2025-04-25@13:47:58 GMT
تلاش کی گنتی: 661

«دہشتگردی کی»:

(نئی خبر)
    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں میں 15 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ فائرنگ کے تبادلے میں لیفٹننٹ محمد حسن اشرف سمیت 4 جوان شہید ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 2 مختلف مقامات پر کارروائیاں کیں۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے ہتھلہ میں دہشت گردوں کی خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 9 خارجی دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ آپریشن کے دوران پاک فوج نے خارجہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور ہلاک ہونے والوں میں خارجیوں کے رنگ لیڈر ایچ وی ٹی فرمان عرف ثاقب، خارجی امان...
    دہشتگردی کے مقدمات: علیمہ اور عظمیٰ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز لاہور: دہشتگردی کے مقدمات میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت لاہور میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی 5 اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔ حاضری معافی کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان میانوالی گئی ہیں، حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے جس پر عدالت نے علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی ایک روزہ حاضری معافی...
    ویب ڈیسک : اقوام متحدہ نے پاکستان میں دہشت گرد حملوں کے بڑھنے کی وجہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو افغان طالبان کی مسلسل مالی اور لاجسٹک مدد کو قرار دیا ہے۔  اقوام متحدہ کی جانب سے سکیورٹی کونسل میں جمع کرائی گئی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ پاکستان میں دہشت گرد حملے بڑھنے کی وجہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو افغان طالبان کی مسلسل مالی اور لاجسٹک مدد ہے، ٹی ٹی پی کی افغانستان میں موجودگی اور طاقت برقرار ہے، 2024 کے دوران اُس نے پاکستان میں 600 سے زائد حملے کیے، افغان طالبان ٹی ٹی پی کو ماہانہ 43 ہزار ڈالر فراہم کر رہے ہیں۔ افغانستان کے صوبے کنڑ، ننگرہار، خوست اور پکتیکا میں ٹی ٹی پی...
    پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والے امریکی ریپبلکن رکن کانگریس نے جمعرات کے روز منعقد ہونیوالی ایک سماعتی نشست میں امریکہ کیجانب سے داعش، القاعدہ و بوکو حرام جیسی متعدد عالمی دہشتگرد تنظیموں کی سالہا سال مالی معاونت کا اعتراف کیا ہے اسلام ٹائمز۔ امریکی حکومت میں فنڈز کی غلط تقسیم کے الزامات کی تحقیقات کے لئے جمعرات کے روز کانگریس میں ایک سماعتی نشست منعقد ہوئی جس میں پنسلوانیا سے تعلق رکھنے والے امریکی ریپبلکن رکن کانگریس سکاٹ پیری کا کہنا تھا کہ بین الاقوامی پیشرفت کیلئے امریکی ایجنسی - امریکی امداد (USAID) کے فنڈز کہاں خرچ کئے جاتے ہیں؟ اس رقم کا کتنا حصہ کس کو ملتا ہے؟ کچھ پتہ نہیں! سکاٹ پیری کا کہنا تھا کہ آپ کی...
    وزیرداخلہ سے قائم مقام امریکی سفیر کی ملاقات، دہشتگردی سمیت اہم امور پر گفتگو WhatsAppFacebookTwitter 0 15 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکا کی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر نے ملاقات کی ہے، جس میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور سمیت دو طرفہ تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں وزیر داخلہ محسن نقوی کے حالیہ دورہ امریکا کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی، جس میں انہوں نے بتایا کہ دورہ امریکا میں امریکی کانگریس کے اراکین سے ملاقاتیں انتہائی مثبت رہیں۔محسن نقوی نے کہا کہ ملاقاتوں میں دہشت گردی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل ترتیب دینے اور دوطرفہ تعلقات کو مزید آگے بڑھانے پر...
    لاہور: دہشتگردی کے مقدمات میں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست منظور کرلی گئی۔ انسداد دہشت گردی عدالت لاہور  میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کی 5اکتوبر جلاؤ گھیراؤ کے 2 مقدمات میں عبوری ضمانتوں کی درخواست پر سماعت ہوئی۔  حاضری معافی کی درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان  میانوالی گئی ہیں۔ عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی ۔ عدالت نے علیمہ خان اور عظمی خان کی ضمانتوں میں 12 اپریل تک توسیع کردی۔
    میرپورخاص(نمائندہ جسارت) ڈاکٹر شاہنواز کنبھر کیس کی انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی۔ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں پیش کیے گئے حتمی چالان میں کئی نئے انکشافات سامنے آگئے۔ تفصیلات کے مطابق میرپورخاص ڈاکٹر شاہ نواز کیس کے حوالے سے ایف آئی اے کی جانب سے عدالت میں پیش کیے جانے والے حتمی چالان میں موبائل فرانزنک سمیت دیگر انکشافات بھی سامنے آئے ہیں چالان میں 18 نومبر اور اس کے بعد کے وقت میں پولیس افسران اور پیر عمر جان سرہندی ایک دوسرے سے رابطے میں تھے اور پولیس افسران تفتیشی افسران پر اثر انداز ہو نے کے لیے سیاسی شخصیات سے بھی رابطے میں تھے اور مدد کے لیے رابطہ کررہے تھے حتمی چالان میں...
    کراچی کی انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت نے ائیر پورٹ بم دھماکہ کیس میں ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت سینٹرل جیل کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 12 کو منتقل کردی۔ کراچی میں انسداد دہشتگردی کی منتظم عدالت کے روبرو ائیر پورٹ بم دھماکہ کیس میں ملزمہ گل نساء کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔ وکیل صفائی شوکت حیات عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل صفائی نے موقف دیا کہ ملزمہ ایک شیر خوار بچی کی ماں ہے۔ ملزمہ 4 ماہ سے جیل میں ہے۔تفتیشی افسر ہر سماعت پر وقت مانگ لیتا ہے۔ تفتیشی افسر نے کہا کہ مجھے چالان کیلئے ایک ہفتے کا وقت دیا جائے۔ عدالت نے درخواست ضمانت سینٹرل جیل انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نمبر 12...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے بلوچستان کے علاقے شاہرگ میں ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔ دھماکے کے نتیجے میں 9 مزدور جاں بحق ہو گئے، جس پر صدر مملکت نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ صدر مملکت نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے متعلقہ اداروں کو ہدایت دی کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ صدر آصف علی زرداری نے دھماکے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور حکام سے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو تیل اور گیس فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس بہت تیل اور گیس ہے جو ہم بھارت کو دے سکتے ہیں۔ واشنگٹن میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کی۔ امریکا اور بھارت نے دہشتگردی کیخلاف مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا، صدر ٹرمپ نے ممبئی حملوں میں مبینہ ملوث پاکستانی کینیڈین تہور رانا کو امریکا سے بھارت کے حوالے کرنے پر آمادگی ظاہر کی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایف 35 سمیت کئی ارب ڈالر کا فوجی سامان بھارت کو دیں گے، انتہاپسند، دہشتگردی کا بھارت کے ساتھ مل کر مقابلہ کیا جائے گا۔...
