2025-07-26@06:40:33 GMT
تلاش کی گنتی: 18183
«میں بتایا گیا»:
(نئی خبر)
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 جولائی 2025ء ) پاکستانیوں کے اماراتی ورک ویزہ مسائل جلد حل ہونے کا امکان پیدا ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے متحدہ عرب امارات کے نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان سے ملاقات کی، اس دوران پاکستانی شہریوں کو درپیش ویزہ کے مسائل، سکیورٹی تعاون، انسداد منشیات، انسداد سمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے اور ٹیکنالوجی کے تبادلے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ آمد پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، ان کا یو اے ای کی وزارت داخلہ...
مظفرآباد(نیوز ڈیسک) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری (ہلالِ امتیاز ملٹری) نے آزاد جموں و کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے سول سوسائٹی کے نمائندوں سے خصوصی ملاقات کی۔ تفصیلات کے مطابق دورے کے دوران ایک جامع سوال و جواب نشست کا اہتمام بھی کیا گیا جس میں عوام نے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا اور پاک فوج کے ساتھ اپنی وابستگی کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ اجلاس کے دوران شرکاء کی جانب سے واضح اور پُرجوش انداز میں کہا گیا ” کشمیر پاکستان کی شہ رگ تھا، ہے اور ہمیشہ رہے گا!””پاکستان اور کشمیر کو دنیا کی کوئی طاقت جدا نہیں کر سکتی۔” کشمیری عوام...
فوٹو: فائل پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات کی زیر صدارت اجلاس میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اجلاس میں رانا سکندر حیات نے کہا کہ آٹھویں کلاس کیلئے بورڈ امتحانات کا سلسلہ بحال کر رہا ہوں، پانچویں، چھٹی اور ساتویں کلاس کے امتحانات بطور اسسمنٹ ٹیسٹ لیے جائیں۔صوبائی وزیر تعلیم نے ہدایت کی کہ ایک ماہ میں انٹرنل اسسمنٹ ٹیسٹ کا طریقہ کار وضع کیا جائے۔اس کے علاوہ اجلاس میں پانچویں سے ساتویں تک انٹرنل امتحانی نظام مؤثر بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔واضح رہے کہ پنجاب میں آٹھویں جماعت کے بورڈ امتحانات 5 سال قبل ختم کر دیے گئے تھے۔
کراچی (اسٹاف رپورٹر )سائیٹ ایریا میں رینجرز اہلکار کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہو گیا۔تفصیلات کے مطابق سائٹ اے تھانے کی حدود نورس چورنگی کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہو گیا۔پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا کہ دو ملزمان لوٹ مار کر رہے تھے کہ شہری نے ان پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ دوسرا فرار ہو گیاتاہم مزید معلومات کرنے پر معلوم ہوا کہ جاں بحق شخص ڈکیت نہیں بلکہ پولیس اہلکار تھا جس کی شناخت 30 سالہ وسیم اختر ولد نظر حسین کے نام سے ہوئی ۔ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن ( ر) فیضان علی کے مطابق شہید پولیس اہلکار وسیم اختر ولد نظر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماہرین صحت نے موسمیاتی تبدیلیوں اور درد شقیقہ (مائیگرین) کے درمیان گہرے تعلق کی نشاندہی کی ہے۔ تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ موسم کا بدلنا نہ صرف عام سر درد بلکہ مائیگرین جیسے شدید درد کا بھی باعث بن سکتا ہے۔موسمیاتی تبدیلیوں کا اثر انسانی جسم کے اعصابی نظام، ہارمونل توازن اور خون کی شریانوں پر پڑتا ہے۔ جب موسم تبدیل ہوتا ہے، خاص طور پر بارش یا طوفان سے قبل ہوا کے دباؤ میں اتار چڑھاؤ آتا ہے، جو دماغ کے اردگرد موجود شریانوں کو پھیلا یا سکڑا سکتا ہے۔ یہ عمل مائیگرین کے دورے کو جنم دے سکتا ہے۔شدید گرمی یا سردی کے موسم میں خون کی گردش متاثر ہوتی ہے۔ گرمیوں میں پانی کی...
ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے ہوئے کارروائیوں کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے اہم ایس او پیز جاری کردئیے۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایس او پیز کا مقصد اختیارات کے ناجائز استعمال کا خاتمہ، شفافیت کا فروغ اور احتساب کے عمل کو یقینی بنانا ہے، ایف آئی آر کے اندراج کو بہتر، ضابطے کے تابع اور قابل نگرانی بنایا گیا ہے۔ ادارے کی ساکھ برقرار رہے اور بے جا قانونی کارروائیوں سے گریز ممکن ہو، منی لانڈرنگ کے کسی بھی مقدمے کا اندراج صرف ٹھوس اور قابلِ قبول شواہد کی بنیاد پر ہوگا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایس...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2025 میں ٹریژری بلز (ٹی بلز) سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج ڈیڑھ ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا، جب کہ جون میں سب سے زیادہ ماہانہ اخراج ریکارڈ کیا گیا۔ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایس بی پی کے اعداد و شمار کے مطابق مالی سال کے دوران ملکی بانڈز سے غیر ملکی سرمایہ کاری کا اخراج، آمدنی سے 24 فیصد زیادہ رہا، ٹی بلز میں مجموعی غیر ملکی سرمایہ کاری ایک ارب 27 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہی، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں بہتر ہے، تاہم پاکستان اور بھارت کے...
کراچی کی پنجاب کالونی میں بجلی اور پانی کی طویل بندش سے تنگ آکر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور دو اہم سڑکوں کو بلاک کر دیا مظاہرے کے باعث قیوم آباد پل سے لے کر ڈیفنس موڑ تک گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ کورنگی سے صدر جانے والا روٹ مکمل طور پر جام ہو گیا ڈیفنس موڑ سے پنجاب چورنگی جانے والی سڑک بھی بند کر دی گئی جس کے باعث دفاتر اور دیگر مقامات پر جانے والے شہری شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے مظاہرین کا کہنا ہے کہ دادا بائی بلڈنگ کے 80 فلیٹس میں جمعہ کی صبح 11 بجے سے بجلی بند ہے اور بارہا شکایات کے باوجود کے الیکٹرک نے کوئی اقدام...
بلوچستان کے علاقے لورالائی میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی کی سفاکانہ دہشتگردی کا نشانہ بننے والے پنجاب کے 9 شہریوں کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کر دیا گیا یہ تمام افراد بسوں سے اتار کر شناخت کے بعد بے دردی سے قتل کیے گئے تھے شہداء میں دنیاپور کے دو سگے بھائی عثمان اور جابر گجرات کے 23 سالہ بلاول فیصل آباد کے شیخ ماجد لاہور کے جنید مظفرگڑھ کے محمد آصف ڈیرہ غازی خان کے محمد عرفان خانیوال کے غلام سعید اور گوجرانوالہ کے صابر شامل تھے شہداء کی میتیں سخت سیکیورٹی میں ان کے علاقوں کو منتقل کی گئیں جہاں ان کے لواحقین نے غم و اندوہ میں انہیں سپرد خاک کیا دنیاپور میں جب...
سوات(نیوز ڈیسک) سوات کی سرزمین ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئی ہے، مگر اس بار وجہ خوش آئند نہیں بلکہ باعث تشویش ہے۔ ڈی جی اپر سوات ڈویلپمنٹ اتھارٹی، عدنان ابرار کو صرف اس “جُرم” پر ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا کہ انہوں نے اراکین اسمبلی سے سرکاری گاڑیاں واپس مانگنے کی ہمت کی۔ یہ واقعہ پاکستانی بیوروکریسی اور سیاسی طبقے میں بدعنوانی، اختیار کے ناجائز استعمال، اور جوابدہی کے فقدان کی ایک واضح تصویر پیش کرتا ہے۔ معاملہ کچھ یوں ہے کہ سوات کے ایک ایم این اے اور ایک ایم پی اے نے کروڑوں روپے مالیت کی دو سرکاری گاڑیاں اپنی ذاتی استعمال کے لیے حاصل کر رکھی تھیں۔ میڈیا میں ان خبروں کے...
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے آج جی ٹی روڈ پر پاور شو کرنے کا فیصلہ کرلیا اور اس سلسلے میں مشترکہ پارلیمانی پارٹی کا اجلاس خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے۔ ڈان نیوزنے ذرائع کے حوالے سے بتایاکہ مشترکہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں تحریک انصاف کے ایم این ایز اور ایم پی ایز کو بلایا گیا ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ علی امین گنڈاپور 300 سے زائد گاڑیوں کے قافلے کی صورت میں لاہور روانہ ہوں گے، تحریک انصاف بذریعہ جی ٹی روڈ گاڑیوں کے قافلے کی صورت میں لاہور جائے گی۔ خواجہ آصف نے میاں ابوزرشاد کی آمند اور ٹیکس تفصیلات کھول کر عوام کے سامنے رکھ دی ...
ایف آئی اے کا منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے اہم اقدام WhatsAppFacebookTwitter 0 12 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(آئی پی ایس) ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار نے منی لانڈرنگ کی تحقیقات کے حوالے سے تاریخی اقدام کرتے ہوئے کارروائیوں کو مزید مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے اہم ایس او پیز جاری کردئیے۔ ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایس او پیز کا مقصد اختیارات کے ناجائز استعمال کا خاتمہ، شفافیت کا فروغ اور احتساب کے عمل کو یقینی بنانا ہے، ایف آئی آر کے اندراج کو بہتر، ضابطے کے تابع اور قابل نگرانی بنایا گیا ہے۔ ادارے کی ساکھ برقرار رہے اور بے جا قانونی کارروائیوں سے گریز...
