2025-10-05@02:00:12 GMT
تلاش کی گنتی: 15023

«تانگ رنجیان»:

(نئی خبر)
    ایشیا کپ 2025ء کے فائنل میں پاکستان کے خلاف بڑے مقابلے سے قبل بھارتی ٹیم میں ردوبدل متوقع ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے خلاف اہم میچ کے لیے جسپریت بمرا اور شیوم دوبے کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فاسٹ بولرز ارشدیپ سنگھ اور ہرشیت رانا کو پلیئنگ الیون سے ڈراپ کیا جاسکتا ہے جبکہ آل راؤنڈر ہاردیک پانڈیا کی فٹنس سے متعلق خدشات بدستور موجود ہیں۔ یاد رہے کہ ہاردیک پانڈیا نے سری لنکا کے خلاف میچ میں صرف ایک اوور کیا تھا اور وہ ہیمسٹرنگ انجری کے باعث میدان سے باہر چلے گئے تھے۔ البتہ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ٹیم مینجمنٹ کے مطابق پانڈیا فائنل میں...
    نجی ٹی وی کے پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ کے میزبان تابش ہاشمی کا ایشیا کپ میں پاک بھارت فائنل میچ پر دلچسپ تبصرہ وائرل ہوگیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں انہوں نے بھارتی شائقین کے لیے فکرمندی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان انڈیا کا میچ ہے، اور میں بھارتی شائقین کے لیے پریشان ہوں کہ وہ جیتنے کے بعد ہمارا مذاق کیسے اُڑائیں گے؟ انہوں نے روسٹنگ کرتے ہوئے کہا کہ ان (بھارتیوں) سے زیادہ تو ہمیں پتہ ہے کہ کیا ہوگا میچ میں، ہم کسی خیالی دنیا میں نہیں ہیں تو وہ ہمارا مذاق کیسے اُڑائیں گے؟ انہوں نے پاکستانیوں کے لیے پریشانی ظاہر کی اور مزید روسٹ کرتے ہوئے کہا کہ دوسری طرف ہم الٹا...
    ایشیا کپ 2025 کے تاریخ ساز فائنل میں روایتی حریف بھارت اور پاکستان 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے۔ بھارت ایونٹ میں ناقابلِ شکست رہتے ہوئے فیصلہ کن مرحلے میں پہنچا ہے جبکہ پاکستان کو 2 بار بھارت سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 14 ستمبر کو دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے مقابلے کے بعد سے یہ معرکہ شائقین کی زبردست توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا، پاکستان اور بھارت آج دبئی میں مدمقابل ہوں گے 5 بڑے ٹاکرے جو فائنل کا فیصلہ کرسکتے ہیں ابھشیک شرما بمقابلہ شاہین آفریدی بھارتی اوپنر ابھشیک شرما اور پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا ٹکراؤ سب...
    ایشیا کپ کے آغاز سے قبل بھارت میں پاکستان کے ساتھ کرکٹ میچ کا بائیکاٹ کرنے کی باقاعدہ مہم جاری تھی، لیکن اب پاکستان سے میچ کا بائیکاٹ کرنے کا شور کرنے والے انتہا پسند بھارتی بڑی اسکرینز پر فائنل دیکھیں گے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایشیا کپ کا فائنل بھارت میں 100 سے زائد سینما گھروں میں دکھایا جائے گا۔ بھارت کی معروف ملٹی پلیکس چین پی وی آر انوکس (PVR Inox) نے ملک بھر میں 100 سے زائد اسکرینوں پر اس میچ کی براہِ راست نمائش کا اعلان کر دیا ہے۔ پہلگام حملے کے بعد کرکٹ شائقین نے اس مقابلے کا بائیکاٹ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ جب ٹورنامنٹ شروع ہوا تو بھارتیوں کا غصہ اور حب...
    اسلام ٹائمز کیساتھ خصوصی انٹرویو میں جامعہ علمیہ امام رضا (ع) جموں و کشمیر کے مسئول و مجمع اسلامی کشمیر کے بانی ممبر کا کہنا تھا کہ شہید سید حسن نصراللہ کی پہلی برسی پر پوری دنیا میں اجتماعات ہوئے, جو خود ایک انقلاب ہیں اور مقاومتی محاذ کے زندہ ہونے کی دلیل ہے، نتن یاہو کی یو این کی جنرل اسمبلی میں تقریر محض ایک فریب ہے، مقاومتی محاذ کا خاتمہ ہرگز نہیں ہوگا بلکہ یہ روز بروز مضبوط ہوگا۔ متعلقہ فائیلیںمولانا یاسین حسین کا تعلق مقبوضہ کشمیر ضلع بارہمولہ سے ہے، ابتدائی تعلیم مقبوضہ کشمیر کے جامعہ علمیہ امام رضا (ع) میں حاصل کی، پھر اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے اسلامی جمہوری ایران کا رخ کیا۔ مولانا یاسین...
    افغانستان کا پاکستان، چین، ایران اور روس کے وزرائے خارجہ اجلاس پر ردعمل سامنے آگیا، افغان عبوری حکومت نے افغانستان میں کسی غیر ملکی فوجی اڈے کے خلاف بیان کا خیر مقدم کیا ہے۔ ترجمان افغان عبوری حکومت کا کہنا ہے کہ غیر ملکی فوجی اڈے کے قیام کے خلاف بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں، افغانستان پاکستان، روس، چین اور ایران کے مؤقف کا خیر مقدم کرتا ہے۔ حمد اللہ فطرت نے کہا کہ افغانستان کی سرزمین کسی دوسرے ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دی جائے گی، افغانستان میں کسی مسلح گروہ کو سرگرمیوں کی اجازت نہیں دی گئی، یہ بات بے بنیاد ہے کہ افغانستان سے دوسرے ممالک کو کوئی خطرہ لاحق ہے۔ ترجمان نے بتایا کہ...
    پاکستان نے سوریا کمار کے بعد ایک اور بھارتی کھلاڑی کیخلاف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) میں شکایت کر دی۔پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کے بعد ایک اور بھارتی کھلاڑی کے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج کرا دی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی نے بھارتی ٹیم کے فاسٹ باؤلر ارشدیپ سنگھ کے خلاف ایکشن لینے کیلئے آئی سی سی میں درخواست دے دی ہے۔ذرائع نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے آئی سی سی میں درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ ارشدیپ سنگھ نے 21 ستمبر کو میچ کے اختتام پر انتہائی نازیبا اشارے کئے، ارشدیپ...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں پاکستان کے مدلل بیان پر بھارت بوکھلا گیا، بھارتی مندوب کو پریشانی کی حالت میں فون سنتے دیکھا گیا اور پھر بوکھلاہٹ کے عالم میں وہ ہال چھوڑنے پر مجبور ہوگئے۔ اس سے پہلے پاکستانی مندوب کے بیان پر بھارت نے جواب دیا تھا جس پر جواب الجواب میں سیکنڈ سیکرٹری محمد راشد نے کہا کہ ہم نے دوبارہ اس فورم پر بات کرنے کا ارادہ نہیں کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ تاہم یہ انتہائی شرمناک ہے کہ بھارت اتنا پست ہوجائے کہ اقوام متحدہ کے ایک رکن ملک کے نام کو بگاڑنے کی کوشش کرے۔ ایک خودمختار ریاست کے نام کا مذاق اڑانا صرف غیر شائستگی ہی نہیں بلکہ ایک پورے...
    ایشیا کپ: بھارت کیخلاف بڑے ٹاکرے کےلئے پاکستانی ٹیم فائنل، صائم ایوب کے متعلق بڑی خبر آگئی WhatsAppFacebookTwitter 0 28 September, 2025 سب نیوز دبئی :ایشیا کپ فائنل کے لیے پاکستان کی ممکنہ پلیئنگ الیون سامنے آگئی۔ میڈیا ذرائع کے مطابق بھارت کے خلاف فائنل میچ میں بنگلادیش کو شکست دینے والی ٹیم ہی میدان میں اترے گی۔ کپتان سلمان علی آغا کا صائم ایوب سے متعلق کہنا ہے کہ وہ اتنے باصلاحیت پلیئر ہیں کہ آئندہ 10 سال تک قومی ٹیم کی نمائندگی کرسکتے ہیں، ایسے پلیئر کو بیک کرنا ہی پڑتا ہے۔ سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ اگر صائم ایوب کی بولنگ اور فیلڈنگ دیکھی جائے تو انہوں نے دونوں شعبوں میں غیر معمولی کارکردگی...
    دبئی(نیوز ڈیسک)ایشیا کپ کا تاج فیصلہ آج، پاکستان انتقام کیلئے بے تاب، بھارت ہیٹ ٹرک کیلئے تیار،فیلڈ اور آف دی فیلڈ تین ہفتوں کی ہنگامہ خیزی کے بعد ایشیا کپ فائنل میں بھی گھمسان کا رن پڑنے کا امکان ہے، 41 سال میں 17 ٹورنامنٹ کے بعد پہلی بار روایتی حریف فائنل میں آمنے سامنے ہونگے، پاکستانی ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ دبائو والے میچز میں جذبات فطری ، تاریخی تاریخی موقع سے فائدہ اٹھانے کیلئے پرعزم ہیں ،کھلاڑی کھیل پر فوکس رکھیں، کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ جانتے ہیں فائنل میں کیا کرنا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق ایشیا کا کرکٹ کنگ کون ہوگا،فیصلہ چند گھنٹوں بعد ہوگا؟ ۔پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ میں...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ایک بار پھر لفظی جنگ چھڑ گئی ہے۔ بھارت کے وزیرِ خارجہ ایس جے شنکر نے اپنی تقریر میں پاکستان کا نام لیے بغیر کہا کہ بھارت کا ایک ہمسایہ ملک ‘عالمی دہشت گردی کا مرکز’ ہے۔ اقوام متحدہ میں پاکستان مشن کے سیکنڈ سیکرٹری محمد رشید نے ہفتے کے روز بھارت کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ خود بھارت سرحد پار دہشت گردی کی سرپرستی میں ملوث رہا ہے۔ بھارتی انٹیلی جنس ایجنسیاں اپنے ہمسایہ ممالک کو غیر مستحکم کرنے کے نیٹ ورکس چلا رہی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: ’ سرحد پار تشدد اور اقلیتوں پر مظالم بے نقاب ‘، اقوام متحدہ میں پاکستان...
