2025-11-06@11:18:07 GMT
تلاش کی گنتی: 873

«ہزار اور اونٹوں کی تعداد»:

(نئی خبر)
    کراچی: آئی سی سی نے اگست 2025 کیلئے پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔ خواتین کی کیٹیگری میں پاکستان ویمن ٹیم کی وکٹ کیپر منیبہ علی بھی شارٹ لسٹ تین کھلاڑیوں میں شامل ہیں جنہوں نے گزشتہ ماہ آئرلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا تھا۔  اوپنر منیبہ علی نے آئرلینڈ کیخلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 68 گیندوں پر 100 رنز بنائے، جن میں 14 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔ یہ انکی دوسری ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سنچری تھی جبکہ ویمنز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کسی پاکستانی بیٹر کی دوسری سنچری ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ منیبہ علی نے اپنی پہلی ٹی ٹوئنٹی سنچری...
    راولپنڈی: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں 3 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کرلی  گئی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں  سماعت  ہوئی، جس میں سابق وزیراعظم کے پرسنل سیکرٹری انعام شاہ کا بیان قلمبند کرلیا گیا۔ علاوہ ازیں مقدمے میں3 گواہوں  کے بیانات پر جرح بھی مکمل  کی گئی۔ سماعت کے دوران کسٹم اپریزر رابعہ صمد،ثنا سعید،اے ڈی سی عبداللہ خان کے بیان پر جرح کی گئی ۔ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو جیل سے خصوصی عدالت پیش کیا گیا  تھا۔ سماعت کے دوران بانی...
    راولپنڈی (نیوز ڈیسک) بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ اڈیالہ جیل کی خصوصی عدالت میں سماعت کے دوران کیس کے 3 گواہوں کے بیانات پر جرح مکمل کر لی گئی۔ سماعت کے دوران سابق وزیراعظم کے پرسنل سیکرٹری انعام شاہ کا بیان بھی قلمبند کیا گیا۔ جرح کے دوران کسٹم اپریزر رابعہ صمد، ثنا سعید اور اے ڈی سی عبداللہ خان کے بیانات پر تفصیلی سوالات کیے گئے۔ اس موقع پر عمران خان اور بشریٰ بی بی کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا تھا، جبکہ بانی کی بہنیں اور بشریٰ بی بی کی بھابی مہر النسا احمد بھی عدالت...
    لاہور (اسپورٹس ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ یہ ایک نئی اور باصلاحیت ٹیم ہے جو بلا خوف اور جارحانہ انداز میں کرکٹ کھیل رہی ہے۔ ان کے مطابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی قیادت میں پاکستان نے اب تک کھیلے گئے 14 میں سے 10 ٹی ٹوئنٹی میچز میں کامیابی حاصل کی ہے، اس لیے کھلاڑیوں اور سلیکٹرز پر مکمل اعتماد رکھنا چاہیے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اس جیت نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند کیا ہے اور امید ہے کہ ایشیا کپ میں بھی ٹیم اسی طرح شاندار کارکردگی دکھائے گی۔ ان کے مطابق...
    لاہور: پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیت کر کرکٹ کے شائقین کو خوش کر دیا۔ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے اس شاندار فتح پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد پیش کی اور کھلاڑیوں کی بہترین کارکردگی کو سراہا۔ محسن نقوی نے محمد نواز کی آل راؤنڈ کارکردگی کو خاص طور پر سراہا۔ ان کی شاندار باولنگ نے میچ کا پانسہ پلٹ کر پاکستان کو کامیابی دلانے میں اہم کردار ادا کیا۔ محمد نواز کی جارحانہ بیٹنگ اور اہم موقع پر ان کی پرفارمنس کو بھی اجاگر کیا گیا۔ چیئرمین پی سی بی نے کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں نے کم اسکور کے باوجود بہترین ٹیم ورک کا مظاہرہ کیا اور فائنل...
    اسلام آباد : بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ ذرائع کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند کیس کی سماعت کریں گے، توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت صبح 10 بجے اڈیالہ جیل میں ہوگی، پراسیکیوشن کی جانب سے مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ کروائے جائیں گے۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور بشری بی بی کے وکلاء کی جانب سے گواہان پر جرح متوقع ہے۔
    بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کی سماعت کل پیر کو اڈیالہ جیل میں ہو گی۔ ذرائع کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل ایف آئی اے شاہ رخ ارجمند کیس کی سماعت کریں گے، توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت صبح 10 بجے اڈیالہ جیل میں ہو گی۔ پراسیکیوشن کی جانب سے مزید گواہان کے بیانات ریکارڈ کروائے جائیں گے ، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلاء کی جانب سے گواہان پر جرح متوقع ہے۔ Post Views: 7
    پنجاب کے  بیشتر اضلاع میں آئندہ 24 گھنٹوں میں شدید طوفانی بارشوں کا امکان ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے  کے مطابق مون سون بارشوں کا 10واں اسپیل 9 ستمبر تک جاری رہے گا۔ پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ اس اسپیل کے تحت 24 گھنٹوں میں صوبے کے بیشتر اضلاع میں شدید طوفانی بارشیں ہو سکتی ہیں۔ بیان میں کہا گیا کہ راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم میں بارشوں کا امکان ہے جبکہ گوجرانولہ، لاہور، گجرات اور سیالکوٹ، نارووال، حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین اور اوکاڑہ میں بھی بارشیں ہو سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ ساہیوال، قصور، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، ڈیرہ غازی خان، ملتان اور راجن پور میں بھی بارشیں متوقع ہیں۔
    کچھ ضخیم اور بڑے ناول محض اپنے اختتام تک محدود نہیں رہتے۔ ان کی اصل زندگی اس وقت شروع ہوتی ہے جب قاری آخری ورق پلٹنے کے بعد بھی ان کے سحر سے آزاد نہیں ہو پاتا۔ کتاب بند ہو جانے کے بعد بھی الفاظ کی بازگشت دل و دماغ میں گونجتی رہتی ہے، تحریر کے جادو کی رمق دیر تک قاری کو اپنی گرفت میں لیے رکھتی ہے اور دل میں یہ خواہش جاگتی ہے کہ کاش یہ داستان ذرا اور طول پکڑتی اور ایک بار پھر ازسرِنو پڑھنے کی پیاس جاگ اٹھتی ہے۔ یہی وہ لمحہ ہے جب کوئی فن پارہ اپنے کمال کی معراج کو چھو لیتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اگلے جنم بھی موہے بٹیا ہی...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق رواں سال سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں اموات کی تعداد 907 تک پہنچ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سیلاب اور بارشوں کے نتیجے میں ایک ہزار 44 شہری زخمی ہوئے، سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 223 ہوئی جبکہ 654 افراد زخمی ہوئے۔ اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں 502 شہری جاں بحق اور 218 زخمی جبکہ سندھ میں 58 جاں بحق، 78 زخمی اور بلوچستان میں 26 افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہوئے۔ رپورٹ کے مطابق گلگت بلتستان میں بارشوں، فلش فلڈ اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث 41 افراد جاں بحق جبکہ 52 زخمی ہوئے،...
    کینیڈا کے ایک ریسٹورینٹ نے 81 فٹ لمبا بیف کباب بنا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ پر نظریں جما لیں۔ کینیڈین صوبے اونٹاریو کے ایک شہر ونڈسر میں واقع اسموکیز بی بی کیو نامی ریسٹورینٹ نے بدھ کے روز پِسے ہوئے بیف کا کباب ریپ بنانے کا چیلنج اٹھایا اور 81 فٹ لمبا ریپ بنا ڈالا۔             View this post on Instagram                       A post shared by Smokies BBQ (@s.mokies) اسموکیز کی جانب سے ریکارڈ کے لیے گینیز ورلڈ ریکارڈز شواہد جمع کرا دیے گئے ہیں اور منظوری کی صورت میں ریسٹورینٹ یہ ریکارڈ رکھنے پہلا ریکارڈ ہولڈر ہوگا۔ اسموکیز کے مالک ٹائگرن کیدفچین کا میڈیا...
    پشاور: خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی وائرس سے متاثرہ مزید 56 کیسز کی تصدیق ہوئی ہے، جس کے بعد صوبے میں رواں سال ڈینگی کے متاثرہ کیسز کی تعداد 1181 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق حالیہ بارش کے باعث بعض اضلاع میں ڈینگی کیسز کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، صرف اگست میں صوبے بھر سے 1115 متاثرہ کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ مئی میں 8، جون میں 12 اور جولائی میں 35 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسی طرح اگست میں سب سے زیادہ ڈینگی کیسز چارسدہ میں 714 رپورٹ ہوئے، ہری پور 93، مانسہرہ 67، صوابی 43، پشاور 30، کوہاٹ 35، نوشہرہ 22، ایبٹ اباد 21، بونیر17 اور  سوات میں 15کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ...
    ہرارے: سنسنی خیز مقابلے کے بعد سری لنکا نے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں زمبابوے کو چار وکٹوں سے شکست دے دی۔ زمبابوے نے ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کی اور اوپنر **برائن بینیٹ** نے شاندار 81 رنز کی اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو مضبوط آغاز فراہم کیا۔ کپتان **سکندر رضا** 28 رنز کے ساتھ دوسرے نمایاں بلے باز رہے۔ مقررہ 20 اوورز میں زمبابوے نے سات وکٹوں پر **175 رنز** اسکور کیے۔ سری لنکا کی جانب سے **دشمانتھا چمیرا** نے تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ تھشارا، تھیکشانا اور ہیمانتھا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ہدف کے تعاقب میں سری لنکن اوپنرز **پتھم نسانکا (55)** اور **کوشال مینڈس (38)** نے 96...