اداکارہ طوبیٰ انور کا کہنا ہے کہ شوبز اداکاراؤں کی ذہنی صحت اور حالات سے باخبر رہنے کیلئے کے لیے واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا گیا ہے۔ اداکارہ طوبیٰ انور نے ایک انٹرویو کے دوران انکشاف کیا ہے کہ شوبز انڈسٹری سے وابستہ چند اداکاراؤں نے مل کر ایک واٹس ایپ گروپ تشکیل دیا ہے جس کا مقصد ایک دوسرے کی ذہنی صحت کے بارے میں باقاعدگی سے رابطے میں رہنا اور ایک دوسرے کی خیریت دریافت کرنا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ یہ اقدام اداکارہ حمیرہ علی کی افسوسناک موت کے بعد اُٹھایا گیا ہے جو مبینہ طور پر تنہائی کا شکار تھیں اور انہیں سماجی سپورٹ حاصل نہیں تھی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسی بہت سی اداکارائیں ہیں جو اپنے...
امریکا میں ایک دلچسپ اور غیر معمولی واقعہ سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے، جس نے عوام کو دو حصوں میں بانٹ دیا ہے۔ ریاست کنساس سٹی کے ایک ریسٹورنٹ میں پیش آنے والے اس واقعے میں ایک ہوٹل ملازم نے ایک گاہک کی بیوی کو “خوبصورت” کہہ دیا، جس پر شوہر آپے سے باہر ہوگیا۔ یہ معمولی سی بات دیکھتے ہی دیکھتے ایک زبردست جھگڑے میں بدل گئی، اور وہاں موجود لوگوں نے اس کا ویڈیو کلپ بنا کر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کر دیا، جو اب لاکھوں بار دیکھا جا چکا ہے۔ ویڈیو کے مطابق واقعہ اس وقت شروع ہوا جب ہوٹل کا ایک ملازم نہایت عام اور تعریفی انداز میں اس شخص کی بیوی کو خوبصورت کہتا...
پشاور: خیبر پختونخوا سے سینیٹ الیکشن میں بولیاں لگنا شروع ہوگئیں، حکومتی پارٹی کے بعض ارکان اسمبلی نے انکشاف کیا ہے کہ سینٹ الیکشن میں اپوزیشن کے بعض امیدواروں نے ووٹ لینے کے لیے پیسوں کی آفر کی ہے جس پر وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے ارکان اسمبلی سے رپورٹ مانگ لی ہے۔ تحریک انصاف نے 5 اگست کو احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنے کے لیے کل ہفتے کے روز لاہور میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس گزشتہ شپ وزیراعلیٰ ہاوس پشاور میں ہوا جس میں ارکان اسمبلی نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ کی جانب سے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔ اجلاس کے...
—فائل فوٹو شیخوپورہ کے علاقے مانانوالہ میں شوہر کی جانب سے حاملہ بیوی پر مبینہ طور پر تشدد کیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ خاتون کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ایئر انڈیا کی پرواز 171، جو 12 جون کو احمد آباد سے لندن کے لیے روانہ ہوئی تھی، ٹیک آف کے فوراً بعد گر کر تباہ ہو گئی۔ اس اندوہناک حادثے میں 260 افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں 241 مسافر اور عملہ شامل تھا، جبکہ زمین پر موجود مزید 19 افراد بھی مارے گئے۔ صرف ایک شخص زندہ بچ پایا۔ جمعے کو جاری کی گئی بھارت کی ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق، طیارے کے دونوں انجنوں کو ایندھن فراہم کرنے والے سوئچز ٹیک آف کے فوراً بعد کٹ آف پوزیشن پر منتقل کر دیے گئے، جس کی وجہ سے انجن بند ہو گئے اور طیارہ بلند ہونے سے پہلے ہی زمین...
امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سان ہوزے کی ایک خاتون کے گھر میں گزشتہ ایک سال سے روزانہ کی بنیاد پر ایسے ایمیزون پارسلز آ رہے ہیں جن کا اُس نے آرڈر ہی نہیں دیا۔ خاتون، جو اپنا نام ظاہر نہیں کرنا چاہتیں، کا کہنا ہے کہ ہر ڈبے میں ایٹکن (Etkin) برانڈ کی نقلی چمڑے کی گاڑیوں کے سیٹ کورز ہوتے ہیں، جو ایک چینی کمپنی Liusandedian کی جانب سے ایمیزون پر بیچے جاتے ہیں۔ مسئلہ یہ ہے کہ مذکورہ کمپنی نے اپنی واپسی (ریٹرن) کا پتا اس خاتون کے گھر کا درج کر دیا ہے، جس کی وجہ سے دنیا بھر سے خریدار اپنی ناقص مصنوعات واپس اسی کے پتے پر بھیج رہے ہیں۔ آن لائن صارفین کی...
ممبئی(نیوز ڈیسک) بھارت کی معروف ٹینس کھلاڑی 25 سالہ رادھیکا یادیو کوان کے والد نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رادھیکا نے ملکی و بین الاقوامی سطح پربھارت کی نمائندگی کی تھی، واقعے کے وقت گھرمیں صرف رادھیکا اوران کے والد موجود تھے۔ پولیس کے مطابق رادھیکا کو متعدد گولیاں مارنے کے بعد تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئیں۔ اطلاع اسپتال انتظامیہ نے پولیس کو دی جس پر فوری کارروائی کرتے ہوئے والد کوگرفتارکرلیا گیا اوران کے قبضے سے لائسنس یافتہ اسلحہ بھی برآمد ہوا۔ پولیس کے مطابق قتل کی وجہ رادھیکا کی سوشل میڈیا پربڑھتی مصروفیت اورانسٹاگرام ریلزپروقت گزارنا بتایا جا رہا ہے۔...
سٹی42: لاہور میں سول لائن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے خود کو جعلی سرکاری افسر ظاہر کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم عمران نہ صرف جعلی افسر بن کر گھوم رہا تھا بلکہ آئس نشہ آور مواد کی اسمگلنگ میں بھی ملوث نکلا۔ ایس پی سول لائنز کے مطابق پولیس نے دورانِ سنیپ چیکنگ مشکوک گاڑی کو روک کر تلاشی لی جس پر نیلی بتی اور جعلی سبز نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی۔ تلاشی کے دوران گاڑی کی سیٹ کے نیچے سے 100 گرام آئس کا پیکٹ برآمد ہوا۔ مون سون : لاہور سمیت کئی شہروں میں بارش پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عمران نے اعتراف کیا ہے کہ وہ جعلی سرکاری افسر...
واشنگٹن(نیوز ڈیسک) عدالت سے گرین سگنل ملتے ہی ٹرمپ انتظامیہ نے محکمہ خارجہ کے تقریباً 1400 ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا۔ امریکی محکمہ خارجہ کے امریکا میں کام کرنے والے 1107سول سروس ورکرز اور 246فارن سروس افسران کو خط بھیج کر آگاہ کیا گیا ہے کہ وزیرخارجہ مارکو روبیو کے حکم پر انہیں ملازمت سے برطرف کردیا گیا ہے۔ اس عمل کو تنظیم نو منصوبہ کا نام دیا گیا ہے۔ صدر ٹرمپ کے امریکا فرسٹ ایجنڈے کے تحت کئی ایسے دفاتر جو انسانی حقوق، جمہوریت اور پناہ گزینوں سے متعلق ہیں،انہیں بند کیا جارہا ہے اور ان کے امور علاقائی بیوروز کو سونپے جارہے ہیں۔ محکمہ خارجہ میں ملازمین کو بھیجے گئے نوٹس میں وضاحت کی گئی...
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں لاپتہ افراد کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان، چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس عتیق شاہ نے شرکت کی۔ لاپتہ افراد کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ عدلیہ بنیادی حقوق کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ...
اسلام آباد (اپنے سٹاف ر پورٹر سے) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے اپنے متحدہ عرب امارات کے دورے کے دوران ابوظہبی میں یو اے ای کے نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان سے ملاقات کی۔ یو اے ای وزارت داخلہ آمد پر نائب وزیر اعظم و وزیر داخلہ لیفٹیننٹ جنرل شیخ سیف بن زید النہیان نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا پرتپاک استقبال کیا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ملاقات میں پاکستانی شہریوں کو درپیش یو اے ای ویزا کے ایشو پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سکیورٹی تعاون، انسداد منشیات، انسداد سمگلنگ اور غیر قانونی امیگریشن کی روک تھام کیلئے اشتراک کار بڑھانے اور ٹیکنالوجی کے تبادلے‘ علاقائی صورتحال اور...
گنڈاپور کا ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ ،اپوزیشن کے امیدوار ووٹ کیلئے ان سے رابطے کر رہے ہیں پیسوں کی آفر کی جا رہی ہے، ارکان اسمبلی کا انکشاف ہر بار احتجاج میں پختونخوا کے ورکرز کو ایندھن بنایا جاتا ہے اس بار پنجاب اور اسلام آباد کو باہر نکلنا چاہیے،وزیراعلی ہائو س پشاور اجلاس میں رہنمائوں کے شکوے پی ٹی آئی نے 5اگست کو احتجاج کے حوالے سے لائحہ عمل طے کرنے کے لیے ہفتہ کے روز لاہور میں پارلیمانی پارٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔ پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس گزشتہ شپ وزیراعلی ہائو س پشاور میں ہوا ۔جس میں ارکان اسمبلی نے شرکت کی ۔وزیراعلیٰ کی جانب سے ارکان اسمبلی کے اعزاز میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیف جسٹس آف پاکستان یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی کا اجلاس میں جبری گمشدگیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے عدلیہ بنیادی حقوق کے تحفظ پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کرے گی۔قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے 53ویں اجلاس میں تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹسز نے شرکت کی،سپریم کورٹ آف پاکستان کے جاری کردہ اعلامیہ میں نیشنل جوڈیشل پالیسی میکنگ کمیٹی نے جبری گمشدگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کہا گیا کہ ایگزیکٹو کے خدشات پر ردِعمل کےلیے ادارہ جاتی کمیٹی قائم کی جائے گی، کمیٹی ردعمل مرتب کرے گی اور اٹارنی جنرل کے ذریعے اسے ایگزیکٹیو تک پہنچایا جائے گا۔قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے لیاری بغدادی میں عمارت گرنے سے 27 افراد کے جاں بحق ہونے کے مقدمے میں ایس بی سی اے کے 5 ڈائریکٹر، 2 ڈی ڈی، ایک انسپکٹر اور عمارت کے مالک کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کلثوم سہتو کی عدالت کے روبرو لیاری بغدادی میں عمارت گرنے سے 27 افراد کے جاں بحق ہونے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے گرفتار ایس بی سی اے افسران کو عدالت کے روبرو پیش کیا۔ گرفتار ملزمان میں 5 ڈائریکٹر، 2 ڈی ڈی، ایک انسپکٹر اور عمارت کا مالک شامل ہیں۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ کتنے مقدمے ہیں؟ تفتیشی افسر نے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">اسلام آباد (نمائندہ جسارت) پاکستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے پاکستانی شہریوں، خصوصاً ورک ویزا کے خواہشمند افراد کے لیے ویزا پالیسی میں آسانیاں پیدا کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ابوظہبی میں یو اے ای وزارت داخلہ کا دورہ کیا، جہاں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ ملاقات میں ویزا مسائل، اسمگلنگ، غیر قانونی امیگریشن اور دیگر جرائم کی روک تھام کے لیے تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ شیخ سیف بن زاید النہیان نے ویزا سے متعلق مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ محسن نقوی نے کہا کہ ویزا میں نرمی سے لاکھوں پاکستانیوں کو سہولت ملے گی جو یو اے ای کی معیشت کا حصہ...
