2025-11-25@18:13:33 GMT
تلاش کی گنتی: 780

«کہ کراچی کنگز»:

(نئی خبر)
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے خواجہ اجمیر نگری میں دو کم عمر بہنوں کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا تھا کہ کیمیکل ایگزامن رپورٹ موصول ہونے کے بعد حتمی تصدیق ہوسکے گی۔ مری میں خاتون ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی، ملزم گرفتارمری میں خاتون ڈاکٹر سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس نے کہا کہ ایک بچی کی عمر 8 سال اور دوسری کی 16 سال ہے۔پولیس کا کہنا تھا کہ زیادتی میں قریبی رشتے دار کے ملوث ہونے کا شبہ ہے۔
    نیپرا ترجمان کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں سے کراچی کے عوام کو ریلیف ملنے کی امید ہے کیونکہ متبادل توانائی کے ذرائع سے شہر کے پاور گرڈ پر دباؤ کم ہوگا۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے لوڈشیڈنگ کی شدت اور دورانیے میں نمایاں کمی کی توقع کی جا رہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے کراچی کے لیے دو بڑے سولر توانائی منصوبوں کی منظوری دے دی ہے، جن کا مقصد شہر میں بجلی کی طلب و رسد کے فرق کو کم کرتے ہوئے لوڈشیڈنگ پر قابو پانا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان وزارت توانائی سندھ  کا کہنا ہے کہ یہ منصوبے مجموعی طور پر 270 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔...
    — اسکرین گریب کراچی کے علاقے کے ڈی اے اسکیم 1 سے ایک گھر سے 3 خواتین 98 لاکھ روپے مالیت کے زیورات لوٹ کر فرار ہوگئیں۔شارع فیصل تھانے میں منصور عظیم کی مدعیت میں چوری کا مقدمہ نمبر 560 درج کرلیا گیا ہے۔مدعی کا کہنا ہے کہ 3 خواتین نےاہلِ خانہ کو بیروز گاری کا بتا کر گھر میں صفائی کا کام مانگا تھا۔ اہل خانہ نے ترس کھا کر گھر کی صفائی کا ایک دن کا کام خواتین کو دیا۔ تینوں خواتین نے کچھ دیر میں گھر میں صفائی کی اور اجرت لے کر چلی گئیں۔ کچے کا ڈاکو خریداری کیلئے سکھر آنے پر پکڑا گیاکچے کا مبینہ ڈاکو خریداری کے لیے سکھر آنے پر پکڑا گیا....
    ----فائل فوٹو میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم کے مصطفیٰ کمال اور خالد مقبول کابینہ میں ہیں، انہیں چاہیے کوئی بڑا پیکج کراچی کے لیے لے کر آئیں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ پر کام ہم نے کیا اور کام جاری ہے، ڈینسو ہال کی یہ عمارت 139 سال پرانی ہے، یہاں اس شہر کی پہلی عوامی لائبریری تھی، 1886ء میں انگریزوں نے عوام کے لیے یہ لائبریری بنائی تھی، 1980ء میں اس عمارت کو عوام کے لیے بند کر کے آفس بنا دیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میکس ڈینسو کے نام سے اس عمارت کا نام رکھا گیا، بدبختی ہے اس کو سرکاری دفتر میں تبدیل کر کے...
    سعید احمد:لاہور ایئرپورٹ پر فلائٹ آپریشن متاثر ،لاہور آنے اور جانیوالی 4پروازیں منسوخ  جبکہ متعدد تاخیر کا شکار ہو گئیں۔جدہ سے لاہور آنیوالی سعودی ایئر کی پرواز ایس وی 738 منسوخ ہو گئی۔جدہ جانے والی سعودی ایئرکی پروازایس وی 739 ،کراچی سے لاہور آنے والی کی پرواز پی اے 406  جبکہ کراچی سے آنےوالی ایئر ویو کی پرواز پی اے 402 منسوخ کرنا پڑی۔کراچی جانیوالی سیرین ایئر کی پرواز ای آر 523 ایک گھنٹہ تاخیر کا شکار رہی۔  غزہ:اسرائیلی بمباری سےفلسطینی خاتون ڈاکٹر کے 9 بچے شہید
    کراچی کے مختلف علاقوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے نوعمر لڑکی سمیت دو افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی کے علاقے تیسر ٹاؤن سیکٹر 50 اے دربار ہوٹل کے قریب گلی میں فائرنگ سے نوعمر لڑکی زخمی ہوگئی جسے چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچایا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مضروبہ کی شناخت 12 سالہ بسمہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر کے باہر لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں کی فائرنگ کی زد میں آکر زخمی ہونے کا بتایا جا رہا ہے جبکہ سرجانی ٹاؤن پولیس کا کہنا ہے مضروبہ کا والد بلال گھر کے باہر بیٹھا تھا کہ اس دوران ایک شخص کو دیکھ کر وہ گھر...
    —فائل فوٹو کراچی  کے علاقے اورنگی ٹاؤن، مومن آباد میں 17 مئی کو بیوٹی پارلر سے خاتون کی لاش ملنے کے معاملے میں پیش رفت ہوئی ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات کا مرکزی ملزم شاہ ویر مانسہرہ میں مفرور ہے۔تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ فرار ملزم مقتولہ کا شوہر ہے، جس نے واردات سے 6 روز قبل صائمہ سے شادی کی تھی۔دونوں میں جھگڑا ہوا ملزم نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم نے تیز دھار آلے سے گردن پر وار کیے اور لاش کو جلا دیا تھا، فرار ملزم کی ٹیکنیکل بنیاد پر تلاش کی جا رہی ہے۔
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 8 میں رہائشی عمارت کی 25ویں منزل سے گر کر لڑکی جاں بحق ہوگئی۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) ضلع جنوبی کا کہنا ہے کہ لڑکی کے والد کا بیان قلم بند کیا گیا ہے۔لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ بیٹی کی دماغی حالت ٹھیک نہیں تھی، اس کا علاج جاری تھا، لڑکی نے اپنے کمرے کا دروازہ بند کرکے بالکونی سے چھلانگ لگائی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ لڑکی کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کےلیے جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
    کراچی: ڈسٹرکٹ ایسٹ کے علاقے محمود آباد اعظم بستی میں میڈیکل اسٹور پر ڈاکوؤں کے 4 رکنی گروہ کی لوٹ مار ، مزاحمت پر دکاندار کو تشدد کا نشانہ بنانے اور اس پر گولیاں چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا کہ 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 4 ڈاکو جو کہ چہرے پر ماسک لگائے اور پی کیپ پہنے ہوئے تھے اعظم بستی ڈبل روڈ پر قائم میڈیکل اسٹور پر آتے ہیں اور اسلحے کے زور پر دکانداروں کو یرغمال بنا کر دکان پر موجود گاہک سے پرس چھین لیتے ہیں۔  اس دوران ایک ڈاکو نقدی نکالنے کے لیے کاؤنٹر سے دکان کے اندر کود گیا اور کیش کاؤنٹر سے نقدی جمع...
    چیف جسٹس نے کہا کہ ہمارا پڑوسی ملک 840 ارب ڈالر آئی ٹی سروسز ایکسپورٹ کررہا ہے، ہم صرف 2 ارب ایکسپورٹ کررہے ہیں۔ نوجوانوں کے لیے آئی ٹی سروس شروع کریں، یہ حکومت کی ذمے داری ہے۔ عوام کا  آپ سے گلہ بھی بنتا ہے، اپ لوگوں نے فنانس کے لیے کراچی سے بندہ بلایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت کے دوران استفسار کیا کہ پختونخوا میں کوئی فنانس کا ماہر نہیں کہ کراچی سے بندہ بلایا گیا؟۔ پی ٹی آئی رہنماء اور رکن قومی اسمبلی اسد قیصر کی راہداری ضمانت کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ ایس ایم عتیق شاہ نے کی، جس میں اسد قیصر،...
    کراچی میں کئی دہائیوں سے گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے اور ساتھ ہی بجلی کی عدم دستیابی بھی معمول ہے ایسے میں عوام نہ صرف سستی بجلی کا مطالبہ بلکہ بجلی کی بلا تعطل فراہمی کے لیے احتجاج بھی کرتے نظر آتے ہیں، لیکن گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ بھی بڑھتا چلا جاتا ہے۔ کے الیکٹرک کا مؤقف ہے کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ ان علاقوں میں کی جاتی ہے جہاں بل ادا نہیں کیے جاتے جبکہ عوام کا کہنا ہے کہ کے الیکٹرک کے بل نادہندگان کے بجلی کے کنکشن منقطع کردینے چاہییں نہ کہ اس کا بوجھ بل ادا کرنے والے صارفین پر اذیت کی صورت میں لاد دیا جائے۔...
