2025-09-18@14:44:21 GMT
تلاش کی گنتی: 1009

«سے درآمد کی جانے والی»:

(نئی خبر)
    ہالی ووڈ فلم "سِنرز" نے ریلیز کے چھٹے ہفتے میں 1.1 ملین ڈالر کماکر آر ریٹڈ فلموں میں "جوکر" اور "اوپن ہائیمر" کو پیچھے چھوڑ دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق معروف امریکی ہدایتکار ریان کوگلر کی سپرنیچرل ہارر فلم "سِنرز" امریکی باکس آفس پر ریلیز کے چھٹے ہفتے میں 1.1 ملین امریکی ڈالر کما کر توقعات سے بڑھ کر کارکردگی دکھا رہی ہے۔ اگرچہ پچھلے ہفتے کے مقابلے میں اس فلم کی آمدنی میں 40.5 فیصد کمی آئی اور فلم کو 886 سنیما گھروں سے ہٹا دیا گیا، تب بھی یہ آر ریٹڈ فلموں کی سب سے بڑی کمائی کرنے والی دوسری فلم بن گئی ہے۔ "سِنرز" نے "جوکر"، "اوپن ہائیمر" اور "ڈیڈپول اینڈ وولورین" جیسی بڑی فلموں کو پیچھے...
    نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے کوئٹہ جانے والی پرواز میں ایک مسافر کی طبیعت اچانک خراب ہونے پر طیارے کو ہنگامی طور پر واپس اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کروا لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق، پرواز نے کچھ ہی دیر قبل اسلام آباد سے کوئٹہ کے لیے روانگی اختیار کی تھی کہ دورانِ پرواز ایک مسافر کو دل کا دورہ پڑ گیا۔ پائلٹ نے فوری طور پر کنٹرول ٹاور سے رابطہ کر کے طیارے کو واپس لانے کا فیصلہ کیا۔ طیارہ بحفاظت اسلام آباد ایئرپورٹ پر لینڈ کر گیا اور مسافر کو فوری طبی امداد کے لیے ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم مریض کو طبی امداد فراہم کر رہی ہے۔
    چین کی آٹو انڈسٹری میں بڑھتی ہوئی قیمتوں کی جنگ نے دنیا کے سب سے بڑے کار بازار میں طویل عرصے سے متوقع تبدیلی کے خدشات کو جنم دیا ہے، چین کی الیکٹرک کار بنانے والی بی وائی ڈی کمپنی نے اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 34 فیصد تک کمی کا اعلان کر دیا۔ چینی الیکٹرک کار بنانے والی کمپنی بی وائی ڈی نے اپنی سب سے سستی گاڑی، بیٹری سے چلنے والی سیگل ہیچ بیک کی ابتدائی قیمت کو 55,800 یوآن (تقریباً 7765 ڈالر) تک کم کر دیا، جو کہ پہلے قریباً 10,000 ڈالر تھی۔ سینو آٹو انسائٹس کے منیجنگ ڈائریکٹر ٹو لی کا کہنا ہے کہ بی وائی ڈی کی قیمتوں میں کمی سے کمزور کمپنیاں اب قیمتوں...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 مئی 2025ء) کینیڈا میں قدیمی مقامی نسل سے تعلق رکھنے والی سماجی کارکن اور کینیا کے ایک سماجی منتظم رواں سال اقوام متحدہ کی جانب سے نیلسن رولیہلاہلا منڈیلا اعزاز کے حق دار قرار پائے ہیں۔اعزاز یافتگان برینڈا رینالڈز اور کینیڈی اوڈیڈے 18 جولائی کو نیلسن منڈیلا عالمی دن پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرش کے ہاتھوں یہ اعزاز وصول کریں گے۔اقوام متحدہ نے یہ اعزاز دینے کا سلسلہ 2014 میں شروع کیا تھا جو ہر پانچ سال کے بعد دو ایسے افراد کو دیا جاتا ہے جن کا انسانی بہتری کے لیے کوئی کام جنوبی افریقہ کے آنجہانی صدر نیسلن منڈیلا کی میراث کا عکاس ہو جو دنیا بھر...
    قائد اعظم کی چھوٹی بہن اور تحریک پاکستان میں اپنے بھائی کا بازو بننے والی مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی زندگی پر بننے والی ویب سیریز کی شوٹنگ مکمل ہوگئی۔ اس ویب سیریز کے ڈائریکٹر دانیال افضل نے بتایا کہ ویب سیریز کی شوٹنگ کا آغاز 2022 سے ہوا تھا اور اب فلم مکمل ہوچکی ہے لیکن ابھی اجرا کی تاریخ کا انتخاب نہیں کیا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ تین تاریخیں زیر غور ہیں۔ ایک 31 جولائی جو مادر ملت کا یومِ پیدائش ہے، دوسری 9 جولائی جو ان کا یومِ وفات ہے اور تیسری 25 دسمبر جو قائد کی پیدائش کا دن ہے۔ فاطمہ جناح کی زندگی پر مبنی ویب سیریز کو تین سیزن میں پیش کیا جائے گا۔ پہلے سیزن کے 10 اقساط پر مشتمل دو...
    جب دنیا امن، ترقی اور تعاون کی راہوں پر گامزن ہے، بھارت کی مودی سرکار تاحال نفرت، سازش اور پراپیگنڈے کی راہ پر چل رہی ہے۔ پاکستان کے خلاف پراپیگنڈہ مہم میں مسلسل ناکامی کے باوجود بھارت اپنی بدنیتی پر مبنی روش سے باز نہیں آتا۔ کبھی لائن آف کنٹرول پر اشتعال انگیزی، کبھی عالمی اداروں میں جھوٹے بیانیے، اور اب ایک بار پھر فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (FATF) جیسے حساس عالمی فورم کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کی کوشش کی۔ لیکن ہر بار کی طرح، اس بار بھی مودی سرکار کی سازش بے نقاب ہو گئی اور پاکستان سرخرو ہو کر ایک بار پھر عالمی سچائی کا پرچم بلند کرنے میں کامیاب ہوا۔بھارت کی حکومتی مشینری برسوں...
    پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 مئی2025ء) پتوکی پسند کی شادی کرنے والیB.Sکی طالبہ نوجوان لڑکی پر اے ایس آئی کا مبینہ تشدد ڈی پی او قصور نے اے ایس آئی کو تھانہ سٹی پتوکی حوالات میں بند کروادیا ڈی پی او قصور کا اے ایس آئی کیخلاف سخت دفعات کے تحت مقدمہ درج کرنے کا حکم ۔(جاری ہے) ڈی پی او قصور محمد عیسی خان نے تھانہ سٹی پتوکی میں کھلی کچہری لگائی اور عوامی شکایات سنی مزید کھلی کچہری میں محلہ عباس پارک کی رہائشی علیشبہ بی بی نے ڈی پی او قصور کے سامنے پیش ہوکر ڈی پی او کو بتایا کہ میں نے کاشف سے پسند کی شادی کی تھی اور میرے...
    پاکستان کی لیفٹ آرم اسپنر سعدیہ اقبال نے آئی سی سی کی ٹی 20  رینکنگ میں دوبارہ سب سے اونچا مقام حاصل کر لیا۔ یہ بھی پڑھیں: سعدیہ اقبال آئی سی سی ٹی20 رینکنگ میں ٹاپ کرنے والی پہلی پاکستانی کرکٹر بن گئیں سعدیہ نے انگلینڈ کی سوفی ایکلیسٹون سے ٹاپ پوزیشن چھینی جو ویسٹ انڈیز کے خلاف حالیہ سیریز سے باہر ہوجانے کی وجہ سے اب پہلے سے چوتھے نمبر پر آگئی ہیں۔ سعدیہ نے حال ہی میں اپنے کھیل میں بہتری لانے میں مدد کرنے کا سہرا پاکستان کی سابق کپتان ثنا میر کو دیا تھا۔ انہوں نے پی سی بی کی ایک ویڈیو میں کہا تھا کہ وہ (ثنا میر) واضح طور پر خواتین کی کرکٹ میں کافی...
    پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلی جانے والی تین ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے لیے ٹرافی کی رونمائی کر دی گئی۔ 28 مئی بروز بدھ سے شروع ہونے والی سیریز کی ٹرافی رونمائی قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کی گئی۔ ٹرافی کی رونمائی دونوں ٹیموں کے کپتانوں سلمان علی آغا اور لٹن داس نے کی۔ واضح رہے ٹی ٹوئنٹی سیریز 28 مئی سے یکم جون تک قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔
    سوشل میڈیا پر گزشتہ دو دن سے افواہیں گردش کر رہی تھیں کہ خوف کی علامت اور شیطانی طاقتوں سے جڑی گڑیا اینابیل میوزیم سے غائب ہوگئی ہے تاہم اب لاپتہ ہونے کی افواہوں کے وائرل ہونے کے بعد حکام نے تصدیق کی ہے کہ اینابیل گڑیا محفوظ ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق لوزیانا کے ایک میوزیم سے بدنام زمانہ اینابیل گڑیا غائب ہونے کی خبریں وائرل ہونے کے بعد میوزیم کے حکام نے تصدیق کی ہے کہ حقیقی زندگی کی اینابیل گڑیا، جو اپنی "شیطانی طاقتوں" کے لیے مشہور ہے لاپتہ نہیں ہوئی اور محفوظ ہے۔ یہ گڑیا پیرانارمل تفتیش کار ایڈ اور لورین وارن کے وارنز میوزیم میں محفوظ طریقے سے رکھی گئی ہے، جہاں یہ کئی دہائیوں سے...
    مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 مئی2025ء)فیصل آباد ڈویژن سمیت ملک بھر میں حالیہ کچھ عرصہ کے دوران آلو کے زیر کاشت رقبہ میں اضافہ ہو ا ہے کیونکہ نشاستہ، منرلز اور پروٹینز کی بھر پور مقدار کے باعث جہاں خوراک کو متوازن بنانے میں آلو کا استعمال زیادہ ہوا ہے وہیں آلو سے بننے والی دیگر غٖذائی مصنوعات کی مانگ بھی کئی گنا بڑ ھ گئی ہے جس سے متعلقہ سٹیک ہولڈرز بھاری منافع حاصل کر رہے ہیں۔جامعہ زرعیہ کے زرعی ماہرین نے بتایا کہ آلو دنیا کی ایک مشہور فصل ہونے کے ساتھ ساتھ مکمل غذ ا بھی ہے جسے نہ صرف چھوٹی عمر کے بچوں میں انتہائی مقبولیت حاصل ہے بلکہ اسے ہر...