ٹرمپ انتظامیہ نے عدالت کی جانب سے ریلیف ملتے ہی امریکا میں نوکری کرنے والے محکمہ خارجہ کے 1350 ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کر دیا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بڑے اقدام کے تحت 1350 سے زائد ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا ہے۔ وزیر خارجہ مارکو روبیو کے دستخط شدہ نوٹس کے ذریعے امریکا میں کام کرنے والے 1107 سول سروس ورکرز اور 246 فارن سروس افسران کو برطرفی سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اس عمل کو "تنظیم نو منصوبہ" قرار دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ اقدام صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے "امریکا فرسٹ" ایجنڈے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">سکھر(نمائندہ جسارت) ٹریفک جام معمول بن گیا، غیر قانونی پارکنگ اور انتظامی غفلت نے شہریوں کو اذیت میں مبتلا کر دیا، سکھر شہر میں ٹریفک جام کا مسئلہ بدستور برقرار، شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر شدید مشکلات کا سامنا، انتظامیہ کی بے حسی اور ناقص ٹریفک مینجمنٹ کے باعث شہر کا نظامِ زندگی مفلوج ہوتا جا رہا ہے۔تفصیلات کے مطابق شہر کے مرکزی علاقوں خصوصاً گھنٹہ گھر، مینارہ روڈ، ریس کورس روڈ، اسٹیشن روڈ اور شاہی بازار میں دن کے بیشتر اوقات میں بدترین ٹریفک جام معمول بن چکا ہے۔ پیدل چلنے والے افراد کے لیے فٹ پاتھ بھی غیرقانونی پارکنگ اور خوانچوں کی وجہ سے بند ہو چکے ہیں، جس کے باعث انہیں بھی سڑک پر...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">نیویارک (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکا میں فلسطین کے حامی مظاہروں کے نمایاں رہنما محمود خلیل نے گزشتہ روز ٹرمپ انتظامیہ کے خلاف 20 ملین ڈالر (تقریباً 56 کروڑ روپے) ہرجانے کا دعویٰ دائر کر دیا ہے۔ محمود خلیل کا کہنا ہے کہ انہیں غیرقانونی طور پر حراست میں رکھا گیا اور ملک بدر کرنے کی کوشش کی گئی تاکہ انہیں اور ان کے خاندان کو خوفزدہ کیا جاسکے۔ ان کی جانب سے درخواست سینٹر فار کونسٹی ٹیوشنل رائٹس کے تعاون سے جمع کرائی گئی ہے۔ دعوے میں کہا گیا ہے کہ خلیل کو شدید ذہنی اذیت، مالی نقصان اور عزت و شہرت کے نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ خلیل نے کہا کہ میرے 104 دن ضائع ہوئے، میں اپنی...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ٹنڈوجام (نمائندہ جسارت) ٹنڈوجا م یونین کونسل 56 اور66 کے رہائیشوںکا اپنے مسائل کے حل کے لیے مظاہرہ برسات سے قبل سیوریج کا نظام تباہی کا شکار علاقے کے رہائشی پریشان میونسپل کا عملہ توجہ دینے کے تیار نہیں۔ تفصیلات کے مطابق یونین کونسل 56کے وارڈ نمبر 4 ٹالپور محلہ ٹنڈوجام میں ڈرینج اور نکاسی آب کا نظام مکمل طور پر ناکارہ ہو چکا ہیعلاقے میں نالیاں بند پڑی ہیں جبکہ گندگی کے ڈھیر معمول بن چکے ہیں جس کے باعث مکین شدید پریشانی کا شکار ہیں علاقہ رائشی راحیل تالپور منصف تالپور عدنان تالپور نے بتایا کہ ہم نے متعدد بار ٹنڈوجام میونسپل کمیٹی میں تحریری اور زبانی شکایات درج کروائی ہیں تاہم تاحال کوئی عملی اقدام...
پاکستان اور ویتنام کے مابین تجارتی تعاون بڑھانے پر اتفاق طے پاگیا۔ دونوں ملکوں کے وزرائے تجارت کے درمیان اعلیٰ سطح کی ملاقات ہنوئی میں ہوئی، جس میں دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو وسعت دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ وزیر تجارت جام کمال خان نے اپنے ویتنامی ہم منصب سے دو طرفہ تجارتی شراکت داری کے فروغ پر تفصیلی گفتگو کی، جس میں مختلف شعبہ جات میں تعاون کے نئے امکانات کا جائزہ لیا گیا۔ ملاقات کے دوران فریقین نے ٹیکسٹائل، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، توانائی اور دواسازی کے شعبوں میں باہمی تعاون پر اتفاق کیا۔ اس کے علاوہ ترجیحی تجارتی معاہدے (PTA) کی جانب پیش رفت پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا گیا تاکہ...
پشاور: مسلم لیگ ن کی جانب سے مخصوص نشستوں پر منتخب اقلیت اور خواتین ممبران سے حلف لینے کے لیے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ درخواست مسلم لیگ ن کی جانب سے رحمان اللہ شاہ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی گئی جس میں الیکشن کمیشن اور اسپیکر صوبائی اسمبلی کو فریق بنایا گیا ہے۔ دائر درخواست کے مطابق سپریم کورٹ آئینی بینچ فیصلے کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی کے مخصوص نشستوں پر منتخب ممبران کو بحال کیا گیا، 2 جولائی کو الیکشن کمیشن نے ممبران کی بحالی کا نوٹیفکیشن جاری کیا اور درخواست گزاروں نے اسپیکر صوبائی اسمبلی کو حلف کے لیے درخواست دی، سیکرٹری اسپیکر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ جب...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے مختلف علاقوں میں پرتشدد، حادثاتی اور ُراسرار واقعات میں خاتون سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے، جن میں فائرنگ، ٹریفک حادثہ، عمارت سے گرنے، بجلی کے کرنٹ، اور ٹرین کی زد میں آنے جیسے سانحات شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق ملیر کالا بورڈ ریلوے ٹریک پر ایک 55 سالہ نامعلوم شخص صبح 6:05 بجے ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ جائے وقوع سے شواہد جمع کر لیے گئے ہیں جبکہ پولیس اور ریلوے حکام متوفی کی شناخت کے لیے نادرا، فنگر پرنٹس اور گمشدگی رپورٹس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ماڑی پور کے ساحلی علاقے میں واقعہ بسم اللہ ہوٹل میں 16 سالہ شہزاد ولد بہادر حسین کرنٹ...
اجلاس کے شرکاء نے واضح کیا کہ ملت جعفریہ پاکستان کسی صورت اسرائیل کو تسلیم نہیں ہونے دے گی، اس حوالے سے ایک منظم تحریک شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تحریک کے پہلے مرحلے میں پریس کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا، جس میں آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ ملت جعفریہ پاکستان کا ایک اہم اجلاس وحدت ہاؤس کراچی میں منعقد ہوا جس میں شیعہ علماء کونسل، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مجلس وحدت مسلمین، ہئیت آئمہ مساجد و علمائے امامیہ اور تحریک بیداری امت مصطفیٰ (ص) سمیت دیگر نمایاں تنظیمات نے شرکت کی۔ اجلاس میں محرم الحرام کے دوران درپیش مسائل اور ان کے حل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اجلاس کا ایک...
لبنان نے سفارتی تعلقات کی بحالی سے متعلق اسرائیلی وزیر خارجہ کے بیان کی دو ٹوک اندز میں تردید کی ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق لبنان کے صدر جوزف عون نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کی بحالی کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ صیہونی ریاست کو تسلیم کرنے کا ارادہ نہیں۔ لبنانی صدر نے کہا کہ اسرائیل اب بھی ہمارے جنوبی علاقوں پر قبضے کو ختم کرنے سے انکار کر رہا ہے۔ قابض ریاست کو کیسے تسلیم کیا جا سکتا ہے۔ صدر جوزف عون نے کہا کہ لبنان اپنے پڑوسی ملک اسرائیل کے ساتھ پُرامن تعلقات کا خواہاں ہیں لیکن اس کا مطلب سفارتی تعلقات کی بحالی نہیں۔ لبنانی صدر نے دوٹوک انداز میں کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی میں اسرائیل سے تعلقات کی بحالی کی...