    کراچی:  بفرزون کے علاقے گلشن وسیم سیکٹر 16 اے میں گھر سے خاتون کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی جسے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا جہاں متوفیہ کی شناخت 30 سالہ مہرین کے نام سے کی گئی۔ ایس ایچ او تیموریہ ثاقب خان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ گلے میں رسی کا پھند لگا کر خودکشی کا معلوم ہوا ہے، تاہم کرائم سین یونٹ نے بھی موقع پر پہنچ کر شواہد حاصل کیے ہیں جبکہ اہلخانہ واقعے کو گھریلو رنجش سے دلبرداشتہ ہو کر خودکشی کا بتا رہے ہیں، متوفیہ 2 بچوں کی ماں تھی جس میں بڑی بیٹی 3 سال جبکہ چھوٹی بیٹی 4 ماہ کی ہے۔ پولیس نے...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے منگھوپیر میں رکشہ ڈرائیور کی نو عمر لڑکی کو مبینہ طور پر اغوا کرنے کی کوشش ناکام ہوگئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق منگھوپیر میں نجی رہائشی سوسائٹی کے سامنے چلتے رکشے سے گر کر نوعمر لڑکی شدید زخمی ہوگئی، لڑکی کے والد نے تھانے میں درخواست دی ہے کہ رکشا ڈرائیور ان کی بیٹی کو مبینہ طور پر اغوا کر کے لیجانے کی کوشش کر رہا تھا۔ والد کے مطابق اغوا کی کوشش پر بیٹی نے چلتے رکشے سے چھلانگ لگا دی تاہم اس حوالے سے ایس ایچ او منگھوپیر عمران خان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر لڑکی کے رکشے سے گرنے کی فوٹیج وائرل ہوئی ہے جو کہ رواں ماہ 16...
    کراچی: بدھ سے وسطی و بالائی سندھ ہیٹ ویو کی نئی لہر کی لپیٹ میں آئیں گے جبکہ کراچی میں ہیٹ ویو کا کوئی امکان نہیں، تاہم شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے منگل کو ہیٹ ویوالرٹ جاری کیاگیا جس کے مطابق بدھ سے دیہی سندھ کے مختلف اضلاع شدیدگرمی کی لپیٹ میں آسکتے ہیں جبکہ صوبے کے بالائی اور وسطی اضلاع میں ایک اور ہیٹ ویو آنےکا امکان ہے، دن کے وقت زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت معمول سے4 تا6 ڈگری سینٹی گریڈ بڑھ سکتا ہے۔  ہیٹ ویو کی صورتحال کے پیش نظر بچوں، خواتین اور بزرگ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے، دن کے...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے مچھر کالونی میں پرانے کپڑے اور سامان کے گودام میں آگ لگنے کے نتیجے میں 10 گوداموں کا سامان جل گیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق سپر ہائی وے مچھر کالونی میں پرانے کپڑے اور سامان کے گوداموں میں آگ لگی، 4 فائر ٹینڈرز کی مدد سے 5 گھنٹے بعد آگ بجھادی گئی جبکہ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ کراچی، کورنگی ڈیڑھ نمبر اسکریپ کے گودام میں آگ لگ گئیگودام میں استعمال شدہ کپڑا، پلاسٹک کی اشیاء اور دیگر سامان موجود ہے۔ ایک گودام کے مالک صدیق اللّٰہ نے بتایا کہ گراؤنڈ میں 200 کے قریب گودام ہیں، آگ کے باعث 10گوداموں کا مال جل گیا۔انہوں نے کہا کہ گودام میں پرانے کپڑے...
    کورنگی پولیس نے مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک کر کے دیگر دو ساتھیوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈسٹرکٹ کورنگی پولیس کے مطابق کورنگی پولیس نے ضیا کالونی میں ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جس کی شناخت ممتاز کے نام سے کی گئی جبکہ پولیس نے ہلاک ڈاکو کے دیگر دو ساتھیوں ساجد اور شبیر کو بھی گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے تین پستول، گولیاں اور موٹر سائیکل برآمد ہوئی ہے۔ پولیس نے ہلاک ڈاکو کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دی جبکہ دیگر گرفتار ساتھیوں کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کر دیا ہے۔ پولیس گرفتار اور ہلاک ڈاکو کا کرمنل ریکارڈ چیک کر رہی ہے۔
    میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ایلنڈر روڈ کی زمین طویل عرصے سے کے ای کے پاس تھی، بلدیہ عظمیٰ کراچی کے کونسل اجلاس میں کے الیکٹرک کو ایلنڈر روڈ ریلوے کواٹر میں واقع زمین 2 لاکھ75 ہزار روپے فی گز میں فروخت کرنے کی قرارداد منظور کرلی گئی۔کراچی کی سڑکوں، گلیوں، تجارتی مرکز پر گاڑیاں دھونے اور لائنوں کا پانی استعمال کرنے پر جرمانے کی قرارداد پیش کردی گئی۔کونسل اجلاس میں میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ ایلنڈر روڈ کی زمین طویل عرصے سے کے ای کے پاس تھی، اب ہم کے الیکٹرک کا بل دینے کی پوزیشن میں آجائیں گے، یہ پیسا شہر کی امانت ہے جو کے الیکٹرک کو دینا چاہیے تھا۔...
    کراچی: اورنگی ٹاؤن کے علاقے ڈسکو موڑ کے قریب جوس سینٹر میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے ایک شہری شدید جاں بحق ہو گیا جبکہ نامعلوم شہری کی فائرنگ سے ایک ڈاکو بھی مارا گیا۔ پولیس حکام کے مطابق ایک ڈاکو ہلاک ہو گیا جبکہ دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ایدھی حکام کے مطابق، زخمی ہونے والے شہری کی شناخت 20 سالہ عابد کے نام سے ہوئی ہے، جو بعد ازاں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کرنے کے باوجود زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تفصیلات کے مطابق دو ڈاکو جوس سینٹر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے تھے۔ جوس سینٹر کے ملازم نے ڈاکوؤں کے سامنے مزاحمت کی...
    —جنگ فوٹو محکمۂ کسٹمز نے کراچی ایئر پورٹ پر 2 کارروائیاں کرتے ہوئے ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی۔حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سے دبئی کے راستے انڈونیشیا جانے والے مسافر سے 27 ہزار امریکی ڈالرز برآمد کیے گئے۔انڈونیشیائی باشندہ پرواز ایف زیڈ 332 کا مسافر تھا، جس نے ڈالرز اپنے بیگ میں چھپا رکھے تھے۔کسٹمز حکام کا کہنا ہے کہ دوسری کارروائی میں کسٹمز نے کراچی سے دمام کے مسافر سے 95 ہزار سعودی ریال برآمد کیے۔محمد عرفان اللّٰہ نامی مسافر گلف ایئر کی پرواز جی ایف 751 کے ذریعے دمام جا رہا تھا۔ دمام کے مسافر نے بھی سعودی کرنسی بیگ میں چھپا رکھی تھی۔دونوں کارروائیاں ڈیپارچر پر تعینات کسٹمز کی...
    —فائل فوٹو کراچی کے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کراچی پریس کلب پر بغیر اجازت ممکنہ احتجاج کی اطلاع ملنے پر اطراف کے راستے بند کیے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق کراچی پریس کلب پر نفری اور سادہ لباس اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔دوسری جانب ضیاء الدین روڈ پر سپریم کورٹ رجسٹری سگنل پر 3 گھنٹے سے جاری احتجاج ختم کر دیا گیا۔ کراچی: مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 14-12 گھنٹوں تک پہنچ گیاکراچی کے مختلف علاقوں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12 سے 14 گھنٹوں تک پہنچ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین نے پولیس سے مذاکرات کے بعد سڑک کھول دی، جس کے بعد اطراف کی سڑکوں پر ٹریفک بحال ہو گیا۔مظاہرین کا کہنا...
