2025-09-18@22:01:38 GMT
تلاش کی گنتی: 9428
«مظاہروں کی»:
(نئی خبر)
یہ غیرمعمولی شارک كوسٹارِیکا کے کیریبین ساحل پر ٹورٹوگیرو نیشنل پارک کے قریب ماہی گیری کے دوران جوان پابلو نے پکڑی۔ رپورٹس کے مطابق جوان پابلو نے یہ عجیب و غریب شارک تقریباً 120 فٹ (37 میٹر) کی گہرائی سے پکڑی۔ یہ ایک نرس شارک ہے جس کا سائنسی نام Ginglymostoma cirratum ہے۔ اس کا رنگ نارنجی-پیلا ہے جو بہت ہی غیرمعمولی بات ہے۔ اس کی آنکھیں مکمل طور پر سفید ہیں جو امراض کی نشانی ہے۔ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ کوسٹاریکا یا دنیا کے کسی بھی حصے میں کسی شارک میں xanthism (زرد/نارنجی رنگت) ریکارڈ ہوئی ہے۔ ماہرین نے اس دریافت کو نیچے بیان کیے گئے پیرامیٹرز کے پیش نظر اہم قرار دیا ہے: 1) شارک تقریباً 6.5 فٹ (2 میٹر) لمبی تھی اور...
ویسٹ انڈین آل راؤنڈر کیرون پولارڈ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق کیرون پولارڈ نے گزشتہ روز کیریبیئن پریمیئر لیگ میں ٹرنباگو نائٹ رائیڈرز کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 14 ہزار رنز مکمل کیے۔ Kieron Pollard, the second to 14,000 runs in T20 cricket ???? pic.twitter.com/8jA53pgyJ9 — ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) August 30, 2025 وہ کرس گیل کے بعد ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 14 ہزار رنز بنانے والے دوسرے بلے باز ہیں۔ ???? 14,000 T20 RUNS FOR POLLARD ???? Most T20 Runs 14,562 – Chris Gayle (455 inns) 14,000* – Kieron Pollard (633 inns) 13,950 – Alex Hales (504 inns) 13,595 – David Warner (423 inns) 13,571 – Shoaib Malik...
9 مئی سے متعلق جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے اور علیمہ خان کے بیٹے شاہ ریز خان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔ لاہور کی انسداد دہشتگری عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ دینے کی استدعا مسترد کردی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے جناح ہاؤس کیس کی سماعت کی۔ پولیس نے 8 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا، تھانہ سرور روڑ پولیس نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں ملزم شاہ ریز خان کے خلاف مقدمہ درج کر رکھا ہے۔
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا نے یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کی منظوری دے دی۔ اس معاہدے کی مالیت تقریباً 179 ملین ڈالر ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے تصدیق کی کہ یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم فروخت کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اس سودے کی مالیت 179 ملین ڈالر ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ امریکا یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹمز دے گا تاکہ وہ روسی حملوں کا مقابلہ کر سکے۔ نئے معاہدے کے تحت نیٹو اتحادی ممالک بھی اخراجات میں حصہ ڈالیں گے۔ Post Views: 6
کراچی میں سرکاری ملازم پر تشدد کے کیس میں گرفتار پیپلز پارٹی کے رہنما، وزیر بلدیات سندھ سعید غنی کے بھائی اور چنیسر ٹاؤن کے چیئرمین فرحان غنی سمیت 3 ملزمان کو رہا کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق مدعی مقدمی نے گزشتہ رات مقدمہ واپس لیا جس کے بعد سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کو رہا کردیا گیا، مقدمے میں گرفتار فرحان غنی کے تین ساتھیوں کو بھی رہائی مل گئی۔ فرحان غنی کے وکیل نے بتایا کہ مدعی مقدمی سہیل نے گزشتہ رات مقدمہ واپس لے لیا تھا، مدعی مقدمہ نے مقدمہ واپس لینے کی درخواست جمع کرا دی تھی۔ ملزم وقار عباسی کے وکیل نے بتایا کہ پولیس نے درخواست منظور کرتے ہوئے دفعہ 493 کے تحت ملزم...
واشنگٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق امریکا نے یوکرین کو جدید فضائی دفاعی نظام فراہم کرنے کی منظوری دے دی ہے، جس کی مالیت تقریباً 179 ملین ڈالر بتائی جا رہی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے اس فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹم فروخت کرنے کا منصوبہ تیار کیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق اس سودے کا تخمینہ 179 ملین ڈالر لگایا گیا ہے۔ خیال رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ امریکا یوکرین کو پیٹریاٹ ایئر ڈیفنس سسٹمز فراہم کرے گا تاکہ وہ روسی حملوں کا مقابلہ کرنے کے قابل ہو سکے۔ یہ دفاعی ہتھیار ایک نئے معاہدے کے تحت فراہم کیے...
وزیراعظم شہباز شریف نے نئے آبی ذخائر کی تعمیر کو وقت کی ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں سیلابی صورت حال سے نمٹنے کے لیے قلیل، درمیانی اور طویل المدتی پالیسیاں وضع کرنا ہوں گی، دوسری جانب بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے اور شدید بارشوں کے باعث دریائے راوی، چناب اور ستلج بپھر گئے ہیں۔ 1400بستیاں زیر آب آچکی ہیں جب کہ 10لاکھ افراد متاثر ہوچکے ہیں، سیکڑوں ایکڑ رقبے پر کاشت فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔ پاکستان کا زرعی اور معاشی دل کہلانے والا صوبہ پنجاب آج ایک ایسی قدرتی آفت کی لپیٹ میں ہے جس نے نہ صرف انسانی زندگیوں کو متاثر کیا ہے بلکہ پورے معاشرتی، اقتصادی اور ماحولیاتی نظام کو بھی ہلا کر...
اسلام آباد: پاکستان کی اقتصادی ترقی میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس کے تحت ایس آئی ایف سی کی معاونت سے امریکا، جاپان سمیت دیگر عالمی مالیاتی اداروں نے ریکوڈک منصوبے کیلئے 6 ارب ڈالر کے خطیر فنڈز کی منظوری دے دی۔ 6 بلین ڈالر کی مجموعی فنڈنگ میں اے ڈی بی اور ورلڈ بینک کی جانب سے 1.05 بلین ڈالر کی منظوری ہو چکی ہے۔ اے ڈی بی کا کہنا ہے کہ ریکوڈک منصوبہ عالمی سطح پر تانبے کی کمی کو پورا کرنے میں مددگار ثابت ہوگا، یہ منصوبہ پاکستان میں روزگار کے مواقع اور علاقائی و سماجی ترقی کو بھی فروغ دے گا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ ریکوڈک معدنی ذخائر پاکستان کی معیشت کیلئے سب سے بڑی غیر ملکی...
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں we news اہم بیٹھک اہم فیصلے ٹویٹ عمران خان مری
وفاقی حکومت نے لاپتا افراد کے اہل خانہ کو قانونی معاونت فراہم کرنے کے لیے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، جس کا مقصد جبری گمشدگیوں کے کیسز میں متاثرہ خاندانوں کو درپیش قانونی مسائل کا حل نکالنا ہے۔ حکام کے مطابق یہ کمیٹی اُن خاندانوں کو قانونی سہولت فراہم کرے گی جن کے مقدمات فیملی لا کے معاملات کے تحت کمیشن آف انکوائری آن ان اینفورسڈ ڈس اپیئرنسز (COIED) میں زیرِ سماعت ہیں۔ یہ کمیشن 2011 میں قائم کیا گیا تھا تاکہ لاپتا افراد کا سراغ لگایا جا سکے اور اُن افراد یا اداروں کی نشاندہی کی جا سکے جو ان گمشدگیوں کے ذمہ دار ہیں۔ 2025 کی پہلی ششماہی کے دوران کمیشن کو 125 نئے کیسز موصول...
پاکستان کی ‘آئرن لیڈی’ کے نام سے جانے جانی والی منیبہ مزاری نے ایک اور تاریخی سنگِ میل عبور کر لیا۔ اقوامِ متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے منیبہ مزاری کو ‘پائیدار ترقی کے اہداف ‘کی ایڈووکیٹ مقرر کر دیا ہے، جس کے بعد وہ ان عالمی رہنماؤں اور تبدیلی کے علمبرداروں کی صف میں شامل ہو گئی ہیں جو اقوام متحدہ کے 2030 کے ایجنڈے کو آگے بڑھا رہے ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: تاریخ میں پہلی مرتبہ خواتین ٹریکرز کی تریچ میر ایڈوانس بیس کیمپ تک ٹریکنگ یہ تقرری 24 مارچ 2025 کو باضابطہ طور پر کی گئی۔ منیبہ مزاری جو اس سے قبل ‘اقوام متحدہ خواتین’ کی نیشنل گُڈ وِل ایمبیسیڈر، نامور مصورہ اور انسانی حقوق کی...
سفارتی ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان کے اندر تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے ٹھکانوں پر فضائی حملے بین الاقوامی قوانین کے عین مطابق ہیں۔ ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت پر پاکستان کو بھارت کے خلاف ایف اے ٹی ایف میں بات کرنی چاہیے۔ دوسری جانب نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کے خلاف افغان حکومت کے اقدامات کے حوالے سے انہیں افغان طالبان حکومت کی نیت پر کوئی شک نہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان، چین، افغان وزرائے خارجہ کا اجلاس، سی پیک کو افغانستان تک توسیع دینے پر اتفاق خیال رہے کہ 27 اگست کو پاکستان نے...
