2025-04-25@10:21:08 GMT
تلاش کی گنتی: 864

«ملزمان کو گرفتار»:

(نئی خبر)
    خیبر پختونخوا کے ضلع باجوڑ میں گزشتہ روز جنسی زیادتی کے بعد گلا دبا کر قتل کی جانے والی 5 سالہ بچی ماریہ بی بی قتل کیس کا ملزم گرفتار کرلیا گیا۔  پوسٹ مارٹم رپورٹ  کے مطابق ملزم نے زیادتی  کے بعد بچی کا گلا دباکر قتل کیا تھا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر باجوڑ (ڈی پی او) وقاص رفیق  نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ بچی کے منہ پر ہاتھ رکھ کر سانس بند کرکے قتل کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملزم نے قتل ڈر کیوجہ سے کیا، باجوڑپولیس نے واقعہ کے 12 گھنٹے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ڈی پی او باجوڑ  نے کہا کہ 16 سالہ ملزم بلال ولد حبیب الرحمن کا تعلق اسی علاقے سے ہے، ملزم نے اعتراف جرم کرلیا۔ انہوں نے کہا...
    بھارتی شہر بنگلورو میں پولیس نے اے آئی سے چلنے والی چہرے کی شناخت کی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دس سال سے مفرور ایک ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔ ملزم جس کی شناخت افروز پاشا کے نام سے ہوئی ہے، پولیس نے تقریباً 10 سال قبل گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا تھا۔ بعد ازاں ضمانت ملنے کے بعد وہ فرار ہوگیا۔ کافی تلاش کے باوجود پولیس اسے پکڑ نہیں سکی تھی۔حال ہی میں پاشا نے اپنے بھائی سے ملنے کے لیے پارپنا اگرہارا سنٹرل جیل کا دورہ کیا، جو جیل کی سزا کاٹ رہا تھا۔ اس کی شناخت جیل میں نصب AI سے چلنے والے چہرے کی شناخت کرنے والے کیمروں سے ہوئی تھی اور اس...
     چکوال کے گائوں گھگھ میں بہن بھائی کو دو سال تک حویلی میں قید رکھنے کے الزام میں پولیس نے دیگر 2 ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا۔بہن بھائی کو تایازاد بھائیوں نے قیمتی زمین پر قبضے کے لیے 2 سال تک حویلی میں قید رکھا، جبین بی بی بھوک اور ٹھنڈ سے ہلاک ہوئی تھی۔ پولیس نے گمنام خط پر مرکزی ملزم چوہدری عنصر محمود اور اس کے دو بھائیوں شکیل اور اشرف پر قتل کا مقدمہ درج کیا تھا۔پولیس نے پہلے صرف عنصر کو گرفتار کیا تھا،  بعدازاں میڈیارپورٹس کے بعد تھانہ نیلہ نے ملزم اشرف اور شکیل کو بھی گرفتار کر لیا، مجموعی طور پر تین ملزمان گرفتار کر لیے گئے ہیں۔
    راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔21 فروری ۔2025 )لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے توہین عدالت پر وکیل فاضل صدیقی کو ایک ماہ قید کی سزا سنا دی ہے عدالتی حکم کے بعد سپریم کورٹ کے سینئر وکیل فاضل صدیقی کو پولیس نے حراست میں لے لیا.(جاری ہے) فاضل صدیقی نے شہری عثمان کی جانب سے راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے خلاف درخواست دائر کی تھی عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق یہ درخواست بنتی ہی نہیں جس پروکیل فاضل صدیقی نے درخواست سماعت کے لیے مقرر کرنے پر اصرار کیا تھا تاہم عدالت نے ٹیکنیکل وجوہات پر درخواست مقرر کرنے سے معذرت کر لی. درخواست رد کرنے پروکیل فاضل صدیقی اور جسٹس مرزا وقاص رﺅف کے درمیان تلخی...
    سندھ ہائی کورٹ— فائل فوٹو سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں کلفٹن کے رہائشی علاقے میں کمرشل سرگرمیوں کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست کی سماعت کے دوران ڈی جی سیپا اور ڈی جی کے ڈی اے کے وارنٹِ گرفتاری جاری کر دیے۔عدالت نے دونوں افسران کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنے کا حکم بھی دیا۔عدالت نے کہا کہ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے بھی وارنٹِ گرفتاری جاری کریں۔ رہائشی عمارت میں کمرشل سرگرمیاں کرنے والوں کے خلاف کارروائی کا حکمکراچی سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس کے کے آغا نے رہائشی... ایس بی سی اے کے وکیل نے کہا کہ ڈی جی سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے کل ہی چارج لیا ہے، ہم عدالتی حکم...
      —فائل فوٹو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کوہاٹ زون نے کارروائی کر کے افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر اٹلی بھجوانے میں ملوث دو ایجنٹ گرفتار کر لیے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ملزمان کے خلاف کارروائی ایف آئی اے لنک آفس اٹلی کی نشاندہی پر کی گئی۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ شفیع اللّٰہ اور خورشید نامی ایجنٹوں کو وزیرستان پلازہ اور صدر پشاور میں قائم ایک خفیہ دفتر سے گرفتار کیا گیا ہے۔ گوجرانوالہ اور گجرات سے انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان گرفتارایف آئی اے حکام نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ اور گجرات میں کارروائی کے بعد انسانی اسمگلر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ گرفتار ملزمان کے قبضے سے 15...
    ماتلی (نمائندہ جسارت )ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور اور انچارج ڈی آئی سی کی بروقت کارروائی ۔ جنسی تعلقات نہ رکھنے پر 35 سالہ خاتون کو جان سے مارنے کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق 17 فروری 2025ء کو کڑیو گھنور کے قریب 35 سالہ خاتون زخمی حالت میں پائی گئی تھی ایسی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ کڑیو گھنور سب انسپکٹر عِلاول خاصخیلی جائے وقوعہ پر پہنچے تھے اور زخمی خاتون کو علاج کیلیے لیٹر جاری کرکے اسپتال روانہ کردیا تھا۔ زخمی خاتون کی شناخت چمپا گواریو سکنہ کڑیو گھنور کے طور پر ہوئی تھی۔ ایس ایس پی بدین ڈاکٹر عبدالخالق پیرزادہ نے معاملے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ...
    ڈی جی اینٹی کرپشن کے مطابق سابق ڈائریکٹر محکمہ بہبود آبادی نے نجی فرم کو ادویات کی خریداری کیلئے 52 لاکھ کی مکمل پیشگی ادائیگی کی۔ تاہم ادویات محکمے کو فراہم نہیں کی گئی۔ اسلام ٹائمز۔ اینٹی کرپشن بلوچستان نے 52 لاکھ روپے کی ایڈونس ادائیگی کے باوجود تین سال تک ادویات کی عدم فراہمی کے کیس میں محکمہ بہبود آبادی کے سابق ڈائریکٹر کو گرفتار کرلیا۔ ڈائریکٹر جنرل اینٹی کرپشن عبدالواحد کاکڑ نے بتایا کہ محکمہ بہبود آبادی کے ڈائریکٹر فیض اختر نے 2022 میں مبینہ طور پر نجی فرم کے ساتھ ملی بھگت کرکے ادویات کی خریداری کیلئے 52 لاکھ روپے کی خریداری کے لیے مکمل پیشگی ادائیگی کردی۔ تاہم فرم کی جانب سے یہ ادویات محکمے کو...
    اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ آئینی بنچ میں ملٹری کورٹ میں سویلینز کے ٹرائلز سے متعلق انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت کے دوران جسٹس مسرت ہلالی نے کہاکہ 5ہزار سے زیادہ لوگ گرفتار ہوئے،103کو فوجی تحویل میں بھیجا گیا،کیا ان پر بھی وہی چارجز آئے جو فوجی تحویل والوں پر آئے؟ نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق ملٹری کورٹ میں سویلینز کے ٹرائلز سے متعلق انٹراکورٹ اپیلوں پر سماعت ہوئی، جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7رکنی بنچ نے سماعت کی،بانی پی ٹی آئی کے وکیل عزیر بھنڈاری  نے دلائل دیتے ہوئے کہاکہ ٹوون ڈی آئین کے آرٹیکل 8کی ذیلی شق 3اے میں آتا ہے تو ایف بی علی کیس ختم کرنا پڑے گا، جسٹس جمال مندوخیل...
    عدالت نے 26 نومبر احتجاج کے کیس میں گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے 26 نومبر احتجاج کے تناظر میں گرفتار 120 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور کرلیں اور انہیں فوری رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ قائم مقام چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے ملزمان کی ضمانتیں منظور کیں۔ عدالت نے 120 گرفتار پی ٹی آئی کارکنوں کو بیان حلفی پولیس اسٹیشن میں جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی کہ بیان حلفی دیں کہ آئندہ ایسا جرم نہیں کریں گے۔ دوران سماعت وکیل علی بخاری ، بابر اعوان ، مرتضیٰ...
    پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف، 120 کارکنوں کو رہا کرنے کا حکم WhatsAppFacebookTwitter 0 20 February, 2025 سب نیوز اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے 120 سے زائد پی ٹی آئی کارکنوں کی ضمانتیں منظور کر لیں اور تمام کارکنوں کو فوری طور پر رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق یہ فیصلہ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ نے سنایا۔ عدالت نے قرار دیا کہ گرفتار کارکنوں کو مزید حراست میں رکھنے کی کوئی قانونی بنیاد نہیں۔ خیال رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے 26 نومبر کو احتجاج کے دوران پولیس نے متعدد کارکنوں کو حراست...
    اسلام آباد (رپورٹر: محمد ابراہیم عباسی) اسلام آباد ہائیکورٹ نے 26 نومبر کے احتجاج کے دوران گرفتار کیے گئے 120 سے زائد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کارکنوں کی ضمانتیں منظور کر لیں اور ان کی فوری رہائی کا حکم دے دیا۔ قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف پر مشتمل بینچ نے کیس کی سماعت کی، جس میں پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے وکیل علی بخاری، بابر اعوان، مرتضیٰ طوری اور دیگر وکلا پیش ہوئے۔ عدالت نے تمام گرفتار کارکنوں کو 20 ہزار روپے کے مچلکے اور ایک شورٹی جمع کرانے کی ہدایت کی۔ اس کے علاوہ، عدالت نے تمام کارکنوں کو پولیس اسٹیشن میں بیان حلفی جمع کرانے کا بھی حکم...
    آئی سی سی چیمپیئنز ٹرافی کے افتتاحی میچ میں نیوزی لینڈ نے میزبان پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی۔ نیوزی لینڈ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستان کو جیت کے لیے 321 رنز کا ہدف دیا تھا جو پاکستان پورا نہ کر سکا۔ پاکستان کی ٹیم کی شکست کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین پاکستانی ٹیم پر خوب تنقید کرتے نظر آ رہے ہیں۔ احمد وڑائچ لکھتے ہیں کہ نیوزی لینڈ نے 11 دن میں پاکستان کو پاکستانی گراؤنڈ میں تیسری بار ہرایا ہے، ایک بار لاہور، 2 بار کراچی۔ پہلے 78 رن سے ، پھر 5وکٹوں سے، آج 60 رن سے۔ مانیں نہ مانیں پاکستان کی کمٹمنٹ کمال  کی ہے۔ نیوزی لینڈ نے 11 دن میں پاکستان...
    کراچی (کامرس رپورٹر) نیشنل بزنس گروپ پاکستان کے چیئرمین، پاکستان بزنس مین اینڈ انٹلیکچولزفورم وآل کراچی انڈسٹریل الائنس کے صدر، ایف پی سی سی آئی پالیسی ایڈوائزری بورڈ کے چیئرمین اورسابق صوبائی وزیرمیاں زاہد حسین نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے سستی شہرت کے لئے تیز رفتارمصنوعی ترقی کے بجائے پائیدارترقی کا فیصلہ لائق تحسین ہے۔ پائیدارترقی اہم معاشی اصلاحات کے بغیرممکن نہیں جس میں ٹیکس اورتوانائی کے نظام میں درست معاشی اصلاحات کوسرفہرست رکھنا ضروری ہے۔ میاں زاہد حسین نے کاروباری برادری سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم اورآرمی چیف نے ملک میں سیاسی استحکام، دہشت گردی کے خاتمے، ملکی وغیرملکی سرمایہ کاری اورمعاشی اصلاحات کا تہیہ کیا ہوا ہیاورانکیعزم کے سامنے منفی عناصرکی...
    شہدادپور: شہری اسلم کی درخواست پر ایف آئی اے کی کارروائی میں گرفتارحیسکو ملازم اورسہولت کار پولیس تحویل میں ہیں
    لاہور: چوکی میو اسپتال پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کارروائی کرتے ہوئے ٹک ٹاک پر معصوم شہریوں کو ہراساں کرنے والے مفرور اشتہاری آصف حیات کو گرفتار کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق آصف حیات دو سال سے قانون کی گرفت سے بچنے کے لیے روپوش تھا۔ اس پر الزام تھا کہ اس نے ایک شہری اور اس کے بیٹے کو نہ صرف ہراساں کیا بلکہ اسلحے کے زور پر سرعام تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔ واقعے کے بعد تھانہ داتا دربار میں اس کے خلاف سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے اور تشدد کے الزام میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ملزم آصف حیات ٹک ٹاک پر دھمکی آمیز ڈائیلاگز کی ویڈیوز بنا کر وائرل کرتا تھا جس...
    ایران میں کارروائی کر کے 4پاکستانی شہریوں کو بازیاب کروالیا گیا جب کہ انسانی اسمگلرز گرفتار کر لیے گئے۔ پاکستان کے سفارتخانے نے حکومت ایران کے تعاون سے 4 پاکستانی شہریوں کو بازیاب کرایا۔ سفیر پاکستان مدثر ٹیپو کا کہنا ہے کہ بازیاب پاکستانی شہری قانونی طریقے سے ایران آئے تھے۔ بازیاب پاکستانیوں میں غلام مصطفیٰ تبسم، محمدسہیل، محمدارسلان، محمد خرم شامل ہیں۔ سفیر کا کہنا ہے کہ پاکستانی شہریوں کو انسانی اسمگلرز نے اغوا کیا، تشدد کیا اور بھاری تاوان کا مطالبہ کیا تھا جس پر پاکستانی سفارتخانے اور حکومت ایران کی بروقت کارروائی سے شہری بازیاب ہوئے ایرانی حکومت کی کارروائی میں انسانی اسمگلرز کو بھی گرفتار کر لیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ آنے والے پاکستان...
    لاہور:  مغلپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فنانشل کرائم کے 6مقدمات میں مطلوب اشتہاری ملزم وسیم کو گرفتار کر لیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا کی ہدایت پر فنانشل کرائم کے اشتہاری ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، انچارج انویسٹی گیشن تھانہ مغلپورہ وقاص احمد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔ انچارج انویسٹی گیشن کے مطابق ملزم وسیم لاہور کے مختلف تھانوں کے علاوہ وہاڑی پولیس کو بھی فنانشل کرائم کے مقدمہ میں مطلوب تھا، ملزم وسیم نے شہریوں کو لین دین کے معاملے میں بوگس چیک دیے تھے جس کے بعد روپوش تھا۔ انچارج انویسٹی گیشن مغلپورہ نے بتایا کہ ملزم کو جدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومن انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا...
    پشاور (صباح نیوز)پشاور ہائیکورٹ نے رہنما پی ٹی آئی اور سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 8 اپریل تک درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس عبدالفیاض نے اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کیلئے دائر درخواست پر سماعت کی، سابق سپیکر قومی اسمبلی عدالت میں پیش ہوئے۔دوران سماعت رکن قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ گزشتہ 10 سال سے ہر رمضان المبارک میں عمرہ کیلئے جا رہا ہوں، اس رمضان میں بھی عمرہ کے لئے جانے کا ارادہ ہے۔
    ایران میں دو برطانوی شہریوں کو جاسوسی کے الزامات میں حراست میں لے لیا گیا۔ ایرانی عدلیہ کے میزان نیوز ایجنسی کے مطابق اس جوڑے پر ملک کے مختلف حصوں میں معلومات اکٹھی کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔ ایرانی عدلیہ کی ویب سائٹ پر مزید بتایا گیا ہے کہ اس جوڑے نے ایران میں سیاحوں کی حیثیت سے داخل ہو کر متعدد صوبوں میں معلومات اکٹھی کیں۔ ایرانی حکام نے ان پر مغربی خفیہ ایجنسیوں سے تعلقات کا الزام عائد کیا ہے اور کہا کہ ان کی تحقیقات جاری ہیں۔ برطانوی دفتر خارجہ نے بتایا کہ اس جوڑے کی شناخت کرِگ اور لنڈسے فورمین کے ناموں سے ہوئی ہے جن کی عمریں 50 سے 55 کے درمیان ہیں۔ جوڑے کی فیملی نے بتایا...
    رکن قومی اسمبلی اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ  کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس عبدالفیاض نے کی۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے اسد قیصر کو حفاظتی ضمانت دے دی اور انہیں 8 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ رکن قومی اسمبلی اسد قیصر کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کے لیے دائر درخواست پر سماعت پشاور ہائیکورٹ  کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس عبدالفیاض نے کی۔ دوران سماعت اسد قیصر نے کہا کہ گزشتہ 10 سال سے ہر رمضان میں عمرہ کے لیے جارہا ہوں۔ اس رمضان میں بھی عمرہ کے لیے جانے کا ارادہ ہے، اس لیے تاریخ رمضان کے بعد دی جائے۔  جسٹس صاحبزادہ...
    پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو 8 اپریل تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس صاحبزادہ اسد اللہ اور جسٹس عبد الفیاض نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اسد قیصر کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی، اس موقع پر اسد قیصر عدالت میں خود پیش ہوئے۔ اسد قیصر نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ وہ گزشتہ 10 سال سے ہر رمضان میں عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جاتے ہیں اور اس رمضان میں بھی ان کا عمرہ پر جانے کا...
    —فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔عدالتِ عالیہ میں پی ٹی آئی رہنما اور سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی تفصیلات کے لیے دائر دخواست پر جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس عبد الفیاض نے سماعت کی۔ سماعت کے دوران جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ نے استفسار کیا کہ اٹارنی جنرل آفس سے پوچھتے ہیں کہ رپورٹ آئی ہے کہ نہیں؟ڈپٹی اٹارنی جنرل دانیال نے استدعا کی کہ ہمیں وقت دیا جائے، رپورٹ جمع کریں گے۔ ڈمی حکمرانوں کو اپنی حیثیت کا پتا چل گیا، اسد قیصرپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس...
    لاہور(نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صوبے میں ترقیاتی کاموں کی رفتار کو دوگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ آئندہ مالی سال کے لیے تمام محکموں کو جون تک پی سی ون مکمل کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے تاکہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں تیزی لائی جا سکے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے لاہور کی ترقی کے لیے 40 ارب روپے جاری کرنے کی ہدایت کی ہے اور مکمل بجٹ جاری کرنے کی بھی منظوری دی ہے۔ مریم نواز شریف کی زیرصدارت ایک اہم اجلاس میں ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور معیار کا جائزہ لیا گیا۔ اس اجلاس میں سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے تھرڈ پارٹی ویری فیکیشن کے عمل کو بھی زیر غور لایا تاکہ منصوبوں کے...
    امریکی ریاست فلوریڈا کے ایک شخص کو اس وقت گرفتار کر لیا گیا جب اس نے کار میں سوار 2 افراد پر یہ سمجھ کر فائرنگ کردی کہ وہ فلسطینی ہیں۔ تاہم درحققیت وہ اسرائیلی سیاح تھے۔ مقامی حکام نے بتایا کہ 27 سالہ مشتبہ مورڈیچائی برافمین کو 2 اسرائیلیوں کو گولی مارنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ میامی بیچ پولیس کی طرف سے شیئر کی گئی ایک پولیس رپورٹ میں ملزم کے بیان کا حوالہ دیا گیا جس میں اس نے کہا کہ جب وہ میامی بیچ میں اپنا ٹرک چلا رہا تھا تو اس نے دو لوگوں کو دیکھا جن کے بارے میں اس نے خیال کیا کہ وہ فلسطینی ہیں۔ اس نے انہیں روکا اور...
    —فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو 35 دنوں کی حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے درج مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی حفاظتی ضمانت اور  مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست پر سماعت جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس عبدالفیاض نے کی۔اپوزیشن لیڈر نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ میرے خلاف 70 سے زیادہ مقدمات درج ہوئے ہیں۔ حکومت کسے بےوقوف بنا رہی ہے، کون سی معیشت چل رہی ہے؟، عمر ایوب عمر ایوب نے کہا کہ حکومت کا جو شخص کہتاہے کہ مہنگائی کم ہوئی ہے، وہ بازاروں میں ساتھ چلے۔ اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے کہا کہ ایف آئی اے کی عمر ایوب کے خلاف...
    اسلام آباد: وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے سمندر کے راستے یورپ بھجوانے والے منظم گینگ کو بے نقاب کرتے ہوئے 2کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق  ایف آئی اے امیگریشن سرکل نے کراچی ائیر پورٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے ایک منظم گینگ کو بے نقاب کر دیا جو شہریوں کو سمندر کے راستے غیر قانونی طور پر یورپ بھجوانے کی کوشش کر رہا تھا۔ ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ موریطانیہ سے کراچی پہنچنے والے پانچ مسافروں سے تفتیش جاری ہے، جن کا تعلق حافظ آباد، گجرانوالہ اور سوات سے ہے، ان مسافروں کو یورپ بھیجنے کا...
    اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) اسلام آباد پولیس کی جانب سے شہری علی محمد کو مبینہ غیرقانونی حراست میں رکھنے کے خلاف کیس کی سماعت اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوئی۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کیس کی سماعت کی، جس میں آئی جی اسلام آباد اور ایس پی پولیس رورل سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی گئی۔ عدالت نے تھانہ کھنہ کے ایس ایچ او کو ہدایت دی کہ مغوی علی محمد کا بیان ریکارڈ کر کے رپورٹ جمع کروائیں۔ درخواست گزار کی جانب سے وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش ہوئے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ایس ایچ او سیکرٹریٹ اشفاق وڑائچ نے مغوی کے والد سے ساڑھے 5 لاکھ روپے رشوت لے کر علی محمد کو رہا...
    لاہور: لاہور کے علاقے سندر میں ڈولفن اسکواڈ نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے 9 سالہ بچی کے ساتھ مبینہ زیادتی کی کوشش کرنے والے 2 جنسی درندوں کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ڈولفن کے مطابق سندر کے علاقے سے پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال موصول ہوئی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق ملزمان بچی کو ورغلا کر زیادتی کی نیت سے حویلی میں لے گئے تھے تاہم ڈولفن فورس بروقت پہنچی اور کوشش ناکام بنادی۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی شناخت احمد اور قادر کے ناموں سے ہوئی جنہیں سندر تھانے کے حوالے کردیا گیا جبکہ بچی کو ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد کیطرف...
    سابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزم کو عدالت میں غیرحاضری کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ غلام مرتضیٰ جتوئی پر گزشتہ عام انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن پر فائرنگ کرکے بلاول بھٹو زرداری کے قتل کی سازش کا مقدمہ درج تھا۔ پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف قتل کا کیس زیر سماعت ہے، مگر وہ مسلسل عدالت میں پیش نہیں ہو رہے تھے۔ حکام کے مطابق غلام مرتضیٰ جتوئی کے خلاف نان بیل ایبل وارنٹ موجود تھے، جس کی بنیاد پر کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ملزم کو 27 تاریخ کو دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ دنیا کے سستے ترین شہروں...
    سٹی42:   پانی اور بجلی کےسابق وفاقی وزیر کو گرفتار کر کے تھانے کی حوالات میں بند کر دیا گیا۔ سندھ کے شہر نوشہرو فیروز میں جی ڈی اے کے رہنما،  پانی اور بجلی کےسابق وفاقی وزیر غلام مرتضیٰ جتوئی  ایک مقدمہ میں عدالت سے ضمانت لے کر باہر نکلے تو کچپرہ کے احاطہ مین پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔  پیر کے روز غلام مرتضی جتوئی  نوشہرو فیروز میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ ک سے فارنگ کے ایک مقدمہ میں ضمانت لینے کے لئے آئے تھے۔  عدالت نے ان کی ضمانت منطور کر لی تھی، پولیس نے انہیں عدالت سے باہر آتے ہی گرفتار کر لیا۔ کھسر پھسر پر قومی اسمبلی کی سیٹ کیوں چھوڑوں؟ پارٹی پر قبضہ نہیں...
    ماریشس (نیوز ڈیسک)ماریشس کے سابق وزیراعظم پراوِند جگناتھ کو منی لانڈرنگ اور مالیاتی بے ضابطگیوں کے الزامات میں گرفتار کرلیا گیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ماریشس کے سابق وزیراعظم پراوند جگناتھ پر منی لانڈرنگ سمیت مالی بے ضابطگیوں کے الزامات تھے جس پر انہیں حراست میں لیا گیا۔ ماریشس کے سرکاری مالیاتی جرائم کے حوالے سے تحقیقات کرنیوالے کمیشن ایف سی سی نے پراوِند جگناتھ کو حراست میں لینے کی تصدیق کردی۔ایف سی سی کے ترجمان نے بتایا کہ سابق وزیراعظم زیر حراست ہیں اور انہیں وسطی ماریشس کے ایک حراستی مرکز میں رکھا جائے گا۔ ایف سی سی کے مطابق سابق وزیراعظم کو اس وقت حراست میں لیا گیا جب ادارے کے حکام نے پراوِند...
    نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 فروری2025ء)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی کے اندرا گاندھی ایئرپورٹ پر ہیروں کا تقریبا ساڑھے 19 کروڑ روپے کا نیکلس اسمگل کرتے ہوئے ایک شخص کو گرفتار کیا گیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق کسٹم حکام نے کہا کہ یہ شخص بھارتی شہری ہے اور وہ بنکاک سے آیا تھا۔ اس کے سامان کی تلاشی لی گئی تو اس میں سے نیکلس برآمد ہوا۔(جاری ہے) نیکلس کی چین پر بیضوی اور مستطیل شکل کے ہیرے جڑے ہیں، جبکہ پینڈنٹ جس کے مرکز میں پیلے رنگ کا ہیرا ہے اور اردگرد شفاف ہیرے ہیں۔کسٹم حکام نے ملزم کے خلاف اسمگلنگ کا کیس درج کیا ہے۔ نیکلس کی مالیت کا تخمینہ تقریبا ساڑھے...
    لاہور میں 2 سالہ بچے کو سر پر چھرے مار کر زخمی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق لاہور کی نشتر کالونی پولیس نے 2 سالہ بچے کے سر میں چھرے مارنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کو 15 کی کال پر کارروائی کرتے ہوئے فارسی چوک میں واقع گھر سے گرفتار کیا گیا۔ بچہ عیسیٰ والدہ کے ساتھ  گلی میں جارہا تھا کہ ملزم نے اپنی ائیرگن سے بچے کو ڈرانے کی غرض سے فائر کیا۔ گن کا چھرا بچے کے سر پر لگا جس کے باعث بچہ بے ہوش ہوگیا۔ بچے کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ ملزم یاسر سے بندوق برآمد کر کے اقدام قتل کا مقدمہ درج کر...
    یواے ای (ویب ڈیسک)پاکستانی لڑکے کی محبت میں مبتلا امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن کو دبئی میں حفاظتی تحویل میں لے لیا ۔اونیجا اینڈریو رابنسن 7 فروری کی رات کراچی سے پرواز ای کے 603 سے دبئی پہنچی تھی۔ اس نے دبئی سے پرواز ای کے 203 سے نیویارک جانا تھا مگر خاتون نے یہ پرواز چھوڑ دی تھی۔ اونیجا امریکی شہری ہونے کی وجہ سے آن ارائیول ویزے پر دبئی میں چلی گئی تھی۔ ذرائع کے مطابق اس کی فیملی اور ادارے کے لوگ نیویارک میں اونیجا کے پہنچنے کا انتظار کر رہے تھے مگر وہ نہیں پہنچی تو امریکی حکام کی جانب سے خاتون کی تلاش شروع کی گئی۔ ذرائع کے مطابق دبئی کی سڑکوں پر ویڈیوز...
    لاہور: نواں کوٹ میں درندہ صفت ملزم نے 11 سالہ بچے کو ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایچ او نواں کوٹ رفیع اللہ خان نے بتایا کہ متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر ملزم  مبین کے خلاف مقدمہ کرلیا گیا ہے، کم سن بچے کے والد نے 15 پر کال کرکے اطلاع دی تھی کہ  اس کا 11 سالہ بیٹا ثاقب گھرسے گیم کھیلنے آیا تھا جہاں مبین نے زور زبردستی سے بچے کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔  نواں کوٹ پولیس نے  فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم مبین کو موقع سے گرفتار کرلیا، پھر متاثرہ بچے کے والد کی درخواست پر اس کے خلاف بچے کے ساتھ زبردستی بدفعلی کا مقدمہ درج کیا گیا۔  بچے سے بدفعلی...
    خیبر پختونخوا کے ضلع ملاکنڈ میں لیویز فورس نے سرکاری درسگاہ یونیورسٹی آف مالاکنڈ کے ایک پروفیسر کو یونیورسٹی کی ایک طالبہ کو مبینہ طور پر جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے مقدمہ درج کیا ہے۔ مالاکنڈیونیورسٹی میں جنسی حراسانی سکینڈل سامنے آیا ہے جس سے رپورٹ کے باجود بھی انتظامیہ چھپانے کی کوشش کری رہی تھی۔ تاہم متاثرہ طالبہ کی شکایت پر لیویز نے رپورٹ درج کرکے پروفیسر کو گرفتار کیا ہے۔ لیویز ذرائع کے مطانق تھانہ بائزئی نے شعبہ اردو کی طالبہ کی شکایر پر رپورٹ پر مطالعہ پاکستان کے پروفیسر کو گرفتارکیا۔ ان کے خلاف درج مقدمے میں 365b.511.452.354.506  دفعات شامل کی گئی ہیں۔ ہراساں کرنے کا واقعہ ہے کیا؟ ذرائع کے مطابق یہ ایشو...
    کراچی: ایف آئی اے نے کراچی ائیرپورٹ پر 4 خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی،دوسری کارروائی میں بیرون ملک سے آنے والےمشکوک شہریت کے حامل 2 مسافروں کو گرفتارکیا گیا۔  ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کےکراچی ایئرپورٹ پر تعینات عملے نے پہلی کارروائی میں عمرے کی آڑ میں خواتین کی سعودی عرب اسمگلنگ کی کوشش ناکام بنا دی، اور چاروں  خواتین کو آف لوڈ کردیا گیا، خواتین کی شناخت شازیہ بانو، ظمیرا عظیم،  لبنیٰ اور ثنا شہزادی کے نام سے ہوئی،مذکورہ خواتین عمرہ ویزے پر سعودی عرب جارہی تھیںَ ابتدائی تفتیش کے مطابق خواتین کو جبری مشقت کی غرض  سے سعودی عرب بھجوایا جارہا تھا،خواتین اس سے قبل بھی سعودی عرب جا...
    ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے آفاق احمد کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کی نہ سنی گئی تو کراچی بیروت سے بدتر نہ ہوجائے۔ یہ بھی پڑھیں:چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ آفاق احمد گرفتار کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عوام مشتعل ہے، ٹینکرز اور ڈمپرز جلانے کے پیچھے نہ آفاق احمد ہیں نا ہی ایم کیو ایم ہے۔ ملک چلانے والے اگر خاموش رہے تو کراچی کی سیاست کا رخ بدل جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ایک سازش کے تحت شہر کو فساد کی جانب لے جایا جارہا ہے، ایسا نہ ہو کہ کراچی کی سیاست کا رخ بدل جائے۔ فاروق ستار کا کہنا تھا...
    خیبر پختونخوا کے ضلع لوئر دیر کی یونیورسٹی آف مالا کنڈ کے پروفیسر کو طالبہ کی جانب سے جنسی ہراساں کرنے کی شکایت کے بعد گرفتار کرلیا گیا۔یونیورسٹی آف مالاکنڈ نے پروفیسر کی گرفتاری کے معاملے پر کمیٹی تشکیل دینے کی منظوری دے دی، کمیٹی تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ 15 دن کے اندر جمع کروائے گی۔اعلامیے کے مطابق تحقیقاتی کمیٹی میں ایڈیشنل سیکریٹری ایڈمنسٹریشن کو شامل کرلیا گیا، اے آئی جی اسٹیبلشمنٹ، سی پی او کو بھی کمیٹی میں شامل کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او لوئر دیر کمیٹی کو معاونت فراہم کریں گے، وائس چانسلر یونیورسٹی آف مالاکنڈ کو کمیٹی سے مکمل تعاون کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
    کراچی: سرجانی پولیس نے شہری کو ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے قتل کرنے والے ملزم کو اسلحہ سمیت گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ طارق الہٰی مستوئی کے مطابق یکم فروری کو سرجانی کے علاقے گلشن نور میں ڈکیتی مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہری ارشد حسین کو زخمی کیا گیا تھا جس کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ الزام نمبر 126/2025 بجرم دفعہ 394/397 کے تحت درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے جبکہ فائرنگ سے شدید زخمی ارشد حسین 6 فرروی کو دوران علاج اسپتال میں دم توڑ گیا تھا۔ ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق پولیس نے خفیہ اطلاع پر تیسر ٹاؤن میں کارروائی کرکے ملزم محمد ساجد عرف ساجی کو...
    لاہور: ساندہ کے علاقے میں سابقہ بیوی کو تیز دھار کٹر سے وار کر کے شدید زخمی کرنے والا ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی انویسٹی گیشن سید ذیشان رضا نے اس واقع کا نوٹس لے کر ایس پی اقبال ٹاؤن کو گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن انویسٹی گیشن سدرہ خان کی سربراہی میں ملزم کی گرفتاری کے لیے ٹیم تشکیل دی گئی تھی۔ انچارج انویسٹی گیشن تھانہ ساندہ حسن زاہد نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ انچارج انویسٹی گیشن نے بتایا کہ ملزم نے ذاتی رنجش کی بناء پر اپنی سابقہ بیوی میمونہ بصری کو تیز دھار کٹر سے وار کر کے شدید زخمی...
