2025-09-18@09:36:14 GMT
تلاش کی گنتی: 4119

«ستارہ شمال کی طرف»:

(نئی خبر)
    وفاقی وزیرِِ تجارت جام کمال خان—فائل فوٹو وفاقی وزیرِ تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ ایران اور پاکستان کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں، ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت کا فروغ چاہتے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار اسلام آباد میں پاکستان اور ایران کے درمیان تجارتی اور معاشی تعاون سے متعلق بزنس فورم سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پزشکیان اور نائب وزیرِ اعظم پاکستان اسحاق ڈار بھی موجود تھے۔جام کمال نے کہا کہ سرحدی تجارت کے فروغ کی حوصلہ افزائی کریں گے، تجارت کے دستیاب مواقع سے استفادہ کرنا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کے لیے پُرعزم ہیں، ایران کی جانب سے مختلف شعبوں میں سرمایہ...
      بیجنگ : رواں سال “سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثہ ہیں” کے تصور کو پیش کیے ہوئے بیس سال ہو چکے ہیں۔اس فلسفے کی عالمی اہمیت پر ایک خصوصی سمپوزیم حال ہی میں بیجنگ میں منعقد ہوا ۔ سمپوزیم میں اس بات پر زور دیا گیا کہ “سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثہ ہیں”‘ کا تصور اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے درمیان نظریاتی اتحاد کو گہرائی سے واضح کرتا ہے۔ یہ تصور ظاہر کرتا ہے کہ ماحولیاتی نظام کی حفاظت دراصل پیداواری صلاحیت کی حفاظت کے برابر ہے، اور ماحولیاتی نظام کو بہتر بنانا دراصل پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے مترادف ہے۔ یہ تصور چینی خصوصیات کے حامل ایک اختراعی کارنامے کی نمائندگی کرتا ہے، جو...
    “سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثہ ہیں” کے تصور کی عالمی اہمیت پر خصوصی سمپوزیم کا انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز بیجنگ ()رواں سال “سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثہ ہیں” کے تصور کو پیش کیے ہوئے بیس سال ہو چکے ہیں۔اس فلسفے کی عالمی اہمیت پر ایک خصوصی سمپوزیم حال ہی میں بیجنگ میں منعقد ہوا ۔ سمپوزیم میں اس بات پر زور دیا گیا کہ “سرسبز پہاڑ اور صاف پانی انمول اثاثہ ہیں”‘ کا تصور اقتصادی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ کے درمیان نظریاتی اتحاد کو گہرائی سے واضح کرتا ہے۔ یہ تصور ظاہر کرتا ہے کہ ماحولیاتی نظام کی حفاظت دراصل پیداواری صلاحیت کی حفاظت کے برابر ہے، اور ماحولیاتی...
    اسلام آباد میں وزیراعظم پاکستان کیساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں ایرانی صدر نے کہا کہ عصرحاضر میں امت مسلمہ کے اتحاد کی سخت ضرورت ہے، پاکستان اور ایران کے تعلقات مشترکہ ثقافت اور مذہب پر مبنی ہیں، علامہ اقبال کی شاعری ہمارے لئے بھی مشعل راہ ہے، علامہ اقبال کی شاعری کی اساس امت مسلمہ کا اتحاد ہے۔ اسلام ٹائمز۔ ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پاکستان کیساتھ اچھے تعلقات ایران کی خارجہ پالیسی کا اہم جزو ہے، دو طرفہ تعلقات کو مختلف جہتوں میں آگے بڑھا رہے ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اپنی گفتگو کا آغاز قرآن کی آیت سے کیا اور اتحاد امت...
    ایرانی صدر کی وزیر اعظم ہاؤس آمد، شہباز شریف نے استقبال کیا، گارڈ آف آنر پیش WhatsAppFacebookTwitter 0 3 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان وزیر اعظم ہاؤس اسلام آباد پہنچ گئے جہاں وزیراعظم شہباز شریف ان کا استقبال کیا۔ ایرانی صدر کو پاکستانی مسلح افواج کی طرف سے گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ایران کے صدر اور وزیر اعظم پاکستان کے درمیان دو طرفہ ملاقات ہو گی، بعد ازاں دونوں رہنما وفود کی سطح پر ملاقات میں اپنے اپنے وفود کی قیادت کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کی باہمی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوں گے جس کے بعد دونوں رہنما مشترکہ پریس...
    مشترکہ بیان میں حریت رہنمائوں کا کہنا ہے کہ مودی حکومت نے 5 اگست 2019ء کو جموں و کشمیر کی آئینی، تاریخی اور قانونی حیثیت کے خلاف نہ صرف ایک ننگی جارحیت کی بلکہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بھی دھجیاں اڑائیں۔ اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ نے کہا ہے کہ 5 اگست کشمیر کی حالیہ تاریخ کا ایک انتہائی المناک دن ہے جب مودی حکومت نے 2019ء میں اس دن کشمیر کی خصوصی حیثیت اور کشمیریوں کی شناخت، تہذیب و ثقافت پر ایک شاطرانہ وار کیا۔ حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ نے کہا کہ بھارت کے اس جارحانہ اقدام کے خلاف احتجاج درج کرانے کے لیے اس مرتبہ بھی...
    لاہور: نائب امیر جماعت اسلامی لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے بلوچستان مارچ کے مطالبات پر عمل درآمد کی یقین دہانی کرائی ہے۔ منصورہ میں حق دو بلوچستان کو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمٰن کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے لیاقت بلوچ نے بتایا کہ وفاقی حکومت نے مارچ کے تمام مطالبات پر عملدرآمد کی یقین دہانی کروا دی ہے اور باقاعدہ کمیٹی کے قیام کے لیے وزیرِ اعظم سطح پر پیش رفت کی جا رہی ہے۔ لیاقت بلوچ نے کہا کہ یہ مذاکرات کسی کے اشارے پر نہیں بلکہ خالصتاً عوامی مفاد میں ہوئے اور حکومت نے ہمارا کوئی مطالبہ مسترد نہیں کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کے...
    امریکی ریاست ساؤتھ کیرولائنا کے ایک شہر میں جوہری ہتھیاروں کی ایک غیر فعال سائٹ سے تابکار بھِڑوں کا چھتہ ملنے سے کھلبلی مچ گئی۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے شعبہ برائے توانائی کی جانب سے 27 جولائی کو جاری ہونے والی نئی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ چھتے سے خارج ہونے والی تابکار شعاعوں کی شدت وفاق کی جانب سے تعین کردہ حد سے 10 گُنا زیادہ تھی۔ یہ چھتہ شہر آئکین کے قریب سیویناہ ریور سائٹ پر تین جولائی کو اس وقت سامنے آیا جب اہلکار معمول کی جانچ پڑتال کر رہے تھے۔ اس دوران ان کا سامنا لِکوئیڈ نیوکلیئر فضلے کو ذخیرہ کرنے والے ٹینک کے قریب ایک پوسٹ پر لگے...
    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے بیرسٹر گوہر کو پی ٹی آئی کا غیرقانونی چیئرمین قرار دیتے ہوئے پاکستان میں تعینات آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ان سے ملاقات کی غلطی تسلیم کریں اور ہائی کمیشن کو مناسب وضاحت دینی چاہیے اور سپریم کورٹ کے فیصلوں کا احترام کریں۔ پی ٹی آئی کے بانی رہنما اکبر ایس بابر نے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان سے ملاقات پر پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کو خط لکھ کر انہیں سپریم کورٹ آف پاکستان کے فیصلے سے آگاہ کیا اور بتایا کہ فیصلے کے مطابق بیرسٹر گوہر پی ٹی آئی کے...
    ذرائع کے مطابق پاکستانی نوجوان 2 ہفتے قبل روس کے بزنس ویزہ پر ماسکو پہنچا جہاں سے وہ بیلاروس روانہ ہوا اور وہاں سے غیرقانونی طور پر پولینڈ کی سرحد عبور کرنے کی کوشش کی تاہم ایک ہفتہ قبل وہ پولینڈ بارڈر پر گرفت میں آیا اور مبینہ طور پر بارڈر پولیس کے شدید تشدد کا نشانہ بنا جس کے نتیجے میں وہ بیلاروس کے جنگلات میں دم توڑ گیا۔ اسلام ٹائمز۔ مستقبل کے سہانے خواب آنکھوں میں سجائے بیلاروس کے راستے یورپ جانے کی کوشش کرنے والا ایک اور پاکستانی نوجوان مبینہ طور پر پولینڈ بارڈر پر پولیس کے تشدد سے جان کی بازی ہار گیا۔ افسوسناک واقعے میں جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 26 سالہ خالد...
    مجلسِ علماء ہند کے جنرل سکریٹری نے کہا کہ ہندوستان کا میڈیا بھی استعماری نیوز ایجنسیوں کی زد میں ہے، بلکہ بعض بکے ہوئے ہیں اور بعض انکے نظریاتی غلام ہیں اسلئے ان سے اسکے علاوہ کچھ اور توقع نہیں کی جاسکتی۔ اسلام ٹائمز۔ آل انڈیا مجلسِ علماء ہند کے جنرل سکریٹری مولانا سید کلب جواد نقوی نے رہبر انقلاب اسلامی ایران سید علی خامنہ ای کے خلاف میڈیا کے ذریعے جھوٹی اور پروپیگنڈہ خبریں پھیلانے اور ان کی کردار کشی کی ناکام کوشش کی سخت الفاظ میں مذمت کی۔ انہوں کہا کہ ہندوستان ہی نہیں دنیا کے بڑے معتبر سمجھے جانے والے صحافتی ادارے بھی فرضی اور پروپیگنڈہ خبریں نشر کرتے ہیں جس کی عالمی سطح پر مذمت ہونی...