کراچی: گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے اپنی پانچ ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا ہے کہ مشکل کی اس گھڑی میں ہر طرح سے سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑا ہوں، سیلاب متاثرین کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لاؤں گا، سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے گورنر ہاؤس میں خصوصی سیل قائم کررہا ہوں۔ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے مزید کہا ہے کہ جلد امدادی سامان کے ٹرک سیلاب متاثرہ اضلاع میں روانہ کیے جائیں گے۔
پولینڈ کے وسطی علاقے میں ائیر شو کی تیاری کے دوران ایک F-16 جنگی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں پائلٹ ہلاک ہوگیا۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق طیارہ پولش فضائیہ کا حصہ تھا اور ریہرسل کے دوران فضائی کرتب دکھاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طیارہ لوپ بنانے کی کوشش میں تیزی سے نیچے آیا اور زمین سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں دھماکے سے تباہ ہوگیا۔ پائلٹ کو طیارے سے باہر نکلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ حکام کے مطابق حادثے کی وجہ تاحال سامنے نہیں آئی۔ اواقعے کے بعد پولینڈ میں ہونے والا ایئر شو منسوخ کر دیا گیا، جس میں 20 ملکوں کے...
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے سیاسی جماعتوں کی تازہ فہرست جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ جماعتوں کی تعداد 167 ہو گئی ہے۔ فہرست کے مطابق اس وقت چار سیاسی جماعتیں بغیر سربراہ کے رجسٹرڈ ہیں۔ ان میں پاکستان تحریک انصاف، عوامی ورکرز پارٹی، پاک سرزمین پارٹی اور پاکستان عوامی راج پارٹی شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کے مطابق سنی اتحاد کونسل کے قائم مقام چیئرمین صاحبزادہ حسن رضا ہیں، بلوچستان عوامی پارٹی کی قیادت خالد مگسی کے پاس ہے، جبکہ پاکستان مسلم لیگ کونسل کے صدر نعیم حسین چٹھہ ہیں۔ دوسری جانب زرتاج گل کی نااہلی کے باعث خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 185 ڈیرہ غازی خان...

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی چیئرمین سینٹ کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات، پارلیمانی تعاون بڑھانے پر اتفاق
اسلام آباد (نیوز ڈیسک) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی اور اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے درمیان چیئرمین سینیٹ کی رہائش گاہ پر اہم ملاقات ہوئی، جس میں دونوں ایوانوں کے درمیان ادارہ جاتی تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔ ملاقات میں 11 اور 12 نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والی بین الپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس کی تیاریوں پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔ چیئرمین سینیٹ نے بتایا کہ اس کانفرنس میں دنیا کے 45 سے زائد ممالک کے نمائندے شریک ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ اجلاس میں خطے میں امن، ترقی، موسمیاتی چیلنجز اور دیگر عالمی مسائل پر گفتگو ہوگی۔ اس موقع پر اسپیکر ایاز صادق نے کہا کہ یہ کانفرنس پاکستان کے...
کراچی: میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کے ایم سی ملازمین میں الیکٹرک بائیکس تقسی کردیں۔ کے ایم سی ملازمین میں الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ سرکاری امور انجام دینے والے ملازمین کے لیے بائیکس فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کے ایم سی کی سرکاری بائیکس کو بتدریج پیٹرول سے بجلی پر منتقل کیا جا رہا ہے، پہلے مرحلے میں ڈیلیوری بوائز کو بائیکس دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دو لاکھ پندرہ ہزار روپے مالیت کی ایک بائیک خریدی گئی ہے، خواتین افسران کو "پنک بائیکس" فراہم کی جائیں گی تاکہ وہ آمد و رفت میں سہولت حاصل کر سکیں۔ میئر کراچی نے مزید کہا کہ...
بھارت سے ایک اور بڑا سیلابی ریلہ 29 اگست کی شام پاکستان پہنچنے کا امکان ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق فلڈ فورکاسٹنگ پنجاب نے اس حوالے سے نیا مراسلہ جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ دریائے چناب میں ہیڈ تریموں بیراج کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کا سیلابی ریلا متوقع ہے۔ Madhopur Headworks at River Ravi in India has collapsed ???? As per Indian side, atleast 4x flood gates have collapsed while others have sustained damages. pic.twitter.com/2aUzQbyi5B — Pakistan Strategic Forum (@ForumStrategic) August 27, 2025 مراسلے کے مطابق یہ سیلابی ریلا 2 ستمبر کو ہیڈ پنجند کے مقام پر بھی انتہائی اونچے درجے کی صورت اختیار کر لے گا۔ محکمے نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں کو...
بھارت کے پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کی باتیں بھی ایشیا کپ میں دلچسپی کم نہ کر سکیں۔ انتباہ کے باوجود جعلی ٹکٹس کی فروخت جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ایشیاکپ کا آغاز نو ستمبر سے یو اے ای میں ہو گا۔ پاکستان سے حالیہ کشیدگی کے باوجود بھارتی بورڈ نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کا فیصلہ کیا جس پر اسے اپنے ملک میں شدید تنقید کا سامنا ہے۔ سیاستدان، عام افراد اور کئی سابق کرکٹرز پاکستان سے میچ کے بائیکاٹ کا مطالبہ کررہے ہیں، اس کے باوجود کرکٹ شائقین کی ایونٹ میں دلچسپی کم نہیں ہو سکی۔ 14 ستمبر کو دبئی میں شیڈول پاک بھارت میچ کے ٹکٹس چند منٹ میں ہی بکنے کی توقع ظاہر کردی گئی۔ ٹکٹس کی...
حمل: 21 مارچ تا 21 اپریل مثبت: جب حالات مشکل ہوں تو آپ کو اپنی بصیرت کو سننا سیکھنا چاہیے، لیکن جب وہ بہترین ہوں، تو آپ کو اسے اور بھی زیادہ سننا سیکھنا چاہیے۔ سونے کے انڈے دینے والی مرغی کو سونے کی تلاش میں چھوڑ دینا، شاید اپنے سر پر اپنے چشمے پہننے اور اپنے بستر کے پاس انہیں بے قابو طریقے سے تلاش کرنے کے مترادف ہو۔ جی ہاں، ہم جانتے ہیں کہ آپ ایک اچھا سا ایڈونچر پسند کرتے ہیں۔ لیکن آپ اپنے خوراک حاصل کرنے کے طریقے تلاش کر سکتے ہیں بغیر اس کے کہ جو کچھ پہلے ہی حرکت میں آیا ہے اور ترقی کر رہا ہے اسے بے ترتیب کیا جائے۔ ہر دن...
اسلام آباد: سپریم کورٹ کا آئینی بینچ دوماہ سے زائد وقفہ کے بعد 8 ستمبر سے دوبارہ کام شروع کرے گا،27 جون کو آخری سماعت میں آئینی بینچ نے سپریم کورٹ کا وہ فیصلہ منسوخ کیا جس میں مخصوص نشستوں پر پی ٹی آئی کا حق تسلیم کیا گیا تھا۔ ادھر نئے عدالتی سال کے آغاز پر سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس بلانے پر غور جس میں ججز، بار ممبران ،سائلین اور عوام کی تجویز کا جائزہ لیا جائے گا ، سپریم کورٹ رولز 2025 سے متعلق مزید تجاویز کیلیے پبلک نوٹس جاری ، جس کے مطابق ججز کمیٹی میں پیش تجاویز فل کورٹ کے سامنے پیش کی جائیں گی۔ سپریم کورٹ نے جسٹس امین الدین خان...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حالیہ سیلاب میں تباہ ہونے والی سڑکوں اور پلوں کی اصل وجہ کرپشن ہے، جو ہمارے معاشرتی کلچر کا حصہ بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ رزقِ حلال کی اہمیت ختم ہو گئی ہے اور حکومت کے ترقیاتی منصوبوں پر مختص رقم کا صرف 15 سے 20 فیصد استعمال ہوتا ہے، باقی سب کرپشن کی نذر ہو جاتا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: دریاؤں کے راستے پر تجاوزات تباہی کی وجہ، سول انتظامیہ کا کام پاک فوج کررہی ہے، خواجہ آصف نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ یہ سوال بار بار اٹھتا ہے کہ پل جلدی کیوں گر جاتے ہیں؟ اس کا سیدھا جواب کرپشن ہے۔...
برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران پر اقوام متحدہ کی معطل شدہ پابندیاں دوبارہ نافذ کرنے کے لیے باضابطہ عمل کا آغاز کر دیا ہے۔ تینوں ممالک نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کو ایک مشترکہ خط میں آگاہ کیا ہے کہ ایران 2015 کے جوہری معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ ایران نے اپنے جوہری پروگرام سے متعلق کیے گئے وعدوں کی پاسداری نہیں کی، جس کے باعث “اسنیپ بیک میکنزم” کو فعال کیا جا رہا ہے — ایک ایسا نظام جس کے تحت اقوام متحدہ کی پرانی پابندیاں دوبارہ خود بخود نافذ ہو جاتی ہیں، اور یہ عمل آئندہ 30 روز کے اندر مکمل ہو جائے گا۔ یاد...
وزیراعلیٰ آبادی کنٹرول اور فیملی پلاننگ پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفس راولپنڈی میں صحافیوں کے ساتھ ایک اہم نشست کا انعقاد کیا گیا۔ اس نشست کی صدارت ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر شیریں سخن نے کی۔اجلاس کا مقصد میڈیا کے پلیٹ فارم کے ذریعے عوام کو آبادی میں تیزی سے اضافے کے مسائل اور اس کے ملکی ترقی پر اثرات سے آگاہ کرنا تھا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر شیریں سخن نے کہا کہ آبادی میں بے تحاشہ اضافہ ملکی ترقی کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کنٹرول کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات نہ کیے گئے تو مستقبل میں معاشی اور سماجی مسائل سنگین صورتحال اختیار کر سکتے ہیں۔شیریں سخن نے مزید...
