت لواحقین اب انتقال کی رجسٹریشن کے بعد بغیر کسی فیس کے مرحوم کا این آئی سی او پی منسوخ کرا سکتے ہیں۔ یہ سہولت یونین کونسل یا پاکستانی سفارت خانے کے ذریعے رجسٹریشن کے بعد حاصل کی جا سکتی ہے۔ آن لائن...
    معروف یوٹیوبر رجب بٹ کے خلاف جوا اور سٹے بازی سے متعلق غیر قانونی آن لائن ایپس کی تشہیر کے الزامات پر قانونی شکنجہ سخت کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رجب بٹ کو گرفتار کرکے پاکستان واپس لانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے، کیونکہ وہ تفتیشی اداروں کے بارہا طلب کیے جانے کے باوجود پیش نہیں ہو رہے۔ سینئیر صحافی منیب فاروق کے مطابق رجب بٹ کے خلاف ایک وسیع پیمانے پر کریک ڈاؤن کا آغاز ہونے جا رہا ہے، جس کے تحت ان کے بینک اکاؤنٹس منجمد کیے جا سکتے ہیں، جائیداد ضبط کی جا سکتی ہے اور پاسپورٹ بلاک کیے جانے کے امکانات بھی موجود ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، رجب بٹ پر الزام ہے...
    وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی امریکی کانگریس کے رکن اور فنانشل سروسز کمیٹی کے چیئرمین سے ملاقات،،، پاک امریکہ معاشی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال ہوا ،، دو طرفہ ملاقات میں پاک امریکہ اقتصادی اور مالیاتی تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی،، ملاقات میں خاص طور پر مالیاتی خدمات کی ڈیجیٹلائزیشن، نئی معیشت کی ترقی، معدنیات کے شعبے میں شراکت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں وسیع تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا ،، دونوں فریقوں نے پائیدار معاشی ترقی اور اختراعات پر مبنی شراکت داری کے فروغ کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہباز  شریف نے کہا ہے کہ اب بال افغانستان کے کورٹ میں ہے‘ افغانستان کے ساتھ جائز شرائط پر بات چیت کے لیے تیار ہیں۔ وقت گزاری کیلئے سیز فائر ناقابل قبول ہے۔ سیز فائر ٹھوس شرائط پر بڑھ سکتی ہے۔ دہشتگردی کا مسئلہ مستقل حل کرنا ہو گا۔  وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور افغانستان کی طویل مشترکہ سرحد ہے۔ پاکستان نے محدود وسائل کے باوجود افغان پناہ گزینوں کی بھرپور  میزبانی کی۔ 40 لاکھ افغان دہائیوں سے پاکستان میں مقیم ہیں۔ ہم نے بھائی چارے کے رشتے کو قائم و دائم رکھا ہے۔ افغان دہشت گرد ہماری پولیس اور افواج پاکستان کے...
    کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 19واں اجلاس ہوا، جس میں امن و امان، خواتین کے تحفظ، ماحولیاتی اقدامات اور گورننس سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔ میڈیا رپورٹس کےمطابق اجلاس میں افغان جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ کابینہ نے وطنِ عزیز کے دفاع میں جان قربان کرنے والے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں آنے والی ہر حکومت نے اپنی سابقہ روش برقرار رکھی ہے، 1947 سے اب تک افغان حکومت کے رویے میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔ پاکستان نے دہائیوں تک افغان مہاجرین...
    اسلا م آباد:۔ حکومت نے خیبرپختونخوا میں موجود افغان مہاجر ین کے تمام کیمپس ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کو خیبرپختونخوا میں موجود افغان مہاجر ین کے تمام کیمپس ختم کرنے کے سلسلے میں وزارت سیفران کی طرف سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق وزارت سیفران نے آخری 28 افغان مہاجر کیمپس ختم کرنے کا کہا ہے، پشاور میں8، نوشہرہ میں 3، ہنگو میں 5اور کوہاٹ میں 4افغان مہاجرین کیمپس ختم کیے گئے ہیں، اسی طرح مردان اور صوابی میں 2،2جب کہ بونیر میں ایک اور دیر میں 3مہاجر کیمپس بند کیے گئے ہیں۔ اعلامیے میں افغان کمشنریٹ کو کیمپس کی زمینیں صوبائی حکومت کے حوالے کرنے کی ہدایت کردی گئی...
     اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کیخلاف متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت ہوئی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کیس پر سماعت کی۔ ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ عدالت میں پیش ہوئے، پراسیکوشن کیجانب سے وائس میچنگ کےلیے متفرق درخواست دائر کی گئی، عدالت نے پراسیکوشن کی متفرق درخواست پر نوٹس جاری کردیا۔ پراسیکوٹر عثمان رانا اور ایمان مزاری کے درمیان سخت جملوں کا تبادلہ ہوا، پراسکیوٹر عثمان رانا نے کہا کہ عدالت کیس کل سماعت کےلیے رکھ لے اور متفرق درخواست پر فیصلہ کرے۔ ایمان مزاری کے وکیل قیصر امام سپریم کورٹ بار الیکشن کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوئے، عدالت نے ایمان مزاری...