    ایرانی صدر کا دورہ پاکستان؛ لاہور سے اسلام آباد پہنچ گئے،وزیر اعظم کا استقبال،21توپوں کی سلامی WhatsAppFacebookTwitter 0 2 August, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز )ایران کے صدر مسعود پزشکیان دو روزہ سرکاری دورے پر لاہور پہنچے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا گیا، مزار اقبال پر حاضری کے بعد وہ اسلام آباد پہنچ گئے۔ایرانی صدر ایک اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ لاہور پہنچے، جہاں مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے ان کا پرتپاک خیرمقدم کیا۔ایرانی صدر کی آمد پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پاکستانی اور ایرانی پرچموں سے خوبصورتی سے سجایا گیا تھا، جب کہ ایرانی صدر کے استقبال کے لیے ریڈ کارپٹ بھی بچھایا گیا۔ یہ...
    امریکی قونصل خانے کی پاکستان میں تعینات سفارتی عملے اور شہریوں کے لیے نئی سفری ہدایات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کراچی میں امریکی قونصل خانے نے پاکستان میں تعینات سفارتی عملے اور شہریوں کے لیے نئی سفری ہدایات جاری کر دیں۔ ترجمان امریکی قونصل خانے نے کہا کہ امریکی شہری پاکستان میں رش والے مقامات پر جانے اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ امریکی قونصل خانے کا عملہ اور شہری ہوٹلوں، شاپنگ مالز اور ریسٹورنٹ جانے سے گریز کریں۔
    ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 2 اگست 2025ء) پاکستان حج رضا کار گروپ نے اپنی کارکردگی، خلوص اور نظم و ضبط کے ذریعے نہ صرف پاکستانی حجاج بلکہ دیگر ممالک کے حجاج کرام کی خدمت کر کے پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ سفارتخانہ پاکستان اس گروپ کے ساتھ آئندہ بھی مکمل تعاون جاری رکھے گا۔"یہ بات سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق نے ریاض میں منعقدہ ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس کا اہتمام پاکستان حج رضا کار گروپ نے کیا تھا۔تقریب میں سفیرِ پاکستان احمد فاروق، سفارتخانے کے افسران، کمیونٹی رہنما اور بڑی تعداد میں رضاکار شریک ہوئے۔ یہ تقریب حج 2025 کے دوران خدمات انجام دینے والے 500 سے زائد رضاکاروں کو اعزازی...
    مزار اقبال پر میڈیا سے گفتگو میں ایرانی صدر نے کہا کہ پاکستان اور ایران مضبوط ثقافتی ومذہبی تعلق میں بندھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حضرت علامہ اقبالؒ کی عظیم فکر نے انقلاب اسلامی کی راہ ہموار کی۔ ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے تعلقات وقت کیساتھ ساتھ مزید مضبوط ہو رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان دورہ پاکستان کے پہلے مرحلے میں لاہور پہنچے۔ ایئرپورٹ پر وزیراعلٰی پنجاب  مریم نواز، وفاقی وزیر ریاض پیرزادہ اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ان کا استقبال کیا۔ بچوں نے معزز مہمان کو گلدستے پیش کئے۔ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقی بھی صدر کے ہمراہ ہیں۔ ایرانی صدر لاہور ایئرپورٹ سے...
    بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 اگست2025ء)وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حالیہ علاقائی کشیدگی میں چین نے پاکستان کی غیر مشروط حمایت جاری رکھی ،سی پیک کا سفر کاغذ سے اربوں ڈالر کے منصوبے تک پہنچا ہے، پاک چین دوستی بدلتے حالات اور ہر دور میں نئی توانائی کے ساتھ مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات کے دوران کیا۔ قبل ازیں چینی نائب وزیر خارجہ نے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا پرتپاک استقبال کیا اور ملاقات میں باہمی دلچسپی ، سی پیک فیز ٹو کے تحت صنعتی اور بزنس ٹو بزنس...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ رومانیہ کی کمپنیوں کے لیے پاکستان میں سرمایہ کاری کے پرکشش مواقع موجود ہیں،حکومت ٹیرف اور نان ٹیرف رکاوٹیں مرحلہ وار کم کر رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو سے ملاقات کے دوران کیا۔ وزارت تجارت کے مطابق اس موقع پر پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تجارتی، دفاعی اور توانائی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ رومانیہ کے سفیر نے پاکستانی برآمدات کے لیے کنسٹانزا بندرگاہ استعمال کرنے کی تجویز پیش کی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کنسٹانزا بندرگاہ تک رسائی برآمدی لاجسٹکس میں تنوع...
    وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حالیہ علاقائی کشیدگی میں چین نے پاکستان کی غیر مشروط حمایت جاری رکھی ،سی پیک کا سفر کاغذ سے اربوں ڈالر کے منصوبے تک پہنچا ہے،‎ پاک چین دوستی بدلتے حالات اور ہر دور میں نئی توانائی کے ساتھ مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات کے دوران کیا۔ قبل ازیں چینی نائب وزیر خارجہ نے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا پرتپاک استقبال کیا اور ملاقات میں باہمی دلچسپی ، سی پیک فیز ٹو کے تحت صنعتی اور بزنس ٹو بزنس تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں وزراء...
    بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 اگست2025ء) وفاقی وزیر منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حالیہ علاقائی کشیدگی میں چین نے پاکستان کی غیر مشروط حمایت جاری رکھی ،سی پیک کا سفر کاغذ سے اربوں ڈالر کے منصوبے تک پہنچا ہے،‎ پاک چین دوستی بدلتے حالات اور ہر دور میں نئی توانائی کے ساتھ مضبوط تر ہوتی جا رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چین کے نائب وزیر خارجہ سن ویڈونگ سے ملاقات کے دوران کیا۔ قبل ازیں چینی نائب وزیر خارجہ نے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا پرتپاک استقبال کیا اور ملاقات میں باہمی دلچسپی ، سی پیک فیز ٹو کے تحت صنعتی اور بزنس...
     ویب ڈیسک :پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ! بین الاقوامی بائیولوجی اولمپیاڈ میں پہلی بار پاکستانی طالبعلم نے گولڈ میڈل جیت کر ملک کا نام روشن کر دیا ہے۔ پاکستان نے یہ کامیابی فلپائن میں 20 سے 27 جولائی تک منعقد ہونے والے 35 ویں بین الاقوامی بائیولوجی اولمپیاڈ (آئی بی او) میں حاصل کی۔اس مقابلے میں دنیا بھر کے ذہین ترین طالب علموں نے شرکت کی۔ صدیق پبلک اسکول راولپنڈی کے طالب علم عبدالرافع پراچہ نے پاکستان کے لیے گولڈ میڈل حاصل کرکے عالمی تعلیمی سطح پر قوم کا نام روشن کیا۔ انہوں نے پاکستان کے لیے پہلی مرتبہ بین الاقوامی بائیولوجی اولمپیاڈ (IBO) میں طلائی تمغہ جیت کر تاریخ رقم کر دی ہے۔ راولپنڈی ایکسپریس ٹرین...
    نیو یارک (نیوز ڈیسک) سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خالصتان تحریک کی قانونی حیثیت تسلیم کرلی ہے۔ اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صدر ٹرمپ کا خط اس بات کی علامت ہے کہ انہوں نے تحریک کی قانونی حیثیت تسلیم کی کیونکہ ٹرمپ کے خط پر میرا نام ضرور ہے مگر یہ خالصتان تحریک کے نام ہے۔ گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ مودی پوری دنیا میں ہندوتوا دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے، تلسی گیبرڈ کے دورہ بھارت کے موقع پر مودی نے میری حوالگی کا مطالبہ کیا تھا۔ سکھ فار جسٹس رہنما نے کہا کہ صدرٹرمپ...
    ویب ڈیسک : پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ بھارت اور پاکستان کے درمیان میڈیا کی سطح پر عالمی مقابلہ جاری ہے، 5دن کی جنگ میں پاک فضائیہ نے بھارت کو 6 ، صفر سے شکست دی۔ ان خیالات کا اظہار بلاول بھٹو نے کراچی میں پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلٹس کے 75 سال مکمل ہونے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ بھارت کے خلاف پانچ دن کی جنگ رہی، جس میں پاک فضائیہ نے بھارتی فضائیہ کو چھ صفر سے شکست دی۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی اور پاکستانی میڈیا میں عالمی سطح پر بھی ایک مقابلہ ہو رہا ہے، بھارت کے خلاف جنگ میں پاکستانی میڈیا نے بہترین کردار ادا کیا،...
    تریچمیر کی چوٹی عبدالجوشی کی قیادت میں پہلی پاکستانی ٹیم نے سر کرکے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ ہنزہ کی وادی شمشال سے تعلق رکھنے والے عبدالجوشی کی قیادت میں کوہ پیماؤں کی ٹیم نے آج سلسلہ کوہ ہندوکش کی بلند ترین چوٹی تریچمیر کو کامیابی سے سر کر لیا۔ یہ بھی پڑھیے: تریچمیر کی چوٹی سر ہونے کے 75 سال مکمل، ملکی کوہ پیماؤں پر مشتمل مہم بھیجنے کا فیصلہ یہ پہلا موقع ہے کہ کسی پاکستانی ٹیم نے ہندوکش کی اس بلند ترین چوٹی پر قدم رکھا ہے۔ چوٹی سر کرنے والی اس 5 رُکنی ٹیم میں عبدالجوشی، حمید اللہ، فریاد کریم، منصور کریم اور نثار احمد شامل ہیں۔ واضح رہے کہ چترال میں واقع تریچمیر چوٹی کو...
