یومِ دفاع پر آئی ایس پی آر کی نئی ڈاکیومینٹری اور ملی نغمہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 6th, September 2025 GMT
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے 6 ستمبریومِ دفاع و شہداء کے موقع پر جنگِ ستمبر 1965 کے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے ایک نئی ڈاکیومینٹری جاری کر دی ہے۔
اس ڈاکیومینٹری میں 1965 کی جنگ کے غازیوں کی زبانی اُن کی قربانیوں اور بہادری کی داستانیں سنائی گئی ہیں، جبکہ پاکستان آرمی کے ریاست سے تعلق اور ملک کے دفاع کے عزم کو خوبصورتی سے اُجاگر کیا گیا ہے۔
یومِ دفاع کے جذبے کو مزید اُجاگر کرنے کے لیے آئی ایس پی آر نےنیا ملی نغمہ ‘اللہ ھو بھی جاری کیا ہے، جسے معروف گلوکار و موسیقارساحر علی بگا نے اپنی آواز میں پیش کیا ہے۔
یہ نغمہ پاکستان کی مسلح افواج کی بہادری، عوام کے عزم، اور وطن سے محبت کا بھرپور اظہار ہے۔اللہ ھو کی گونج دشمن کو خبردار کرتی ہے کہ پاکستانی قوم اور افواج ہر چیلنج کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
یومِ دفاع پر یہ کاوش قوم کے اُن ہیروز کو یاد کرنے کی ایک کوشش ہے، جنہوں نے مادرِ وطن کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
ذریعہ
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
اٹلی میں چار پاکستانی زرعی مزدوروں کا قتل، دو پاکستانی شہری گرفتار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 02 جون 2026ء) اخبار کے مطابق جلی ہوئی گاڑی امینڈولارا نامی گاؤں کے قریب ایک پٹرول پمپ پر ملی، جو کالابریا کے وسیع زرعی علاقے میں واقع ہے۔
اخبار کے مطابق پٹرول پمپ کے سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج میں دو افراد کو منی وین کے دروازے باہر سے بند کرتے اور اس کے اندر آتش گیر مائع پھینکتے ہوئے دیکھا گیا۔
رپورٹ کے مطابق اس کے بعد گاڑی میں آگ بھڑک اٹھی اور دونوں مشتبہ افراد موقع سے فرار ہو گئے۔
فائر بریگیڈ نے آگ بجھانے کے بعد گاڑی کے اندر سے چار لاشیں برآمد کیں۔
مقامی پولیس چیف نے اس اطالوی اخبار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، ’’یہ یقینی طور پر قتل کا واقعہ ہے، اب ہمیں صرف اس کی تفصیلات معلوم کرنا ہیں۔
(جاری ہے)
‘‘
اخبار نے مزید لکھا کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران اس علاقے میں پاکستانیوں کی گاڑیوں اور منی وینز کے نذر آتش کیے جانے کے 14 واقعات پیش آ چکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق علاقے میں تارکین وطن کے مختلف گروہوں کے درمیان زرعی کام کی تقسیم، رہائشی دستاویزات (ریذیڈنسی پیپرز)، اور رہائش کے مسائل پر کشیدگی پائی جاتی ہے، جسے ممکنہ طور پر اس واقعے کے پس منظر سے جوڑا جا رہا ہے۔
اطالوی حکام اس واقعے کی تحقیقات جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ اکٹھے چار افراد کے اس قتل کے محرکات اور اس کے ذمہ دار افراد کے اس جرم میں کردار کی مکمل طور پر وضاحت ہو سکے۔
ادارت: مقبول ملک