    —فائل فوٹو ملک کے بیشتر حصوں میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، جس کے باعث ہیٹ ویو کی صورتِ حال جاری ہے۔لاہور میں 42 جبکہ اسلام آباد اور پشاور میں آج زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔کوئٹہ اور کراچی میں 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کی توقع ہے جبکہ کراچی میں 40 ڈگری جیسی گرمی کی شدت محسوس کی جائے گی۔ محکمۂ موسمیات نے آج شام اور رات میں گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختون خوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔گرمی میں اضافے کے ساتھ ہی ٹھنڈے مشروبات کی طلب بڑھ گئی جبکہ گرمی کے باعث ہونے والی بیماریوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے راشد منہاس روڈ پر کچرا اٹھانے والے ٹرک کی زد میں آکر نوعمر موٹرسائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق سمن آباد فیڈرل بی ایریا راشد مہناس روڈ پر سہراب گوٹھ سے شفیق موڑ جاتے ہوئے کچرا اٹھانے والے ٹرک کی زد میں آکر موٹر سائیکل سوار نوعمر لڑکا جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی سمن آباد پولیس نے موقع پر پہنچی۔ ایس ایچ او سمن آباد کامران حیدر نے بتایا کہ ٹرک ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا جبکہ پولیس نے سخت جدوجہد کے بعد ٹرک کو مشتعل افراد کے ہاتھوں نذر آتش ہونے سے بچا کر تھانے منتقل کر دیا۔ انہوں نے بتایا...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے سائٹ ایریا سیمنز چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار خاتون جاں بحق جبکہ مرد شدید زخمی ہوگیا ، دونوں کی فوری طور پر شناخت نہیں ہو سکی۔ متوفیہ کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا ، چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفیہ اور زخمی کی شناخت نہیں ہو سکی۔ خاتون کی عمر 50 جبکہ مرد کی عمر 60 سال کے قریب بتائی جا رہی ہے جبکہ حادثے کا شکار خاتون اور مرد موٹر سائیکل پر سوار تھے جنھیں نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری تھی تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
    کراچی: سائٹ ایریا سیمنز چورنگی کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق جبکہ ایک شخص زخمی ہوگیا۔ چھیپا حکام  کے مطابق متوفیہ کی لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال لیجایا گیا ، حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفیہ اور زخمی کی شناخت نہیں ہو سکی، تاہم خاتون کی عمر 50 جبکہ مرد کی عمر 60 سال کے قریب بتائی جا رہی ہے۔ حادثے کا شکار خاتون اور مرد موٹر سائیکل پر سوار تھے جنہیں نامعلوم تیز رفتار گاڑی نے ٹکر ماری تھی، تاہم پولیس اس حوالے سے مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
    —علامتی تصویر کراچی سے حیدرآباد جانے والی موٹروے ایم نائن پر دنبہ گوٹھ کے مدرسے سے 14 سال کے لڑکے کی لاش ملنے کے واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول لڑکے کے بھائی کی مدعیت میں تھانہ گڈاپ میں درج کیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر: مدرسے کے اسٹور روم میں بستروں کے نیچے سے بچے کی لاش برآمد سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) خاور علی کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد بچے کی موت کی وجوہات سامنے آسکیں گی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ قتل اور بدفعلی کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔مقدمے کے متن میں مقتول کے بھائی نے درج کرایا ہے کہ مدرسے کے استاد...
    بھارتی جارحیت کے بعد پاکستانی افواج کی جوابی کارروائی نے بھارتیوں کے اوسان خطا کردیے ہیں۔ انہوں نے بھارت میں موجود کراچی بیکری کو بھی نہ بخشا اور وہاں توڑ پھوڑ کرنے پہنچ گئے۔ شاید بھارتی عوام کے علم میں نہ ہو کہ کراچی میں بھارت کے مشہور شہروں کے نام سے کتنے کاروبار منسلک ہیں۔ کراچی میں دہلی سویٹس، دہلی ربڑی عوام میں بہت مقبول ہیں۔ ایسے ہی بمبئی بیکری، بمبئی پرنٹرز، حیدری آبادی اچار اور حیدر آبادی یخنی پلاؤ کسی تعارف کے محتاج نہیں۔ یہ ہی نہیں بلکہ اب بھی کراچی میں کچھ عمارتیں تقسیم ہاک و ہند سے قبد ہندو مشہور تاجروں کے نام پر موجود ہیں۔ بھارت میں کراچی بیکری کے خلاف ہونے والی عوامی چڑھائی...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں رکشہ الٹنے سے بہن جاں بحق جبکہ بھائی زخمی ہوگیا۔ریسکیو حکام کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں خدا کی بستی کے قریب تیز رفتار رکشہ الٹ گیا، حادثے میں بہن جاں بحق جبکہ بھائی شدید زخمی ہوگیا۔ بس کی ٹکر، 2 موٹرسائیکلیں آپس میں ٹکرانے سے 2 افراد جاں بحق، 2 زخمیکراچیٹریفک حادثات میں نوجوان سمیت 2 افراد جاں بحق... ریسکیو حکام نے بتایا کہ جاں بحق بچی کی شناخت 12 سالہ سیرل کے نام سے ہوئی جبکہ حادثے میں زخمی بچے کی شناخت 5 سالہ ایان سے ہوئی۔جاں بحق بچی کی لاش اور زخمی بچے کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے ایف بی ایریا بلاک 15 میں بوری سے لاش ملی ہے۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ لاش کی شناخت خاور انجم کے نام سے ہوئی ہے، خاور انجم کو اس کے بیٹوں نے تشدد کے بعد گلا دبا کر قتل کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان لاش بوری میں بند کر کے موٹر سائیکل پر ٹھکانے لگانے لے جا رہے تھے،  پولیس نے ملزمان کو روک کر تلاشی لی تو بوری سے لاش ملی۔پولیس نے کہا کہ مقتول کے دونوں بیٹوں ابراہیم اور افضل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 مئی2025ء) آپریشن بنیان المرصوص کی کامیابی کے حوالے سے کراچی میں پاک فوج، پاکستان رینجرز سندھ اور پاکستان کوسٹ گارڈ کی جانب سے صلاۃ الشکر ادا کی گئی۔ کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل اویس دستگیر نے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کے ساتھ نماز شکرانہ ادا کی- ڈی رینجرز سندھ, ڈویثرن ہیڈکوارٹرز ملیر، حیدرآباد، پنوں عاقل اور پاکستان کوسٹ گارڈز نے بھی پاک فوج کی فتح کے موقع پر نماز تشکر کا اِہتمام کیا۔ نماز شکرانہ کہ موقع پر اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود ہوئے جس رب ذوالجلال نے پاکستانی فوج کو مکار دشمن بھارت کے سامنے سیسہ پلائی دیوار ثابت کیا اور فتح نصیب کی۔(جاری ہے) نماز شکرانہ ادا کرنے...
    کراچی: شہر قائد کے ڈسٹرکٹ ملیر شاہ لطیف ٹاؤن، پورٹ قاسم چورنگی کے قریب خوفناک مسلح تصادم میں تین افراد جاں بحق جبکہ پانچ زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی صبح پیش آنے والے واقعے میں ایک مسلح ملزم نے اندھا دھند فائرنگ کرتے ہوئے تین افراد کو موقع پر ہی ہلاک کردیا جبکہ پانچ راہگیر زخمی ہوگئے۔ موقع پر موجود ایک شہری کی جانب سے فائرنگ کے واقعے کی فوری بعد کی موبائل ویڈیو بنالی گئی۔ جس میں سفید کپڑوں میں ملبوس مسلح شخص کو کلاشنکوف تھامے دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزم کے پیچھے اے ایس آئی عمران موقع پر اسکے پیچھے دوڑا اور پھر اس ہی دوران پولیس افسر کی مدد کے لیے ایک ٹریفک پولیس اہلکار...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افراد زخمی ہوگئے جس میں ایک شہری ڈاکوؤں کی فائرنگ کا نشانہ بنا۔ تفصیلات کے مطابق قائد آباد ڈی سی آفس کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص زخمی ہوگیا جسے فوری طبی امداد کے لیے جناح اسپتال لیجایا گیا جہاں اس کی شناخت 55 سالہ اکرم کے نام سے کی گئی جبکہ چھیپا حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پیش آیا ہے جس کی پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔ بلوچ کالونی کے علاقے ڈیفنس ویو فیز ٹو منی مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے 23 سالہ شہباز زخمی ہوگیا جبکہ ملیر سٹی کے علاقے گلشن قادری باغیچہ کے بھی...
    کراچی میں سپر ہائی وے جنجال گوٹھ چاول گودام کے قریب فائرنگ کے واقعے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیےعباسی شہید اسپتال لیجائی گئی جہاں اس کی شناخت 22 سالہ عرفان اللہ کے نام سے کی گئی۔ ڈی ایس پی اشتیاق غوری نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات میں فائرنگ کا واقعہ ذاتی رنجش کی بنا پر پیش آنے کا معلوم ہوتا ہے جبکہ مقتول کا آبائی تعلق شمالی وزیرستان سے تھا جو کہ کچھ روز قبل ہی آیا تھا۔ پولیس کو جائے وقوعہ سے نائن ایم ایم پستول کا خول ملا ہے جبکہ ایسی بھی اطلاع ہے کہ ملزمان نے فائرنگ کرنے سے قبل آواز لگائی تھی کہ جو بھی بیچ میں آئیگا...
    کراچی میں شارٹ ٹرم کڈنیپنگ کا ایک اور واقعہ سامنے آگیا، اغوا کا مقدمہ ٹرانپسورٹر سرفراز کی مدعیت شاہ لطیف ٹاؤن میں درج کرلیا گیا، جس میں میں 4 پولیس اہلکاروں سمیت 12 افراد نامزد کیے گئے ہیں۔مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ پولیس موبائل اور سفید گاڑی میں مجھے اور دوست کو اغواء کیا گیا، مسلح افراد آنکھوں پر پٹیاں باندھ کر نامعلوم مقام پر لے گئے، تاوان دینے سے انکار پر مجھے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ کراچی: شارٹ ٹرم اغواء اور شہری سے ڈیجیٹل کرنسی لوٹنے والے پولیس اہلکاروں کے ریمانڈ میں توسیع عدالت نے تمام ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں 5 دن کی توسیع کردی۔ متاثرہ شہری کا مزید کہنا ہے کہ اغوا کاروں کو...