—علامتی تصویر حیدر آباد کے علاقے مکی شاہ میں چھوٹے بھائی کو قتل کرنے والے بڑے بھائی کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق دونوں بھائیوں کا رکشہ چلانے کے معاملے پر جھگڑا ہوا تھا۔ پولیس کے مطابق مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا، جس کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
تصویر سوشل میڈیا۔ پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز / سیلرز اور سویلینز کو عسکری اعزازات تفویض کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔ مسلح افوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ تقریب میں 13 افسران کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور 11 افسران کو تمغہ امتیاز (ملٹری) سے نوازا گیا، جبکہ 183 ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس II ,l اور III تفویض کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 60 آفیسرز، ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز/سیلرز کو ستائشی اسناد سے نوازا گیا، سویلینز کو بھی چیف آف دی نیول اسٹاف کی جانب سے ستائشی اسناد سے...
اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں تھانے میں مبینہ طور پر پولیس کے تشدد سے ایک اور شہری کی موت پر تھانہ ترنول کے سب انسپکٹر کی مدعیت میں قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق زیرحراست شہری کی موت اسلام آباد کے تھانہ ترنول میں ہوئی اور مقدمے میں تفتیشی افسر اے ایس آئی رانا اسلم اور تین کانسٹیبلز کے خلاف قتل کی دفعات عائد کی گئی ہیں اور مقدمے میں ایس ایچ اوتھانہ ترنول شوکت محمود اور محرر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں کہا گیا ہے کہ تھانہ ترنول کے اے ایس آئی رانا اسلم نے اشتہاری مجرم کو میانوالی سے گرفتار کیا، اے ایس آئی رانا اسلم اور تین کانسٹیبلز نے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے تناظر میں جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر سیاسی مرکزِ نگاہ بن گئے ہیں۔ اس موقع پر پیپلزپارٹی کا وفد خورشید شاہ کی قیادت میں ان سے ملاقات کیلئے پہنچا۔ وفد میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اور ظاہر شاہ شامل تھے، جبکہ جے یو آئی کی جانب سے اکرم خان درانی، مولانا لطف الرحمان، اسعد محمود اور اسجد محمود شریک ہوئے۔ ملاقات میں خیبرپختونخوا میں سینیٹ انتخابات سے متعلق تفصیلی مشاورت ہوئی، اور باہمی تعاون سے انتخابی حکمت عملی اختیار کرنے پر غور کیا گیا۔ معصوم جانوں کے قاتل کسی رعایت کے مستحق نہیں: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نجی ٹی وی جیو نیوز...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">لاہور (نمائندہ جسارت) اپوزیشن کے پنجاب اسمبلی کے اراکین کی معطلی کا معاملے پر بات آئین سے ہوتی ہوئی ایک دوسرے کی فیس سونگ تک پہنچ گئی۔سماعت آرٹیکل 10 اے کے تحت شروع ہوئی تو ذاتی حیثیت میں فرداً پیش ہونے کے بجائے اراکین اپوزیشن لیڈر کی سربراہی میں پیش ہوئے۔ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے اراکین نے معاملے پر جمہوری رویہ رکھنے کی استدعا کی،ن لیگ کے وزیر نے کہا کہ ہماری قیادت کو جن القابات سے نوازا گیا کہ وہ ناقابل برداشت ہیں۔ اپوزیشن اراکین نے کہا کہ معاملہ دونوں طرف سے بہت زیادہ بڑھ گیا تھا۔ذرائع کے مطابق اسپیکر نے کہا کہ یہ نشست آپ لوگوں کو موقع دینے اور جمہوری قدروں کو مضبوط رکھنے کے...
اینکر عائشہ جہانزیب کے متعلق نامناسب گفتگو کرنے کیخلاف کیس کی سماعت میں عدالت نے گرفتار ملزم حسیب سجاد کی ضمانت خارج کردی۔ ضلع کچہری لاہور میں معروف اینکر عائشہ جہانزیب کے متعلق نامناسب گفتگو کرنے کے مقدمے کی سماعت ہوئی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نعیم وٹو نے مقدمے پر سماعت کی۔ درخواست گزار کی جانب سے زین علی قریشی ایڈووکیٹ پیش ہوئے۔ عدالت نے گرفتار ملزم حسیب سجاد کی ضمانت خارج کردی۔ جوڈیشل مجسٹریٹ محمد نعیم وٹو نے دو صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کردیا۔ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ملزم تفتیش میں قصور وار پایا گیا ہے، ملزم کو ضمانت نہیں دی جاسکتی۔ فیصلے میں مزید کہا گیا ہے کہ ملزم کا مدعیہ سے متعلق نامناسب کمنٹس سے اسکی عزت کو نقصان...
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عینی شاہدین کے مطابق 2 موٹر سائیکلوں پر سوار 5 افراد نے ان پر فائرنگ کی، دہشت گردوں کا ٹارگٹ مولانا خان زیب ہی تھے، دو مقامات کی جیوفینسنگ کی جارہی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ باجوڑ میں اے این پی کے رہنماء مولانا خان زیب کی نماز جنازہ ادا کردی گئی جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، ان کے قتل کی رپورٹ سینٹرل پولیس آفس کو ارسال کردی گئی۔ تفصیلات کے مطابق ایک روز قبل باجوڑ میں فائرنگ سے شہید کیے گئے اے این پی رہنما مولانا خان زیب کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، انہیں ان کے آبائی علاقے ناؤگئی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ اے این پی کے صوبائی صدر افتخار...
بلوچستان میں ژوب کے علاقے میں 9 مسافروں کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) حکام کا کہنا ہے کہ مقدمہ سی ٹی ڈی تھانہ ژوب میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا، مقدمہ ایس ایچ او لیویز تھانہ کی مدعیت میں درج کیا گیا، جس میں قتل، انسداد دہشت گردی ایکٹ کی دفعات درج ہیں۔خیال رہے کہ بلوچستان سے پنجاب جانے والے 9 مسافروں کو بسوں سے اتار کر قتل کردیا گیا، حکام کے مطابق دہشت گردوں نے مسافروں کو شناخت کے بعد اغوا کیا، پھر گولیاں مار دیں، واقعہ ژوب کے علاقے ڈب سرہ ڈاکئی میں پیش آیا۔ بلوچستان میں شہید ہونے والا جنید 5 روز قبل بیوی بچوں کو سسرال چھوڑنے کوئٹہ...
دو جوان بیٹے وطن پر قربان کرنے والی ماں کا حوصلہ چٹان کی طرح مضبوط ہے، بیٹوں کے جنازے اٹھنے سے پہلے ڈنکے کی چوٹ پر وطن سے محبت کا اظہار کیا۔خاتون نے ارضِ پاک پر سب کچھ نثار کرنے کا عزم دُہرایا، جذباتی اشعار نے ہر آنکھ کو اشک بار کردیا۔ بلوچستان میں مارے گئے دو بھائی والد کے جنازے میں شرکت کیلئے نکلے تھے مقتولین میں سے دو بھائیوں کا تعلق دنیا پور جبکہ دیگر 7کا تعلق ڈیرہ غازی خان، مظفرگڑھ، خانیوال، لاہور، گوجرانوالا، گجرات اور اٹک سے تھا، میتوں کو آبائی شہروں میں پہنچا دیا گیا، تدفین کا عمل جاری ہے۔ شہناز بیگم کے دو بیٹے جابر اور عثمان ژوب میں دہشت گردوں کے ہاتھوں شہید ہوئے،...
آئی ایس پی آر کے مطابق 183 ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز اور سیلرز کو تمغہ خدمت (ملٹری) کلاس II, l اور III تفویض کیے گئے۔ 60 آفیسرز، ماسٹر چیف پیٹی آفیسرز، چیف پیٹی آفیسرز، سیلرز اور سویلینز کو چیف آف دی نیول سٹاف کی جانب سے ستائشی اسناد سے بھی نوازا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاک بحریہ کے آفیسرز، سی پی اوز، سیلرز اور سویلینز کو عسکری اعزازات تفویض کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف دی نیول سٹاف ایڈمرل نوید اشرف تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق تقریب میں 13 افسران کو ستارہ امتیاز...
سٹی42: خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ کی صوبائی انسپکشن کمیٹی نے دریائے سوات میں بارہ انسانوں کے ڈوب کر مر جانے کے الم ناک سانحہ کا صوبائی حکومت کے کئی اداروں کو بیک وقت ذمہ دار قرار دے دیا لیکن وزیراعلیٰ کا ہیلی کاپٹر مظلوم سیاحوں کو بچانے کے لئے نہ بھیجنے کا کسی کو ذمہ دار قرار نہیں دیا۔ صوبائی انسپکشن کمیٹی نے دریائے سوات میں سیلاب کے باعث 13 افراد کے ڈوبنے کے واقعے کی 63 صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کی ہے۔ اس رپورٹ میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ آبپاشی، بلدیات اور ریسکیو 1122کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا ہے جبکہ وزیر اعلیٰ نے "کوتاہی کے مرتکب افراد کے خلاف تادیبی کارروائی" کی منظوری...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 11 جولائی 2025ء) اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ امدادی وسائل میں آنے والی حالیہ کمی کے باعث ایچ آئی وی کی روک تھام کے لیے گزشتہ دہائیوں میں ہونے والی پیش رفت کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔گزشتہ سال تک ایچ آئی وی پر قابو پانے کے لیے دنیا بھر میں نمایاں پیش رفت ہوتی رہی ہے۔ تاہم اب اس بیماری کے خلاف اقدامات کے لیے مہیا کیے جانے والے امدادی وسائل میں اچانک کمی آنے سے حالات بگڑنے کا اندیشہ ہے۔ اس کا نتیجہ نچلی سطح پر طبی کارکنوں کی تعداد میں کمی، ایچ آئی وی کی روک تھام کے پروگراموں کی معطلی اور علاج معالجے کی سہولیات کے خاتمے کی...