    واشنگٹن میں ملاقات کے بعد مشترکہ نیوز کانفرنس سے خطاب میں امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بائیڈن دور میں امریکا بھارت تعلقات اچھے نہیں تھے، بھارت کے ساتھ ویسا ہی ٹیرف ہوگا، جیسا وہ امریکا پر عائد کرتا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کو تیل اور گیس فراہم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس بہت تیل اور گیس ہے، جو ہم بھارت کو دے سکتے ہیں۔ واشنگٹن میں بھارت کے وزیراعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس کی۔ امریکا اور بھارت نے دہشتگردی کیخلاف مل کر کام کرنے کا عزم ظاہر کیا، صدر ٹرمپ نے ممبئی حملوں میں مبینہ ملوث پاکستانی کینیڈین تہور رانا کو...
    وزیراعظم شہباز شریف نے ترک صدر رجب طیب اردوان کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔ وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان برادرانہ تعلقات صدیوں پر محیط ہیں اور دونوں قومیں یکساں تاریخی، مذہبی اور ثقافتی اقدار کی حامل ہیں۔شہباز شریف نے کہا کہ صدر طیب اردوان نے پاکستان میں سیلاب کے دوران متاثرین کی دل کھول کر مدد کی اور مشکل وقت میں پاکستانی عوام کے دل جیتے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں، جبکہ مسئلہ کشمیر اور غزہ کے معاملے پر پاکستان اور ترکیہ کا مؤقف...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے کہاہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف بڑی قربانیاں دی ہیں،ہم دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مکمل حمایت کرتے ہیں،دہشتگردی میں شہید ہونے والوں کے اہلخانہ سے تعزیت کرتے ہیں۔ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے درمیان معاہدوں  کے بعد گفتگو کرتے ہوئے صدر رجب طیب اردوان نے کہاکہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے،پاکستان آ کر دلی مسرت ہوئی، پاکستان اور ترکیہ کے عوام کے درمیان گہرے تعلقات ہیں،دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کام کرتے رہیں گے،انہوں نے کہاکہ صدر آصف زرداری سے ملاقات میں تجارتی امور پر گفتگو ہوئی،ہمارے درمیان 24معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر...
    کراچی: مہاجرقومی موومنٹ کے چیئرمین اوران کے کارکنوں کے خلاف لانڈھی تھانے میں درج کیا جانے والا ایک اورمقدمہ سامنے آگیا۔   یہ مقدمہ لانڈھی نمبر 6 میں چینی کی بوریوں سے لدے ٹرک کو جلانے کے خلاف ٹرک کے مالک کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں لوگوں کو اکسانے ،بھڑکانے،اشتعال دلانے،سہولت کاری،اعانت اوردہشت گردی سمیت دیگر دفعات لگائی گئی ہیں۔ یہ خبر بھی پڑھیں: ڈمپر اور ٹینکرز نذر آتش کرنے پر اکسانے کے الزام میں آفاق احمد گرفتار میٹروول سائٹ کے رہائشی ٹرانسپورٹر دانش منظور کی مدعیت میں درج مقدمے کے متن کے مطابق 10 افراد اسد، یوسف، عرفان علی، سعدان، عبدالحفیظ، عدنان، حذیفہ محمد دانش، خرم اورماجد کورنگے ہاتھوں اسلحہ سمیت گرفتارکیا تھا۔...
    صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے محکمہ داخلہ کی جانب سے ترمیمی مسودہ پیش کیا۔ جسکے تحت دہشتگردی کے شکار شہریوں کی امداد و بحالی کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں دہشت گردی کے مختلف واقعات سے متاثر ہونے والے شہریوں کی امداد اور بحالی کے لئے صوبائی اسمبلی میں ترمیمی مسودہ قانون نمبر 12 مصدرہ 2025 پیش کر دیا گیا۔ صوبائی وزیر خزانہ شعیب نوشیروانی نے محکمہ داخلہ کی جانب سے ترمیمی مسودہ پیش کیا۔ جس کے تحت دہشت گردی کے شکار شہریوں کی امداد و بحالی کے لئے اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں مذکورہ ترمیمی مسودہ قانون 2025 کو ایوان کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کرلیا گیا۔
    عمران خان کے وکیل فیصل چودھری نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے تیسرے خط سے متعلق نکات نوٹ کروا کے ہدایات دیدی ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے خط میں الیکشن فراڈ کے ذریعے اقلیت کو اکثریت پر ترجیح دینے کا معاملہ اٹھایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے آج تیسرا کھلا خط آرمی چیف کو بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ خط کے مندرجات پارٹی رہنماؤں کو نوٹ کروا دیئے ہیں۔ بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل چودھری نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا خط ڈیپ اسٹرکچرل ریفارمز، حکومتی پالیسیوں سے جمہوریت کو پہنچنے والے نقصان سمیت 6...
    وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت امن، رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، نوجوانوں کو انتہاپسندی کے بجائے علم، ترقی اور مثبت سوچ کی راہ پر گامزن کر رے ہیں، حکومت پنجاب کی پالیسیوں کا بنیادی مقصد ایسا معاشرہ تشکیل دینا ہے جو برداشت، محبت اور یکجہتی پر قائم ہو۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے انتہاپسندانہ تشدد کے انسداد کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہر قسم کے تشدد، انتہاپسندانہ رویے اور دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں، پاکستان نے انتہاپسندی اور دہشت گردی کیخلاف بے شمار قربانیاں دی ہیں، ہر سطح پر انتہاپسندی اور عدم برداشت کی حوصلہ شکنی کریں گے- مریم نواز شریف...
    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے واضح کیا ہے کہ ہمیں دہشتگردی کی بنیادی وجوہات کو حل کرنا چاہیے جن میں غربت، ناانصافی، دیرینہ حل طلب تنازعات اور غیر ملکی قبضے شامل ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: ٹی ٹی پی، مجید بریگیڈ اور داعش کے خطرے کا نوٹس لیا جائے، پاکسانی مندوب کا سلامتی کونسل میں خطاب ترجمان دفترخارجہ نے منگل کو اپنے بیان میں کہا کہ 10 فروری کو اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں ’دہشت گردانہ کارروائیوں سے پیدا ہونے والے بین الاقوامی امن و سلامتی کو لاحق خطرات‘ پر بریفنگ ہوئی جس میں پاکستان کے مستقل نمائندے نے کہا کہ دہشتگردی کی وجوہات میں نوآبادیاتی اور غیر ملکی تسلط اور اجنبی حکمرانی کے تحت لوگوں کے حق خودارادیت...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) افغان حکومت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث نکلی۔ دہشتگردوں کی لاشوں کی وصولی سب سے بڑا ثبوت ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان حکومت نے پاک فوج کے ہاتھوں 6 فروری 2025ء کو دوران آپریشن ہلاک ہونے والے افغان دہشتگرد کی لاش بھی قبول کرلی۔ ہلاک ہونے والے دہشتگرد کی شناخت لقمان خان ولد کمال خان کے نام سے ہوئی تھی جو ضلع خوست کا رہائشی تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک کئے جانے والے دہشتگرد احمد الیاس عرف بدر الدین کی لاش کو بھی افغان طالبان نے وصول کیا تھا۔ احمد الیاس صوبہ باغدیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد کا بیٹا تھا جس کی ہلاکت پر افغان عبوری...