    2 مسلح ڈکیت شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی، جنہیں دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے بے نظیرٹاؤن چھتارا بائی پاس چیک پوسٹ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈکیت ہلاک ہوگیا، جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا، ہلاک ڈکیت کی لاش قانونی کارروائی کیلئے سول اسپتال منتقل کر دی گئی۔ ایس ایچ او چوہدری سلیم کے مطابق 2 مسلح ڈکیت شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس پارٹی موقع پر پہنچ گئی، جنہیں دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے...
    کراچی: گلستانِ جوہر میں واقع سندھ بلوچ سوسائٹی میں ایک سنگین واردات پیش آئی، جہاں ڈاکوؤں نے ٹریفک ڈی ایس پی کاشف کے گھر کو نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق واردات میں چار سے پانچ مسلح ڈاکو شامل تھے جنہوں نے اہل خانہ کو یرغمال بنا کر گھر کا صفایا کر دیا، ڈاکو اسلحے کے زور پر گھر میں داخل ہوئے اور ڈی ایس پی کاشف کے اہل خانہ کو ایک کمرے میں بند کر کے نقدی، چار سے پانچ تولہ سونا اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کرائم سین یونٹ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے اور شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا...
    کراچی: ماڑی پور بے نظیرٹاؤن میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈکیت مارا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ماڑی پور تھانے کے علاقے بے نظیرٹاؤن چھتارا بائی پاس چیک پوسٹ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ڈکیت ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا،  ہلاک ڈکیت کی لاش قانونی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کردی گئی۔ ایس ایچ اوچوہدری سلیم کے مطابق 2 مسلح ڈکیت شہریوں سے لوٹ مار میں مصروف تھے کہ پولیس پارٹی موقع پرپہنچ گئی جنہیں دیکھ کر ملزمان نے فائرنگ کردی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں ایک مبینہ ڈکیت ہلاک ہوگیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرارہوگیا، ہلاک ڈکیت کی...
    فوٹو فائل کراچی کی مویشی منڈی انتظامیہ نے منڈی آنے والی فیملیز کو سہولت پہنچانے کیلئے اہم فیصلہ کر لیا۔نادرن بائی پاس مویشی منڈی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ مویشی منڈی کی فوڈ اسٹریٹ میں صرف فیملیز جا سکیں گی،  فیملیز بلا خوف و خطر نادرن بائی پاس مویشی منڈی آئیں۔ ناردرن بائی پاس مویشی منڈی، قربانی کے ہزاروں جانور پہنچ گئے، شہریوں کی آمد کراچی کراچی ناردرن بائی پاس پر 19اپریل سے لگنے والی... مویشی منڈی کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ منڈی میں پورے مہینے کا کار کا پاس3200، موٹر سائیکل کا 1500 روپے کا ہو گا۔انتظامیہ کے مطابق مارشلنگ ایریا سے بڑے جانور کی انٹری فیس 4 ہزار روپے ہو گی۔مویشی منڈی کی انتظامیہ...
    —فائل فوٹو کراچی میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج دن کے اوقات میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔شہرِ قائد میں ہوائیں 30 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 58 فیصد ہے۔کراچی میں کل کچھ مقامات پر ہلکی بارش کا امکان ہے۔
    کراچی(نیوز ڈیسک)ابتدائی تفتیش کے دوران دھماکا کریکر حملہ بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہے ، خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا شہر قائد کے علاقے ملیر کالا بورڈ چھیپا بوتھ کے عقب سے گزرنے والی ریلوے لائن کے قریب دھماکے سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کو سیل کر کے دھماکے کی نوعیت کا پتہ چلانے کے لیے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ چھیپا بوتھ کے عقب میں رینجرز کی خالی چوکی بھی قائم ہے اور ابتدائی تفتیش کے دوران دھماکا کریکر حملہ بتایا جا رہا ہے جس کی مزید تحقیقات...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے کورنگی ڈھائی نمبر غریب نواز چوک کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے مبینہ مقابلے میں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔ پولیس ذرائع کے مطابق، مقابلے کے دوران تین ڈاکو زخمی ہوئے جن میں سے ایک زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا۔  ہلاک ہونے والے ملزم کی شناخت سکندر ولد جمن کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمی ڈاکوؤں کی شناخت ذاکر اور ریاض کے ناموں سے کی گئی ہے۔ مزید پڑھیں: کراچی، کلفٹن فیز ون میں مبینہ پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو ہلاک پولیس کے مطابق زخمی ملزمان کی حالت تشویشناک ہے اور انہیں فوری طور پر قریبی...
    اسلام آباد میں خراب موسم کے باعث فلائٹ آپریشن متاثر ہوا ہے، جس کی وجہ سے 8 پروازوں کو متبادل لینڈنگ کرنا پڑی۔ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق 11 ملکی اور غیر ملکی پروازیں مقررہ وقت پر روانہ نہ ہو سکیں، اسلام اباد سے بشکک، کراچی مسقط، ریاض، ابوظبی اور بحرین کی پروازوں میں تاخیر ہوئی۔ابوظبی سے اسلام آباد پہنچی پرواز پی کے 262 پشاور اتار لی گئی جبکہ شارجہ اسلام آباد کی پرواز پی کے 182 کو کراچی لینڈ کرا دیا گیا۔ ابوظبی سے اسلام اباد کی پرواز ای وائی 300 اور کراچی سے اسلام آباد پہنچی پرواز پی کے 308 کو ملتان موڑ دیا گیا۔ کوئٹہ اسلام آباد کی نجی ایئر کی پرواز ایف ایل 857 کو پشاور لینڈنگ...
    کراچی میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) انسداد انسانی اسمگلنگ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ گرفتاری امریکی قونصل خانے کی شکایت پر کی گئی، ملزم نے امریکی ویزے کے لیے پارلیمنٹ اور وزارت خارجہ کے جعلی دستاویزات جمع کروائے۔حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے  انسداد انسانی اسمگلنگ  سرکل کےحوالے کردیا گیا۔
    روڈ ٹو مکہ انشیئٹیو سے مستفید ہونے والوں کی پہلی پروازیں آج کراچی کے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے مدینہ کے پرنس محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی طرف روانہ ہوگئیں۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی سفیر نے عازمین حج کی سہولت کے لیے روڈ ٹو مکہ انشیئٹیو کراچی کا افتتاح کر دیا ان پروازوں میں کراچی میں سعودی عرب کے قونصل جنرل محمد بن ناصر الصبیعی اور صوبہ سندھ کے وزیر حج و مذہبی امور ریاض شاہ شیرازی نے شرکت کی۔ مکہ روڈ اقدام کا مقصد فائدہ اٹھانے والے ممالک سے آنے والے عازمین کو ان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اور ان کے آبائی ممالک میں آسانی اور سہولت کے ساتھ طریقہ کار کو مکمل کرکے اعلیٰ معیار کی خدمات فراہم کرنا...
    ملیر ہالٹ پل کے قریب ٹریفک حادثے میں خاتون جاں بحق ہوگئی جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا تھا جبکہ متوفیہ راہگیر تھی جس کی عمر 40 سال کے قریب بتائی جاتی ہے جبکہ فوری طور پر متوفیہ کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم پولیس واقعہ کی مزید تحقیقات کر رہی ہے۔
    کراچی: شاہ فیصل کالونی نمبر 5 میں گھر سے نوجوان لڑکی کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی چھیپا کے رضا کاروں نے لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔ ایس ایچ او شاہ فیصل کالونی ناصر محمود نے بتایا کہ متوفیہ کی شناخت 20 سالہ نیہا کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی تحقیقات میں واقعہ خودکشی کا معلوم ہوتا ہے جبکہ اہلخانہ نے بتایا کہ گھریلو چپقلش کی وجہ سے نیہا نے دروازے کی چوکھٹ سے اپنے دوپٹے کو باندھ کر گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کی ہے۔ تاہم پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے سپرد کر دی جبکہ اس حوالے سے پولیس مزید چھان بین بھی کر...
    کراچی: شہر قائد کے علاقے احسن آباد فیز 3 سیکٹر 4 کے قریب فائرنگ سے خاتون جاں بحق ہوگئی۔  ریسکیو ذرائع کے مطابق مسلح ملزمان نے گھر میں داخل ہو کر خاتون کو 6 گولیاں ماریں جس سے وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ پولیس کے مطابق مذکورہ مکان صالح محمد نامی شخص کی ملکیت ہے، جس نے مقتولہ خاتون سے تقریباً چھ ماہ قبل دوسری شادی کی تھی۔ واردات کے وقت ملزمان نے صالح محمد کی پہلی بیوی کو ایک کمرے میں بند کر دیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاندان کا تعلق مانسہرہ سے ہے اور واقعہ بظاہر خاندانی رنجش کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔  پولیس کا کہنا ہے کہ...