    یمن کے حوثیوں نے ایل پی جی ٹینکر اور اس کے عملے کو رہا کر دیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایکس پر بیان جاری کرتے ہوئے بتایا کہ حوثیوں کی جانب سے رہا ہونے والے ٹینکر کے 27 رکنی عملے میں کیپٹن مختار سمیت 24 پاکستانی، 2 سری لنکن اور ایک نیپالی شامل ہیں۔وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا ہے کہ جہاز اور پاکستانیوں سمیت عملے کے تمام ارکان یمن سے باہر ہیں۔وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ عملہ یرغمال بنالیا گیا تھا ، ہم نے ہر آپشن استعمال کیا تاکہ اپنے لوگوں کو واپس لایا جا سکے ، سکیورٹی اداروں نے مسلسل محنت سے رہائی ممکن بنائی۔ان کا کہنا تھا کہ اداروں نے دن رات ایک کیا ،...
    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بھارتی ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو کے بعد ایک اور بھارتی کھلاڑی کے خلاف آئی سی سی میں شکایت درج کرا دی۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پی سی بی نے بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کے خلاف ایکشن لینے کے لیے آئی سی سی میں درخواست دے دی ہے۔ذرائع کا بتانا ہے پاکستان کی جانب سے آئی سی سی میں درج کرائی گئی شکایت میں کہا گیا ہے کہ ارشدیپ سنگھ نے 21 ستمبر کو میچ کے اختتام پر انتہائی نازیبا اشارے کیے، ارشدیپ نے آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کی خلاف ورزی کی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ ارشدیپ سنگھ نے تماشائیوں کو غیر...
    کراچی کے شہریوں کے لیے دودھ کے نئے نرخ سے متعلق اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ڈیری فارمرز کے نائب صدر چوہدری فاروق نے پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا ہے کہ کمشنر کراچی یکم اکتوبر تک دودھ کے نئے نرخ مقرر کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کے ڈیری فارمرز کو روزانہ 30 کروڑ روپے کا نقصان ہورہا ہے جبکہ کچھ عناصر کیمیکل ملا دودھ فروخت کر رہے ہیں، جس کی نشاندہی متعلقہ اداروں کو بھی کی گئی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر مطالبات نہ مانے گئے تو کاروبار بند کرنے پر مجبور ہو جائیں گے اور وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر پرامن احتجاج کریں گے۔ ان کے مطابق سیلابی تباہ کاریوں نے بھی ڈیری فارمرز...
    سندھ حکومت نے صوبے کے 6 بڑے شہروں میں بڑی اسکرین پر پاکستان اور بھارت کےدرمیان ایشیا کپ فائنل میچ دکھانےکا اعلان کیا ہے۔ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کے فائنل میں آج دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت فائنل ہوگا۔فائنل کیلئے گرین شرٹس پُرعزم اور جیت کے لیے تیار ہیں جبکہ کھیل کے دیوانے پُرجوش ہیں اور پاکستان کی جیت کی امیدیں برقرار ہیں۔ سندھ حکومت نے صوبے کے 6 بڑے شہروں میں بڑی اسکرین پر پاک بھارت میچ دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیرکھیل سندھ نے اعلان کیا ہے کہ کراچی میں...
    ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ 2025 کے فائنل میں آج دبئی میں مدمقابل ہوں گی۔ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاک بھارت فائنل ہوگا۔فائنل کیلئے گرین شرٹس پُرعزم اور جیت کے لیے تیار ہیں جبکہ کھیل کے دیوانے پُرجوش ہیں اور پاکستان کی جیت کی امیدیں برقرار ہیں۔ قومی ٹیم نے ہفتے کو فائنل سے قبل بھرپور پریکٹس کی۔کپتان سلمان علی آغا نے پریس کانفرنس میں کہا کہ پر امید ہیں کہ فائنل میں ٹیم اچھی کارکردگی دکھائی گی، ایشیا کپ جیتنے آئے تھے ،جیت کر جائیں گے۔ایشیا کپ 2025 میں بھارت نے پاکستان کو دونوں میچز میں...
    ایشیا کپ کا ہائی وولٹیج فائنل پاکستان اور بھارت کے درمیان اتوار کو دبئی میں کھیلا جائے گا جس کے لیے دبئی پولیس نے سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے ہیں اور شائقین کی سہولت کے لیے اردو میں خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ پولیس کے مطابق شائقین کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ میچ شروع ہونے سے کم از کم 3 گھنٹے قبل اسٹیڈیم پہنچیں جبکہ ہر ٹکٹ صرف ایک بار داخلے کے لیے کارآمد ہوگا۔ میچ کے دوران اسٹیڈیم سے باہر نکلنے کے بعد دوبارہ داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: ایونٹ کا سب سے بڑا ٹاکرا، پاکستان اور بھارت آج دبئی میں مدمقابل ہوں گے انتظامیہ نے آتش گیر مواد، اسلحہ، لیزر...
    ایشیا کپ 2025 کے بڑے فائنل سے قبل ایک عجیب صورتحال سامنے آئی ہے۔ بھارتی کپتان سوریا کمار یادو نے روایتی فوٹوشوٹ میں شریک ہونے سے انکار کر دیا۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ فائنل : سندھ کے 6 شہروں میں بڑی اسکرینز پر پاک بھارت میچ دکھانے کا فیصلہ اس پر جب پاکستانی کپتان سلمان علی آغا سے پریس کانفرنس میں سوال ہوا تو انہوں نے کہا کہ یہ سوریا کمار کا ذاتی فیصلہ ہے، اس پر وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔ پاکستانی کپتان کا عزم سلمان علی آغا نے کہا کہ پاک بھارت فائنل میں دونوں ٹیموں پر دباؤ ہے اور جو ٹیم کم غلطیاں کرے گی وہی جیتے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت نے اب...
    پاکستان اور انڈیا 41 سال بعد ٹی20 ایشیا کپ کے فائنل میں آج آمنے سامنے آ رہے ہیں۔ 1984 میں شروع ہونے والے اس ایونٹ کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ٹیمیں فیصلہ کن معرکے میں مدمقابل ہوں گی۔ حالیہ ٹورنامنٹ کے دوران دونوں ٹیمیں 2 مرتبہ ٹکرائیں اور دونوں بار بھارت نے باآسانی کامیابی حاصل کی مگر کرکٹ سے زیادہ بحث کھلاڑیوں کا ہاتھ نہ ملانے، سخت جملوں اور اشتعال انگیز اشاروں پر رہی۔ اس کشیدگی کی جڑ رواں سال کے آغاز میں دونوں ممالک کے درمیان سیاسی اور فوجی تنازعہ ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ایشیا کپ فائنل: پاکستان کا بدلے کا عزم، بھارت کی ہیٹ ٹرک کی تیاری بھارت کے کپتان سوریا کمار یادو کے مطابق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ کا محاصرہ توڑنے کے لیے روانہ ہونے والا “گلوبل صمود فلوٹیلا” اپنی منزل کی جانب بڑھ رہا ہے اور جلد ہی رسک زون میں داخل ہوگا۔ دوسری جانب اسرائیل نے قافلے کو روکنے کے لیے مختلف آپشنز پر غور کرنے کی غرض سے ہفتے کی شام ہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق اٹلی اور اسپین نے فلوٹیلا کی حفاظت کے لیے اپنے بحری جہاز روانہ کر دیے ہیں تاکہ کسی ممکنہ حملے یا ہنگامی صورتحال میں متاثرین کو فوری امداد فراہم کی جا سکے۔اس صورتحال پر معروف پاکستانی عالم دین مفتی تقی عثمانی نے بھی ردِعمل دیا ہے۔ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اسپین اور اٹلی نے صمود...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ کے تاریخی پاک-بھارت فائنل کیلئے دبئی کرکٹ اسٹیڈیم کے تمام ٹکٹس فروخت ہو چکے ہیں۔انتظامیہ کے مطابق 28 ستمبر کو ہونے والا یہ معرکہ مکمل طور پر ہاؤس فل ہوگا۔ 28 ہزار تماشائیوں کی گنجائش والے اسٹیڈیم کی تمام نشستیں شائقین کرکٹ خرید چکے ہیں۔اس سے قبل دبئی میں 14 ستمبر کو کھیلے گئے پاک-بھارت میچ کو 20 ہزار شائقین نے دیکھا تھا، جبکہ 21 ستمبر کے سپر فور مقابلے میں 17 ہزار تماشائی موجود تھے۔تاہم فائنل کے لیے جوش و خروش کہیں زیادہ دیکھنے میں آیا ہے اور تمام اسٹینڈز کے ٹکٹس فروخت ہو گئے ہیں۔ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔ ویب ڈیسک...