    راولپنڈی اور مری میں ڈینگی کے وار جاری، 24گھنٹوں میں 11نئے کیسز رپورٹ WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)راولپنڈی اور مری میں ڈینگی وائرس کے کیسز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔محکمہ صحت کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی میں ڈینگی کے 7 نئے کیسزجبکہ مری میں 4 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، ان دونوں علاقوں میں ایک دن میں 11 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔حکام کے مطابق رواں سیزن میں راولپنڈی سے ڈینگی وائرس کے کل 159 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں جبکہ مری سے 81 افراد ڈینگی کا شکار ہو چکے ہیں۔موجودہ صورتحال کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت نے الرٹ...
    زمبابوے کے پاکستانی نژاد آل راؤنڈر سکندر رضا ون ڈے کے نمبر ون آل راؤنڈر بن گئے۔ تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کی نئی رینکنگ جاری کردی۔ سکندر رضا کو سری لنکا کے خلاف حالیہ ون ڈے سیریز میں شاندار کارکردگی کا صلہ مل گیا۔ انہوں نے افغانستان کے محمد نبی سے آل راؤنڈر کی پہلی پوزیشن چھین لی۔ سکندر رضا ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں نو درجے ترقی پاکر 22ویں اور بولنگ میں ایک درجے ترقی سے 38ویں نمبر پر آگئے۔ ون ڈے بیٹنگ رینکنگ میں بابر اعظم کی تیسری پوزیشن برقرار ہے۔ محمد رضوان ایک درجہ تنزلی سے 26ویں نمبر پر چلے گئے جبکہ فخر زمان ایک درجہ...
    ٹويوٹا نے بدھ کو اعلان کیا ہے کہ وہ چیک ریپبلک میں واقع اپنی فیکٹری میں اپنی پہلی مکمل الیکٹرک گاڑی تیار کرے گا۔ یہ کمپنی کی یورپ میں بننے والی پہلی مکمل الیکٹرک وہیکل ہوگی، اسی پلانٹ میں ایک نئی بیٹری اسمبلی فیسلٹی کے لیے بھی سرمایہ کاری کی جائے گی۔ ٹويوٹا نے ماڈل یا پروڈکشن کے وقت کی تفصیلات ظاہر نہیں کیں، لیکن بتایا کہ کولن پلانٹ کی توسیع پر تقریباً 680 ملین یورو خرچ ہوں گے، چیک حکومت بھی بیٹری فیسلٹی کے لیے 64 ملین یورو کی سرمایہ کاری کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: چیک وزیراعظم پیٹر فیالا نے کہا کہ آٹو انڈسٹری خام ملکی پیداوار کا تقریباً 10 فیصد ہے اور ٹويوٹا کا یہ فیصلہ ہمارے...
    زغرب: کروشیا کی سابق وزیر گبریئیلا زالچ کو سرکاری اور یورپی یونین کے فنڈز سے ریسٹورنٹس میں شاہانہ کھانے کھانے کے جرم میں سات ماہ قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔ یورپی پبلک پراسیکیوٹرز آفس (ای پی پی او) کے مطابق گبریئیلا زالچ، جو 2019 میں یورپی یونین فنڈز کی وزیر کے عہدے سے برطرف کی گئی تھیں، نے کم از کم 9 مرتبہ ریسٹورنٹس میں سرکاری پیسوں سے 10 ہزار یورو (تقریباً 11 ہزار 700 ڈالر) خرچ کیے۔ مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنی 40ویں سالگرہ کی تقریب کے اخراجات بھی سرکاری فنڈ سے ادا کیے۔ تاہم، الزامات ثابت ہونے کے بعد انہوں نے اعتراف جرم کر کے پوری رقم واپس کر دی۔ گبریئیلا زالچ...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب اور اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں موسلا دھار بارشیں متوقع ہیں، جن سے نشیبی اور پہلے سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔ این ڈی ایم اے کے مطابق سیالکوٹ، نارووال، لاہور اور شیخوپورہ میں آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے، جبکہ گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، چنیوٹ، فیصل آباد، سرگودھا اور قریبی علاقوں میں بھی تیز بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ اسی طرح اسلام آباد، راولپنڈی، جہلم، چکوال، اٹک اور ملتان کے علاوہ خانیوال، بہاولنگر، بہاولپور، رحیم یار خان، ڈیرہ غازی خان اور راجن پور میں بھی وقفے وقفے سے...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت منسوخ کر دی گئی۔ اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد  کے عدالتی عملے نے پراسیکیوشن اور ملزمان کے وکلا کو آگاہ کیا ہے کہ توشہ خانہ ٹو کیس کی کل ہونے والی  سماعت اڈیالہ جیل میں نہیں ہوگی۔ عملے نے بتایا کہ کیس کی سماعت کی نئی تاریخ کا اعلان کل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے کیا جائے گا۔ کیس میں اب تک 24 میں سے 11 گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے جا چکے اور جرح مکمل کرلی گئی ہے۔  
    توشہ خانہ ٹو کیس میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت اچانک منسوخ کر دی گئی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کے عملے نے پراسیکیوشن ٹیم اور ملزمان کے وکلاء کو باقاعدہ اطلاع دے دی ہے کہ اگلی سماعت اڈیالہ جیل میں نہیں ہوگی۔ نئی تاریخ کا اعلان متوقع عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ کیس کی اگلی سماعت کی تاریخ اور مقام کا اعلان کل اسلام آباد کے جوڈیشل کمپلیکس سے کیا جائے گا۔ مقدمے کی پیش رفت اب تک اس کیس میں پیش رفت جاری ہے، اور مجموعی طور پر 24 گواہان میں سے...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں ہونے والی سماعت منسوخ کردی گئی۔ اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کے عدالتی عملے نے پراسیکیوشن اور ملزمان کے وکلا کو آگاہ کیا کہ کیس کی کل طے شدہ سماعت اب اڈیالہ جیل میں نہیں ہوگی۔ عملے کے مطابق کیس کی سماعت کی نئی تاریخ اور مقام کا اعلان کل جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد سے کیا جائے گا۔ عدالتی ریکارڈ کے مطابق کیس میں اب تک 24 میں سے 11 گواہان کے بیانات قلمبند کیے جا چکے ہیں جبکہ ان پر جرح کا عمل بھی مکمل ہو چکا ہے۔ آپ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کا فیصلہ آسان نہیں تھا، لیکن حکومت نے ملازمین کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کر کے ان کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت اپنے وعدے پورے کرے گی اور تمام مالی رقوم جلد ملازمین کو منتقل کر دی جائیں گی۔ ملازمین کے لیے سہولتیں طارق فضل چوہدری نے کہا کہ بیوہ کی پینشن کو دس سال کے لیے منظور کیا گیا ہے جبکہ جن ملازمین کی سروس 15 سال مکمل ہوچکی ہے ان کے حقوق بھی محفوظ رہیں گے۔ چار برس سے رکی ہوئی تنخواہیں اور بقایاجات...
    بانی پی ٹی ائی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت یکم ستمبر کو اڈیالہ جیل میں مقرر کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق ملزمان کے وکلاء کو آگاہ کر دیا گیا، کیس میں اب تک 24 میں سے 11 گواہان کے بیانات ریکارڈ کئے جا چکے اور جرح مکمل کرلی گئی ہے۔ مقدمہ کی سماعت اسپیشل کورٹ کے جج شاہ رخ ارجمند کریں گے۔
    دبئی : متحدہ عرب امارات کے ابھرتے ہوئے بلے باز جوناتھن فیگی نے ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے اپنی قومی ٹیم میں واپسی کی امیدیں روشن کر دی ہیں۔ 24 سالہ بائیں ہاتھ کے بلے باز نے چار میچز میں 180 رنز بنائے جن میں تین نصف سنچریاں شامل ہیں، جس کی بدولت ان کی ٹیم گلف جائنٹس ڈویلپمنٹ نے چار میں سے دو میچز میں کامیابی حاصل کی۔ فیگی جو پہلے ہی متحدہ عرب امارات کی نمائندگی کر چکے ہیں اور دو ون ڈے انٹرنیشنل کھیلنے کے ساتھ ساتھ یو اے ای کے واحد انڈر 19 ورلڈ کپ سنچورین ہونے کا اعزاز رکھتے ہیں، نے اپنی حالیہ کارکردگی پر اطمینان...
    14 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی کیرون پولارڈکا اعزاز ویسٹ انڈین کرکٹ ٹیم کے معروف آل راؤنڈر اور جارح مزاج بلے باز کیرون پولارڈ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ہے۔ حال ہی میں کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) کے دوران، ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے پولارڈ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کیے۔ اس کے ساتھ ہی وہ کرس گیل کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں 14 ہزار رنز بنانے والے دوسرے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ کیرون پولارڈ نہ صرف 14 ہزار رنز بنانے والے کھلاڑی بنے، بلکہ وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 14 ہزار سے زائد رنز اور 300 سے زائد وکٹیں حاصل کرنے والے پہلے...
    ایلون مسک نے امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن (ایس ای سی ) کے خلاف ہونے والے مقدمے میں درخواست دائر کی ہے کہ یہ مقدمہ خارج کیا جائے۔ یہ بھی پڑھیں: ایلون مسک کے نئی سیاسی جماعت کے منصوبے مؤخر، وجہ کیا بنی؟ ایس ای سی نے الزام عائد کیا تھا کہ مسک نے ٹویٹر کے شیئرز پر اپنی شراکت داری کے بارے میں دیر سے انکشاف کر کے تقریباً 150 ملین ڈالر کی بچت کی۔ ٹوئٹر بعد میں خریدا گیا اور اس کا نام تبدیل کر کے ایکس رکھ دیا گیا۔ مسک کا دفاع ایس ای سی کی شکایت (جنوری میں دائر کی گئی) میں کہا گیا کہ مسک نے حصص میں اپنی پوزیشن سے زیادہ ہونے پر 10 دن...