    طالبان حکومت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، لاشوں کی وصولی سے ثبوت واضح WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس ) افغان حکومت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث نکلی، دہشتگردوں کی لاشوں کی وصولی سب سے بڑا ثبوت ہے۔ ذرائع کے مطابق افغان حکومت نے پاک فوج کے ہاتھوں 6 فروری 2025 کودوران آپریشن ہلاک ہونے والے افغان دہشتگرد کی لاش بھی قبول کرلی، ہلاک ہونے والے دہشتگرد کی شناخت لقمان خان ولد کمال خان کے نام سے ہوئی تھی جو ضلع خوست کا رہائشی تھا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک کئے جانے والے دہشتگرداحمد الیاس عرف بدر الدین کی لاش کوبھی افغان طالبان نے وصول کیا تھا، احمد...
    فوٹو: فائل پاکستان میں ہلاک ایک اور افغان دہشتگرد کی لاش افغانستان کی حکومت نے وصول کرلی۔ذرائع کے مطابق پاک فوج کے ہاتھوں 6 فروری کو دوران آپریشن افغان دہشت گرد ہلاک ہوا تھا، ہلاک دہشتگرد کی شناخت خوست کے لقمان خان ولد کمال خان کے نام سے ہوئی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ پہلے ڈی آئی خان میں ہلاک دہشتگرد احمد الیاس کی لاش افغان طالبان نے وصول کی تھی۔ احمد الیاس صوبہ باغدیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد کا بیٹا تھا۔
    افغان حکومت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث نکلی، دہشتگردوں کی لاشوں کی وصولی سب سے بڑا ثبوت ہے افغان حکومت نے پاک فوج کے ہاتھوں 6 فروری 2025ء کودوران آپریشن ہلاک ہونے والے افغان دہشتگرد کی لاش بھی قبول کرلی۔ ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشتگردکی شناخت لقمان خان ولد کمال خان کے نام سے ہوئی تھی جو ضلع خوست کا رہائشی تھا،اس سے قبل ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک کئے جانے والے دہشتگرداحمد الیاس عرف بدر الدین کی لاش کوبھی افغان طالبان نے وصول کیا تھا۔ احمد الیاس صوبہ باغدیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد کا بیٹا تھا جس کی ہلاکت پر افغان عبوری حکومت نے نام نہاد شہادت کا جشن منایا، سیکورٹی فورسز کی جانب سے مختلف...
    خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کی کارروائی کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔  سی ٹی ڈی کے حکام کے مطابق یہ آپریشن کرک کے علاقے میر کلام بانڈہ میں سی ٹی ڈی اور پولیس کی مشترکہ کارروائی کا نتیجہ تھا۔ آپریشن خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کیا گیا جس میں دہشت گرد مارے گئے۔ سی ٹی ڈی کے ترجمان نے بتایا کہ دہشت گردوں کی لاشوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، تاہم ان کی شناخت ابھی تک نہیں ہو سکی۔  ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں مزید سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ طور پر باقی دہشت گردوں...
    انسداد دہشتگردی عدالت سے عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانتوں میں توسیع WhatsAppFacebookTwitter 0 10 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت نے عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانتوں میں توسیع کردی۔ پی ٹی آئی قیادت کے خلاف سنگجانی جلسے پر درج مقدمات کے معاملے میں عمر ایوب اور زرتاج گل کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست پر سماعت انسدادِ دہشت گردی عدالت اسلام آباد میں ہوئی، جس میں عدالت نے ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 6 مارچ تک توسیع کردی۔ انسداد دہشتگری عدالت نمبر ایک کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے درخواستوں پر سماعت کی، جس میں آج بھی ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستوں پر دلائل نہ ہو سکے۔...
    مقابلے کے بعد لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ طور پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ کرک میں سی ٹی ڈی پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کرک میرکلام بانڈہ کے قریب سی ٹی ڈی پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 5 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ کرک پولیس کے مطابق  دہشت گردوں کی شناخت فی الحال نہیں ہو سکی ہے۔ مقابلے کے بعد لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پولیس اور سی ٹی ڈی...
    ڈی آئی خان: ڈی آئی خان: کرک میں سی ٹی ڈی پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کرک/ میرکلام بانڈہ کے قریب سی ٹی ڈی پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 5دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ کرک پولیس کے مطابق  دہشت گردوں کی شناخت فی الحال نہیں ہو سکی ہے۔ مقابلے کے بعد لاشوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس اور سی ٹی ڈی نے مشترکہ طور پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی تھی۔ دہشت گردوں کی ہلاکت کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو...
    اسلام آباد‘ کراچی (خبر نگار خصوصی+ سٹاف رپورٹر) امن مشق 2025 ء کے ضمن میں پہلی بار منعقد ہونے والے دو روزہ امن ڈائیلاگ کا افتتاحی سیشن پاکستان نیول اکیڈمی کراچی میں منعقد ہوا۔ پاک بحریہ کے زیر اہتمام اس ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے بحری افواج کے سربراہان، میری ٹائم تنظیموں کے نمائندگان اور معروف ماہرین نے شرکت کی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق افتتاحی سیشن میں پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔ چیف آف دی نیول سٹاف، ایڈمرل نوید اشرف نے اپنے استقبالیہ خطاب میں امن ڈائیلاگ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور سمندری خطرات سے نمٹنے کے لیے بحری ممالک کے درمیان تجربات کے تبادلے کی ضرورت پر زور دیا...
    لاہور(آن لائن)لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کے گھر پر چھاپے کے دوران پولیس پر حملے کے مقدمے سے دہشت گردی کے قانون کی دفعات ختم کرنے کی درخواست خارج کر دی۔عدالت نے چودھری پرویز الٰہی کے خلاف مقدمے میں فریقین کے دلائل سننے کے بعد دہشت گردی کے قانون کیدفعات ختم کرنے کی درخواست خارج کی۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرتے ہوئے ٹرائل کی مزید کارروائی 22 فروری تک ملتوی کر دی۔ملزمان نے مقدمے کو عام فوجداری عدالت میں منتقل کرنے کی استدعا کی تھی۔ملزمان پر کارِ سرکار میں مداخلت، پولیس پر حملے اور پیٹرول بم پھینکے کا الزام...
    ---فائل فوٹو  لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے گھر پر چھاپے کے دوران پولیس پر حملے کے مقدمے سے دہشت گردی کے قانون کی دفعات ختم کرنے کی درخواست خارج کر دی۔عدالت نے چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف مقدمے میں فریقین کے دلائل سننے کے بعد دہشت گردی کے قانون کی دفعات ختم کرنے کی درخواست خارج کی۔انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے پراسیکیوشن کے گواہوں کو بیان ریکارڈ کرانے کے لیے طلب کرتے ہوئے ٹرائل کی مزید کارروائی 22 فروری تک ملتوی کر دی۔ پرویز الہٰی کو بیماری کی وجہ سے چلنے میں مشکل ہے: وکیلعدالت کو آگاہ کیا گیا ہے کہ سابق وزیرِ اعلی پنجاب پرویز الہٰی کو...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 فروری2025ء) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے بنوں میں پولیس چوکی پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے ،خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔(جاری ہے) وزارت داخلہ کی جانب سے ہفتہ کو جاری بیان میں وفاقی وزیرداخلہ نے بنوں میں پولیس چوکی پر خوارجی دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والے 2 پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور زخمی پولیس اہلکار کی جلد صحت یابی کیلئے...