    لاہور(سپورٹس رپورٹر )ایشیا میں کرکٹ کا تاج کس کے سر سجے گا؟،روایتی حریف پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں آج مد مقابل ہونگے۔میچ رات ساڑھے سات بجے دبئی میں شروع ہوگا۔ پاکستان ٹیم نے دبئی میں واقع آئی سی سی اکیڈمی میں فائنل سے پہلے خوب پریکٹس کی ۔قومی ٹیم جیت کیلئے پرعزم ہے ۔ ذرائع کے مطابق فائنل سے پہلے دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان تنا کے سبب اس بار فائنل سے پہلے دونوں کپتانوں کا ٹرافی کیساتھ روایتی فوٹو شوٹ نہیں ہورہا۔منتظمین نے تصدیق کی کہ فائنل سے قبل اس سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔ البتہ جہاں بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کے 2مقابلوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا، وہیں...
     اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نیویارک میں چین، ایران، پاکستان اور روس کے وزرائے خارجہ کا چوتھا چار فریقی اجلاس ہوا جس میں افغانستان میں کالعدم داعش، القاعدہ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان، کالعدم بی ایل اے، کالعدم جیش العدل پر تشویش کا اظہار اور کارروائی کا مطالبہ کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اجلاس افغانستان کی صورتحال پر 80 ویں جنرل اسمبلی کے موقع پر منعقد ہوا۔ چاروں ممالک کا افغانستان کو آزاد، متحد اور پْرامن ریاست بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ افغانستان کی معیشت بہتر بنانے اور عوام کی حالت زار کم کرنے پر اتفاق ہوا۔ اجلاس میں فریقین نے افغانستان کے ساتھ تجارتی تعاون اور علاقائی روابط بڑھانے پر زور...
    لاہور (خصوصی نامہ نگار ) مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے امیر سینیٹرحافظ عبدالکریم نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب کو بروقت‘ جرات مندانہ اور پاکستان کے عوام کی ترجمانی قرار دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے عالمی برادری کے سامنے دوٹوک موقف اپنایا اور واضح کر دیا کہ پاکستان جنگ جیتنے کے بعد بھی امن کا خواہاں ہے اور بھارت کے ساتھ تمام حل طلب مسائل پر بامعنی اور نتیجہ خیز مذاکرات کے لیے تیار ہے۔ وزیراعظم نے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی پرزور حمایت کر کے ان کے دلوں کی آواز دنیا تک پہنچائی۔ وزیراعظم نے موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات‘ اسلاموفوبیا کے بڑھتے خطرات‘افغانستان کی...
    پشاور (نوائے وقت رپورٹ+بیورو رپورٹ) پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادیاں کرنے والے افغان شہریوں کو ڈی پورٹ نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی خواتین کی اپنے افغان شوہروں کیلئے شہریت کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نادرا کو اپلائی کریں اور نادرا درخواست گزاروں کے کیس کو قانون کے مطابق دیکھے اور جب تک نادرا اس کیس فیصلہ نہ کرے تو درخواست گزار کو ڈی پورٹ نہ کیا جائے۔ عدالت نے کہا کہ درخواست گزار خاتون کا شوہر افغان شہری ہے، درخواست گزار نے شہریت کے لئے پاکستان اوریجن کارڈ ( پی او سی) کے لئے نادرا کو اپلائی کیا ہے، وکیل کے مطابق نادرا...
    افتخار گیلانی ویسے تو اس ہفتہ کا کالم بھی میں مصر اور فلسطین کی رفح بارڈر کے سفر اور غزہ پر ہو رہے ظلم و ستم پر مرکوز رکھنا چاہتا تھا، مگر پچھلے ہفتہ یعنی 17ستمبر کو خبر آئی کہ سینئر کشمیری لیڈر پروفیسر عبدالغنی بٹ نوے سال کی عمر اپنے آبائی گاؤں شمالی کشمیر کے شہر سوپور سے متصل بوٹیونگو می گاؤں میں انتقال کر گئے ۔یہ واحد ایسے سیاسی لیڈر ہیں، جن کو میں ان کی سیاست میں چھلانگ لگانے سے بہت پہلے بطور استاد جانتا تھا اور ان سے فیض حاصل کرنے کا شرف بھی حاصل رہا ہے ۔وہ بھی میری صحافت میں آنے سے بہت پہلے سے ہی مجھ سے واقف تھے ۔گو کہ مجھے باضابطہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> جسارت نیوز
    بھارت نے 26فروری2019 کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ پر سرجیکل اسٹرائیک کی‘ انڈین پائلٹس کا ہدف مدرسہ تھا لیکن وہ خوف کی وجہ سے وہاں پہنچ نہیں سکے اور جنگل میں بم گرا کر واپس بھاگ گئے‘ ظہیر احمد بابر اس وقت ائیروائس چیف تھے جب کہ مجاہد انور خان ائیر چیف تھے‘ ظہیر احمد بابر اسی رات فوری جواب دینا چاہتے تھے۔ ان کا خیال تھا ہم آج خاموش رہے تو بھارت بار بار یہ کرے گا لیکن آرمی چیف جنرل باجوہ نے روک دیا‘ ان کا کہنا تھا صبح وزیراعظم کے ساتھ میٹنگ کے بعد فیصلہ کریں گے‘ اگلی صبح میٹنگ ہوئی اور جواب دینے کا فیصلہ ہوا‘ 27 فروری کو پاکستانی ائیرفورس نے انڈیا کے سات...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">غزہ،نیویارک،جنیوا(آن لائن،صباح نیوز، مانیٹرنگ ڈیسک)حماس کے سینئر رہنما غازی حمد نے کہا کہ غزہ میں حماس کو منظر نامے سے ہٹانے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو میں کیا۔حماس رہنما نے اعتراف کیا کہ اسرائیل پر 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد سے ہمیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے لیکن یہ قیمت ہمیں ادا کرنی ہی تھی کیونکہ ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں تھا۔غازی حمد نے کہا کہ اگر مستقبل میں ایک باضابطہ فلسطینی ریاست قائم ہوتی ہے تو حماس اپنے ہتھیار قومی فوج کے حوالے کرنے پر تیار ہوگی۔تاہم ان کا یہ بھی کہنا...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default"> او آئی سی رابطہ گروپ نے پہل گام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے جموں و کشمیر میں کیے گئے جابرانہ اقدامات کی شدید مذمت کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر خطے میں امن ناممکن قرار دیا ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر اسلامی تعاون تنظیم کے رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر کے وزرائے خارجہ اور اعلیٰ حکام کا اجلاس نیویارک میں منعقد ہوا جس کی صدارت او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے کی جبکہ آذربائیجان، پاکستان، ترکیہ، سعودی عرب اور نائجر کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں کشمیری عوام کے نمائندوں نے بھارتی زیر ِ قبضہ جموں و کشمیر کی تازہ ترین صورت حال پر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے حالیہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کئی اہم نکات اجاگر کیے۔ ان کے خطاب میں جہاں پاکستان کی دفاعی کامیابیوں اور خطے میں امن کے قیام کی خواہش کا اظہار تھا، وہیں فلسطین، کشمیر، موسمیاتی تبدیلی، اسلاموفوبیا اور معاشی اصلاحات جیسے موضوعات بھی شامل تھے۔ بظاہر یہ ایک اس طرح کے فورم میں ہونے والی تقریروں کی طرح تھی، لیکن دراصل یہ پاکستان کے موقف اور امت مسلمہ کے اجتماعی درد کی عکاس تھی۔ تاہم سوال یہ ہے کہ کیا صرف بیانات اور قراردادیں کافی ہیں؟ یا وقت اس بات کا تقاضا کر رہا ہے کہ پاکستان اور امت مسلمہ عملی اقدامات کی طرف بڑھیں؟ پاکستان اس...
    ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان آج شیڈول فائنل کے موقع پر کراچی کے مختلف مقامات پر بڑی اسکرین لگائی جائیں گی۔ دبئی میں کھیلے جانے والے متوقع سنسنی  خیز مقابلے کو براہ راست دکھانے کے لیے پورٹ گرانڈ،آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے علاوہ سندھ حکومت کے اسپورٹس اینڈ یوتھ ڈیپارٹمنٹ کے تحت سندھ یوتھ کلب گلستان جوہر میں شائقین کرکٹ کوبڑی اسکرینز پر میچ دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">دبئی: ٹی20 ایشیا کپ کا فائنل آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائےگا، قومی ٹیم نے میچ کی تیاری کے لئے بھرپور پریکٹس کی۔کپتان سلمان علی آغا پر امید ہیں کہ فائنل میں ٹیم اچھی کارکردگی دکھائی گی، ایشیا کپ جیتنے آئے تھے، جیت کر جائیں گے۔ایشیا کپ کے فائنل میں پہلی بار پاکستان اور بھارت مد مقابل ہوں گے، 14 ستمبر کو دونوں ٹیموں کے درمیان پہلے میچ سے قبل بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو ہینڈ شیک نہ کرکے کرکٹ کی برسوں پرانی روایت کو توڑا۔ یہی وجہ تھی کہ دوسرے میچ میں معمول سے زیادہ گرما گرمی دیکھی گئی، پاکستان بھارت سے 2 میچز تو ہار گیا لیکن اس نے اب تک ایشیا کی ہر...
    نیو یارک(ڈیلی پاکستان آن لائن)آرمینیا کے وزیراعظم نکول پشینیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان اور سعودی عرب کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم ہونے پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ حالیہ برسوں میں آرمینیا اور ترکیہ کے درمیان بے مثال رشتہ قائم ہوا ہے اور صدر رجب طیب اردوان سے ملاقاتیں باقاعدگی سے ہوتی ہیں۔ وزیراعظم آرمینیا نے کہا کہ وقت کے ساتھ ترکیہ اور آرمینیا کے درمیان باہمی اعتماد میں اضافہ ہورہا ہے۔ نکول پشینیان نے مزید بتایا کہ آذربائیجان کے ساتھ جنگ بندی پر انہوں نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل امن انعام کے لیے نامزد کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے خود دیکھا ہے...
    وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت کا مسئلہ کشمیر سے متعلق بیانیہ زمین بوس ہوگیا ہے۔ پوری دنیا نے تسلیم کرلیا ہے کہ یہ معاملہ ریجنل یا دوطرفہ نہیں بلکہ ایک بین الاقوامی مسئلہ ہے اور انشاء اللہ اب یہ حل ہو کر رہے گا۔ یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے وفاقی وزراء کو عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کا اختیار دے دیا آزاد کشمیر حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر وہ اور امیر مقام آزاد کشمیر گئے تاکہ جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ساتھ مذاکرات...
    ایشیا کپ کا سب سے بڑا اور سنسنی خیز معرکہ کل پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان دبئی میں ہوگا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق تاریخی میچ کا آغاز مقامی وقت کے مطابق شام ساڑھے سات بجے فلڈ لائٹس کی روشنی میں ہوگاجبکہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین اس ٹاکرے کے منتظر ہیں۔ پاکستان نے سیمی فائنل جیسے حیثیت رکھنے والے سپر فور مرحلے کے اہم میچ میں بنگلادیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی۔ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں پاکستان اور بھارت کبھی فائنل میں ایک دوسرے کے سامنے نہیں آئے اور یہ پہلا موقع ہے کہ دونوں ٹیمیں اس میچ میں آمنے سامنے ہوں گی۔ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان اور...
    معروف اداکارہ مومل شیخ کا کہنا ہے کہ انہیں پوری امید ہے کہ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان بھارت کو شکست دے گا۔ دبئی میں موجود مومل شیخ نے ایک گفتگو کے دوران کہا کہ اگرچہ مصروفیات کے باعث وہ پاک بھارت کے پچھلے میچز نہیں دیکھ سکیں، لیکن اس بار فائنل میں وہ پاکستان کی جیت کی منتظر ہیں۔ صحافی شاہد ہاشمی نے جب ان سے پوچھا کہ اگر کرکٹ پر کوئی ڈرامہ بنایا جائے تو وہ کن اداکاروں کو کاسٹ کریں گی؟ تو مومل شیخ نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ چونکہ انہیں کرکٹ کا زیادہ شوق نہیں، اس لیے کرکٹ پر ڈرامہ بنانے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتیں۔ یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان...
    وفاقی وزیر داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ "ایکس" پر لکھا کہ پاکستانی حکام اور سیکیورٹی اداروں کی دن رات کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ یمن میں یرغمال بنائے گئے ایل پی جی ٹینکر اور 24 پاکستانیوں سمیت عملے کو رہا کر دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ یمن کے حوثیوں نے ایل پی جی ٹینکر اور 24 پاکستانیوں سمیت عملے کو رہا کر دیا۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر لکھا کہ پاکستانی حکام اور سیکیورٹی اداروں کی دن رات کی کوششیں رنگ لے آئیں۔ یمن میں یرغمال بنائے گئے ایل پی جی ٹینکر اور 24 پاکستانیوں سمیت عملے کو رہا کر دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 17 سمتبر کو پاکستانی بحری...
    سٹی 42 : وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں سرمایہ کاری کے لیے محفوظ پاکستان ہو۔  فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے طلال چودھری نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے۔ انہوں نے کہا کہ 2018ء میں ملک سے دہشت گردی ختم ہوچکی تھی، چاہتے ہیں سرمایہ کاری کے لیے محفوظ پاکستان ہو، بتایا جائے کہ کیا دہشت گردی کی روک تھام کے لیے سیاسی جماعتوں نے اپنا کردار ادا نہیں کرنا چاہیے؟ پاکستان بارت فائنل؛ پاکستان کے جیتنےکاکتناامکان: معروضی تجزیہ  وزیر مملکت نے کہا کہ اس وقت کوئی کمی ہے تو سیاسی حکومتوں کی...
    جو آنا چاہے آئے جو نہ آنا چاہے نہ آئے، کسی کی پروا نہیں، سلمان آغا کا ہینڈ شیک تنازع پر دوٹوک موقف WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز دبئی (آئی پی ایس )ایشیا کپ فائنل سے قبل دبئی میں قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے بھرپور اور جارحانہ انداز میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے واضح کیا کہ پاکستان جیت کے لیے میدان میں اترے گا اور کسی دبا کو خاطر میں نہیں لائے گا۔ پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے تیز و تند سوالات پر بھی کپتان پر اعتماد نظر آئے اور ہر گیند کو چوکے چھکے میں تبدیل کیا۔ ہینڈ شیک تنازع پر سلمان علی آغا نے دوٹوک الفاظ میں کہاکہ “پاکستان اور بھارت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ایشیا کپ کی تاریخ میں پہلی بار پاکستان اور بھارت کل 28 ستمبر کو فائنل میں مدمقابل ہوں گے۔یو اے ای میں جاری ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں اس سے قبل دونوں ٹیموں کا دو بار سامنا ہو چکا ہے اور دونوں مرتبہ بھارت نے کامیابی حاصل کی ہے۔ مجموعی طور پر بھی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں بھارت کو پاکستان پر برتری حاصل رہی ہے۔ 2007 سے اب تک دونوں ملکوں کے درمیان صرف 15 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں جن میں سے 12 بھارت اور صرف 3 پاکستان کے نام رہے ہیں۔کرکٹ ماہرین فائنل سے قبل اسی ریکارڈ کو بنیاد بنا کر بھارت کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں، تاہم تاریخ یہ بھی بتاتی ہے...
    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف : فائل فوٹو  وزیراعظم شہباز شریف وفد کے ہمراہ لندن پہنچ گئے، برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر اور ن لیگ برطانیہ کے صدر نے وزیراعظم شہباز شریف کا استقبال کیا۔لندن پہنچنے سے قبل وزیراعظم شہباز شریف نے جینیوا میں ن لیگ کے صدر نواز شریف سے ملاقات کرکے ان کی عیادت کی اور خیریت دریافت کی۔وزیراعظم نے نواز شریف کو امریکا کے دورے اور ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات سے متعلق آگاہ بھی کیا۔شہباز شریف لندن میں تین دن قیام کے بعد پاکستان کیلئے روانہ ہوں گے۔واضح رہے کہ نواز شریف 7 روز سے جینیوا کے ایک اسپتال میں زیر علاج تھے، جہاں ان کا دل کے حوالے سے پروسیجر ہوا۔ سابق وزیراعظم کو گزشتہ...
    قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ہمارا ہدف ایشیا کپ کا ٹائٹل جیتنا ہے، تنقید سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ماضی میں پاکستان اور بھارت کے تعلقات زیادہ کشیدہ رہے لیکن اس طرح کی مثال کرکٹ میں کبھی سامنے نہیں آئی۔ قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے ایشیا کپ کے فائنل سے قبل دبئی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ہدف صرف اور صرف ٹائٹل جیتنا ہے، میدان میں اسی مقصد کے ساتھ اتریں گے، باہر لوگ کیا کہتے ہیں اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا، ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں:محمد رضوان ٹی20 ٹیم کی کپتانی سے فارغ، نئے کپتان سلمان علی آغا ہوں گے،...
    ایشیا کپ 2025 کے فائنل سے قبل روایتی ٹرافی شوٹ منسوخ کر دیا گیا ہے۔ منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان اور بھارت کے کپتان فائنل سے پہلے ٹرافی کے ساتھ مشترکہ فوٹو سیشن نہیں کریں گے۔ اے اسپورٹس کے مطابق باضابطہ فوٹو سیشن کا کوئی شیڈول تیار نہیں کیا گیا، البتہ امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ میچ سے کچھ دیر قبل اس حوالے سے حتمی فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔ ???? پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے متفقہ فیصلہ کیا کہ بھارتی کپتان کے ساتھ فائنل سے قبل ٹرافی فوٹوشوٹ نہیں کرنا ہے۔ #AsiaCup #PakistanCricket — Arfa Feroz Zake (@ArfaSays_) September 27, 2025 یہ ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان تیسری ملاقات ہوگی، تاہم میدان...
    ایشیا کپ 2025 کے فائنل میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہائی وولٹیج ٹاکرے نے ٹکٹوں کی قیمتوں کو نئی بلندی پر پہنچا دیا ہے۔ 28 ستمبر کو دبئی میں شیڈول اس تاریخی مقابلے کے لیےجنرل ٹکٹ کی قیمت 131 ڈالر (تقریباً 37 ہزار روپے) جبکہ وی آئی پی سوئیٹ کا ٹکٹ 4750 ڈالر (13 لاکھ 41 ہزار روپے) تک پہنچ چکا ہے۔ پریمیئم لاؤنج اور کئی اہم کیٹیگریز کے ٹکٹ پہلے ہی فروخت ہو چکے ہیں۔ اسکائی باکس اور رائل باکس کی قیمتیں2 ہزار سے 4 ہزار 500 ڈالر کے درمیان ہیں۔ یہ پہلا موقع ہے کہ ایشیا کپ فائنل میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے، جس کے باعث شائقین میں غیر معمولی جوش و...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشین: بلوچستان کے ضلع پشین میں مسافر کوچ اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔میڈیا ذرائع کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر کاریزات محمد حمزہ نےبتایا کہ حادثہ ضلع پشین کے علاقے خانوزئی میں اُس وقت پیش آیا جب کوئٹہ سے اسلام آباد جانے والی مسافر کوچ مخالف سمت سے آنے والی کرولا گاڑی سے ٹکرا گئی، جس کے بعد کوچ الٹ گئی۔ حادثے کے نتیجے میں 2 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جب کہ دیگر 6 زخمیوں کو فوری طور پر ٹراما سینٹر منتقل کیا گیا۔ایم ڈی ٹراما سینٹر کوئٹہ ڈاکٹر ارباب کامران کا کہنا تھاکہ زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کی گئی، تاہم بدقسمتی...
