2025-11-03@18:27:10 GMT
تلاش کی گنتی: 28171

«حکومت کا کام»:

(نئی خبر)
    ویب ڈیسک : پنجاب بھر کی ماتحت عدالتوں میں یکم نومبر کو چھٹی کا اعلان کردیا گیا۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بار کونسل کے انتخابات کے باعث ماتحت عدالتوں میں تعطیل ہوگی۔ 
    سپریم کورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغان مردوں کو پاکستانی شہریت دینے کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کردیا۔ سپریم کورٹ میں افغان شہری کو پاکستانی اوریجن کارڈ کے اجراء کے معاملے کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی جس دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد اللہ عدالت میں پیش ہوئے۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ یکم دسمبر2023 کے پشاور ہائیکورٹ کےفیصلے کیخلاف ہم نےاپیل دائر کررکھی ہے، ہائیکورٹ نے کہا افغان شہری پاکستانی خاتون سےشادی کرے تو اسے پی اوسی کارڈ اور پاکستانی شہریت دی جائے۔ اس موقع پر جسٹس مسرت ہلالی نے کہا کہ شہریت کس گراؤنڈ پر دی جاسکتی ہے،کل کتنے درخواست...
    ٹرمپ کا فوج کو فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو فوری طور پر جوہری ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا حکم دے دیا۔سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے محکمہ جنگ کو نیوکلیئر ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کا حکم دیدیا اور یہ عمل فوری طور پر شروع کیا جائے گا۔صدر ٹرمپ نے لکھاکہ امریکا کو ان ممالک کے مقابلے میں برابر کی سطح پر ہونا چاہیے جو یہ پروگرام رکھتے ہیں۔صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ دنیا میں امریکا کے پاس سب سے زیادہ ہتھیار ہیں، روس کا دوسرا نمبر جبکہ چین پانچ برسوں میں امریکا کے برابر آسکتا ہے۔امریکی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چینی صدر شی جن پنگ نے کہا ہے کہ چین اور امریکا کو کسی بھی صورت میں بدلہ لینے کے خطرناک اور نقصان دہ چکر میں نہیں پڑنا چاہیے، کیونکہ اس سے دونوں ممالک کے تعلقات اور عالمی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر سے ملاقات کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صدر شی جن پنگ نے کہا کہ چین کی معیشت ایک سمندر کی طرح وسیع اور مضبوط ہے، جو ہر طرح کے خطرات اور چیلنجز سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ چین کا مقصد کسی ملک کو چیلنج کرنا یا اس کی جگہ لینا نہیں بلکہ اپنے داخلی نظام اور ترقیاتی منصوبوں کو...
    اسلام آباد: ملک میں تیزی سے بڑھتی ہوئی سولرائزیشن کے نتیجے میں دن کے اوقات میں بجلی کی کھپت میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے باعث طلب 6 ہزار میگاواٹ تک کم ہو گئی ہے۔ نیشنل پاور کنٹرول سینٹر (این پی سی سی) کے حکام کے مطابق بعض اوقات سورج کی روشنی میں بجلی کی طلب 15 ہزار میگاواٹ سے بھی نیچے آ جاتی ہے، جب کہ رات کے اوقات میں یہی طلب بڑھ کر 21 ہزار میگاواٹ سے تجاوز کر جاتی ہے۔ حکام نے وضاحت کی کہ گھروں اور دفاتر میں سولر پینلز کے زیادہ استعمال کے باعث دن میں قومی گرڈ سے بجلی کی ضرورت کم پڑ گئی ہے، جبکہ رات کے وقت کھپت میں...
    فوٹو: فائل سندھ ہائی کورٹ نے منشیات کی رقم، 10 ہزار روپے نہ دینے پر بچے کے اغوا اور قتل کے مقدمے کی سماعت کے دوران ملزمان کی دو سزائیں برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔سندھ ہائی کورٹ میں عمر قید اور جرمانے کی سزا کے خلاف ملزمان کی جانب سے دائر کی گئی اپیل پر سماعت ہوئی۔عدالت نے دورانِ سماعت ملزمان کی سزا میں ترمیم کرتے ہوئے مقدمے سے دہشت گردی کی دفعات خارج اور ملزمان کے خلاف قتل اور اغوا کے جرم میں دو بار عمر قید کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے ملزمان کو فی کس دو لاکھ روپے بھی مقتول کے ورثا کو ادا کرنے کا حکم دیا۔پراسیکیوشن نے عدالت کو بتایا...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ میں پاکستان اور افغانستان کی سرحد کے قریب دہشتگردوں کی نقل و حرکت بروقت شناخت کر لی گئی۔ سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ یہ بھی پڑھیں:ٹانک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگرد ہلاک فوجی ترجمان کے مطابق کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے، ہلاک ہونے والوں میں کالعدم تنظیم کا اہم کمانڈر اور انتہائی مطلوب دہشتگرد خارجی امجد عرف مزاحم شامل ہے۔ رپورٹ کے مطابق امجد عرف مزاحم، دہشتگرد نور ولی کا نائب اور بھارتی حمایت یافتہ ’فتنہ الخوارج‘ کی رہبری شورا کا سربراہ تھا۔ حکومت...
    پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ ایران ایئر نے مشہد-زاہدان-کوئٹہ پرواز کا آغاز کردیا۔  پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی  کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایران ائیر فلائٹ 826 گزشتہ رات کوئٹہ پہنچی، گورنر بلوچستان جعفر خان مندوخیل نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی، ایران کے کونسل جنرل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی  نے کہا کہ ایران ایئر کی پہلی پرواز کا واٹر کینن سلامی سے خیرمقدم کیا گیا، ایران ایئر کی ہفتہ وار پرواز ہر بدھ رات 9:30 بجے کوئٹہ پہنچے گی۔
     صدر آصف علی زرداری اور وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع کوئٹہ اور ضلع کیچ میں فتنتہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف دو الگ الگ کامیاب کارروائیوں پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت نے ان کامیاب آپریشنز میں فتنتہ الہندوستان کے 18 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔ وزیراعظم نے ان آپریشنز میں فتنتہ الہندوستان کے 18 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔ وفاقی...
    الجزیرہ سے اپنی ایک گفتگو میں اسماعیل بقائی کا کہنا تھا کہ IAEA کے ڈائریکٹر اچھی طرح جانتے ہیں كہ ہمارا جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے۔ اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان "اسماعیل بقائی" نے الجزیرہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ IAEA کے ڈائریکٹر "رافائل گروسی" اچھی طرح جانتے ہیں كہ ہمارا جوہری پروگرام مکمل طور پر پُرامن ہے۔ رافائل گروسی کے بیانات کے مہلک نتائج نے امریکہ اور اسرائیل کی ایران پر مشترکہ جارحیت کی راہ ہموار کی۔ انہیں ایران کے ایٹمی معاملے پر بے بنیاد دعوے کرنے سے گریز کرنا چاہئے۔ واضح رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران نے بارہا یقین دلایا کہ ہماری ایٹمی سرگرمیاں ضمانتی ذمہ داریوں کے فریم ورک...
    آئی سی سی پر سیاسی اثر ورسوخ رکھنے والی بھارتی حکومت نے دیگر کھیلوں میں سیاست نہ کرپانے پر اپنی بے بسی کا اعتراف کرلیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے بھارتی وزارت کھیل کا کہنا ہے کہ پاکستانی ایتھلیٹس کو اپنے ملک آنے سے نہیں روک سکتے۔ بھارتی وزارت کھیل کے مطابق کامن ویلتھ گیمز 2030 میں شرکت کے لیے پاکستانی ایتھلیٹس کو بھارت نہ آنے دیا تو انڈونیشیا کی طرح پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ وزارت کھیل کا مزید کہنا ہے کہ ایسا کرنے سے 2036 میں اولمپک گیمز کی میزبانی کا خواب بھی بکھر جائے گا۔
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے مرد افغان شہری کو پاکستانی خاتون سے شادی کی بنیاد پر پاکستانی شہریت دینے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا۔ مرد افغان شہری کو پاکستان اوریجن کارڈ کے اجراء کے معاملے کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔ سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد اللہ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ یکم دسمبر 2023 کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاق نے اپیل دائر کر رکھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہائی کورٹ نے قرار دیا تھا کہ اگر کوئی مرد افغان شہری پاکستانی خاتون سے شادی کرے تو اسے پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی)...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پھلوں کے بنے ہوئے ملک شیک عام طور پر ایک صحت بخش مشروب سمجھے جاتے ہیں جو توانائی اور غذائیت دونوں فراہم کرتا ہے، تاہم امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق نے اس حوالے سے ایک دلچسپ اور حیران کن انکشاف کیا ہے۔ماہرین کے مطابق اگر ملک شیک میں کیلا شامل کیا جائے تو یہ مشروب کے صحت بخش اثرات کو نمایاں طور پر کم کر دیتا ہے، خاص طور پر وہ فائدے جو دل اور دماغ کی کارکردگی کو بہتر بناتے ہیں۔کیلیفورنیا یونیورسٹی کے محققین نے اپنی تحقیق میں یہ جاننے کی کوشش کی کہ دودھ میں مختلف پھل شامل کرنے سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں اور غذائی اجزا کس حد تک...