    اڈیالہ جیل راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے بشریٰ بی بی کی 31 مقدمات میں عبوری درخواست ضمانتوں میں 7 مارچ تک توسیع کردی ہے۔ اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی کے 26 نومبر کے بعد درج ہونے والے 31 مقدمات کی سماعت انسداد دہشتگردی عدالت راولپنڈی کے جج امجد علی شاہ نے کی۔ بشریٰ بی بی کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا۔ 31 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔ مزید پڑھیں: پی ٹی آئی قیادت میں تبدیلی، بشریٰ بی بی کا کیا کردار ہے؟ بشریٰ بی بی نے مؤقف اختیار کیا کہ شامل تفتیش ہونے سے قبل بانی پی ٹی آئی اور اپنے وکیل سلمان صفدر سے مشاورت کرنی ہے۔ مشاورت کے بعد اپنا...
    عدالت نے 31 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کیلئے بشریٰ بی بی کی درخواست قبول کرلی WhatsAppFacebookTwitter 0 8 February, 2025 سب نیوز راولپنڈی: انسداد دہشتگردی عدالت نے 31 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کے لیے بشریٰ بی بی کی درخواست قبول کرلی۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے اڈیالہ جیل میں بشریٰ بی بی پر 26 نومبر کے بعد درج 31 مقدمات کی سماعت کی جس سلسلے میں بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ کو کمرہ عدالت میں پیش کیا گیا جب کہ اس دوران 31 مقدمات کے تفتیشی افسران بھی عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت بشریٰ بی بی نے عدالت سے کہا کہ شامل تفتیش ہونے سے قبل بانی پی...
    آئی ایس پی آر کے مطابق مارے گئے افغان شخص کی شناخت لقمان خان عرف نصرت کے نام سے ہوئی جو افغان صوبے خوست کے علاقے سپیرا کا رہائشی تھا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان میں دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث افغان شہری شمالی وزیرستان میں ہلاک ہو گیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں 6 فروری کو کیے گئے آپریشن میں پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ہلاک ہو گیا۔ مارے گئے افغان شخص کی شناخت لقمان خان عرف نصرت کے نام سے ہوئی جو افغان صوبے خوست کے علاقے سپیرا کا رہائشی تھا۔ بیان میں کہا گیا کہ افغان شہری...
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں ایک اور افغان دہشت گرد مارا گیا،6فروری کو سیکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کارروائی کے دوران دہشت گردی میں ملوث افغان شہری ہلاک ہوا۔ہلاک ہونے والے افغان دہشت گرد کی شناخت لقمان خان عرف نصرت ولد کمال خان کے نام سے ہوئی ہے ،مارا جانے والا افغان شہری افغانستان کے صوبے خوست کے ضلع سپیرا کا رہنے والا تھا۔
    ویب ڈیسک: انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے وکیل فیصل چوہدری سمیت 4 وکلاء کو عمران خان سے ملاقات کی اجازت دے دی۔  عدالت نے سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو وکلاء کی ملاقات یقینی بنانے کی ہدایت کر دی۔  وکلاء نے بانی پی ٹی آئی مختلف وکالت ناموں پر دستحط کروانے ہیں۔  سپرنٹنڈنٹ اڈیالہ جیل کو ہدایت کی گئی کہ وہ قانون کے مطابق وکالت ناموں کی تصدیق بھی کریں۔ پرائیویٹ میڈیکل کالجزمیں داخلے ؛ پہلی سلیکشن فہرست جاری
    صدر مملکت کے دورہ چین کے دوران جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ کے مطابق چین نے پاکستان کے استحکام، سلامتی، ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا، فریقین نے بنیادی مفادات اور اہم خدشات سے متعلق امور پر ایک دوسرے کے لئے غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا دورہ چین، دفتر خارجہ کی جانب سے مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ پاکستان اور چین نے انسداد دہشت گردی، سی پیک کی ترقی میں تعاون کو مضبوط بنانے پر اتفاق کیا، دفاع، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت متعدد دیگر شعبوں میں بھی دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے کا عزم کیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق دونوں ممالک نے دوطرفہ تعلقات کو خراب کرنے کی کوششیں ناکام...
    انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور شمالی بلوچستان میجر جنرل عابد مظہر نے کہاہے کہ افغانستان کے ساتھ سرحد پر تین بڑے چیلنجز ، غیر قانونی نقل و حرکت، دہشت گردوں کی سرحد پار سے دخل اندازی اور سمگلنگ کا سامنا ہے۔ انڈپینڈنٹ اردو کو دیئے گئے انٹرویو میں آئی جی ایف سی نے کہاکہ تقریباً آٹھ سو ستر کلومیٹر کی پاک افغان سرحد کی ذمہ داری ان کی فورس کی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شمالی بلوچستان میں 26 ایسے منصوبے ہیں جو قومی اہمیت کے حامل ہیں اور ایف سی کے دستے ان کی بھی سکیورٹی کی ذمہ داری سرانجام دے رہے ہیں۔ میجر جنرل عابد مظہر نے پاکستان کی مغربی سرحد پر ایف سی کی ذمہ داری گذشتہ برس...
    پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 فروری2025ء) گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کا ضلع کرک میں پولیس چوکی پر دہشتگردانہ حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ حملے میں پولیس اہلکاروں کی شہادت پر اظہار عقیدت پیش کرتے ہیں جبکہ شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور دلی ہمدردی کااظہار کرتے ہیں۔(جاری ہے) انہوں نے شہداء کے درجات بلندی اور پسماندگان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی جبکہ واقعے کے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پولیس شہداء کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، دہشتگردی کیخلاف جنگ میں پولیس نے لازوال قربانیاں دی ہیں۔
    اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 فروری2025ء)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس کے بہادر سپوتوں نے اپنے خون سے وطن عزیز کے امن کی آبیاری کی ہے۔وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے کرک میں پولیس چوکی بہادر خیل پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ کے واقعہ مذمت کی اور فائرنگ سے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا۔(جاری ہے) محسن نقوی نے شہید پولیس اہلکاروں کے لواحقین سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا اور واقعہ میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحتیابی کیلئے دعا کی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں نے رات کی تاریکی میں پولیس چوکی پر بزدلانہ حملہ کیا،...
    خیبرپختونخوا کے ضلع کرک میں ایک پولیس چوکی پر فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کی فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، کرک میں بہادرخیل پولیس چوکی پر دہشتگردوں نے بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا، پولیس کی جوابی فائرنگ سے حملہ آور فرار ہوگئے۔ یہ بھی پڑھیں: قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن: 23 دہشتگرد ہلاک، 18 جوان شہید ڈی پی او کے مطابق، 4 زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز اسپتال منتقل جبکہ 2 زخمی پولیس اہلکاروں کو پشاور ریفر کیا گیا۔ واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کرک میں پولیس پر فتنہ...