    راولپنڈی کے سرکاری اسپتالوں میں ڈینگی کے مزید 11 مریض لائے گئے جس کے بعد سیزن کے مریضوں کی تعداد 99 تک پہنچ گئی۔ اسپتالوں میں اس وقت 46 مریض داخل ہیں جن میں سے 17 میں ڈینگی کی تصدیق ہوچکی ہے جبکہ باقی کے خون کے ٹیسٹ کی رپورٹس کا انتظار ہے۔ یہ بھی پڑھیں: مری میں ڈینگی کی صورتِ حال: 56 مریضوں کی تصدیق، 9 ہسپتال میں داخل  راولپنڈی میں ڈینگی کے نئے مریضوں کا تعلق ڈھوک بابو عرفان، صدیق آباد، بھڈانہ، کالیال، رحمت آباد، دھمیال، گرجا، واہ کینٹ، راولپنڈی اور چکلالہ کنٹونمنٹس سے ہے۔ دوسری جانب مری میں ڈینگی کے 6 نئے کیسز سامنے آئے ہیں جس کے بعد وہاں مریضوں کی تعداد 77 ہوگئی ہے۔ مری تحصیل...
    لاہور: محکمہ موسمیات نے وسطی اور بالائی پنجاب کے مختلف علاقوں میں شدید سے انتہائی شدید بارش کی پیش گوئی کرتے ہوئے حکام کو الرٹ رہنے کی ہدایت کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش برسانے والا سسٹم اس وقت لاہور، شیخوپورہ، فیصل آباد اور گرد و نواح میں موجود ہے۔ اگلے دو سے چار گھنٹوں کے دوران نارووال، سیالکوٹ، گجرانوالہ، گجرات، حافظ آباد، منڈی بہاالدین، اوکاڑہ، ساہیوال، پاکپتن، قصور، چنیوٹ، جھنگ، سرگودھا، خوشاب، میانوالی اور قریبی اضلاع میں بارش متوقع ہے جو تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہوگی۔ محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ چند مقامات پر شدید سے انتہائی شدید بارش ہو سکتی ہے جس سے شہری سیلاب یا دیگر بارش سے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن بند کرنے کے منصوبے کی منظوری دے دی اور ملازمین کے لیے 30.2 ارب روپے کا خصوصی پیکج بھی منظور کرلیا۔ وزارت خزانہ کے اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ اسٹورز کی بندش کے ساتھ ملازمین کو رضاکارانہ پینشن (گولڈن ہینڈ شیک) دی جائے گی۔ وزارت صنعت نے یہ پیکج تجویز کیا تھا۔ ای سی سی نے ہدایت دی کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کے اثاثے رواں مالی سال میں فروخت کیے جائیں اور یہ عمل شفاف انداز میں مکمل ہو۔ اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے سرکاری ادارے نے نیسپاک کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی از...
    شارجہ: سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آغاز سے قبل پریس کانفرنس کے دوران پاکستانی کپتان سلمان علی آغا کی مسکراہٹ موضوعِ بحث بن گئی۔ ایک صحافی نے افغانستان کے کپتان راشد خان سے سوال کرتے ہوئے افغانستان کو ایشیا کی دوسری بہترین ٹی ٹوئنٹی ٹیم قرار دیا۔ یہ جملہ سنتے ہی سلمان آغا کے تاثرات فوراً بدل گئے اور وہ مسکرا اٹھے۔ ان کی یہ مسکراہٹ کیمرے میں قید ہوئی اور دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ as ever, Salman Ali Agha’s facial expressions saying a lot more than his words ever will.. pic.twitter.com/TghQPez6vm — Cani (@caniyaar) August 28, 2025 واضح رہے کہ سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک...
    اسلام آباد: اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے یوٹیلٹی اسٹورز کارپوریشن کی بندش کے لیے فنڈنگ پلان کی منظوری دے دی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز کی بندش  کے  حوالے سے حکومت نے 30 ارب 21 کروڑ روپے کا ضمنی بجٹ منظور کیا ہے تاکہ عمل کو مکمل کیا جا سکے۔ منصوبے کے تحت بندش کے دوران ملازمین کو سیورنس پیکیج، واجبات اور معاوضے کی ادائیگی کی جائے گی۔ اس سلسلے میں  وزارت صنعت و پیداوار کو ہدایت دی گئی ہے کہ مالی ضروریات کو مزید کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔ ای سی سی اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے اثاثے اور جائیدادیں رواں مالی سال میں فروخت کی جائیں گی...
    یوکرین کے ایک بڑے پروپیگنڈا پلیٹ فارم نے روسی بچوں کے مقبول کارٹون ’ماشا اینڈ دی بیئر‘ کو ملک میں سب سے زیادہ دیکھے جانے والے بچوں کے پروگرام کے طور پر سامنے آنے پر ’کرنج آف دی ڈے‘ قرار دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی میں ’کارٹونسٹ‘ چوروں کی منفرد واردات 2009 میں شروع ہونے والا یہ کارٹون، ایک شرارتی بچی ماشا اور ایک ریٹائر سرکس ریچھ کی کہانی پر مبنی ہے، جو دنیا بھر میں مقبولیت کے اعتبار سے ٹاپ 10 میں شامل ہو چکا ہے۔ بدھ کو ٹیلیگرام چینل ’ترخا‘ نے لکھا کہ ’یہ روسی کارٹون یوکرین میں سب سے مقبول بچوں کا یوٹیوب چینل ہے۔ 2025 میں ہی یوکرینی ناظرین سے روسیوں کو 2.4 ملین ڈالر...
    لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتے۔ ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دونوں بہترین کھلاڑی ہیں لیکن جدید ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بدل چکی ہے۔ موجودہ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا اپنی حکمت عملی کے مطابق کھیل کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔ مکی آرتھر نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں پاکستان ٹیم نمبر ون بنی، اس کے پیچھے میری اور سرفراز احمد کی مشترکہ پلاننگ تھی۔ Post Views: 6
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق ہیڈکوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ محمد رضوان اور بابراعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے لیے غیرموزوں ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ایک نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں مکی آرتھر نے کہا کہ دونوں اچھے کھلاڑی ہیں لیکن کرکٹ اب  تبدیل ہو چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ہیڈ کوچ مائیک  ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا اپنے پلان کے مطابق کرکٹ کھیلنا چاہتے ہیں۔ مکی آرتھر نے کہا کہ ہمارے دور میں پاکستان ٹیم نمبر ون بنی جس کے لیے میں نے اور سابق کپتان سرفراز احمد نے پلاننگ کی تھی۔
      دبئی:دبئی کے آئی سی سی اکیڈمی میں ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈیولپمنٹ ٹورنامنٹ کا تیسرا ایڈیشن شروع ہوگیا۔ ٹورنامنٹ میں چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جو 3 ستمبر تک سنگل لیگ راؤنڈ رابن فارمیٹ کے تحت 18 میچز کھیلیں گی۔ تمام مقابلے دبئی میں منعقد ہوں گے۔ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 کے سی ای او ڈیوڈ وائٹ نے افتتاحی موقع پر کہا کہ یہ ایونٹ نوجوان کرکٹرز کے لیے اپنی صلاحیتوں کو منوانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے۔ ڈیوڈ وائٹ نے کہا کہ یہ ان نوجوان کھلاڑیوں کے لیے ایک سنہری موقع ہے کہ وہ خود کو ثابت کریں اور اصل لیگ میں جگہ بنانے کا دعویٰ پیش کریں۔ گزشتہ سال کھیل کا...
    بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔ تفصیلات کے مطابق شکیب الحسن ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 500 وکٹیں حاصل کرنے والے پانچویں بولر بن گئے ہیں۔ انہوں نے یہ کارنامہ سی پی ایل میں انٹیگا اور باربوڈا فالکنز کی جانب سے کھیلتے ہوئے سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے خلاف میچ میں محمد رضوان کی وکٹ حاصل کرکے انجام دیا۔ Shakib Al Hasan can do no wrong with the ball today! ????#CPL25 #ABFvSKNP #CricketPlayedLouder #BiggestPartyInSport #GuardianGroup pic.twitter.com/3RaAUzYmua — CPL T20 (@CPL) August 24, 2025 انہوں نے میچ میں مزید دو وکٹیں بھی حاصل کیں جس کے بعد ان کی وکٹوں کی مجموعی تعداد 502 ہوگئی ہے۔ اس کارنامے کے ساتھ ہی شکیب...
    ایپس کی دنیا میں ریٹنگز اور ریویوز کسی بھی سافٹ ویئر کی کامیابی کے اہم اشارے سمجھے جاتے ہیں۔ عام طور پر وہ ایپس جنہیں لاکھوں مثبت ریویوز ملیں، ایپل ایپ اسٹور اور گوگل پلے اسٹور کی نمایاں فہرستوں میں جگہ حاصل کرتی ہیں۔ ٹیسلا، اسپیس ایکس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” کے مالک ایلون مسک نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی کمپنی کا اے آئی چیٹ بوٹ “گروک” صارفین میں بے حد مقبول ہوا ہے، لیکن ایپل نے جان بوجھ کر اسے اپنی نمایاں فہرستوں میں شامل نہیں کیا۔ مسک نے اسے غیر منصفانہ رویہ قرار دیا اور کہا کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو وہ ایپل کے خلاف اینٹی ٹرسٹ مقدمہ دائر کریں گے۔...
