2025-10-28@12:27:35 GMT
تلاش کی گنتی: 1821

«یورو فائٹر»:

(نئی خبر)
    پاکستان کے یومِ دفاع و شہدا کی مناسبت سے پاکستانی سفارت خانہ انقرہ میں  شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں ترک وزیر دفاع نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر پاکستان کی مسلح افواج کی جرأت، قربانیوں اور قومی خودمختاری و سالمیت کے دفاع کے عزم کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب  کے مہمان خصوصی ترک وزیرِ دفاع یاشار گلر تھے جب کہ دیگر معزز مہمانوں میں ارکانِ پارلیمان، چیف آف جنرل اسٹاف، کمانڈر ترک بری فوج، کمانڈر ترک فضائیہ، چیئرمین بیوک بیرلیک پارٹی، دفاعی صنعت کے سابق سربراہ پروفیسر ڈاکٹر اسماعیل دمیر، ترک سول و عسکری حکام، سفرا، دفاعی اتاشی، میڈیا نمائندگان اور ترکی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے افراد شامل تھے۔ اپنے خطاب میں...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک): یومِ دفاع کے موقع پر پاکستان ایئر فورس نے ’’شاہین‘‘ کے عنوان سے نیا ملی نغمہ جاری کر دیا۔ اس نغمے میں فضائی سرحدوں کے محافظوں کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے۔ نغمے کا آغاز علامہ اقبال کے جوش و جذبے سے بھرپور الفاظ *’’یہ غازی یہ تیرے پر اسرار بندے‘‘* سے کیا گیا، جو سننے والوں کے لہو کو گرما دیتے ہیں۔ معروف گلوکار شجاع حیدر کی آواز میں یہ ملی نغمہ پاک فضائیہ کی یکجہتی اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان بیان کرتا ہے۔ نغمے میں پاک فضائیہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور آسمانوں پر بہادری سے ڈٹ جانے والے شاہینوں کی جھلک نمایاں ہے۔ اس میں خون...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں جانفشانی اور قربانی کی لازوال مثالیں قائم کیں۔ 1965 کی جنگ کا ذکر کرتے ہوئے صدر نے کہا کہ پاک فضائیہ نے اس معرکے میں شجاعت اور بہادری کی نئی تاریخ رقم کی۔ فضائیہ کے شاہینوں نے پیشہ ورانہ مہارت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کو ہر محاذ پر منہ توڑ جواب دیا اور معرکہ “حق بنیان المرصوص” میں فیصلہ کن کردار ادا کیا۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ قوم کو پاک فضائیہ کے جوانوں کی صلاحیتوں پر فخر ہے۔ ان کی شاندار پیشہ ورانہ مہارت...
    قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، صدر مملکت کا یوم فضائیہ پر پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے یومِ فضائیہ کے موقع پر قوم کی جانب سے پاک فضائیہ کے شہداء، غازیوں اور تمام جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں صدر نے کہا کہ قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور بے مثال جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا۔ صدر زرداری نے 1965 کی جنگ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے اس تاریخی معرکے میں شجاعت اور بہادری...
    یو ایس اوپن ویمنز سنگلز کی دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے اپنے کیریئر کا چوتھا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیت لیا۔ Concrete jungle where dreams are made of ???????? Aryna Sabalenka, two-time US Open champion. pic.twitter.com/RrpRhsIbaC — US Open Tennis (@usopen) September 6, 2025 عالمی نمبر ایک آرینا سبالینکا نے امریکہ کی امانڈا اینی سیمووا کو شکست دے کر اپنے ٹائٹل کا کامیاب دفاع کیا۔ Aryna Sabalenka is a two-time US Open champion‼️ pic.twitter.com/2YURwgGs87 — US Open Tennis (@usopen) September 6, 2025 بیلاروسی اسٹار رواں سال پہلا گرینڈ سلیم ٹائٹل جیتنے کے بعد جذبات سے مغلوب ہو کر  آنکھوں میں نمی لیے گھٹنوں کے بل بیٹھ گئیں۔ El momento ganador ???? pic.twitter.com/qx3lygUTH5 — US Open Tennis (@usopen) September 6, 2025...
    واشنگٹن: امریکا میں ایک غیر معمولی اقدام کے دوران 300 سے زائد جنوبی کوریائی شہریوں کو مختلف الزامات کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے،  اب تک ان گرفتاریوں کی نوعیت، الزامات یا وجوہات کے حوالے سے کوئی تفصیلی معلومات سامنے نہیں آئیں۔ عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق سیول میں وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حکومت امریکا سے باضابطہ مطالبہ کرتی ہے کہ گرفتار شہریوں کو فوری طور پر رہا کیا جائے یا کم از کم انہیں سفارتی رسائی فراہم کی جائے تاکہ ان کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ ترجمان نے واضح کیا کہ امریکا میں مقیم جنوبی کوریائی شہریوں کے ساتھ کسی بھی قسم کا امتیازی یا...
    پاکستان میں سعودی پریس اتاشی ڈاکٹر نایف العتیبی نے یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پاک فوج کے شہدا کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ ایکس پر جاری اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ یومِ دفاع پاکستان، پاکستانی بھائیوں کے وجدان میں وہ دن ہے جو قربانی، یکجہتی اور حوصلے کی علامت ہے۔ یہ بھی پڑھیے: 6 ستمبر یوم دفاع و شہدا : سیاسی اور عسکری قیادت کا خراج تحسین ان نے وطن کے لیے سب کچھ نچھاور کرنے والے شہداء اور اُن کے اہلخانہ کو سلام بھی پیش کیا۔ یومِ دفاع پاکستان، پاکستانی بھائیوں کے وجدان میں وہ دن ہے جو قربانی، یکجہتی اور حوصلے کی علامت ہے۔ شہداء اور اُن کے اہلخانہ کو سلام جنہوں نے...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے 6 ستمبریومِ دفاع و شہداء کے موقع پر جنگِ ستمبر 1965 کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایک نئی ڈاکیومینٹری جاری کر دی ہے۔ اس ڈاکیومینٹری میں 1965 کی جنگ کے غازیوں کی زبانی اُن کی قربانیوں اور بہادری کی داستانیں سنائی گئی ہیں، جبکہ پاکستان آرمی کے ریاست سے تعلق اور ملک کے دفاع کے عزم کو خوبصورتی سے اُجاگر کیا گیا ہے۔ یومِ دفاع کے جذبے کو مزید اُجاگر کرنے کے لیے آئی ایس پی آر نےنیا ملی نغمہ ‘اللہ ھو بھی جاری کیا ہے، جسے معروف گلوکار و موسیقارساحر علی بگا نے اپنی آواز میں پیش کیا ہے۔ یہ نغمہ پاکستان کی مسلح افواج...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اتوار کو یو ایس اوپن مینز سنگلز فائنل میں شرکت کریں گے جو 2015 کے بعد گرینڈ سلیم ٹینس ایونٹ کا ان کا پہلا دورہ ہوگا۔ وائٹ ہاؤس کے ایک اہلکار نے برطانوی نشریاتی ادارے کو تصدیق کی ہے کہ صدر ٹرمپ کی یو ایس اوپن مینز سنگلز کے فائنل میں شرکت متوقع ہے۔ 2024 میں دوسری مدت کے لیے امریکہ کے دوبارہ صدر منتخب ہونے والے ٹرمپ 2016 میں پہلی بار اقتدار میں آنے کے بعد سے نیویارک سٹی ٹورنامنٹ میں نہیں گئے ہیں۔ ایک دہائی قبل اپنے آخری دورے میں اہلیہ میلانیا کے ساتھ شرکت سے پہلے وہ متعدد مواقعوں پر فلیشنگ میڈوز کا دورہ کر چکے ہیں۔ واضح رہے کہ یو ایس اوپن...
    مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام نے یومِ دفاع پر پاکستان کے ساتھ اپنی غیر متزلزل یکجہتی کا اعادہ کیا اور 1965 کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق اس موقع پر وادی کشمیر اور جموں کے مختلف علاقوں میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی تصاویر والے پوسٹر بھی آویزاں کیے گئے۔ جگہ جگہ لگائے گئے بینرز پر کشمیری عوام کے جذبات کی عکاسی کرنے والے پیغامات درج تھے۔ جن میں پاکستان اور پاک فوج سے محبت کا اظہار کیا گیا تھا۔ یومِ دفاع کے موقع پر وادی بھر میں آویزاں کیے گئے پوسٹروں میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کا یہ بیان نمایاں تھا کہ ہم بھارت کے ناجائز قبضے کے خلاف مقبوضہ جموں و...
    یومِ دفاع اور معرکۂ حق کے موقع پر شوبز اور کھیلوں سے وابستہ شخصیات نے اپنے پیغامات کے ذریعے فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا اور قربانیوں کو سلام پیش کیا ہے۔ یومِ دفاع پاکستان کے بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کو یاد کرنے اور وطن کے محافظوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔ 6 ستمبر کا یہ دن ہمیں شہداء اور غازیوں کے جذبۂ ایثار اور دفاعِ وطن کے عزم کی یاد دلاتا ہے۔ اداکار اعجاز اسلم نے اپنے پیغام میں کہا کہ ’’6 ستمبر یومِ دفاع پر پوری قوم پاک فوج کو دلی خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ معرکۂ حق کی کامیابی نے قوم کے حوصلوں کو بلند کیا اور ہم سب اپنی افواج کو...