پیٹرولیم سیکٹر میں کیش لیس اکانومی کے فروغ کے لیے بڑا قدم اٹھا لیا گیا۔ اوگرا (OGRA) نے تمام اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ 31 اکتوبر 2025 تک ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام کو لازمی طور پر اپنائیں۔ اوگرا کے اعلامیے کے مطابق تمام لائسنس یافتہ ادارے — جن میں ایل پی جی، سی این جی، ریفائنریز اور آئل انڈسٹری شامل ہیں — کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ “راست کیو آر کوڈ” پر مبنی ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم اپنائیں اور اسے نمایاں طور پر اپنے کاروباری مقامات پر آویزاں کریں۔ ادارے اب صارفین کو کیش کے بجائے ڈیجیٹل طریقوں سے ادائیگی کی سہولت فراہم کرنے کے پابند ہوں گے، اور **31 اکتوبر کے بعد کوئی بھی...
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت خیبرپختونخوا کے سیلاب متاثرین کی بحالی اور امدادی سرگرمیوں میں ہر ممکن تعاون کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: ترقی یافتہ ممالک 100 ارب ڈالر کی کلائیمیٹ فنانسنگ کا وعدہ پورا کریں، اسحاق ڈار نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے خیبرپختونخوا اسمبلی میں قائد حزب اختلاف ڈاکٹر عباداللہ خان سے ملاقات کی۔ ملاقات میں صوبے میں حالیہ تباہ کن سیلاب سے پیدا ہونے والی سنگین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، جس نے خیبرپختونخوا کے کئی علاقوں، مقامی برادریوں اور خاندانوں کو شدید متاثر کیا ہے۔ نائب وزیراعظم نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مکمل یکجہتی کا یقین دلایا...
سکھر: ریلویز پولیس سکھر نے انٹیلیجنس بنیادوں پر ریلوے پھاٹک نوابشاہ میں کارروائی کرتے ہوئے لاکھوں مالیت کی ریلوے لائنیں چوری کرنے والے گروہ کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ریلویز پولیس کے مطابق کنٹینر کے اندر سے 140 چوری شدہ ریلوے لائنیں برآمد کر لی گئیں، ملزمان نے 1632 فٹ ریلوے لائنوں کو کلوز سیکشن راجہ لائن میر پور خاص سے گیس کٹر کی مدد سے کاٹا۔ تھانہ ریلویز پولیس نوابشاہ نے 2 ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا جبکہ دیگر ساتھیوں کی تلاش جاری ہے۔ ریلوے لائنیں جام صاحب نوابشاہ سے لاہور کے لیے کنٹینر میں لوڈ کی گئی تھیں۔ ریلویز پولیس سکھر نے اس سے پہلے چند ماہ قبل 1000 فٹ چوری شدہ ریلوے لائنیں...

جناح ہاؤس حملہ کیس: عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کا جسمانی ریمانڈ مسترد، جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
لاہور (نیوز ڈیسک) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے جناح ہاؤس حملہ کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کے بھانجے شیر شاہ کے جسمانی ریمانڈ پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ ایڈمن جج منظر علی گل نے ایک صفحہ پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے پولیس کی مزید 30 روزہ جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی۔ عدالت اس سے قبل ملزم کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر چکی تھی۔ پولیس کے مطابق دورانِ تحقیقات ملزم کے قبضے سے ڈنڈا برآمد کیا گیا، فوٹوگرامیٹک ٹیسٹ کرایا گیا جبکہ موبائل فون اور ماسک بھی ضبط کیے گئے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزم کی غیر موجودگی میں بھی اس کے سوشل...
بالی ووڈ کی معروف سپر اسٹار جوڑی شاہ رُخ خان اور دیپیکا پڈوکون کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق راجستھان کے شہر بھرت پور میں معروف کار برانڈ کے خلاف تکنیکی خرابیوں کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جس میں بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور دپیکا پڈوکون کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمہ مقامی وکیل کیرتی سنگھ نے دائر کیا، جنہوں نے 2022 میں 23.97 لاکھ بھارتی روپے کی کار خریدی تھی۔ ان کے مطابق کار میں چند ماہ بعد ہی سنگین تکنیکی خرابیاں سامنے آئیں، جو حادثات کا سبب بن سکتی تھیں۔ وکیل کا کہنا ہے کہ ڈیلرشپ نے تصدیق کی کہ مسئلہ مینوفیکچرنگ کا ہے اور اسے...
واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کے سینئر قونصلر برائے ٹریڈ اینڈ مینوفیکچرنگ پیٹر نوارو نے بھارت اور یوکرین کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی ہے۔ بلومبرگ کو دیے گئے انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ امریکی معیشت کو بھارت کے بلند تجارتی ٹیرف اور یوکرین تنازع کے اخراجات کے باعث شدید دباؤ کا سامنا ہے۔ پیٹر نوارو کے مطابق بھارت روس سے تیل خرید کر یوکرین جنگ میں بالواسطہ طور پر روس کو مالی فائدہ پہنچا رہا ہے جس کا نقصان امریکا کو ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی جانب سے عائد بھاری ٹیرف امریکی ملازمتوں کے خاتمے، فیکٹریوں کی بندش اور آمدنی میں کمی کا باعث بن رہا ہے، جس کا براہِ راست اثر امریکی ٹیکس دہندگان...
کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستانی اداکار و ماڈل خاقان شاہنواز نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کی اصل جنگ ایک دوسرے کے خلاف نہیں بلکہ غربت اور موسمیاتی تبدیلی کے خلاف ہے۔ انسٹاگرام پر شیئر کیے گئے ویڈیو پیغام میں انہوں نے عوام پر زور دیا کہ حقیقی مسائل پر توجہ دیں۔ خاقان شاہنواز نے کہا کہ چند ماہ قبل دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے دوران عوام ایک دوسرے پر میمز بنا رہے تھے، بھارتی شہری پانی روکنے کی باتیں کر رہے تھے جبکہ پاکستانی مون سون کی پیش گوئیاں کر رہے تھے۔ View this post on Instagram A post shared by Khaqan Shahnawaz (@khaqanshahnawaz) اداکار نے مزید کہا کہ جب مون سون آیا تو دونوں...
کینیڈا کے ماہرین نے ذیابیطس سے لڑنے کے لیے ایک نیا اور دلچسپ طریقہ دریافت کیا ہے۔ انھوں نے مُعدے میں بیکٹیریا سے پیدا ہونے والے ایک مخصوص مالیکیول D-lactate پر توجہ مرکوز کی، جو کہ خون میں شامل ہو کر جگر میں گلوکوز اور چربی کی پیداوار کو بڑھاتا ہے، اور یوں انسولین مزاحمت، ہائی شوگر اور جگر میں سوزش جیسے مسائل پیدا کرتا ہے۔ اس نئے طریقے کو Gut substrate trap کا نام دیا گیا ہے۔ کینیڈا کی مختلف یونیورسٹیوں کے محققین نے D-lactate کو جذب ہونے سے پہلے ہی مخصوص ’جال‘ کے ذریعے پکڑنے کے لیے ایک بایوڈیگریڈیبل پولیمر ڈیزائن کیا ہے۔ جو ڈی لیکٹیٹ کو خون میں جانے سے پہلے ہی پکڑ کر ختم کردے گا۔ اس...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف حصوں میں مزید شدید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ محکمہ کے مطابق 29 اگست کو بحیرہ عرب اور خلیج بنگال کی مون سون ہوائیں پاکستان میں داخل ہوں گی جبکہ 30 اگست سے مغربی ہواؤں کا سلسلہ بھی شامل ہوگا۔ 29 اگست سے 2 ستمبر تک بالائی اور وسطی علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔ شدید بارشوں سے کشمیر، مری، اسلام آباد اور راولپنڈی کے ندی نالے طغیانی کا شکار ہوسکتے ہیں۔ چترال، دیر، سوات، شانگلہ، بونیر، صوابی اور مردان کے ندی نالوں میں بھی طغیانی کا خطرہ ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، فیصل آباد، پشاور اور مردان کے نشیبی...
پشاور: ہائیکورٹ نے مختلف نوعیت کے مقدمات جلد نمٹانے کے حوالے سے صوبے کے تمام جوڈیشل افسران کو مراسلہ جاری کردیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق مراسلے میں کہا گیا ہے کہ نیشنل جوڈیشل پالیسی کمیٹی نے مقدمات کو بروقت نمٹانے کے لیے ٹائم لائنز مرتب کر دی ہیں، جس کے مطابق مختلف فوجداری مقدمات نمٹانے کے لیے 12، 18 اور 24 ماہ کی مدت مقرر کی گئی ہے جب کہ کم عمر ملزمان (جوینائل کیسز) اور لیبر مقدمات کو 6 ماہ کے اندر نمٹانے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اسی طرح زمین سے متعلق تنازعات کے مقدمات کے لیے 6 سے 24 ماہ کی ٹائم لائن مقرر کی گئی ہے۔ وراثتی اور پبلک ریونیو کیسز کو ایک سال...
خیبرپختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ پہلی بار وفاق کے انتظار کے بغیر وزیر اعلیٰ نے سیلاب متاثرین کے لیے فوری ریلیف فنڈ دیا اور راشن کی بوریاں دینے کی بجائے فی خاندان 15 ہزار روپے کیش امداد کا فیصلہ کیا جس میں سے ایک دن میں ساڑھے 4 ہزار خاندانوں کو رقم منتقل کی گئی۔ یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کا حصہ بننے والے مزمل اسلم کون ہیں؟ وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے مزمل اسلم نے کہا کہ وفاق کی جانب سے کوئی بڑی مدد نہیں ملی صرف چند جنریٹر اور ادویات کے ٹرک آئے اور بونیر میں صرف 40 افراد کو چیک دیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت نے سیلاب متاثرین...