    بہاولنگر میں مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے والے شخص کو 4 سال قید اور 10 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی گئی۔سینئر سول جج محمد ضیاء خان نے مردہ مرغیوں کا گوشت فروخت کرنے کے مقدمے کا فیصلہ سنادیا۔عدالتی فیصلے کے مطابق جرمانے کی عدم ادائیگی پر ملزم کو مزید 14 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔ملزم کے خلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کروایا تھا۔
    گلوکار عاصم اظہر نے نیا نام اور اپنا پہلا انڈیپنڈنٹ میوزک البم متعارف کرانے کا اعلان کردیا۔ نوجوان گلوکار عاصم اظہر نے اپنی 29ویں سالگرہ کے موقع پر مداحوں کے لیے ایک خاص اعلان کیا ہے۔ عاصم نے سوشل میڈیا پر اپنے نئے سفر کا آغاز کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک سب عاصم اظہر کو جانتے تھے اب ’عاصم علی‘ کو جانیں گے۔ عاصم اظہر نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو کے ساتھ اپنے پیغام میں لکھا، ’’آج اپنی 29ویں سالگرہ پر میں آپ کو کسی خاص سے ملواتا ہوں۔ اب تک آپ عاصم اظہر کو جانتے تھے، اب عاصم علی سے ملنے کی باری ہے۔ میرا سچا اور حقیقی روپ۔‘ on my 29th birthday today, i want...
    حضرت پیر سید جماعت علی شاہ لاثانی آف علی پور سیداں شریفؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر ضلع نارووال میں یکم نومبر بروز ہفتہ عام تعطیل ہوگی۔ ڈپٹی کمشنر سید حسن رضا کے مطابق اس سلسلے میں باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ عرس کے موقع پر علی پور سیداں شریف میں ملک بھر سے زائرین کی بڑی تعداد کی آمد متوقع ہے۔ ضلعی انتظامیہ نے زائرین کے لیے کھانے پینے، وضو، قیام و طعام اور طبی سہولیات کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔ نوٹیفیکیشن کا عکس قرآن خوانی، نعت خوانی اور روحانی محافل کا اہتمام کیا جائے گا جن میں علما و مشائخ حضرت پیر سید جماعت علی شاہؒ کی دینی و روحانی خدمات پر روشنی ڈالیں گے۔ سیکیورٹی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سپریم کورٹ نے افغان شہری کو پاکستانی خاتون سے شادی کی بنیاد پر پاکستانی شہریت دینے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو معطل کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق افغان شہری کو پاکستان اوریجن کارڈ کے اجراء کے معاملے کی سماعت جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسد اللہ عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ یکم دسمبر 2023 کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف وفاق نے اپیل دائر کر رکھی ہے، ہائی کورٹ نے قرار دیا تھا کہ اگر کوئی مرد افغان شہری پاکستانی خاتون سے شادی کرے تو اسے پاکستان اوریجن کارڈ (پی او سی) اور...
    بھارت میں مودی حکومت کی فرقہ وارانہ پالیسیوں نے ایک بار پھر مسلم ثقافت اور ورثے پر حملے کو نمایاں کر دیا ہے۔ اتر پردیش میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھیم پور کھیری کے علاقے مصطفیٰ آباد کا نام تبدیل کرکے کبیر دھام رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کے بقول، یہ فیصلہ مقامی ہندوؤں کے جذبات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ دی ٹائمز آف انڈیا کے مطابق، یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ ماضی میں مسلمان حکمرانوں نے ایودھیا کا نام فیض آباد، پریاگ راج کا الہٰ آباد اور کبیر دھام کا مصطفیٰ آباد رکھا تھا، اب مودی حکومت ان تاریخی مقامات کو ہندو مذہب سے منسوب کرنے کی مہم جاری رکھے گی۔ رپورٹ...
    ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری انتظامیہ کو ای اسٹامپ سسٹم شروع کرنے میں مدد دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد زمینوں کے ریکارڈ کو جدید بنانا اور پراپرٹی کے لین دین کو عوام کے لیے آسان بنانا ہے۔ اسلام آباد میں سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ایک تقریب کے دوران پنجاب لینڈ ریکارڈز اتھارٹی (PLRA) اور آئی سی ٹی انتظامیہ کے درمیان ایک معاہدے پر دستخط کیے گئے۔ اس معاہدے کے تحت اسلام آباد میں جلد ہی ای اسٹامپ پیپر سسٹم متعارف کرایا جائے گا، یہ اقدام چیف کمشنر اور سی ڈی اے چیئرمین محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر کیا گیا۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ...
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو فوری طور پر نیوکلیئر ٹیسٹنگ کا حکم دیدیا، صدر ٹرمپ نے کہا کہ امریکا کو ان ممالک کے مقابلے میں برابر کی سطح پر ہونا چاہیے جو یہ پروگرام رکھتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ انہوں نے محکمہ جنگ کو حکم دیا ہے کہ وہ نیوکلیئر ہتھیار ٹیسٹ کرنا شروع کردے اور یہ عمل فوری طور پر ہونا چاہیے۔ صدر ٹرمپ کے نزدیک دنیا میں امریکا کے پاس سب سے زیادہ ہتھیار ہیں۔ روس کا دوسرا نمبر ہے جبکہ چین پانچ برسوں میں امریکا کے برابر آسکتا ہے۔ صدر ٹرمپ نے کہا کہ انکے فیصلے کا جواز یہ ہے کہ دیگر ممالک کے ٹیسٹنگ پروگرام موجود ہیں۔
    چین اور امریکہ دونوں ایک دوسرے کو کامیاب بنا سکتے ہیں، چینی صدر WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز چین اور امریکہ کے درمیان اختلافات کا ہونا ناگزیر ہے، شی کی امر یکی ہم منصب سے گفتگو بوسان: چین کے صدر شی جن پھنگ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان ملاقات جنوبی کوریا کے شہر بوسان میں منعقد ہوئی۔ جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابقشی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ صدر ٹرمپ کے انتخاب کے بعد سے ہم تین مرتبہ بات چیت اور متعدد خطوط کا تبادلہ کر چکے ہیں ، ہم نے قریبی رابطہ برقرار رکھا ہے اور مشترکہ طور پر چین-امریکہ تعلقات کو مجموعی طور پر مستحکم رکھنے کی قیادت کی ہے۔...
    راولپنڈی میں غیرت نام پر 17 سالہ سدرہ بی بی قتل کیس میں بڑی پیش رفت ہوئی ہے جب کہ عدالت نے گرفتار 2 ملزمان کی ضمانت منظور کرکے انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ گورکن راشد محمود ریکارڈ کیپر قبرستان سیف الرحمان کی ضمانتیں منظور کی گئیں، دونوں ملزمان کو 2 ۔ دو لاکھ روپے مالیت کے ضمانتی مچلکے جمع کرانیکا حکم دیا گیا۔ ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ کے جج جسٹس وحید خان نے ضمانتیں منظور کیں، سترہ سالہ سدرہ بی بی کو طلاق کے بعد پسند کی دوسری شادی پر جرگے کے حکم پر قتل کیا گیا۔ تھانہ پیرودھائی نے 12 جولائی کو مقدمہ درج کیا تھا، مقتولہ کا والد، بھائی، سسر، پہلا شوہر،  چچا اور جرگہ سربراہ سمیت 12 ملزم تاحال جیل...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) اسلام آباد ہائیکورٹ میں حاضر سروس جج کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس خادم حسین سومرو نے کہا ہے کہ حاضر سروس جج کے خلاف کارروائی سپریم جوڈیشل کونسل ہی کر سکتی ہے۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق وکیل کلثوم خالق کی جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے خلاف دائر توہین عدالت کی درخواست پر جسٹس خادم حسین سومرو نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ سماعت کی۔ درخواست گزار وکیل کلثوم خالق نے ذاتی حیثیت میں عدالت پیش ہو کر آگاہ کیا کہ میری درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات ہیں، جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے میرے خلاف غیر قانونی آبزرویشن دیں، میرا نام سپریم کورٹ کے لائسنس کی فہرست...