    قومی دفاع معاشی استحکام کے بغیر ممکن نہیں، محنت اور عزم سے ہی ہم معاشی خود مختاری حاصل کر سکتے ہیں ، صدر ایف پی سی سی آئی WhatsAppFacebookTwitter 0 6 September, 2025 سب نیوز اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں قومی یکجہتی کو فروغ اور معیشت کو مضبوط بنانا ہوگا،یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پیغام اسلام آباد ()صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ6ستمبر ہماری خودمختاری اور قومی وقار کے تحفظ کا روشن اور سنہری باب ہے، پاکستان ایک بہادر قوم جو اپنی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، قومی دفاع معاشی استحکام کے بغیر ممکن نہیں، محنت سے ہی ہم معاشی...
    اسلام آباد: یوم دفاع و شہداء کے موقع پر جنرل ہیڈ کوارٹرز سمیت مختلف گیریژنز میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ جنرل ہیڈکوارٹرز میں یادگار شہداء پر تقریب منعقد ہوئی جس میں چیف آف جنرل اسٹاف نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔ راولپنڈی، ملتان، کوئٹہ اور کھاریاں گیریژنز میں بھی پاک فوج کے اعلیٰ حکام نے یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے ایصالِ ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ تقاریب میں افسران، جوانوں اور شہداء کے لواحقین کی بڑی تعداد شریک ہوئی جنہوں نے شہداء اور غازیوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ شرکاء کا کہنا تھا کہ چھ ستمبر کا دن ہماری تاریخ کا ایک سنہرا باب ہے، مادر وطن کے دفاع میں...
    یو ایس اوپن مینز سنگلز کے دفاعی چیمپئن جینک سینر کارلوس الکاراز کے خلاف اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔ Jannik Sinner will look to defend his title on Sunday! pic.twitter.com/chqt7L4gay — US Open Tennis (@usopen) September 6, 2025 یو ایس اوپن کے دوسرے سیمی فائنل میں جینک سینر نے اوگر الیاسیمی کو شکست دے کر مسلسل پانچویں گرینڈ سلیم فائنل میں رسائی حاصل کی۔ For the fifth-straight Grand Slam, Jannik Sinner will play in the men's singles final! pic.twitter.com/CTD3WsElzB — US Open Tennis (@usopen) September 6, 2025 عالمی نمبر ایک جینک سینر اور عالمی نمبر کارلوس الکاراز اتوار کو فائنل میں مدمقابل آئیں گے۔ 1 vs 2 for it all ???? pic.twitter.com/2HfEKX1tFR — US Open Tennis (@usopen) September 6,...
    یوم دفاع و شہداء کے موقع پر پشاور میں یادگار شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھانے کی تقریب ہوئی جس میں کور کمانڈر پشاور نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔ تقریب میں شہداء کے اہل خانہ کے ساتھ عسکری و سول حکام، طلباء وطالبات اور عوام کی کثیر تعداد نے تقریب میں شرکت کی۔ شہداء کے اہل خانہ اور تقریب میں موجود تمام افراد نے بھی شہداء کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے یادگار شہداء پر پھول رکھے۔ اس موقع پر شہداء کے بلند درجات کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی، حاضرین کا جذبہ حب الوطنی اور پاک فوج سے محبت و عقیدت کا اظہار دیدنی تھا۔
    یومِ دفاع: وفاقی دارالحکومت میں 31 توپوں کی سلامی؛ مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب WhatsAppFacebookTwitter 0 6 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:یومِ دفاع و شہدا پاکستان بھر میں آج نہایت ملی و قومی جذبے اور وقار کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں ایئر آفیسر کمانڈنگ ایئر وائس مارشل شہریار خان مہمان خصوصی تھے۔ پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان کے دستے نے گارڈز کی ذمہ داریاں سنبھالیں۔ شہریار خان نے بابائے قوم کے مزار پر پھول رکھے، فاتحہ خوانی کی اور مہمانوں...
    سکھر: یومِ دفاع پاکستان کے موقع پر ملٹری روڈ واکنگ ٹریک سکھر پر ایک پُر وقار اور شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں میئر سکھر و ترجمان سندھ حکومت بیرسٹر ارسلان اسلام شیخ نے پرچم کشائی کی۔ یادگار تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، بعد ازاں ہدیہ نعت پیش کیا گیا، جس کے بعد دنیا کے 11ویں، ایشیا کے 7ویں، پاکستان کے دوسرے اور سندھ کے بلند ترین 300 فٹ فلیگ پول پر 84 فٹ لمبا اور 56  فٹ چوڑا سبز ہلالی پرچم لہرایا گیا، جو وطنِ عزیز کی عظمت، اتحاد اور استقامت کی علامت ہے۔ پرچم کشائی کے ساتھ ہی قومی ترانہ بجایا گیا ۔ اس موقع پر پولیس، سول ڈیفنس کی...
    یوم دفاع و شہداء کے موقع پر آئی ایس پی آر نے 6 ستمبر 1965 کے حوالے سے نئی ڈاکیومنٹری جاری کر دی جس میں جنگ ستمبر کے غازیوں کی لازوال داستان ان کی زبانی پیش کی گئی۔ میجر جنرل (ریٹائرڈ) زاہد محمود، ہلال امتیاز ملٹری کا کہنا تھا کہ ہم نے جنگ کے میدان میں رہ کر جنگ لڑی اور نہایت سنگین حالات کا سامنا کیا، دن کے اختتام پر جب دشمن سامنے ہو اور زندگی اور موت کا معاملہ درپیش ہو، تو بس اللہ کے ساتھ تعلق رہتا ہے۔ ریٹائرڈ ایئر مارشل مسعود اختر ہلال امتیاز ملٹری نے بھی اپنے جذبات کا خوبصورتی سے اظہار کیا اور کہا کہ یہی پاک فوج کی دلیری، جرات، حوصلہ اور...
    یو ایس اوپن کے سیمی فائنل میں اسپین کے نوجوان ٹینس اسٹار کارلوس الکاراز نے سربیا کے نامور کھلاڑی اور 24 مرتبہ کے گرینڈ سلیم چیمپئن نوواک جوکووچ کو شکست دے دی۔ یہ پہلا موقع ہے کہ الکاراز نے جوکووچ کو ہارڈ کورٹ پر شکست دی ہے، جو ان کے کیریئر کا ایک بڑا سنگ میل سمجھا جا رہا ہے۔ اب تک دونوں کھلاڑی گرینڈ سلیم ایونٹس میں پانچ مرتبہ آمنے سامنے آ چکے ہیں جن میں سے تین میچز میں الکاراز فاتح رہے ہیں، جب کہ جوکووچ دو بار کامیاب ہوئے۔ اس کامیابی کے ساتھ الکاراز نے مسلسل تیسرے گرینڈ سلیم کے فائنل میں جگہ بنالی ہے۔ رواں سال کے آغاز میں انہوں نے فرنچ اوپن کے فائنل...
    یومِ دفاع و شہدا پاکستان کے موقع پر صدر، وزیراعظم اور مسلح افواج کے سربراہان نے اپنے الگ الگ پیغامات میں قوم اور فوج کے جذبے کو خراجِ تحسین پیش کیا اور ملکی دفاع کے عزم کو دہرانے کا اعلان کیا۔ یہ بھی پڑھیں:دفاعِ پاکستان میں پیش پیش رہنے والے مسیحی جانثار صدرِ مملکت کا پیغام صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ 6 ستمبر ہماری تاریخ کا روشن باب ہے۔ ایک قابل فخر قوم کی حیثیت سے آج کے دن ہم اپنی بہادر مسلح افواج اور عوام کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے غیر متزلزل عزم اور بے مثال حوصلے سے سرحدوں کا دفاع کیا۔ وزیراعظم کا پیغام وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ساٹھ سال پہلے...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک) مسلح افواج نے 60 ویں یوم دفاع پر اپنے پیغام میں شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے شہداء اور ان کے خاندانوں کو بھرپور خراج عقیدت پش کیا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی، نیول، ایئر چیفس نے بھی عقیدت کا اظہار کیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 6 ستمبر 1965ء پاکستانی قوم کے اٹل عزم اور ناقابلِ تسخیر جذبے کی علامت ہے، اس تاریخی دن ہمارے بہادر سپاہیوں نے قوم کی حمایت سے ڈٹ کر مقابلہ کیا، ایک ایسے دشمن کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا جو اسلحے اور تعداد میں کہیں زیادہ طاقتور تھا۔ پاک...