لاہور: پنجاب کے مختلف علاقوں میں دریاؤں میں پانی کے مسلسل بڑھتے ہوئے بہاؤ نے سیلابی خطرے کو سنگین بنا دیا ہے۔ دریائے راوی میں پانی کی سطح بلند ہو رہی ہے جبکہ کوٹ مومن میں شدید سیلابی صورتحال کے باعث تمام تعلیمی ادارے بند کر دیے گئے ہیں۔ کمشنر لاہور محمد آصف بلال لودھی کے مطابق دریائے راوی میں پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 55 ہزار کیوسک تک پہنچ گیا ہے جبکہ آج صبح 9 سے 10 بجے کے دوران شاہدرہ کے مقام پر 1 لاکھ 60 ہزار کیوسک پانی کا ریلا گزرنے کا امکان ہے، تاہم صورتحال تاحال قابو میں ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق آج دوپہر تک دریائے راوی سے 2 لاکھ کیوسک کا ریلا...
ای کلینکل میڈیسن میں شائع ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف ہوا ہے کہ کارڈیک ڈیوائسز کے کلینکل ٹرائلز میں زیادہ خواتین کی شمولیت سے نتائج مزید درست اور واضح ملتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق نان اسکیمک کارڈیو مایوپیتھی کے مریضوں میں، جو کہ دل کے پٹھوں کی کمزوری ہے اور خواتین میں زیادہ پائی جاتی ہے، امپلانٹیبل کارڈیک ڈیفبریلیٹرز (ICDs) کے استعمال پر مردوں اور خواتین میں نمایاں فرق دیکھا گیا۔ یہ بھی پڑھیں: سعودی عرب میں دنیا کی پہلی روبوٹک دل کی پیوندکاری، 16 سالہ مریض پر کامیاب آپریشن اس مطالعے میں تقریباً نصف شرکا خواتین تھیں، جس کے بعد نتائج سامنے آئے کہ مردوں میں موت یا جان لیوا بے ترتیبی دھڑکن (جیسے وینٹریکولر ٹیکی کارڈیا اور...
واشنگٹن: معروف فارن پالیسی ایکسپرٹ ایلدار میمدوف نے پاک-امریکا تعلقات کے حوالے سے اپنے آرٹیکل میں لکھا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے طیارے مار گرائے اور سفارتی میدان میں برتری حاصل کرتے ہوئے امریکا میں اپنی پوزیشن بہتر بنائی اور صدر ٹرمپ کی قربت حاصل کر لی ہے۔ ایلدار میمدوف نے لکھا کہ ٹرمپ نے کانگریس میں خطاب کے دوران انسداد دہشت گردی پر پاکستان کی تعریف کی اور واشنگٹن میں پاکستان کے نئے حامی سامنے آئے ہیں۔ انہوں نے اپنے آرٹیکل میں بتایا کہ بھارت نے مئی میں کشمیر حملے کے بعد پاکستان پر حملہ کیا، مگر پاکستان نے بھارتی طیارے مار گرائے، چار روزہ جنگ میں ٹرمپ کی مداخلت سے کشیدگی ختم ہوئی اور پاکستان...
:26اگست 1980 کو ، چین نے باضابطہ طور پر شینزین ، جوہائی ، شانتو اور شیامین میں خصوصی اقتصادی زونز قائم کیے۔ یوں چین کی اصلاحات و کھلے پن نے ایک سنگ میل کی حیثیت رکھنے والا قدم اٹھایا۔ گزشتہ 45 برسوں کے دوران خصوصی اقتصادی زونز چین کی اصلاحات و کھلے پن کی “ٹیسٹنگ فیلڈ” سے چین کی ترقی کے لیے ایک مضبوط محرک قوت بن کر ابھرے ہیں، جو عالمی معیشت میں انضمام کے عمل میں انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہوئے، گلوبل ساؤتھ ممالک کی ترقی کے لیے بھی ایک قابل قدر حوالہ فراہم کرتے ہیں۔خصوصی اقتصادی زونز چین کی اقتصادی ترقی کے عمل میں ایک انتہائی اہم کردار ادا کرتے ہیں اور اقتصادی عروج کے لیے...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب میں سیلاب کے باعث آج رات راوی میں شاہدرہ کے علاقے میں بہت خطرہ ہے، انتظامیہ لوگوں کا بروقت انخلا یقینی بنائے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں سیلاب کی صورتحال پر کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز سے ویڈیو لنک پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریسکیو حکام، کمشنرز اور ڈپٹی کمشنز کی سیلاب زدہ علاقوں میں سرگرمیوں کو سراہتی ہیں۔ مریم نواز نے کہا کہ سیالکوٹ میں بہت پانی آیا، ناروال میں کرتارپورہ ڈوب گیا، گجرات میں صورتحال تشویشناک تھی، یہ ایک غیر متوقع صورتحال ہے کیوں کہ 38 سالوں کے بعد اس طرح کی فلیش فلڈنگ ہوئی ہے۔ آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو...
کراچی: وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ یلو لائن بی آر ٹی کا اہم حصہ جام صادق پل پر تعمیراتی کام تیزی سے جاری ہے اور یہ منصوبہ مقررہ وقت سے قبل مکمل ہوجائے گا۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کراچی میں جام صادق پل کا دورہ کرکے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سیکریٹری ٹرانسپورٹ اسد ضامن اور یلو لائن بی آر ٹی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر ضمیر عباسی بھی ان کے ہمراہ تھے۔ سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کو تعمیراتی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ اس پل پر پیدل چلنے والوں اور سائیکل سواروں کے لیے علیحدہ...
اقوامِ متحدہ کی جوہری نگرانی کے ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (IAEA) کے معائنہ کار ایران واپس پہنچ گئے ہیں۔ یہ اقدام ایران اور اسرائیل کے درمیان جون میں ہونے والی 12 روزہ جنگ اور امریکا کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات پر حملوں کے بعد سامنے آیا ہے۔ ایران نے جون کی جنگ کے بعد IAEA سے تعاون معطل کر دیا تھا اور الزام عائد کیا تھا کہ یہ ادارہ اسرائیل اور امریکا کے حملوں کی مذمت کرنے میں ناکام رہا۔ یہ بھی پڑھیے: ایران امریکا کے اطاعت کے مطالبے کے مقابلے میں ڈٹ کر کھڑا رہے گا، آیت اللہ خامنائی جوہری نگرانی کے ادارے کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے ایک انٹرویو میں تصدیق کی کہ پہلی ٹیم...
شریف فیملی کے بڑوں کی مری کے علاقے چھانگلہ گلی میں غیر معمولی اہم بیٹھک ہوئی جس میں سیاسی و آئینی امور کے ساتھ ساتھ ملک بھر میں آنے والے بدترین سیلاب کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریک ہوئے۔ یہ بھی پڑھیں:نواز شریف کو کالا باغ ڈیم بنانے کی کوشش پر سیاست کی نذر کردیا گیا، سعد رفیق اجلاس میں نئے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر سمیت اہم آئینی عہدوں پر تعیناتیوں کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو ہدایت کی کہ وہ سیاسی و آئینی معاملات پر اتحادی جماعتوں...
کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی خورشید احمد شاہ کو طبیعت ناساز ہونے پر سکھر سے کراچی منتقل کردیا گیا۔ ایکسپریس نیو زکے مطابق پارٹی ذرائع نے بتایا کہ خورشید شاہ کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیو ویسکولر ڈیزیز (این آئی سی وی ڈی) سکھر میں ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے کراچی منتقل کیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ خورشید شاہ کو وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی خصوصی ہدایت پر حکومت سندھ کے خصوصی طیارے کے ذریعے کراچی روانہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق خورشید شاہ کی طبیعت گزشتہ روز اچانک ناساز ہوگئی تھی، جس کے بعد انہیں فوری...
گوادر: وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی ہدایت پر گوادر میں بجلی و پانی کے مسائل کے حل کے لیے اقدامات تیز کردیے گئے۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور جنید انوار چوہدری کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر گوادر کے لیے سولر منصوبے کا آغاز کردیا ہے جس کیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے۔ جنید انوار چوہدری نے کہا کہ گوادر سولر منصوبہ جلد فعال ہوگا، گوادر بندرگاہ شمسی توانائی سے چلائی جائے گی، فری زون میں صنعتوں کو بجلی کی فراہمی ممکن بنائی جائے گی۔ وفاقی وزیر برائے بحری امور کا مزید کہنا تھا کہ صنعتی سرگرمیوں کے لیے شمسی توانائی کا استعمال یقینی بنائیں گے، شمسی توانائی سے گوادر کو پانی کی فراہمی ممکن ہوگی، قابل اعتماد شمسی توانائی...
وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس میں پنجاب میں شدید بارشوں اور دریائے چناب، ستلج اور راوی میں ممکنہ سیلابی صورتحال پر جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل انعام حیدر ملک نے وزیراعظم کو متاثرہ علاقوں میں پیشگی انخلا، محفوظ مقامات پر منتقلی اور امدادی سامان کی ترسیل پر بریفنگ دی۔ وزیراعظم نے ہدایت دی کہ وفاقی حکومت اور این ڈی ایم اے کی جانب سے پیشگی معلومات اور وارننگ کا سلسلہ مزید موثر انداز میں جاری رکھا جائے تاکہ قیمتی انسانی جان اور مالی نقصان سے بچا جا سکے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر این ڈی ایم اے تمام ریسکیو آپریشن کی نگرانی کر رہا ہے۔عوام حفاظتی اقدامات یقینی بنائیں۔ مقامی...
سپریم کورٹ میں آج مختلف نوعیت کے مقدمات کی سماعت ہوئی جن میں زرعی زمین تنازعہ، منشیات سمگلنگ، ریپ، مالی فراڈ اور جعلی ڈگری سے متعلق کیسز شامل تھے۔ یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ نے آئس اسمگلنگ کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی عدالت نے بعض مقدمات میں ضمانتیں منظور کیں جبکہ بعض میں سخت ریمارکس کے بعد درخواستیں مسترد کردیں۔ زرعی زمین تنازع میں ضمانت بعد از گرفتاری سپریم کورٹ نے زرعی زمین تنازع میں ملوث ملزم عبدالحمید کی دو لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکوں کے عوض ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔ جسٹس ملک شہزاد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔ مدعی کے وکیل کے مطابق ملزم نے جعل سازی...