    نیروبی / اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ یکم اگست2025ء) کینیا کی اپیل کورٹ نے معروف پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل کیس میں اہم فیصلہ سنا دیا ہے۔ عدالت نے قرار دیا ہے کہ ارشد شریف کی ہلاکت میں ملوث کینیا کے پولیس افسران نے غیر قانونی اور غیر آئینی اقدام کیا۔ عدالت نے آزاد پولیس نگرانی اتھارٹی (IPOA) کو حکم دیا ہے کہ وہ 30 دن کے اندر اندر ارشد شریف کے اہل خانہ کو اپنی تحقیقات، سفارشات، اور ڈائریکٹر پبلک پراسیکیوشن (DPP) کے ردعمل سے آگاہ کرے۔(جاری ہے) ارشد شریف کی بیوہ نے عدالتی فیصلے کے بعد اپنے ردعمل میں کہا: "کینیا میں میرے شوہر کے قتل میں ملوث پولیس افسران کے خلاف عدالت نے واضح...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)پاکستان مسلم لیگ (ن )کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے متحدہ عرب امارات کے پاکستان میں سفیر حماد عبید ابراہیم سالم الزعابی نے ملاقات کی۔ پاکستان مسلم لیگ( ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے یو اے ای کے سفیر کا پرتپاک اور پرخلوص استقبال کیا۔ محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے یو اے ای کی دور اندیش قیادت اور عوام کے لئے اہل پنجاب کی جانب سے نیک تمناؤں اور خیرسگالی کا پیغام دیا۔ ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے مابین تعاون کو نئی بلندیوں تک لے جانے پر اتفاق کیا گیا۔ اس موقع...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی خالد حسین مگسی نے ملاقات کی اور سیاسی صورتحال، ترقیاتی منصوبوں اور امن و امان پر تبادلہ خیال کیا ۔(جاری ہے) وزارت سائنس و ٹیکنالوجی کی طرف سے جمعہ کو جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں ملاقات کے دوران گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے خیبر پختونخوا میں ترقی اور سکیورٹی کے مزید اقدامات کی ضرورت ہے۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں استحکام کے لئے اجتماعی کوششیں ضروری ہیں، سیاسی استحکام کے بغیر معاشی ترقی کا حصول ممکن نہیں ہے۔ خالد حسین مگسی نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کے...
    راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اگست2025ء) آرمی چیف فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہےکہ پاکستان اورچین کے درمیان سٹریٹجک تعلقات باہمی اعتماد، غیرمتزلزل حمایت اور مشترکہ عزم کی مثال ہیں،ان کی پائیدار شراکت علاقائی استحکام کو فروغ دینے اور مشترکہ سٹریٹجک مفادات کے تحفظ میں کلیدی کردار ادا کرتی رہے گی۔جمعہ کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)سے جاری بیان کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے قیام کی 98ویں سالگرہ جی ایچ کیو میں منائی گئی۔پاکستان میں عوامی جمہوریہ چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں ڈیفنس اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ ، چینی سفارتخانے کے حکام...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 01 اگست2025ء)وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے کہا ہے کہ ویلیو ایڈڈ اور غیر روایتی برآمدات میں ہماری کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کا تجارتی شعبہ بدلتے عالمی حالات میں ڈھلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزارت تجارت میں مالی سال 25-2024کے دوران پاکستان کی تجارتی کارکردگی کے جائزے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ جمعہ کو جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق اجلاس میں وزارت کے سینئر افسران نے شرکت کی جس میں عالمی تجارتی چیلنجز کے باوجود پاکستان کی برآمداتی حکمت عملی کا جائزہ اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔عالمی سطح...
    اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد کی ایک نجی ہاؤسنگ سوسائٹی میں 22 جولائی کو کارسمیت سیلابی ریلے میں بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی کی گاڑی 10 روز بعد مل گئی لیکن ان کی بیٹی تاحال لا پتہ ہے۔ وفاقی دارالحکومت میں حالیہ شدید بارشوں کے دوران کرنل ریٹائرڈ اسحاق قاضی اپنی بیٹی کے ہمراہ گھر سے نکلے تو ان کی گاڑی اچانک بند ہو گئی تھی۔ اسی دوران پانی کا تیز ریلا آیا جو دونوں باپ بیٹی کو گاڑی سمیت بہا لے گیا۔ ڈی ایچ اے 5 میں بیٹی سمیت برساتی نالے میں بہہ جانے والے ریٹائرڈ کرنل اسحاق قاضی کی گاڑی 11 ویں روز Cust یونیورسٹی کے قریب دریا سے مل گئی، بیٹی کی تلاش تاحال...
    لندن/ نیویارک: پاکستانی نژاد برطانوی سیاستدان اور وِیگن کونسل کی کابینہ کی رکن نازیہ رحمان نے اقوام متحدہ میں برطانیہ اور یورپی یونین کی نمائندگی کرتے ہوئے عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کیا۔ نازیہ رحمان نے اقوام متحدہ کے ہائی لیول پولیٹیکل فورم برائے پائیدار ترقی میں شرکت کی، جہاں انہوں نے کانگریس آف لوکل اینڈ ریجنل اتھارٹیز کے تحت سوشل انکلوژن کمیٹی کی چیئر کے طور پر خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مقامی حکومتیں غربت کے خاتمے، معاشرتی ترقی اور ماحولیاتی تحفظ میں بنیادی کردار ادا کر رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’اقوام متحدہ میں وِیگن بورو، گریٹر مانچسٹر اور برطانیہ بھر کی مقامی حکومتوں کی نمائندگی کرنا میرے لیے...
    کوئٹہ(نیوز ڈیسک)بلوچستان میں شدید گرمی کی لہر کے باعث تعلیمی اداروں کی گرمیوں کی تعطیلات میں توسیع کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔ محکمہ تعلیم نے اسکولوں کو فوری طور پر کھولنے کے بجائے 12 اگست تک بند رکھنے کی سفارش کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان کو ہنگامی مراسلہ ارسال کر دیا ہے۔ شدید گرمی تعلیمی نظام کے لیے خطرہ محکمہ موسمیات کے مطابق اگست کے ابتدائی 2 ہفتے بلوچستان میں شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے، اور درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔ اسی تناظر میں، محکمہ تعلیم نے گرمی کی شدت کو مدنظر رکھتے ہوئے تعلیمی ادارے کھولنے کے فیصلے پر نظرثانی کی درخواست کی ہے۔ ماہرین صحت کی وارننگ طبی ماہرین...
    ---فائل فوٹو  تربت کی عدالت میں کمسن بچے کی پیشی پر ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ایچ آر سی پی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تربت کی انسدادِ دہشتگردی کی عدالت میں بچے کو دہشتگردی کے الزام میں پیش کیا جانا تشویشناک ہے، بچے پر انسانی حقوق کے کارکن کی تقریر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔ایچ آر سی پی کا مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہنا ہے کہ انسدادِ دہشتگردی قوانین کا ایسا غلط استعمال بچوں کے حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان نے بچے پر سے یہ الزامات فوری واپس لیے جانے کا مطالبہ کرتے...
    ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر اور گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے 5 اگست کو یومِ استحصال کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر اور گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام نے 5 اگست کو یومِ استحصال کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ ذرائع کے مطابق انجینئر امیر مقام نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام کی آواز پوری دنیا تک پہنچائی جائے گی اور پاکستان جموں و کشمیر کے مسئلے کے منصفانہ حل کیلئے اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔ انہوں نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ وہ یومِ استحصال کو موثر انداز میں منانے کے لئے باہمی ہم آہنگی...
    اسلام آباد (خبر نگار خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک سے دہشت گردی اور انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے عوام، فوج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کے کردار کو اجاگر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ مین کثیرالجہتی حکمت عملی اپنائی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی اور ریاستی رٹ کے قیام کے حوالے سے قائم سٹیئرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ریاست پاکستان دہشت گردی کے ناسور کو جڑ سے ختم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے۔حالیہ تاریخ ساز معرکہ حق میں دنیا نے پاکستان کی فتح کو تسلیم کیا۔ ریاست پاکستان نے...
    لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی2025ء) عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں نمایاں کمی کے باوجود پٹرول کی قیمت میں توقع سے کم کمی، حکومت کی جانب سے عوام کو مکمل ریلیف دینے سے گریز، آئندہ 15 دنوں کیلئے ڈیزل بھی مہنگا کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی حکومت نے اگلے 15 دنوں کیلئے پٹرول سستا جبک ڈیزل مہنگا کر دیا۔ یکم اگست سے 15 اگست تک کیلئے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 54 پیسے کی کمی سے 264 روپے 61 پیسے مقرر کر دی گئی۔ جبکہ ڈیزل کی قیمت 1 روپے 48 پیسے اضافے سے 285 روپے 83 پیسے مقرر کر دی گئی۔ واضح رہے کہ رواں ماہ کے دوران 2 مرتبہ پٹرولیم...
    وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت انسداد دہشت گردی اور ریاستی عملداری کے استحکام سے متعلق اسٹیئرنگ کمیٹی کا اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور ایک مضبوط و پرامن ریاستی ڈھانچے کے قیام کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ وزیراعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی انسدادِ دہشت گردی کی کثیرالجہتی حکمت عملی جس میں فوجی کارروائیاں، قانونی اصلاحات، عوامی شعور اور انتہاپسندانہ نظریات کی روک تھام شامل ہیں، عالمی سطح پر مؤثر قرار دی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیے: بلوچستان اسمبلی: انسداد دہشتگردی ترمیمی بل منظور، لاپتا افراد کا مسئلہ ہمیشہ کے لیے حل ہو جائےگا، وزیراعلیٰ وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان دہشت...