    وزیر مملکت برائے داخلہ سینیٹر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ چاہتے ہیں سرمایہ کاری کے لیے محفوظ پاکستان ہو۔فیصل آباد میں میڈیا سے گفتگو میں طلال چوہدری نے کہا کہ صوبائی حکومتوں اور سیاسی جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا، پاکستان کا بہت بڑا مسئلہ دہشت گردی ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018ء میں ملک سے دہشت گردی ختم ہوچکی تھی، چاہتے ہیں سرمایہ کاری کے لیے محفوظ پاکستان ہو، بتایا جائے کہ کیا دہشت گردی کی روک تھام کے لیے سیاسی جماعتوں نے اپنا کردار ادا نہیں کرنا چاہیے؟ سیکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، بھارتی پراکسی یافتہ 17 خوارج جہنم واصلکئی دنوں کی خفیہ اطلاعات کے بعد دریشک میں خوارج کے جمع ہونے کی...
    چین کو آپریشن بنیان المرصوص پر ہم سے زیادہ خوشی اور فخر ہے، پاکستان سے زیادہ جشن منایا: ترجمان صدرمملکت WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )ایوان صدر کے ترجمان مرتضی سولنگی اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ چین میں ہر اجلاس میں آپریشن بنیان المرصوص کا ذکر ہوا، چین نے آپریشن بنیان المرصوص پر ہم سے زیادہ خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔ایوانِ صدر کے ترجمان مرتضی سولنگی اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے صدر کے دورہ چین پر مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ مرتضی سولنگی نے کہا کہ صدرِ مملکت کا سال 2025 میں چین کا یہ دوسرا دورہ تھا، گزشتہ دورے میں چین کے اعلی حکام سے ملاقاتیں ہوئی،...
    سٹی 42 : وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ حوثیوں نے 24 پاکستانیوں سمیت 27 یرغمالیوں کو رہا کر دیا ہے۔  وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایکس پر جاری پیغام میں بتایا کہ اسرائیل کی جانب سے ایل پی جی ٹینکر پر ڈرون حملے کے بعد حوثیوں نے پاکستانیوں سمیت 27 رکنی عملے کو یرغمال بنا لیا تھا۔انہوں نے بتایا کہ ایل پی جی  ٹینکر  میں  کیپٹن  مختار اکبر سمیت  24 پاکستانی، 2 سری لنکن اور ایک نیپالی  موجود  تھے،حملے کے بعد ایک ایل پی جی ٹینک  میں آگ لگ گئی تاہم آگ کو عملے نے بجھا دیا ۔  وزیراعظم دورہ امریکہ ختم کرنے کے بعد لندن میں اپنی رہائشگاہ پہنچ گئے An LPG tanker with 27...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل دبئی میں کل بروز اتوار ہونے جارہا ہے۔ فائنل سے پہلے دونوں ملکوں کی ٹیموں کے درمیان تناؤ کے سبب اس بار فائنل سے پہلے دونوں کپتانوں کا ’ٹرافی‘ کے ساتھ روایتی فوٹو شوٹ نہیں ہورہا۔منتظمین نے اس بات کی تصدیق کی کہ آج یعنی ہفتے کو ایسا کچھ نہیں ہورہا تاہم اتوار کو فائنل سے قبل اس سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔ البتہ جہاں بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کے 2 مقابلوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے ہاتھ ملانے سے گریز کیا، وہیں فائنل میں بھی ایسی ہی صورتحال دکھائی دے رہی ہے اور اس بارے میں امکان کم ہے کہ ٹرافی کے ساتھ دونوں کپتان تصاویر بنوائیں۔ دوسری جانب...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایوان صدر کے ترجمان مرتضیٰ سولنگی اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا ہے کہ چین میں ہر اجلاس میں آپریشن بنیان المرصوص کا ذکر ہوا، چین نے آپریشن بنیان المرصوص پر ہم سے زیادہ خوشی اور فخر کا اظہار کیا۔ایوانِ صدر کے ترجمان مُرتضیٰ سولنگی اور سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے صدر کے دورہ چین پر مشترکہ پریس کانفرنس کی۔ مُرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ صدرِ مملکت کا سال 2025 میں چین کا یہ دوسرا دورہ تھا، گزشتہ دورے میں چین کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں ہوئی، اس بار دورہ مزید مختلف اور اہم نوعیت کا رہا۔  سیکیورٹی فورسز کا لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، بھارتی پراکسی یافتہ 17 خوارج جہنم واصل...
    —فائل فوٹوز وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ ایل پی جی ٹینکر پر اسرائیلی ڈرون حملہ ہوا تھا، ٹینکر میں 24 پاکستانی سوار تھے۔انہوں نے جاری کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ ٹینکر رَس العیصہ پورٹ پر حوثیوں نے روک لیا تھا، ٹینکر اور عملہ رہا کر دیا گیا ہے، ٹینکر اب یمنی پانیوں سے باہر ہے۔وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ ہم نے ہر آپشن استعمال کیا تاکہ اپنے لوگوں کو واپس لایا جا سکے، سیکریٹری داخلہ، عمان میں سفیر اور سعودی عرب میں ٹیموں کی کوششیں جاری رہیں۔ یمن میں حملے کا نشانہ بنے بحری جہاز میں کپتان سمیت عملے کے 24 پاکستانی ارکان سواریمن میں حملے کا نشانہ بننے والے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے موقع پر روس کی میزبانی میں منعقد ہونے والے چوتھے 4 فریقی وزرائے خارجہ اجلاس کے بعد پاکستان، چین، ایران اور روس نے افغانستان کی موجودہ صورتِ حال پر ایک اہم مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے۔اعلامیے میں واضح کیا گیا کہ چاروں ممالک افغانستان کو ایک آزاد، متحد، خودمختار اور پُرامن ریاست کے طور پر دیکھنے کے خواہاں ہیں۔اعلامیے میں کہا گیا کہ افغانستان میں دہشت گردی، جنگ اور منشیات سے پاک معاشرے کا قیام پورے خطے کے امن اور استحکام کے لیے ناگزیر ہے۔اس موقع پر افغان حکام پر زور دیا گیا کہ وہ اپنی سرزمین سے دہشت گرد گروہوں کے بنیادی ڈھانچوں کا خاتمہ یقینی بنائیں تاکہ نہ صرف افغانستان...
    شمالی وزیرستان پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 2 کم سن بچیوں کو افغانستان اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی اور مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ضلعی پولیس سربراہ وقار احمد (پی ایس پی) کے مطابق مصدقہ اطلاع پر دیوگر سیدگی، تحصیل غلام خان کے علاقے سے 12 اور 14 سالہ بچیوں کو طورخم بارڈر کے راستے افغانستان منتقل کرنے کی کوشش کی جا رہی تھی، جسے ناکام بنا دیا گیا۔ مزید پڑھیں: شادی ختم ہونے پر چپ کیوں رہیں؟ انوشے عباسی نے 6 سال بعد خاموشی توڑ دی پولیس کے مطابق بچیوں کو ایک افغان شہری میاغر کے ذریعے اسمگل کیا جا رہا تھا۔ قریباً 15 سال قبل بچیوں کے والد نے افغانستان کے علاقے تانائی میں ایک...
    اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ یمنی ساحل کے قریب ایل پی جی ٹینکر پر اسرائیلی ڈرون نے حملہ کیا تھا جس کے باعث جہاز پر آگ لگی اور 24 پاکستانیوں سمیت 27 افراد کو حوثیوں نے یرغمال بنایا جو کہ رہا ہوگئے۔ اپنے ٹویٹ میں محسن نقوی نے کہا کہ یمن کے ساحلی علاقے راس العیسیٰ پر ایل پی جی ٹینکر پر اسرائیلی ڈرون نے حملہ کیا، حملے کے وقت جہاز پر 27 افراد سوار تھے جن میں 24 پاکستانی شامل  ہیں، جہاز پر ایک ٹینک پھٹ گیا تاہم عملے نے آگ پر قابو پالیا۔ وزیر داخلہ نے بتایا کہ بعد ازاں حوثی فورسز نے جہاز کو روک کر عملے کو یرغمال بنالیا تاہم پاکستانی سیکیورٹی اداروں...
    نیو یارک میں سکھ رہنما گروپت ونت سنگھ پانن کو قتل کی کوشش کرنے کی کوشش پر گرفتار بھارتی شہری نکھل گپتا کے مزید ہوشربا انکشافات سامنے آگئے۔ ان انکشافات نے بھارت کی مودی سرکار کا مکروہ چہرہ بے نقاب کردیا جو دوسرے ممالک میں را کے ایجنٹوں کے ذریعے قتل جیسے گھناؤنے جرائم کرتے ہیں۔  بلوم برگ کی رپورٹ کے مطابق نکھل گپتا کو جون 2023 میں چیک جمہوریہ سے گرفتار کرکے امریکا کے حوالے کیا گیا تھا جہاں اس پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔ خیال رہے کہ نکھل گپتا ایک بزنس مین ہے جو کئی ممالک میں فضائی سفر کرتا رہتا ہے اور اسے بھارتی انٹیلیجنس آفیسر آکاش یادیو نے سکھ رہنما کو قتل کرنے کا ٹاسک دیا تھا۔...