    اسلام آباد (ویب ڈیسک) حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے عمل کو تیز کر دیا ہے اور مالیاتی تکمیل کی آخری تاریخ 1 جون 2025 مقرر کر دی ہے، جو پہلے طے شدہ اکتوبر کی مدت سے چار ماہ پہلے کی گئی ہے۔ یہ فیصلہ جس کی قیادت وزیر اعظم شہباز شریف کر رہے ہیں، وسیع تر اقتصادی اصلاحات کا حصہ ہے، جس کا مقصد ریاستی مالی بوجھ کم کرنا اور سرکاری ملکیتی اداروں (ایس او ایز) کی کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ دی نیوز نے سیکرٹری نجکاری ڈویژن سے رابطہ کرنے کی کوشش کی اور تصدیق کے لیے انہیں سوالات بھیجے، لیکن انہوں نے کوئی جواب نہیں دیا۔ تاہم، نجکاری کمیشن...
    لاہور میں شادمان پولیس نے 8 سالہ بچی سے ذیادتی کی کوشش کا مرتکب ملزم گرفتار کر لیا۔ ذرائع کے مطابق بچی کائنات شادمان مارکیٹ میں واقع اپنے فلیٹ سے دوسری منزل پر دادی کے فلیٹ میں جا رہی تھی۔ملزم نے بلڈنگ کی سیڑھیوں پر بچی کو ورغلا کر ذیادتی کی کوشش کی۔ بچی کے شور کرنے پر ملزم موقع سے فرار ہوا جس کے بعد ہیومن انٹیلی جنس سے تلاش کرکے اس کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم اعجاز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کے بعد جینڈر سیل کے حوالے کردیا گیا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن اخلاق اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ بچوں کا استحصال کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
    شوہر کوآشنا کے ساتھ مل کر قتل کرنے والی اشتہاری ملزمہ کو ساتھی سمیت گرفتار کرلیا گیا۔ انچارج انویسٹیگیشن نواں کوٹ راشد محمود کے مطابق ملزمہ عظمیٰ بخاری نے2023 میں آشنا عمران  کے ساتھ مل اپنے شوہر اکبر علی کو گلا دبا کر قتل کر دیا تھا۔ ملزمان نے عزیز واقارب کو بتائے بغیر مقتول اکبر علی کی لاش کو جنازہ کروائے بغیر قبرستان میں لاوارث دفنا دیا تھا۔ ملزمہ عظمیٰ بخاری مقتول کی دوسری بیوی تھی۔ ملزمان واردات کے بعد روپوش تھے۔ مقتول کی بیٹی نے شک گزرنے پر وقوعہ کے تقریباً 11 ماہ بعد اپنے والد کے قتل کا مقدمہ درج کروایا تھا۔  ملزمان کوجدید ٹیکنالوجی سمیت ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔  پولیس پراسیکیوشن...
    لاہور: پولیس نے زیادتی کے بعد خاتون کو قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے ریلوے ٹریک پر پھینکنے والے سفاک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ حکام کے مطابق ایک خاتون کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل  کیے جانے کا کیس انجام کو پہنچا۔ چوکی جیا بگا پولیس نے اندھے قتل میں ملوث مرکزی ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کے مقتولہ سونیا بی بی کے ساتھ کچھ عرصہ سے تعلقات استوار تھے ۔ مقتولہ نے ملزم سے رقم کا مطالبہ کیا، جس پر ملزم نے قتل کا منصوبہ بنایا  اور بہانے سے خاتون کو جودو ڈھیر کھیتوں میں لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر دیا۔ ملزم لاش کے مختلف حصوں کو کاٹ...
    گوجرانوالہ: چار شہریوں کو قتل کرکے برطانیہ فرار ہونے کی کوشش کرنے والے پانچ ملزمان کو سیالکوٹ ایئرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چار معصوم شہریوں کے قاتلوں کی بیرون ملک فرارہونے کی کوشش ناکام بنادی اور قتل کے مقدمے میں مطلوب 5 ملزمان کو سیالکوٹ ائیرپورٹ سے گرفتار کرلیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ملزمان چار معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث ہیں، گرفتار ملزمان میں مجتبیٰ، مرتضیٰ، محمد ہارون، محمد ظہیر اور چوہدری فیصل شامل ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزمان نے قتل کر کے برطانوی پاسپورٹ پر بیرون ملک فرار ہونے کی کوشش کی، ملزمان فلائٹ نمبر EK619 کے ذریعے برطانیہ فرار ہو...
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 2008 میں ممبئی میں ہونے والے دہشت گرد حملوں میں ملوث پاکستانی شہری تہور رانا کی حوالگی پر رضامندی کا اظہار کیا ہے۔ ترک خبر رساں ادارے انادولو کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس میں بھارتی وزیراعظم نریندر موودی کے ساتھ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے تہور رانا کو ’دنیا کے بدترین لوگوں میں سے ایک‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ انصاف کا سامنا کرنے کے لیے بھارت واپس جا رہے ہیں۔ امریکی صدر نے کہا کہ ’مجھے ایسا لگتا ہے کہ ہم ایک بہت پرتشدد شخص دے رہے ہیں اور میں نہیں جانتا کہ اسے اب تک مجرم قرار دیا گیا ہے یا دیا جائے گا.لیکن فرض کریں...
    راولپنڈی کے علاقے جاتلی میں 17 سال کی طالبہ کو غیرت کے نام پر جان سے مارنے والے چچا کو گرفتار کر گیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ میں ملوث مرکزی ملزم سے تفتیش کی جا رہی ہے۔پولیس کے مطابق ملزم کے ساتھیوں اور سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے گا، ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم وسیم نے زہر دے کر بھتیجی کو جان سے مارا۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے لاش کی تدفین کرا دی اور واقعہ کو طبعی موت ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ پولیس کے مطابق پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے قبر کشائی و پوسٹ مارٹم کرایا گیا۔ یہ بھی پڑھیے راولپنڈی: لڑکی کا غیرت کے نام پر مبینہ قتل لاہور‘ 14 برس کے دوران غیرت کے نام پر...
    ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے سمندر کے راستے شہریوں کو یورپ بھجوانے میں ملوث منظم گینگ کے 5 ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے امیگریشن کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی کرکے سینیگال سے براستہ ایتھوپیا کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں افتخار احمد، نصیر احمد، راشد فاروق، شمریز اور ثقلین مرتضی کو گرفتار کیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: ایف آئی اے امیگریشن کی کراچی ایئرپورٹ پر کارروائی، جعلی دستاویزت پر سفر کرنے والا ملزم گرفتار مسافروں کا تعلق وزیر آباد، منڈی بہاالدین، گجرانوالہ اور سیالکوٹ سے ہے جو فلائٹ نمبر TK 708 کے ذریعے موریطانیہ سے کراچی پہنچے، ابتدائی تفتیش کے مطابق افتخار احمد نامی مسافر وزٹ ویزے پر سینیگال...
    — جنگ فوٹو فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے ذرائع کے مطابق منگلا میں 4 افراد کے قتل میں ملوث 5 ملزمان کی ملک سے فرار کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔ ایف آئی اے ذرائع کا کہنا ہے کہ سیالکوٹ ایئر پورٹ سے دبئی جاتے ہوئے ایف آئی اے امیگریشن نے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کی شناخت مجتبی حیدر، محمد مرتضیٰ، محمد ہارون، محمد ظہیر اور چوہدری فیصل سے ہوئی ہے۔ ایف آئی اے فیصل آباد کی کارروائی، انسانی اسمگلر گرفتار ایف آئی اے فیصل آباد نے جڑانوالہ میں کارروائی کرتے ہوئے انسانی اسمگلر کو گرفتار کر لیا۔ ایف ائی اے کے امیگریشن ذرائع کے مطابق گرفتار ہونے...
    راولپنڈی: غیرت کے نام پر اپنی  ہونے والی بہو کو قتل کرنے والا شخص گرفتار کرلیا گیا۔ جاتلی کے علاقے میں 17 سالہ لڑکی کے قتل کے مقدمے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس نے غیرت کے نام پر اپنی سگی بھتیجی اور ہونے والی بہو کو قتل کرنے والے چچا کو گرفتار کرلیا۔ یہ خبر بھی پڑھیں: 17 سالہ طالبہ غیرت کے نام پر ہونے والے سسرکے ہاتھوں قتل ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم وسیم نے زہر دے کر اپنی بھتیجی نعلین زہرہ کو قتل کیا۔ ملزم/ ملزمان نے قتل کے بعد لاش کی تدفین کروا دی اور واقعے کو طبعی موت ظاہر کرنے کی کوشش کی۔ مقتولہ کی پراسرار وفات کی اطلاع پر سی پی او سید...