    برطانیہ کے شہر کیمبرج میں قائم ہیلتھ ٹیک کمپنی پوک ڈاک نے ایسا نیا اسمارٹ فون ٹیسٹ تیار کیا ہے جو ذیابیطس ٹائپ ٹو کے خطرات کو چند منٹوں میں جانچ سکتا ہے۔ یہ ٹیسٹ ایچ بی اے ون سی لیولز کی پیمائش کرتا ہے جو ذیابیطس کے لیے بنیادی بایو مارکر مانا جاتا ہے۔ عام حالات میں مریضوں کو ان نتائج کے لیے کئی ہفتوں تک انتظار کرنا پڑتا ہے لیکن پوک ڈاک ٹیسٹ کے ذریعے یہ نتائج فوری طور پر دستیاب ہوجاتے ہیں، تاکہ مریض اپنی صحت کے خطرات جلدی جان سکیں اور بروقت طرزِ زندگی میں تبدیلیاں لا سکیں۔ یہ بھی پڑھیں: فرنچ فرائز سے ذیابیطس2 کا خطرہ، اُبلے یا بیک کیے گئے آلو محفوظ قرار پوک...
    پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن حدید فیز2  میں ایک گھر میں چوری کی واردات میں جہاں چوروں نے گھر کا صفایا کیا وہیں ڈریسنگ ٹیبل اور دیواروں پر کارٹون نما شکلیں اور نقش ونگار بنا کر چلے گئے، چوروں نے بچوں اور خواتین کی تصویروں پر سرخ نشان بھی لگائے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:کراچی: خاتون ٹک ٹاکرز نے پی ای سی ایچ ایس میں تاجر کے گھر سے 13 کروڑ کی ڈکیتی کیسے کی؟ پولیس کے مطابق چوروں نے فلمی اسٹائل میں ڈریسنگ ٹیبل کے شیشے پر بھی نقش و نگاربنائے جس کے بعد اس انوکھی واردات سے متاثرہ فیملی میں خوف وہراس پھیل گیا ہے، چور گھر سےلاکھوں روپےمالیت کےکپڑے، آرٹیفیشل جیولری، موبائل فون اور اسمارٹ واچ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) یوٹیلٹی اسٹورز کے پشاور ریجن میں 14 کروڑ روپے کی گندم چوری کا انکشاف ہوا ہے۔ دیگر کئی ریجنز میں بھی مالی گھپلے۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی ذیلی کمیٹی نے تمام معاملات کی تحقیقات کی ہدایت کر دی۔ شاہدہ بیگم کی زیرصدارت ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے بریفنگ دی۔ بتایا کہ یوٹیلٹی اسٹورز کے پشاور ریجن میں 14 کروڑ روپے کی گندم چوری ہوگئی۔ یوٹیلٹی اسٹورز پشاور ریجن نے گندم نجی گودام میں رکھی تھی جس کی  موجودہ مالیت 14 کروڑ روپے ہے۔ سما ٹی وی کے مطابق آڈٹ حکام نے یہ بھی بتایا کہ یوٹیلٹی اسٹورز نواب شاہ ریجن کے 46 ملازمین نے ایک کروڑ 44 لاکھ روپے کا سامان...
    پاک فوج کی امدادی کارروائیاں گلگت بلتستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں تیزی سے جاری ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اسکردو میں لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے جگلوٹ روڈ باغیچہ کے مقام پر پل بہہ جانے سے روڈ بند ہو گیا تھا، جس کے باعث سکردو کا دیگر علاقوں سے رابطہ منقطع ہو گیا تھا۔ پاک فوج، ایف ڈبلیو او اور این ایچ اے کی مشترکہ کوششوں سے اس روڈ کی مرمت کا عمل 18 گھنٹوں میں مکمل کیا گیا۔ روڈ بحال ہونے کے بعد مسافر اور مال بردار گاڑیاں اپنی منزل کی جانب گامزن ہو چکی ہیں۔ اسکردو میں قدرتی آفات کے بعد فوری بحالی ایک بڑا چیلنج ہے، پاک فوج اور سول انتظامیہ کی مشترکہ کاوشیں ناممکن کو...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 اگست2025ء) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین سے چین کے لیٹن آٹو گروپ کے 15 رکنی وفد نے پیسک ہائوس میں ملاقات کی۔وفد کی قیادت گروپ کے جنرل مینیجر مسٹر شوژن کررہے تھے۔ چین کا لیٹن آٹو گروپ پنجاب میں ای وی سمال کار مینوفیکچرنگ کا کارخانہ لگائے گا۔چین کے گروپ نے سولر چارجنگ اسٹیشنز لگانے میں بھی دلچسپی کا اظہار کیا۔ صوبائی وزیر نے چین کے گروپ کو پنجاب میں سرمایہ کاری پر ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے سپیشل اکنامک زونز میں سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات دی جارہی...
    مینٹورز کی پوسٹ ختم ہونے کے باوجود 4 سابق کرکٹرز کو بدستور تنخواہوں کی ادائیگی ہو رہی ہے، ثقلین مشتاق اور وقار یونس نوٹس پیریڈ پر ہیں، انھیں برطرفی کے خطوط موصول ہو چکے ہیں جبکہ سرفراز احمد اور مصباح الحق کوئی نئی ذمہ داری ملنے کے منتظر ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے گزشتہ برس قومی ٹیم کے 5 سابق کھلاڑیوں شعیب ملک، سرفراز احمد،مصباح الحق،وقار یونس اور ثقلین مشتاق کو نئے پروجیکٹ چیمپئنز کپ کے لیے مینٹور مقرر کیا تھا،ان کو50 لاکھ روپے ماہانہ معاوضہ دیا جاتا رہا۔گزشتہ عرصے چیمپئنز کپ کو ہی ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا، یوں مینٹورز کی بھی ضرورت باقی نہ رہی، شعیب ملک پہلے ہی مستعفی ہو چکے تھے،البتہ دیگر...
    سٹی42:  محکمہ موسمیات نے خیبرپختونخوا میں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔ میٹ ڈیپارٹمنٹ کے مطابق دیر، چترال، سوات، کوہستان، شانگلہ میں آج رات موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔ بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ میں بھی موسلا دھار بارش کا امکان ہے۔کرک، بنوں، ہنگو اور وزیرستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش (تھنڈر سٹارم) آنے کا امکان ہے۔مہمند، کرم، مردان، صوابی، نوشہرہ، پشاور، کوہاٹ، میں بارش کا امکان ہے۔   مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان  خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع اور اس کے ساتھ گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں جمعرات کی شب سے خوفناک بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سیلابی ریلوں نے بڑے...
    لاہور: جشن آزادی پر ریلیز ہونے والی فلم ’ویلکم ٹو پنجاب‘ کا رنگارنگ پریمیئر لاہور کے مقامی سینما میں منعقد کیا گیا جس میں انڈسٹری کے نامور فنکاروں نے شرکت کی۔  فلم کے پریمیئر میں فلم کی مرکزی کاسٹ عادی خان، ہیروئین زارا حیات سمیت افتخار ٹھاکر، قیصر پیا، خاور خان، شاہزیب مرزا، اچھی خان، ممتاز بیگم، سینئر ڈائریکٹر سید نور، صفدر ملک، پرویز کلیم، مسعود بٹ، فلم اسٹار میرا، لیلیٰ، سہیل ملک، التمش بٹ، شاہد رانا، جاوید رضا، ذیڈاے زلفی، فریحہ جبیں، سوہانا راجپوت، طلعت شاہ، صدف راجپوت، ممتاز شبیر، فاروق بٹ اور دیگر شامل تھے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فلم ڈائریکٹر سید نور نے کہا کہ شہزاد رفیق اور صفدر ملک نے بہت اچھی فلم بنائی ہے میں ان کو...
    اسکردو: دنیا کی دوسری بلند ترین چوٹی کے ٹو پر مہم کے دوران چین کی کوہ پیما گوان جنگ ایک حادثے میں جاں بحق ہو گئیں۔ پاکستان الپائن کلب کے مطابق یہ حادثہ منگل کی رات اس وقت پیش آیا جب وہ چوٹی سے اترتے ہوئے پتھروں کی زد میں آ گئیں۔ حادثہ ابروزی اسپر روٹ پر کیمپ ون اور ایڈوانسڈ بیس کیمپ کے درمیان پیش آیا، جو پتھروں کے گرنے کے لیے خطرناک سمجھا جاتا ہے۔ گوان جنگ پیر کو اپنے ساتھی کوہ پیماؤں کے ساتھ کامیابی سے چوٹی سر کرنے کے بعد واپسی کے سفر پر تھیں۔ ان کی لاش نکالنے کی کوششیں جاری ہیں، جبکہ باقی کوہ پیما بحفاظت بیس کیمپ پہنچ گئے۔ اس مہم میں مختلف...
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اگست2025ء)وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن کی بندش سے متاثر ہونے والے مستقل اور کنٹریکٹ ملازمین کیلئے 20ارب روپے کا پیکیج لایا جارہا ہے،مستقل ملازمین اگر پیکیج لینا چاہتے ہیں تو وہ لے سکیں گے اگر کسی دوسرے ادارے میں ایڈجسٹ ہونا چاہتے ہیں تو انہیں ایڈجسٹ کیاجائے گا جبکہ سپیکر نے اس مسئلہ پر اجلاس بلانے کی ہدایت کی۔بدھ کو قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی کی رکن آصفہ بھٹو زرداری نے نکتہ اعتراض پر یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا معاملہ اٹھایا اور کہا کہ وزیر موصوف نے یہاں یقین دہانی کرائی تھی کہ یہ بند نہیں ہورہا، حکومت اس کا جواب دے۔وفاقی وزیررانا...