    سٹی 42 : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہےکہ ریاست پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ  میں کثیر الجہتی حکمت عملی اپنائی ہے۔ پاکستان کی طرف سے زمینی آپریشن، متعلقہ قانون سازی،  بامعنی عوامی رابطے اور انتہا پسند سوچ کی حوصلہ شکنی جیسے اہم عناصر کا بھرپور اور موثر استعمال کیا گیا۔ ریاست پاکستان، دہشت گردی کے ناسور کو  جڑ سے ختم کرنے کیلئے پرعزم ہے اور دنیا دہشت گردوں کے خلاف ہماری کامیاب کارروائیوں کی معترف ہے۔ پنجاب حکومت کاصحت کےمنصوبوں میں پرائیویٹ سیکٹرکوشراکت داربنانےکافیصلہ  وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت  انسداد دہشت گردی و ریاستی رٹ کے قیام کے حوالے سے قائم سٹیرنگ کمیٹی کا جائزہ اجلاس ہوا۔   کمیٹی کی دہشتگردی کے خلاف وفاقی و صوبائی...
    اپنے بیان میں سینئر سیاستدان کا کہنا تھا کہ پاکستان اس موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائے اور شفافیت، میرٹ اور پالیسی کے تسلسل کو یقینی بنائے تاکہ معاہدے کے حقیقی ثمرات عوام تک پہنچ سکیں، ایسے اقدامات پاکستان کے عالمی اعتماد میں اضافہ کرتے ہیں اور ملک کو سفارتی تنہائی سے نکال کر بین الاقوامی شراکت داریوں کی راہ پر گامزن کرتے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سابق رکن قومی اسمبلی، سابق مشیر برائے پورٹس اینڈ شپنگ، اور سینئر سیاستدان محمود مولوی نے پاکستان اور امریکہ کے درمیان طے پانے والے تاریخی تجارتی و معاشی معاہدے کو ملک کے لیے ایک غیرمعمولی سنگِ میل قرار دیا ہے۔ انہوں نے اس اہم پیشرفت پر پاکستانی قوم، حکومت اور متعلقہ تمام اداروں کو دل...
    ایک بیان میں چیئرمین ایم کیو ایم پاکستان نے کہا کہ یہ تجارتی معاہدہ جنوبی ایشیا میں تجارتی تعاون اور خطے کی ترقی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، اس کی تکمیل میں امریکی صدر اور پاکستانی وزیراعظم کا کردار قابل ستائش ہے۔ اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے پاک امریکہ تجارتی معاہدے کی کامیاب تکمیل پر وزیر اعظم پاکستان اور پوری قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ لمحہ پاکستان کی اقتصادی ترقی اور معاشی خوشحالی کے لئے تاریخی پیش رفت ہے، یہ تجارتی معاہدہ جنوبی ایشیا میں تجارتی تعاون اور خطے کی ترقی کے لئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، اس کی تکمیل میں امریکی صدر اور پاکستانی...
    معروف امریکی سیاستدان محمد عارف کا وزیراعظم شہباز شریف سے نوبل انعام کیلئے امریکی صدر ٹرمپ کی نامزدگی کی توثیق کا مطالبہ WhatsAppFacebookTwitter 0 31 July, 2025 سب نیوز کیلیفورنیا (سب نیوز)معروف امریکی سیاستدان محمد عارف نے وزیراعظم شہباز شریف سے نوبل انعام کیلئے امریکی صدر ٹرمپ کی نامزدگی کی توثیق کا مطالبہ کر دیا ۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ امریکا کو اب احساس ہو رہا ہے کہ پاکستان اس کا حقیقی دوست ہے ، صدر ٹرمپ پاکستان کے تعاون پر مشکور ہیں اور وہ احترام دے رہے ہیں جس کا پاکستان مستحق ہے ، اس کے بدلے میں ہمیں اپنے وزیر اعظم کے ذریعے نوبل انعام کے لیے صدر ٹرمپ کی نامزدگی کی...
    سینیٹر منتخب ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشال یوسفزئی نے کہا کہ وہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی شکر گزار ہیں، سینیٹر منتخب ہونا میرے لیے بہت بڑا اعزاز ہے۔ان کے بقول 5 ماہ سے بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات نہیں ہوئی. وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے سپورٹ کیا اور ووٹ بھی دیا۔مشال یوسفزئی نے مزید کہا کہ سینیٹ انتخابات میں آج نہ پیسہ چل سکا نہ کسی کا زور چل سکا، ایک ایم پی اے بیمار ہے اور 4 ووٹ مسترد ہوئے ہیں، ہمارا کوئی ووٹ اپوزیشن کو نہیں ملا۔الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی سینیٹ الیکشن کے لیے خیبر پختونخوا اسمبلی میں پولنگ شام 4 بجے تک جاری رہی، دوران ووٹنگ بیلٹ...
    فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ غلام محمد آباد کے مقدمہ نمبر 1277 کے فیصلہ میں 66 ملزمان میں سے 60 ملزمان کو مجرم قرار دیتے ہوئے سزا سنائی جبکہ 6 ملزمان کو بری کر دیا۔ اس موقع پر عدالت کے اندر اور باہر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سانحہ 9 مئی کے 2 مقدمات میں فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی راہنماؤں عمر ایوب، صاحبزادہ حامد رضا، شبلی فراز، زرتاج گل سمیت 100 سے زائد راہنماؤں اور کارکنوں کو قید کی سزائیں سنا دیں جبکہ فواد چودھری، زین قریشی اور خیال کاسترو کو بری کر دیا گیا۔ انسداد دہشت گردی عدالت نے حساس ادارے...
    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے کامرس کی چیئرپرسن انوشہ رحمان اور سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے چیئرمین سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے دیگر سینیٹرز کے ہمراہ کوئٹہ میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی تجارتی اور سماجی صورتحال کو بہتر بنانے کے لیے فوری اور سیاسی اقدامات کی ضرورت ہے۔ سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ گزشتہ 6 ماہ سے ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت میں مختلف مسائل درپیش ہیں، جن کے حل کے لیے سینیٹ کی ٹیم کوئٹہ آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے مسائل صرف مقامی نہیں بلکہ قومی اہمیت رکھتے ہیں اور انہیں سیاسی طور پر ایڈریس کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یہاں...
    فیصل آباد: انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے سینئر رہنماؤں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔ 9 مئی سے متعلق کیس میں انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی کے رکن صوبائی اسمبلی جنید افضل ساہی کو 3 سال قید کی سزا سنا دی۔ سزا پانے والے ملزمان میں صاحبزادہ حامد رضا، عمر ایوب اور زرتاج گل بھی شامل ہیں، جنہیں 10، 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ علاوہ ازیں تحریک انصاف کے سینئر رہنما شبلی فراز کو بھی 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے جب کہ کیس میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری، زین قریشی اور خیال کاسترو کو بری کردیا گیا ہے۔ عدالت نے...
    لاہور: ساوتھ ایشیئن فٹبال فیڈریشن نے ساف انڈر 17 چیمپیئن شپ کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 22 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان فٹبال ٹیم اپنا پہلا میچ 16 ستمبر کو بھٹان کے خلاف کھیلے گی جبکہ 19 ستمبر کو پاکستان انڈر 17 فٹبال ٹیم مالدیپ کا سامنا کرے گی۔ چیمپیئن شپ کے سیمی فائنل مقابلے 25 ستمبر کو شیڈول کیے گئے ہیں جبکہ ساف انڈر 17 چیمپیئن شپ کا فائنل 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ ایونٹ کے تمام میچز سری لنکا میں کھیلیں جائیں گے۔ ٹورنامنٹ میں پاکستان، نیپال، سری لنکا، بھارت، مالدیپ، بنگلا دیش اور میزبان سری لنکا شامل ہیں۔
    پاکستان اسٹرٹیجک انویسٹمنٹ فیسیلی ٹیشن کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے ملک کے فارماسیوٹیکل سیکٹر نے عالمی سطح پر اپنی موجودگی مضبوط کی ہے۔ بین الاقوامی کنزیومر ہیلتھ کمپنی ہیلیون نے پاکستان میں 12 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، جو ملکی صنعت پر عالمی سرمایہ کاروں کے اعتماد کی واضح علامت ہے۔ ہیلیون کی یہ سرمایہ کاری پیناڈول فیکٹری کی پیداواری صلاحیت میں نمایاں اضافہ کرے گی۔ یہ جدید ترین فیکٹری، جو خود کار اور شمسی توانائی سے چلے گی، ملکی صنعتی ترقی کے سفر میں ایک اہم سنگ میل ثابت ہوگی۔ اس کامیابی کے پیچھے ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان کی اصلاحات اور پالیسی تسلسل کو اہم عوامل قرار دیا جا رہا ہے،...
    دنیا کے سیاسی اور اقتصادی منظرنامے میں جب بھی کوئی اہم معاہدہ ہوتا ہے، وہ صرف کاغذ پر دستخطوں تک محدود نہیں رہتا، بلکہ اس کے اثرات دور رس ہوتے ہیں۔ ایسے معاہدے نہ صرف متعلقہ ممالک بلکہ عالمی طاقتوں کے درمیان توازن کو بھی متاثر کرتے ہیں۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان طے پانے والا حالیہ تجارتی معاہدہ بھی کچھ ایسی ہی تاریخی اہمیت رکھتا ہے، جسے دنیا کے بڑے میڈیا ادارے اپنے اپنے زاویے اور تناظر میں بیان کر رہے ہیں۔ رائٹرز: اقتصادی کامیابی کی نوید رائٹرز کے مطابق، یہ معاہدہ پاکستان کے لیے ایک اہم اقتصادی سنگِ میل ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب عالمی منڈی میں پاکستانی برآمدات کو درپیش ٹیرف جیسے چیلنجز شدید...