    دہشتگردوں کے ساتھ مارے گئے ڈپٹی گورنر کے بیٹے کی لاش آج افغان حکومت کے حوالے کی جائے گی WhatsAppFacebookTwitter 0 4 February, 2025 سب نیوز افغان صوبہ بادغیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد (بائیں) اور ان کا بیٹا ہلاک دہشتگرد بدرالدین عرف یوسف (دائیں)جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران مارا جانے والے افغان ڈپٹی گورنر کے بیٹے بدر الدین عرف یوسف کی لاش آج افغان حکومت کے حوالے کی جائے گی۔ یہ آپریشن 30 اور 31 جنوری کی رات ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے مدی میں کیا گیا تھا، جس میں فتنتہ الخوارج کے چار دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔ ذرائع کے مطابق بدرالدین عرف یوسف افغانستان کے صوبہ...
    پشاور(نیوز ڈیسک)خیبر پختونخوا کے قبائلی ضلع شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک افسر سمیت 5 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔نجی چینل کی رپورٹ کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے الگ الگ کارروائیوں میں ایک کمانڈر سمیت 4 مبینہ دہشت گردوں کو بھی ہلاک کر دیا۔سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکا میر علی کے علاقے محمد کلے میں کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوا۔ ذرائع نے بتایا کہ حملے میں ایک کیپٹن سمیت 5 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔فوج کے میڈیا ونگ نے اس واقعے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا۔ذرائع نے بتایا کہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ایک فالو...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے کہا ہے کہ دہشتگرد بلوچستان کے امن، ترقی و خوشحالی کے دشمن ہیں۔ شرپسند عناصر کی بزدلانہ کارروائیاں صوبے کی ترقی کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتیں۔ سی پیک کی تکمیل پر کام تیزی سے جاری ہے۔ گوادر بندرگاہ وسطی ایشیا و جنوب مشرقی ایشیا اور باقی دنیا کے درمیان پاکستان کو رابطے کا اہم ذریعہ  بنانے میں کلیدی کردار ادا کرے   گی۔ پیر کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم نے ان خیالات کا اظہار بلوچستان میں  امن و امان کی صورتحال پر جائزہ اجلاس  کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبے کی امن و امان کی صورتحال،...
    اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت) بانی پی ٹی آئی نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو خط لکھ دیا۔ اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کے وکیل فیصل چوہدری نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے بطور سابق وزیر اعظم اور پارٹی سربراہ آرمی چیف کو 6 نکات پر مشتمل خط بھیجا ہے۔ فیصل چوہدری نے بتایا کہ خط میں پہلا نقطہ فراڈ الیکشن اور منی لانڈرز کو جتوانے سے متعلق ہے، دوسرا نقطہ 26 ویں آئینی ترمیم، قانون کی حکمرانی اور عدلیہ متاثر ہونے پر ہے۔ جبکہ بانی پی ٹی آئی نے القادر ٹرسٹ کیس فیصلے کا بھی حوالہ دیا ہے۔ فیصل چوہدری کے مطابق خط میں چوتھا نقطہ پی ٹی آئی کے...
    اسلام آباد ( اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ آئی پی اے ۔ 03 فروری 2025ء ) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کو امریکیوں کا چھوڑا ہوا اسلحہ سپلائی ہورہا ہے، کالعدم ٹی ٹی پی اور بی ایل اے امریکی اسلحہ خیبرپختونخواہ اور بلوچستان میں استعمال کررہی ہے، اس اسلحے کی وجہ سے حملوں میں شدت اور جانی نقصان زیادہ ہورہا ہے۔انہوں نے جیو نیو زکے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان سے دہشتگردوں کو اسلحہ میسر ہے، وہ یہ اسلحہ خریدتے ہیں یا ان کو سپلائی کی جاتی ہے اور یہ امریکی اسلحہ ہے، یہ اسلحہ وہاں لوگوں اور ٹی ٹی پی کے کام آرہا ہے، دہشتگردوں کو امریکیوں کا چھوڑا ہوا اسلحہ سپلائی ہورہا ہے،...
    افغانستان کے صوبے بادغیس کے نائب گورنر کے بیٹے کے پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ افغان حکام نے بدرالدین عرف یوسف کی لاش لینے سے انکار کردیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے 30 اور 31 جنوری کی رات ڈیرہ اسمٰعیل خان کی تحصیل کلاچی کے علاقے مدی میں آپریشن کیا. جس میں فتنتہ الخوارج کے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا۔ذرائع کے مطابق ہلاک دہشت گردوں میں افغانستان کے صوبے بادغیس کے نائب گورنر مولوی غلام محمد احمدی کا بیٹا بھی شامل تھا. ہلاک دہشت گردوں سے امریکی ساختہ جدید نائٹ ویژن سمیت ایم 16 اے 4 اور ایم 24 اسنائپر رائفلز بھی برآمد ہوئی۔ذرائع کے مطابق بادغیس کے گورنر...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 فروری2025ء) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب خان نے ڈیرہ اسماعیل خان میں لیویز کی گاڑی پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے لیویز اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔(جاری ہے) پیر کو اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے شہید ہونے والے لیویز اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور شہداء کے اہلخانہ کے ساتھ دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے کہا کہ غمزدہ خاندانوں کے دکھ میں برابر کا شریک ہوں۔ انہوں نےشہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا بھی کی ۔
    ویب ڈیسک:بلوچستان کے علاقے قلات میں سکیورٹی فورسز  نے 23 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ مقابلے میں ایف سی کے 18 بہادر جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق قلات کے علاقے منگوچر میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی دہشتگردوں کے روڈ بلاک کرنےکی کوشش پر کی، کارروائی کے دوران 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ منگوچر آپریشن میں دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے ایف سی کے 18 جوان شہید ہوگئے۔ پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 31...
     سٹی42:  چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ نام نہاد دوست نما دشمن کچھ بھی کریں ان کو قوم اور مسلح افواج کی مربوط طاقت سے شکست ہوگی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے یہ باتیں بلوچستان کے دورہ کے دوران  دہشتگردوں اور شر پسند سازشیوں سکے ساتھ پیچیدہ لڑائی لڑنے میں مصروف سکیورٹی آفیسرز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کل بلوچستان کا دورہ کیا تو  انہیں بلوچستان کی موجودہ سیکیورٹی صورتحال پربریفنگ دی گئی جس میں سینیئر سکیورٹی اور انٹیلی جنس حکام نے بھی شرکت کی۔ پنجاب کے اساتذہ کیلئے برُی خبر بلوچستان کے دورہ کے دوران جنرل سید...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 فروری2025ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ دشمن قوتوں کے ایما پر قلات میں روڈ بلاک کر کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنانے اور بلوچستان کے پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش کرنے والے 12 دہشتگرد جہنم واصل کر دیئے گئے ہیں۔ہفتہ کو آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق 31 جنوری اور یکم فروری کی درمیانی رات کو بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچر میں دہشت گردوں نے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی۔دشمن اور دشمن قوتوں کے ایماء پر دہشت گردی کی اس بزدلانہ کارروائی کا مقصد بنیادی طور پر معصوم شہریوں...