    ویب ڈیسک : خاتونِ اول آصفہ بھٹو نے یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا حکومتی فیصلہ افسوسناک قرار دے دیا۔  ان خیالات کا اظہار خاتونِ اول آصفہ بھٹو نے قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران کیا، کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش کا حکومتی فیصلہ افسوسناک ہے۔ خاتونِ اول نے قومی اسمبلی میں یوٹیلیٹی اسٹورز کی بندش سے متعلق توجہ دلاؤ نوٹس جمع کروایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ افسوس کے ساتھ علم ہوا ہے کہ لاکھوں لوگوں کو بے روز گار کیا جارہا ہے، حکومت سے درخواست ہے کہ اس پر دوبارہ توجہ دی جائے۔ جشن آزادی کی خوشیاں، برائلر گوسشت کی نئی قیمت کیا؟ آصفہ بھٹو نے کہا کہ یوٹیلیٹی اسٹورز بند کیے جارہے ہیں،...
    پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور نے پہلے موقع پر موجود ایک گاڑی چھینی اور جائے واردات سے فرار ہوگیا بعد ازاں فرار کے دوران ایک اور گاڑی کو ہائی جیک کیا گیا مشتبہ شخص کو جنوبی آسٹن سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں ایک اسٹور کی پارکنگ میں فائرنگ کے افسوسناک واقعے میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق حملہ آور نے پہلے موقع پر موجود ایک گاڑی چھینی اور جائے واردات سے فرار ہوگیا بعد ازاں فرار کے دوران ایک اور گاڑی کو ہائی جیک کیا گیا مشتبہ شخص کو جنوبی آسٹن سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے افراد کی...
      پی پی کی رکن سندھ اسمبلی اور پہلی مسیحی خاتون پارلیمانی سیکریٹری نے کہا ہے کہ پاک فوج نے دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنایا اور اپنے اداروں کی وجہ سے ہم آزاد فضا میں سانس لے رہے ہیں۔ پاکستان پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی اور پہلی مسیحی خاتون پارلیمانی سیکریٹری، روما مشتاق مٹو نے ملیر میں ایک بڑے عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے شہداء کی قربانیوں، پاک فوج کی بہادری، اور قومی یکجہتی کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ محترمہ روما مشتاق مٹو نے آپریشن بنیاد مرصوص اور معرکۂ حق کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج، رینجرز اور پولیس کی قربانیوں کی بدولت ہی آج ہم آزاد فضا میں سانس...
    جمہوریت میں ووٹ کی اہمیت بہت زیادہ ہوتی ہے، لیکن اگر ووٹر لسٹوں میں ہیرا پھیری ہو تو جمہوریت کا پورا نظام مشکوک ہو جاتا ہے۔ بھارتی ریاست بہار اور پٹنہ میں ووٹر لسٹوں میں گھپلوں کا ایک ایسا سنگین معاملہ سامنے آیا ہے جس سے بھارت کی “سب سے بڑی جمہوریت” کے دعووں کی حقیقت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بہار میں ایک ہی گھر سے 269 اور دوسرے گھر سے 247 ووٹرز کی جعلی رجسٹریشن سامنے آئی ہے۔ یہ بات حیران کن ہے کہ ان ووٹرز میں مختلف مذاہب اور ذات کے افراد شامل ہیں، جو اس گھپلے کی نوعیت کو مزید مشکوک بناتا ہے۔ مزید عجیب بات یہ ہے کہ ایک ہی مکان...
    سٹی42: مختلف سرکاری محکموں کی جانب سے اعتراضات اور تحفظات کے باوجود لاہور کینال شپ ریسٹورنٹ منصوبہ بالآخر منظوری حاصل کر گیا ہے۔سرکاری دستاویزات کے مطابق منصوبہ ابتدائی طور پر 35 کروڑ روپے میں مکمل ہونا تھا تاہم اب اس کی لاگت بڑھا کر 54 کروڑ روپے کر دی گئی ہے۔ منصوبے کا ڈیزائن نیسپاک کی اسٹڈی کے بعد تبدیل کیا گیا، جس کے بعد صوبائی حکومت نے اس کی منظوری دی۔اب اس منصوبے کے لیے پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی (PHA) کو سپلیمنٹری گرانٹ فراہم کی جائے گی جبکہ پی اینڈ ڈی بورڈ فنڈز کی بندوبست کرے گا۔ عمان کا شناختی کارڈ سے متعلق اہم فیصلہ سرکاری دستاویزات کے مطابق محکمہ خزانہ اور پی اینڈ ڈی بورڈ نے...
    ہم میں سے اکثر ایسے لوگ جن کے گھروں میں اے سی ہے، بجلی کے بِلوں سے تنگ آگئے ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے اے سی مسلسل چلتے رہنے سے زیادہ پیسوں کی بچت ہوتی ہے یا کبھی کبھی بند کردینے سے؟ اگر صرف پیسوں کی بچت کے زاویے سے دیکھا جائے تو عام طور پر وقتاً فوقتاً اے سی بند کرنا زیادہ فائدہ مند ہوتا ہے لیکن یہ "کیسے" اور "کب" بند کیا جائے، اس پر بھی منحصر ہے۔ دراصل اے سی کو مسلسل چلانے سے کمپریسر بار بار چلتا ہے تاکہ درجہ حرارت کو برقرار رکھ سکے اور یہ عمل بجلی زیادہ کھاتا ہے۔ اگرچہ ہر بار آن کرنے کے بعد شروع کے کچھ منٹ زیادہ بجلی لگتی ہے لیکن مسلسل آن رکھنا...
    بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت ملتوی کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت آج اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل اسلام آباد کے روبرو مقرر تھی، جسے عدالت نے ملتوی کردیا۔ عدالتی عملے نے عمران خان کے وکیل خالد یوسف چوہدری کو اس حوالے سے باضابطہ آگاہ کردیا ہے۔ عدالتی عملے کے مطابق کیس کی نئی تاریخ آج جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد میں دی جائے گی۔ Post Views: 5
    سالو بین الاقوامی پابندی کا شکار رہنے والی قومی لائنز کے عملے کی روش نہ بدل سکی جب کہ پیرس سے لاہور آنے والی پرواز پی کے 734 بیس گھنٹے سے زائد تاخیر کا شکار رہی۔ رپورٹ کے مطابق فرانس ائیرپورٹ پر پھنسے پاکستانی قومی ائیرلائن کی سروس سے نالاں رہے اور کہا کہ پرواز کے اڑان بڑھنے کے وقت تاخیر کا شکار ہونے کی اطلاع دی گئی، ٹیکسی کے دوران جہاز میں تکنیکی خرابی سامنے آنے پر ٹیک آف نہیں کیا گیا۔ مسافر نے کہا کہ تین گھنٹے تک طیارے میں ہی بیٹھے رہے،طیارے کے اندر ہی کھانا دیا گیا، فنی خرابی کے باعث مسافروں کو 4 گھنٹے بعد ائیرپورٹ لاونج منتقل کیا گیا،م 4گھنٹے گزرنے کے بعد مسافروں...
    پشاور: خیبر پختونخوا میں گندم اسکینڈل میں گرفتار افسران کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی گئیں۔ ہائی کورٹ میں گندم اسکینڈل میں گرفتار اسٹوریج آفیسر ارشد اور سابقہ ملازم طلا محمد کی ضمانت  کی درخواستوں کے معاملے میں عدالت نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، جس میں پشاور ہائی کورٹ نے دونوں ملزمان کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل محمد انعام یوسفزئی کے مطابق ملزم ارشد اضاخیل میں اسٹوریج آفیسر ہے اور طلا محمد سابقہ ملازم ہے۔ دونوں ملزمان گندم اسکینڈل میں ملوث ہیں۔ اضاخیل اسٹوریج سے 1730 میٹرک ٹن (3300 گندم کی بوریاں) غائب کی گئیں۔ انہوں نے بتایا کہ اینٹی کرپشن خیبرپختونخوا نے اسکینڈل کی تحقیقات  کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا...
    فائل فوٹو  پیٹرولیم مصنوعات کی غیر قانونی اسٹوریج اور فروخت پر ضبطگی اور 1 کروڑ روپےجرمانہ تجویز دے دی گئی۔قومی اسمبلی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم میں لائسنس کی منسوخی کے باوجود پیٹرول پمپ چلانے والےمالک پر 10 لاکھ روپے جرمانہ کی تجویز دی گئی۔سیکریٹری پٹرولیم نے بتایا پٹرولیم ترمیمی بل 2025 کا مقصد پیرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ روکنا ہے، پیٹرول اسمگلنگ میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کو ضبط کرنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سزائیں اور جرمانے بڑھا رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد، ترسیل ،اسٹوریج اور تقسیم میں آئی ٹی کا استعمال لا رہے ہیں، ہم پیٹرولیم سیکٹر کی پوری چین میں ڈیجیٹلائزیشن لا رہے ہیں۔چیئرمین قائمہ کمیٹی نوید...
    ڈنمارک کی ایک نئی تحقیق میں خبردار کیا گیا ہے کہ اسکرین کے سامنے زیادہ وقت گزارنے والے بچوں اور نوجوانوں میں دل کی بیماریوں اور میٹابولک مسائل کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق ہر اضافی گھنٹہ خطرے کی شدت میں اضافہ کرتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: رائیونڈ: موبائل فون نہ ملنے پر 12 سالہ بچے نے خود کشی کرلی جرنل آف دی امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن میں شائع ہونے والی تحقیق کے مطابق، وہ بچے اور نوجوان جو روزانہ کئی گھنٹے اسکرین (فون یا ٹی وی) کے سامنے گزارتے ہیں، ان میں بلند فشار خون، کولیسٹرول کی زیادتی اور انسولین مزاحمت جیسے کارڈیو میٹابولک خطرات زیادہ پائے جاتے ہیں۔ تحقیق میں ایک ہزار سے زیادہ بچوں اور نوجوانوں...