    پاکستان اور امریکا کے درمیان حالیہ تجارتی معاہدے نے عالمی میڈیا میں کافی توجہ حاصل کی ہے۔ مختلف ادارے اس معاہدے کو مختلف زاویوں سے دیکھ رہے ہیں، جس میں اقتصادی، سیاسی اور علاقائی اثرات شامل ہیں۔ ذیل میں چند بڑے عالمی اداروں کے موقف پیش کیے جا رہے ہیں۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان معاہدہ اہم سنگ میل ہے، رائٹرز (Reuters) رائٹرز نے رپورٹ کیا ہے کہ پاکستان اور امریکا کے درمیان معاہدہ ایک اہم سنگ میل ہے جو پاکستان کی برآمدات پر عائد ممکنہ ٹریف کو کم کرنے کی جانب ایک مثبت قدم ہے۔ پاکستان کی وزارت خزانہ نے اسے دونوں ممالک کے لیے فائدہ مند قرار دیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس معاہدے میں پاکستان کے...
     بابر شہزاد ترک :اوورسیز پاکستانیوں کیلئے وزیراعظم کے اعلان کردہ سہولیات و مراعات پیکج کے معاملے پر اوورسیز پاکستانی خواتین کو عمر کی بالائی حد میں 2 سال کی اضافی رعایت دے دی گئی۔وزیراعظم کی منظوری سے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سول سروس رولز 1993 میں ترمیم کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیاہے،اوورسیز پاکستانی خواتین کو وفاقی ملازمتوں میں مجموعی طور پر 7 سال عمر کی رعایت حاصل ہو گی۔ تبادلوں کے منتظر اساتذہ کے لئےاچھی خبر  نوٹیفیکیشن کے مطابق اس ترمیم کا اطلاق ابتدائی تقرری کے تحت وفاقی سرکاری ملازمتوں کیلئے امیدوار اوورسیز خواتین پر ہو گا،اوورسیز پاکستانی کی تعریف امیگریشن آرڈیننس 1979 کی دفعہ 2 کے تحت ہو گی،حکومتی اقدام اوورسیز پاکستانی خواتین کو قومی خدمات میں...
    احسن اقبال — فائل فوٹو وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ کی کامیاب لانچنگ پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔احسن اقبال نے سپارکو کی پوری ٹیم، انجینئرز، سائنسدانوں کو بھی مبارکباد پیش کی۔انہوں نے چین کے تعاون پر اظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ چین کے بھرپور تعاون پر شکر گزار ہیں۔ سیٹلائٹ کامیابی سے اپنے مدار میں پہنچ گیا۔ پاکستان نے ایک اور ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ لانچ کردیایہ پاکستان کا دوسرا ریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ ہے۔ پہلاریموٹ سینسنگ سیٹلائٹ 2018 میں چین کے سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے بھیجا گیا تھا۔ وزیر منصوبہ بندی نے اعادہ کیا کہ پاکستان کو اسپیس ٹیکنالوجی میں دوبارہ قائدانہ کردار دلائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ  آئندہ سال چین کی...
    وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے انسٹیٹیوٹ آف ریجنل اسٹڈیز کے زیر اہتمام ’جنوبی ایشیا میں قیام امن‘ کے موضوع پر پالیسی ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے کلیدی کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت میں ابھرتا ہوا ہندوتوا نظریہ نہ صرف خطے کے امن بلکہ عالمی استحکام کے لیے بھی سنگین خطرہ بن چکا ہے۔ عالمی سطح پر پاکستان کی شنوائی اور بھارت کی رسوائی ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہر طرح کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، تاہم ہماری امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشتگردوں کی پشت...
    اسلام آباد: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب، سفیر عاصم افتخار احمد نے اقوام متحدہ کے امن مشنز میں پاکستان کے طویل اور اہم کردار کو اجاگر کرتے ہوئے مسئلہ جموں و کشمیر پر عالمی سطح پر فوری اور مؤثر اقدامات کی ضرورت پر زور دیا۔ عاصم افتخار نے یہ بات اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہی، جس کا موضوع تھا: ’’سیاسی حل کے فروغ کے لیے اقوام متحدہ کے امن مشنز کو ڈھالنا – ترجیحات اور چیلنجز۔‘‘ سفیر عاصم نے بتایا کہ پاکستان اب تک چار براعظموں میں 48 اقوام متحدہ امن مشنز میں 2لاکھ 35ہزار سے زائد فوجی بھیج چکا ہے، جن میں سے 182 اہلکاروں نے امن کے لیے...
    اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی شرح نمو حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کی پیشگوئی کر دی۔  آئوٹ لک رپورٹ میں کہا کہ پاکستان میں رواں سال معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ حکومت نے رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔ عالمی معیشت سال 2025ء میں 3 فیصد، سال 2026ء میں 3.1 فیصد شرح سے ترقی کرے گی۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالمی سطح پر مہنگائی میں کمی اور مالی حالات میں بہتری آرہی ہے لیکن جیو پولیٹیکل کشیدگی اب بھی عالمی معاشی استحکام کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے۔آئی ایم ایف نے خبردار کیا ہے کہ ممکنہ بلند ٹیرف اور...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 30 جولائی 2025ء) پاکستان نے بچوں میں سرطان (کینسر) کی ادویات تک رسائی کے عالمگیر پلیٹ فارم میں شمولیت اختیار کر لی ہے جس کے نتیجے میں ملک کو اس مرض کے علاج کی کمی پر قابو پانے اور صحت یاب ہونے والے بچوں کی شرح کو 2030 تک 60 فیصد پر لے جانے میں مدد ملے گی۔عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) اور پاکستان کی وزارت صحت کے مابین طے پانے والے معاہدے کے تحت ملک میں سرطان سے متاثرہ بچوں کو معیاری ادویات کی مفت فراہمی ممکن ہو سکے گی جہاں ہر سال 8,000 بچوں میں اس مرض کی تشخیص ہوتی ہے۔ Tweet URL یہ معاہدہ پاکستان میں سرطان سے متاثرہ...
    اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)  وفاقی وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف کا کہنا ہے وفاقی کابینہ نے حج پالیسی کی منظوری دی ہے، اس سال 12 سال سے کم عمر بچوں کو حج پرجانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے بتایا  سرکاری حج درخواستیں 4 اگست سے وصول کی جائیں گی، پاکستان کا 2026ء کا حج کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 ہے۔ سرکاری حج اسکیم کے لیے 1 لاکھ 19 ہزار جبکہ پرائیویٹ حج کےلیے 60 ہزار کا کوٹہ مقرر کیا گیا ہے، لانگ اور شارٹ حج کا پیکیج پہلے کی طرح ہو گا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ نجی ٹور آپریٹرز آئندہ رہ جانے والے عازمین کو پچھلے سال کے...
    —فائل فوٹو وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف نے بتایا ہے کہ کتنے سال کے بچوں کو حج پر جانے کی اجازت نہیں ہو گی؟ اسلام آباد میں وزیرِ مذہبی امور سردار یوسف نے سیکریٹری مذہبی امور عطاء الرحمٰن کے ہمراہ حج پالیسی کے حوالے سے پریس کانفرنس میں کہا ہے کہ آج وفاقی کابینہ نے حج پالیسی کی منظوری دی ہے، اس سال 12 سال سے کم عمر بچوں کو حج پرجانے کی اجازت نہیں ہو گی۔ان کا کہنا ہے کہ سرکاری حج درخواستیں 4 اگست سے وصول کی جائیں گی، پاکستان کا 2026ء کا حج کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 ہے۔ سرکاری حج ساڑھے 11 لاکھ سے ساڑھے 12 لاکھ روپے تک ہوگا، حج پالیسی منظوراسلام آباد میں...
    کراچی: گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران 25.9 ارب ڈالر کے بیرونی قرضے ادا کرنا ہوں گے جو گزشتہ مالی سال سے قدرے کم رہے گی جبکہ گزشتہ مالی سال بھی 26 ارب ڈالر کے قرضے سیٹل کیے گئے۔ گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے پاکستان کے قرضوں کے حوالے سے بریفنگ کے دوران کہا کہ 16 ارب ڈالر کے قرضے رول اوور ہوں گے اور 10 ارب ڈالر ہمیں ادا کرنے ہوں گے، 22 ارب ڈالر کے پرنسپل قرضے اور 4 ارب ڈالر کی سودی ادائیگیاں شامل ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ جون 2022 میں مجموعی سرکاری قرضہ 100 ارب ڈالر تھا اور تین سال سے بیرونی قرضے اسی سطح پر برقرار ہیں، نئے...
    پاکستان اور ایران کی طرف سے افغان شہریوں کی ایک بڑی تعداد کو ملک بدر کرنے پر افغان طالبان نے اپنے ہمسایہ ممالک پر تنقید کی ہے۔ امریکی خبررساں ادارے کے مطابق دونوں ممالک نے ڈیڈلائن مقرر کی تھی اور اس کی تعمیل نہ کرنے پر انہیں گرفتاری یا ملک بدری کی دھمکی دی تھی، لیکن وہ افغانوں کو نشانہ بنانے سے انکار کرتے ہیں۔ طالبان حکومت کے پناہ گزینوں اور وطن واپسی کے نائب وزیر عبدالرحمان راشد نے بڑے پیمانے پر بے دخلی پر میزبان ممالک کی سرزنش کی اور افغانوں کی بے دخلی کو ’بین الاقوامی اصولوں، انسانی ہمدردی کے اصولوں اور اسلامی اقدار کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔ عبدالرحمان راشد نے کابل میں ایک پریس کانفرنس...