    سوشل میڈیا پر بیرون ملک سے بیٹھ کر پشاور پولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور پولیس نے بیرون ملک سے سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے اورپولیس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والے افراد کے خلاف قانونی کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے ناموں کے حوالے سے فہرستیں تیار کرنے کا کام شروع کردیا گیا ہے جبکہ انہیں گرفتار کرنے اوران کے شناختی کارڈ اورپاسپورٹ بلاک کرنے کیلئےمتعلقہ اداروں سے رجوع کیا جایے گا۔ پشاور پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پر پولیس کے خلاف نازیبا الفاظ اور ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے اورتضحیک کرنے والے بیرون ممالک میں مقیم...
    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا 19واں اجلاس منعقد ہوا، جس میں متعدد اہم امور پر غور اور اہم فیصلے کیے گئے، جس میں صوبے میں خواتین کو ہراسانی سے بچانے کیلیے خصوصی فورس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق صوبائی کابینہ کے اجلاس میں افغان جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاک فوج کی بروقت اور مؤثر کارروائی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔ کابینہ نے وطنِ عزیز کے دفاع میں جان نچھاور کرنے والے شہداء کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا بھی کی۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "افغانستان میں آنے والی ہر حکومت نے اپنی سابقہ روش برقرار...
    حکومت پنجاب نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے 400 لاشوں سے متعلق ’اشتعال انگیز اور جھوٹے بیان‘ پر پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ بھی کیا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت صوبے میں امن و امان کی صورتحال کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں امن دشمن عناصر، انتہا پسند گروہوں اور شرپسندوں کے خلاف آہنی گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں صوبائی حکومت نے تشدد، فتنہ و فساد اور خون ریزی کی سیاست کا باب ہمیشہ کے لیے بند کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی کے مطالبات میں فلسطین کا ذکر نہیں تھا، جتھوں سے بلیک...
    جکارتہ: انڈونیشیا نے چین سے جدید J‑10C لڑاکا طیاروں کی خریداری کا فیصلہ کر لیا ہے — یہ معاہدہ اس بات کا عندیہ ہے کہ جزیرے نما ملک اپنی فضائی صلاحیتیں تیزی سے جدید بنانے کی راہ پر ہے۔ دفاعی حکام کے اعلان کے مطابق یہ طیارے جلد جکارتہ کی فضاؤں میں نظر آئیں گے، اور انڈونیشیا J‑10C استعمال کرنے والا تیسرا ملک بنے گا۔ وزیرِ دفاع سجافری سیامسودین نے قومی خبر رساں ادارے کو بتایا کہ حکومت جلد ہی طیاروں کی خریداری کی منظوری دے گی مگر انہوں نے ترسیل یا ٹائم لائن کے بارے میں تفصیلات فراہم نہیں کیں۔ اسی سلسلے میں وزیر خزانہ پربایا یوڈی سادیوا نے بھی کہا ہے کہ وزارتِ خزانہ نے طیاروں کی خریداری...
    اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت نے غیرملکیوں کیلئے نئے بزنس ویزا کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان وزارت داخلہ کےمطابق نئی مجوزہ پالیسی کےتحت پاکستان میں کاروبارکرنےوالوں کو بزنس ویزے دیئےجائیں گے،بزنس ویزا پر کاروباری افرادکوملٹی پل انٹری ویزے جاری کیےجائیں گے،ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق پاکستان میں کاروبارکرنیوالےافغان شہری بھی بزنس ویزاحاصل کرکے کاروبار کر سکیں گے۔ مزید :
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت امن و امان سے متعلق اہم اجلاس میں پنجاب حکومت نے تشدد، اشتعال انگیزی اور فتنہ و فساد کے خلاف سخت اور فیصلہ کن کارروائیوں کا اعلان کر دیا ہے۔ اجلاس میں واضح کیا گیا کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے لیے اب کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاج کے نام پر خونریزی، ہنگامہ آرائی اور افراتفری پھیلانے والوں کے گرد آہنی شکنجہ مزید سخت کیا جائے گا۔ عمران خان کے سوشل میڈیا پر 400 لاشوں سے متعلق اشتعال انگیز اور جھوٹے بیان پر بھی پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرانے کا اعلان کیا گیا۔ پنجاب حکومت نے واضح کیا کہ کارروائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے زرِمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق زرِ مبادلہ کے ذخائر 10 اکتوبر کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں 1 لاکھ ڈالرز بڑھے ہیں۔اس طرح ملکی زرِمبادلہ کے ذخائر 10 اکتوبر تک 19.81 ارب ڈالرز رہے۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذخائر 2.07 کروڑ ڈالرز کے اضافے سے 14.44 ارب ڈالرز رہے۔مرکزی بینک کے اعلامیے کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر 2.06 کروڑ ڈالرز کم ہو کر 5.36 ارب ڈالرز رہے۔ ویب ڈیسک عادل سلطان
    لاہور: پنجاب حکومت نے تشدد اور خون ریزی کی سیاست کا باب بند کرنے کی غرض سے ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اہم اقدامات کا اعلان کردیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت امن امان سے متعلق دوسرا غیر معمولی اجلاس ہوا جس میں احتجاج کے نام پر خون ریزی، شرانگیزی اور فتنہ و فساد پھیلانے والوں کے خلاف گھیرا مزید تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا کہ حکومت پنجاب نے ریاستی رٹ چیلنج کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پنجاب نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ضلعی انتظامیہ نے تحریک لبیک پاکستان کے دفاتر سیل کر دیے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ہے، ضلعی انتظامیہ نے بھارہ کہو اور سواں سمیت مختلف علاقوں میں ٹی ایل پی کے دفاتر سیل کر دیے۔انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائی سیکیورٹی اداروں کی سفارش اور حکومت کی ہدایت پر عمل میں لائی گئی، جس کا مقصد انتہا پسند سرگرمیوں کی روک تھام ہے۔دوسری جانب پنجاب حکومت نے وفاق سے تحریک لبیک پر پابندی کی سفارش کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرِ صدارت امن و امان سے متعلق...