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر )کھارادر کے علاقے میں دکان پر ڈکیتی کی واردات کرنے والے 2 ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کی شناخت محمد رفیق اور محمد منیر کے ناموں سے ہوئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان بینک سے رقم لیکر نکلنے والے شہریوں اور بڑی دکانوں کو نشانہ بناتے تھے۔ملزمان سے 2 پستول بمعہ راؤنڈز اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی ہے۔پولیس نے بتایا کہ ایک ملزم بینک کے اندر جا کر ریکی کرتا تھا اور جیسے ہی کوئی شخص بڑی رقم لیکر بینک سے نکلتا تھا تو ملزمان اس شخص کو اسلحہ کے زور پر لوٹ لیتے تھے۔ملزمان اکثر اوقات دکانوں پر بھی ڈکیتیاں کرتے تھے جبکہ ملزمان اس سے قبل بھی متعدد مقدمات میں گرفتار...
    ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایف آئی اے پشاور نے مقدمہ درج  کرکے  خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ اسلام ٹائمز۔ ملک میں پیکا ایکٹ کے تحت مقدمات کا اندراج شروع ہوچکا ہے،ا سی سلسلے میں پختونخوا میں ایک اور مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق خاتون کو ہراساں کرنے کے الزام میں ایف آئی اے پشاور نے مقدمہ درج  کرکے  خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور کی کارروائی میں خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کی شناخت عمیر فرہاد کے نام سے ہوئی، جس نے متاثرہ خاتون کے...
    ملزم متاثرہ خاتون اور اس کے خاندان والوں کو ہراساں کر رہا تھا۔ سپیشل جج سائبر کرائم نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے گلگت بلتستان نے سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر خاتون کو بلیک میل کرنے پر نگر سے تعلق رکھنے والے ملزم فرقان عباس کو گرفتار کر لیا۔ ملزم متاثرہ خاتون اور اس کے خاندان والوں کو ہراساں کر رہا تھا۔ سپیشل جج سائبر کرائم نے ملزم کو 7 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری...
    برلن: جرمنی کے شہر میونخ میں افغانی شہری نے تیز رفتار گاڑی سے ہڑتال پر بیٹھےدرجنوں مزدوروں کو کچل ڈالا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق حادثہ پیش آنے کےبعد جرمنی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تیز رفتار گاڑی چلانے والے ڈرائیورکو گرفتار کرلیا، جس کی شناخت افغان باشندے کے طور پر ہوئی ہے۔ جرمنی پولیس حکام نے کہاکہ ملزم پہلے ہی منشیات فروشی اور چوری جیسے سنگین جرائم میں ملوث ہے جبکہ ملزم نے جرمنی میں سیاسی پناہ کے لیے بھی درخواست دے رکھی ہے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ تیز رفتار گاڑی نے 28 افراد کو کچل دیا جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے باقی افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے، ابھی تک...
    پشاور: پیکا ایکٹ کے تحت مختلف شہروں میں مقدمات کا اندراج شروع ہوگیا ہے اور پشاور میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا اور وفاقی تحقیقاتی ادارہ (ایف آئی اے) نے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ ترجمان ایف آئی اے نے بتایا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور نے خاتون کو ہراساں اور بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا اور ملزم کی شناخت عمیر فرہاد نے نام سے ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ملزم نے متاثرہ خاتون کا اسنیپ چیٹ اکاؤنٹ کی رسائی حاصل کرتے ہوئے تصاویر حاصل کیں اور تصاویر ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر اپ لوڈ کر کے متاثرہ کو بلیک میل کیا۔ ترجمان ایف...
    جرمنی کے شہر میونخ میں ایک تیز رفتار گاڑی نے درجنوں افراد کو کچل ڈالا۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق کچلے جانے والے تمام افراد مزدور تھے اور ہڑتال پر بیٹھے ہوئے تھے۔ پولیس نے تعاقب کے بعد ڈرائیور کو حراست میں لے لیا جس کی شناخت افغان باشندے کے طور پر ہوئی ہے۔ ملزم نے جرمنی میں سیاسی پناہ کے لیے بھی درخواست دے رکھی ہے اور اس پر پہلے ہی چوری اور منشیات فروشی کے سنگین الزامات ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تیز رفتار گاڑی نے 28 افراد کو کچل دیا جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔ پولیس کا مزید کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ ابھی واضح نہیں کہ ملزم نشے میں تھا...
    جنگ فوٹو  سائبر کرائم سرکل کوئٹہ نے بڑی کارروائی کے دوران منظم ہنی ٹریپ کے ذریعے شہری کو بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کر لیا۔ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ملزم کی شناخت محمد بلال کے نام سے ہوئی ہے، ملزم نے خود کو خاتون ظاہر کر کے متاثرہ شہری کو اپنے جال میں پھنسایا۔ملزم نے خاتون کے نام سے فیس بک اکاؤنٹ کے ذریعے متاثرہ شہری سے رابطہ کیا اور خاتون بن کر ملاقات کے بہانے گھر بلا کر زبردستی نازیبا ویڈیوز ریکارڈ کیں۔ کوئٹہ: لڑکیوں کو نازیبا ویڈیوز سے بلیک میل کرنے کا شرمناک اسکینڈلکوئٹہ میں مجبور لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر انہیں بلیک میل کرنے کا شرمناک اسکینڈل منظر عام پر آ گیا، ملزمان...
    مشال یوسفزئی —فائل فوٹو پشاور ہائی کورٹ نے مشال یوسفزئی کو ایک ماہ کی حفاظتی ضمانت دیتے ہوئے مقدمات میں گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔پشاور ہائی کورٹ میں مقدمات کی تفصیلات سے متعلق مشال یوسفزئی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔جسٹس صاحبزادہ اسد اللّٰہ اور جسٹس صلاح الدین نے سماعت کی۔ کراچی میں ڈمپرز سے ہلاکتیں: درخواست قابل سماعت ہونے پر دلائل طلبسندھ ہائی کورٹ کے جج جسٹس آغا فیصل نے ڈمپرز، ٹینکرز اور دیگر حادثات کے سبب شہریوں کی ہلاکتوں سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ روز یہ باتیں سن رہے ہیں کہ ہیوی ٹریفک شہر میں داخل نہیں ہو سکتا۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے کہا کہ درخواست گزار کے خلاف ایک مقدمہ درج...
    عرفان ملک:  ایف آئی اے کورٹ کے باہر اے ایس آئی محمد شاہد کی تشدد سے ہلاکت کا واقعہ پیش آیا جس کےملزمان کو اسلام آباد سے گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق انویسٹی گیشن ونگ کی ٹیم مزنگ میں ایک اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے گئی تھی۔ اشتہاری ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پولیس ٹیم پر حملہ کر کے اے ایس آئی شاہد پر تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ جان کی بازی ہار گیا۔ پنجاب پولیس کے آئی جی کی ہدایت پر ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی جس کی نگرانی ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے خود کی۔ 24 گھنٹے کے اندر ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا،...
    مانسہرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 فروری2025ء) بفہ پولیس نے سوشل میڈیا پر سگریٹ اور چرس کے ساتھ ویڈیو اپلوڈ کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او مانسہرہ شفیع اﷲ گنڈا پور کو ان کے واٹس ایپ پر ایک ویڈیو موصول ہوئی جس میں ایک شخص نے سگریٹ اور چرس کے ساتھ ویڈیو دکھائی گئی۔(جاری ہے) نامعلوم شخص کو ٹریس کر کے گرفتار کرنے کیلئے ڈی پی او مانسہرہ نے تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات جاری کیں۔ معلومات کرنے پر چرس کے ساتھ ویڈیو اپلوڈ کرنے والے شخص عاطف جاوید ولد جاوید ہمایون کا تعلق بفہ کلاں سے نکلا۔ ایس ایچ او تھانہ بفہ وارث خان نے فوری...
    کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ نہیں معلوم الائنس بنے گا بھی یا نہیں سیاسی استحکام نہیں ہے۔ پیپلز پارٹی کی سندھ میں سولہ سال سے حکومت ہے کیا بہتری آئی؟ ن لیگ پنجاب میں حکومت کر رہی ہے کیا بہتری آئی ہے؟ پی ٹی آئی گیارہ سال سے خیبر پی کے میں کیا بہتری لائی؟ بلاول بھٹو سمجھدار ہیں انہوں نے وزارتیں نہیں لیں۔
    کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) منگھو پیر پولیس نے حادثے میں شہری کی ہلاکت کے بعد فرار ہونیوالے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کے مطابق منگھوپیر پولیس نے غفلت سے ڈرائیونگ کے دوران شہری کو جاں بحق کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ٹینکر ڈرائیور نے غفلت/تیز رفتاری سے ڈرائیونگ کے دوران موٹرسائیکل سوار 32 سالہ دانیال ولد محمد افضل کو ٹکر مار کر ٹائروں کے نیچے کچل دیا تھا۔واقعہ دو روز قبل منگھوپیر کے علاقے رئیس سینٹر کے قریب پیش آیا تھا۔
    امریکا میں پولیس نے ایک شخص کو ماں کے قتل کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ نیل ہاورڈ پر الزام ہے کہ وہ اپنی ماں کی مخصوص سرگرمیوں سے خوش نہیں تھا اور ایک دن جب وہ گھر واپس آئی تو رسی سے اُس کا گلا گھونٹ دیا۔ 46 سالہ نیل ہاورڈ کو والد کی موت پر بھی شبہے کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا تھا اور اُس پر مقدمہ بھی چلایا گیا تھا۔ نیل ہاورڈ کے اپنی ماں نارما کیریکر سے تعلقات کشیدہ تھے۔ اُسے ماں کے معمولات پسند نہیں تھے اور بارہا اس بنیاد پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوچکا تھا۔ پولیس نے جس واردات کی بنیاد پر نیل ہاورڈ کو گرفتار کیا ہے وہ 13 ستمبر 2023...