    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی دہشتگردوں کے روڈ بلاک کرنے کی کوشش پر کی، کارروائی کے دوران 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ منگوچر آپریشن میں دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے ایف سی کے 18 جوان شہید ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان میں سکیورٹی فورسز نے کارروائیاں کرتے ہوئے 23 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ مقابلے میں ایف سی کے 18 بہادر جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق قلات کے علاقے منگوچر میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی، جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی دہشتگردوں کے...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ضلع قلات میں دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے 18 سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ صدر مملکت نے دہشتگردوں کے خلاف بروقت کارروائی کرنے اور جام شہادت نوش کرنے والے اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا اور 12 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔ انہوں نے شہداء کے بلند درجات اور اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگرد عناصر بلوچستان کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں، لیکن سیکیورٹی فورسز ملک دشمن عناصر کی سرکوبی کے لیے اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گی۔ صدر مملکت نے اس عزم کا اعادہ کیا...
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔یکم فروری 2025)بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بروقت کارروائی نے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنادیا، فورسز کے ایک آپریشن کے دوران 12 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا گیا جبکہ ایف سی بلوچستان کے 18 جوانوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 31 جنوری اور یکم فروری کی درمیانی شب دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع قلات کے علاقے منگوچرمیں سڑکوں پر رکاوٹیں کھڑی کرنے کی کوشش کی۔ یہ بزدلانہ کارروائی دشمن قوتوں کے اشارے پر کی گئی۔دہشتگردوں کا مقصد معصوم شہریوں کو نشانہ بناتے ہوئے بلوچستان کے امن کو خراب کرنا...
    بلوچستان کے علاقے قلات میں سکیورٹی فورسز نے 18 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا جبکہ مقابلے میں 18 جوانوں نے جام شہادت بھی نوش کیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق قلات کے علاقے منگوچر میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے کارروائی دہشتگردوں کے روڈ بلاک کرنےکی کوشش پر کی، کارروائی کے دوران 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ منگوچر آپریشن میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے 18 جوان شہید ہوگئے۔ شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق 31 جنوری اور یکم فروری کی رات دہشتگردوں نے روڈ بلاک کرنے کی کوشش کی، سیکیورٹی فورسز اور...
    خارجی دہشت گردوں کی پے در پے ہلاکتوں کی وجہ سے فتنۃ الخوارج کی قیادت موبائل فون کے استعمال سے خائف ہو گئی، اس سلسلے میں فتنۃ الخوارج کے سرغنہ نور ولی محسود کی خفیہ گفتگو منظر عام پر آ گئی۔ ذرائع کے مطابق کالعدم فتنۃ الخوارج کے سرغنہ خارجی نور ولی محسود کی جانب سے تمام دہشتگردوں کے موبائل فون استعمال پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔ خفیہ گفتگو میں خارجی نور ولی محسود دہشتگردوں کو موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی کی ہدایات دے رہا ہے۔ خارجی نور ولی محسود نے کہا کہ ’’سارے مجاہدین کو یہ پیغام پہنچا دو کہ موبائل سادہ ہو یا انٹرنیٹ والا ہو، مستقبل میں کسی کو بھی استعمال کرنے کی اجازت...
    راولپنڈی: پی ٹی آئی کی وکیل تابش فاروق کے راولپنڈی انسداد دہشت گردی عدالت  میں داخلے پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی گئی، انہیں توہین عدالت کا نوٹس بھی جاری کیا گیا ہے۔  دونوں نوٹس انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے جاری کیے ہیں، تابش فاروق ایڈوکیٹ پر انسداد دہشت گردی ایکٹ کی سیکشن 21 ایک  اے کے تحت  پابندی عائد کی گئی ہے۔  توہین عدالت کا نوٹس انسداد دہشتگردی ایکٹ کی دفعہ 37 اے اور بی کے تحت جاری کیا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت میں ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کے دوران نعروں کا جواب دے کر آپ نے قیدیوں کے ہجوم کو چارج کرکے دھمکانے کا ماحول پیدا کیا، آپ...
    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کھلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے 30 اور 31 جنوری کو خیبر پختونخوا میں مختلف آپریشنز کے دوران 10 خوارجیوں کو ہلاک کر دیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک...
    راولپنڈی(نیوز ڈیسک)سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے 10 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسمٰعیل خان کے علاقے کھلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے پر مؤثر طریقے سے کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں 4 خوارج مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان کے علاقوں دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں چار مختلف کارروائیوں میں سیکیورٹی فورسز اور خارجی دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے...
    سٹی 42 : صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیرداخلہ محسن نقوی نے وزیرستان میں فتنتہ الخوارج کے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے ۔ صدر مملکت نے خیبر پختون خوا میں مُختلف کاروائیوں کے دوران 10 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، انہوں نے کامیاب کاروائیوں  کے دوران 10 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا ۔ صدر مملکت نے ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا۔   لاہور سمیت پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز 3فروری سے ہوگا آصف علی زرداری نے کہا کہ سکیورٹی...
    راولپنڈی : سکیورٹی فورسز نے 30 اور 31 جنوری کو خیبر پختونخوا میں مختلف آپریشنز کے دوران 10 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔  آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کھلاچی میں انٹیلی جنس کی بنیادوں پر آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو نشانہ بنایا، اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں چار دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ اسی دوران شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں، دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں 4 مختلف جھڑپیں ہوئیں، ان میں سیکیورٹی فورسز نے 6 مزید دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔  تمام ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد...
    پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پشاور ہائیکورٹ نے ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پر چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور ہائیکورٹ میں ڈی جی نیب خیبرپختونخوا کی تعیناتی کیخلاف دائر درخواست پر سماعت ہوئی، سماعت جسٹس اعجاز انور اور جسٹس فضل سبحان نے کی،وکیل درخواستگزار نے کہاکہ درخواستگزار کی پروموشن  روکنے کیلئے ان کیخلاف انکوائری کی گئی،عدالت نے استفسار کیا کہ کس سے جواب طلب کریں،درخواستگزار نے کہاکہ چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب سے جواب طلب کیا جائے،جسٹس اعجاز انور نے کہاکہ انکوائری شروع کی ہے ابھی تو نہیں روک سکتے،عدالت نے کہاکہ درخواستگزار کیخلاف کوئی امتیازی سلوک...
    اسلام آباد: ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا ہے کہ افغانستان میں رہ جانے والا امریکی اسلحہ پاکستان اور اس کے شہریوں کے لیے انتہائی تشویش کا باعث رہا ہے۔ ترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے افغانستان میں رہ جانے والے جدید اسلحہ واپس لینے کے امریکی فیصلے سے متعلق میڈیا کے سوالات پر رد عمل کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ افغانستان میں امریکی افواج کے انخلا (اگست 2021) کے بعد وہاں پیچھے رہ جانے والے جدید ہتھیار پاکستان اور اس کے شہریوں کی سلامتی کے لیے ایک سنگین تشویش کا باعث رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ہتھیار دہشت گرد تنظیموں، بشمول ٹی ٹی پی کی...
    بلوچستان میں دہشت گردوں کے ذریعے خواتین کی بھرتیوں کی تاریک حقیقت عیاں ہو گئی، اس حوالے سے وڈیو میں اہم انکشافات ہوئے ہیں۔ خواتین خودکش بمباروں کا بڑھتا ہوا رجحان 1. خواتین خودکش بمباروں کا استعمال بلوچستان میں تیزی سے بڑھ رہا ہے کیونکہ وہ سیکورٹی جانچ پڑتال سے بچنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔ 2. خواتین کو کم مشکوک سمجھا جاتا ہے، جس کی وجہ سے وہ انتہا پسندوں کے لیے بھرتی کے لیے موزوں ہدف بن جاتی ہیں۔ 3. پہلی معروف خاتون خودکش بمبار، شاری بلوچ، بیس کی دہائی کے اوائل میں تھیں، اور اس کے بعد سے خواتین کی شمولیت میں اضافہ ہوا ہے۔ 4. بی ایل اے کے کارندے تعلیم یافتہ خواتین کو خودکش مشنز کے...
    سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک اور 9 کو زخمی کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 27 جنوری کو سیکورٹی فورسز نے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا، موقع پر  دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ بیان کے مطابق آپریشن کے دوران، سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک جب کہ 9 زخمی ہوئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے،  پاکستان کی سیکورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں،  ملک کو اس لعنت سے پاک کرنے کے لیے...
    آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی قلعہ عبداللہ میں سکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو ناکام بنا دیا، اس دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 خودکش بمباروں سمیت 5 خوارج ہلاک ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ قلعہ عبداللہ میں سکیورٹی فورسز نے چیک پوسٹ پر بڑے حملے کی کوشش ناکام بنادی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں خوارج دہشتگردوں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دہشتگردوں کی چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش کو...
    آئی ایس پی آر کے مطابق 27 جنوری کو سیکورٹی فورسز نے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا، موقع پر  دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو ہلاک اور 9 کو زخمی کردیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 27 جنوری کو سیکورٹی فورسز نے ضلع بنوں کے علاقے جانی خیل میں خفیہ معلومات کی بنیاد پر ایک آپریشن کیا، موقع پر  دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ بیان کے مطابق آپریشن کے دوران، سیکورٹی فورسز نے دہشتگردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، کارروائی کے نتیجے میں 3 دہشتگرد ہلاک جب کہ 9 زخمی...
    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر حملے کی کوشش کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2 خودکش بمبار سمیت 5 خارجی دہشتگرد ہلاک ہوئے، جبکہ دو فوجی بھی شہید ہو گئے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ میں چیک پوسٹ پر حملے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 2 خودکش بمبار سمیت 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔ تاہم شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان جانبحق ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ 27 اور 28 جنوری 2025 کی درمیانی رات خارجی دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں سیکیورٹی...
    کوئٹہ:سیکیورٹی فورسز نے قلعہ عبداللہ میں چوکی پر حملے کی کوشش ناکام بنادی اور خودکش حملہ آور سمیت پانچوں دہشت گرد مارے گئے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 27 اور 28 جنوری کی درمیانی رات دہشت گردوں نے بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے کی کوشش کی. سیکیورٹی فورسز نے جرات اور بہادری کے ساتھ حملے کو ناکام بنادیا۔حملے  کے بعد دہشت گردوں نے بارودی مواد سے بھری گاڑی چوکی کی بیرونی دیوار سے ٹکرا دی، فائرنگ کے تبادلے میں تمام پانچ دہشت گرد ہلاک ہوگئے جن میں دو خودکش حملہ آور بھی شامل تھے۔اس شدید مقابلے میں پاکستان کے دو بہادر سپوت، نائیک طاہر خان (39 سال، ضلع ٹانک کے...
    لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)رمضان شوگر ملز ریفرنس  پر سماعت کے دوران درخواستگزار نے شہبازشریف اور حمزہ شہباز کیخلاف ریفرنس فائل کرنے سے متعلق اظہار لاعلمی کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق اینٹی کرپشن عدالت میں شہبازشریف اور حمزہ شہبازکیخلاف رمضان شوگر ملز ریفرنس کی سماعت ہوئی،درخواستگزار نے ریفرنس فائل کرنے سے متعلق لاعلمی  کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ نہیں جانتامیرے نام سے ریفرنس کیسے فائل ہوا،جج نے کہاکہ یہ کیسے ممکن ہے، آپ کو پتہ ہے کیا کہہ رہے ہیں؟آپ ہمیں یہ بات بیان حلفی میں بتا دیں، ہم آگے کارروائی کرتے ہیں۔ توشہ خانہ ٹو کیس؛بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے وکیل کی بریت کیس دوسرے بنچ کو منتقل کرنے کی...
    راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی جی ایچ کیو حملہ کیس میں عمران خان کی بریت کی درخواست خارج کردی۔ انسداد دہشتگردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بریت کی درخواست پر سماعت کی۔ عمران خان کی جانب سے آرٹیکل 265 کے تحت درخواست دائر کی گئی تھی۔ پبلک پراسیکیوٹر ظہیر شاہ نے عدالت کے رو برو مؤقف اختیار کیاکہ جی ایچ کیو حملہ کیس میں ٹرائل جاری ہے، اور استغاثہ کے پاس ملزم کے خلاف کافی شواہد موجود ہیں۔ پبلک پراسیکیوٹر نے دلائل دیے کہ کیس میں اب تک 12 گواہوں کے بیانات ریکارڈ کیے جا چکے ہیں۔ ٹرائل کے دوران بریت کی درخواست نہیں بنائی جاسکتی۔ عدالت نے...
    وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے امریکی کانگریس مین الیگزینڈر گرین سے ملاقات کرکے افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی اور دراندازی کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا ہے۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے ہیوسٹن میں امریکی کانگریس اور کانگریس کی فنانس کمیٹی کے اہم ممبر  الیگزینڈر گرین سے ملاقات کی جس کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، پاک امریکا تعلقات کے فروغ کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات  کے دوران وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے کانگریس مین الیگزینڈر گرین کو افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی اور دراندازی کے واقعات کی تفصیلات سے آگاہ کیا، وزیر داخلہ نے پاکستان میں آنے والے زلزلے اور سیلاب میں متاثرین کی بھرپور مدد پر کانگریس مین الیگزینڈر گرین کا شکریہ ادا کیا۔ محسن...
    امریکا میں اسکول کے فلسطینی طالب علم کو سیٹ بدلنے کی درخواست پر ٹیچر نے دہشت گرد قرار دے دیا۔ غیرملکی میڈیا نے مسلمانوں کے حقوق کے لیے کام کرنے والی تنظیم امریکن اسلامک ریلیشنز کونسل کے حوالے سے بتایا کہ پنسلوانیا کے ایک اسکول میں فلسطین نژاد امریکی طالب علم نے کلاس میں اپنی نشست بدلنے کی درخواست کی تو ٹیچر نے کہا میں دہشت گردوں اور انتہاپسندوں سے بات چیت نہیں کرتا۔امریکن اسلامک ریلیشنز کونسل اور اسکول کی جانب سے استاد یا طالب علم کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔ اسلامک ریلیشنز کونسل طالب علم کے والدین سے رابطے میں ہے دوسری جانب اسکول انتظامیہ نے فلسطینی طالب علم کو انتہاپسند کہنے والے ٹیچر کو معطل کرتے...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت کے دوران درخواستگزار وں نے فل کورٹ بنچ بنانے کی استدعا کردی، جسٹس محمد علی مظہر نے وکلا سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ فل کورٹ معاملےپر آپ خودکنفیوژ ہیں،آپ اس بنچ کو ہی فل کورٹ سمجھیں۔ نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ میں 26ویں آئینی ترمیم کیخلاف درخواستوں پر سماعت ہوئی،جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 8رکنی آئینی بنچ نے سماعت کی،حامد خان اور فیصل صدیقی روسٹرم پر آ گئے،درخواستگزاروں نے آئینی ترمیم کیخلاف فل کورٹ بنچ بنانے کی استدعا کردی،26ویں ترمیم کیخلاف فل کورٹ بنچ تشکیل دیاجائے۔ آپ پہلے اپنا مائنڈڈسکلوز کر چکے  ہیں، کیس کسی دوسرے بنچ کو منتقل کردیا جائے،عدت...