    لاہور (نیوز ڈیسک) یومِ شہداء اور دفاع ملک بھر میں آج قومی جذبے اور عزم کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز اسلام آباد میں 31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ فوجی جوانوں نے پاکستان زندہ باد اور نعرۂ تکبیر بلند کیا جبکہ مساجد میں ملک کی سلامتی، امن اور سیلاب متاثرین کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔ 6 ستمبر پاکستان کی جرات، بہادری اور عزم کی علامت ہے۔ یہ دن عسکری تاریخ میں ایک ناقابلِ فراموش باب کی حیثیت رکھتا ہے۔ 1965 میں اسی روز بھارت نے رات کی تاریکی میں پاکستان پر حملہ کیا، جس کے جواب میں افواجِ پاکستان نے دشمن کو ہر محاذ پر ناکام بنایا۔ سترہ...
    یومِ دفاع  پاکستان کے موقع پر آئی ایس پی آر کا نیا نغمہ ’’اللہ ہو‘‘ جاری  کردیا گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری کیا گیا یہ نغمہ معروف گلوکار ساحر علی بگا کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے، جس میں تینوں مسلح افواج کی یکجہتی اور وطن سے بے مثال وفا کی عظیم داستان نظر آتی ہے۔ نغمے میں پاک افواج کی بہادری اور پاکستانی قوم کے جذبے کو خراجِ تحسین  پیش کیا گیا ہے۔ اس میں ’’اللہ ہو‘‘ کی گونج دشمن کو للکار اور وطن سے محبت کا پیغام ہے۔  نغمے میں پاکستان کی مسلح افواج کے دفاعِ وطن کی شاندار عکاسی کی گئی  ہے۔ پاک فوج کی جانب سے جاری نغمے میں...
    ایئر وائس مارشل شہریار خان نے یومِ دفاع کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلی بار اسکور 6-0 نہیں بلکہ 60-0 ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاک فضائیہ نے ہمیشہ عوام کی امیدوں پر پورا اترا ہے، دشمن ہر محاذ پر ناکام ہوا ہے اور تکنیکی جدت نے پاک فضائیہ کو دنیا بھر میں منوایا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر و دیگر اعلیٰ عسکری قیادت کی جانب سے یوم دفاع کے شہدا کو خراج عقیدت انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی فضائی حدود کا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ آج پاکستان بھر میں یومِ دفاع و شہدا بھرپور قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ دن کا آغاز وفاقی دارالحکومت...
    آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
    آج ملک بھر میں یوم دفاع جوش و خروش سے منایا جارہا ہے۔ آج بھی سرحدی علاقوں میں تعنیات جوانوں کے حوصلے بلند ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ’6 ستمبر 1965 جب پاک فوج نے بھارت کا حملہ پسپا کرتے ہوئے دشمن کو ناکوں چنے چبوائے‘ یوم دفاع کے سلسلے میں سندھ کے ضلع تھرپارکر کے سرحدی علاقے میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تفصیل جانیے علی شیخ کی اس ویڈیو رپورٹ میں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں 6 ستمبر تھرپارکر تھرپارکر کے سرحدی جوان یوم دفاع
    کراچی: 6 ستمبر یومِ دفاع کے موقع پر مزارِ قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب منعقد ہوگی، جس میں پاکستان ایئر فورس اکیڈمی اصغر خان کا چاق و چوبند دستہ مزارِ قائد پر گارڈز کے فرائض سنبھالے گا۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق تقریب کے مہمانِ خصوصی ایئر آفیسر کمانڈنگ، ایئر وائس مارشل شہریار خان ہوں گے، جو پریڈ کا معائنہ کریں گے اور بابائے قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کے مزار پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائیں گے۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ مزارِ قائد پر پاک فضائیہ کے 73 کیڈٹس تعینات کیے جائیں گے جن میں 66 مرد اور 7 خواتین کیڈٹس شامل ہیں۔ یہ کیڈٹس اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریاں نہایت جانفشانی اور...
    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے شہدا اور ان کے اہل خانہ کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوم دفاع و شہدا انتہائی سادگی اور عاجزی کے ساتھ منایا جائے گا۔ آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف  اور ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے پاکستان کی مسلح افواج کی جانب سے یوم دفاع و شہدا کی 60 ویں سالگرہ پر بہادر شہدا اور ان کے اہل خانہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ...
    چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ملک کی دیگر اعلیٰ عسکری قیادت نے 60 ویں یوم دفاع و شہدا کے موقعے پر بہادر شہیدوں اور ان کے اہل خانہ کو خراج عقیدت و احترام پیش کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: یوم آزادی معرکۂ حق، شہداء کے اہلِخانہ کا وطن کے نام پیغام فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف اور چیف آف دی ایئر اسٹاف ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے مسلح افواج کی جانب سے نمائندگی کرتے ہوئے پیغام جاری کیا۔ اپنے پیغام میں اعلیٰ قیادت نے کہا کہ 6  ستمبر 1965 کا دن پاکستانی قوم کے غیر...
    یوم دفاع WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز تحریر۔۔مریم ادریس 6 ستمبر 1965 ہماری تاریخ کا انتہائی اہم دن ہے۔ یہ دن ہمیں یاد دلاتا ہے جب پاکستان کی مسلح افواج اور پوری قوم نے بھارتی جارحیت کے خلاف اپنی آزادی اور قومی وقار کا دفاع کیا۔ پوری قوم یکجا نظر آئیمشترکہ جدوجہد تھی جو آنے والی نسلوں کے لئے مشعلِ راہ کا کام کرتی رہی ، نا مٹنے والی یادیں اور نقوش چھوڑے ہیں ،چھ ستمبر کے دن مسلح افواج اور پوری قوم نے مل کر جذبے کے ساتھ بزدل، مکار وعیار دشمن کے ناپاک اور گھناؤنے عزائم کو خاک میں ملا دیا تھا،چھ ستمبر کے شہداء اور فرزندانِ پاکستان کی لازوال قربانیوں کی بدولت ہمیں...
    اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عید میلادالنبیﷺ کے موقع پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان کردیا۔ وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وفاقی کابینہ نے صدرمملکت کو آئین پاکستان کے آرٹیکل 45 کے تحت 12 ربیع الاول کے مبارک دن کی مناسبت سے قیدیوں کی مختلف جرائم کی سزاؤں میں 100 دن کی کمی کی سفارش کی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ سفارش سزاؤں میں کمی کی اسپیشل ریمیشن پالیسی 2025 کے تحت تجویز کی گئی ہے۔
    وفاقی کابینہ نے صدر مملکت کو آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت قیدیوں کی مختلف جرائم کی سزاؤں میں 100 دن کی کمی کی سفارش کردی۔ یہ سفارش 12 ربیع الاول کے مبارک دن کی مناسبت سے پیش کی گئی ۔  وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق یہ تجویز ’اسپیشل ریمیشن پالیسی 2025‘ کے تحت دی گئی ۔تاہم یہ رعایت ان قیدیوں پر لاگو نہیں ہوگی جو سنگین جرائم، دہشتگردی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، قتل یا بدعنوانی کے مقدمات میں ملوث ہیں۔ Post Views: 9
    وفاقی کابینہ نے صدر پاکستان کو آئین کے آرٹیکل 45 کے تحت قیدیوں کی مختلف جرائم کی سزاؤں میں 100 دن کی کمی کی سفارش کی ہے۔ یہ سفارش 12 ربیع الاول کے مبارک دن کی مناسبت سے پیش کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: اسلام آباد ٹریفک پولیس نے 12 ربیع الاول جلوس کے لیے پلان جاری کردیا وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ کے مطابق یہ تجویز ’اسپیشل ریمیشن پالیسی 2025‘ کے تحت دی گئی ہے۔ تاہم یہ رعایت ان قیدیوں پر لاگو نہیں ہوگی جو سنگین جرائم، دہشتگردی، ریاست مخالف سرگرمیوں، زنا، قتل یا بدعنوانی کے مقدمات میں ملوث ہیں۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ...
    متحدہ عرب امارات نے ماحولیاتی تحفظ اور پائیداری کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے افراد کے لیے 10 سالہ ’بلو ریزیڈنسی ویزا‘ کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس ویزے کا مقصد ماہرین کو یو اے ای کی ماحولیاتی، سماجی اور معاشی ترقی میں شریک کرنا ہے۔ ’بلو ریزیڈنسی ویزا‘ ان سائنسدانوں، محققین، سرمایہ کاروں، ماہرینِ توانائی، موسمیاتی تبدیلی اور پائیداری کے شعبوں کے ماہرین کے لیے ہے جنہوں نے عالمی یا قومی سطح پر نمایاں کردار ادا کیا ہے۔ مزید پڑھیں: یو اے ای گولڈن ویزا: 10 سالہ رہائش اور خصوصی فوائد کے ساتھ غیر ملکیوں کے لیے نادر موقع اس کے علاوہ بین الاقوامی اداروں کے اراکین، غیر سرکاری تنظیموں کے نمایاں نمائندے، ماحولیاتی ایوارڈ یافتہ شخصیات...