سانحہ دریائے سوات، انکوائری رپورٹ پیش وزیراعلیٰ کو پیش ، غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی کی منظوری
سانحہ دریائے سوات، انکوائری رپورٹ پیش وزیراعلیٰ کو پیش ، غفلت کے مرتکب افراد کیخلاف کارروائی کی منظوری WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز سوات(سب نیوز)صوبائی انسپکشن ٹیم نے سانحہ سوات پر انکوائری رپورٹ تیار کر کے وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کو پیش کر دی ہے، جس میں نظام کی خامیوں، غفلت کے مرتکب سرکاری عہدیداروں کی نشان دہی کی گئی، جن کے خلاف تادیبی کارروائی کی منظوری بھی دی دے گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کی گئی سانحہ سوات کی 63 صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے نظام میں موجود خامیوں کی نشان دہی اور ان خامیوں اور کوتاہیوں کو دور کرنے...
بلوچستان میں دہشت گرد حملوں میں مارے جانیوالے دو سگے بھائی بھی شامل ہیں، جو والد کے جنازے میں شرکت کیلئے کوئٹہ سے پنجاب کیلئے روانہ ہوئے تھے۔بلوچستان سے پنجاب جانے والے 9 مسافروں کو بسوں سے اتار کر قتل کردیا گیا، حکام کے مطابق دہشت گردوں نے مسافروں کو شناخت کے بعد اغوا کیا، پھر گولیاں مار دیں، واقعہ ژوب کے علاقے ڈب سرہ ڈاکئی میں پیش آیا۔ بلوچستان میں شہید ہونے والا جنید 5 روز قبل بیوی بچوں کو سسرال چھوڑنے کوئٹہ گیا تھا، والدمقتولین میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں جو اپنے والد کے جنازے میں شرکت کے لیے لودھراں آرہے تھے۔ مقتولین میں سے دو بھائیوں کا تعلق دنیاپور جبکہ دیگر 7 کا تعلق ڈیرہ...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">بنگلہ دیش کی نگراں حکومت نے ایک طویل عرصے سے موجود پروٹوکول کو ختم کر دیا ہے جس میں خواتین اہلکاروں کو “سر” کہنے کی ضرورت تھی۔نوبل امن انعام یافتہ محمد یونس کی قیادت میں قائم عارضی حکومت گزشتہ سال اس وقت اقتدار میں آئی جب سابق وزیر اعظم حسینہ کو طلبہ کی قیادت میں ہونے والی ایک بغاوت کے ذریعے اقتدار سے ہٹا دیا گیا، جس کے نتیجے میں انہیں بھارت میں پناہ لینے پر مجبور ہونا پڑا۔نگران حکومت کی پریس ونگ کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ اس ہدایت کو جو خواتین کو سر کہنے کے بارے میں تھی، “منسوخ” کر دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا، “شیخ حسینہ کی تقریباً...
کاروبار کے اختتام پر بتدریج کمی کے ساتھ انڈیکس 517 پوائنٹس کے اضافے سے ایک لاکھ 34 ہزار 299 کی سطح پر بند ہوا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں جمعہ کے روز زبردست تیزی کا رجحان رہا، جس کے نتیجے میں انڈیکس ایک بار پھر نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ کاروباری ہفتے کے آخری دن جمعہ کو بازارِ حصص میں 454 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ مارکیٹ کا آغاز ہوا، جس کے ساتھ ہی کے ایس ای 100 انڈیکس بڑھ کر ایک لاکھ 34 ہزار 236 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ بعد ازاں مارکیٹ میں تیزی کا رجحان غالب رہا اور پاکستان اسٹاک ایکس چینج کا 100 انڈیکس بڑھتے بڑھتے 1064 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ...
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عمارت خستہ حال ہونے سے متعلق ایس بی سی اے افسران کو 2022ء سے علم تھا، معلوم ہونے کے باوجود ایس بی سی اے افسران نے اقدامات نہیں کیے۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لیاری بفدادی میں 5 منزلہ رہائشی عمارت کے زمین بوس ہونے کے معاملے میں پولیس نے ایس بی سی اے کے 6 ڈائریکٹرز اور مالک سمیت 14 افراد کو قصوروار قرار دیا۔ پولیس کی جانب سے جوڈیشل مجسٹریٹ ساؤتھ کلثوم سہتو کی عدالت میں عمارت گرنے سے 27 افراد کے مرنے ہونے کے مقدمے کی ابتدائی اطلاعی رپورٹ جمع کرا دی گئی۔ اطلاعی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ لوکل گورنمنٹ ہاؤسنگ ٹاؤن پلاننگ ڈپارٹمنٹ سندھ کے افسر...
دراخواست میں کہا گیا کہ شہریوں نے پرانی نمبر پلیٹس رقم کی ادائیگی کے بعد حاصل کی تھیں، حکومت کو نئی ڈیزائن کی نمبر پلیٹ مفت فراہم کرنی چاہئیں، پرانی نمبر پلیٹس بھی حکومت کی جاری کردہ ہی ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ ہائیکورٹ میں اجرک والی نمبر پلیٹس مفت فراہم کرنے کیلئے درخواست کی سماعت 14 جولائی کو ہوگی۔ سندھ ہائیکورٹ میں سماجی کارکن فیضان حسین نے نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی ہے۔ درخواست کی سماعت 14 جولائی کو ہوگی۔ دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ سندھ حکومت کے نمبر پلیٹس کی تبدیلی کے فیصلے سے غریب شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے، سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئی نمبر پلیٹ...
چیف جسٹس کی سربراہی میں اجلاس، لاپتا افراد کے معاملے پر سمجھوتہ نہ کرنے اور گہری تشویش کا اظہار WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد(سب نیوز)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں لاپتا افراد کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس عتیق شاہ نے...
سٹی 42: محسن سپیڈ کا ایک اور اہم اقدام سامنے آگیا ،سول آرمڈ فورس فرنٹیئر کانسٹیبلری کا دائرہ کار پورے ملک میں پھیلانے کا فیصلہ کرلیا پہلے فرنٹیئر کانسٹیبلری صرف خیبرپختونخوا تک محدود تھی ،ایف کون فورس میں 561 پلاٹونز ہیں جن کہ بھرتی صرف پختون قبائل سے کی جاتی تھی ،وفاقی کابینہ نے فرنٹیئر کانسٹیبلری ایکٹ 1915 میں ترمیم کی منظوری دے دی ،فرنٹیئر کانسٹیبلری کا نام تبدیل کر کے فیڈرل کانسٹیبلری کر دیا گیا ہے،صدر مملکت فیڈرل کانسٹیبلری ترمیمی آرڈیننس کی منظوری دیں گے حفیظ سنٹر لاہور میں فائر ریسکیو آپریشن ؛ سیکرٹری ایمرجنسی سروسز کا فائر فائٹرز کو خراج تحسین آرڈیننس کے بعد فیڈرل کانسٹیبلری چاروں صوبوں اسلام آباد آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں...
اسلام آباد: چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کے اجلاس میں ملک میں لاپتا افراد کے معاملے پر گہری تشویش کا اظہار کیا گیا۔ چیف جسٹس یحیی آفریدی کی سربراہی میں قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی کا اجلاس ہوا جہاں ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور تمام ہائیکورٹس کے چیف جسٹس صاحبان چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ جسٹس سردار سرفراز ڈوگر، چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس عالیہ نیلم، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ اور چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اور چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ جسٹس عتیق شاہ نے شرکت کی۔ قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی اجلاس کے اعلامیے میں کہا گیا کہ قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے لاپتا افراد کے معاملے...
فوٹو: اسکرین گریب جیو نیوز بلوچستان میں دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والا لاہور کا رہائشی جنید بھی شامل ہے۔محمد جنید انصاری کے والد افتخار انصاری کا کہنا ہے کہ جنید 5 روز قبل اپنے بیوی اور بچوں کو سسرال چھوڑنے کوئٹہ گیا تھا۔جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنید گزشتہ روز واپس لاہور آرہا تھا کہ دہشت گردوں نے اسے شہید کر دیا۔ ژوب میں قتل کیے گئے 9 مسافروں کی میتیں ڈیرہ غازی خان منتقل کرنے کے بعد آبائی علاقوں کو روانہحکام کے مطابق تمام افراد کو بلوچستان سے پنجاب آتے ہوئے ژوب کے علاقے ڈب سرہ ڈاکئی میں شناخت کر کے بسوں سے اغوا کیا گیا اور پھر گولیاں ماری...
سانحہ سوات میں غفلت کے مرتکب سرکاری اہلکاروں اور افسران کی نشاندہی کرتے ہوئے ان کے خلاف تادیبی کارروائیاں کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔دریائے سوات میں 13 افراد کے ڈوب کر جاں بحق ہونے کے واقعے کی تحقیقاتی رپورٹ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کردی گئی۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی ایڈوائزری پر صحیح معنوں میں عمل نہیں کیا گیا، محکمہ پولیس، ریونیو، ایری گیشن، ریسکیو، سیاحت، پولیس اور دیگر محکموں کے درمیان کوآرڈینیشن کا فقدان رہا۔صوبائی معائنہ ٹیم کی تیار کردہ انکوائری رپورٹ 63 صفحات پر مشتمل ہے، جس میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے نظام میں موجود خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے، رپورٹ...
پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان شاہینز ٹیم کے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا ہے، مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل قومی اسکواڈ کی قیادت کریں گے۔ پاکستان شاہینز ٹیم 17 جولائی سے 6 اگست تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی، جہاں دو 3 روزہ اور 3 ون ڈے میچز کھیلے جائیں گے۔ قومی اسکواڈ میں 25 سال سے کم عمر کے 11 کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے، شاہینز کے اسکواڈ میں علی زریاب، اذان اویس، فیصل اکرم اور حیدرعلی شامل ہیں، معاذ صداقت، مہران ممتاز اورمیر حمزہ کو بھی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔ دیگر کھلاڑیوں میں محمد سلیمان، مبصر خان، موسیٰ خان، مشتاق احمد، عمیر بن یوسف، روحیل نذیر، ساجد خان، شاہدعزیز، شامل...
گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے واضح کیا ہے کہ اگر خیبرپختونخوا اسمبلی میں اپوزیشن کا ایک بھی رکن حکومت سے زیادہ ہوا تو اپوزیشن آئینی طور پر تحریکِ عدم اعتماد لانے کا حق رکھتی ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صوبائی اسمبلی میں اس وقت اپوزیشن کے پاس 52 نشستیں ہیں، جبکہ 30 ارکان آزاد حیثیت میں موجود ہیں۔ اگر کبھی اپوزیشن کو عددی اکثریت حاصل ہوئی، تو تحریکِ عدم اعتماد پیش کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہی اصول وفاق اور پنجاب میں بھی لاگو ہوتا ہے، جہاں اکثریت حاصل ہونے کی صورت میں اپوزیشن تحریکِ عدم اعتماد لا سکتی ہے۔ ہم ماضی میں قومی اسمبلی میں بھی یہ قدم اٹھا چکے...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">پشاور میں دریائے سوات میں سیلاب کے دوران 13 افراد کے ڈوبنے کے واقعے پر صوبائی انسپکشن کمیٹی نے 63 صفحات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کر دی ہے۔رپورٹ میں واضح طور پر ضلعی انتظامیہ، محکمہ آبپاشی، بلدیات اور ریسکیو 1122 کو غفلت کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ذمہ دار افراد کے خلاف تادیبی کارروائیوں کی منظوری دے دی ہے اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ 60 دن کے اندر تمام قانونی تقاضے پورے کرکے کارروائی مکمل کریں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فیلڈ میں مختلف محکموں کے درمیان باہمی رابطے کا شدید فقدان رہا۔ ان میں پولیس، ریونیو، ایریگیشن، ٹورازم پولیس اور ریسکیو ادارے شامل...
سوات: صوبائی انسپکشن ٹیم نے سانحہ سوات پر انکوائری رپورٹ تیار کر کے وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈاپور کو پیش کر دی ہے، جس میں نظام کی خامیوں، غفلت کے مرتکب سرکاری عہدیداروں کی نشان دہی کی گئی، جن کے خلاف تادیبی کارروائی کی منظوری بھی دی دے گئی ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کی گئی سانحہ سوات کی 63 صفحات پر مشتمل انکوائری رپورٹ میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے نظام میں موجود خامیوں کی نشان دہی اور ان خامیوں اور کوتاہیوں کو دور کرنے کے لیے اقدامات بھی تجویز کیے گئے ہیں۔ انکوائری رپورٹ میں سوات سانحے کے تناظر میں فرائض سے غفلت کے مرتکب سرکاری...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">مودی حکومت نے “آپریشن سندور” میں ناکامیوں کو چھپانے کے لیے جھوٹے پروپیگنڈے کا سہارا لینا شروع کر دیا ہے۔ذرائع کے مطابق، بھارت نے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس) کی مدد سے “آپریشن سندور” کے عنوان سے ایک کتاب شائع کی ہے، جسے 20 بھارتی تجزیہ کاروں اور کالم نگاروں سے منسوب کیا گیا ہے۔ ان تمام افراد کا تعلق بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ سے جوڑا جا رہا ہے۔یہ 117 صفحات پر مشتمل کتاب نہ صرف ترتیب کے لحاظ سے ناقص ہے بلکہ اس میں کسی مستند تحقیق یا حوالہ کا ذکر بھی شامل نہیں، جو کسی سنجیدہ تحریر کی بنیادی ضرورت ہوتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کتاب بے بنیاد اور من گھڑت دعوؤں پر مبنی...
کراچی: لیاری میں ہونے والے عمارت کے حادثے کی تحقیقات کے لیے پولیس سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) کے دفتر پہنچ گئی اور مختتلف عمارتوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا اور مختلف افسران کے بارے میں پوچھ گچھ کی گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ لیاری عمارت گرنے کے واقعے پر پولیس کی جانب سے تحقیقات کی جا رہی ہے، اسی سلسلے میں ضلع جنوبی کے ڈی ایس پی، ایس ایچ او پولیس کے ہمراہ ایس بی سی اے کے مرکزی دفتر پہنچے، پولیس ڈائریکٹر ایڈمن سے ملاقات کی اور ضلع جنوبی میں مختلف عمارتوں کا ریکارڈ طلب کیا گیا، جس پر ڈائریکٹر ایڈمن نےیقین دہانی کرائی کہ جو ریکارڈ درکار ہوگا وہ فراہم کیاجا ئے...
DUBAI: دنیا کی بڑی ایئرلائن ایمریٹس کو یو گوو کی جانب سے 2025 کا سب سے زیادہ تجویز کردہ عالمی برانڈ قرار دیا گیا ہے، اس درجہ بندی میں ایمریٹس نے 88.4 فیصد اسکور کے ساتھ پہلی پوزیشن حاصل کی اور وہ واحد ایئرلائن ہے جو سرفہرست 10 عالمی برانڈز کی فہرست میں شامل ہوئی ہے۔ ترجمان ایمرٹس کے مطابق یو گوو (YouGov) کی جانب سے جاری کردہ اس رپورٹ میں صارفین سے یہ پوچھا گیا کہ وہ کس حد تک کسی برانڈ کو اپنے دوست یا ساتھی کو تجویز کریں گے، یو گوو برانڈ انڈیکس میں ایمریٹس نے دوسرے نمبر پر موجود برانڈ کے مقابلے میں نمایاں برتری حاصل کی، یہ درجہ بندی 28 عالمی مارکیٹس میں...
دورہ انگلینڈ کے لیے پاکستان شاہینز کے اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا۔پاکستان شاہینز ٹیم 17 جولائی سے 6 اگست تک انگلینڈ کا دورہ کرے گی۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شاہینز ٹیم کے دورہ انگلینڈ کے لئے 18 رکنی سکواڈ کا اعلان کیا گیا۔ پاکستان شاہینز کی ٹیم دورہ انگلینڈ میں دو تین روزہ اور تین ون ڈے میچز کھیلے گی۔ اعلان کے مطابق ٹیسٹ بیٹر سعود شکیل دورہ انگلینڈ میں پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔ 18 رکنی سکواڈ میں پچیس سال سے کم عمر کے 11 کھلاڑیوں کو موقع دیا گیا ہے۔ سابق ٹیسٹ کرکٹر عمران فرحت دورہ انگلینڈ میں پاکستان شاہینز کے ہیڈ کوچ کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔
وزن کم کرنے کا ایک نیا طریقہ سامنے آیا ہے جس میں 3 آسان قدم بتائے گئے ہیں۔ اس اصول کا نام ’30-30-30‘ رکھا گیا ہے اور یہ امریکی مصنف ٹِم فیرِس کی کتاب ’دی 4 آور باڈی‘ سے متاثر ہے۔ یہ بھی پڑھیں: وزن کم کرنے کی نئی دوا ٹائپ 2 ذیابیطس کے مریضوں کے لیے امید کی کرن یہ وزن کم کرنے کا ایک سادہ اور تیزی سے مقبول ہوتا ہوا طریقہ بن گیا ہے اور سوشل میڈیا پر بھی خاصا وائرل ہے۔ اس اصول میں 3 آسان قدم شامل ہیں۔ صبح بیدار ہونے کے 30 منٹ کے اندر 30 گرام پروٹین کھائیں۔ اس کے فوراً بعد 30 منٹ تک ہلکی جسمانی ورزش کریں۔ اس اصول کے فائدوں میں...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">ماسکو: پاکستان اور روس کے درمیان ایک اہم پیشرفت ہوئی ہے جہاں کراچی میں واقع پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی اور اسے جدید خطوط پر استوار کرنے کے پروٹوکول پر دستخط کر دیے گئے۔یہ معاہدہ ماسکو میں پاکستانی سفارت خانے میں طے پایا۔ پاکستان کی جانب سے وزارت صنعت و پیداوار کے سیکرٹری سیف انجم اور روسی کمپنی انڈسٹریل انجینئرنگ ایل ایل سی کے جنرل ڈائریکٹر واديم ویلیچکو نے دستخط کیے۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ہارون اختر خان اور روس میں پاکستان کے سفیر محمد خالد جمالی بھی موجود تھے۔ہارون اختر کا کہنا تھا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی بحالی وزیراعظم کے وژن کا حصہ ہے اور یہ معاہدہ ملکی صنعتی ترقی کے لیے ایک...
کویت سٹی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جولائی2025ء)کویت کے ایک سرکاری چینل میں براہ راست نشر ہونے والے پروگرام کے دوران کھانا ڈیلیور کرنے والا شخص اچانک اسٹوڈیو میں داخل ہو کر سیٹ پر پہنچ گیا۔(جاری ہے) غیرملکی میڈیا کے مطابق اس واقعے پر وزارت اطلاعات نے اسٹوڈیو ڈائریکٹر کو معطل کردیا اور تکنیکی عملے کو بھی پوچھ گچھ کیلیے طلب کرلیا ہے۔اس تمام واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی جس پر صارفین ملا جلا ردعمل دے رہے ہیں۔

مودی سرکار کا آپریشن سندور میں ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے جھوٹا پروپیگنڈا جاری، پراپیگنڈا کتاب شائع کردی
مودی سرکار کا آپریشن سندور میں ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے جھوٹا پروپیگنڈا جاری ہے، بھارت نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے ’آپریشن سندور‘ کے عنوان سے جھوٹ پر مبنی کتاب شائع کردی۔ پاکستان ٹیلی ویژن نیوز (پی ٹی وی) نیور کے مطابق آپریشن سندور کے حوالے سے بھارت کی پروپیگںڈا کتاب کو 20 بھارتی تجزیہ کاروں اور کالم نگاروں سے منسوب کیا گیا ہے جن کو’را‘سے منسلک کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیں: اگر یہ بتادیا کہ پاکستان نے کتنے جہاز گرائے تو بھارتی حکومت میرے پیچھے پڑجائے گی، بھارتی تجزیہ کار یہ کتاب117 صفحات پر مشتمل ہے جس کی ترتیب تک درست نہیں ہے، اس مضحکہ خیز کتاب کا مقصد بھارتی عوام اور عالمی برادری کو گمراہ کرکے جھوٹ...