    اسٹیٹ بینک کا شرح سود کو برقرار رکھنے کا اعلان مایوس کن اور حکومت کی معیشت کے حوالے سے بدترین پالیسیوں کا آئینہ دارہے، سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاہد اقبال چوھدری WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)سابق نائب صدر ایف پی سی سی آئی زاہد اقبال چوہدری نے کہاہے کہ اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے 30 جولائی کو اپنی مانیٹری پالیسی کمیٹی کے اجلاس میں شرح سود کو برقرار رکھنے کا انتہائی غیر منصفانہ اور ملکی معیشت کے لئے نقصان دہ فیصلہ کیا ھے جس پر پوری بزنس کمیونٹی میں شدید اضطراب اور غم و غصے کی لہر دوڑ گئی ھے۔زاھد اقبال چوھدری نے کہا اعداد و شمار کے حکومتی...
    کراچی: عالمی انڈر19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی شکست کا سبب بننے والے متنازع فیصلوں پر منتظمین نے معافی مانگ لی۔ تفصیلات کے مطابق ازبکستان کے شہر تاشقند میں جاری چیمپین شپ کے راؤنڈ 16 میچ میں پاکستان کے خلاف ریفری نے فیصلہ کن پانچوں سیٹ کے آخری لمحات میں پولینڈ کے حق میں دو متنازع فیصلے دیے جو قومی جونیئر ٹیم کی ناکامی کا باعث بنے۔ رابطہ پر پاکستان والی بال فیڈریشن کے چیئرمین چوہدری محمد یعقوب نے بتایا کہ قومی ٹیم کے منیجر نے ایف آئی وی بی کنٹرول کمیٹی کو کیمرے/کمپیوٹر پر مذکورہ فیصلوں کاجائزہ لینے کی درخواست کی، ذمہ داران نے غلطی تسلیم کرتے ہوئے معذرت کی لیکن فیصلہ تبدیل نہیں کیا...
    آئی ایم ایف نے پاکستان کی اقتصادی شرح نمو حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کی پیشگوئی کردی۔ عالمی مالیاتی فنڈ نے ممکنہ بلند ٹیرف اور غیر یقینی صورتحال کو پاکستان سمیت عالمی معیشت کےلئے خطرہ قرار دیا۔ آئی ایم ایف نے عالمی اقتصادی صورتحال پر تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی جس میں آئی ایم ایف نے پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔ پاکستان میں رواں سال معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ حکومت نے رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔ پاکستان کی معاشی شرح نمو عالمی معاشی ترقی کی رفتار سے بہتر رہنے کا امکان ہے، عالمی معیشت...
    اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ پاکستان انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے سخت قوانین، مؤثر اور جدید اقدامات پر عمل پیرا ہے۔صدر آصف زرداری نے انسانی سمگلنگ کے خلاف عالمی دن پر پیغام دیتے ہوئے کہا کہ 30جولائی کو انسانی اسمگلنگ کے خلاف عالمی دن منایا جاتا ہے. تاکہ کمزور افراد کے تحفظ اور اس سنگین انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے بارے میں شعور اجاگر کیا جا سکے۔انہوں نے کہا کہ 2025 کا موضوع ’انسانی اسمگلنگ منظم جرم ہے. استحصال کا خاتمہ کریں‘ واضح کرتا ہے کہ یہ جرم منظم نیٹ ورکس کے ذریعے کیا جاتا ہے۔آصف زرداری نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ دنیا کے لیے ایک سنگین چیلنج ہے جو لاکھوں...
    پاکستان کی ریلوے تاریخ میں ایک نئی مثال قائم کرتے ہوئے لاہور کی ندا صالح ملک کی پہلی خاتون ٹرین ڈرائیور بن گئیں۔بچپن سے ٹرین چلانے کا خواب دیکھنے والی ندا نے اپنی محنت، حوصلے اور جذبے سے وہ خواب حقیقت میں بدل دیا۔ندا صالح نے مردوں کے غلبے والے شعبے میں قدم رکھ کر نہ صرف صنفی امتیاز کی دیوار گرائی .بلکہ نئی نسل کے لیے ایک قابل تقلید مثال بھی قائم کی۔ ان کا کہنا ہے کہ “ٹرین ڈرائیور بننے پر شروع میں گھر سے مخالفت ہوئی. مگر پھر سب نے میرا ساتھ دیا۔”ندا صالح اس وقت لاہور کی اورنج لائن ٹرین چلا رہی ہیں، جو روزانہ صبح 6 بجے سے رات 10 بجے تک لاکھوں شہریوں کو...
    آئی ایم ایف کی پاکستان کی اقتصادی شرح نمو حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کی پیشگوئی WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف)نے پاکستان کی اقتصادی شرح نمو حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کی پیشگوئی کردی۔آئی ایم ایف نے عالمی اقتصادی صورتحال پر تازہ ترین رپورٹ جاری کر دی ۔ آئی ایم ایف نے پاکستان میں معاشی ترقی کی رفتار حکومتی تخمینوں سے کم رہنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔رپورٹ کے مطابق پاکستان میں رواں سال معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ حکومت نے رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف 4.2 فیصد مقرر کر رکھا ہے۔آئی ایم ایف رپورٹ کے مطابق پاکستان کی معاشی شرح...
    بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی نے لوک سبھا میں خطاب کرتے ہوئے ’آپریشن سندور‘ کی ناکامی کو چھپانے کی ناکام کوشش کی اور عالمی سطح پر تسلیم شدہ حقائق کو یکسر مسترد کرتے ہوئے جھوٹے دعووں کا سہارا لیا۔ مودی کا کہنا تھا کہ دنیا کے کسی بھی رہنما نے بھارت سے آپریشن روکنے کا مطالبہ نہیں کیا، جبکہ امریکی نائب صدر نے 9 مئی کی رات انہیں بار بار خبردار کیا کہ پاکستان کی جانب سے بڑا حملہ ہو سکتا ہے۔ مودی نے دعویٰ کیا کہ بھارت نے اس خطرے کے پیشِ نظر پاکستان کی طاقت تباہ کر دی اور آئندہ بھی بھارت کا جواب غیر متوقع ہوگا۔ مزید پڑھیں: ’جن طیاروں کی پوجا لیموں اور مرچ سے کی گئی...
    تائیوان انتظامیہ کی “علیحدگی ” پر مبنی اشتعال انگیزی کبھی کامیاب نہیں ہوگی، چینی  وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز بیجنگ : چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون سے   یومیہ  پریس کانفرنس میں ایک سوال پوچھا گیا کہ   چونکہ لائی چھنگ ڈے کے دورہ لاطینی امریکہ کے لئے  امریکہ نے نیویارک سے “ٹرانزٹ” کرنے کے منصوبےکو  مسترد کر دیا ہے، اس لئے لائی چھنگ ڈے  نے لاطینی امریکہ میں تائیوان کے ساتھ نام نہاد “سفارتی تعلقات والے ممالک” کے دورے کا  اپنا منصوبہ ملتوی کر دیا ہے۔ اس حوالے سے وزارت خارجہ کا کیا تبصرہ ہے؟ ترجمان نے کہا کہ وہ  ایک بار پھر اس بات پر زور دینا چاہتے ہیں  کہ ایک چین...
    عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے خبردار کیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معیشت مقررہ ہدف سے کم رفتار سے ترقی کرے گی۔ ’ورلڈ اکنامک آؤٹ لک 2025‘ رپورٹ کے مطابق پاکستان کی شرح نمو 4.2 فیصد کے بجائے 3.6 فیصد تک محدود رہنے کا امکان ہے۔ آئی ایم ایف نے رواں مالی سال کے لیے عالمی شرح نمو 3 فیصد اور آئندہ سال 2026 میں 3.1 فیصد رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں افراطِ زر کی شرح 2025 اور 2026 کے درمیان نسبتاً کم رہنے کی توقع ہے، تاہم امریکا میں مہنگائی مقررہ ہدف سے زائد رہنے کا خدشہ ہے۔ مزید پڑھیں: پاکستان میں معاشی ترقی کی...
    بلوچستان: ایک اور سفاکانہ واردات، پسند کی شادی پر 7 سال بعد میاں بیوی قتل WhatsAppFacebookTwitter 0 30 July, 2025 سب نیوز مستونگ: بلوچستان میں ستونگ کے علاقے لکپاس نوشکی کے قریب پسند کی شادی کرنے پر بھائیوں نے حاملہ بہن اور اس کے شوہر کو قتل کر دیا۔لیویز حکام کے مطابق پنجگور کا رہائشی شعیب خان اپنی حاملہ بیوی اور بھائی کے ہمراہ کوئٹہ آرہے تھا، وہ مستونگ کے علاقے لکپاس نوشکی کراس کے قریب نجی ہوٹل میں تھے کہ مسلح افراد نے میاں بیوی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔اطلاع ملنے پر لیویز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال پہنچایا، پنجگور کے علاقے چتکان کے محمد شعیب نے تقریباً سات سال قبل کوئٹہ کے...