    پاکستان نے فائیو جی ٹیکنالوجی کی راہ میں حائل بڑی رکاوٹ دور کر دی، جہاں بھارت، افغانستان اور ایران کے ساتھ فریکوئنسی سپیکٹرم کے تنازع کا حل نکال لیا گیا ۔ اس پیشرفت کے بعد اب ملک میں فائیو جی سروسز کی فراہمی کے امکانات روشن ہو گئے ہیں۔ پاکستان کے فریکوئنسی الاٹمنٹ بورڈ (FAB) نے ہمسایہ ممالک سے مذاکرات کے بعد سرحدی علاقوں میں موبائل سگنلز کی مداخلت (Spillover) پر قابو پا لیا ہے۔ اس عمل میں قیمتی فریکوئنسی بینڈز کو کلیئر کرکے 606 میگا ہرٹز سپیکٹرم نیلامی کے لیے مختص کر دیا گیا ۔ سپیکٹرم کلیئرنس اور ہم آہنگی کا عمل پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (PTA) نے پارلیمنٹ کو آگاہ کیا ہے کہ دفاعی اداروں کے تعاون سے...
    یو ایس اوپن کے ویمنز سنگلز مقابلوں میں آرینا سبالینکا اور امانڈا اینی سیمووا فائنل میں پہنچ گئیں۔ Aryna Sabalenka will look to repeat. Amanda Anisimova will look to win her home Grand Slam. Here we go. pic.twitter.com/h6UHPrZ7gJ — US Open Tennis (@usopen) September 5, 2025 تفصیلات کے مطابق پہلے سیمی فائنل میں دفاعی چیمپئن آرینا سبالینکا نے جیسیکا پیگولا کو شکست دی۔ ARYNA WILL DEFEND HER TITLE ON SATURDAY! pic.twitter.com/tfVFAcjf6y — US Open Tennis (@usopen) September 5, 2025 آرینا سبالینکا مسلسل تیسری مرتبہ یو ایس اوپن کے گرینڈ سلیم فائنل میں پہنچی ہیں۔ BACK-TO-BACK-TO-BACK US OPEN SINGLES FINALS. pic.twitter.com/THfaKFA7Cm — US Open Tennis (@usopen) September 5, 2025 وہ 2022 سے ہارڈ کورٹ پر تمام گرینڈ سلیم فائنلز...
    پشاور: پاک فوج اور ایف سی کے پی نارتھ کے زیر اہتمام یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے مختلف اسکولوں اور مدارس میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے پشاور کے مختلف اسکولوں اور مدارس (پشاور سکول اف ایکسیلنس، بیکن ہاوس پرائمری کیمپس، مدرسہ دارالقراء ) میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقاریب میں پاک فوج کے افسران اور جوانوں نے شرکت کرکے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ بچوں نے پاک فوج کے ساتھ مل کر پرچم کشائی کی اور ملکی سلامتی کے لیے اجتماعی دعائیں کیں۔ مدرسہ دارالقراء کے طلباء نے قرآن خوانی اور نعت خوانی سے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ طلباء و طالبات نے ملی جذبے سے بھرپور...
    وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نئے صوبے بنانے کو خوش آئند قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز لاہور(سب نیوز)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے نئے صوبے بنانے کو خوش آئند قرار دے دیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سارے ملک میں صوبے بنانے پر بحث ہو رہی ہے جو اچھی بات ہے، ساری دنیا صوبے بناتی ہے ہمارے ملک میں بن جائیں گے تو کوئی مضائقہ نہیں ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ سیلاب کا خدشہ ہر سال ہو گا، بڑے ڈیم بنانے میں کم سے کم سات سال لگیں گے، ہمیں چھوٹے ڈیم بنانے چاہئیں جو جلدی مکمل ہوں گے اور زیادہ علاقہ کور کریں۔خواجہ آصف نے کہا...
    شارجہ(سپورٹس ڈیسک) سہ فریقی سیریز کے پانچویں میچ میں آج پاکستان کا مقابلہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ہوگا۔ یہ میچ قومی ٹیم کے لیے نہایت اہمیت کا حامل ہے کیونکہ فتح کی صورت میں پاکستان براہِ راست فائنل میں جگہ بنا لے گا۔ سیریز کے پوائنٹس ٹیبل کے مطابق پاکستان اور افغانستان چار چار پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر موجود ہیں۔ اگر پاکستان کو آج شکست کا سامنا کرنا پڑا تو اسے فائنل میں پہنچنے کے لیے کل افغانستان اور یو اے ای کے میچ کے نتیجے پر انحصار کرنا ہوگا۔ دوسری جانب میزبان یو اے ای اب تک سیریز میں کوئی کامیابی حاصل نہیں کر سکی اور پہلی فتح کی تلاش...
    سہ فریقی سیریز کے پانچویں میچ میں قومی ٹیم آج یو اے ای کے مدمقابل آئے گی۔ شارجہ میں جاری سہ فریقی سیریز میں پاکستان اور افغانستان چار چار پوائنٹس کے ساتھ بالترتیب پہلی اور دوسری پوزیشن پر ہیں۔ پاکستان کو فائنل میں جگہ پکی کرنے کے لیے آج لازمی فتح درکار ہے۔ شکست کی صورت میں کل افغانستان اور یو اے ای کے میچ پر انحصار کرنا ہوگا۔ یو اے ای کی ٹیم پہلی فتح کی تلاش میں آج قسمت آزمائی کرے گی۔ یو اے ای کو فائنل میں رسائی کے لیے اپنے دونوں میچز میں اچھے مارجن سے فتح حاصل کرنی ہوگی۔ واضح رہے کہ سہ فریقی سیریز کا فائنل سات ستمبر کو کھیلا جائے گا۔
    آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے پاک فوج کے شہداء کے اہلِ خانہ نے یومِ دفاع و شہداء کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہمارے شہیدوں کا خون اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان ہی ہماری پہچان اور ہماری منزل ہے۔ شہیدوں کی وردی پر لگا خون ہمارے لیے سب سے بڑا زیور اور سب سے بڑا اعزاز ہے۔ شہداء کی قربانی سے لگے چراغ کی روشنی پوری قوم کے دلوں میں آج بھی جل رہی ہے۔ شہداء کے لواحقین نے واضح کیا کہ وہ بھی وطن کی خاطر اپنی جان قربان کرنے سے کبھی دریغ نہیں کریں گے۔ شہداء کے اہلِ خانہ کا عزم و ہمت اس حقیقت کو واضح کرتا ہے...
    پشاور میں پاک فوج کے زیر اہتمام یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے مختلف اسکولز میں تقاریب کا انعقاد جاری ہے۔ یوم دفاع و شہداء کی مناسبت سے پشاور کے مختلف اسکولز (ٹریژر آف نالج سکول سسٹم پشاو، اسلامیہ اسکول اینڈ کالج اور سرحد پبلک اسکول ) میں تقاریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقاریب میں پاک فوج کے آفیسرز اور جوانوں نے شرکت کر کے بچوں کی حوصلہ افزائی کی، بچوں نے پاک فوج کے ساتھ مل کر پرچم کشائی کی اور ملکی سلامتی کے لیے اجتماعی دعائیں کئیں۔   طلباء و طالبات نے ملی جذبے سے بھرپور تقاریر، نغمے اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کیے، طالبہ کی خوبصورت پرفارمنس، حب الوطنی اور تخلیقی صلاحیتوں کو سراہا گیا۔ تقریبات کا...
    کراچی سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں نے سیلاب کے دوران گمشدہ ہونے جانے والے مویشیوں کی تلاش اور ملکیت کی تصدیق کیلیے مصنوعی ذہانت پر مبنی موبائل ایپلیکیشن تھاری کرلی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے نوجوانوں کی مصنوعی زہانت سے چلنے والی ایپلی کیشن  سیلاب میں گمشدہ مویشیوں کی تلاش میں مدد فراہم کریگی۔ انجینئرز اور محققین نے سیلابی صورتحال میں فارمرز کو بڑے نقصان سے بچانے کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایک مفت سہولت پیش کردی ہے۔ یہ سہولت "اینمل پاسپورٹ" کے نام سے متعارف کرائی گئی ایپلی کیشن ہے، جس کے ذریعے سیلاب میں بہہ کر گم ہونے والے مویشیوں کو تلاش کرنے اور ان کی ملکیت کی تصدیق کرنے میں مدد ملے گی۔ ملک...
    خیبر پختونخوا کے ضلع کرک کے علاقے بانڈہ داؤد شاہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 3 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔ پولیس ترجمان کے مطابق بانڈہ داؤد شاہ میں پولیس کی گاڑی پر اس وقت حملہ کیا گیا جب ایس ایچ او عمر نواز 2 کانسٹیبلز کے ہمراہ گشت پر نکلے تھے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں ایس ایچ او عمر نواز اور دونوں پولیس کانسٹیبل موقع پر ہی شہید ہوگئے، جبکہ واقعے کے بعد حملہ آور فرار ہوگئے۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر ملزمان کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ...