    پنجاب حکومت نے حالیہ پرتشدد مارچ کے تناظر میں ریاست کی رٹ اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) پر پابندی عائد کرنے کے لیے وفاقی حکومت کو سفارشات بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ ٹی ایل پی کی قیادت کو انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے فورتھ شیڈول میں شامل کیا جائے گا جبکہ جماعت کی تمام جائیدادیں اور اثاثے محکمہ اوقاف کے حوالے کر دیے جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ایل پی احتجاج: ’ریاست اور عوام پر حملہ کرنے والے مظلوم نہیں‘ پنجاب حکومت کے اس اقدام کو سیاسی اور سماجی حلقوں کی جانب سے مثبت انداز میں سراہا جا رہا ہے اور ملک بھر...
    پنجاب حکومت نے دو سینیئر وکلا کو سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا ہے۔ رانا شکیل احمد خان اور چودھری خالد رشید سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کئے گئے ہیں۔ سیکرٹری پراسیکیوشن نے سپیشل پراسیکیوٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ سپیشل پراسیکیوٹر ملزمان کو سزائیں دلوانے میں کردار ادا کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پنجاب حکومت نے مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے احتجاج میں گرفتار ملزمان کے کیسز کی موثر پیروی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس حوالے سے پنجاب حکومت نے دو سینیئر وکلا کو سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کر دیا ہے۔ رانا شکیل احمد خان اور چودھری خالد رشید سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کئے گئے ہیں۔ سیکرٹری پراسیکیوشن نے سپیشل پراسیکیوٹرز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اکتوبر2025ء) سپریم کورٹ نے منشیات کیس میں عمر قید کی سزا پانے والے مجرم لال اکبر کی درخواست پر سماعت کے بعد معاملہ چیف جسٹس آف پاکستان کو لارجر بینچ تشکیل دینے کے لیے بھجوا دیا۔سماعت جمعرات کو جسٹس ہاشم کاکڑ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ دورانِ سماعت عدالت نے منشیات کے مقدمات میں ٹیسٹنگ کے طریقہ کار، قانونی پہلوؤں اور سزا کے تعین سے متعلق مختلف نکات پر سوالات اٹھائے۔وکیل اے این ایف نے مؤقف اختیار کیا کہ چرس برآمدگی کے بعد ٹیسٹ کرانے کا طریقہ کار 2021 سے تبدیل ہو چکا ہے۔ اس پر جسٹس ہاشم کاکڑ نے استفسار کیا کہ پہلے ایک کلو...
    انڈونیشیا کے صوبے پاپوا میں زلزلہ ،ریکٹر اسکیل پر شدت 6.7 ریکارڈ کی گئی۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کی گہرائی 70 کلومیٹر اور مرکز ابے پورا شہر سے 200کلومیٹر دور تھا۔ زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی،ابے پورا کی آبادی 62 ہزار سے زائد ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے،صورت حال کا جائزہ لیا جارہا ہے۔
    قیصر کھوکھر : پنجاب پبلک سروس کمیشن کےذریعے مختلف محکموں میں بھرتی کا معاملہ،پولیس، محکمہ صنعت، جنگلات، وائلدلائف بھی بھرتی کیلئے نتائج جاری کردیئے گئے ،سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن نے کامیاب امیدواروں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ پنجاب پولیس کے گوجرانوالہ ریجن میں اسسٹنٹ سب انسپکٹرسروس کوٹہ کی 91 اسامیوں کیلئے امیدواروں کا حتمی نتیجہ جاری کر دیا گیا ہے۔کمیشن نے کل 91 امیدواروں کو صوبائی حکومت کو تقرری کیلئے سفارش کی ہے۔ کامیاب امیدواروں میں مدثر رضا، محمد وارث، غضنفر ریاض، محمد اظہر نصیر، حذیفہ شہزاد، جہانزیب خالد، بابر علی، رضیہ سلطانہ، علی حیدر، عمیر حسن، لبنیٰ بشیر، محمد ظل عثمان، حسن رضااور دیگر شامل ہیں۔ محکمہ انڈسٹریز میں انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ آفیسر کی آسامیوں کیلئے بھی حتمی نتیجہ...
