جے یو آئی رہنما مفتی کفایت اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کر گئے
اشاعت کی تاریخ: 28th, August 2025 GMT
جمعیت علمائے اسلام (ف) کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ، جو دو ہفتے قبل مالاکنڈ میں پیش آنے والے افسوسناک فائرنگ کے واقعے میں شدید زخمی ہو گئے تھے، اسلام آباد کے ایک نجی اسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مفتی کفایت اللہ کے اپنے گھر میں پیش آیا تھا، جہاں ان کے بیٹے معتصم باللہ نے مبینہ طور پر گھریلو تنازع کے دوران اہل خانہ پر فائرنگ کر دی تھی۔ اس اندوہناک واقعے میں مفتی کفایت اللہ زخمی ہوئے تھے، جب کہ ان کی دو بیٹیاں اور ایک بیٹا موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔
مفتی کفایت اللہ کو فوری طور پر تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ دو ہفتے سے زیر علاج تھے۔ تاہم وہ جانبر نہ ہو سکے اور آج انتقال کر گئے۔
مرحوم دینی اور سیاسی حلقوں میں ایک معتبر اور فعال شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے، ان کے انتقال پر جمعیت علمائے اسلام کے رہنماؤں سمیت ملک بھر میں افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: مفتی کفایت اللہ
پڑھیں:
قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251102-09-1
زمین اور آسمانوں کے لشکر اللہ ہی کے قبضہ قدرت میں ہیں اور وہ زبردست اور حکیم ہے۔ اے نبیؐ، ہم نے تم کو شہادت دینے والا، بشارت دینے والا اور خبردار کر دینے والا بنا کر بھیجا ہے۔ تاکہ اے لوگو، تم اللہ اور اس کے رسول پر ایمان لاؤ اور اْس کا ساتھ دو، اس کی تعظیم و توقیر کرو اور صبح و شام اس کی تسبیح کرتے رہو۔ اے نبیؐ، جو لوگ تم سے بیعت کر رہے تھے وہ دراصل اللہ سے بیعت کر رہے تھے ان کے ہاتھ پر اللہ کا ہاتھ تھا اب جو اس عہد کو توڑے گا اْس کی عہد شکنی کا وبال اس کی اپنی ہی ذات پر ہوگا، اور جو اْس عہد کو وفا کرے گا جو اس نے اللہ سے کیا ہے، اللہ عنقریب اس کو بڑا اجر عطا فرمائے گا۔ (سورۃ الفتح:7تا10)
سیدنا ابو ہریرہؓ سے روا یت ہے انہوں نے یہ فرمان نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب کیا آپ نے فرمایا: جب تم میں سے کوئی سو جاتا ہے تو شیطان اس کے سر کے پچھلے حصے پر تین گرہیں لگاتا ہے ہر گرہ پر تھپکی دیتا ہے کہ تم پر ایک بہت لمبی رات (کا سونا لازم) ہے جب انسان بیدار ہو کر اللہ تعالیٰ کا ذکر کرتا ہے تو ایک گرہ کھل جاتی ہے اور جب وہ وضو کرتا ہے اس سے دوسری گرہ کھل جاتی ہے پھر جب نماز پڑھتا ہے ساری گرہیں کھل جاتی ہیں اور وہ چاق چوبند ہشاش بشاش پاک طبیعت (کے ساتھ) صبح کرتا ہے ورنہ (جاگ کر عبادت نہیں کرتا تو) صبح کو گندے دل کے ساتھ اور سست اٹھتا ہے۔ (صحیح مسلم)