    اسرائیلی یرغمالی سابق خاتون فوجی نے غزہ میں جارحیت کا احوال سناتے ہوئے کہا کہ مجھے سب سے زیادہ خوف اپنے ہی ملک سے تھا، میں نے موت کو بہت قریب سے دیکھا ہے۔ غزہ میں حماس کے ہاتھوں حراست میں لی جانے والی ایک سابق اسرائیلی فوجی نعاما لیوی نے انکشاف کیا کہ قید کے دوران اسے سب سے زیادہ خوف اسرائیلی فضائی حملوں کا تھا، جس سے وہ اپنی موت کو قریب محسوس کرتی رہیں۔ نعاما لیوی اُن 5 اسرائیلی خاتون فوجیوں میں شامل تھیں جنہیں رواں سال جنوری میں جنگ بندی معاہدے کے تحت رہا کیا گیا تھا، تل ابیب کے مشہور ’ہوسٹیج اسکوائر‘ پر منعقدہ احتجاجی جلسے میں خطاب کرتے ہوئے لیوی نے اپنی اسیری...
    تونسہ (ڈیلی پاکستان آن لائن )کوئٹہ سے تونسہ شریف جانے والی بس کو مسافروں سمیت اغواء کیئے جانے کی خبروں کی حقیقت سامنے آ گئی ہے ، یہ معاملہ اغواء نہیں بلکہ دو فریقین کے درمیان لین دین کا تنازع ہے ۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز یہ خبر سامنے آئی تھی کہ کوئٹہ سے تونسہ شریف جانے والی ’’ صدا بہار ڈائیووو‘‘ بس کو بوستان کلی قاسم میں جمشید ہوٹل کے قریب سے مسلح افراد مسافر اور عملے سے اغواء کر لے گئے ، بس کے مالک کی شناخت اعجاز قیصرانی کے نام سے ہوئی ہے ۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ مسلح افراد بس کو راستے میں روک رہے ہیں اور پھر...
    غزہ   (ڈیلی پاکستان آن لائن) ورلڈ فوڈ پروگرام نے غزہ پہنچنے والی امداد کی حماس کی جانب سے لوٹ مار کے اسرائیلی الزامات کی تردید کردی۔ نجی ٹی وی جیو نیوزنے  غیرملکی میڈیاکے حوالے سے بتایا کہ  ایگزیکٹو ڈائریکٹر ورلڈ فوڈ پروگرام Cindy McCain نے اپنے بیان میں کہا کہ حماس غزہ پہنچنے والی امداد کی لوٹ مار نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی شہری جب ورلڈ فوڈ پروگرام کا ٹرک آتا دیکھتے ہیں تو اس کی طرف دوڑ پڑتے ہیں اس کا حماس سے کوئی تعلق نہیں، حقیقت یہ ہے کہ لوگ بھوک سے مر رہے ہیں۔دوسری جانب غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف فرانس کے درالحکومت پیرس میں احتجاج کیا گیا۔ اسرائیل مخالف پلے کارڈز اٹھائے مظاہرین نے...
    سٹی42: کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان (سی سی پی) نے تجارتی دنیا کو خبردار کر دیا ہے کہ مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی کرنے والی کمپنیوں کو بھاری جرمانوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ممنوعہ تجارتی معاہدوں، قیمتوں کے تعین اور مارکیٹ کی غیر قانونی تقسیم پر اب کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ سی سی پی کے مطابق ایسی تمام کمپنیاں جو ڈیلرز یا ریٹیلرز سے غیرمنصفانہ شرائط پر معاہدے کرتی ہیں یا کمیشن کی اجازت کے بغیر باہمی کاروباری معاہدے کرتی ہیں وہ کمپٹیشن ایکٹ 2010 کی خلاف ورزی کی مرتکب ہوں گی اور ان کے معاہدے کالعدم تصور کیے جائیں گے۔ غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید کمیشن نے واضح کیا کہ...
    پرواز کئی منٹ تک آندھی کی زد میں رہی،طیاروں کو شدید جھٹکے لگنے پر مسافروں کی چیخیں نکل گئیں مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے،پائلٹ نے انتہائی نامناسب موسم پر طیارے کوواپس موڑ لیا گیا کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز آندھی کی زد میں آگئی۔تفصیلات کے مطابق کراچی سے لاہور جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز کئی منٹ تک آندھی کی زد میں رہی، طیاروں کو شدید جھٹکے لگنے پر مسافروں کی چیخیں نکل گئیں۔مسافر کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے، انتہائی نامناسب موسم پر طیارے ک واپس موڑ لیا گیا۔پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کو واپس موڑا اور ایئر ٹریفک کنٹرول نے ان کی مدد کی اور پرواز کا رخ کراچی کے لیے...
    لاہور: لاہور کے علاقے ڈیفنس اے سے خاتون اور تین بچوں کو اغوا کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر کے خاتون اور بچوں کو باحفاظت بازیاب کروالیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیفنس اے، میں خاتون کو اغواء کے معاملے پر پولیس نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ضلع وہاڑی کی تحصیل لڈن سے ملزم کو گرفتار کر کے خاتون اور تین بچوں کو بازیاب کروالیا۔ پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت ایوب کے نام سے ہوئی جو خاتون کا شوہر اور بچوں کا باپ ہے اور اُس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ دن دہاڑے کاتون کو اغوا کیا تھا۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ کا نوٹس لے کر اسپیشل ٹیم تشکیل دی تھی، جس نے جدید ٹیکنالوجی...
    کراچی سے لاہور جانے والی پرواز خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئی، طیارے میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر بھی سوار تھے ۔ نجی ایئرلائن کی پرواز لاہور ایئر پورٹ پر طوفان کی زد میں آگئی، رن وے پر ٹچ ڈاؤن کے بعد کپتان نے جہاز کو دوبارہ ٹیک آف کروا دیا۔ کراچی سے جانے والی پرواز لاہور ایئر پورٹ پر طوفان کی زد میں آگئی، خطرناک حادثے سے بال بال بچ گئی، مسافروں کی چیخیں نکل گئيں، کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔ جہاز نے رن وے کو ٹچ کیا، لیکن طوفان کی وجہ سے دوبارہ ٹیک آف کر لیا، پرواز کئی منٹ تک طوفان کی زد میں رہی، مسافروں کو شدید جھٹکے بھی لگے، ایئر ٹریفک...
    صائمہ سلیم پاکستان کی پہلی نابینا سفارت کار ہیں، انہوں نے آج اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے کھلے مباحثے میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے پاک بھارت فوجی کشیدگی کے تناظر میں پاکستان کا مؤقف پیش کیا، جس میں انہوں نے بھارت کے جارحانہ اقدامات کی مذمت کی، خاص طور پر 6 سے 10 مئی 2025 کے دوران بھارت کی طرف سے پاکستان کے خلاف بلا اشتعال حملوں کا ذکر کیا، جن میں 40 عام شہری شہید ہوئے۔ انہوں نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں اسکول بس پر حملے کا بھی حوالہ دیا، جس میں معصوم بچوں کی جانیں گئیں۔ صائمہ سلیم نے بھارت پر الزام عائد کیاکہ وہ نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں دہشتگردی اور ٹارگٹ...
    سٹی 42: لاہور ایئرپورٹ پر موسم کی صورتحال بہتر ہوگئی، جس کے بعد پروازوں کو روانگی کی اجازت مل گئی۔ اے ٹی سی نے پروازوں کی روانگی کی کلیرنس دے دی۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 767 جدہ روانگی کے لئے تیار ، اس کے علاوہ ابو ظہبی جانے والی اتحاد ائیر ویز کی پرواز کی روانگی کا اعلان کردیا گیا ، جبکہ شارجہ جانے والی فلائی جناح کی پرواز کو بھی کلیرنس مل گئی۔ کوالالمپور جانے والی باتک ائیر رات بارہ تک تاخیر کا شکار ہے ۔  اوکاڑہ ؛ ٹریفک حادثہ میں باپ سمیت 3 بچے جاں بحق ہوگئے دوسرے شہروں میں اترنے والی تمام پروازیں لاہور آنے کے لئے تیار ہیں ۔ 
    لاہور قلندرز ایچ بی ایل پی ایس ایل کے 2 ایڈیشنز میں 100 چھکے لگانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ حالیہ ایڈیشن میں اب تک لاہور کی ٹیم نے 110 سکسرز جڑے ہیں ، اس سے قبل 2003 کے ایڈیشن میں بھی قلندرز کے بیٹرز نے بھرپور لاٹھی چارج کرتے ہوئے 100 چھکے لگائے تھے۔ پاکستان سپر لیگ کی تاریخ میں کسی ایک سیزن میں قلندرز کی ٹیم کراچی کنگز کو 2 بار مات دینے میں پہلی بار کامیاب ہو پائی ہے۔ اس سے قبل لاہور قلندرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 202 رنز اسکور کیے۔ قلندرز کی جانب سے کوشل پریرا 61 رنز بنا...
    میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا، سی ٹی ڈی کی جوابی فائرنگ سے 3خطرناک دہشتگرد ہلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 23 May, 2025 سب نیوز میانوالی (سب نیوز)پنجاب کی تحصیل میانوالی کے علاقے رحمانی خیل موڑ کے قریب کاونٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 خطرناک دہشت گرد ہلاک جبکہ 6 دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق میانوالی بڑی تباہی سے بچ گیا، رحمانی خیل موڑ کے قریب سی ٹی ڈی اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں 3خطرناک دہشت گرد مارے گئے جبکہ 6دہشت گرد اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ...