    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں پیش آنے والے دو الگ الگ ٹریفک حادثات میں مجموعی طور پر 11 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 28 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں بیشتر کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔ پہلا حادثہ پنجگور بازار کے علاقے گومازین میں اُس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس اور کار آپس میں ٹکرا گئیں۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں موقع پر ہی 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جبکہ ایک شخص زخمی ہوا۔ لیویز ذرائع کے مطابق لاشوں اور زخمی کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، تاہم جاں بحق ہونے والوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی۔...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر ۔2025 )سابق وفاقی وزیر مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ 50 سال کے بعد پاکستان کی اہمیت دنیا کے سامنے اجاگر ہوئی ہے، پاکستان کی بات اس وقت دنیا سن رہی ہے، پاکستان کے لیے یہ بہترین وقت ہے لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران مشاہد حسین نے کہا کہ مغرب نے دوسری جنگ عظیم کے بعد جو نظام بنایا تھا اس کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے، طاقت کا توازن شفٹ ہو رہا ہے، نئے عالمی آرڈر میں کوئی ایک سپر پاور نہیں رہی.(جاری ہے) انہوں نے کہا کہ قائداعظم نے خط میں امریکا کو کہا تھا اسرائیل فتنہ ہے اس کو نہ بننے دے، دنیا اسرائیل کی مخالفت کر...
    ایشیا کپ فائنل: پاکستان کیخلاف میچ سے قبل بھارتی کوچ کا 2 اہم کھلاڑیوں کی فٹنس پر خدشات کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز دبئی(آئی پی ایس )ایشیا کپ 2025 میں پاکستان اور بھارت ٹیمیں اتوار کے روز تیسری بار مدمقابل ہوں گی لیکن ایشیا کپ کے ٹائٹل کی جنگ کے معرکے سے پہلے بھارتی ٹیم کے بولنگ کوچ نے دو اہم کھلاڑیوں کی فٹنس کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بولنگ کوچ مورنے پاکستان اور بھارت کے مابین بڑے اور فیصلہ کن مقابلے سے قبل بھارتی آل راونڈر ہاردک پانڈیا اور بلے باز ابھیشیک شرما کی کی فٹنس پر خدشات ظاہر کیے ہیں۔ یاد رہے کہ بھارتی آل راونڈر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) مالی سال 2024-25 میں پاکستان کی وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ ساتھ افغانستان اور آذربائیجان کے ساتھ دوطرفہ تجارت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، جو بڑھ کر 2.41 ارب ڈالر کی بلند سطح تک پہنچ گئی ہے۔ ویلتھ پاکستان کو موصول دستاویزات کے مطابق گزشتہ مالی سال 2023-24 میں یہ حجم 1.92 ارب ڈالر تھا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ خطے میں معاشی روابط ایک مرتبہ پھر تیزی پکڑ رہے ہیں اور پاکستان کی برآمدات اور درآمدات میں نئی جان پڑ رہی ہے۔رپورٹ کے مطابق مالی سال 2025 میں پاکستان کی ان ممالک کو برآمدات بڑھ کر 1.77 ارب ڈالر تک جا پہنچی ہیں جبکہ...
    نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)وزیر اعظم شہبازشریف نے پاکستانی بیف کی ملائیشیا برآمد کے حوالے سے متعلقہ اداروں کوٹھوس لائحہ عمل تشکیل دے کر پیش کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے نیویارک سے ویڈیو لنک کے ذریعے پاکستان اور ملائیشیا کے مابین تجارت کے فروغ کے حوالے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں پاکستان اور ملائیشیا کے مابین تجارتی تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔(جاری ہے) اجلاس میں وزیر اعظم کو ملائشیا میں پاکستانی برآمدی استعداد کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔وزیر اعظم نے ملائشیا پاکستان تجارت بالخصوص پاکستانی بیف کی ملائیشیا برآمد کے حوالے سے ٹھوس لائحہ عمل تشکیل دے کر پیش کرنے کی...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے عالمی یومِ سیاحت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ امسال سیاحت کا عالمی دن "سیاحت اور پائیدار تبدیلی" کے عنوان سے منایا جارہا ہے۔(جاری ہے) ہفتہ کو گورنر ہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق انہوں نے کہا کہ پاکستان محلِ وقوع کے اعتبار سے سیاحوں کے لئے ایک جنت ہے، سیاحت سماجی، ثقافتی اور معاشی ترقی پر براہ راست اثر ڈالتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سیاحت روزگار کی فراہمی، برآمدات میں اضافہ اور عالمی خوشحالی کا ذریعہ ہے، سیاحت کا فروغ کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی کے لئے ناگزیر ہے۔ گورنر سندھ نے کہا کہ ترقی پذیر ممالک میں سیاحت روزگار فراہم...
    رہنما پیپلز پارٹی ندیم افضل چن—فائل فوٹو رہنما پیپلز پارٹی ندیم افضل چن نے پنجاب حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسان کی سارے سال کی محنت سیلاب بہا لے گیا، متاثرینِ سیلاب کو وزیر یا کسی سیکریٹری کے دورے کی ضرورت نہیں۔لاہور سے جاری کیے گئے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ چینی کی قلت پر تحقیقات کرا لیں کہ ٹرک کیسے غائب ہوتے ہیں؟ پیکا ایکٹ کے تحت چینی کے بحران کا بھی حساب لیں۔ ندیم افضل چن کا متاثرین کی مدد بی آئی ایس پی سے کرنے کا مطالبہپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ندیم افضل چن نے بھی حکومت سے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام...
    ---فائل فوٹو  سینئر سیاستدان مشاہد حسین سید نے کہا ہے کہ 50 سال کے بعد پاکستان کی اہمیت دنیا کے سامنے اُجاگر ہوئی ہے، پاکستان کی بات اس وقت دنیا سن رہی ہے، پاکستان کے لیے یہ بہترین وقت ہے۔لاہور میں تقریب سے خطاب کے دوران مشاہد حسین نے کہا کہ مغرب نے دوسری جنگ عظیم کے بعد جو نظام بنایا تھا اس کا خاتمہ ہونے جا رہا ہے، طاقت کا توازن شفٹ ہو رہا ہے،  نئے عالمی آرڈر میں کوئی ایک سپر پاور نہیں رہی۔انہوں نے مزید کہا کہ قائداعظم نے خط میں امریکا کو کہا تھا اسرائیل فتنہ ہے اس کو نہ بننے دے، دنیا اسرائیل کی مخالفت کر رہی ہے، اسرائیل کے اپنے لوگ کہہ رہے ہیں کہ فلسطین...
    حضرو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 ستمبر2025ء) مسلم لیگ ن کے سنیئر نائب صدر و ممبر قومی اسمبلی شیخ آفتاب احمد نے وزیراعظم شہباز شریف کا حالیہ دورہ امریکا اور اقوام متحدہ میں تاریخی خطاب کو پاکستان کی سفارتی کامیابی قرار دیا ہے، اقوام متحدہ میں بھارتی دہشت گردی کو واضح اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے دنیا کے سب سے اہم فورم پر نہ صرف پاکستان کا مؤقف بھرپور انداز میں اجاگر کیا بلکہ ہر پاکستانی کی آواز کو عالمی سطح پر مؤثر طریقے سے پیش کیا۔ وزیراعظم خطاب انتہائی کامیاب اور تاریخی اہمیت کا حامل تھا، وزیراعظم شہباز شریف کی امریکی صدر سے ملاقات پاکستان کے اعتماد، دفاعی تعاون اور خارجہ پالیسی...
     ایشیا میں کرکٹ کا تاج کس کے سر سجے گا؟ پاکستان اور بھارت ایشیا کپ کے فائنل میں ایک بار پھر ٹکرائیں گے۔ فائنل میچ کل اتوار کو کھیلا جائیگا، پاکستان نے بنگلادیش کو 11 رنز سے ہرا کر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا، شائقین کرکٹ قومی ٹیم کی فائنل میں جیت کیلئے پرجوش ہیں۔پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف سے کرکٹ فین نے فرمائش کر ڈالی، بنگلادیش کے خلاف میچ کے بعد سٹیڈیم میں فین نے حارث رؤف سے کہا اس بار بھارت کو نہیں چھوڑنا ہار کا بدلہ لینا ہے۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔27 ستمبر ۔2025 )وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کےلئے ریلیف اور بحالی کی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات کا ہنگامی بنیادوں پر تخمینہ مکمل کیا جائے اور ایک ہفتے میں جامع رپورٹ پیش کی جائے.(جاری ہے) وزیر اعظم ہاﺅس سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں اقوام متحدہ جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کے فوری بعد ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال اوربحالی کے جاری اقدامات پر زوم پر جائزہ اجلاس طلب کیا اور سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف اور بحالی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت...
    حماس کے سینئیر رہنما غازی حمد نے کہا کہ غزہ میں حماس کو منظر نامے سے ہٹانے کی کسی بھی کوشش کو قبول نہیں کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں امریکی نشریاتی ادارے سی این این سے گفتگو میں کیا۔ حماس رہنما نے اعتراف کیا کہ اسرائیل پر 7 اکتوبر 2023 کے حملے کے بعد سے ہمیں بھاری نقصان اٹھانا پڑا ہے لیکن یہ قیمت ہمیں ادا کرنی ہی تھی کیونکہ ہمارے پاس اور کوئی راستہ نہیں تھا۔ غازی حمد نے کہا کہ اگر مستقبل میں ایک باضابطہ فلسطینی ریاست قائم ہوتی ہے تو حماس اپنے ہتھیار قومی فوج کے حوالے کرنے پر تیار ہوگی۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ فی الحال حماس کو کمزور...