    سٹی42: وفاقی حکومت کے بجلی کے بلوں کے ذریعے صارفین پر اربوں روپے کا اضافی بوجھ ڈالنے کا امکان ہے۔ لیسکو اور تمام تقسیم کار کمپنیوں نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ (Quarterly Adjustment) کی بنیاد پر نیپرا میں درخواستیں دائر کر دی ہیں، جس پر نیپرا نے سماعت 6 نومبر کو مقرر کر دی ہے۔ ذرائع کے مطابق لیسکو نے کوارٹر ٹیرف کی مد میں چھ ارب روپے کے اضافے کی درخواست کی ہے۔ یہ اضافہ کیپسٹی چارجز، آپریشنز اور مینٹیننس کے اخراجات کے لیے مانگا گیا ہے، جبکہ ٹرانسمیشن چارجز اور دیگر امور کی مد میں بھی اضافے کی درخواست شامل ہے۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز نیپرا...
    سپریم کورٹ نے پاکستانی خواتین سے شادی کرنے والے افغان شہریوں کو پاکستان اوریجن کارڈ (POC) اور شہریت دینے سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے فریقین کو نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ یہ معاملہ جسٹس شاہد وحید کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے جمعرات کو سنا۔  ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل زیرِ سماعت سماعت کے دوران ایڈیشنل اٹارنی جنرل رانا اسداللہ عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ ’ہم نے پشاور ہائیکورٹ کے یکم دسمبر 2023 کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی ہے۔‘ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے قرار دیا تھا کہ اگر کوئی افغان شہری کسی پاکستانی خاتون سے شادی کرے تو اسے پاکستان اوریجن کارڈ جاری کیا جائے۔...
    اسلام آباد ہائیکورٹ میں خاتون وکیل کلثوم خالق کی جانب سے جسٹس ثمن رفعت امتیاز کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست کی سماعت ہوئی۔ سماعت جسٹس خادم حسین سومرو نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے ساتھ کی۔ درخواست گزار کا مؤقف وکیل کلثوم خالق ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئیں اور مؤقف اختیار کیا کہ جسٹس ثمن رفعت امتیاز نے ان کے خلاف غیر قانونی آبزرویشنز دی تھیں جس کے باعث ان کا سپریم کورٹ کا لائسنس روک دیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کا نام سپریم کورٹ کے لائسنس یافتہ وکلا کی فہرست میں شامل تھا، مگر عدالتی آبزرویشن کے بعد انہیں لائسنس نہ مل سکا۔ انہوں نے مؤقف اختیار کیا کہ سنگل بینچ جسٹس...
    راولپنڈی سے رواں سال کتنے غیر قانونی افغان مہاجرین کو واپس بھیجا گیا؟ تفصیلات سامنے آگئیں WhatsAppFacebookTwitter 0 30 October, 2025 سب نیوز راولپنڈی (آئی پی ایس) رواں سال کے پہلے دس ماہ میں کتنے غیر قانونی افغان مہاجرین کو وطن واپس بھیجا گیا ، تفصیلات سامنے آگئیں ۔ دستاویزات کے مطابق راولپنڈی سے رواں سال کے پہلے دس ماہ کے دوران مجموعی طور پر 3 ہزار 942 غیر قانونی افغان باشندوں کو وطن واپس بھیجا گیا۔ دستاویزات کے مطابق 3 ہزار 216 غیر دستاویزی افغان شہریوں کو شناختی کاغذات نہ ہونے پر واپس بھیجا گیا، جبکہ ویزہ کی مدت ختم ہونے پر 242 افغان شہریوں کو ڈی پورٹ کیا گیا۔ مزید برآں، 22 کارڈ ہولڈر افغان باشندے بھی...
    روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے بدھ کے روز اعلان کیا کہ روس نے ایٹمی صلاحیت رکھنے والے ’پوسائیڈن‘ سپر ٹارپیڈو کا کامیاب تجربہ کیا ہے۔ یہ ایک ایسا ہتھیار ہے جو ماہرین کے مطابق ساحلی علاقوں میں تباہ کن شعاعی سمندری لہریں پیدا کر سکتا ہے۔ ’دنیا میں اس جیسی کوئی چیز نہیں‘، پیوٹن صدر پیوٹن نے ماسکو کے ایک فوجی اسپتال میں یوکرین جنگ کے زخمی فوجیوں سے ملاقات کے دوران کہا: ’پہلی بار ہم نے نہ صرف اس ٹارپیڈو کو آبدوز سے لانچ کیا بلکہ اس کا ایٹمی پاور یونٹ بھی کامیابی سے فعال کیا۔ اس جیسی کوئی ٹیکنالوجی دنیا میں نہیں ہے۔‘ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ’پوسائیڈن‘ کو کوئی روک نہیں سکتا۔ عسکری تجزیہ کاروں...
    اسلام آباد (وقائع نگار) بھارت میں انتہا پسند مودی حکومت نے مسلمانوں کی مذہبی و ثقافتی شناخت مٹانے کی منظم مہم تیز کر دی ہے۔ مساجد کی شہادت، تاریخی شہروں کے ناموں کی تبدیلی اور اسلامی ورثے کی نفی مودی کی فرقہ وارانہ سیاست کی کھلی مثال بن چکی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے لکھیم پور کھیری کے علاقے مصطفیٰ آباد کا نام تبدیل کر کے کبیر دھام رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ یوگی آدتیہ ناتھ کے بقول یہ فیصلہ مقامی ہندوؤں کے جذبات کے احترام میں کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ماضی میں مسلمان حکمرانوں نے ایودھیا کا نام فیض آباد، پریاگ راج کا الہٰ آباد اور...
    ویب ڈیسک: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بلوچستان میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین کیاہے۔وزیرداخلہ محسن نقوی نے 18 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے بلوچستان میں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملادیا۔ محسن نقوی نے کہاکہ 18 دہشتگردوں کو جہنم رسید کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتاہوں،سکیورٹی فورسز کے افسروں اور جوانوں کی بہادری اور پروفیشنل ازم پر فخر ہے۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ...
    سیئول (وقائع نگار) جنوبی کوریا میں منعقدہ ایشیا پیسیفک اکنامک کوآپریشن (APEC) سمٹ کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو “خونی قاتل” قرار دے کر نیا سفارتی طوفان کھڑا کر دیا۔ صدر ٹرمپ نے سمٹ سے خطاب میں پاک بھارت جنگ بندی میں اپنے کردار کا ذکر کرتے ہوئے مودی پر طنزیہ وار کیا اور کہا کہ “مودی دیکھنے میں اچھے مگر اندر سے قاتل جیسا سخت انسان ہے۔” ٹرمپ نے اپنی تقریر کے دوران مودی کی نقل اتارتے ہوئے طنزیہ انداز میں کہا، “نہیں، ہم لڑیں گے!” اور سوال اٹھایا کہ “کیا یہ وہی شخص ہے جسے میں جانتا ہوں؟” امریکی صدر کے اس جملے نے بھارت اور امریکہ کے تعلقات میں نئی...
    پیپلز پارٹی کے صدر آزاد کشمیر کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں جس کے بعد پی پی قیادت نے فیصلہ کیا ہے کہ بیرسٹر سلطان محمود کو ان کے عہدے سے نہیں ہٹایا جائے گا اور وہ پیپلز پارٹی حکومت میں صدر کے عہدے پر برقرار رہیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی قیادت کے مشاورتی اجلاس کے بعد آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد آئندہ 24 گھنٹے میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ آزاد کشمیر میں حکومت سازی کیلئے پیپلز پارٹی کے قائدین کا صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت ایوان صدر میں اہم اجلاس ہوا جس میں بلاول بھٹو اور فریال تالپور سمیت پارٹی کی اعلیٰ قیادت شریک...
    لاہور: پاکستان ریلوے نے نئے طریقے کار کے تحت ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کر لیا۔ ریلوے حکام نے اس حوالے سے اشتہار جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 11 ٹرینوں کو بڈز کے بجائے اوپن نیلام کیا جائے گا۔ آؤٹ سورس کیے جانی والی ٹرینوں میں ہزارہ ایکسپریس، بہاالدین زکریا ایکسپریس، ملت ایکسپریس، بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس، راول ایکسپریس، تھل ایکسپریس، موئن جو داڑو پسنجر، فرید ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر ٹرین شامل ہیں۔ ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کی اوپن نیلامی 20 نومبر کو کی جائے گی۔ اس سے قبل 9 ٹرینوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلانے کے لیے ریلوے حکام کو 7 ارب 90 کروڑ...