    متحدہ عرب امارات نے مغربی کنارے کو اپنی ’ریڈ لائن‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل نے اس علاقے کا الحاق کیا تو ابراہیمی معاہدہ خطرے میں پڑسکتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار متحدہ عرب امارات کی اعلیٰ سفارتکار اور وزیرِ خارجہ کی خصوصی ایلچی لانا نسیبہ نے اسرائیلی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کو انٹرویو میں کیا۔ انھوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مغربی کنارے کا اسرائیل کے ساتھ الحاق (Annexation) کا مطلب یہ ہوگا کہ دو ریاستی حل ہمیشہ کے لیے دفن ہوجائے گا اور علاقائی انضمام کا خواب ختم ہوجائے گا۔ لانا نسیبہ نے مزید کہا کہ اسرائیل کا مغربی کنارے کو خود میں ضم کرنے کا غیر منصفانہ اقدام خطے میں کسی بھی پائیدار امن کے امکان کو ہمیشہ کے لیے...
    لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کی اندھا دھند فائرنگ، 7افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز ڈی آئی خان(سب نیوز)ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل لوئر کرم میں مسافر گاڑی پر نامعلوم افراد کے حملے میں 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔پولیس کے مطابق احمد خان کلے کے قریب نامعلوم حملہ آوروں نے مسافر گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ کردی اور موقع سے فرار ہو گئے۔ واقعے کے بعد علاقے کو پولیس اور سکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا اور سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد کی لاشیں ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دی گئی ہیں، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ ڈی پی او...
    یوم دفاع کی مناسبت سے سندھ حکومت کے محکمہ کھیل کے تحت پانچ ستمبر کو کراچی سمیت صوبہ کے چھ ڈویژنز میں کھیلوں کے مقابلے ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں ساحل سمندر پر میجر عزیز بھٹی شہید کی یاد میں بیچ ٹینس اور اسکواڈرن لیڈر سرفراز رفیق شہید کے نام سے سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر میں بیڈمنٹن ٹورنامنٹ منعقد ہوگا۔ حیدرآباد میں لیفٹیننٹ کرنل محمد اکرم راجہ شہید کے نام سے شطرنج، باکسنگ، آرم ریسلنگ، ماس ریسلنگ کے مقابلے ہوں گے۔ میرپورخاص میں میجر فخر عالم خان شہید کی یاد میں شوٹنگ بال، فٹبال، ٹگ آف وار، لیکروس اور باسکٹ بال کے مقابلے ہوں گے۔ شہید بینظیرآباد میں نائیک سیف علی جنجوعہ شہید کے نام سے ہاکی،...
    چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔ مزید تفصیلات بیجنگ سے شاہد افراز خان کی رپورٹ میں WhatsAppFacebookTwitter 0 3 September, 2025 سب نیوز چین میں یوم فتح کی مناسبت سے شان دار تقریب کا انعقاد ۔ وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف 26 غیر ملکی سربراہان مملکت و حکومت کے ہمراہ اس یادگاری تقریب میں شریک ہوئے۔اس موقع پر منعقدہ فوجی پریڈ میں چین کی دفاعی و عسکری صلاحیتوں کا شان دار مظاہرہ کیا گیا۔...
    کراچی: بلدیہ ٹاؤن میں جھگڑے کے دوران دو بھائیوں کی ایک دوسرے پر فائرنگ کے نتیجے میں چھوٹا بھائی جان کی بازی ہار گیا۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو سعید آباد تھانے کے علاقے بلدیہ ٹاؤن صدام چوک کے قریب آپسی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 سگے بھائی 30 سالہ ایاز اور 35 سالہ امتیاز شدید زخمی ہوگئے تھے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والا 30 سالہ ایاز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران علاج دم توڑ گیا۔ ایس ایچ اوسعید آباد پرویز سولنگی نے ایکسپریس کو بتایا کہ دونوں بھائیوں نے جھگڑے کے دوران ایک دوسرے پر فائرنگ کی تھی اور دونوں...
    شہر قائد کے علاقے سفاری پارک میں موجود ہتھنیوں ملکہ اورمدھوبالا کی صحت بہتری کی جانب گامزن دونوں ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہوگئی تھی، ہتھنیوں کا علاج سری لنکن ڈاکٹرز کررہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سفاری پارک میں موجود دو ہتھنیوں کو چارماہ قبل ٹی بی کے مرض میں مبتلا ہوگئی تھی تاہم ان کا علاج جاری ہے اب وہ تیزی سے صحت یاب ہورہی ہے۔ سفاری پارک انتظامیہ کے مطابق دونوں ہتھنیوں کا علاج سری لنکن ڈاکٹرزکررہے ہیں ان کو چند ماہ قبل ٹی بی کےمرض کی تشخیص ہوئی تھی جس کے باعث شہریوں کو ان کے قریب جانے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔ سفاری پارک انتطامیہ کا کہنا ہے کہ علاج کو تین ماہ ہوچکے ہیں...
    یورپی یونین کی صدر ارسلا فان ڈیر لائن کو لے جانے والا طیارہ بلغاریہ میں لینڈنگ کے دوران جی پی ایس جیمنگ کا شکار ہوا، تاہم خوش قسمتی سے جہاز محفوظ طریقے سے اتر گیا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق، یورپی کمیشن کی نائب ترجمان اریانا پوڈیسٹا نے بتایا کہ بلغاریہ کے حکام نے اس جی پی ایس مداخلت کو روس سے منسوب کیا ہے۔ پائلٹس کو نیویگیشن سسٹم ناکارہ ہونے کے بعد کاغذی نقشوں کے ذریعے جہاز لینڈ کرانا پڑا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب صدر ارسلا فان ڈیر لائن مشرقی یورپی ممالک کے دورے پر تھیں تاکہ یوکرین کے لیے مزید حمایت حاصل کی جا سکے۔ وہ ان رہنماؤں میں شامل ہیں جو...
    صوفیہ (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی یونین کی صدر ارسلا فان ڈیر لائن کو لے جانے والا طیارہ بلغاریہ میں لینڈنگ کے دوران جی پی ایس جیمنگ کا شکار ہوگیا۔ خوش قسمتی سے جہاز بحفاظت لینڈ کرگیا۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق یورپی کمیشن کی نائب ترجمان اریانا پوڈیسٹا نے کہا کہ بلغاریہ کے حکام نے جی پی ایس سسٹم میں اس مداخلت کو روس سے جوڑا ہے۔ نیویگیشن سسٹم ناکارہ ہونے پر پائلٹس نے کاغذی نقشوں کے ذریعے جہاز کو زمین پر اتارا۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب ارسلا فان ڈیر لائن مشرقی یورپی ممالک کے دورے پر تھیں تاکہ یوکرین کے لیے مزید حمایت حاصل کی جا سکے۔ وہ یورپ کی ان نمایاں رہنماؤں...
    اسلام آباد: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی شاندار ملٹری ڈپلومیسی، معرکہ حق میں تاریخی فتح کے بعد پاکستان کیلئے سفارتی کامیابیوں کے نئے دور کا آغاز ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی کامیاب ملٹری ڈپلومیسی نے پاکستان کو عالمی افق پر نئی سفارتی کامیابیوں کی نوید سنادی، معرکہ حق کے بعد کامیاب ملٹری ڈپلومیسی کی بدولت پاکستان عالمی افق پر اپنے مضبوط اور باوقار تشخص کے ساتھ ابھر رہا ہے۔ بین الاقوامی میڈیا نے بھی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قائدانہ صلاحیتوں کا برملااعتراف کیا۔  بین الاقوامی جریدے واشنگٹن ٹائمز نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو "مردآہن" قرار دیا۔ چینی وزارت خارجہ نے بھی پاکستانی فوج کو قومی استحکام کا ستون اور...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں موبائل فون سروس کے معیار کو درپیش سنگین مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں اسپیکٹرم کی شدید کمی کا شکار ہے اور اس مسئلے کا واحد حل فائیو جی اسپیکٹرم کی بروقت نیلامی ہے۔ پی ٹی اے کی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق پاکستان میں اس وقت صرف 274 میگا ہرٹس اسپیکٹرم دستیاب ہے، جو سعودی عرب، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش اور خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اس وقت خطے کے 16 ممالک میں اسپیکٹرم کی دستیابی کے لحاظ سے سب سے آخری نمبر پر ہے۔ رپورٹ میں...
    شہر قائد کے علاقے بلدیہ  ٹاؤن سعید آباد تھانے کی حدود میں واقع صدام چوک کے قریب فائرنگ سے 2 سگے بھائیوں نے فائرنگ کر کے ایک دوسرے کو زخمی کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بلدیہ ٹاؤن میں آپسی فائرنگ سے زخمی ہونے والے بھائیوں کو طبی امداد کیلیے سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُن کی شناخت امتیاز اور ایاز کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ دونوں بھائیوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوئے۔ تاہم زخمیوں کے بیانات قلمبند کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
    اسرائیلی وزیر دفاع اسرائیل کاٹس نے دعویٰ کیا ہے کہ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈز کے ترجمان ابو عبیدہ ہفتے کے روز غزہ میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں شہید ہوگئے۔ سماجی رابطے کی سائٹ ’ایکس‘ پر جاری بیان میں اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا کہ کارروائی میں ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا گیا۔ اس سے قبل اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے بھی اعلان کیا تھا کہ ابو عبیدہ کو نشانہ بنایا گیا ہے، تاہم انہوں نے کہا تھا کہ ان کی شہادت کی تصدیق کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی میڈیا گزشتہ روز سے ابو عبیدہ کی شہادت کا دعویٰ کرتا رہا ہے، لیکن اسرائیلی وزیر دفاع کا یہ بیان اس حوالے سے پہلا باضابطہ دعویٰ...
