اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ملک میں موبائل فون سروس کے معیار کو درپیش سنگین مسائل کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان خطے میں اسپیکٹرم کی شدید کمی کا شکار ہے اور اس مسئلے کا واحد حل فائیو جی اسپیکٹرم کی بروقت نیلامی ہے۔

پی ٹی اے کی جاری کردہ دستاویزات کے مطابق پاکستان میں اس وقت صرف 274 میگا ہرٹس اسپیکٹرم دستیاب ہے، جو سعودی عرب، تھائی لینڈ، بنگلہ دیش اور خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے کم ہے۔ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اس وقت خطے کے 16 ممالک میں اسپیکٹرم کی دستیابی کے لحاظ سے سب سے آخری نمبر پر ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کی جائے تو پاکستان اس فہرست میں چھٹے نمبر تک پہنچ سکتا ہے، جس سے نہ صرف موبائل فون صارفین کو بہتر سروس دستیاب ہوگی بلکہ معیشت پر بھی نمایاں مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔

دستاویزات کے مطابق اسپیکٹرم کی دستیابی معیشت میں درج ذیل فوائد لا سکتی ہے:

جی ڈی پی میں 1.

5 سے 2.4 فیصد اضافہ
روزگار کے مواقع میں 3.1 سے 13 فیصد اضافہ
موبائل براڈ بینڈ میں 10 فیصد توسیع سے معیشت میں بہتری
براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 2 فیصد اضافہ
برآمدات میں 1.9 فیصد اضافہ

پی ٹی اے نے واضح کیا ہے کہ فائیو جی اسپیکٹرم کی نیلامی کے بغیر نہ تو موبائل ڈیٹا کی رفتار میں بہتری ممکن ہے اور نہ ہی سروس کے معیار کو عالمی معیار تک پہنچایا جا سکتا ہے۔ اس لیے یہ اقدام صارفین کے ساتھ ساتھ ملکی معیشت کے لیے بھی ناگزیر ہے۔

Post Views: 2

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: اسپیکٹرم کی فیصد اضافہ فائیو جی پی ٹی اے

پڑھیں:

11 ٹرینوں کی اوپن نیلامی، پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ

ویب ڈیسک : پاکستان ریلوے کی جانب سے نئے طریقہ کار کے تحت ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے تحت 11 ٹرینوں کی بولی کی بجائے اوپن نیلامی کی جائے گی۔

محکمہ ریلوے کی جانب سے ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کےعمل میں شفافیت لانے کے لئے ٹرینوں کو بڈز کی بجائے اوپن نیلام کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ اس فیصلے کے تحت 11 ٹرینوں کی اوپن نیلامی کے لئے محکمہ ریلوے کی جانب سے اشتہار بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ نیلام کی جانے والی ٹرینوں میں فرید ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر ٹرین بھی شامل ہے۔

فضائی آلودگی کا وبال، لاہور دنیا کے آلودہ شہروں میں پھر سرفہرست

واضح رہے کہ ٹرینوں کی اوپن نیلامی 20 نومبر کو کی جائے گی۔
 

متعلقہ مضامین

  • امریکا میں آنتوں کی مخصوص بیماری میں خطرناک اضافہ
  • ایشیاء میں بڑھتا معاشی بحران
  • ٹیکس آمدن میں اضافہ ایف بی آر اصلاحات کا نتیجہ، غیررسمی معیشت کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • ایک سال کے دوران حکومتی قرضوں میں 10 ہزار ارب کا اضافہ
  • پاکستان میں صحافیوں پر حملوں میں 60 فیصد اضافہ
  • مثبت خبروں نے اسٹاک مارکیٹ سنبھال لی، انڈیکس میں 5,200 پوائنٹس کا اضافہ
  • 11 ٹرینوں کی اوپن نیلامی، پاکستان ریلوے کا بڑا فیصلہ
  • مہنگائی میں کمی اور شرح سود میں تاریخی کمی سے معیشت میں بہتری، عالمی اعتماد بحال، شزا فاطمہ
  • پاکستان میں صحافیوں پر حملوں اور جرائم میں 60 فیصد اضافہ
  • شہریوں پر بنائے گئے ای چالان کا خاتمہ اور مذکورہ سسٹم کی اصلاحات ضروری ہیں، علامہ مبشر حسن