    پاکستان کے معروف گلوکار فلک شبیر نے میوزیکل شو ’پاکستان آئیڈل‘ کو اپنے تمام گانے بغیر کسی مالی یا قانونی شرط کے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ فلک شبیر نے انسٹاگرام پر جاری ایک اسٹوری میں کہا کہ وہ شو کے منتظمین کو اپنے تمام گانوں کے استعمال کی مکمل اجازت دیتے ہیں تاکہ وہ نئے اور ابھرتے ہوئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی کر سکیں اور پاکستانی موسیقی کو عالمی سطح پر فروغ دیا جا سکے۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان آئیڈل میں سجاد علی کے گانوں پر پابندی؟ گلوکار نے اپنے بیان میں سب کچھ بتادیا گلوکار نے مزید کہا کہ وہ ’پاکستان آئیڈل‘ کے ججز اور تمام شرکاء کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ...
    پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا اعلان کیا ہے تاہم نئے قائد ایوان کا اعلان نہ ہو سکا۔ آزاد کشمیر کے نئے وزیراعظم کے نام پر مشاورت کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس 31 اکتوبر کو شام 4 بجے طلب کر لیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر میں نئے وزیراعظم کے لیے چوہدری لطیف اکبر، چوہدری یاسین، سردار یعقوب اور راجا فیصل ممتاز راٹھور کے درمیان مقابلہ ہے۔ ذرائع کے مطابق اسپیکر چوہدری لطیف اکبر نئے قائد ایوان کے لیے فیورٹ ہیں تاہم پارٹی صدر ہونے کی وجہ سے قرعہ چوہدری یاسین کے نام بھی نکل سکتا ہے۔ یاد رہے کہ موجودہ وزیراعظم چوہدری انوارالحق نے استعفی’ دینے سے انکار...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے محکمہ دفاع (پینٹاگون) کو ہدایت دی ہے کہ وہ دیگر ایٹمی طاقتوں کے برابر اپنی ایٹمی تجربات کی سرگرمیاں فوراً بحال کرے۔ یہ اعلان انہوں نے جمعرات کو چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات سے قبل سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹرتھ سوشل‘ پر کیا۔ رائٹرز کے مطابق ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا کہ دیگر ممالک کے ایٹمی تجرباتی پروگراموں کے باعث میں نے محکمہ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ وہ ہمارے ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات مساوی بنیاد پر شروع کرے، اور یہ عمل فوراً شروع کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ روس دوسرے نمبر پر ہے جبکہ چین کافی پیچھے ہے، تاہم اگلے 5 سال میں وہ بھی قریب پہنچ جائے...
    پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی نے ان خبروں پر تحفظات ظاہر کیے ہیں جن کے مطابق پاکستانی فوجی دستے غزہ بھیجے جا رہے ہیں۔ سیاسی کمیٹی نے مطالبہ کیا کہ اس معاملے پر حکومتِ پاکستان پارلیمنٹ، عمران خان اور تمام قومی قیادت سے مشاورت کے بعد ہی کوئی فیصلہ کرے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ملک کی تازہ سیاسی صورتحال، پارلیمانی امور، خیبر پختونخوا کی قیادت، اور بین الاقوامی حالات پر تفصیلی غور کیا گیا۔ اجلاس میں سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور نومنتخب وزیراعلیٰ محمد سہیل آفریدی سے متعلق اہم فیصلے اور خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔  علی امین گنڈاپور کو خراجِ تحسین...
    پنجاب میں اقلیتی برادری کے لیے متعارف کرائے گئے مالی معاونتی پروگرام کے بعد بلوچستان حکومت نے بھی صوبے میں اقلیتوں کی سماجی و معاشی ترقی کے لیے ’پیپلز مائنارٹی کارڈ‘ کے اجرا کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کارڈ کے ذریعے اقلیتی خاندانوں کو صحت، تعلیم، روزگار اور چھوٹے کاروبار کے شعبوں میں سہولتیں فراہم کی جائیں گی، جبکہ کم آمدنی والے گھرانوں کو مرحلہ وار مالی امداد بھی دی جائے گی۔ یہ بھی پڑھیں: مسلم لیگ ن کی بلوچستان سے اقلیتی نشست کا تنازعہ سپریم کورٹ پہنچ گیا اس سلسلے میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی سربراہی میں ہونے والے مشاورتی اجلاس میں پروگرام کے ابتدائی فریم ورک کی منظوری دی گئی۔ حکومت نے رواں مالی سال مائنارٹی انڈومنٹ...
    سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک پیغام میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ جب تمام ممالک نیوکلیئر ٹیسٹنگ کر رہے ہیں تو امریکا کو بھی کرنا چاہیئے، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فوج کو فوری طور پر نیوکلیئر ٹیسٹنگ کا حکم دے دیا۔ امریکی صدر جنوبی کوریا کے شہر بوسان پہنچ گئے، صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام میں کہا کہ جب تمام ممالک نیوکلیئر ٹیسٹنگ کر رہے ہیں تو امریکا کو بھی کرنا چاہیئے، ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا کے پاس سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار ہیں۔ ڈونلڈ ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ پانچ سال کے اندر چین...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو الجزائر کے ہم منصب احمد عاطف نے ٹیلی فون کیا۔ پاکستان اور الجزائر کے درمیان تعاون مثبت انداز میں آگے بڑھنے پر اظہار اطمینان کیا گیا۔ دو طرفہ تعلقات مضبوط بنانے، یو این سمیت کثیر الجہتی فورمز پر تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ 26 ویں آئینی ترمیم کے ذریعے عدالتوں کو مفلوج کردیا گیا ہے۔وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں تقریب سے خطاب میں ان کا کہنا تھاکہ میری عمران خان سے ملاقات کرانے کے عدالتی احکامات کو ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا گیا، سڑک پر بیٹھنا میری کمزوری نہیں بلکہ عدالتوں کی بے بسی ہے جو اپنے احکامات پر عملدرآمد کرانے سے قاصر ہیں۔سہیل آفریدی نے کہا کہ ہم ایک ریاست دو دستور کا کلچر ختم کرنے آئے ہیں۔ ہماری جدوجہد حقیقی آزادی، آئین و قانون کی بالادستی اور میڈیا کی آزادی کے لیے ہے جس میں وکلا برادری کا مرکزی کردار ہے،اگر ججز یرغمال ہیں تو عوام کو بتائیں تاکہ...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (نمائندہ جسارت) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن کے پاس اختیار نہیں کہ چیئرمین سینیٹ کے ریفرنس کے بغیر کسی سینیٹر کو نااہل کرے۔اسلام آباد میں عدالت عظمیٰ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ میں آئینی بنچ کے سامنے شبلی فراز کی درخواست پر سماعت تھی ہم نے الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہلی کے نوٹیفکیشن کو چیلنج کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ پشاور ہائیکورٹ میں سماعت ملتوی ہوئی تھی آج عدالت عظمیٰ نے کالعدم قرار دے دیا، ہائیکورٹ کو ڈائریکشن جاری کی گئی ہیں کہ دونوں فریقین کو سن کر فیصلہ کریں۔چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ مجھے افسوس...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے سابق وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں سابق وزیر اعلیٰ علی امین گنڈا پور کے خلاف شراب و اسلحہ برآمدگی کیس کی سماعت ہوئی، جس میں جوڈیشل مجسٹریٹ مبشر حسن چشتی نے علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔دورانِ سماعت علی امین گنڈاپور عدالت میں پیش نہیں ہوئے جب کہ ان کے وکیل راجا ظہور الحسن بھی عدالت نہیں آئے، جس پر عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم جاری کردیا۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کی مسلسل غیر حاضری کے باعث وارنٹ گرفتاری کیے اور...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور(آن لائن)پاکستان ریلوے نے نئے طریقے کار کے تحت ٹرینوں کو آوٹ سورس کرنے کا فیصلہ کرلیا ریلوے حکام نے اس حوالے سے اشتہار جاری کر دیا ہے جس کے مطابق 11 ٹرینوں کو بڈز کے بجائے اوپن نیلام کیا جائے گا۔آؤٹ سورس کیے جانیوالی ٹرینوں میں ہزارہ ایکسپریس، بہاالدین زکریا ایکسپریس، ملت ایکسپریس، بدر ایکسپریس، غوری ایکسپریس، راول ایکسپریس، تھل ایکسپریس، موئن جو داڑو پسنجر، فرید ایکسپریس، میانوالی ایکسپریس اور فیض احمد فیض پسنجر ٹرین شامل ہیں۔ریلوے حکام کے مطابق ٹرینوں کی اوپن نیلامی 20 نومبر کو کی جائے گی۔اس سے قبل 9 ٹرینوں کو پرائیویٹ سیکٹر کے تعاون سے چلانے کے لیے ریلوے حکام کو 7 ارب 90 کروڑ روپے کی فنانشل بڈز موصول ہوئیں۔وفاقی وزیر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) بابا گورونانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں، پاکستان ہائی کمیشن نیو دہلی نے 2100 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے۔بھارتی مہمان 4 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان آئیں گے، جنم دن کی مرکزی تقریب 5 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں ہوگی۔پاکستانی ہائی کمیشن نئی دہلی نے ان تمام یاتریوں کو 4 سے 13 نومبر تک کے ویزے جاری کیے ہیں۔ بھارتی سکھ یاتری 4 نومبر کو پیدل واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے، جہاں سے وہ ننکانہ صاحب روانہ ہوں گے۔ 5 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں بھوگ اکھنڈ پاتھ صاحب اور مقامی...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بنگلادیش کی معزول وزیرِاعظم شیخ حسینہ نے کہا ہے کہ عوامی لیگ کے لاکھوں حامی اگلے سال کے عام انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے کیونکہ پارٹی کو انتخاب میں حصہ لینے سے روک دیا گیا ہے۔نئی دہلی سے برطانوی خبررساں ادارے کو تحریری جواب میں 78 سالہ مفرور حسینہ واجد نے کہا کہ وہ ایسی کسی بھی حکومت کے تحت بنگلا دیش واپس نہیں جائیں گی جو عوامی لیگ کو شامل کیے بغیر بنے، اور وہ بھارت میں ہی رہنے کا ارادہ رکھتی ہیں، جہاں وہ اگست 2024 ء میں طلبہ تحریک کے بعد فرار ہو گئی تھیں۔نوبیل انعام یافتہ محمد یونس کی سربراہی میں قائم عبوری حکومت جو حسینہ واجد کی برطرفی کے بعد...