    بھارت کی خارجہ اور دفاعی پالیسیوں میں پائے جانے والے تضادات ایک بار پھر کھل کر سامنے آ گئے ہیں۔ برسوں تک چین کے خلاف سخت بیانات دینے والے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، اب بین الاقوامی پلیٹ فارمز پر چین کی تعریفوں کے پل باندھنے پر مجبور دکھائی دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ جب مودی اپوزیشن میں تھے تو چین کے حوالے سے ان کا لب و لہجہ خاصا جارحانہ ہوتا تھا۔ ایک موقع پر انہوں نے انتخابی جلسے میں کہا تھا، “جو چین میرے دیس کے جوانوں کے سر کاٹ لے، کیا اس کے ساتھ پروٹوکول ہونا چاہیے؟” لیکن آج وہی مودی شنگھائی تعاون تنظیم (SCO) کے اجلاس میں چین کے صدر شی جن پنگ کا شکریہ ادا...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے قصبہ کالونی کٹی پہاڑی کے قریب میڈیکل اسٹور پر فائرنگ کے نتیجے میں احسان اللہ نامی شخص جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق، یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیا، جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آ گئی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مقتول احسان اللہ میڈیکل اسٹور کے باہر فون پر بات کر رہا تھا، جب ایک مسلح شخص اس کے قریب آیا اور بلا کسی جھگڑے کے اسے تین گولیاں مار دیں۔ فائرنگ کے نتیجے میں احسان اللہ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔ ملزم واردات کے بعد فوراً موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول کا تعلق...
    پشاور کے علاقے گھڑی قمردین میں خواتین کے تنازع پردوبھائیوں سمیت ایک ہی خاندان کے 3 افراد کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور کے علاقے گھڑی قمر دین میں خاتون روٹ کر میکے آئے ہوئی تھی جس پر بہنوئی نے سسرال پر فائرنگ کی اور دو سالوں سمیت تین افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ عینی شاہدین کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ہمراہ حملہ کی اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ واقعے کے بعد لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کیلیے اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ پولیس نے موقع سے شواہد اکھٹے کیے۔ پولیس کے مطابق تہرے قتل کا واقعہ جاوید آباد گھڑی قمردین کے علاقے میں پیش آیا ہے جہاں مستورات تنازعہ...
    نارروال(ویب ڈیسک) نارووال میں بھارتی آبی جارحیت کے باعث زیرِ آب آنے والے کرتارپور گوردوارہ میں نکاسیِ آب اور صفائی کا عمل مکمل کرلیا گیا ہے، 3 سے 4 دن میں سکھ یاتریوں کے لیے کھول دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ’ستھرا پنجاب‘ ورکرز، ریسکیو ٹیموں اور دیگر اداروں کے اہلکاروں نے دن رات محنت کر کے گوردوارہ کے تمام حصے، جنم استھان اور درشن ڈیوڑی سمیت در و دیوار کو مکمل طور پر صاف کردیا۔ ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب نے خود کرتارپور گوردوارہ پہنچ کر صفائی کے عمل کی نگرانی کی جبکہ وسیع صحن سے بھی پانی نکال کر اچھی طرح صفائی کروائی گئی۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آئندہ 3...
    اسلام آباد: وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں نیچرل میڈیسن کلینک کے قیام کے لیے قرشی فاؤنڈیشن اور یونیورسٹی کے درمیان مفاہمت نامے پر دستخط ہو گئے۔ وفاقی اردو یونیورسٹی اسلام آباد میں وائس چانسلر کے دفتر میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب منعقد ہوئی جہاں شیخ الجامعہ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری اور قرشی فاؤنڈیشن کے عہدیداروں نے معاہمت نامے پردستخط کیے۔ ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری نے اس موقع پر کہا کہ اسلام آباد کے سرسبز و شاداب علاقے چک شہزاد میں واقع وفاقی اردو یونیورسٹی میں نیچرل میڈیسن کلینک کے قیام سے طلبہ و اساتذہ کے علاوہ عام شہریوں کو بھی بالکل مفت علاج کی سہولیات میسر ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کلینک...
    یورپین آرگنائزیشن فار نیوکلئیر ریسرچ (سرن) کے اعلیٰ سطحی وفد نے 24 سے 28 اگست تک پاکستان کا دورہ کیا اور ملک میں سائنسی و تحقیقی شعبے میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ دفتر خارجہ کے مطابق سرن دنیا کے بڑے اور معتبر تحقیقی مراکز میں سے ایک ہے جس کی بنیاد 1954 میں ’سائنس برائے امن‘ کے اصول پر رکھی گئی تھی۔ پاکستان نے 31 جولائی 2015 کو سرن کی ایسوسی ایٹ ممبرشپ حاصل کی تھی اور اس شراکت داری میں پاکستان اٹامک انرجی کمیشن (پی اے ای سی) مرکزی ادارے کے طور پر کام کر رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان جوہری تحفظ کنونشن کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرے گا دفترِ خارجہ کے مطابق دورے...
    جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ، جو دو ہفتے قبل مالاکنڈ میں پیش آنے والے افسوسناک فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہو گئے تھے، اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مفتی کفایت اللہ کے اپنے گھر میں پیش آیا تھا، جہاں ان کے بیٹے معتصم باللہ نے مبینہ طور پر گھریلو تنازع کے دوران اہل خانہ پر فائرنگ کر دی تھی۔ اس اندوہناک واقعے میں مفتی کفایت اللہ زخمی ہوئے تھے، جب کہ ان کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔ مفتی کفایت اللہ کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا،...
    خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے امیر مفتی کفایت اللّٰہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ مفتی کفایت اللّٰہ بیٹے کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے کے بعد اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج دم توڑ گئے۔ مزید پڑھیں:چیف جسٹس بتائیں سانحہ 9 مئی کے ملزمان اب تک آزاد کیوں ہیں؟ علامہ طاہر اشرفی واضح رہے کہ گزشتہ دنوں ملاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا مفتی کفایت اللہ کے گھر میں فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ مفتی کفایت اللہ اہلیہ سمیت زخمی ہوگئے تھے۔ لیویز حکام کے مطابق واقعہ مفتی کفایت...
    لاہور: لاہور کے علاقے رائیونڈ میں 30 روپے کے معمولی تنازعے پر دو سگے بھائیوں کے بہیمانہ قتل میں ملوث 2 مرکزی ملزم اپنے انجام کو پہنچ گئے۔ پولیس زیر حراست ملزمان کو نشاندہی کے لیے رائیونڈ لے جا رہی تھی، جہاں ملزمان کے ساتھیوں نے اچانک پولیس ٹیم پر حملہ کر دیا اور ملزمان کو چھڑانے کی کوشش کی۔ ترجمان لاہور پولیس کے مطابق حملے کے دوران فائرنگ سے زیر حراست دو مرکزی ملزمان اویس اور شہزاد موقع پر ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ ملزم توقیر اور اس کے دیگر ساتھیوں کی جانب سے کی گئی، جو موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ سی سی ڈی چوہنگ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے میں سرچ...
    کراچی: سندھ کی سرکاری و نجی جامعات کی گریڈنگ کرنے والے ادارے سی آئی ای سی (چارٹر انسپیکشن اینڈ ایویلیوایشن کمیٹی) کے بنیادی ڈھانچے میں تبدیلی اور حاضر سروس وائس چانسلرز کو فارغ کرنے کے بعد اب ریٹائرڈ وائس چانسلرز کی کیٹگری میں چار سابق شیوخ الجامعہ کی تقرری کردی گئی. ایکسپریس نیوز کے مطابق ممتاز شہری کی کیٹگری میں دو مزید افراد کی تقرری کی گئی ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے مطابق جامعہ کراچی کے سابق وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر، مہران انجینئرنگ یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالقدیر راجپوت، سندھ زرعی یونیورسٹی اے کیو مغل اور شاہ عبدالطیف یونیورسٹی نیلوفر شیخ اس کمیٹی کے رکن ہونگے...