    مفت الیکٹرک اسکوٹی اسکیم میں درخواست دینے والی خواتین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے خواتین کو الیکٹرک اسکوٹیز کی فراہمی کیلئے اگلے ماہ قرعہ اندازی کا فیصلہ کرلیا۔پہلے مرحلے میں ایک ہزار خواتین کو ای وی اسکوٹیز کی فراہمی کے لئے تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں۔ صوبائی وزیر شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ کوشش ہےجون میں ای وی اسکوٹی کیساتھ ای وی ٹیکسی پر بھی کام شروع کیا جائے۔سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اعلیٰ سطح اجلاس کا ہوا، جس میں بڑے ٹرانسپورٹ منصوبوں کی پیش رفت کا تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں پروجیکٹ ڈائریکٹر یلو لائن نے یلو لائن بی آر ٹی منصوبے سے متعلق بریفنگ دیتے...
    اداکارہ ہانیہ عامر اور امریکی خاتون اونیجا کیساتھ وائرل ہونے والی کراچی کی پولیس افسر شبانہ جیلانی کی ملاقات کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔ شبانہ محبت کیلئے امریکا سے پاکستان آکر ڈیرہ ڈالنے والی خاتون اونیجا رابنسن کے حوالے سے وائرل ویڈیوز کے بعد انٹرنیٹ پر مقبول ہوئی ہیں۔ اونیجا ایک پاکستانی نوجوان کی تلاش میں پاکستان آئی تھیں، اور شبانہ نے ان کے معاملے میں نمایاں کردار ادا کیا جس کی متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا کی زینت بنی تھیں۔ اب اداکارہ ہانیہ عامر کی شبانہ سے ملاقات کی ویڈیو وائرل ہوئی ہے جسے صارفین کی جانب سے بے حد سراہا جا رہا ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ہانیہ عامر نے شبانہ کو گلے...
    کور کمانڈرز کانفرنس میں کہا گیا ہے کہ خضدار میں سفاکی بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعے کی گئی۔ دہشتگردی کے نتیجے میں 4 معصوم بچے اور 2 بےگناہ افراد شہید ہوئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 270 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس کے آغاز میں آپریشن بنیان مرصوص اور ضلع خضدار میں دہشتگردانہ حملے کے شہداء کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔شرکاء کانفرنس نے کہا کہ دہشتگردی کے نتیجے میں 4 معصوم بچے اور 2 بےگناہ افراد شہید ہوئے، خضدار میں یہ سفاکی بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعے...
    کیا جاپان میں تباہی آنے والی ہے؟ ’نئی بابا وانگا‘ کی پیشگوئی نے دنیا کو خوف میں مبتلا کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 22 May, 2025 سب نیوز ٹوکیو: جاپان کی معروف مانگا آرٹسٹ ریو تاتسوکی کی ایک نئی پیشگوئی نے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جس کے باعث جولائی 2025 میں جاپان کا سفر کرنے والے ہزاروں سیاحوں نے اپنی ٹرپس منسوخ کر دیں۔ ریو تاتسوکی کو جاپان کی ’’ نئی بابا وانگا‘‘ کہا جا رہا ہے، کیونکہ ان کی ماضی کی کئی پیشگوئیاں، جیسے 2011 کا توہوکو زلزلہ اور فریڈی مرکری کی موت، درست ثابت ہو چکی ہیں۔ اب ان کی نئی کتاب “دی فیوچر آئی سا” کے مطابق جولائی 2025 میں جاپان اور...
    ٹوکیو: جاپان کی معروف مانگا آرٹسٹ ریو تاتسوکی کی ایک نئی پیشگوئی نے دنیا بھر میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے، جس کے باعث جولائی 2025 میں جاپان کا سفر کرنے والے ہزاروں سیاحوں نے اپنی ٹرپس منسوخ کر دیں۔ ریو تاتسوکی کو جاپان کی 'نئی بابا وانگا' کہا جا رہا ہے، کیونکہ ان کی ماضی کی کئی پیشگوئیاں، جیسے 2011 کا توہوکو زلزلہ اور فریڈی مرکری کی موت، درست ثابت ہو چکی ہیں۔  اب ان کی نئی کتاب "دی فیوچر آئی سا" کے مطابق جولائی 2025 میں جاپان اور فلپائن کے درمیان سمندر میں ایک بڑا زلزلہ اور سونامی آ سکتا ہے، جو 2011 کے تباہ کن سونامی سے تین گنا زیادہ طاقتور ہوگا۔ اس پیشگوئی کے بعد...
    لاہور سے جدہ جانے والی غیرملکی ایئر لائن کی پرواز نے بدھ کو کراچی ایئرپورٹ پر فنی خرابی کے باعث ہنگامی لینڈنگ۔ یہ بھی پڑھیں:روڈ ٹو مکہ انشیئٹیو: پروازیں کراچی ایئرپورٹ سے روانہ پرواز کے پائلٹ نے 2 گھنٹے 47 منٹ کی پرواز کے بعد کراچی کنٹرول ٹاور کو خرابی کی اطلاع دی۔ اے ٹی سی حکام کی اجازت کے بعد طیارے کو بحفاظت لینڈنگ کی اجازت دی گئی۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق طیارے کو گراؤنڈ کر کے عازمین حج کو ہوٹل منتقل کردیا گیا تھا۔ ایئرپورٹ ذرائع کے مطابق جدہ سے ٹیکنیکل ٹیم کراچی پہنچی،آج فنی خرابی دور ہونے پر پرواز جدہ روانہ ہوئی۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی...
    یوکے ہیلتھ سیکیورٹی ایجنسی (UKHSA) کے مطابق، پہلی بار برطانیہ میں مچھروں میں ویسٹ نیل وائرس کا پتہ چلا ہے تاہم ایجنسی نے عوام کے لیے خطرے کا اندازہ’’بہت کم‘‘ کے طور پر کیا، جس کے انسانوں میں منتقل ہونے کا کوئی ثبوت نہیں ہے یا یہ کہ وائرس مقامی ہو چکا ہے۔ یہ وائرس نوٹنگھم شائر میں جمع کیے گئے ایڈیس ویکسینز مچھروں میں پایا گیا، جس سے موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شمال کی طرف پھیلنے والی ویکٹر سے پیدا ہونے والی بیماریوں کے بارے میں خدشات پیدا ہوئے۔ اگرچہ یہ عام طور پر پرندوں کے درمیان گردش کرتا ہے، یہ غیر معمولی معاملات میں انسانوں کو متاثر کر سکتا ہے۔ زیادہ تر انفیکشن غیر علامتی ہوتے...
    لاہور(نیوز ڈیسک )لاہور سے جدہ جانے والی سعودی ائیر کی حج پرواز میں دوران سفر فنی خرابی ہو گئی،جس پر طیارے کو کراچی میں ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑ گئی۔ 2گھنٹے 47منٹ پرواز کے بعد طیارے میں فنی خرابی ہوئی،پائلٹ کی جانب سے کراچی کنٹرول ٹاور سے رابطہ کیا گیا،اے ٹی سی حکام کی جانب سے اجازت ملتے ہی طیارے کو بحفاظت کراچی لینڈ کروا لیا گیا۔ کراچی ائیرپورٹ لینڈنگ کے بعد مسافروں کو لاؤنج منتقل کرکے طیارہ کو گراؤنڈ کردیا گیا،مسافروں کو ہوٹل میں منتقل کردیا گیا۔ ایئر لائن انتظامیہ کاکہنا ہے کہ متبادل طیارے کے انتظام تک مسافروں کو ہوٹل میں ٹھہرایا جائے گا۔ مزیدپڑھیں:گرمی بڑھتے ہی لیموں کی فی کلوقیمت میں بڑا اضافہ،قیمت جانئے
    تحصیل ادینزئی کے مختلف علاقوں خانپور، ترناؤ، اسبنڑں، باغکنڈئ، رامیال غزو، باڈوان، کوٹیگرام اور اوسکئی کے گھنے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی۔ آگ نے کئی کلومیٹر پر علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ دیر لوئر کے مختلف علاقوں کے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہوگئی۔ تحصیل ادینزئی کے مختلف علاقوں خانپور، ترناؤ، اسبنڑں، باغکنڈئ، رامیال غزو، باڈوان، کوٹیگرام اور اوسکئی کے گھنے جنگلات میں لگنے والی آگ بے قابو ہو گئی۔ آگ نے کئی کلومیٹر پر علاقے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے۔ آگ تیزی کے ساتھ آبادی کی طرف بڑھنے لگی ہے جبکہ گھنے جنگلات اور جنگلی حیات کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ ریسکیو 1122، محکمہ جنگلات، وائلڈ...
    دنیا میں کئی ارب پتی شخصیات موجود ہیں لیکن تھائی لینڈ کے بادشاہ مہا وجیرالونگ کورن، جنہیں کنگ راما دہم (X) کے نام سے بھی جانا جاتا ہے، اپنی بے مثال دولت اور شاہانہ طرزِ زندگی کے باعث سب سے منفرد مقام رکھتے ہیں۔ ”دی بزنس اسٹینڈرڈ“ کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ کنگ وجیرالونگ نہ صرف دنیا کے امیر ترین بادشاہ ہیں بلکہ ان کی جائیداد اور زندگی کا انداز تصور سے بھی کہیں آگے ہے۔ کنگ وجیرالونگ کورن کو اپنے والد، کنگ بھومی بول ادولیادیج سے ایک وسیع سلطنت وراثت میں ملی، جنہوں نے 70 سال تک تھائی لینڈ پر حکمرانی کی اور 2016 میں انتقال کر گئے۔ وجیرالونگ کو مئی 2019 میں باضابطہ طور...