    کابل:۔ افغانستان میں برسراقتدار طالبان رجیم میں اختلافات شدت اختیار کرگئے اور صوبہ بدخشاں میں سونے کی کانوں پر قبضے کے لیے آپس میں لڑ پڑے۔ افغان میڈیا رپورٹس کے مطابق بدخشاں کے ضلع شہر بزرگ میں جھڑپیں طالبان رجیم کی جانب سے تعینات کان کنی کے شعبے کے سابق سربراہ عبدالرحمان عمار اور نئے تعینات ہونے والے سربراہ شفیق اللہ حافظی کے گروپوں کے درمیان جاری ہیں۔ بدخشاں میں دونوں بااثرطالبان کمانڈر سمجھے جاتے ہیں۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ افغان رجیم میں مسلح افواج کے سربراہ فصیح الدین فطرت کی تنازع ختم کرنے اور فریقین کے درمیان مذاکرات کی کوششیں ناکام ہوگئیں۔ رپورٹس کے مطابق جھڑپوں میں کئی طالبان جنگجو مارے گئے ہیں اور سابق طالبان کمانڈر...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی ریاست مین ہٹن کی عدالت نے ایران نژاد امریکی خاتون صحافی مسیح علی نژاد کو بروکلین میں ان کے گھر پر قتل کرنے کا منصوبہ بنانے والے 2روسیوں کو سزا کا فیصلہ کرلیا۔ مقدمے میں استغاثہ نے 46 سالہ رفعت امیروف اور 41 سالہ پولاد عمروف کو 55 سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا تھا۔ استغاثہ نے کہا کہ ایران کے امیروف اور جارجیا کے عمروف روس میں ہجومی جرائم کے سربراہ تھے۔ دوسری جانب امیروف کے وکلاکا کہنا تھا کہ کہ اسے 13 سال سے زیادہ سزا نہیں ہونی چاہیے جبکہ عمروف کے وکلا نے 10 سال قید کی سزا کا مطالبہ کیا۔  انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کنگسٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) کیریبین جزائی کے ملک جمیکا کو صدی کے سب سے بڑے طوفان ملیسا کے باعث تباہی کا سامنا ہے۔ طوفان جمیکا سے ٹکرانے کے بعد کیوبا کی جانب بڑھ رہا ہے جہاں طوفان کے خطرات سے بچنے کے لیے ممکنہ اقدامات کیے جارہے ہیں۔ کیوبا کے مختلف علاقوں سے اب تک 7 لاکھ سے زائد لوگ طوفان سے نقصان کے اندیشے کے باعث اپنے گھر چھوڑ کر محفوظ علاقوں میں منتقل ہوچکے ہیں۔ امریکی نیشنل ہریکن سینٹر کا بتانا ہے کہ کیٹیگری 5 کے اس خطرناک طوفان کے باعث جمیکا میں 185 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلی ہیں جب کہ طوفان اب کیٹیگری 4 میں بدل گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) لندن میں افغان تارک وطن نے چاقو سے حملہ کرکے ایک شخص کو ہلاک اور 2کو زخمی کردیا۔ واقعہ مڈ ہرسٹ گارڈنز آکس برج کے علاقہ میں پیش آیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق برطانیہ کی پولیس نے 22 سال کے افغان ملزم کو ٹیزرگن سے نشانہ بنا کر موقع سے گرفتار کرلیا۔ مقتول مقامی کمیونٹی کا معزز رکن اور کونسل رکن تھا۔ حملے کے وقت وہ اپنے کتے کو سیر کرارہا تھا۔ حملہ آور افغان نے اس کے گلے پر چھری سے وار کیا جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ انٹرنیشنل ڈیسک گلزار
     لاہور:۔۔ امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ تعلیم کا شعبہ مسلط حکمران طبقات کی ترجیحات میں کبھی بھی شامل نہیں رہا۔ تعلیمی نظام استحصالی اور طبقاتی ہے، چھ کروڑ کے قریب نوجوان بے روزگار ہیں، حکمران نئی نسل کی تعلیم و تربیت پر توجہ دیں تو ملک عظیم بن جائے، ایسا نہ ہوا تو نوجوان تباہی کے راستے پر چل پڑیں گے۔ جماعت اسلامی اور الخدمت فاﺅنڈیشن بنوقابل کے ذریعے اپنے حصہ کی شمع جلا رہی ہے، حکومتیں اپنی ذمہ داری سے مکمل غافل ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے مقامی ہوٹل میں بنوقابل اسٹارٹ اپ ایکسیلنس سمٹ (Bano Qabil Startup Excellence Summit) سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ الخدمت...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی(بزنس رپورٹر) فوجی فرٹیلائزر کمپنی قدرتی گیس کے متبادل کے طور پر کوئلہ گیسفیکیشن منصوبے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے جس کا مقصد ملک کے وسیع کوئلے کے ذخائر سے فائدہ اٹھانا اور درآمد شدہ توانائی پر انحصار کم کرنا ہے۔کمپنی نے یہ معلومات منگل کو اپنے کارپوریٹ بریفنگ سیشن کے دوران شیئر کی، جس میں بروکریج ہاؤس ٹاپ لائن سیکیورٹیز کے نمائندے بھی موجود تھے۔رپورٹ کے مطابق ایف ایف سی کی انتظامیہ نے کہا کہ منصوبہ ابتدائی مراحل میں ہے اور اس کے لیے ابھی کوئی تخمینہ نہیں لگایا گیا، تاہم کسی بھی اہم پیش رفت کے بعد اپ ڈیٹس جاری کی جائیں گی۔پاکستان کے کوئلے کے ذخائر تقریباً 186 ارب ٹن کے قریب ہیں،...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ملتان (کامرس ڈ یسک ) ایوان تجارت و صنعت ملتان کے سابق صدر خواجہ محمد حسین نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت امید افزا مرحلے پر پہنچ چکی ہے، جہاں اصلاحات کی رفتار تیز ہو رہی ہے، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہو رہا ہے اور عالمی شراکت داریاں ترقی کے نئے دروازے کھول رہی ہیں، حکومتِ پاکستان نے اسپیشل انویسٹمنٹ فسیلیٹیشن کونسل (SIFC) کے تحت صنعتوں کی بحالی، برآمدات کے فروغ اور پائیدار سرمایہ کاری کے لیے آٹھ خصوصی ورکنگ گروپس قائم کیے ہیں ،جو ملکی معیشت کے استحکام کی جانب ایک مثبت پیش رفت ہے،چینی کمپنی BYD کراچی میں الیکٹرک وہیکل پلانٹ قائم کر رہی ہے،ہانگ کانگ کی کمپنی CK Hutchison بندرگاہ کی توسیع میں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (کامرس رپورٹر ) اسٹیٹ بینک سے موصل اطلات کے مطابق بینک شیڈول بینکوں کی سرکاری سیکورٹیز میں سرمایہ کاری 2025 ء کے ابتدائی 9 ماہ کے دوران 58 کھرب روپے سے زائد بڑھ گئی ہے، جو ان کی مسلسل دلچسپی اور حکومت کی بڑھتی ہوئی مالیاتی ضروریات دونوں کی عکاسی کرتی ہے۔بق اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے اعداد و شمار کے مطابق، شیڈول بینکوں کی کْل سرمایہ کاری ستمبر 2025 ء تک 358 کھرب 50 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے جو جنوری میں 300 کھرب روپے تھی، یعنی اس میں 19.3 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ بینکنگ شعبے کے اثاث مالی سال 2025 میں مجموعی قومی پیداوار (جی ڈی پی) کے 52.4 فیصد تک...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کوئٹہ(نمائندہ جسارت)کوئٹہ پولیس نے شہر بھر میں منشیات فروشی، جسم فروشی کے اڈے، غیر قانونی منی پیٹرول پمپ، جوئے اور شیشہ پوائنٹس سمیت تمام غیر قانونی سرگرمیوں کے خاتمے کے لیے بھرپور کارروائی کا فیصلہ کرلیا۔ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس عمران شوکت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ہدایت کی گئی ہے کہ تمام غیر قانونی کاروبار اور سرگرمیاں پانچ روز کے اندر یعنی 27 سے 31 اکتوبر تک مکمل طور پر بند کی جائیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق کارروائی کا دائرہ منشیات فروشوں، جسم فروشی کے اڈوں، غیر قانونی منی پیٹرول پمپ، جوئے کے مراکز، شیشہ پوائنٹس، ایرانی پیٹرول و ڈیزل کی اسمگلنگ اور پتنگ بازی جیسے کاروبار تک وسیع کیا گیا ہے۔ڈی آئی جی عمران شوکت نے پولیس افسران...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">قاضی احمد(نمائندہ جسارت )حیدرآبادکے صحافی خان محمد ملاح کو منشیات فروش عمران وگن کی جانب سے ملنے والی موت مار دھمکیوں کے خلاف پریس کلب قاضی احمد۔ کی جانب سیصدرعلی حیدر چانڈیو محمد رفیق آرائیں سائل لاکھو راناعبدالغفور عبدالمومن سرائی علی نواز جنید راول وحیدچانڈیو ودیگر کی قیادت میں ھاتھوں میں لکھے پلے کارڈ اٹھا کر احتجاجی مظاھراہ کیاگیااور نعرے بازی کی گئی اس موقع پر انکاکہنا تھاکہ صحافی خان محمد کو منشیات فروشوں کے خلاف کوریج کرنے پر منشیات فروش عمران وگن کی جانب سے مسلسل ملنے والی دھمکیوں کے عمل کی سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں اور انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرکیانہیں قانون کے شکنجے میں لاکر صحافیوں...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سنجھورو( نمائندہ جسارت)حکومت سندھ اور ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کی ھدایات پر مختیارکار سنجھورو امجد سعید ڈاھری کے تعلقہ سنجھورو کے مختلف شہروں کے اچانک دورے سبزی پھل فروٹ کی لسٹیں چیک کیں۔منافع خوری کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی امجد سعید ڈاہری تفصیلات کے مطابق تعلقہ مختیارکار سنجھورو امجد سعید ڈاہری نے اچانک سے تعلقہ سنجھورو کے مختلف شہروں کے دورے کیے اور اس موقع پر سبزی فروش پھل فروٹ فروش اور کریانہ کی دوکانوں پر ریٹ لسٹ چک کی اس موقع پر مختیارکار سنجھورو امجد سعید ڈاہری نے دوکانداروں پھل فروٹ سبزی فروشوں کو سختی سے تنبہیہ کیا اور کہا کہ ناجئز منافع خوری کی ھرگز اجازت نہیں دی جائے گی اور دوکاندار سبزی پھل فروٹ...
    وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا عدالت کو لکھے گئے خط میں کہنا تھا کہ توہین عدالت کا کیس جمع کرنے کے لئے ہمیں حکم نامے کی تصدیق شدہ کاپی فراہم کی جائے، قانون کی پاسداری کے لیے کیس کو آگے بڑھانے کی خاطر حکم نامے کی کاپی درکار ہے۔انہوں نے خط میں کہا کہ آج کی تاریخ تک ہمیں حکم نامے کی کوئی کاپی تاحال موصول نہیں ہوئی۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے توہین عدالت کیس دائر کرنے کے لیے عدالت کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ کو بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کا حکم دیا تھا، جیل انتظامیہ نے وزیراعلی کو ملنے کی اجازت نہیں دی۔...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور:حکومت پنجاب کے خصوصی احکامات کی روشنی میں شہر بھر میں غیر قانونی مقیم افغانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاری ہے۔ پولیس نے 74 افغان شہریوں کو تحویل میں لے کر ہولڈنگ سینٹر منتقل کر دیا ہے۔جب کہ غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندوں کو مکان کرایہ پر دینے والے 5مالک مکان کوگرفتار کرلیا گیا ہے۔پولیس نے 20 مقدمات بھی درج کیے ہیں۔ یہ مقدمات تھانہ صدر بیرونی، جاتلی، روات، گوجر خان، دھمیال، ٹیکسلا، واہ کینٹ، صدر واہ، سول لائنز، مورگاہ، نصیرر آباد، پیرودھائی، وارث خان اور بنی میں درج کیے گئے۔اسلام آباد میں افغان مہاجرین کے خلاف کریک ڈائون کے دوران سی ٹی ڈی نے پولیس سے مل کر سیکٹر...
    کراچی: کلکٹوریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کوئٹہ نے یارو کے علاقے میں ٹویوٹا گاڑی سے 40 عدد خالص چاندی کی اینٹیں اور 36 عدد بسکٹ  برآمد کرکے کروڑوں مالیت کی چاندی کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق ضبط شدہ چاندی اور گاڑی کی مجموعی مالیت تقریباً 2 کروڑ 67 لاکھ 60 ہزار روپے ہے۔ اسی طرح کلکٹوریٹ آف کسٹمز (انفورسمنٹ) کراچی نے آر سی ڈی ہائی وے پر اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 45 کلوگرام اسمگل شدہ چاندی برآمد کرلی، دو مسافر بسوں سے برآمد ہونے والی چاندی کی مالیت دو کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ تیسری کارروائی فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ خورکھیرہ نے کی جس میں...
    سٹی 42: وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے  ضلع کرم میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین  پیش کیا  وزیراعظم نے آپریشن میں فتنتہ الخوارج کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی پزیرائی  کی ۔اورآپریشن کے دوران دہشت گردوں کا بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کرنے والے پاک فوج کے کیپٹن ڈاکٹر نعمان سیلم ، حوالدار امجد علی، نائیک وقاص احمد، سپاہی اعجاز علی ، سپاہی محمد ولید اور سپاہی محمد شہباز کو خراج عقیدت  پیش کیا ۔وزیراعظم کی شہداء کی بلندیء درجات کی دعاء اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت  کی ۔ لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے...
    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے آئمۂ مساجد کے لیے وظیفہ مقرر کرنے کے فیصلے کو خیبرپختونخوا حکومت کے منصوبے کی نقل قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز نے خیبرپختونخوا حکومت کی طرز پر آئمہ مساجد کے لیے وظیفہ دینے کا اعلان کیا ہے، یہ کوئی نیا اقدام نہیں بلکہ “کےپی حکومت کے منصوبے کا ایک اور کاپی پیسٹ ورژن” ہے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں منصوبے اکثر کمیشن کی بنیاد پر شروع ہوتے ہیں اور وہیں اختتام پذیر ہو جاتے ہیں۔ اس کے برعکس خیبرپختونخوا میں صحت کارڈ اسکیم کے تحت 17 لاکھ سے زائد مریضوں کو مفت علاج کی سہولت...