    ’بلوچستان حق دو مارچ‘ کے شرکاء اور پولیس کے درمیان منصورہ کے باہر اس وقت تصادم کی کیفیت پیدا ہو گئی جب مظاہرین نے اسلام آباد کی جانب مارچ شروع کرنے کی کوشش کی۔ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کی کوشش کی، جس پر صورتحال کشیدہ ہو گئی، تاہم قائدین کی مداخلت پر وقتی طور پر تصادم رک گیا ہے۔ مارچ کے قائدین نے شرکاء کو اگلے لائحہ عمل تک پیچھے ہٹنے کی ہدایت کی ہے جبکہ پولیس کی بھاری نفری تاحال منصورہ کے اطراف تعینات ہے۔ مذاکراتی عمل جاری دوسری طرف پنجاب حکومت کی مذاکراتی ٹیم مسلسل دوسرے روز بھی منصورہ پہنچی، جہاں مظاہرین سے بات چیت جاری ہے۔ مذاکراتی ٹیم کی قیادت سینئر وزیر مریم اورنگزیب کر رہی...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) نے موجودہ مالی سال  کے لیے  پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح کا تخمینہ 3.6 فیصد لگایا ہے۔  نجی ٹی  وی چینل جیو نیوز کے مطابق حکومت کی طرف سے رواں مالی سال جی ڈی پی کی شرح کا  ہدف 4.2 فیصد رکھا گیا ہے تاہم آئی ایم ایف نے موجودہ مالی سال کےلیے پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح کا تخمینہ 3.6 فیصد لگایا ہے۔ ورلڈ اکنامک آؤٹ لک کی جاری کردہ اپڈیٹس میں کہا گیا ہےکہ پاکستان کی جی ڈی پی کی شرح برائے مالی سال 25-2024 محض 2.7 فیصد تھی۔  گلگت: 2 جرمن خاتون کوہ پیما لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگئیں، ایک ریسکیو...
    اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ+نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال پانچ روزہ دورے پر چین پہنچ گئے۔ وہ پاکستانی سیارے کی خلا میں لانچنگ تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے، وہ چین کی سینئر قیادت سے بھی ملاقاتیں کریں گے جن میں خلائی تعاون سمیت سی پیک کے دوسرے مرحلے تجارت، سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر مذاکرات ہوں گے۔
    اسلام آباد (خبرنگار)سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت جنیوا سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے جنیوا میں منعقدہ چھٹی عالمی اسپیکرز کانفرنس کے موقع پر اسلامی جمہوریہ ایران کی میزبانی میں ہونے والے اعلی سطحی اجلاس بعنوان ’’عالمی امن و سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے اقوام متحدہ کے منشور اور بین الاقوامی قانون کا تحفظ‘‘میں شرکت کی اپنے خطاب میں، جس میں دنیا بھر سے سربراہانِ ریاست، سفارتکاروں اور پارلیمنٹیرینز نے شرکت کی، اسپیکر قومی اسمبلی نے اقوام متحدہ کے منشور میں درج اصولوں اور مقاصد کے ساتھ پاکستان کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ اقوام متحدہ کا منشور عالمی امن، سلامتی، خودمختاری، اور قانون...
    بھارت میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین ( اے آئی ایم آئی ایم) کے سربراہ اور رکن پارلیمنٹ اسد الدین اویسی نے کہا ہے کہ اُن کا ضمیر انہیں پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ دیکھنے کی اجازت نہیں دیتا۔ اسد الدین اویسی نے لوک سبھا میں پہلگام حملے اور آپریشن سندور پر جاری بحث کے دوران حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے اپنے خطاب کےدوران حکومت سے سوالات کرتے ہوئےکہا کہ جب بھارت نے پاکستان کے خلاف کئی سخت اقدامات اٹھائے ہیں تو پھر ایشیا کپ میں دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ میچ کھیلنے کی اجازت کیسے دی جا رہی ہے؟ آپ کس منہ سے پاکستان سے کرکٹ کھیلیں گے؟ انہوں نےکہا بھارت کی پاکستان...
    پاکستان نے پولینڈ کوشکست دے کر عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں رسائی پالی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مصر کے شہر نیو قاہرہ میں جاری عالمی جونیئر اسکواش ٹیم چیمپئن شپ کے راؤنڈ آف 16 میں سیڈ 6 پاکستان نے پولینڈ کو 0-2 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں قدم رکھ دیا۔ عبداللہ نواز نے اپنے حریف جون سامبورسکی کو ایک گیم کی قربانی دے کر 1-3 سے مات دی جبکہ دوسرے میچ میں انس علی شاہ بخاری نے سخت جدوجہد کے بعد  مدمقابل کھلاڑ مچنائیوکز کو 2-3 سے ٹھکانے لگا دیا۔ قبل ازیں گروپ ایف کے لیگ میچز میں پاکستان نے برازیل اور کویت کو ہرایا تھا۔ تاہم تیسرے میچ میں فرانس سے 2-1 سے شکست...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 29 جولائی 2025ء) شام کے علاقے سویدا میں گزشتہ دنوں فرقہ وارانہ بنیاد پر ہونے والے خونریز تشدد، انسانی حقوق کی سنگین پامالیوں اور اسرائیلی فضائی حملوں کے بعد طے پانے والی نازک جنگ بندی تاحال برقرار ہے۔ان واقعات میں سیکڑوں لوگ ہلاک و زخمی ہوئے اور ایک لاکھ 75 ہزار افراد نے نقل مکانی کی۔ ملک کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی نمائندے جیئر پیڈرسن نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ اس تشدد نے ملک میں سیاسی تبدیلی کے عمل کو نقصان پہنچایا ہے اور سیاسی و سلامتی کے محاذ پر کئی بڑے مسائل کو حل کرنے کی ضرورت واضح کر دی ہے۔ Tweet URL انہوں نے کہا کہ شام کے...
    انڈر 19 والی بال ورلڈ چیمپیئن شپ میں پاکستان کو پہلی بار شکست کا سامنا کرنا پڑا، جب گروپ مرحلے کے آخری میچ میں ارجنٹائن نے سخت مقابلے کے بعد قومی ٹیم کو 3-2 سے شکست دے دی۔ یہ بھی پڑھیں: پاکستان نے ایران کو ہراکر ایشین انڈر 16 والی بال چیمپیئن شپ جیت لی اس سنسنی خیز مقابلے میں ارجنٹائن نے پاکستان کو 5 سیٹس پر مشتمل معرکے میں 24-26، 25-18، 25-21، 16-25 اور 15-11 سے زیر کیا۔ اگرچہ پاکستان نے میچ کا پہلا اور چوتھا سیٹ جیت کر برتری قائم رکھنے کی کوشش کی، تاہم فیصلہ کن سیٹ میں ارجنٹائن نے بہتر کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی۔ یہ شکست پاکستان کی ٹورنامنٹ میں مسلسل چار فتوحات...
    چین بحیرہ جنوبی چین کے معاملے کو فوجی اتحاد مضبوط کرنے کے بہانے کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کرتا ہے، چینی وزارت خارجہ WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز بیجنگ: چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکھون نے یومیہ پریس کانفرنس میں امریکہ اور فلپائن کے فوجی تعاون کی مضبوطی کے حوالے سے سوال کے جواب میں کہا کہ ہم نے ہمیشہ بحیرہ جنوبی چین کے معاملے کو فوجی اتحاد کو مضبوط کرنے اور کسی کو نشانہ بناتے ہوئے فوجی تعیناتیوں اور کارروائیوں میں ملوث ہونے کے بہانے کے طور پر استعمال کرنے کی مخالفت کی ہے۔اس سے نہ تو مسئلہ حل ہوگا اور نہ ہی چین خوفزدہ ہوگا اور یہ ایشیا پیسیفک کے ممالک کی...
    بالی وڈ کی معروف اداکارہ کاجول نے 50 سال کی عمر میں جوان اور صحت مند دکھنے کا راز شیئر کردیا۔ کاجول نے حال ہی میں ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران اپنی عمر، خوبصورتی، صحت اور طرز زندگی سے متعلق کئی دلچسپ باتیں شیئر کیں۔ 50 سالہ کاجول نے کہا کہ وہ بڑھتی عمر کے بارے میں فکرمند ضرور ہوتی ہیں، تاہم اسے خوش قسمتی بھی سمجھتی ہیں، کیونکہ ان کے مطابق بہت سے لوگ جوانی میں ہی دنیا سے چلے جاتے ہیں۔ کاجول کا کہنا تھا کہ چہرے کی جھریوں سے زیادہ انسان کی آنکھیں اس کی عمر اور کیفیت کو ظاہر کرتی ہیں۔ جب کوئی تھکن یا زندگی سے بیزاری محسوس کرتا ہے تو وہ آنکھوں اور چہرے...
    معروف بھارتی اداکارہ جینیفر بانسیوال نے ’تارک مہتا کا الٹا چشمہ‘ کے پروڈیوسرز پر واجبات نہ دینے کا الزام عائد کردیا۔  بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق جینیفر نے حال ہی میں ایک انٹرویو میں شو کے پروڈیوسرز پر سنگین الزامات عائد کیے ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شو چھوڑنے والے کئی اداکاروں کو ان کے واجب الادا معاوضے تاحال نہیں دیے گئے۔ جینیفر نے بھویا گاندھی، جو تارک مہتا کا اُلٹا چشمہ میں ٹپو کا کردار نبھا رہے تھے، کے شو چھوڑ کر جانے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے جانے کے وقت بھی ادائیگی کا تنازع سامنے آیا تھا، جو غالباً 2017 یا 2018 میں ہوا۔ انہوں نے مزید کہا کہ نیہا مہتا، جنہوں نے انجلی میہتا کا کردار...