    ایشیا کپ کے فائنل سے قبل بھارت کے باؤلنگ کوچ مورنے مورکل نے آل راؤنڈر ہارڈک پانڈیا اور اوپنر ابھیشیک شرما کی فٹنس سے متعلق خدشات کو دور کر دیا ہے۔ اتوار کو دبئی میں پاکستان کے خلاف فیصلہ کن معرکے سے پہلے دونوں کھلاڑیوں کی دستیابی پر سوالات اٹھے تھے۔ جمعے کو سری لنکا کے خلاف میچ میں ہارڈک پانڈیا نے پہلا اوور کراتے ہوئے مینڈس کو پہلی ہی گیند پر صفر پر آؤٹ کیا تاہم اوور کے بعد انجری کی وجہ سے میدان سے باہر چلے گئے اور دوبارہ واپس نہ آئے۔ میچ کے بعد مورکل نے وضاحت کی کہ ہارڈک کو صرف معمولی چوٹ آئی تھی اور ان کی حالت کا جائزہ رات اور اگلی صبح لیا...
     ورلڈ بینک نے کراچی کے پورٹ قاسم کو دنیا کا نواں ترقی یافتہ پورٹ قرار دے دیا۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری کہتے ہیں پورٹ قاسم کی عالمی رینکنگ پاکستان کے لیے اعزاز ہے۔ یہ کامیابی حکومتی اصلاحات اور جدیدیت کا ثمر ہے۔ پاکستان خطے کا شپنگ حب بن رہا ہے۔ انہوں نے بندرگاہی آپریشنز کو عالمی معیار پر لانے کا عزم ظاہر کیا۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ قاسم انٹرنیشنل کنٹینر ٹرمینل نے جدید آپریشنز میں کلیدی کردار ادا کیا۔ بندرگاہوں کی کارکردگی میں بہتری سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کرے گی۔
     پاکستان اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان ایشیا کپ کا فائنل کل دبئی میں کھیلا جائے گا۔ تاہم فائنل سے قبل اس بار دونوں کپتان ٹرافی کے ساتھ روایتی فوٹو شوٹ نہیں کر رہے۔ منتظمین نے تصدیق کی ہے کہ آج کچھ نہیں ہو رہا تاہم اتوار کو فائنل سے قبل حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اس سے قبل بھارتی ٹیم نے ایشیا کپ کے دو میچوں میں پاکستان کرکٹ ٹیم سے مصافحہ کرنے سے گریز کیا تھا اور اب فائنل میں بھی ایسی ہی صورتحال دیکھنے کو مل رہی ہے، اب دونوں کپتانوں کے ٹرافی کے ساتھ ہونے کے امکانات کم ہیں۔ دوسری جانب پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا آج رات پاکستانی وقت کے مطابق...
    اوٹاوا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 ستمبر2025ء)مودی سرکار کی فسطائیت اور ہندوتوا نظریات نے نہ صرف بھارت کے سیکولر تشخص کو داغدار کیا بلکہ اقلیتوں کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز کردیا ہے۔ سکھ برادری پر جابرانہ رویے اور دبا کے باوجود خالصتان تحریک مزید زور پکڑ رہی ہے۔سکھ فار جسٹس تحریک کے کوآرڈینیٹر اندرجیت سنگھ گوسل نے اعلان کیا ہے کہ اگلا خالصتان ریفرنڈم کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں 23 نومبر 2025 کو ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسلر گرپتونت سنگھ پنوں کی حمایت کے لیے سامنے آئے ہیں اور بھارت کو کھلے عام للکار رہے ہیں۔گرپتونت سنگھ پنوں نے بھی مودی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا...
    اقوام متحدہ میں پاکستانی قونصلر صائمہ سلیم نے بھارت کے جھوٹے اور گمراہ کن الزامات کا بھرپور جواب دیتے ہوئے واضح کیا کہ خطے میں عدم استحکام کی اصل وجہ بھارت ہے جو سرحد پار تشدد کو فروغ دے رہا ہے۔ یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر کی پاکستانی نابینا سفارتکار صائمہ سلیم سے ملاقات، خدمات کو سراہا انہوں نے کہا کہ نئی دہلی حکومت پراکسی گروپس کے ذریعے خطے میں دہشت اور بدامنی پھیلا رہی ہے۔ ساتھ ہی بھارت کے اندر اقلیتوں کو منظم جبر و تشدد کا سامنا ہے اور انہیں آزادی کے ساتھ عبادت کرنے کا حق تک نہیں دیا جاتا۔   صائمہ سلیم نے یاد دلایا کہ اقلیتوں کو دبانا اب بھارتی حکومت کی سرکاری پالیسی...
     ایس آئی ایف سی کے تعاون سے پاکستان میں آئی ٹی اور ٹیک ایکسپو اینڈ کانفرنس کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق نمائش ای کامرس گیٹ وے پاکستان، ایس آئی ایف سی اور ٹیک ڈیسٹینیشن پاکستان کے اشتراک سے منعقد کی گئی جس میں آئی ٹی سی این ایشیا کی جدت، نیٹ ورکنگ اور کامیاب کاروباری معاہدے تاریخی کامیابی ثابت ہوئے۔ ایکسپو میں جدید ٹیکنالوجیز کی نمائش ، معاشی نتائج اور سرمایہ کاروں کے لیے جامع پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔ ایس آئی ایف سی کے زیر اہتمام آئی ٹی سی این ایشیا 2025 میں ریکارڈ 62 ہزار سے زائد شرکاء شامل ہوئے۔ ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے 650 ملین ڈالر کی مفاہمتی یادداشتوں اور سرمایہ...
    بنگلہ دیشی شائقین ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف پاکستان کی حمایت میں سامنے آگئے ہیں۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بنگالی شائقین کرکٹ نے کہا کہ ہم ہار گئے لیکن ہمارا بھائی جیت گیا، انڈیا اور پاکستان میں اچھا میچ ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: بنگلہ دیش کو شکست دے کر پاکستان ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گیا، 28 ستمبر کو بھارت سے مقابلہ ہوگا انہوں نے کہا کہ ہم جیتے یا ہاکستان، ایک ہی بات ہے، پاکستان بنگلہ دیش بھائی بھائی۔ ایک دوسرے مداح نے کہا کہ پاکستان جیت گیا کوئی بات نہیں، فائنل میں بھارت کو ہرائے گا۔ واضح رہے کہ ٹی20 ایشیا کپ کے سپر4 مرحلے میں پاکستان بنگلہ دیش کو پچھاڑ کر فائنل میں پہنچ...
    ایشیا کپ میں اوچھی حرکتیں کرنے اور کھیل کی روح کے منافی اقدامات پر بھارتی ٹیم اور بورڈ کو شدید ہرزہ سرائی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بائیکاٹ کے دباؤ کے زیر اثر پاکستان اور بھارت کے درمیان ایشیا کپ میں اب تک دو میچز کھیلے جاچکے ہیں جبکہ فائنل میں بھی دونوں ٹیمیں آمنے سامنے آئیں گی۔ ایونٹ کے آغاز سے قبل ہی بھارتی بورڈ پر پاکستان کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کے لیے دباؤ بڑھنے لگا تھا۔ تاہم بی سی سی آئی نے بائیکاٹ کرنے کے بجائے اوچھی حرکتیں کرنے کا فیصلہ کیا اور کھیل کی روح کے منافی اقدامات کیے جس پر انہیں شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا۔ بھارتی سوشل میڈیا صارفین نے بی سی...
    فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نادرا کو اپلائی کریں اور نادرا درخواست گزاروں کے کیس کو قانون کے مطابق دیکھے اور جب تک نادرا اس کیس فیصلہ نہ کرے تو درخواست گزار کو ڈی پورٹ نہ کیا جائے۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادیاں کرنے والے افغان شہریوں کو ڈی پورٹ نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی خواتین کی اپنے افغان شوہروں کیلئے شہریت کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نادرا کو اپلائی کریں اور نادرا درخواست گزاروں کے کیس کو قانون کے مطابق دیکھے اور جب تک نادرا اس کیس فیصلہ نہ کرے تو درخواست گزار کو ڈی پورٹ نہ...
    ایشیا کپ کے سنسنی خیز فائنل میں پاکستان اتوار کو اپنے روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں اترے گا، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ یہ بھی پڑھیں:ایشیا کپ فائنل: بھارت کو کیسے پچھاڑا جا سکتا ہے؟ وسیم اکرم نے گُر بتا دیا بھارت نے اب تک ناقابلِ شکست رہتے ہوئے ایونٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے اور دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے ٹائٹل بچانے کے لیے فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔ پاکستان کو گروپ اسٹیج اور سپر فور مرحلے میں بھارت کے ہاتھوں دو مرتبہ شکست کا سامنا کرنا پڑا، تاہم کپتان سلمان آغا کا کہنا ہے کہ ٹیم پُرجوش ہے اور حریف کو ہرانے کی بھرپور کوشش کرے گی۔ دوسری جانب...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور: ایشیا کپ کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل فائنل میں ایک دوسرے کے مدِ مقابل ہوں گی،  بھارتی ٹیم رواں ایونٹ میں اب تک ناقابلِ شکست رہی ہے اور پاکستان کو گروپ اسٹیج اور سپر فور دونوں مرحلوں میں شکست دے چکی ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائنل سے قبل بھارت کو ایک بڑا دھچکا لگ سکتا ہے، کیونکہ دو اہم کھلاڑیوں اوپنر ابھیشیک شرما اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی فٹنس مسائل کے باعث شرکت مشکوک ہے۔بھارت کے بولنگ کوچ نے تسلیم کیا ہے کہ دونوں کھلاڑی مکمل طور پر فٹ نہیں ہیں۔ ہاردک پانڈیا سری لنکا کے خلاف میچ میں پہلا اوور کرانے کے بعد ہیمسٹرنگ انجری...