کراچی میں اپنے فلیٹ میں مردہ حالت میں پائی گئیں ماڈل و اداکارہ 42 سالہ حمیرا اصغر کی تدفین ان کے آبائی شہر لاہور کے ایک قبرستان میں کردی گئی۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کو ان کے بھائی اور بہنوئی کراچی سے لاہور لائے تھے۔ اداکارہ کی لاش کو ماڈل ٹاؤن کے بلاک ’کیو‘ کے قبرستان میں لایا گیا اور نماز جنازہ کے بعد وہیں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ کے موقع پر اداکارہ کے اہل خانہ اور چند قرابت دار موجود تھے۔ نماز جنازہ کے بعد اداکارہ کے والد نے مختصراً اور چچا نے میڈیا سے تفصیلی گفتگو بھی کی۔ یاد رہے کہ اداکارہ حمیرا اصغر کی لاش کراچی کے علاقے ڈیفنس سے ان...
اسلام آباد: عدالت نے پی ٹی آئی رہنما کو آزادی مارچ کیس سے بری کردیا۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے خلاف آزادی مارچ کیس کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے اسد قیصر کی بریت کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ نے بریت کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اسد قیصر کو مقدمے سے بری کردیا۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج تھا جب کہ پی ٹی آئی کے کئی رہنما پہلے ہی مقدمے سے بری ہوچکے ہیں۔ Tagsپاکستان
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 11 جولائی 2025ء) چند روز قبل امریکہ کی جانب سے شام پر عائد اپنی پابندیاں اٹھانے کا اعلان کیا گیا تھا اور اب اقوام متحدہ کے پابندیوں سے متعلق شعبے نے بھی شام کی عبوری حکومت کی قیادت کرنے والی تنظیم تحریر الشام اور القاعدہ کے درمیان حالیہ عرصے میں فعال تعلق کی نفی کر دی ہے۔ خبر رساں ادارے روئٹرز کے مطابق یہ تازہ پیش رفت شام پر اقوام متحدہ کی پابندیوں کے خاتمے کی راہ ہم وار کر سکتی ہے۔ ہیئت تحریر الشام، ماضی میں شام میں القاعدہ کی شاخ تھی۔ تاہم اس تنظیم نے 2016ء میں القاعدہ سے روابط ختم کر لیے تھے۔ یہ گروپ پہلے ''جبہۃ النصرہ‘‘ کے نام...
غزہ کے جنوبی علاقے خان یونس میں مبینہ حادثاتی دھماکے میں اسرائیلی فوج کا ایک افسر ہلاک اور ایک اور واقعے میں 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج کی ایک ٹیم خان یونس میں حماس کے زیر استعمال عمارتوں کو بارودی مواد کی مدد سے تباہ کر رہی تھی۔ ایسی ہی ایک عمارت میں بارودی مواد بچھایا گیا تاکہ اُسے دھماکے سے اُڑادیا جائے اور حماس کے پاس رہنے کو کوئی ٹھکانہ نہ رہے۔ تاہم بارودی مواد بچھانے کے محض دو گھنٹے بعد اُسی عمارت میں اچانک زور دار دھماکا ہوگیا جس میں ٹیم لیڈر شدید زخمی ہوگئے۔ اسرائیلی فوج کے دیگر اہلکاروں نے اپنے ٹیم لیڈر کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا...
فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) امیگریشن نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 4 مسافروں اور 2 ایجنٹس کو طورخم بارڈر سے گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق مسافروں کو افغانستان کے راستے یورپ جانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کیا گیا، گرفتار چاروں مسافروں کو اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور منتقل کر دیا گیا۔ ایف آئی اے کے مطابق مسافروں کی نشاندہی پر 2 ایجنٹوں کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان کے موبائل فونز سے غیر قانونی امیگریشن سے متعلق مواد اور پیغامات بھی برآمد ہوئے۔ ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ملزمان سے افغان پاسپورٹ اور روسی زبان میں حلف نامے بھی برامد ہوئے۔
فوٹو: پی پی آئی کراچی کے علاقے کھوکھراپار میں 16 سالہ لڑکی کی گھر کے باہر سے ملنے والی پھندا لگی لاش سے متعلق تحقیقات جاری ہیں، واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقدمہ مقتولہ کے والد کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ محلے والوں نے بتایا تو باہر آکر دیکھا بیٹی کی لاش پڑی ہے، بیٹی کے گلے میں دوپٹے سے پھندا لگا ہوا تھا۔ کراچی: 16 سالہ لڑکی کی پھندا لگی لاش برآمد، زیادتی کا شبہ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم کے بعد ہی اصل حقائق سامنے آسکیں گے، لڑکی کے والدین سے رابطہ ہوا ہے، معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔...
مولانا خان زیب : فائل فوٹو باجوڑ میں عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے رہنما مولانا خان زیب کے قتل کا مقدمہ درج کر لیا گیا، تھانا سی ٹی ڈی میں مقدمہ نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔مولانا خان زیب کے قتل کے مقدمے میں دہشتگردی دفعات شامل کی گئی ہیں، گزشتہ روز فائرنگ کرکے مولانا خان زیب سمیت 2 افراد کو قتل کردیا گیا تھا۔ باجوڑ میں فائرنگ، اے این پی کے رہنما مولانا خان زیب سمیت 2 افراد جاں بحق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وقاص رفیق کے مطابق فائرنگ سے مولانا خان زیب کے تین ساتھی زخمی بھی ہوئے۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) وقاص رفیق کے مطابق فائرنگ سے مولانا...
لاہور(شوبز ڈیسک)کراچی کے علاقے ڈیفنس کے ایک فلیٹ میں مردہ پائی جانے والے اداکارہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ ادا کردی گئی، جس کے بعد اداکارہ کی تدفین لاہور کیو بلاک ماڈل ٹاؤن قبرستان میں کر دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ حمیرا اصغر کی نماز جنازہ لاہور ماڈل ٹاؤن میں ادا کردی گئی، جس کے بعد اداکارہ حمیرا اصغر کو کیو بلاک قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا، قریبی رشتہ دار اور عزیز و اقارب نے شرکت کی۔ گذشتہ روز اداکارہ وماڈل کے بہنوئی اور بھائی نے گزشتہ رات کراچی سے میت وصول کی اور میت لے کر کراچی سے لاہور پہنچے، حمیرا کی میت ایمبولینس کے ذریعے لاہور لائی گئی۔ والد حمیرا اصغر کے مطابق پوسٹمارٹم رپورٹ...
سانحہ سوات کے حوالے سے پروونشل انسپکشن ٹیم کی انکوائری رپورٹ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کو پیش کر دی گئی۔ 63 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں ایسے واقعات سے نمٹنے کے لیے نظام میں موجود خامیوں کی نشاندہی کی گئی ہے۔ یہ بھی پڑھیں: سانحہ سوات: ریسکیو ٹیم کی صفائی میں انکوائری کمیٹی کو کیا بتایا گیا؟ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان خامیوں اور کوتاہیوں کو دور کرنے کے لیے مختلف اقدامات تجویز کیے گئے ہیں تاکہ مستقبل میں ایسی صورتحال سے بچا جا سکے۔ خاص طور پر سوات سانحے کے تناظر میں سرکاری اہلکاروں اور افسران کی جانب سے فرائض میں غفلت کا ذکر کیا گیا ہے جنہیں نشاندہی کے بعد تادیبی کارروائیوں کا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">چین کے شہر ڈازھو میں کھیلے جانے والے انڈر 18 ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے سنسنی خیز اور اعصاب شکن مقابلے کے بعد ملائیشیا کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں ہوا، جہاں پاکستان نے صرف آٹھ منٹ کے اندر اندر دو شاندار گول داغ دیے۔ پہلے پنالٹی کارنر پر عبداللہ نے گیند کو جال میں پہنچایا، جس کے فوراً بعد شہباز حسن نے دوسرا گول کر کے برتری کو دگنا کر دیا۔تاہم ملائیشیا نے ہمت نہیں ہاری اور زبردست کم بیک کرتے ہوئے تین مسلسل گول کر ڈالے، یوں مقابلہ پاکستان کے خلاف تین دو ہو گیا۔ اس دباؤ میں بھی پاکستان کے شہباز حسن...
اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج نے 27 یوٹیوب چینلز پر عائد کی گئی پابندی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔ ان چینلز میں معروف صحافیوں جیسے مطیع اللہ جان، اسد طور، صدیق جان، صابر شاکر اور سابق وزیرِاعظم عمران خان و پاکستان تحریک انصاف کے چینلز شامل تھے۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق، یوٹیوب مواد تخلیق کرنے والے دو شہریوں کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر وکیل ایمان مزاری نے مؤقف اپنایا کہ پابندی کا حکم یک طرفہ تھا، جس میں فریقین کو سنے بغیر فیصلہ دیا گیا۔ ان کے مطابق، جوڈیشل مجسٹریٹ کو اس نوعیت کے احکامات جاری کرنے کا اختیار ہی نہیں تھا۔ عدالت نے اس معاملے کی آئندہ سماعت 21 جولائی مقرر کر رکھی...
پاکستان کیخلاف بھارتی پروپیگنڈا بے نقاب، مودی سرکار نے جھوٹ پر مبنی کتاب شائع کر دی WhatsAppFacebookTwitter 0 11 July, 2025 سب نیوز اسلام آباد (سب نیوز)مودی سرکار کا آپریشن سندور میں ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لئے جھوٹا پروپیگنڈا جاری ہے۔ذرائع کے مطابق بھارت نے مصنوعی ذہانت (آرٹیفیشل انٹیلیجنس)کے ذریعے آپریشن سندور کے عنوان سے کتاب شائع کی ہے۔کتاب کو 20 بھارتی تجزیہ کاروں اور کالم نگاروں سے منسوب کیا گیا ہے جن کو را سے منسلک کیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ یہ کتاب117 صفحات پر مشتمل ہے جس کی ترتیب تک درست نہیں۔ اس مضحکہ خیز کتاب کا مقصد بھارتی عوام اور عالمی برادری کو گمراہ کرکے جھوٹ کو پروان چڑھانا ہے۔یہ کتاب بھارتی اسٹریٹجک سوچ کی...