    خضدار میں اسکول بس پر بھارتی سپانسرڈ دہشتگردوں نے حملہ کرکے 3 بچیوں سمیت 5 افراد کو شہید کیا۔ سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ میدان جنگ میں بری طرح ناکام ہونے کے بعد  بھارت گھناؤنی اور بزدلانہ کارروائیوں  پر اتر آیا۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ معرکہ حق میں عبرت ناک شکست کے بعد اس بزدلانہ اور بھیانک حملے کی ہدایات بھارت نے دیں، اس بزدلانہ اور بھیانک حملے کی منصوبہ بندی بھارت  میں کی گئی جسے بلوچستان میں پراکسیوں نے منطقی انجام تک پہنچایا۔ یہ بھی پڑھیے: خضدار اسکول بس حملہ: 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید، متعدد بچے زخمی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس حملے میں شہید ہونے والی طالبات میں چھٹی جماعت کی ثانیہ سومرو، ساتویں...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پی ٹی اے نے ملکی مفاد کیخلاف کام کرنے والی ایک لاکھ سے زائد ویب سائٹس اور ہزاروں یوٹیوب چینلز بلاک کردیے۔نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے ملکی سلامتی کے لئے ملکی مفاد کے برعکس کام کرنے والی سائٹس کے خلاف بڑی کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور لاکھوں ویب سائٹس کے ساتھ ہزاروں یوٹیوب چینلز بلاک کردیے۔تفصیلات کے مطابق اس آپریشن میں پی ٹی اے نے ملکی سلامتی اور دفاع کے خلاف مواد پھیلانے والی ایک لاکھ 19 ہزار 496 ویب سائٹس بلاک کردیں۔ اس کے علاوہ پی ٹی اے نے 3 ہزار 248 یوٹیوب چینلز بھی بلاک کردیے۔پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ بند...
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں برطانیہ کے مثبت اور مدبرانہ کردار کو سراہاتے ہوئے ،  باہمی دلچسپی کے امور، دوطرفہ تعاون، تعلیم،سرمایہ کاری، ماحولیاتی تحفظ اور گورننس میں شراکت داری کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا ۔ وزیر اعلی مریم نواز شریف کا سبکدوش ہونیوالی برطانوی ہائی کمیشن کی سیاسی مشیر زوئی ویئر کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا اور ان کی  سفارتی خدمات کو بھی  سراہا۔ وزیر اعلی  کی تعلیم، تجارت، سرمایہ کاری،موسمیاتی تحفظ اور گورننس کے شعبوں میں باہمی اشتراک کار مزید بڑھانے کی پیش کش کی۔ملاقات میں مریم نواز نے کہا کہ  سیاسی مشیر زوئی ویئر نے اپنے منصب پر دیانت، محنت اور شراکت داری کے جذبے کے ساتھ فرائض...
    ملکی سلامتی کیخلاف کام کرنے والی 1لاکھ 19 ہزار 496سائٹس بلاک WhatsAppFacebookTwitter 0 19 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)ملکی سلامتی کے لیے پی ٹی اے نے بڑی کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔پی ٹی اے نے ملکی مفاد کے برعکس کام کرنے والی سائٹس کے خلاف آپریشن کیا گیا، پی ٹی اے نے ملکی سلامتی اور دفاع کے خلاف مواد پھیلانے والی ایک لاکھ 19 ہزار 496سائٹس بلاک کردیں۔دوسری جانب پی ٹی اے نے 3 ہزار 248 یوٹیوب سائٹس بھی بلاک کردیں، بند سائٹس کی تفصیلات رازداری اصولوں کے باعث ممکن نہیں۔ روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔ WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی...
    ڈھاکا: شیخ مجیب کی بائیوپک میں حسینہ واجد کا کردار ادا کرنے والی معروف بنگلہ دیشی اداکارہ نصرت فاریہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق نصرت فاریہ کو ڈھاکا کے شاہ جلال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ تھائی لینڈ روانہ ہونے والی تھیں۔ امیگریشن چیک پوائنٹ پر اُن کے خلاف موجود وارنٹ کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔ پولیس کے مطابق نصرت فاریہ پر جولائی 2024 میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں کے دوران سابق بنگلا دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے خلاف مبینہ طور پر قتل کی کوشش میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ View this post on Instagram A post shared by Somoy English (@en.somoynews.tv) 31...
    بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان پاک بھارت کشیدگی کے بعد سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں آگئے ہیں، اور اس بار وجہ بنی 5 سال قبل ترکیہ کی خاتونِ اول امینہ اردوان کے ساتھ ان کی ملاقات اور فلم ’لال سنگھ چڈھا‘ کی ترکیہ میں شوٹنگ ۔ بھارتی اینکر ارنب گوسوامی نے پاکستان کا ساتھ دینے پر’Ban Turkey‘ کا ہیش ٹیگ چلادیا اور کہا کہ فلم لال سنگھ چڈھا اس لیے فلاپ ہوئی کیونکہ اُس کی شوٹنگ ترکیہ میں ہوئی تھی۔ انہوں نے فلم اسٹار عامر خان پر بھی ترکیہ کو فائدہ پہنچانے کا الزام لگا دیا۔ انہوں نے عامر خان پر سوال اٹھایا کہ کیا آپ نے 2020 میں اردوان سے سبسڈی حاصل کی تھی۔...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب سےسینیٹ کی خالی ہونے والی نشست کے لئے چار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دیئے۔سترہ مئی کو کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی۔ نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق پنجاب سے پروفیسرساجد میر کے انتقال کے باعث خالی ہونے والی سینٹ کی نشست پرانتخابات کے لئے مجموعی طور پرچار امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیئے۔ مسلم لیگ ن کی طرف سے جمعیت اہل حدیث کےناظم اعلی حافظ عبدالکریم، تحریک انصاف کی طرف سےکرنل ریٹائرڈ اعجازمنہاس، خدیجہ صدیقی ایڈووکیٹ اورمہرعبدالستار نے کاغذات جمع کرائے۔ ریٹرننگ آفیسرصوبائی الیکشن کمشنر شریف اللہ نے کاغذات وصول کئے۔ تمام امیدواروں کوسترہ مئی کوکاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا وقت دیا گیا ہے۔جبکہ الیکشن انتیس مئی کوہوں گے۔ سٹاک مارکیٹ...
    وزیرِ اعظم  شہباز شریف نے معرکہ حق میں دفاع وطن کے دوران بھارتی طیاروں کو تباہ کرکے پاکستان کی فضائی برتری قائم کرنے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کیلئے کامرہ ائیربیس کا دورہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق وزیرِ اعظم نے اکیسویں صدی کی سب سے طویل فضائی جھڑپوں میں سے ایک میں دشمن کی برتری کی خوش فہمی کو خاک میں ملانے والے پاک فضائیہ کے شاہینوں سے ملاقات کی۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ محمد اسحاق ڈار، وزیرِ دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور اعلی سول و عسکری قیادت بھی وزیرِ اعظم...
    اسلام آباد:پاکستان ائیر فورس (پی اے ایف) کے ائیر وائس مارشل اورنگزیب احمد گزشتہ دنوں بھارت کے ساتھ بڑھتی کشیدگی کے بعد پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کیے جانے والے افراد میں سے ایک بن گئے۔ گوگل ٹرینڈز کے مطابق 12 مئی کی رات 2 بجے ‘Aurangzeb’ نام کی تلاش نے بلند ترین سطح پر پہنچ کر گزشتہ ہفتے کا ٹاپ پوائنٹ حاصل کیا، ائیر وائس مارشل کا مخصوص انداز ان کی مقبولیت کا سبب بنا۔ اورنگزیب احمد اس وقت سوشل میڈیا پر موضوع گفتگو بنے جب انہوں نے نیوز بریفنگ کے دوران دلچسپ انداز میں گفتگو کی جب کہ صارفین کو ان کا مزاح سے بھرپور انداز بھی خوب پسند آیا۔ بات کی جائے اگر سوشل میڈیا...
    اسلام آباد (نیٹ نیوز) پاکستان ایئر فورس کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد حالیہ دنوں میں گوگل پر پاکستان میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت بن گئے ہیں۔ گوگل ٹرینڈز کے مطابق، 12 مئی کی رات 2 بجے "Aurangzeb" کے تلاش کے رجحان نے بلند ترین سطح پر پہنچ کر گزشتہ ہفتے کا سب سے اونچا پوائنٹ حاصل کیا۔ اس کے بعد سے اب تک عوامی دلچسپی اسی طرح برقرار ہے جو ایئر وائس مارشل اورنگزیب کی مقبولیت کا واضح ثبوت ہے۔ ایئر وائس مارشل کی سوشل میڈیا پر مقبولیت نیوز بریفنگ کے دوران دلچسپ انداز گفتگو، پیشہ ورانہ مہارت پر عبور اور پْرمزاح انداز کے باعث بڑھی ہے۔ اس وائرل ویڈیو کلپ میں ایئر وائس مارشل...
    ویب ڈیسک: پاکستان ایئر فورس (پی اے ایف) کے ایئر وائس مارشل اورنگزیب احمد حالیہ دنوں میں پاکستان بھر میں گوگل پر سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت کے طور پر سامنے آئے ہیں۔ گوگل ٹرینڈز کے مطابق 12 مئی کی رات 2 بجے "Aurangzeb" کی تلاش نے بلند ترین سطح کو چھو لیا جو گزشتہ ہفتے کے دوران کسی بھی شخصیت سے متعلق سب سے زیادہ سرچ کا ریکارڈ ہے۔ اس کے بعد سے ایئر وائس مارشل اورنگزیب کی عوامی مقبولیت مسلسل بڑھتی جا رہی ہے۔ Currency Exchange Rate Tuesday May 14, 2025 سوشل میڈیا پر ان کی وائرل ویڈیو کلپ نے ان کی شہرت کو چار چاند لگا دیے۔ ویڈیو میں ان کا دل...
    کراچی: پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ استعمال کرنے میں خواتین کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے جس کا انکشاف ایک حالیہ رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ سیلولر ڈیجیٹل خدمات فراہم کرنے والی کمپنیوں کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم جی ایس ایم اے نے اپنی سروے رپورٹ موبائل جینڈر گیپ رپورٹ 2025"  میں پاکستان میں خواتین کی ڈیجیٹل شمولیت کے رجحان میں تیز رفتار اضافہ کا اعتراف کرتے ہوئے اسے پاکستان کا ڈیجیٹل بریک تھرو قرار دیا ہے۔  رپورٹ کے مطابق پاکستان میں خواتین کے  موبائل انٹرنیٹ کے استعمال میں گزشتہ چند سالوں سے مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، لیکن سال 2024 میں اس حوالے سے نمایاں پیش رفت دیکھنے میں آئی۔ رپورٹ کے مطابق 2021 کے بعد پہلی بار...
    کبوتروں سے پھیلنے والی پھیپھڑوں کی بیماری میں اضافہ ہونے لگا تاہم اس کی علامات کیا ہیں؟تفصیلات کے مطابق کراچی میں کبوتروں سے انسانوں میں پھیلنے والی پھیپھڑوں کی بیماری میں اضافہ ہوگیا ہے۔ کبوتروں سے پھیلنے والی بیماری برڈ فینسرز لنگز سے زیادہ تر خواتین متاثرہو رہی ہیں ، اسپتالوں میں ایک ہفتے میں پندرہ سے بیس کیسزرپورٹ ہونے لگے۔ماہر امراض تنفس ڈاکٹر محمد عرفان نے بتایا کہ کبوتروں کے پروں اور فضلے کے باریک ذرات انسانی سانس کی نالی میں جمع ہو کر الرجی اور پھیپھڑوں کی سوجن کا باعث بنتے ہیں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ بیماری سے بچاؤ کے لیے کبوتروں سے دوری اور احتیاطی تدابیر اپنانا ضروری ہے مگر کراچی میں جگہ جگہ لوگ کبوتروں...
    —فائل فوٹو آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف محکمۂ ماحولیات سندھ کا کریک ڈاؤن صوبے بھر میں تیز کردیا گیا ہے۔  سیکریٹری ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی و ساحلی ترقی سندھ آغا شاہنواز کی ہدایت پر 5 مئی سے جاری آلودگی پھیلانے والی گاڑیوں کے خلاف مہم کے تحت کراچی میں زیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد جاری ہے۔ اب تک 133 گاڑیوں کی جانچ کی جا چکی ہے، جن میں سے 94 گاڑیاں کلیئر قرار پائیں جبکہ 39 گاڑیوں کو دھواں چھوڑنے پر موقع پر ہی چالان کردیا گیا ہے۔ لاہور: آلودگی پھیلانے والی فیکٹریوں کو سیل کرنے کا حکملاہور ہائی کوٹ نے اسموگ کے تدارک کے لیے شہری ہارون فاروق کی دائر درخواست پر سماعت کے دوران آلودگی پھیلانے والی...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے پی پی پی خیبرپختونخوا کے صدر محمد علی شاہ باچہ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو پی پی پی خیبرپختونخوا کے وفد نے پشاور میں ہونے والی یکجہتی پاکستان ریلی کے انعقاد سے آگاہ کیا، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو 26 مئی کو ہونے والی ریلی کے اغراض و مقاصد سے بھی آگاہ کیا گیا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ پشاور میں کرپشن، لاقانونیت اور بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کے خلاف 26 مئی کو ریلی کا انعقاد ہوگا، 26 مئی کو پشاور میں ہونے والی ریلی کا مقصد بلدیاتی نمائندوں سے لے کر کسانوں کے حقوق غصب...
    ایک نئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روز مرہ زندگی میں زیر استعمال پلاسٹک کی اشیا میں استعمال ہونے والے کیمیکل ہر برس قلبی بیماری سے ہونے والی لاکھوں اموات کا سبب ہوسکتے ہیں۔ سائنس دان کافی عرصے سے فتھیلیٹس نامی پلاسٹک کیمیکلز کی اس قسم سے جڑے صحت کے مسائل کے حوالے سے خبردار کر رہے ہیں۔ یہ کیمیکلز عموماً کوسمیٹکس، ڈیٹرجنٹ، محلول، پلاسٹک پائپ اور کیڑے بھگانے والی ادویات میں پائے جاتے ہیں۔ ماضی کے مطالعوں میں ان کیمیکلز کا تعلق مٹاپے، ذیا بیطس، ہارمونز و بانجھ پن کے مسائل اور کینسر کے خطرات میں اضافے سے بتایا گیا تھا۔ اب ایک نئی تحقیق میں پلاسٹک کیمیکلز کا 2018 میں عالمی سطح پر ہونے والی 3 لاکھ 56...
    پاکستان اور بھارت کے درمیان فضائی جھڑپ کے بعد رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں مسلسل کمی کا رجحان ہے۔ ڈسالٹ ایوی ایشن کے شیئرز کی قدر میں مزید 4.70 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔ ایک ہفتے کے دوران شیئرز کی مالیت میں 8 فیصد سے زائد کمی ہوگئی۔ یاد رہے کہ بھارت جارحیت کے جواب میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے اور ڈرونز مار گرائے۔ پاک فضائیہ نے جو بھارتی طیارے مار گرائے ان میں فرانسیسی کمپنی کے تیار کردہ جدید طرز کے تین رافیل طیارے بھی شامل ہیں۔ Post Views: 4
    بلوچستان کے ضلع نوشکی سے ملنے والی 4 لاشوں کی شناخت ہو گئی۔لیویز حکام کے مطابق قتل کیے گئے افراد کا تعلق پنجاب کے علاقوں پاکپتن اور رحیم یار خان سے ہے۔ سانحہ نوشکی کے مزید 2 زخمی چل بسے، جاں بحق افراد کی تعداد 23 ہوگئی نوشکینوشکی ٹرک تیل سانحہ کے دو اور زخمی کراچی میں... لیویز حکام نے بتایا ہے کہ قتل کیے گئے افراد گیس باؤزر کے ڈرائیور اور کلینر تھے، چاروں افراد کو چند روز قبل نوشکی میں احمدوال کے قریب سے اغواء کیا گیا تھا۔لیویز حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ چاروں لاشیں نوشکی کے علاقے گلنگور سے ملی تھیں۔
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 12 مئی ۔2025 )پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان کے بعد بحال کیے گئے فلائٹ آپریشن میں بیک لاگ کی وجہ سے منسوخ اور تاخیر کا شکار ہونے والی فلائٹس کی صورت حال بہتر ہونا شروع ہوگئی ہے نجی ٹی وی کے مطابق فلائٹ شیڈول میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے، 12 غیرملکی ایئر لائنز نے بھی پروازیں بحال کر دیں، فلائٹ شیڈول کے مطابق مختلف ایئرپورٹس سے پروازوں کی منسوخی کم ہوکر 50 رہ گئی ہے جو گزشتہ روز 150 تک جا پہنچی تھی.(جاری ہے) پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی ( پی اے اے) کے ذرائع کے مطابق حج پروازوں کو معمول پر لانے کے لیے کوششیں جاری ہیں آج اسلام آباد سے...
    سعید احمد سعید :  طیاروں کی عدم دستیابی اور دیگر تکنیکی وجوہات کے باعث علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ لاہور پر اندرون و بیرون ملک کی متعدد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔  سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بیرون ملک جانے والی 13 جبکہ بیرون ملک سے لاہور آنے والی 14 پروازیں منسوخ کی گئی ہیں، جس سے سینکڑوں مسافر متاثر ہوئے۔منسوخ ہونے والی پروازوں میں جدہ سے لاہور آنے والی سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 738 اور لاہور سے جدہ جانے والی پرواز ایس وی 739 شامل ہیں۔ اسی طرح کویت سے لاہور آنے والی پرواز جے نائن 501 اور لاہور سے کویت جانے والی الجزیرا ایئر کی پرواز جے نائن 502، کولمبو سے آنے والی سری لنکن ایئر...
    بیجنگ :چینی وزیرخارجہ وانگ ای نے پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلی فونک گفتگو کی ۔اسحاق ڈار نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی تازہ ترین صورتحال سے چینی وزیر خارجہ کو آگاہ کیا اور کہا کہ اس صوتحال میں پاکستان کی جانب سے احتیاط برتی جائے گی لیکن پاکستان کی خودمختاری اور سرزمین کی سلامتی کی خلاف ورزی پر جوابی کاروائی کی جائے گی۔اسحاق ڈار نے چین کی جانب سے فائر بندی کے حصول کے لیے کی جانے والی کوششوں پر چین کا شکریہ ادا کیا ۔ وانگ ای نے کہا کہ چین اپنی خود مختاری اور قومی وقار کی حفاظت کرنے میں پاکستان کی حمایت کرتا ہے اور اسے یقین ہے کہ پاکستان...
    کراچی (نیوز ڈیسک) پاکستان کی جانب سے ہفتے کو علی الصبح بھارت کے خلاف ہونے والے آپریشن بُنْيَان مَّرْصُوْص میں پاکستان کے خلاف حملے کی منصوبہ بندی کرنے والی اہم شخصیات کے مارے جانے کی اطلاعات ہیں۔ جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اینکر پرسن اور تجزیہ کار حامد میر نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ بھارتی حکومت کی کچھ اہم شخصیات جو حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھیں (فوجی اڈے پر) ان کو بھی نشانہ بنایا گیا جہاں کچھ اہم شخصیات ماری گئیں مگر تاحال حکومتی ذرائع ان کی تصدیق نہیں کر رہے تاہم ان کے نام جلد سامنے آجائیں گے۔ پاکستان نے اپنے آپشنز کو استعمال کیا اور پاکستان ائیر فورس کے سائبر ونگ نے انڈیا...
    پاکستان کے نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان کی بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کے بعد کہا ہے کہ اب بھارت پر منحصر ہے کہ وہ کیا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیشہ بغل میں چھری اور منہ پر رام رام والی حرکات کیں، مگر پاکستان نے صبر کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔ وزیر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ابھی تو ہم انہیں صرف جواب دے رہے ہیں، مگر جو انہوں نے کیا ہے، اس کا حساب چکانے کا حق ہم محفوظ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے خلاف کچھ بھی ثابت نہیں ہوسکا، اس کے باوجود دشمن ملک کی جانب سے جھوٹ، الزام تراشی اور دوغلے...
    اپریل 2025 کے دوران کارکنوں کی ترسیلات زر میں 3.2 ارب ڈالر  کی آمد درج کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: مالی سال کے دوران اوورسیز پاکستانیوں کی جانب سے ریکارڈ ترسیلات زر آنے کی توقع سرکاری اعدادوشمار کے مطابق نمو کے لحاظ سے ترسیلات زر میں سال بسال بنیادوں پر 13.1  فیصد اضافہ ہوا۔ جولائی تا اپریل 2025 کے دوران ترسیلات زر میں مجموعی طور پر 31.2  ارب ڈالر آئے جبکہ جولائی تا اپریل مالی سال 2024 کے دوران 23.9 ارب ڈالر موصول ہوئے تھے۔ اس طرح ترسیلات زر میں 30.9  فیصد اضافہ ہوا ہے۔ مزید پڑھیے: دسمبر 2024 میں مہنگائی کی شرح 4.1 فیصد ریکارڈ کی گئی جو ساڑھے 6 برس کی کم ترین سطح ہے، وزارت خزانہ اپریل 2025 کے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2025ء) لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف فوری گرینڈ آپریشن کرنے کا حکم دے دیا ، عدالت نے ٹول پلازہ پر گاڑیوں کی چیکنگ کے لئے مانیٹرنگ سسٹم نافذ کرنے اور محکمہ ماحولیات کے نئے سکواڈ زتعینات کرنے کا بھی حکم دیا،جسٹس شاہد کریم نے حکم دیا کہ موٹر وے پر ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے دھواں دینے والی گاڑیوں کی نشاہدہی کرکے کارروائی کی جائے۔ہائیکورٹ کے جسٹس شاہدکریم نے سموگ تدارک کے متعلق سماعت کے دوران حکم دیا کہ لاہور میں دھواں دینے والی کوئی گاڑی داخل نہ ہو، ٹول پلازہ پر ہی کارروائی کی جائے،موٹروے وے اورملتان روڈ پردھواں دینے والی گاڑیوں کا فوری طور داخلہ...
    اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 09 مئی ۔2025 )اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے رات کے اوقات میں بجلی کی بلیک آﺅٹ کی منصوبہ بندی کے بارے میں گردش کرنے والی افواہوں کی سختی سے تردید کردی ہے سرکاری نشریاتی ادارے پی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایک سرکاری بیان میں انتظامیہ نے وضاحت کی کہ مساجد سے رہائشیوں کو اپنے گھر کی روشنیاں بند کرنے کی ہدایت دینے کے لیے کوئی اعلان نہیں کیا گیا.(جاری ہے) اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ بے بنیاد افواہیں ہیں، ایسی کوئی ہدایت جاری نہیں کی گئی ڈی سی اسلام آباد نے خبردار کیا کہ جھوٹی معلومات پھیلانے والے افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی، چاہے...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 09 مئی 2025ء) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان ٹیمی بروس نے کہا کہ یہ فاؤنڈیشن غیر سرکاری ہو گی اور "جلد ہی" اس کا اعلان کر دیا جائے گا۔ انہوں نے تاہم اس کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ ٹیمی بروس نے کہا کہ "یہ فاؤنڈیشن جب اپنا اعلان کرے گا تو آپ کو ضروری تفصیلات مل جائیں گی۔" غزہ پٹی میں بھوک کا بحران سنگین تر، خوراک کے لیے لوٹ مار دوسری جانب غزہ میں کام کرنے والی اقوام متحدہ اور دیگر امدادی تنظیموں نے اعلان کیا ہے کہ وہ نئے ادارے کے ساتھ تعاون نہیں کریں گی کیونکہ ان کے خیال میں یہ بنیادی انسانی اصولوں کے منافی ہے۔ خیال رہے کہ...
    پاک بھارت حالیہ کشیدہ صورتحال کے پیش نظر پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے ملک بھر میں فضائی آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں کراچی، لاہور اور سیالکوٹ ایئرپورٹ سے اندرون و بیرون ملک جانے والی تمام پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں۔پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی کی جانب سے بدھ کی شب جاری کیے گئے ایک نوٹم (نوٹس ٹو ایئرمین) میں کہا گیا کہ لاہور اور سیالکوٹ فضائی حدود میں کچھ ائیر روٹس (ہوائی راستے)  آپریشنل وجوہات کی باعث عارضی طور پر دستیاب نہیں ہوں گے۔ سول ایوی ایشن حکام کے مطابق کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن آج صبح منسوخ کیا گیا ہے۔ ایئرپورٹ حکام کے مطابق موجودہ ملکی حالات اور سیکیورٹی...
    ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری کی معروف اداکارہ امینہ نظام نے پاکستان پر بزدلانہ حملے پر خوشی کے شادیانے بجانے والی مودی سرکار کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اداکارہ امینہ نظام نے سوشل میڈیا پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ جو لوگ سمجھتے ہیں کہ پاکستان پر حملہ کرکے پہلگام حملے کا بدلہ لیا گیا ہے، انہیں حقیقت نہیں بتائی گئی۔  اداکارہ نے مزید کہا کہ افسوس ہے کہ ہمارے ملک نے قتل کو مسئلے کا حل سمجھا جب کہ بہت سے سوالات کے جوابات ابھی آنا باقی ہیں۔ امینہ نظام نے بھارت کے ابتر معاشی حالات کو یاد دلاتے ہوئے کہا کہ جنگ کبھی امن نہیں لاتی۔ میں اس کی حمایت نہیں کرتی۔ اداکارہ کا یہ بیان سوشل میڈیا پر ہندوتوا کے غنڈوں کو بالکل پسند نہیں...
    پاک بھارت کشیدگی، جے ایف 17تھنڈر بنانے والی چینی کمپنی کے شیئرز کی قدر میں زبردست اضافہ WhatsAppFacebookTwitter 0 7 May, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)پاک فضائیہ کی جانب سے بھارتی جارحیت کے خلاف بھرپور کارروائی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں جے ایف 17 تھنڈر اور جے 10 سی بنانے والی چینی کمپنی چینگڈو اے ایل ڈی ایوی ایشن مینوفیکچرنگ کارپوریشن کے شیئرز کی قدر میں زبردست اضافہ ہوگیا۔بھارتی فوج کی جانب سے رات کے اندھیرے میں پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر حملے کیے جن میں 26 پاکستانی شہری شہید اور 46 زخمی ہوئے۔پاک فضائیہ نے بھارتی فوج کے اس بزدلانہ اقدام کا بھرپور جواب دیتے ہوئے بھارت کے 3 رافیل سمیت 5 طیارے اور 3...
    پاک بھارت کشیدگی کے دوران پاک فوج کی طرف سے نشانے بنانے کے بعد رافیل بنانے والی فرانسیسی کمپنی “ڈسالٹ ایوی ایشن” کے حصص زمین بوس ہوگئے وہیں جے ایف 17 اور جے 10 سی بنانے والی کمپنی کے شیئرز میں زبردست اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔پاکستان کی جانب سے گزشتہ شب بھارت کے فرانسیسی ساختہ 4پوائنٹ 5 جنریشن لڑاکا طیارے ’’ڈسالٹ رافیل‘‘ کو مار گرانے کی خبر کے بعد چین کی ایرو اسپیس کمپنی ’’چینگڈو ایئرکرافٹ کارپوریشن ‘‘ کے شیئرز شینزین اسٹاک ایکسچینج میں 11اعشاریہ 85 پوائنٹس بڑھ گئے۔چینگڈو ایئرکرافٹ کارپوریشن ایک معروف چینی ایرو اسپیس ادارہ ہے جو لڑاکا طیارے ڈیزائن اور تیار کرتا ہے۔ یہی ادارہ پاکستان ایئر فورس کے لیے جے10 اور جے ایف17 طیارے تیار کرتا...
    لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 07 مئی ۔2025 )انڈیا اور پاکستان کے درمیان حالیہ کشیدگی کے بعد کئی ایشیائی ایئرلائنز نے بدھ کو یورپ جانے اور آنے والی پروازوں کے راستے تبدیل یا منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے پاکستان نے موجودہ صورت حال میں اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کو پروازوں کے لیے بند کرتے ہوئے تمام فلائٹس کو کراچی ایئرپورٹ کی طرف موڑ دیا ہے جبکہ پاکستان نے اپنی ائیر سپیس بھی ابتدائی طور پر 48 گھنٹوں کے لیے بند کرتے ہوئے مسافروں کو واپس گھر جانے کی ہدایت کی ہے.(جاری ہے) پروازوں کی آمد ورفت پر نظر رکھنے والے ادارے فلائٹ ریڈار24 نے اس حوالے سے پاکستانی فضائی حدود کی عکاسی کرنے والی ایک تصویر بھی شائع...
    اسلام آباد: پاک فضائی کی جانب سے بھارتی طیاروں کو مار گرانے کے بعد جے ایف 17 تھنڈر اور جے 10 سی بنانے والی چینی کمپنی کے حصص میں اچانک اضافہ ہوگیا۔ گزشتہ شب بھارتی فضائی نے اپنی حدود سے پاکستان کے 6 مختلف مقامات پر حملے کیے جس میں 26 افراد شہید اور 46 زخمی ہوئے۔ بھارت نے پاکستان میں مساجد کو نشانہ بنایا۔ بھارتی حملے کے جواب پاک فضائیہ نے بھارت کے 5 طیارے اور ڈروزن مار گرائے، جن میں 3 رافیل طیارے، ایک مگ 29 اور ایک سنحوئی طیارہ شامل تھا۔ پاک فضائیہ کی جانب سے بھرپور جواب دینے پر جے ایف 17 تھنڈر اور جے 10 سی بنانے والی چینی کمپنی چینگدو ایئر کرافٹ...
    اسلام آباد:ابیٹ آباد کے تاجر زبیع اللّٰہ نے بھارت کی جانب سے حملے میں شہید ہونے والی مساجد کی تعمیر اپنے خرچ پر کرانے کا اعلان کردیا۔ ذبیع اللہ کا کہنا تھا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں مساجد و سول آبادی پر حملہ کیا جس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ دوسری جانب بھارت کے رات کی تاریکی میں سویلین آبادی پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستانی عوام کے سر پر خون سوار ہے۔ پاکستانی عوام نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ بھارت میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔ پاکستانی عوام کا کہنا تھا کہ انڈیا کو ہم...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)ابیٹ آباد کے تاجر زبیع اللّٰہ نے بھارت کی جانب سے حملے میں شہید ہونے والی مساجد کی تعمیر اپنے خرچ پر کرانے کا اعلان کردیا۔ ذبیع اللہ کا کہنا تھا کہ بزدل دشمن نے رات کی تاریکی میں مساجد و سول آبادی پر حملہ کیا جس کی بھرپور مذمت کرتا ہوں، پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے۔ دوسری جانب بھارت کے رات کی تاریکی میں سویلین آبادی پر بزدلانہ حملے کے بعد پاکستانی عوام کے سر پر خون سوار ہے۔ پاکستانی عوام نے پاک فوج کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے پیغام دیا کہ وہ فوجی جوانوں کے شانہ بشانہ بھارت میں داخل ہونا چاہتے ہیں۔ پاکستانی عوام کا کہنا تھا کہ انڈیا کو ہم...
    پاکستان کی جانب سے حالیہ دفاعی کارروائی میں بھارتی فضائیہ کے تین رافیل طیاروں سمیت مجموعی طور پر پانچ جنگی طیارے تباہ کیے جانے کے بعد رافیل طیارے بنانے والی فرانسیسی کمپنی ڈسالٹ ایوی ایشن (Dassault Aviation) کے شیئرز میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے۔ بین الاقوامی خبر ایجنسیوں کے مطابق، یورپی اسٹاک مارکیٹ میں ڈسالٹ کمپنی کے شیئرز منفی رجحان کا شکار ہو گئے ہیں، جسے تجزیہ کار بھارتی فضائیہ کی رافیل طیاروں میں ناکامی سے جوڑ رہے ہیں۔ رافیل طیارے جدید ترین ٹیکنالوجی کے حامل جنگی طیارے تصور کیے جاتے ہیں، جو بھارتی فضائیہ کے زیرِ استعمال ہیں۔ تاہم پاکستان کی جانب سے ان طیاروں کو مؤثر فضائی دفاعی نظام کے تحت نشانہ بنانا اس بات کی علامت...
    اسلام آباد: بھارت کی جانب سے رات کی تاریکی میں ایک بزدلانہ کارروائی کے بعد ملک کے اہم ہوائی اڈوں پر ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سیکیورٹی ریڈ الرٹ نافذ کرتے ہوئے فلائٹ آپریشن فوری طور پر معطل کر دیا گیا ہے جب کہ ایئر اسپیس کو عام پروازوں کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ فضائی ایمرجنسی کے باعث فضا میں موجود تین پروازوں کا رخ تبدیل کیا گیا۔ ڈائیورٹ کی جانے والی پروازوں میں دوحہ سے اسلام آباد آنے والی قطر ایئر لائن، سعودی عرب سے آنے والی سعودی ایئر لائن اور ایک نجی ایئر لائن کی پرواز شامل ہے جنہیں پشاور اور دیگر متبادل...
    علامہ سید افتخار حسین نقوی کی مکتب اہلبیت اطہار علیھم السلام کی ترویج و تبلیغ کے لئے جہد مسلسل اور علماء کرام خاصکر وارثان محراب و منبر کی ذمہ داریوں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ اسلام ٹائمز۔ جامعہ امام خمینی ماڑی انڈس میانوالی میں حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے عظیم الشان سیمینار کا انعقاد کیا گیا، جس میں شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی نائب صدر اور سابق رکن اسلامی نظریاتی کونسل علامہ عارف حسین واحدی نے شرکت اور خطاب کیا، اپنے خطاب میں امام جعفر صادق علیہ السلام کی زندگی کے مختلف پہلووں پر تفصیل سے گفتگو کرنے کے علاوہ علامہ سید افتخار حسین نقوی کی مکتب اہلبیت اطہار علیھم السلام کی ترویج و...
    پشاور پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے عمان سے آنے والی ایک لڑکی کی تلاش شروع کر دی ہے، جو سوشل میڈیا کے ذریعے ایک پاکستانی نوجوان سے دوستی کے بعد پاکستان آئی تھی۔ لڑکی کئی روز سے لاپتہ ہے اور تاحال معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ کہاں اور کس حال میں ہے۔ خیبر پختونخوا پولیس کے سربراہ ذولفقار حمید چوہدری کے مطابق لڑکی کی مبینہ گمشدگی کی تفتیش جاری ہے اور پولیس لڑکی کی تلاش میں مصروف ہے، اس سلسلے میں میزبان خاندان کے افراد سے بھی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ابھی تک لڑکی کے بارے میں کوئی واضح معلومات نہیں اور یہ بھی معلوم نہیں ہو سکا کہ وہ...
     وفاقی حکومت نے کراچی کو فراہم کی جانے والی بجلی میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری پاور ڈویژن نے قائمہ کمیٹی اجلاس کے دوران بتانا کہ وفاق کی جانب سے کراچی کو ملنے والی بجلی میں اضافہ ہوگاسیکرٹری پاور ڈویژن نے نے کمیٹی کو بتایا کہ وفاق کی جانب سے کراچی کو 900 کے بجائے 1600 میگاوآ ٹ بجلی فراہم کی جائیگی۔واضح رہے کہ کراچی میں شدید گرمی کے باوجود کے الیکٹرک کی جانب سے غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے۔
    مقبول گلوکار عاطف اسلم نے استاد نصرت فتح علی خان کی قوالی ’سانوں اِک پل چین نہ آوے‘ ریلیز کر دیا جس میں مرحوم گلوکار کی اصلی آواز کو وژوئل افیکٹس (وی ایف ایکس) کے ذریعے ملاکر ری کریئٹ کیا ہے۔ جہاں شائقین اس قوالی کی تعریف کر رہے ہیں وہیں گلوکار فلک شبیر کو عاطف اسلم کی جانب سے گایا گیا یہ نیا ورژن ایک آنکھ نہ بھایا اور انہوں نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے نام لیے بغیر کہا کہ  ’خان صاحب کو آخری آرام گاہ میں تو آرام کرنے دیں پلیز اور اوریجنل پر کام کریں‘۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ فلک شبیر نے عاطف اسلم...
    دبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 5 مئی 2025ء)دبئی پولیس نے 8 سالہ مصری بچی لیلیٰ جمال رمضان کو سنیما میں 17,000 درہم کی گمشدہ رقم ملنے پر اسے واپس کرنے کے اقدام پر اعزاز سے نوازا۔ لیلیٰ نے یہ رقم اپنے خاندان کے ہمراہ الراشدیہ پولیس اسٹیشن پہنچا دی۔ میجر جنرل خلیل ابراہیم المنصوری، اسسٹنٹ کمانڈر برائے کرمنل انویسٹی گیشن، نے لیلیٰ کی ایمانداری کو سراہتے ہوئے کہا کہ بچوں میں دیانتداری جیسے اقدار کو فروغ دینا معاشرے کے لیے سودمند ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خاندان کے سامنے اس بچی کو اعزاز دینا دبئی پولیس کے ان اقدامات کا حصہ ہے جن کا مقصد معاشرے میں مثبت کرداروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ ادھر، الراشدیہ پولیس اسٹیشن کے ڈائریکٹر...
    عیدالاضحیٰ پر سپر اسٹار ماہرہ خان اور ہمایوں سعید ایک ساتھ فلم ‘لَو گرو’ میں جلوہ گر ہوں گے، جو مزاح، رومانس اور شرارت کے جذبات کا ایک بہترین امتزاج پیش کرتی ہے۔ 6 جون کو ریلیز ہونے والی اس فلم کا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ ٹریلر سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ ایک کلاسیکی تفریحی فلم ہوگی جس میں جذباتی گہرائی اور جدیدیت کا امتزاج ہوگا۔ یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 10: سپر اسٹار ماہرہ خان پشاور زلمی کی ایمبیسڈر مقرر ندیم بیگ کی ہدایت کاری میں بننے والی اور واسع چوہدری کی تحریر کردہ ‘َلو گرو’ میں شوبز کے بڑے ستارے ایک ساتھ نظر آئیں گے جن میں سوہائے علی ابڑو، میرا سیٹھی، مومنہ اقبال، جاوید...
    سعودی وزیر حج و عمرہ کی جانب سے پاکستانی عازمین حج کو سہولیات فراہم کرنے والی طوافہ کمپنی الراجحی کو بہترین سروس پر ایکسی لینس ایوارڈ دیا گیا ہے۔ طوافہ کمپنی الراجحی کے چیئرمین بندر الراجحی نے ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد ڈائریکٹر جنرل حج پاکستان عبدالوہاب سومرو سے رابطہ کرکے پاکستان حج مشن کے مثالی تعاون اور بہترین رابطہ کاری کی بدولت ایکسیلنسی ایوارڈ ملنے پر شکریہ اداکیا۔ طوافہ کمپنی نے ایکسیلنس ایوارڈ ملنے کی خوشی میں اعزازی طور پر 3 ہوٹلوں کے پاکستانی عازمین کو مدینہ منورہ کی زیارتیں بھی کروائیں، 14 خصوصی بسوں کے ذریعے عازمین حج کو مدینہ طیبہ کے اسلامی تاریخی مقامات کی مکمل زیارات کروائی گئیں۔ ڈائریکٹر جنرل حج پاکستان عبدالوہاب سومرو نے طوافہ...
    ساؤتھ اور ہندی فلموں کے معروف اداکار پرکاش راج نے پاکستانی اداکار فواد خان کی آئندہ آنے والی بالی ووڈ فلم عبیر گلال کی حمایت میں بولتے ہوئے تخلیقی آزادی اور کراس بارڈر آرٹسٹک ایکس چینج (سرحد کے آر پار فنکاروں اور فن کے تبادلے) کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ واضح رہے کہ اس وقت فواد خان کے اس پروجیکٹ کے حوالے سے کافی تنازع کھڑا کر دیا گیا ہے، تاہم بھارتی فلموں میں ولن کے روپ میں نظر آنے والے 60 سالہ پرکاش راج صحیح معنوں میں امن اور فن کے حمایتی نظر آ رہے ہیں۔ واضح رہے کہ پرکاش راج صرف اداکاری ہی نہیں کرتے بلکہ وہ فلموں کے ہدایت کار، پروڈیوسر، ٹیلی ویژن...
    کراچی+ اسلام آباد (کامرس رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) وزارت تجارت نے بڑا اقدام کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مصنوعات پاکستان کی زمینی، فضائی یا سمندری راستے سے نہیں گزرسکیں گی۔ امپورٹ ایکسپورٹ ایکٹ 1950 کے تحت ایس آر او جاری کردیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق قومی سلامتی اور عوامی مفاد کے پیش نظر بھارتی ساختہ مصنوعات کی پاکستانی حدود سے ترسیل پر پابندی عائد کردی گئی۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان نے بھارت میں تیار کردہ اشیاء کی تیسرے ممالک کے ذریعے بذریعہ سمندر، زمین یا فضائی راستے پاکستان سے گزرنے والی درآمدات پر پابندی عائد کردی جس کے تحت بھارت سے تیسرے ممالک کی بذریعہ سمندر، زمین یا فضائی راستے پاکستان سے گزرنے والی درآمدات پر پابندی ہوگی۔ ان بھارتی درآمدات/...
    لاہور (نوائے وقت رپورٹ) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر نے کہا بھارت کو پاکستان کی ترقی ہضم نہیں ہو رہی۔ کوٹ عبدالمالک میں ٹریکٹر بنانے والی کمپنی کے دورہ کے موقع پر انہوں نے کہا کہ پاک فوج کی بدولت امن وامان کی صورتحال تسلی بخش ہے،  پہلگام واقعہ ایک ڈرامے کے سوا کچھ نہیں، پاکستان بھارت کی ہر مہم جوئی کا جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔ بھارت پہلگام حملے کا ٹھوس ثبوت دے۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں پر پہرا دینے والے فوجی جوان اپنے آپ کو تنہا نہ سمجھیں، پوری قوم ان کے ساتھ کھڑی ہے۔ پاک فوج کے سپہ سالار نڈر شخصیت کے مالک ہیں۔ گورنر پنجاب نے مزید کہا کہ پاکستان میں گاڑیوں، موٹر...
    نئی دہلی(نیوز ڈیسک)ایک طرف بھارت نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کرنے کا واویلا مچایا ہوا ہے، تو دوسری جانب خود بھارتی ادارے اعتراف کر رہے ہیں کہ تقریباً 50 کروڑ ڈالر مالیت کی پاکستانی اشیاء خفیہ طور پر متحدہ عرب امارات، انڈونیشیا، سنگاپور اور سری لنکا جیسے ملکوں کے ذریعے بھارت میں داخل ہو رہی ہیں۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی کی ایک رپورٹ میں ایک اعلیٰ بھارتی عہدیدار کے حوالے سے انکشاف کیا گیا ہے کہ پاکستان سے آنے والی اشیاء، جن میں خشک میوہ جات، کیمیکل، چمڑا، ٹیکسٹائل اور سیمنٹ شامل ہیں، ان ممالک کے ذریعے بھارت پہنچ رہی ہیں۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ متحدہ عرب امارات میں پاکستانی اشیاء کو ری لیبل اور ری...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک)آج کے ڈیجیٹل دور میں جہاں ٹائپنگ معمول بن چکا ہے اور ہاتھ سے لکھنا محض ذاتی نوٹس یا دستخط تک محدود ہو چکا ہے، ہمیں یہ لگتا ہے کہ خطاطی یا خوش خطی کا فن ختم ہو چکا ہے۔ لیکن جب کوئی شخص خوبصورت انداز میں لکھتا ہے تو اس کے الفاظ ایک منفرد دلکشی اور وقار پیدا کرتے ہیں جو ٹیکنالوجی سے نہیں آ سکتا۔ یہی وجہ ہے کہ اچھی لکھائی کو دنیا بھر میں ہر عمر کے لوگوں اور مختلف پیشوں میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔ خوبصورت لکھائی صرف ایک مواصلات کا ذریعہ نہیں ہے، بلکہ یہ انسان کی شخصیت، توجہ، اور تخلیق کرنے کی صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے۔ ایک دنیا جہاں...
    —فائل فوٹو  کراچی میں آج مذہبی سیاسی جماعتوں کی جانب سے ملین مارچ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔یہ مارچ مظلوم فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی اور بھارت کی جارحیت کے خلاف کیا جا رہا ہے، مارچ بعد نمازِ ظہر مزارِ قائد نمائش چورنگی سے تبت سینٹر تک کیا جائے گا۔ٹریفک پولیس کے مطابق باغ جناح نزد نمائش چورنگی میں مارچ شرکاء گاڑیاں پارک کر سکیں گے۔ٹریفک پولیس نے بتایا کہ گرومندر، جمشید روڈ اور تین ہٹی سے نمائش تک عام عوام کو جانے کی اجازت نہیں ہوگی، شہری گرومندر سے بہادر روڈ، جمشید روڈ سے جیل چورنگی جبکہ سوسائٹی چورنگی سے کشمیر روڈ کا راستہ اختیار کر سکتے ہیں۔ غزہ ملین مارچ سے متعلق مولانا فضل الرحمٰن کی زیرِ صدارت...
    ڈونلڈ ٹرمپ نے 800 ڈالرز سے کم مالیت کی چین کی درآمدی اشیا پر دی جانے والی ’ڈی منیمس‘ ٹیرف چھوٹ کو ختم کردیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے ٹیرف چھوٹ ختم کرنے سے اب 800 ڈالر سے کم مالیت کی اشیاء پر بھی 120 فیصد ٹیکس لگے گا۔ چین کی کم مالیت کی اشیا پر ٹیکس استثنیٰ ختم کرنے سے کم لاگت والی چینی مصنوعات کی قیمتیں بھی بڑھ جائیں گی۔ یاد رہے کہ امریکا کی کم لاگت والی چینی مصنوعات پر اس ٹیرف چھوٹ نے Shein اور Temu جیسی کمپنیوں کو عروج مہیا کیا تھا۔ اس ٹیکس استثنیٰ کے باعث ہی لاکھوں امریکی صارفین کو چین کی سستی فاسٹ فیشن اور گھریلو اشیاء مل جایا کرتی تھیں۔ امریکا نے اس ٹیکس کا نام ہی...
    گینز ورلڈ ریکارڈ نے تصدیق کی ہے کہ دنیا میں سب سے زیادہ عمر رسیدہ شخص اب برطانیہ میں رہنے والی ایک خاتون ہے۔ یہ بھی پڑھیں:امریکی خاتون نے سب سے بڑی بائٹ کا ورلڈ ریکارڈ کیسے بنایا؟ 115 سالہ برطانوی خاتون ایتھل کیٹرہم عالمی اعزاز پانے سے قبل بحیثیت برطانیہ کی بزرگ ترین شخصیت کے طور پر میڈیا میں جگہ پا چکی تھیں۔ ایتھل کیٹرہم اپنی فیملی کے درمیان خوشگوار موڈ میں ایتھل کیٹرہم کو جب یہ اطلاع دی گئی کہ اب وہ دنیا کی سب سے عمر رسیدہ انسان کا اعزاز پا چکی ہیں، تب تک وہ اپنی زندگی کے 115 سال اور 252 دن گزار چکی تھیں۔ یہ بھی پڑھیں:برطانوی نوجوان نے’فل بک‘ کی تیاری سے ورلڈ...
    شہرِ قائد میں کبوتروں سے انسانوں میں منتقل ہونے والی ایک خاص قسم کی پھیپھڑوں کی بیماری میں تشویشناک حد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس بیماری کو ’برڈ فینسرز لنگز‘ کہا جاتا ہے اور اس کے متاثرین میں زیادہ تر خواتین شامل ہیں۔  ماہر امراضِ تنفس ڈاکٹر محمد عرفان کے مطابق، اسپتال میں ہر ہفتے 15 سے 20 نئے مریض رپورٹ ہو رہے ہیں جو کبوتروں سے پیدا ہونے والی اس بیماری میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹر عرفان کا کہنا تھا کہ کبوتر کے پروں اور فضلے کے باریک ذرات فضا میں شامل ہو کر سانس کے ذریعے انسانی جسم میں داخل ہوتے ہیں، جو پھیپھڑوں میں الرجی، سوجن اور مستقل نقصان کا باعث بنتے ہیں۔ یہ ذرات گھروں...
    کراچی سے گوادر اسمگل کی جانے والی 5 کروڑ روپے مالیت کی غیر رجسٹرڈ بھارتی ادویات کے 18 ہزار باکسز ضبط کر لیے گئے۔ ڈرگ انسپیکٹر ساؤتھ ساجد میمن نے ایف آئی اے ٹیم کے ہمراہ کراچی کے علاقے لیاری چاکیواڑہ میں توحیدی گڈز ٹرانسپورٹ کے ویئر ہاؤس پر خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا اور غیر رجسٹرڈ بھارتی ادویات ضبط کرکے گڈز ٹراسپورٹر کو گرفتار کرلیا۔ ڈرگ انسپیکٹر ساؤتھ ساجد میمن کے مطابق غیر رجسٹرڈ بھارٹی ادویات کراچی سے گوادر اسمگل کی جا رہی تھی، ادویات نشے کے طور پر استعمال ہو سکتی ہیں۔ غیر رجسٹرڈ بھارتی ادویات کے 18 ہزار باکسز میں 19 لاکھ ٹیبلیٹس تھی جن کو ضبط کیا گیا۔ ضبط کی گئی ادویات توحیدی گڈز ٹراسپورٹ کے...
    ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پابندی کی وجہ سے اب تک 850 سے زائد بھارتی پروازیں متاثر ہوئی ہیں جس میں یورپ، امریکہ اور کینیڈا سمیت دیگر ممالک جانے اور آنے والی پروازوں کی تعداد زیادہ ہے، فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کو پونے دو ارب روپے سے زائد کا نقصان پہنچ چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بھارتی ایئر لائنز کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی پابندی کو ایک ہفتہ مکمل ہوگیا۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق پابندی عائد ہونے سے دہلی، امرتسر، لکھنؤ، بنگلور اور ممبئی سمیت دیگر ایئر پورٹس سے اڑان بھرنے والی پروازوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ پابندی کی وجہ سے اب تک 850 سے زائد بھارتی پروازیں متاثر ہوئی ہیں جس میں یورپ، امریکہ...