    اسلام آباد: ملک میں انٹرنیٹ کی رفتار کے حوالے سے قومی اسمبلی میں پارلیمانی سیکرٹری کی جانب سے وضاحت پیش کردی گئی۔   قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر غلام مصطفی کی صدارت میں ہوا، جس میں وقفہ سوالات کے دوران انٹرنیٹ کی سست روی کا معاملہ زیر بحث آیا۔ اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری آئی ٹی سبین غوری کی جانب سے بتایا گیا کہ اس سال کے وسط تک انٹرنیٹ کی رفتار بڑھ جائے گی اور رواں سال کے وسط تک فائیو جی بھی لانچ کردیا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ انٹر نیٹ کی سست رفتاری کی کئی وجوہات ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رکن اسمبلی آغا رفیع اللہ نے کہا کہ کوئی ویڈیو ڈاؤن لوڈ نہیں ہوتی,...
    لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔12 فروری ۔2025 )سابق وزیرخارجہ اور تحریک انصاف کے مرکزی راہنما شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ شاہد خاقان عباسی اپنی حکومت سے لاتعلق ہوکر ہمارے ساتھ کھڑے ہوگئے ہیں مفتاح اسماعیل، محمود خان اچکزئی اور مولانا فضل الرحمان بھی ہمارے موقف کے ساتھ کھڑے ہیں بہت جلد گرینڈ الائنس بننے جارہا ہے.(جاری ہے) نجی ٹی وی کے مطابق شاہ محمود قریشی کو 9 مئی کے کیسز میں لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا گیا سماعت کے بعد صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ وہ 9 مئی کیسز میں بے قصور ہیں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ماضی میں کبھی عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے وفد...
    راولپنڈی: صدر بیرونی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 5 سالہ جڑواں بہن بھائی کو اغواء کی کوشش کرنے والے ملزم کو فوری گرفتار کر لیا۔ ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت عرفان حمید کے نام سے ہوئی۔ مدعی مقدمہ کے مطابق اغواء کی کوشش کے دوران بچوں نے شور کیا تو ملزم بچوں کو چھوڑ کر موقع سے فرار ہوگیا۔ صدر بیرونی پولیس نے واقعے کی اطلاع پر فوری کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا اور ملزم کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی صدر محمد نبیل کھوکھر نے کہا کہ گرفتار ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ پولیس افسر کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے...
      ڈمپر ، ٹینکرز نذر آتش کرنے پر اکسانے کاالزام ،لانڈھی پولیس نے ڈیفنس کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا پولیس شہریوں سے پیسہ وصولنے میں مصروف ہے ،سیاسی لوگ گرفتاریوں سے نہیں گھبراتے،آفاق احمد شہر قائد میں ٹریفک حادثات کے بعد شہریوں کی جانب سے مال بردار ٹرک نذر آتش کرنے پر مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لانڈھی پولیس نے آفاق احمد کو ڈیفنس میں اُن کی رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ آفاق احمد کو اشتعال انگیز بیان پر حراست میں لیا گیا کیونکہ اُن کے اکسانے کے بعد مشتعل افراد نے مال بردار گاڑیوں کو آگ لگائی۔گرفتاری سے قبل چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) گزری میں بنگلے پر چھاپے کے دوران گرفتار کیے گئے ملزم ارغمان نے مغوی نوجوان کے قتل کا اعتراف کرلیا۔ ملزم نے بتایا کہ مصطفی کو 3 دن پہلے ہی قتل کردیا تھا اور لاش ملیر کے علاقے میں پھینک دی تھی۔ پولیس مغوی نوجوان مصطفیٰ کی بازیابی کیلیے بنگلے پر پہنچی تھی، فائرنگ کے تبادلے میں ڈی ایس پی سمیت3 پولیس اہلکار زخمی ہوئے تھے،بنگلے سے فائرنگ اور اغوا میں میں ملوث ملزم ارمغان کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔
    دوسری جانب پولیس حکام کے مطابق، گرفتار اہلکاروں سے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، اور اگر الزامات ثابت ہو گئے تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ گلگت میں سیاحوں کو لوٹنے کے الزام میں تین پولیس اہلکاروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ گلگت پولیس کو سیاحوں کی جانب سے ایک درخواست دی گئی تھی جس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ گزشتہ شب گلگت میں کلمہ چوک پر پولیس اہلکاروں نے انہیں روکا اور تلاشی کے بہانے ان سے 50 ہزار روپے کی رقم چھین لی۔ درخواست میں یہ بھی کہا گیا تھا کہ پولیس اہلکاروں نے انہیں کئی گھنٹے تک ایک کمرے میں بند رکھا۔ درخواست گزار کے مطابق...
    چیئرمین مہاجر قومی موومنٹ (ایم کیو ایم۔حقیقی) آفاق احمد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس ذرائع کے مطابق آفاق احمد کو اشتعال انگیز بیان پر گرفتار کیا گیا ہے۔آج آفاق احمد نے مطالبہ کیا تھا کہ شہر میں ٹریفک حادثات کے خلاف احتجاج پر گرفتار افراد کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ دن کے اوقات میں واٹر ٹینکرز، ڈمپر اور ہیوی ٹریفک کو شہر میں چلنے سے روکا جائے۔اس دوران چیئرمین ایم کیو ایم حقیقی نے عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ احتجاج ضرور کریں لیکن ٹرکوں کو آگ نہ لگائیں اور نہ ہی ڈارئیوز پر تشدد کریں۔
    کراچی: مہاجر قومی موومنٹ کے چیئرمین آفاق احمد کو جلاؤ گھیراؤ کے کیس میں پولیس نے گرفتار کرلیا۔ میڈیا ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ آفاق احمد کے کہنے پر کراچی میں مال بردار گاڑیاں جلائی گئیں، کورنگی میں مال بردار گاڑیوں کو جلانے کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ذرائع کے کہنا ہے کہ آفاق احمد کے خلاف جلاؤ گھیراؤ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ آفاق احمد کو ڈیفنس سے گرفتار کیا گیا ہے اور انہیں کورنگی تھانے میں منتقل کیا جائے گا۔
    پشاور: ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو 5 مارچ تک گرفتار نہ کرنے کا حکم دے دیا۔ وزیراعلیٰ کے پی کے علی امین گنڈاپور کی حفاظتی ضمانت کے کیس کی سماعت جسٹس صاحب زادہ اسد اللہ اور جسٹس صلاح الدین پر مشتمل پشاور ہائی کورٹ کے ڈویژن بینچ نے کی، جس میں علی امین گنڈاپور پیش نہیں ہو سکے۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ قانون کے مطابق درخواست گزار کو پیش ہونا ضروری ہے۔ ہم اگلی تاریخ دے دیں گے لیکن حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست گزار کو خود پیش ہونا ہوگا۔ بعد ازاں ہائیکورٹ نے وزیر اعلیٰ  علی امین گنڈا پور کی استثنا کی درخواست منظور کرلی  اور حفاظتی ضمانت میں توسیع کرتے...
    —فائل فوٹو کراچی کے علاقے کورنگی کی ضیاء کالونی میں شہری کو قتل کرنے والے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے گزشتہ ماہ ضیاء کالونی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کو قتل کیا تھا۔ کراچی: کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کا قتل، ویڈیو سامنے آ گئیکراچی کے علاقے کورنگی میں ڈکیتی مزاحمت پر شہری کے قتل کے واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آگئی۔ پولیس نے کہا ہے کہ گرفتار ملزم کا تعلق 12 رکنی برمی ڈکیت گینگ سے ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے دوران تفتیش ڈکیتی کی متعدد وارداتوں کا اعتراف بھی کیا ہے۔
    فوٹو اسکرین گریپ : جیو نیوز کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ڈیفنس میں چھاپے کے دوران پولیس پر فائرنگ کرنے والے گرفتار ملزم ارمغان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔8 فروری کو پولیس نے ڈیفنس میں ملزم کی گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو اس نے فائرنگ کرتے ہوئے ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکاروں کو زخمی کر دیا تھا،  جسے گرفتار کرکے پولیس نے آج اے ٹی سی میں پیش کیا۔ کراچی: ڈیفنس کے بنگلے میں چھاپے کے دوران پولیس پر فائرنگ کا مقدمہ درج کرلیا گیا 2 روز قبل پولیس بنگلے کے باہر پہنچی تو ملزم نے فائرنگ کردی تھی۔ عدالت نے کیس کے تفتیشی افسر کو کیس کا چالان جمع کروانے کی ہدایت...