لاہور: پاکستان انڈر 18 ایشیا ہاکی کپ کے فائنل میں پہنچ گیا جہاں اس کا مقابلہ جاپان سے ہوگا۔ چین کے شہر ڈاہوز میں جاری ایشیا کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان اور ملائیشیا کا میچ ہوا۔ مقررہ وقت میں میچ تین تین گول سے برابر رہا۔ میچ کو فیصلہ کن بنانے کے لیے پانچ پانچ پینالٹی شوٹ آؤٹس لگائے گئے جس پر پاکستان نے تین کے مقابلے میں چار گول سے کامیابی حاصل کی۔ پاکستان کی جیت میں گول کیپر غلام مصطفی نے دو گول روک کر اہم کردار اداکیا، غلام مصطفی کا تعلق لاہور کی خواجہ جنید اکیڈمی سے ہے۔ پاکستان کا فائنل میں سامنا جاپان سے یوگا جس نے دوسرے سیمی فائنل میں بنگلہ دیش کو چار کے...
کوالالمپور(سپورٹس ڈیسک)ہاکی ایشیا کپ کے سیمی فائنل مقابلے میں پاکستان نے ملائیشیا کو پنلٹی شوٹ آوٹ پر شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق چین کے شہر داژو میں جاری ہاکی ایشیا کپ انڈر18 میں پاکستان کی مسلسل کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان سیمی فائنل مقابلہ مقررہ وقت تک 3-3 گول سے برابر رہا، پنلٹی شوٹ آؤٹ پر قومی ٹیم نے حریف ٹیم کو شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے۔ پاکستان انڈر18 ٹیم ایشیا ہاکی کپ میں اب تک ناقابل شکست رہی ہے۔ پاکستان نے گروپ میچ میں ہانگ کانگ کو 0-8 سے شکست سے دو چار کیا۔ سری لنکا کیخلاف پاکستان نے...
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف بی آر حکام کی ملی بھگت سے کسٹمز آکشن نظام کے ذریعے اسمگل شدہ گاڑیوں کو قانونی حیثیت دینے کے بڑے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے جس پر 2 کسٹمز افسران کو معطل کرکے نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا، جبکہ ملک گیر کریک ڈاوٴن کے دوران اس کاروبار میں ملوث 13 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک سینئر آفیسر نے بتایا ملزمان کسٹمز آکشن سسٹم کے غلط استعمال کے ذریعے اسمگل شدہ گاڑیوں کو قانونی حیثیت دیتے تھے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق اب تک 103 ایسی گاڑیوں کی نشاندہی ہو چکی ہے جو جعلی یوزر آئی ڈیز کے ذریعےرجسٹرڈ کی گئیں، اس کے علاوہ نیلامی اور دیگر سرکاری ریکارڈ...
مالی سال 2024-25 کے اختتام پر پاکستان ریلوے نے اپنی 78 سالہ تاریخ کی بلند ترین آمدن حاصل کر لی۔ وفاقی وزیر برائے ریلوے حنیف عباسی کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ریلوے کی مجموعی آمدن 93 ارب روپے رہی۔ تفصیلات کے مطابق: مسافر ٹرینوں سے 47.5 ارب روپے مال بردار گاڑیوں سے 31.5 ارب روپے ملٹری ٹریفک سے 1.5 ارب روپے کوچنگ ذرائع سے 3 ارب روپے دیگر ذرائع سے 9.5 ارب روپے حاصل کیے گئے۔ وزیر ریلوے نے بتایا کہ گزشتہ مالی سال میں ریلوے کی آمدن 88 ارب روپے تھی، جو اس سال 5 ارب روپے کے اضافے سے 93 ارب تک پہنچ گئی۔ ڈویژنل سطح پر مسافر ٹرینوں کی آمدن: کراچی ڈویژن: 14.75...
لاہور: اپوزیشن کے پنجاب اسمبلی کے اراکین کی معطلی کا معاملے پر بات آئین سے ہوتی ہوئی ایک دوسرے کی فیس سونگ تک پہنچ گئی۔ سماعت آرٹیکل 10 اے کے تحت شروع ہوئی تو ذاتی حیثیت میں فرداً پیش ہونے کے بجائے اراکین اپوزیشن لیڈر کی سربراہی میں پیش ہوئے۔ ذرائع کے مطابق اپوزیشن کے اراکین نے معاملے پر جمہوری رویہ رکھنے کی استدعا کی۔ ن لیگ کے وزیر نے کہا کہ ہماری قیادت کو جن القابات سے نوازا گیا کہ وہ ناقابل برداشت ہیں۔ اپوزیشن اراکین نے کہا کہ معاملہ دونوں طرف سے بہت زیادہ بڑھ گیا تھا۔ اسپیکر ذرائع کے مطابق آج کی نشست آپ لوگوں کو موقع دینے اور جمہوری قدروں کو مضبوط رکھنے کے...
ملکی معیشت پر بڑا بوجھ سمجھے جانے والے قومی اداروں کے نجکاری کی باتیں کئی سالوں سے جاری ہیں، پی آئی اے، پاکستان اسٹیل ملز سمیت مختلف اداروں کو نجکاری کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ پی آئی اے کی نجکاری کی تو ایک مرتبہ کوشش بھی کی گئی تاہم یہ عمل مکمل نہ ہو سکا، جلد نجکاری کے لیے بعض اداروں کو نجکاری فہرست میں اول نمبر پر رکھا جاتا ہے کہ جن اداروں کی فوری نجکاری کی ضرورت ہے، اس فہرست میں پاکستان پوسٹ کا نام شامل نہیں تھا جسے اب شامل کرنے اور دسمبر 2025 تک نجکاری کرنے کی سفارشات کابینہ کی رائٹ سائزنگ کمیٹی نے وفاقی کابینہ کو بھیج دی ہیں۔ یہ بھی پڑھیے: پاکستان...
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2025ء) ہائرایجوکیشن کمیشن کے تحت اعلیٰ تعلیم کے لئے جاری ورلڈبینک کے ہائر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ (ایچ ای ڈی پی )نے غیر معمولی کامیابی حاصل کرتے ہوئے مجموعی کارکردگی کا 96 فیصد ہدف حاصل کرلیا ہے۔ ایچ ای ڈی پی کے حکام نے ’’اے پی پی‘‘ کو بتایا کہ 142گرانٹس کی تکمیل میں 20مضامین کا نصاب اپ گریڈ کیا گیا،ایک درجن سے زائد تربیتی پروگرام،59تعلیمی اداروں میں ریسرچ پروگرام،133 خواتین لیڈرز،521 انتظامی افسران اور 271 اساتذہ کی تربیت جبکہ 75یونیورسٹیوں کو فنڈز منتقل کئے گئے۔ ہائر ایجوکیشن ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے مختلف حصوں میں پیشرفت کے حوالے سے عملدرآمد سپورٹ مشن(آئی ایس ایم ) کا انعقا کیا گیا جس میں...
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر جولائی 2024 میں پنسلوانیا میں ایک انتخابی جلسے کے دوران ہونے والے قاتلانہ حملے کے بعد سیکرٹ سروس کے 6 اہلکاروں کو معطل کیا گیا ہے۔ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کو ایک سال مکمل ہونے پر امریکی سیکرٹ سروس نے تصدیق کی ہے کہ 6 ایجنٹس کو غفلت برتنے پر 10 سے 42 دن تک کے لیے معطل کیا گیا ہے۔ یہ بھی پڑھیے: ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی، حملہ آور ہلاک، عینی شاہدین نے کیا دیکھا؟ سیکرٹ سروس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ قانونی پابندیوں کی وجہ سے ان اہلکاروں کے نام ظاہر نہیں کیے جا سکتے۔ واضح رہے کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا...
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">میڈرڈ: اسپین کے مشہور کیبرالس پنیر نے نیلامی میں 42 ہزار 232 ڈالر میں فروخت ہوکر دنیا کا سب سے مہنگا پنیر ہونے کا اعزاز حاصل کر لیا۔ یہ منفرد ریکارڈ گینیز ورلڈ ریکارڈز نے باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے۔یہ شاندار پنیر اینجل ڈیاز ہیریرو چیز فیکٹری میں تیار کیا گیا اور ریگولیٹری کونسل ڈی او پی کیبرالس کے تحت نیلامی کے لیے پیش کیا گیا تھا۔ نیلامی میں ایل لیگر ڈی کولوٹو نامی ایک معروف ریسٹورنٹ نے سب سے زیادہ بولی دے کر اسے خرید لیا۔گائے کے دودھ سے تیار کیے گئے اس پنیر کا وزن 2.26 کلوگرام ہے، جسے تیار کرنے کے بعد 10 ماہ تک سطحِ سمندر سے پانچ ہزار فٹ بلند لاس...
بھارت میں مودی سرکار نے جھوٹ پر مبنی کتاب شائع کردی جب کہ پاکستان کے خلاف بھارتی پروپیگنڈا دنیا بھر میں بے نقاب ہوچکا ہے۔ مودی سرکار کا آپریشن سندور میں ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے جھوٹا پروپیگنڈا پھیلانے کا سلسلہ جاری ہے۔ بھارت نے مصنوعی ذہانت کے ذریعے ’’آپریشن سندور‘‘کے عنوان سے کتاب شائع کردی ہے، جسے 20 بھارتی تجزیہ کاروں اور کالم نگاروں سے منسوب کیا گیا ہے ، جنہیں ’’را‘‘سے منسلک کیا گیا ۔ 117 صفحات پر مشتمل اس بے ترتیب اور مضحکہ خیز کتاب کا مقصد بھارتی عوام اور عالمی برادری کو گمراہ کرکے جھوٹ کو پروان چڑھانا ہے۔ یہ کتاب بھارتی اسٹریٹیجک سوچ کی کمزوری کو بے نقاب کرتی ہے، جس میں کسی تحقیق...