    سٹی 42: صدر مملکت آصف علی زرداری ، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی  اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے   فتنہ خوارج کے خلاف آپریشن  میں  شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا  صدرِ مملکت آصف علی زرداری  نے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں شہداء کو خراجِ عقیدت کیا ۔صدرِ مملکت نے کرم کے علاقے ڈوگر میں خوارج کے خلاف کارروائی میں شہید ہونے والے کیپٹن نعمان سلیم اور اُن کے پانچ ساتھیوں کی قربانی کو خراجِ تحسین پیش کیا لیسکو کا سموگ کے دوران بجلی بریک ڈاؤن سے بچاؤ کیلئے اقدامات کا آغاز  صدرِ مملکت نے کہا قوم اپنے بہادر سپوتوں کی قربانیوں پر فخر کرتی ہےصدرِ مملکت نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) رہنما بیرسٹر محمد علی سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر خیبر پختونخوا کا منصوبہ کاپی کرنے کا الزام لگا دیا۔پشاور سے جاری بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ مریم نواز نے آئمہ مساجد کےلیے وظیفہ مقررکرکے کے پی حکومت کا ایک اور منصوبہ کاپی پیسٹ کیا ہے۔ عظمیٰ بخاری کا بیرسٹر سیف کے الزام پر ردعمل وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیرسٹر سیف کے منصوبہ کاپی کے الزام پر ردعمل دےد یا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں منصوبے کمیشن کی بنیاد پر شروع ہوتے ہیں اور وہیں ختم ہوجاتے ہیں۔بیرسٹر محمد سیف نے مزید کہا کہ مریم نواز پنجاب میں صحت کارڈ کی سہولت فراہم کریں معاونت کےلیے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر سیف نے   وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے آئمہ مساجد کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کو کاپی پیسٹ قرار دے دیا۔اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھاکہ مریم نواز نے کےپی حکومت کی طرز پر آئمہ مساجد کیلئے وظیفہ مقررکرنےکا اعلان کیا، وزیراعلیٰ پ نےکےپی حکومت کا ایک اورمنصوبہ کاپی پیسٹ کیا۔ انہوں نے کہاکہ پنجاب میں منصوبےکمیشن کی بنیاد پر شروع ہوتے ہیں اور وہیں ختم ہوجاتے ہیں،  خیبرپختونخوا حکومت صحت کارڈ کے تحت17 لاکھ مریضوں کو مفت علاج فراہم کرچکی۔بیرسٹرسیف نے پیشکش کی کہ مریم نواز پنجاب میں صحت کارڈ کی سہولت فراہم کریں ہم اس میں معاونت کیلئےتیار ہیں۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم...
    ڈھاکا / لندن:۔۔ بنگلادیش کی جلاوطن سابق وزیراعظم اور عوامی لیگ کی سربراہ شیخ حسینہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان کی جماعت پر پابندی برقرار رہی تو عوامی لیگ کے لاکھوں حامی آئندہ عام انتخابات کا بائیکاٹ کریں گے۔ شیخ حسینہ جو اگست 2024ءسے بھارت میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں، نے کہا کہ وہ عوامی لیگ کے بغیر بننے والی کسی بھی حکومت کا حصہ نہیں بنیں گی اور نہ ہی وطن واپس آئیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ “عوامی لیگ پر پابندی نہ صرف غیر منصفانہ ہے بلکہ یہ ملک کے لیے خود تباہ کن قدم ہے۔ لاکھوں لوگ ہمارے ساتھ ہیں، اگر ہمیں انتخابی عمل سے باہر رکھا گیا تو وہ لوگ ووٹ...
    لاہور: بابا گورونانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور پاکستان ہائی کمیشن نیو دہلی نے 2100 بھارتی سکھ یاتریوں کو ویزے جاری کر دیے ہیں۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارتی مہمان 4 نومبر کو واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچیں گے، جبکہ جنم دن کی مرکزی تقریب 5 نومبر کو گوردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب میں منعقد ہوگی۔ پاکستانی ہائی کمیشن نے تمام یاتریوں کو 4 سے 13 نومبر تک کے ویزے جاری کیے ہیں۔ یاتری پیدل واہگہ بارڈر عبور کرنے کے بعد ننکانہ صاحب روانہ ہوں گے، جہاں 5 نومبر کو بھوگ اکھنڈ پاتھ صاحب اور مقامی گوردواروں میں خصوصی مذہبی رسومات ادا کی...
    کوئٹہ:۔ سیکورٹی فورسز نے کوئٹہ کے نواحی علاقے چلتن کے پہاڑی سلسلوں میں کارروائی کرتے ہوئے 10 سے زائد دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔ سیکورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی کالعدم تنظیم کے کیمپوں کے خلاف کی گئی، مارے گئے تمام افراد کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔  فائرنگ سے ایک راہگیر جاں بحق اور پکنک کے لیے آنے والے 8 افراد بھی زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق گزشتہ روز قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیکورٹی فورسز کے عملے نے کوئٹہ کے نواحی علاقے چلتن پہاڑی سلسلے میں مشتبہ مسلح افراد کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز نے برق رفتاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے فضائی ڈرون کے ذریعے آپریشن کرکے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔  ذرائع کے مطابق آپریشن...
    لاہور:پنجاب حکومت نے سائبر کرائمز سے نمٹنے کےلیے این سی سی آئی اے جیسی اپنی ایجنسی بنانے کا فیصلہ کرلیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کی کارکردگی سے ناخوش اور سائبر جرائم کے بڑھتے واقعات کی وجہ سے پنجاب حکومت نے صوبے میں اپنی علیحدہ ایجنسی قائم کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے۔  وزیرِاعلیٰ مریم نواز کی زیرِ صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں یہ فیصلہ ہوا اور کہا گیا ہے کہ ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے غلط استعمال کو روکنے کے لیے پنجاب میں سائبر کرائم وِنگ قائم کیا جائے گا۔ اس حوالے سے ایک سینئر عہدیدار کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ این سی سی آئی اے...
     سٹی 42: پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے  اتحاد بین المسلمین کمیٹی سے خطاب  کرتے ہوئے کہا لبیک کتنا پاکیزہ لفظ ہے ،یہ وہ لفظ ہے جو بندہ اپنے رب کے حضور احرام باندھ کر کہتا ہےپاکستان میں اس مقدس لفظ کو تشدد یا انتشار کے لیے استعمال کرنا اس کی روح  کیخلاف ہے۔ مریم نواز نے  سختی سے کہا کسی کی ہڈیاں توڑنا، انہیں مارنا یا راستے بند کرنا اسلام سے مطابقت نہیں رکھتا۔علمائے کرام اور رہبران قوم کو امن و شریعت کے مطابق رہنمائی کرنی چاہیے، تشدد کی حمایت نہیں کرنی چاہیے۔  مذہبی جماعتوں کو سیاست کرنے کا حق ہے، مگر انتہا پسندی یا تشدد ناقابلِ قبول ہے۔انہوں نے علما کو دعوت دیتے ہوئے پیغام دیا کہ...
    عمران خان سے ملاقات کا معاملہ، توہین عدالت کی درخواست کیلئے سہیل آفریدی کا اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط WhatsAppFacebookTwitter 0 29 October, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس )پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے حکم پر عملدرآمد نہ کیے جانے پر وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے توہین عدالت کیس دائر کرنے کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کو خط لکھ دیا۔سہیل آفریدی نے ایڈووکیٹ جنرل کے ذریعے اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط ارسال کیا، جس میں مقف اپنایا گیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے وزیراعلی کی بانی سے ملاقات کروانے کا حکم دیا تھا لیکن اس کے باوجود جیل انتظامیہ نے وزیراعلی کو ملنے کی اجازت نہیں دی۔...
    فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ وزیراعلیٰ صاحب نے بانی سے ملاقات کرکے صرف منتیں کرنی ہیں، سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات ہونے تک بڑوں کی مشاورت سے چھوٹی کابینہ تشکیل دینی چاہیے۔ اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو چھوٹی کابینہ تشکیل دینے کا مشورہ دے دیا۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی نے کہا کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات تک چھوٹی کابینہ تشکیل دینی چاہیے کیونکہ کابینہ نہ ہونے کے باعث بہت سے اہم فیصلے اور فائلیں رکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ صاحب نے بانی سے ملاقات کرکے صرف منتیں کرنی ہیں، سہیل آفریدی کو عمران خان سے ملاقات ہونے...
    پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا حکومت صحت کارڈ کے تحت 17 لاکھ مریضوں کو مفت علاج فراہم کرچکی۔ بیرسٹر سیف نے پیشکش کی کہ مریم نواز پنجاب میں صحت کارڈ کی سہولت فراہم کریں، ہم اس میں معاونت کیلئے تیار ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء بیرسٹر سیف نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے آئمہ مساجد کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کو کاپی پیسٹ منصوبہ قرار دے دیا۔ اپنے بیان میں بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے کے پی حکومت کی طرز پر آئمہ مساجد کیلئے وظیفہ مقرر کرنے کا اعلان کیا، وزیراعلیٰ پنجاب نے کے پی حکومت کا ایک اور منصوبہ کاپی پیسٹ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں...
    وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں گورنر راج لگانے سے متعلق کوئی معاملہ زیر غور نہیں۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی اگر اپنا لہجہ اور الفاظ درست کریں تو شاید مسائل کا کوئی حل نکل آئے۔ انہوں نے کہاکہ عمران خان کو وزیراعظم کی پیشکش پر میثاق استحکام پاکستان کرنا چاہیے، ہم ہر حال میں آگے بڑھنا چاہتے ہیں، تاکہ ملک ترقی کرے۔ رانا ثنااللہ نے کہاکہ عدالت نے ایسا کوئی حکم نہیں دیا کہ سہیل آفریدی کی عمران خان سے ملاقات کرائی جائے، جب عدالت حکم دے گی تو ملاقات کرا دی جائےگی۔ مشیر وزیراعظم نے کہاکہ معرکہ حق میں ہم...
    نیپرا میں ستمبر 2025 کی ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ (FCA) کی درخواست پر سماعت مکمل ہونے کے بعد امکان ہے کہ بجلی صارفین کو 4 ارب 50 کروڑ روپے کا ریلیف ملے۔ سماعت کے دوران سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (CPPA) نے بتایا کہ ستمبر میں بجلی کی کھپت میں مجموعی طور پر 5 فیصد کمی ہوئی، اور چینہ پاور حب جنریشن کمپنی سے اس دوران بجلی پیدا نہیں کی گئی۔ CPPA نے 37 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دی ہے، جس کی منظوری کی صورت میں صارفین کو ریلیف ملے گا۔ نیپرا نے واضح کیا کہ یہ کمی صرف ایک ماہ کے لیے ہوگی اور اس کا اطلاق تمام ڈسکوز اور کے الیکٹرک صارفین پر ہوگا۔ حکام نے بتایا کہ...
    وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی—فائل فوٹو وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے بانیٔ پی ٹی آئی سے جیل میں ملاقات نہ کروانے کے معاملے پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کو خط لکھ دیا۔میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کی جانب سے عدالتی حکم نامےکی تصدیق شدہ کاپی فراہم کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔ سہیل آفریدی نے بانی سے ملاقات میں صرف منتیں ہی کرنی ہیں، گورنر خیبر پختونخواگورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات میں صرف منتیں ہی کرنی ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا شاہ فیصل کے ذریعے یہ خط بھیجا ہے۔ذرائع کے مطابق عدالتی حکم نامے...
    افغانستان سے 50 کلو چاندی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی گئی۔کسٹمز حکام کے مطابق پشین کے علاقے یارو چیک پوسٹ کے قریب گاڑی سے 50 کلو گرام چاندی برآمد کی گئی ہے۔حکام کے مطابق چاندی افغانستان سے پاکستان اسمگل کی گئی، جس کی مالیت 3 کروڑو روپے سے زائد ہے۔
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">حماس کو سزا دینے کی مشاورت کے بعد اسرائیل نے یلو لائن کے پار اپنی گرفت بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔عالمی میڈیا رپورٹ کے مطابق تل ابیب اور واشنگٹن کے درمیان غزہ میں اسرائیلی فوج کے کنٹرول والے علاقے کو بڑھانے کے حوالے سے مذاکرات جاری ہیں، جس میں فوج کو یلو لائن کے پار آگے بڑھنے کی اجازت دی جا رہی ہے۔ یہ بات “العربية/الحدث” کے ذرائع نے بتائی۔اطلاعات کے مطابق یہ مذاکرات ابھی بھی جاری ہیں، واشنگٹن نے منگل کو غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں کی منظوری دی جو نیتن یاہو کے حکم پر کیے گئے اور جن کا تعلق حماس پر فائر بندی کی خلاف ورزی کے الزامات سے جوڑا جا رہا ہے۔اسرائیلی نشریاتی ادارے...
    پیپلز کانفرنس کے چئیرمین نے کہا کہ یہ 31 کروڑ روپے بہت سارے ٹوٹے ہوئے وعدوں میں سے ایک کی عکاسی کرتا ہے اور جھوٹ اور فریب کے سلسلے میں ایک اور اضافہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس کے چئیرمین اور رکن اسمبلی سجاد لون نے نیشنل کانفرنس کی حکومت پر الزام لگایا کہ وہ مختلف بھرتی ایجنسیوں کے ذریعے وصول کی جانے والی درخواست کی فیس معاف کرنے کے اپنے انتخابی وعدے کو پورا کرنے میں ناکام ہوکر جموں و کشمیر کے نوجوانوان کو دھوکہ دے رہی ہے۔ انہوں نے ایکس پر اپنے ایک پوسٹ میں کہا کہ نیشنل کانفرنس نے اپنے انتخابی منشور میں جموں و کشمیر سروسز سلیکشن ریکروٹمںنٹ بورڈ جے کے ایس ایس...
    ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں ویسٹ انڈیز نے بنگلا دیش کو جیتنے کے لیے 150 رنز کا ہدف دے دیا۔ چٹوگرام میں جاری میچ میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 149 رنز اسکور کیے۔ مہمان ٹیم کی جانب سے کپتان شائے ہوپ اور ایلک ایتھاناز بالترتیب 55 اور 52 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ روماریو شیفرڈ 13، جیسن ہولڈر 4، روومن پاول 3، عقیل حسین 1، برینڈن کنگ 1 جبکہ شرفین ردرفورڈ اور کیری پیئر بغیر کھاتا کھولے پویلین لوٹے۔ روسٹن چیز 17 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلادیش کی جانب سے مستفیض الرحمان نے 3 وکٹیں حاصل کیں۔ رشاد حسین اور نسم احمد...
    وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ طالبان میں موجود جنگ کے خواہشمندوں نے ہماری قوت اورعزم کا غلط مشاہدہ کررکھا ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف نے ایکس پر طالبان کو دو ٹوک جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں دہشتگردی یا کسی بھی مہم جوئی کا جواب سخت اور کڑا ہوگا، برادر ممالک کی درخواست پرپاکستان نے امن قائم کرنے کے لیے مذاکرات کی پیشکش قبول کی۔ تاہم بعض افغان حکام کے زہریلے بیانات یہ ظاہر کرتے ہیں کہ طالبان حکومت میں انتشار اور دھوکہ دہی بتدریج موجود ہے۔ ان کا کہنا تھا افسوس طالبان حکومت افغانستان کو دوبارہ تباہی کی طرف دھکیل رہی ہے، ہم طالبان کو دوبارہ غاروں میں دھکیلنے کی صلاحیت رکھتے ہیں جس کیلئے پاکستان کو...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اعلان کیا ہے کہ استنبول میں ہونے والے پاک افغان طالبان مذاکرات ناکام ہو گئے ہیں۔ وزیر اطلاعات نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں کہا کہ چار روزہ مذاکرات کے باوجود کوئی قابل عمل حل سامنے نہیں آ سکا۔ مذاکرات ترکی اور قطر کی میزبانی میں ہوئے، لیکن افغان طالبان کی جانب سے کوئی ٹھوس یقین دہانی یا عملی اقدام سامنے نہیں آیا۔ عطا تارڑ نے واضح کیا کہ پاکستان کے عوام کی سلامتی قومی ترجیح ہے، اور حکومت دہشت گردی کے خلاف ہر ممکن اقدام جاری رکھے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ افغان وفد بار بار بات چیت کے اصل مسئلے سے انحراف کرتا رہا۔ پاکستان کی جانب سے پیش کیے...
    data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نصیرآباد: نوتال کے قریب جعفر ایکسپریس پر راکٹ حملے کا واقعہ پیش آیا ہے۔پولیس حکام کے مطابق کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس پر نوتال کے مقام پر نامعلوم افراد نے راکٹ فائر کیا۔ خوش قسمتی سے حملے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا اور تمام مسافر محفوظ رہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملے کے فوری بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی، تاہم حملہ آور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ علاقے میں سکیورٹی فورسز اور پولیس کا مشترکہ سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ حملے میں ملوث عناصر کو گرفتار کیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق حملے کے باعث مسافروں میں کچھ دیر کے لیے خوف و ہراس پھیل گیا، تاہم ٹرین کو...