    آسام کے بکسا ضلع میں مشہور گلوکار زوبین گارگ کی ہلاکت کے مقدمے میں گرفتار ملزمان کو عدالت میں پیشی کے بعد جیل منتقل کرتے وقت پرتشدد احتجاج پھوٹ پڑا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بڑی تعداد میں موجود مشتعل مداحوں نے جیل کے باہر ملزمان کی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا اور تین پولیس گاڑیوں کو نذرِ آتش کر دیا، جس سے کئی پولیس اہلکار اور ایک صحافی زخمی ہوئے۔ پولیس نے حالات قابو کرنے کے لیے ہوائی فائرنگ، لاٹھی چارج اور آنسو گیس کا استعمال کیا۔ ملزمان میں نارتھ ایسٹ انڈیا فیسٹیول کے آرگنائزر شیام کانو مہانتا، زوبین کے منیجر سدھارتھا شرما، کزن سندیپن گارگ، اور دو سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں۔ خصوصی تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ایم پی...
    لاہور (این این آئی) سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات کا میدان آج16اکتوبر کو سجے گا ، پولنگ کے لئے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ، بار کی 13نشستوں پر ملک بھر سے 34امیدوار مدمقابل ہیں ،انتخابات میں روایتی حریف عاصمہ جہانگیر گروپ اور حامد خان گروپ کے حمایت یافتہ امیدواروں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات کے لئے 16اکتوبر کو ووٹنگ لاہور، ملتان، بہاولپور، راولپنڈی، کے پی، سندھ اور بلوچستان میں ہو گی۔ بار کی 13 نشستوں پر ملک بھر سے 34امیدوار مدمقابل ہیں ۔ صدارت کے لئے عاصمہ جہانگیر گروپ کے ایڈووکیٹ ہارون الرشید اور حامد خان گروپ کے توفیق آصف کے درمیان ون...
    افغان صورت حال کے دوران بھارتی حملہ خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا: خواجہ آصف WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس )وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت اور افغان طالبان کا الگ الگ انتظام کر رکھا ہے، افغان صورت حال کے دوران بھارتی حملہ خارج از امکان قرار نہیں دیا جاسکتا، پاکستان میں 40 لاکھ افغان موجود ہیں، انہیں پاکستان میں رکھا تو اندرونی محاذ بھی کھڑا ہوسکتا ہے۔ بدھ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ افغان صورت حال پر سعودی عرب اور قطر سے رابطہ ہے، بھارت کے حملے کو خارج الزامکان قرار نہیں دے سکتے، ہم نے افغانستان اور بھارت کے...
    لاہور میں ٹی ایل پی کے مظاہرے میں پُرتشدد کاررائیوں کے الزام میں پولیس نے پنجاب بھر سے اب تک 2716 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب پولیس نے پولیس نے توڑ پھوڑ کرنے والے  2716  پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا، جس میں سے لاہور سے  251 ، شیخوپورہ  سے 178، منڈی بہاؤالدین سے 190 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ اس کے علاوہ راولپنڈی میں 155، فیصل آباد میں 143 ، گوجرانوالہ میں 135، سیالکوٹ میں 128، اٹک میں 121 پرتشدد مظاہرین کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے خلاف پنجاب بھر کے تھانوں میں 76 مقدمات درج کئے ہیں، سب سے زیادہ 39 مقدمات لاہور میں درج ہوئے جبکہ شیخوپورہ میں 8 مقدمات درج ہوئے۔ پنجاب بھر میں پرتشدد مظاہرین کے حملوں سے 250...
    نو منتخب وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوراً بعد پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کل 16 اکتوبر کو اڈیالہ جیل جا کر عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا عہدہ سنبھالتے ہی پہلا نوٹس کس معاملے کا لیا؟ اس سلسلے میں صوبائی حکومت نے وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو باقاعدہ طور پر ایک مراسلہ ارسال کیا ہے۔ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری مراسلہ وفاقی سیکریٹری داخلہ اور سیکریٹری داخلہ پنجاب کو بھیجا گیا ہے۔ مزید پڑھیں: ’سہیل آفریدی میرا اوپننگ بلے باز ہے‘، بانی پی ٹی...
    مہیما سنگھ نے سوال کیا کہ مودی اور امت شاہ اب تک وائی پورن کمار کے کنبہ سے ملاقات کرنے کیوں نہیں گے، کیوں انہوں نے اب تک یہ بھروسہ نہیں دلایا کہ حکومت دلتوں کیساتھ کھڑی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ کانگریس نے دلت استحصال کے بڑھتے معاملوں کا حوالہ دیتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ گزشتہ 11 سالوں سے مودی حکومت میں ہر سطح پر دلتوں کے وجود اور ان کے حقوق پر سخت حملہ ہو رہا ہے۔ یہ بیان نئی دہلی واقع کانگریس ہیڈکوارٹر میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کانگریس لیڈر مہیما سنگھ نے دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکتوبر ماہ میں پیش آئے کئی سنگین دلت استحصال کے واقعات کے باوجود وزیر اعظم نریندر...
    نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد بانی چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 15 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس )نو منتخب وزیر اعلی خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی کا اپنے عہدے کا حلف لینے کے فوری بعد بانی چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ،وزیر اعلی کا عمران خان سے ملاقات کے لئے کل 16 اکتوبر کو اڈیالہ جانے کا فیصلہ ،وزیر اعلی کی عمران خان سے ملاقات کے انتظامات کے لئے صوبائی حکومت نے وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو باقاعدہ مراسلہ ارسال کردیا،اس سلسلے میں محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا نے وفاقی سیکرٹری...
    پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن)  نو منتخب وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھانے کے فوری بعد پاکستان تحریکِ انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کا فیصلہ کر لیا ہے۔  وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کل 16 اکتوبر کو اڈیالہ جیل جائیں گے، جہاں وہ عمران خان سے ملاقات کریں گے۔ اس حوالے سے صوبائی حکومت نے وفاقی اور پنجاب حکومتوں کو باضابطہ طور پر مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ مراسلہ محکمہ داخلہ خیبر پختونخوا کی جانب سے وفاقی سیکرٹری داخلہ اور سیکرٹری داخلہ پنجاب کو بھیجا گیا ہے، جس میں وزیرِ اعلیٰ کی عمران خان سے ملاقات کے لیے ضروری سیکیورٹی و انتظامی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ افغان حکومت...
    پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی کشیدگی کے بعد دفتر خارجہ نے بدھ کی شام اعلان کیا ہے کہ دونوں ممالک نے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی پر اتفاق کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی کابل اور قندھار میں کارروائی، طالبان اور خارجیوں کے ٹھکانے تباہ دفتر خارجہ کے مطابق پاکستانی حکومت اور افغان طالبان حکومت کے درمیان باہمی رضامندی اور طالبان کی درخواست پر آج شام 6 بجے سے آئندہ 48 گھنٹوں کے لیے عارضی جنگ بندی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اس دوران دونوں فریق تعمیری مذاکرات کے ذریعے اس پیچیدہ مگر قابل حل مسئلے کا مثبت حل تلاش کرنے کی مخلصانہ کوشش کریں گے۔ کابل اور قندھار...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) افغان طالبان کی درخواست پر پاکستان نے سیز فائر کا فیصلہ کرلیا۔وزارت خارجہ کے مطابق افغان طالبان رجیم کی جانب سے جنگ بندی کی درخواست کی گئی تھی۔وزارت خارجہ کے مطابق افغان طالبان کی درخواست پر آج شام 6 بجے سے اگلے 48 گھنٹوں کے لیے عارضی سیزفائرکا فیصلہ کیا ہے۔وزارت خارجہ کا کہنا ہےکہ دو طرفہ تعمیری بات  چیت سے مسئلےکا مثبت حل تلاش کرنے کی کوشش کریں گے۔ مزید :
    اسلام آباد میں وزارتِ مذہبی امور کے زیرِ اہتمام چالیسواں قومی مقابلۂ حفظ و قرأت شروع ہو گیا۔ افتتاحی تقریب سے وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ڈاکٹر سید عطا الرحمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مقابلے نوجوان نسل میں تلاوتِ قرآن کریم کے فروغ اور علومِ قرآنی سیکھنے کا شوق پیدا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزارتِ مذہبی امور ملک بھر کے حفاظ کرام و قرا کی حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔ یہ بھی پڑھیے: وزارتِ مذہبی امور نے عراق میں مقدس مقامات کی زیارات کے لیے نئی ہدایات جاری کردیں دو روزہ اس قومی مقابلے میں چاروں صوبوں، گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، اسلام آباد اور آرمڈ فورسز کے منتخب حفاظ و قراء شریک ہیں، جنہیں ضلعی و...
    آج 15 اکتوبر کی ابتدائی ساعت میں افغان طالبان اور گروپ فتنہ الخوارج نے بلوچستان کے اسپن بولدک کے علاقے میں چار مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا جسے پاکستانی فورسز نے مؤثر انداز میں پسپا کر دیا۔ اسپن بولدک پر حملہ اور نقصان آئی ایس پی آر کے بیان کے مطابق حملہ مقامی دیہات میں تقسیم شدہ قبائلی علاقوں کے ذریعے کیا گیا، جہاں عام شہریوں کی پروا نہ کی گئی۔ حملے کے دوران افغان جانب سے پاک افغان فرینڈ شپ گیٹ کو بھی نقصان پہنچایا گیا، جو باہمی تجارت اور قبائلی سہولتوں کے بارے میں ان کے طرزِ فکر کی عکاسی کرتا ہے۔ پاکستانی فورسز کی جوابی کارروائی میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 15 سے 20 افغان طالبان مارے...
     سعید احمد:بین الاقوامی فضائی کمپنیوں کی جانب سے لاہور کے لیے فلائٹ آپریشن میں دلچسپی بڑھنے لگی ہے، سعودی ایئرلائن فلائی ادیل نے بھی پاکستان کے لیے پروازوں کے آغاز کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایئرلائن کے مطابق فلائی ادیل 27 اکتوبر سے ریاض سے لاہور کے درمیان پروازوں کا آغاز کرے گی، جو ہفتہ وار دو بار آپریٹ کی جائیں گی۔ کمپنی نے ریاض سے لاہور کے لیے کم سے کم 539 سعودی ریال اور لاہور سے ریاض کے لیے 649 ریال کرایہ مقرر کیا ہے۔ گندم پالیسی کا نیا ڈرافٹ چاروں صوبوں کو رائے کے لیےبھجوادیاگیا ایوی ایشن ذرائع کے مطابق نئی بین الاقوامی ایئرلائنز کی دلچسپی سے لاہور ایئرپورٹ پر فضائی سرگرمیوں میں اضافہ متوقع...