    ڈھاکہ: بنگلہ دیش کی پولیس نے کہا ہے کہ آپریشن ڈیول ہنٹ‘ کے دوران کریک ڈاؤن میں شیخ حسینہ واجد کی حکومت سے منسلک گینگ کے 13 سو افراد کو گرفتار کرلیا گیا ۔ فرانسیسی خبررساں ادارے  کے مطابق عبوری حکومت میں وزارت داخلہ کے سربراہ انعام الحق چوہدری نے عہد کیا کہ ’جب تک برائی کو ختم نہیں کیا جاتا آپریشن جاری رہے گا۔ پولیس کے ترجمان انعام الحق ساگر کا کہنا تھا کہ’آپریشن جاری ہے اور ہفتہ کے روز سے اس آپریشن کے آغاز سے اب تک ملک بھر سے 1308 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ یہ آپریشن رواں ماہ وسیع پیمانے پر ہونے والی بدامنی کے بعد کیا گیا ہے۔ 5 فروری کو حسینہ واجد...
    کراچی:امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے شاہ لطیف ٹاؤن میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے 20سالہ نوجوان حسنین کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس او ر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے سندھ حکومت، محکمہ پولیس اور متعلقہ حکام کی نا اہلی و ناکامی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں ہیوی وبے ہنگم ٹریفک اور تیز رفتار ڈمپر و ٹینکرز کی ٹکر سے شہریوں کی بڑھتی ہوئی اموات کی ذمہ دارسندھ حکومت اور پولیس ہے۔ منعم ظفر خان نے کہاکہ  تیز رفتار ڈمپر اور ٹینکر شہر میں نقل و حرکت کے اوقاتِ کار کی مسلسل خلاف ورزی کرتے ہوئے شہریوں میں موت بانٹ رہے ہیں اور صوبائی وزراء،...
    اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 10 فروری 2025ء) بنگلہ دیش کی پولیس نے ملک گیر سطح کے ایک وسیع تر آپریشن میں تیرہ سو سے زائد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ زیر حراست ملزمان پر بدامنی پھیلانے کا الزام ہے اور ان کا تعلق سابق وزیر اعظم شیخ حسینہ کی پارٹی عوامی لیگ سے بتایا جا رہا ہے۔ اس آپریشن کے لیے 'شیطان کا شکار‘ کی اصطلاح استعمال کی گئی۔ پولیس کے ترجمان انعام الحق ساگر نے پیر کے روز بتایا کہ ہفتے کے دن سے شروع ہونے والے اس آپریشن میں آخری خبریں ملنے تک 1,308 افراد کو گرفتار کیا جا چکا تھا۔ ڈھاکہ میں ملک کی عبوری حکومت میں وزارت داخلہ کی قیادت کرنے...
    لاہور:   شوہر نے سالی سے رشتے جوڑنے کے بعد اپنی بیوی کو گلا کاٹ کر قتل کردیا، تاہم پولیس نے سالی اور اس کے بہنوئی کو گرفتار کرلیا۔   پولیس کے مطابق ساندہ میں گلا کاٹ کر جواں سال عورت کے قتل کی افسوسناک واردات کے ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ لاہور پولیس آپریشن ونگ نے 24 گھنٹے میں قاتلوں کا سراغ لگا کر ملزمان کو گرفتار کیا۔   واردات کا مقدمہ 413/25 تھانہ ساندہ میں گزشتہ روز درج ہوا تھا، جس کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز نے نوٹس لے کر ایس پی اقبال ٹاؤن بلال احمد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی تھی۔ ڈی ایس پی ذکریا یوسف ، ایس ایچ او ساندہ رضوان...
    لاہور: تھانہ مناواں میں پولیس اہلکار نے خاتون سے دست درازی کی کوشش کی جس پر ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز فیصل کامران نے واقعہ کا نوٹس لیا جس پر واقعے میں ملوث اہلکار کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ پولیس اہلکار نے بھاگنے کی کوشش میں شہری ساجد پر فائرنگ بھی کر دی، زخمی ساجد کو طبی امداد کے لیے فوری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں حالت خطرے سے باہر بتائی گئی۔ متاثرہ شہری ساجد کی مدعیت میں نامزد ملزم امجد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ واقعے میں ملوث گرفتار اہلکار امجد تھانہ شفیق آباد میں تعینات ہے، پولیس اہلکار...
    گرفتار ملزم سے غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے صدر میں کارروائی کرتے ہوئے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم  کو گرفتار کر لیا ہے۔ ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔ ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کر لیا گیا۔
    پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی کو کارکنوں سمیت رہا کردیا گیا WhatsAppFacebookTwitter 0 9 February, 2025 سب نیوز ملتان(آئی پی ایس )جنوبی پنجاب کے ضلع ملتان کے پل چٹھہ سے گرفتار پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی اور کارکنان کو رہا کر دیا گیا۔پولیس کے مطابق مہربانو قریشی، زاہد بہار ہاشمی سمیت گرفتار 9افراد کو علاقہ مجسٹریٹ نے بری کردیا جبکہ علاقہ مجسٹریٹ نے ناکافی شواہد پر تفتیشی افسر کی جوڈیشل ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی۔ خیال رہے کہ ملتان میں پی ٹی آئی رہنما مہر بانو قریشی اور زاہد بہار ہاشمی سمیت دیگر کو پولیس نے گرفتار کیا تھا، پولیس حکام کے مطابق ان افراد کو پل چٹھہ سے دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر...
    کراچی کے علاقے صدر میں کارروائی کرتے ہوئے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) نے غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث ملزم  کو گرفتار کرلیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم بغیر لائسنس کرنسی ایکسچینج کا کاروبار کر رہا تھا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم سے غیر ملکی کرنسی ایکسچینج سے متعلق ریکارڈ بھی برآمد کرلیا گیا۔
    بنگلادیش کی دو نامور اداکاراؤں و ماڈلز کو پولیس نے نامعلوم مقدمات میں تفتیش کیلئے گرفتار کرلیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ دنوں مشہور و معروف اداکارہ و ہدایت کار مہر افروز کو حراست میں لیا گیا تھا، جن کے گھر کو نامعلوم افراد نے آگ لگادی تھی اور ان کے والد کے گھر کو بھی نذر آتش کردیا تھا۔ تاہم اب خبریں سامنے آئی ہیں کہ اداکارہ سہانا صبا کو بھی پوچھ گچھ کیلئے پولیس نے حراست میں لیا ہے۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انھیں 6 فروری کو حراست میں لیا گیا اور سوال و جواب کے لیے ڈٹیکٹیو برانچ دفتر لے جایا گیا۔ ڈھاکہ میٹرو پولیٹن پولیس کے ڈپٹی کمشنر محمد ولبر رحمان نے اداکارہ...
     لاہور(آئی این پی) حج و عمرہ کی ادائیگی کے لیے محکمہ صحت کے ویکسین سینٹرز میں جعلی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیا رپورٹ  کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل نے برڈوڈر روڈ پر ویکسین سینٹر میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں ڈاکٹر اور اسسٹنٹ سمیت 3 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزمان نے شہری کو جعلی ویکسین دینے کے لیے 20 ہزار دینے کا مطالبہ کیا تھا۔ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ویکسین سینٹر سے بغیر ویکسین لگائے سرٹیفکیٹ بھی جاری کیے جارہے تھے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز سعودی حکومت نے گردن توڑبخار کی ویکسین کی شرط کو معطل کردیا ہے، اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔سعودی...
    کراچی (اسٹاف رپورٹر) بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے نہ پلانے پر4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔پولیس کے مطابق گلشن اقبال میں بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے نہ پلانے پر مبینہ ٹائون تھانے میں 4 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمے کے اندراج کے بعد 4افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں3 بھائی بھی شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق سرکار کی مدعیت میں درج مقدمے میں دہشت گردی سمیت دیگر دفعات شامل کی گئیں ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز گلشن اقبال میں پولیو سے بچا ئوکے قطرے پلانے سے انکارپر جھگڑا ہوا تھا اور اس دوران پولیس کانسٹیبل کا یونیفارم پھٹ گیاتھا۔