    وزیر دفاع خواجہ  آصف نے کہا ہے کہ  پانی کا خطرہ ابھی کم ہوا ہے لیکن ٹلہ نہیں ہے دوبارہ سیلاب آنے کا اندیشہ ہے، پانی میں بھارت کے لوگوں کی لاشیں بھی بہہ کر آئی ہیں۔ سیالکوٹ میں ایکسپریس نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ بارش کی ماضی قریب میں مثال نہیں ملتی، اس سے پہلے کبھی اتنا پانی نہیں آ یا، بھارت کی طرف سے مزید پانی رلیز ہونے کی امکانات ہیں۔ وزیر دفاع نے کہا کہ بھارت نے اس سے پہلے دو دفعہ پانی رلیز کیا ہے جس کا انہوں نے ہمیں بتایا ہے مزید بارشیں ہوئیں تو خطرہ ابھی ٹلہ نہیں ہے، پانی کافی حد تک اتر گیا ہے، نالوں کے نزدیک جو گھر ہیں...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) یومِ دفاع سے قبل وفاقی دارالحکومت کو ایک بڑے دہشت گرد حملے سے بچا لیا گیا۔ حساس اداروں نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے سہولت کاروں اور ایک افغان خودکش بمبار کو گرفتار کر لیا۔ منصوبہ بنوں کینٹ حملے کی طرز پر تیار کیا گیا تھا اور ہدف اسلام آباد کی ایک حساس تنصیب تھی۔ ذرائع کے مطابق منصوبہ اس گروپ نے بنایا جس کی قیادت ماضی میں تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ نور ولی محسود کرتا تھا۔ عملی ذمہ داری قلعہ عبداللہ (بلوچستان) کے ایک شخص کو دی گئی تھی جو اسلام آباد کی ہوٹل انڈسٹری میں ملازمت کے بعد اپنے والد، جو درزی ہیں، کے پاس واپس لوٹ گیا تھا۔ بعدازاں وہ جڑواں شہروں میں...
    ماہِ ربیع الاول 1447 ہجری کا چاند نظر نہ آنے کے بعد یکم ربیع الاول 26 اگست بروز منگل کو ہوگی۔ اس حساب سے عید میلادالنبی ﷺ 6 ستمبر بروز ہفتہ کو منائی جائے گی، جو کہ اتفاق سے یومِ دفاعِ پاکستان کے دن آ رہی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، عید میلادالنبیﷺ 6 ستمبر کو ہوگی واضح رہے کہ یومِ دفاع پاکستان ہر سال 6 ستمبر کو 1965 کی جنگ کے شہدا اور غازیوں کی قربانیوں کو یاد کرنے کے لیے منایا جاتا ہے۔ اس موقع پر ملک بھر میں تقریبات، سیمینارز اور دعائیہ اجتماعات منعقد ہوتے ہیں، جبکہ افواجِ پاکستان کی جانب سے پرچم کشائی اور یادگارِ شہدا پر سلامی پیش کی جاتی...
    سندھ میں علیحدگی پسندوں کی بڑھتی سر گرمیوں پر تشویش ، پیپلزپارٹی سندھی علیحدگی پسندوں کی سرپرستی بند کرے صغیر سینٹرکے مکینوں کیخلاف علاقہ SSPکا بیان اور گرفتاریاںنسلی امتیاز کی بدترین مثال ،چیئر مین مہاجر قومی موومنٹ چیئر مین آفاق احمد نے سندھ کے علیحدگی پسندوں کی بڑھتی سرگرمیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی سندھی علیحدگی پسندوں کی سرپرستی بند کرے،علیحدگی پسند کھلے عام ملک کے خلاف نعرے لگارہے ہیں اور انہیں حکومت گرفتار کرنے میں سنجیدہ نہیںہے ۔آفاق احمد نے کہا کہ اسکے برعکس اپنے اوپرہونے والے مظالم اورناانصافیوں کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو دہشت گرد کہ کرانکی گرفتاریاںمعمول بن چکی ہیں۔آفاق احمدنے کہا کہ صغیر سینٹرکے مکینوں کے خلاف علاقہ SSPکا بیان...
    ’آفریدی نے کتے کا گوشت کھایا…‘ عرفان پٹھان کی پاکستانیوں کے خلاف نفرت انگیز گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان ایک بار پھر پاکستان مخالف بیانات دے کر خبروں میں آگئے ہیں۔ انہوں نے ایک انٹرویو میں نہ صرف شاہد آفریدی کے ساتھ اپنی پرانی ”چپقلش“ کو ہوا دی بلکہ غیر شائستہ زبان استعمال کر کے کھیل کی روح کو بھی مجروح کیا۔ عرفان پٹھان کی شاہد آفریدی کے ساتھ کافی کڑوی مسابقت رہی ہے۔ محض کھیل ہی نہیں بلکہ میدان سے باہر بھی شاہد آفریدی کی حرکات و سکنات عرفان کو سخت ناگوار گزرتی تھیں۔ اسی طرح کا ایک قصہ سناتے ہوئے عرفان پٹھان نے شاہد...
    کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز کوہاٹ (آئی پی ایس) خیبر پختونخوا کے ضلع کوہاٹ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔ واقع ضلع کوہاٹ کے نواحی علاقے ریگی شینو خیل میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے 7 افراد کو قتل کردیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک شخص زخمی بھی ہوا جبکہ ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس حکام کا بتانا ہے کہ لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو...
    ملاکنڈ (نوائے وقت رپورٹ) مالاکنڈ میں جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے ضلعی امیر مفتی کفایت اﷲ کے بیٹے نے فائرنگ کر کے اپنے بھائی اور 2 بہنوں کو قتل کر دیا جبکہ مفتی کفایت اﷲ اور اہلیہ زخمی ہو گئے۔ ڈپٹی کمشنر حامد الرحمان کے مطابق تحصیل بٹ خیہ کے علاقے ثمن آباد میں مفتی کفایت اﷲ کے بیٹے معتصم اﷲ نے گھر میں فائرنگ کر دی۔ فائرنگ سے مفتی کفایت اﷲ کا ایک بیٹا اور بیٹی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ مفتی کفایت اﷲ اور ایک بیٹی فائرنگ سے زخمی ہو گئے۔ لاشوں اور زخمیوں کو بٹ خیلہ ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمی بیٹی دم توڑ گئی۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق گھریلو تنازع پر ملزم...
    کورنگی پولیس نے یوم آزادی کے موقع پر کھلے عام ہوائی فائرنگ کرنے والی لڑکی کو گرفتار کرلیا جبکہ دیگر 2 ساتھیوں کی تلاش میں پولیس چھاپے مارے جارہے ہیں۔ پولیس کے مطابق ہوائی فائرنگ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اس حوالے سے ایس ایچ او کورنگی عدیل افضال نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ایک لڑکی کو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے دیکھا گیا جبکہ اس کے ہمراہ 2 افراد بھی موجود تھے جو اسے ہوائی فائرنگ کی ترغیب دے رہے تھے۔ ویڈیو پر کورنگی پولیس نے سرکاری مدعیت میں مقدمہ درج کیا جس میں مدعی مقدمہ اے ایس آئی فیصل رحیم نے بیان دیا ہے کہ  مختلف واٹس ایپ گروپوں میں ایک ویڈیو جس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 16 اگست 2025ء) یوکرین کے مسئلے پر امریکی اور روسی صدور کی آج ہونے والی ملاقات سے قبل اقوام متحدہ نے بات چیت کے ذریعے تنازع کے حل اور پائیدار جنگ بندی پر زور دیا ہے۔اقوام متحدہ کے ترجمان سٹیفن ڈوجیرک نے سلامتی کونسل کے دو مستقل ارکان کے مابین اعلیٰ سطحی بات چیت کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ قیام امن کے لیے کوششوں یا معاہدے کے لیے ادارے کے چارٹر کے اصولوں کو مدنظر رکھنا اور یوکرین کی خودمختاری و علاقائی سالمیت کا احترام کرنا ضروری ہے۔امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے روسی ہم منصب ولادیمیر پوتن کے مابین یہ ملاقات امریکہ کی ریاست الاسکا میں مقامی وقت...
    اسلام آباد میں موجود ایرانی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر نے سماجی روابط کی ویب سائٹ " ایکس " پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزیشکیان نے پاکستان میں سیلاب سے ہونیوالی تباہ کاریوں پر افسوس کا اظہار کیا۔ اسلام آباد میں موجود ایرانی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر نے سماجی روابط کی ویب سائٹ " ایکس " پر تعزیتی پیغام میں کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہر طرح کے تعاون، امداد اور ریلیف فراہم کرنے کو تیار ہیں۔ ترجمان ایرانی سفارتحانے کا کہنا ہے کہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود...
    لیویز ذرائع نے کہا کہ فائرنگ سے جے یو آئی کے ضلعی امیر کا بیٹا عصمت اللہ اور بیٹی جاں بحق ہوئے جبکہ جے یو آئی کے ضلعی امیر اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، ان کا ایک بیٹا اور بیٹی شدید زخمی بھی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں جے یو آئی کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ فائرنگ سے زخمی ہو گئے جبکہ ان کی بیٹی اور بیٹا جاں بحق ہو گئے۔ لیویز ذرائع نے بتایا کہ مفتی کفایت اللہ کے گھر میں فائرنگ ان کے بیٹے نے کی اور واردات کے بعد فرار ہو گیا، نعشیں اور زخمی ڈی ایچ کیو ہسپتال...