    جرمنی کے معروف فٹبال کلب فورٹونا ڈسلڈورف نے اسرائیلی اسٹرائیکر شون وائز مین کے ساتھ معاہدہ منسوخ کردیا ہے، یہ فیصلہ اس وقت کیا گیا جب کھلاڑی کی سوشل میڈیا پر غزہ جنگ سے متعلق متنازع پوسٹس منظرعام پر آئیں، جن پر شائقین نے سخت ردعمل ظاہر کیا۔ کلب نے منگل کے روز ایک مختصر بیان میں اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ شون وائز مین کے بارے میں مکمل جانچ کرنے کے بعد بالآخر اسے سائن نہ کرنے کا فیصلہ کیا۔ اگرچہ کلب نے فیصلے کی تفصیل بیان نہیں کی، تاہم جرمن اخبار بلڈ کے مطابق، کلب کو شائقین کی جانب سے اسٹرائیکر کے آن لائن بیانات پر شدید احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔ ان بیانات کو...
    بھارت باز نہ آیا تو آئندہ 24گھنٹوں میں ٹیرف میں نمایاں اضافہ کردیں گے، ٹرمپ کی دھمکی WhatsAppFacebookTwitter 0 5 August, 2025 سب نیوز واشنگٹن (سب نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارت کے خلاف سخت تجارتی اقدام کا عندیہ دیتے ہوئے 24 گھنٹے کا وقت بھی دیدیا۔امریکی نشریاتی ادارے سی این بی سی کو دیے گئے ایک خصوصی انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہم بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرچکے ہیں لیکن اس میں نمایاں اضافے کریں گے جس کا اعلان 24 گھنٹے میں متوقع ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا کہ ایک سال میں امریکا میں درآمد ہونے والی ادویات کی قیمتوں میں 150 سے 250 فیصد تک اضافہ ہوگا۔آئندہ 24...
    عراق کے خودمختار کرد علاقے کے دارالحکومت اربیل میں ایک چھوٹے سے ریسٹورنٹ نے حال ہی میں یہ دعویٰ کر کے سب کو حیران کر دیا کہ وہ ایسی ڈش پیش کر رہا ہے جو اس سے قبل کسی مقامی مینو میں نہیں دیکھی گئی — گرل شدہ گدھے کا گوشت۔ خلیجی اخبار’ گلف نیوز‘ کے مطابق یہ دعویٰ ایک عراقی انفلوئنسر کی شیئر کی گئی ویڈیو کے بعد وائرل ہوا، جس میں وہ اور اس کے 2 ساتھی اس ریسٹورنٹ میں کھانے گئے۔ انہوں نے کباب اور گرل گوشت کھایا اور اسے ‘اب تک کا سب سے مزیدار گوشت‘ قرار دیا۔ یہ بھی پڑھیے ہرسال قریباً 60 لاکھ گدھے کس دوا کے لیے ذبح کیے جاتے ہیں؟ ایک ساتھی...
    سی ڈی اے ، نا کوئی میرٹ نا کوئی ضابط،، جس پر دل آیا عہدہ دیدیا،من پسند جونئیر آفیسران کی سینئرپوسٹوں پر تعیناتی معمول بن گئی ، آئی ٹی مینجر کو خلاف کیڈر ایڈیشنل ڈائریکٹر کا چارج سونپ دیا گیا ، دستاویز و تفصیلات سب نیوز پر WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(ایڈیٹر انوسٹی گیشن ) کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی میں من مانیاں عروج پر ،، موجودہ چیئرمین کے دور میں جونئیر آفیسران کو سینئرپوسٹ پر لگا کر کارہائے خدمات سرانجام دلوائی جا رہی ہیں ،، یاد رہے سروس رول کے مطابق اٹھارہ اسکیل کا سئینر موسٹ آفیسر ہی ڈپٹی ڈجی تعینات ہو سکتا ہے جبکہ بیس اسکیل سے کم کا آفیسر کسی صورت ڈی جی تعینات...
    پاکستان کی شاندار فتح؛ ویسٹ انڈیز کو شکست دیکر ٹی ٹوئنٹی سیریز اپنے نام کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 August, 2025 سب نیوز فلوریڈ(شاہ خالد )صاحبزادہ فرحان اور صائم ایوب کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت پاکستان نے میزبان ویسٹ انڈیز کو تیسرے اور فیصلہ کن ٹی 20 انٹرنیشنل میچ میں 13رنز سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی ۔میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان کی جانب سے ملنے والا 190 رنز کا ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی ،پاکستانی بائولرز کی عمدہ بائولنگ کے باعث ویسٹ انڈیز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل کرنے کی کوشش میں مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بناسکی۔پاکستان کے صاحبزادہ فرحان نے 74...
    پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کو دو وکٹوں سے شکست ہوئی ہے۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان 3 میچز کی سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 5 بجے فلوریڈا میں شروع ہوا۔پاکستانی ٹیم نے ٹاس جیت کر ویسٹ انڈیز کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 134 رنز کا ہدف دیا۔پاکستان کی جانب سے حسن نواز نے سب سے زیادہ 40 رنز بنائے، کپتان سلمان علی آغا نے 38اسکور کیے کب کہ فخر زمان نے 20 رنز بنائے۔ویسٹ انڈیز کے جیسن ہولڈر نے 19 رنز کےعوض 4 وکٹیں حاصل کیں، گودا کیش موتی نے 39 رنز دے کر...
    امریکی قونصل خانے کی پاکستان میں تعینات سفارتی عملے اور شہریوں کے لیے نئی سفری ہدایات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی میں امریکی قونصل خانے نے پاکستان میں تعینات سفارتی عملے اور شہریوں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کر دیں۔ ترجمان امریکی قونصل خانے نے کہا کہ امریکی شہری پاکستان میں رش والے مقامات پر جانے اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ امریکی قونصل خانے کا عملہ اور شہری ہوٹلوں، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹ جانے سے گریز کریں۔
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ رومانیہ کی کمپنیوں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں،حکومت ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹیں مرحلہ وار کم کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزارت تجارت کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تجارتی، دفاعی اور توانائی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رومانیہ کے سفیر نے پاکستانی برآمدات کے لیے کنسٹانزا بندرگاہ استعمال کرنے کی تجویز پیش کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کنسٹانزا بندرگاہ تک رسائی برآمدی لاجسٹکس میں تنوع...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ترجمان پی ڈی ایم اے نے 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادلوں کے برسنے کے ساتھ ساتھ مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل 5 اگست سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے  دریاؤں میں سیلابی صورتحال سے متعلق بتایا کہ دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے سندھ میں کالا باغ چشمہ اور تونسہ پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے، دریائے...
    پاکستان، افغانستان اور متحدہ عرب امارات  کی سہ ملکی سیریز کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔شارجہ میں ٹی ٹوئنٹی ٹرائی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک کھیلی جائے گی، ہر ٹیم حریف ٹیموں سے دو مرتبہ میچ کھیلے گی۔افتتاحی میچ 29 اگست کو پاکستان اور افغانستان کے درمیان کھیلا جائے گا جبکہ فائنل 7 ستمبر کو ہو گا۔سہ ملکی سیریز کا شیڈول کے مطابق 29 اگست–افغانستان بمقابلہ پاکستان‘30 اگست–یو اے ای بمقابلہ پاکستان‘1 ستمبر–یو اے ای بمقابلہ افغانستانُ2 ستمبر–پاکستان بمقابلہ افغانستان‘4 ستمبر–پاکستان بمقابلہ یو اے ای‘5 ستمبر–افغانستان بمقابلہ یو اے ای‘ا ور7 ستمبرکو فائنل ہوگا۔دوسری جانب پاکستان نے 3 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی۔
     پنجاب کے بیشتر اضلاع میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ترجمان پی ڈی ایم اے نے 24 گھنٹوں میں پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بادلوں کے برسنے کے ساتھ ساتھ مون سون بارشوں کا چھٹا اسپیل 5 اگست سے شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا ہےڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان کاٹھیا نے  دریاؤں میں سیلابی صورتحال سے متعلق بتایا کہ دریائے چناب میں خانکی کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے، دریائے سندھ میں کالا باغ چشمہ اور تونسہ پر نچلے درجے کا سیلاب ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق تربیلا کے مقام پر پانی کا بہاؤ نارمل سطح پر ہے، دریائے جہلم، راوی اور ستلج میں پانی کا بہاؤ...
    جب دنیا سپرہیروز کی تلاش میں تھی تب نئے چہروں آہان پانڈے اور انیت پڈا کی فلم "سَیّارا” نے ثابت کر دیا کہ اصل طاقت محبت کے جذبے میں ہے۔ یش راج فلمز اور محیت سوری کی پیشکش اس رومانوی فلم نے صرف 12 دنوں میں 2025 کی سب سے بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔ فلم "سَیّارا” نے متحدہ عرب امارات، شمالی امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا جیسے اہم مارکیٹوں میں نہ صرف Warner Brothers کی Superman کو پیچھے چھوڑا بلکہ Per Theatre Average میں Disney کی Fantastic 4 کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ UAE میں تو "سَیّارا” نے Disney کی Fantastic 4 کو بھی مجموعی ٹکٹ فروخت میں پیچھے چھوڑ دیا۔ فلم سیارا کے نئے...
