دکی، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، دو دہشتگرد ہلاک، دو گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی۔ جس دوران دو مبینہ دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا، جبکہ دو اسلحہ سمیت گرفتار ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کے ضلع دکی میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں دو مبینہ دہشتگرد ہلاک اور 2 گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ اپنے بیان میں فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق بلوچستان کے ضلع دکی میں فورسز نے خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی۔ جس دوران بھارت کے حمایت یافتہ دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن میں "فتنہ الہندوستان" کے دو مبینہ دہشت گرد ہلاک کر دیئے گئے، جبکہ دو کو اسلحے سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ سکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کلیئرنس آپریشن بھی جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سکیورٹی فورسز
پڑھیں:
اٹلی میں4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانی گرفتار
روم(ڈیلی پاکستان آن لائن)اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے قتل کے الزام میں 2 پاکستانیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔اطالوی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جنوبی اٹلی کے علاقے کیلابریا میں پیش آیا۔
رپورٹ کے مطابق مرنے والے چاروں افراد کا تعلق پاکستان سے تھا اور وہ ایک زرعی فارم میں کام کرتے تھے۔ چاروں افراد کی لاشیں ایک جلی ہوئی وین کے اندر سے برآمد کی گئیں۔فرانسیسی خبر ایجنسی کے مطابق واقعےکے بعد پولیس نے تحقیقات کیں اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا، دونوں ملزمان بھی پاکستان سے تعلق رکھتے ہیں۔دوسری جناب ترجمان دفترخارجہ نے جنوبی اٹلی میں 4 پاکستانیوں کے مبینہ قتل پر ردعمل میں کہا ہےکہ اطلاع ہےکہ اٹلی میں جاں بحق افرادکا تعلق پاکستانی نژاد خاندانوں سے ہے، جاں بحق ہونے والوں کی درست شہریت کی ابھی تک تصدیق نہیں ہوئی۔ترجمان کے مطابق مقامی پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے، ان میں فرانزک شواہد کا جائزہ بھی شامل ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ اس معاملے کی پیروی کر رہا ہے، اٹلی میں پاکستانی سفارتخانہ مزید پیشرفت کے لیے مقامی حکام کے ساتھ رابطے میں ہے۔
بجٹ 2026-27 ، پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ڈیویلپمنٹ اکنامکس نے کم از کم ماہانہ اجرت 45 ہزار روپے مقرر کرنے کی سفارش کردی
مزید :