اسلام آباد: بین الاقوامی مالیاتی فنڈ(آئی ایم ایف)اور ایشیائی ترقیاتی بینک نے موسمیاتی تبدیلیوں اور قدرتی آفات سے ہونے والے نقصانات سے نمٹنے کے لیے انشورنس کوور کی تجویز دے دی۔ ذرائع وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ پاکستان دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی اور قدرتی آفات سے متاثرہ پانچواں بڑا ملک بن گیا ہے۔ بارشوں اور سیلاب سمیت قدرتی آفات سے ہر سال پاکستان میں اربوں ڈالر کے نقصانات ہوتے ہیں۔ حکام کے مطابق پاکستان میں قدرتی آفات سے اربوں روپے کے نقصانات کے تناظر میں آئی ایم ایف اور اے ڈی بی نے انشورنس کوور کی تجویز دی ہے۔ آئی ایم ایف نے قدرتی آفات سے نقصانات کم کرنے کے لے انشورنس کوور فراہم...
کراچی: شہر قائد کے علاقے شاہ لطیف فقیر محمد گوٹھ کے قریب پانی کے گڑھے سے نوجوان کی لاش ملی جو ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچائی۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ فوری طور پر متوفی کی شناخت نہیں ہو سکی جبکہ اس کی عمر 20 سال کے قریب بتائی جاتی ہے تاہم اس حوالے سے پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔
آج اکیسویں صدی میں۔ جب کہ ٹیکنالوجی حیرت انگیز انقلاب برپا کرچکی ہے۔ مصنوعی ذہانت نے ہر چیز کے پیمانے اور معیار تک بدل دیے ہیں۔ علم نے جسمانی طاقت پر قابو پالیا ہے اور قلم نے بظاہر تلوار کو شکست دے دی ہے۔ مگر ان تمام سچائیوں کے باوجود آج بھی دنیا میں سب سے زیادہ اہمیّت اقتصادی طاقت کے بجائے عسکری قوّت کی ہے، اور آج کے اس جدید ترین دور میں بھی دنیا کا چوہدری وہی ہے جو دیہاتی زبان میں ’’ڈانگ سوٹے‘‘ کا تگڑا ہے یعنی عسکری طاقت میں دوسروں پر برتری رکھتا ہے۔ چند سال پہلے کی بات ہے، ہمارے قریب سے گزرنے والے دریائے چناب کے کنارے پر واقع ایک گاؤں کا چوہدری غریبوں...
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی چناب، راوی اور ستلج میں ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر تمام اداروں بالخصوص این ڈی ایم اے کو ہائی الرٹ پر رہنے کی ہدایت کردی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارت کی جانب سے دریا میں پانی چھوڑے جانے کے بعد دریائے چناب، راوی اور ستلج میں پانی کا بھاؤ تیز اور بلند ہوگیا جس کے تحت سیلاب کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس خطرے کے پیش نظر وزیرِ اعظم نے وفاقی وزرا کو اپنے متعلقہ حلقوں میں جانے کی ہدایت اور موقع پر موجود رہ کر انخلا، ریسکیو و ریلیف کی سرگرمیوں کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وزیرِ اعظم کی چیئرمین این ڈی ایم اے کو پی ڈی ایم...
وزیر دفاع خواجہ آصف نے انکشاف کیا ہے کہ نواز شریف کے گوجرانوالہ بیان کی مذمت نہ کرنے پر مجھے 6 ماہ قید کاٹنا بڑی۔ نجی ٹی وی کے مطابق خواجہ آصف نے تاریخ کے جھروکوں سے پردہ اٹھاتے ہوئے بتایا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کے دور میں ایک بار جنرل باجوہ کے سسر نے مجھے گھر بلایا اور بیسمنٹ میں لے جا کر کہا کہ نواز شریف کی گوجرانوالہ کی تقریر میں جنرل باجوہ اور جنرل فیض کا نام آیا ہے تم اس کی مذمت کرو اور خود کو اس سے الگ کرو۔ انہوں نے کہا کہ رانا تنویر اس بات کے گواہ ہیں، میں نے جنرل باجوہ کے سسر سے کہا کہ ایسا نہیں کروں گا...
کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کیپٹیو پاور صارفین سے وصول کی جانے والی لیوی کا فائدہ بجلی گرڈ صارفین تک پہنچانے کی منظوری دے دی ہے۔ای سی سی کا اجلاس جس کا آج اسلام آباد میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی صدارت میں اجلاس ہوا، اس نے گلگت بلتستان کے متاثرہ خاندانوں کے لیے خیموں، ادویات، خوراک اور دیگر ضروری سامان کی بروقت فراہمی کے ساتھ ساتھ تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی تعمیر نو اور متاثرہ کمیونٹیوں کی مدد کے لیے جلد بحالی کے اقدامات کے لیے تین ارب روپے کی منظوری دی۔ فورم نے ٹیرف ایڈجسٹمنٹ اور نیٹ میٹرنگ کے مد میں پاکستان ٹیلی ویژن کارپوریشن (PTVC) کے حق میں 11 ارب روپے کی ٹیکنیکل سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری...
بھارتی اداکارہ تنیشتھا چترجی نے انکشاف کیا ہے وہ اس وقت اسٹیج فور کینسر سے زندگی کی جنگ لڑ رہی ہیں۔ یہ بتاتے ہوئے اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی چند تصاویر بھی شیئر کیں جن میں ایک تصویر میں ان کا سر مونڈا ہوا نظر آرہا ہے جبکہ دوسری تصویر میں وہ اپنی فلمی دنیا کے دوستوں جیسے شبانہ اعظمی، ودیا بالن، دیویا دتہ اور لارا دتہ کے ساتھ موجود ہیں۔ اداکارہ تنیشتھا چترجی نے اپنے پیغام میں لکھا کہ یہ آٹھ ماہ ان کی زندگی کے سب سے مشکل دن رہے۔ والد کو کینسر کی وجہ سے کھونے کے بعد خود اس مرض کی تشخیص ہونا بہت کٹھن لمحہ تھا۔ انھوں نے مزید بتایا کہ اس دوران انہیں اپنی 70 سالہ والدہ اور...
ڈچز آف سسیکس، میگھن مارکل نے بالآخر اپنے نام سے متعلق جاری تنازع پر خاموشی توڑ دی اور اپنے سرکاری قانونی نام کی وضاحت کر دی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: میگھن مارکل کے انٹرویو کے بعد شاہی خاندان کا جذباتی بیان جاری شہزادہ ہیری کی اہلیہ اور بادشاہ چارلس سوم کی بہو نے اپنے حالیہ انٹرویو میں انکشاف کیا کہ ان کا قانونی نام ’میگھن، ڈچز آف سسیکس‘ ہے اور یہی وہ نام ہے جو ان کی شادی کے بعد اختیار کیا گیا تھا۔ یہ گفتگو نیٹ فلکس پر ان کے نئے شو کے دوسرے سیزن کی ریلیز کے موقعے پر بلومبرگ کی اینکر ایمیلی چانگ کے ساتھ انٹرویو میں سامنے آئی۔ یاد رہے کہ میگھن نے پہلی بار پچھلے سیزن...
لاہور: پنجاب کی سالٹ رینج میں بھارتی بھیڑیے (انڈین وولف) کی دوبارہ موجودگی کے شواہد سامنے آ گئے ہیں اور پہلی بار سرکاری طور پر اس نایاب جانور کی تصویری شواہد حاصل ہوئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ پیش رفت پنجاب میں معدومی کے خطرے سے دوچار جنگلی حیات کی بحالی کی طرف ایک اہم قدم ہے۔ سیکرٹری جنگلات و جنگلی حیات پنجاب مدثر ریاض ملک نے بتایا کہ کالا باغ کے قریب یہ تصویر محکمے کے سرکاری فوٹوگرافر نے بنائی ہے۔ ان کے بقول یہ پہلا موقع ہے جب حکومت کے پاس اس نسل کے ڈیجیٹل شواہد موجود ہیں اور یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ پنجاب میں نایاب جنگلی حیات کی اقسام دوبارہ بحال ہو...
بھارت کی جانب سے دریاؤں میں بغیر پیشگی اطلاع پانی چھوڑنے کے باعث پاکستان میں شدید سیلابی صورتحال پیدا ہو گئی ہے، جس نے نہ صرف درجنوں دیہاتوں کو زیر آب کر دیا بلکہ ہزاروں ایکڑ زرعی اراضی بھی تباہ کر دی۔ دریائے ستلج، راوی اور چناب میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہو گئی ہے، جس کے نتیجے میں پنجاب کے کئی اضلاع میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ۔ سیلاب کی شدت اور متاثرہ علاقے محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر اونچے درجے کا سیلاب ہے جبکہ ہیڈ سلیمانکی پر درمیانے درجے کا ریلا گزر رہا ہے۔ دریائے راوی میں بھی پانی کی سطح...
وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے ملک کی موٹرویز اور شاہراہوں کو بیرئیر فری بنانے اور ای ٹیگ سسٹم کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سڑکوں پر سفر کو محفوظ، سہل اور جدید خطوط پر استوار کرنے کی ضرورت ہے، اور اس کے لیے ڈیجیٹل سسٹمز کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ یہ ہدایات انہوں نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (NHA) ہیڈکوارٹر میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں، جہاں چیئرمین این ایچ اے اور دیگر سینئر افسران نے وفاقی وزیر کو ادارے کی کارکردگی اور جاری منصوبوں پر بریفنگ دی۔ ای ٹیگ، آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور شجرکاری کے اقدامات اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا...