    جب دنیا سپرہیروز کی تلاش میں تھی تب نئے چہروں آہان پانڈے اور انیت پڈا کی فلم "سَیّارا" نے ثابت کر دیا کہ اصل طاقت محبت کے جذبے میں ہے۔ یش راج فلمز اور محیت سوری کی پیشکش اس رومانوی فلم نے صرف 12 دنوں میں 2025 کی سب سے بڑی کامیابی اپنے نام کر لی ہے۔ فلم "سَیّارا" نے متحدہ عرب امارات، شمالی امریکا، برطانیہ اور آسٹریلیا جیسے اہم مارکیٹوں میں نہ صرف Warner Brothers کی Superman کو پیچھے چھوڑا بلکہ Per Theatre Average میں Disney کی Fantastic 4 کے بعد دوسرے نمبر پر آ گئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ UAE میں تو "سَیّارا" نے Disney کی Fantastic 4 کو بھی مجموعی ٹکٹ فروخت میں پیچھے چھوڑ دیا۔ فلم سیارا کے نئے چہروں...
    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن آف پاکستان کی اچانک بندش پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز ملازمین کئی دہائیوں سے ایمانداری اور محنت سے اپنی خدمات انجام دیتے آئے ہیں، ان کی خدمات کو ٹھکرا دینا قابلِ افسوس ہے۔ ایک بیان مین سندھ کے سینئر وزیر اور صوبائی وزیر برائے اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یوٹیلیٹی اسٹورز کا ادارہ گزشتہ 55 برسوں سے کم آمدنی والے شہریوں کو بنیادی اشیائے خور و نوش سستے داموں فراہم کرنے میں کلیدی کردار ادا کرتا آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1971 میں شہید ذوالفقار بھٹو غریب طبقے کو سبسڈی فراہم کرنے کے لیے...
    اپنے ایک خطاب میں انٹونیو گوترش کا کہنا تھا کہ جمہوری فضاء سکڑ رہی ہے جبکہ جھوٹی افواہیں معاشروں میں خوف اور تقسیم کو ہوا دے رہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل "انٹونیو گوتریش" نے عالمی نظم میں خطرناک انحراف کے بارے میں خبردار کیا۔ اس سلسلے میں انہوں نے کہا کہ اس انحراف کے نتیجے میں ممالک کے درمیان اعتماد ختم ہو رہا ہے، انسانی حقوق پر حملہ ہو رہا ہے اور جمہوری اقدار سمٹتی جا رہی ہیں۔ انٹونیو گوترش نے جمعرات کو مقامی وقت کے مطابق بڑھتی ہوئی جنگوں، قوموں کے درمیان اعتماد کے خاتمے اور غلط معلومات کے پھیلاؤ کو امن و جمہوریت کے لئے بڑے خطرات قرار دیتے ہوئے عالمی نظام میں خطرناک...
    ٹوئٹر کے شریک بانی جیک ڈورسے نے بلیو ٹوتھ سے چلنے والی واٹس ایپ کی متبادل ایپلی کیشن ایپل کے ایپ اسٹور پر متعارف کرا دی۔ جیک ڈورسے کے مطابق یہ ایپ ایک ویک اینڈ پر بنائی گئی ہے۔ ان کا مقصد ایک ایسا میسجنگ پلیٹ فارم بنانا تھا جو پرائیوٹ، محفوظ اور مکمل طور پر ڈی سینٹرلائزڈ ہو۔ رواں ماہ کے ابتداء میں ایپ اسٹور پر بِیٹا ورژن متعارف کراتے ہوئے جیک ڈورسے نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں ایپ کی رونمائی کرتے ہوئے کہا کہ اس ایپ کی رینچ بلیو ٹوتھ میش نیٹورکنگ کےذریعے 300 میٹر سے زیادہ کی ہے، جبکہ اس کے کوئی مرکزی سرورز نہیں ہے جس کا مطلب...
    اسحاق ڈار شدید مشکل میں ہیں اور ان کے معاملات بہت خراب نظر آرہے ہیں، شہباز گل نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رہنما  شہباز گل نے تجزیہ کار عثمان شامی کی خبر کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ اسحاق ڈار شدید مشکل میں ہیں اور ان کے معاملات بہت خراب نظر آرہے ہیں۔اپنے یو ٹیوب چینل پر بات کر تے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ پہلے اینکر پرسن ندیم ملک نے اپنے پروگرام میں بتا یا تھا کہ حکمران خاندان کے فرد کو کرپٹو میں 100ملین ڈالر کا نقصان ہوا ہےاور اب دنیا ٹی وی پرتجزیہ کار عثمان شامی نقصان اٹھانے والے شخص کا نام بھی سامنے لے آئے ہیں اور اس حوالے سے تمام تر...
    ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی راولپنڈی کا اجلاس، چینی بحران نمٹنے اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں پر اہم فیصلے WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی راولپنڈی کا اجلاس قائم مقام چیئرمین خواجہ شہزاد واے ڈی سی جی ڈاکٹر حسان طارق کی زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں چینی کے حالیہ بحران پر قابو پانے کے لیے اہم فیصلے کیے گئے۔ حکومتی مقرر کردہ نرخوں پر چینی کی فروخت یقینی بنانے کے لیے ہول سیلرز کی کڑی نگرانی اور شفاف تقسیم کے نظام کو نافذ کرنے پر زور دیا گیا۔مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے دالوں، چاول اور دیگر اشیائے خوردونوش کی نئی قیمتیں مقرر کی گئیں تاکہ...
    —فائل فوٹو بانیٔ پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ کیس ٹو پر سماعت 2 اگست تک ملتوی کر دی گئی۔اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کیس کی سماعت کی جس کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی کے وکیل قوسین مفتی نے گواہ محسن حسن پر جرح مکمل کر لی۔سماعت کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا۔ توشہ خانہ کیس ٹو: استغاثہ کے ایک اور گواہ پر جرح مکمل کر لی گئیبانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی۔ توشہ خانہ کیس ٹو میں مجموعی طور پر 10 گواہوں کے...
    اچھے کھانوں کا شوقین ہوں، پاکستانی کھانے کی وجہ سے امریکی پرواز سے اتار دیا گیا، خبیب نورماگومیدوف WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز قازقستان(آئی پی ایس )روس سے تعلق رکھنے والے یو ایف سی کے سابق چیمپئن خبیب نورماگومیدوف نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں صرف پاکستانی کھانا کھانے کی جلدی میں اکانومی فلائٹ لینا مہنگا پڑ گیا اور اسی سفر کے دوران امریکی ایئرلائن نے انہیں جہاز سے اتار دیا۔ایک پوڈکاسٹ کے دوران خبیب نورماگومیدوف نے بتایا کہ وہ ایک بار صرف سان فرانسسکو کے اپنے پسندیدہ پاکستانی ریسٹورنٹ چٹنی سے کھانا کھانے کے لیے امریکا میں سستی اکانومی فلائٹ پر سوار ہوئے، لیکن عملے سے بحث کے بعد انہیں جہاز سے اتار دیا گیا۔ انہوں...
    ڈریپ نے 3 اور 5 ملی لیٹر کی آٹو ڈسپوزیبل سرنجز کے ایک ایک بیچ کو غیرمعیاری قرار دیدیا drap WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام باد (آئی پی ایس )ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے ایک اہم الرٹ جاری کرتے ہوئے 3 اور 5 ملی لیٹر کی آٹو ڈسپوزیبل سرنجز کے ایک ایک بیچ کو غیرمعیاری قرار دے دیا ہے۔الرٹ کے مطابق الٹرافائن ایس ایم ڈی پین لیس 5 اور 3 ملی لیٹر سرنجز کے ایک ایک بیچ بھی معیاری تقاضے پورے کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ڈریپ کا کہنا ہے کہ سینٹرل ڈرگز لیبارٹری کراچی کی رپورٹ میں ان سرنجز کے نمونوں کو غیرمعیاری قرار دیا گیا تھا، جس کے بعد فوری طور پر ان سرنجز...
    توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل اڈیالہ جیل میں ہوگی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی(سب نیوز)توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کل 10 بجے اڈیالہ جیل میں ہوگی۔ذرائع کے مطابق کیس کی سماعت سپیشل سینٹرل جج شاہ رخ ارجمند صبح 10 بجے کریں گے، اِس موقع پر بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔کل کی سماعت میں پراسیکیوشن کے میں مزید گواہان عدالت میں پیش کئے جائینگے، بانی پی ٹی آئی اور بشری بی بی کے وکلا ارشد تبریز اور قوسین مفتی پیش ہونگے جبکہ پراسیکیوشن کی جانب سے ذوالفقار نقوی اپنی ٹیم کے ہمراہ عدالت میں ہونگے۔واضح رہے کہ گزشتہ سماعت وکلا صفائی کی عدم...
    لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 جولائی 2025ء ) ایشیا کپ میں پاک بھارت ٹاکرے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا، روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ستمبر کے دوسرے ہفتے میں آمنے سامنے آئیں گی۔ تفصیلات کے مطابق ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے ایشیاکپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کی تاریخوں کا اعلان کر دیا۔ ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ محسن نقوی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ ایشیا کپ 9 سے 28 ستمبر تک متحدہ عرب امارات میں ہو گا۔ بتایا گیا ہے کہ ٹورنامنٹ کے پہلے راونڈ کے دوران پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 14 ستمبر کو دبئی میں آمنے سامنے آئیں گی۔ قبل ازیں کرکٹ ویب...