    ملائیشیا کے شہر جوہر بارو میں جاری سلطان آف جوہر کپ ہاکی ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان اور بھارت کی جونیئر ٹیموں نے میچ سے قبل قومی ترانوں کے بعد خوشگوار ماحول میں روایتی انداز میں ایک دوسرے سے ’ہائی فائیو‘ کیا، جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو گئی ہے۔ اس خوبصورت لمحے کو کھیلوں کے شائقین نے دونوں ممالک کے نوجوان کھلاڑیوں کے درمیان احترام، برداشت اور کھیل کے جذبے کی عمدہ مثال قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ’15 دن پہلے محسن نقوی سے ہاتھ ملایا، اب قوم پرستی کا ڈرامہ‘، بھارتی ٹیم کے دوہرے معیار پر اپنے ہی لوگ پھٹ پڑے یہ واقعہ ایسے وقت میں منظر عام پر آیا ہے جب حالیہ ایشیا کرکٹ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائیکورٹ میں صوبائی وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار کا سندھ بار کونسل کے انتخابات لڑنے کا معاملہ، صوبائی وزیر ضیاء الحسن لنجار و دیگر کے خلاف درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست ایڈووکیٹ اشفاق پنہور نے دائر کی ہے جس میں صوبائی وزیر داخلہ، ایڈووکیٹ جنرل اور سندھ بار کونسل کے ریٹرننگ افسرکو فریق بنایا گیا ہے ضیاء الحسن لنجار صوبائی وزیر داخلہ و قانون ہیں، درخواست گزار کا موقف ہے کہ ضیاء الحسن لنجار نے سندھ بار کونسل کے انتخابات کیلیے کاغذات نامزدگی جمع کروائے، ضیاء الحسن لنجار شہید بینظیر آباد سے سندھ بار کونسل کے انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں، ضیاء الحسن لنجار سندھ اسمبلی کے رکن بھی ہیں، ضیاء الحسن لنجار...
    فٹبال کے شائقین بڑی بے چینی سے ایک سنسنی خیز میچ کا انتظار کر رہے ہیں، جس میں سعودی عرب اور عراق کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔ یہ میچ فیصلہ کن ہے کیونکہ جیتنے والی ٹیم براہِ راست فیفا ورلڈ کپ 2026 میں پہنچے گی جو امریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں ہوگا۔ یہ بھی پڑھیں: یہ مقابلہ آج رات پاکستانی ٹائم کے مطابق 11:45 کو جدہ کے کنگ عبداللہ اسپورٹس سٹی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ گروپ بی کے پلے آف میں، جس کی میزبانی سعودی عرب کر رہا ہے، اب ورلڈ کپ کے لیے مقابلہ صرف سعودی عرب اور عراق کے درمیان رہ گیا ہے۔ مزید پڑھیں: عراق نے ہفتے کے روز انڈونیشیا کو ایک سخت میچ میں...
    غزہ میں جنگ بندی کے اعلان کے 24 گھنٹے بھی مکمل نہ ہوئے کہ اسرائیلی افواج نے دوبارہ کارروائیاں شروع کر دیں، جن میں مزید چھ فلسطینی شہید ہو گئے۔ اسرائیلی فورسز نے غزہ شہر کے علاقے شجاعیہ میں فائرنگ کی۔ غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق گزشتہ ایک روز کے دوران 44 لاشیں اسپتالوں میں لائی گئیں جبکہ 29 زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔ وزارت نے بتایا کہ 38 لاشیں ملبے کے نیچے سے برآمد ہوئیں، جب کہ کئی افراد اب بھی ملبے اور تباہ شدہ عمارتوں کے نیچے دبے ہوئے ہیں۔ امدادی ٹیموں کو متاثرہ علاقوں تک رسائی میں مشکلات درپیش ہیں۔ وزارت کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک غزہ میں ہلاکتوں کی...
    کتاب کی تقریب رونمائی سے خطاب میں چیئرمین پی پی نے کہا کہ 2022ء میں جب میں وزیر خارجہ تھا تو پاکستان کی تاریخ میں بدترین سیلاب آیا، سندھ، بلوچستان ڈوبا ہوا تھا اور جنوبی پنجاب کے کچھ علاقے بھی متاثر ہوئے لیکن وزیراعظم شہباز شریف نے فوری طور پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگروام کو مالی مدد پہنچانے کے لیے استعمال کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ کا مقابلہ کسی شہر یا صوبے سے نہیں بلکہ دنیا کے ترقی یافتہ ممالک سے ہے۔ وہ آرٹس کونسل کراچی میں میاں رضا ربانی کی لکھی ہوئی کتاب The smile snatchers کی تقریب رونمائی سے خطاب کررہے تھے۔ تقریب میں وزیراعلی سندھ سید...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نوبیل انعام یافتہ پاکستانی سماجی کارکن ملالہ یوسفزئی نے انکشاف کیا ہے کہ آکسفرڈ یونیورسٹی کے دنوں میں دوستوں کے ساتھ ویڈ (نشہ آور چیز) کا تجربہ کیا، جس کے بعد انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے وہ اچانک لندن سے واپس سوات پہنچ گئی ہوں۔برطانوی روزنامے کو دیے گئے انٹرویو میں ملالہ نے بتایا کہ نشہ کرنے کے بعد انہیں لگا جیسے وہ دوبارہ 15 سال کی ہوگئی ہوں، اور طالبان حملے کے وہ تمام خوفناک لمحات ایک بار پھر آنکھوں کے سامنے آگئے۔ملالہ کے مطابق انہیں ایسا محسوس ہوا جیسے وہ اسکول کی بس میں ہوں، سامنے بندوق تھامے شخص کھڑا ہو، اور ہر طرف خون ہی خون ہو۔ انہوں نے بتایا کہ اس واقعے کے دوران...