    فائل فوٹو مالاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں فائرنگ سے مفتی کفایت اللہ اور انکی اہلیہ زخمی جبکہ بیٹا بیٹی جاں بحق ہوگئے۔تحصیل بٹ خیلہ میں فائرنگ کا واقعہ جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے رہنما مفتی کفایت اللہ کے گھر میں پیش آیا۔لیویز کے مطابق مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ فائرنگ مفتی کفایت اللہ کے بیٹے نے کی جس کے بعد وہ فرار ہوگیا۔
    —فائل فوٹو اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی بےنظیر بھٹو اسپتال راولپنڈی سے متعلق انسپیکشن رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کو پیش کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق انسپیکشن کے دوران اسپتال کے بیشتر ڈاکٹرز کو غیر حاضر پایا گیا، اسپتال میں ہیلتھ ڈلیوری اور بنیادی سہولتوں کا انتہائی برا حال ہے۔ ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل اسٹاف ڈیوٹی سے مسلسل غیر حاضر پائے گئے۔اسپیشل مانیٹرنگ یونٹ کی رپورٹ میں کہا گیا کہ مریضوں سے سرجری کے لیے لاکھوں روپے بٹورنے کی شکایات سامنے آئی ہیں، اسپتال کی ایمرجنسی اور او پی ڈی میں رش کے باوجود صرف دو کاؤنٹر فعال ہیں، 80 فیصد ادویات اسپتال میں دستیاب نہیں، مریض باہر سے خریدنے پر مجبور ہیں۔رپورٹ کے مطابق اسپتال کے ٹوائلٹس گندے اور ناقابل استعمال ہیں...
    خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں بیٹے کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ شدید زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق لیویز حکام نے کہا کہ فائرنگ کا واقعہ مالا کنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں مفتی کفایت اللہ کے گھر میں پیش آیا۔ لیویز ذرائع نے کہا کہ فائرنگ سے مفتی کفایت اللہ کا بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوئے جبکہ مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، لیویز ذرائع کے مطابق ان کا ایک بیٹا اور بیٹی بھی شدید زخمی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے...
    مالاکنڈ(نیوز ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں بیٹے کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا کفایت اللہ شدید زخمی ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مالا کنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں مفتی کفایت اللہ کے گھر میں پیش آیا۔ لیویز ذرائع نے کہا کہ فائرنگ سے مفتی کفایت اللہ کا بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوئے جبکہ مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، لیویز ذرائع کے مطابق ان کا ایک بیٹا اور بیٹی بھی شدید زخمی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو طبی...
    مالاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں جمیعت علماء السلام (جے یو آئی) کے ضلعی امیر مفتی کفایت اللہ کے گھر میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ لیویز کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں مفتی کفایت اللہ شدید زخمی ہوگئے جبکہ ان کے بیٹے اور بیٹی جان کی بازی ہار گئے۔ فائرنگ کی زد میں آکر ان کی اہلیہ بھی شدید زخمی ہوئیں۔ لیویز حکام نے بتایا کہ یہ فائرنگ خود مفتی کفایت اللہ کے بیٹے نے کی اور واردات کے بعد موقع سے فرار ہوگیا۔ جاں بحق افراد کی لاشیں اور زخمیوں کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو اسپتال بٹ خیلہ منتقل کیا گیا۔ اسپتال ذرائع کے مطابق مفتی کفایت اللہ کی حالت اب خطرے سے باہر ہے۔...
     ویب ڈیسک : مالاکنڈ میں فائرنگ کے واقعے میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ زخمی جبکہ ان کا بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئے۔ رپورٹ کے مطابق لیویز ذرئع نے کہا کہ فائرنگ سے مولانا کفایت اللہ کا ایک بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوگئی جب کہ ایک بیٹا اور ایک بیٹی شدید زخمی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام نے لاشوں اور زخمیوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لیے اسپتال منتقل کردیا۔    مائع قدرتی گیس  کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان 
    مالاکنڈ میں فائرنگ سے رہنما جے یو آئی مفتی کفایت اللہ اور اہلیہ زخمی، بیٹا، بیٹی جاں بحق WhatsAppFacebookTwitter 0 16 August, 2025 سب نیوز خیبرپختونکوا کے ضلع ملاکنڈ کے علاقے بٹ خیلہ میں بیٹے کی فائرنگ سے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سینئر رہنما مولانا کفایت اللہ شدید زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق لیویز حکام کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مالا کنڈ کی تحصیل بٹ خیلہ میں مفتی کفایت اللہ کے گھر میں پیش آیا۔لیویز ذرائع نے کہا کہ فائرنگ سے مفتی کفایت اللہ کا بیٹا اور بیٹی جاں بحق ہوئے جبکہ مفتی کفایت اللہ اور ان کی اہلیہ کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، لیویز ذرائع کے مطابق ان کا ایک بیٹا اور بیٹی...
    مالاکنڈ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 اگست 2025ء ) جمعیت علماء اسلام ف کے رہنماء مفتی کفایت اللہ کے گھر ان کے بیٹے نے فائرنگ کردی۔(جاری ہے) میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ صوبہ خیبرپختونخواہ کے علاقہ مالاکنڈ میں سامنے آیا ہے جہاں جے یو آئی ف کے رہنماء مفتی کفایت اللہ کے گھر میں ان کے بیٹے نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ان کا بیٹا عصمت اللہ اور بیٹی جاں بحق ہوگئے جب کہ مفتی کفایت اللہ اور ان کی ایک اور بیٹی شدید زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے تاہم ان کی حالت تشویشناک بتائی گئی۔
    واشنگٹن میں بھارت کے یوم آزادی کے موقع پر سکھ برادری نے زبردست احتجاج کیا جس میں انہوں نے بھارتی سفارتخانے کو گھیرلیا۔    مظاہرین کے ہاتھوں میں خالصتان کے پرچم تھے اور وہ بھارت مخالف نعرے بلند کرتے رہے۔ انہوں نے ’’بھارت مردہ باد‘‘ اور ’’قاتل مودی‘‘ کے نعرے لگائے جبکہ بھارتی ترنگے کو پھاڑ کر اس کے ٹکڑے سفارتخانے کے سامنے پھینک دیے۔ اس صورتحال نے بھارتی سفارتی عملے کو خوفزدہ کردیا جس پر پولیس کو فوری طور پر طلب کیا گیا۔ پولیس اہلکار کئی گھنٹوں تک موقع پر موجود رہے تاکہ حالات قابو میں رکھے جاسکیں۔ اس موقع پر خالصتان کونسل کے سربراہ ڈاکٹر سندھو نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگلے ہی دن واشنگٹن...
    واشنگٹن میں بھارت کے یوم آزادی پر سکھوں نے احتجاج کرتے ہوئے سفارتخانےکوگھیر لیا۔ واشنگٹن میں بھارتی سفارتخانے میں یوم آزادی کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا جہاں سکھوں نے احتجاج کرتے ہوئے سفارتخانے کی عمارت کو گھیر لیا۔ مظاہرین نے خالصتان کے پرچم اٹھائے بھارت مردہ باد اور قاتل مودی کے نعرے گئے اور بھارتی ترنگے کے ٹکڑے کر کے سفارتخانے کے سامنے پھینک دیے۔ مظاہرین سے خوفزدہ بھارتی سفارتی عملے نے پولیس بلائی جو موقع پر کئی گھنٹے موجود رہی۔ اس موقع پر سربراہ خالصتان کونسل ڈاکٹر سندھو نے کہا کل واشنگٹن میں خالصتان ریفرنڈم ہوگا، یفرنڈم میں ووٹ ڈالنے کیلئے ہزاروں سکھ پہنچ رہےہیں، وہ دن دور نہیں جب بھارتی پنجاب کو آزاد...
    کراچی:  جشنِ آزادی کے موقع پر شہر میں ہوائی فائرنگ کے واقعات میں زخمیوں کی تعداد 115 ہوگئی۔ ایس ایچ او سچل امین کھوسہ کے مطابق سہراب گوٹھ کے قریب جھگی میں سوتی ہوئی بچی نامعلوم سمت سے چلنے والی گولی لگنے سے زخمی ہوگئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ والدین نے ابتدا میں معمولی زخم سمجھ کر قریبی کلینک سے علاج کرایا، تاہم دو روز بعد تکلیف بڑھنے پر ایکسرے کرایا گیا تو ٹانگ میں گولی واضح ہوئی۔ پولیس کے مطابق بچی کو آج جناح اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
    وفاقی بیوروکریسی میں تقرر و تبادلے ، قرآة العین فاطمہ ڈپٹی سیکرٹری کامرس ڈویژن تعینات WhatsAppFacebookTwitter 0 15 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی افسران کے تقرر و تبادلے، ایڈمنسٹریٹو سروس گروپ کی گریڈ 19کی فلائٹ لیفٹیننٹ ریٹائرڈ قرآة العین فاطمہ ڈپٹی سیکرٹری کامرس ڈویژن تعینات، قرآ ة العین فاطمہ اس سے قبل ڈپٹی سیکرٹری وزارت اقتصادی امور تعینات تھیں،قرآ ة العین فاطمہ سینئر مینجمنٹ کورس سے فراغت کے بعد نئی پوسٹنگ کو جوائن کریں گی ،تقرری کے منتظر ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 18کے کاشف نبی کی خدمات سندھ حکومت کے سپرد،اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دئیے۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل"...