    والد میرے سیاست میں آنے پر ہچکچاہٹ کا شکار تھے، یقین ہے آج مجھ پر فخر کرتے ہوں گے: مریم نواز WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز لاہور(آئی پی ایس) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے جب سیاست میں آئی تو میرے والد نواز شریف ہچکچاہٹ کا شکار تھے لیکن مجھے یقین ہے کہ آج انہیں مجھ پر فخر ہوگا۔ پاکستان نیوی وار کالج کے 55 ویں اسٹاف کورس کے شرکا سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کے دوران مریم نواز سیلاب میں معاونت پر پاکستان نیوی کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا ریسکیو ریلیف آپریشن کیلئے پاکستان نیوی نے قابل قدر کردارادا کیا۔ مریم نواز کا کہنا تھا بیٹیوں کو مواقع دیں، اعتماد اور حوصلہ...
    امریکہ میں پاکستان کے سابق سفیر کا کہنا ہے کہ ٹرمپ طاقت کو پسند کرتے ہیں اور حالیہ پاک ،بھارت کشیدگی کے بعد انہیں اندازہ ہوا ہے کہ پاکستان کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا تاہم امریکہ کی ریاستی مشینری اب بھی بھارت کو طویل المدتی حلیف سمجھتی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سابق سفیر برائے امریکہ حسین حقانی نے کہا ہے کہ یہ سمجھنا غلط فہمی ہوگی کہ امریکہ ہمیشہ پاکستان کے ساتھ فیاض رہے گا۔امریکی ریاستی مشینری اب بھی بھارت کو حلیف سمجھتی ہے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق سفیر برائے امریکہ حسین حقانی نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات میں 1954 سے اب تک اُتار چڑھاؤ آتے رہے ہیں اس بار بہتری ضرور...
    سکھ فار جسٹس تحریک کے کوآرڈینیٹر اندرجیت سنگھ گوسل نے اعلان کیا ہے کہ اگلا خالصتان ریفرنڈم کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں 23 نومبر 2025ء کو ہو گا۔ اسلام ٹائمز۔ مودی سرکار کی فسطائیت اور ہندوتوا نظریات نے نہ صرف بھارت کے سیکولر تشخص کو داغدار کیا بلکہ اقلیتوں کے صبر کا پیمانہ بھی لبریز کر دیا ہے۔سکھ برادری پر جابرانہ رویے اور دباؤ کے باوجود خالصتان تحریک مزید زور پکڑ رہی ہے۔ سکھ فار جسٹس تحریک کے کوآرڈینیٹر اندرجیت سنگھ گوسل نے اعلان کیا ہے کہ اگلا خالصتان ریفرنڈم کینیڈا کے شہر اوٹاوا میں 23 نومبر 2025ء کو ہو گا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسلر گرپتونت سنگھ پنوں کی حمایت کے لیے سامنے...
    ایشیا کپ کی تاریخ کے سب سے بڑے ٹاکرے میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں کل فائنل میں مدمقابل آئیں گی۔ بھارتی ٹیم رواں ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہے اور پاکستان ٹیم کو بھی گروپ اور سپر فور مرحلے میں شکست دے چکی ہے۔ تاہم بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فائنل میں بھارتی ٹیم کے دو اہم کھلاڑیوں ابھیشیک شرما اور آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کی شرکت مشکوک ہے۔ بھارت کے بولنگ کوچ نے پانڈیا اور ابھیشیک شرما کی فٹنس پر شدید خدشات کا اظہار کیا ہے۔ بھارتی بولر ہاردک پانڈیا سری لنکا کے خلاف پہلا اوور کرانے کے بعد ہیمسٹرنگ کا شکار ہوکر میدان سے باہر چلے گئے تھے اور پھر پورے میچ میں واپس نہیں آئے۔...
    پشاور: پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادیاں کرنے والے افغان شہریوں کو ڈی پورٹ نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے پاکستانی خواتین کی اپنے افغان شوہروں کیلئے شہریت کی درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزار نادرا کو اپلائی کریں اور نادرا درخواست گزاروں کے کیس کو قانون کے مطابق دیکھے اور جب تک نادرا اس کیس فیصلہ نہ کرے تو درخواست گزار کو ڈی پورٹ نہ کیا جائے۔  عدالت نے کہا کہ درخواست گزار خاتون کا شوہر افغان شہری ہے، درخواست گزار نے شہریت کے لئے پاکستان اوریجن کارڈ ( پی او سی) کے لئے نادرا کو اپلائی کیا ہے، وکیل کے مطابق نادرا نے ابھی تک درخواست گزار کے شوہر کو کارڈ جاری نہیں کیا۔...
    پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ تعلقات نے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کرلیا، وائٹ ہاؤس میں دونوں ممالک کی قیادت کے درمیان خوشگوار ملاقات نے دنیا کی توجہ سمیٹ لی۔واشنگٹن میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیر اعظم شہبازشریف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کا پرجوش خیر مقدم کیا، وائٹ ہاؤس کے اوول آفس کے دوستانہ ماحول میں ہونے والی بیٹھک ایک گھنٹہ 20 منٹ تک جاری رہی، اس موقع پر آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس اور وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی شریک تھے۔وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق ملاقات میں علاقائی سلامتی اور دہشت گردی سے نمٹنے کے تعاون پر گفتگو ہوئی۔وزیراعظم شہباز شریف نے سیکیورٹی اور...
    پاک فوج اندرونی امن کے ساتھ ساتھ عالم اسلام کے مسائل پر نظر رکھے ہوئے ہے،جنرل احمد شریف چوہدری نئی نسل قومی ترقی میں مؤثر کردار ادا کر ے، پنجاب یونیورسٹی لاہور کا دورہ، طلبہ وطالبات کیساتھ خصوصی نشست پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاک فوج کے ملک کے اندرونی امن کے ساتھ ساتھ عالم اسلام کے مسائل پر نظر رکھے ہوئے ہے۔پاک فوج کے ترجمان لیفٹننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے جامعہ عروة الوثقیٰ لاہور کا دورہ کیا جہاں علامہ سید جواد نقوی اور طلبہ و طالبات سے ملاقات کی۔اس موقع پر نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی آئی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پاکستان میں تعلیمی نظام کے لیے ایک اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جہاں آکسفورڈ اے کیو اے نے 3 نئے لازمی نصاب متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس اقدام کے تحت اردو، اسلامیات اور مطالعہ پاکستان کو بین الاقوامی معیار کے مطابق نصاب کا حصہ بنایا گیا ہے۔ ماہرین تعلیم کے مطابق یہ قدم نہ صرف پاکستانی طلبہ کو عالمی سطح کے امتحانات کی تیاری میں مدد فراہم کرے گا بلکہ انہیں اپنے مقامی پس منظر سے بھی جڑے رہنے کا موقع دے گا۔نئے نصاب میں تنقیدی سوچ، تحقیق اور گروپ ورک پر خاص توجہ دی گئی ہے تاکہ طلبہ کو محض رٹہ سسٹم پر انحصار کرنے کے بجائے تجزیاتی اور...
    ایشیا کپ 2025 میں پہلی بار پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان فائنل میچ کھیلا جائے گا جس کا کرکٹ شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ ٹورنامنٹ کا فائنل کل دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ جہاں پورا ایشیا کپ ٹورنامنٹ خاص طور پر پاکستان اور انڈیا کے میچز تنازعات سے بھرپور رہے، وہیں اب ایک اور تنازع سامنے آیا ہے کہ فائنل سے قبل دونوں ٹیموں کے درمیان تناؤ کے باعث کپتان ٹرافی کے ہمراہ روایتی فوٹو شوٹ نہیں کرائیں گے۔ نجی ٹی چینل جیو نیوز کے مطابق منتظمین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ آج یعنی ہفتے کو ایسا کچھ نہیں ہورہا تاہم اتوار کو فائنل سے قبل اس سے متعلق حتمی...
    فائل فوٹو وزیراعظم شہباز شریف نے سیلاب متاثرین کیلئے ریلیف اور بحالی کی کارروائیاں تیز کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے نیویارک میں یو این جنرل اسمبلی سے خطاب کے فوری بعد ملک میں حالیہ سیلابی صورتحال اور بحالی کے جاری اقدامات پر جائزہ اجلاس میں شرکت کی۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سیلاب زدہ علاقوں میں لوگوں کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، جنرل اسمبلی میں موسمیاتی تبدیلی کے مضر اثرات پر پاکستانیوں کی آواز دنیا تک پہنچائی، پاکستان جیسا ترقی پذیر ملک موسمیاتی تبدیلی سے آنے والی قدرتی آفات سے مسلسل متاثر ہو رہا ہے۔وزیراعظم نے احسن اقبال کو امداد و بحالی کے آپریشنز کی کڑی نگرانی اور جائزہ اجلاس بلانے کی ہدایت کی جبکہ چیئرمین این ڈی ایم اے...