    سانحہ سوات میں دیگر محکموں کی غفلت کیساتھ ساتھ کے پی حکومت کی جانب سے صوبے کے سیاحتی مقامات کے لئے بھرتی کی گئی ٹورازم پولیس کی کارکردگی پر بھی سوال اٹھنے لگے ،  وقوعے کے روز ٹورازم پولیس غائب رہی ،فضا گھٹ و اطراف میں استقبالیہ کیمپ بھی موجود نہیں تھے۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق 27 جون کو واقعے کی صبح ہوٹل کے قریب پولیس کی گاڑی موجود تھی تاہم دفعہ 144 کے تحت پابندی کے باوجود سیاحوں کو پولیس نےدریا میں جانے سے نہیں روکا جائے وقوعہ پر ٹورازم پولیس موجود نہیں تھی  سوات میں سانحے کے روز ٹورازم پولیس کی غیر موجودگی پر کمیٹی نے سوال اٹھا لئے انکوائری کمیٹی کے مطابق سیاحتی علاقوں میں ٹورازم پولیس...
    معاشی بہتری اور ترقیاتی سرگرمیوں سے کمرشل گاڑیوں کی فروخت میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔پاکستان آٹو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن(پاما) کے مطابق رواں سال جونمیں بسوں اور ٹرکوں کی فروخت 41 ماہ کی بلند ترین سطح پرجب کہ بسوں اور ٹرکوں کی فروخت 737 یونٹس تک پہنچ گئی، اسی طرح بسوں اور ٹرکوں کی فروخت جنوری 22ء میں 778 یونٹس رہی تھی ۔پاما رپورٹ میں بتایا گیا کہ مارچ 18ء میں بسوں اور ٹرکوں کی فروخت 1 ہزار 26 یونٹس کے مقابلے میں حالیہ فروخت 28 فیصد کم ہے۔دوسری جانب آٹو ماہرین کا کہنا ہے کہ بسوں اورٹرکوں کی فروخت میں اضافہ صنعتی سرگرمیوں اور ٹرانسپورٹ سیکٹر میں بہتری کااشارہ ہے۔
    توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کے موقع پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کے وکیل اور ان کی بہن علیمہ خان کو اڈیالہ جیل میں داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: توشہ خانہ کیس سننے والے 2 ججز کے نام اسلام آباد ہائیکورٹ میں تعیناتی کے لیے تجویز اڈیالہ جیل میں قائم عدالت میں اسپیشل جج سینٹرل صبح ساڑھے دس بجے سماعت کے لیے موجود تھے اور وکلا کا انتظار کرتے رہے، مگر عمران خان کے وکیل عدالت میں پیش نہ ہو سکے۔ جیل انتظامیہ نے وکیل قوسین مفتی کے ساتھ علیمہ خان اور دیگر وکلا کو اندر داخلے کی اجازت نہیں دی، جس کے باعث جج اور پراسیکیوشن ٹیم ڈیڑھ گھنٹے تک انتظار کرنے کے...
    —فائل فوٹو بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت کرنے والے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو کمرۂ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔بانی پی ٹی آئی کی 2 بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان اڈیالہ جیل پہنچ گئیں جبکہ بانی پی ٹی آئی کے کزن نوشیروان برکی بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔وفاقی پراسیکیوٹر ذوالفقار عباسی نقوی اور بانی پی ٹی آئی کے وکیل ظہیر عباس چوہدری بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے ہیں۔
    اداروں کیخلاف متنازع ٹوئٹ؛ اعظم سواتی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر azam swati WhatsAppFacebookTwitter 0 26 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) اداروں کے خلاف متنازع ٹوئٹ کے کیسز میں اعظم سواتی پر فرد جرم کی کارروائی مؤخر ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف متنازع ٹویٹ کیسز پر سینیٹر اعظم سواتی پر 2 مقدمات میں فرد جرم کی کارروائی مؤخر ہو گئی۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ کے روبرو سماعت کے دوران اعظم سواتی کی بریت کی درخواست پر آج دلائل نہیں ہوسکے۔ اس موقع پر اعظم سواتی نے کہا کہ میں آج عدالت میں کچھ بتانا چاہتا ہوں۔ میں 2003 سے سینیٹ میں...
    ایشیا کپ 2025 کے مجوزہ شیڈول اور میزبان ملک سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ 2025: پاک بھارت ٹاکرے کی راہیں ہموار، بھارتی حکومت کا گرین سگنل رپورٹ کے مطابق ٹورنامنٹ 8 سے 28 ستمبر کے درمیان منعقد ہونے کا امکان ہے جبکہ ابتدائی مرحلہ 5 سے 10 ستمبر تک کھیلا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ کے میدان میں پاکستان اور بھارت کا آمنا سامنا 7 ستمبر کو ہونے کا امکان ہے تاہم مکمل شیڈول کی تاحال باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی۔ ٹورنامنٹ کا فارمیٹ اور ٹیمیں ایشیا کپ 2025 اس بار ٹی 20 فارمیٹ میں کھیلا جائے گا تاکہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کی تیاری کی جا سکے جو بھارت...
    عمران خان، بشری بی بی کیخلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت، مزید ایک گواہ پر جرح مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 24 July, 2025 سب نیوز راولپنڈی (سب نیوز)بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)اور ان کی اہلیہ بشری بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید ایک گواہ پر جرح مکمل کر لی گئی۔توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی، عمران خان اور بشری کو جیل سے کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ ملزمان کی جانب سے وکیل صفائی قوسین فیصل مفتی جبکہ استغاثہ کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز ذوالفقار عباس نقوی، عمیر مجید ملک عدالت پیش ہوئے۔سماعت...
    —فائل فوٹو بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ٹو کیس کی اڈیالہ جیل میں اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے سماعت کی۔آج سماعت کے دوران بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو جیل سے کمرۂ عدالت میں پیش کیا گیا۔استغاثہ کی جانب سے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹرز ذوالفقار عباس نقوی اور عمیر مجید ملک عدالت میں پیش ہوئے۔ توشہ خانہ ٹو کیس: عمران خان کو عدالت میں پیش کردیا گیا، بشریٰ بی بی کا کمرہ عدالت میں آنے سے انکارتوشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے کی۔ سماعت کے دوران استغاثہ کے مزید ایک گواہ شفقت محمود پر جرح مکمل کر لی گئی۔دورانِ سماعت استغاثہ کے...
    سیریز کے آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں بنگلا دیش کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے، میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شکست کے بعد وائٹ واش سے بچنے کے لیے پاکستان نے پلیئنگ الیون میں صاحبزادہ فرحان اور حسین طلعت کو شامل کیا ہے۔ اوپنر فخر زمان اور آل راؤنڈر خوشدل شاہ کو ٹیم کا حصہ نہیں بنایا گیا۔ فخر زمان نے پہلے میچ میں 44 رنز کی اننگز کھیلی تھی جبکہ دوسرے میچ میں 8 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے۔ پاکستان کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 7 وکٹوں اور دوسرے میچ میں 8 رنز سے شکست ہوئی تھی۔ بنگلا دیش نے پہلی مرتبہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتی ہے۔...
    ایک وقت تھا جب بالی وڈ کی نڈر اداکارہ تنوشری دتہ نے بھارت میں ’می ٹو‘ تحریک کا آغاز کر کے پورے معاشرے کو جھنجھوڑ دیا تھا۔ ان کی آواز نے برسوں سے دبے سچ کو زبان دی، اور خواتین کو طاقتور مردوں کے خلاف کھڑے ہونے کا حوصلہ دیا۔ مگر افسوس کہ آج وہی تنوشری دتہ اپنی زندگی کی سب سے تنہا اور پرخطر جنگ لڑ رہی ہیں، اور ان کی مدد کو کوئی نہیں آ رہا۔ تنوشری دتہ نے حال ہی میں ایک جذباتی ویڈیو پیغام میں انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ چار سے پانچ سال سے اپنے ہی گھر میں ذہنی اور جسمانی طور پر ہراسانی کا شکار ہیں۔ یہ ویڈیو نہ صرف ان کے درد...
    ایشین گرلز یوتھ نیٹ بال چیمپیئن شپ میں فتح کے حوالے سے وزیر اعظم شہباز شریف کی مبارکباد معمہ بن گئی، ایونٹ کی آفیشل ٹیم سٹیڈنگ کے مطابق پاکستان ٹورنامنٹ میں چھٹے نمبر کی ٹیم رہی۔ 27 جون سے 4 جولائی تک جنوبی کوریا کی میزبانی میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں سنگا پور کی ٹیم پہلے، ملائشیاء دوسرے، سری لنکا تیسرے، ہانگ کانگ چوتھے، انڈیا پانچویں اور پاکستان چھٹے نمبر پر موجود ہے۔ یہ ٹورنامنٹ ایشین نیٹ بال فیڈ ریشن کے زیر اہتمام کھیلا گیا۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان نے مالدیپ کو شکست دیکر ایشین یوتھ گرلز نیٹ بال چیمپیئن شپ جیت لی پاکستان نیٹ بال فیڈریشن نے ایونٹ کے فائنل میں پاکستان کی فتح کی باقاعدہ پریس ریلیز جاری...
    شلوار قمیض پہننے کی وجہ سے کراچی کے ریسٹورنٹ میں گھسنے کی اجازت نہ ملنے پر شوبز شخصیات کا ردعمل سامنے آگیا۔ حال ہی میں کراچی میں ایک ایسا واقعہ رپورٹ ہوا جس نے عوام سمیت فنکاروں کو بھی حیرت میں ڈال دیا جب ایک ریسٹورنٹ میں شلوار قمیض پہن کر جانے پر ایک شخص کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی۔  مذکورہ شخص نے ریسٹورنٹ کیخلاف کنزیومر کورٹ میں کیس دائر کردیا جس کے بعد یہ خبر سوشل میڈیا پر آگ کی طرح پھیل گئی۔ سوشل میڈیا صارفین سمیت فنکاروں کی جانب سے اس خبر کے وائرل ہونے پر شدید ردعمل سامنے آیا۔          View this post on Instagram                ...