    وزیراعظم نے دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ وزیراعظم نے آپریشنز میں 30 خوارجی دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کی ستائش کی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر خیبر پختونخوا (کے پی) میں 3 مختلف کارروائیوں میں 30 خوارج ہلاک کردیے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر خوارج کے خلاف آپریشنز کیے، مارے گئے خوارج دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز  نے ضلع لکی مروت میں انٹیلجنس بنیادوں پر آپریشن کیا، آپریشن میں 18 خوارج ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔...
    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے۔وزیر اعلیٰ مریم نواز نے سیکیورٹی فورسز کو خیبر پختونخوا میں 3 کارروائیاں میں 30 خوارج کو ہلاک کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے۔انہوں ںے مزید کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے شانہ بشانہ ہے. ہر قسم کے دہشت گرد کا یہی انجام ہوگا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں تین مختف مقامات پر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا. جس کے نتیجے میں 30 خوارج دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔
    سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں کی گئی 3 کاروائیوں میں 30 خارجی دہشت گرد ہلاک جبکہ 8 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پر ضلع لکی مروت میں آپریشن کیا جس میں 18 دہشتگردوں کی ہلاکت ہوئی جبکہ 6 زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق اسی طرز کا دوسرا آپریشن پختونخوا کے ضلع کرک میں کیا گیا، جہاں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 خارجی دہشت گرد ماردیے گئے۔ یہ بھی پڑھیے:شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز نے مزید 4 خوارج ہلاک کردیے آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ضلع خیبر کے علاقے باغ میں ایک...
    سکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 3 مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 30 خارجی دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ 8 دہشت گرد زخمی ہوگئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا کہ سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع لکی مروت میں آپریشن کیا، اس دوران 18 دہشتگرد مارے گئے جبکہ 6 خوارج زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع کرک میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے نتیجے میں 8 خارجی دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں کارروائی کی، جس کے نتیجے میں 4 خوارج مارے گئے، جن میں رنگ لیڈر خارجی رہنما...
    آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، آپریشن کے نتیجے میں 4 خوارج ہلاک ہوئے، جن میں خوارج کے سرغنہ عزیز الرحمٰن عرف قاری اسماعیل اور مخلص بھی شامل ہیں، جبکہ 2 خوارج زخمی ہوگئے۔ اسلام ٹائمز۔ سیکیورٹی فورسز نے خیبر ضلع کے علاقے باغ میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلیجنس بنیاد پر آپریشن کیا، جس کے دوران 4 دہشتگرد مارے گئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فورسز نے خوارج کے ٹھکانے کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا، آپریشن کے نتیجے میں 4 خوارج ہلاک ہوئے، جن میں خوارج کے سرغنہ عزیز الرحمٰن عرف قاری اسماعیل اور مخلص بھی شامل ہیں،...
    دہشتگرد تنظیم بی ایل اے اور بی ایل ایف کے وحشیانہ حملوں کی حقیقت عیاں WhatsAppFacebookTwitter 0 25 January, 2025 سب نیوز اسلام آباد: دہشت گرد تنظیموں بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) اور بلوچستان لبریشن فرنٹ (بی ایل ایف) کے وحشیانہ حملوں کی حقیقت عیاں ہو چکی ہے۔دہشت گرد تنظیمیں بی ایل اے اور بی ایل ایف پاکستان بالخصوص بلوچستان کی ترقی کی دشمن ہیں، 9 نومبر 2024ء کو کوئٹہ حملے میں شہید ہونے والے 2 معصوم شہریوں کے بھائیوں کی آہ و پکار اور دل دہلا دینے والے حقائق منظر عام پر آگئے۔29 ستمبر 2023ء کو مستونگ دھماکے میں 50 سے زائد افراد شہید ہوئے جو کہ ایک مسجد کے قریب ہوا، مستونگ حملے میں شہید ہونے...
    اپنے ایک جاری بیان میں حماس کا کہنا تھا کہ امریکہ کو چاہئے کہ وہ خطے میں عدم استحکام کو ہوا دینے والی قابض صیہونی رژیم کی پالیسیوں کو روکے۔ اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے امریکہ کے اس اقدام کی شدید مذمت کی جس میں واشنگٹن نے یمن کی مقاومتی تحریک "انصار الله" کو دہشت گرد قرار دیا۔ حماس نے کہا کہ انصار الله نے صیہونی بربریت کے مقابلے میں فلسطینی عوام کا شاندار ساتھ دیا جس پر اسے امریکی انتقام کا سامنا ہے۔ حماس نے ان خیالات کا اظہار آج شام اپنے ایک جاری بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت کے اس فیصلے سے خطے میں امن و استحکام کو خطرہ ہی لاحق...
    خواتین کے حقوق کےلیے کام کرنے والی ایک بین الاقوامی ویب سائٹ مور ٹو ہر اسٹوری کی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کالعدم بی ایل اے کی دہشت گرد کارروائیوں میں بلوچ خواتین کا استحصال کرنے کے مستند شواہد موجود ہیں ۔مور ٹو ہر اسٹوری پر شائع رپورٹ کے مطابق بلوچ دہشت گرد تنظیمیں خواتین کی نازیبا ویڈیوز بنا کر بلیک میل کرتی ہیں، بی ایل اے خواتین کو خودکش بمباروں کے طور پر بھرتی کرنے کےلیے جنسی درندگی کرتی ہے۔ بلوچستان: 2 اہم دہشتگرد کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیےبلوچستان میں 2 اہم دہشت گرد کمانڈروں نے ہتھیار ڈال دیے۔ ویب سائٹ رپورٹ کے مطابق بی ایل اے نے تربت کی 27 سالہ خاتون کو نفسیاتی اور...
    اسلام آباد : دہشت گردوں کی جانب سے بلوچ خواتین کے استحصال سے متعلق ہوشربا انکشافات سامنے آگئے. جس میں کہا عدیلہ ، شاری بلوچ، ماہل بلوچ کو سماجی اور نفسیاتی دباؤ پر خودکش بمبار بننے پر مجبور کیا۔ تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی ادارے ولسن سینٹر نے کالعدم بی ایل اے کا گھناؤنا کردار بے نقاب کر دیا. بین الاقوامی ادارہ ولسن سینٹر واشنگٹن کا مستند تھنک ٹینک ہے۔ولسن رپورٹ میں بتایا گیا کہ بی ایل اے دہشت گرد کارروائیوں میں بلوچ خواتین کا استحصال کرنے کے شواہد ہیں۔بلوچ دہشت گرد تنظیمیں بالخصوص کالعدم بی ایل اے جنسی استحصال میں ملوث ہے. بی ایل اے عدیلہ بلوچ جیسی خواتین کو بلیک میل کر کے مفادات کیلئے بھرتی کرتی ہے۔رپورٹ...