چینی فضائیہ سے منسلک سائنسدانوں نے ایک ایسی جدید ریڈار ٹیکنالوجی تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جو ارلی وارننگ اینڈ کنٹرول (AEW&C) طیاروں — جنہیں عام طور پر ایواکس کہا جاتا ہے — کو دشمن کے ریڈارز سے بچا سکتی ہے، بلکہ انہیں گمراہ بھی کر سکتی ہے۔ ایویکس طیارے کسی بھی فوجی مہم میں “فضا سے آنکھ رکھنے” کا کام کرتے ہیں اور جنگی حکمت عملی کا ایک اہم ستون سمجھے جاتے ہیں۔ لیکن ان کی طاقتور ریڈار لہریں خود ان کی شناخت کا ذریعہ بن جاتی ہیں، جس کے باعث یہ دشمن کے ریڈار پر باآسانی ظاہر ہو جاتے ہیں۔ نئی ٹیکنالوجی کا کمال: دشمن کا ریڈار چکرا جائے اب چینی سائنسدانوں نے ایک نئی ریڈار ٹیکنالوجی ...
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پارٹی ستمبر میں عدلیہ کی آزادی، جمہوریت کی بحالی اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے ایک بڑا جلسہ منعقد کرے گی۔ یہ بھی پڑھیں: عمران خان کی پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے کی ہدایت اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے بتایا کہ جیل میں عمران خان کی سہولیات بحال کردی گئی ہیں اور انہیں اخبار و کتابیں بھی فراہم کی جارہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 3 ماہ بعد عمران خان سے ملاقات ہوئی ہے جس پر بے حد خوشی ہوئی، ملاقات کرکے اچھا لگا، یہ سلسلہ جاری رہنا چاہیے اور...
پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہے جس پر انہیں کراچی کے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ خورشید شاہ کو نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیوویسکولر ڈیزیز (این آئی سی وی ڈی) سکھر سے کراچی منتقل کیا گیا۔ خورشید شاہ کو وزیر اعلیٰ سندھ کے خصوصی جہاز پر کراچی روانہ کیا گیا۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سیدخورشید شاہ کی طبیعت ناساز ہوئی تھی جس کے بعد انہیں این آئی سی وی ڈی ہسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ Post Views: 6
کوئٹہ سیرئس کرائم انویسٹی گیشن ونگ نے ڈیگاری قتل کیس میں نامزد ایک اور ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں دوہرے قتل کا معاملہ: نامزد سردار شیر باز ساتکزئی انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش سیرئیس کرائم انویسٹی گیشن ونگ کے مطابق مقتولہ بانو بی بی کے دیور کو گرفتار کر لیا گیا ہے ، ملزم پیرجان کو ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے، مقدمے میں قبائلی سردار سمیت اب تک 15 ملزمان کو گرفتار کیا جا چکا ہے، کیس کا مرکزی ملزم مقتولہ بانو بی بی کا بھائی تاحال مفرور ہے۔ مقدمے میں گرفتار قبائلی شخصیت سردار شیر باز ساتکزئی پولیس کی حراست میں ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: مستونگ، پسند کی شادی کرنے والا جوڑا 7 سال بعد غیرت...

خان صاحب کی سختی کے باوجود بدقسمتی سے پارٹی معاملات باہر آجاتے ہیں، بیرسٹر گوہر کا سلمان اکرم راجہ کے بیان پر ردعمل
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ انہیں گزشتہ روز مستعفی ہونیوالے پارٹی کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ ابھی تک موصول نہیں ہوا ہے۔ وی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ سلمان اکرم راجہ نے 26 نومبر کے واقعے کے بعد اپنا تحریری استعفیٰ انہیں بھیجا تھا، اور بعد میں واپس لینے کا بھی بتایا تھا۔ ???? سلمان اکرم راجہ کا استعفیٰ ابھی تک مجھے موصول نہیں ہوا۔ بدقسمتی سے ہمارے پارٹی معاملات باہر آ جاتے ہیں، حالانکہ عمران خان صاحب نے پہلے بھی اس سے سختی سے منع کیا ہے۔ بیرسٹر گوہر pic.twitter.com/L1lqknVgvI — WE News (@WENewsPk) August 26, 2025 ’تاہم اس مرتبہ...
امریکی ٹینس اسٹار وینس ولیمز یو ایس اوپن کے پہلے ہی راؤنڈ میں شکست کھا گئیں۔ میچ کی تفصیل مقام: آرتھر ایشے اسٹیڈیم حریف: کیرولینا موچوا نتیجہ: 3-6، 6-2، 1-6 سے شکست وینس ولیمز کا بیان “میں آج جیت نہیں سکی، لیکن مجھے فخر ہے کہ میں نے بہت اچھا کھیلا۔” پس منظر عمر: 45 سال اعزازات: 7 گرینڈ سلیم ٹائٹلز موجودہ رینکنگ: ویمنز ٹینس میں 582 واں نمبر یو ایس اوپن میں شرکت: وائلڈ کارڈ کے ذریعے اہم نکات ولیمز کا تجربہ اور کھیلنے کا عزم اب بھی مداحوں کو متاثر کر رہا ہے۔ کیرولینا موچوا اگلے راؤنڈ میں جگہ بنانے میں کامیاب رہیں۔ Post Views: 6
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے امریکا کو مقناطیس فراہم نہ کیے تو 200 فیصد ٹیرف عائد کیا جائے گا۔ واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ “چین کو مقناطیس دینا ہوں گے، ورنہ ہمیں 200 فیصد ٹیرف یا اسی نوعیت کے دیگر اقدامات کرنے ہوں گے۔ ہمارے پاس یہ اختیار موجود ہے اور اگر ہم ایسا کر لیں تو چین کے ساتھ کوئی کاروبار باقی نہیں رہے گا۔” صدر ٹرمپ کے مطابق امریکا اور چین دونوں کے پاس طاقت ہے، لیکن امریکا کے پاس ایسے متبادل آپشنز ہیں جن سے بیجنگ کو بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔ یہ بیان امریکا اور چین کے درمیان جاری...
ایپس کی دنیا میں ریٹنگز اور ریویوز کسی بھی سافٹ ویئر کی کامیابی کے اہم اشارے سمجھے جاتے ہیں۔ عام طور پر وہ ایپس جنہیں لاکھوں مثبت ریویوز ملیں، ایپل ایپ اسٹور اور گوگل پلے اسٹور کی نمایاں فہرستوں میں جگہ حاصل کرتی ہیں۔ ٹیسلا، اسپیس ایکس اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم “ایکس” کے مالک ایلون مسک نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی کمپنی کا اے آئی چیٹ بوٹ “گروک” صارفین میں بے حد مقبول ہوا ہے، لیکن ایپل نے جان بوجھ کر اسے اپنی نمایاں فہرستوں میں شامل نہیں کیا۔ مسک نے اسے غیر منصفانہ رویہ قرار دیا اور کہا کہ اگر صورتحال برقرار رہی تو وہ ایپل کے خلاف اینٹی ٹرسٹ مقدمہ دائر کریں گے۔...
پاک فوج نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں عوامی خدمت اور امدادی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھا ہے۔ پاک فوج کی جانب سے بالاکوٹ میں سیلاب متاثرین کے لیے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں 1327 سے زائد افراد کو طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔ میڈیکل کیمپ میں 740 مرد، 336 خواتین اور 251 بچوں کا مفت چیک اپ اور ادویات فراہم کی گئیں۔ مریضوں کا معائنہ معدے، پٹھوں کے درد، خارش، سانس کی بیماریوں اور دیگر امراض کے حوالے سے کیا گیا۔ کیمپ میں ڈاکٹرز سمیت مکمل طبی عملہ موجود تھا تاکہ ہر متاثرہ فرد کو معیاری طبی سہولت مہیا کی جا سکے۔ مزید پڑھیں: زلزلے کے 19 برس بعد بھی بالاکوٹ بحالی سے میلوں پرے پاک...
کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ورلڈ بینک کی نئی کنٹری ڈائریکٹر بولورما آنگابازار نے وفد کے ساتھ ملاقات کی۔ اہم اجلاس میں پبلک ریسورسز فار اِنکلیوسو ڈویلپمنٹ پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ وزیراعلیٰ سندھ نے وفد کو بتایا کہ ان کی حکومت ریونیو میں اضافہ اور سروس ڈیلیوری کو مؤثر بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت غیرترقیاتی بجٹ کو کنٹرول کر رہی ہے اور نئے ٹیکس ریونیو کی شرحِ نمو بڑھانے پر بھرپور توجہ دی جا رہی ہے۔ وزیراعلیٰ نے تعلیم کے شعبے میں جاری اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ مڈل اور پرائمری اسکولوں میں انرولمنٹ بڑھانے کے لیے مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ اجلاس...
نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکی کے وزیر خارجہ سے اہم ملاقات کی ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے آج او آئی سی کے 21ویں غیر معمولی اجلاس برائے وزرائے خارجہ کے موقع پر اپنے ترک ہم منصب حکان فیدان سے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار نے 51ویں او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کی چیئرمین شپ کے دوران ترکی کے قائدانہ کردار پر ستائش کا اظہار کیا۔ ملاقات میں فلسطین کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کیا گیا اور اس بات پر زور دیا گیا کہ فلسطین میں بڑھتے ہوئے انسانی بحران خصوصاً غزہ میں قحط کے پیشِ نظر...