    فائل فوٹو کراچی کے علاقے گڈاپ ٹاؤن میں رینجرز اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات پر کارروائی کرتے ہوئے بدنام زمانہ ڈکیت افغان گروپ کے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فونز، نقدی اور چوری کی 2 موٹر سائیکلیں برآمد کرلی گئیں۔ترجمان رینجرز نے بتایا کہ ملزمان نے کراچی کے مختلف علاقوں ایوب گوٹھ، جمالی گوٹھ اور مچھر کالونی میں ڈکیتی، اسٹریٹ کرائم اور موٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔ کراچی: رینجرز اور پولیس نے کالعدم تنظیم کے 7 ملزمان دھر لیےکراچی کے علاقے پرانا گولیمار میں رینجرز اور پولیس نے کارروائی کر کے کالعدم تنظیم کے 7 ملزمان گرفتار کر لیے۔ رینجرز کے...
    کراچی: محکمہ موسمیات نے آج رات بارش برسانے والے سسٹم کے ملک میں داخل ہونے کے سلسلے میں کراچی کے موسم سے متعلق پیش گوئی کر دی ہے۔ شہر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے جبکہ وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجہ حرارت 28.4گری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ کراچی میں جنوب مغرب سے سمندری ہوائیں 14کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں، ہوا میں نمی کا تناسب 65 فیصد ہے۔
    سپر ہائی وے مدینہ کالونی، پاکستان چوک کے قریب پیش آنے والے آپسی جھگڑے کے دوران ڈنڈا لگنے سے ایک 70 سالہ خاتون جاں بحق ہو گئی۔ جاں بحق خاتون کی شناخت بختاور زوجہ شاہ ولی کے نام سے ہوئی ہے۔ ایدھی ذرائع کے مطابق خاتون کو قریبی نجی اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ابتدائی طبی معائنے کے بعد ان کی موت کی تصدیق کی گئی۔  پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر آپسی تنازع کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ذمہ دار افراد کی نشاندہی کے بعد قانونی کارروائی کی جائے گی۔
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے بلدیہ رئیس گوٹھ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹر سائیکل سواروں کو کچل دیا، حادثے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق موٹر سائیکل سوار کا نام اشفاق علی ہے جبکہ زخمی کی شناخت عبداللّٰہ کے نام سے ہوئی ہے۔پولیس نے بتایا ہے کہ ڈرائیور حادثے کے مقام سے کچھ دور ٹرک چھوڑ کر فرار ہوگیا جبکہ ٹرک کو تحویل میں لے لیا گیا ہے۔ تیز رفتار گاڑیوں نے 2 موٹر سائیکل سواروں سمیت 4 افراد کو کچل دیا کراچی ٹریفک حادثات میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔... پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ڈرائیور کی گرفتاری کے لیے کوشش جاری ہے۔پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار...
    ---فائل فوٹو  محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پاکستان کے معاشی حب کراچی میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان بھی ہے۔محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 36 سے 38 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے جبکہ کم سے کم درجۂ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا میں نمی کا تناسب 57 فیصد ہے، سمندری ہوائیں 16 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
    کراچی: شہر قائد کے علاقے گارڈن ہیڈ کوارٹر کے قریب اتوار اور پیر کی درمیانی شب رامسوامی کے مکینوں نے بجلی کی عدم فراہمی پر کے الیکٹرک کے آفس پر دھاوا بول دیا۔ مظاہرین نے کے الیکٹرک کے آفس پر شدید پتھراؤ کیا جبکہ کے الیکٹرک آفس کے باہر کھڑے کے الیکٹر کے دو منی ٹرکوں پر بھی پتھراؤ کر کے اس کے شیشے توڑ دیے جبکہ منی ٹرک پر ڈنڈے بھی برسائے گئے۔ مظاہرین نے کے الیٹرک اور سندھ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی بھی کی، رامسوامی کے مکینوں کا کہنا تھا کہ اتوار کی صبح 7 بجے سے علاقے کی بجلی بند کی ہوئی ہے ، شدید گرمی میں بجلی بند ہونے سے پورے دن...
    روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت سعودی امیگریشن ٹیم کراچی پہنچ گئی۔ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے مختص سعودی امیگریشن حکام اسلام آباد سے کراچی پہنچے، جہاں ایئرپورٹ انتظامیہ نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ یہ بھی پڑھیں سعودی سفیر نے عازمین حج کی سہولت کے لیے روڈ ٹو مکہ انشیئٹیو کراچی کا افتتاح کر دیا روڈ ٹو مکہ پروگرام کے تحت سعودی امیگریشن ٹیم جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر 8 مخصوص کاؤنٹرز پر عازمین حج کے لیے سعودی امیگریشن کلیئرنس کی کارروائی 29 اپریل سے شروع کرے گی، جو کراچی سے پہلی حج فلائٹ کی روانگی کے ساتھ ہی شروع ہوگی۔ اس اقدام کے ذریعے عازمین کی سعودی عرب آمد کے بعد کا امیگریشن عمل روانگی سے پہلے ہی مکمل ہو...
    کراچی کے علاقے سائٹ ایریا غنی چورنگی کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ سائٹ ایریا غنی چورنگی کار شوروم کے قریب ٹریفک حادثے میں موٹر سائیکل سوار دو نوجوان شدید زخمی ہوگئے جنھیں چھیپا کے رضا کار فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال لیجا رہے تھے کہ ایک نوجوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دوران سفر جاں بحق ہوگیا ۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت 24 سالہ سمیر کے نام سے کی گئی جبکہ شدید زخمی ہونے والے 22 سالہ عزیز کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ ریسیکو حکام کا کہنا ہے کہ حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے...
    کراچی: ہفتے کو شہر میں گرم ومرطوب دن کی وجہ سے ہیٹ ویو سے مشابہہ صورتحال رہی، کم سے کم پارہ 26.5ڈگری جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38.9ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا، نمی کا تناسب 43فیصد تک بڑھنے کےسبب اصل درجہ حرارت سےکئی ڈگری زیادہ گرمی محسوس کی گئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے تین روزکے دوران شہر کا موسم گرم ومرطوب رہنے جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 36سے38ڈگری کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے وقت مغربی جبکہ شام کے وقت سمندرکی جنوب مغربی سمت کی ہوائیں چل سکتی ہیں، محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ ہیٹ ویو الرٹ کے مطابق 30اپریل تک صوبےکے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو کا سلسلہ جاری رہےگا۔...
    کراچی (نیوز ڈیسک) ایف آئی اے حکام نے 2024 سے اب تک 204 بھکاریوں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنائی اور دو سو چارافرادکوگرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق عمرے کی آڑ میں بھیک مانگنے کیلیے سعودیہ جانے والوں کے خلاف ایف آئی اے نے گھیرا تنگ کردیا۔ رواں سال 221 افراد کو گرفتار کیا گیا اور چھبیس میں سے صرف 2 ایجنٹس پکڑے گئے۔ امیگریشن حکام نے2024 سے اب تک 204 بھکاریوں کی بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنائی گئی جبکہ بھیک مانگ کر وطن واپس آنیوالے 269 شہریوں کو کراچی ایئر پورٹ پردھر لیاگیا۔ ایف آئی نے بھیک مانگنے جانیوالوں کے پاسپورٹ بلیک لسٹ میں شامل کرکے بیرون ملک سفرپرپانچ سال کی پابندی عائدکردی ہے جبکہ...
    کراچی کنگز کے بولنگ کوچ شان ٹیٹ کا کہنا ہے کہ ہمیں کوئٹہ کے خلاف میچ جیتنا چاہیے تھا، اچھا ٹوٹل تھا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ٹیم نے فیلڈنگ اور بولنگ اچھی کی، بولرز نے عمدہ بولنگ کی اور ہم ان سےخوش ہیں۔ شان ٹیٹ کا کہنا ہے کہ حسن علی اپنے اعتماد کو بلند رکھتا ہے، اس سے بہت خوش ہوں، میچ ہارنے سے مایوسی ہوئی، بیٹنگ میں ذمے داری لینا ہو گی، اسٹار کھلاڑی ذمے داری لیں تو آسانی ہو جاتی ہے۔ کراچی کنگز کے بولنگ کوچ نے کہا کہ میں کنڈیشنز کا ماہر نہیں، ہو سکتا ہے موسم کی وجہ سے لو اسکورنگ میچ ہو رہے ہوں۔ ان کا...
    ویڈیو گریب۔ امریکی ناظم الامور نیٹالی بیکر نے 23 اور 24 اپریل کو کراچی کا دورہ کیا جس کا مقصد امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارتی روابط کو فروغ دینا اور کاروباری شراکت داریوں کو مزید مستحکم کرنا تھا۔اس موقع پر امریکی ناظم الامور نے پاکستان کی اہم کاروباری کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کی، جہاں اقتصادی صورتحال، کاروباری ماحول، آئی ایم ایف پروگرام، سرمایہ کاری اور تجارتی تعاون میں مزید بہتری کے مواقع سے استفادہ کیا جا سکے۔ امریکی ناظم الامور کا ملاقات کے دوران کہنا تھا کہ امریکا کےلیے پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری نہایت اہمیت کی حامل ہے اور ہم ترقی و خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے پُرعزم ہیں۔امریکی ناظم الامور بیکر نے...
