بابراعظم اور محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کے لیے موزوں نہیں،مکی آرتھر
اشاعت کی تاریخ: 27th, August 2025 GMT
لاہور(سپورٹس ڈیسک) قومی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے تقاضوں پر پورا نہیں اترتے۔
ایک نجی ٹی وی انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ دونوں بہترین کھلاڑی ہیں لیکن جدید ٹی ٹوئنٹی کرکٹ بدل چکی ہے۔ موجودہ کوچ مائیک ہیسن اور کپتان سلمان علی آغا اپنی حکمت عملی کے مطابق کھیل کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔
مکی آرتھر نے مزید کہا کہ ہمارے دور میں پاکستان ٹیم نمبر ون بنی، اس کے پیچھے میری اور سرفراز احمد کی مشترکہ پلاننگ تھی۔
Post Views: 6.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
لاہور؛ شہری کے قتل کا معمہ حل، بیوی اور اسکا آشنا ملوث نکلے،پولیس
لاہور:(نمائندہ خصوصی)گرین ٹاؤن میں شہری آصف کے قتل کا معمہ حل ہوگیا، مقتول کو اس کی بیوی نے اپنے آشنا کے ساتھ مل کر قتل کیا۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ملزمہ قیصرہ نے اپنے آشنا رضوان شاہ کے ساتھ مل کر شوہر کے قتل کی منصوبہ بندی کی۔ رضوان شاہ مقتول آصف کے پاس کام کرتا تھا اور اسی دوران دونوں کے درمیان تعلقات قائم ہوگئے تھے۔پولیس کے مطابق ملزم رضوان نے آصف کو اس کے کارخانے میں قتل کیا اور بعد ازاں لاش کو موٹر سائیکل پر رکھ کر پتوکی کے قریب نہر میں پھینک دیا۔ ذرائع کے مطابق آصف کے قتل کے بعد اس کی بیوی قیصرہ اپنے آشنا رضوان سے شادی کرنا چاہتی تھی۔
پولیس نے بتایا کہ مقتول آصف کے لاپتا ہونے کا مقدمہ 23 اکتوبر کو خود اس کی بیوی قیصرہ نے ہی درج کرایا تھا تاکہ شک اس سے ہٹ جائے۔ تاہم تفتیش کے دوران شواہد اور بیانات میں تضادات سامنے آئے جس پر پولیس نے قیصرہ اور رضوان شاہ کو حراست میں لے لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مقتول کی لاش نہر سے برآمد کر لی گئی ہے۔