پشاور: ملاکنڈ ڈویژن کے تمام اضلاع میں ایک ہفتے کی بندش کے بعد آج سے تعلیمی سرگرمیاں بحال ہو گئیں۔ گزشتہ دنوں سیلاب اور شدید موسمی حالات کے باعث ہونے والی تباہیوں کے نتیجے میں سوات، بونیر، دیر لوئر، دیربالا، شانگلہ، چترال، باجوڑ اور ملاکنڈ میں اسکولز، کالجز اور یونیورسٹیاں بند کر دی گئی تھیں۔ محکمہ تعلیم کے مطابق حالات بہتر ہونے کے بعد آج سے تمام تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں اور تدریسی عمل معمول کے مطابق دوبارہ شروع کر دیا گیا ہے۔
تل ابیب: اسرائیلی فوج کے سربراہ ایال زمیر نے بھی غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی حمایت کر دی ہے اور کہا ہے کہ فوجی کارروائیوں کے نتیجے میں اب ایسے حالات پیدا ہوچکے ہیں کہ حماس کے ساتھ معاہدہ ممکن ہے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق حیفا میں ایک بحری اڈے کے دورے کے دوران آرمی چیف نے کہا کہ "اسٹیو وٹکوف کی جانب سے پیش کردہ فریم ورک پر مبنی ایک مجوزہ معاہدہ موجود ہے، اب یہ حکومت اور وزیر اعظم نیتن یاہو پر منحصر ہے کہ وہ فیصلہ کریں۔" ایال زمیر کا کہنا تھا کہ اسرائیل کو ثالثوں کے مجوزہ معاہدے کو قبول کرلینا چاہیے کیونکہ غزہ شہر پر قبضے کی کوشش یرغمالیوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال...
تل ابیب: اسرائیلی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل ایال زمیر نے پہلی بار غزہ میں جنگ بندی معاہدے کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات میں حماس کے ساتھ معاہدہ ممکن ہے، اور حکومت کو پیش کیے گئے مجوزہ امن معاہدے کو قبول کر لینا چاہیے۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق ایال زمیر نے حیفا کے ایک بحری اڈے کے دورے کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی فوج کی کارروائیوں نے ایسے حالات پیدا کر دیے ہیں جو جنگ بندی کے لیے سازگار ہیں۔ انہوں نے اسٹیو وٹکوف کے پیش کردہ فریم ورک کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک واضح معاہدہ موجود ہے، اور اب فیصلہ وزیراعظم نیتن یاہو کو کرنا ہے۔ آرمی چیف نے یہ بھی...
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ تھائی لینڈ کی کاروباری برادری مراعات سے فائدہ اٹھائے، پنجاب سے علاقائی منڈیوں تک رسائی آسان ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے اعزاز میں تھائی لینڈ کے سابق وزیراعظم اور ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے کی ممتاز کاروباری شخصیت تھکسان شینا وترا کی جانب سے عشائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں تھائی لینڈ کی تاریخ کی کم عمر ترین سابق خاتون وزیراعظم پائیتونگترن شینا وترا نے بھی شرکت کی۔تھکسان شینا وترا اور ان کی صاحبزادی نے وزیراعلیٰ پنجاب کا پرتپاک خیر مقدم کیا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کیلئے نیک تمناؤں اور خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا، دونوں سابق وزرائے...
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اسٹار فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی آج خوشی سے بھرپور ہیں، کیونکہ ان کے بیٹے عالیار نے اپنی زندگی کا پہلا سال مکمل کر لیا ہے۔ اس خاص موقع پر شاہین نے ایک جذباتی اور محبت سے بھرپور پیغام کے ذریعے اپنی خوشی کا اظہار کیا، جو مداحوں کے دلوں کو چھو گیا۔ شاہین نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے عالیار کی خوبصورت تصویریں شیئر کرتے ہوئے لکھا یپی برتھ ڈے عالیار! ایک سال ہو گیا! وہ لمحہ آج بھی یاد ہے جب پہلی بار تمہیں اپنی بانہوں میں اٹھایا تھا۔ تمہاری مسکراہٹ، ننھے قدم اور ہر گزرتا دن ہماری زندگی کے سب سے خوبصورت لمحے بن چکے ہیں۔ تم ہماری سب سے بڑی نعمت اور خوشی...
صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے چینی تجارتی وفد کی ملاقات ، تجارتی تعلقات میں اضافے پر گفتگو اسلام آباد ()صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ سے چینی تجارتی وفد نے ملاقات کی جس میں تجارتی تعلقات میں اضافے پر گفتگو کی گئی ۔وفد کی قیادت ڈپٹی ڈائریکٹرسی سی پی آئی ٹی زی جیانگ نے کی ،ملاقات میں بزنس کمیونٹی کی نمایاں شخصیات بھی شریک ہوئیں، صدر ایف پی سی سی آئی نے پاکستان اور چائنہ کے درمیان تجارتی تعلقات کو دونوں ممالک کیلئے ناگزیر قرار دیا۔ انہوں نے سی پیک کو پاکستان کی انڈسٹری ،انفراسٹرکچر،ٹیکنالوجی کوآپریشن کیلئے اہم قرار دیا۔ملاقات میں صدر ایف پی سی سی آئی نے سی پیک کے فیز...
کراچی: وزیراعظم نے ایک کروڑ ڈیجیٹل والٹ اکاؤنٹس کا اجرا کردیا اور کہا ہے کہ کیش لیس معیشت کرپشن اور استحصال کے خاتمے کے لیے اہم قدم ہے، پوری اکانومی کو کیش لیس سسٹم کی طرف لے کر جائیں گے۔ یہ بات انہوں ںے بی آئی ایس پی کے تحت ڈیجیٹل والٹس کی تقسیم کے موقع پر تقریب سے خطاب میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کیش لیس ٹرانزیکشنز کی جانب ایک اہم قدم ہے، پوری اکانومی کو کیش لیس سسٹم کی طرف لے کر جائیں گے، کیش لیس معیشت کرپشن اور استحصال کے خاتمے کے لیے اہم قدم ہے، ہم کیش لیس معیشت کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ وزیراعظم نے مزید کہا کہ بی آئی ایس پی غربت کے...
سپریم کورٹ نے منشیات برآمدگی کیس میں اہم فیصلہ سناتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اگر مدعی خود ہی تفتیشی بن جائے تو انصاف کے بنیادی اصول متاثر ہوتے ہیں۔ عدالت نے اس بنیاد پر ملزم زاہد نواز کو بری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا ہے۔ جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ کی جانب سے تحریر کیے گئے 6 صفحات پر مشتمل فیصلے کے مطابق، پولیس نے 14 دسمبر 2022 کو زاہد نواز سے 1280 گرام چرس برآمد کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم، کیس میں مدعی اور تفتیشی افسر ایک ہی شخص — انسپکٹر محمد نعیم ضیا — تھے، جس پر عدالت نے سنجیدہ سوالات اٹھائے۔ عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ مدعی کا خود ہی تفتیش کرنا...
ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کیساتھ معاہدے کے بعد پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ این اے 129 سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدواروں چودہری آصف ناگرہ، طاہرہ حبیب جالب اور فرحت نور نے این اے 129 سے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔ پی پی 87 میانوالی سے بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار زبیر حمزہ نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لئے، این اے 66وزیر آباد سے اعجاز احمد سمہ اور طاہر اقبال چیمہ نے اپنے کاغذات نامزدگی واپس لے لیے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق 24 اگست 2025 کو بھارت نے سیلاب کی اطلاع انڈس واٹر کمیشن کے بجائے سفارتی چینلز کے ذریعے دی، جو انڈس واٹر ٹریٹی کی خلاف ورزی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ بھارت کا یہ طرزِ عمل معاہدے کی صریحاً خلاف ورزی ہے، کیونکہ معاہدے کے تحت دونوں ممالک کو پانی سے متعلق معلومات اور ہنگامی صورتحال کی اطلاع براہِ راست انڈس واٹر کمیشن کے ذریعے دینا لازم ہے۔ مزید پڑھیں: وزیراعظم نے سیلاب کی بروقت اطلاع دے کر قیمتی زندگیاں بچانے والے ہیروز کو مدعو کرلیا ترجمان کے مطابق بھارت کی جانب سے یکطرفہ طور پر معاہدے کو معطل کرنے کا اعلان بین الاقوامی قانون کی سنگین خلاف ورزی ہے، جس کے خطے میں امن و...
بی جے پی حکومت کی جانب سے نئی قانون سازی کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ کو 350 کروڑ روپے سے زیادہ کا نقصان ہوا ہے۔ فینٹسی اسپورٹس کمپنی ڈریم 11 نے بھارتی کرکٹ ٹیم کی ٹائٹل اسپانسرشپ ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ کمپنی نے یہ فیصلہ مودی حکومت کی جانب سے منظور کیے گئے ’پروموشن اینڈ ریگولیشن آف آن لائن گیمنگ بل 2025‘ کے بعد کیا، جس کے نتیجے میں ان کے ریئل منی گیمز کے آپریشن بند ہوگئے ہیں۔ یہ بھی پڑھیں: بی جے پی کا بی سی سی آئی کو حکومت کے ماتحت کرنے کا فیصلہ، اس سے کیا فرق پڑے گا؟ بھارتی میڈیا کے مطابق نئے قانون کے تحت ریئل منی گیمنگ سروسز اور اس سے متعلق...
اسلام آباد(نیوز ڈیسک) وفاقی حکومت نے کابینہ ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ سیلاب متاثرین ریلیف فنڈ میں جمع کرانے کا فیصلہ واپس لے لیا۔ وزارتِ خزانہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے پہلے اعلان کیا تھا کہ کابینہ ارکان کی ایک ماہ کی تنخواہ وزیراعظم کے سیلاب متاثرین ریلیف فنڈ میں جمع کرائی جائے گی، تاہم اب یہ فیصلہ واپس لے لیا گیا ہے۔ وزارت خزانہ کے مطابق وفاقی بیوروکریسی کے گریڈ 19 سے 22 کے افسران کی ایک دن کی تنخواہ ریلیف فنڈ میں دینے کا اعلان برقرار ہے اور اس فیصلے پر عمل درآمد ہوگا Post Views: 6
کراچی کی اہم اور مصروف ترین شاہراہوں میں شمار ہونے والی جہانگیر روڈ حالیہ بارشوں کے بعد کھنڈرات کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔ گرومندر سے شروع ہو کر تین ہٹی پل تک جانے والی یہ شاہراہ دو اضلاع شرقی کو وسطی سے ملاتی ہے۔ شاہراہ کے اطراف وفاقی سرکاری کالونیاں بھی واقع ہیں، جبکہ دن رات سیکڑوں گاڑیاں اس سڑک سے گزرتی ہیں، جن میں پبلک ٹرانسپورٹ اور ذاتی گاڑیاں شامل ہیں، یہی وجہ ہے کہ شہری اسے کراچی کی لائف لائن قرار دیتے ہیں۔ شہریوں کے مطابق حالیہ بارشوں نے اس شاہراہ کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ دونوں ٹریکس پر جگہ جگہ گڑھے پڑنے اور سڑک کے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہونے کے باعث ٹریفک جام معمول...