    امریکی ناظم الامور نیٹلی بیکر نے 23 تا 24 اپریل کراچی کا دورہ کیا جس کا مقصد امریکا اور پاکستان کے درمیان تجارتی روابط کو فروغ  دینا اور کاروباری شراکت داریوں کو مزید مستحکم کرنا تھا۔ دورے کے دوران امریکی ناظم الامور بیکر نے پاکستان کی اہم کاروباری کمپنیوں کے اعلیٰ عہدیداران سے ملاقات کی۔ اس موقعے پر امریکی ناظم الامور بیکر نے کہا کہ امریکا کے لیے پاکستان کے ساتھ اقتصادی شراکت داری نہایت اہمیت کی حامل ہے اور ہم ترقی و خوشحالی کے مشترکہ مقاصد کے حصول کے لیے پرعزم ہیں۔ نیٹلی بیکر کی وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات امریکی ناظم الامور بیکر نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر صوبائی حکام سے بھی ملاقات...
    کراچی میں سونے کی قیمتیں تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنے کے بعد صرافہ بازاروں میں ویرانی چھا گئی ہے شہر کے مختلف علاقوں میں زیورات بنانے والے درجنوں کارخانے بند ہو چکے ہیں جبکہ سنار ہاتھ پر ہاتھ دھرے بیٹھے ہیں اور کاریگر اپنے مستقبل کو لے کر شدید پریشانی کا شکار ہیں لیاقت آباد کھارادر صدر اور کریم آباد جیسے علاقوں میں واقع سیکڑوں کارخانوں میں زیورات سازی کا کام مکمل طور پر رُک چکا ہے جس کے باعث وہاں کام کرنے والے کاریگروں کا روزگار خطرے میں پڑ گیا ہے ان کاریگروں کا کہنا ہے کہ جب سے سونے کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے مارکیٹ میں خریدار نہ ہونے کے برابر رہ گئے ہیں لیاقت...
    وزیر دفاع اور مسلم لیگ ن کے قائد خواجہ آصف نے مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ہوئے حملے کے بعد پاکستان و بھارت کے درمیان تیزی سے بدلتی صورتحال کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ بھارت کے انٹیلی جنس اہل کار ہیں جو قتل عام کر رہے ہیں، ہم کراچی سے گلگت تک ہائی الرٹ رہیں گے۔ ڈمی تنظیمیں نجی ٹیلی ویژن پر گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پہلگام حملے میں جس تنظیم کا نام لیا جا رہا ہے اسے کوئی جانتا بھی نہیں۔ پلواما اور سکھوں کے قتل میں بھی ایسی ہی ڈمی تنظیموں کے نام لیے گئے۔ یہ بھی پڑھیں:پانی روکنے کا فیصلہ اعلان جنگ تصور کیا جائے گا، قومی سلامتی کمیٹی...
    کراچی کے علاقے کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے کاز وے ندی کے قریب مبینہ مقابلے کے دوران ایک ڈاکو شدید زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او محمد علی نیازی نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو کی فوری طور پر شناخت نہیں ہوسکی جس کے قبضے سے اسلحہ، 6 موبائل فونز اور دیگر سامان برآمد ہوا ہے جبکہ اس کا ساتھی موقع سے موٹر سائیکل پر فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ پولیس نے زخمی ڈاکو کو طبی امداد کے لیے جناح اسپتال منتقل کر دیا جہاں اس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ پولیس اس کی شناخت کے حوالے سے کوششیں کر رہی ہے۔
    سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اصلاحات اور نئے صوبوں کی ضرورت ہے لیکن اس معاملے پر بات چیت نہیں ہوسکتی۔ سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کے دوران کہا کہ ہر مشکل دور میں کراچی پریس کلب ہی وہ جگہ ہے جہاں اپوزیشن کو اپنا مؤقف بیان کرنے کا موقع دیا جاتا ہے، امید ہے کراچی پریس کلب اپنی ان منفرد روایات کو جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت نے جو اس وقت اقدامات کیے ہیں اور پانی کی معطلی کا جو فیصلہ ہے اس کو...
    کراچی: سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان میں اصلاحات اور نئے صوبوں کی ضرورت ہے لیکن اس معاملے پر بات چیت نہیں ہوسکتی۔ سابق وزیراعظم اور عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کراچی پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب کے دوران کہا کہ ہر مشکل دور میں کراچی پریس کلب ہی وہ جگہ ہے جہاں اپوزیشن کو اپنا مؤقف بیان کرنے کا موقع دیا جاتا ہے، امید ہے کراچی پریس کلب اپنی ان منفرد روایات کو جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں، بھارت نے جو اس وقت اقدامات کیے ہیں اور پانی کی معطلی کا جو فیصلہ ہے...
    کراچی کے علاقے گلشن احباب پاکستان بازار تھانے کی حدود میں سیکٹر 16 میں ڈکیتی کی کوشش کے دوران فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس میں ایک 14 سالہ معصوم بچہ جاں بحق جبکہ ایک ڈاکو مارا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دو موٹرسائیکل سوار مسلح ملزمان علاقے میں ایک راہگیر سے ڈکیتی کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران قریبی موجود شہری شہنشاہ حسن نے اپنی ذاتی لائسنس یافتہ اسلحہ سے مداخلت کرتے ہوئے ملزمان پر فائرنگ کی۔ شہری کی فائرنگ سے ایک ملزم موقع پر ہلاک ہوگیا جبکہ دوسرا زخمی حالت میں فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ تاہم، فرار ہوتے ڈاکو نے اندھا دھند فائرنگ کی جسکی زد میں آکر 14 سالہ بچہ حسین ولد علی جاں بحق ہوگیا، جس...
    تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنماؤں نے 5 مئی کو کراچی میں آل پارٹیز کانفرنس جبکہ 10 مئی کو حیدرآباد میں جلسہ کرنے کا اعلان کردیا۔ اپوزیشن اتحاد کے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ سندھ اور پنجاب سمیت ملک بھر میں جلسے اور احتجاج ہوگا۔ 5 مئی کو کراچی میں اے پی سی جبکہ  10 مئی کو حیدرآباد میں جلسہ ہوگا۔اسد قیصر نے کہا کہ اس وقت پاکستان کی عدلیہ زیر عتاب ہے، ججز کو بےتوقیر کیا جا رہا ہے، ہم آزاد عدلیہ چاہتے ہیں جہاں ججز میرٹ پر فیصلے کریں۔سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہماری تاریخ کا انتہائی نازک مرحلہ ہے، ملک کی پارلیمنٹ میں حقیقی نمائندے ہونے...
    کراچی: سائٹ ایریا باوانی چالی میں نصف درجن ڈاکوؤں نے جیولری کی دکان پر دھاوا بول دیا، اس موقع پر کی جانے والی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 2 شہری زخمی ہوگئے جبکہ عوام نے 2 ڈاکوؤں کو پکڑ کر تشدد کا نشانہ بنا کر زخمی کر کے پولیس کے حوالے کر دیا۔  ایس ایچ او سائٹ ایریا ایاز خان نے بتایا کہ ڈاکو جیولرز شاپ میں داخل ہوئے تھے کہ اس دوران کی جانے والی مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ  کر دی جس کے نتیجے میں وہاں سے گزرنے والے 2 راہگیر 48 سالہ عمر سعید اور47 سالہ باسط گولیاں لگنے زخمی ہوگئے۔ واردات کے وقت موقع پر موجود...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا ہے کہ فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لئے 27 اپریل کو لاہور میں بہت بڑا ملین مارچ ہوگا جبکہ 11 مئی کو پشاور اور 15 مئی کو کوئٹہ میں ملین مارچ ہوگا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ملک ہے اور حیثیت ایک قابض ملک کی ہے، جمعیت علمائے اسلام فلسطین کی جدوجہد آزادی کی حمایت جاری رکھے گی۔انہوں نے کہا کہ کیا کوئی ملک بے گناہ عورتوں اور بچوں کو شہید کرتا ہے، کیا کبھی کوئی ملک دفاعی طور پر بے گناہ شہریوں کو شہید کرتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 27...
    کراچی کے علاقے عیسیٰ نگری میں بارہ دری اپارٹمنٹ سے بزرگ خاتون کی ہاتھ اور پاؤں بندھی تشدد زدہ لاش ملی جسے ایدھی کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا۔ ایس ایچ او عزیز بھٹی سعید ناریجو کا کہنا ہے کہ خاتون کی شناخت 62 سالہ افشاں دختر صالحین کے نام سے کی گئی جس کے ہاتھ بندھے ہوئے تھے جبکہ لاش 3 سے 4 دن پرانی بتائی جاتی ہے۔ مقتولہ غیر شادی شدہ اور فلیٹ میں اکیلی ہی رہتی تھی جبکہ فوری طور پر وجہ موت کا تعین نہیں ہوسکا۔ تاہم، پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی وجہ ہلاکت کا پتہ چل سکے گا۔ ایدھی حکام کا کہنا ہے کہ خاتون کی لاش...
    کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے مکمل ہونے اور منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا تھا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی بلڈنگ دیکھ کر خوشی ہوئی، شہر کی بیوٹی فکیشن کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کو بہت خوبصورت بنانے جارہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ کوئٹہ کراچی شاہراہ منصوبے کیلئے صدر، وزیراعظم کے مشکور ہیں۔ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے مکمل ہونے اور منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میر سرفرار بگٹی کا کہنا تھا کہ کوئٹہ ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کی بلڈنگ دیکھ کر خوشی ہوئی، شہر کی بیوٹی فکیشن کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کو بہت خوبصورت بنانے جارہے ہیں، وال چاکنگ اب کوئٹہ...
    ہارون اختر خان — فائل فوٹو وزیرِ اعظم کے معاون خصوصی برائے صنعت و پیداوار ہارون اختر خان کا کہنا ہے کہ معیشت کی تیز رفتار ترقی کے لیے کاروباری طبقے کے مسائل کا حل ضروری ہے۔وزیراعظم کے وژن کے تحت معیشت کو مستحکم کرنے اور کاروباری سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لیے ہارون اختر خان نے کراچی چیمبر آف کامرس کا دورہ کیا جہاں ان کی زیرِ صدارت اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ کراچی چیمبر آف کامرس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ معروف صنعت کار ہارون اختر خان کو وفاقی كابینہ میں شامل کر لیا گیامعاون خصوصی ہارون اخترخان نے کہا کہ وہ ان شااللّٰہ وزیراعظم كی امیدوں...
      کراچی سے حج پر جانے والے عازمین کے لئے اچھی خبر آگئی، عازمین روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت مستفید ہوں گے۔ تفصیلات کے مطابق جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روڈ ٹو مکہ منصوبے کے تحت تیاریاں شروع کردی گئیں۔ ذرائع نے بتایا کہ عازمین کی امیگریشن کے لئے 6 کاؤنٹرز بنائے جائیں گے ، کاؤنٹرز سعودی امیگریشن کاعملہ روڈ ٹو مکہ کے تحت عازمین کی امیگریشن مکمل کرے گا۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ 35 سے زائد سعودی ٹیکنیکل ٹیم اور امیگریشن کا عملہ کل کراچی پہنچےگا، عازمین کے لئے 23 اور 24 برج مختص کئے گئے ہیں اور عازمین کے بیٹھنے کی سہولت کےلئےانتظامات کئے جا رہے ہیں۔ رواں سال بھی کراچی سے جانیوالے عازمین منصوبے کے تحت...
    کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ روی بوپارہ کا کہنا ہے کہ مانتے ہیں کہ ہمارا مڈل آرڈر زیادہ مضبوط نہیں ہے۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مڈل آرڈر میں ضروری نہیں کہ تجربہ کار کھلاڑی کا انتخاب کیا جائے، ہماری ٹیم کی بیٹنگ لائن لمبی ہے اس لیے مڈل آرڈر کی کمزوری چھپ جاتی ہے۔ روی بوپارہ کا کہنا ہے کہ تجربہ کار اور نئے کھلاڑیوں کے ساتھ ہم نے ٹیم تبدیل کی ہے، دباؤ میں کھیل کر ہی کھلاڑیوں کو زیادہ تجربہ حاصل ہوتا ہے۔ کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ زاہد محمود کو پشاور زلمی کے خلاف کھلانے کا ارادہ تھا، زلمی کے خلاف اسی ٹیم کو ترجیح دی...
    پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے گیارہویں میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو 2 وکٹوں سے شکست دے دی۔ یہ بھی پڑھیں اسٹیڈیم جا کر پی ایس ایل کے میچز دیکھیں اور پائیں قیمتی انعامات، پی سی بی کا بڑا اعلان آج کا میچ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا گیا جہاں کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم کو بیٹنگ کی دعوت دی۔ پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 147 رنز بنائے، جبکہ جواب میں کراچی کنگز نے ہدف آخری اوور میں 8 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔ کراچی کنگز کی اننگز کراچی کنگز کی جانب...
    فوٹو: فائل پاکستان کے معروف شیف ذاکر حسین 58 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔مرحوم ذاکر حسین کے بھتیجے شایان قریشی کا کہنا تھا کہ شیف ذاکر گردوں کی بیماری میں مبتلا تھے اور ڈائلیسز پر چل رہے تھے۔انہوں نے بتایا کہ شیف ذاکر امریکا میں زیر علاج تھے، ڈاکٹرز نے جواب دے دیا تھا۔ شیف ذاکر ایک ماہ قبل امریکا سے وطن واپس آئے تھے۔شایان قریشی کا کہنا تھا کہ شیف ذاکر کی نمازِ جنازہ کل بعد نماز عصر جامعہ رشیدیہ ملیر سعودآباد میں ہوگی۔
    کراچی کی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غربی نے سونے کی بالی گم ہونے پر شوہر کی جانب سے بیوی کو جلانے کے مقدمے کا 6 سال بعد فیصلہ سنا دیا۔جج امیر الدین نے ملزم مہتاب کو 12 سال قید کی سزا سنا دی، ملزم کو دیت کی سزا بھی سنا دی گئی، جس میں حکم دیا گیا کہ ملزم مقتولہ کے ورثاء کو 5 ہزار روپے ماہانہ 5 سال تک ادا کرے۔استغاثہ کا کہنا ہے کہ مقتولہ اور اُس کے شوہر کے درمیان بالی گم ہونے پر جھگڑا ہوا، شوہر نے مقتولہ پر پیٹرول چھڑکا اور سسر نے آگ لگائی، اسپتال میں مقتولہ دوران علاج دم توڑ گئی تھی، دوران ٹرائل ملزم ذوالفقار کا انتقال ہوگیا تھا۔عدالت کا کہنا...
     پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 میں آج کراچی کنگز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں آمنے سامنے ہوں گی۔پی ایس ایل سیزن 10 میں آج کا میچ کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں رات 8 بجے کھیلا جائے گا، کراچی کنگز کی قیادت ڈیوڈ وارنر کر رہے ہیں جبکہ پشاور زلمی کی قیادت بابر اعظم کے ہاتھ میں ہے۔کراچی کنگز نے اب تک 4 میچز کھیلے ہیں جن میں سے اسے 3 میں کامیابی حاصل ہوئی اور پوائنٹس ٹیبل پر 4 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے جبکہ پشاور زلمی کی ٹیم اب تک 3 میچز کھیل کر 2 میں کامیابی حاصل کر چکی ہے اور وہ 2 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔پوائنٹس ٹیبل پر اسلام...
    حب ریور روڈ بلدیہ نیول کالونی آر آر ایف پولیس ہیڈ کوارٹر کے قریب تیز رفتار ڈمپر نے رکشے کو روند ڈالا جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت تین  افراد زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو چھیپا کے رضا کاروں نے فوری طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا جبکہ حادثے میں رکشا مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر زخمیوں کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس حوالے سے پولیس کوششیں کر رہی ہے۔
    شہر قائد کے علاقے گلشن اقبال شہری نے لوٹ مار کرنے والے ایک ڈاکو کو فائرنگ کر کے ہلاک کردیا جبکہ ملزم کے دو ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی میں  ڈاکوؤں کو شہری سے لوٹ مار کی واردات کرنا مہنگی پڑ گئی ، شہری نے فائرنگ کر کے ایک ڈاکو کو ہلاک کر دیا جبکہ اس کے دیگر 2 ساتھی موقع سے فرار ہوگئے۔ اس حوالے سے ایس ایچ او مبینہ ٹاؤن اور قائم مقام گلشن اقبال چوہدری نواز نے بتایا کہ گلشن اقبال کے علاقے بلاک تیرہ ڈی ٹو روفی ہیون کے قریب کار سوار شہری کی فائرنگ ایک ڈاکو ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے دیگر 2 ساتھی موقع...
    پولیس نے موقع پر پہنچ کر سخت جدوجہد کے بعد واٹر ٹینکر کو مشتعل افراد کے ہاتھوں جلنے سے بچا کر قبضے میں لیکر تھانے منتقل کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سعید آباد کے علاقے بلدیہ سیکٹر 8 ای میں خونی واٹر ٹینکر نے نماز پڑھنے والے بزرگ شہری کو روند کر زندگی سے محروم کر دیا۔ ایس ایچ او سعید آباد ادریس بنگش نے بتایا کہ متوفی کی شناخت 75 سالہ عارف خان کے نام سے کی گئی، جبکہ ابتدائی معلومات کے مطابق متوفی جائے وقوعہ کے قریب ہی گلی کا رہائشی تھا اور نماز پڑھنے جا رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس دوران متوفی واٹر ٹینکر کی زد میں آکر جاں بحق ہوگیا، جبکہ حادثے...
    کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2025ء)انٹرنیشنل فوڈ چین فوڈ پاپا نے پاکستان میں اپنی سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ کراچی کے نوجوانوں کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنے کے لیے علی شیخانی اور جے ڈی سی کے تعاون سے نیو فوڈ ڈیلیوری سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں اب روزگار کی کمی نہیں رہے گی۔پہلے مرحلے میں 50 ہزار افراد کو نوکری دی جائے گی، جبکہ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں مجموعی طور پر 5 لاکھ نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔ رائیڈرز کے لیے اسپتال اور ان کے بچوں کے لیے اسکول کی سہولت بھی دی جائے گی۔ فوڈ پاپا پر کام...
    کراچی: کراچی: شاہ لطیف ٹاؤن کے علاقے عبداللہ گوٹھ، صافی چوک کے قریب واقع کچرا کنڈی سے سوٹ کیس کے اندر لاش ملنے کے واقعے میں پیش رفت ہوئی ہے۔ پولیس نے مقتول کی شناخت آصف کے نام سے کر لی ہے۔ پولیس کے مطابق، مقتول آصف کی شناخت تلاش ڈیوائس کی مدد سے ہوئی۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ آصف کو ذاتی دشمنی کی بنیاد پر سر میں ڈنڈے مار کر قتل کیا گیا۔ مقتول کا تعلق کشمور سے بتایا گیا ہے اور وہ ایک لانگ روٹ بس کا کنڈکٹر تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آصف کو کسی نامعلوم مقام پر قتل کرنے کے بعد لاش کو شاہ لطیف کے ویران علاقے میں پھینکا...
    منعم ظفر — فائل فوٹو امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی منعم ظفر کا کہنا ہے کہ 90 فیصد غزہ کو ختم کر دیا گیا اور اقوامِ متحدہ اور عالمی ادارے خاموش ہیں۔امیرِ جماعتِ اسلامی کراچی نے ادارۂ نورِ حق میں پریس کانفرنس میں یہ بات کہی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ غزہ میں عالمی امدادی اداروں کو بھی تحفظ حاصل نہیں اور نہ ہی عالمی عدالت کے فیصلے پر کوئی عمل کرا سکا۔ غزہ میں نسل کشی امریکا کی سرپرستی میں ہو رہی ہے: منعم ظفرامیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ غزہ میں نسل کشی امریکا کی سرپرستی میں ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ او آئی سی بھی بات کرنے کو تیار نہیں ہے جبکہ...
    انٹرنیشنل فوڈ چین فوڈ پاپا نے پاکستان میں اپنی سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ کراچی کے نوجوانوں کو روزگار کے وسیع مواقع فراہم کرنے کے لیے علی شیخانی اور جے ڈی سی کے تعاون سے نیو فوڈ ڈیلیوری سروس کا آغاز کیا گیا ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ شہر قائد میں اب روزگار کی کمی نہیں رہے گی۔ پہلے مرحلے میں 50 ہزار افراد کو نوکری دی جائے گی، جبکہ کراچی، لاہور، اسلام آباد اور پشاور میں مجموعی طور پر 5 لاکھ نوکریاں فراہم کی جائیں گی۔ رائیڈرز کے لیے اسپتال اور ان کے بچوں کے لیے اسکول کی سہولت بھی دی جائے گی۔ فوڈ پاپا پر کام کرنے والے رائیڈرز ہوں یا کسی بھی عہدے پر...
    کراچی: سپر ہائی وے پر واقع ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے قریب تیز رفتار سوزوکی گاڑی الٹنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا جس کے نتیجے میں ایک شخص جان کی بازی ہار گیا جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ گاڑی کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت "بارام" جبکہ زخمی شخص کی شناخت "شاہ زمان" کے نام سے کی گئی ہے۔ زخمی کو فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر شواہد جمع کر لیے ہیں اور ابتدائی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
    کراچی میں سپر ہائی وے نیو سبزی منڈی پیڈسٹرین برج کے قریب فائرنگ کے واقعے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا۔ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 25 سالہ عبداللہ کے نام سے کی گئی جس کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ابتدائی طور پر سائٹ سپر ہائی وے صنعتی ایریا تھانے پہنچائی جسے بعدازاں ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ شدید زخمی 20 سالہ حسن کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے جسے پیٹ اور ٹانگ پر گولیاں لگی تھیں۔ ایس ایچ او خالد عباسی کا کہنا ہے کہ ہلاک و زخمی دونوں ڈاکو ہیں جبکہ ہلاک ڈاکو کے قبضے سے سچل تھانے کی حدود سے چھینی گئی...
    فائل فوٹو چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے کراچی میں یو سی چیئرمین عامر بھٹو کے قتل کی مذمت کی ہے۔پیپلز پارٹی کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عامر بھٹو کے قتل کی تحقیقات کرکے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ کراچی میں فائرنگ سے یو سی چیئرمین و سیاسی جماعت کا عہدیدار جاں بحق پولیس کا کہنا ہے کہ عامر بھٹو آفس میں موجود تھے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی، واقعہ کی جگہ سے پستول کی گولی کے 6 خول ملے ہیں۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں گلشن ضیاء میں فائرنگ سے عامر بھٹو جاں بحق ہوئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ عامر...
    کراچی کے مختلف علاقوں میں کرنٹ لگنے کے واقعات میں کمسن لڑکی سمیت دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سرجانی سیکٹر 35 بیکری کے قریب گھر میں کمسن لڑکی کو کرنٹ لگ گیا جسے اہلخانہ نے فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی شہید اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعداس کی موت کی تصدیق کر دی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے متوفیہ کی شناخت 8 سالہ خدیجہ کے نام سے کی گئی جبکہ واقعہ گھر میں بجلی کے تار سے کرنٹ لگنے کا بتایا جا رہا ہے۔ ملیر میمن گوٹھ ڈیری فارم ہاؤس میں کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ایدھی کے رضا کاروں نے سپر ہائی وے پر قائم...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے لیاقت آباد  سے مردہ ملنے والی 5 سال کی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی۔اس حوالے سے پولیس سرجن کا کہنا ہے کہ ابتدائی پوسٹ مارٹم کے مطابق بچی سے زیادتی ہوئی ہے، کیمیائی تحزیے کے لیے بچی کی لاش سے نمونے لیے گئے ہیں۔پولیس سرجن نے کہا کہ موت کی وجہ کا تعین حتمی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہو گا۔ لاہور: سر گنگا رام اسپتال میں سوئپر کی 5 سالہ بچی سے مبینہ زیادتیلاہور کے سر گنگا رام اسپتال میں زیرِ علاج 5 سال کی بچی کو سوئپر نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بچی کی لاش گزشتہ روز لیاقت آباد میں ندی سے ملی تھی۔ حکام...
    کراچی کے علاقے یوپی موڑ کے قریب غیرملکی فوڈچین پر حملےکی کوشش، 4 افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایس ایس پی سینٹرل کا کہنا ہے کہ پولیس نے پتھراؤ کی کوشش ناکام بنادی، ریسٹورنٹ کو نقصان نہیں پہنچا۔ واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات عطاء تارڑ نے گزشتہ روز اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ پاکستان میں کام کرنے والی کسی کمپنی کا اسرائیل سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ صرف بیانیے کی بنیاد پر اسے نشانہ بنانے کی قطعی اجازت نہیں، فوڈ چین پر حملوں پر قانون حرکت میں آ رہا ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان کا اسرائیل کے ساتھ کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوسکتا، نہ پاکستان...
    کراچی: نارتھ کراچی سیکٹر الیون بی میں قائم غیر ملکی فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹ پر مشتعل افراد نے دھاوا بول کر پتھراؤ کیا، پولیس نے صورتحال پر قابو پاتے ہوئے 4 افراد کو حراست میں لے لیا۔  اس موقع پر سرسید پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صورتحال پر قابو پاتے ہوئے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ مشتعل افراد کی تعداد 30 کے قریب تھی اور ان کی جانب سے ریسٹورنٹ پر پتھراؤ کیا گیا۔  پولیس نے زیر حراست افراد کو مزید قانونی کارروائی کے لیے تھانے منتقل کر دیا جبکہ پولیس نے مزید نفری کو تعینات کر کے گشت میں بھی اضافہ کر دیا۔
    کراچی کی رہائشی فائزہ اعظم خان نے اپنی شاندار کرکٹ صلاحیتوں کی وجہ سے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر ایک ویڈیو ہورہی ہے جس میں کراچی سے تعلق رکھنے والی نوجوان باہمت لڑکی فائزہ اعظم خان کرکٹ سے اپنی محبت کے بارے میں بتارہی ہیں، جنہوں نے ہر اس میدان میں لڑکوں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پیشے کے اعتبار سے بینک افسر فائزہ نے حال ہی اپنی کرکٹ مہارت دکھاتے ہوئے ایک ویڈیو شیئر کی، جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی اور مداحوں نے انکی ہمت اور حوصلے کو سراہا۔ مزید پڑھیں: بابراعظم کی ناقص فارم؛ پشاور زلمی کی “کپتانی” بھی لینےکا مطالبہ فائزہ نے ایک نجی ٹی وی کو انٹرویو...