    پاکستان نے بچوں کے کینسر سے بچاؤ کے لیے عالمی سطح پر ایک بڑی پیشرفت کرتے ہوئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (WHO) کے ساتھ معاہدہ کر لیا ہے، جس کے تحت ہر سال 8 ہزار بچوں کو مفت کینسر ادویات فراہم کی جائیں گی۔ اس تاریخی معاہدے کی تقریب میں وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے نیشنل ہیضہ کنٹرول پلان 2025-2028 کا بھی باضابطہ افتتاح کیا۔ وزیرِ صحت نے کہا کہ یہ تقریب بچوں کی زندگیاں بچانے کے عزم کی علامت ہے۔ پاکستان آج عالمی چائلڈ ہوڈ کینسر میڈیسن پلیٹ فارم کا حصہ بن چکا ہے، جس کے تحت بچوں میں کینسر سے بچاؤ کی شرح کو 30 فیصد سے بڑھا کر 60 فیصد تک لانے کا ہدف مقرر کیا گیا...
    فسطائیت کے خلاف فتح سے بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کی تشکیل تک’’ کے موضوع پر اسلام آباد میں سیمینار کا کامیاب انعقاد WhatsAppFacebookTwitter 0 29 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد:چائنا میڈیا گروپ اور ایشین انسٹیٹیوٹ آف ایکو سولائزیشن، ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں ایک اعلیٰ سطحی سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس کا عنوان تھا: “امن کی جانب سفر: فسطائیت کے خلاف فتح سے بنی نوع انسان کے مشترکہ مستقبل کی تشکیل تک”۔یہ سیمینار نہ صرف دوسری جنگ عظیم میں فسطائیت کے خلاف چین کی قربانیوں کو اجاگر کرنے کا ذریعہ تھا بلکہ اس کا مقصد عالمی امن، بین الاقوامی شراکت داری، اور “ہم نصیب معاشرے” کے نظریے کو تقویت دینا بھی...
    ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے اپنے سے بہتر رینکڈ ٹیم پیورٹو ریکو کو شکست دے کر ایونٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کرلی۔ازبکستان میں جاری ورلڈ انڈر 19 والی بال چیمپئن شپ میں پیر کو عالمی نمبر 19 پاکستان کا مقابلہ عالمی نمبر 13 پیورٹو ریکو سے تھا جس میں پاکستان نے ایک بار پھر بھرپور سبقت کا مظاہرہ کیا اور حریف کو 0-3 سے شکست دے کر ٹورنامنٹ میں مسلسل چوتھی کامیابی حاصل کی ۔ پاکستان کی جیت کا اسکور 25-20، 25-20 اور 25-15 رہا۔پاکستان کی جانب سے یحییٰ ، عرفان، اجمل اور سعود نے شاندار کھیل پیش کیا۔ پاکستان گروپ مرحلے کا آخری میچ آج ارجنٹائن کے خلاف کھیلے گا ۔گرین شرٹس پہلے...
     اسلام آباد (نمائندہ خصوصی )گذ شتہ مالی سال کے دوران پاکستان کا چین کے ساتھ تجارتی خسارہ بڑھ کر 14 ارب 37 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا۔ مالی سال 25-2024 کے دوران چین کے ساتھ پاکستان کے تجارتی خسارے میں سالانہ بنیادوں پر 2 ارب 42 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا، جب کہ گزشتہ صرف ایک ماہ کے دوران چین کے ساتھ پاکستان کا تجارتی خسارہ ایک ارب 16 کروڑ ڈالر رہا۔پاکستان کی چین کے لیے برآمدات اور چین سے درآمدات میں فرق مزید بڑھ گیا ہے، جس کے نتیجے تجارتی خسارے میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ پاکستان نے گزشتہ مالی سال چین سے 16 ارب 75 کروڑ ڈالر کی درآمدات کیں اور چین کے لیے پاکستانی برآمدات 2 ارب...
    نیویارک: اقوام متحدہ میں فلسطین کے معاملے پر ہونے والی عالمی کانفرنس میں پاکستان نے بھرپور انداز میں فلسطینیوں کی حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دی جائے۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے خطاب میں غزہ میں فوری اور مستقل جنگ بندی، انسانی امداد کی فراہمی اور جنگی جرائم میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ سعودی عرب اور فرانس کی مشترکہ میزبانی میں منعقدہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے فرانس کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ اب وقت آ چکا ہے کہ عالمی برادری فلسطینی...
    ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن بیرسٹر گوہر کے بیان کی سختی سے تردید کرتا ہے، سینیٹر اعجاز چوہدری، محمد احمد چھٹہ اور احمد خان کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے سزا سنائی۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا عدالت کی جانب سے دی گئی سزا ابھی تک برقرار ہے، اس فیصلے کو عدالت کی طرف سے کالعدم نہیں کیا گیا۔ترجمان نے کہا عبدالطیف چترالی کا کیس مختلف ہے، عبدالطیف چترالی اسلام آباد ہائیکورٹ نہیں گئے، انکے شریک ملزم عدالت میں گئے۔ ترجمان الیکشن کمیشن نے کہا عدالت نے انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کو کالعدم کیا، عدالت نے عبدالطیف چترالی کیس کے شریک ملزمان کو رہا کرنے کا حکم دیا۔ ترجمان کے مطابق عبدالطیف چترالی اس اپیل میں نہیں گئے...
    سماجی رابطے کی ویب سائٹ " ایکس" پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ الحمدللہ، احمد پور ایسٹ فلائی اوور جو کہ احمد پور ایسٹ تا بہاولپور ایم ایل-1 پر تعمیر کیا گیا ہے جو مکمل ہو چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا کہ احمد پور ایسٹ تا بہاولپور ایم ایل-1 کی تعمیر مکمل ہو گئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ " ایکس" پر مریم نواز کا اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ الحمدللہ، احمد پور ایسٹ فلائی اوور جو کہ احمد پور ایسٹ تا بہاولپور ایم ایل-1 پر تعمیر کیا گیا ہے جو مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے میں 4.5 کلومیٹر سڑک اور 2500...
    پاکستان نے عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپئن شپ کے تیسرے لیگ میچ  میں فرانس کے ہاتھوں شکست کے باوجود ناک آؤٹ راؤنڈ میں جگہ بنالی۔ موصولہ اطلاعات کے مطابق مصر کے شہر نیو قاہرہ میں جاری عالمی جونیئر اسکواش ٹیم چیمپین شپ کے گروپ ایف میں فرانس نے پاکستان کو 1-2 سے شکست دے دی۔ قبل ازیں پاکستان نے برازیل اور کویت کو مات دی تھی۔ فرانس کے خلاف مقابلے میں پاکستان کے عبداللہ نواز کو شکست ہوئی۔ تاہم، محمد عمیر عارف نے اپنا میچ جیت کر مقابلہ 1-1 کر دیا مگر انس علی شاہ بخاری اپنے حریف  تھامس گارسیا سے ہار گئے۔ فرانس کے ہاتھوں ناکامی کے باوجود پاکستان پوائنٹس کی بنیاد پر گروپ میں سر فہرست ہوکر ناک...
    پنجاب کی دھرتی نے کئی انقلاب دیکھے مگر للیانی کی خاموش زمیں پر لکھی جانے والی کہانی کچھ اور ہی ہے۔ جس جگہ مہاراجہ دلیپ سنگھ نے انگریزوں کے سامنے ہتھیار ڈالے اور سکھ سلطنت کے زوال کی ابتدا ہوئی، وہی سرزمین آج پنجابی زبان اور ثقافت کے ایک بڑے تحقیقی مرکز کا گہوارہ بن چکی ہے، پنجابی کھوج گڑھ۔ یہ بھی پڑھیں: میں ٹھیٹھ پنجابی ہوں، دل چاہتا ہے اپنی زبان کو بطور مضمون متعارف کرایا جائے، مریم نواز ڈی ڈبلیو میں شائع ہونے والی فاروق اعظم کی رپورٹ کے مطابق یہ نہ کوئی سرکاری ادارہ ہے اور نہ ہی کسی یونیورسٹی سے وابستہ تحقیقی مرکز بلکہ یہ ایک عام پرائمری اسکول ٹیچر کا غیرمعمولی خواب ہے جس نے ماں...
    پشاور میں ایک ہی اسکول کی تین طالبات نے میٹرک بورڈ کے امتحانات میں پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن لے کر سب کو حیران کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میٹرک بورڈ کی جانب سے سالانہ امتحان 2025 کے نتائج کا اعلان کیا گیا جس میں کامیابی کا تناسب 83.5 فیصد رہا۔ حیران کن طور پر ابتدائی تین پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشنز حاصل کرنے والی طالبات کا تعلق پشاور ماڈل اسکول گرلز برانچ 2 سے نکلا۔ فاطمہ جگنو 1180 نمبر لے کر پہلے، سارہ عمران 1178 لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔  جبکہ اسی اسکول کی ایک اور طالبہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے جن میں یوسرا، شمائلہ اور آئنہ شعیب نے بترتیب 1176 نمبر لئے ہیں۔۔  صوبائی حکومت...
    پاکستان میں رواں سال میں ڈینگی وائرس سے ہونے والی پہلی ہلاکت کی تصدیق ہوگئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق یہ تصدیق صوبہ سندھ میں کی گئی ہے۔ کراچی سے تعلق رکھنے والی ایک 48 سالہ خاتون نے ڈینگی بخار کے دوران انتقال کر دیا، جو اس موسمی بیماری کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے۔ سندھ محکمہ صحت نے تصدیق کی کہ 48 سالہ خاتون کراچی کے ایسٹ ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھتی تھیں اور 23 جولائی 2025 کو اگاہی کے بعد وہ ورم میں مبتلا ہو گئیں۔ ڈینگی ٹیسٹ مثبت آیا۔ مریضہ ذیابیطس اور پیشاب کی نالی کے انفیکشن کی صورت میں پہلے سے بیمار تھیں، جس نے حالت کو اور خطرناک بنا دیا۔ اس وقت سندھ میں تقریباً 345...