معروف ٹک ٹاک اسٹار اور یوٹیوبر رجب بٹ کیخلاف توہین آمیز ٹک ٹاک بنانے سے متعلق کیس پر نیشنل کرائم ایجنسی نے عدالت میں ابتدائی رپورٹ پیش کردی۔ رپورٹ کے مطابق سیشن عدالت لاہور میں توہین آمیز ٹک ٹاک بنانے پررجب بٹ کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ ایڈیشنل سیشن جج شفقت شہباز راجہ نے سماعت کی۔ عدالت نے نیشنل کرائم ایجنسی سے 26 اگست کو حتمی رپورٹ طلب کی تھی۔ عدالتی حکم پرنیشنل کرائم ایجنسی کی جانب سے ابتدائی رپورٹ عدالت پیش کردی گئی۔ سرکاری وکیل نے کہا کہ رجب بٹ کیخلاف اندراج مقدمے کی متعدد درخواستیں موصول ہوئیں۔ سرکاری وکیل درخواست گزار شہزادہ عدنان کے وکیل محمد مدثر چوہدری نے دلائل دئیے کہ درخواستوں کا جائزہ لے کر کاروائی آگے بڑھائی...
نوجوان ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل کا معاملہ چالان کی اسکروٹنی مکمل ہونے پر چالان عدالت کو بھیج دیا گیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں 16 سالہ ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس پر سماعت ہوئی۔ پراسکیوشن نے مقدمہ کے چالان کی اسکروٹنی مکمل ہونے پر چالان عدالت میں پیش کردیا۔ پراسکیوشن کیجانب سے مقدمہ میں 31 گواہان شامل ہیں۔ ثناء یوسف کی فیملی، ڈاکٹر، پولیس اہلکار و دیگر گواہان کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ پراسکیوشن کی سکروٹنی ٹیم نے 1 ماہ سے زائد عرصہ تک چالان کی سکروٹنی کی۔ پولیس چالان میں عمر حیات کو ہی ثناء یوسف کا قاتل قرار دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ملزم عمر حیات مجسٹریٹ کے سامنے قتل کا اعتراف بھی کر چکا ہے۔ عدالت نے ریمارکس...
کیف: یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتن کے ساتھ براہِ راست ملاقات ہی امن قائم کرنے کا سب سے مؤثر طریقہ ہے۔ زیلنسکی نے یہ بیان یوکرین کے یومِ آزادی کی تقریب کے موقع پر دیا جس میں امریکی اور مغربی نمائندے بھی شریک تھے۔ زیلنسکی کا کہنا تھا کہ وہ "روس کو امن کی طرف دھکیلنے" کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ اس موقع پر انہوں نے امریکی ایلچی کیتھ کیلوگ کو ’’آرڈر آف میرٹ‘‘ ایوارڈ بھی دیا۔ ادھر جنگ کے چوتھے سال میں داخل ہونے کے باوجود لڑائی شدت اختیار کر گئی ہے۔ یوکرین نے روس میں ڈرون حملے کیے جن میں ایک ڈرون کورسک نیوکلیئر پاور پلانٹ کے قریب...
اسلام آباد (ویب ڈیسک) بھارت نے سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان سے رابطہ کرتے ہوئے دریائے توی میں جموں کے مقام پر ممکنہ بڑے سیلاب سے آگاہ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع کے مطابق بھارتی ہائی کمیشن اسلام آباد نے ممکنہ صورتحال سے آگاہ کیا رابطہ 24 اگست کی صبح 10 بجے کیا گیا پاکستان نے بھارتی اطلاع کی روشنی میں الرٹ جاری کردیا ذرائع نے بتایا کہ یہ مئی میں پاک بھارت جنگ کے بعد اپنی نوعیت کا پہلا بڑا رابطہ ہے۔ اس سے قبل بھارت نے سندھ طاس معاہدے پر عمل درآمد معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ Post Views: 4
اسلام آباد: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی سے ایرانی ہم منصب سکندر مومنی نے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں انہوں نے سیلاب کی تباہ کاریوں میں مدد کی پیش کش کی ہے۔ ایرانی وزیر داخلہ نے پاکستان خصوصاً خیبرپختونخوا و گلگت میں طوفانی بارشوں اور سیلاب سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے جاں بحق افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے صبر جمیل کی دعا کی اور سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے تعاون کی پیشکش کی۔ سکندر مومنی کا کہنا تھا کہ پاکستان ہمارا برادر ہمسایہ ملک ہے۔ آزمائش کی اس گھری میں ہر طرح کی مدد کے لیے تیار ہیں۔ پاکستان میں سیلاب کی ...
اسلام آباد: پاکستان میں تیل کے تیزی سے کم ہوتے ذخائر کے باعث تیل کے نئے ذخائر کی دریافت کے لئے کوششیں وقت کی اہم ضرورت بن گئی ہیں۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے مطابق ملکی سطح پر دریافت شدہ تیل کے ذخائر 1,234 ملین بیرل ریکارڈ ہوئے جس میں سے پاکستان اب تک 985 ملین بیرل تیل استعمال کر چکا ہے جو دریافت شدہ تیل کا تقریباً 80 فیصد بنتا ہے۔ خیبرپختونخوا میں 94.24 ملین بیرل، سندھ میں 78.98 ملین بیرل تیل کے ذخائر باقی بچے ہیں، پنجاب میں 74.23 ملین بیرل، بلوچستان میں صرف 1.6 ملین بیرل دریافت شدہ تیل کے ذخائر موجود ہیں، پاکستان میں تیل کی موجودہ پیداواری صلاحیت 60 ہزار بیرل یومیہ ہے جسے...
پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے دورۂ بنگلہ دیش کے دوران سابق بنگالی وزیراعظم خالدہ ضیا سے ملاقات کی۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) کی چیئرپرسن اور سابق وزیراعظم بیگم خالدہ ضیا سے ڈھاکا میں ملاقات کی جس میں باہمی تعلقات، سیاسی و اقتصادی تعاون اور خطے کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ یہ بھی پڑھیے: میرے اور شہباز شریف کے ویژن میں مطابقت، خطے میں تعاون کے دروازے کھولنے چاہییں، پروفیسر یونس ملاقات میں بی این پی کے سیکرٹری جنرل مرزا فخرالاسلام بھی شریک تھے۔ اسحاق ڈار نے وزیراعظم پاکستان اور عوام کی جانب سے بیگم خالدہ ضیا کی صحت و عافیت کے لیے نیک خواہشات بھی...
اداکار عمران عباس نے حالیہ تنقیدی بیانات پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ دوسروں کی منفی رائے اکثر ان کی اپنی محرومیوں اور احساسِ کمتری کو ظاہر کرتی ہے۔ چند روز قبل ایک ٹی وی پروگرام میں اداکار ببرک شاہ نے اپنے کیریئر اور دیگر فنکاروں پر بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ عمران عباس فلمی کرداروں کے لیے موزوں نہیں لگتے اور ان کی شخصیت ٔاسکرین پر مردانہ تاثر نہیں چھوڑتی۔ یہ بھی پڑھیے: عمران عباس اپنی پہلی پنجابی فلم ’جی وے سوہنیا‘ میں کراس بارڈر عاشقی کے لیے تیار ببرک شاہ نے اسی شو میں فواد خان کو بھی ’اوور ریٹڈ‘ قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ فلمی دنیا میں ان سے بلاوجہ بڑی توقعات وابستہ...
اسلام آباد(اصغر چوہدری)پارلیمنٹیری رپورٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کی جنرل باڈی اجلاس کا اہم ترین مرحلہ خوش اسلوبی سے مکمل ہو گیا۔ پیر کو پارلیمنٹ ہاوس کے پریس لاونج میں پی آر اے پاکستان کی جنرل باڈی کا اجلاس صدر عثمان خان کی زیر صدارت ہوا جس میں سیکرٹری نوید اکبر چودھری نے ارکان کو ایجنڈا پڑھ کر سنایا اور پی آر اے کی گزشتہ دو سال کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ دی۔ صدر پی آر اے پاکستان عثمان خان نے دو سال کی مجموعی کارگزاری، کمیٹیوں کی پرفارمنس،اہم کامیابیوں اور عملی اقدامات کو اجلاس کے شرکا ء کے سامنے رکھا،اجلاس میں موجودہ باڈی کی احتجاجی حکمت عملی، آزادی صحافت کے دفاع اور پی آر اے کے ہر فورم پر...
دنیا چاند پر ایک نئی دوڑ میں شامل ہو چکی ہے اور اس دوڑ میں چین نے ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا ۔2030 تک چاند پر خلا باز بھیجنے کے ہدف کے تحت چین نے دو بڑے تکنیکی تجربات کامیابی سے مکمل کرلئے ، جو اس مشن کی بنیادوں کو مزید مستحکم کرتے ہیں۔ پہلا تجربہ: انسان بردار چاندی لینڈر “Lanyue” کی آزمائش اگست 2025 میں کیے گئے پہلے تجربے میں “Lanyue” نامی انسان بردار لینڈر کی ٹیک آف اور لینڈنگ کی صلاحیت کو جانچا گیا۔ یہ آزمائش صوبہ حُوبئی (Hebei) میں کی گئی اور چین کے مطابق یہ پہلا موقع تھا کہ کسی انسانی مشن کے لیے تیار کردہ چینی لینڈر کی حقیقی ماحول میں جانچ کی...