    پنجاب کے تمام ٹول پلازوں پر پرچی سسٹم ختم کر کے مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس میں صوبے کے تمام ٹال پلازوں پر پرچی سسٹم ختم کر کے ان کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ 38 الیکٹرانک ٹال پلازوں پر موٹروے طرز پرون ایپ ون سسٹم رائج ہو گا۔ اجلاس میں صوبہ بھر میں سی اینڈ ڈبلیو اور ایل ڈی اے پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔5 بڑے روڈز کی تعمیر ومرمت اور بحالی کے لیے پبلک پرائیویٹ اشتراک کار کی منظوری دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ پنجاب میں ای ٹینڈرنگ کے ذریعے 40 ارب روپے کی بچت کا نیا ریکارڈ قائم کیا گیا ہے۔...
    پشاور ہائیکورٹ نے نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے سے متعلق دائر درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالت نے کیس کی سماعت کی، جس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ گورنر اس وقت سرکاری دورے پر ہیں اور کل دوپہر دو بجے وطن واپس آئیں گے۔ چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آیا گورنر نے حلف برداری کے حوالے سے کوئی رضامندی ظاہر کی ہے یا نہیں؟ اس پر ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے جواب دیا کہ گورنر کی واپسی کے بعد ہی فیصلہ ہوگا، اور انہوں نے عامر جاوید ایڈووکیٹ کو اپنے نمائندے کے طور پر نامزد کیا ہے۔ عامر جاوید ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ گورنر کل واپس آ جائیں گے،...
    پنجاب کے تمام ٹول پلازوں پر پرچی کا نظام ختم، مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز لاہور (آئی پی ایس )پنجاب کے تمام ٹول پلازوں پر پرچی کا نظام ختم کرنے اور مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ہونے والے خصوصی اجلاس میں مختلف محکموں نے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی، جن میں ٹرانسپورٹ، تعمیرات، توانائی بچت اور شہری خوبصورتی کے منصوبے شامل تھے۔اجلاس میں بتایا گیا کہ اب 38 ٹول پلازوں پر موٹروے کی طرز پر ون ایپ، ون سسٹم متعارف کرایا جائے گا تاکہ عوام کو سہولت میسر ہو اور آمدورفت میں شفافیت اور تیزی آئے۔اجلاس میں 5 بڑی سڑکوں کی تعمیر، مرمت...
    مقدمہ اسلامپورہ تھانے میں پولیس کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔ ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرکے مظاہرہ کیا۔ ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزمان نے پولیس اہلکاروں سے بدتمیزی کی اور تشدد کیا۔ ملزمان نے شاہراہ عام بند کرکے عوام الناس کیلئے مشکلات پیدا کیں۔ اسلام ٹائمز۔ مذہبی جماعت تحریک لبیک پاکستان کے حامی وکلاء کے لاہور میں ایوان عدل کے باہر احتجاج کرنے کے معاملے پر اسلامپورہ پولیس نے 30 سے زائد افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ایوان عدل کے باہر احتجاج کرتے ہوئے وکلا نے پولیس اہلکاروں کو گالیاں دیں اور تشدد کرنے کی کوشش کی۔ اسلامپورہ پولیس نے صدر ینگ لائرز فورم غلام رسول...
    مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے باعث مسلسل 6 دنوں بند فیض آباد کو کھولنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) مذہبی جماعت کے ممکنہ احتجاج کے باعث مسلسل 6 دنوں بند فیض آباد کو کھولنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ذرائع کے مطابق مری روڈ فیض آباد سے راولپنڈی کی حدود میں لگائے کینٹینرز بھی ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق چھ دنوں سے بند ٹرانسپورٹ اڈے ،ہوٹلز،ہاسٹلز،ریستوران اور دوکانیں کھولنے کے احکامات جاری کردیے گئے ۔احکامات جاری ہونے کے بعد فیض آباد مارکیٹ کھلنا شروع ہو گئی ۔میٹرو بس سروس آج پہلے ہی فیض احمد فیض اسٹیشن تک راولپنڈی صدر سے کھول دی گئی تھی۔ روزانہ مستند...
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے کے ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں ٹرانسپورٹ، تعمیرات، توانائی کی بچت اور شہری خوبصورتی کے منصوبوں پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پنجاب کے تمام ٹول پلازوں پر پرچی کا نظام ختم کر کے مکمل ڈیجیٹائزیشن متعارف کرائی جائے گی۔ اب 38 ٹول پلازوں پر موٹروے کی طرز پر ’’ون ایپ، ون سسٹم‘‘ کا نفاذ کیا جائے گا، تاکہ عوام کو سہولت، شفافیت اور تیز رفتار آمدورفت میسر ہو اجلاس میں صوبے کی پانچ بڑی سڑکوں کی تعمیر، مرمت اور بحالی کے منصوبوں کے لیے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی منظوری دی گئی۔ اس...
    وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے استعفے اور حلف برداری کا معاملہ، گورنر فیصل کریم کنڈی نے جواب تیار کرلیا WhatsAppFacebookTwitter 0 14 October, 2025 سب نیوز پشاور (آئی پی ایس) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے استعفے اور نئے وزیراعلیٰ کی حلف برداری سے متعلق اپنا تفصیلی جواب تیار کرلیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے یہ جواب پشاور ہائیکورٹ میں جمع کرانے کے لیے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو بھجوا دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ وہ آئین کے تحت وزیراعلیٰ کے استعفے کی منظوری بھی دیں گے اور نئے وزیراعلیٰ سے حلف بھی لیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے استعفے اور حلف کے معاملے میں مکمل...
    کراچی ٹریفک پولیس نے چنگچی رکشہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی اور ایک رکشے میں پانچ سے زائد مسافروں پر پابندی جبکہ ڈبل پارکنگ، تیز رفتاری اور ون وے پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں ٹریفک حکام اور ٹرانسپورٹرز نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین سے مکمل آگاہی دی جائے گی تاکہ حادثات اور خلاف ورزیوں میں کمی لائی جا سکے۔شہر بھر میں ڈبل پارکنگ، غلط پارکنگ، تیز رفتاری اور ون وے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ فیس لیس ای چالان سسٹم کے تحت بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔ٹرانسپورٹرز...
     سعید احمد:ایران ائیر  نےپاکستان کے لیے فلائٹ آپریشن کے آغاز کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ایران نے مشہد سے لاہور کے مابین پرواز کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے،ایران ائیر لاہور کے لیے ہفتہ وار ایک پرواز آپریٹ کرے گی۔ پروازوں کا آغاز 29 اکتوبر سے کیا جائے گا۔
    فائل فوٹو جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما لطف الرحمان نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے انتخاب کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے لطف الرحمان نے کہا کہ وزیراعلیٰ کا انتخاب غیر قانونی طور پر ہوا ہے، پچھلے وزیراعلیٰ کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا، پتا نہیں ان کو کیوں جلدی ہے۔لطف الرحمان نے کہا کہ گورنر نے علی امین گنڈاپور کو تصدیق کے لیے بلایا ہے، نئے وزیراعلیٰ کے آنے تک پرانا وزیراعلیٰ تو کام کرسکتا ہے۔ KP میں بحران، نیا وزیراعلیٰ منتخب، گورنر کا حلف لینے سے گریز، PTI کا عدالت سے رجوع، اپوزیشن آج چیلنج کرے گیپشاور خیبر پختو نخوا میں نیا سیاسی بحران‘ تحریک... انہوں نے کہا کہ...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ افغان طالبان دھمکی دیتے ہیں اور مذاکرات کی بات بھی کرتےہیں۔ انہوں نے کہا کہ دھمکانے کے ساتھ مذاکرات کی بات کرنے والے افغان طالبان پہلے دھمکی پر عمل کرلیں، اس کے بعد مذاکرات بھی کرلیں گے۔خواجہ آصف نے کہا کہ اگر کسی ملک سے حملہ ہوتا ہے تو جواب کا حق مل جاتا ہے۔خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان نے کسی افغان شہری آبادی کو نشانہ نہیں بنایا، افغان وزیر خارجہ امیر متقی پر کون یقین کرے گا۔وزیردفاع نے واضح کیا کہ افغانستان کی سرزمین مختلف دہشت گرد گروہوں کی پناہ گاہ ہے، شہری آبادی کو نہیں بلکہ صرف دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کیا۔خواجہ آصف نے کہا کہ سرحدوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(نمائندہ جسارت)کراچی ٹریفک پولیس نے چنگچی رکشہ کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کارروائی اور ایک رکشے میں پانچ سے زائد مسافروں پر پابندی جبکہ ڈبل پارکنگ، تیز رفتاری اور ون وے پر سخت کارروائی کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے دفتر میں ہونے والے اجلاس میں ٹریفک حکام اور ٹرانسپورٹرز نمائندگان نے شرکت کی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ڈرائیورز کو ٹریفک قوانین سے مکمل آگاہی دی جائے گی تاکہ حادثات اور خلاف ورزیوں میں کمی لائی جا سکے۔شہر بھر میں ڈبل پارکنگ، غلط پارکنگ، تیز رفتاری اور ون وے کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی کا اعلان کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ فیس لیس ای چالان سسٹم کے تحت بلا امتیاز کارروائی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت)سندھ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر الطاف علی سیال نے کہا ہے کہ دہشت گردی کا مقابلہ تعلیم کے ذریعے ہی ممکن ہے نوجوانوں کو ٹیکنالوجی کے درست استعمال کی طرف راغب کرنے کی ضرورت ہے دشت گردی ایک ذہنی بیماری ہے۔ انہوں نے یہ بات سندھ زرعی یونیورسٹی ٹنڈوجام کے ڈاکٹر اے ایم شیخ آڈیٹوریم میں‘‘انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خاتمے’’کے موضوع پر منعقدہ ایک اہم سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں دہشت گردی کو تعلیم کے ہتھیار سے ہی شکست دی جا سکتی ہے اور تعلیم کے ذریعے ہی امن و ترقی کی نئی راہیں متعین کی جا سکتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے...