2025-09-19@03:02:35 GMT
تلاش کی گنتی: 15376

«کارنی نے کہا»:

(نئی خبر)
    پاکستان نے بہت کچھ دیا، اب لوٹانے کاوقت ہے، شاہد آفریدی کاسیلاب متاثرین کیلئے فنڈریزنگ تقریب سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)قومی ہیرو سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ پاکستان نے مجھے بہت کچھ دیا ہے اب لوٹانے کا وقت ہے، سب سے زیادہ سکون لوگوں کی خدمت اور چیرٹی کے کاموں میں ہے۔فیڈریشن آف پاکستان کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی)کیپٹل آفس میں سیلاب متاثرین کیلئے فنڈ ریزنگ تقریب ہوئی تقریب میں ایف پی سی سی آئی کے صدر عاطف اکرام شیخ اور سابق کرکٹر شاہد خان آفریدی اور دیگر افراد نے شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نے کہا کہ...
    پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب  نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے اور مستقبل میں سیلاب و ماحولیاتی نقصانات کو کم کرنے کے لیے صوبے میں جنگلات کا رقبہ بڑھانا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے، تاہم یہ ہدف حکومت تنہا حاصل نہیں کر سکتی، بلکہ اس کے لیے کمیونٹیز، نجی شعبے اور جدید ٹیکنالوجی کی شمولیت ناگزیر ہے۔ لاہور کے مقامی ہوٹل میں محکمہ جنگلات پنجاب اور انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر (آئی یو سی این) کے اشتراک سے منعقدہ 2 روزہ ’’فاریسٹ ورکشاپ‘‘ کے افتتاحی اجلاس سے خطاب میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ ماضی کے بلین ٹری منصوبے کے باوجود جنگلات کے رقبے میں خاطر خواہ اضافہ نہیں ہوا۔ ان کے مطابق...
    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں زرعی ایمرجنسی لگانے اور سیلاب متاثرہ علاقوں میں کسانوں کے بجلی کے بل معاف کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ لاہور اور قصور کے بعد آج مظفرگڑھ میں، میں اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں کہ لوگ کن مشکلات سے گزر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سیلاب میں سب سے زیادہ نقصان ہماری زرعی معیشت اور کسان بھائیوں کا ہوا ہے، اس مشکل وقت میں ہم سب پر یہ ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے سیلاب متاثرین لوگوں کا ساتھ دیں۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ کسی بھی قدرتی آفت اور غربت کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمارے پاس سب سے...
    لاگوس: نائجیریا کی شمال مشرقی ریاست بورنو میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کے حملے میں کم از کم 63 افراد ہلاک ہو گئے۔ یہ حملہ جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب باما کے علاقے کے گاؤں "دارالجمال" میں ہوا، جہاں حال ہی میں کیمپ سے بے گھر افراد کو دوبارہ آباد کیا گیا تھا۔ مقامی حکام کے مطابق مرنے والوں میں تقریباً 60 عام شہری اور 5 فوجی اہلکار شامل ہیں۔ واقعے کے بعد گورنر باباگانا زُلوم نے متاثرہ گاؤں کا دورہ کیا اور کہا کہ وہ اس المناک سانحے پر شدید رنجیدہ ہیں۔ گورنر نے مزید کہا کہ فوجی نفری اتنی نہیں ہے کہ ہر علاقے کو مکمل تحفظ فراہم کر سکے، اس لیے حال ہی میں تربیت...
    زیڈ کے بی کا ملک گیر مشن: صحت، تعلیم اور روزگار کی مفت فراہمی کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد،: زیڈ کے بی کے وائس چیرمین محبت بن ظاہر (ایم بی زیڈ) نے صحت عامہ، تعلیم اور روزگار کی پاکستان بھر میں فراہمی کے مشن کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کمپنی اس وقت پچاس ہزار سے زائد لوگوں کو روزگار فراہم کر چکی ہے۔ عیدمیلاد النبیﷺ اور یوم دفاع کے موقع پر ایک پروقار تقریب سے خطاب کے دوران انہوں نے پاکستانی قوم کو فرقہ واریت اور اقربا پروری کے خلاف یکجا ہونے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملک کو اس وقت اتحاد اور ہم آہنگی کی ضرورت ہے۔...
    بھارت نے 1965 میں جنگ کے ساتویں روز پاکستان کو جنگ کا دائرہ مشرقی پاکستان تک بڑھانے کی دھمکی دی۔ بھارتی ترجمان نے اعتراف کیا کہ بھارتی افواج کا لاہور، سلیمانکی، فیروز پور پر حملہ ناکام رہا ہے اور بھارت کو ہر محاذ پر بھاری نقصان کا سامنا ہے۔ سات ستمبر کو 31 بھارتی طیارے تباہ ہوئے اور تباہ ہونے والے جہازوں کی کل تعداد 53 ہوگئی۔ صدر ایوب خان نے پاک فضائیہ کو شاندار کارکردگی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’صرف استصواب رائے ہی کشمیر میں امن لا سکتا ہے۔‘‘ ترجمان کشمیر انقلابی کونسل نے بھارت کو خبردار کیا کہ ’’کشمیری بھارتی عزائم کو خاک میں ملا دیں گے۔‘‘ پاک فوج کے کمانڈر ان چیف...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ نے دشمن کا غرور پانی میں غرق کرکے سمندری محاذ پر بھی اپنی برتری ثابت کی۔ یومِ بحریہ کے موقع پر اپنے پیغام میں محسن نقوی نے پاک بحریہ کے جانبازوں کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ 8 ستمبر وہ دن ہے جب سمندری سرحدوں کے دفاع میں بہادر سپوتوں نے تاریخ رقم کی۔ وفاقی وزیر کے مطابق جنگِ ستمبر 1965 کے دوران آپریشن دوارکا پاک بحریہ کی تاریخ کا ایک درخشندہ باب ہے، جس میں چند لمحوں میں دشمن کی اہم ساحلی تنصیبات تباہ کر کے کراچی پر حملے کا منصوبہ خاک میں ملا دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اس...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کے 1 لاکھ 56 ہزار پوائنٹس کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم کا کہنا ہے کہ اسٹاک ایکسچینج کا یہ سنگِ میل اس بات کا ثبوت ہے کہ کاروباری برادری اور سرمایہ کار حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم اور معاشی ٹیم کی محنت سے ملکی ترقی کا سفر کامیابی سے جاری ہے۔ حال ہی میں چین کے نجی شعبے اور پاکستان کی نجی کمپنیوں کے درمیان اربوں ڈالر کے معاہدے اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط اسی سلسلے کی کڑی ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ سرمایہ کاری میں...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے  کہا ہے کہ معیشت کی سمت درست اور ملکی ترقی کا سفر تیزی کے ساتھ  جاری ہے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تاریخ ساز بلندی  کے نئے ریکارڈز قائم ہونے پر وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے اظہار اطمینان کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ بازار حصص کا تاریخی سطح عبور کرنا، کاروباری برادری و سرمایہ کاروں کے حکومت کی پالیسیوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے ملکی ترقی کا سفر معاشی ٹیم کی محنت کی وجہ سے جاری و ساری ہے۔ حال ہی میں چین کے نجی شعبے کے ساتھ پاکستان کی نجی کمپنیوں کے اربوں ڈالر کے معاہدے و مفاہمتی یادداشتوں...
    صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب اس وقت شدید سیلابی صورتحال سے دوچار ہے، جس سے جنوبی پنجاب کے عوام سب سے زیادہ متاثر ہیں، اس ضمن میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز جلد ایک بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کریں گی۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے بتایا کہ مون سون کا سلسلہ 4 ماہ سے تھمنے کا نام نہیں لے رہا اور دریاؤں کے ساتھ ساتھ اربن فلڈنگ نے بھی عوام کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: پنجاب کے سیلاب متاثرین کو کتنے لاکھ روپے دیے جائیں گے؟ ریلیف کمشنر نے بتا دیا ’پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا ریسکیو آپریشن جاری ہے جس میں 4335 موضع...
    امریکی ریاست جارجیا میں زیرِ تعمیر ہنڈائی-ایل جی بیٹری پلانٹ پر امریکی حکام کے چھاپے میں قریباً 300 مبینہ غیر قانونی جنوبی کوریائی کارکنوں کی گرفتاری کے بعد صدر ٹرمپ نے کمپنیوں کو مقامی ورکرز رکھنے کا کہا ہے۔ یہ کارروائی جارجیا میں زیرِ تعمیر ہنڈائی-ایل جی بیٹری پلانٹ میں کی گئی جسے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ملک گیر انسدادِ تارکین وطن مہم کے تحت اب تک کی سب سے بڑی آپریشن قرار دی جا رہی ہے۔ صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پیغام میں غیر ملکی کمپنیوں کو خبردار کیا کہ وہ امریکی قوانین کی پابندی کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ آپ کی سرمایہ کاری خوش آئند ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ آپ امریکی ورکرز کو ملازمت...
    ججز کیخلاف 64 شکایات کا فیصلہ ہو چکا ہے، نئے عدالتی سال کی تقریب میں چیف جسٹس کا خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 8 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد (آئی پی ایس) چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں سالانہ چھٹیوں کے بعد نئے عدالتی سال کے موقع پر جوڈیشل کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز کے ساتھ ساتھ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدے داران نے شرکت کی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس روایت کا آغاز 1970 کی دہائی میں ہوا تھا جبکہ 2004 سے اسے باقاعدگی سے منایا جا رہا...
    شارجہ (اسپورٹس ڈیسک)پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے تین ملکی سیریز جیتنے کے بعد کہا ہے کہ ہوم سیریز کے بعد انہیں اعتماد تھا کہ یہ ٹیم کسی بھی حریف کو شکست دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ کے لیے قومی ٹیم پوری طرح تیار ہے اور امید ہے کہ ٹورنامنٹ میں بھی اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ شارجہ کی پچ پر 140 رنز ایک بڑا اور مشکل ہدف تھا، خاص طور پر اس لیے کہ افغانستان کے پاس دنیا کی بہترین اسپن بولنگ ہے۔ تاہم پاکستانی بیٹسمینوں نے افغان اسپنرز کے خلاف شاندار کھیل پیش کیا۔...
    لاہور (اسپورٹس ڈیسک)چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے تین ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد پیش کی ہے۔ محسن نقوی نے کہا کہ یہ ایک نئی اور باصلاحیت ٹیم ہے جو بلا خوف اور جارحانہ انداز میں کرکٹ کھیل رہی ہے۔ ان کے مطابق ہیڈ کوچ مائیک ہیسن کی قیادت میں پاکستان نے اب تک کھیلے گئے 14 میں سے 10 ٹی ٹوئنٹی میچز میں کامیابی حاصل کی ہے، اس لیے کھلاڑیوں اور سلیکٹرز پر مکمل اعتماد رکھنا چاہیے۔ چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ اس جیت نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بلند کیا ہے اور امید ہے کہ ایشیا کپ میں بھی ٹیم اسی طرح شاندار کارکردگی دکھائے گی۔ ان کے مطابق...
    چیف جسٹس پاکستان یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں سالانہ چھٹیوں کے بعد نئے عدالتی سال کے موقع پر جوڈیشل کانفرنس منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں سپریم کورٹ اور ہائیکورٹس کے ججز کے ساتھ ساتھ اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان، پاکستان بار کونسل اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے عہدے داران نے شرکت کی۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس روایت کا آغاز 1970 کی دہائی میں ہوا تھا جبکہ 2004 سے اسے باقاعدگی سے منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ موقع ہے کہ عدلیہ اپنی کارکردگی کا جائزہ لے اور آنے والے سال کے اہداف طے کرے۔ یہ بھی پڑھیے: سپریم کورٹ بار کی عدالتی اصلاحات کے...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 8 ستمبر یومِ بحریہ کے موقع پر پاک نیوی کے افسران، جوانوں اور اہلکاروں کو زبردست خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ کی تاریخ بہادری اور قربانیوں کی لازوال داستانوں سے بھری ہوئی ہے جس میں 1965 کی جنگ کے دوران آپریشن سومناتھ ایک یادگار حیثیت رکھتا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: 1965 کی جنگ میں پاک نیوی نے جرات و ہمت کی نئی تاریخ رقم کی، یومِ بحریہ پر صدر مملکت کا پیغام وزیراعظم نے کہا کہ اس آپریشن میں پاک بحریہ نے بھارتی ساحلی شہر دوارکا پر فیصلہ کن حملہ کر کے دشمن کا مواصلاتی نظام تباہ کیا جو نہ صرف بحریہ کی...
    رائس ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان نے سیلاب کے باعث چاول کی فصلوں کو لاحق نقصان سے متعلق تاثر کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب پنجاب کی چاول کی فصل کا صرف 10 سے 12 فیصد متاثر کریں گے۔ ایسوسی ایشن کے سینیئر نائب چیئرمین جاوید جیلانی نے کہا کہ ایسوسی ایشن کے تخمینے کے مطابق پنجاب میں زیادہ سے زیادہ 6 سے 7 لاکھ ایکڑ اراضی متاثر ہوئی ہے، جس سے صوبے کی مجموعی چاول کی پیداوار پر صرف 10 تا 12 فیصد اثر پڑے گا۔ یہ بھی پڑھیں: ’یہ اعداد و شمار سرکاری اور غیر سرکاری دونوں سرویز سے مطابقت رکھتے ہیں، ہم 60 فیصد نقصان کے دعووں کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔‘ میڈیا رپورٹس...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ میں ایک معاہدہ جلد طے پا سکتا ہے جس کے تحت حماس کے قبضے میں موجود تمام یرغمالیوں کو رہا کرایا جا سکے گا۔ نیو یارک سے مختصر دورے کے بعد واشنگٹن واپسی پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ وہ جہاز میں اس مسئلے پر بات کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ایک ایسے حل پر کام کر رہے ہیں جو بہت اچھا ثابت ہو سکتا ہے۔ آپ جلد اس کے بارے میں سنیں گے۔ ہمارا مقصد جنگ کا خاتمہ اور یرغمالیوں کی واپسی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: اسرائیلی مغویوں کو فوری رہا کیا جائے، ڈونلڈ ٹرمپ کی حماس کو آخری وارننگ صدر ٹرمپ نے...
    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے 8 ستمبر یومِ بحریہ کے موقع پر اپنے پیغام میں بحری فوج کے افسران اور جوانوں کی بہادری، قربانیوں اور خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ صدر نے کہا کہ 1965 کی جنگ میں پاک بحریہ نے جرات اور ہمت کی نئی تاریخ رقم کی۔ آپریشن سومناتھ دشمن کے لیے خوف اور پاک بحریہ کے لیے فخر کی علامت بن گیا۔ انہوں نے کہا کہ یومِ بحریہ اس عزم کی تجدید ہے کہ پاک بحریہ ہر محاذ پر قوم کا دفاع کرتی رہے گی۔ یہ بھی پڑھیے: پاک نیوی کی تیاری دیکھ کر دشمن کو آگے بڑھنے کی جرات نہیں ہوئی، وائس ایڈمرل رب نواز آصف علی زرداری نے کہا کہ پاک بحریہ...
    نارووال : وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ دنیا نے دیکھ لیا بھارت کیسا بزدل ملک ہے، بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر بہادر بننا چاہتا ہے۔ نارووال میں سیلاب سے متاثرہ گاؤں کےدورےپر وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 1988 کے بعد ہم نے سب سے بڑے سیلاب کا سامنا کیا، پاکستان اور بھارت کے درمیان پانی کا معاہدہ تھا، جس کی انہوں نے خلاف ورزی کی۔ احسن اقبال نے کہا بھارت پانی کو ہتھیار بنا کر پاکستانی قوم کےعزم کو کمزور نہیں کر سکتا۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی کا مزید کہنا کہ پاکستان نے بھارت کے 6 جنگی جہاز گرائے، آج دنیا ہماری مسلح افواج کی...
    اسلام آباد: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے جشن ولادت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے موقع پر پیغام میں کہا ہے کہ 12 ربیع الاول کے دن آج سے 1500 برس قبل سرزمینِ مکہ میں نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ کی ولادتِ باسعادت نے ظلمتوں کو نور میں بدل دیا اور انسانیت کو عدل، رحمت، مساوات اور وحدت کی نئی راہیں دکھائیں، رواں سال، پاکستان سمیت پوری دنیا میں سالِ رحمت للعالمین ﷺ کے طور پر منایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی اور سینیٹ کی قراردادیں پاس ہوئیں جن کی رو سے نبی مکرم ﷺ کی 1500ویں ولادت باسعادت کو ملک بھر میں عقیدت واحترام سے منانے کا فیصلہ...
    وزیراعلی خیبر پختونخوا نے بانی چیئرمین کی ہدایات پر رواں ماہ کے آخر میں پشاور میں جلسے کا اعلان کردیا۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ جلسے کی تاریخ کا اعلان جلسے سے پانچ روز قبل کیا جائے گا، ہم آزادی کی تحریک میں بانی چیئرمین کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اپنے ویڈیو پیغام میں وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا کہ حقیقی آزادی، آئین و قانون کی بالادستی کے لیے جلسہ ہوگا، بانی چیئرمین کی ہدایت ہے کہ سیلاب کو دیکھتے ہوئے جلسہ کریں، جلسے کی تاریخ کا اعلان 5 دن قبل کروں گا اور میں خود جلسے کی میزبانی کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم حق کی جنگ لڑ رہے ہیں جس...
    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عمر گل نے کہا ہے کہ شائقین کرکٹ کو موجودہ ٹیم کی بھرپور سپورٹ کرنی چاہیے، کیونکہ مضبوط حریف کے خلاف یہی حوصلہ افزائی ٹیم کے لیے سب سے بڑا سہارا بن سکتی ہے۔ عمر گل کا کہنا تھا کہ بھارت کی ٹیم اس وقت کافی مضبوط نظر آرہی ہے، تاہم ٹی ٹوئنٹی میں آپ ایک اچھی بیٹنگ اور بولنگ سے بھی میچ جیت سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ جتنے بھی بڑے ٹورنامنٹ جیتے گے وہ بولرز نے ہی جتوانے ہیں، ڈیتھ اوور میں ہمیں اپنے بولرز پر کام کرنا ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ ڈیتھ اوورز میں پاکستانی بولرز کو مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے، کیونکہ یہی مرحلہ میچ...
       نوشہرہ: یومِ دفاع اور یومِ فضائیہ کے موقع پر مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے زیراہتمام نوشہرہ میں ایک عظیم الشان کنونشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں ہزاروں نوجوانوں نے شرکت کی۔ کنونشن سے وفاقی وزیر اور سینئر مسلم لیگی رہنما امیر مقام نے خطاب کیا اور نوجوانوں کے جوش و خروش کو سراہا۔ امیر مقام نے یومِ دفاع اور یومِ فضائیہ کے تناظر میں افواجِ پاکستان کے شہداء اور غازیوں کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم ان کے لازوال کارنامے کبھی فراموش نہیں کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ   فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں آپریشن بنیان مرصوص کے ذریعے دشمن کو عبرتناک شکست دی گئی، اور بھارت کو...
    خیبرپختونخوا کے میٹرک کے امتحانات میں ناقص کارگردگی پر صوبے کے اسکولز کے 15 پرنسپلز کو معطل کردیا گیا۔ ورکرز ویلفئیر بورڈ خبیر پختونخوا نے پرنسپلز کی معطلی کا اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا کہ ورکنگ فولکس گرائمر اسکول اکوڑہ خٹک، امان گڑھ، غوری والا، ہری پور ٹو کے پرنسپل کو معطل کردیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ ورکنگ فولکس گرائمر اسکول حطار، کرک، کوہاٹ ون، کوہاٹ ٹو، ورکنگ فوکس گرائمر اسکول پشاور ٹو، مردان، شہباز عزمت خیل، صوابی اور سوات کے پرنسپل بھی ناقص کارکردگی پر معطل کردیے گئے۔ اس کے علاوہ پرنسپل ورکنگ فوکس گرائمر اسکول تحت بائی، پرنسپل ورکنگ فولکس گرائمر ہائیر سیکنڈری اسکول کو بھی معطل کردیا گیا۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ معطل پرنسپلز کی ذمہ...
      کراچی: معروف پاکستانی امریکن بزنس مین اور سماجی کارکن انوش احمد نے یوم دفاع پر قوم کو مبارک باد دیتے ہوئے 1965ء کی جنگ کے شہداء اور غازیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا جنہوں نے ہمیشہ اپنی سرحدوں کا غیر متزلزل ایمان اور بے مثال بہادری کے ساتھ دفاع کیا۔ یوم دفاع کے موقع پر انوش فائونڈیشن کی طرف سے افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے ایک خصوصی فلوٹ تیار کیا گیا۔ فلوٹ کو آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر ، دیگر سروسز چیفس ، شہدا اور غازیوں کی تصاویروں سے سجایا گیا تھا۔ فلوٹ کو کراچی کے مختلف علاقوں میں گھمایا گیا۔ فلوٹ پر تحریک آزادی سے متعلق ڈاکو مینٹریز پیش کی گئیں، بانی پاکستان قائد...
    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی کارکن صنم جاوید کی 6 ستمبر کو ایکس پر ہونے والی اسپیس سیشن نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی۔ اسپیس کے دوران صنم جاوید اور پارٹی کے ایک اور کارکن سالار وزیر کے درمیان سخت تنقید کا تبادلہ ہوا جس نے پی ٹی آئی کے اندرونی تنازعات کو مزید نمایاں کر دیا۔ یہ بھی پڑھیے: پی ٹی آئی کارکن صنم جاوید کو کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا اسپیس سیشن میں صنم جاوید نے پی ٹی آئی کے اندرونی مسائل پر کھل کر بات کرتے ہوئے سالار وزیر کو ‘نشئی’ اور ‘بدتمیز’ قرار دیا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ سالار وزیر خواتین کارکنوں کی عزت نہیں کرتے اور انہیں دانستہ...
    ڈی جی پی ڈی ایم اے عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ شدید بارش کے باعث ضلع گجرات پچھلے 24 گھنٹے سے ناگہانی صورتحال کا سامنا کر رہا ہے، تمام اداروں کی مشینری اس وقت گجرات میں پانی کی نکاسی کے لئے کام کر رہی ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 ستمبر تک صوبے میں دسواں مون سون اسپیل جاری ہے جس کے تحت بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جلالپور پیر والہ میں ایک کشتی ڈوبنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، 70 سال کی ایک خاتون اور 4 بچے اس میں جاں بحق ہوئے۔   ان کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 کی  کشتیوں نے پنجاب بھر میں ابھی تک  25 ہزار 1 سو 46...
    نیو دہلی(نیوز ڈیسک)بھارت کے کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے سیکرٹری دیوجیت سائیکیا نے ایشیا کپ میں پاکستان کے خلاف کھیلنے کے حوالے سے وضاحت پیش کی ہے، جس میں کہا گیا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ کو اس حوالے سے مرکزی حکومت کی پالیسی پر عمل کرنا پڑتا ہے۔ دیوجیت سائیکیا نے کہا کہ بھارت کی حالیہ پالیسی کے مطابق کثیرالملکی یا بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں بھارت کی شرکت پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں وہی فالو کرنا پڑتا ہے جو مرکزی حکومت طے کرتی ہے اور نئی پالیسی کے تحت ہمیں ایسے ممالک کے خلاف کھیلنے کی اجازت ہے جن سے بھارت کے دوستانہ تعلقات نہیں ہیں جب تک کہ یہ کثیرالملکی ٹورنامنٹ...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر برائے امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران، انجینئر امیر مقام نے یومِ فضائیہ کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں پاک فضائیہ کے جانبازوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ 7 ستمبر 1965 کا دن پاک فضائیہ کی تاریخ کا سنہری باب ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس دن پاک فضائیہ کے شاہینوں نے ایسی جرأت مندانہ اور ناقابلِ فراموش قربانیاں دیں جو دنیا کی دفاعی تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ انجینئر امیر مقام نے کہا کہ 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ نے وطنِ عزیز کے فضائی دفاع میں دشمن کو ناکوں چنے چبوا دیے اور اپنے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور دلیری سے پوری قوم...
    پاکستانی نوبیل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی کے والدین نے خیبر پختونخوا میں حالیہ بارشوں اور سیلاب سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے اضلاع میں بونیر، شانگلہ اور سوات کا دورہ کیا اور متاثرہ گھروں اور تعلیمی اداروں کا معائنہ کیا۔ ملالہ کے والد ضیاالدین یوسفزئی اور ان کی اہلیہ تور پیکئی یوسفزئی نے بونیر کے علاقے پیر بابا اور پشونی اور اپنے آبائی ضلع شانگلہ کا دورہ کیا۔ یہ بھی پڑھیے: وزیراعظم کا سوات، بونیر، شانگلہ اور صوابی کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ، متاثرین کے ساتھ یکجہتی کا اظہار بعد ازاں دونوں سوات بھی گئے جہاں مقامی تقریب میں انہوں نے امدادی سرگرمیوں میں شریک رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کیا۔ اس موقع پر ملالہ فنڈ کے شریک...
    واشنگٹن/نئی دہلی(نیوز ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی پر بار بار تنقید کے باوجود اچانک انہیں اپنا دوست قرار دے دیا۔ صحافیوں سے گفتگو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ “مودی ہمیشہ میرے دوست رہیں گے، بھارت اور امریکا کا ایک خاص رشتہ ہے، گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں۔” بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے صدر ٹرمپ کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہوئے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر کہا کہ وہ صدر ٹرمپ کے جذبات اور تعلقات کے مثبت انداز کو سراہتے ہیں۔ مودی نے مزید کہا کہ بھارت اور امریکا کے درمیان انتہائی مثبت اور مستقبل کی جانب دیکھنے والی اسٹریٹجک شراکت داری ہے۔ Deeply appreciate and fully reciprocate President Trump's sentiments and positive...
    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے یوم فضائیہ کے موقع پر اپنے پیغام میں پاک فضائیہ کے جانبازوں اور شہدا کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ یوم فضائیہ کا یہ تاریخی دن ہمیں پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کی جرات اور قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج ہم ان شہدا کو سلام پیش کرتے ہیں جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے اپنی جانیں نچھاور کیں۔ یہ بھی پڑھیے: دفاعِ پاکستان میں پیش پیش رہنے والے مسیحی جانثار انہوں نے کہا کہ پاک فضائیہ نے بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کے وژن کے مطابق اپنے آپ کو ایک اعلیٰ اور پیشہ ور ادارے کے طور پر منوایا ہے...
    پنجاب میں سال 2022 اور 23  کے دوران سرکاری اسکولوں سے سولر پینلز کی چوری کے واقعات کا انکشاف ہوا جب کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے صوبے میں سولر پینلز کی چوری کے واقعات کی تحقیقات پولیس سے کرانے کی ہدایت کردی۔ رپورٹ کے مطابق صرف ضلع راجن پور میں 50 اسکولوں سے سولر پینلز چوری ہوئے،  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری نے اسکولوں کے سولر پینلز کی  چوری کے واقعات پر تشویش کا اظہار کیا۔ پنجاب پبلک اکاؤنٹس کمیٹی تھری کا اجلاس تنویر اسلم ملک کی زیر صدارت منعقد ہوا، تنویر اسلم ملک نے کہا کہ جن اضلاع میں اسکولوں سے سولر پینلز چوری ہوئے ہیں، وہاں کے ڈی پی اوز کو سخت خط لکھا جائے، محکمہ تعلیم کوئی بھی ذمہ داری لینے کو...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم نے یوم فضائیہ کے موقع پر تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان ایئر فورس نے اپنی شاندار روایات کو برقرار رکھتے ہوئے بھارت کے ساتھ حالیہ جنگ میں جرات، مہارت اور اعلیٰ حکمت عملی کا مظاہرہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی فضائیہ نے دشمن کے چھ طیارے مار گرائے، جس کا اعتراف بھارتی حکام نے بھی کیا ہے۔ بھارتی جنگ میں پاکستان فضائیہ کی فتح وزیراعظم نے کہا کہ بھارت سے چار روزہ جنگ میں فضائیہ کی شاندار کامیابیاں ہماری قیادت کی بہادری اور جانباز سپوتوں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا ثبوت ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی اے ایف نے ثابت کیا ہے کہ جذبہ اور حوصلہ دشمن کی طاقتور...
    قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، صدر مملکت کا یوم فضائیہ پر پیغام WhatsAppFacebookTwitter 0 7 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:(آئی پی ایس)صدرِ پاکستان آصف علی زرداری نے یومِ فضائیہ کے موقع پر قوم کی جانب سے پاک فضائیہ کے شہداء، غازیوں اور تمام جوانوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ اپنے خصوصی پیغام میں صدر نے کہا کہ قوم اپنے شہداء اور غازیوں کو سلام پیش کرتی ہے، جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا اور بے مثال جرات و بہادری کا مظاہرہ کیا۔ صدر زرداری نے 1965 کی جنگ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ نے اس تاریخی معرکے میں شجاعت اور بہادری...
    اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 7 ستمبر کو یومِ فضائیہ کے موقع پر پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں اور ان کی بے مثال کارکردگی کو خراج تحسین پیش کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ کی قربانیاں تاریخ کا روشن باب ہیں، اور ان کی پیشہ ورانہ مہارت دنیا میں کسی سے کم نہیں۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاک فضائیہ کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنا میرے لیے فخر کی بات ہے۔ ان کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی۔  7 ستمبر کا دن پاک فضائیہ کے بہادر سپوتوں کی قربانیوں اور شجاعت کی یاد دلاتا ہے، جنہوں نے 1965 کی پاک بھارت جنگ میں اپنے عظیم کارناموں سے ملک کا دفاع...
      لاہور: وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ہفتہ کی صبح امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کو فون کر کے بھارت کو دی جانے والے جواب کی  تفصیلات سے آگاہ کیا۔ جماعت اسلامی کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیہ کے مطابق، اس موقع پر حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ جماعت اسلامی بھارت کو ٹھوس جواب دینے پر حکومت کو مبارک باد پیش کرتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفارت کاری پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے اور دنیا کو موجودہ صورت حال اور پاکستان کے موقف سے آگاہ کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام اختلافات ختم ہو چکے ہیں اور پوری قوم یک جاں ہے۔ حافظ نعیم الرحمٰن نے یہ بھی کہا کہ جماعت...
    بیجنگ: پیپلزلبریشن آرمی نے کہا ہے کہ کینیڈا اور آسٹریلیا کا ایک جنگی جہاز حساس علاقے تائیوان کے پانیوں سے گزر رہا تھا، جس کا چینی فورسز نے پیچھا کیا اور اس اقدام کو اشتعال انگیز قرار دیتے ہوئے خبردار کردیا ہے۔ خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق پیپلز لبریشن آرمی کے مشرقی خطے کی کمانڈ نے کہا کہ مذکورہ جہاز کینیڈا کا فریگیٹ ویل دے کیوبیک اور آسٹریلیا کا گائیڈڈ میزائل ڈسٹرائر برسبین تنازع پیدا کرنے اور اشتعال انگیزی میں مصروف تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ چینی فضائی اور بحری فورسز نے دونوں جہازوں کا پیچھا کیا اور خبردار کرتے ہوئے موثر جواب دیا۔ چینی فوج نے کہا کہ کینیڈا اور آسٹریلیا کی کارروائیاں غلط پیغام...
    سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل بن محمد آل سعود نے کہا ہے کہ مملکت میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پہلی اسٹریٹجک شراکت داری قائم کر دی گئی ہے جس میں غیر ملکی سرمایہ کار بھی شامل ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ آئندہ چند ماہ میں مختلف شہروں میں کرکٹ کے پروگرامز کا آغاز کیا جائے گا جبکہ چھ ماہ کے اندر ریاض میں پہلا کرکٹ اسٹیڈیم تعمیر کر دیا جائے گا۔ یہ بھی پڑھیے: سعودی سفیر نے پاکستانی کرکٹ ٹیم کے لیے کیا اہم اعلان کیا؟ شہزادہ سعود کا کہنا تھا کہ ماضی میں کرکٹ کے فروغ میں کئی چیلنجز درپیش تھے، تاہم قیادت کی سرپرستی اور سرمایہ کاری کے بہتر مواقع نے ان...
    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان شدید بارشوں کی زد میں ہے اور اس صورتحال میں بھارت کی جانب سے پانی چھوڑنے کا فیصلہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے لیے مہنگا ثابت ہوگا۔ مزارِ قائد پر حاضری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر سندھ نے نریندر مودی کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ ان کا کہنا تھا کہ مودی نے جان بوجھ کر پاکستان کی جانب پانی چھوڑا، بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ سے بھی ان کے عزائم کھل کر سامنے آگئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ معصوم لوگوں کی بددعائیں مودی کو جینے نہیں دیں گی۔ کامران ٹیسوری نے مزید کہا کہ عوام بخوبی جان چکے ہیں کہ مودی نے...
    پاکستانی سوشل میڈیا پر اپنے منفرد اور مزاحیہ انداز کی وجہ سے شہرت حاصل کرنے والے گلوکار چاہت فتح علی خان نے علی حیدر کے حالیہ بیان پر طنز کے تیر چلا دیے۔ علی حیدر، جو گلوکار ہونے کے ساتھ ساتھ رائٹر اور میوزیشن بھی ہیں، ایک نجی ٹی وی پروگرام میں شریک ہوئے جہاں میزبان نے ان سے پوچھا کہ اگر 20 کروڑ روپے دیے جائیں تو کیا وہ چاہت فتح علی خان کے ساتھ گانا گانے پر راضی ہوں گے؟ اس پر علی حیدر نے صاف انکار کرتے ہوئے کہا کہ چاہت کو اپنی زندگی جینے دیں، یہ اس کا وقت ہے اور شاید اللہ نے اس کی کوئی بڑی دعا قبول کی ہے، اس لیے ان...
    ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد کو شادی پر فحش مجرا کروانے اور وائس میسیجز میں نامناسب زبان استعمال کرنے پر حراست میں لے لیا گیا تھا۔ حکیم شہزاد کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انھوں نے معمول کے برخلاف سر پر ٹوپی پہن رکھی ہے اور روہانسی صورت بنائے ہوئے ہیں۔ اس ویڈیو بیان میں حکیم شہزاد نے اپنے منفی طرز عمل پر شرمندگی اور ندامت کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی ہے۔ انھوں نے کہا کہ میں نے سیلاب کے دوران شادی کی تقریب میں مجروا کروایا اور اس میں 20 ہزار سے زائد مہمانوں کو مدعو کیا تھا۔ حکیم شہزاد نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب لوگ...
    ‎راولپنڈی میں غیر مسلم پاکستانیوں کی جانب سے عید میلاد النبی ﷺ کا جلوس نکالا گیا۔ راولپنڈی کی قدیم یونین کونسل سہال چکری روڈ میں 51 سالہ  قدیم ہندو،سکھ، پارسی اور کرسچن  مقررہ راستوں سے ہوتا نماز مغرب کے وقت اختتام پزیر ہوگیا۔ میلاد جلوس میں  مسلم اقلیتوں کے اتحاد کا لازوال شاندار مظاہرہ کیا گیا، جس پر سب عش عش کر اٹھے۔ 1500 سالہ جشن میلاد ہندو، پارسی، کرسچن، سکھ مسلم اتحاد کا شاندار اتحاد کا مظاہرہ کیا گیا، سہال بازار دکانوں گھروں کو خوبصورتی سے دلہن طرح سجایا گیا۔ سکھ کمیونٹی قائد سردار ویندر سنگھ جگی قیادت میں سکھ برادری شریک ہوئی، جبکہ مسیحی رہنما جبران گل، پاردی الیاس قریشی قیادت میں کرسچن کمیونٹی شریک ہوئی۔ اس کے علاوہ...
    یورپی یونین نے کسی بھی ٹیکنالوجی کمپنی پر اب تک کا سب سے بڑا اور تاریخی جرمانہ عائد قرار دیا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ جرمانہ گوگل کی ایڈورٹائزنگ ٹیکنالوجی (AdTech) میں مبینہ طور پر مسابقتی قوانین کی خلاف ورزی اور اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کے الزامات پر عائد کیا گیا۔ یورپی یونین کمیشن نے ان الزامات کے ثابت ہونے پر امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل پر 2.95 بلین یورو (تقریباً 3.2 بلین ڈالر) کا بھاری جرمانہ عائد کر دیا۔ یورپی کمیشن کے بیان میں کہا گیا کہ گوگل نے اپنی اشتہاری مصنوعات کو غیر منصفانہ طور پر ترجیح دی، جس کی وجہ سے حریف کمپنیوں کو مارکیٹ میں نقصان پہنچا۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ...
    پاکستان اور چین کے درمیان زرعی شعبے میں 4 ارب ڈالر سے زائد کے تاریخی معاہدوں پر دستخط ہو گئے ہیں۔ یہ معاہدے پاک چین زرعی سرمایہ کاری کانفرنس کے دوران طے پائے، جسے دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون میں سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے۔ وفاقی وزیر برائے صنعت و پیداواررانا تنویر حسین نے معاہدوں کی تقریب میں شرکت کی اور کہا کہ یہ کانفرنس پاکستان اور چین کے درمیان زرعی تعلقات کو ایک نئی جہت فراہم کرے گی۔ کانفرنس کے دوران24 مفاہمتی یادداشتوں پر اتفاق کیا گیا۔ معاہدوں میںزرعی مشینری، بیج سازی، اور اسمارٹ ایگریکلچر جیسے منصوبے شامل ہیں۔ معروف چینی کمپنیاں جیسے جی ڈی ایس پی، سانگیانگ اور جِنگ ہوا سیڈ نے پاکستان میں سرمایہ...
    نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کہا  ہے کہ خانپور ڈیم میں اسپل وے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہارو دریا پر واقع خانپور ڈیم کا لیول  1981.55 فٹ تک پہنچ گیا ہے، خان پور ڈیم میں پانی کے ذخیرہ کی گنجائش1982فٹ ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ آج شام 5 بجے اسپل وے آپریشن شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اسپل ویز کھلنے کے باعث ہارو دریا میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے اور ہارو دریا کے نزدیک آبادیوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ خانپور ڈیم کا لیول 1981.55 فٹ تک پہنچ گیا ہے۔ خان پور ڈیم میں پانی کے...
    وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے یومِ دفاع اور شہدا کے دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان دنیا کے ساتھ امن اور تعمیری روابط کا خواہاں ہے لیکن بھارت کی مسلسل اشتعال انگیزیوں اور بدلتے ہوئے علاقائی حالات کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ وزیرِاعظم نے شہدا اور مسلح افواج کو زبردست خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی یادداشت میں بہادری، اتحاد اور استقامت کی علامت کے طور پر ہمیشہ زندہ رہے گا۔ انہوں نے 1965 کی جنگ کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کی مکمل حمایت سے افواجِ پاکستان نے دشمن کی جارحیت کو ناکام بنا کر ثابت کیا کہ قوم اپنی آزادی اور سالمیت کے تحفظ...
    بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کیلئے سپریم کورٹ آف پاکستان نے اہم اقدام کرتے ہوئے اوورسیز لٹیگنٹس فسیلیٹیشن سیل قائم کر دیا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ اوورسیز پاکستانی وٹس ایپ نمبر اور آن لائن پورٹل کے ذریعے رجوع کر سکیں گے، وٹس ایپ نمبر 0326-4442444 پر مسیج کے ذریعے رابطہ کیا جاسکتا ہے۔ اس میں مزید کہا گیا کہ صرف سپریم کورٹ سے متعلقہ کیسز کا ہی فسیلیٹیشن سیل میں اندراج ہوگا، اوورسیز سائلین میں بیرون ملک مقیم ہر شخص شامل ہوگا، سیل کے ذریعے درخواستیں اور شکایات جمع کرائی جا سکیں گی۔ اعلامیے کے مطابق  سپریم کورٹ میں جلد سماعت کی درخواست بھی سیل کے ذریعے دی جا سکے گی، کیس کی معلومات اور فیصلوں کی تصدیق...
    سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شاہد آفریدی نے باجوڑ کا خصوصی دورہ کیا اور متاثرین کے لیے 20 لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا۔ سیکیورٹی کے سخت انتظامات کے باوجود عوام کی بڑی تعداد اپنے محبوب کرکٹر کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے امڈ آئی۔ آفریدی کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور ان کی آمد پر ہر چہرے پر خوشی کے رنگ نمایاں تھے۔ دورے کے دوران شاہد آفریدی نے گورنمنٹ کامرس کالج میں قائم متاثرین کیمپ کا معائنہ کیا، متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔ اس موقع پر انہوں نے متاثرین کے لیے 20 لاکھ روپے امداد دینے کا اعلان کیا، جس پر متاثرہ خاندانوں نے خوشی اور اطمینان کا اظہار کیا۔ شاہد آفریدی نے...
    وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ جنگ 1965 کے 60 سال بعد اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کا غرور مٹی میں ملایا، ملک کے نہ صرف جغرافیائی بلکہ سفارتی اور معاشی محاذ پر بھی پاک فوج کی قیادت اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔ یومِ دفاع پاکستان کی مرکزی تقریب جناح ہال قلعہ سیالکوٹ میں منعقد ہوئی، وفاقی وزیر دفاع خواجہ  آصف نے ہلالِ استقلال کی تبدیلی کی رسم ادا کی، اسٹیشن کمانڈر، ارکان اسمبلی، ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او تقریب میں شریک ہوئے، پولیس، ریسکیو 1122 اور شہری دفاع کے رضاکاروں نے قومی پرچم کو سلامی پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص جیسے واقعات قوموں کی زندگی کو جلا بخشتے ہیں، جنگ...
    6ستمبر ہماری خودمختاری اور قومی وقار کے تحفظ کا روشن اور سنہری باب ہے،عاطف اکرام شیخ قومی دفاع معاشی استحکام کے بغیر ممکن نہیں، محنت اور عزم سے ہی ہم معاشی خود مختاری حاصل کر سکتے ہیں ، صدر ایف پی سی سی آئی اندرونی و بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے ہمیں قومی یکجہتی کو فروغ اور معیشت کو مضبوط بنانا ہوگا،یوم دفاع پاکستان کے موقع پر پیغام اسلام آباد ()صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ6ستمبر ہماری خودمختاری اور قومی وقار کے تحفظ کا روشن اور سنہری باب ہے، پاکستان ایک بہادر قوم جو اپنی خودمختاری اور سالمیت کے تحفظ کی مکمل صلاحیت رکھتی ہے، قومی دفاع معاشی استحکام کے بغیر...
    پاکستان بھر میں یومِ دفاع اور معرکۂ حق کی یاد تازہ کرنے کے موقع پر شوبز اور کھیلوں سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے اپنے پیغامات میں شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو خراجِ عقیدت پیش کیا اور پاک فوج کے ساتھ اپنی یکجہتی کا اظہار کیا۔ یہ دن 6 ستمبر 1965 کی یاد دلاتا ہے جب پاکستان کے بہادر سپوتوں نے دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بناتے ہوئے وطن کا دفاع کیا۔ اس موقع پر مختلف ستاروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور قوم کو یاد دلایا کہ شہداء کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جا سکتیں۔ اداکار اعجاز اسلم نے کہا کہ 6 ستمبر کا دن ہمیشہ یاد دلاتا ہے کہ پاک فوج نے معرکۂ...
    نبی آخر الزماں حضرت محمدﷺ کا یومِ ولادت مذہبی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے WhatsAppFacebookTwitter 0 6 September, 2025 سب نیوز ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یوم ولادت مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے یوم ولادت النبیﷺ کے حوالے سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ جشن میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں کی گلیوں، محلوں اور بازاروں کو خوبصورت روشنیوں، برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے...
    اسلام آباد (نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ 6 ستمبرہماری تاریخ کا ایک سنہری باب ہے۔ صدر آصف علی زرداری نے یوم دفاع پر اپنے پیغام میں کہا کہ 1965 کی قربانیوں کا جذبہ ایک لازوال روشنی ہے، یہ ہماری آئندہ نسلوں کو ہر آزمائش اور چیلنج میں رہنمائی فراہم کرتا ہے، کوئی بھی چیلنج ہمیں خودداری اور خودمختاری کے راستے سے منحرف نہیں کر سکتا۔ صدر مملکت نے مزید کہا کہ معرکہ حق کے دوران ہماری بہادر افواج نے 1965ء کی طرح فرض شناسی کا مظاہرہ کیا۔ وزیراعظم محمد شہبازشریف نے یوم شہدا اور دفاع پر پیغام میں کہا کہ 6 ستمبر ہماری قومی تاریخ میں بہادری، اتحاد اور عزم کا...
    لاہور(نیوزڈیسک) سرور کونین،آقائے دو جہاں حضرت محمد ﷺ کی ولادت با سعادت کا جشن، ملک بھر میں عید میلاد النبی ﷺ آج انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جا رہی ہے۔ قریہ قریہ نگر نگر حضور پر نورﷺ کے دیوانے پرجوش، شہر شہر چراغاں کیا گیا، فضائیں درود و سلام کی صداؤں سے معطر ہوگئیں، مساجد، عمارتوں ، گلیوں اور بازاروں کو سجا دیا گیا، دیپالپور میں مشعل بردار جلوس نکالے گئے، عاشقان رسولﷺ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مساجد میں میلاد کی محافل کا بھی انعقاد کیاگیا،علماء کرام نے سیرت النبیﷺ پر سیر حاصل گفتگو کی، پنجاب اسمبلی پر بھی دیدہ زیب سجاوٹ کی گئی، اسلام آباد میں آٓج بین الاقوامی سیرت کانفرنس کا انعقاد کیا جائیگا،...
    اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ تجویز کے تحت فلسطین اور اسرائیل کے 2 ریاستی حل پر اعلیٰ سطحی کانفرنس دوبارہ شروع کرنے کی منظوری دے دی ہے۔ یہ اجلاس 22 ستمبر کو ہوگا۔ سعودی عرب کا مؤقف اقوام متحدہ میں سعودی نمائندے عبدالعزیز الوسیل نے کہا کہ یہ اقدام کسی ایک فریق کے خلاف نہیں بلکہ بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل کے لیے مشترکہ عزم کا اظہار ہے۔ Together for the 2-state solution, for justice, for peace and for ending the war on Gaza and the starvation of its people. We thank Saudi Arabia & France for their leadership in organizing the UN conference on the 2-state solution....
    امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعہ کے روز ایک اہم حکم نامے پر دستخط کرتے ہوئے امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کا نام باضابطہ طور پر تبدیل کر کے "ڈپارٹمنٹ آف وار" (محکمہ جنگ) رکھ دیا۔ وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ چیزوں کو ان کے اصل نام سے پکارا جائے۔ ان کے بقول، "محکمہ جنگ کے نام کی یہ تبدیلی دنیا کو ایک واضح اور طاقتور پیغام دے گی کہ امریکا کسی بھی چیلنج کے لیے تیار ہے۔" ٹرمپ نے مزید کہا کہ موجودہ عالمی حالات کے پیش نظر یہ نیا نام زیادہ موزوں ہے محکمہ جنگ کا دنیا کو امریکی قوت کا پیغام...
    ملک بھر میں نبی آخر الزماں حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کا یوم ولادت مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے، وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے یوم ولادت النبیﷺ کے حوالے سے عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق جشن میلاد النبیﷺ کے سلسلے میں ملک کے مختلف شہروں کی گلیوں، محلوں اور بازاروں کو خوبصورت روشنیوں، برقی قمقموں اور سبز جھنڈیوں سے سجا دیا گیا ہے جبکہ سرکاری و نجی عمارتوں پر بھی چراغاں کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ کئی بازاروں اور شاہراہوں پر محرابیں اور آرائشی دروازے بھی لگائے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں مساجد کو بھی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے جبکہ درود و سلام اور نعت خوانی کی محافل کا...
    دبئی :گلف جائنٹس کے ہیڈ کوچ اور سابق جنوبی افریقہ کے انٹرنیشنل کرکٹر جوناتھن ٹراٹ نے کہا ہے کہ یو اے ای اگلی وہ ٹیم ہوگی جو عالمی سطح پر حقیقی بریک تھرو کرے گی۔ ڈی پی ورلڈ آئی ایل ٹی 20 ڈویلپمنٹ ٹورنامنٹ کے اختتام پر اظہار خیال کرتے ہوئے ٹراٹ نے کہا کہ اس ایونٹ نے مقامی کرکٹرز کو نکھارنے اور ان کے کھیل کو عالمی معیار تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تجربہ آئندہ ہونے والے پلئیرز آکشن کے لیے بھی نہایت قیمتی ہے۔ٹراٹ نے کہا کہ یہ میرا گلف جائنٹس کے ساتھ پہلا سال ہے اور میں اس موقع پر بے حد پرجوش ہوں۔ مقامی اور قدرتی ٹیلنٹ دیکھنا بہت...
    کراچی: سندھ کے سینیئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ گڈو بیراج پر پانی کا بہاؤ ابھی تک معمول پر ہے اور صورتحال بھی واضح نہیں لیکن سپر فلڈ کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں۔ سندھ رین اینڈ فلڈ ایمرجنسی مانیٹرنگ سیل کے دورے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ سیلاب کے پانی کو روکنے کی ضرورت نہیں اور نہ ہی کہیں کٹ لگانے کی ضرورت ہے، محکمہ موسمیات کی پیش گوئیاں ٹھیک نہیں ہوتیں۔ انہوں نے کہا کہ فلڈ مانیٹرنگ سیل وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر قائم کیا گیا تھا جو 24 گھنٹے کام کر رہا ہے، محکمہ صحت، ماحولیات اور 1122 کے نمائندے یہاں موجود ہیں۔ شرجیل...
    غزہ شہر ایک بار پھر شدید خوف اور بے یقینی کی فضا میں ڈوبا ہوا ہے۔ اسرائیلی فوج نے باقاعدہ اعلان کیا ہے کہ وہ ان تمام بلند و بالا عمارتوں کو نشانہ بنائے گی جو مبینہ طور پر حماس کے زیرِ استعمال ہیں۔ اس اعلان کے کچھ ہی دیر بعد غزہ کی ایک بلند عمارت کو فضائی حملے میں تباہ کر دیا گیا، جس کے بارے میں اسرائیل کا دعویٰ ہے کہ وہاں سے اس کے فوجیوں پر حملوں کی منصوبہ بندی ہو رہی تھی۔ اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ شہر میں کئی ایسی بلند عمارتیں موجود ہیں جو اب “دہشت گردی کی تنصیبات” میں تبدیل ہو چکی ہیں۔ ان میں...
    حکیم شہزاد شادی میں فحش مجرا کروانے پر گرفتار، سلامی کی رقم سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز شجاع آباد (سب نیوز)ٹک ٹاکر دانیہ شاہ کے شوہر حکیم شہزاد کو شادی پر فحش مجرا کروانے اور وائس میسجز میں نامناسب زبان استعمال کرنے پر حراست میں لے لیا گیا تھا۔حکیم شہزاد کی سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں انھوں نے معمول کے برخلاف سر پر ٹوپی پہن رکھی ہے اور روہانسی صورت بنائے ہوئے ہیں۔اس ویڈیو بیان میں حکیم شہزاد نے اپنے منفی طرز عمل پر شرمندگی اور ندامت کا اظہار کرتے ہوئے معافی مانگی ہے۔انھوں نے کہا کہ میں نے سیلاب کے دوران شادی کی تقریب...
    پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس؛ شیخ وقاص نے جنید اکبر کی کارکردگی پر سوالات اٹھادیے WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں شیخ وقاص اکرم نے جنید اکبر کی کارکردگی پر سوالات اٹھادیے۔ذرائع کے مطابق شیخ وقاص اکرم نے مطالبہ کیا کہ پی اے سی کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائیجس پر جنید اکبر نے کہا کہ میری کارکردگی سب کے سامنے ہے، اپنی حد تک سب کو جواب دینے کے لیے تیار ہوں۔ذرائع نے بتایا کہ شیخ وقاص اکرم نے جنید اکبر کی کارکردگی کو مایوس کن کہا، جنید اکبر نے کہا سیاسی خانہ بدوش ہماری کارکردگی پر جملے نہ...
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب کے سیلاب زدہ علاقوں کے دورے کے دوران صورتحال کو تشویشناک قرار دیتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو خراج تحسین پیش کیا۔ یہ بھی پڑھیں: ’مجھے بھی گھر میں گڑیا کہہ کر بلاتے ہیں‘: مریم نواز کی سیلاب متاثرہ بچوں سے ملاقات، تحائف تقسیم بلاول بھٹو نے قصور کے دورے کے موقعے پر مریم نواز اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ متاثرہ علاقوں میں نہایت محنت سے کام کر رہے ہیں۔ بلاول بھٹو نے قصور کے علاقے گنڈا سنگھ والا بارڈر پر سیلاب متاثرین سے ملاقات کی اور ان میں راشن کے تھیلے تقسیم کیے۔ اس دوران انہوں نے...
    قصور: پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں سیلاب زدہ علاقوں میں وفاقی حکومت کو کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز محنت کر رہی ہیں۔ قصور میں سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پنجاب میں سیلاب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔ چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ میڈیا سے جو دکھایا جارہا تھا اس سے اندازہ ہورہا تھا لیکن اب میں سمجھتا ہوں بہت زیادہ نقصان ہوا ہے، وفاقی حکومت کو بھی سب سے زیادہ کردار ادا کرنا چاہیے، پچھلی حکومت میں بھی جب سیلاب آیا تھا اس وقت امداد کی گئی...
    بھارت کی جانب سے دریاوں میں پانی چھوڑے جانے پر پاکستان کا ردعمل سامنے آگیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے ایک دفعہ سفارتی ذرائع سے فلڈ کے بارے میں آگاہ کیا لیکن دونوں ممالک کے درمیان یہ طریقہ کار نہیں ہے، بھارت نے پاکستان کو سفارتی سطح پر سیلاب کے حوالے سے کچھ تفصیلات فراہم کی ہیں تاہم انھوں نے دفتر خارجہ کو مکمل تفصیلات فراہم نہیں کیں۔دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت پاکستان کے اندر دہشت گردی میں ملوث ہے، پاکستان نے عالمی سطح پر اور دوست ممالک سے ثبوت شیئر کیے ہیں، پاکستان میں دہشت گردی کو ہوا دینے میں بھارتی کردار باقاعدہ دستاویزی ہے۔دفتر خارجہ...
    بلاول بھٹو وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کے معترف، محنتی قرار دیدیا WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز قصور(سب نیوز)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پنجاب میں سیلاب زدہ علاقوں میں وفاقی حکومت کو کردار ادا کرنے پر زور دیتے ہوئے اعتراف کیا ہے کہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز محنت کر رہی ہیں۔قصور میں سیلاب متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جو قصور میں قائم کیے گئے ریلیف کیمپ کا دورہ کیا، پنجاب میں سیلاب سے زیادہ نقصان ہوا ہے۔چیئرمین پی پی پی نے کہا کہ میڈیا سے جو دکھایا جارہا تھا اس سے اندازہ ہورہا تھا لیکن اب میں سمجھتا ہوں...
    میڈیا کا کردار پاک چین تعلقات اور سی پیک منصوبوں کے فروغ میں اہم ہے،چینی ناظم الامور WhatsAppFacebookTwitter 0 5 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز) چین کے سفارتخانے کے ناظم الامور مسٹر شی یوان چیانگ نے کہا ہے کہ میڈیا کا کردار پاک۔چین دوطرفہ تعلقات اور پاک۔چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کے منصوبوں کے فروغ میں نہایت اہم ہے۔انہوں نے یہ خیالات بلوچستان اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے صحافیوں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے لیے منعقدہ تربیتی ورکشاپ بعنوان سی پیک رپورٹنگ اور میڈیا ایتھکس کے حوالے سے صحافیوں اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کی صلاحیتوں میں اضافہ سے خطاب کرتے ہوئے ظاہر کیے۔یہ ورکشاپ اسلام آباد میں سینٹر فار ڈیموکریسی اینڈ کلائمیٹ اسٹڈیز (سی ڈی سی...
    کراچی: سوئی سدرن گیس کمپنی نے کہا ہے کہ بارہ ربیع الاول کے موقع پر آج جمعہ کی رات گیس کی بندش نہیں ہوگی۔ اپنے اعلامیے میں سوئی سدرن نے کہا ہے کہ 12ربیع الاول کی مناسبت سے رات 11 بجے سے صبح تک ہونے والی گیس کی بندش نہیں کی جائے گی، صارفین کی سہولت کے لئے یہ فیصلہ انتظامیہ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ ترجمان سوئی سدرن کے مطابق صارفین کو فراہم کی جانے والی گیس آج سے بلاتعطل 6 ستمبر کی رات دس بجے تک دستیاب رہے گی، گیس کی لوڈ مینیجمنٹ کو آج رات جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کو موخر کیا جائے گا اور بندش نہیں ہوگی۔
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے پارلیمانی پارٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی جس میں شیخ وقاص اکرم نے جنید اکبر کی کارکردگی پر سوالات اٹھادیے۔ ذرائع کے مطابق شیخ وقاص اکرم نے مطالبہ کیا کہ پی اے سی کی کارکردگی کا جائزہ لیا جائےجس پر جنید اکبر نے کہا کہ میری کارکردگی سب کے سامنے ہے، اپنی حد تک سب کو جواب دینے کے لیے تیار ہوں۔ ذرائع نے بتایا کہ شیخ وقاص اکرم نے جنید اکبر کی کارکردگی کو مایوس کن کہا، جنید اکبر نے کہا سیاسی خانہ بدوش ہماری کارکردگی پر جملے نہ کسیں، جنید اکبر نے وقاص اکرم سے کہا ایک سال میں آپ اپنی کارکردگی دکھائیں، جنید اکبر نے کہا جمشید دستی ممبر بھی نہ تھے پھر بھی ان...
    دفتر خارجہ نے افغان مہاجرین کے حوالے سے جرمنی کی پیشکش کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی انخلا کے لیے سنجیدہ ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ میں افغان طالبان کے وزیر دفاع ملا یعقوب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی ایک حقیقت ہے، ایسے بیانات سے معاملات کی سنجیدگی کم نہیں ہوتی۔ بھارت کی آبی پالیسی سے متعلق سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ اس بار سیلابی صورتحال میں بھارت نے ماضی کی طرح پاکستان کو تفصیلی اطلاع نہیں دی۔ یہ بھی پڑھیں: دفتر خارجہ نے پاک چین دوستی بارے بین الاقوامی جریدے کی رپورٹ مسترد کردی افغانستان پر 27 اگست کو مبینہ پاکستانی فضائی...
    لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے ملک میں حالیہ سیلاب کے بعد غذائی بحران کے خدشات بڑھ گئے ہیں، حکومت سیلاب سے متاثرہ کسانوں کیلئے فوری طور پر ریلیف اور مالی امداد کا اعلان کرے۔ جماعت اسلامی کے مرکز منصورہ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ سیلاب سے ملک بھر میں چالیس لاکھ ایکڑ زمین اور تین ہزار دیہات زیرِ آب آ گئے ہیں جس کے نتیجے میں چاول اور کپاس کی فصلیں بری طرح متاثر ہوئیں اور آئندہ گندم کا بحران بھی جنم لے سکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے پہلے گندم کا ریٹ انتالیس سو روپے مقرر کیا لیکن بعد میں پیچھے ہٹ...
    اسلام آباد: سپریم کورٹ نے منشیات اسمگلنگ میں سہولت کاری کے الزام میں گرفتار ایف آئی اے اہلکار طاہر حسن کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ جسٹس حسن رضوی اور جسٹس شہزاد ملک پر مشتمل سپریم کورٹ کے 2 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں جسٹس حسن رضوی نے ریمارکس دیے کہ جدہ ایئرپورٹ پر ایک خاتون سے 35 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد ہوئیں، جس کے بعد سعودی حکام نے پاکستان سے رابطہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس واقعے سے پاکستان کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ ملزم نے خاتون کو منشیات اسمگلنگ میں سہولت کاری فراہم کی۔ جسٹس شہزاد ملک نے ریمارکس دیے کہ ایف آئی اے اہلکار کی...
    اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے عطیات کے عالمی دن کی مناسبت سے قوم سے سیلاب متاثرین کے لیے امداد و تعاون بڑھانے کی اپیل کی ہے۔ اپنے پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ   پاکستان دنیا کے ساتھ ہم آواز ہو کر آج  عطیات کے عالمی دن پر معاشرتی فلاح و بہبود میں امداد و عطیات اور باہمی رواداری کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ پاکستان کی معاشرتی تاریخ اس بات کی گواہ ہے کہ پاکستانی بلارنگ و نسل اور بلاتعصب دوسروں کی بے لوث مدد کرنے میں فخر محسوس کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ  دوسروں کی خدمت کا پرخلوص جذبہ، پاکستان کی سماجی و معاشرتی اقدار اور تہزیب کا اثاثہ ہے۔   پاکستان کے رضاکار...
    گلگت: وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سولر منصوبہ توانائی اور ماحولیاتی تحفظ کا سنگ میل ہے اور ایسے منصوبوں سے پاکستان صاف اور گرین انرجی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری کی زیر صدارت اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں 100 میگاواٹ سولر منصوبے کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اویس احمد خان لغاری نے کہا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر تشکیل دی گئی اسٹیئرنگ کمیٹی منصوبے کی بروقت تکمیل کو یقینی بنائے گی، ایسے منصوبوں سے پاکستان صاف اور گرین انرجی کی طرف بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان سولرائزیشن منصوبہ ماحول دوست توانائی کی طرف...
    وزیراعظم شہباز شریف نے دوسری پاک-چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چینی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں مشترکہ وینچرز کے مواقع میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور یقین دلایا کہ انہیں تمام ممکنہ سہولتیں فراہم کی جائیں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ خصوصی اقتصادی زونز سرمایہ کاروں کے لیے پرکشش مواقع فراہم کریں گے اور چینی صنعتوں کی پاکستان منتقلی سے سستی لیبر اور دیگر سہولیات میسر ہوں گی۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت اولین ترجیح ہے اور سرمایہ کاروں کے مسائل حل کرنے کے لیے وہ ذاتی طور پر دستیاب رہیں گے۔ شہباز شریف نے پاک-چین تعلقات کو ہمالیہ سے بلند، سمندروں سے گہرا، فولاد سے مضبوط...
    چین کے تجربات اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کررہے ہیں، وزیراعظم کا پاک چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز بیجنگ(سب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے تجربات اور ٹیکنالوجی سے استفاد کررہے ہیں، سی پیک کی بدولت ہماری زراعت اور صنعت بحال ہوئی۔یہ بات انہوں ںے چین کے سرکاری دورے کے دوران بیجنگ میں منعقدہ دوسری پاکستان چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ کانفرنس میں متعدد پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان معاہدے اور ایم او یوز سائن کیے گئے۔وزیراعظم نے کہا کہ بزنس ٹو بزنس کانفرنس میں شرکت باعث افتخار ہے، یہ کانفرنس پاک چین دوستی کی عکاس ہے، پاک چین...
    بیجنگ: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے تجربات اور ٹیکنالوجی سے استفاد کررہے ہیں، سی پیک کی بدولت ہماری زراعت اور صنعت بحال ہوئی۔ یہ بات انہوں ںے چین کے سرکاری دورے کے دوران بیجنگ میں منعقدہ دوسری پاکستان چین بزنس ٹو بزنس سرمایہ کاری کانفرنس سے خطاب میں کہی۔ کانفرنس میں متعدد پاکستانی اور چینی کمپنیوں کے درمیان معاہدے اور ایم او یوز سائن کیے گئے۔ وزیراعظم نے کہا کہ بزنس ٹو بزنس کانفرنس میں شرکت باعث افتخار ہے، یہ کانفرنس پاک چین دوستی کی عکاس ہے، پاک چین دوستی احترام اعتماد اور تعاون پر مبنی ہے، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، پاک چین دوستی دہائیوں پر محیط ہے۔ انہوں نے کہا...
    سریاب روڈ سانحہ، بلوچستان کی سیاسی جماعتوں کا 8ستمبر کو ہڑتال کا اعلان WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز کوئٹہ(سب نیوز)بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو ستمبر کو سریاب روڈ پر ہوئے خودکش حملے کے خلاف سیاسی جماعتوں نے 8 ستمبر کو صوبے بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاون ہڑتال کا اعلان کردیا۔اس بات کا اعلان سیاسی جماعتوں نے کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔پریس کانفرنس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سردار اختر مینگل، نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کبیر محمد، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ اور مجلس وحدت المسلمین کے رہنما...
    سی ڈی اے کے مسیحی ملازمین کو مذہبی فریضے کی ادائیگی کے سلسلے میں ویٹیکن سٹی بھیجوانے کے حوالے سے ای بیلیٹنگ کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر ادارے میں کام کرنے والے مسیحی ملازمین کو مذہبی فریضے کی ادائیگی کے سلسلے میں ویٹیکن سٹی بھیجوانے کے حوالے سے سی ڈی اے مزدور یونین (سی بی اے)اور سی ڈی اے انتظامیہ کے درمیان طے شدہ معاہدے کے تحت جمعرات کے روز سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں ای بیلیٹنگ کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں سی ڈی اے کے ممبر فنانس طاہر نعیم اختر، ممبر انجینئرنگ سید...
    تعلیمی اداروں میں شجر کاری میں حصہ لینے پر طلبا کیلئے خصوصی نمبرز مختص کئے جائیں ، چیئرمین سی ڈی اے WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا نے جمعرات کے روز میکو گارڈن کے افتتاح کے موقع پر بیکن ہاوس کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں رکن قومی اسمبلی زہرہ فاطمہ، بیکن ہاوس سکول سسٹم کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ناصر قصوری اور علی قصوری سمیت سی ڈی اے کے ڈی جی انوائرمنٹ سمیت سنئیر افسران، اساتذہ اور طلبہ و طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ میکو گارڈن کے افتتاح کے موقع پر اسلام آباد میں...
    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں دو ستمبر کو سریاب روڈ پر ہوئے خودکش حملے کے خلاف سیاسی جماعتوں نے 8 ستمبر کو صوبے بھر میں پہیہ جام اور شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان کردیا۔ اس بات کا اعلان سیاسی جماعتوں نے کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔پریس کانفرنس میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی، بلوچستان نیشنل پارٹی کے سردار اختر مینگل، نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل کبیر محمد، عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی، پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی صدر داود شاہ کاکڑ اور مجلس وحدت المسلمین کے رہنما علامہ ولایت حسین جعفری  شامل تھے۔ محمود خان اچکزئی نے کہا کہ شاہوانی اسٹیڈیم کے قریب خودکش حملہ انسانیت کے...
    اسلام آباد: وفاقی وزیر توانائی سردار اویس لغاری سے ایشیائی ترقیاتی بینک کے وفد  نے ملاقات کی، جس میں شعبے میں سرمایہ کاری سمیت دیگر امور پر گفتگو کی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وفد کی قیادت ایشیائی ترقیاتی بینک کے ڈائریکٹر انرجی جونہو ہوانگ کر رہے تھے۔ اس اہم ملاقات میں شعبہ توانائی میں اصلاحات، ڈسکوز کی نجکاری اور پی پی پی ماڈل پر بات چیت ہوئی۔ وفاقی وزیر اویس  لغاری نے وفد کو بتایا کہ پہلے مرحلے میں 3 ڈسکوز کی نجکاری کی جائے گی۔ حکومت سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ تکنیکی شراکت داری بھی چاہتی ہے۔ حکومت صاف اور قابل تجدید توانائی پر توجہ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے وقت سے...
    شیر افضل مروت کس کے ہاتھوں استعمال ہوتے رہے؟ علیمہ خان نے الزامات کا پنڈورا کھول دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 4 September, 2025 سب نیوز اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ شیر افضل مروت کی طرح کے بندوں کو اسٹیبلشمنٹ اور ایجنسیاں استعمال کر کے چھوڑ دیتی ہیں پھر ان کو کوئی پوچھتا نہیں تو ان کا یہ حال ہو جاتا ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جج صاحب نے بچوں کی ضمانت منظور کی یہ خوشی کی بات ہے لیکن جس طرح انھوں نے ان کو اٹھایا یہ افسوسناک ہے۔ علیمہ خان نے کہا کہ عمران خان نے...
    پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے اپنے ساتھ روا رکھے جانے والے رویے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں جو ڈیلی الاؤنس دینے کی بات کی جارہی ہے، وہ مزدور کی دیہاڑی سے بھی کم ہے۔ کھلاڑیوں کے مطابق **400 روپے کا ڈیلی الاؤنس** دینا زخموں پر نمک چھڑکنے کے مترادف ہے۔ ایک کھلاڑی نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ 400 روپے تو مزدور کی یومیہ اجرت بھی نہیں ہے، اور ہمیں قومی کھیل کے نمائندہ ہونے کے باوجود اس پر گزارا کرنے کا کہا جا رہا ہے۔ کھلاڑیوں نے مزید کہا کہ پہلے ہی ڈیلی الاؤنس وقت پر نہیں ملتا، اور اب جب اسے انتہائی کم کر دیا گیا ہے تو یہ ہماری عزت نفس...
    واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ آئندہ چند دنوں میں یوکرین جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کریں گے۔ ان کا یہ بیان اس وقت سامنے آیا جب گزشتہ ماہ الاسکا میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ان کی ملاقات کسی بڑی پیشرفت کے بغیر ختم ہو گئی تھی۔ رپورٹس کے مطابق ٹرمپ جمعرات کو یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی سے فون پر بات کریں گے، جبکہ فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون سمیت کئی یورپی رہنما بھی ٹرمپ سے رابطہ کرنے والے ہیں۔ اس موقع پر فرانس کی میزبانی میں تقریباً 30 ممالک ورچوئل اجلاس میں شریک ہوں گے تاکہ روس کے ساتھ امن معاہدے کے بعد یوکرین کی سلامتی پر بات چیت...